زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ
محفوظ شدہ الفاظ
کِھسیانی بِلّی کَھمبا نوچے
جسے غصہ آرہا ہو وہ دوسروں پر اپنی جھلاہٹ اتارتا ہے، بے بسی میں آدمی دوسروں پر غصہ اتارتا ہے، شرمندہ شخص دوسروں پر اپنی شرمندگی اتارتا ہے، کمزور کی جھنجھلاہٹ
ہندوستانی محاورے اور ضرب الامثال
ضرب الامثال کی فہرست
نتائج
سی آئی ڈی کَرْوانا
کسی شخص کی حرکات و سکنات پر چوری چوری نظر رکھنے کے لیے کسی کو مامور کرنا .
کال دینا
(تاش) فرمائش کرنا ، طلب کرنا ، خواہش مند ہونا ، مانگنا (کسی پتے کی چال) .
کَیمُوفِلاج کَرنا
چھپا لینا
کَیمْپ ہونا
پڑاؤ، خیمہ انداز ہونا، کیمپ لگنا
کَیمْپ ٹُوٹْنا
پراؤ ختم ہونا، ڈیرا اٹھنا، عارضی قیام ختم ہونا
کَیمْپ اُٹْھنا
پراؤ ختم ہونا، ڈیرا اٹھنا، عارضی قیام ختم ہونا
کَیمْپ اُوٹْھنا
پراؤ ختم ہونا، ڈیرا اٹھنا، عارضی قیام ختم ہونا
کیرِیَر بَنانا
(معاش یا فن میں) ترقی کرنا، حالت سدھارنے کے لیے دوڑ دھوپ کرنا ، مستقبل سنوارنا .
کیس بَنْنا
مقدمہ قائم ہونا .
کَیچ ڈَراپ کَرْنا
(کرکٹ) گرفت میں آئی ہوئی گیند کو سنبھال نہ سکنا، کیچ چھوڑ دینا
کَیچ ہونا
کیچ پکڑا جانا، کھلاڑی کا کھیل سے الگ ہو جانا
کَیچ کَرنا
پکڑنا، گرفت میں لینا (کسی بھی چیز کو)
کَیچ پَکَڑنا
(کرکٹ) بلّے یا دستانے سے لگ کر اچھلنے والی گیند کو پکڑنا (جس کے بعد کھلاڑی کھیل سے الگ ہو جاتا ہے)
سِنْسَر ہونا
روک لِیا جانا.
سِنْسَر کَرنا
احتساب کی زد میں لانا ، کسی خبر یا پروگرام وغیرہ کو نامناسب قرار دے کر خارج کر دینا ، نِکال دینا.
سِنْسَر لَگانا
پابندی عائد کرنا.
چَڑْبَڑ چَڑْبَڑ کَرنا
بکواس کرنا، بڑبڑ کرنا، بک بک کرنا، بہت بولنا، بہت زیادہ باتیں بنانا
چَڑْچُوں چَڑْچُوں کَرنا
تیزی کے ساتھ مسلسل بولنا، چڑپڑ کرنا
چَڑْھ آنا
غالب ہونا، ابھرنا
چَڑْھ بَیٹ٘ھنا
جماع کرنا، صحبت کرنا
چَڑْھ بَنْنا
مراد کے موافق ہونا، بن آنا، مطلب پرآنا
چَڑْھ چَڑْھ کَر بولْنا
اونچا بولنا، زور زور سے بولنا، حملہ کرتے ہوئے چیخ کر کہنا
چَڑْھ چَڑْھ کَر کَہْنا
اونچا بولنا، زور زور سے بولنا، حملہ کرتے ہوئے چیخ کر کہنا
چَڑْھ چَڑْھ کے بولنا
اونچے بولنا، زورسے بولنا
چَڑْھ دَوڑْنا
حملہ کرنا، چڑھائی کرنا.
چَڑْھ جانا
حملہ کر بیٹھنا، چڑھائی کرنا
چَڑْھ کَر آنا
حملہ کرنا.
چَڑْھ کَر بولْنا
زور سے بہلنا، تند خوئی سے جواب دینا، قب : چڑھ چڑھ کر بولنا
چَڑْھ کَر جانا
حملہ کرنا ، دھاوا بولنا.
چَڑْھ کَھڑا ہونا
چڑھ دوڑنا ؛ حملے کی تیاری کرنا.
چَڑھا آنا
رک: چڑھ آنا.
چَڑھا دینا
عزت دینا، مرتبہ بلند کرنا
چَڑھا ہُوا
باقی، واجب الادا، قرضہ
چَڑھا ہُوا ہونا
مشق ہونا، عادی ہونا
چَڑھا جانا
پینا، نوش کرنا، سارے کا سارا پی جانا
چَڑھا لانا
کسی کے خلاف فوج لے آنا ، حملہ کرنے کے لیے ساتھ لے آنا.
چَڑھا لینا
سارا پی لینا.
چَڑھائی بول دینا
لشکر کشی کرنا، حملہ کر دینا.
چَڑھائی کاٹْنا
مہم سر کرنا، مشکل مرحلوں پر قابو پانا.
چَڑھاؤ کاٹ٘نا
دریا میں پانی کے بہاؤ کی مخالف سمت میں جانا، یعنی پانی کے ریلے کو کاٹ کر پار کرنا.
چَڑھاؤ پَر چَڑھاؤ دینا
بہت بڑھانا ، بہت زیادہ کرنا.
چَڑھاوا دینا
تعریف میں بہت زیادہ مبالغہ کرنا.
چَڑھاوے بَڑھاوے دینا
آسمان پر چڑھانا، تعریف کرکے اپنا مطلب نکالنا
چَڑھے بَیٹْھنا
پِل پِل کی باتیں کرنا.
چَڑھی بارْگاہ اُتَرنا
عروج و مرتبہ ختم ہو جانا، زوال ہونا.
چَڑھی گَنگا نَہانا
بڑا کام کرنا، ہمت کرنا .
چَڑھی گَنگا اُتَرْنا
بڑا کام کرنا.
چَڑھی ہونا
کسی بات پہ اصرار کرنا، بضد ہونا.
چَڑھی کھانا
کبوتر کا صیدی کے کبوتروں میں بار بار جانا
چَڑھی نَدّی اُتَرْنا
جوش کم ہونا.
چَڑھنا
قابو میں آجانا، پھن٘س جانا
چَڑْھنا بَڑْھنا
ترقی کرنا، عروج پانا.
چَڑْھنا چھوڑْنا
گوز کرنا ؛ گندی اور خراب بات پھیلانا .
چَڑْھنا کَچائی نِکالنا
بائی کچائی نکلنا (رک) کا تعدیہ .
چَڑْھنا کَچائی نِکلنا
خوب پٹنا ، بھرکس نکل جانا ، کچومر نکلنا ، بیدم ہوجانا .
چَڑْھنا میں بَھڑَکنا
ہذیان بکنا ، بکواس کرنا ، احمقانہ باتیں کرنا .
چَڑْھنا سَڑْنا
ریح چھوٹنا.
چَڑْھنا اُتَرْنا
سواری لینا.
چَڑْھتا پانی اُتَر جانا
جوش ٹھنڈا پڑ جانا
چَڑْھتے سُورَج کی پَرَسْتِش کَرنا
جس کو اقتدار حاصل ہوجائے اس کی ہاں میں ہاں ملانا، حق ناحق کو دیکھے بغیر حاکم وقت کا ساتھ دینا، جو زبردست ہو اسی کے گن گانا
چَنْدِیا پَر بال نَہ رَہْنا
سخت سزا دینا
چَنْدِیا سَلامَت ہونا
خیریت ہونا، اطمینان ہونا
چَنْدِیا سَلامَت رَہْنا
خیریت ہونا، اطمینان ہونا
چَنْدْیا کُھجانا
شامت آنا، جوتیاں کھانے کو جی چاہنا
چَنگ مار کَرْ بَیْٹھنا
کپڑے سے کمر اور پنڈلیوں کو باندھ کر اکڑوں بیٹھنا، پیٹھ اور پنڈلیوں کو کپڑے میں لپیٹ کر بیٹھنے کی صورت حال، اکڑوں بیٹھ کر پنڈلیوں اور کمر کو ایک ساتھ کپڑے میں لپیٹ لینے کا عمل
چَنگ پَر چَڑھانا
بہکانا ، شہ دینا ، اکسانا ، بے وقوف بنانا ، آسمان پر چڑھا دینا.
چَنگ پَر چَڑْھنا
چن٘گ پر چڑھانا (رک) کا لازم .
چَنگا بَنانا
سزا دینا
چَنگُل میں آ جانا
جال میں پھنسنا، الجھنا، پھندے میں پھسنا، قبضے میں آنا
چَنوَر بَنانا
عزت و احترام بجا لانا
چَنوَر ڈھالنا
مکھیاں اڑانا
چَنوَر ڈھولْنا
چنور سے مکھیاں اڑانا
چَنوَر ڈُھلنا
چنْور ڈلانا (رک) کا لازم.
چَنوَر ڈُلانا
عز ت و احترام بخشنا
چَنوَر ہِلانا
پنْکھا جھلنا ، مکھیاں اڑانا
چَنوَر ہونا
قدر و منزلت ہونا، عزت ہونا، مرتبہ بلند ہونا
چَنوَر جَھلنا
پنکھا ہلانا
چَنوَر کَرنا
کسی چیز کو پھیلا کر دائرہ نما بنا لینا (مور یا کبوتر کا اپنی دم کو) چنور کی شکل دینا
چَنوَر کی سی چال چَلنا
بہت آہستہ چلنا، سست رفتاری سے کام لینا
چاء بَنانا
گرم پانی میں چائے کی پتّی کو جوش دے کر پینے کے لیے تیار کرنا، چائے پکانا، چائے دم کرنا
چائے بَنانا
گرم پانی میں چائے کی پتّی کو جوش دے کر پینے کے لیے تیار کرنا، چائے پکانا، چائے دم کرنا
چائے پانی کی خَبَر لینا
خاطر مدارات کرنا، آؤ بھگت کرنا
چاند بَھر جانا
مہینہ ختم یا پورا ہو جانا
چاند چَڑھْنا
مہینہ چڑھنا
چانْد چُھپانا
چاند کی طرح گھٹنا بڑھنا
چاند چُھپْنا
چاند کا اندھیرے میں غائب ہوجانا
چاند دیکْھنا
قمری مہینے کی انتیسویں یا تیسویں کو شام کے وقت افق پر ماہ نو (پہلی رات کے چان٘د) کا دیدار کرنا، چان٘د کے نئے مہینے کا آغاز ہونا، آسمان پر چاند کا دیدار کرنا، (مجازا) محبوب کا دیدار کرنا
چاند دِکھائی دینا
قمری ماہ کی انتیسویں یا تیسویں کو شام کے وقت افق پر ماہ نو (پہلی رات کا چان٘د) نظر آنا، نیا مہینہ شروع ہونا
چاند ڈُوبْنا
چان٘د غروب ہونا.
چاند گَہ جانا
چان٘د کو گہن لگنا
چاند گَہَن سے چُھٹْنا
چاند کا گہن سے صاف ہو جانا، گہن کے بعد چاند کا پھر سے روشن ہو جانا
چاند گَہْنا جانا
چان٘د کو گہن لگنا
چاند گَنجی ہو جانا
خرچ سے ادھیڑ دینا، دیوالہ نکلوا دینا
چاند گَنجی ہونا
جوتوں سے سر کے بال اڑا دینا
چاند گَنجی کَر دینا
جوتوں سے سر کے بال اڑا دینا
چاند گَنجی کَرنا
جوتوں سے سر کے بال اڑا دینا
چانْد غُرُوب ہونا
چاند کا افق سے نیچے چلا جانا
چاند گُزَرْنا
مہینہ گزرنا
چاند ہونا
چان٘د رات کو چان٘د کا نظر آ جانا .
چاند جَڑا ہونا
غیر معمولی خوبیاں یا ہنر ہونا، چان٘د لگنا، چار چان٘د لگنا
چاند جوبَن پَر آنا
ماہ کامل ہونا، پورا چان٘د ہونا
چاند کا غُرُوب ہونا
چان٘د کا افق سے نیچے چلا جانا، چان٘د چُھپ جانا
چاند کا کھیت کَرنا
چاند کا نکلنا، چاند کا ابھرنا یا افق سے نمودار ہونا
چاند کا کُنڈَل بَیٹْھنا
چان٘د کے ارد گراد ہالے کا نمودار ہونا، چان٘د کے چاروں طرف دائرہ سا بن جانا
چاند کا کُنڈَل بَنانا
چاند کے گرد ہالا ہونا
چاند کا طُلُوع ہونا
چان٘د چڑھنا، چان٘د دکھائی دینا، مہینہ ختم ہو کر دوسرا مہینہ شروع ہونا
چاند کھیت کرنا
چاند کا نکلنا، چاند کا ابھرنا یا افق سے نمودار ہونا
چاند کُھجانا
گھاٹا یا نقصان اٹھانے کا کام کرنا
چاند کُھجْلانا
گھاٹا یا نقصان اٹھانے کا کام کرنا
چاند کو گَہَن لَگنا
چاند کا تاریک ہو جانا، خسوف ہونا
چانْد لَگانا
مرتبہ بڑھانا، ترقی کرنا
چاند لَگْنا
چار چاند لگانا کا لازم
چاند ماری بَنانا
نشانے بازی کے لیے تختۂ مشق بنا لینا، کسی چیز کو نشانے کے لیے مقرر کرنا
چاند مارْنا
نشانہ بازی کرنا، نشانے پر گولی چلانا
چاند میں مَیل ہونا
چان٘د میں داغ ہونا، حسن میں کوئی عیب موجود ہونا
چاند مِحاق میں ہونا
مہینے کی آخری دو تین راتوں میں چان٘د کا اوجھل ہو جانا، نظر نہ آنا، پردے میں چلا جانا
چاند مُنڈْوانا
سر کے بال گُھٹانا
چاند نَہ چاہے بُندا
خوبصورتی اور جمال کو کسی بناوٹ اور زیب و زینت کی ضرورت نہیں ہوتی
چاند پَر خاک ڈالْنا
کھلے ہوئے کمال کا انکار کرنا، بے عیب کو عیب لگانا، کامل کو ناقص قرار دینا (حسد وغیرہ کی وجہ سے) اچھے کو بُرا کہنا
چاند پَر خاک پَڑنا
بے عیب، نیک یا خوبصورت آدمی یا چیزمیں عیب نکالنا
چاند پِٹْنا
خوب مار کھانا، خوب جوتے کھانا، نہایت زیر بار ہونا
چاند پُورا ہونا
مہینہ گزرنا
چاند سَہْلانا
سر سہلانا ؛ خوشامد کرنا ، سر پر ہاتھ پھیرنا.
چاند سَر پَر چَڑْھنا
چان٘د کا اترانا، چان٘د کا فخر و ناز کرنا
چانْد طُلُوع ہونا
چاند کا افق کے اوپر آنا، پہلی تاریخ کو ہلال کا نظر آنا، مہینہ پورا ہونا، نیا مہینہ چڑھنا
چاندَہ لَگانا
(کاشتکاری) کسی مرکزی مقام پر کھیتوں کی پیمائش کی اکائی کی علامت بنانا
چاندَہ قایَم کَرنا
(کاشتکاری) کسی مرکزی مقام پر کھیتوں کی پیمائش کی اکائی کی علامت بنانا
چاندی بَنْنا
چان٘دی بنانا (رک) کا لازم ؛ کام کا حسب مراد ہو جانا ، بہت نفع ہونا ۔
چاندی بَنانا
کیمیائی عمل سے چان٘دی تیار کرنا ؛ دولت سمیٹنا ، کامیابی حاصل کرنا ۔
چاندی چھاپْنا
(کوفت کاری) سونے یا چاندی کے ورق کو برتن پر جما کر اس میں پھول بوٹے کاٹنا اور ان کی کوروں کو آہنی قلم کی نوک سے برتن کی سطح میں پیوست کردینا (اس عمل سے پھول برتن کی سطح پر ابھرے ہوئے معلوم ہوتے ہیں) زربلند ؛ کرتا بیدی ۔
چاندی گَنْجی ہونا
رک : چان٘ذد گنجی ہونا.
چاندی ہونا
عیش ہونا
چاندی کاٹْنا
خوب روپیہ پیدا کرنا ، خوب مال مارنا ۔
چانْدی کَر دینا
صفایا کردینا
چاندی کَرنا
تمباکو کو جلاکر راکھ کر دینا، ایسا دم لگانا کہ سلفہ جل کر راکھ ہوجائے
چاندی کَٹنا
ایک ذات کا روپیہ لگنا ، بے شمار روپیہ خرچ ہونا ، روپیہ پیدا یا حاصل ہونا.
چاندی کُھلْوانا
سر من٘ڈوانا ، چان٘د کے اوپر کے بال منڈانا.
چاندْنا ہو جانا
بلا یا مصیبت میں گرفتار ہوجانا
چاندْنا کَر دینا
سب مال و اسباب چُرا کر لے جانا اور کچھ نہ چھوڑنا، صفایا کردینا
چاندْنی آنا
پرتو مہتاب کا کسی جگہ پڑنا ۔
چاندْنی چَٹَخْنا
چان٘د کی روشنی پھیلنا، چان٘دنی ہونا، چان٘دنی پھیلنا
چاندْنی چَھٹکْنا
چاند کی روشنی پھیلنا، چاندنی ہونا، چاندنی پھیلنا
چاندْنی دیکْھنا
چان٘دنی رات میں (باغ کی یا کشتی میں سوار ہو کر دریا کی) سیر کو نکلنا ، شب ماہ کی سیر کرنا .
چاندْنی ہونا
رونق ہونا، روشنی ہونا
چانْدنِی کا اَثَرْ ہونا
زخم اچھا نہ ہونا، زخم ہرا رہنا
چاندْنی کو سَونپْنا
زخمی یا جلے ہوئے یا زچہ وغیرہ کو چان٘د کی کرنوں سے پیدا ہونے والے تشنج اور فالج وغیرہ سے محفوظ رکھنے کے وہم میں چان٘دنی کے سپرد کرنے کا ٹوٹکا عمل میں لانا (جب کسی کو زخم پہنچتا یا کسی کی فصد کھلتی یا جون٘کیں لگتیں یا کوئی جل جاتا یا کسی عورت کے بچہ پیدا ہوتا اور اسے کسی ایسے مقام سے جہاں چان٘د کی کرنیں پہن٘چتی ہوں اٹھانا منظور نہیں ہوتا تو ضعیف العقیدہ لوگ ٹوٹکے کے طور پر سات پولے پھوس کے جلا کر ایک آدمی کو گواہ کرتے اور کہتے کہ اے چان٘دنی اس زخمی وغیرہ کو تیرے سپرد کیا اور دوسرا آدمی کہتا کہ میں اس بات کا گواہ ہوگیا ؛ چاندنی مرطوب ہونے کے سبب زخم کے واسطے مضرہوتی ہے اسی لیے زخم کا اندمال دیر سے ہوتا ہے) ۔
چاندنی مار جانا
چاندنی کا اثر کرنا
چاندْنی مَیلی ہونا
چان٘دنی رات میں صبح صادق کا وقت قریب آنا جس سے چان٘د کی روشنی کا رن٘گ پھیکا پڑنے لگتا ہے ، صبح کی روشنی پھیلنے سے چان٘دنی کا مان٘د پڑ جانا ۔
چاندْنی مَنانا
چان٘دنی رات میں باغ یا دریا وغیرہ کی سیر کرنا، چان٘دنی سے لطف اندوز ہونا
چاندْنی نِکَلْنا
چان٘دنی پھیلنا، چان٘دنی ظاہر یا نمایاں ہونا
چاندْنی نِکَھرنا
بارش کے بعد چان٘دنی کا صاف ہونا
چاندْنی پَھیْلْنا
ہر طرف روشنی ہونا ، رونق ہونا ، آرائش و زیبائش ہونا ؛ عیش میں بسر ہونا .
چاندْنی پِھیکی پَڑْنا
چان٘د کی روشنی کا مان٘د ہو جانا، روشنی کا ہلکا پڑ جانا
چاندْنی صاف ہونا
چان٘دنی کا نکھرنا، چان٘د کی روشنی کا تیز ہو جانا
چاندْنی اُتَرنا
چاند کا بلن٘د ہونا، روشنی کا ہونا، چاند کی روشنی کا پھیلنا
چاندْنی اُوتَرنا
چاند کا بلن٘د ہونا، روشنی کا ہونا، چاند کی روشنی کا پھیلنا
چانک لَگانا
مہر یا چھاپ لگانا.
چانپ چَڑھانا
ایذا دینا، سزا دینا، زبان بندی کرنا
چانپیں چَڑھانا
بندوق کا گھوڑا چڑھانا
چانپیں چَڑْھنا
چان٘پیں چڑھانا کا لازم
چانپیں چَڑْھوانا
چان٘پیں چڑھانا (رک) کا تعدیہ.
چانٹ مارْنا
جہاز کے عرشے پر پانی پر پانی چھڑکنا (یہ پانی اس لیے چھڑکا جاتا ہے کہ دھوپ کی سختی سے تختے نہ تڑخ جائیں.
چانٹا جَمانا
تھپّڑ مارنا
چانٹا جھاڑْنا
تھپّڑ مارنا، دھول جمانا
چانٹا کھانا
تھپّڑ کھانا، مار کھانا.
چانٹا پَڑْنا
تھپڑ لگنا
چانٹا رَسِید کَرْنا
تھپّڑ مارنا، دھول جمانا
چانٹوں سے مَرَمَّت کَرنا
چان٘ٹوں سے تواضع کرنا، تھپّڑ لگانا، پٹائی کرنا، دھولیں جمانا
چانٹوں سے تَواضُع کَرنا
تھپّڑ لگانا، پٹائی کرنا، دھولیں جمانا
چاؤں چاؤں کَرْکے پِیچھے پَڑْنا
شور مچا کر گرد ہوجانا
چاؤں چاؤں مَچْنا
کسی بات کے خلاف شور و غل ہونا (فریاد یا احتجاج وغیرہ کے طور پر) ، چیخ و پکار ، واویلا ہونا.
چاب جانا
نِگل جانا، ہڑپ جانا، چٹ کر لینا
چاب لینا
نِگل جانا، ہڑپ جانا، چٹ کر لینا
چابَھٹ پاڑنا
دان٘توں سے کوئی چیز کچلنا یا چبانا
چابی بَھرنا
(کنایۃً) باتیں بنا کر کسی کو کسی کام پر ابھارنا یا آمادہ کرنا ، اُکسانا
چابی بِٹھانا
کسی مشین وغیرہ میں کنجی کو اس کے بنے ہوئے خانے وغیرہ میں لگانا
چابی دینا
گھڑی وغیرہ میں کوک دینا
چابی کَرنا
چابی استعمال کر کے پیچ کو اپنی جگہ بٹھانا ، کوک بھرنا
چابی خَتْم ہونا
کسی گھڑی یا مشین وغیرہ میں بھری ہوئی کوک باقی نہ رہنا اور ساکن ہوجانا
چابُک بَجانا
چابک کی آواز پیدا کرنا ، چابک پھٹکارنا یا مارنا
چابُک چَلانا
چابک کی آواز کرنا ؛ چابک کی آواز مارنا
چابُک چَٹْخانا
ہنٹر کی ضرب لگانا، ہنٹر گھما کر اور جھٹک کر آواز پیدا کرنا، غصے یا ناراضگی کا اظہار کرنا
چابُک چُھوانا
ہلکا سا کوڑا مارنا، ہنٹر کی معمولی ضرب لگانا
چابُک دینا
کوڑا مارنا ، ہنٹر سے ضرب لگانا ۔
چابُک ہونا
تیزی ، پھرتی ہونا ؛ پھرتیلا ہونا ، چالاک ہونا
چابُک جَڑنا
کوڑا مارنا ، ہنٹر سے ضرب لگانا ؛ پیٹنا ، مارنا ۔
چابُک جَمانا
چابک مارنا ، ہنٹر مارنا ، زود کوب کرنا ۔
چابُک کھانا
چابک سے مار پڑنا یا پٹنا
چابُک لَگانا
دُرّے مارنا، کوڑا مارنا، ہنٹرمارکرسزا دینا
چابُک مارْنا
ہنٹر یا کوڑے مارنا، سزا دینا
چابُک پَھٹْکارْنا
ہنٹر کی ضرب لگانا، ہنٹر گھما کر اور جھٹک کر آواز پیدا کرنا، غصے یا ناراضگی کا اظہار کرنا
چابُک اُڑانا
چابک کی آواز پیدا کرنا، چابک پھٹکارنا یا مارنا
چابُکوں سے اُڑا دینا
چابک سے بہت مارنا
چاچھا جاجھا کَرنا
ہندی حروف چ چھ ، ج جھ پڑھنا یا رٹنا ؛ چائیں چائیں یا جھائیں جھائیں کرنا ، بحث کرنا .
چادَر بِچھانا
فرش یا پلنگ پر چادر ڈالنا، میز پر چادر ڈالنا
چادَر چَڑھانا
کسی چیز عمارت یا چھت وغیرہ پر تہ چڑھانا
چادَر چَڑھنا
چادر چڑھانا (رک) کا لازم .
چادَر چُھوٹْنا
پانی کا اس طرح گرنا کہ چادر کی سی شکل پیدا ہو جائے ، آبشار کا بلندی سے گرنا .
چادَر ڈالنا
بیوہ (کی سرپرستی کے لیے)اس کے ساتھ شادی کرنا یا اس کی شادی کر دینا (سکھوں میں ایک قسم کا بیاہ ہے)
چادَر ڈَلْوانا
شادی کرنا ، بیاہ کرنا .
چادَر دیکھ کَر پانو پَسارْنا پَھیلانا
بساط استطاعت اور گنجائش کے مطابق کام کرنا ، یا زندگی گزارنا .
چادَر دیکھ کَر پانْو پَھیلانا
بساط کے موافق گزر اوقات کرنا
چادَر دیکھ کَر پَیْر پَھیلانا
بِساط کے موافق گزر اوقات کرنا
چادَر ہِلانا
لوگوں کو کسی غرض سے بلانا، جمع کرنا
چادَر کَرنا
پردہ کے لیے کسی بڑی چادر کو روک بنانا ؛ چادر کی طرح استمعال کرنا .
چادَر کِھینچنا
چادر بنانا
چادَر اوڑھانا
مردے پر شال ڈالنا
چادَر اوڑْھنا
پردہ کرنا، جسم کو ڈھانپنا
چادَر اوڑْنا
پردہ کرنا، جسم کو ڈھانپنا
چادَر پَڑنا
۲. (تیراکی) پانی کا اٹھان جو دریا کے سن٘گم پر مختلف سمتوں کی رو سے پیدا ہوتا ہے ، اس موقع کی تیرائی مشکل ہوتی ہے .
چادَر پِھرانا
چادر سے چہرہ چُھپا لینا ، نقاب ڈال لینا ، گھون٘گھٹ کرنا .
چادَر روکْنا
پردہ کرنا، اوٹ کرنا
چادَر سَر پَر لینا
پردہ کی غرض سے چادر اوڑھنا، پردہ کرنا
چادَر سَر سے اُتار لینا
عورت کی بے آبروئی کرنا (جیسے مرد کی لیے پگڑی اتارنا)، عورت کا برقع اتارنا، عورت کو بے پردہ کرنا، سر سے چادر علیحدہ کرنا، پردہ فاش کرنا، ذلیل کرنا، بے عزت کرنا
چادَرسے باہَر پانو پَھیلانا
بساط یا حیثیت سے زیادہ کام کرنا، فضول خرچی کرنا
چادَر سے پاؤں باہَر پَھیلانا
اپنی بِساط سے بَڑھ کر کام کرنا
چادَر تان کَر سونا
بے فکری کی نین٘د سونا، اطمینان سے زندگی بسر کرنا
چادَر تانْنا
پردہ کرنا، اوٹ کرنا
چادَر اُڑھانا
بیوہ کے ساتھ شادی کرنا
چادَرْ اُتار دینا
کسی کا کسی کے سر سے چادر الگ کرنا
چادَر اُتارْنا
عورت کی بے آبروئی کرنا (جیسے مرد کی لیے پگڑی اتارنا)، عورت کا برقع اتارنا، عورت کو بے پردہ کرنا، سر سے چادر علیحدہ کرنا، پردہ فاش کرنا، ذلیل کرنا، بے عزت کرنا
چادَرِ غَفْلَت پَڑی ہونا
بالکل غافل ہونا، یکسر بے خبر ہونا، کچھ معلوم نہ ہونا
چاہ بَدْنا
محبت کے عہد و پیمان کرنا ، ٹوٹ کر عشق کرنا.
چاہ بَنانا
کن٘واں تعمیر کراکے لوگوں کے لیے پانی مہیا کرنا ، قب : کن٘واں بنانا.
چاہ بَن٘وانا
چاہ بنانا (رک) کا تعدیہ ، ، رفاہ عامّہ کے لیے کن٘واں تعمیر کرا کے لوگوں کو فیض پہن٘چانا.
چاہ بَسانا
محبت پیدا کرنا ، عشق کے جذبات ابھارنا.
چاہ جَھکانا
آوارہ پھرانا ، تھکا مارنا ، دیوانہ وار پھرانا ، قب : کن٘ویں جھن٘کانا.
چاہ کا دَم مارْنا
محبت کا دم بھرنا، دوستی اور وفاداری کا دعویٰ کرنا، محبت و وفا پر ناز یا بھروسا کرنا
چاہ میں ڈالْنا
کن٘ویں میں دھکیلنا، قید کر دینا، مصیبت میں پھن٘سا دینا، تباہ کردینا
چاہ میں گِرانا
چاہ میں ڈالنا، کن٘ویں میں دھکیلنا، قید کر دینا، مصیبت میں پھن٘سا دینا، تباہ کردینا
چاہ میں گِرْنا
چاہ میں گرانا (رک) کا لازم ، مضلیت میں پڑنا.
چاہ سے نِکَلْنا
آزاد ہونا، قید خانے سے چھوٹنا، رہا ہونا
چاہ اُٹْھنا
محبت ختم ہوجانا ، پاس و لحاظ نہ رہنا ، بے مروتی ہونا.
چاہِ بابِل کے دُھنویں اُڑانا
اس قدر دھواں چھوڑنا کہ چاہ بابل کو مات دے دینا
چاہْنا
پسند کرنا، حسب مرضی یا مفاد اختیار کرنا، طلب ہونا
چاہْنے لَگْنا
محبت کرنے لگنا.
چاہ پانی کَرنا
رک : چائے پانی کرنا.
چاک دینا
رک : چاک کرنا .
چاک ہونا
پھاڑا جانا ، پھٹنا ، چِرنا .
چاک کا ہَنسنا
شگاف کا کُھلنا
چاک کَرنا
پھاڑنا، چیرنا، شق کرنا
چاک کی طَرَح پِھرْنا
چکر کھانا، گھومنا، چرخ کی طرح گردش کھانا
چاک پَڑنا
شگاف ہونا ، پھٹ جانا ، چرنے کا نشان پڑنا .
چاک پُوجْنا
ہندوؤں میں شادی کی ایک رسم جس میں کمہار چاک کی پوجا کرتے ہیں
چاکَری کَرنا
ملازمت کرنا، نوکری کرنا
چال بَکَڑْنا
کسی خاص رَوِش یا انداز کی نقل کرنا ؛ تقلید کرنا ؛ طریقہ اختیار کرنا ؛ مشہور ہونا ؛ رائج ہونا .
چال بَنانا
نازو ادا دکھانا، اٹھلانا .
چال بَتانا
شطرنج میں مہرے کو خاص طور پر چلنے کا مشورہ دینا
چال بَتْلانا
شطرنج میں مہرے کو خاص طور پر چلنے کا مشورہ دینا
چال بُھولْنا
حیران ہونا، ہکّا بکّا رہ چانا ؛ مات کھا جانا ؛ غلط راستے پر پڑ جانا ۔
چال بِگاڑْنا
رَوِش بدلنا ؛ بے ڈھن٘گا پن اختیار کرنا ؛ آداب معاشرت کے خلاف ہونا ۔
چال چَل جانا
بہلا جانا
چال چَلْنا
تدبیر کارگر ہونا، مطلب حاصل ہوجانا
چال چُوکْنا
تدبیر میں غلطی کرنا (سہویا خطا سے) راہ عمل میں بھول چوک ہونا
چال دینا
طریقہ بتانا، توفیق عطا کرنا .
چال دِکھانا
(نجوم) حال بتانا
چال دِکْھلانا
(نجوم) حال بتانا
چال ہارْنا
مات کھانا .
چال ہونا
ناز و انداز ہونا ، طرز ہونا .
چال کاٹْنا
شطرنج یا چوسر وغیرہ میں دوسرے کی چال کا جواب دینا، چال رد کرنا، چال کا توڑ کرنا
چال کَرنا
چلا جانا ، چل دینا .
چال کھیلْنا
دھوکا دینا، فریب کرنا
چال کُھلْنا
فریب کا پردہ چاک ہوجانا، دوسروں پر تدبیر کا کھل جانا
چال کو پَہُنچْنا
رَدِّجواب سُوجھنا (بیشتر نفی کے ساتھ)
چال کو اُٹھانا
رَوِش اخیتار کرنا، طور طریق اپنانا
چال میں آنا
فریب یا دھوکے میں آنا، دام میں آ جانا
چال نَئی ہونا
تازہ تر راہ اختیار کرنا
چال نِکالْنا
سوچ کر تدبیر نکالنا ، راہ سُوجھنا .
چال نِکَلْنا
چال نکالنا (رک) کا لازم .
چال پَڑْنا
دھوکے یا فریب کا کارگر ہونا، تدبیر بن پڑنا
چال پَکَڑنا
انداز کی نقل کرنا، تقلید کرنا، طریقہ اختیار کرنا
چال پَہ آنا
باتوں میں آنا، قابو میں آنا، ڈھب پرآجانا
چال رَہ جانا
کمی رہ جانا، بھول ہوجانا
چال رَہنا
چلتے رہنا .
چال سے خالی نَہ ہونا
فریب یا غرض شامل ہونا، کوئی چال چھپی ہونا
چال سے نَہ چُوکْنا
دھوکا دینے سے باز نہ آنا، شرارت کرنا
چال سِیدھی پَڑْنا
شطرنج کے کھیل وغیرہ یا تاش کے کھیل میں جیت ہونا، تدبیر کا کارگر ہونا
چال سِیکْھنا
کسی کی وضع اختیار کرنا، کسی کے چلنے کا طریقہ اختیار کرنا
چال سِکھانا
ترکیب بتانا
چال سوچْنا
شطرنج کا مہرہ چلنے کے لیے دیر تک غور کرنا .
چال سُجھانا
تدبیر بتانا
چال سُوجْھنا
تدبیر یا منصوبہ خیال میں آنا، اچانک روشن خیال دماغ میں آنا
چال اُڑانا
کسی کے امتیازی انداز یا اوصاف کو اپنانا، دوسرے کی خصوصیات اختیارکرنا (بیشتر بتکلف)، تقلید کرنا
چال اُڑْوانا
چال اڑانا کا تعدیہ
چالا دیکھنا
مہورت دیکھنا
چالا ہونا
شادی کے بعد چوتھی کی رسم جو دوسرے دن دلہن کے گھر پر ہوتی ہے اس کے بعد دلہن دولھا کے گھر چلی جاتی ہے پھر چار روز بعد اس کو میکے بلایا جاتا ہے، یہ عمل چار مرتبہ یعنی ایک ماہ تک جاری رہتا ہے ہر بار جب دلہن میکے سے واپس سسرال جاتی ہے تو دولھا کے ساتھ اس کی بہنیں اور دوسرے رشتہ دار دلہن کے گھر دعوت پر بلائے جاتے ہیں
چالاکی کَرنا
دھوکا دینا، ہتھکنڈا کرنا، بد دیانتی و خیانت کرنا، عیاری کرنا
چالاکی کھیلْنا
دھوکا دینا، ہتھکنڈا کرنا، بد دیانتی و خیانت کرنا، عیاری کرنا
چالان دِلْوانا
پروانۂ راہ داری دلوانا ، روانہ کرنا ، بھجوانا.
چالان ہونا
چالان کرنا (رک) کا لازم.
چالان کَرنا
قانونی کاروائی کے لیے ملزم اور اس پر عائد کردہ دفعہ کے کاغذات عدالت میں پیش کرنا، تحقیقات کے واسطے روانہ کرنا، مقدمہ پیش کرنا، سماعت کے لیے کاغذات عدالت میں داخل کرنا
چال بازی کَرْنا
فریب دینا، دھوکا دینا
چال ڈھال دِکھانا
بانگی دکھانا، ہنر مندی پیش کرنا، طرز دکھانا
چال ڈھال میں بِیس ہونا
طرز و رَوِش میں بہتر ہونا
چالے کَرنا
حرکتیں کرنا ، چالیں چلنا.
چالے پاڑْنا
(عور) ظلم کرنا ، غضب ڈھانا ، قیامت برپا کرنا.
چالیں بُھول جانا
گھبرا جانا، سٹ پٹا جانا، کچھ نہ سوجھنا
چالیں بُھولنا
گھبرا جانا، سٹ پتا جانا، کچھ نہ سُوجھنا
چالیں چَلْنا
دھوکا دینا، فریب دینا، چالبازی سے کام لینا
چالیس قَدَم ساتھ آنا
کچھ دور تک ساتھ جانا (عموماً جنازے ک ساتھ چالیس قدم جاتے ہیں)
چالُو ہونا
(موٹر مشین یا گھنٹے وغیرہ کو) چلانا، حرکت دینا، حرکت مین لانا
چالُو کَرنا
(موٹر مشین یا گھنٹے وغیرہ کو) چلانا، حرکت دینا، حرکت مین لانا
چالُو رَہْنا
متحرک رہنا ، حرکت میں رہنا ، کچھ کرتے رہنا.
چالُو رَکْھنا
(مشینری وغیرہ کو) درست حالت میں رکھنا
چام چوری کَرنا
زنا یا بدکاری کرنا، حرام کاری کرنا
چام جانا
(ٹھگی) ٹھگ کا گرفتار کیا جانا یا ہو جانا.
چام کے دام چَلانا
نہایت رعب داب اور حکومت سے کام لینا، جوتے کے زور سے یا جبراً کام لینا
چام کے دام چَلْنا
چام کے دام چلانا کا لازم
چام لینا
(ٹھگی) ٹھگ کو گرفتار کر لینا
چاپ کَرنا
قیمہ کرنا، چورا کرنا
چاپ پانا
پاؤں کی آہٹ سننا یا محسوس کرنا
چاپ سَہْنا
چاپیں چڑھانا (رک) کی سزا برداشت کرنا ، بری بھلی سننا
چاپیں چَڑھانا
بندوق کا گھوڑا چڑھانا
چاق ہونا
مایل ہونا ، جُھکنا ، (کسی جانب) طبیعت کا جھکاؤ ہونا ۔
چاقُو چَلْوانا
لڑائی کروانا ، لڑائی میں چاقو سے ایک دوسرے پر حملہ کروانا ۔
چاقُو ہَڈّی تَک پَہُنچْنا
گہرا زخم آنا ، چاقو کی نوک ہَڈّی میں لگ جانا ۔
چاقُو لَڑانا
چاقوؤں سے ایک دوسرے پر حملہ کرنے کی مشق کرنا ؛ ایک دوسرے کے چاقو پر چاقو مارکر چاقو کی پختہ گی جان٘چنا ۔
چاقُو پھیرنا
چاقو سے کاٹنا، چاقو چلانا
چار آنکھ ہونا
نظر سے نظر ملانا، آنکھوں میں آنکھیں ڈالنا، بے روک ٹوک سامنے آنا، ڈھٹائی سے دیکھنا
چار آنکھ کَرنا
نظر سے نظر ملانا، آنکھوں میں آنکھیں ڈالنا، بے روک ٹوک سامنے آنا، ڈھٹائی سے دیکھنا
چار آنکھیں ہونا
وسیع علم رکھنا، ذہین ہونا، باخبر، باخبر ہونا، ہوشیار و عقلمند ہونا
چار آنکھیں کَرنا
نظر سے نظر ملنا
چار آنسُو گِرنا
رونا، گریہ کرنا، ماتم کرنا
چار آفْتاب لَگْنا
چار چان٘د لگنا، رونق دوبالا ہونا
چار اَبْرُو کا صَفایا بولَنا
چار ابرو کا صفایا کرنا، چار ابرو منڈوا ڈالنا، سر بھویں داڑھی مونچھ پر استرہ پھروانا
چار اَبْرُو کا صَفایا کَرانا
سر داڑھی مون٘چھ اور بھویں من٘ڈوانا
چار اَبْرُو کا صَفایا کَرنا
سر، داڑھی اور مونچھیں، بھویں من٘ڈوا دینا
چار اَبْرُو کی صَفائی بَتانا
سر، داڑھی اور مونچھیں، بھویں من٘ڈوا دینا
چار اَبْرُو کی صَفائی کَرنا
سر، داڑھی اور مون٘چھیں، بھویں من٘ڈوا دینا
چار اَبْرُو کو صَفا کَرنا
دونوں بھنویں اور داڑھی مونچھ منڈوانا
چار اَبْرُو کو صَفایا بَتانا
سر، داڑھی اور مونچھیں، بھویں من٘ڈوا دینا
چار باٹ کَرنا
منتشر، متحّیر یا پریشان کرنا، تِتَّر بِتَّر کرنا
چار باتیں کَہْنا
بُرا بَھلا کہنا
چار باتیں سُنانا
برا بھلا کہنا
چار بَنْد چَٹَخْنا
حمام میں غسل کرانے سے قبل بدن کو گرم پانی سے دھارنا اور ملنا پھر ہاتھ پیروں کے جوڑوں کو حرکت دے کر نرم کرنا اس حرکت سے جوڑوں سے آواز پیدا ہونا
چار بَنْد چَٹْخانا
حمام میں غسل کرانے سے قبل بدن کو گرم پانی سے دھارنا اور ملنا پھر ہاتھ پیروں کے جوڑوں کو حرکت دے کر نرم کرنا اس حرکت سے جوڑوں سے آواز پیدا ہونا
چار بَنْد کھولْنا
ہاتھ پیروں کے جوڑوں یا پشت کے چاروں طرف کی فصد کھولنا (تاکہ رگوں کا گندا خون نکل جائے) .
چار بَنْد کی فَصْدیں لینا
پشت کے چاروں طرف کی رگوں کا خون نکلوانا
چار چاند لَگا دینا
رونَق دوبالا کر دینا، مرتبہ اور عزت یا قدر و قیمت بڑھانا، فروغ دینا
چار چاند لَگانا
رونق دوبالا کر دینا، مرتبہ اور عزت یا قدرو قیمت بڑھانا، فروغ دینا
چار چاند لگنا
چار چاند لگانا کا لازم
چار چاند مِلْنا
چار چان٘د لگنا، شہرت ہونا، نام ہونا، شہرت اور عزت میں اضافہ ہونا
چار چار ہاتھ لَڑ لینا
مقابلہ کرنا، سامنا کرنا
چار چار ہاتھ لَڑنا
مقابلہ کرنا، سامنا کرنا
چار چوٹی لَڑنا
معمولی مقابلہ کرنا، برائے نام جن٘گ کرنا
چار چُلُّو خُون بَڑھنا
بہت زیادہ خوش ہونا
چار چُلُّو خُون ہونا
بہت زیادہ خوش ہونا
چار چُول بَرابَر ہونا
چوکور ہونا
چار دانت لَگانا
من٘ھ مارنا، تھوڑا سا کھانا، بھن٘بھوڑنا
چار دِن چَلْنا
کچھ مدت کام دینا، بہت جلد ختم ہو جانا، نا پائدار ہونا، بہت کمزور ہونا
چار دِن میں گَھر کا گَھروا ہو جانا
چند روز میں سب کچھ ختم ہو جانا ، سب برباد ہو جانا .
چار دِن میں تَکْلے کے سے بَل نِکَل جانا
بہت جلد عقل ٹھکانے آجانا ، تھوڑے عرصہ میں دماغ درست ہو جانا .
چار ہاتھ کی زبان ہونا
بہت زبان دراز ہونا، بہت زبان درازی کرنا، بے سبب طول کلامی کرنا
چار ہاتھ اُچَھلْنا
بہت مضطرب ہونا
چار حَرْف بَھیجْنا
لعنت مَلامَت کرنا ، بُرا بَھلا کہنا .
چار حَرْف کھینچْنا
چند حروف لکھنا
چار حَرْف پَڑھنا
تعلیم حاصل کرنا، جاہل سے عالم بننا
چار حَرْف پَڑھْوانا
معمولی لکھنا پڑھنا سکھوانا، کچھ تعلیم دلانا
چار حَرْف پیٹ میں پَڑنا
تعلیم حاصل کرنا، جاہل سے عالم بننا
چار حَرْف یاد کَرنا
تعلیم حاصل کرنا، جاہل سے عالم بننا، تھوڑا بہت علم حاصل کرنا
چار ہونا
دو چار ہونا، مقابل ہونا، آمنا سامنا ہونا، واسطہ پڑنا
چار جامَہ کَسنا
کسی کام کے لیے مستعد ہو جانا
چار جامَہ کِھینچْنا
قابو میں لانا، زیر کرنا
چار کا چَلْنا
مجمع کا روانہ ہونا ؛ جنازہ جانا .
چار کانے آنا
(چوسر) قرعوں میں چار صفروں (نقطوں) کا اس طرح آنا کہ دو صفر ایک قرعہ میں اور ایک ایک صفر دو قرعوں میں اور لکیر ایک بھی نہ ہو دانو کا حسب مراد نہ پڑنا، داؤں کا خراب آنا
چار کانے پَڑنا
(چوسر) قرعوں میں چار صفروں (نقطوں) کا اس طرح آنا کہ دو صفر ایک قرعہ میں اور ایک ایک صفر دو قرعوں میں اور لکیر ایک بھی نہ ہو دانو کا حسب مراد نہ پڑنا، داؤں کا خراب آنا
چار کَہْنا
برا بھلا کہنا
چار کَپْڑے زِیادَہ پھاڑْنا
عمر میں زیادہ ہونا ، تجربہ کار ہونا .
چار کے کانْدھے چَڑْھنا
تابوت میں رکھا جانا، موت کا مزہ چکھنا، مردہ ہونا، جنازے کی شکل میں اٹھایا جانا
چار کے کانْدھے جانا
تابوت میں رکھا جانا، موت کا مزہ چکھنا، مردہ ہونا، جنازے کی شکل میں اٹھایا جانا
چار کے کانْدھے سَوار ہونا
تابوت میں رکھا جانا، موت کا مزہ چکھنا، مردہ ہونا، جنازے کی شکل میں اٹھایا جانا
چار کے کان آواز پَڑْنا
شہرہ ہونا، کسی بات کی خبر لوگوں کو ہونا
چار کُرْتے ٹوپی زِیادَہ پھاڑْنا
زیادہ جینا ، ذرا بڑی عمر کا ہونا ؛ زیادہ تجربہ کار ہونا ، کسی سے عقل و تدبیر میں زیادہ ہونا .
چار مَغْز کَرنا
زیر کرنا، غلام بنانا، پریشان کرنا، اُلجھن میں ڈالنا
چار میں بات ڈالْنا
پنچ یا ثالث مقرر کرنا، فیصلے کے لیے پنچوں کے سامنے معاملہ رکھنا
چار میں ہانڈی پَک جانا
مشہور ہوجانا، رازافشا ہوجانا
چار میں ہانڈی پَکنا
بات کا مشہور ہوجانا، راز کا افشا ہوجانا
چار میں تَذْکِرَہ کَرنا
چرچا کرنا ، بات عام کرنا ، دوسروں کو بتانا .
چار میخ کَرنا
اون٘دھا یا چت ڈال کر چاروں ہاتھ پان٘ومیخوں سے بان٘دھ کر سزا دینا نیز بطور سزا چاروں ہاتھ پان٘و میں میخیں ٹھون٘ک دینا ، چومیخا کرنا .
چار مِیخا کَرنا
لٹا کر ہاتھ پاؤں چار میخوں سے باندھ دینا
چار پائی میں کان نِکَلْنا
چارپائی کا ٹیڑھا یا اونچا نیچا ہوجانا
چار پائی پَر پَڑنا
بیمار ہونا، اُٹھنے بیٹھنے کی طاقت نہ ہونا، سخت بیمار ہونا، طویل علالت کے باعث معذور ہو جانا
چار پانچ کَرنا
شرارت کرنا، حیل و حجت کرنا، کج بحثی کرنا
چار پانچ لانا
شرارت کرنا، حیل و حجت کرنا، کج بحثی کرنا
چار پایا ہو جانا
شادی یا بیاہ ہو جانا، جورو والا ہوجانا
چار پَیسے کَمانا
چار پیسے پیدا کرنا، دولت حاصل کرنا، کمائی کرنا
چار پَیسے پاس ہونا
امیر ہونا، آسودہ حال ہونا
چار پَیسے پَیدا کَرنا
دولت حاصل کرنا، کمائی کرنا
چار پُھول اُٹھانا
فاتحہ پڑھنا، سوگ منانا
چار قَدَمْ آگے چَلْنا
غالب رہنا
چار شانے چِت
اکھاڑے میں چت ہونا
چار سُو ہو جانا
منتشر و پریشان یا تِتَّر بتَّر ہوجانا، چاروں طرف پھیل جانا
چار صُورَتیں جَمَع ہونا
چند لوگوں کا اکٹھا ہونا یا یکجا ہونا، کچھ لوگوں یا چند عزیزوں دوستوں کا مل بیٹھنا
چار تَکبِیر پَڑْھنا
چھوڑ دینا، معاملہ ختم کر دینا، یکسر بے تعلق ہو جانا
چار اُنگلِیاں سَر پَر رَکْھنا
چار ان٘گلیاں اٹھانا
چار انگلیاں اٹھانا
سلام کرنا، سلام کا جواب دینا
چار زانو ہونا
ترک تعلقات کرکے یکسو یا گوشہ نشیں ہو جانا، (یوگ کا) آسن جمانا
چار زانُو سے دو زانُو بِٹھانا
پریشان کرنا ، ذلیل و خوار کرنا .
چارَہ دیکھائی دینا
تدبیر سوجھنا ، علاج سمجھ میں آنا .
چارا ہونا
چارہ کرنا (رک) کا لازم .
چارا کَرنا
کھانا کھانا .
چارا نَہ چَلْنا
تدبیر نہ چلنا، کامیابی نہ ملنا
چارَہ جُوئی کَرنا
کارروائی کرنا، دعویٰ یا استغاثہ کرنا
چار بَچار ہونا
مقابلہ ہونا، سامنا ہونا، آمنا سامنا ہونا
چار چار چَشْم ہونا
دوچار ہونا، آمنے سامنے ہونا، ملنا، ملاقات کرنا
چار چار ہاتھ اُچَھلْنا
نہایت مضطرب ہونا، بہت بے چین ہونا
چار ہاتھ کَرنا
مقابلہ کرنا، لڑنا
چار نَظَر ہونا
علم کا ہونا، تربیت یافتہ یا تعلم شدہ ہونا
چاروں چُولوں سے ٹھیک کَر لینا
معاملے کو پوری طرح سے درست کرلینا
چاروں فَصْدیں لینا
پشت کے چاروں طرف کی رگوں کا خون نکلوانا
چاروں گھی میں ہونا
بہت عیش ہونا، بہت مزے اور آرام کی زندگی ہونا
چاروں خانے چِت گِرنا
مات کھا جانا، ہکّابکّا ہوجانا، لاجواب ہوجانا، حواس باختہ ہوجانا
چاروں خانے چِت پَڑنا
مات کھا جانا، ہکّابکّا ہوجانا، لاجواب ہوجانا، حواس باختہ ہوجانا
چاروں شانے چِت پَڑنا
مات کھا جانا، ہکّابکّا ہوجانا، لاجواب ہوجانا، حواس باختہ ہوجانا
چارپائِیِاں اُلْٹی ہونا
سوگ منانا، کسی کے مرنے کا غم کرنا
چارپائی کا بولْنا
(کسی حرکت بالخصوص جماع کی حرکت سے) پلن٘گ کا چرچرانا یا چُوں چُوں کی آواز نکلنا
چارپائی کا کان نِکالْنا
ٹیڑھی چار پائی کو سیدھا کرنا
چارپائی کاٹ دینا
بیمارشخص کی چارپائی کے بان وغیرہ کاٹ کر پاخانہ پیشاب کرنے کی جگہ بنا دینا
چارپائی کَٹ جانا
چار پائی کاٹ دینا لازم، بہت دست آنا، بہت ناتواں ہو جانا، مرنے کے قریب ہوجانا
چار پائی کے بان توڑْنا
چارپائی توڑنا
چارپائی کے کان نِکَلنا
چارپائی کا ٹیڑھا ہو جانا
چارپائی کو لات مار کے اُٹ٘ھنا
مرض الموت سے صحت یاب ہو جانا، موت کے من٘ھ سے نکل آنا، سخت بیماری سے تندرست ہو جانا، بیدار و ہوشیار ہوجانا
چارپائی سے لَگ جانا
بیماری کے سبب سوکھ کر کانٹا ہو جانا، بہت لاغر ہو جانا، اس قدر کمزور ہو جانا کہ چار پائی سے اُٹھنا محال ہو، سخت بیمار پڑنا کہ اُٹھا نہ جائے
چارپائی سے لَگْنا
کھاٹ پر پڑے پڑے پیٹھ میں زخم ہو جانا
چارپائی سے پِیٹھ لَگ جانا
سخت بیمار ہوجانا
چارپائی سے پِیٹھ لَگنا
کھاٹ پر پڑے پڑے پیٹھ میں زخم ہو جانا
چارپائی توڑْنا
ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے رہنا، بیکار پڑے رہنا، کام کرنے سے جی چُرانا، محنت سے کترانا
چاس کَرنا
کھیتی باڑی کرنا، جوتنا، ہل چلانا
چاشْنی بِگَڑْنا
قوام کا جل جانا ، تاؤ ٹھیک نہ اترنا ؛ کام خراب ہوجانا ، بگڑ جانا ۔
چاشْنی چَکْھنا
لذّت چکھنا ، مزا چکھنا ؛ تھوڑا بہت اثر قبول کرنا ؛ خمیازہ بھگتنا .
چاشْنی لانا
آم کے پودے میں پہلے پہل پھل نکلنا .
چاشْنی لینا
سونے کو کسوٹی پر کس کر جانچنا
چاشْنی پانا
مزا ملنا ، لذّت پانا ، لطف اٹھانا ۔
چاشْنی تَیّار ہونا
قوام پک جانا، شیرہ تیار ہونا
چاٹ ڈالْنا
عادی بنا دینا، شوق پیدا کر دینا
چاٹ دینا
کسی بات پر مابل کرنا یا اُبھارنا ، لالچ دے کر بھن٘سانا ، شوق دلانا
چاٹ دِلانا
انعام و اکرام کی امید دلانا، لالچ دینا، شوق پیدا کر دینا
چاٹ ہونا
مزہ کی عادت ہونا ، چسکا بڑ جانا
چاٹ جانا
شروع سے آخر تک مطالعہ کر لینا، بغور پڑھ لینا، حفظ کر لینا
چاٹ کا آشْنا ہونا
کھانے کا لالچی ہونا
چاٹ کَر اُڑ جانا
فائدہ اٹھا کر غائب ہو جانا
چاٹ لَگْ جانا
مزہ پڑ جانا، چسکا پڑ جانا
چاٹ لَگانا
چسکا ڈالنا
چاٹ لَگْنا
عادی ہو جانا، لَت پڑ جانا، چسکا لگنا، شوق ہو جانا
چاٹ پَڑْ جانا
چسکا پڑ جانا، مزہ پڑنا، عادی ہو جانا، لَت پڑ جانا
چاٹ پَڑْنا
عادی ہو جانا، لَت پڑ جانا، چسکا لگنا، شوق ہو جانا
چاٹ پر لگانا
حد درجہ شوق دلانا، عادی بنانا، چسکا ڈالنا
چاٹ سے لِپَٹْنا
مزے کا عادی رہنا، لت میں مبتلا ہونا، چاو سے ساتھ لگا رہنا
چاو بَڑھانا
محبت پیدا کرنا ، دوستی کرنا ، خواہش بڑھانا ، طلب میں اضافہ کرنا ، لبھانا.
چاؤ چونْچْلوں سے پالْنا
لاڈ پیار سے پرورش کرنا
چاو کَرنا
محبت کرنا.
چاو لَگْنا
کسی تمنا ارمان یا اشتیاق کی ہر وقت دُھن لگی رہنا ، دُھن سوار ہونا.
چاو میں آنا
مزے میں آنا، خوشی میں مست ہونا، کسی کی محبت کا فائدہ اٹھانا، لاڈ کرنا
چاو نِکالْنا
ارمان نکالنا، حسرت نکالنا، خواہش پوری کرنا
چاو نِکَلْنا
ارمان پورا ہونا.
چاو اُچَھلْنا
جذبۂ شوق کا اُبھرنا.
چاوَل بَیٹْھنا
(عور) چاولوں کا پکنے میں پچپچا ہوجانا ، زیادہ نرم ہوجانا.
چاوَل چَبْوانا
مشتبہ لوگوں سے مال مسروقہ نکلوانا ، جس شخص پر چوری کا احتمال ہو اس سے چاولوں پر کچھ پڑھ کر چبوانا کہ اگر واقعی میں چور ہے تو اس کے من٘ھ سے خون نکل آئے (اصل میں یہ صرف دھمکی ہے جس کے ڈر سے اکثر کچے چور چرائی ہوئی چیز ڈال دیتے ہیں)
چاوَل ہونا
(عور) چاولوں کا پک جانا ، تیار ہوجانا ، چاولوں میں کنی باقی نہ رہنا .
چَبَڑ چَبَڑ باتیں کَرنا
فضول باتیں کرنا، بے سوچے سمجھے باتیں کرنا
چَبا چَبا کَر باتیں کَرنا
رک رک کر بہ تکلف منھ الفاظ نکالنا (بیشتر حیا و حجاب یا ادب سے یا مخاطب سے اس کے خلاف مزاج گفتکو کرنے کے موقع پر)، صاف صاف نہ کہنا، دھیرے دھیرے بولنا، چبڑ چبڑ کرنا
چَبا چَبا کَر بَیان کَرنا
سوچ سمجھ کر باتیں کرنا، صاف صاف باتیں کرنا، بحث کرنا
چَبا کے پَڑْھنا
رُک رُک کر اور تکلف کے ساتھ ادا کرنا، مزے لے لے کر پڑھنا
چَبائی ہُوئی ہَڈّی چِچوڑنا
ایک ہی بات کو بار بار دہرانا ، لکیر کا فقیر ہونا ، فرسودہ باتوں کی رٹ لگائے رکھنا.
چَبا چَبا کَہْنا
سوچ سمجھ کر باتیں کرنا، صاف صاف باتیں کرنا، بحث کرنا
چَبا چَبا کَر بولْنا
سوچ سمجھ کر باتیں کرنا، صاف صاف باتیں کرنا، بحث کرنا
چَبا چَبا کَرگُفْتُگُو کَرنا
رک رک کر بہ تکلف منھ الفاظ نکالنا (بیشتر حیا و حجاب یا ادب سے یا مخاطب سے اس کے خلاف مزاج گفتکو کرنے کے موقع پر)، صاف صاف نہ کہنا، دھیرے دھیرے بولنا، چبڑ چبڑ کرنا
چَبا چَبا کَر جَواب دینا
گفتگو میں آدھی بات ہضم کر جانا ، سوچ سمجھ کر یا ٹھہر ٹھہر کر کسی بات کا جواب دینا.
چَبا چَبا کَر کَہْنا
رک رک کر بہ تکلف منھ الفاظ نکالنا (بیشتر حیا و حجاب یا ادب سے یا مخاطب سے اس کے خلاف مزاج گفتکو کرنے کے موقع پر)، صاف صاف نہ کہنا، دھیرے دھیرے بولنا، چبڑ چبڑ کرنا
چَبا چَبا کَر کَلام کَرنا
غرور سے اکڑ مکڑ کر بولنا، مٹھار مٹھار کے باتیں کرنا، نخرے سے یا فخر سے باتیں کرنا
چَبُوتْرا بَنْدھنا
چٹایا ڈھیر لگ جانا، پُشتہ بن جانا
چَبُوتْرا باندْھنا
ہموار کر دینا، برابر کرنا، مسمار کر کے میدان کر ڈالنا
چَبُوتْرا بَنْنا
ہموار کر دینا، برابر کرنا، مسمار کر کے میدان کر ڈالنا
چَبُوتْرا بَنانا
ہموار کر دینا، برابر کرنا، مسمار کر کے میدان کر ڈالنا
چَبُوتْرا چَڑْھانا
پولیس کے حوالہ کرنا، معاملہ کوتوالی کے چبوترے پر لے جانا، معاملہ کوتوالی تک کو پہن٘چانا
چَبُوتْرا چَڑْھنا
پولیس کے حوالہ کرنا، معاملہ کوتوالی کے چبوترے پر لے جانا، معاملہ کوتوالی تک کو پہن٘چانا
چَبُوتْرا دِکھانا
تھانے لے جانا ، پولیس تک نوبت پہن٘چانا.
چَچا بَنْنا
سزا پانا، ٹھاک ہونا ، ما کھانا.
چَچا بَنا کَر چھوڑنا
جی بھر کے سزا دینا، خواطر خواہ انتقام لینا، مناسب سزا دے راہ راست پر لانا، درست کر دینا، پوری طرح ذلیل و رسوا کرنا
چَچا بنانا
جی بھر کے سزا دینا، خواطر خواہ انتقام لینا، مناسب سزا دے راہ راست پر لانا، درست کر دینا، پوری طرح ذلیل و رسوا کرنا
چَچا کَر کے چھوڑْنا
جی بھر کے سزا دینا، خواطر خواہ انتقام لینا، مناسب سزا دے راہ راست پر لانا، درست کر دینا، پوری طرح ذلیل و رسوا کرنا
چَچا نِکَلْنا
بہت چالاک ہونا، تیزو طرار ہونا، بڑھ چڑھ کر ہونا، گرو یا استاد ہونا .
چَچی بَنا کَر چھوڑْنا
جی بھر کے سزا دینا، خواطر خواہ انتقام لینا، مناسب سزا دے راہ راست پر لانا، درست کر دینا، پوری طرح ذلیل و رسوا کرنا
چَدَّر چَلْنا
پانی کا چوڑی دھار یا چادر کی شکل میں بہنا .
چَدَّر چُھپَوَّل کَرنا
ناز و انداز دکھانا
چَڈّھی چَڑھانا
اپنی پشت پر بٹھانا، اپنی پیٹھ کی سواری دینا
چَڈّھی چَڑْھنا
پیٹھ پر سوار ہونا
چَڈّھی دینا
اغلام کرانا
چَڈّھی دِلْوانا
پیٹھ پر سوار کرانا.
چَڈّھی گانٹھنا
سوار ہونا، سواری کرنا
چَڈّھی لینا
چڈھی دینا (رک) کا لازم.
چَڈّھی پَر چَڑھانا
اپنی پشت پر بٹھانا، اپنی پیٹھ کی سواری دینا
چَڈّھی پَر سَوار ہونا
قرض دار ہونا، بوجھ پڑنا
چَڈّھی توڑْنا
پیٹھ پر چڑھنا، پشت کی سواری لینا
چَڈّی توڑْنا
پیٹھ پر چڑھنا، پشت کی سواری لینا
چَہْچَہا اُڑْنا
چہ چہ کی آوازوں کا برپا ہونا ؛ نغمہ سرائی ہونا .
چَہْچَہہ زَن ہونا
ناز و اندز سے بات کرنا، شوخی یا اتراہٹ سے بولنا، چہکنا
چَہْچَہے کَرْنا
پرندوں کا چہچہانا، چه چه کرنا، نغمه سرائی کرنا
چَہْچَہے مارْنا
پرندوں کا چہچہانا، چه چه کرنا، نغمه سرائی کرنا
چَہْچَہے قَہقَہے لَگانا
خوش گپیّاں کرنا، ہنسی مذاق کرنا، ہنس بول کر زندگی گزارنا
چَہْچَہے اُڑانا
شوخیاں کرنا، چہل کرنا، ہنسی مذاق کرنا
چَہْچَہوں میں گُزَرْنا
عیش وآرام سے گزرنا، مزے سے دن کٹنا، ہن٘سی خوشی میں بسر ہونا
چَہْکا دینا
جلا دینا، لوکالگا دینا، سازش پیدا کرنا.
چَہْکا لَگانا
جھلسا دینا، آگ سے جلا دینا، لوکا لگانا
چَہْکا لَگْنا
چرکا لگنا، جلنا، جھلسنا، تپش محسوس ہونا.
چَہْکا مارْنا
(مرغ بازی) لڑائی میں حریف مرغ کے من٘ھ پر جھپٹ کر کاٹنے کی تیز ضرب لگانا.
چَہْکا پَہْکا رونا
زار زار رونا، پھوٹ پھوٹ کر رونا
چَہْکو پَہْکو رونا
بے تحاشا رونا، پھوٹ پھوٹ کر رونا، زار زار رونا
چَہْلا ہونا
ٹکڑے ٹکڑے یا ریزہ ریزہ ہونا.
چَہْلا کَر دینا
گڑھا ڈال دینا، بہت سا پانی کسی جگہ بھر دینا
چَہْلا کَرْنا
چیر کر ٹکڑے ٹکڑے کرنا
چَہْلا نِکلْنا
پسینہ پسینہ ہو جانا، تھک جانا، چور ہو جانا
چَین گَنوانا
رک : چین کھونا
چَین ہونا
مزے ہونا، عیش ہونا
چَین جانا
کل نہ پڑنا، رنج و تکلیف میں ہونا
چَین کَرْنا
عیش کرنا، مزے اُڑانا
چَین کھونا
سکون و آرام ختم ہوجانا
چَین کی بَنْسی بَجانا
عیش کرنا، مزے اُڑانا
چَین کی بَنْسی بَجْنا
عیش و آرام ہونا، مزے ہونا
چَیْن نَہ ہونا
بے چین ہونا، آرام میں نہ ہونا، اطمینان نہ ہونا، گھبرانا
چَیْن نَہ لینے دینا
آرام نہ کرنے دینا، تکلیف دینا
چَیْن نہ پَڑْنا
بے چینی ہونا، گھبراہٹ ہونا
چَیْن نہ پانا
تکلیف میں ہونا، رنج میں وقت گزارنا
چَین پَڑْنا
غصہ ظاہر کرنا، کبیدگی کا اظہار کرنا، بے کلی دور ہونا، آرام ملنا، اطمینان و قرار حاصل ہونا
چَین پانا
رونق حاصل ہونا، سر سبز و شاداب ہونا، با رونق ہونا
چَین پَکَڑْنا
آرام حاصل کرنا، مطمئن ہونا، سکون پانا
چَین سے گُزَرْنا
آرام سے بسر ہونا، عیش سے زندگی گزرنا
چَیْن سے کَٹْنا
آرام سے بسر ہونا، عیش سے زندگی گزرنا
چَین سے عُمْرکَٹْنا
رک : چین سے گزرنا
چَین اُڑانا
مزے اڑانا، عیش کرنا
چَین اُٹھانا
قرار و سکون ختم کرنا
چَین اُٹْھنا
سکون و آرام ختم ہو جانا، بے چین ہونا
چَیت کھیلْنا
چیت یا بہار کے گیتوں یا کھیلوں میں شریک ہونا ، بھاگ کھیلنا ، رنگ رلیاں منانا.
چیزہ لینا
دل لگی کرنا، چھیڑچھاڑ کرنا
چَک بَنْدَھنا
پھیر پڑنا، کسی چیز کا افراط سے ہونا، سلسلہ بندھنا.
چَک جَمْنا
رن٘گ جمنا ؛ دخل ہونا
چَک پِھرنا
چکر کاٹنا، لہرانا، آس پاس گھومنا.
چَک اُٹھا دینا
نظر پھیر لینا
چَکا چَوندھ آنا
گھبرا جانا، حیران ہوجانا
چَکا چَوندھ دینا
حیران کردینا، گھبرا دینا
چَکا چَوندھ لَگْنا
گھبرا جانا، حیران ہوجانا
چَکا چَوندھ میں آنا
گھبرا جانا، حیران ہوجانا
چَکا چَوندھ میں ہونا
چندھیا جانا، تاب نظارہ نہ لانا، آنکھوں کا بسبب روشنی کے چندھیا جانا
چَکا چَونْدھی چھانا
چکا چوند ہونا
چَکا چَوندِھی مارنا
حیران کردینا، گھبرا دینا
چَکا چَونْدی چھانا
چکا چوند ہونا
چَکَرْ مَکَرْ چَلے جانا
ہلنا، حرکت کرنا، پھرنا
چَکَر مَکَر مَکَر لَگانا
حیلہ حوالہ کرنا ؛ ہلنا ، جنْبش کرنا
چَکَر مَکَر بَھرنا
ناز و انداز دکھانا ، چھل فریب کرنا.
چَکَر مَکَر کَرنا
حرکت، ہلنا، جنبش کرنا
چَکَر مَکَر لَگانا
حرکت، ہلنا، جنبش کرنا
چَکَت بَھرنا
بکّٹا مارنا ؛ دانتوں سے کاٹنا، بُڑکا بھرنا.
چَکَت چَلْنا
چپقلش ہونا، چخ چخ ہونا، کٹا چھنی ہونا
چَکَت دینا
دانتوں سے کاٹ کھانا، منہ سے بکٹا بھرلینا، بوٹی اتارلینا
چَکَت لَگانا
تکلیف دینا
چَکَت مارنا
دانتوں سے کاٹ کھانا، منہ سے بکٹا بھرلینا، بوٹی اتارلینا، چکت دینا
چَکَتّا بَھرنا
دانتوں سے کاٹنا، دانتوں سے کاٹ کر نشان ڈالنا.
چَکَوتِھیاں ہونا
چٹور پن کرنا
چَکَوتِھیاں کَرْنا
چٹور پن کرنا
چَک چار ہونا
نظر سے نظر ملنا
چَکْچَک لَونْدے چَکْھنا
ترتراتے اور گھی میں تر بتر نوالے کھانا
چَکْچَک لَونْدے کھانا
ترتراتے اور گھی میں تر بتر نوالے کھانا
چَک چَک نَچانا
آنکھیں مٹکانا، آن٘کھوں سے اشارے کرنا، عشوہ وغیرہ سے کام لینا
چَکھ ڈالْنا
کھا اڑا جانا، خرچ کردینا، برباد کردینا، سب مال و متاع کھا پی ڈالنا
چَخ کَرْنا
مذاق کرنا، ہن٘سی اُڑانا.
چَخ لَڑانا
فضول باتیں بنانا، شور مچانا، ہن٘سی مذاق کرنا.
چَکھا دینا
کھلا دینا تھوڑا سا
چَکَھا چَکّھی کرنا
تھوڑا سا چکھ لینا
چَکَھوتِیاں ہونا
چکھوتیاں کرنا کا لازم
چَکَھوتِیاں کَرْنا
چٹخارے لینا، مزے مزے سے کھانا، چٹور پن کرنا، اچھے اچھے کھانے کھانا، عیش کرنا
چَکَھوتِیاں اُڑنا
مزے مزے کے کھانے کھانا ، چٹورا پن کرنا ، عیش کرنا .
چَخیں مَچانا
فضول باتیں کرنا، بک بک جھک جھک کرنا، گپیں ہان٘کنا.
چَکّا باندْھنا
ناپنے کے واسطے چوکور اور اونچا اینٹوں کا ڈھیر لگانا
چَکّا لَگانا
ناپنے کے واسطے چوکور اور اونچا اینٹوں کا ڈھیر لگانا
چَکَّر آنا
سر گھومنا، سر چکرانا
چَکَّر بَندْھنا
چکر باندھنا کا لازم
چَکَّر باندْھنا
جلد جلد گردش کرکے دائرہ کی شکل پیدا کر دینا ، اس طرح گردش دینا کہ دائرہ بندھ جائے.
چَکَّر چَلْنا
پیر پھیر کی بات ہونا
چَکَّر دینا
پھرانا، گردش کرانا
چَکَّرکاٹْنا
پھیرا لگانا
چَکَّر کَرنا
گردش میں رہنا، پھیرے لگانا، گھمیری کھانا
چَکَّرکھانا
دم بخود رہ جانا، حیرت زدہ ہو جانا
چَکَّر لانا
شرارت کرنا ، فساد برپا کرنا ، چال چلنا ، کر و فریب سے کام لینا ، سر پھرا دینا ، ذہنی الجھن پیدا کر دینا.
چَکَّر لَگانا
طواف کرنا، کسی چیز کے گرد گھومنا، بار بار آنا جانا، گردش میں رہنا، گھوم پھر کر اسی جگہ آجانا
چَکَّر لینا
طواف کرنا، کسی چیز کے گرد گھومنا، بار بار آنا جانا، گردش میں رہنا، گھوم پھر کر اسی جگہ آجانا
چَکَّر مارْنا
گردش میں رہنا، پھیرے لگانا
چَکَّر میں آ پَڑنا
چکر میں آنا، پریشان ہونا، مصیبت میں پھنْسنا، حیران ہونا، چکرانا، الجھن کا شکار ہونا، فریب میں آجانا
چَکَّر میں آنا
پریشان ہونا، مصیبت میں پھنسنا، حیران ہونا، چکرانا، الجھن کا شکار ہونا، فریب میں آجانا
چَکَّر میں ہونا
چکر میں آنا، پریشان ہونا، مصیبت میں پھنْسنا، حیران ہونا، چکرانا، الجھن کا شکار ہونا، فریب میں آجانا
چَکَّر میں پَڑْنا
چکر میں آنا، پریشان ہونا، مصیبت میں پھنْسنا، حیران ہونا، چکرانا، الجھن کا شکار ہونا، فریب میں آجانا
چَکَّر میں پَھنْسانا
چکر میں ڈالنا
چَکَّر میں پَھنْسْنا
چکر میں پھنسانا کا لازم
چَکَّر میں رَہْنا
چکر میں رکھنا کا لازم، چکر میں ہونا
چَکَّر میں رَکھنا
سرگرداں رکھنا ، فکر مند رکھنا؛ مصیبت و پریشانی میں رکھنا
چَکَّر پَڑْنا
راہ کے ایچ پیچ پیش آنا ؛ پھیر کے راستے جانا.
چَکَّر میں ڈالْنا
چکر میں پھنسانا
چَھکّے پَنْجے بُھول جانا
کوئی تدبیر بن نہ پڑنا ، ہوش و حواس جاتے رہنا ، حواس باختہ ہونا
چَکّھی دینا
لالچ دینا، (حصول مطلب کے لیے) روپیہ پیسہ چٹانا، خاطر تواضع کرنا
چَکّھی کَرْنا
چٹخارے لینا، مزے مزے سے کھانا، چٹور پن کرنا، اچھے اچھے کھانے کھانا، عیش کرنا
چَکّھی لَگنا
چاٹ لگنا ، لذت محسوس کرنا ، مزہ پڑجانا .
چَکّھی مِلْنا
چکھی دینا کا لازم
چَکّھی پَر لَگانا
کسی کو قابو میں لانے کے لئے کچھ کھلانا پلانا .
چَکّھی پَکّھی کَرْنا
چٹخارے لینا، مزے مزے سے کھانا، چٹور پن کرنا، اچھے اچھے کھانے کھانا، عیش کرنا
چَکّی چَلْنا
چکی چلانا کا لازم
چَکّی جھونا
داستان یا قصہ ناندنا، دکھڑا رونا، بحر طویل شروع کردینا
چَکّی کے دو پاٹوں میں پِسْنا
دو ظالموں کے ظلم کا نشانہ بننا، دہری مصیبت میں گرفتار ہونا
چَکّی پِیس کَر گُزارا کَرْنا
نہایت غریب ہونا
چَکّی پِیسْنا
چکی چلانا، آٹا پیسنا، غلہ پیسنے کی مزدوری کرنا
چَکّی سی لَگ جانا
گھمیر چڑھ جانا، چکّر بندھنا
چَکْلا ہونا
اس حصۂ شہر کا ٹھیکہ ملنا جہاں رنڈیاں رہتی ہوں، رنڈیوں کا محلہ بننا یا آباد ہونا.
چَکْما چَلْنا
فریب کی چال چلنا؛ دان٘و چلنا، فریب دینا، مکاری میں کامیاب ہونا.
چَکْما دینا
نقصان پہنچانا، ضرر پہنچانا
چَکْما کھانا
۱. (کسی کے) فریب میں آنا، دھوکا کھانا.
چَکْما اُڑانا
لہو و لعب میں وقت ضائع کرنا، گپ شپ میں لگے رہنا.
چَکْما اُٹھانا
۱. رک: چکما کھانا .
چَکْمَک جَھڑنا
چن٘گاری نکلنا.
چَکناچُور ہوجانا
بے حد تھک جانا
چَکناچُور ہونا
بے حد تھک جانا
چَکناچُور کَردینا
ٹکڑے ٹکڑے کردینا، ریزہ ریزہ کردینا
چَکناچُور کَرنا
تھکا دینا، بہت پھرا کر تھکا دینا
چَکْپھیری دینا
چکر لگوانا، گھمانا، دائرے کی شکل میں چکر کٹوانا
چَکْ پھیری کَرْنا
بار بار آنا جانا، چکر لگانا
چَکْپھیری کھانا
گھومنا، پھیرکاٹنا، لہر یا انداز اختیارکرنا، بل کھانا
چَکْپھیری لَگانا
چکر کاٹنا، آنا جانا، باربار آنا جانا.
چَکْ پھیری لینا
تال اور گت کے مطابق چکرکاٹنا، جھومر ڈالنا
چَکْ پھیری پِھرانا
بھنبھیری بنانا
چَکْپھیری پِھرنا
طواف کرنا
چَکْرا دینا
پریشان کر دینا ، الجھن میں ڈال دینا ، حیران کر دینا.
چَکْرَم بَنانا
بہت زیادہ پریشان کرنا ؛ مصیبت میں ڈالنا
چَکْری کھانا
آگے پیچھے پھرنا، طواف کرنا، ارد گرد رہنا، ہر وقت ساتھ رہنا
چَکْتی لَگانا
کسی مقام تک پہنچنا، کسی مقام کی خبر لانا (بالعموم آسمان کے ساتھ)
چَل آنا
لگاتار آنا .
چَل بَسْنا
گزرجانا، رخصت ہونا، ختم ہونا
چَل دَوڑْنا
بے سوچے سمجھے یکایک آمادہ ہو جانا، بے ارادہ کوئی کام کر بیٹھنا، ٹوٹ پڑنا، رش کرنا
چَل دینا
رفو چکر ہوجانا
چَل جانا
بدحواس ہوجانا
چَل کَھڑا ہونا
روانہ ہونا ، فوراً روانہ ہوجانا ، سفر اختیار کرنا .
چَل نِکَلْنا
اترا جانا، پر پرزے نکال
چَل پَڑْنا
بازار میں آنا
چَلا چاہْنا
چلنے کے لئے تیار ہونا، چلنے کا ارادہ کرنا
چَلا چَلْنا
چلتے رہنا، چلنے کا سلسلہ نہ توڑنا
چَلا دینا
رخصت کردینا، چلتا کردینا
چَلانا
کام میں لانا، دھوکا دے کر رائج کرنا (سکہ وغیرہ کا)
چَلَن بِگَڑْْنا
رفتار ناموزوں ہونا، چال خراب ہونا
چَلَن چَلْنا
روش اختیار کرنا، وضع اختیار کرنا ، طرز زندگی اپنانا
چَلَن ہونا
غلبہ ہونا
چَلَنْ نِکَلْنا
روانہ ہوجانا
چَلَن سے چَلْنا
مستحسن روش یا وضع یا انداز سے رہنا، کفایت شعار ہونا
چَلَنْ سِیْکھنا
کسی دوسرے کا طریقہ اختیار کرنا
چَلَن اُٹھنا
رواج ختم ہونا، متروک ہونا
چَلَنْت چَلْنا
فریب کرنا، مطلب برآری کے لیے کوئی ترکیب یا نئی راہ نکالنا
چَلَنْتَر کَرنا
چال چلنا ، مکر کرنا ؛ چرتر کرنا ۔
چَلَت بَجانا
طبلے یا کسی اور ساز پر تیز دُھن کو ادا کرنا .
چَلیپا کَر٘نا
کاٹ دینا ، قلم زد کردینا
چَلِتَّر کھیلْنا
فریب دینا، دھوکا دینا، چال چلنا
چَلْنا گَھڑْھنا
بہانہ کرنے یا ٹالنے کے لیے کوئی بات دل سے گھڑنا ، جھوٹی بات بنانا گپ اُڑانا ، بہانہ کرنا.
چَلْنے لَگْنا
جانے کے لئے تیار ہونا، جانے کا قصد کرنا
چَلْنے سے رَہْنا
چلنے کے قابل نہ رہنا، اپاہج ہوجانا
چَلْنی ہونا
بارش کی وجہ سے چھت کا بہت زیادہ ٹپکنا، سوراخ سوراخ ہو جانا
چَلْنی کَرنا
تکلیف دینا، دل دکھانا
چَلْتا دَھنْدا کَرْنا
چل دینا ، بھاگ جانا ، رفو چکر ہونا .
چَلْتا ہونا
کھسک جانا ، بھاگ جانا ، غائب ہوجانا .
چَلْتا کَرْنا
تیزدھار رکھنا، تیز کرنا (ہتھیار اوزار وغیرہ)، ہلاک کرنا، مار ڈالنا
چَلْتا پِھرْتا نَظَر آنا
مطلب حاصل کرکے اس طرح غائب ہوجانا کہ کبھی آشنا ہی نہ تھا
چَلْتا رَہْنا
چلتا بننا، روانہ ہوجانا، متحرک رہنا
چَلْتا بَنْنا
کھسک جانا، بھاگ جانا
چَلْتا کام
جلدی کا کام، برا کام، عارضی کام
چَلْتا پِھرْنا نَظَر آنا
مطلب حاصل کر کے اس طرح غائب ہوجانا کہ کبھی آشنا ہی نہ تھا
چَلْتے بَیل کا سِینگ پَکَڑْنا
رکاوٹ پیدا کرنا، دخل اندازی کرنا، جاری کام میں رکاوٹ ڈالنا
چَلْتے بَیل کے آر لَگانا
کام کراتے کراتے آدمی کو تن٘گ کرنا ، ناحق کسی کو تن٘گ کرنا .
چَلْتے بَیل کی گانڈ میں لَکْڑی کَرْنا
کام کرتے ہوئے کو ناحق تنگ کرنا ، کام کرنے والے کو روکنا .
چَلتے ہاتھ کام بَنالو
زندگی میں جو کچھ کرنا ہے کرلو
چَلْتے ہونا
غائب ہوجانا ، روانہ ہو جانا ؛ مر جانا ، دنیا سے اٹھ جانا .
چَلْتے پِھرْتے دِکھائی دینا
نظروں سے اوجھل ہوجانا، غائب ہوجانا، سامنے سے چلے جانا
چَلْتے پِھرْتے ہونا
روانہ ہونا ، چلے جانا .
چَلْتے پِھرتے مِلْنا
کبھی کبھار ملاقات ہونا ، آتے جاتے مل جانا ، راہ میں ملنا .
چَلْتے پھِرْتے نَظَر آنا
کام کراکر چلتے بننا
چَلْتی گاڑی میں روڑا اَٹَکْنا
کسی کام میں موانع پیش آنا
چَلْتی گاڑی میں روڑا اَٹْکانا
ہوتے ہوئے کام میں خلل ڈالنا، چلتے ہوئے کام میں مزاحم ہونا، بنے بنائے کام میں رخنے ڈالنا
چَلْتی ہَوا سے لَڑْنا
بات بات پر لڑنا، خواہ مخواہ لڑائی مول لینا، بیکار جھگڑنا
چَلْتی ہَوا سے اُلَجْھنا
بات بات پر لڑنا، خواہ مخواہ لڑائی مول لینا، بیکار جھگڑنا
چَلتی میں روڑا اَٹکانا
ہوتے ہوئے کام میں خلل ڈالنا، چلتے ہوئے کام میں مزاحم ہونا، بنے بنائے کام میں رخنے ڈالنا
چَلْتی رَہْنا
نوک جھونک ہوتی رہنا ، جھگڑا ہوتا رہنا .
چَمْڑا کَمانا
چمڑے کو کیماروی اشیا کے ذریعے صاف کرنا ؛ چمڑے کو قابل استعمال بنانا.
چَمْڑے کا جَہاز چَلْنا
بدفعلی کرا کر روپیہ کمانا اور زنا کاری سے معاش حاصل کرنا.
چَمْڑے کا سیٹْنا
(دباغت) گیلی کھال کو لکڑی کے ٹکڑے سے رگڑ کر پانی سوتنا، چمڑے کو چکنا کرنے کی پٹی سے رگڑ کر چکنا بنانا
چَمْڑے کی زَبان کا پِھسَل جانا
بھول چوک واقع ہو جانا.
چَمْڑی لینا
مارمار کر کھال اُڑا دینا.
چَمْڑی اُدَھڑْوانا
سزا دلوانا.
چَمْڑی اُدَھیڑْنا
بہت زیادہ روپیہ وصول کرنا، کچھ نہ چھوڑنا، صفایا کرنا
چَمْڑی اُتار کے دینا
سب کچھ دے ڈالنا.
چَمار چَودَس کَر٘نا
کائیں کائیں کرنا
چَمار چَودَس مَچانا
چماروں کی طرح چودس کا تہوار جو کبھی کبھی آتا ہے دھوم دھام سے منانا
چَمَک آنا
خوشی کی لہر دوڑنا، بہت خوش ہونا
چَمَک ہونا
درد ہونا، تپک ہونا، تکلیف ہونا
چَمَک جانا
بڑھ جانا، زور پکڑنا
چَمَک کَر نِکَلْنا
شان و شوکت سے یا ناز و افتخار کے ساتھ نمودار ہونا
چَمَک لینا
ٹھسّے کے ساتھ کوئی چیز پہننا (بطور طنز کہتے ہیں) مٹک لینا
چَمَک نِکَلْنا
چمکنا، عروج پر ہونا، ترقی پا جانا
چَمَک پَڑْنا
بھڑکنا ، چون٘کنا ، چوکنّا ہونا.
چَمَک پَیدا کَرنا
تپک یا ٹیسیں اٹھانا
چَمَک اُٹْھنا
روشن ہونا، نمودار ہونا
چَمَک چالا کَرْنا
ناز و انداز یا شان و شوکت دکھانا ؛ ناز و انداز کی چال چلنا.
چَمَن ہَرا ہونا
خوشی حاصل ہونا، مراد بر آنا
چَمَن کِھلْنا
کسی چیز کی کثرت ہونا، کیاری کا پھولوں سے بَھر جانا، رونق افزوں ہونا، خوشی میں اضافہ ہونا
چَمَنِسْتان کِھلْنا
باغ کے قطعے کا پھولوں سے بھرا ہونا
چَمَن پُھولْنا
پھول کھلنا ، ہرا بھرا ہونا ، تازگی و شادابی .
چَمْچِچَّڑ ہونا
جون٘ک کی طرح چمٹ جا نا، سر ہو جا نا، ہیچھے پڑنا ، لپٹ جانا
چَمْکا دینا
بھڑکانا
چَمْکارا مارنا
چمک دکھانا، چمکانا.
چَمو جانا
ٹھگ کا گرفتار ہو جانا .
چَنپَت بَننا
چلا جانا، بھاگ جانا، رفو چکر ہو جانا
چَمْپَت ہوجانا
غائب ہوجانا، چھپ جانا
چَن٘پَت ہو جانا
چلا جانا، بھاگ جانا، رفو چکر ہو جانا
چَمْپَت ہونا
بھاگ جانا
چَنا چَبِینا کَرْنا
سفر میں یا مجبوری کی حالت میں خشک خوراک کھانا ، بھنے ہوئے اناج سے بھوک مٹانا ، جو کچھ مل جائے اس پر گزارا کرنا : کھانا پینا .
چَنْد دِن کا مِہْمان ہونا
مرنے کے قریب ہونا
چَنْدَہ بَٹورْنا
چندہ جمع کرنا ، رقم سمیٹنا ؛ مکر و فریب سے رقم لینا یا جمع کرنا .
چَنْدَہ کھولْنا
چندہ وصول کرنے کی مہم کا آغاز کرنا .
چَنْدَہ اُگاہْنا
چندہ جمع کرنا .
چَندَن ہونا
صاف ستھرا ہونا، سجل ہونا، چمکا ہونا
چَندَن کَرنا
صاف ستھرا کرنا، سجل کرنا، چمکا دینا
چَنْدِیا گَنْجی ہونا
سخت سزا دینا
چَنْدِیا گَنْجی کَرنا
سخت سزا دینا
چَنْدِیا کھانا
لوٹ کر کھانا ، مفلس بنانا.
چَندِیا کُھجلانا
sarcastic remark when someone does or says something punishable
چَنْدِیا مُونڈْنا
سر مون٘ڈنا ؛ لوٹنا ، ٹھگنا ؛ سزائے سخت دینا
چَنْدِیا پَر بال نَہ چھوڑْنا
سخت سزا دینا
چَنے بِھگونا
چنوں کو پانی میں ڈال کر رکھنا، اس میں وہ پھول جاتے ہیں، پھر ان کو بھونا، پکایا یا کچا کھایا جاتا ہے
چَنے بونا
زمین میں چنے کاشت کرنا
چَنے کا مارا مَرْنا
ذرا سی چوٹ سے مرنا
چَنے پَڑ٘ھنا
سوئم کے روز پردے کو ثواب پہنچانے کے لیے چنوں کے زریعے کلمے کا ورد کرنا .
چَنْگ بَجانا
چنگ باجے سے آواز نکالنا
چَنْگ بَجْنا
چنگ باجے سے آواز نکلنا
چَنگا ہونا
اچھا ہونا، تندرست ہونا، باصحت ہونا
چَنگا کَرنا
اچھا کرنا، تندرست کرنا، باصحت کرنا
چَنْگُل مارنا
پنجہ مار کر پکڑنا
چَپ غَلَط دینا
لہرواں دوڑنا، غچّہ دینا، دوڑ میں دائیں بائیں ہو جانا تاکہ حریف جو تعاقب کرتا ہے عاجز ہو جائے
چَپْڑا کَر دینا
بالکل تباہ و برباد کر دینا
چَپَڑ چَپَڑ باتیں کَرنا
بے سوچے سمجھے گفتگو کرنا؛ بغیر ادب و لحاظ کے باتیں کرنا؛ بک بک کرنا، یا وہ گوئی کرنا
چَپَڑ چَپَڑ کھانا
بد تمیزی سے کھانا
چَپَڑ چَپَڑ کَرنا
کھانے پینے میں جانوروں کی طرح منھ سے آواز نکالنا، بیہودگی سے کھانا پِینا
چَپَڑ غَٹُّو بَنانا
اسیر کر لینا، گرفتار کرنا
چَپَڑ غَٹُّو ہونا
الجھا ہونا
چَپَڑ غَٹُّو کَرنا
الجھا لینا
چَپاتی بَڑھانا
گندھے ہوئے آٹے کے پیڑے کو خشکی کی سینی یا چکلے پر رکھ کر ہتھیلی یا بیلن وغیرہ سے بڑا کرنا
چَپاتی سا پیٹ لَگ جانا
بیماری یا فاقہ کشی سے پیٹ کا نرم ہو کر کمر سے لگ جانا
چَپاتی سا پیٹ لَگْنا
بیماری یا فاقہ کشی سے پیٹ کا نرم ہو کر کمر سے لگ جانا
چَپَر جانا
قابو سے نکل جانا؛ غائب ہو جانا؛ آن٘کھ بچا کر نکل جانا، دھوکا دے جانا، رفو چکر ہو جانا، پوشیدہ ہو جانا.
چَپَر غَنُّو کَرنا
رک : چپر غٹو بنانا.
چَپَر غَٹُّو بنَانا
الجھا لینا
چَپَر غَٹُّو ہونا
چپر غٹو کرنا کا لازم
چَپَت دَھْرنا
تھپّڑ مارنا، چانٹا جڑنا
چَپَت کی آنا
چپت لگانا، جھاپڑ لگانا
چَپَت لَگانا
تھپّڑ مارنا، چانٹا جڑنا
چَپَت مار٘نا
تھپّڑ مارنا، چان٘ٹا جڑنا
چَپَت پَڑْنا
(مال و زر کا بے ضرورت صرف یا ضائع ہونے سے) نقصان ہونا
چَپَت رَسِید کَرنا
چپت لگانا، جھاپڑ لگانا
چَپیٹ کھانا
صدمہ اُٹھانا، نقصان سہنا
چَپیٹ لینا
دبوچ لینا ، قابو میں کر لینا ؛ ہڑپ کر جانا .
چَپیٹ میں آنا
زر میں آجانا ؛ آفت نا گہانی میں پھن٘س جانا ، مصیبت میں پڑ جانا .
چَپْنی بَھر پانی لے کے ڈُوب مَرْنا
نہایت منفعل اور شرمندہ ہونا ؛ غیرت سے من٘ھ چُھپا لینا (شرم اور غیرت دلانے کے لیے بولتے ہیں)
چَپْنی چاٹ کَر گُزْران کَرنا
نہایت صبر اور قناعت میں گزارا کرنا، جو میسر ہو اس میں گزر بسر کرنا، تنگی ترشی سے زندگی گزارنا
چَپنی چاٹنا
چپنی چاٹ کر گزران کرنا
چَپْنی میں چُون لیے پِھرنا
پریشان حال ہونا ، بے گھر بارکا ہونا ، غیر شادی شدہ ہونا .
چَپْنی میں پیشاب کَرکے صُورَت دیکْھنا
بد صورتی یا بے وقعتی محسوس کرنا ، کم مائیگی کو نظر میں رکھنا (بطور تحقیر عورتیں بولتی ہیں) .
چَپْنی نِکَل جانا
گھٹنے کی ہڈی کا جوڑ الگ ہو جانا، کاسۂ زانو کا اتر جانا
چَپْنی سَرَک جانا
گھٹنے کی ہڈی کا جوڑ الگ ہو جانا، کاسۂ زانو کا اتر جانا
چَپنی اُترنا
گھٹنے کی ہڈی کا سرک جانا، گھٹنے کی ہڈی کا جوڑ الگ ہو جانا، کاسۂ زانو کا اتر جانا
چَپّا چَپّا چھان ڈالْنا
کونا کونا دیکھنا
چَپّا چَپّا ڈُھونڈنا
ہر جگہ تلاش کرنا
چَپّا چَپّا زَمِیْن چھان ڈالْنا
ہر جگہ تلاش کرنا، کونا کونا دیکھنا
چَپّا چَپّا چھان مارنا
کونا کونا دیکھنا
چَپَّل چَٹْخانا
تیز تیز چلنا کہ چپل اور ایڑی کی زمین پر لگنے کی آواز پیدا ہو
چَپَّل چھوڑ کَر بھاگْنا
ڈر کر بھاگنا ، سرا سیمہ ہو کر بھاگنا ؛ افراتفری میں بھاگنا .
چَپَّل مارْنا
کسی نامناسب بات کا ایسا سخت جواب دینا کہ دوسرے سے پھر کچھ کہتے سنتے نہ بنے، منہ توڑ جواب دینا
چَپُّو مارْنا
رک : چپو چلانا .
چَپْرا لینا
مکرا لینا، جھوٹا کر دینا
چَپْرا چَپْرا کَر باتیں کَرنا
اصلی بات کو چھپا کر باتیں بنانا
چَپْراس لَگانا
کشتی کا ایک داؤں چپڑاس
چَپْراس پَہَنْنا
چپراسی کی پیٹی باندھنا
چَپْٹا ہونا
پچکانا، پھیلانا، جوڑا کرنا
چَپْٹا کَرنا
پچکانا، پھیلانا، جوڑا کرنا
چَپْٹی کھیلْنا
چپٹی بازی کرنا
چَپْٹی لَڑانا
(فحش) چپٹی کھیلنا
چَپْٹی لَڑنا
(فحش) چپٹی کھیلنا
چَپْٹی مارْنا
چپٹی بازی کرنا
چَقاچاق ہونا
ایک دوسرے سے ٹکرانا، آپس میں لڑنا ایک دوسرے کوزخمی کرنا
چَقاچَق ہونا
ایک دوسرے سے ٹکرانا، آپس میں لڑنا ایک دوسرے کوزخمی کرنا
چَقْمَہ میں آنا
رک: چکمے میں آنا.
چَقْما دینا
نقصان پہنچانا، ضرر پہنچانا
چَقْماق چَڑھانا
بندوق یا طپنچے میں بارود بھرنا، بندوق داغنے کے لیے گھوڑے کو اوپر اٹھانا.
چَقماق جھاڑنا
پتھر پر لوہا مار کر آگ نکالنا
چَراغ اَنْدھا جَلْنا
چراغ میں روشنی کم ہونا
چَراغ بَڑا ہونا
چراغ بجھ جانا
چَراغ بَڑْھ جانا
چراغ بجھانا، پھون٘ک مار کر یا اور کسی طرح چراغ کی روشنی کو ختم کرنا، چراغ گُل کرنا
چَراغ بَڑھانا
چراغ بجھانا، پھون٘ک مار کر یا اور کسی طرح چراغ کی روشنی کو ختم کرنا، چراغ گُل کرنا
چَراغ بَڑْھنا
چراغ بجھانا، پھون٘ک مار کر یا اور کسی طرح چراغ کی روشنی کو ختم کرنا، چراغ گُل کرنا
چَراغ بَڑْنا
چراغ بجھانا، پھون٘ک مار کر یا اور کسی طرح چراغ کی روشنی کو ختم کرنا، چراغ گُل کرنا
چَراغ بالْنا
چراغ کو روشن کرنا
چَراغ بَتّی ہونا
کسی پیر یا ولی اللہ کے مزار پر چراغ وغیرہ روشن کرنا، چراغاں کرنا
چَراغ بُجھا دینا
چراغ کی روشنی ختم کردینا، پھون٘ک مار کر یا اور کسی طرح چراغ کی روشنی کو ختم کرنا، چراغ گُل کرنا
چَراغ بُجھانا
پھونک مار کر یا اور کسی طرح چراغ کی روشنی کو ختم کرنا، چراغ گل کرنا
چَراغ بُجْھنا
چراغ بجھانا کا لازم، پھونک یا ہوا سے چراغ بجھ جانا
چَراغ چَڑھانا
کسی متبرک مقام پر عقیدت سے یا منت پوری ہونے پر تبریک کے لیے دیا یا شمع لے جا کر روشن کرنا
چَراغ چاق کَرنا
چراغ تیز کرنا
چَراغ چاٹْنا
رک : سان٘پ کا چراغ چاٹنا .
چَراغ دکھانا
رستے میں روشنی دکھانا، چراغ ہمراہ لے کر جانا
چَراغ دِکھلانا
روشنی دکھانا، رہنمائی کرنا
چَراغ گُل ہونا
نیست و نابود ہونا، ملیامیٹ ہونا
چَراغ گُل کَرْنا
چراغ بجھانا
چَراغ ہَنْسنا
تیل یا گھی کے چراغ کی بتی سے جلے ہوئے گل اور تیل کا ٹپکنا، دیے کی بتی سے گل یا پھول جھڑنا
چَراغ ہو جانا
روشن ہو جانا، جل جانا، آگ لگ جانا
چَراغْ ہونا
چراغ گل ہونا، چراغ بجھ جانا، مرجانا
چَراغ جَگانا
چراغ کا روشن کرنا، مجازاً: اُمید دلانا
چَراغ جَلا دینا
چراغ جلانا، دن سے رات کر دینا، دن کا سلسلہ رات سے ملا دینا، شام کر دینا، سارا وقت صرف کر دینا
چَراغ جَلانا
نام روشن کرنا، شہرت یا ترقی دینا، فروغ دینا، (اچھے کام وغیرہ کی بدولت)
چَراغ جَلْنا
نام روشن ہونا، ترقی اور شہرت پانا (کسی سے مقابلے میں، بیشتر نفی کے ساتھ مستعمل)
چَراغ جَھمَکْنا
چراغ میں روشنی ہونا، چراغ کا لو دینا
چَراغ جِھلْمِلانا
چراغ کا کم کم روشنی دینا، چراغ کا بجھنَے کے قریب ہونا
چَراغ کا دُھواں کھانا
بہت زیادہ لکھنا پڑھنا، کسی علم و فن کے حصول میں بہت زیادہ محنت کرنا
چَراغ خاموش ہونا
نیست و نابود ہونا، ملیامیٹ ہونا
چَراغ خاموش کَرْنا
نیست و نابود کرنا، ملیا میٹ کرنا، معدوم کرنا
چَراغ کو گُل کَرنا
رونق ختم کرنا
چَراغ کو ہاتھ دینا
چراغ کی روشنی کو بجھانا، دیا بجھانا
چَراغ لَڑْکَھڑانا
چراغ کی لوکا تھرانا
چَراغ لے کَر دیکْھنا
مال محنت اور تجسس سے تلاش کرنا، نہایت جستجو کرنا
چَراغ لے کَر ڈُھونڈنا
مال محنت اور تجسس سے تلاش کرنا، نہایت جستجو کرنا
چَراغ میں بَتّی پَڑْنا
چراغ جلنا، مغرب کا وقت ہونا
چَراغ پا ہونا
مشتعل ہوجانا، الف ہوجانا
چَراغ پانو گِرنا
آدمی کا ٹھوکر کھا کر گَرنا
چَراغ پانو ہونا
ٹھوکر کھانا، لڑکھڑانا، ڈگمگانا، بیتاب ہونا، تلملانا
چَراغ روشَن ہونا
شہرت یا مقبولیت ہونا، فروغ ہونا (عموماً بطور نفی)
چَراغ روشَن رَہنا
چراغ روشن رکھنا (رک) کا لازم نام و نشان باقی رہنا.
چَراغ روشَن رَکْھنا
نیک نامی یا نام و نشان باقی رکھنا.
چَراغ رُخْصت ہونا
چراغ بجھنا، چراغ خاموش ہونا
چَراغ سے چَراغ جَلانا
کسی اچھے کام کی تقلید کرنا، پیشروؤں کے کرناموں کو بڑھانا یا جاری رکھنا ، استفادہ کرنا.
چَراغ سے پُھول جَھڑْنا
چراغ کا گُل افشاں ہونا، جس وقت چراغ سے جلتا ہوا تیل ٹپکتا رہے اس کو پھول جھڑنا کہتے ہیں اور اس سے شادی یا کسی خوشی کے ہونے کا شگون لیتے ہیں.
چَراغ سُلْگانا
چراغ کو روشن کرنا
چَراغ ٹَھنْڈا ہونا
شہرت ختم ہو جانا، کمتر قرار پانا، ماند پڑجانا
چَراغ ٹَھن٘ڈا کَرنا
شہرت یا رونق گھٹا دینا یا ختم کر دینا، نام نیست و نابود کر دینا، خاتمہ کر دینا
چَراغ ٹِْمٹمانا
چراغ کا کم کم روشنی دینا، چراغ کا بجھنَے کے قریب ہونا
چَراغ اُف کَر دینا
دیا بجھا دینا
چَراغ اُف کَرنا
دیا بجھا دینا
چَراغاں باندْھنا
بہت سے چراغوں کی روشنی کرنا، چراغاں کرنا، قطاروں میں بہت سے چراغ روشن کرنا
چَراغاں ہونا
روشنی کرنا، سجانا، آرائش کرنا
چَراغاں کَرْنا
روشنی کرنا، سجانا، آرائش کرنا
چَراغِ راہ کَرنا
رہنما بنانا.
چَراغِ زِنْدَگی گُل کَرنا
مار ڈالنا، جان لے لینا.
چَراغِ زِنْدَگی خاموش کَرنا
to murder, kill
چَراغ پا کَرْنا
مشتعل کرنا
چَرَک کھانا
زخمی ہونا، خراش لگ جانا، چرکا کھانا
چَرَن بَنْدنا کَرنا
پیروں پڑنا
چَرَن چُھونا
چرن پوجنا، تعظیم کرنا
چَرَن دیکْھنا
زیارت کرنا، دیدار کرنا؛ ملاقات کرنا.
چَرَن دھو دھو کَر پِینا
پان٘و دھو دھو کر پینا ؛ بہت محبت کرنا، حد درجہ عقیدت رکھنا ؛ بہت تعظیم کرنا.
چَرَن لینا
پیروں پڑنا
چَرَْن پَکَڑْنا
حلقہ بگوش ہونا، پاؤں پکڑنا
چَرَن پَر پَڑْنا
تعظیم سے قدموں میں گرنا ؛ پان٘و پڑنا.
چَرَن پَر سِیس دَھرنا
پیروں میں سر رکھنا.
چَرَن پُوجْنا
پان٘و چُھونا، پابوسی کرنا ؛ تعظیم بجا لانا، اظہار عقیدت کرنا.
چَرَن اُٹھانا
جوتے برادری کرنا
چَرَس کے دَم اُڑنا
چرس پینا، چرس کے کش لگنا
چَرَس پَر دَم مارْنا
چرس پینا، چرس کے کش لگنا
چَرَس پَر دَم پَڑْنا
چرس پینا، چرس کے کش لگنا
چَرْب ہوجانا
تیز ہوجانا
چَرْب ہونا
بُھن جانا
چَرْب کَرْلینا
تھوڑے سے گھی میں بھون لینا
چَرْب کَرْنا
(طب) خشکی پیدا کرنے والی دوا یا بوٹی کو کسی روغن کے ذریعہ مُلَیّن بنانا
چَرْبَہ اُتارنا
خاکہ اتارنا، ہوبہو نقل اتارنا
چَرْبَہ اُتَرْنا
خاکہ اترنا، ہوبہو نقل اترنا
چَرْبا دینا
(اصل کے خط ق خال میں ترمیم کرکے) نئی شکل دینا (جو پہلی کی نقل مگر اس سے زیادہ حسین معلوم ہو). انداز پیدا کرنا، رن٘گ پیدا کرنا، رونق بخشنا.
چَرْبا کِھنچْنا
چربا کھینچنا کا لازم
چَرْبا کِھینچْنا
نقشہ کھینچنا، تصویر کشی کرنا، منظر پیش کرنا، حالت بیان کرنا
چَرْبا اُتارْنا
(مصوری و طباعت) کسی تصویر یا نقش کے اوپر باریک قسم کا کاغذ یا کپڑا رکھ کر اصل نقش سے نقش بنانا
چَرْبا اُتَرنا
کسی کا اندازہ اپنے میں پیدا کرنا یا بتکلف کسی سے مشابہ افعال و حرکات ظاہر کرنا، کسی کے رنگ ڈھنگ کی تقلید کرنا، نقشہ کھینچنا
چَرْبا اُٹھانا
نقش اول کے عین مطابق نقش ثانی بنانا، خاکے کی اساس قایم کرنا، کسی اصول یا ضابطے کی تقلید کرنا .
چربانْک بَنْنا
چالاک بننا، شوخ، گستاخ یا بے باک ہونا، چرب زبانی کرنا
چَرْباک بَنْنا
چالاک بننا، شوخ، گستاخ یا بے باک ہونا، چرب زبانی کرنا
چَرْب چَرْب کو باتاں کَرْنا
چرب زبانی کرنا، طراری سے باتیں کرنا
چَرْبی بَڑھْنا
موٹا ہونا.
چَرْبی چَڑھانا
اندھا بنا دینا، بے مروت بنا دینا.
چَرْبی چَڑْھنا
چربی چڑھانا کا لازم، موٹا تازہ ہونا، فربہ ہونا
چَرْبی چھانٹْنا
سخت سزا دینا
چَرْبی چھانا
چربی چڑھ جانا، فربہ ہوجانا
چَرْبی چھاٹْنا
سخت سزا دینا
چَرْبی ڈالْنا
سالن میں بجائے گھی کے چربی استعمال کرنا
چَرْبی مِلانا
گھی میں چربی پگھلا کر ملانا
چَرْبی پِگََھلْنا
چربی گَل جانا، چربی کا تیل نکل آنا، دبلا ہوجانا
چَرْبی پِگْھلانا
دبلا کرنا
چَرْبِی اُتارنا
گوشت سے چربی علیحدہ کرنا
چَرْبِی اُتَرْنا
دبلا ہوجانا
چَرْب زُبانی کَرْنا
چکنی چپڑی باتیں کرنا، چاپلوسی کرنا، خوشامد کرنا، للّو پتّو کرنا
چَرْچا ہونا
کسی بات کی شہرت ہونا
چَرْچا مَچْنا
کسی بات کی شہرت ہونا
چَرْچا پَڑْنا
عام خبر ہوجانا، شہرت ہونا، عام تذکرہ ہونا، چہ میگویئاں ہونا
چَرْچا پَھیلانا
چرچا پھیلنا کا تعدیہ
چَرْچا پَھیلْنا
دھوم مچانا، شہرت ہونا
چَرْچَر بولْنا
بک بک کرنا، بکواس کرنا
چَرْچَر چِلّانا
چرچرکی آواز دینا، چرچرانا
چَرْچَر کَرنا
چرچرکی آواز دینا، چرچرانا
چَرچے میں رَہنا
مشغول رہنا، لگاتار مصروف رہنا کسی کام میں
چَرْچُوں چَرْچُوں کَرنا
کسی حرکت سے لچکیلی یا زیادہ کسی ہوئی یا ڈھیلی چیز سے آواز نکلنا.
چارْج دینا
برقی قوت کا ذخیرہ مہیا کرنا
چارْج ہونا
قوت کار پیدا ہونا ، رواں ہونا ، عمل میں آنا .
چارْج کَرنا
وصول کرنا (قیمت، اُجرت یا فیس وغیرہ کے طور پر)
چارْج لینا
منصب سے متعلق کُل سامان اور عہدے کے اختیارات محکمے سے یا موجودہ تحویلدار سے وصول کرنا ۔
چارْج مِلْنا
منصب سے متعلق کل سامان اور عہدے کے اختیارات محکمے سے یا موجودہ تحویلدار سے وصول ہونا ۔
چارْج اُڑانا
برقی ذخیرۂ قوت کو ختم کردینا، برقی سلسلہ توڑ دینا ۔
چَرْکا بَیٹْھنا
(جلنے کا) داغ، پڑنا.
چَرْکا دینا
دھوکا دینا، دغا یا فریب سے کام لینا
چَرْکا لَگانا
تکلیف پہنچانا، زخمی کرنا، چیرا لگانا، ہلکا سا شگاف دینا
چَرْکا لَگْنا
تکلیف پہنچانا، زخمی کرنا، چیرا لگانا، ہلکا سا شگاف دینا
چَرْکا سَہْنا
ایذا برداشت کرنا
چَرْکے لَگْنا
داغ پڑنا، آگ یا کسی گرم چیز کے لگ جانے سے چتی پڑنا
چَرْخ آنا
سر کا چکرا جانا، چکر آنا
چَرْخ باندْھنا
چھتر بنانا، چھتری نما چھت بنانا
چَرْخ چَڑھانا
چرخ پہ چڑھانا، صیقل کرانا، دھار لگانا، تیز کرنا
چَرْخ چَڑْھنا
رک : چرخ پہ چڑھنا .
چَرْخ چَلْنا
کن٘ویں کے اوپر کی چرخی کا رسی کی حرکت سے پھرنا ؛ آسمان کا گردش کرنا.
چَرْخ دینا
چکر دینا، گھمانا، گردش میں لانا
چَرْخ دِگْنا
(زربافی) چرخ کا چلنے میں جھٹکے کھانا، اس کو لہکنا بھی کہتے ہیں
چَرْخ ہَفْتُمِیں تَک پَہُنچانا
رتبے بلند کرنا، بہت ترقی دینا، ترقئی معراج پر پہنچانا
چَرْخ کے پانو تَھکْنا
آسمان کا عاجز ہونا
چَرْخ کھا کَرْ گِرْنا
چکرا کر گر جانا
چَرْخ کھانا
تاؤ کھانا، کھولنا، جوش کھانا
چَرْخ مار کَرْ گِرْنا
چرخ مارنا، چکر کھا کر گرنا، بے ہوش ہوجانا، تیورا کر گر جانا
چَرْخ مارْنا
ناچنا
چَرْخ میں آنا
چکر کھانا، گھومنا، گردش کرنا
چَرْخ میں ہونا
حیران یا پریشان رہ جانا، حیران رہ جانا، چکر کھاتے رہنا
چَرْخ میں رَہْنا
حیران یا پریشان رہ جانا، حیران رہ جانا، چکر کھاتے رہنا
چَرْخ پَر چَڑھانا
سان پر آہنی آلات کی دھار تیز کرنا، صیقل کرنا
چَرْخ پَر چَڑْھنا
بہت بلند کرنا، سرفرازی دینا
چَرْخ پَہ چَڑھانا
کندی کرنا، کپڑے کی سطح کو ہموار بنانا
چَرْخ پَہ چَڑْھنا
سان پر آہنی آلات کی دھار تیز کرنا، صیقل کرنا
چَرْخ سے مَہْتاب توڑ لانا
نہایت چالاکی سے کام کرنا
چَرْخ سے توڑ کَر لانا
حیرت ان٘گیز کام کرنا، انوکھی بات کرنا، آسمان سے تارے توڑنا عجیب و غریب کام انجام دینا
چَرْخ سُدْھنا
(زربافی) چرخ کا صحیح رفتار سے چلنا
چَرْخَہ چَلانا
چرخے پر سوت کاتنا
چَرْخَہ چَلْنا
چرخہ پرسوت کتنا
چَرْخَہ ہوجانا
بڈھا یا کمزور ہوجانا، انجر پنجر ڈھیلے ہوجانا
چَرْخَہ کاتْنا
چرخہ چلانے کا کام کرنا
چَرخَہ پُونی کَرنا
چرخہ کات کر گزارا کرنا، چرخہ کاتنا
چَرْخَہ سا پِھرْنا
بہت پھرنا، آوارہ پھرنا
چَرْخا بنانا
چکر میں ڈالنا، الجھن مین پھنسا دینا، پریشان کر دینا
چَرْخا چَلانا
(کسی کام کا) سلسلہ جاری و باقی ہونا
چَرْخا چَلْنا
(کسی کام کا) سلسلہ جاری و باقی ہونا
چَرْخا گانٹْھنا
(کشتی) کہنیاں پکڑ کر جھکا لینا اور پیٹ اور ٹانگوں کے نیچے ایک ٹانگ اڑا کر دوسری ٹان٘گ گردن پر سے لاکر زمین پر پلٹ دینا
چَرْخا کاتْنا
چرخے پر روئی یا رووڑ کا سوت تیار کرنا، کتائی کا کام یا کاروبار کرنا، سوت کات کر اُجرت حاصل کرنا
چَرْخا کَتْوانا
محنت کروانا
چَرْخا ناندْھنا
کسی بات کا لامتناہی سلسلہ جاری رکھنا، چکرچلانا، سلسلہ قائم کرنا
چَرْخا پُونی کَرْنا
سوت کاتنا ، چرخہ کات کر گزر کرنا.
چَرْخ چَرْخ ہونا
بہت زیادہ چکرانا، بیہوش و بدحواس ہونا، ہکا بکا رہ جانا.
چَرْخِ ہَفْتُم پَر دِماغ ہونا
غرورسے زمین پر پان٘و نہ رکھنا، حد درجہ مغرور ہونا
چَرْخی بَنانا
چکر کھلانا، گھمانا، تیزی سے گھمانا، پھرکی بنا ڈالنا، چکرا دینا، گھما کر انجر پنجر ڈھیلے کرنا
چَرْخی چھوڑْنا
آتش بازی کے چکر میں آگ لگانا، بارودی چرخی سے وار کرنا
چَرْنا ٹوپی پَہْنانا
ذلیل وخوار کرنا، سزا دینا.
چَرَّخ چُوں ہونا
چرخ چوں کرنا کا لازم ، چرخ چوں کی آواز پیدا ہونا
چَرَّخ چُوں ہونے لَگْنا
چون چوں کی آواز نکالنا، بے جان اور کمزور ہونا، غیر اہم ہونا
چَرَّخ چُوں کَرْنا
چون چوں کی آواز نکالنا، بے جان اور کمزور ہونا، غیر اہم ہونا
چَرْسا اُدَھْڑنا
کھال اُدھڑنا، جس پر سے کھال کا جدا ہو جانا
چَشْم باز ہونا
آنکھ کھلنا
چَشْم بَھر آنا
آنکھوں میں آنسو ابل آنا
چَشْم دَر راہِ اِن٘تِظار ہونا
چشم براہ ہونا، منتظر ہونا، بے چینی سے انتظار کرنا
چَشْم دو چار ہونا
سامنا ہونا، ملاقات ہونا
چَشْم لَڑنا
محبت میں پڑنا
چَشْم میں رَکْھنا
قدر کرنا ؛ خیال یا دھیان میں محفوظ کرلینا.
چَشْم میں سَمانا
پسند آنا، نظر میں جچنا.
چَشْم میں سِیخ کَرْنا
آن٘کھوں میں سلائی پھیرنا، اندھا کرنا.
چَشْم پَتْھرانا
آن٘کھ کی بیناء ہونا ؛ موت کے آچار عیاں ہونا ؛ تھک جانا.
چَشْم رَوشَن کَرنا
خوش کرنا، مسرت بخشنا.
چَشْم سے گِرْنا
ذلیل ہونا، نظر سے گرنا.
چَشْم سینکْنا
حسینوں کو گھورنا، نظارہ بازی کرنا
چَشْم سِیاہ کَرنا
طمع کرنا، لالچ کرنا، حرض و ہوس سے دیکھنا.
چَشْم زَخْم آنا
نظر بد لگنا ، نقصان پہن٘چنا.
چَشْمَہ چَڑھانا
ایک پودے کے انکھوے کو دوسرے پودے پر لگانا
چَشْمَہ کا اُبَلْنا
چشمہ کے پانی کا کنارے سے بہہ نکلنا
چَشْمَہ کَرْنا
فاصلہ، دو چیزوں کے درمیان کی خالی اور کھلی جگہ
چَشْمَہ لَگانا
ایک پودے کے انکھوے کو دوسرے پودے پر لگانا
چَشْمَہ پُھوٹْنا
یک بیک تیزی کے ساتھ پانی نکل آنا، پانی کا جوش مارنا
چَشْمَک چَلی جانا
شکر رنجی جاری رہنا، نوک جھون٘ک یا لاک ڈان٘ٹ ہونا
چَشْمَک ہو جانا
ہلکی رنجش ہوجانا، شکر رنجی ہو جانا، منچلی ہو جانا
چَشْمَک کَرْنا
آن٘کھ سے اشارہ کرنا، آن٘کھ مرنا ؛ جھلملانا ؛ نظر آنا، دکھائی دینا.
چَشْمَک مارْنا
رک: چشمک زنی کرنا.
چَشْمَک رَکْھنا
رنجش رکھنا ، اختلاف رکھنا ، دشمنی رکھنا.
چَشْمَک زَدَن
پلک مار کر کسی طرف اشارہ کرنا، آن٘کھ سے اشارہ کرنا، آنکھ مارنا
چَشْمَک زَنی کَرْنا
آن٘کھ سے طنزیہ اشارہ کرنا، طعنے دینا، طنز کرنا، مذاق اڑانا
چَشْم اَنْداز کَرنا
الفتات نہ کرنا، توجہ نہ دینا، نظر سے گرانا، چھوڑنا، ترک کرنا
چَشْم بَر قَفا جانا
مڑ مڑ کے دیکھتے جانا
چَشْم بَراہ ہونا
منتظر ہونا، انتظار میں ہونا، راستے میں آنکھیں بچھائے ہوئے ہونا
چَشْمِ عِنایَت رَکْھنا
عنایت کی امید یا اچھی امید رکھنا.
چَشْمِ عِنایَت سِیدھی ہونا
خوش قسمت ہونا، نصیب اچھے ہونا.
چَشْمِ کَم سے دیکْھنا
حقارت سے دیکھنا، کم درجہ کا برتاؤ کرنا
چَشْمِ مُرَوَّت پَر ٹھیکْری رَکھ لینا
کسی کا لحاظ نہ کرنا، کسی کا خیال نہ کرنا، بد لحاظ ہو جانا
چَشْم و اَبْرُو سے جان لینا
آن٘کھوں سے دل کا منشا دریافت کرلینا، اشارہ سے دل کی بات سمجھ جانا
چَشم پوشی کَرنا
نظرانداز کرنا، ٹال جانا
چَشْم زَدَن
(مجازاً) خوف کھانا، ڈرنا
چَٹ چَٹ بَلائیں لینا
اس طرح بلائیں لینا کہ انگلیوں سے چٹخنے کی آواز نکلے
چَٹ ہونا
کسی چیز کے چٹخنے کی آواز پیدا ہونا، آواز کے ساتھ ٹوٹنا
چَٹ کَر جانا
تباہ کرنا، برباد کرنا
چَٹ کَرنا
مارلینا، خرچ کرڈالنا، ادا نہ کرنا (مال، رقم وغیرہ)
چَٹ لَگْنا
عادی ہو جانا، لت پڑ جانا، چسکا لگنا، شوق ہو جانا
چَٹ پَٹ ہو جانا
فوراً مر جانا، ناگہانی موت آ جانا
چَٹ سے جَوابْ دینا
فوراً بول اٹھنا، فی الفور جواب دینا
چَٹ سے مَٹ نَہ ہونا
جنبش نہ کھانا، ذرا نہ سرکنا، حرکت نہ کرنا
چَٹا دینا
پتھر پر رگڑ کر دھار تیز کرنا
چَٹا پَٹِّی پڑنا
کثرت سے موتیں ہونا، وبائےعام پھیلنا
چَٹا چَٹ بَلائیں لینا
اس طرح بلائیں لینا کہ انگلیوں سے چٹخنے کی آواز نکلے
چَٹاخا بولْنا
زور کی آواز ہونا
چَٹاخے بَھرنا
مزے لینا، ذائقہ سے لطف اندوز ہونا، کسی کیفیت سے لطف لینا
چَٹاخ پَٹاخ کَرنا
بلا تکلف حاضر جوابی اور شوخی کے ساتھ تڑ تڑ بولنا ؛ شوخی و ناز و انداز دکھانا؛ بوسے لینا.
چَٹا پَٹی ہونا
کثرت سے موتیں ہونا ، چلاچلی کا بازار گرم ہونا.
چَٹا پَٹی کا بازار لَگْنا
موت کا بازار گرم ہونا
چَٹَک جانا
بال پڑجانا، چٹخ جانا، پھوٹ جانا
چَٹَخ جانا
(مجازاً) چرپراہٹ محسوس ہونا
چَٹَخ اُٹْھنا
برہم ہو جانا، خفگی کے ساتھ کچھ کہنا، بھڑک جانا.
چَٹْخَنا دینا
تھپڑ رسید کرنا، چانٹا لگانا
چَٹَخْنی چَڑھانا
چٹخنی لگا کر کواڑ بند کردینا
چَتَر چھانا
سایہ کرنا، سائبان تاننا
چَٹَر چَٹَر بَلائیں لینا
اس طرح بلائیں لینا کہ انگلیاں چٹخنے کی آوازیں دیں، جلدی جلدی بلائیں لینا
چَٹْکا لَگْنا
چسکا پڑنا، لذت آشنا ہوجانا، مزہ مل جانا
چَٹْکا پَڑْنا
شوق ہو جانا، چسکا لگ جانا
چَٹْکارا بھَرْنا
مزہ کے باعث زبان کو چٹکارنا
چَٹْخا دینا
انکار کردینا ؛ ورغلانا ؛ دھتکارنا ، چٹخانا.
چَٹْخارا بَھرنا
مزہ کے باعث زبان کو چٹکارنا
چَٹْخارا لینا
مزے لینا، ذائقہ سے لطف اندوز ہونا، کسی کیفیت سے لطف لینا
چَٹْخارا رَکھنا
لذت سے آشنا ہونا ؛ ذوق رکھنا.
چَٹْخارے بَھرنا
مزے لینا، ذائقہ سے لطف اندوز ہونا، کسی کیفیت سے لطف لینا
چَٹْخارے لینا
مزے لینا، ذائقہ سے لطف اندوز ہونا، کسی کیفیت سے لطف لینا
چَٹْخارے مارْنا
مزے لینا، ذائقہ سے لطف اندوز ہونا، کسی کیفیت سے لطف لینا
چَٹْخاری بَھرنا
مزے لینا، ذائقہ سے لطف اندوز ہونا، کسی کیفیت سے لطف لینا
چَٹْخاری لینا
مزے لینا، ذائقہ سے لطف اندوز ہونا، کسی کیفیت سے لطف لینا
چَٹْکی لگنا
گرمی اور پیاس کی شدت سے زبان اور حلق کی ایسی کیفیت ہو جانا کہ بار بار پانی پینے پر بھی پیاس نہ بجھ
چَٹنی ہو جانا
ختم ہوجانا، خرچ ہوجانا
چَٹْنی ہونا
چٹنی کرنا کا لازم
چَٹْنی کَر ڈالْنا
ہڑپ کر جانا
چَٹْنِی کَر دینا
مار ڈالنا
چَٹْنی کَر جانا
بہت جلد خرچ کر دینا
چَٹْنی کَر لینا
روند ڈالنا، تباہ کر دینا، ہلاک کرڈالنا
چَٹْنی کَرنا
کھٹ مٹھا بنانا، گوارا اور مزیدار بنانا
چَٹْنی روٹی پَر مَلْہار گانا
معمولی غذا پر خوش ہونا، کم اُجرت پر مگن رہنا
چَٹ پَٹ بَلائیں لینا
اس طرح بلائیں لینا کہ انگلیوں سے چٹخنے کی آواز نکلے
چَٹ پٹ ہونا
یک بیک وفات پاجانا، دفعۃً موت واقع ہونا، ناگہاں دم توڑدینا
چَتْرا چَتْرا کَر باتیں کَرنا
خود کو ہوشیار و چالاک ظاہر کرنا ، اترانا ، برائی ظاہر کرنا .
چَٹّے بٹّے لَڑانا
۳. بچوں کی طرح بیکار شغل میں وقت ضائع کرنا؛ لگائی بجھائی کرنا.
چَٹّے بَٹّے کَرنا
گھریلو دوائیوں سے فوری طور پر علاج کرنا، جڑی بوٹیاں دینا
چَٹّھا پَڑ جانا
خون کی خرابی یا کسی اور وجہ سے جسم پر دھبے نمودار ہونا، داغ پڑنا
چَٹّھا پَڑنا
خون کی خرابی یا کسی اور وجہ سے جسم پر دھبے نمودار ہونا، داغ پڑنا
چَٹّھے جوڑْنا
تہمت لگانا.
چَٹّھے مِٹّھوں کا مَزَہ پَڑْنا
دَونوں کی چاٹ پڑنا، غذاؤں کی چاٹ پڑنا
چَٹّی دَھرنا
(کسی پر) ڈنڈ ڈالنا، تاوان لگانا
چَٹّی لَگانا
ڈنڈ یا جرمانہ عائد کرنا
چَو بَندی باندْھنا
بیلوں یا گھوڑوں کے نعل جڑنا، نعل بندی کرنا
چَو مُکھی لَڑْنا
چومکھا لڑنا
چَوڑا ہو جانا
تباہ یا برباد ہوجانا ، دیوالہ نکل جانا ، لٹ جانا ؛ پھیل جانا
چَوڑی پَڑْ جانا
کونے کی دیوارکا پھٹ جانا
چَوڑی پَڑْنا
کونے کی دیوارکا پھٹ جانا
چَوندھی چَڑھانا
(ٹھگی) پگڑی سے مپشکیں بان٘دھنا.
چَونک پَڑْنا
متعجب ہوجانا، حیرت میں پڑ جانا
چَونک اُٹھنا
سوتے سوتے اچھل پڑنا
چَونکڑی مارْنا
پھیل کر بیٹھنا، پالتی یا پلوتھی مار کر بیٹھنا، چوکڑی مار کر بیٹھنا
چَونْکا دینا
کھانا پکانے کی جگہ کو لیپنا پوتنا .
چَونپ دینا
ہمت افزائی کرنا، حوصلہ بڑھانا، کسی کام پرآمادہ کرنا، مستعد کرنا
چَونپ دِلانا
ہمت افزائی کرنا، حوصلہ بڑھانا، کسی کام پرآمادہ کرنا، مستعد کرنا
چَونپ ہونا
ضد یا اڑ ہونا ، بیر یا حسد ہونا.
چَونپ اُٹْھنا
دل چاہنا ، خواہش ہونا ، اُمن٘گ ہونا.
چَونتْرا جَمانا
جگہ بنانا ، جگہ ہموار کرنا ؛ سہارا لینا، راہ ہموار کرنا.
چَو بَن٘د کَسْنا
چاروں ہاتھ پاؤں رسی سے جکڑ دینا
چَو بَن٘دی جَکَڑْنا
ملزم کو چومیخا کرنا، ملزم کے ہاتھ پاؤں علیحدہ علیحدہ باندھ دینا
چَو بَن٘دی کَسْنا
ملزم کو چومیخا کرنا، ملزم کے ہاتھ پاؤں علیحدہ علیحدہ باندھ دینا
چَودَہ طَبَق کے پَرْدے کُھل جانا
چودہ طبق روشن ہونا
چَودَہ طَبَق کُھلْنا
ہکّا بکّا رہ جانا، حیران ہو جانا، تعجب میں پڑجانا
چَودَہ طَبَق رَوشَن ہو جانا
بصیرت پیدا ہونا، عقل اور فہم بڑھ جانا، روشن ضمیر ہوجانا
چَودَہ طَبَق رَوشَن ہونا
بصیرت پیدا ہونا، عقل و فراست بڑھ جانا، روشن ضمیر ہونا
چَودَہ طَبَق رَوشَن کَرْ دینا
حیران کر دینا
چَودَہ طَبَق رَوشَن کَرا دینا
ہر بات سے با خبر کرنا، چوکنّا اور ہوشیار کرنا
چَودَہ طَبَق رَوشَن کَرْنا
حیران کر دینا
چَوگُنی دینا
ایک پرچار کی بازی لگانا
چَوک جَمانا
بازار لگانا ، دوکانیں کھولنا.
چَوک لَگانا
خرید و فروخت کے لیے بازار کھولنا، منڈی لگانا
چَوک لَگْنا
آشکارا ہونا، عیاں ہونا، ظاہر ہونا
چَوک پُورانا
(ہندو) رنگین آٹے اور عبیر وغیرہ کی لکیروں سے بنائی ہوئی چوکور جگہ جس میں دولھا دلہن کو بٹھاتے ہیں نیز ایسی مربع جگہ جس میں شادی اور دیگر خوشی کے مواقع پر مٹھائیاں وغیرہ رکھی جاتی ہیں جو پوجا کے بعد لوگوں میں بانٹتے ہیں، چوکا
چَوکْڑی بَھرْنا
اچھلنا، کودنا، کلیلیں کرنا
چَوکْڑی بُھلانا
چوکڑی بھولنا کا تعدیہ، حواس باختہ کر دینا، پریشان کر دینا
چَوکْڑی بُھول جانا
ہکّا بکّا رہ جانا، عاجز و درماندہ ہو جانا
چَوکڑی بُھولنا
ہکّا بکّا رہ جانا، عاجز و درماندہ ہو جانا
چَوکْڑی گُم ہونا
ہوش و حواس جاتے رہنا، گھبرانا، سٹّی گم ہوجانا، تیزی و طراری ختم ہو جانا
چَوکْڑی لَگانا
چار زانو بیٹھنا، پالتی مار کے یا دو زانو بیٹھنا
چَوکْڑی مار بَیٹْھنا
چار زانو بیٹھنا، پالتی مار کے یا دو زانو بیٹھنا
چَوکْڑی مار کے بَیٹھنا
چار زانو بیٹھنا، پالتی مار کے یا دو زانو بیٹھنا
چَوکْڑی مارْنا
اچھلنا، کودنا، کلیلیں کرنا
چَوکْڑی اُڑانا
گاڑیوں کا تیز دوڑانا
چَوکا باسَن ہونا
کھانے پینے کی جگہ کو صاف کرنا، لیپنا پوتنا اور برتن وغیرہ دھونا
چَوکا باسَن کَرْنا
کھانے پینے کی جگہ کو صاف کرنا، لیپنا پوتنا اور برتن وغیرہ دھونا
چَوکا بَرْتَن کَرْنا
چوکا باسن کرنا، کھانے پینے کی جگہ کو صاف کرنا، لیپنا پوتنا اور برتن صاف کرنا
چَوکا چَڑھانا
مصنوعی دانْت منْھ میں لگانا
چَوکا دینا
لیپ پوت کر جادو ٹونا وغیرہ کرنے کے لیے جگہ تیار کرنا
چَوکا کَرْنا
لیپنا پوتنا، صاف ستھرا کرنا
چَوکا لَگانا
لیپ پوت کر جادو ٹونا وغیرہ کرنے کے لیے جگہ تیار کرنا
چَوکَنّا ہونا
ہوشیار ہونا، بیدار ہونا، بھڑکنا، بدکنا، تیز ہونا
چَوْکَسْ کَرْنا
بیدار کرنا، جگانا، خبردار کرنا
چَوکَس رہْنا
چوکنا رہنا، ہوشیار رہنا
چَوکسی کَرنا
خبر دار رہنا ، چوکنّا رہنا ؛ تیار رہنا ، مستعد رہنا ، کمر بستہ رہنا.
چَوکَسی رَکھنا
ہوشیار رہنا، خبر دار رہنا، نگرانی کرنا، دیکھ بھال کرنا
چَوکَٹ
چوکھٹ
چَوکیل دینا
حفاظت یا نگہبانی کرنا ، چوکسی کرنا.
چَوکَھٹ کو سَلام کَرْنا
حد درجہ عقیدت و ارادت کا اظہار کرنا ، ملاقات کرنا. میر صاحب یا اینہہ تقدس ہی نو رن کی چوکھٹ کو ایک دفعہ روز سلام کر آتے ہیں.
چَوکَھٹ نَہ چھوڑْنا
خادم بن کر رہنا، جدا نہ ہونا، نہایت اطاعت گزار رہنا، خدمت و فرماں برداری کرنا
چَوکَھٹ نَہ جھانْکْنا
کسی کے گھر کبھی نہ جانا
چَوکَھٹ نَہ نانگھنا
چوکھٹ نہ جھان٘کنا، کسی کے گھر نہ جانا، کسی دوسرے کے گھر کے اندر داخل نہ ہونا
چَوکَھٹ پَر سَر جُھکانا
احترام بجا لانا، اظہار عقیدت کرنا
چَوکَھٹ پَر سَر رَکْھنا
احترام بجا لانا، اظہار عقیدت کرنا
چَوکی بَدَلنا
گارڈ بدلنا
چَوکی بَیٹْھنا
چوکی بٹھانا کا لازم، پہرا بیٹھنا، نگرانی ہونا
چَوْکِی بِٹھانا
محافظ متعین کرنا
چَوکی بِٹْھلانا
جادو کرنا، بیر بٹھانا، موکل بٹھانا
چَوکی ڈالْنا
محافظ متعین کرنا
چَوکی دینا
جل یا فریب دینا
چَوکی جانا
کسبی یا زانی عورت کا خرچی پر جانا
چَوکی مارْنا
محصول ادا کیے بغیرغیر قانونی اور ناجائز طریقے سے مال کی درآمد و برآمد کرنا، محصول کی چوری کرنا
چَوکی میں بِٹھانا
حوالات میں رکھنا، نظر بند کرنا، قید میں ڈالنا
چَوکی میں لَگانا
بادشاہوں ، امیروں یا افسروں کے سامنے کسی کو شب باشی کے لیے پیش کرنا.
چَوکی میں رَکْھنا
حوالات میں رکھنا، نظر بند کرنا، قید میں ڈالنا
چَوکی پَہْرا بِٹھانا
نگرانی کرانا، چوکیدار مقرر کرنا
چَوکی پَہْرا رَہْنا
حفاظت ہونا ، نگرانی ہونا ، محافظ تعینات ہونا.
چَوکی پَر جانا
پاخانے جانا (اجابت یا پیشاب کرنے کے لیے) بیت الخلا جانا.
چَوکی رَکْھوانا
سواری رکوانا، تخت ٹھہرانا، سواری کا تخت نیچے ٹکوانا
چَوکی ٹُوٹْنا
پہرہ ختم ہونا ، نگرانی ختم ہونا ، حفاظت ختم ہونا ؛ پہرے داروں کے رہنے کی جگہ ختم ہونا.
چَوکی اُٹھ جانا
پہرا اٹھنا، نگرانی ختم ہونا
چَوکی اُٹھنا
پہرا اٹھنا، نگرانی ختم ہونا
چَوکِیدارَہ کَرنا
پہرہ دینا، پاسبانی یا نگرانی کرنا
چَوکِیدارا کَرنا
پہرہ دینا، پاسبانی یا نگرانی کرنا
چَوکْسی بَھرنا
ہوشیار رہنا ؛ پہرادینا.
چَوْلاوے کُھدْوانا
بڑے بڑے فساد ڈلوانا، گھر کے گھر برباد یا ستیاناس کردینا
چَوماسا لَگْنا
برسات کے چار مہینے (اساڑھ ساون بھادوں کن٘وار میں) بارش ہونا
چَومَک چَڑھانا
منّت کا چراغ روشن کرنا، پوجا پاٹ یا نذرو نیاز وغیرہ کے لیے چراغ جلانا
چَومَک جَلانا
منّت کا چراغ روشن کرنا، پوجا پاٹ یا نذرو نیاز وغیرہ کے لیے چراغ جلانا
چَومُکھا لَڑْنا
کئی آدمیوں کی بات کا جواب دینا، ہر ایک کا مقابلہ کرنا
چَو پَلْکا کَرْنا
مرغ کے پپوٹے کو اوپر اٹھا کر ریشم کے تار سے ٹانکا دے کر باندھ دینا تاکہ آنکھ نہ جھپک سکے (لڑنے میں زخمی ہو کر جب مرغ کی آنکھ بند ہونے لگتی ہے تو اس وقت یہ عمل کیا جاتا ہے)
چَو پَلْکا ٹانکْنا
مرغ کے پپوٹے کو اوپر اٹھا کر ریشم کے تار سے ٹانکا دے کر باندھ دینا تاکہ آنکھ نہ جھپک سکے (لڑنے میں زخمی ہو کر جب مرغ کی آنکھ بند ہونے لگتی ہے تو اس وقت یہ عمل کیا جاتا ہے)
چَوپَٹ ہو جانا
ختم ہوجانا، ناکارہ ہوجانا
چَوپَٹ ہونا
ختم ہوجانا ، ناکارہ ہوجانا ،
چَوپَٹ کَرْدینا
پڑھا لکھا بھلا دینا
چَوپَٹ کَرْنا
لٹانا، غارت کرنا (جائداد اور روپئے پیسے کو)
چَورَنگ بَنانا
ٹکڑے ٹکڑے کر دینا ، چار ٹکڑے کرنا.
چَورَنگ ہَوائی کاٹْنا
فضا میں یا بالا ہی بالا چار ٹکڑے کر ڈالنا
چَورَنگ ہَوائی کَرْنا
کسی چیز کو فضا میں اچھال کر زمین پر گرنے سے پہلے چار ٹکڑے کرنا
چَورَنگ ہَوائی قَلَم کَرْنا
تلوار سے چار ٹکڑے کرنا، تلوار سے ٹکڑے کرنا
چَو رَنگ ہونا
تلوار کی ضرب سے چار ٹکڑے ہونا ، ٹکڑے ٹکڑے ہونا ؛ چکنا چور ہونا .
چَورنگ کاٹنا
ہر طرف حملہ کرنا، چوطرفہ وار کرنا
چَورَنگ کی باڑھ رَکْھوانا
تیز دھار لگوانا، آبدار کروانا
چَورَنگ مارنا
ضرب لگا کر لنگڑا لُولا کر دینا
چَورَنگ اُڑانا
ایک وار یا ضرب سے چار ٹکڑے کرنا
چَورَنگ اُڑْنا
ایک وار یا ضرب سے چار ٹکڑے کرنا
چَورَنگ وار ہونا
چورنگ کی طرح کا بن جانا، چار ٹکڑے ہو جانا
چوراسی بھوگنا
اپنی کرنی کا پھل پانا، کیے کی سزا پانا
چَوراسی پَڑْنا
آوا گون کے چکر میں پڑنا
چَوْرَس کَرْنا
ہموار کرنا
چَوری کا پَہاڑ بَنْنا
ذرا سی بات کو ناخوشگوار حد تک طول دینا، سیدھی بات میں جھگڑا پیدا کرنا، ذراسی بات کا بہت بڑا بن جانا
چَوری کا پَہاڑ کَرْنا
معمولی بات بڑھا چڑھا کر بیان کرنا یا ظاہر کرنا.
چَوْسَرْ کھیلنا
چوسر کا کھیل کھیلنا
چَوتالا بَجانا
اعلان کرنا، خبرعام کرنا، ڈھنڈورا پیٹنا
چَوتالا بَجْنا
پٹائی ہونا ، چپت لگانا .
چَوتھے فَلَک پَر دِماغ ہونا
بہت غرور ہونا، گھمنڈ ہونا
چَوتھی کھیلْنا
کھیل کھیل میں ایک دوسرے کو پھل مارنا یا چھیڑنا
چَوتْرا بَنانا
مسمار کرنا ، ڈھانا ، این٘ٹ سے این٘ٹ بجانا
چَوَری کَرْنا
مگس رانی کرنا، جھل کر مکھیاں اُڑانا
چِہ کُنَم میں ہونا
سوچ میں پڑنا، تذبذب میں ہونا، پس و پیش میں پڑ جانا
چِہ کُنَم میں پَڑنا
سوچ میں پڑنا، تذبذب میں ہونا، پس و پیش میں پڑ جانا
چینچْلا نکالْنا
کچلنا، کچومرنکالنا، الجھا دینا
چیند ہونا
گڑ بڑ ہونا، حق تلفی ہونا، بد معاملگی ہونا، بے ایمانی ہونا
چیند کی لینا
بے ایمانی و دغا بازی کرنا
چیند لانا
بے ایمانی کرنا، مکر و فریب کرنا، بدمعاملگی کرنا، کھیل میں واجبی امر کو چھپانا
چیندھ ہونا
گڑ بڑ ہونا، حق تلفی ہونا، بد معاملگی ہونا، بے ایمانی ہونا
چیندھ کی لینا
بے ایمانی و دغا بازی کرنا
چیندھ لانا
بے ایمانی کرنا، مکر و فریب کرنا، بدمعاملگی کرنا، کھیل میں واجبی امر کو چھپانا
چہرہ اُترنا
خوف زدہ ہونا، ہوائیاں اڑنا
چِہْرَہ بَدَل دینا
حلیه تبدیل کر دینا ؛ شکل و صورت مسخ کر دینا.
چِہْرَہ بَحال ہونا
من٘ھ پر نور اور رونق آجانا، صورت سے صحت کے آثار نمایاں ہونا، چہرہ کِھل جانا، شکل سے خوشی ظاہر ہونا
چِہْرَہ بَحال کَر٘نا
ملازمت بر قرار کرنا، ملازموں میں دوبارہ نام درج کرنا
چِہْرَہ بَھبُھوکا ہونا
منھ سرخ ہونا
چِہْرَہ بِگَڑ جانا
کوئی بات نا گوار لگنے پر صورت سے نا پسندیدگی کے آثار نمایاں ہونا
چِہْرَہ بِگَڑنا
شکل خراب ہو جانا، صورت مسخ ہو جانا
چِہْرَہ بِگاڑ دینا
ایسا مارنا کہ شکل پہچاننامشکل ہو، حلیہ بگاڑ دینا، بری طرح مارنا
چِہْرَہ بِگاڑنا
شکل کو بد نما بنا دینا، بد صورت بنا دینا، صورت مسخ کردینا
چِہْرَہ چَڑھانا
مجرموں کے ناموں والے دفتر میں نام درج کرنا یا کروانا
چِہْرَہ چَڑْھوانا
ملازمین شاہی کے دفتر میں نام درج کرنا یا کروانا
چِہْرَہ چَمَکْنا
شکل سے رعب و وقار یا جلال کے آثار نمایاں ہونا
چِہْرَہ چَمْکانا
شکل سے رعب و وقار یا جلال کے آثار نمایاں ہونا
چِہْرَہ چَسْپاں ہونا
تصویر لگی ہونا، مجسمہ نصب ہونا
چِہْرَہ فَق ہونا
اوسان خطا ہونا، صورت کا بے نور و بے رونق ہوجانا (خوف، صدمے، فکر یا تکلیف وغیره کی وجہ سے)
چِہْرَہ ہَلْدی ہونا
چہرہ زرد ہونا
چِہْرَہ ہونا
بوقت ضرورت پہلوان کی خدمت حاصل کرنے کے لیے فوج دار کے رجسٹر میں اس کا نام اور حلیہ درج کیا جاتا، اس صورت میں اس کا کچھ یومیه مقرر ہوجاتا ہے
چِہْرَہ کاٹنا
نام کاٹنا، نوکری ختم کرنا، برطرف کرنا
چِہرَہ کَرنا
فوجی محمکے کے رجسٹر میں سپاہی کا اپنا نام پته اور حلیه وغیره لکھوانا
چِہْرَہ کَٹْنا
فہرست سے نام خارج ہوجانا ، ملازمت سے بر طرف ہونا.
چِہْرَہ کِھلنا
صورت پر خوشی کے جذبات کا پھیل جانا ، شکل کا شگفته ہوجانا.
چِہْرَہ لال ہونا
چہرہ سُرخ ہونا، خوش ہونا، شرما جانا، ناراض ہونا
چِہرَہ لَگانا
wear a mask
چِہْرَہ لَگْنا
نام لکھ لینا، فہرست میں نام شامل کرنا، فرد کی تفصیل تعارف اور حلیہ لکھنا
چِہْرَہ لَہُو ہونا
لہولہان ہونا، تباہ و بر باد ہونا
چِہْرَہ لَٹَکْنا
صورت سے تکلیف مصیبت یا پریشانی کے آثار نمایاں ہونا
چِہْرَہ لِکھا جانا
ملازم کرنا
چِہْرَہ لِکھانا
چہرہ لکھنا (رک) کا تعدیه.
چِہْرَہ لِکْھنا
نام لکھ لینا، فہرست میں نام شامل کرنا، فرد کی تفصیل تعارف اور حلیہ لکھنا
چِہْرَہ لِکھوانا
نام لکھ لینا، فہرست میں نام شامل کرنا، فرد کی تفصیل تعارف اور حلیہ لکھنا
چِہْرَہ نِکَلْنا
نو کر کا محکمۂ بخشی گری سے بر طرف ہونا .
چِہْرَہ پَکّا ہونا
سرکاری رجسٹر میں نام درج ہونا، حلیہ یا چہرہ کی تفصیل سرکاری دفتر میں لکھا جانا
چِہْرَہ پَر ہَوائیاں چُھوٹْنا
پر یشان ہونا، گھبرا جانا، رن٘گ فق ہوجانا
چِہْرَہ پَر ہَوائیاں اُڑْنا
پر یشان ہونا، گھبرا جانا، رن٘گ فق ہوجانا
چِہْرَہ پَر مَہْتاب چُھوٹْنا
رن٘گ فق ہو جانا ، رن٘گ زرد ہو جانا ، گھبرا جانا ، نہایت رن٘ج ہونا.
چِہْرَہ پَر تَلْوار کھانا
بہادری سے مقابله کرنا ، تلوار کا سامنا کرنا، بہادری دکھانا.
چِہْرَہ پِھیکا ہونا
شکل کا بے رونق ہونا، شگفتگی اور کشش غائب ہونا، اداس ہونا
چہرَہ پِھیکا پَڑنا
چہرہ بے رونق ہو جانا
چِہْرَہ پِھرجانا
مار اور چوٹ کا برداشت سے بار ہونا، سخت مار پڑنا، حلیہ بدل جانا
چِہْرَہ صاد ہونا
سرکاری ملازمت کی اجازت ملنا، ملازمین کے دفتر میں نام شامل ہونا، جگہ ملنے کی منظوری حاصل ہونا
چِہْرَہ صادِرْ ہونا
دفتر میں نام لکھا جانا، نوکری ملنا
چِہْرَہ سَفَید ہو جانا
(کمزوری یا خوف سے) منھ زرد ہوجانا
چِہْرَہ سَفَید ہونا
صورت کا بے رونق ہوجانا، شکل پھیکی پڑجانا
چِہْرَہ سے نَقابْ اُٹھانا
دوسرے کے چہرے سے نقاب الگ کرنا، عربوں میں یہ حق صرف خاوند کا ہوتا ہے
چِہْرَہ سُرْخ ہونا
خوش ہونا، شرما جانا، ناراض ہونا
چِہْرَہ سُوکْھنا
من٘ھ کی رونق جاتی رہنا ، شکل مُرجھا جانا ، رخ پر پژمردگی چھا جانا .
چِہْرَہ تَراشنا
تصویر بنانا، عکس اتارنا، خاص انداز میں حالات و کوائف لکھنا
چِہْرَہ ٹَھہَرنا
کمزوری رفع ہونا
چِہْرَہ اُتارْنا
خط و خال کا نقشه لینا
چِہْرَہْ اُتَرْ جانا
چہرے پر رونق نہ رہنا
چِہْرَہ زَرْد ہوجانا
ڈر جانا، خوف زدہ ہوجانا
چِہْرَہ زَرْد ہونا
خوف زدہ ہونا، شکل سے موت یا درد و غم کے آثار نمایاں ہونا، خوف و ہراس چھا جانا
چِہْرَہ زَرْد پَڑنا
خوف زدہ ہونا، شکل سے موت یا درد و غم کے آثار نمایاں ہونا، خوف و ہراس چھا جانا
چِہْرَۂ رَوشَن
صورت پر خوشی کے آثار نمایاں ہونا، شکل پر مسرت کی لہر دوڑجانا
چِہْرَہ کُشا ہونا
ظاہر ہونا، نمایاں ہونا
چِہْرے کا رَنگ بَدَلنا
خوف یا غصه کا اثر قبول کرنا، صورت کا رن٘گ متغیر ہونا، حالت دگرگوں ہونا، حالت میں تبدیلی نمایاں ہونا.
چِہْرے کا رَنگ اُڑنا
آزردہ و مضمحل ہونا ، شرمندہ و خوف زدہ ہونا ، بدحواس ہونا.
چِہْرے کی چوٹ کھانا
تلوار کا وار من٘ھ پر سہنا ؛ سامنے کا وار سہنا.
چہرے کی لینا
چہرے کو ایسا بنانا جس سے ناپسندیدگی، کراہیت یا نفرت کا اظہار ہو، منہ بنانا، منہ چڑانا
چِہْرے پَر بَل آنا
غصے اور ناگواری کا اظہار ہونا
چِہْرے پَر ایک رَنگ آنا ایک جانا
گھبراہٹ ہونا، تردد اور انتشار میں مبتلا ہونا ؛ حیرت زدہ ہونا ، حالت کا متغیر ہونا.
چِہْرے پر ہَوائی چُھٹْنا
رک : چہرے پر ہوائیاں اُڑنا .
چِہرے پَر ہَوائِیاں اُڑنا
صورت سے پریشانی کا ظاہر ہونا، شکل کا بے رونق ہونا، رخ پر الجھن کے آثار ہونا، خوف زدہ ہونا، ڈرا سہما ہونا
چِہْرے پَر لَعْنَت بَرَسْنا
صورت پر پھٹکار برسنا، شکل سے نحوست ظاہر ہونا.
چِہْرے پَر لِکھا ہونا
شکل سے ظاہر ہونا، بہت واضح ہونا
چِہْرے پَر مُرْدَنی چھانا
اُداسی چھا جانا؛ موت کے آثار نمایاں ہونا، چہرے کا بے رونق ہوجانا
چِہْرے پَر پَھٹکار بَرَسنا
صورت کا بے رونق ہو جانا ، چہرہ بگڑجانا ، نحوست ظاہر ہونا.
چِہْرے پَر رَنگ آنا
چہرہ بشاش ہونا ، تروتازگی آنا، خوشی کی علامات ظاہر ہونا.
چیپا کھانا
چیپ لگ جانا، خراب ہو جانا
چیپی لَگانا
نام کی پرچی لگانا، پیوند لگانا ، جوڑنا ، بے ربط گفتگو کرنا ، ادھر اُدھر کی ہانکنا .
چیک بُھنانا
چیک کے ذریعے بین٘ک سے رقم حاصل کرنا ، چیک میں لکھی ہوئی رقم وصول کرنا .
چیک کاٹْنا
چیک بک کے پرت پر مطلوبہ رقم لکھ کر دینا .
چیت مَکوڑے کاڑْھنا
بد خط لکھنا ، بد نویسی کرنا ، نہایت برا لکھنا.
چیٹَک لانا
شوق پیدا کرنا ، کسی کام پر اُکسانا ، لگن ابھارنا ، پھسلانا ، دل لگانا .
چیتے یار بَنانا
دم دلاسا سے کر دوست بنا لینا
چَھ پانچ کَرنا
شش و پنج کرنا ، شرارت کرنا ، باتیں بنانا
چَھڑ کھانا
چھڑی سے پٹائی ہونا ، سزا پانا
چَھڑ اُٹھانا
علم بلند کرنا ؛ بان٘س کو خاص انداز سے اونچا کرنا.
چَھڑائے پَڑْنا
کسی چیز کا کثرت سے بکھیرا جانا ؛ لٹانا ؛ بارش ہونا ، جھراٹا پڑنا.
چَھڑَکْنا
مویشی کا بھڑکنا یا چمکنا
چَھڑے بَڑھانا
زیور اتارنا ، زیور بدن سے الگ کرنا
چَھڑے اُتَرْنا
کسی کی موت پر زیور بڑھانا.
چَھڑی چَلْنا
ہن٘سی مذاق میں پھولوں کی ڈنڈیاں مارما ، پھولوں کی ڈنڈیوں سے زد و کوب کرنا.
چَھڑی کے نِیچے سے گُزارْنا
اطاعت و فرماں برداری کرانا
چَھڑی لَگانا
مارنا، زد و کوب کرنا
چَھڑی لَگْنا
مار لگنا
چَھڑی مارْنا
سزا دینا
چَھڑی قانْنا
مارنے کے لیے چھڑی اٹھانا
چَھڑی رَکْھنا
لکڑی مارنا ، بید مارنا
چَھڑی توڑْنا
سخت سزا دینا، بہت مارنا، خوب مارنا پیٹنا
چَھڑی ٹُوٹْنا
سخت زد و کوب کیا جانا
چَھڑِیاں بَنانا
سر میں چوٹی گون٘دھنے کے بعد آرائش کرنا ؛ صندل یا افشاں کی سیدھی لکیریں بنانا.
چَھئی لَدْنا
اپنا بوجھ اپنے سر پر رکھ کر سفر کرنا، پیدل سفر کرنا
چَھئی نَہ دَبانا
(بیل بانی) قابو میں نہ آنا
چَھئی نَہ دَبانے دینا
(بیل بانی) قابو میں نہ آنا
چَھئی پَلانا
اپنا بوجھ اپنے سر پر رکھ کر سفر کرنا، پیدل سفر کرنا
چھائِیں دینا
پتا یا نشان بتانا، سن گن دینا
چھاں آنا
ذرا سا اثر یا شائبہ آنا، کسی کے اوصاف کا اثر آنا
چھاں چِھیلْنا
جانی دشمن ہونا ، خون کا پیاسا ہونا.
چھاں دینا
نظروں کے سامنے لانا، جھلکی دکھانا
چھاں دِکھانا
نظروں کے سامنے لانا، جھلکی دکھانا
چھاں پَڑْنا
ایک کا تھوڑا بہت یا مکمل اثر دوسرے میں پیدا ہونا، کسی کے اوصاف کا اثر آجانا، شائبہ ہونا
چھاں پانا
ذرا سی جھلکی، اثر، پتا نشان یا شائبہ ملنا، پوشیدہ بات
چھانھ تاڑْنا
سایہ تلاش کرنا، پناہ ڈھونڈنا
چھانٹ ڈالْنا
چھاٹنا، قطع کرنا
چھانٹ دینا
کتردینا، تراش دینا
چھانٹا دینا
(کاشت کاری) باجرے کی پود کو ہل سے نلائی کرنا یعنی جڑوں کی گھاس نکالنا .
چھاؤں دَبا لینا
اثر قبول کرنا ، سائے میں سے گزرنا ، دور گرارنا .
چھاؤں کی طَرَح لَگے رَہْنا
ہمیشہ ساتھ رہنا.
چھاؤں نَہ دینا
پتہ نشان یا سراغ نہ لگنے دینا ، ظاہر نہ کرنا
چھاؤں پَڑْنا
سایہ پڑنا
چھاؤں پانا
پتا نشان معلوم کرنا، کم سے کم جھلک نظر آنا
چھاؤں سَٹْنا
سایہ کرنا، سایہ ڈالنا، عکس ڈالنا، سایہ یا روشنی ہونا، غروب ہونا
چھانوں کَرنا
سر پرستی کرنا، مہربانی کرنا
چھابْڑی لَگانا
خوانچہ لگانا ، سامان ٹوکرے میں رکھ کر بیچنا.
چھاج بَجانا
اناج پھٹکنا ، غلّہ صاف کرنا .
چھاج میں ڈال کَر چَھلنی میں اُڑانا
بات کا بتنگڑ بنانا
چھاجوں بَرَسْنا
کثرت اور شدت کے ساتھ بارش ہونا، بہت بارش ہونا
چھاجوں ہونا
کثرت اور شدت کے ساتھ بارش ہونا، بہت بارش ہونا
چھاجوں نُور بَرَسْنا
نور کی کثرت ہونا ، بہت رونق ہونا ، (طنزاً بھی کہتے ہیں)
چھاجوں پَڑْنا
کثرت اور شدت کے ساتھ بارش ہونا، بہت بارش ہونا
چَھال چِھیلْنا
چھلکا جدا کرنا، چھیلنا، مقشر کرنا
چھال مارْنا
چھلان٘گ مارنا ، جست لگانا ، کودنا .
چھالا بَیٹْھنا
آبلے کا دب جانا یا پچک جانا ؛ جوش ختم ہو جانا
چھالا ہونا
آبلے کا نمودار ہونا، جسم کی کھال پر پھپھولا پڑنا
چھالا جَلْنا
آبلے کا پانی نکلنے کے بعد یا بغیر پانی نکلے مرجھا جانا ، خشک ہوجانا.
چھالا پَڑْنا
آبلے کا نمودار ہونا، جسم کی کھال پر پھپھولا پڑنا
چھالا پھوڑْنا
سانپ کی زہریلی پوٹلی تباہ کرنا
چھالا پُھوٹْنا
آبلے سے پانی رسنا، آبلے کا پچک جانا
چھالا تَپَکْنا
آبلے میں رہ رہ کر ہلکا ہلکا درد سا ہونا ، اندر ہی اندر کچھ لپک سی محسوس ہونا .
چھالا اُٹْھنا
آبلے کا نمودار ہونا، جسم کی کھال پر پھپھولا پڑنا
چھان ڈالْنا
جگہ جگہ تلاش کرنا، بہت جستجو کرنا، کسی امر کا کھوج لگانے کے لیے جا بجا سفر سفر کرنا، ڈھون٘ڈنا
چھان دینا
چھاننا ؛ چھیدنا ، چھلنی کر دینا ؛ زخمی کرنا.
چھان لینا
اچھی طرح سمجھ لینا تحقیق کر لینا .
چھان مارْنا
جگہ جگہ تلاش کرنا، بہت جستجو کرنا، کسی امر کا کھوج لگانے کے لیے جا بجا سفر سفر کرنا، ڈھون٘ڈنا
چھان پَر پُھونس نَہ ہونا
مفلس قلانچ ، کوڑی کوڑی کو محتاج ہونا، ایسا مفلس جو اپنے چھپر پر پھونس بھی نہ ڈلوا سکے
چھان پھاڑْ کَر دیْنا
غیبی امداد ہونا، کثرت سے آمدنی ہونا
چھانا بَچھانا
چھا جانا، حاوی ہونا
چھان چُھون کَر دیکْھنا
چھان بین کرنا .
چھاپ بَیٹْھنا
اُچک کر دبا لینا
چھاپ بَنانا
مُہر کے حروف کندہ کرنا ؛ ان٘گوٹھی اور نگینہ بٹھانے کا حلقہ تیار کرنا .
چھاپ دینا
چھاپ کر حوالے کرنا
چھاپ کَرْنا
مُہر لگانا .
چھاپ لَگانا
چھاپا لگانا، مہرلگانا، ٹھپہ لگانا
چھاپا چَھپْنا
شہرت ہونا ؛ اخبار وغیرہ میں شائع ہونا .
چھاپا دینا
چیچک کا ٹیکہ دینا
چھاپا لَگانا
چھاپا دینا، ٹھپّے سے نقش بنانا
چھاپا لَگْنا
چھاپا دینا، ٹھپّے سے نقش بنانا
چھاپا مارْنا
زک دینا، نیچا دکھانا، ہاتھ رن٘گنا، مال مارنا، مزے اڑانا
چھاپا پَڑْنا
گھراؤ ہونا ، حملہ ہونا ، اچانک دھاوا بولنا ؛ گھیرا ڈال کر تلاشی ہونا.
چھاپا اُتارْنا
نقل کرنا
چھاپا اُترنا
کسی شے کی نقل یا چربا بنانا، عکس یا تصویر لے لینا
چھاپے میں چَھپ جانا
رسوا ہوجانا، بات پھیل جانا
چھاپے میں چَھپْنا
مشہور ہوجانا
چھاتی بَیٹھ جانا
کھان٘سی یا زکام سے آواز کا بھاری پڑ جانا.
چھاتی بَند ہو جانا
(چابک سواری) گھوڑے کے سینے میں خون اکھٹا ہو جانا جو ایک مرض ہے ، گھوڑے کی چھاتی پر ورم ہو جانا .
چھاتی بَھر آنا
مامتا کے باعث پستان میں دودھ ابل آنا
چھاتی بَھر جانا
گھوڑے کی چھاتی پر ورم کا ہو جانا
چھاتی چَڑْھنا
پستانوں میں دودھ بڑھ آنا (بچے کا دودھ چھڑانے یا پچے کے مر جانے پر ایسا ہوتا ہے)
چھاتی چَھلْنی ہو جانا
صدمہ جھیلتے جھیلتے دکھی ہوجانا ، ہمہ تن درد کا پتلا بن جانا
چھاتی چَھپنا
حد درجہ تکلیف پہن٘چنا ، غم دیدہ ہونا ، ستم زدہ ہونا ؛ سینہ زخمی ہو جانا .
چھاتی چُوسْنا
بچے کا دودھ پینے کی کوشش کرنا، دودھ پینا
چھاتی دَبانا
بچے کا دودھ پینا
چھاتی دَرَکْنا
سخت صدمہ ہونا ، سینہ شق ہونا
چھاتی دینا
بچے کو دودھ پلانا
چھاتی دَھڑَکْنا
گھبراہٹ ہونا، بے چینی ہونا، بخار کی وجہ سے دل کا جلد جلد حرکت کرنا، ہسٹیریا کے مرض میں دل کا زور زور سے حرکت کرنا
چھاتی دَھسَکْنا
خوف زدہ ہونا ، رنجیدہ ہونا ، مایوس ہونا .
چھاتی گدرانا
جوان عورت کے پستانوں کا اُبھرنا شروع ہونا، نموئے پستان ہونا
چھاتی گَرْم کَرْنا
دل پر چرکا دینا ، متاثر کرنا ؛ جذبہ ابھارنا .
چھاتی گَز بَھر کی ہو جانا
دل خوش ہو جانا ، ہمت بڑھ جانا ، حوصلہ بلند ہو جانا .
چھاتی ہونا
ہمت ہونا ، حوصلہ ہونا ، طاقت ہونا.
چھاتی جَکَڑْنا
سخت نزلہ و زکام ہونا ، سینے میں بلغم جمع ہونے کے سبب سان٘س لینے میں دقّت ہونا ، ٹھنڈ کا اثر ہونا .
چھاتی جَلانا
ستانا، دل جلانا، رن٘ج دینا، صدمہ پہنچانا
چھاتی جَلنا
غذا ہضم نہ ہونے سے سینے میں جلن سی محسوس ہونا
چھاتی کَڑَکْنا
سخت صدمہ ہونا
چھاتی کا پَتَّھر
بوجھ (جو کسی طرح نہ ٹالا جا سکے)
چھاتی کَرْنا
فیاضی یا عالی ہمتی کرنا ، بہادری یا جرات دکھانا.
چھاتی کے کَواڑ بَنْد کِیے بَیٹْھنا
رن٘ج وغم یا مصیبت برداشت کرنا ، ضبط و تحمل سے کام لینا.
چھاتی کے کِواڑ کھولْنا
سینے کا چاک کرنا، سینہ شق کرنا، حد درجہ غم زدہ کرنا، دل فگار کرنا
چھاتی کے کِواڑ کُھلْنا
یکایک چیخ اٹھنا، زور کی آواز نکلنا
چھاتی کھول دِکھانا
حال دل بیان کرنا ، زخم دکھانا، غم و اندوہ کا اظہار کرنا
چھاتی کو توڑْنا
پسلیاں توڑ دینا ، بہت زیادہ زخمی کر دینا .
چھاتی کُوٹْنا
رک : چھاتی پر مون٘گ دلنا
چھاتی لَگانا
سینے سہ لگانا ، محبت سے گلے لگانا ، پیار کرنا .
چَھاتی لینا
بچے کا دودھ پینا
چھاتی مَسَلْنا
سینہ ملنا ، دکھ تکلیف اور بے چینی کا اظہار کرنا .
چَھاتِی مَسوس کَر رَہ جانا
رنج و غم دل ہی دل میں برداشت کرنا، افشائے غم نہ کرنا
چھاتی مَسوسْنا
دل پکڑ کر رہ جانا ، صدمہ اُٹھانا ، افسوس کرنا ؛ کسی کا دل دکھانا ، رن٘ج دینا.
چھاتی میں چھاج لَگْنا
بے چینی ہونا ، چھاتی دھڑکنا ؛ سان٘س کی تکلیف ہونا ، سینے میں سان٘س نہ سمانا.
چھاتی میں چھید پَڑْنا
تکلیف برداشت کرنا ، (رشک و حسد کی وجہ سے) اذیت برداشت کرنا ، گھایل ہونا ؛ حسد کرنا .
چھاتی میں دُودْھ اُتَرْ آنا
عورت کی چھاتیوں میں دودھ بھر آنا، محبت کا جذبہ اُبھر آنا
چھاتی میں دُودْھ اُتَرْنا
عورت کی چھاتیوں میں دودھ بھر آنا، محبت کا جذبہ اُبھر آنا
چھاتی میں گُھونسا مار کَر رَہ جانا
افسوس کر کے بیٹھ رہنا، کلیجہ مسوس کر رہ جانا، رنج و غم جھیلنا اور اف نہ کرنا
چھاتی نَہ ہونا
ہمت نہ ہونا، حوصلہ نہ ہونا
چھاتی پَہاڑ ہونا
ہمت و حوصلہ ہونا، ڈھارس بندھنا
چَھاتی پَکْ جانا
چھاتی پر زخم ہوجانا، سخت رنج اٹھانا، ناک میں دم آجانا، تکلیف اٹھاتے اٹھاتے تنگ آجانا
چھاتی پَکَڑ کَر رَہ جانا
افسوس کر کے بیٹھ رہنا، کلیجہ مسوس کر رہ جانا، رنج و غم جھیلنا اور اف نہ کرنا
چھاتی پَکَڑْنا
تکلیف یا رنج سے اپنی چھاتی پر ہاتھ رکھ لینا، چھاتی پر ہاتھ ڈالنا
چھاتی پَکانا
بار بار کسی ناگوار بات سے صدمہ پہن٘چنا ، اذیت دیتےدیتے ناک میں دم کر دینا ، دل کھولا دینا ، دل جلانا ، بہت زیادہ ستانا .
چھاتی پَکْنا
بیزار ہو جانا ، ناک میں دم آجانا ، تکلیف اُٹھاتے اُٹھاتے تن٘گ آجانا .
چھاتی پَر آ چَڑْھنا
کسی پر مسلط ہو جانا، سر پر سوار ہو جانا
چھاتی پَر آن چَڑْھنا
مارنے کو مستعد ہو جانا
چھاتی پَر بال ہونا
شجاعت رحم دلی اور دریا دلی کی علامت ہونا، مردانگی اور مروّت کا نشان ہونا
چھاتی پَر چَڑھ کَر ڈھائی چُلُّو خُون پی جانا
جان سے مار ڈالنا، سخت سزا دینا
چھاتی پَر چَڑھ کَر ڈھائی چُلُّو خُون پِینا
انتہائی دشمنی کا کوسنا
چھاتی پَر چَڑھا آنا
چڑھائی کرنا ، حملہ آور ہونا ، ہراساں اور پریشان کرنا ، خوفزدہ کرنا ، مسلط ہونا .
چھاتی پَر چَڑھا رَہنا
ہر وقت کسی کے سر پر سوار رہنا ، ہر وقت پیچھے لگے رہنا ، ہر گھڑی مسلط رہنا .
چھاتی پَر چَڑھنا
کسی کو گرا کر اس کی چھاتی پر بیٹھ جانا
چھاتی پَر داغ کھانا
بہت زیادہ صدمے یا رنج اُٹھانا
چھاتی پر دَھر کر لے جانا
مال و دولت اپنے ساتھ قبر میں لے جانا
چھاتی پَرگُھونسا لَگْنا
سخت صدمہ پہن٘چنا ، بہت رنج ہونا .
چھاتی پَر ہاتھ دَھر دیکْھنا
ایمان داری سے کام لینا، انصاف کرنا
چھاتی پَر ہاتھ دَھْرنا
غور و فکر کرنا، پوری توجہ سے جائزہ لینا
چھاتی پَر ہاتھ مارْنا
چھاتی پیٹنا ، ماتم کرنا ، سینہ کوبی کرنا .
چھاتی پَر ہاتھ رَکْھنا
دل جوئی کرنا، تشفّی دینا، تعظیم کرنا، محبت کا اظہار کرنا
چھاتی پَر ہو کَر بَیٹْھنا
کسی سے بہت نگرانی کے ساتھ کام لینا، ہر وقت موجود رہنا، ذرا کہیں نہ ٹلنا
چھاتی پَر جَم بَن کَر بَیٹْھنا
کسی سے بہت نگرانی کے ساتھ کام لینا، ہر وقت موجود رہنا، ذرا کہیں نہ ٹلنا
چھاتی پَر جَم کَر بَیٹْھنا
کسی سے بہت نگرانی کے ساتھ کام لینا، ہر وقت موجود رہنا، ذرا کہیں نہ ٹلنا
چھاتی پَر کالا پَہاڑ ہونا
بہت ناگوار ہونا، دل پر بہت بوجھ ہونا
چھاتی پَر کودوں دَلْنا
پریشان کرنا، تکلیف دینا، ستانا، دکھ یا صدمہ پہنچانا
چھاتی پَر کودوں دَلْوانا
مصیبت اٹھانا، تکلیف جھیلنا
چھاتی پَرمُونگ دَلْنا
پریشان کرنا، تکلیف دینا، ستانا، دکھ یا صدمہ پہنچانا
چھاتی پَر پَہاڑ آنا
ایسا بار یا ذمہ داری ہونا جو بس کی بات نہ ہو، طاقت اور برداشت سے زیادہ کام کا بوجھ ہونا
چھاتی پَر پَہاڑ ہونا
ایسا بار یا ذمہ داری ہونا جو بس کی بات نہ ہو، طاقت اور برداشت سے زیادہ کام کا بوجھ ہونا
چھاتی پَر پَتَّھر دَھرنا
مصائب برداشت کرنے کے لیے دل کو سخت بنا لینا، مصیبت میں صبر کرنا
چھاتی پَر پَتَّھر ہونا
دل پر بوجھ ہونا، پریشانی میں رہنا، مصیبت میں ہونا
چھاتی پَر پَتَّھر رَہْنا
دل پر بوجھ ہونا، پریشانی میں رہنا، مصیبت میں ہونا
چھاتی پَر پَتَّھر رَکھنا
مصائب برداشت کرنے کے لیے دل کو سخت بنا لینا، مصیبت میں صبر کرنا
چھاتی پَر پِھرْنا
ہر وقت یاد آنا (عموماً) اپنے مرے ہوئے بچے یاد آنے پر عورتیں کہتی ہیں
چھاتی پَر رَکھنا
قدر شناسی کرنا ، احترام کرنا ، سر پر چڑھانا ؛ نہایت پسند کرنا .
چھاتی پَر سانپ کھیلْنا
جس چیز کی آرزو ہو اس کے نہ ملنے سے حسرت یا افسوس ہونا، ارمان تڑپنا
چھاتی پَر سانپ لَہْرانا
حسد ہونا
چھاتی پَر سانپ لوٹْنا
حسد ہونا
چھاتی پَر سانپ پھِر جانا
جس چیز کی آرزو ہو اس کے نہ ملنے سے حسرت یا افسوس ہونا، ارمان تڑپنا
چھاتی پَر سَوار ہونا
چھاتی پر چڑھا رہنا، بوجھ ہونا، سر پر مسلط ہونا
چھاتی پَر سِل بَنْنا
چھاتی پر سل رکھنا کا لازم، بوجھ ہونا
چھاتی پَر سِل دَھرْنا
بہت زیادہ غم و غصہ یا مصیبت جھیلنا، چار و نا چار صبر کر لینا
چھاتی پَر سِل ہونا
چھاتی پر سل رکھنا کا لازم، بوجھ ہونا
چھاتی پَر سِل رَکْھنا
بہت زیادہ غم و غصہ یا مصیبت جھیلنا، چار و نا چار صبر کر لینا
چھاتی پَتَّھر بَن جانا
سنگ دل ہوجانا، بے رحم اور سفاک بن جانا، کسی پر رحم اور ترس نہ کھانا
چھاتی پَتَّھر ہونا
دل میں رحم نہ رہنا یا نہ ہونا، کٹھور ہونا، شقی القلب ہو جانا، درد و غم کا احساس باقی نہ رہنا
چھاتی پَتَّھر کَر لینا
بے رحم یا سن٘گدل ہو جانا .
چَھاتی پَھٹْ جانا
دل پر سخت صدمہ ہونا، سخت رنج و غم ہونا، حسد کرنا، کسی کی بہتری یا دولت دیکھ کر جلنا
چَھاتِی پَھٹِی جانا
بیحد صدمہ ہونا، رنج ہونا
چھاتی پَھٹنا
حسد سے جل جانا، بہت حسد ہونا، ناگوار ہونا، دل دکھنا، برا لگنا
چھاتی پُھلانا
اکڑنا ، اترانا .
چھاتی پُھول اُٹْھنا
دل خوش ہوجانا، حوصلہ بلند ہوجانا، ہمت بڑھ جانا
چھاتی پُھولْنا
دل خوش ہوجانا، حوصلہ بلند ہوجانا، ہمت بڑھ جانا
چھاتی پینا
ماں یا دایہ وغیرہ کا دودھ پینا .
چھاتی پِیْٹنا
غصہ یا رشک و حسد سے چھاتی پر ہاتھ مارنا، سینہ پیٹنا
چھاتی سَراہْنا
تاب تحمل بردباری برداشت اور جرات و ہمت کی داد دینا ؛ جرات و ہمت پر شاباش و آفرین کہنا
چھاتی سے چِمْٹانا
حفاظت سے رکھنا، جان کے برابر رکھنا
چَھاتِی سے لَگاکَر رَکْھنا
بہت حفاظت اور دیکھ بھال یا پیار ومحبت سے پاس رکھنا، جان کے برابر رکھنا، آنکھوں کے سامنے رکھنا
چھاتی سے لَگا رَکْھنا
(عور) بہت حفاظت اور دیکھ بھال یا پیارومحبت سے پاس رکھنا، جان کے برابر رکھنا ، آن٘کھوں کے سامنے رکھنا.
چھاتی سے لَگائے پِھرنا
بہت احتیاط یا حفاظت یا پیار سے رکھنا
چھاتی سے لَگائے رَہْنا
بہت حفاظت اور دیکھ بھال یا پیار ومحبت سے پاس رکھنا، جان کے برابر رکھنا، آنکھوں کے سامنے رکھنا
چھاتی سے لَگانا
حفاظت سے رکھنا، جان کے برابر رکھنا
چھاتی سے لَگْنا
چھاتی سے لگانا کا لازم
چھاتی سے پَتَّھر ٹَلْنا
مشکل یا الجھاوے کی بات سے نجات ملنا، فکر یا اندیشہ وغیرہ کا بوجھ دل سے دور ہونا
چھاتی شَق ہونا
دل پر سخت صدمہ گزرنا ، چھاتی پھٹنا.
چھاتی سُلَگْنا
غذا ہضم نہ ہونے سے سینے میں جلن سی محسوس ہونا
چھاتی سُلْگانا
ستانا، دل جلانا، رنج دینا، صدمہ پہنچانا
چھاتی سُوں چھاتی لانا
فرط محبت سے کسی کو گلے لگانا، سینے سے چمٹانا، پیار کرنا
چھاتی تَلے رَکْھنا
نہایت احتیاط سے رکھنا، حفاظت سے رکھنا
چھاتی تَپْنا
غذا ہضم نہ ہونے سے سینے میں جلن سی محسوس ہونا
چھاتی ٹھنڈی ہونا
دل خوش کر دینا، سکھ دینا
چھاتی ٹَھنْڈی کَرْنا
دل کی آرزو پوری کرنا، دل کا ارمان نکالنا
چھاتی ٹَھنْڈی رَہنْا
تسلی دینا
چَھاتِی ٹھونْکنا
چھاتی پر ہاتھ مارنا
چھاتی ٹھوکْنا
تسلی حاصل ہونا
چھاتی ٹُھکْنا
اطمینان اور اعتماد ہونا ، یقین ہونا ، بھروسا ہونا ؛ تسلی حاصل ہونا .
چھاتی اُبَلنا
چھاتی ابھر آنا
چھاتی اُبھار کَر چَلْنا
اترا کر چلنا، سینہ تان کر چلنا
چھاتی اُبَھر آنا
لڑکی کے پستانوں کا بڑھنا، لڑکی کی بلوغت کے آثار ظاہر ہونا
چھاتی اُبَھرنا
لڑکی کے پستانوں کا بڑھنا، لڑکی کی بلوغت کے آثار ظاہر ہونا
چھاتی اُمَڈْنا
(خوف درد یا غم کی شدت میں) ایسا محسوس ہونا جیسے کلیجہ کٹ کر منھ کو آرہا ہے، آنکھوں میں آنسو آجانا، دل بھر آنا
چھاتی اُمَنڈنا
چھاتی ابھر آنا
چھاتی اُوبَلنا
مامتا کا جوش مارنا
چھاتیاں چَڑْھ جانا
(عور) دودھ کے افراط سے یا بچے کے دودھ نہ پینے سے یا بچے کا دودھ چھڑاتے وقت عورت کی چھاتیوں کا پھول جانا
چھاتیاں چَڑْھ رَہنا
(عور) دودھ کے افراط سے یا بچے کے دودھ نہ پینے سے یا بچے کا دودھ چھڑاتے وقت عورت کی چھاتیوں کا پھول جانا
چھاتیاں چَڑْھنا
(عور) دودھ کے افراط سے یا بچے کے دودھ نہ پینے سے یا بچے کا دودھ چھڑاتے وقت عورت کی چھاتیوں کا پھول جانا
چھاتیاں ڈَھلَکْنا
چھاتیوں کا بڑھ کر لٹک جانا ، عورت پر بڑھاپا چھا جانا.
چھاتِیاں نِکَلْنا
چھاتیاں اُبھرنا، عورت کے سینے کا نمودار ہونا
چھاتْیاں اُبَھرنا
چھاتیوں کا اُٹھنا ، پستانوں کا بلند ہونا ، بلوغت کی علامت ظاہر ہونا .
چھاؤنی چھانا
غلبہ حاصل کرنا
چھاؤنی ڈالْنا
انبار لگانا
چھاؤنی کَرنا
عمارت کھڑی کرنا
چھایا میں آ جانا
بھوت پریت کا داخل ہو جانا ، آسیب ہو جانا.
چَھب بَنانا
بناؤ سن٘گھار کرنا ، آراستہ ہونا.
چَھب دکھانا
ناز و انداز دکھانا، نخرے دکھانا، چمکنا دمکنا
چَھچْھلِیاں کِھلانا
کسی کو حیران کرنا، پریشان کرنا
چَھچْھلِیاں کِھلْوانا
کسی کو حیران کرنا، پریشان کرنا
چھچھوندر چھوڑنا
فساد پھیلانا، لڑائی کرا دینا
چَھچُھوندَر پِھر جانا
کسی چیز کا گل سڑ جانا یا بدبو دار ہو جانا.
چَھجّا بَنانا
اوٹ کرنا ، آڑ بنانا ، پردہ بنانا.
چَھکْڑی بُھولْنا
بدحواس ہوجانا، بے اوسان ہونا، گھبرا جانا ، چھکے چھوٹنا.
چَھکّے چُھٹْنا
بے اوسان ہو جانا، کسی بات کی سدھ نہ رہنا، مدہوش ہو جانا، پریشان ہو جانا، حواس گم ہو جانا
چَھکّے چُھوٹ جانا
عقل زایل ہونا
چَھکّے چُھوٹْنا
بے اوسان ہو جانا، کسی بات کی سدھ نہ رہنا، مدہوش ہو جانا، پریشان ہو جانا، حواس گم ہو جانا
چَھکّے لیکھے اُڑانا
مزے کرنا، عیش کرنا
چَھکّے اُڑ جانا
عقل زایل ہونا
چَھکّے پَنْجے اُڑانا
مزے کرنا، عیش کرنا
چَھل آنا
دھوکا دینا .
چَھل بَٹّوں میں اُڑانا
دھوکا دینا
چَھل جانا
دھوکا دینا ، چھلنا.
چَھل کَرْنا
دھوکا دینا، فریب دینا، چالاکی کرنا،عیاری کرنا
چَھل میں آنا
دھوکہ کھانا، مکر و فریب میں آنا
چَھل نِکالْنا
دیوار کی چھل یعنی روکار کی جگہ چھوڑے ہوئے ردّوں کو گرا دینا .
چَھل پُھولْنا
دیوار کی اندرونی کمزوری کی وجہ سے چھل (نیرونی ردّـے) کا باہر نکل آنا اور اپنی جگہ چھوڑ دینا .
چَھلانگیں بَھرْنا
اچک اچک کر چلنا، جست لگاتے جانا، زقند لگانا، اچھل کود کرنا
چَھلانگیں مارْنا
اچک اچک کر چلنا، جست لگاتے جانا، زقند لگانا، اچھل کود کرنا
چَھلاوا بَھرْنا
اچک اچک کر چلنا، جست لگاتے جانا، زقند لگانا، اچھل کود کرنا
چَھلاوا ہو جانا
تیزی سے فرار ہو جانا، غائب ہو جانا، ہوا ہو جانا
چَھلاوا ہونا
تیزی سے فرار ہو جانا، غائب ہو جانا، ہوا ہو جانا
چَھلاوا کھیلْنا
چھلاوے کا دوڑا دوڑا پھرنا ، شہایے کا کبھی ادھر اور کبھی ادھر چمکنا .
چَھلاوا سا پِھرْنا
آرام سے ایک جگہ نہ بیٹھنا، شوخی دکھانا
چَھل بَٹّے دینا
فریب دینا، دھوکا دینا
چَھل بَٹّے کَرنا
فریب دینا، دھوکا دینا
چَھل بَٹّے یاد ہونا
انتہائی چالاک و ہوشیار ہونا ، مکر و فریب کی باتوں سے واقف ہونا ، رمز اور گھاتیں جاننا.
چَھل بَٹّوں میں آ جانا
دھوکے میں آجانا، مکر و فریب میں آنا
چَھل بَٹّوں میں آنا
دھوکے میں آجانا، مکر و فریب میں آنا
چَھلّا دھو کَر اُٹھانا
منّت کا چھلّا پاک کر کے رکھنا تا کہ کامیابی پر خیرات کر دیا جائے
چَھلّا لینا
نشانی حاصل کرنا ، یاد گار کے طور پر چھلا لینا .
چَھلّا پَڑْنا
پانی کا اُچّھو ہو جانا .
چَھلّے پور پور کَرْنا
لیس کرنا ، (کی چیز کو) ہر جگہ پہنچانا ، ہر طرح درست و استوار کرنا .
چَھلّے سے کَمَر بَند ڈالْنا
شادی کی ایک قدیم رسم جس میں دولھا سے چھلے کے ذریعے ازار بند ڈلوایا جاتا تھا تاکہ ہاتھ دیکھیں
چَھلّے سے کَمَر بَند ڈَلْوانا
شادی کی ایک قدیم رسم جس میں دولھا سے چھلے کے ذریعے ازار بند ڈلوایا جاتا تھا تاکہ ہاتھ دیکھیں
چَھلْنی بَنانا
کسی چیز کو سوراخ دار کر دینا، چھید دینا، زخمی کر دینا
چَھلْنی ہونا
بارش کی وجہ سے چھت کا بہت زیادہ ٹپکنا، سوراخ سوراخ ہو جانا
چَھلنی کرنا
کسی چیز کو سوراخ دار بنا دینا، بیکار بنانا
چَھلْنی لے کَر چھانْنا
بہت تلاش کرنا ، بہت زیادہ ڈھون٘ڈنا ، از حد جستجو کرنا.
چَھلْنی میں ڈال کر چھاج میں اُڑانا
(عور) رُسوا کرنا ، بات کا بتن٘گڑ بنانا ، ذار سی برائی کو بڑھا کر بیان کرنا (قب : چھاج میں ڈال کر الخ).
چَھما چَھم ناچ ہونا
خوب رقص ہونا .
چَھنَک آنا
چھن کر باہر نکلنا ، گرمی کے دباؤ سے یکایک باہر نکلنا.
چَھنْکا پَڑْنا
گلانے کے نقص یا کھوٹ کا ثر باقی رہنے سے چاندی یا ونے کی ڈلی یا سلاخ کی سطح میں کھردارپن ہیدا ہو جاتا .
چَھپَک چَھپَک کَرْنا
پانی پر ہاتھ مار کر آواز پیدا کرنا، چھینٹے اڑانا
چَھپکا مارنا
کبوتر باز، جال پھین٘کنا، جال لگانا، دان٘و لگانا
چَھپَّرچھانا
چھپر ڈالنا، پھوس کی چھونپڑی بنانا، پھوس کا سائبان تیار کرنا ٹھکانا یا مکان بنانا
چَھپَّر چَھوانا
چھپر چھانا کا تعدیہ
چَھپَّر ڈالْنا
اوٹ یا رکاوٹ کھڑی کرنا
چَھپَّر پَر دَھرنا
الگ کرنا، خاطر میں نہ لانا، پروا نہ کرنا، مطلب نہ ہونا، کام نہ رکھنا، طاق میں رکھنا
چَھپَّر پَر پُھوس نہ ہونا
بہت غریب ہونا، سخت مفلس ہونا
چَھپَّر پَر رَہْنے دینا
پرواہ نہ کرنا، الگ کرنا، خاطر میں نہ لانا
چَھپَّر پَر رَکْھنا
الگ کرنا، خاطر میں نہ لانا، پروا نہ کرنا، مطلب نہ ہونا، کام نہ رکھنا، طاق میں رکھنا
چَھپَّر پھاڑ کَر دینا
خدا کا وہاں سے دینا جہاں سے امید نہ ہو، بے وسیلے کو رزق پہنچانا
چَھپَّر پھاڑ کے مِلنا
غیر متوقع نعمت کا مل جانا، کرشماتی طور پر دولت مند ہونا
چَھپَّر رَکْھنا
بوجھ ڈالنا ، مصیبت میں ڈالنا ، پریشانی میں مبتلا کرنا ، بار ڈالنا.
چَھپَّر ٹُوٹ پَڑْنا
ناگہانی مصیبت آجانا، دنیوی تفکرات کا سر آپڑنا
چَھپَّر اُٹھانا
اودھم مچانا، شور و غل کرنا
چَھپَّر اُٹْھنا
مصیبت یا پریشانی ختم ہونا ؛ مشکل کام انجام پانا.
چَھپّی مارْنا
(کبوتر بازی) قابو میں کر لینا
چَھرّا چَلانا
چھروں سے بھری ہوئی بندوق کا فائر کرنا ؛ بندوق داغنا.
چَھرّا چَلْنا
تبرّا کرنا
چَھرّا کھانا
چَھرّے کی چوٹ سے زخمی ہونا.
چَھرّا پِلانا
بندوق میں چھرا بھرنا، چھروں سے بھری ہوئی بندوق کا فائر کرنا، سنگریزوں کی بوچھاڑ کرنا
چَھرّا اُڑانا
مدک پینا
چَھت باندھْنا
اڑنے والے جانوروں کا صف بنا کے اڑنا، جھنڈ کے جھنڈ اڑنا
چَھت بَرَسْنا
چھت ٹپکنا.
چَھت چَھانا
چھت بنانا، چھت ڈالنا
چَھت چِیرنا
(آراکشی) چوبی چھت کی پوشش کے لیے تختے تیار کرنا.
چَھت چُونا
چھت سے پانی ٹپکنا، چھت چونا
چَھت ڈالْنا
چھت بنانا
چَھت گِرانا
چھت ڈھانا
چَھت جُھکْنا
(قبالت) رحم کا نیچے کو آجانا جو بچے کی پیدائش کا وقت قریب ہونے کی علامت ہے.
چَھت کھولْنا
لداؤ
چَھت نِکالْنا
چھت ڈھانا، چھت گرانا
چَھت پاٹْنا
چھت بنانا، چھت ڈالنا
چَھت پَھٹ پَڑْنا
یک بیک مصیبت یا تباہی آجانا
چھت سے آنکھیں لگنا
کمزور ہوجانا، اٹھنے کے قابل نہ رہنا
چَھت سے باتیں کَرْنا
چھت تک پہن٘چنا ، بہت اون٘چا ہونا ؛ (کسی چیز کا) کثرت کے ساتھ ہونا.
چَھت ٹَپَکْنا
چھت سے پانی ٹپکنا، چھت چونا
چَھت توڑْنا
چھت ڈھانا، چھت گرانا
چَھت اُڑ جانا
غلغلہ اٹھنا، بہت شور مچنا
چَھت اُڑْنا
غلغلہ اٹھنا، بہت شور مچنا
چَھت اُتارْنا
چھت ڈھانا، چھت گرانا
چَھٹَنکی لَگانا
بھاگ جانا، چل دینا.
چَھٹی کا دُودھ ہونٹوں پَر آ جانا
مصیبت کے زمانے میں گزشتہ عیش یاد آنا، سخت مصیبت میں گِھر جانا، نہایت تکلیف پہنچنا
چَھٹی کا دُودھ نِکَلْنا
گزشتہ آرام و راحت کی کسر نکلنا
چَھٹی کا دُودھ اُگَلْنا
گزشتہ آرام کی کسر نکالنا، سارا عیش و آرام تلخ ہو جانا، پچھلا حساب چکانا
چَھٹی کا دُودھ یاد آنا
مصیبت کے زمانے میں گزشتہ عیش یاد آنا، سخت مصیبت میں گِھر جانا، نہایت تکلیف پہنچنا
چَھٹی کا دُودھ یاد دِلانا
خوب مارنا پیٹنا، سخت سزا دینا، آڑے ہاتھوں لینا
چَھٹی کا دُودھ یاد کَرْنا
مصیبت کے زمانے میں گزشتہ عیش یاد آنا، سخت مصیبت میں گِھر جانا، نہایت تکلیف پہن٘چنا
چَھٹی کا دُودھ زُبان پَر آنا
مصیبت کے زمانے میں گزشتہ عیش یاد آنا، سخت مصیبت میں گِھر جانا، نہایت تکلیف پہنچنا
چَھٹی کا کھانا یاد کَرنا
مصیبت کے زمانے میں گزشتہ عیش یاد آنا، سخت مصیبت میں گِھر جانا، نہایت تکلیف پہنچنا
چَھٹی کا کھایا پِیا نِکَل جانا
قے یا دستوں کی کثرت سے بہت زیادہ کمزور ہو جانا
چَھٹی کا کھایا پِیا نِکَلْنا
قے یا دستوں کی کثرت سے بہت زیادہ کمزور ہو جانا
چَھٹی کا کھایا یاد دِلانا
خوب مارنا پیٹنا، سخت سزا دینا، آڑے ہاتھوں لینا
چَھٹی کا کھایا پِیا نِکالْنا
نہایت سخت سزا دینا، خوب پیٹنا، بیدم کر دینا
چَھٹی کَرْنا
چھٹی کی رسم ادا کرنا
چَھٹی کے دھان کُوٹْنا
قبل از وقت واویلا کرنا ، نا وقت اور بلا ضرورت کوئی کام کرنا ؛ کام ہونے کی جلدی مچانا .
چَھٹی نَہانا
بچہ پیدا ہونے کے چھٹے روز کے بعد غسل کرنا
چَھٹی نَہْلانا
چھٹی نہانا کا تعدیہ
چَھتّْر باندْھنا
چھتری کی طرح سایہ کرنا ، سائبان کا کام دینا ؛ درخت کا گھن دار ہونا.
چَھتّْر بور کا تَوا باندْھ کے آنا
اچھی طرح تیار ہو کر آنا، ایک طرح سے دشمن کو للکارنا
چھیڑیں چَلْنا
زندگی میں نشیب و فراز آنا، دکھ سکھ سے گزرنا، آزمائشوں سے دو چار ہونا
چھینکے پَر رَکْھنا
ٹال دینا، کسی کام کے کرنا میں سستی کرنا.
چِھڑَک دینا
(جان) تصدق کرنا، قربان کرنا
چِھڑَک کَر بیچْنا
باسی ترکاری پر پانی چھڑک کر فروخت کرنا
چِھڑَک چِھڑَک کَر بیچْنا
دھوکا دینا، جھوٹی تعریف کرنا
چِھچْڑے بَکھیرنا
خوب پیٹنا
چِھچْڑے اُڑانا
ٹکڑے ٹکڑے کر دینا ، بہت زخنی کرنا.
چھی چُکْنا
چھی جانا ، چھیجنا.
چِھیڑ ہو جانا
مجمع منتشر ہو جانا، بھیڑ چھٹ جانا
چِھیڑ ہونا
مجمع منتشر ہو جانا، بھیڑ چھٹ جانا
چِھینک ہونا
شگون بد ہونا.
چِھینکا ٹُوٹ پَڑْنا
اتفاق یا خوش قسمتی سے بغیر کسی سبب کے کام ہو جانا
چِھینکا ٹُوٹْنا
اتفاق یا خوش قسمتی سے بغیر کسی سبب کے کام ہو جانا
چِھینکْتے ناک کاٹْنا
چھوٹی چھوٹی بات پر بگڑنا یا سزا دینا
چِھینکْتے ناک کَٹنا
کام شروع کرتے ہی نقصان اٹھانا، ابتدا ہی خراب ہونا، چھوٹی چھوٹی بات پر سزا ملنا
چِھینٹ پَڑْنا
خفیف سا اثر ہونا، شائبہ ہونا
چِھینٹ اُڑنا
نشان پڑنا، خراب ہونا.
چِھینٹا کھانا
فریب میں آجانا۔
چِھینٹا لَگانا
ابھارنا ، حوصلہ بڑھانا
چِھینٹا مارْنا
اکسانا، اشتعال دلانا، ابھارنا
چِھینٹا اُڑانا
چان٘ڈو کا دم لگانا ۔
چِھینٹے چَلْنا
مدک یا چانڈو کے دم لگانا
چِھینٹے کھیلْنا
طعنے دینا
چِھینٹے لَڑْنا
مدک یا چانڈو کے دم لگانا
چِھینٹے مارْنا
حوصلہ بڑھانا
چِھینٹے میں آنا
فریب کھانا، دھوکے میں آنا، جُل میں آجانا
چِھینٹے پھینکْنا
الزام لگانا، بہتان لگانا۔
چِھینْٹے اُڑانا
ذلیل و خوار کرنا، طعن و تشنیع کرنا، الزام مہیا ہوجانا، بہتان لگانا
چِھینٹیں لَڑنا
مقابلہ ہونا.
چِھینٹیں اُڑانا
ہاتھ سے پانی لگاتار پھینکنا
چِھینٹیں اُڑْنا
ضرب سے نشان پڑ جانا، سخت صدمہ پہنچنا
چِھینٹوں میں آنا
فریب کھانا، دھوکے میں آنا، جُل میں آجانا
چِھیْچھڑا کَرْنا
ٹکڑے ٹکڑے کرنا، تکا بوٹی کرنا.
چِھیْچھڑے اُڑانا
عضو عضو الگ کردینا
چِھیج ہونا
مرجانا.
چِھیج جانا
دُبلا ہونا، کمزور ہونا.
چِھی پَٹ کَرْنا
برباد کرنا، تباہ کرنا.
چھی پُھو کَرنا
آخ تھو کرنا، نفرت یا ناپسندیدگی کے کلمات منھ سے نکالنا، برا بھلا کہنا، نخرے کرنا
چِھیپی ہِلانا
اشارہ کرنا، جھنڈی دکھانا.
چِھیپی ہِل٘نا
کبوتروں کو چھیپی سے اشارہ دیا جانا.
چھی تُھو کَرنا
آخ تھو کرنا، نفرت یا ناپسندیدگی کے کلمات منھ سے نکالنا، برا بھلا کہنا، نخرے کرنا
چِھلْکا اُتارْنا
چھیلنا، پوست جدا کرنا، کھل اتارنا، بکل کھرنڈ وغیرہ دور کرنا
چِھلّے بَیٹْھنا
چلّہ کشی کرنا ، چلّہ کھینچنا.
چِھنال کَرْنا
بدکارعورت سے تعلق قایم کرنا ، فاحشہ عورت سے نکاح کر لینا.
چِھنالا کَرْنا
حرام کرنا، حرام کاری کرنا، زنا کاری کرنا، قحبہ پن کرنا
چِھنالا لَگانا
زنا کی تہمت لگانا، فحاشی اور بد کاری میں ملوث کرنا، بدنام کرنا
چِھنالا لَگْنا
چھنالا لگانا کا لازم
چِھپْٹی اُتارْنا
ایک پتھر سے دوسرے پتھر پر ضرب دے کر اور اس کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے اکھاڑ کر اوزار اور ہتھیار تیار کرنے کا عمل.
چِھتْری ڈھونا
بوجھ اٹھانا، ٹوکری ڈھونا
چِھِٹّیاں کھیلْنا
پانی کے چھین٘ٹوں سے کھیلنا
چِھیا اُتَرْوانا
چھوت اتارنے کی ایک رسم جس میں سور کے بچے کو ذبح کر کے اس کے من٘ھ میں شراب ڈالتے ہیں کہتے ہیں کہ وہی کٹا ہوا سرشراب پی لیتا ہے جب وہ پی چکتا ہے تو اس کا من٘ھ بند کر دیا جاتا ہے .
چھو ہونا
خفا ہونا ، جھنجھلانا.
چھوڑ بَیْٹھنا
ترک کرنا، ترک تعلق کرنا، باز آنا، ہاتھ اٹھانا، تیاگ دینا، چھوڑ دینا
چھوڑ دینا
ترک کرنا، ترک تعلق کرنا، باز آنا، ہاتھ اٹھانا، تیاگ دینا، چھوڑ دینا
چھوڑ مَرْنا
ترکہ یا ورثہ چھوڑنا، موت پر جائداد رہ جانا، وصیت کر جانا، مرتے وقت جمع پون٘جی چھوڑ جانا
چھوڑ چھاڑ کَر چَلا جانا
ہاتھ اٹھا کر چلا جانا، تیاگ دینا، چھوڑ دینا
چھوہ ہو جانا
غصہ ہو جانا، ناراض ہو جانا، ناراضی محسوس ہونا
چھوپ دینا
سوراخ بند کر دینا،پلاستر کر دینا.
چھوپا لَگانا
سوراخ یا دراڑ وغیرہ بند کرنا، باندھ دینا
چھوپا لَگ٘نا
رکاوٹ پیدا کرنا، بندش کھڑی کرنا
چھوپا مارْنا
ختم کرنا ،اٹھانا،تیغہ کرنا.
چھوپ چھاپ کَرنا
مرمت کرنا، پلاستر کرنا، لیپائی کرنا
چھوٹا باسَن چَھلک جانا
کمینہ و تنگ ظرف کا آپے سے گزر جانا ، ادانی اور نیچ کا اپنی حیثیت کو بھول جانا اور حد سے گرز جانا.
چھوٹے سے بَڑا کَرْنا
بچے کو پال پوس کر کسی قابل بنانا، پرورش کرنا.
چھوٹی ہونا
ذلت ہونا، سبکی ہونا، توہین ہونا، بیٹی ہونا .
چُھنگَلْیا اُٹھانا
تدبیر کرنا
چُھچُّھو بَتانا
بے وقوف بنانا
چُھچْھلِیاں کھیلنا
پریشان یا حیران کرنا ؛ دھوکہ دینا
چُھچْھلِیوں میں رَکْھنا
کسی کو حیران کرنا، پریشان کرنا
چُھدّا دَھْرنا
الزام دینا، بہتان لگانا، تہمت لگانا
چُھدّا لَگانا
تہمت لگانا ، الزام دینا.
چُھدّا رَکْھنا
الزام دینا، بہتان لگانا، تہمت لگانا
چُھدّا اُتارْنا
گلہ شکوہ دور کرنا، الزام رفع کرنا، بوجھ اتارنا، اوپری دل سے کوئی کام کرنا، آتے ہی جلد لوٹ جانا
چُھل چُھل کَرْتے پِھرْنا
سرسراہٹ کی آواز سے حرکت کرنا ، ادھر سے ادھر بے قراری میں پھرنا.
چُھپ جانا
پردہ کرنا، اوٹ کرنا، پردے میں رہنا
چُھپْتے پِھرْنا
چھپنا، غائب رہنا
چُھرا کھوبْنا
چھرا گُھسیڑنا ، چھرا مارنا
چُھری بھونکْنا
کاٹنا، زخمی کرنا
چُھری چَلانا
سخت تکلیف یا شدید صدمہ دینا
چُھری چَلْنا
چھری کا وار ہونا
چُھری دینا
(عور) قتل کرنا ، ذبح کرنا
چُھری دِکھانا
ذبح کرنا ، قتل کرنا : خوف زدہ کرنا ، ڈرنا
چُھری گَڑْنا
چھری پیوست ہونا، موثر و کار گر ہونا
چُھری گاڑْنا
لڑائی ختم کرنے کے لیے چھری یا تلوار کو زمین میں دفن کرنا ، کشت و خون ترک کرنا.
چُھری گَلے پَر پھیْرنا
ذبح کرنا ، ظلم کرنا ، کسی کا نقصان کرنا
چُھری کانٹے سے کھانا
مغربی طور پر کھانا تناول کرنا، کھانا کھاتے وقت چھری کانٹا استعمال کرنا
چُھری کَٹاؤں ڈالْنا
(غصے کا کلمہ جو عورتیں کھانے کی بیجا فرمائش وغیرہ کے موقع پر کہتی ہیں) وقت بے وقت کھانا کھلانا، زہر مار کرنا، ٹھنسانا
چُھری کَٹاری بَتانا
آمادۂ پیکار ہونا، دھمکانا، ڈرانا
چُھری کَٹاری ہونا
لڑائی ہونا، جھگڑا فساد ہونا
چُھری کے نِیچے دَم لینا
صبر و قرار سے کام لینا، ٹھہرنا، تامّل کرنا، آخر تک ہمت نہ ہارنا
چُھری کھانا
(چھری کے) زخم کھانا ، (چھری کا) وار سہنا
چُھری لَگانا
کاٹنا، زخمی کرنا
چُھری مارْنا
چھری بھونکنا، زخمی کرنا
چُھری نِکالْنا
چھری سے حملہ کرنا ، چھری سے دھمکانا ، چھری دکھانا.
چُھری پَڑْھنا
چوری معلوم کرنا
چُھری پَڑھْوانا
علوم النسا میں رواج ہے کہ کوئی چیز (نقدی ، زیور وغیرہ) چوری ہو جائے تو کسی عالم سیانے سے عمل پڑھوا کر چھر پر دم کروا لیتے ہیں اور یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ اس کے اثر سے چور کا کلیجہ کٹنے لگے گا.
چُھری پَڑْنا
کسی کو نقصان پہنچانے کے لیے چھری پر کچھ پڑھنا
چُھری پھیرْنا
ذبح کرنا
چُھری تَیرْنا
چھری گھس جانا ، چھری پیوست ہو جانا.
چُھری تَلے آنا
زد پر آنا، مصیبت میں پھنس جانا
چُھری تَلے دَم لینا
صبر و قرار سے کام لینا، ٹھہرنا، تامّل کرنا، آخر تک ہمت نہ ہارنا
چُھری تَلے رَہْنا
مصیبت میں بسر کرنا ؛ زد میں رہنا.
چُھری تَلْوار ہونا
آپس میں جھگڑا ہونا، گتھم گتھا ہونا، فساد ہونا، دشمنی ہونا
چُھری تیز ہونا
ظلم وستم پر آمادگی ہونا
چُھری تیز کَرْنا
مارنے پر تیز رہنا
چُھری تیز رَہْنا
قتل کرنے پر تیار رہنا ، مارنے پر ہر وقت آمادہ رہنا ، ظلم و ستم کرتے رہنا.
چُھرْیاں چَلْنا
جلنا ، گھٹنا ، خواہش پوری نہ ہونا.
چُھرِیاں کَٹاؤں پَڑنا
زہر مار کر جانا، نگلنا، چوری سے کھایا جانا
چُھریاں کَٹاری ڈالْنا
(غصے کا کلمہ جو عورتیں کھانے کی بیجا فرمائش وغیرہ کے موقع پر کہتی ہیں) وقت بے وقت کھانا کھلانا، زہر مار کرنا، ٹھنسانا
چُھریوں کا غُسْل دینا
(عورت کی زبان) چھریاں مارنا، لہولہان کرنا
چُھٹ جانا
آزادی حاصل کرنا
چُھٹْکارا پانا
نجات حاصل کرنا، (کسی شے کو) چھوڑ دینا، آزاد ہونا
چُھٹّی کَرْنا
خاتمہ کرنا ؛ پیچھا چھڑانا ؛ جھگڑا چکانا ؛ برطرف کرنا ؛ نکال دینا ؛ رخصت دے دینا ، رخصت لے لینا، کام پر جانا ؛ موقوف کر دینا .
چُھٹّی مارْنا
کسی ترکیب سے رخصت حاصل کرنا
چُھٹّی مَنانا
چھٹّی کا دن (سیر و تفریح وغیرہ میں) گزارنا، کام کاج نہ کرنا، آرام کرنا
چُھٹّی مِلْنا
رہائی ملنا، نجات یا چھٹکارا حاصل ہونا
چُھٹّی اُڑانا
(مرغ بازی) نوجوان مرغ کو کسی بڑے مرغ سے تھوڑی دیر بھڑا کر لڑنے کی مشق کرانا ، حسب ضرورت دو دو چون٘چیں کرالینا.
چُھو آنا
کسی چیز کو ہاتھ لگا کر آنا
چُھو بَنْنا
صرف میں آجانا
چُھو ہونا
صرف میں آجانا
چُھو جانا
ہاتھ لگانا، گود میں لینا
چُھوچھ اُڑانا
ٹکڑے ٹکڑے کرنا، کھال ادھیڑنا، خوب مارنا .
چُھوچَھکّے اُڑانا
بے فکری کا مفہوم پیدا کرنا مقصود ہے.
چُھو چُھو بَنانا
ہنْسی اُڑانا ، احمق بنانا.
چُھوچُھو کَرْنا
دودھ پلانا، دایہ گری کرنا، پالنا
چُھوٹ دینا
مال گزاری، محصول یا واجب الادا رقم میں سے کسی حصے کا معاف کر دینا، تخفیف یا کمی کردینا
چُھوٹ ہونا
(پٹا ؛ بنّوٹ) بے قید ہو کر پھری گد کے سے لٹنا ،لڑائی یا مقابلے میں کوئی شرط نہ ہونا.
چُھوت جھاڑنا
نجس آدمی کا سائے کو نہا کر یا منتر پڑھ کر دفع کرنا.
چُھوٹ لَڑ٘نا
۲. آپس میں گالی گوچ کتنا باہم کھلی کھلی گالیاں دینا، پھکڑ لڑنا.
چُھوٹ پَر ہونا
دان٘و گھات میں رہنا، چوٹ کرنے پر تیار ہونا، وار کرنے پر آمادہ ہونا ؛ آزادی دینا،ڈھیل چھوڑنا.
چُھوت پَھیلانا
بیماری پھیلانا، ایک سے دوسرے تک بیماری پہنْچانا.
چُھوت اُڑانا
نجس آدمی کے سائے کو نہا کر یا منتر پڑھ کر دفع کرنا.
چُھوٹے داخِل ہونا
طوعاً و کرہاً ملنا، بے دلی سے یکجا رہنا، جبراً ساتھ رہنا
چُھوَارا ہو جانا
کمزور ہو جانا، سُوکھ جانا، دُبلا ہو جانا، چُڑ جانا، جھریاں پڑ جانا
چُھوَارا ہونا
کمزور ہو جانا، سوکھ جانا، دُبلا ہو جانا، چُڑ جانا، جھریاں پڑ جانا
چِڑ بَنانا
کسی کے لیے کوئی ایسی بات مقرر کرلینا جس سے وہ خفا ہوتا ہو یا بگڑ جاتا ہو
چِڑ کھانا
کسی بات سے برہم یا ناخوش ہونا، بگڑنا، ناگواری ظاہر کرنا، غصہ ہونا
چِڑ لَگْنا
قابل نفتات معلوم ہونا، ناقابل برداشت محسوس ہونا.
چِڑ مُقَرَّر کَرْنا
کسی کے لیے کوئی ایسی بات مقرر کرلینا جس سے وہ خفا ہوتا ہو یا بگڑ جاتا ہو
چِڑ نِکال٘نا
چھیڑنا، غصہ دلانا، برہم کرنے والی بات کہنا، کھجانا
چِڑیا کا بَچَّہ بھی نَہ ہونا
(گھر میں) کوئی بھی فرد نہ ہونا، کسی فرد کا موجود نہ ہونا یا باقی نہ رہنا، نام کو بھی کسی کا نہ ہونا.
چِڑیا کا پَھن٘دا چُھڑانا
کسی مشکل سے نجات دلانا
چِڑیا کے چِھنالے میں پَکْڑا جانا
مفت کی آفت میں پھن٘سنا ، مفت کی آفت اور بلاۓ ناگہانی میں گرفتار ہونا
چِڑیا لَڑانا
لڑائی کرادینا.
چِڑیا اُڑْنا
رونق ختم ہوجان، اجاڑ ہوجانا.
چِنگاری چَٹَخْنا
سرخی دوڑنا ، شعلے برسنا خون٘خواری یا غیظ وغضب ظاہر ہونا .
چِنگاری چھوڑْنا
ایسی بات کرنا جس سے لوگوں کو رنج ہو، فتنہ انگریزی کرنا، لڑائی کرانا
چِنگاری چُھوٹْنا
خونخواری برسنا
چِنگاری ڈالْنا
راڑ کھڑی کر دینا ، فساد کرانا ، جھگڑا اٹھانا ، چن٘گی ڈالنا ، مشتعل کرنا
چِنگاری جَھڑْنا
تپش محسوس ہونا ، حرارت پہن٘چنا .
چِنگاریاں چُھوٹنا
آگ کے شرارے نکلنا
چِنگاریاں جَھڑنا
آگ کے پھول جھڑنا
چِنگھاڑ مارنا
ہاتھی کا چلانا، ہاتھی کا چیخ مارنا
چِنگی چھوڑْنا
شگوفہ چھوڑنا ، بے بنیاد بات کہنا .
چِنگی ڈالْنا
فساد کرانا ، جھگڑا اٹھانا ، تنازع پیدا کرا دینا .
چِبْلا چِبْلا کَر باتیں کَرنا
سوچ سمجھ کر باتیں کرنا، صاف صاف باتیں کرنا، بحث کرنا
چِچْڑی ہو کَر چِمَٹْنا
پیچھا نہ چھوڑنا، چمچچڑ ہونا، سر ہونا، جونک کی طرح لپٹ جانا، پنجے جھاڑ کر ہمہ تن مصروف ہونا
چِچْڑی ہو کَر لِپَٹنا
پیچھا نہ چھوڑنا، چمچچڑ ہونا، سر ہونا، جونک کی طرح لپٹ جانا، پنجے جھاڑ کر ہمہ تن مصروف ہونا
چِچْڑی سا لَگْنا
پیچھا نہ چھوڑنا، لپٹ جانا
چِچْڑی سا لِپَٹْنا
پیچھا نہ چھوڑنا، لپٹ جانا
چِچْڑِیوں چِچْڑِیوں سَرَکنا
بہت آہستہ چلنا، دھیرے دھیرے چلنا، چپکے سے کھسک جانا، چوتڑوں کے بل کھسکنا
چِہْرَہ بَنانا
عمارت کی روکار یعنی سامنے کا خوش نما حصه بنانا
چِیں اَبْرُو ہونا
to have a wrinkle on the brow, to be frown, knit the brow
چِیں بِھیں مَچْنا
شوروغُل ہونا
چِیں چَپَڑ کَرْنا
جھگڑا کرنا، تکرار کرنا
چِیں چَپَڑ کی لینا
جھگڑے کے لیے تیار ہونا ، تو تو میں میں شروع کرنا .
چِینگا بوٹی کَرْنا
کسی چیز کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر دینا.
چِینگی پوٹےسَنبھالنا
چھوٹے بچوں کی دیکھ بھال کرنا ، پرورش کرنا .
چِیں جَھپ کَرْنا
(عو) نزاع لفظی اور جھوٹ تکرار کرنا
چِیں پَٹاخ کَرْنا
چیں چپڑ کرنا، جھگڑا کرنا، تکرار کرنا
چِیخْ مارنا
درد سے زور کی آواز نکالنا
چِیخَم چاخ مَچانا
شور و غل مچانا، دھوم دھام مچانا
چِیخَم چاخ مَچنا
پکار ہونا، دھوم ہونا
چِیل کَوّے چَھٹْوانا
بری صحبت یا مشوروں سے بچنا ، گمراہیوں سے نجات پانا ، بد حواسیوں کا شکار نہ رہنا ؛ بدحواسی دور کرنا ، ہوش ٹھکانے لگانا.
چِیل کَوّوں کو بوٹِیاں کِھلانا
سخت سے سخت سزا دینا، ٹکڑے ٹکڑے کر کے مروا ڈالنا
چِیل کی طَرَح مَنڈْلانا
کسی چیز کی خواہش میں چیل کی طرح بے تاب پھرنا، کسی چیز کی نہایت خواہش کرنا
چِیل جَھپَٹّا کَرْنا
چھین لینا، دفعۃً کسی چیز کو لے لینا، چھینا چھپٹی کرنا
چِیل جَھپَٹّا مارْنا
نوچا کھسوٹی کرنا
چِیلوں کو دینا
(کوسنا) گوشت کاٹ کاٹ کر چیلوں کو کھلانا (نہایت غصہ اور غضب کے اظہار کے لیے بولتے ہیں)
چین بَہ جَبِین ہونا
تیوری پر بل پڑنا، ناراض ہونا
چِین بَر اَبْرُو ہونا
غصے میں ہونا، پیشانی پر خفگی سے بل پڑنا
چِین بَر اَبْرُو رَہْنا
غصے میں ہونا، پیشانی پر خفگی سے بل پڑنا
چِین پَر چَیں ہونا
جُھریوں سے ڈھک جانا
چِینَک لَگْنا
خواہش ہونا، تمنا ہونا ، چیٹک لگنا.
چِین بَہ اَبْرُو ہونا
رک : چیں بجبیں ہونا .
چِین بَجَبِین ہونا
تیوری پر بل ڈالنا ، ناراض ہونا .
چِین بَر جَبِیں ہونا
رک : چیں بجبیں ہونا .
چِینی میں بال پَڑْنا
کسی اچھی اور خوبصورت چیز میں خرابی پیدا ہونا .
چِیر آنا
شگاف آنا، زخم آنا (پتنگ کی ڈور سے)
چِیر کَر اِینٹ رَکْھ دینا
(بازاری) بہت ایذا دینا .
چِیرا باندھنا
wear this turban
چِیرا بَدَلْنا
بھائی بنانا، بھائی چارہ کرنا (رسم تھی کہ جب دو شخص باہم چارہ کرتے تو ایک دوسرے سے پگڑی بدل لیتے)
چِیرا توڑْنا
ازالۂ بکارت کرنا، بکارت توڑنا، بے عزت کرنا، آبرو لینا، عزت لینا
چِیرا ٹُوٹْنا
باکرہ پن مٹنا، بے عزت ہونا
چِیرا اُتَرْنا
بے آبرو ہونا، عزت لٹنا
چِیرْنا پھاڑْنا
پھاڑنا، ٹکڑے کرنا، شگاف دینا، شق کرنا
چِیْستاں حَل کَرنا
پہیلی بوجھنا، معمہ حل کرنا
چِیتْھڑے بَکھیْرنا
لتّے لینا، آڑے ہاتھوں لینا، درست کرنا
چِیتْھڑے بِیننا
پھٹے پرانے کپڑے پہننا
چِیتْھڑے چُھڑانا
پیچھا چھڑانا، جان بجانا، چھٹکارا حاصل کرنا
چِیتْھڑے لَگانا
پھٹے پرانے کپڑے پہننا
چِیتْھڑے لَگْنا
نہایت غریب ہو جانا
چِیتْھڑے لینا
پارہ پارہ کرنا، دھجیاں اُڑانا، قلع قمع کرنا
چِیتْھڑے اُڑْنا
پارہ پارہ ہونا ، قلع قمع ہونا.
چِیتْھڑوں سے بیزار ہونا
پریشان و دل برداشتہ ہونا .
چِیتھڑے اُڑانا
چیتھڑے اڑنا کا متعدی
چِیز ہونا
چیز کرنا (رک) کا لازم .
چِیز کَرنا
با وقعت کرنا ، بارور کرنا ؛ ٹھکانے لگانا .
چِیْز اُڑ جانا
مال چوری ہوجانا
چِکَٹ چَڑھانا
لڑکی کی شادی میں ماں یا دادی کا میلے کپڑے پہنے رہنا.
چِکَٹ ہونا
بہت میلا کچیلا ہونا
چِکَٹ کَرنا
میلا کر دینا ، چکنا دینا.
چِکَٹ لَگانا
میلا کچیلا رہنا ، میلے کپڑے پہننا.
چِکنا کَرنا
تیل لگانا، چکنائی لگانا، صاف کرنا، پالش کرنا
چِکْناؤ دینا
چکنانا
چِکنی چُپڑی باتیں کَرنا
To wheedle, to flatter, to use oily tongue
چِلَک چھاپْنا
دو یا دو سے زیادہ نگوں کے درمیان کی لاک بھری ہوئی جگہ پر کندن من٘ڈھنا یا سونے کا ورق جمانا .
چِلَم بَھرْنا
خدمت کرنا
چِلَم بِھی نَہ بَھرْوانا
معمولی خدمت بھی نہ لینا .
چِلَم جَل جانا
حقے وغیرہ کے تمباکو کا آگ کے نیچے رہنے اور کش پرکش لگانے سے ختم ہوجانا
چِلَم جَمانا
چلم میں تمباکو اور آگ رکھ کر پینے کے لیے تیار کرنا ، حقہ بھرنا .
چِلَم پَر آگ بھی نَہ رَکْھوانا
چلم بھی نہ بھروانا
چِلَم پَر آگ رَکھنا
خدمت گزاری کرنا
چِلَم پِینا
چرس یا گانجے کا دم لگانا
چِلَم پِلانا
بطور علاج کوئی دوا حقے کہ ذریعہ پہنچانا
چِلَم اُڑانا
حقہ پینا
چِلَم اُڑنا
حقہ پینا
چِلَّہ باندْھنا
گوشہ نشین ہوکر مقررہ دنوں اور پابندیوں کے ساتھ عمل کرنا
چِلَّہ بَیٹ٘ھنا
چالیس دن کے عمل کے لیے شرائط کے ساتھ گوشہ نشینی اختیار کرنا
چِلَّہ بِگَڑْنا
وظیفہ میں خلل پڑنا، عمل غلط ہوجانا .
چِلَّہ دَھرنا
چالیس دن کے عمل کے لیے شرائط کے ساتھ گوشہ نشینی اختیار کرنا
چِلَّہ گَھسِیٹ٘نا
کسی گوشے میں بیٹھ کر چالیس دن کا عمل پورا کرنا، گوشہ نشین ہونا
چِلَّہ کاٹ٘نا
چالیس دن کا عمل پورا کرنا ، عمل کرنا ، چلّہ کرنا
چِلَّہ کَرْنا
زچہ کے ساتھ اسکی دیکھ بھال کے لیے چالیس دن تک اس کے ساتھ رہنا
چِلَّہ کِھینچنا
کسی گوشے میں بیٹھ کر چالیس دن کا عمل پورا کرنا، گوشہ نشین ہونا
چِلَّہ کھول٘نا
حصول مراد کے بعد نیاز دلاکر منّت کے بند یا زورے کھولنا
چِلَّہ کُھلْنا
حصول مراد کے بعد نیاز دلاکر منّت کے بند یا زورے کھولنا
چِلَّہ نَہانا
زچّہ کا ایام نفاس یعنی زچگی سے تقریباً چالیس دن کے بعد غسل کرنا جسے بڑا چلہ بھی کہتے ہیں
چِلَّہ توڑْنا
کوئی عمل یا وظیفہ ادھورا چھوڑنا یا درمیان میں ختم کردینا
چِلَّہ ٹُوٹْنا
وظیفہ کا ناقص رہ جانا ، تکمیل سے پہلے ختم ہوجانا ، وظفیہ پورا نہ ہوسکنا
چِلَّڑ مارْنا
بے فائدہ کام کرنا
چِلّا بَندْھنا
مراد بر آنے کے لیے کسی مقدس مقام پر دھاگا یا کلاوہ لپیٹ کر گرہ لگائی جانا، منت مانی جانا .
چِلّا بَندْھوانا
منت ماننا، حصول مراد کے لیے بزرگوں کے مزار یا مقدس چیزوں پر تاگا باندھنا
چِلّا باندھنا
منت ماننا، حصول مراد کے لیے بزرگوں کے مزار یا مقدس چیزوں پر تاگا باندھنا
چِلّا کرْنا
چالیس دن تک وظیفہ یا عمل پڑھنا
چِلّا کِھینْچْنا
ایک گوشہ میں بیٹھ کر چالیس دن وظیفہ پڑھنا، عمل کرنا (لفظ چہل سے مرکب)
چِلّا کھولْنا
منّت کا ڈورا (جو حصول مراد کے لیے بان٘دھا جائے) منّت پوری ہونے پر نیاز دلا کر کھولنا .
چِلّا پَڑْھنا
چالیس دن تک وظیفہ یا عمل پڑھنا
چِلْمَن چھوڑْنا
لپٹی ہوئی چلمن کھولنا
چِلْمیں بَھرْنا
چلمیں بھرنا
چِلْمیں بَھرْنا بَھرْوانا
حقّہ پلانے کی خدمت انجام دلوانا، چلموں پر تمباکو اور آگ رکھوانا
چِلْموں پَر آگ رَکْھنا
چلمیں بھرنا
چِمَٹ جانا
پیچھے پڑنا، پیچھا نہ چھوڑنا، سر ہونا، لپٹنا، گلے لگنا
چِمَٹ کَرْ سونا
سینہ بسینہ اور لب بلب ہوکر سونا
چِمَٹ رَہْنا
ساتھ لگے رہنا، پیچھا نہ چھوڑنا
چِمْٹا دینا
پیچھے لگانا
چِمْٹا لینا
گلے سے لگا لینا
چِمٹْی کو پَر نِکَل٘نا
شامت آنا، موت کا وقت قریب آنا
چِنْدی چِنْدی کَرْنا
ٹکڑے ٹکڑے کرنا، پُرزے پُرزے کرنا، چتی چتی کرنا، چھیتڑے بکھیرنا
چِنْدی کَرْنا
ذرا ذرا معنی سمجھانا، بال کی کھال نکالنا
چِنْدِی سَمْجھانا
ذرا ذرا معنی سمجھانا، بال کی کھال نکالنا
چِنْتا بَرلِیانا
فکر کو دُور کرنا
چِنْتا ہارنا
تردد دُور کرنا، فکر زائل کرنا
چِنْتا ہَرنا
تردد دُور کرنا، فکر زائل کرنا
چِنْتا ہونا
فکر ہونا، سوچ میں پڑنا
چِنْتا پَڑْنا
فکر کرنا، گھبرانا
چِپَک جانا
(کسی عورت سے) اٹ سٹ یا دوستانہ ہوجانا، آشنائی ہوجانا، لپٹ جانا
چِپَٹ جانا
چمٹنا، چپک جانا، لگ جانا، پیچھا نہ چھوڑنا
چِپَّخ ہونا
پچک جانا، سُت جانا
چِپَّخ سا مُنھ نِکَل آنا
نہایت لاغر اور دبلا ہو جانا
چِپْٹا لینا
لگا لینا، جڑ دینا، چپکا دینا.
چِپْٹا رَہْنا
چمٹ جانا، لگے رہنا، ملے رہنا
چِراند مَچْنا
اندر ہی اندر کسی بات کی بو پھوٹنا، چرچا ہو کر خلفشار اور کھل بلی سی پڑنا
چِراند پھیلانا
گند پھیلانا، فساد برپا کرنا
چِرْچِٹا ہو کَرچِپَٹْنا
پنجے جھاڑ کر پیچھے پڑنا، ہاتھ دھوکر پیچھے پڑنا، بیحد چپکنے کی کوشش کرنا
چِری باتی کَرنا
کاغذ کر ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالنا، کنکوے کو پھاڑ کر پرزے پرزے کرنا
چِری بَتّی کَرنا
کپڑے یا کاغذ وغیرہ کو پھاڑ ڈالنا، ٹکڑے ٹکڑے کر دینا، لیر لیر کر دینا
چِت بَٹانا
خیال یا دھیان کو منتشر کرنا، دل ڈانواں ڈول کر دینا
چِت بَھنگ ہونا
بدحواس ہونا، ہوش و حواس کھو بیٹھنا، اوسان گم ہونا
چِت بِگَڑْنا
نیت خراب ہونا ، ذہن بدل جانا
چِت چَڑْھنا
دل میں سما جانا ، دل کو بھا جانا ، پسند آ جانا
چِت چُرانا
فریفتہ کرنا ، دل لبُھانا
چِت دینا
شرط رکھنا، شرط لگانا
چِت دَھر سُنْنا
دھیان سے سننا
چِت دَھرنا
توجہ دینا، دھیان کرنا، خیال رکھنا، یاد رکھنا
چِتْ ہوجانا
مدہوش ہونا، نشے میں بیہوش ہونا
چِت ہونا
یکدل ہونا، دل سے متفق ہونا
چِت کَرْنا
سیدھا لٹانا، اس طرح زمین پر یا کہیں اور ڈالنا کہ سینہ اوپر کی طرف رہے اور کمر زمیں پر، پشت کے بل لٹانا
چِت لانا
رک : چت لگانا
چِت لَگانا
پانی پر پیٹھ کے بل ساکت لیٹ جانا، چت تیرائی کرنا
چِٹ لَگانا
داغ لگ جانا، حرف آجانا، بدنامی ہونا
چِت میں بَیٹْھنا
دل میں کُھبنا ، نظروں پر چڑھنا ، تصور میں جمنا ، دل نشیں ہونا
چِت پَڑْنا
قمار بازی میں کوڑی کا پشت کے بل زمین پر گرنا جو جیتنے کی علامت ہے ؛ حسب مراد نتیجہ بر آمد ہونا ؛ نصیب کا یاوری کرنا ؛ تدبیر بن آنا
چِت پَر چَڑھنا
من موہ لینا، دل پر نقش ہونا، تصور میں جمنا
چِت پَہ چَڑْھنا
من موہ لینا، دل پر نقش ہونا، تصور میں جمنا
چِت سَٹْنا
خیال چھوڑنا ، بھول جانا
چِت سے اُتَرنا
یاد نہ رہنا، دھیان سے اترنا، خیال نہ رہنا، نظروں میں حقیر ہو جانا، بے قدر ہونا
چِٹ اُکھڑْنا
تھوڑا سا ٹکڑا اڑ جانا
چِتا چُنْنا
مُردہ جلانے کے لیے لکڑیوں کا ڈھیر لگانا
چِتا میں بَیٹْھنا
(استری کو شوہر کے ساتھ) ستی ہونا نیز جب مردوں کو دشمن کے نرغے میں گھر کر مارے جانے کا یقین ہو تو عورتوں کا حرمت بچانے کے لیے جلنا، جوہر کرنا
چِتا میں بِٹھانا
(استری کو شوہر کے ساتھ) ستی کر دینا نیز جب مردوں کو دشمن کے نرغے میں گھر کر مارے جانے کا یقین ہو تو عورتوں کو حرمت بچانے کے لیے جلا دینا، جوہر کرنا
چِتا پَر چَڑھنا
(ہندو) چتا میں جلنا ، ستی ہونا .
چِتا پَر پانو جَمائے بَیٹْھنا
قریب المرگ ہونا، قبر میں پاؤں لٹکائے بیٹھنا، مرنے کی عمر کو پہنچنا، مرنے کے قریب ہونا، زندگی سے جی سیر ہو جانا
چِتا تَیّار ہونا
مُردے کو جلانے کا سامان مہیا ہونا
چِتَونا
کسی چیز کو نظرجماکردیکھنا، ملاحظہ کرنا، دیکھنا
چِتْھڑے بَکھیرنا
لتّے لینا، ٹھیک بنانا، آڑے ہاتھوں لینا، درست کرنا
چِتْھڑے بِیننا
نہایت غریب ہوجانا، پھٹے پرانے کپڑے پہننے لگنا
چِتْھڑے چِتْھڑے کردینا
دھجیاں اڑا دینا، دھجی دھجی کردینا، ٹکڑے ٹکڑے کردینا
چِتْھڑے ہونا
ٹکڑے ٹکڑے ہونا، بوسیدہ ہونا، غارت ہونا.
چِتْھڑے کرنا
پرزے پرزے کرنا
چِتْھڑے لَگانا
پھٹے پرانے کپڑے پہننا، کپڑوں میں پیوند پرپیوند لگانا
چِتْھڑے لَگنا
نہایت غریب ہوجانا، پھٹے پرانے کپڑے پہننے لگنا
چِتْھڑے لینا
لتّے لینا، ٹھیک بنانا، آڑے ہاتھوں لینا، درست کرنا
چِتْھڑے اُڑانا
غارت کردینا ، بری طرح پسپا کردینا ، تباہ وبرباد کردینا، ذلیل وخوارکردینا
چِتھاڑ ڈالنا
نن٘گا کرنا، ذلیل و رُسوا کرنا ، لتاڑنا ، عیب ظاہر کرنا ، چیتھڑے اڑا دینا .
چِتھاڑ ہونا
ہدف ملامت بننا، تنقید کا نشانہ بنایا جانا، نکتہ چینی کی زد میں آنا
چِتھاڑ کَرنا
بخیے اُدھیڑنا ، عیب ظاہرکرنا ، برائی کرنا، دھجیاں اُڑانا.
چِتھاڑ مَچنا
اعتراضوں نکتہ چینیوں یا حملوں کی بھرمار ہونا ، کسی چیز شخص یا عزت آبرو وغیرہ کے چیتھڑے اور پرزے اڑائے جانا، آوازے کسے جانا.
چِتھاڑ میں پَڑنا
جھگڑے میں پڑنا ، الجھنا .
چِت پَٹ ڈالْنا
سکّہ وغیرہ اچھال کر کسی بات کا فیصلہ کرنا ، ٹاس کرنا
چِت پَٹ ہونا
چٹ پٹ ہو جانا
چِت پَٹ کَرْنا
اٹھا کر پٹک دینا، خوب جھنجھوڑنا یا مارنا
چِت پِت ہونا
لت پت ہونا ، آلودہ ہونا .
چِت پِت کَرنا
(لکھتے وقت کاغذ پر) دھبے ڈالنا (کاپی کو) خراب کرنا ، میلا یا گندا کرنا
چِتْر ڈالْنا
نقش و نگار بنانا ، تصویر بنانا .
چِٹّھا باندْھنا
اندازہ یا تخمینہ کرنا
چِٹّھا بانٹْنا
اجرت یا تنخواہ کا تقسیم کیا جانا، مزدروں یا ملازمین کو اجرت یا تنخواہ دینا
چِٹّھا بَٹْنا
تنخواہ یا مزدوری تقسیم ہونا.
چِٹّھا کَرنا
چندہ جمع کرنا، چندے کی فہرست تیار کرنا
چِٹّھا مِلْنا
تنخواہ یا مزدوری کا ادا کیا جاتا، تنخواہ یا مزدوری پانا.
چِٹِّھی ڈالنا
خط کو ڈاک خانے کے بکس میں ڈالنا، خط بھیجنا
چِٹّھی دینا
سند دینا
چِٹّھی گیرنا
(عو) چٹھی ڈالنا
چِٹّھی ہونا
تنخواہ وغیرہ کا بل بنایا جانا.
چِٹّھی کَرْنا
سفارشی خط لکھنا ، کسی کے نام کی ہنُڈی کرنا، ہنُڈی لکھنا.
چِٹّھی لَگانا
لیبل چپکانا، چٹ لگانا، نام یا قیمت وغیرہ کی پرچی چسپاں کرنا.
چِٹّھی لِکْھنا
خط بھیجنا
چِٹّھی لِکْھوانا
خط تحریر کروانا کسی سے
چِٹّھی پَڑْھ دینا
خط پڑھ کر سنانا
چِٹّھی پَڑْھنا
خط پڑھ کر سنانا
چِٹّھی پَڑْنا
کسی چیزکی قیمت متعین کیا جانا ، کسی چیز پر قیمت لگا کر قرعہ اندازی ہونا.
چِٹِّھیاں دَوڑْنا
اطلاعات بھیجنا، خبرین پہنچنا، حکم یا احکام پہنچانا جانا
چِتّی کھانا
کپڑے کو گردی یا مورچہ لگنا
چِتّی لانا
نشان پڑنا ، زخم کا نشان پڑنا
چِتّی پَڑْنا
نشان پڑنا، چِتّی لگنا
چِتْوَن بَدَل جانا
برتاؤ میں فرق آنا، رویہ مختلف ہو جانا، نگاہ پھر جانا
چِتْوَن بَدَلْنا
برتاؤ میں فرق لانا، مختلف انداز اور ڈھنگ اختیار کرلینا، تیوری پر بل ڈال لینا
چِتْوَن بَنْنا
تیوری پر بل پڑنا ، ناگوار ہونا .
چِتْوَن بَنانا
تیوری چڑھانا ، ناگواری کا اظہار کرنا ، بے نیازی برتنا ، بے رخی سے کام لینا .
چِتْوَن بِگَڑْنا
چہرے پر غصہ یا نفرت کے آثار ظاہر ہونا ، غضب ناک ہونا ، طیش میں آجانا .
چِتْوَن چَڑْھانا
تیوری پر بل ڈالنا، نظروں سے غصے کا اظہار کرنا
چِتْوَن چُرانا
شرمندہ ہونا ، آن٘کھیں چرانا ، محجوب ہونا .
چِتْوَن کَج کَرنا
غصہ یا ناراضی کا اظہار کرنا ، تیوری پر بل ڈالنا ، خفگی ظاہر کرنا .
چِتْوَن لَڑْنا
نظر پڑنا یا ملنا، نظر ملائے رکھنا ، آن٘کھوں کے سامنے آنا ؛ کسی چیز پر نظر رکھنا یا تاکنا .
چِتْوَن پَہْچانْنا
چشم و ابرو سے دل کا حال یا رجحان جان لینا، چہرے سے مرضی اور منشا کا پتا چلانا، نظر سے بھانپ لینا
چِتْوَن پَر بَل آنا
چیں بجبیں ہونا، غصے، ملال یا جھنجھلاہٹ سے پیشانی پر بَل پڑنا
چِتْوَن پَر مَیل آنا
چہرے یا پیشانی سے غم و غصہ طاہر ہونا ، ناگواری ظاہر کرنا ، دل برداشتہ ہونا .
چِتْوَن پھیرْنا
برتاؤ میں فرق لانا، مختلف انداز اور ڈھنگ اختیار کرلینا، تیوری پر بل ڈال لینا
چِتْوَن پِھرنا
برتاؤ میں فرق آنا، رویہ مختلف ہو جانا، نگاہ پھر جانا
چِتْوَن سے ٹَپَکْنا
تیوروں سے ظاہر ہونا ، چہرے یا نظروں سے دل کیفیت کا اظہار ہونا .
چِتْوَن شَربَتی ہونا
آن٘کھ کا خمار آلودہ ہونا ، آن٘کھوں میں رس گھلنا ؛ رن٘گ روپ نکھرنا .
چِتْوَن سِیدھی نَظَر آنا
مزاج ٹھیک ہونا، بد مزاجی کے آثار نہ ہونا
چِتْوَن تاڑْنا
چشم و ابرو سے دل کا حال یا رجحان جان لینا، چہرے سے مرضی اور منشا کا پتا چلانا، نظر سے بھانپ لینا
چیونٹی کا پر نکالنا
موت کا وقت آنا، زوال کا وقت آنا، بساط سے زیادہ کام کرنا، اپنی حد سے گزرنا، (آخر عمر میں چیون٘ٹی کے پر نکلتے ہیں)
چوڑے میں لُٹ جانا
تباہ یا برباد ہوجانا.
چوں چوں پونچوں کَرْنا
پیار اور اختلاط کی باتیں کرنا .
چونچ بند رکھنا
خاموش رہنا، زیادہ بولنے سے گریز کرنا
چونچ باز کَرْنا
کہنا، بولنا، بات کرنا
چونچ بَنانا
بٹیر یا مرغ کی ٹھونگوں کو موثر بنانے کے لیے اس کی چونچ زیادہ نوکیلی کرنا
چونچ بَنْد کَرْنا
خاموش رہنا ، بد زبانی ، ختم کرنا، گستاخی چھوڑنا.
چونچ دِکھانا
ہاتھ کی ان٘گلیاں ملا کر دکھانے کا ایک خاص اشارہ جس سے دوسرے شخص کی ہنسی اڑانا مقصود ہو ؛ مذاق اڑانا ، چڑانا.
چونچ کاٹْنا
زبان قطع کرنا
چونچ کھولْنا
کہنا، بولنا، بات کرنا
چونچ لَگادینا
ٹھون٘گ مارنا، منقار مارنا، پرند کا حملہ کرنا
چونچ لَگانا
ٹھون٘گ مارنا، منقار مارنا، پرند کا حملہ کرنا
چونچ مارْنا
ٹھون٘گ مارنا ؛ حملہ کرنا ، وار کرنا ؛ واہی تباہی زبان سے نکالنا ؛ کسی کے متعلق فالتو باتیں کرنا.
چونچ مِلْوانا
(مرغ بازی) مرغ لڑوانا ، مرغ کی لڑائی طے کَرنا.
چونچ سَنبھالْنا
واہی تباہی بکنے سے گریز کرنا، احتیاط سے گفتگو کرنا
چونچَم چانچ کَرْنا
کیڑے مکوڑوں کا آپس میں من٘ھ سے من٘ھ ملا کر یا پرندوں کا آپس میں چون٘چ سے چون٘چ ملا کر کھیلنا.
چونچیں ہونا
لڑائی ہونا، تو تو میں میں ہونا، نوک جھون٘ک ہونا
چونچیں جَمانا
مار پیٹ کرنا، چوٹ یا ضرب لگانا، ٹھون٘گیں مارنا
چونچیں لَڑانا
کیڑے مکوڑوں کا آپس میں منھ سے منھ ملا کر یا پرندوں کا آپس میں چونچ سے چونچ ملا کر کھیلنا
چونچْلا بَگھارْنا
غمزہ و اداد دکھلانا، ناز نخرہ کرنا، اترانا
چونچْلا دِکھانا
غمزہ و اداد دکھلانا، ناز نخرہ کرنا، اترانا
چونچْلا کَرنا
شوخیاں دکھانا ، اٹکھیلیاں کرنا ، اٹھلانا ، شوخیاں کرنا ؛ پیار محبت کی باتیں کرنا.
چونچْلا اُٹھا رَکْھنا
نخرے چھوڑ دینا ، غمزہ و ادا بھُلا دینا ؛ شان و شوکت یا رعب و دبدبہ ایک طرف کردینا.
چونڈا دَھولا ہونا
عمر بڑھنے کی وجہ سے بالوں کا سفید ہوجانا، بڑھاپا آنا ، بڈھا ہوجانا .
چونڈا دُھوپ میں سَفید کَرنا
(woman) be grey-headed without experience or wisdom, pass (one's) life in vain
چونڈا مُنْڈْنا
رُسوائی ہونا ، عزت خاک میں مل جانا .
چونڈا مُونڈْنا
سزا دینا، سرزش کرنا، رُسوا کرنا
چونڈا نوچْنا
لڑنا، جھگڑنا، جھونٹے نوچنا
چونڈا پَکْنا
بال سفید ہو جانا، عمر رسیدہ ہونا
چونڈا سَفید کَرْنا
عمر گزرانا ، بوڑھا ہونا .
چونڈا اُپاڑْنا
لڑنا، جھگڑنا، جھونٹے نوچنا
چونڈے ڈولا اُچَھلْنا
ایک بیوی کے ہوتے ہوئے دوسری بیوی کا نکاح میں آنا ، سوکن بن کر آنا ، سوکن بننا .
چونڈے کی شَرْم ہاتھ میں ہونا
(کسی کے) سفید بالوں کی عزت اور لاج کا دوسرے کے اختیار میں ہونا .
چونڈے پَر اِحْسان کَرنا
کسی کو احسان مند بنانان ، سر پر احسان دھرنا .
چونٹی گُنْدھنا
چوٹی کرنا، بال سنوارنا، سنگھار کرنا
چونٹی گُنْدنا
چوٹی کرنا، بال سنوارنا، سنگھار کرنا
چوب لَگْنا
ڈھول تاشا یا طبل بجنا، اعلان ہونا
چوب پَڑنا
ڈھول تاشا یا طبل بجنا، اعلان ہونا
چوبَہ چَکْھنا
چوبے کے تھال میں سے تھوڑا سا کھا لینا
چوبا چَکْھنا
زچہ کا تھوڑا تھوڑا سا تورہ کھانا
چوچْلا بَگھارْنا
نخرہ کرنا، ناز کرنا، محبت جتانا، اظہارِعاشقی کرنا
چوچْلا کَرْنا
نخرہ کرنا، ناز کرنا، محبت جتانا، اظہارِعاشقی کرنا
چوگا بَدَل٘نا
پرندوں کا چونچ سے چونچ ملا کر ایک دوسرے کو پیارکرنا
چوگا دینا
پرندوں کا اپنے بچوں کو چونچ میں چونچ ڈال کر دانہ کھلانا
چوک آنا
(ٹھگی) دیکھ آنا.
چوک لینا
(ٹھگی) مسافر کا ٹھگوں کو یا ٹھگوں کا مسافر کو دیکھ لینا اور ہوشیار ہو جانا.
چوکا دینا
(ٹھگی) مسافر کو قتل کرنے کے ارادے سے کسی جگہ بٹھا کر دھوکا پٹی اور بہلاوے کی باتیں کرنا جس سے اس کا دھیان بھٹکے.
چولا بَدَلْنا
رنگ ڈھنگ اختیار کرنا، روش بدل لینا، طریقہ کار میں تبدیل آنا
چولا چھوڑْنا
مر جانا، انتقال کر جانا، بدن سے روح پرواز کر جانا
چولا چھُوٹْنا
جسم کا فنا ہو جانا ، ہیئت ربدیل ہو جانا.
چولا تَبدِیل کَرْنا
ہیئت تبدیل کرنا، کینچلی اتارنا، شکل و صورت بدل لینا، روپ بدلنا، بھیس بدلنا
چولی چَس جانا
چولی کا پھٹ جانا یا چاک ہوجانا
چولی دامَن کا ساتھ ہونا
دائمی تعلق یا وابستگی ہونا، لازم و ملزوم ہونا
چولِی کا مَسَکْ جانا
چولی کا پھٹ جانا، چولی کا زور پڑنے سے چاک ہوجانا
چولی مَسَک جانا
چولی کا پھٹ جانا یا چاک ہوجانا
چولی مَسَکْنا
چولی کا پھٹ جانا یا چاک ہوجانا
چولی نِکَل جانا
بدن پر تنْگ لباس کا مسک جانا تانے بانے حدا ہوجانا.
چولی اُتارْنا
روش چھوڑنا ، رنْگ ڈھنْگ بدلنا ، جون بدلنا
چور آنکھ سے دیکْھنا
چوری چُھپے دیکھنا ، نظر بچا کر دیکھنا ، کنکھیوں سے دیکھنا ؛ شک و شبہ سے دیکھنا.
چور بیٹْھنا
برائی، اندیشہ، خوف و خطر، مکر و دغا
چور گھاتے میں ہونا
مفت میں چور شمار ہونا ، ناحق چور بننا.
چور کو گَھر تَک پَہُنچانا
بے دلیل کردینا ، جُرم کا اقرار کروالینا ، حجّت تمام کرنا ، لا جواب کر دینا.
چور لَگْنا
رک : چور معنی نمبر ۳ ، شمع کا آدھا پگھلنا ، شمع کا آخر میں ٹمٹمانا
چور پَڑْنا
چوروں کا کسی گھر میں چوری کی نیت سے داخل ہونا، چوروں کا کسی جگہ چوری کرنا
چور پَر مور پَڑْنا
چور کے گھر چوری ہونا ، بد معاش کے ساتھ بد معاشی ہونا ، چالاک کو بھی دغا دینا.
چور سے چور پَکَڑْوانا
چور کے ذریعے دوسرے چوروں کا سراغ لگوانا یا گرفتار کرانا ؛ کسی بدعنوانی کی نشان دہی اسے شعبے کے کسی فرد سے کرانا
چوری جانا
کسی چیز کا چرا لیا جانا
چوری کَرْنا
نظر بچا کر کسی کا مال اڑا لینا، چوری کرنا، چرانا، چھپا کر یا آنکھ بچا کر کوئی چیز اڑالینا
چوری کی نَظَر ڈالْنا
چرانے کی نیت رکھنا، چوری کرنے کے خیال سے کسی چیز کو تاکنا
چوری لَگانا
چوری کا الزام دینا، چوری کی تہمت دھرنا، چور قراردینا
چوری لے جانا
چُھپا کر لے جانا ، اُڑا کر لے جانا ؛ زبردستی لے جانا.
چوری مِلْنا
چوری پکڑی جانا ، چوری کا سراغ لگ جانا ، چور کا پتا چلنا.
چوری نِکالْنا
چوری پکڑنا ، چرائی ہوئی شے کا کھوج لگانا.
چوری پَکَڑْنا
کسی کے چوری کے عمل کی گرفت کرنا
چوری سَفید ہونا
اندھا ہوجانا (آنکھوں کے ساتھ مستعمل).
چوٹ آنا
صدمہ پہنچنا
چوٹ آٹھانا
صدمہ سہنا
چوٹ آتی جاتی نَظَر نہ آنا
اس پھرتی سے ضرب لگانا کہ پتہ نہ چلے
چوٹ باندھْنا
جادو کے زور سے نقصان کو روک دینا
چوٹ بَچانا
اپنے آپ کو صدمے یا حملے سے محفوظ رکھنا
چوٹ بَھری ہونا
وار کا بھر پور ہونا، ضرب کا شدید ہونا
چوٹ چَلانا
چوٹ چلنا (رک) کا تعدیہ.
چوٹ چَمْکانا
(بنوٹ) پینترا بدلنا، دھوکا دینا
چوٹ دُکْھنا
جسم میں اس جگہ تکلیف ہونا جہاں چوٹ لگی ہو
چوٹ خالی دینا
چوٹ کالی جانا (رک) کا تعدیہ ، حریف کی ضرب یا وار بچنا جانا ، پین٘ترا بدلنا.
چوٹ خالی جانا
وار خالی جانا، نشانہ اوک جانا
چوٹ کھانا
زد پڑنا، ضرب لگنا
چوٹ کھیلْنا
(شعبدہ باز) حریف سے سان٘پ کا یا کرتبی مقابلہ کرنا ، حریف پر منتر مارنا ، ٹوناکرنا جس سے اس کی پون٘گی بند ہو جائے یا اس کو کوئی دکھ پہن٘چے
چوٹ لَگْنا
کھٹکا لگنا
چوٹ لینا
(آہن گری) گھن یا ہوتھوڑے سے ضرب لگوانا.
چوٹ پَڑْنا
صدمہ پہنچنا، دھکا لگنا، چبھن پیدا ہونا، اثر ہونا
چوٹ پَیدا کَرنا
کسی کے مدمقابل دوسرا بہم پہنچانا
چوٹ پَر رَکْھنا
زد پر رکھنا، نشانے پر چڑھانا
چوٹ سَہْنا
صدمہ برداشت کرنا
چوٹ اُبَھر آنا
درد یا زخم کا نمودار ہونا
چوٹ اُبَھرنا
ٹیس یا کسک اٹھنا، زخم تازہ ہونا
چوٹ اُٹھانا
ضرب برداشت کرنا
چوٹیں چَلْنا
مقابلہ ہونا، نوک جھونک ہونا، بحث و مباحثہ ہونا
چوٹیں ہونا
چوٹیں چلنا ؛ مقابلہ ہونا ، سابقہ پڑنا.
چوٹیں کَسْنا
آوازے کسنا ، فقرے بازی کرنا ، طنز کرنا.
چوٹی آسْمان پَر گِھسْنا
بہت فخر کرنا ، بہت بلند ہمت ہونا ، اولوالعزم ہونا
چوٹی آسْمان سے لَگْنا
بہت اون٘چا ہونا، مرتفع ہونا
چوٹی دَبنا
مغلوب ہونا، مجبوری میں ہونا
چوٹی گانٹْھنا
چوٹی باندھنا، چوٹی گوندھنا
چوٹی گُندھنا
چوٹی گوندھنا کا لازم
چوٹی گُوندْھنا
چوٹی کرنا، بال سنوارنا، سنگھار کرنا
چوٹی ہاتھ آ جانا
کسی قسم کے دباؤ میں ہونا، قابو اور اختیار میں ہونا، چوٹی قبضے یا گرفت میں ہونا
چوٹی ہاتھ ہونا
کسی قسم کے دباؤ میں ہونا، قابو اور اختیار میں ہونا
چوٹی کا ہونا
excel, be pre-eminent or unrivalled
چوٹی کا پَسِینَہ ایڑی کو آنا
بہت زیادہ محنت کرنا
چوٹی کاٹْنا
ذلیل و رسوا کرنا، سزا دینا، سر مُنڈا کر ذلیل کرنا، بال تراش کر رسوا کرنا، عزت خاک میں ملا دینا
چوٹی کَرْنا
بال سن٘وارنا ؛ چوٹی بان٘دھنا ؛ سن٘گھار کرنا.
چوٹی کَتَرْنا
چوٹی تراشنا
چوٹی کَٹْنا
بد نامی ہونا ، بے آبرو ہونا ، ذلیل و رُسوا ہونا.
چوٹی پَکَڑْنا
سزا دینا ، قابو میں کرنا .
چوٹی پَر پَہُنچْنا
عروج حاصل کرنا ، بہت مشہور ہونا.
چوٹی رَکھانا
چوٹی رکھنا کا تعدیہ
چوٹی رَکْھنا
سرپرمنّت کے بال چھوڑنا
چوٹی سے ایڑی تَک کا زور لَگانا
پوری قوت صرف کر دینا ، پوری پوری کوشش کرنا .
چوٹی اُڑ جانا
چوٹی غائب ہو جانا ، چوٹی ک رواج نہ رہنا .
چوٹی اُتارْنا
منّت پوری ہونے پر بال کٹوانا.
چوٹ لَگانا
ضرب لگانا، وار کرنا
چُبْھتی کَہْنا
پتے یا بھید کی ایسی بات کہنا جس سے کسی کو تکلیف پہنچے
چُچ چُچ کَرْنا
گول مول بات کرنا
چُچّی پِینا
چوچی کو مُن٘ھ میں لینا، دودھ پینا، دودھ پینے کے لیے تھن یا پستان کو چوسنا
چُگْ لینا
اٹھا لینا، چن لینا، منتخب کرلینا
چُغْد بول جانا
تباہ ہوجانا، برباد ہوجانا (چغد کا بولنا منحوس سمجھا جاتا ہے)
چُغْلی جَڑْنا
کسی کی برائی کرنا، غیبت کرنا
چُغْلی کَرنا
پیٹھ پیچے کسی کی برائی کرنا، غیبت کرنا، چغلی کھانا
چُغْلی کھانا
پیٹھ پیچھے کسی کی برائی کرنا، غیبت کرنا
چُغْلی لَگانا
پیٹھ پیچھے کسی کی برائی کرنا، غیبت کرنا
چُہْچُہا اُٹھنا
سرخ ہو جانا، تمتما جانا، سرخی دوڑ جانا (چہرے پر)
چُوہِیا کا بِل ڈُھونڈْنا
بھاگنے کا راستہ تلاش کرنا، امن کی جگہ تلاش کرنا
چُکا دینا
ختم کرنا، مکمل کرنا
چُکائی دینا
نظر بچاجانا، طرح دینا، ٹال جانا
چُکَوتا بیچْنا
یک مشت ان گنی چیز بیچنا، مثال کے طور پر آم وغیرہ
چُک چَکور ہونا
نظر کا چکرا جانا ، نگاہوں میں چکاچون٘د پیدا ہونا، نظر کا چندھیا جانا.
چُکّی دینا
دھوکا دینا، فریب دینا
چُکْتا بَھر لینا
bite so as to leave a mark, mark, scar
چُکْتا ہونا
فیصلہ ہونا، ختم ہونا، نمٹنا.
چُکْتا کَرْنا
حساب بیباق کرنا، ادا کرنا
چُل بُجھانا
بے چینی دُور کرنا، خواہش نفسانی پوری کرنا
چُلْچُلی کا ساگ کھانا
جانے کا بار بار اصرار کرنا .
چُلُّو باندْھنا
کسی رقیق شے کو ہاتھ میں لینا اور پینے کے لیے چلو بنانا، اوک بنانا
چُلُّو بَھر خُون پِینا
بہت زیادہ پر یشان کرنا، کڑی سزا دینا
چُلُّو بھَر لَہُو پِینا
اگلے زمانے میں دستور تھا کہ دشمن کو قتل کرکے چُلُّو بھر خون پیتے تھے
چُلُّو بَھر پانی میں ڈُوب مَرنا
غیرت اور شرم محسوس کرنا، شرمندہ ہونا
چُلُّو بَھر پانی میں ڈُوبنا
غیرت اور شرم محسوس کرنا، شرمندہ ہونا
چُلُّو بھَر پانی میں گَز بَھر اُچَھلنا
تھوڑی سی پون٘جی پر بہت زیادہ غرور کرنا
چُلُّو بَھر٘نا
فائدہ اٹھانا .
چُلُّو چَلّو پانا
تھوڑا تھوڑا ملنا.
چلّو چلّو سادھنا
آہستہ آہستہ مالدار ہونا
چُلُّو لَگانا
اوک بناکر من٘ھ سے لگانا
چُلُّو لینا
کلی کرنا، کھانے کے بعد منہ صاف کرنا
چُلُّو میں اُلَّو ہونا
تھوڑی سی تیزو تند چیز پینے سے مدہوش ہوجانا (عام طور پر شراب یا کسی نشہ کی تندی کے اظہار کے موقع پر کہتے ہیں) .
چُلُّوؤں لَہُو بَڑْھنا
بہت خوش ہونا
چُلُّوؤں لَہُو خُشْک ہونا
بہت رنج ہونا، سخت صدمہ ہونا
چُلُّوؤں لَہُو پِینا
بہت ستانا، بہت مارنا، بہت ڈرانا
چُلُّوؤں رونا
زار قطار رونا، بہت رونا
چُلُّووں خُون بَڑْھنا
حوصلے بلند ہوجانا ، ہمت بڑھ جانا ، بہت خوش ہوجانا
چُلُّووں لَہُو گَھنٹا
بہت رنج ہونا، کسی صدمے کے باعث رنجیدہ ہونا، غمزدہ ہونا، دل شکستہ ہونا
چُلُّووں لَہُو خُشک ہونا
بہت رنج ہونا، کسی صدمے کے باعث رنجیدہ ہونا، غمزدہ ہونا، دل شکستہ ہونا
چُلُّووں رونا
(عور) زار قطار رونا کثرت سے رونا ، بڑا صدمہ ہونا
چُمْکاری دینا
چمکارنا.
چُن چُن کے نام رَکْھنا
چھان٘ٹ چھان٘ٹ کر نام رکھنا، بات بات پر برا کہنا، ہر بات پر طعنہ دینا، بدنام کرنا
چُن دینا
اکٹھا کردینا
چُن لینا
ترتیب دینا
چُنا ہونا
چیدہ ہونا، منتخب ہونا
چُناں چُنی کَرنا
باریکیاں چھان٘ٹْنا ، نکتہ چینی کرنا ، چھان بین کرنا ؛ نقص نکالنا ، عیب جوئی کرنا ؛ تکرار یا بحث کرنا ، اعتراض کرنا .
چُناں چُنِیں ہونا
بحث ہونا ، چہ میگوئیاں ہونا .
چُناو لَڑْنا
چُنے جانے کے لیے امیدوار ہونا
چُنْچُنے لَگْنا
مقعد میں پیٹ کے کیڑوں کے کاٹنے کی وجہ سے تکلیف ہونا، مقعد میں کیڑے جمع ہوکر کلبلانا، خارش ہونا
چُنَّٹ دینا
پلیٹ ڈالنا ، چننا .
چُنْوانا
ڈھونڈ ڈھونڈ کر نکلوانا یا اکھڑوانا
چُپ باندْھنا
خاموش ہو رہنا، نہ بولنا، جواب نہ بن پڑنا، بول نہ سکنا
چُپ بَیْٹھ رَہنا
اقدام عمل سے باز رہنا
چُپ بَیٹْھنا
خاموش ہو کر بیٹھنا
چُپ ہو جانا
سکوت اختیار کرنا
چُپ ہونا
جواب نہ بن پڑنا، نہ بول سکنا
چُپ جانا
خاموش ہو جانا، بحث یا تکرار ختم کر دینا
چُپ کا روزَہ رَکْھنا
نیت کر کے وقت معہود میں کسی سے بات نہ کرنا
چُپْ کَرا دینا
خاموش کرنا، بولنے سے روکنا
چُپ کَرنا
کسی اقدام سے باز رہنا، خاموش رہنا، درگزر کرنا
چُپ کی داد پانا
خاموش دعا کا اثر ہونا
چُپ لَگ جانا
سکوت کی کیفیت طاری ہو جانا (بیشتر فکر یا حیرت کے مارے)
چُپ لَگانا
خاموش رہنا، سکوت اختیار کرنا
چُپ لَگنا
بالکل ساکت اور خاموش ہو جانا
چُپ ناندْھنا
بالکل ساکت ہونا، گم صم ہونا، دم بخود ہونا
چُپ پِیر کا روزَہ رَکْھنا
بالکل خاموش ہو جانا، منھ سے ایک لفظ نہ نکالنا
چُپ رَہ جانا
دیکھتے رہ جانا، حیران ہونا، ہّکا بکا ہوجانا
چُپ رَہْنا
کچھ نہ بولنا، خاموش ہونا، خاموشی سے بیٹھا رہنا
چُپ سادْھنا
خاموشی اختیار کرنا، بالکل خاموش ہو کر بیٹھ رہنا، کچھ نہ بولنا
چُپ شاہ کا روزَہ رَکْھنا
بالکل خاموش ہو جانا، منھ سے ایک لفظ نہ نکالنا
چُپ شاہ سے بَیعَت کَرنا
بالکل خاموش ہو جانا ، من٘ھ سے ایک لفظ نہ نکالنا.
چُپ سی لَگْنا
بالکل ساکت اور خاموش ہو جانا
چُپَڑ ہونا
خوشامد کی باتیں ہونا، مِنّت سماجت ہونا.
چُپَڑ کَرنا
خوشامد کرنا، خوش کرنا
چُپَڑ میں آنا
خوشامد سے متاثر ہونا؛ باتوں میں آجانا.
چُپ چُپاتے جانا
بغیر خبر کیے (گھر سے) چل دینا یا فرار ہو جانا ایسے چپ چپاتے جاؤ کہ کسی کو کانا کان خبر نہ ہو.
چُپْکا ہو رَہنا
چپ ہو رہنا، خاموش ہو جانا
چُپْکے چُپْکے رونا
آہستہ آہستہ رونا کہ آواز نہ نکلے
چُپْکِی لَگْ جانا
خاموشی طاری ہونا، چپ ہوجانا
چُپْکی لَگانا
خاموشی کا عالم طاری کرنا، زبان بند کرنا
چُپْکی لَگْنا
خاموشی کا عالم طاری ہو جانا، زبان بند ہوجانا
چُپْکی سادْھنا
خاموشی اختیار کرنا ؛ چپ رہنا ، منْھ سے بالکل نہ بولنا.
چُپّی ناندْھنا
خاموشی اختیار کرنا
چُپّی سادْھنا
خاموشی اختیار کرنا، بالکل خاموش ہو کر بیٹھ رہنا، کچھ نہ بولنا
چُپُک کے دَم کِھینچْنا
پائپ کے کش لگانا ، تمباکو نوشی کرنا، پائپ پینا.
چُقَنْدَر ہونا
لال بھبوکا ہونا ، سرخ ہونا ، سرخی دوڑ جانا ، موٹا تازہ ہونا ؛ بارونق ہونا.
چُرَنْدَم خُرَنْدَم کَرنا
کھاپی جانا، خوردبرد کرنا.
چُر مُر ہونا
سُوکھی ہوئی چیز کا ٹوٹ پھوٹ کر چورا چورا ہو جانا، مرجھا مرجھو کر چھوٹا سا ہو جانا ؛ جھریاں پڑجانا.
چُر٘نے لَگ٘نا
پیٹ سے کیڑے نکلنا، تکلیف ہونا، برا لگنا، ناگوار گزرنا
چُسْکی چَلْنا
افیون کا دور چلنا، افیون نوشی ہونا
چُسْکی اُڑنا
افیون کا دور چلنا، افیون نوشی ہونا
چُسْکی اُوڑنا
افیون کا دور چلنا، افیون نوشی ہونا
چُسْت ہونا
کمر بستہ ہونا، تیار ہونا، مستعد ہونا
چُسْت کَرْنا
کمر بستہ ہونا، تیار ہونا، مستعد ہونا
چُسْتی کَرْنا
خرچ میں کفایت کرنا؛ کنجوسی دکھانا.
چُٹ پُٹ ہو جانا
متفرق کاموں میں خرچ ہو جانا ، صرف ہو جانا
چُٹَر پُٹَر میں اُٹھ جانا
متفرق اخراجات میں صرف ہو جانا
چُٹیل ڈالنا
زخمی کرنا،چوٹ لگانا.
چُٹْکا دینا
چپکے سے چٹکی بھر کر کسی نکتے کی طرف متوجہ کرنا یا کسی بات سے روکنا
چُٹْکی بَجانا
انگوٹھے کو بیچ کی انگلی سے ملا کر آواز پیدا کرنا، اشارہ کرنا
چُٹْکی بَھر لینا
چبھتی ہوئی بات کہنا، طعنہ زنی کرنا
چُٹْکی بَھرنا
ہاتھ کے انگوٹھے اور اس سے متصل کلمے کی انگلی سے جسم کے کسی حصے کو پکڑ کر مسلنا یا نوچنا
چُٹکی چَڑھانا
سکے کو انگوٹھے کے ناخن اور کلمے کی انگلی کے بغلی رخ پر رکھ کر ضرب لگانا جس سے وہ اچھل کر بولے اور جھنکار سے کھرا کھوٹا معلوم ہو سکے
چُٹکی دینا
اشارہ کرنا، انگوٹھے کو بیچ کی انگلی سے ملا کر آواز پیدا کرنا، اشارہ کرنا
چُٹْکی کاٹْنا
رک : چٹکی بھرنا ، چٹکی لینا .
چُٹکی لَگانا
(ہندو) دونا بنانے کے لیے پتے کو موڑ کر اس میں انگلی سے بندش لگانا، پتے کا پیالہ بنانا، دونا بنانا
چُٹْکی لینا
طنز کرنا، مذاق اڑانا، چبھتی ہوئی بات کہنا، ستانا
چُٹْکی مَنْجی ہُوئی ہونا
تیر کمان کے فن سے واقف ہونا
چُٹْکی مارْنا
انگوٹھے کو بیچ کی انگلی سے ملا کر آواز پیدا کرنا، اشارہ کرنا
چُٹْکی میں ہونا
قبضہ میں ہونا، اختیار میں ہونا
چُٹْکی میں مَسَلْنا
سفوف بنا ڈالنا، ایذا پہنچانا
چُٹْکی میں اُڑانا
ہنسی مذاق میں ٹالنا، چٹکیوں میں اڑانا، بے وقوف اور غیر اہم جاننا
چُٹْکی پَر
خاطر میں نہ لانا، حقیر نہ سمجھنا، نظر انداز کرنا، (کسی کی) ذرا بھی پروا نہ کرنا، قدر و قیمت باقی نہ رکھنا، مذاق اڑانا
چُٹْکِی پر اُڑا دینا
دھوکا دینا، جل دینا
چُٹْکی پَر اُڑانا
روپے کا پرکھنا، سکے کا کھوٹا کھرا پرکھنا
چُٹکی پَھلنا
بدن کے جس حصے پر نوچا جائے وہاں زخم ہو جانا
چُٹْکی توڑْنا
ہاتھ کے انگوٹھے اور اس سے متصل کلمے کی انگلی سے جسم کے کسی حصے کو پکڑ کر مسلنا یا نوچنا
چُٹْکی تورْنا
(مجازاً) چبھتی ہوئی بات کہنا جو دل و دماغ کو ناگوار گزرے
چُٹْکی اُڑانا
روپے کا پرکھنا، سکے کا کھوٹا کھرا پرکھنا
چُٹْکِیاں بَجانا
جمائی کی کیفیت کو ختم کرنا (بعض لوگ جمائی آتے وقت چٹکی بجاتے ہیں تاکہ جمائی کی کیفیت جلد ختم ہو جائے)
چُٹْکِیاں بَجْنا
چٹکیاں بجانا کا لازم
چُٹْکِیاں لینا
طنز کرنا، مذاق اڑانا، چبھتی ہوئی بات کہنا، ستانا
چُٹْکیُوں میں اَڑا ڈالْنا
خاطر میں نہ لانا، حقیر نہ سمجھنا، نظر انداز کرنا، (کسی کی) ذرا بھی پروا نہ کرنا، قدر و قیمت باقی نہ رکھنا، مذاق اڑانا، تہس نہس کر دینا، مٹا ڈالنا
چُٹْکِیوں میں کام ہونا
بہت جلدی کام پورا ہونا، اشارے کے ساتھ کام پورا ہونا
چُٹْکِیوں میں کام کَرْنا
بہت جلدی کام پورا کرنا، اشارے کے ساتھ کام پورا کرنا
چُٹْکیُوں میں اُڑا دینا
ملیا میٹ کر دینا، غتر بود کر دینا
چُٹْکِیوں میں اُڑانا
خاطر میں نہ لانا، حقیر نہ سمجھنا، نظر انداز کرنا، (کسی کی) ذرا بھی پروا نہ کرنا، قدر و قیمت باقی نہ رکھنا، مذاق اڑانا
چُٹْکِیُوں میں اُڑایا جانا
خاطر میں نہ لانا، حقیر نہ سمجھنا، نظر انداز کرنا، (کسی کی) ذرا بھی پروا نہ کرنا، قدر و قیمت باقی نہ رکھنا، مذاق اڑانا
چُٹْکیُوں میں اُڑْنا
چٹکیوں میں اڑانا کا لازم
چُٹْکِیُوں میں اُوڑانا
ہنسی مذاق میں ٹالنا، دھیان بٹانا، بات غتربود کرنا
چُٹْکِیُوں میں اُوڑایا جانا
خاطر میں نہ لانا، حقیر نہ سمجھنا، نظر انداز کرنا، (کسی کی) ذرا بھی پروا نہ کرنا، قدر و قیمت باقی نہ رکھنا، مذاق اڑانا
چُٹْکیُوں پَر نَچانا
خاطر میں نہ لانا، حقیر نہ سمجھنا، نظر انداز کرنا، (کسی کی) ذرا بھی پروا نہ کرنا، قدر و قیمت باقی نہ رکھنا، مذاق اڑانا
چُٹْکیُوں پَر اُڑانا
خاطر میں نہ لانا، حقیر نہ سمجھنا، نظر انداز کرنا، (کسی کی) ذرا بھی پروا نہ کرنا، قدر و قیمت باقی نہ رکھنا، مذاق اڑانا
چُٹْکیُوں سے مَلنا
چٹکیوں سے مسلنا یا رگڑنا ، چٹکی سے رگڑ کر صاف کر کے پرکھنا.
چُٹْکُلَہ فَرمانا
لطیفہ بیان کرنا
چُٹْکُلا چھوڑْ جانا
لطیفہ کہنا، کوئی ہنسی کی بات سنانا
چُٹْکُلا چھوڑْنا
لطیفہ سنانا، ظریفانہ باتیں کرنا، بات بات میں مزاح پیدا کرنا
چُٹْلا ڈالْنا
چُٹلے کو چوٹی کی ساتھ گوں٘دھ کر بال بان٘دھا.
چُتّھا بَنانا
کسی کی برائی کرکے ذلیل کرنا، فضیحت کرنا ، رسوا کرنا
چُتَّھل پَنا دِکھانا
مزاحاً کچھ، ہن٘سی اڑانا، ٹھٹھا اُڑانا، آوازہ کسنا.
چُوڑا ٹَھنْڈا کَرنا
لڑائی یا غصے کی حالت میں عورت کا خود اپنے ہاتھ سے چوڑیاں توڑنا
چُوڑا توڑْنا
سوگ ظاہر کرنا
چُوڑی بَدْھنا
چوڑی کا ٹوٹ جانا، چوڑی ٹھنڈی ہونا
چُوڑی بَدْنا
چوڑی کا ٹوٹ جانا، چوڑی ٹھنڈی ہونا
چُوڑی مِہنْدی کَرْنا
سنگھار کرنا، آراستہ کرنا
چُوڑی پَہْنانا
بیوہ عورت کے ساتھ شادی کرنا، اوڑھنا اڑھانا، پلا گھالنا
چُوڑی ٹَھنْڈی کَرْنا
سہاگ لوٹنا، بیوہ بنانا، کسی کے شوہر کو قتل کرڈالنا
چُوڑی توڑْنا
لڑائی یا غصے کی حالت میں عورت کا خود اپنے ہاتھ سے چوڑیاں توڑنا
چُوڑیاں بَڑھانا
چوڑیاں اتارنا، چُوڑیاں اتارکر رکھنا
چُوڑیاں مَولْنا
چوڑیاں ٹوٹنا، (سوئے اتفاق سے) اگر سہاگن یا ناکتخدا لڑکی کے ہاتھ کی چوڑیاں ٹوٹ جائیں تو بدشگونی یا نحوست کے ڈر سے خواتین ٹوٹنا نہیں کہتیں مولنا کہتی تھیں.
چُوڑِیاں پَہَنْنا
کلائی میں چوڑیاں ڈالنا یا چڑھانا
چُوڑیاں پھوڑْنا
خاوند کی موت پر چوڑیوں کو ٹکڑے ٹکڑے کرنا
چُوڑیاں ٹَھنْڈی ہونا
کسی صدمے یا ضرب سے چوڑیوںکا ٹکڑے ٹکڑے ہوجانا
چُوڑیاں ٹَھنْڈی کَرنا
خاوند کی موت پر یا سوگ ظاہر کرنے کے موقع پر چوڑیاں ٹکڑے ٹکڑے کرڈالنا، سوگ منانا
چُوڑیاں اُتارْنا
سوگوار ہونا، اظہار غم کے لیے چوڑیاں اتاردینا
چُوں کارا مارْنا
ہوا کا سائیں سائیں کرنا، ہوا کا کسی چیز سے ٹکرانا.
چُوں کَرْنا
انکار یا ضد کرنا (نہ کے ساتھ)
چُوں تَک نَہ کَرْنا
دم نہ مارنا، چپکا ہو رہنا، چپ سادھنا، یکسر خاموش رہنا.
چُونگا کَرْنا
فریب دینا، چال چلنا، ترکیب استعمال کرنا، چرب زبانی یا فریب سے کوئی چیز لے لینا، خوشامد یا چاپلوسی کرنا
چُوچی لینا
بچے کا اپنی ماں یا کسی عورت کی چھاتیوں سے دودھ پینا، پستان من٘ھ میں لینا، چوچی پینا
چُوچی پِینا
بچے کا اپنی ماں یا کسی عورت کی چھاتیوں سے دودھ پینا، پستان من٘ھ میں لینا
چُوچِیوں میں ہاڑ ٹَٹولنا
ناممکن بات چاہنا، بخیل سے سخاوت کی امید رکھنا
چُوہا ہونا
بہت میلا ہونا ، گندہ ہونا (کپڑے وغیرہ کا) .
چُوہا پَکَڑْنا
چوہے کو پنجرہ وغیرہ میں کھانے کی چیز ڈال کر پھنسا لینا
چُوہے کا بَچَّہ بھی نَہ ہونا
بے اولاد ہونا .
چُوہے کا بِل ڈُھونڈنا
شرم سے کہیں چھپنے کی کوشش کرنا
چُوہے کو مار کَر گوہَر سُنگھانا
نقصان یا تکلیف پہن٘چا کر اس کی تلافی کی کوشش کرنا .
چُوک کھانا
غلطی کرنا.
چُوک پَڑْنا
نشانہ خطا ہوجانا
چُوک پَکَڑْنا
گرفت کرنا، غلطی پکڑنا.
چُول بَیندنْا
(نجّاری) چوک کھودنا یا بنانا
چُول بِٹھانا
درست کرنا، ٹھیک ٹھاک کرنا، خوش اسلوبی سے کام انجام دینا
چُول ڈِھیلی ہونا
دماغ چل جانا ، پاگل ہونا ؛ تلّون پیدا ہونا ؛ بد مزاجی کی کیفیت طاری ہونا ، بے سبب غصہ آ جانا.
چُول سالْنا
(نجّاری) چول بٹھا نا یا جمانا.
چُول سے چُول بِٹھانا
جوڑ سے جوڑ ملانا ، سلسلہ قیم کرنا ؛ معاملہ درست کرنا.
چُول چُول بِٹھانا
رک : چول بٹھانا.
چُول چُول ڈِھیلی کَرْنا
حلیہ بگاڑ دینا، انجر پنجر ہلا دینا
چُولیں بَیٹْھنا
درست ہونا ، منظّم ہونا ، پختہ ہونا
چُولیں ڈِھیلی کَرْنا
حال سے بے حال کر دینا ، تباہ و برباد کر دینا ، مار مار کر براحال کر دینا ، اوسان خطا کر دینا ، انجر پنجر ہلا دینا ، کس بل نکال دینا
چُولیں ڈِھیلی پَڑْ جانا
نظم و ضبط خراب ہو جانا ، درماندہ ہو جَانا ، کمزور ہو جانا ، بنیاد ہل جانا ، منتشر ہو جانا.
چُولیں ہِلانا
انجر پنجر کر دینا ، تباہ کر دینا ، جوڑ جوڑ الگ کر دینا ؛ کچومر نکال دینا ، کمزور کر دینا ، خستہ حال کر دینا ، الٹ پلٹ کر دینا.
چُولیں ہِلْنا
رک : چولیں ڈھیلی پڑ جانا.
چُولیں کِھسَکْنا
نظم و ترتیب بگڑنا ، حال سے بے حال ہو جانا.
چُولیں اُکامْنا
دایہ کا زچہ کے پیٹ پر تیل مل کر پھرے ہوئے بچے کو مخرج کی طرف رجوع کرانا.
چُولیں اُکَھڑ جانا
زیادہ کام کرنے کے باعث بہت سست ہو جانا یا تھک جانا ، تھک کو چور ہو جانا.
چُولھا اَونْدھا ہونا
کھانے پکانے کی محتاجی ہونا، مفلسی و غربت چھانا
چُولَھا چوکا اَلَگ کَرْنا
کمانے کھانے اور رہنے سہنے کے لیے انفرادی خانہ داری قبول کرنا
چُولھا گَرْم ہونا
چولھا گرم کرنا (رک) کا لازم؛ قب: چولھا گرم رہنا.
چُولھا گَرْم کَرْنا
چولھا پھونکنا
چُولھا گَرْم رَہْنا
خوشحال ہونا، حالات سازگار رہنا
چُولھا جَلْوانا
خدمت لینا، گھر کے کام کاج کرانا
چُولھا جھونْکْنا
خانہ داری میں مصروف رہنا، گھر کے کام کام میں لگے رہنا، کھانا پکانا کرنا
چُولھا پُھونْکْنا
خانہ داری میں مصروف رہنا، گھر کے کام کام میں لگے رہنا، کھانا پکانا کرنا
چُولھا رَوشَن کَرْنا
شادی کی ایک رسم جس میں دولھا یا دلہن کی پھوپھی چولھا پھونکتی ہیں اور ان سے نیگ ملتی ہے
چُولھا سُلَگْنا
چولھا سلگانا (رک) کا لازم ؛ کھانا پکنا.
چُولھا سُلْگانا
شادی کی ایک رسم جس میں دولھا یا دلہن کی پھوپھی چولھا پھونکتی ہیں اور ان سے نیگ ملتی ہے
چُولھا ٹَھنْڈا ہونا
کھانے کی چیزوں کے لیے محتاج ہونا، بہت مفلس ہونا
چُولھا ٹَھنْڈا رَہْنا
کھانے پکانے کی محتاجی ہونا، مفلسی و غربت چھانا
چُولھے میں ڈالْنا
تباہ و برباد کرنا، ایسی تیسی کرنا، سخت پریشانی میں مبتلا کر دینا، جان ضیق میں کردینا
چُولھے میں گھالْنا
چولھے میں ڈالنا، چولھے میں جھونکنا
چُولھے میں گُھسْنا
شادی کی ایک رسم جس میں دولھا یا دلہن کی پھوپھی چولھا پھونکتی ہیں اور ان سے نیگ ملتی ہے
چُولھے میں جھونْکْنا
تباہ کرنا
چُولھے میں جھوکْنا
تباہ کرنا
چُولھے میں پُھنْکْنا
محنت مشقت میں زندگی گزارنا
چُولھے میں پُھکْنا
محنت مشقت میں زندگی گزارنا
چُولھے پانی پَڑْنا
رک: چولھا ٹھنڈا کرنا.
چُولھے پَر تَوا چَڑْھنا
کھانا پکنا، کھانے پینے کا انتظام ہونا، کھانے پکانے کا سازو سامان مہیا ہونا.
چُولھے پَر تَوا نَہ ہونا
بے سرو سامانی کا عالم ہونا، کھانے پینے کی محتاجی ہونا، انتہائی مفلسی ہونا.
چُوم کَر چھوڑْنا
رک: چوم چاٹ کر چھوڑنا، ہاتھ اٹھانا.
چُوم چاٹ کَر چھوڑْنا
کام نکال کر چھوڑ دینا
چُوم چاٹ کَر دینا
منّت سماجت کرکے دینا، گِر پڑ کے دینا.
چُوم چاٹ کے کھا لینا
تباہ برباد کر دینا.
چُومْتے ہی گال کاٹْنا
ابتدا ہی میں نقصان پہنْچانا.
چُون ہو جانا
پس جانا، آٹا ہوجانا؛ گل جانا.
چُونا بَنْنا
جل کر راکھ ہونا، ہڈیوں کا سڑگل کر خاک ہو جانا، ریزہ ریزہ ہو جانا، پس جانا
چُونا بَنانا
خاص قسمم کے معدنی کن٘کر یا پتھر کو بھٹّی میں جلا کر کشتہ کرنا یعنی کھِیل بنانا.
چُونا بُجھانا
چونے کی ڈلیوں کو پانی کے کیمیائی عمل سے نرمانا.
چُونا چھاپْنا
استرکاری کرنا ، چونے کی تہ چڑھانا.
چُونا ڈالْنا
چونا پھیرنا یا پھیلانا.
چُونا ہو جانا
سفوف ہوجانا، راکھ ہوجانا (جیسے ہڈیاں)
چُونا ہونٹ میں لَگْنا
ایک رسم ، جب کسی کے ہون٘ٹ میں چونا لگا ہوتا ہے عورتیں اس سے پانوں کی ڈھولیاں لیتی ہیں.
چُونا ہونا
جل کر راکھ ہونا، ہڈیوں کا سڑگل کر خاک ہو جانا، ریزہ ریزہ ہو جانا، پس جانا
چُونا کَرْنا
پھون٘کنا ، جلانا ، چورا کرنا.
چُونا کِلانا
چنائی کے لیے تیار کیے چونے کو پانی کی لاگ سے روند کر نرم اور لوچدار بنانا
چُونا لَگانا
عورتوں میں دستور ہے کہ جب کسی کی کوئی چیز چوری ہوجائے یا جاتی رہے تو مسجد میں چونا (بطور ٹونا) لگا دیتی ہیں تاکہ لینے والا اندھا ہوجائے
چُونا مَرْنا
بُجھے ہوئے چونے کی تیزی ختم ہونا (اس حملے تک کہ استعمال کے قابل نہ رہے)
چُونا پَکْنا
چونے کی ڈلیوں کا پانی کے کیمیاوی عمل سے نرمانا.
چُونا پَھیلانا
چھت یا فرش کی سطح پر چونا ڈالنا ، چونا کاری کرنا ، چونے کی تہ لگانا.
چُونا پھیرْنا
دیواروں اور مکانوں پرسفیدی پھیرنا، سفیدی کی پُتائی کرنا
چُوْنا پِھرانا
دیواروں اور مکانوں پرسفیدی پھیرنا، سفیدی کی پُتائی کرنا
چُونا پِھرْنا
قلعی ہونا ، سفیدی ہونا ، سفیدی کی تہ جمنا ، سفیدی غلاب آ جانا یا چھا جانا.
چُونا پُھونکنا
چونے کے کنکر یا پتھر کو بھٹی میں کشتہ کرنا، کھیل بنانا
چُونا پُھوکْنا
چونے کے کنکر یا پتھر کو بھٹی میں کشتہ کرنا، کھیل بنانا
چُونا سانْنا
چنائی کے لیے تیار کیے چونے کو پانی کی لاگ سے روند کر نرم اور لوچدار بنانا
چُونا چُونا ہونا
کپڑے یا لکڑی کا پرانا ہو کر پارہ پارہ ہو جانا.
چُونی بُھوسی کھا کَر گُزارَہ کَرْنا
نہایت تن٘گ دستی سے بسر اوقات کرنا ، موٹا جھوٹا کھا کر گزر کرنا ، مِسّا کُسّا کھا کر عمر ٹیر کرنا ، تن٘کی ترشی سے گزارہ کرنا .
چُونی چُونی ہونا
چور چور ہو جانا ، ٹکڑے ٹکڑے ہو جانا ، ریشہ ریشہ الگ ہو جانا ،
چور ہونا
ٹکڑے ٹکڑے ہونا
چُور کَردینا
ٹکڑے ٹکڑے کردینا، ریزہ ریزہ کردینا
چُورکَرْنا
باریک بنانا
چُور رَہْنا
مخمور ہونا، سرشار ہونا
چُورا ہوجانا
نڈھال ہو جانا، بے دم ہو جانا
چُورا چُورا ہونا
ریزہ ریزہ یا ٹکڑے ٹکڑے ہونا، تباہ و برباد ہونا، بالکل ٹوٹ جانا
چُورا چُورا کَرْنا
ریزہ ریزہ یا ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالنا، تباہ و برباد کر دینا، بالکل توڑ دینا
چُور چُور ہونا
چاروں طرف سے چور چور کی آواز آنا
چُوس ڈالنا
بالکل جذب کرلینا
چُوت مَرانا
عورت کا کسی غیرمرد سے جنسی تعلقات قائم کرنا
چُوت مَرْوانا
برا کام کرانا
چُوت پَھٹ جانا
بہت زیادہ نقصان پہنچنا، ڈر جانا، گھبرا جانا
چُوت پَھٹْنا
بہت زیادہ تقصان پہنچنا، ڈر جانا، گھبرا جانا
چُوتْڑوں کا لَہُو مَرْنا
ایک جگہ جم کر بیٹھنے کی عادت ہو جانا ، بیٹھنے کی عادت ہونا ، دب کر بیٹھنا ، درست یا ٹھیک ہونا
چُوتْڑوں کے بَل بَیٹْھنا
تھک جانا، ہار جانا
چُوتْڑوں کے بَل گِرنا
پیندی کے بل بیٹھ جانا
چُوتْڑوں کی خَبَر نَہ ہونا
غافل ہو جانا
چُوتْڑوں کی خَبَر نَہ رَہْنا
غافل ہو جانا
چُوتْڑوں میں ہاتھ دینا
گرانے کی غرض سے کولھوں کے بیچ میں ہاتھ ڈالنا ، الٹ دینا
چُوتْڑوں پَر کھانا
بےعزتی سے شکست فاش کھانا، بےغیرتی کی مار کھانا
چُوتْڑوں پَر پِیاز کَتَرنا
(بازاری) جل دینا، فریب دینا، چپکے سے دھوکا دینا
چُوتْڑوں پَر پِیاز کَتَرْوانا
چکما کھانا، چونا لگوانا
چُوتْڑوں پَر پیاز کَٹْنا
(بازاری) جل دینا، فریب دینا، چپکے سے دھوکا دینا
چُوتْڑوں پہ پیاز کَتَرْنا
(بازاری) جل دینا، فریب دینا، چپکے سے دھوکا دینا
چُوتْڑوں سے گھاس کاٹْنا
بے دلی سے کام کرنا ، سستی سے کام کرنا ، بیگار ٹالنا .
چُوتْڑوں سے ہاتھ پونچھ کَر بَیٹھ جانا
قلاش ہو جانا، ساری رقم خرچ کردینا
چُوتْڑوں سے ہاتھ پونچْھنا
قلّاش ہو جانا، ساری رقم خرچ کردینا
چُوتْڑوں سے کان گانٹْھنا
انوکھی بات کرنا، آسمان کے تارے توڑنا
چُوتْڑوں سے سُپاری توڑْنا
انوکھی بات کرنا، آسمان کے تارے توڑنا
چُوتْڑوں سے سُپارِیاں پھوڑْنا
عیش و عشرت میں زندگی گزارنا ، کچھ کام نہ کرنا ، مزے کرنا
چُوتَڑبَجانا
بہت خوش ہونا، جشن منانا، خوشی کے مارے اچھلنا
چُوتَڑدِکھانا
بے شرمی سے بھاگنا، پیٹھ دکھانا، بھاگ جانا، شکست فاش کھانا
چُوتَڑ جھاڑْنا
بے نیازی سے کام لینا ، ہے پروا گزر جانا ؛ مطمئن ہو جانا ؛ کسی کام سے فراغت پانا .
چُوتَڑ کَھسْکانا
جگہ سے سرکنا یا ہٹنا .
چُوتَڑ مَٹْکانا
ناچنے میں چوتڑوں کو حرکت دینا
چُوتَڑ نَہ ہَٹانا
(بازاری) ہمت و استقلال کو ہاتھ سے نہ جانے دینا
چُوتَڑ نَہ ٹِکْنا
(بازاری) کسی جگہ جم کر نہ بیٹھنا، سکون نہ ملنا
چُوتَڑ پِیٹ لینا
غل مچانا، اچھلنا کودنا، شورمچانا
چُوتَڑ پِیٹْنا
بہت خوش ہونا، جشن منانا، خوشی کے مارے اچھلنا
چُوتَڑ رَگَڑْنا
بہت زیادہ محنت کرنا ، جان لگانا .
چُوتَڑ سے کان گانٹْھنا
فریب دینا، دھوکا دینا
چُوتَڑ سِکوڑْنا
بھاگ جانا، پیچھے رہنا، سامنے نہ آنا
چُوتَڑ سُکیڑْنا
بھاگ جانا، پیچھے رہنا، سامنے نہ آنا
چُوتَڑ ٹیکْنا
بیٹھنا، ٹکنا، جمنا
چُوتَڑ ٹِکانا
بیٹھنا، ٹکنا، جمنا
چُوتَڑ اُچھالْنا
کولھے مٹکانا .
چُوتَڑ اُٹھانا
پچھایے کو ذرا سا ابھارنا ، کسی کام کے لیے ذرا اٹھنا ، اٹھنا .
چُوتَڑْیوں چَلْنا
(کوئی چیز) سسک سسک کر دینا
چُوتِیا بَننا
چوتیا بنانا کا لازم
چُوتِیا بَنانا
(بازاری) احمق بنانا، بے و قوف بنانا، ہنسی اڑانا
چِیُونٹے کی گِرَہ پیٹ میں ہونا
نہایت کم خوراک ہونا، پھول سون٘گھ کر رہنا
چِیُوْنٹی کے اَنڈے پُھوٹْنا
چھوٹے چھوٹے سفید بال نکل آنا
چِیُوْنٹی کے پَر ہونا
شامت آنا، موت کا وقت قریب آنا
چِیُوْنٹی کے پَر لَگْنا
شامت آنا، موت کا وقت قریب آنا
چِیُوْنٹی کے پَر نِکَلْنا
شامت آنا، موت کا وقت قریب آنا
چِیُوْنٹی کی چال چَلْنا
نہایت آہستگی اور خاموشی سے چلنا
چِیُونٹی کی طَرَح مَسَل ڈالنا
انتہائی بے رحمی سے مارنا
چِیُوْنٹی کی طَرَح مَسَل دینا
آسانی سے شکست دینا
چِیُوْنٹی مَکْڑی کا سا دِل ہونا
بہت خسیس کنجوس اور تنگ دل ہونا
چیونٹیاں لگنا
گرمی کی شدت یا اور کسی وجہ سے جسم میں ایک طرح کی سوزش محسوس ہونا
چِیُوْنٹِیاں پِھرْنا
بدن میں سنسناہٹ پیدا ہونا، سن ہونے یا کسی وجہ سے سوزش ہو جانا
چِیُوْنٹِیاں رِینگْنا
بدن میں سنسناہٹ پیدا ہونا، سن ہونے یا کسی وجہ سے سوزش ہو جانا
سِگْرٹ رَوشَن کَرنا
سِگریٹ جلانا، سِگریٹ سُلگانا
سَرْکِٹ مِلانا
جب کوئی سرکاری ملُازم کسی دوسرے مقام کے سرکاری مُلازم سے تبادلہ کرنا چاہتا ہے تو اوّل کو دوسرے کی رضا مندی حاصل کرنا پڑتی ہے اس کو سرکٹ مِلانا کہتے ہیں.
کلیم بَھرنا
دعویٰ کرنا، حق کا مطالبہ کرنا
کِلاس لینا
طلبا کی جماعت کو درس دینا ، پڑھانا.
کَمِیشَن جاری کَرْنا
موقع پر تحقیقات کے لیے کسی جماعت کو مقرر کرنا .
کَمِیشَن مُقَرَّر کَرْنا
رک : کمیشن بٹھانا .
کَمَیٹی بِٹھانا
کسی خاص معاملے وغیرہ میں افرادی مجلس سے تحقیق کرانا .
کَمَیٹی ہونا
کمیٹی کرنا (رک) کا لازم ، اجلاس ہونا .
کَمَیٹی کَرْنا
صلاح مشورہ کرنا، اجلاس کرنا
کَمپاس لگانا
کمپاس سے پیمائش کرنا
کَنْفِیُوز ہونا
پریشان کرنا، الجھا دینا، کشمکش کی کیفیت میں مبتلا کر دینا
کَنْفِیُوز کَرنا
پریشان کرنا، الجھا دینا، کشمکش کی کیفیت میں مبتلا کر دینا
کَنْٹْراسْٹ پَیدا کَرْنا
متضاد صورت میں ظاہر ہونا ، ایک دوسرے کے برعکس دکھائی دینا.
کَنْٹْرول کَرنا
قابو میں رکھنا ، روک تھام کرنا ، پابندی لگانا ، قبضہ میں رکھنا ، ہاتھ میں رکھنا ، اختیار میں رکھنا.
کَنْٹْرول میں رَکْھنا
کنٹرول کرنا ، قابو میں رکھنا ، بس میں رکھنا ، قبضے میں رکھنا ، گرفت میں رکھنا ، اختیار میں رکھنا ، تصرف میں رکھنا.
کَنْٹْرول رَکْھنا
قابو میں رکھنا ، بس میں رکھنا ، زیرِ نگرانی رکھنا ، تصرف میں رکھنا ، اختیار میں رکھنا.
کَنْٹْرول اُٹْھنا
پابندی ختم ہو جانا بندش کا خاتمہ ہونا .
کاپی جَمانا
(طباعت) چھاپے کے پتھر یا پلیٹ پر کاپی کا عبارت کو مقرر طریقے سے اتارنا
کاپی جَمْنا
(طباعت) چھاپے کے پتھر یا پلیٹ پر کاپی کا عبارت کو مقرر طریقے سے اتارنا
کاپی جوڑْنا
کاپی جڑوانا کا لازم
کاپی جُڑْوانا
کتابت شدہ مواد کو چھپائی کی غرض سے ایک خاص اور طے شدہ اصول کے مطابق صفحہ نمبروں کی ترتیب کے حساب سے مرتب کروانے میں مدد دینا
کاپی کَرنا
نقل اُتارنا ، کسی کا انداز یا لہجہ اختیار کرنا .
کاپی اُڑْنا
(طباعت) حرفوں کا چھاپے کی پلیٹ پر نہ اُبھرنا
کاپی اُدَھرْنا
(طباعت) (پتھر یا پلیٹ پر) کاپی کے جمنے میں نقص ہونا ، داب میں کاپی کا مسک جانا جس کی وجہ سے پتھر پر حروف صاف نہیں جمتے اور پروف میں کٹے کٹے اور پھلیے پھیلے ہوئے اُترتے ہیں اور کہیں دُہرے بن جاتے ہیں
کاپی اُتارنا
(طباعت) چھاپے کے پتھر یا پلیٹ پر جمائی ہوئی کاپی کو پتھر یا پلیٹ سے الگ کرنا .
کاپی اُٹْھنا
(طباعت) لیتھو یا آفسٹ کے پتھر یا پلیٹ پر کاپی کے حروف کا اٌبھرنا .
کونسل کرنا
ساز باز کرنا، سازش کرنا
کَونْسِل لَگانا
چیخ پکار مچانا ، جھگڑا کرنا ، دنگا فساد کرنا ، مار پٹائی کرنا ، شور و غل کرنا.
کورْٹ کَرْنا
۔متعدی۔ ؎
کورْٹ کَرْوانا
قرق میں دلوا دینا ، قرق کرا دینا .
کورْٹ رَہْنا
مقدمہ چلنا، مقدمہ عدالت میں زیرِ سماعت ہونا، مقدمہ بازی
کورْٹ مارْشَل ہونا
فوجی عدالت کے حوالے کیا جانا ، فوجی عدالت سے سزا ملنا .
کورْٹ مارْشَل کَرْنا
فوجی عدالت میں مقدمہ چلانا .
کَوَرکَرنا
سائبان ڈالنا ، چھت ڈالنا ، ڈھکنا ، گھیرنا ، احاطہ کرنا ، پورا کرنا ، حفاظت میں لینا ، مدافعت کرنا ، پوری چیز کو سمیٹ لینا .
کِریڈِٹ دینا
کسی اچھی بات یا کام کو کسی سے منسوب کرنا ؛ (کسی کام کا) سہرا کسی کے سر باندھنا ، کامیابی کو کسی سے نسبت دینا .
کِریڈِٹ جانا
کسی اچھی بات یا کام کو کسی سے منسوب کیا جانا ؛ (کسی کام کا سہرا کسی کے سر باندھنا .
کِریڈِٹ مِلنا
کسی کا اعتراف کیا جانا ، نیک نامی کا مستحق قرار پانا .
کِراس ہونا
آمنے سامنے سے گزرنا (گاڑی وغیرہ کا).
کِراس کَرنا
(چیک پر) دو آری لکیریں کھینچنا تا کہ رقم کسی کے کھاتے ہی میں جمع ہوسکے.
کَلْچَر ہونا
پرورش پانا .
کَرْفِیُو لَگانا
خانہ بندی کا حکم جاری کرنا ، کرفیو نافذ کرنا .
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔