زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ

محفوظ شدہ الفاظ

سَیراب

فیضیاب، بافیض

سُکُونِ قَلْب

دل کا اطمینان، طمانینت، آسودگی

خِلْقِیَّہ

جبلی، فطری، خلقی

کِھسیانی بِلّی کَھمبا نوچے

جسے غصہ آرہا ہو وہ دوسروں پر اپنی جھلاہٹ اتارتا ہے، بے بسی میں آدمی دوسروں پر غصہ اتارتا ہے، شرمندہ شخص دوسروں پر اپنی شرمندگی اتارتا ہے، کمزور کی جھنجھلاہٹ

سُرُور

دل و دماغ کی شگفتگی یا سکون بخش کیفیت، خوشی، فرحت، انبساط، کیف، سرشاری

بے حِجابی

بے پردہ ہونا، بے پردگی، گھونگھٹ اٹھا دینا، کھلے بندوں پھرنا (عورت کا)

شَرِیکِ حَیات

زندگی کا رفیق یا ساتھی، مراد: عموماً بیوی یا شوہر

مَشْوَرَت

آپس میں سوچ بچار، صلاح یا رائے کا تبادلہ کرنا، صلاح، مشورہ، کنگاش، باہمی تجویز

سِتَم گَر

(عموماً شعرو شاعری میں) معشوق، محبوب

کوشِش

سعی، دوڑ دھوپ، جدوجہد، محنت، قصد(کرنا کے ساتھ)

بے نِیاز

جو کسی شخص کا محتاج نہ ہو، بے پروا، قاطمع، بے غرض، مستغنی

دِید کے قابِل

دیکھنے کے لائق ، دیدنی

قابِلِ دِید

دیکھنے سے تعلق رکھنے والا، دیدنی

آٹھ بار نَو تیوہار

عیش و آرام کا شوق ایسا بڑھا ہوا ہے کہ زمانہ اور وقت اس کو کفایت نہیں کرنے دیتا

چَمَنِسْتان

ایسا باغ جہاں پھول کثرت سے ہوں، ایسی جگہ جہاں دور تک پھول ہی پھول اور سبزہ سبزہ نظر آئے، گلزار، گلستان، باغ، پھولوں کا قطعہ، سبز کھیت

عَوْرَت

بیوی، زوجہ، اہلیہ، گھر والی

طاغُوت

گمراہ، سرکش، شیطان (جو خدا سے منحرف ہو اور گمراہ کرے)

مَن بھاوَن

جو دل کو اچھا معلوم ہو، جو دل کو بھلا لگے، دلچسپ، دل پسند، پسندیدہ، مرغوب خاطر

دادْرا

موسیقی میں ایک قسم کا چلتا نغمہ، ایک قسم کا گان، ایک تال

مَزدُور

اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش

ہندوستانی محاورے اور ضرب الامثال

ضرب الامثال کی فہرست

نتائج

گَڑ جانا

جم جانا، اڑ جانا، قائم ہو جانا

گَڑا گَڑایا

گڑا ہوا، دبا ہوا

غَڑَپ ہونا

۲. (مجازاً) تیزی سے داخل ہونا.

گَڑْبَڑ مَچانا

تباہی پھیلانا، افراتفری پھیلانا.

گَڑْبَڑ مَچْنا

شور و غُل ہونا، ہنگامہ ہونا.

گَڑْبَڑا دینا

گڈمڈ کر دینا، بگاڑ دینا، خراب کر دینا.

گَڑْبَڑا جانا

پریشان ہوجانا، گھبرا جانا، سٹپٹا جانا.

گَڑْبَڑا اُٹْھنا

پریشان ہوجانا، گھبرا جانا، سٹپٹا جانا

گَڑْبَڑاہَٹ مَچْنا

گھراہٹ طاری ہونا ، اضطرب بھیلنا .

گَڑے کوئِلے اُکھاڑْنا

رک : گڑے مردے اُکھاڑنا جو فیصح ہے .

گَڑے مُرْدے اُکَھْڑنا

گڑے مردے اُکھاڑنا کا لازم، پرانے جھگڑے تازہ ہونا

گَڑے مُردے اُکَھڑوانا

گڑے مُردے اُکھارنا (رک) کا تعدیہ ، پُرانی بایتں کہلوانا .

گَڑے مُرْدے اُکھاڑْنا

پرانے فتنے کو جگانا، دبی دبائی بات کو چھیڑنا

گَڑے مُرْدے اُکھیڑنا

بُرائے جھگڑوں کو تازہ کرنا ، اگلے پچھلے یا جھگڑے چھیڑنا ، سوئے ہوئے فتے کو جگانا ، دہی آگ کر بدنا .

گَڑھ فَتْح کَرْنا

رک : گڑھ جیتنا .

گَڑھ توڑْنا

قلعہ فتح کرنا ، قلعہ جیتنا ؛ کوئی مشکل کام کرنا .

گَڑھا ڈالْنا

گڑھا کھودنا ، کھودنا ، کھڈ بنانا .

گَڑھا لینا

گھڑوانا ڈھالنا بنوا لینا (سونا زیور وغیرہ) .

گڑھا پڑ جانا

پانی کے گرنے یا کسی وجہ سے بغیر کھودے زمین میں گڑھا ہوجانا

گَڑھا پاٹْنا

گڑھا بھرنا ، گڑھے کو مٹّی سے پُر کرنا .

گَڑھا پُر ہونا

گڑھا پُر کرنا (رک) کا لازم ، گڑھا مٹّی وغیرہ پڑنے سے بھر جانا

گَڑھا پُرْ کَرْنا

گڑھا بھرنا ، گڑھے کو مٹّی وغیر ڈال کر بند کرنا .

گڑھے بَیٹْھنا

کھات میں بیٹھنا ، کمیں گاہ میں بیٹھنا .

گَڑھے پَڑنا

زمین میں جا بجا سوراخ ہو جاتا زحموں کے کھرنڈا اترنے سے بدن پر داغ پڑجانا .

گڑھے گِیر ہونا

رک : گلے گیر ہونا ، گربیاں گیر ہونا .

گَڑھی بھاندْنا

مصبیت پر قابو پانا ، بڑی بہادری کا کام کرنا .

گَڑھی توڑْنا

قلعہ فتح کرنا ، قلعہ جیتنا .

گَڑھی ٹُوٹْنا

قلعے کا فتح ہوجاتا، قلعے کا شکست کھانا

گَڑی ہَڈِّیاں اُکھاڑْنا

رک : گڑے مردے اکھاڑنا جو زیادہ مستعمل ہے .

گَئے ہوش ٹِھکانے آنا

پھر سے حواس درست ہو جانا.

گَئے گُزْرے ہونا

بگڑ جانا ، خراب یا مکدر ہو جانا.

گَئی کَرْنا

چشم پوشی کرنا، درگزر کرنا، جانے دینا

گَئی گُزری ہونا

دور ہونا ، رفع ہونا ، کالعدم ہونا.

گَنڑ چُتَڑْیاں لَڑانا

(فحش) چوتڑ سے چوتڑ لڑانا ، باہم چوتڑوں کو ٹکرانا ، چپٹی لڑانا.

گَنڑ گِھسْنی کَرْنا

گانڑ گِھسنا ، چوتڑوں کو زمین سے صاف کرنا ، خوشامد کرنا ، ناک رگڑنا ، عاجزی کرنا

گند کٹنا

پاپ کٹنا، گناہ کٹنا

گند پاک ہونا

گند کٹنا، جھگڑا پاک ہونا، کسی رن٘ج اور مشقّت سے نجات پانا

گنْدہ کرْنا

میلا کرنا

گَنگا بَہانا

کسی کام سے فراغت پانا

گَنگا بَہْنا

فیض جاری ہونا

گنگا ہاتھ پر رکھنا

گنگا جَلْ کی شیشی ہاتھ پر رکھ کر قسم کھانا

گَنگا جَلی اُٹھانا

(ہندو) گنگا جلی کو ہاتھ پر رکھ کر قسم کھانا

گَنگا جَلی اُٹْھوانا

حلف لینا ؛ گنگا جلی اٹھانا (رک) کا تعدیہ .

گَنگا کی مائیں پینْڈ بَھرْنا

(ہندو) گنگا کی جانب قدم رکھ کر قسم کھانا ، گنگا جی کی قسم کھانا ، حلف اُٹھانا

گَنگا میں چَراغ بَہانا

(ہندو) منّت ماننے یا منّت پوری ہونے کے موقع پر چراغ جلا کر دریائے گنگا میں بہانا، چراغ گنگا کی نذر کرنا

گَنگا نَصِیب نہ ہونا

(ہندو) گنگا جی پر مرنا ، بینکنٹھ ہوجانا

گَنگا پار دِکْھلا دینا

رک : گنگا پار اُتار دینا

گَنگا پار اُتارْ دینا

ملک بدر کردینا ، شہر بدر کرنا ، کسی موردِ تقصیر کو جلا وطن کردینا ، تقصیر وار کو دیس نکالا دینا .

گَنگا پار اُتَرْنا

جلاوطن ہونا .

گَنگا پَر ہاتھ رَکْھنا

گنگا کی قسم کھانا ، گنگا کی قسم کھا کر کہنا .

گَنگا اُلْٹی بَہْنا

اُلٹی بات یا کام ہونا ، اصل واقع کے متضا یا برخلاف ہونا ، اصل سے ہٹ کر ہونا .

گَنگا اُٹھانا

(ہندو) گنگا جل ہاتھ میں لے کر قسم کھانا، دریائے گنگا کی قسم کھانا

گَنگا اُٹْھوانا

(ہندو) گنگا کی قسم کِھلوانا ، گنّگا جلی دینا .

گَنگا جَمْنا بَہْنا

دریا بہنا ؛ مسلسل آنسو نکلنا ، بہت زیادہ رونا .

گَنج ڈالْنا

اناج کی منڈی قائم کرنا ، غلّہ وغیرہ فروخت کرنے کا بازار قائم کرنا ؛ ویرانے کو آباد کرنا.

گَنج کَرنا

ذخیرہ کرنا ، ڈھیر یا ان٘بار لگانا.

گَنْج لَگانا

ڈھیر لگانا ، ان٘بار لگانا.

گَنج پاٹْنا

چھوٹا سا بازار یا منڈی بنانا ، چھت دار منڈی.

گاڑ توپ دینا

دفن کرنا ، زمین میں گاڑ دینا.

گاڑا بِٹھانا

پوشیدہ جگہ کسی کی تاک میں یا گھات میں بٹھانا

گاڑا پَڑْنا

گر جانا ، رک جانا ؛ بُرا وقت ہونا ، مصیبت پڑنا.

گاڑھا وَقْت

مشکل اور مصیبت کا زمانہ، تنگی کے دن

گاڑھے بَیٹْھنا

رک : گاڑے بیٹھنا

گاڑھے میں کَم خواب کا پَیوَنْد ہونا

بے جوڑ بات ہونا (رک : کمخواب / مخمل میں ٹاٹ کا پیوند ہونا).

گاڑھی چَھنْنا

آپس میں بہت محبت ہونا، گہری دوستی ہونا، بہت میل جول

گاڑی بَھر اِحسان جَتانا

تھوڑے سلوک پر بہت احسان جتانا

گاڑی چَلانا

کرائے پر گاڑی دینا یا خود چلانا

گاڑی چَلْنا

کام کا جاری رہنا ، گزر ہونا

گاڑی چُھوٹْنا

ریل گاڑی کا کسی اسٹیشن سے روانہ ہوجانا (گاڑی روانہ ہوجانے کی وجہ سے کسی مسافر کے بیٹھنے سے رہ جانے کے موقع پر بھی بولتے ہیں)

گاڑی دَوڑانا

گاڑی تیز چلانا ، تیزی دکھانا.

گاڑی دَھکیلْنا

کسی نہ کسی طرح کام چلانا.

گاڑی ہانکْنا

کوئی گاڑی (جس میں جانور جتا ہوا ہو)، چلانا

گاڑی جوتْنا

گاڑی میں گھوڑا یا بیل لگانا

گاڑی کا ایک پَہِیَہ سَمَجْھنا

نصف حصّہ جاننا ، لازمی حصّہ یا اہم جُزو خیال کرنا ، مددگار جاننا.

گاڑی کا وَقْت ہونا

ریل کی روانگی کا وقت ہونا ، گاڑی چُھٹنے کا وقت ہونا.

گاڑی کاٹْنا

چلتی گاڑی میں سے کچھ چرا لینا

گاڑی کَرنا

کرائے پر سواری لینا.

گاڑی کَٹْنا

گاڑی کاٹنا کے عمل کا مکمل ہونا

گاڑی کے دو پَہیے ہونا

ایک دوسرے کے لئے ناگزیر ہونا

گاڑی کھینچْنا

گاڑی چلانا، بوجھ یا کسی کام کی ذمہ داری نبھانا، لشتم پشتم گزارہ کرنا

گاڑی لیٹ ہونا

ریل گاڑی کی روانگی یا آمد میں تاخیر ہونا.

گاڑی نَہ چَلْنا

معاملت نہ ہونا ، موافقت نہ ہونا ، معاملت میں اٹکاؤ ہونا.

گاڑی پَکَڑْنا

ریل گاڑی کی روانگی کے وقت سے قبل اسٹیشن پر پہنچنا ؛ جلدی میں ہونا.

گاڑی پَر ہونا

گاڑی میں ہونا ، سفر کے لیے گاڑی میں بیٹھنا ، کہیں جانے کے لیے گاڑی پر سوار ہونا.

گاڑی پارْک کَرْنا

موٹر کار وغیرہ کھڑی کرنا ، کنارے لگانا.

گاڑی پَٹْری سے اُتَرْنا

غلط راستے پر چل نکلنا ، راہ سے بے راہ ہونا ، راہ سے بھٹک جانا.

گاڑی اِسْٹارْٹ ہونا

گاڑی اسٹارٹ کرنا (رک) کا لازم.

گاڑی اِسْٹارْٹ کَرْنا

موٹر گاڑی چلانے کے لیے انجن میں چابی لگا کر انجن کو چالو یا گرم کرنا.

گائے کَرْنا

۔گائے ذبح کرنا۔؎

گائے کو اَپنے سِینگ بھاری نَہیں ہوتے

اپنے گھر کے لوگوں کی پرورش کسی کو تکلیف دہ معلوم نہیں ہوتی

غائِب غُلَّہ ہونا

ختم ہونا ، مِٹ جانا.

غائِب غُلَّہ کَر دینا

غائب کر دینا ، الگ کر دینا ، اُڑا دینا ؛ چُھپا دینا ؛ اوپر ہی اوپر خرچِ کر ڈالنا.

غائِب غُلّا ہونا

بالکل غائب ہو جانا ، روپوش ہونا ، پوشیدہ ہو جانا ، اوجھل ہو جانا.

غائِب غُلّا کَر دینا

غائب کر دینا ، الگ کر دینا، چُھپا دینا، اوپر ہی اوپر خرچ کر ڈالنا

غائِب ہونا

روپوش ہو جانا، چُھپ جانا، پوشیدہ ہو جانا

غائِب کَرا دینا

پوشیدہ کرنا، مخفی کرنا، چوری کرنا، اڑانا

غائِب کھیلنا

بے دیکھے شطرنج کھیلنا

گانڑ چاٹْنا

(فحش) چوتڑ چاٹنا

گانڑ چَلْنا

دست آنا، اسہال جاری ہونا

گانڑ چُھپا کَر بھاگْنا

(فحش ؛ بازاری) دُم دبا کر بھاگنا ، ڈر کر بھاگنا.

گانڑ چِرْنا

رک : گانڑ پَھٹنا.

گانڑ چُرانا

(فحش ؛ بازاری) دُم دبانا ، خوف کی وجہ سے گریز کرنا.

گانڑ دھونا نَہ آنا

(فحش ؛ بازاری) بالکل بے تمیز ہونا ، ذرا شعور نہ ہونا ، ذرا سلیقہ نہ ہونا ؛ معمولی کام سے واقفیت نہ ہونا.

گانڑ غَلَط ہونا

(فحش ؛ بازاری) قافیہ تنگ ہونا ، بات نہ بننا ، عاجز آنا.

گانڑ گَلے میں آ جانا

(فحش ؛ بازاری) آنتیں گلے میں آ جانا ؛ اپنے ہاتھوں آپ آفت یا مصیبت میں پھنس جانا.

گانڑ گَنْجِفَہ کھیلْنا

(فحش ؛ بازاری) جان پر بَنْنا

گانڑ گَرْدَن ایک ہو جانا

سنڈ منڈ ہوجانا، نہایت موٹا ہوجانا

گانڑ گَرْدَن کا ہوش نَہ رَہنا

(فحش ؛ بازاری) رک : گان٘ڑ کی خبر نہ رہنا.

گانڑ گِھسْنا

رک : گان٘ڑ رگڑنا.

گانڑ گِھسْوانا

(فحش ؛ بازاری) خوشامد درآمد کرانا ، منّت سماجت کرانا.

گانڑ غُلامی کَرْنا

(فحش؛ بازاری) غلاموں کی طرح پیچھے لگے رہنا، نہایت اطاعت اور فرمان٘برداری کرنا

گانڑ جَلْنا

(فحش ؛ بازاری) بُرا لگنا ؛ مرچیں لگنا ؛ جلن ہونا ، حسد ہونا.

گانڑ کاٹْنا

(فحش ؛ بازاری) ختنہ کرنا ، مسلمانی کرنا ، سنت کرنا.

گانڑ کَلیجے جَھگْڑا پَڑْنا

(فحش ؛ بازاری) مصیبت میں پھن٘س جانا ، جان ضیق میں ہونا.

گانڑ کَٹانا

(فحش ؛ بازاری) مُخنَّث ہو جانا.

گانڑ کھولے پِھرْنا

(فحش ؛ بازاری) ننگا دھڑنگا پھرنا ، بے حجاب و بے پردہ پھرنا.

گانڑ کی خَبَر نَہ ہونا

(فحش ؛ بازاری) مطلق بے خبر اور بے ہوش ہونا ؛ کچھ سدھ بدھ نہ رہنا ، مدہوش ہونا ، بالکل غافل ہونا.

گانڑ کی خَبَر نَہ رَہنا

(فحش، بازاری) نہایت غافل ہوکر سوجانا

گانڑ کی سُدھ نَہ رَہْنا

(فحش ؛ بازاری) رک : گانڑ کی خبر نہ رہنا

گانڑ لُپْلُپانا

(فحش ؛ بازاری) اغلام کرانے کو جی چاہنا ؛ خواہش کرنا ، للچانا ؛ ڈرنا ، خوف کرنا.

گانڑ مارْنا

(فحش ؛ بازاری) اغلام کرنا ؛ خلاف وضع فطری کام کرنا ؛ ستانا ، دق کرنا ، حیران کرنا.

گانڑ مَرانا

چاپلوسی کرنا ، خوشامد کرنا.

گانڑ مَرْوانا

رک : گان٘ڑ مرانا

گانڑ میں چُنْچُنے لَگْنا

رک : گان٘ڑ میں پَتن٘گے لَگْنا.

گانڑ میں گُھس جانا

(فحش ؛ بازاری) جاتا رہنا ، دُور ہونا ، نکل جانا ، زائل ہونا.

گانڑ میں گُھسا جانا

(فحش، بازاری) نہایت خوشامد کرنا، للّو پتّو کرنا

گانڑ میں گُھسا رَہْنا

(فحش ؛ بازاری) ہر دم ساتھ رہنا ، خوشامد کے مارے ہر وقت کسی کے پاس رہنا ، خوشامد کے لیے ساتھ ساتھ لگے پھرنا.

گانڑ میں گُھسْنا

رک : گانڑ میں گھسا جانا ، رہنا.

گانڑ میں مِرْچیں لَگْنا

(فحش ؛ بازاری) بے حد ناگوار گزرنا ، ازحد بُرا لگنا ؛ تنکنا ؛ تِر بِھر ہونا ، جھلّانا ، غضبناک ہونا

گانڑ میں پَتَنگے لَگْنا

(فحش ؛ بازاری) بے حد ناگوار گزرنا ، بہت بُرا لگنا ؛ مرچیں سی لگنا.

گانڑ میں تُھوک لَگانا

(فحش ؛ بازاری) ذلیل کرنا ، رُسوا کرنا ؛ دھوکا دینا.

گانڑ میں تُھوکْنا

(فحش ؛ بازاری) نہایت ذلیل کرنا ، شرمندہ کرنا.

گانڑ میں اُنگْلی کَرْنا

(فحش، بازاری) دق کرنا، ستانا، دم کرنا، ستا مارنا

گانڑ پھاڑْنا

(کنایۃً) ناک میں دم کرنا، دق کرنا

گانڑ پَھٹ کَر حَوض ہو جانا

دیوالہ نکل جانا، قلّاش ہوجانا، کچھ پاس نہ رہنا، کنگال ہوجانا، خرچ سے گھبرا جانا، (کنایۃً) زیادہ خرچ کے باعث دوالا نکل جانا

گانڑ پَھٹْنا

بہت زیادہ ڈرنا، دہشت بیٹھنا، خوف سے جان نکلنا، حد درجہ خوف زدہ ہونا

گانڑ رَگَڑْنا

حد سے زیادہ چاپلوسی کرنا

گانڑ سے گھوڑا کھولْنا

(فحش ؛ بازاری) رک : گانڑ سے گل کترنا.

گانڑ سے گُل کَتَرْنا

(فحش ؛ بازاری) چوتڑوں سے اُتّو کرنا ؛ ناممکن الوقوع امر کے لیے بے فائدہ محنت کرنا ؛ کوئی انوکھا عجیب اور مُشکل کام کرنا ، کرتب دکھانا ، ناممکن بات کرنا ؛ ازحد کوشش کرنا.

گانڑ تَوے پَر رَگَڑْنا

(فحش ؛ بازاری) حد درجہ کوشش کرنا ، بے حد تن دہی سے کام لینا ، دقیقہ اُٹھا نہ رکھنا.

گاندَل کَرنا

(ٹھگی) مُردے کی لاش کو پکّا گاڑنا

گانْجے والا

گانجا بیچنے والا

گانٹ لینا

سوچ لینا.

گانٹھ بندْھنا

(رقم) قبضے میں رہنا، محفوظ ہونا، خرچ نہ ہونا

گانٹھ بَیٹْھنا

ہتھیا لینا ، چھین لینا ، اپنے قبضہ یا تصرف میں کر لینا.

گانٹھ ڈالْنا

کسی چیز میں گرہ ڈال دینا

گانٹھ دینا

۲. گانٹھنا

گانٹھ جوڑْنا

(ہندو) پھیروں کے وقت دولہا اور دلہن کے دوپٹے میں ملا کر گرہ دینا، عقد باندھنا، گٹھ جوڑ لگانا، بیاہ کرنا، نکاح کرنا

گانٹھ کا کھونا

اپنی گرہ کا روپیہ برباد کرنا، ذاتی روپیہ ضائع کرنا؛ نقصان اُٹھانا، ٹوٹا بھرنا

گانٹھ کَرْنا

سازش کرنا، اتفاق کرنا

گانٹھ کَتَرْنا

جیب کاٹنا، ٹھگنا، چورانا، غبن کرنا

گانٹھ کَٹْنا

جیب کتری جانا، جیب لٹنا، ٹھگا جانا

گانٹھ کَٹْوانا

گانٹھ کاٹنا کا تعدیہ ، چوری کروانا ، ٹھگا دینا ، لُٹوا دینا ، نقصان پہنچوانا.

گانٹھ کھولْنا

(کنایۃً) خوب خرچ کرنا

گانْٹْھ لیْنا

ہم خیال کر لینا، کسی کو ساتھ ملا لینا، پرچا لینا

گانٹھ میں باندھنا

اپنے قبضے میں کرلینا، اپنی جیب میں ڈالنا

گانٹھ میں ہونا

پاس ہونا، قبضے میں کچھ ہونا

گانٹھ میں کَر لینا

گرہ میں باندھ لینا ؛ یاد رکھنا.

گانٹھ میں زَر باندھ کے رَکْھنا

روپیہ کو نہایت احتیاط سے رکھنا ، دولت کو خرچ سے بچا کر رکھنا ، روپیہ چھپا کر رکھنا ، دولت کو ہوا نہ لگنے دینا.

گانٹھ میں زَر ہونا

پیسہ پلّے ہونا ، نقدی پاس ہونا ، ڈب میں روپیہ ہونا ، گرہ میں مال ہونا.

گانٹھ پڑنا

گرہ لگنا یا لگ جانا، رکاوٹ پیدا ہونا

گانٹھ سے جانا

ذاتی نقصان ہو جانا، اپنی جیب سے روپیہ یا قیمتی اشیا کا نکل جانا

گانٹھ اُکَھڑْنا

جوڑ ہل جانا

گاؤُ گَھپ ہونا

گاؤ گھپ کرنا (رک) کا لازم ، ختم ہو جانا ، بے جا خرچ ہونا ، ضائع ہو جانا.

گاب ڈالْنا

رک : ,, گابھ ڈالنا ،،

گابْھ آنا

(کاشت کاری) پھلوں کی گلّی پھوٹنا.

گابْھ ڈالْنا

کچّا حمل گرنا، حمل ساقط کرنا (عموماً حیوانات کے لیے مستعمل)

گابْھ گِرانا

رک : ,, گابھ ڈالنا ،، جس کا یہ متعدی ہے.

گابْھ گِرْنا

رک : ,, گابھ گرانا ،، جس کا یہ لازم ہے.

گابھا آنا

(کاشت کاری) بعض پھل دار درختوں کی کلی (جس میں پھل یا بیج کے گچّھے تہ در تہ لگے ہوتے ہیں) کا پھوٹنا

گابھا ڈالْنا

رک : گابھ ڈالنا .

گابَھن ہونا

گابھن کرنا (رک) کا لازم ، حاملہ ہونا.

گابَھن کَرانا

حاملہ کرانا ، نر چُھڑوانا .

گابَھن کَرنا

رک : گابھن کرانا ، حاملہ کرنا .

گاد بَیٹْھنا

تلچھٹ کا ایک جگہ جمع ہونا یا تہہ میں بیٹھ جانا

گاد اُٹھانا

نیچے تہہ میں بیٹھی ہوئی کثافت، تلچھٹ، مٹی کو اوپر کی طرف حرکت دینا، ہلانا، گارا گھولنا

گاہَکی پَٹْنا

سودا بننا، خرید و فروخت کا معاملہ طے ہونا

گاہی ہونا

(مرغ بازی) بالی میں حریف کے سامنے مرغ کا دیوانہ وار بھاگتے پھرنا ، وحشت پر آنا.

گاجَن لَگْنا

گاجنا ، بجنا ، بجنے لگنا.

گاجر مولی کی طرح کاٹنا

بیدردی سے قتل کرنا، بے دریغ قتل کرنا، قتل عام کرنا، کُشتوں کا ڈھیر لگا دینا

گاجَر مُولی کی طَرَح کَٹْنا

رک : گاجر مولی کی طرح کاٹنا ، جس کا یہ لازم ہے .

گال بَجانا

من٘ھ سے ہم ہم کی آواز نکالنا

گال چُھونا

گال کو ہاتھ سے مس کرنا

گال کَلنا

ہاتھ کو گال پر پھیرنا

گال کَرنا

بد کلامی کرنا ، گالیاں دینا ، بد زبانی کرنا .

گال نِیلے ہونا

زیادہ بوسوں کی وجہ سے گالوں کا نیلا ہونا

گال پَر گال چَڑھنا

گالوں کا پھول جانا ، بہت موٹا ہوجانا.

گال پُھلانا

فخر کا اظہار کرنا

گال پِچَک جانا

کلّے کی کھال کا اندر کی طرف پچک جانا ، دُبلا ہوجانا.

گال سے گال جُدا نَہ ہونا

وصل میں ہم آغوش ہونا

گال سینکْنا

طمانچہ کھانا

گال سُجانا

روٹھ جانا، ناراض ہوجانا، چیں بہ چبیں ہونا

گال توڑْنا

رخسار پر دانت مارنا، زبردستی بوسہ لینا

گالا گالا کَرنا

نرم و ملائم کردینا ، بے ضرر و حقیر کر دینا.

گالَم گُلوچ ہونا

گالم گلوچ کرنا (رک) کا لازم.

گالَم گُلوچ کَرنا

گالی گفتار کرنا ، گالیاں بکنا ، فحش کلامی کرنا.

غالِب آنا

زیادہ ہونا، طاری ہونا

گالی چَڑھانا

ایسا کوئی کلمہ کہنا جس سے سسرال کا کوئی فرضی رشتہ قائم ہوتا ہو.

گالی چَڑْھنا

گالی چڑھانا (رک) کا لازم ؛ لڑکی کا رشتہ کسی خاندان میں طے ہو جانا.

گالی چَلْنا

آپس میں گالیوں کا تبادلہ ہونا ، گالم گلوج کرنا ، دشنام طرازی.

گالی چَٹَخْنا

ایک دوسرے کو گالی دینا ، گالی گلوچ ہونا ، اخلاق سے گری ہوئی باتیں کرنا.

گالی دینا

بُری بات مُنھ سے نکالنا، دشنام، بدزبانی کرنا، فحش بکنا، لغو باتیں کرنا

گالی کھانا

دشنام سُننا، کسی کے من٘ھ سے بُری یا فحش بات سُننا

گالی سُنْوانا

گالی سنانا جس کا یہ متعدی المتعدی ہے

گالی گُفْتار نِکالْنا

گالم گلوچ کرنا، گالی دینا

گالِیاں گَڑھ گَڑھ کے دینا

نئی نئی گالیاں تراشنا ، نئی نئی گالیاں دینا ، مروجہ گالیوں کے علاوہ اپنی طرف سے وضع کر کے گالیاں دینا ، فحش اور غلیظ گالیاں دینا.

گالِیاں گانا

شادی بیاہ کے موقع پر انعام لینے کے لیے میراثنوں کا وہ گیت گانا جس میں سمدھیانے والوں کو ہلکی پھلکی گالیاں دی جاتی ہیں (محض تفریح طبع کے لیے).

گالِیاں کھانا

اپنے خلاف کسی سے فحش باتیں سُننا ، گالیاں سننا ، بُرا بھلا سُننا ، دشنام سُننا ، ہدف ملامت بننا ، سخت سست سُننا.

گالِیاں کِھلانا

کسی کو ورغلا کر اپنے مخالف کو گالیاں دلوانا ، مخالف پر گالیاں پڑنے دینا ، گالیاں کھانا کا تعدیہ ، بے عزتی کرانا.

گالِیاں مِلْنا

برا بھلا کہنے لگ جانا

گالِیاں سَرْمُکھ سُنانا

۔بُرا بھلا کہنا۔ گالیاں دینا۔؎

گالِیاں سُنانا

نئی نئی گالیاں دینا

گالِیاں ٹِکانا

گالیاں سنانا.

گالِیوں کا جھاڑ باندْھنا

لگا تار گالیاں دیے جانا ، مسلسل دُشنام دینا.

گالِیوں پَر چُھوٹْنا

رک : گالیوں پر اتر آنا

گالِیوں پَر اُتَر آنا

یہاں تک بڑھ جانا کہ برا بھلا کہنے لگ جانا ، گالیاں دینے لگنا ، بد زبانی کرنے لگنا.

گالوں کی جُھرّیاں چُھپانا

(عور) چہرے سے بڑھاپے کے آثار دُور کرنا ، عمر کم ظاہر کرنے کے لیے میک اپ وغیرہ کرنا.

گالوں میں چاوَل بَھرنا

بڑا بول بولنا ، کوئی شخص ڈینگ کی لے یا طعن و طنز کی گفتگو کرے تو کہتے ہیں کہ گال میں چاول بھرے ہیں.

گالوں پَر جُھرِّیاں ہونا

رخساروں پر بڑھاپے کی وجہ سے شکنیں پڑجانا .

گال پَٹْخی کَرنا

جھڑکنا ، تنبیہ کرنا

گام مارْنا

قدم رکھنا ، چلنا ، داخل ہونا ، در آنا.

گام رَکْھنا

چلنا ، قدم رکھنا ، آمادۂ عمل ہونا ، عمل کرنا.

گام سَنج ہونا

چلنا ، تیز چلنا .

گام اُٹھانا

پان٘و بڑھانا ، جلدی چلنا ، جلدی جلدی قدم رکھنا.

گام اُٹْھنا

پان٘و آگے بڑھنا ، قدم اُٹھنا ، پاؤں کا جنبش کرنا ، چلنا.

گَامْزَنْ ہُونا

قدم بڑھانا، چلنا، رواں ہونا

گَاْمْزَن کَرْنا

راستے پر چلانا، رواں کرنا

گان کَرنا

(ٹھگی) مسافر کو قتل کرنے کے ارادے سے کسی جگہ بٹھا کر دھوکا پٹّی اور بہلاوے کی باتیں کرنا جس سے اس کا دھیان بھٹکے، چوکا دینا ، چوکارا دینا .

گانا

من٘ھ سے سُر یا سُریلی آواز نکالنا، سریلے بول بندھے ہوئے سروں سے نکالنا، نغمہ سرائی کرنا، لہکنا، ناچ رنگ، رقص و سرود، گانا بجانا

گانا ہونا

کیچڑ ہوجانا ، مٹّی ہوجانا ، گارا بننا.

گانا نَچانا

کسی کو بہت ستانا ، دق کرنا ، زچ کر دینا ۔

گانا ناچْنا

ناچ دکھانا ، رقص کرنا ، تھرکنا

گارا بَنانا

(معماری) چُنائی کے لیے مٹّی میں پانی ملا کر نرم یا لوچ دار بنانا.

گارا کَرنا

شیر کا اپنے مارے یا کھائے ہوئے شکار کو دوبارہ کھانے کے لیے آنا

غارَت ڈالْنا

لوٹنے کے لیے حملہ کرنا ، لوٹ مار کرنا.

غارَت ہونا

بگڑجانا، خراب ہوجانا

غارَت جانا

لوٹا جانا، خراب ہوجانا، تباہ ہونا، برباد ہونا

غارَت کَرنا

تباہ کرنا، برباد کرنا

غارَت مَچْنا

لوٹ مار شروع ہو جانا ، لوٹ کھسوٹ کا آغاز ہونا.

غارَت گَری مَچانا

لوٹ مار کرنا، تاخت و تاراج کرنا، تباہی مچانا

غار و مَغاک بَرابَر کَرنا

گڑھوں والی زمین کو ہموار کرنا

غاشِیَہ ڈالنا

سنسان ہونے کے موقع پر بھی استعمال کرتے ہیں، جیسے دنگلوں پر غاشیے پڑگئے

غاشِیَہ پَڑْنا

کسی چیز پر کپڑا ڈال دینا جس سے ظاہر ہو کہ استعمال میں نہیں آتی

غاشِیَہ اُٹھانا

فرمان٘بردای کرنا ، اطاعت کرنا .

گات سے ہونا

حاملہ ہونا

گات اُبَھرْنا

عورت کے بالغ ہونے پر چھاتیاں نمایاں ہونا، گات امنگنا

گات اُمَنگْنا

چھاتیاں اُبھر آنا ، عورت کے بالغ ہونے کی علامت ظاہر ہونا ، گات اُبھرنا.

گاتی باندْھنا

دوپٹے کو سینے اور کمرسے باندھنا

گاؤ گَھپ کَرنا

مال غائب کر دینا، غبن کرنا، تغلب کرنا

گاؤ زورِیاں دِکھانا

طاقت کا مظاہرہ کرنا ، طاقت آزمائی کرنا ، شہ زوریوں سے کام لینا.

گاؤ خُورْد ہونا

گیا گزرا ہونا ، ضائع ہو جانا ، ختم ہو جانا ، غائب ہو جانا ، تباہ و برباد ہونا.

گاؤ خُورْد کَرْنا

ضائع کرنا ، ختم کرنا نیز تباہ برباد کرنا.

گاؤ زوری کَرْنا

گائے کی سی طاقت دکھانا ، بہت زور کرنا ، طاقت آزمانا.

گائے کی طَرَح کانْپْنا

بہت ڈرنا، ڈر سے لرزنا، خوفزدہ ہونا، اس طرح لرزنا جیسے گائےقصائی کے آگے جان کی خوف سے تھرّاتی ہے

غازَہ دینا

غازہ لگانا.

غازَہ کَرنا

غازہ لگانا یا مَلنا.

غَبَن کَرْنا

دھوکا دینا

غَبَن کھانا

نقصان اُٹھانا ، خسارا ہونا ، دھوکا کھانا .

گَدا کَرنا

بھیک مانگنا ، بھکشا مانگنا ، گدائی کرنا .

گَدائی مَنگْنا

بھیک مان٘گنا

غَدَر کَر رَکھنا

شور و غل کرنا

غَدْر مَچْنا

بدامنی پھیلنا، بغاوت ہونا، لوٹ مار ہونا، فتنہ برپا ہونا، افراتفری ہونا

گَڈّا کَرنا

ایک دوسرے کو لِپٹ جانا ؛ گُتھنا

گَدّا کھانا

گیند کا زمین پر گر کر اوپر طرف اچھلنا، ٹپا کھانا

گَدّا لَگانا

اپنے کنکوے کو مقابل کے کنکوے پر غوطہ میں کھین٘چنا

گَدّے لَگانا

قیاس کرنا، خیالی گھوڑے دوڑانا، اندازہ کرنا

گَڈّھے میں گِرنا

پستی میں گرنا ، ذلیل و خوار ہونا ، بے عزت ہونا.

گَڈّھے سے نِکَلْنا

پستی سے نکلنا ، ذِلّت و خواری سے چھٹکارا پانا نیز قدیم رسم و رواج سے نجات حاصل کرنا.

گَدّھی چُرانا

کسی کا کچھ بگاڑنا ، نقصان کرنا .

گَدّی بَحال کَرْنا

دوبارہ گدّی پر بِٹھانا ، دوبارہ بر سرِ اقتدار لانا.

گَدّی بَنی رَہْنا

حکومت برقرار رہنا ، راج قائم رہنا ، اقتدار باقی رہنا .

گَدّی چِھینْنا

اختیار سے محروم کرنا ، اقتدار سے ہٹانا ، حکومت ختم کلر دینا.

گَدّی پَر بَیٹْھنا

مسند حکومت پر جلوہ فرمانا, کسی بزرگ یا پیر یا گرو کے بعد اس کا جانشین ہونا

گَدّی پَرْ بِٹھانا

مسند نشیں کرنا، تخت پر بیٹھنا، کسی ملک یا ریاست کی حکومت سونپنا

گَدّی سَنبھالْنا

کسی منضب پر فائز ہونا نیز تخت نشیں ہونا.

گَدّی سے دَسْت بَرْدار ہو جانا

اقتدار یو حکومت چھوڑ دینا.

گَدّی سے اُتارْنا

حکومت سے معزول کرنا، بادشاہی کلے اختیارات چھین لینا، منصب سے ہٹانا

گَڈھ فَتْح کَرْنا

رک : گڈھ جیتنا ؛ ناممکن کو ممکن بنانا.

گَڈھ جِیتْنا

قلعہ فتح کرنا ؛ کوئی اہم کام سرانجام دینا ؛ کسی مشکل یا مصیبت سے نجات پانا.

گَدھا بَنْنا

گدھا بنانا (رک) کا لازم ، بے وقوف بننا نیز سخت محنت کرنا.

گَدھا بَنانا

کسی کو بے وقوف بنانا

گَدھا دَلْدَل میں پَھنسنا

کسی ایسے جھگڑے میں پھنسنا جس سے نکلنا ہت مشکل یا ناممکن ہو ، کسی بڑے قضیے میں الجھنا جس سے کوئی مفر نہ ہو.

گَدھے گھوڑے ایک بھاؤ چَلْنا

کسی چیز کی کوئی اہمیت نہ ہونا اچھے برے میں کوئی فرق نہ ہونا

گَدھے کا باپ ہونا

گدھے سے بڑھ کر ہونا، بولی بولنے میں گدھے سے بڑھ کر ہونا

گدھے کے ہل چلوانا

گدھے کو ہل چلوانا، آباد جگہ کو اُجڑوانا مسمار کرانا، قلع قمع کرانا

گَدھے کی مَوت مَرْنا

نہایت بُری حالت مٰں مرنا .

گَدھے کو آدمی بَنانا

بیوقوف کو عقلمند بنانا ، نالائق کو لائق کر دینا ، تعلیم و تربیت کرنا .

گَدھے کو اَفْلاطُون کہْنا

اپنا مطب نکلانے کے لیے بیوقوف کو عاقل کہنا ، خوشامد کرنا .

گدھے کو باپ بنانا

اپنی غرض پر ذلیل سے ذلیل آدمی کی بھی خوشامد کرنا

گَدھے کو حَلْوا کِھلا کر لاتیں کھانا

بُروں کے ساتھ بھلائی کرکے بُرائی پانا، نقصان اُٹھانا، نادان اور بے وقوف کو سرچڑھا کر خِفّت اُٹھانا، نیک سلوک کرکے نقصان اٹھانا

گَدھے کو خُشْکا بھانا

اسراف کرنا ، بے جا خرچ کرنا .

گَدھے کو سَر چَڑھانا

کم ظرف کو اعزاز بخشنا .

گَدھے لوٹْنا

ویرانی ہو جانا ، غیر آباد ہونا ، چہل پہل نہ رہنا .

گَدھے پَر کِتابیں لادْنا

بے وقوف کو علم سکھانا ، ایسے کو علم سکھانا جو اس پر عمل نہ کر سکے.

گَدھے پَر کِتابیں لَدْنا

گدھے پر کتابیں لادنا (رک) کا لازم ، بے وقوف کو علم ہونا ، علم سیکھنا مگر عمل نہ ہونا ؛ نالائق کو اعلیٰ کام ملنا .

گَدھے پَر سَوار کَرنا

رسوا کرنا ، بدنام کرنا ، سزا دینا (پُرانے زمانے کی ای کسزا کہ مجرم کا مُن٘ھ کالا کرکے اُلٹا گدھے پر سوار کرکے سارے شہر میں پھرایا کرتے تھے).

گَدھے پَر اُلْٹا سَوار کَرْنا

برسر عام رسوا کرنا ، بے عزّت کرنا ، بدنام (پُرانے زمانے کی ایک سزا ، کہ مجرم کا مُن٘ھ کالا کر کے اُلٹا گدھے پر سوار کر کے سارے شہر میں پھرایا کرتے تھے).

گَدھوں بُخار چَڑْھنا

شدت سے بخار چڑھنا ، بخار کی شدید کیفیت ہونا .

گَدھوں کے ہَل چَلْوانا

۔متعدی ویران کردینا۔

گَدھوں کو خُشْکا کِھلانا

بیوقوب اور نا اہل کو بڑا رتبہ دینا .

گَدھوں پَر بارْ ڈالْنا

نااہل انسانون کو فریب دینا .

گَدھوں پَہ عِلْم لادْنا

رک : گدھے پر کتابیں لادنا .

گَدھوں سے کھیت چَرْوانا

غیر مستحق لوگوں پر انعام و اکرام کرنا ، غیر مستحق لوگوں سے اچھا سلوک کرنا .

گَڈ مَڈ ہونا

مل جانا، مخلوط ہوجانا، گتھنا، خلط ملط ہونا

گَڈ مَڈْ کَرْنا

ملا دینا، گڑ بڑ کرنا، مخلوط کرنا، خلط ملط کر دینا

غَدْر ڈالْنا

بغاوت کرنا، ہنگامہ مچانا، فتنہ و فساد پھیلانا

غَدْر مَچانا

بغاوت کرنا ، فتنہ برپا کرنا ، ہنگامہ برپا کرنا ، بدامنی پھیلانا .

غَدْر پَڑْنا

غدر ہونا .

غَفِیل کَرنا

ہوش اُڑا دینا .

غَفْلَت بَرَت٘نا

بے پروائی کرنا ، بے توجہی کرنا ، لا پروائی سے کام لینا .

غَفْلَت چھانا

غافل ہوجانا ، بے خبر ہوجانا ، اونگھنا .

غَفْلَت دینا

غافل کرنا ، توّجہ ہٹانا ، چکما دینا .

غَفْلَت کا پَرْدَہ پَڑْنا

مدہوشی طاری ہونا، بے خبری نسیان چھا جانا، غافل ہو جانا، بے پروا ہو جانا

غَفْلَت کَرْنا

بے پروائی کرنا، بے التفاتی کرنا، کوتاہی کرنا

غَفْلَت کی نِیند سونا

غافل ہو کر سونا ، گہری نیند سونا

غَفْلَت طارِی ہونا

غافل ہوجانا، اونگھنا

گَگن ہونا

ببہت بلند ہونا، اونچا ہونا، تارا ہو جانا

گَگَن کھیْلْنا

لہروں کا اُونچا اُٹھنا، پانی کا اٹھ کر موجیں مارنا، نہایت اُونچا اُچھلنا، بہتے ہوئے پانی یا ندی وغیرہ اچھلنا

گَہ بانْدْھنا

قبضہ شمشیر میں لتا باندھنا، گرفت مضبوط کرنے کے جتن کرنا، گرفت مضبوط کرنے کی مشق کرنا

گَہ بَیٹْھنا

تلوار کے قبضے کا ہاتھ میں پوری طرح آ جانا، گرفت مضبوط ہونا

گَہ جانا

کسی سخت یا کڑی چیز کا گھس جانا

گَہہ کَر چُھوٹْنا

گہنائے چاند کا گہن سے نکلنا.

گَہَک کَر بولْنا

نہایت گرم جوشتی اور تپاک سے بولنا ؛ للکار کر بولنا ، تڑخ کر جواب دینا ، سخت کلامی سے جواب دینا ، تیز ہو کر بولنا ، ترش ہو کر بولنا.

گَہَک کَر مِلْنا

خوشی سے ملنا ، گرم جوشی سے ملنا ، بڑھ کر ملنا.

گَہَن بھاری ہونا

گہن کا منحوس ہونا ، گہن کا گراں گزرنا.

گَہَن چَھٹْنا

گہن دُور ہونا، گہن کا اثر ختم ہونا، چاند یا سورج میں گہن کے بعد روشنی آنے لگنا

گَہَن لَگْنا

(کنایۃً) عیب لگنا، دھبّا لگنا، بدنامی ہونا، رسوائی ہونا

گَہَن پَڑْنا

سورج یا چاند گرہن ہونا، کسوف یا خسوف ہونا

گَہَن سے نِکَلْنا

رک : گہن سے چھٹنا.

گَہَن اُتَرْنا

گہن دور ہونا ، کسوف یا خسوف ختم ہو جانا.

گَہْنا بَڑھانا

گہنا اُتارنا.

گَہْنے رَکْھنا

زیورات کو گرو رکھنا، رہن کرنا، بندھک رکھنا

گھر نہ ہوا کوئی ویرانہ ہوا

گھر کی وقعت ویرانے کے برابر کردی

گَہْرا ہاتھ لَگانا

زور کا ہاتھ مارنا، کاری زخم لگانا

گَہْرا ہاتھ مارْنا

بہت نفع حاصل کرنا، بہت سا منافع کمانا؛ کسی عمدہ خاندان کی یا نہایت حسین عورت کو بھگا کر لے جانا

گَہْرا ہاتھ رَہنا

بہت دخل رہنا ، اہم کردار رہنا.

گَہْرے گَہْرے سانس لینا

لمبے لمبے سانس لینا ، ٹھنڈی آہیں بھرنا.

گَہْرے ہونا

خاطر خواہ فائدہ ہونا، بہت نفع حاصل ہونا، عیش ہونا، وارے نیارے ہونا، خوب کمانا، خوب مال مارنا

گَہْرے کَرانا

خوب نفع پہنچانا ، بہت سا مال دلانا.

گہرے کرنا

خوب نفع اٹھانا، کمال نفع اٹھانا، بڑا فائدہ حاصل کرنا، مال مارنا، خاطر خواہ فائدہ اٹھانا

گَہْرے میں ہونا

گہرائی میں ہونا ، تہ کے قریب ہونا.

گَہْرے سانس بَھرْنا

ٹھنڈے سانس لینا ، آہ سرد نکالنا ، دم سرد کھینچنا ، دیر دیر میں سانس لینا ، لمبے سانس کھینچنا.

گَہْری چھانْنا

پکی دوستی کرنا، نہایت ربط و ضبط بڑھانا، میل جول جتانا

گہْری چَھنْنا

مناظرہ ہونا

گَہْری گُھٹْنا

گہری چھننا، گاڑھی چھننا

گہْری نَظَر ڈالْنا

غور سے دیکھنا، بغور مطالعہ کرنا

گہْری نَظَر رَکْھنا

بھرپور توجہ دینا، اچھی طرح باخبر ہونا، بھرپور آشنائی ہونا

گہْری نِیند سونا

خواب غفلت میں ہونا ، پُرسکون نیند سونا ، نہایت بے خبر اور غافل ہو کر سونا.

گہْری رَقْم مارْنا

لمبا ہاتھ مارْنا ، بڑی رقم غبن کرنا ، ناجائز طریقے سے بڑی رقم حاصل کرنا.

غَیب غُلیلا ہو جانا

کھو جانا، گم ہوجانا، نظروں سے اوجھل ہوجانا، بالکل غائب ہوجانا، رفوہ چکّر ہوجانا

غَیب غُلیلا ہونا

کھو جانا، گم ہوجانا، نظروں سے اوجھل ہوجانا، بالکل غائب ہوجانا، رفوہ چکّر ہوجانا

غَیب کی خَبَر دینا

غیب کی بات بیان کرنا ، پیش گوئی کرنا ، آئندہ واقعات کی خبر دینا.

غَیب سے دینا

جہاں سے کوئی خیال نہ ہو وہاں سے کچھ چیز ملنا، خدا کا دینا

غَیبی تَمانچا پَڑْنا

قدرت کی طرف سے بدی کی سزا ملنا

گَیل بھیجْنا

ہمراہ کرنا، کسی کے ساتھ بھیجنا، سنگ کر دینا

گَیل جانا

ساتھ جانا، ہمراہ جانا

گَیل کَرنا

ہمراہ کرنا ، کسی کے ساتھ کرنا ، سنگ کر دینا ، ساتھ بھیجْنا.

گَیل لینا

ہمراہ لینا ، ساتھ لینا.

غَین ہونا

نیند میں ہونا، مدہوش ہونا، بیہوش ہونا، بے خبر ہونا

غَیر حالَت ہو جانا

جاں کنی کی نوبت آ جانا ، دگرگوں حالت ہونا ، نڈھال ہونا ، حال بے حال ہوجانا.

غَیر حالَت ہونا

جاں کنی کی نوبت آ جانا ، دگرگوں حالت ہونا ، نڈھال ہونا ، حال بے حال ہوجانا.

غَیر کی آگ میں جَلْنا

دوسرے کی آفت میں پڑنا ، دوسرے شخص کی محبت میں سوختہ ہونا.

غَیر کی بَد شُگُونی کے واسْطے اَپنی ناک کَٹانا

مخلاف کے تھوڑے نقصان کے واسطے اپنا بڑا نقصان کرنا.

غَیْر مَرْد کا ہاتھ لَگانا

عورت کے ساتھ خاوند کے علاوہ کسی اور شخص کا ہم صحبت ہونا

غَیْر مَرْد کا ہاتھ لَگنا

عورت کے ساتھ خاوند کے علاوہ کسی اور شخص کا ہم صحبت ہونا

غَیر سَمَجْھنا

اجنبی سمجھنا، اپنا خیال نہ کرنا، اپنا نہ سمجھنا، توجہ نہ دینا

غَیرَت اَڑ جانا

غیرت اڑا دینا (رک) کا لازم ، شرم و حیا جاتی رہنا.

غَیرَت آنا

رشک ہونا ، شرم آنا ، حیا آنا.

غَیرَت دِلانا

شرم و حیا کے جذبے کو اُبھارنا ، شرمندہ کرنا ، خجل و منفعل کرنا.

غَیرَت ہونا

شرم و ندامت ہونا.

غَیرَت کَرنا

شرم کرنا ، حیا کرنا.

غَیرَت کھا کے ڈُوب مَرْنا

شرم کے باعث ڈوب کے مر جانا، حیا سے جان دے دینا

غَیرَت کھانا

شرم کرنا ، منفعل ہونا ، شرمندہ ہونا.

غَیرَت پَکَڑْنا

شرم کرنا ، غلطی کا احساس ہونا .

غَیرَت رَکْھنا

حیا رکھنا ، باحیا ہونا ، غیرت دار ہونا.

غَیرَت سے گَڑ جانا

نہایت شرمندہ ہونا.

غَیرَت سے کَٹ جانا

بہت زیادہ شرمندہ ہونا ، نہایت خجل ہونا.

غَیْرَت سے مَر جانا

شرم کے باعث جان دینا، حیا سے جان دے دینا

غَیرَت سے پانِی ہونا

حمیت کی وجہ سے شرمندہ ہونا

غَیرَت اُڑا دینا

بے حیائی اختیار کرنا ، عزّت و ناموس کا پاس و لحاظ نہ رکھنا ، بے غیرت بن جاتا.

غَیرِیَّت بَرَتْنا

بیگانہ خیال کرنا ، غیر جاننا ، اجنبی سمجھنا ، بیگانوں کا سا برتاؤ کرنا.

غَیرِیَّت رَہْنا

مغایرت ہونا، ایک دوسرے کو غیر سمجھنا

غَیْر جاننا

بیگانہ سمجھنا

غَیروں کے آگ میں پَڑْنا

دوسروں کی مصیبت اپنے سر لینا ، خود کو اوروں کی آفت میں ڈالنا ، بلاوجہ کسیِ کا ساتھ دینا.

غَیظ میں آنا

رک : غیظ آنا.

غَیض میں ہونا

غصّے میں ہونا.

غَیظ طاری ہونا

بہت غصّہ آنا.

گَجَر بَجانا

صبح ہونے کا اعلان کرنے کے لیے گھنٹے کا کچھ دیر بجانا.

گَجَر بَھتّا بَنانا

خلط ملط کر دینا ، اچھے بُرے کا مِلا دینا

گَجَر پُھوٹْنا

صبحِ صادق کا وقت ہونا ، پو پُھوٹنا.

گَجْگَجی آنا

کسی نرم لجلجی چیز کو چھونے سے کراہت محسوس ہونا .

گَجّھا دَبا بَیٹْھنا

بے ایمانی سے کسی کا مال حاصل کرنا، بد دیانتی سے کسی کی دولت لے لینا

گّجَّھا دبانا

بدعنوانی اور رشوت سے بہت ساری دولت اور ملکیت جمع کرنا

گَجّھا مارْنا

گجّھا دبا بیٹھنا، دولت پر زبردستی قبضہ کرنا، مال و اسباب پر قابض ہونا

گَل چُکْنا

سڑ جانا (رک) کی تکمیل .

گَل دینا

پھان٘سی دینا، پھان٘سی کا پھندا ڈالنا، گلا گھون٘ٹْنا، کسی چیز کو کنڈی میں لٹکا دینا

گَل گَرْدنَی کَرنا

بے فائدہ گلا پھاڑنا ، بہت شور مچانا .

گَل کا ہار ہونا

رک : گلے کا ہار ہونا .

گَل کَر آٹا ہونا

بہت زیادہ گل جانا ؛ خراب ہو جانا ، برباد ہو جانا .

گَل لَگانا

رک : گلے لگانا .

گَل لَگْنا

گل دینا (رک) کا لازم ، پھان٘سی چڑھنا .

گَل پڑْنا

(شرم سے) پانی پانی ہو جانا .

گَل سَڑ چُکنْا

گل سڑ جانا (رک) لکی تکمیل فعل .

گَل ٹَنگ ہونا

تباہ و برباد ہونا .

گَلا آنا

گلا خراب ہو جانا، حلق کے کوّے کا نیچے لٹک آنا، حلق میں چھالے پڑ جانا یا ورم آ جانا

گلا بند ہوجانا

آواز بیٹھ جانا

گَلا بَندھانا

اپنے تئیں پابند یا مقید کرنا، گردن پھنسانا

گَلا بَندْھنا

پابند ہونا، مجبور ہونا

گَلا بَندْھوانا

رک : گلا بندھانا.

گَلا باندْھنا

پیٹ کاٹ کر یا ضروری اخراجات روک کر روپیہ جمع کرنا

گَلا باجْنا

ناگوار آواز نکلنا

گَلا بَیٹھ جانا

آواز حلق سے پوری طرح نہ نکلنا ، آواز کا بہت بھاری ہو جانا ، آواز بھرّا جانا ، آواز بیٹھ جانا.

گَلا بَیٹھنا

آواز حلق سے پوری طرح نہ نکلنا، آواز کا بہت بھاری ہو جانا، آواز بھرا جانا، آواز بیٹھ جانا

گَلا بَھرْ آنا

شدّتِ جذبات سے آواز بھرّا جانا ، رقّت طاری ہونا.

گَلا بَھرْنا

رک : گلا بھر آنا.

گَلا بولْنا

گلے سے آواز یا سُر نکلنا.

گَلا بُلانا

گویوں کا گانے کے وقت گلے میں آواز کو گردش دینا

گَلا چَلْنا

گلے سے آواز نکلنا ، گلے کا کام دینا.

گَلا چھوڑْنا

گرفت سے آزاد کرنا ، رہا کرنا ، پیچھا چھوڑنا.

گَلا چُھڑانا

نجات حاصل کرنا ، جان بچانا ، گلو خلاصی کرنا ، پیچھا چھڑانا.

گَلا چُھوٹْنا

نجات ملنا ، گلو خلاصی ہونا ، چھٹکارا ملنا ، آزاد ہونا ، پیچھا چھوٹنا.

گَلا دابْنا

گلا دبانا، بولنے سے روکنا، منھ بند کرنا

گَلا دَبانا

مغلوب کرنا

گَلا دَبایا جانا

۔زبردستی کی جانا۔ظلم ہونا۔ بولنے کی روک ٹوک ہونا۔؎

گَلا دَبوچْنا

رک : گلا دبانا.

گَلا گھونٹ کے رَکْھنا

گلا گھونٹ کے مار ڈالنا ، گلا دبا کر مار دینا.

گَلا گھونٹ کے سُلا دینا

گلا گھونٹ کے مار ڈالنا ، گلا دبا کر مار دینا.

گلا گھونٹ کے سُلا رَکھنا

۔(کنایۃً) گلا گھونٹ کے مارڈالنا۔ واقعی وہی لوگ اچھے جو لڑکیوں کو گلا گھونٹ کر سلارکھتے ہیں۔

گَلا گھونٹْنا

گلا دبا کر مار ڈالنا ، دم گھونٹ کر مار دینا.

گلا گھوٹنا

گلا دبانا، گلا کچلنا، دم گھوٹنا، سانس روکنا

گَلا گُھٹْنا

جی گھبرانا

گَلا ہِلانا

گاتے وقت آواز کو جدھر چاہنا پھرانا، آواز کو حسب مراد گردش دینا، گٹکری لینا، گلا پھرانا

گلا کاٹ ڈالنا

حق تلفی کرنا، زبردستی کسی کا حق چھیننا

گلا کاٹ لینا

خود کشی کرنا

گلا کاٹ مرنا

خودکشی کرنا

گَلا کاٹْنا

ذبح کرنا، قتل کرنا

گَلا کَرانا

گلا کرنا (رک) کا تعدیہ.

گَلا کَرْنا

بچوں کے حلق کے لٹکے ہوئے کوے کو انگلیوں یا رومال کی مدد سے اصل جگہ لے جانا، گلے میں رومال یا انگلی ڈال کر کوے کو اوپر اٹھانا

گَلا کَٹانا

گلا کاٹنا (رک) کا متعدی ، جاں نثار کرنا.

گَلا کَٹْنا

ذبح کرنا، قتل کرنا، ذبح ہونا

گَلا کَٹْوانا

رک : گلا کٹانا.

گَلا کھولْنا

گلے کا پھندا دُور کرنا ؛ گلے کی آواز صاف کرنا ، کھنکھار کر گلا صاف کرنا.

گلا کُھل جانا

پڑی ہوئی یا بیٹھی ہوئی آواز کا صاف ہو جانا، گلا ٹھیک ہو جانا

گَلا خُشْک ہونا

چلاتے چلاتے گلے میں خشکی آجانا، کنایۃً: پیاس کا غلبہ ہونا

گَلا مَسوسْنا

رک : گلا گھونٹنا ، گلا دبانا.

گَلا مِلانا

آواز سے آواز ملانا

گَلا مُوسْنا

گلا دبانا.

گَلا پَڑ جانا

رک : گلا بیٹھنا / بَیٹھ جانا.

گَلا پَڑنا

رک : گلا بیٹھنا / بَیٹھ جانا.

گَلا پَکَڑْنا

۔۱۔ گردن پکڑنا ۲۔ کسی کسیلی ۔کھٹّی یا کچی چیز کے کھانے پینے سے حلق میں ایک قسم کی گرفت پیدا ہوتی ہے اس کو گلا پکڑنا کہتے ہیں۔؎

گَلا پَھنسانا

۔(بقا) کل دست محتسب سے جو ں توں مجھے چھوڑا یا شیشے نے میری خاطر اپناگلا بندھایا ۲۔نکاح پڑھا لینا ۳۔پابند کرنا ۔؎

گَلا پھاڑ کَر بولْنا

۔(کنایۃً)چیخ کر بولنا۔ چلانا۔

گَلا پھاڑْنا

(حقارۃً) زور سے چیخنا، چلا کر بولنا یا گانا، بے سری اور زوردار آواز نکالنا

گلا پھاڑ پھاڑ کر چیخنا

بہت زور سے چیخنا، باتیں کرنا یا پڑھنا

گلا پھاڑ پھاڑ کر چلانا

بہت زور سے چلانا چیخنا، باتیں کرنا یا پڑھنا

گلا پھانسنا

پھندے یا کسی اور چیز میں گلا دبانا، کسی چیز سے ٹیٹوا دبانا

گَلا پھاٹْنا

رک : گلا پھاڑنا.

گلا پھٹ جانا

آواز کا زور سے نکلنا

گَلا پَھٹْنا

آواز کا بے سُرا ہو کر نکلنا ، گلا بھرّانا.

گَلا پھیرنا

modulate one's voice in singing

گَلا پِھرْنا

آواز کا حسب مراد گانے میں گردش کرنا، آواز کا حسب خواہش مڑنا پھرنا، گانے میں آواز کے اتار چڑھاؤ کا بخوبی ادا کیا جانا

گَلا پُھولْنا

گلا سوجنا، گلے پر ورم ہونا، گلے میں گلٹی نکلنا، گلپھیڑ نکلنا

گَلا ریتْنا

اذیت دینا، نقصان پہنچانا

گَلا رُندْھ جانا

شدّت جذبات سے رونا آنا ، رقّت آنا.

گَلا رَندْھنا

شدّت جذبات سے رونا آنا ، رقّت آنا.

گَلا صاف کَرْنا

کھنکار کر گلے سے بلغم یا رطوبت نکالنا ، غرارہ وغیرہ کر کے گلے کی آواز درست کرنا.

گَلا سُنانا

آواز سنانا

گَلا سُوکْھنا

گلے سے آواز نہ نکلنا، گلو گرفتہ ہو جانا، آواز بیٹھ جانا

گَلا تَھکانا

چیختے چیختے تھک جانا ، گلا بیٹھنا ؛ نہایت چیخنا ، آواز سے بہت کام لینا.

گلا تھکنا

چیختے چیختے تھک جانا، گلا بیٹھنا، نہایت چیخنا

گَلا ٹِیپْنا

(بازاری) رک : گلا دبانا.

گَلا توڑْنا

رک : گلا پھاڑنا.

گَلا ٹُوٹْنا

آواز بھرّانا ، آواز بیٹھ جانا.

گَلا اُٹھانا

بچوں کے حلق کے لٹکے ہوئے کوے کو انگلیوں یا رومال کی مدد سے اصل جگہ لے جانا، گلے میں رومال یا انگلی ڈال کر کوے کو اوپر اٹھانا

گلانا

گھلانا، ملانا، پیوست کرنا، باہم دگر کرنا

گَلاوَٹ لَگانا

کباب تیار کرنے کے لیے گوشت یا قیمے کو جلد گلانے کے لیے لاگ دینا.

غَلَط نِکَلْنا

جھوٹ ثابت ہونا ، جو پہلے سمجھا ہو اس کے بر عکس ظاہر ہونا

غَلَط ٹَھہْرانا

تردید کرنا، غلط ثابت کرنا، جھوٹا قراردینا، رد کردینا

غَلَط فَہْمی دُور کَرْنا

کسی کے غلط سمجھ لینے پراس کو اصل حقیقت بتا کر مطمئن کر دینا.

غَلَطی کھانا

غلطی کرنا ، بھول چوک یا خطا کرنا ، بھول چوک ہونا .

غَلَطی لَگْنا

نادرست معلوم ہونا .

غَلَطی میں ڈالْنا

غلط فہمی پیدا کرنا ، دھوکے میں ڈلنا ، مغالطے میں ڈالنا .

غَلَطی میں پَڑْنا

غلطی کا مرتکب ہونا ، بھول میں پڑنا ، دھوکا کھانا ، چوک جانا.

غَلَطِی نِکالنا

نقص معلوم کرنا، نا درست بات پکڑنا

غَلَطی پَڑْنا

بھول پڑنا ، سہو ہونا ، چوک ہونا .

غَلَطی پَکَڑْنا

غلطیاں نکالنا ، کمزوریاں ظاہر کرنا ، خامیاں نکالنا ، بھول چوک معلوم کرنا ، عیب یا برائی نکالنا .

غَلَطِیاں لَگْنا

کاتب کا کاپی کی غلطیوں کا درست کردینا.

غَلَطِیاں نِکال ڈالنا

تصحیح کرنا ، درست کر دینا .

غَلَطِیاں نِکالنا

اعتراض کرنا ، نقص ظاہر کرنا ، عیب نکالنا ، حرف گیری کرنا.

غَلْبَہ دینا

فتح یا برتری عطاکرنا ، غالب کرنا .

غَلْبَہ ہونا

زیادتی ہونا

غَلْبَہ پانا

فتح پانا، غالب ہونا

گَل بَہِیّاں ڈالْنا

محبت سے گلے میں باہیں ڈال کر لپٹانا، پیار کرنا، پیار سے گلے میں باہیں ڈالنا، محبت یا پیار سے گلے میں ہاتھ ڈال کر بغلگیر ہونا

گَل بَیّاں ڈالْنا

محبت سے گلے میں باہیں ڈال کر لپٹانا، پیار کرنا، پیار سے گلے میں باہیں ڈالنا

گَلے بَندْھنا

بِلا پسند و خواہش عورت کا نکاح میں آنا، کسی ناپسند عورت کا نکاح میں آنا، مناکحت ہونا

گلے بندھوانا

ذمہ ڈلوانا، سر کروانا

گَلے بانْدْھنا

مناکحت ہونا

گَلے چِپَکْنا

گلے بندھنا.

گَلے ڈالْنا

رک: گلے باندھنا.

گَلے ہونا

گلے میں پہنا دیا جانا، حوالے کیا جانا.

گَلے کا ہار بَنْنا

ہر وقت ساتھ رہنا، چمٹے رہنا.

گَلے کا ہار بَنانا

ہر وقت ساتھ رکھنا.

گَلے کا تَعْوِیذ بَنانا

گلے کا ہار بنانا، ہمزاد بنانا، ہر وقت ساتھ رکھنا، گلے کا طوق بنا کر ساتھ رکھنا، جان کے برابر یا جان کے ساتھ رکھنا، جدا نہ ہونے دینا

گَلے کاٹْنا

انتہائی ظلم کرنا.

گلے کی رگیں پُھلانا

بہت زور کی آواز میں اور غصے سے بولنا، غصے کا اظہار کرنا ناراضگی ظاہر کرنا

گَلے کو آ جانا

گلے پڑنا، جان کو آ جانا.

گَلے لَگا کے رونا

گلے مل مل کے رونا، باہم گریہ کرنا.

گَلے لَگانا

خواہش اور طلب کے بغیر نیز بلا رضا و رغبت نکاح میں دینا

گَلے لَگے پِھرْنا

پیچھا نہ چھوڑنا، کسی کے ساتھ نتھی ہو جانا، درپے ہونا، پیچھا لینا

گَلے لَگْنا

بغلگیر ہونا، چھاتی سے لگنا، لپٹنا، چمٹنا، مل جانا، کوئی چیز زبردستی کسی کے سر پڑنا

گَلے لینا

مول لینا، قبول کرنا، ذمہ دار بننا، اپنے سر لینا.

گَلے لِپَٹْنا

رک: گلے سے لگنا.

گَلے مَڑْھنا

کسی کے سر کرنا، حوالے کرنا، زبردستی کسی کے ذمے ڈالنا یا تھوپنا، کسی کو ملوث کرنا

گَلے مَنْڈْھنا

گلے مڑھنا، زبردستی کوئی چیز حوالہ کرنا، سر ڈالنا، گلے ڈالنا، سر کرنا

گَلے میں آ پَڑْنا

گلے پڑنا، خواہ مخواہ کسی چیز کی ذمّہ داری ہو جانا

گَلے میں باندْھنا

خوشی سے یا نا خوشی سے اپنے سر لینا، جبراً منوانا خوامخواہ ذمہ دار ٹھہرانا.

گَلے میں ڈھول ڈالْنا

مصیبت مول لینا، اپنے لیے خود مشکل پیدا کرنا.

گَلے میں گُھنگْرُو بولْنا

نزع کے وقت گلے سے خرخراہٹ کی آواز نکلنا، نزع کا وقت ہونا

گَلےمیں گِرَہ ہونا

آواز کا گلے سے نہ نکلنا، ٹھیک طرح سے آواز نہ نکلنا، آواز نکالنے (نکلنے) میں رکاوٹ ہونا

گَلےمیں ہاتھ پَڑنا

گلے میں بانہیں ڈالی جانا

گَلے میں ہَڈّی اَٹَکْنا

مصیبت کا سامنا ہونا، پریشانی میں مبتلا ہونا.

گَلے میں ہَڈّی نَہ ہونا

(موسیقی) آواز کے اُتار چڑھاؤ پر پوری طرح قادر ہونا.

گَلے میں ہونا

۔پہنے ہونا پوشاک کا؎

گَلےمیں جان اَٹَکْنا

نزع کا عالم ہونا، مرنے کے قریب ہونا

گَلےمیں کانٹے پَڑنا

(پیاس کی شدّت، زیادہ چیخنے یا کسی اور وجہ سے) زبان اور حلق کا خشک ہو جانا، حلق کا خشک ہو جانا

گَلے میں پَڑا رَہْنا

گلے کا طوق بنا رہنا، ساتھ ساتھ رہنا.

گَلے میں پَڑْنا

ذمّہ داری کا بوجھ ہونا.

گَلےمیں پانی ٹَپْکانا

دَم نکلتے وقت حلق میں پانی چُوانا، حلق میں پانی ٹپکانا

گلے میں پہنا دینا

ہار یا کوئی اور چیز گلے میں ڈالنا

گلے میں پھانسی ہونا

پھانسی کا پھندا بن جانا، پھانسی کا سبب ہونا

گَلے میں تَحْریر ہونا

۔کنایہ ہے گٹکری لینے سے ۔؎

گَلے میں طَوق ڈالْنا

رک: گلے میں طوق پڑنا.

گَلے میں طَوق پَڑنا

غلام بنایا جانا، اسیر کیا جانا، دیوانے کا زنجیروں سے جکڑا جانا، زندانی بنایا جانا، گردن میں طوق پہناکر، دیوانے کا مجبور کیا جانا

گلے میں اُترنا

گلے میں اُتارنا کا لازم

گلے میں زنجیر پڑنا

پاؤں میں بیڑی پڑنا، مقید ہونا، جورو پلّے بندھنا، بیاہ ہونا

گَلے مِل کے رونا

رک: گلے لگ کر رونا، بغل گیر ہو کر رونا.

گَلے مِلانا

بغل گیر کروانا، صلح صفائی کرانا.

گَلے مِلْنا

باہم متصل ہونا، قریب آنا

گَلے مِلْوانا

گلے ملنا (رک) کا تعدیہ، صلح صفائی کروانا، دو حریفوں میں سمجھوتا کرانا.

گَلے نَہ اُتَرْنا

قابل یقین نہ ہونا، سمجھ میں نہ آنا، دل کا قبول نہ کرنا.

گَلے پَڑ کے دینا

زبردستی دینا، بِلا مرضی کوئی چیز کسی کے سر کرنا.

گَلے پَڑ کے سَودا کَرْنا

زبردستی بیچنا، خواہ مخواہ کسی کے سر منڈھنا، سر ہو کے کوئی چیز دینا.

گَلے پَڑْنا

کوئی چیز بلا رضا و رغبت کسی کے ذمّے پڑنا، حصے میں آنا، بے رضا و خواہش ملنا یا ہاتھ لگ جانا

گَلے پَر چُھری چَلانا

گلے پر خنجر پھیرنا.

گَلے پَر چُھری پھیرْنا

گلے پر چھری پھرنا (رک) کا تعدیہ، حق تلفی کرنا، ظلم کرنا، قتل کرنا، جان سے مارنا.

گَلے پَر چُھری پِھرْنا

جان سے مارا جانا ، ظلم ہونا ، حق تلفی ہونا.

گلے سے بندھنا

ذمے پڑنا، بِلا خواہش کسی چیز کا ذمہ دار ٹھہرنا یا سر پڑنا، حوالہ ہونا، سپرد ہونا، بِلا پسند و خواہش عورت کا نکاح میں آنا، مناکحت ہونا، گلے بندھنا

گَلے سے گَلا لَگانا

گلے لگانا، گلے لپٹانا.

گَلے سے گُھونٹ نَہ اُتَرْنا

گلے سے پانی نہ اترنا، پیا نہ جانا

گَلے سے لَگائے رَکْھنا

نہایت پیار اور محّبت کے سبب چھاتی سے چمٹائے رکھنا، اُلفت کے مارے جُدا نہ ہونے دینا.

گَلےسے لَگانا

سینے سے لپٹانا یا چمٹانا، معانقہ کرنا

گلے سے لگنا

سینہ سے لپٹ جانا، بغل گیر ہونا، چھاتی سے لگنا، ہم کنار ہونا، ہم آغوش ہونا، مِلنا، لپٹنا

گلے سے لپٹنا

سینے سے لپٹ جانا، گلے لگ جانا

گَلے سے مِلْنا

بغل گیر ہونا، گلے لگنا، معانقہ کرنا.

گَلے سے پَھنْدا چُھڑانا

کسی مصیبت سے جان چُھڑانا.

گَلے سے اُتارْنا

گلے سے اُترنا (رک) کا تعدیہ، نکلنا.

گَلے سے اترنا

حلق سے پیٹ میں جانا، نگلا جانا

گَلے تَک بَھرنا

مُنہا مُن٘ھ بھرنا، لبریز کرنا، لبالب بھرنا، کسی ظرف کو پورا پورا بھرنا

گَلے تَک پانی آنا

پانی کا چڑھتے چڑھتے گلے تک آ جانا، ڈوبنے کے قریب ہونا.

گَلے تَک پانی ہونا

۔ڈوب جانے کی حالت قریب ہونا۔؎

گَلے اُتَرْنا

گلے سے اترنا؛ کسی بات کو زہنی طور پر قبول کرنا.

گَلے گِیر ہونا

گریبان گیر ہونا.

گَلْہار کَرْنا

گلے کا ہار بنانا، ساتھ رکھنا.

گَلی چَلْنا

گلی میں آمد و رفت رہنا.

گَلی گَلی

ہر گلی کُوچہ میں، جگہ جگہ، ہر جگہ، ہر کوچہ میں، کوچہ بکوچہ

گَلی جَھکانا

جگہ جگہ پھرانا، آوارہ پھرانا، اِدھر اُدھر گشت کروانا، کبھی یہاں کبھی وہاں پھرانا

گَلی کَٹْنا

مکانوں کے درمیان سے راستہ نکلنا، راہ کا موڑ ہونا.

غَلِیطَہ دینا

بے عزّت کرکے نکالنا ، محفل بدر کرنا .

گَلِیاں چھانْنا

گلی گلی آوارہ پھرنا

گَلِیاں جَھنکانا

آوارہ پھرانا، حیراں و سرگرداں کرنا.

گَلِیاں جھانکْنا

آوارہ پھرنا، حیران و سرگرداں ہونا.

گَلیوں کی خاک چھاننا

مارے مارے پھرنا، تلاش میں جگہ جگہ گھومنا

غَلَّہ نِکالْنا

اناج کا گاہ کر بھرسے سے جدا کرنا ، گاہنا.

غَلَّہ پَکْنا

اناج کا کھیتوں میں تیار ہونا ، فصل تیار ہونا ، اناج کی بالیوں کا زرد ہو جانا .

غَلَّہ پَھٹَکْنا

سوپ کے ذریعے اناج کو بھوسے سے الگ کرنا ، سوپ کے ذریعے اناج میں ہوا کوڑا کر کٹ الگ کرنا ، غلّہ صاف کرنا.

غَلَّہ اُٹھانا

کھییان میں گاہنے کے بعد اناج کو گھر لانا .

گَلّا بَھرْنا

(پسنہاری) گلّے میں اناج ڈالنا.

گَلّا نِکالْنا

(پسنہاری) گلّے کا اناج پیس کر یا نکال کر خالی کرنا.

غَلّے ہونا

سرمایہ ، وسائل ، پونجی ، مال و دولت پاس ہونا .

گَل سَڑ جانا

سڑ جانا ، خراب ہو جانا .

غَلْطَک کی کھانا

دھوکا ہوجانا ، بڑی غلطی ہوجانا.

غَم آنا

رنج ہونا ، تکلیف ہونا .

غَم بانٹْنا

دکھ درد میں شریک ہونا ، کسی کے رنج وتکلیف کو دور کرنے کی کوشش کرنا .

غَم بَٹانا

کسی کے رنج مصیبت میں شریک ہون ا، کسی کا رنج و مصیبت دور کرنے کی کو شش کرنا ، شریک غم ہونا .

غَم بَٹْنا

رنج و ملا ل دور ہونا ، غم دورہونا ، مصیبت کا ختم ہونا .

غَم دیکْھنا

دکھ سہْنا ، رں٘ج والم برداشت کرنا ، دکھوں کا شکار ہونا ، صدمہ اٹھانا .

غَم دینا

دُکھ پہن٘چانا ، آزاد اور دُکھ دینا ، رن٘ج وآلام میں مبتلا کرنا ، تکلیف و اذیّت دینا .

غَم غَلَط کَرْنا

رنج والم مٹانا، رنجیدہ دل بہلانا، رنج وملال سے دھیان بٹانا، غم بھلانا

غَم گُزَرْنا

رنج ہونا ، مشکل پڑنا .

غَم ہَلْکا کَرْنا

رنج دور کرنا ، تکلیف سے نجات حاصل کرنا ، درد میں کمی کرنا.

غَم ہونا

صدمہ ہونا ، رنج ہونا ، آلم ہونا .

غَم جھیلْنا

دکھ سہنا ، رنج برداشت کرنا .

غَم کا دَمامَہ بَجْنا

سوگ منا نا ، ماتم کونا .

غَم کا گُھلا دینا

کسی کوغم تحلیل کردینا ، سوکھ کے کانٹا ہونا ، غم کا زندگی میں گُھن لگا دینا ، لاغرکردینا .

غَم کا کھا جانا

غم کا کسی کو فریب مرگ کردینا ، غم کا ماز ڈالنا ، غم کا فنا کردینا .

غَم کا پَہاڑ گِرانا

شدید رنج پہنچا نا ، دُکھ دینا ، بھاری صدمہ پہنچانا .

غَم کا پَہاڑ پَھٹ پَڑْنا

بہت بڑے صدمے سے دو چار ہونا ، بہت بڑی مصیبت کا سامنا ہونا , شدید رنج و تکلیف میں مبتلا ہونا .

غَم کا پَہاڑ ٹُوٹ پَڑْنا

یکبارگی بڑی سے بڑی مصیبت نازل ہونا، دفعتاً کسی غم سے دوچار ہونا

غَم کا پَہاڑ ٹُوٹْنا

انتہائی مصیبت میں گرفتار ہونا ، پڑے سے بڑے غم کا نازل ہونا .

غَم کا سایَہ پَڑْنا

دُکھ درد کا شاکار ہونا ، مصیبت پڑنا .

غَم کا سُکھانا

غم کا کسی کولاغرکردینا .

غَم کاٹْنا

غم کو دورکرنا ، مغموم دل کو بہلانا .

غَم کَرْنا

افسوس کرنا، غم منانا، سوگ منانا

غَم کھانا

رنج والم برداشت کرنا، دکھ سہنا

غَم کِھینچْنا

افسوس کرنا ، کُڑھنا .

غَم کِھلانا

رنج دینا ، صدمہ پہنچانا ، رنجیدہ کرنا ، تکلیف دینا .

غَم لَگْنا

صدمہ پہہنچنا ، دکھ سے دو چار ہونا .

غَم مَنانا

سوگ منانا ، ماتم کرنا ، نہایت ، آزردہ ہونا .

غَم میں گُھلْنا

فکروپریشانی میں مُبتلا ہونا ، غموں کے باعث نحیف وناتواں ہونا .

غَم میں جان کھونا

غم سے بے جان ہونا ، بہت غمگین ہونا .

غَم میں رَہْنا

کسی غم والم کاعرصے تک ہاقی رہنا ،

غَم مِٹانا

رنج دور کرنا ، آزردگی ختم کرنا .

غَم مِٹْنا

غم دور ہونا ، رنج جاتا رہنا .

غَم نِباہ دینا

رنج والم میں ساتھ دینا ، غم بٹا نا .

غَم پالْنا

رنج و ملال مول لینا ، بکھیڑا اپنے سر لینا .

غَم پَر غَم گُزَرنا

رنج پر رنج گزرنا

غَم پَہ غَم ہونا

بے دربے غم ہونا ، بہت زیادہ رنج ہونا ، مسلسل دکھ اُٹھانا .

غَم سے بَرْمانا

شد دید رنج واذیّت پہن٘چا نا ، دکھ دینا ، آزار پہنچانا .

غَم سے چُھٹنا

غم سے نجات پانا

غَم سے دِل خالِی ہونا

رو کر غم کو کم کرنا

غَم سے دِل خالِی کَرنا

رو کر غم کو کم کرنا

غَم سے گُھلنا

غم کی وجہ سے دبلا یا بیمار ہونا

غَم سے تِلْمِلانا

غم کی وجہ سے گھبرانا

غَم اُٹھ کَھڑا ہونا

غم پیدا ہو جانا ؛ جیسے : ایک غم سے ابھی نجات نہیں ہوئی کہ دوسرا غم اٹھ کھڑا ہوا .

غَم اُٹھانا

غم برداشت کرنا ، غم جھیلنا ، غم سہنا .

غَمِ دِل کَہْنا

اظہار کرنا، دل کی بات کہنا

غَم غَلَط ہونا

رک : غم غلط کرنا ، جس کا یہ لازمً ہے ، جی بہلنا ، کسی خاص وجہ سے غم دور کرنا.

غَمِی ہو جاناِ

موت ہوجانا

غَم خواری کَرنا

شریک رنج و راحت ہونا، غم گساری کرنا، ہمدردی دکھانا، دل سوزی کرنا، دکھ بٹانا

غَمْزَہ بَگھارْنا

ناز و انداز دکھانا ، اِترا نا .

غَمْزَہ چھانا

نخرے کا غلبہ کرنا

غَمْزَہ جَتانا

عشوہ کرنا ، انداز دکھانا ، اترانا ، نخرہ کرنا .

غَمْزَہ کَرنا

ناز و انداز د کھانا ، اِترانا ، نخرہ کرنا.

غَمْزَہ کی لینا

ناز و انداز دکھانا ، اِترانا، شوخی دکھانا.

غَمْزَہ نِکالْنا

ادا دکھانا ، ناز دکھانا ، شوخی کرنا،

غَمْزَہ اُٹھانا

نازبرداری کرنا ، نازاُٹھانا ، نخرہ اُٹھا نا .

غَمْزَہ اُٹھْنا

نازبرداری ہونا ، ناز اُٹھنا .

گَنڈلی مارنا

سانپ کا اکٹھا ہو کر بیٹھنا، چھوٹا حلقہ بنانا

گَنْد ڈالْنا

میلا کرنا ، کوڑا کرکٹ پھیلانا ؛ جھگڑا بکھیڑا ڈالنا ؛ شرارت کرنا ؛ بدانتظامی کا موجب ہونا.

گَنْد کاٹْنا

رک : گند پاک کرنا.

گَنْد کھانا

دل پر میل آنا ، آزردہ یا رنجیدہ ہونا.

گَنْد مَچانا

بدنظمی پھیلانا ، اودھم مچانا.

گَنْد پَڑْنا

کوڑا کرکٹ پھیلنا ؛ بکھیڑا ہونا.

گَنْد پاک کَرْنا

آلائش دور کرنا ؛ جھگڑا ختم کرنا ، قصہ نمٹانا ، مصیبت دور کرنا.

گَنْد پَھیلانا

کوڑا کرکٹ پھیلانا

گَنْد سِمَٹ جانا

رک : گَند پاک ہونا.

گَنْڈا بَڑھانا

نظر گزر یا منّت کا گنڈا بچّے کے گلے سے اُتار کن٘ویں یا دریا میں ڈال دیتے ہیں ، اس موقع پر نذرنیاز کرتے اور غریبوں کو کھانا کھلاتے ہیں .

گَنْڈا بَڑْھنا

گنڈا بڑھانا (رک) کا لازم .

گَنْڈا بَنْدْھوانا

اپنے تحفظ کے لیے تعویذ یا گنڈا بنوانا یا کرنا.

گَنْڈا کَرنا

رنگین عموماً نیلا کچّا ڈورا کچھ پڑھ کر دَم کرنا اور اس پر گِرہ لگانا .

گَنْدَگی پَھیلْنا

گندگی پھیلانا کا لازم، بدبو پھیلانا، سڑاند پھیلانا

گَنْدَگی اُچھالْنا

اتہام لگانا، بدنام کرنا، ناشائستہ الزام لگانا، بدگوئی کرنا

گَنْدی گَنْدی باتیں کَرْنا

گالیاں بکنا ، شرم کی باتیں زباں پر لانا ، فحش کلمات زبان سے نکالنا

گَنْدی نَظَر سے دیکھنا

بدنیتی سے گھورنا، چھیڑنا

گَن٘گا لاب ہونا

(ہندو) دریائے گنگا کے کنارے جا کر مرنا ، گنگا پر جاکر دم دینا ؛ مکت ہونا ، نجات پانا ، بیکنٹھ کو سدھارنا

گَن٘گا پار کَرْنا

جلا وطن کردینا ، دیس نکالا دینا ، شہر بدر کرنا .

غَنِیم چَڑْھ آنا

دشمن کا ملک پر حملہ کر دینا

غَنِیمَت ہونا

قابل قدر ہونا ، قابل شکر ہونا ، کافی ہونا

غَنِیمَت جانْنا

قدر کرنا، عزت کرنا

گَنْجے کے ناخُن ہونا

رک : گنجے کو ناخن ملنا.

گَنْجے کو ناخُن مِلْنا

کمینے یا نااہل کو اختیار حاصل ہو جانا.

گَنْجِفَہ اَبْتَر ہونا

گنجفہ کے ناقص پتے حصّے میں آنا، کھیل بگڑ جانا

گَنْجِفَہ بَرْہم ہونا

رک : گنجفہ ابتر ہونا.

گَنْجِفَہ بُجْھ جانا

کسی کی بازی میں سر نہ رہنا، گنجفہ میں جب ایسا ہوتا ہے تو اس کے ورق ابتر کرکے کہیں سے ایک ورق مانگ لیتے ہیں، جس کا ورق نکلتا ہے، وہ اپنے پتّے کھیلتا ہے

گَنْجِفَہ کھیل جانا

گنجفے کے وہ پتّے ایک بار کھیل جانا جو سر ہوں

گَپ ہانکنا

. جھوٹ بولنا ، شیخی بھگارنا .

غَپ ہانکْنا

رک : غپ مارنا .

گَپ کَرنا

باتیں کرنا نیز جھوٹ بولنا ، افواہ پھیلانا .

غَپ کَرنا

نگل جانا ، ہڑپ کر جانا .

گَپ لَڑانا

رک : گپ اُڑانا .

گَپ لَگانا

گپ اُڑانا ، ہنسی مذاق کی باتیں کرنا .

گَپ مارنا

جھوٹ بولنا ، شیخی بگھارنا ، بکواس کرنا .

غَپ مارْنا

دل لگی یا ہن٘سی مذاق کی باتیں کرنا .

گَپ ٹھونکنا

ہن٘سی مذاق کی باتیں کرنا ، فضول باتیں کرنا .

گَپ اُڑانا

جھوٹی خبر مشہور کرنا، فضول بات کرنا، بے پر کی اُڑانا

غَپ اُڑانا

جھوٹ بکنا ، افواہ پھیلانا ، من گھڑت بات کہنا .

گَپ اُڑْنا

گپ اڑانا کا لازم، بے تکی باتیں ہونا، بے سروپا باتیں ہونا، ہنسی مذاق کی باتیں ہونا

غَپ اُڑْنا

غپ اڑانا (رک) کا لازم ، جھوٹی خبر گھڑی جانا ، بے تکی بات ہونا ، دل لگی کی بات ہونا (عموماً بصورت جمع مستعمل) .

گَپَڑ چَوتھ کَرنا

(عو) کسی معاملے کو صاف نہ کرنا ؛ خلط ملط کرنا ، گڈ مڈ کردینا .

غَپَڑ غَپَڑ کھانا

جلدی جلدی بدتمیزی کے ساتھ کھانا .

گَپاسْٹِک لَڑانا

رک : گپ لڑانا ، ہنسی مذاق کی باتیں کرنا .

گَپیں ہانکْنا

فضول باتیں کرنا ، دل لگی کی باتیں کرنا.

گَپیں لَگانا

گپیں اڑانا ، گپ مارنا ، گپیں ہانکنا.

گَپیں میں بَیٹْھنا

تارک الدنیا ہوجانا ، سنیاس لینا.

گَپیں اُڑانا

گپ اُڑانا ، ڈین٘گیں مارنا.

گَپیں اُڑْنا

گپیں اُڑانا (رک) کا لازم ، گپ شپ ہونا.

گَپ گَپ کھانا

اندھا دھند کھانا ، جلدی جلدی کھانا ، آواز کے ساتھ نگنا.

گَپوڑے اُڑانا

(عو) رک : گپ اُڑانا.

گَپ شَپ ہانکْنا

رک : گپ شپ اُڑانا .

غَپ شَپ ہونا

غیر ضروری اور فضول باتیں ہونا ؛ بَک بَک ہونا ، بے سروپا اور بے بنیاد باتیں کرنا .

غَپ شَپ کرنا

غیر ضروری اور تفریحی باتیں کرنا، دل لگی یا ہن٘سی مذاق کی باتیں کہنا

گَپ شَپ لَڑانا

رکَ : گپ شپ اُڑانا .

گَپ شَپ لَگانا

دل لگی کی باتیں کرنا ، ہنسی مذاق کی باتیں کرنا .

گَپ شَپ مارْنا

رک : گپ شپ اُڑانا .

غَپ شَپ رَہنا

بے تُکی اور بے سروپا باتیں ہونا ، غیر ضروری اور لغو باتیں ہونا .

گَپ شَپ اُڑانا

رِک : گَپ اُڑانا ، ہنسی مذاق کی باتیں کرنا.

گَپ شَپ اُڑْنا

گپ شپ اُڑانا (رک) کا لازم ، دل لگی کی باتیں ہونا.

غَپ شَپ اُڑْنا

اِدھر اُدھر کی باتیں ہونا

غَرَض اَٹْکانا

غرض اٹکنا (رک) کا متعدی .

غَرَض ڈالْنا

کسی کا محتاج کرنا ، کسی کے متعلق کوئی کام ڈالنا ، کسی سے غرض اٹکانا ، واسطہ پڑنا .

غَرَض ہونا

واسطہ ہونا ، مطلب ہونا ، پروا ہونا .

غَرَض جَتانا

حاجت اور ضرورت سے آگاہ کرنا .

غَرَض کَرنا

(دوکانداری) سستا یا اونے پونے بیچ ڈالنا .

غَرَض نِکالْنا

مطلب پورا کرنا، کام نکالنا

غَرَض نِکَلْنا

حاجت پوری ہونا ، مقصد حاصل ہونا .

غَرَض پَڑْنا

حاجب ہونا ، ضرورت پڑنا ، غرض متعلق ہونا .

غَرَض رَکْھنا

مطلب رکھنا، واسطہ رکھنا، سروکار رکھنا

گَرْب سے ہونا

حمل سے ہونا ، حاملہ ہونا.

گَرْبھ گِرانا

اسقاطِ حمل گرانا

گَرْبھ گِرْنا

اسقاط حمل کرانا

گَرْبھ ہونا

رک : گربھ ہونا ؛ حاملہ ہونا

گَرْبھ میں آنا

حمل قرار پانا

گَرْبھ رَہْنا

حمل قرار پانا، پاؤں بھاری ہونا

گَرْبھ سے ہونا

حاملہ ہونا

گَرْبھ پات ہونا

اسقاطِ حمل ہونا ، پیٹ گرنا ، حمل کا جانا رہنا

گَرْد بیٹْھنا

غبار کا تہہ نشین ہونا، خاک کا نیچے جمنا، گرد جمنا

گَرْد بھی نَہ پانا

نام نشان نہ ملنا ، سراغ لگانے میں نا کام ہو جانا .

گَرْد ہونا

غائب ہونا، معدوم ہو جانا

گَرْد جَمْنا

کسی چیز یا جگہ پر دھول بیٹھ جانا، غبار کا ایک جگہ بیٹھ جانا

گَرْد جَھڑْنا

پٹائی ہونا، مرمت ہونا (گرد جھاڑنا کا لازم)

گَرْد جھاڑْنا

مارنا، سزا دینا

گرد کرنا

گھیر لینا، محصور کر لینا

گَرْد کو نَہ پانا

رک : گرد کو نہ پہنچنا .

گَرْد کو نَہ پَہُنْچْنا

ہمسری نہ کر سکنا ، مقابلہ نہ کرسکنا ، پیچھے رہ جانا

گَرْد نَہ پانا

رک : گرد کو نہ پہنچنا .

گَرْد نِکالْنا

بُری طرح انتقام لینا ؛ بدلے میں سخت سزا دینا ، بدلہ لینا .

گَرْد تَک نَہ پَہُنچْنا

رک : گرد کو نہ پہنچنا .

گَرْد اُڑانا

اناج برسانا، غلّے کی خاک نکالنا

گَرْد اُڑْنا

تباہ ہونا، برباد ہونا، منہدم ہونا

گَرْد اُٹْھنا

ہوا کے زور میں غبار کا زمین سے بلند ہونا

گَرْدان ہونا

کبوتر کا اپنے گھر سے مانوس ہونا .

گَرْدان کَرْنا

۱. چکّر دینا ، گھمانا .

گَرْدَن اَینٹھی رَہْنا

کھن٘چا کھنچا رہنا، خفا رہنا، آزردہ رہنا

گَرْدَن اَکْڑانا

رعب اور دبدبہ دِکھانا ؛ اترانا ، غرور کرنا .

گَرْدَن بَندْھوانا

رک : گردن باندھنا جس کا یہ متعدی المتعدی ہے ؛ شکست مان لینا .

گَرْدَن چُھڑانا

غلامی سے آزادی حاصل کرنا ، رہائی پانا ، آزاد ہونا ، نجات پانا ، خلاصی ہونا .

گَرْدَن چُرانا

مُن٘ھ موڑ لینا ، بے اعتنائی کرنا ، بے توجہی کرنا ، جان چُرانا .

گَرْدَن دابْنا

گردن دبانا ، گردن سے پکڑنا ، مغلوب کرنا ، زیر کرنا ، قابو کرنا .

گَرْدَن ڈالْنا

ہار ماننا، شکست تسلیم کرنا

گَرْدَن دَبانا

گردن دبوچنا، مغلوب کرنا

گَرْدَن دَبی ہونا

ممنون احسان ہونا ، مرہون منت ہونا .

گَرْدَن دَراز ہونا

گردن لمبی ہونا ، کسی بات پر زور دینے کے محل پر سر اونچا کرنا ، شیخی جتانا .

گَرْدَن ڈَھلْنا

گردن کا لٹک جانا

گَرْدَن گھونٹْنا

گلا گھونٹنا یا دبانا کہ سانس بند ہو جائے

گَرْدَن حَلال کَرنا

حق تلفی کرنا، ظلم و ستم کرنا، مصیبت میں مبتلا کرنا

گَرْدَن ہِلانا

انکار کرنا، نہیں کہنا (اس صورت میں گردن دائیں بائیں ہلاتے ہیں)

گَردِن ہِلنے لگنا

بڑھاپے کے باعث گردن میں رعشہ ہوجانا، نہایت بوڑھا ہوجانا

گَرْدَن جُھکا کَر چَلْنا

گردن نیچی کر کے چلنا، خاموشی سے چلنا، کسی کے احسان کا پاس رکھنا

گَرْدَن جُھکائے بَیٹْھنا

خاموش بیٹھنا ، ادب سے سر جُھکا کر بیٹھنا .

گَرْدَن جُھکانا

شرمندہ ہونا، نادم ہونا

گَرْدَن کا بوجھ

وہ بار جو کسی کے ذمہ ہو؛ اعمال کا بار؛ قرضہ کا بار؛ احسان مندی کا بار

گَرْدَن کا بوجھ اُتارْنا

ذمّہ داری سے سبکدوش کرنا

گَرْدَن کا بوجھ اُتَرْنا

ذمہ داری سے سبکدوش ہونا

گَرْدَن کا ہار بَنْنا

محبوب ہو جانا ، گلے کا ہار ہونا .

گَرْدَن کَا مَنْکا ڈَھلَکْنا

گردن کی پچھلی ہڈی کا نیچے لٹک جانا ، موت کی علامت کا ظاہر ہونا ، قریب بمرگ ہونا ، مرنے لگنا .

گَرْدَن کاٹْنا

سر کو بدن سے جدا کرنا، قتل کرنا

گَرْدَن کَٹْنا

خوف جاں ہونا، ڈر لگنا، دہشت آنا

گَردن خم ہونا

گردن جُھکنا

گَرْدَن خَم کَرْنا

گردن جھکانا؛ زہر کرنا، مغلوب کرنا

گَرْدَن لینا

دبوچنا ، گرفت میں لینا ، مغلوب کرنا .

گَرْدَن مارا جانا

سر کاٹا جانا ، قتل کیا جانا ، ہلاک کیا جانا .

گَرْدَن مارْنا

سزائے موت دینا، سر اُڑا دینا، قتل کرنا، ہلاک کرنا

گَرْدَن مَرْوانا

قتل کرانا ؛ ہلاک کرانا ؛ ذبح کرانا .

گَرْدَن میں باہیں ڈالْنا

دونوں ہاتھوں سے کسی کو گلے لگانا .

گَرْدَن میں ڈالْنا

گلے میں پہنانا

گَرْدَن میں ہاتھ ڈالْنا

محبت سے کسی کے گلے میں باہیں ڈالنا

گَرْدَن میں ہاتھ دے کے نِکالْنا

گردن پکڑ کر نکال دینا ، نہایت بےعزتی سے نکال دینا .

گَرْدَن میں ہاتھ دینا

گردن پکڑ کر نکال دینا

گَرْدَن میں ہاتھ پَڑنا

اختلاط و ہم آغوشی کے وقت خاص ادا سے گلے میں ہاتھ ڈالنا، ہم آغوش ہونا

گَرْدَن میں پَڑنا

گلے میں پہنایا جانا

گَرْدَن میں تَسْبِیح ڈالْنا

زہد و تقویٰ کا جامہ پہننا، اپنے کو متقی ظاہر کرنا

گَرْدَن نَہ اُٹھانا

اف نہ کرنا، دم نہ مارنا

گَرْدَن نہ اُٹْھنا

بارِ احسان سے گردن جُھکی رہنا

گَرْدَن نِیچی ڈالْنا

شرم سے گردن جُھکا لینا

گَرْدَن نِیچی کَرنا

شرم سے گردن جُھکا لینا .

گَرْدَن نِیچی رَہْنا

(خوف یا شرم وغیرہ سے) گردن جُھکی رہنا ، مرعوب رہنا ، شرمندہ رہنا .

گَرْدَن پَڑْنا

سر رہنا ، ذمے ہونا .

گَرْدَن پَکَڑ کَر نِکال دینا

گردن میں ہاتھ ڈال کر نکال دینا ؛ بے عزتی سے دھکّے دے کر نکال دینا ، بے عزت کر کے نکال دینا .

گَرْدَن پَکَڑ کر نِکَلْوا دینا

رک : گردن پکڑ کر نکال دینا ، جس کا یہ متعدی المتعدی ہے .

گَرْدَن پَکَڑ کَر اُٹْھوا دینا

بے عزت کر کے نکلوا دینا، دھکّے دے کر نکلوا دینا

گَرْدَن پَکَڑنا

گردن گرفت میں لانا ، گردن جکڑ لینا ، حاوی ہو جانا ، تابع کر لینا ، مسلّط ہو جانا .

گَرْدَن پَر بوجْھ ہونا

بارِ احسان میں دبنا، کسی کا ممنونِ احسان ہونا؛ گناہوں کا وبال سر پر ہونا، ناگوارِ خاطر ہونا؛ گراں بار ہونا

گَرْدَن پَر بوجْھ رَہنا

بارِ احسان رہنا، احسان مند ہونا؛ گراں خاطر ہونا، ناگوار ہونا، سرگرانی کا موجب ہونا، باردوش ہونا

گَرْدَن پَر چُھری چَلانا

ذبح کرنا، گلا کاٹنا، گردن پر چھری پھیرنا

گَرْدَن پَر چُھری چَلْنا

کمال ظلم ہونا، حق تلفی ہونا

گَرْدَن پَر چُھری پھیرْنا

صریح ظلم کرنا، سخت نقصان پہنچانا

گَردن پر احسان ہونا

مرہون منت ہونا، بارِ احسان سے سر جُھکا ہونا

گَرْدَن پَر حَق ہونا

کسی کے ذمّے فرض ہونا

گَرْدَن پَر حَق رَہْنا

کسی کی حق شناسی کا بار گردن پر رہنا، کسی کے ذمّے کسی کا حق رہنا

گَرْدَن پَر جُوا رَکْھنا

اطاعت قبول کرنا، تابعداری کرنا

گردن پر خنجر چلانا

گلے پر چُھری پھیرنا، ناانصافی کرنا، بہت ظلم کرنا

گردن پر خنجر چلنا

کمال ظلم ہونا

گَرْدَن پَر خُون ہونا

کسی کے قتل کا گناہ سر پر ہونا، قتل کا مجرم ہونا

گَرْدَن پَر خُون لینا

کسی کے قتل کا گناہ اپنے سر لینا، قتل کا مجرم بننا

گَرْدَن پَر خُون رَہْنا

کسی کے قتل میں ماخوذ کیا جانا، قتل کا ذمّہ دار ٹھہرایا جانا

گَرْدَن پَر خُون سَوار ہونا

کسی کے قتل کا وبال سر پر رہنا

گردن پر لہو رہنا

قتل کا وبال کسی کے ذمے رہنا

گَرْدَن پَر لینا

سر پر اٹھانا ، ذمے لینا .

گَرْدَن پَر سَوار ہونا

کسی بات یا کام کے لیے مجبور کرنا، پیچھے پڑنا

گَرْدَن پَر وَبال ہونا

کسی عذاب وغیرہ میں گرفتار ہونا جب تک اس کا کفارہ ادا نہ کیا جائے

گَرْدَن پَر وَبال لینا

عذاب ذمے لینا ، گناہ کا بار اپنے سر لینا .

گَردَن پَر وَبال پَڑنا

کسی پر عذاب نازل ہونا ، گناہ کا بار کسی سر پڑنا .

گَرْدَن پَھنْسانا

اپنے آپ کو خطرے میں ڈالنا

گَرْدَن پَھنسْنا

بلا میں گرفتار ہو جانا

گَرْدَن پھیرْنا

سرکشی کرنا، حکم نہ ماننا، منحرف ہونا

گَرْدَن پِھرْنا

گردن مڑ جانا .

گَرْدَن رَکْھنا

گردن جھکانا ، سر تسلیم خم کرنا ، فرمانبرداری کرنا .

گَرْدَن سے جُوا اُتارْنا

آزاد ہونا، اطاعت اور فرمانبرادری سے نجات پانا

گَرْدَن شَرْم سے خَم ہونا

شرمندگی سے سر جُھک جانا .

گَرْدَن تَیّار ہونا

گردن کا فربہ اور موٹا ہونا ؛ جان دینے پر آمادہ ہونا ، قتل ہونے کے لیے گردن جھکانے پر رضا مند ہونا .

گَرْدَن توڑنا

مغلوب کرنا

گَرْدَن اُڑانا

قتل کرنا، مار ڈالنا

گَرْدَن اُٹھانا

احسان مند نہ ہونا، برابری کرنا

گَرْدَن اُونچی ہونا

گردن اوپر اُٹھنا (شرم یا ندامت سے) جُھکا ہوا سر اونچا ہونا ، بارِ احسان سے نکل سکنا .

گَرْدَنی دینا

گردن میں ہاتھ دے کر دھکّا دینا، گُدّی پر چانٹا لگانا

گَرْدَنی دِلْوانا

گردنی دینا (رک) کا متعدی المتعدی .

گَرْدَنی کھانا

گُدّی پر چان٘ٹا لگنا ؛ سزا پانا ؛ صدمہ اٹھانا .

گَرْدَنی پُلاؤ کھانا

(رکن) گردن میں ہاتھ دے کر نکالا جانا .

گَرْد باد بَیٹھ جانا

اُڑتے ہوئے غبار کا بیٹھ جانا

گَرْدِش کَرْنا

گھومنا، چکّر لگانا، پِھرنا

گردش کھانا

گردش کرنا، گھومنا، چکر لگانا، حرکت میں آنا

گَرْدِش میں آنا

۔چکّر میں آنا۔ مصیب میں پھنسنا۔

گَرْدِش میں آنا

جنبش کرنا، آگے کھسکنا

گردش میں ہونا

گردش میں آنا، مصیبت میں پڑنا

گَرْدِش میں رَہنا

پریشانی میں گرفتار ہونا ، مصیبت یا ادربار میں مبتلا رہنا .

گَرْدِش پَڑْنا

اُفتاد پڑنا، مصیبت آنا

گَرْدُوں کا چَکَّر کھانا

انقلابِ زمانہ ہونا، حالات بدلنا

گَرْدُوں پَر دِماغ ہونا

آسمان پر دماغ ہونا، نہایت مغرور ہونا

گَرْدُوں سے باتیں کَرْنا

نہایت بلند ہونا (پہاڑ یا محل کی اون٘چائی ظاہر کرنے کے لیے مستعمل) .

غَرِیب بَن جانا

مسکینی باتیں کرنا

غَرِیبی آنا

محتاج ہو جانا، مفلس ہو جانا، کنگالی آ جانا

غَرِیقِ رَحْمَت ہونا

(طنزاً) مر جانا ، ڈوب مرنا.

غَرِیقِ رَحْمَت کَرْنا

مغفرت کرنا ، جنّت نصیب کرنا.

گَرْم بولْنا

غصّے سے بات کرنا، خشونت سے آواز دینا، بد مزاجی سے جواب دینا

گَرْم فِقْرَہ سُوجْھنا

کوئی نئی شوخی کی بات سمجھ میں آنا

گَرْم کَرْنا

غصہ دلانا، بھڑکانا، جوش دلانا، چڑھا دینا، کسی کام میں تیزی پیدا کرنا

گَرْم خَرام ہونا

چلنا ، انداز سے چلنا ، اٹھلانا.

گَرْم خیز کَرنا

تیز دوڑانا.

گَرْم مِلْنا

تپاک اور محبّت سے مِلنا.

گَرْم پانی گِرانا

نا مطبوع عورت سے جماع کر کے خواہش نفسانی پوری کرنا

گَرْم سَفَر ہونا

سفر کو روانہ ہونا ، سفر کرنا ؛ متحرک کرنا ، رواں ہونا.

گَرْما کَر بولْنا

جوش میں آکر بولنا ، جوشیلے انداز میں بات کرنا ، ناراض ہو کر بولنا .

گَرْمائی آنا

جوش آنا ، تیزی آنا ، غصّہ آنا ، گرم ہونا ، تتّا ہونا (علمی اردو لغت ؛ فرہنگ آصفیہ) .

گَرْمی چَمَکْنا

گرمی کا زور پکڑنا ، گرمی کا بڑھ جانا .

گَرْمی چھانٹْنا

غصّے کا مظاہرہ کرنا ، غصّہ کا اظہار کرنا ، اظہار برہمی کرنا ، غضب ناک ہونا .

گَرْمی ہونا

جوش و ولولہ ہونا، اثرانگریزی ہونا

گَرْمی کا پُھونکے دینا

ماحول کا درجۂ حرارت بڑھنے سے جسم کا سخت بے چینی محسوس کرنا، بے حد تپش ہونا، سخت گرمی پڑنا

گَرْمی کَرْنا

سرگرم اختلاط ہونا، ربط ضبط بڑھانا

گَرْمی کھانا

غصّہ کرنا ، طیش میں آنا .

گَرْمی مَرْنا

جنسم میں حدّت کا احساس کم ہونا ، حرارت میں کمی محسوس ہونا .

گَرْمی نِکالْںا

غصّہ نکالنا ، کسی کو مارنا پیٹنا ؛ خواہشِ جماع کو مٹانا .

گَرمی نِکالنا

حرارت دفع کرنا

گَرْمی پَڑْنا

شدّت کی گرمی ہونا، دھوپ کا تیز ہونا، موسمِ گرما کا آنا

گَرْمی پَکَڑْنا

شدت اختیار کرنا

گَرْمی پَر آنا

(جانور کا) مستی میں آنا ، شہوت کا غلبہ ہونا .

گرمی سے جواب دینا

جھلّا کر جواب دینا، غصّے سے جواب دینا

گَرْم خیز ہونا

تیز دوڑنا.

گَرْم و سَرْد دیکْھنا

زمانے کی اونچ نیچ برداشت کرنا، بُرا بھلا وقت دیکھنا، زندگی کے تجربات سے گزرنا، تجربہ کار ہونا، گرم و سرد اُٹھانا

گَرْم و سَرْد اُٹھانا

زمانے کی اونچ نیچ برداشت کرنا، بُرا بھلا وقت دیکھنا، زندگی کے تجربات سے گزرنا، تجربہ کار ہونا

غَرْق آب کَرْنا

پانی میں ڈبونا

غَرْقِ عَرْقِ نِدامَت ہونا

ندامت سے پسینے میں ڈوبا ہوا ہونا، شرمندہ ہونا

غَرْقِ بَحْرِ حَیرَت ہونا

سخت متعجب ہونا، حیران ہونا

غَرْقِ بَحْرِ حُسْن ہونا

نہایت خوبصورت ہونا

غَرْقِ بَحْرِ تَعَجُّب ہونا

سخت متعجب ہونا، حیران ہونا

غَرْقِ دَرْیائے حَیرَت ہونا

سخت متعجب ہونا، حیران ہونا

غَرْقِ دَرْیائے حُسْن ہونا

نہایت خوبصورت ہونا

غَرْقِ دَرْیائے تَعَجُّب ہونا

سخت متعجب ہونا، حیران ہونا

غَرْقی آنا

سیلاب آنا

غَرْقی میں آ جانا

دھنس جانا ، نشیب میں آ جانا ، پست ہونا ، برباد ہونا .

غَرْقی میں آنا

be flooded, be inundated

غَرَّہ آنا

غرور ہونا .

غَرَّہ ڈَھہِنا

غرور ختم ہونا ، گھمنڈ دور ہونا .

غَرَّہ ہونا

مغرور ہونا ، غرور کرنا .

غَرَّہ کی لینا

غرور کی بات کرنا ، ڈینگیں مارنا ، شیخی بگھارنا .

غَرَّہ مِٹانا

غرور ختم کر دینا ، گھمنڈ دور کر دینا .

غَرَّہ مِٹْنا

غرور ختم ہونا ، گھمنڈ جاتا رہنا .

غَرَّہ رَکْھنا

مغرور ہونا ، گھمنڈ کرنا ، نازاں ہونا .

غَرَّہ توڑْنا

غرور ختم کر دینا ، گھمنڈ مِٹا دینا .

غَرَّہ ٹُوٹْنا

غرور ختم ہونا ، گھمنڈ جاتا رہنا .

غَرّا توڑْنا

کسی کے غرور کوزائل کرنا ، گھمنڈ مٹانا .

غَرّاٹا ہونا

طوفان آنا ، دریا یا سمندر میں تلاطم آنا .

غَش آنا

غشی طاری ہونا، بے ہوش ہوجانا

غَش ہونا

ہوش و حواس برقرار نہ رہنا ، بے ہوش ہونا .

غَش کَرنا

حیران و ششدر ہونا ، حیرت میں پڑ جانا .

غَش کھانا

عاشق ہونا ، فریفتہ ہونا .

غَش لانا

بے ہوش ہو جانا یا بن جانا .

غَش میں رَہنا

بے ہوش رہنا

غَش پَڑنا

غش آنا، بے ہوشی طاری ہونا

غَش سے فُرْصَت پانا

غشی دور ہونا، ہوش آنا

غَش سے اِفاقَہ ہونا

غشی دُور ہونا ، ہوش آنا .

غَش طاری ہونا

بیہوش ہونا .

غَشی طاری ہونا

بے ہوش ہونا .

گَشْت دینا

جلوس کی شکل میں چکر لگوانا

گَشْت کَرانا

پھرانا ، گھمانا .

گَشْت کَرْنا

پولیس، فوج یا حاکم وغیرہ کا نگرانی اور دیکھ بھال کے لئے دورے پر جانا، روند لگانا، چل پھرکر معائنہ کرنا

گَشْت لَگانا

رک : گشت کرنا .

گَشْت مارْنا

چکّر لگانا ، گھومنا ، پھرنا ؛ روند پر جانا

گَشْت ناچْنا

برات کے آگے آگے کنچنیوں کا ناچنا ، برات کے ساتھ ساتھ ناچتے ہوئے چلنا .

گَشْت نِکَلْنا

رک : جلوس نکلنا .

گَشْت پِھرنا

دورہ کرنا ، جلوس کی شکل میں چکَر لگانا .

گَت باندْھنا

(موسیقی) خوبصورتی سے ساز کے سُر نکالنا ، ساز پر راگ یا لے چھیڑنا.

گَٹ باندْھنا

گروہ تشکیل دینا ، گروپ بنانا.

گَت باقی نَہ رَکْھنا

حلیہ بگاڑ دینا ، بری حالت کردینا ، خراب کردینا.

گَت بَجْنا

گت بجانا (رک) کا لازم ، راگ چھڑنا ، دُھن بجنا.

گَت بَنْنا

درگت بننا، حلیہ بگڑنا، برا حال ہونا

گَت بَنا دینا

ذلیل کرنا .

گَت بَنانا

۲. کسی باجے کے سُروں کو گانے بجانے کے بولوں کے موافق کرلینا ، ساز بجانے کا نیا ڈھنگ نکالنا.

گَت بَنْوانا

گت بنانا (رک) کا متعدی المتعدی ، حلیہ خراب کروانا.

گَت بَتانا

ناچنے یا اداکاری میں حرکات سے وہ کیفیت دکھانا جس کی لفظوں میں مصوّری کی گئی ہو ، بھاؤ بتانا.

گَت بَھرْنا

ناچنے کا ٹھاٹھ بنانا ، ناچ کا روپ سروپ دکھانا ، ناچتے وقت سولہ اعضاء کی حرکت دکھانا نیز ناچنا ، رقص کرنا، چک پھیری لینا (راگ کے اصول کے مطابق)

گَت چَلْنا

گت پرناچنا، چال دکھانا، ایک انداز کے ساتھ قدم رکھنا

گَت ہو جانا

کیفیت ہوجانا

گَت ہونا

گت کرنا کا لازم، حالت ہونا، بُرا درجہ ہونا، بری حالت ہونا

گَت کَرانا

بری حالت کرانا، پٹوانا، درگت بنوانا

گَت کَرْنا

بُری حالت کرنا، خستہ و خراب کر دینا

گَت لَگانا

رک : گت بجانا.

گَت لَگْنا

گت لگانا (رک) کا لازم ، دھن بجنا ، راگ چھڑنا.

گَت لے جانا

گائیکی میں تان لینا

گَت مُکَت بتانا

خوب پٹائی کرنا ، زد و کوب کرنا.

گَت نِکَلْنا

گت نکالنا (رک) کا لازم ، دُھن بجنا.

غَٹ پِی جانا

بغیر گھونٹ لیے جلد جلد پی جانا

غَٹَر غَٹَر دیکھنا

ٹکٹکی لگا کر دیکھنا، مزے سے دیکھنا

غَٹَر غَٹَر سُننا

مزا لے کر سننا

غَٹ غَٹ چَڑھا جانا

تیزی سے پی جانا، بغیر سانس لیے جلد جلد پینا

غَٹ غَٹ چَڑھانا

تیزی سے پی جانا، بغیر سانس لیے جلد جلد پینا

غَٹ غَٹ پی جانا

تیزی سے پی جانا، بغیر سانس لیے جلد جلد پینا

غَٹ غَٹ پِینا

تیزی سے پی جانا، بغیر سانس لیے جلد جلد پینا

گَٹھ جانا

پھنسنا ، بندھنا.

گَٹَھر باندْھنا

چیزوں کا ایک کپڑے میں باندھنا ؛ مال جمع کرنا.

گَٹَھوت گانٹْھنا

سازش کرنا، سازباز کرنا، منصوبہ باندھنا

گَٹَھوت کَرنا

سازش کرنا ، باہم مِل کر کوئی مشورہ کرنا ، منصوبہ بان٘دھنا ، سازباز کرنا ، گٹھ جوڑ کرنا.

گَٹْھیا کُھلنا

حاملہ ہونا.

گٹھلے ہوجانا

دانتوں کا ترشی کی وجہ سے کند ہوجانا

گَٹْھری کَرْنا

اکھٹا یا جمع کرنا، روپیہ جوڑنا، مال جمع کرنا

گَٹْھری مارْنا

لوٹنا، ٹھگنا، مال مارنا

گَت مَت ماری جانا

عقل جاتی رہنا ، بیوقوف بننا.

غَٹ پَٹ ہو جانا

گتھم گتھا ہو جانا، لپٹ جانا، گتھ جانا، بھڑ جانا

غَٹ پَٹ ہونا

گتھم گتھا ہو جانا، لپٹ جانا، گتھ جانا، بھڑ جانا

غَٹ پَٹ کَرنا

ملا دینا، آمیز کر دینا، گڈمڈ کرنا

غَتْ رَبُود ہونا

تباہ و برباد ہو جانا، ختم ہو جانا، الٹ پلٹ ہو جانا

گَٹّا بِٹْھلانا

(جرّاحی) ٹخنے کی اُتری ہوئی ہڈی یا جوڑ کو درست کرنا

غَوغا بَرْپا ہونا

غل ہونا ، شور مچانا ، ہُلَڑ ہونا ، شور و غل ہونا.

غَوغا مَچْنا

رک : غوغا برپا ہونا.

غَوغا اُٹْھنا

غُل ہونا ، ہنگامہ بربا ہونا ، شور مچنا.

گَوہَر بِیندْھنا

موتی میں سوراخ کرنا، چھیدنا

گَوہَر گَرَجْنا

موتی میں بال پڑ جانا

گَوہَر گوش ہونا

زینتِ سماعت ہونا ، گوش گزار ہونا .

گَون گانٹْْھنا

(چاپلوسی یا تدبیر سے) مطلب نکالنا ، غرض پوری کرنا ، کام نکالنا .

گَون نِکالْنا

کام نکالنا، مطلب برآری کرنا، غرض نکالنا

گَون نِکَلْنا

مطلب نکلنا، کام پورا ہونا، مراد حاصل ہونا

گَون پَڑنا

کام پڑنا ؛ مطلب پڑنا

گَونے سے ہونا

(چوروں کی اصطلاح) چور کا چوری کے مال کو لیے ہوئے ہونا

گَونے سے لِیا جانا

(چوروں کی اصطلاح) چور کا چوری کے مال کو لے جاتے ہوئے پکڑا جانا

غَور کَرنا

دھیان کرنا، توجہ کرنا

غَوْر و فِکْر سے کام لینا

خوب سوچ سمجھ کر کام کرنا

غَوْط مارنا

اڑتے ہوئے کنکوے کو اوپر سے نیچے لانا

غَوزِیں اُڑانا

گپ لگانا ، شیخی بگھارنا ڈینگیں مارنا

گَواہ بَنانا

(قانون) جھوٹا گواہ تیّارکرنا

گَواہ دینا

گواہ پیش کرنا، گواہ لانا

گَواہ گُزَرْنا

گواہ کا بیان گزرنا ، گواہی دینا .

گَواہ کَرْنا

کسی کو کسی امر میں شاہد بنانا

گَواہ لانا

صفائی یا ثبوت میں گواہ پیش کرنا، شہادت پیش کرنا

گَواہ طَلَب ہونا

گواہ طلب کرنا (رک) کا لازم ، گواہی کے لیے بلایا جانا .

گَواہ طَلَب کَرْنا

گواہ کا عدالت میں بلایا جانا، شہادت دینے کے لیے طلب کیا جانا

گَواہ ٹُوٹْنا

گواہ کا فریق مخالف سے مل جانا، گواہ کا منحرف ہوجانا

گَواہ اُکَھڑنا

(قانون) گواہ کا اپنے بیان پر قائم نہ رہنا ، بیان بگڑ جانا گواہ کا بیان بدل دینا .

گَواہی اَدا کَرْنا

رک : گواہی دینا .

گَواہی دینا

اقرار کرنا، تصدیق کرنا

گَواہی کَرانا

شہاد مہیّا کرنا ، گواہی پیش کرانا ، کسی تحریر پر شہادت یا تصدیق کے لیے دستخط کرانا یا نشانی انگوٹھا لگوانا

گَواہی مانگْنا

ثبوت مانْگنا.

گَواہی اُلْٹی ہو جانا

گواہ کا پلٹ جانا

گَوارا ہونا

برداشت ہونا، پسند ہونا، سہا جانا

گَوارا کَرْنا

(کسی شخص سے) راضی ہونا، (کسی چیز کو) پسند کرنا، قبول کرنا، ماننا، منظور کرنا

گَوَنا ہونا

گونا کرنا (رک) کا لازم ، وداع کی رسم کا ادا ہونا، دلہن کا سسرال جانا (رخصتی کے لیے) .

گَوَنا کَرنا

رخصت کرنا، وداع کرنا، دلہن کو وداع کرنا، دلہن کو رخصت کرنا، وداع کر کے لانا

گَوَنا کَرنے جانا

بیاہ کے دولھا کا دلہن کو گھر لانے کے واسطے بعد از بلوغ جانا

گَز اَور سِکَّہ جاری ہونا

گز اور سِکّہ جاری کرنا (رک) کا لازم ؛ شاہی رعب داب قائم ہونا .

گَز اَور سِکَّہ جاری کَرْنا

جب کوئی ملک فتح ہو تو فاتح اپنے نام کا گز اور سکَّہ جاری کرتا ہے ؛ شاہی رعب داب قائم کرنا .

گَز بَھرْ اُچَھلْنا

حیثیت سے زیادہ ظاہر کرنا . حثیت کم ، دکھاوا زیادہ .

گَز جَڑْنا

(تجّاری) بستے (ٹٹی) کو محراب کے ذہن میں جمانا ، سریا جمانا .

گَز لَگانا

(نجّاری) گز جڑنا .

گَز سِکَّہ پَر نام ہونا

حکومت قائم ہونا ، دور دورہ ہونا .

غَضَب آنا

آفت یا بلا کا نازل ہونا ، ستم ٹوٹنا ، مصیبت آنا ، عذاب سے گزرنا ، اذیّت میں مبتلا ہونا .

غَضَب بِیتْنا

مصیبت پڑنا ، قیامت گزرنا .

غَضَب ڈالْنا

عذاب نازل کرنا ، آفت میں مبتلا کرنا . مصبیت میں بھسنانا .

غَضَب ڈھانا

کمال دکھانا، حیرت انگیز کام کرنا

غَضَب دِکْھلانا

(زیادتی ظاہر کرنے کے محل پر) بہت زیادہ دکھانا .

غَضَب ہونا

ستم ڈھایا جاتا ، مصبیت پیش آنا ، بّلا نازل ہونا ، آفت پڑنا ، نا انصافی ہونا ، ظلم و زیادتی ہونا .

غَضَب جوتْنا

(عور) ہنگامہ مچانا .

غَضَب کا دِیدَہ ہونا

بہت ہے شرم اور ڈھیٹ ہونا .

غَضَب کَرْنا

ظلم ڈھانا، آفت مچانا، اندھیرکرنا

غَضَب خُدا کا نازِل ہونا

خدا کا قہر اترنا، سخت مصیبت آنا

غَضَب کِی نِگاہ رَکھنا

بہت اچھا جانچنا، پرکھنے کا بے حد مادہ ہونا

غَضَب لانا

ستم ڈھانا ، مصبیت لانا ، آفت برپا کرنا ، اندھیر مچانا .

غَضَب میں آجانا

آفت میں مبتلا ہونا

غَضَب میں آنا

طیش میں آنا .

غَضَب میں بَھرْنا

سخت ناراض ہونا ، بہت زیادہ خفا ہونا .

غَضَب میں ڈالْنا

مصبیت میں مبتلا کرنا ، آفت میں پھنسانا .

غَضَب میں گِرِفْتار ہونا

جھگڑے میں پھن٘سنا ، مصیبت میں مبتلا ہونا .

غَضَب میں جان ہونا

مصیبت میں ہونا ، عذاب میں جان ہونا .

غَضَب میں جان پَڑْنا

کسی آفت یا بَلا میں مبتلا ہونا، جھگڑے میں پھن٘سنا

غَضَب میں پَڑْتا

مصبیت میں مبتلا ہونا ، جھگڑے میں پھنسنا .

غَضَب میں پَھنسانا

مصبیت میں مبتلا کرنا .

غَضَب نازِل ہونا

کسی پر کوئی آفت آنا ، مصیبت آنا .

غَضَب نازِل کَرنا

کسی پر کوئی مصیبت بھیجنا، آفت بھیجنا

غَضَب توڑْنا

ستم ڈھانا، ظلم کرنا، فتنہ اٹھانا، غصہ اتارنا

غَضَب ٹُوٹ پَڑْنا

آفت آجانا ، مصیبت نازل ہونا .

غَضَب ٹُوٹْنا

مصیبت یا بَلا نازل ہونا ، آفت آنا .

غَضَبی آنا

عتاب نازل ہونا ، آفت آنا .

غَضَبی دِکھانا

غصّے کا اظہار کرنا، غصّہ کرنا

غَضَبی خانَہ اُتارْنا

غضب ناک ہونا، آفت لانا، غصہ ہونا

غَضَبی خانَہ اُتَرنا

عتاب نازل ہونا، قہر ٹوٹنا، آفت آنا

غَضَبی میں آنا

قہر کا نشانہ بننا، زیر عتاب آنا، معتوب ہونا

گَزَگ ہونا

گز ک کرنا (رک) کا لازم ، بطور نُقل کھایا جاتا .

گَزَگ کَرنا

نشے کے بعد بطور نُقل کچھ نمکین چیز کھانا .

غَزَل بَننا

غزل پر اصلاح ہونا

غَزَل بَنانا

غزل پر اصلاح دینا

غَزَل بَنْوانا

غزل پر اصلاح لینا

غَزَل چَمَکْنا

غزل کا دلکش و پر تاثر ہونا

غَزَل چَمْکانا

غزل کو اصلاح دیکر دلکش بنانا

غَزَل چھیڑْنا

ترنم کے ساتھ غزل پڑھنا، لحن کے ساتھ غزل سنانا

غَزَل دیکھنا

غزل پر اصلاح دینا

غَزَل دِکھانا

غزل پر اصلاح لینا

غَزَل ہونا

نئی غزل کا تصنیف ہو جانا، غزل کا تخلیق ہونا

غَزَل کَہْنا

غزل تصنیف کرنا

غَزَل کَہْوانا

غزل کہنا (رک) کا متعدی .

غَزَل لانا

غزل لکھ کر استاد کے پاس برائے اصلاح پیش کرنا

غَزَل لِکھْنا

غزل کہنا ، غزل تصنیف کرنا.

غَزَل پَڑْھنا

غزل سنانا، غزل خوانی کرنا

غَزَل پِھیکی پَڑ جانا

غزل بے اثر ہو جانا

غَزَل سیر کَہْنا

طویل غزل کہنا، غزل کی زمین کے ہر قافیے کو باندھنا

غَزَل سُسْت ہونا

غزل کا پھیکا ہونا، کمزور ہونا، بے اثر ہونا

غَزَل ٹَھنْڈی ہونا

غزل کا کمزور ہونا، بے اثر ہونا

گَزَنْد آنا

(کسی پر) رنج یا صدمہ طاری ہونا ، تکلیف پہنچنا .

گَزَنْد دینا

رک : گزند پہنچانا .

گَزَنْد ہونا

نقصان ہونا

گَزَنْد پَہونچنا

دکھ یا صدمہ پہنچنا، تکلیف یا اذیت دینا، آزار یا پریشانی میں مبتلا کرنا

گَزَنْد پَہُنچْنا

گزند پہنچانا کا لازم، دکھ یا صدمہ پہنچنا، تکلیف یا اذیت دینا، آزار یا پریشانی میں مبتلا کرنا

گَزَنْد اُٹھانا

تکلیف ، دکھ ، رنج برداشت کرنا ، صدمہ سہنا .

گَزَٹ ہو جانا

سرکاری گزٹ چھپنا ، سرکاری طور پر اعلان ہونا یا چھپ کر مشتہر ہونا .

گَزی گاڑھا پَہَنْنا

موٹا جھوٹا کپڑا پہن کر گزارہ کرنا ، غیریباً مؤ گزر کرنا .

گَزوں دُور رَہنا

کوسوں دور رہنا ، بہت زیادہ دور رہنا .

گَز و سِکَّہ جاری ہونا

رعب و ادب ہونا ، حکومت قائم ہونا ، دوردورہ ہونا .

گیڑیاں کھیلْنا

لکڑیوں سے کھیلنا

گیند دَھڑِکّا کَر دینا

ہاتھ میں اُٹھا کر دے مارنا.

گیندا کھیلْنا

لڑکیوں کا ایک کھیل جس میں ایک دوسرے پر گیندے کے پھول پھینکتی ہیں

گینڈَلی مار کَر بَیٹْھنا

رک : کنڈلی مار کر بیٹھنا.

گیر بَدَلْنا

گاڑی کی رفتار بڑھانے یا کم کرنے کے لیے کلچ دبا کر گیر بدلتے ہیں جس سے رفتار میں اضافہ یا کمی ہوتی ہے.

گیر ڈالْنا

رک : گیر بدلنا.

گیر کِھینچنا

رک : گیر بدلنا.

گیسُو چُھٹْنا

زُلفوں کا بکھر کر شانے پر لہرانا

گیسُو رَکْھنا

بال بڑھانا ، سر کے بال اتنے بڑھانا کہ وہ کان پر لٹکنے لگیں .

گَھڑے لُنڈھانا

گھڑوں کا پانی بہانا، خجالت، کسی کو شرمندہ کرنا

گَھڑی آنْ پَہُچْنا

رک : گھڑی آنا.

گَھڑی آنا

متوقع یا شدنی بات کا ہو کے رہنا ، لمحہ آنا ، وقت آجانا.

گَھڑی بَجانا

مقررَہ وقفوں سے وقت بتانے کے لیے گھنٹہ بجانا ، اِطَّلاع دینا.

گَھڑی بجنا

گھڑی بجانا (رک) کا لازم ، گھڑیاں بجنا.

گھڑی بننا

گھڑی درست کروانا، گھڑی کی مرمت کرانا

گَھڑی بَھر آنا

میرے افسانے کو پورا نہ ہوا روزِ جزا ڈھل گیا دن تو یہ جانا کہ گھڑی بھر آیا

گَھڑی گُزَرنا

ایک ساعت گزر جانا.

گَھڑی کُوکْنا

گھڑی میں کُوک بھرنا، گھڑی کو چابی دینا، گھڑی کو چالو کرنا

گھڑی مِلانا

سُست یا تیز چلتی ہوئی گھڑی کو صحیح گھڑی کے وقت کے مطابق کرنا، گھڑی کا وقت درست کرنا، گھڑی کا وقت صحیح کرنا

گھڑی پہاڑ ہونا

وقت بمشکل کٹنا، گھڑی کا گزرنا، نہایت شاق ہونا، بے حد مشکل ہونا

گَھڑی ساعَت ہونا

گھڑی ساعت کا مہمان ہونا

گَھڑی ساعَت کا مِہْمان ہونا

مرنے کے قریب ہونا، جاں کنی میں ہونا، چند ساعت زندہ رہنا، تھوڑی دیر کی زندگی باقی رہنا

گَھڑی ساعَت کا نَقْشَہ ہونا

گھڑی ساعت کا مہمان ہونا

گَھڑی ساعَت پَر ہونا

قریب مرگ ہونا، جاں کنی کی حالت میں ہونا، کوئی دم کا مہمان ہونا

گَھڑی صاف کَرْنا

گھڑی کے پُرزوں سے مَیل صاف کرنا اور ان میں تیل وغیرہ ڈالنا

گَھڑی ٹَلْنا

کسی خاص ساعت کا گزرنا، غفلت کی بناپر وقت گزر جانا یا نکل جانا

گَھڑیاں بَھرْنا

وقت گزارنا.

گَھڑیاں دَراز کَرنا

وقت پڑھانا ، وقت کوطول دینا.

گَھڑیوں کَھڑے رَہنا

گھنٹوں کھڑے رہنا ، پہروں انتظار کرنا.

گَھڑوں نَدامَت بَرَسْنا

نہایت شرمندہ و پشیمان ہونا.

گَھڑوں پانی پَڑ جانا

پانی کے گھڑے پڑجانا

گَھڑوں پانی پَڑنا

نہایت شرمندگی ہونا

گَھڑْیاں گِنْنا

بے چینی سے انتظار کرنا، کسی کے لیے وقت کا حساب کرنا

گَھنگھور گَھٹا اُٹْھنا

خوب گھٹا چھانا ، بادلوں کا امڈ کر آنا ، گہری گھٹا چھانا .

گَھنگور ہونا

سیاہ یا مہیب ہونا ، چھا جانا ، پھیل جانا .

گھائی بَتانا

فریب دینا، دھوکا دینا، جعل سازی کرنا

گھائی چَلْنا

گھائی کا دان٘و استعمال کرنا ، مخصوص ضرب لگانا.

گھائی کھولْنا

دانوں لگانا ، چال چلنا ، ضرب لگانا.

گھائی پَکْنا

ہاتھ یا پیر کی دو انگلیوں کے جوڑ کی جگہ پر زخم آنا یا مواد پڑنا

گھائِیاں بَتانا

ٹالنا، آلا بالا بتانا، وار بچانا، داؤں بچانا

گھائِیاں اُڑانا

(پٹے بازی) مخصوص ضربیں (گھائیاں) لگانا.

گھانس کے ڈھیر میں سُوئی ہونا

اس طرح گُم ہونا کہ ڈھونڈنا مشکل ہو ، ایسا غائب ہونا کہ ملنا تقریباً ناممکن ہو.

گھانٹی کَرنا

بچّے کے حلق کے کوّے کو انگلی اسے اُٹھانا.

گھاؤ آنا

گھائل ہونا ، زخمی ہونا

گھاؤ گَھپ ہو جانا

کھانے پینے میں صرف ہوجانا ، فضول خرچی میں ختم ہوجانا.

گھاگَھر لَڑانا

بٹیر لڑانا ، بٹیر بازی کرنا.

گھال میل کَرْ دینا

گڈمڈ کردینا، ملا جلا دینا، خلط ملط کردینا

گھال میل ہونا

میل ملاپ ہونا.

گھال میل کَرْنا

خلط ملط کرنا ، گڈ مڈ کرنا ، ایک دوسرے میں ملانا.

گھام کَرنا

سورج نکالنا، دھوپ پھیلانا، اُجالا کرنا، روشنی بکھیرنا، منور کرنا.

گھام لینا

دھوپ کھانا ، دھوپ تاپنا

گھان ڈالْنا

کسی معیّن مقدار کا ایک دفعہ کڑاہی، چکّی، اوکھلی یا بھاڑ میں ڈالنا، کولہو میں پیرنے یا کڑھائی میں ایک بار میں تلنے کے لئے کوئی چیز ڈالنا

گھان پَڑْ جانا

کوئی کام شروع ہوجانا ، خمیر پڑ جانا.

گھان اُتارنا

گھان تیار کرنا

گھان اُتَرْنا

تل کر نکلنا، پکوان کا کڑھائی سے نکلنا، پکوان کا تیار ہونا

گھانی کَرنا

کولھو چلانا ، تیل نکالنا ، سرسوں یا تل پیلنا

گھانی میں پیلْنا

نہایت سخت سزا دینا ، سخت تکلیف اور اذیّت سے مار ڈالنا.

گھاس چَرْنا

گھاس کھانا ؛ بے عقل ہوجانا ، احمق بن جانا.

گھاس ڈالْنا

کسی کو کوئی اہمیت دینا ، کسی کو توجہ کے قابل سمجھنا.

گھاس ہو جانا

بے وقعت ہوجانا ، حقیر ہوجانا

گھاس کاٹْنا

بے سلیقگی اور بے دلی سے کوئی کام کرنا، بے شعوری اور تیز دستی سے کوئی کام کرنا

گھاس کے ڈھیر میں سُوئی ہونا

be completely lost, be without a trace

گھاس کھا جانا

حیوان بن جانا ، احمق ہوجانا ، گدھے پن کا کام کرنا ، بیوقوف ہوجانا.

گھاس کھانا

بے عقل یا بیوقوف بننا

گھاس کھودْنا

بے سوچے سمجھے جلدی جلدی پڑھنا

گھات آنا

طور طریقہ معلوم ہونا ، ڈھنگ آنا.

گھاٹ باندْھنا

شکارکرنے کےلیے درخت پر مچان بنانا

گھات چَلانا

وار کرنا

گھات ہونا

گھات کرنا (رک) کا لازم ، تدبیر ہونا.

گھاٹ ہونا

ایک جگہ جمع ہونا ، ایک محفل میں بیٹھنا.

گھات کَرْنا

آفت ڈھانا، ایذا دینا، ظلم کرنا

گھاٹ کَرْنا

کمی کرنا، کوتاہی کرنا

گھات کھیلْنا

دوسرے کو غافل پا کر اپنا مطلب نکالنا

گھات لَگْنا

ہتھے چڑھنا.

گھاٹ لَگْنا

پانی پینے کے لیے جمگھٹا لگنا، گھاٹ پر جمع ہونا.

گھاٹ لینا

اندازہ قائم کرنا ، جان٘چنا ، جائزہ لینا ، موقع محل وغیرہ معلوم کرنا .

گھات مارْنا

تاک کر یا چُھپ کر حملہ کرنا.

گھاٹ مارْنا

اسمگل کرنا

گھات میں آنا

دھوکے میں آنا ، دام میں آنا ، جال میں پھنسنا.

گھات میں بَیٹْھنا

دشمن یا شکار کی تاک میں چُھپ کر بیٹھنا، موقع کی تاک میں رہنا

گھات میں ہونا

تاک میں ہونا ، موقع کی تلاش میں ہونا.

گھات میں لَگا ہونا

۔گھات میں ہونا۔ تاک میں ہونا۔ کسی کی فکر اور تجسُّس میں ہونا۔ ؎

گھات میں لَگے رَہْنا

ہر وقت موقع کی تلاش میں رہنا ، گھات میں لگنا.

گھات میں لَگْنا

تاک میں ہونا ، کسی کی فکر اور تجسّس میں ہونا.

گھات میں پِھرْنا

تلاش میں پھرنا، جستجو میں رہنا، تاک میں رہنا

گھات میں رَہْنا

موقع ڈھونڈنا، موقع تاکنا، عموماً لوٹنے یا مارنے کے لیے مناسب وقت کی تلاش میں رہنا

گھاٹ مِلانا

(باجا سازی) طبلے کی طنایوں کے گٹّے ٹھونک کر گردے کے تناؤ کو درست اور صحیح کرنا

گھات مِلْنا

موقع ہاتھ آنا.

گھات پانا

مقصد حاصل کرنا، قابو حاصل کرنا

گھاٹ پانی پِینا

ایک کو ایک سے گزند کا اندیشہ نہ ہونا ، سب کو ودل و انصاف کی بدولت یکساں حقوق حاصل ہونا.

گھاٹ پانی پِلانا

متحد کر کے شیر و شکر کر دینا ، مختلف الخیال لوگوں میں اتحاد و اتفاق پیدا کر دینا.

گھات پَر آنا

قابو میں آنا ، چَال میں آنا ، دان٘و پر چڑھنا ، پٹھے چڑھنا.

گھات پَر لانا

قابو میں لانا ، دان٘و پر چڑھانا.

گھات سُوجْھنا

تدبیر سوجھنا، چال سمجھ میں آنا، موقع ذہن میں آنا

گھات تاکْنا

گھات لگانا، موقع ڈھونڈنا

گھاٹ اُتارْنا

۱ . ساحل تک پہنچانا، دریا کو عبور کرانا، پار کرانا.

گھاٹ اُتَرْنا

گھاٹ اتارنا (رک) کا لازم ، گھاٹ کو عبور کرنا (تلوار یا موت وغیر الفاظ کے ساتھ) قتل ہونا، مارا جانا.

گھاٹا آنا

نقصان ہونا ، خسارہ ہونا.

گھاٹا باندْھنا

مورچہ بندی کرنا.

گھاٹا بَھرْنا

پلّے سے دینا، گِرہ سے دینا، نقصان پورا کرنا، نقصان کی تلافی کرنا، کمی پوری کرنا

گھاٹا دیکْھنا

خسارے کا اندیشہ کرنا

گھاٹا ہونا

نقصان یا خسارہ ہونا

گھاٹا کھانا

نقصان اُٹھانا، خسارہ برداشت کرنا.

گھاٹا لادْنا

خسارے کا بوجھ ڈالنا، خسارہ برداشت کرانا.

گھاٹا پَڑنا

نقصان ہونا، خسارہ ہونا، گھاٹا آنا، کمی پڑنا

گھاٹا پَہُنچانا

نقصان پہنچانا.

گھاٹا اُٹھانا

نقصان یا خسارہ برداشت کرنا

گھاٹے میں آنا

خسارے میں مبتلا ہونا، نقصان اُٹھانا

گھاٹے میں ہونا

خسارے میں ہوان ، نقصان اُٹھانا.

گھاٹے میں رَہْنا

خسارہ برداشت کرنا، نقصان اُٹھانا.

گھاتیں بتانا

چالیں سکھانا، ترکیبیں بتانا

گھاتیں چَلْنا

چالیں چلنا ، چال بازیاں کرنا.

گھاتیں ہونا

چالیں چلنا ، ترکیبیں ہونا ، تدبیریں ہونا ، اشارے کنایے ہونا.

گھاتیں لَگانا

تاک میں بیٹھنا ، شکار یا دشمن پر وار کرنے کے لیے کسی جگہ چھپ کر بیٹھنا.

گھاتیں لَگْنا

زخم لگنا ، چوٹیں لگنا.

گھاتیں یاد ہونا

ڈھب یاد ہونا ، طریقے معلوم ہونا ، دانو یا چال جاننا ؛ ڈھنگ جاننا.

گھاٹ گھاٹ کا پانی پِینا

جگہ جگہ پھر کر تجربہ حاصل کرنا ، مختلف ملکوں کا سفر کرنا ، جہاں دیدہ اور تجربہ کار ہونا.

گھاتوں میں آنا

چالوں میں آنا ، فریب میں آنا.

گھاؤ بَھرنا

ٹوٹا پورا ہونا، نقصان کی تلافی ہونا

گھاؤ پَر گھاؤ کھانا

زخم پر زخم سہنا ؛ دُکھ پر دُکھ اُٹھانا.

گھاؤ پَر لون چِھڑَکْنا

زخم پر نمک چھڑکنا، دکھ پر دکھ پہنچانا ، رنجیدہ کو اور رنجیدہ کرنا.

گھاؤ پَر نَمَک چِھنَکْنا

رک : گھاؤ پر لون چھڑکنا.

گھاؤ سِینا

زخم کو ٹان٘کے لگانا.

گھاؤ تازَہ ہونا

زخم یا صدمہ برقرار ہونا ، زخم ہرا ہونا ، گزشتہ صدمے یا حادثے کا اثر عود کرآنا.

گَھبرا جانا

خوف زدہ ہوجانا، ڈر جانا

گَھبْرا اُٹْھنا

دفعتاً پریشان ہوجانا، یکایک گھبرا جانا

گَھبْرایا ہُوا پھرْنا

پریشانی کے عالم میں ادھر اُدھر پھرنا ، بولایا ہوا پھرنا.

گَھمنڈ نکال دینا

غرور ختم کرنا، زور ڈھا دینا، نیچا دکھا دینا، بل نکال دینا

گَھمَن٘ڈ دُور کَرْنا

غرور بھول جانا ، غرور سے باز رہنا .

گَھمَنڈ خاک میں مِلْنا

رک : گھمنڈ ٹوٹنا .

گَھمَن٘ڈ مَعْلُوم ہونا

بڑا بول سامنے آنا ، بڑے بول کا سر نیچا ہونا .

گَھمَنڈ میں ہونا

نخوت دُکھانا ، اِترانا ، ناز کرنا ، فخر کرنا .

گَھمَنڈ میں رَہْنا

غرور کرنا ، اِترانا ، فخر کرنا .

گَھمَن٘ڈ مِٹ جانا

گھمنڈ مٹانا (رک) کا لازم ، غرور ختم ہوجانا ، اکڑ نکلنا .

گَھمَن٘ڈ مِٹانا

گھمنڈ توڑنا ، کسی کے غرور کو شکست دینا .

گَھمَن٘ڈ نِکَل جانا

غرورجاتا رہنا، زور ڈھ جانا

گَھمَن٘ڈ پَرہونا

اترانا ، مغرور ہونا ، مُتَکَبّر ہونا ، نازاں ہونا .

گَھمَن٘ڈ پَر رَہْنا

کسی کی حمایت پر اِترانا ، کسی کے آسرے پر اکڑنا .

گَھمَن٘ڈ رَکْھنا

اِترانا ، غرور کرنا ، اکڑنا .

گَھمَن٘ڈ توڑْنا

غرور ختم کرنا ، اکڑ ختم کر دینا .

گَھمَن٘ڈ ٹُوٹْنا

غرور ختم ہونا ، اکڑ جاتی رہنا.

گَھمْسان کا رَن پَڑْنا

خوں ریز اور شدید معرکہ ہونا، کشتوں کے پشتے لگنا، بڑی لڑائی لڑی جانا

گَھمْسان کَرْنا

جان توڑ کر لڑنا

گَھمْسان کی مارْ ہونا

زبردست جنگ ہونا ، قیامت کی لڑائی ہونا .

گَھمسان پڑنا

کشت و خون ہونا

گَھن بَجانا

(لفظاً) ہتھوڑے سے پیٹنا، گھن چلانا، طعنوں اور چوٹوں کا نشانہ بنانا

گَھن چَلانا

بھاری ہتھوڑا چلانا ؛ بڑا وار کرنا ، بڑا حملہ کرنا .

گَھن جَمانا

رک : گھن بجانا .

گَھن کے رُوپے

وہ روپے جورائج الوقت ہوں یا سکّے جو رائج ہوں

گَھن مارْنا

وزنی اور بڑا ہتھوڑا چلانا، شدید ضرب لگانا

گَھن چَکَّر میں آنا

گردش میں مبتلا ہونا ، مصیب میں پھن٘سن٘ا .

گَھن چَکَّر بَنْنا

گھومنا ، چکّر کھانا ؛ الجھن پیں پڑنا ، پیشانی میں پڑنا .

گَھن گَرَج ہونا

زور شور ہونا ، غل غپاڑا کرنا ، رجائیت ہونا.

گَھنْٹا ہِلانا

وقت گزاری کرنا ، دن گزارنا ، وقت پورا کرنا .

گَھنْٹے مورْچَھل سے اُٹھانا

گھنٹے بجاتے اور مورچھل کرتے اور روپیہ پیسہ وغیرہ کسی بوڑھے مردے پر سے بکھیرتے ہوئے ، جلانے کے لیے لے جانا ، دھوم دھام کے ساتھ بوڑھے مردے کی نکاسی کرنا

گَھنْٹی دینا

(گھنٹی بجا کر) آگاہ کرنا ، باخبر کرنا .

گَھنْٹی ہونا

گھنٹی بجائی جانا ، گھنٹی کے ذریعے اعلان ہونا .

گَھپْلا چَلانا

گڑبڑ کردینا ، جھمیلا کھڑا کرنا

گَھپْلا ڈالْنا

گڑبڑ کردینا

گَھپْلا پَڑْنا

حساب میں غلطی ہو جانا

گَھپْلے میں پَڑْ جانا

اِلتوا میں پڑ جانا

گَھر آ بَیٹْھنا

گھر میں بیٹھ جانا ، بیکار ہوجانا ، مطلع ہوجانا ، خالی بیٹھنا.

گَھر آ پَڑنا

کسی کے گھر میں جاکر ٹھہر جانا.

گھر آباد ہونا

گھر بسنا، دلہن کے ساتھ ہم بستری ہونا، شوہر والی ہونا، سہاگن ہونا، شوہر کا زندہ ہونا

گَھر آباد کَرنا

دلہن کو ساتھ سلانا، ہم بستر ہونا؛ گونا کرنا، مکلاوا کرنا

گھر بند ہونا

بیوی کا مر جانا

گَھر بَندْھنا

مکان بننا.

گَھر بَندْنا

مکان بننا.

گَھر بار بَسنا

گھر آباد ہونا ، شادی ہونا.

گَھر بار چھوڑْنا

خانہ ویران ہونا، گرہستی کے سب تعلقات، چھوڑنا، دیس چھوڑنا

گھر بار ہونا

اہل و عیال کا موجود ہونا

گَھر بار خالصے لَگ جانا

گھر بار کا ضبط ہونا، برباد ہونا، تباہ ہونا

گھر بار لُٹانا

مال و دولت لُٹا دینا یا برباد کردینا، گھر تباہ کردینا

گھر بیٹھ جانا

کسی کا کسی سے شادی کرلینا یا گھر پڑجانا، مدخولہ ہونا

گَھر بَیٹھا کَرْنا

مطمئن کردینا ، خوشحالی اور فارغ البالی کردینا ، کام کاج سے بے نیاز کردینا.

گَھر بَیٹھے بیر دَوڑانا

جادو کے زور سے کسی کو اپنے گھر بلوانا، گھر میں بیٹھ کر تسخیر کا عمل کرنا، موکَل دوڑانا؛ موٹھ چلانا

گَھر بَیٹھے مول لینا

بازار نہ جانا اور گھر کے دروازے پر سودا خرید لینا

گَھر بَیٹْھنا

عورت کا شوہر کی موت یا طلاق کے بعد دوسرے مرد سے نکاح کر لینا یا کسی مرد کی رفاقت حاصل کرلینا

گَھر بَنْنا

گھر آراستہ ہونا ، گھر تعمیر ہونا ، جگہ بننا.

گَھر بَنانا

کسی جانور کا بھٹ یا بل وغیرہ بنانا

گَھر بَن٘د کَرْنا

شطرنج وغیرہ کی چال میں بادشاہ یا کسی اور مہرے کو کسی خانےمیں جانے سے روکنا.

گھر برباد ہونا

گھر تباہ ہونا، شوہر یا بیوی کا مر جانا

گَھر بَرْباد کَرْنا

میاں بیوی کو چُھڑا دینا، گھر لُٹانا

گَھر بَسْنا

دولھا دلہن کا ہم بستر ہونا، گھر کا کام کاج چلنا، گھر کا خرچ چلنا، پچیسی کی گوٹ کا خانے میں رکھا جانا

گَھر بے چَراغ ہونا

۔ (کنایۃً) ویران ہونا گھر کا۔ والی وارث کے مرجانے سے۔ ؎ دیکھو بے چراغ۔

گَھر بھائیں بھائیں کَرْنا

گھر سے خوف آنا، گھر کا ہیبت ناک و وحشت ناک ہونا

گَھر بُھولْنا

جب کوئی کہیں بہت عرصے کے بعد جاتا ہے تو جس کے گھر جاتا ہے وہ طنزاً اور شکایۃً کہتا ہے.

گَھر بِگَڑْنا

بیوی یا شوہر کا مر جانا

گَھر بِگاڑْنا

میاں بیوی میں نااتفاقی یا ناچاقی کرانا

گَھر بِسارْنا

گھرچھوڑنا.

گَھر بِٹھانا

شادی شدہ لڑکی کو سسرال نہ بھیجنا ، میکے میں بٹھا لینا.

گھر بول اُٹھنا

گھر کے آثار سے ظاہر ہوجانا، نمایاں ہوجانا، عیاں ہونا، ظاہر ہونا

گَھربولْنا

چہچہانا، بارونق ہونا

گَھر چَڑْھ کَر لَڑْنا

کسی کے گھر پر جا کر اس سے لڑنا ، خواہ مخواہ کسی کے سر ہونا ، زیادتی کرنا.

گَھر چَلانا

گھرکا بندوبست کرنا، خانہ داری کا انتظام چلانا

گَھر چَلْنا

چلانا (رک) کا لازم ، گھر کے اخراجات پورے ہونا ، گھر کا کام چلانا.

گَھر چھوڑْ کَر نِکَل جانا

آوارہ ہوجانا ، بے ٹھکانا ہوجانا ، مارا مارا پھرنا

گَھر چُھٹْنا

گھر کا چھوٹ جانا ، گھر سے بے تعلق رہنا ، گھر سے تعلق باقی نہ رہنا ، گھر میں آمد و رفت نہ رہنا

گَھر چِرْنا

رک : گھر پھٹنا

گَھر ڈال لینا

بغیر نکاح کے حرم میں داخل کرنا ، گھر میں ڈال لینا ، داشتہ کے طور پر رکھنا.

گَھر داماد لینا

بیٹی کو اس شرط یا وعدے پر بیاہنا کہ اس کاشوہر بھی بیٹی کے گھر یعنی سسرال میں رہے گا ، داماد کو بیٹا بناکر گھر رکھنا.

گَھر داماد رَکھا

رک : گھر داماد لینا.

گَھر دیکْھ لینا

راستہ جان لینا ، مکان جان لینا ، گھر سے مانوس ہوجانا ، راستے سے واقف ہونا.

گَھر دیکْھنا

گھر پر توّجہ دینا ، گھر کی دیکھ بھال کرنا.

گَھر ڈھانا

گھر منہدم کرنا، بیخ کنی کرنا

گَھر ڈھونا

گھر کا مال و اسباب لوٹ لے جانا ، گھر لُوٹ لینا.

گھر دِکھانا

کسی شخص کو اس غرض سے مکان پر لانا کہ پھر وہ کسی رہبر کے بغیر آسکے، کرایہ دار کو مکان کا ملاحظہ کرانا، کسی کو مکان پر جانے کے لیے مجبور کرنا

گَھر ڈُبونا

خاندان کو داغ لگانا

گَھر ڈُوبْنا

خانہ ویران ہونا، گھر اجڑنا، گھر تباہ ہونا

گَھر گھالْنا

فریفتہ کرنا، عاشق و شیدا بنانا، موہنا

گَھر گَھر چَراغ جَلْنا

ہر گھر میں جشن ہونا، ہر جگہ خوشی ہونا

گَھر گَھر تاکْتے پِھرنا

بھیک مانگنا ، گدائی کرنا.

گَھر گھیرْنا

گھر کا محاصرہ کرنا، بار بار آنا، پیچھا لینا، قبضہ جمانا

گَھر گُھسیڑْنا

گھر میں داخل کرنا ، گھر میں جگہ دینا ، پرورش کرنا ، گھر میں بُلانا.

گَھر گُھومْنا

گھروں کے چکر لگانا ، اس گھر سے اُس گھر جانا ، اِدھر اُدھر گھومتے پھرنا ، وقت ضائع کرنا ، بے مقصد گھر گھر جانا ، بلاوجہ دوسروں کے گھر جاتے رہنا.

گَھر گِرْنا

گھر تباہ ہونا.

گَھر ہونا

جگہ ہونا ، جا ہونا.

گَھر جانا

میاں بیوی کا قطع تعلق ہونا، مطلقہ ہونا، محبت ختم ہونا، تعلق نہ رہنا

گَھر جانے کا راسْتَہ نَہ مِلْنا

گھبرا جانا، سٹ پٹا جانا، آوارہ، سرگرداں ہونا

گَھر جاتا رَہْنا

گھر اُجڑنا ، گھر تباہ ہونا ، برباد ہوجانا.

گَھر جَمْنا

مکان کا ساز و سامان سے درست ہونا

گَھر جَھنکانا

آوارہ بِھرانا ، سرگرداں کرنا.

گَھر جھانکْنا

گھرمیں قدم رکھنا

گَھر کا آنگن ہو جانا

۲. (بطور ظرافت) کسی عورت کے ہاں بچّہ یا بچّے ہوجانا

گَھر کا بوجھ پَڑْنا

امورِ خانہ داری میں گرفتار ہونا، گھر کے کام کاج میں مشغول ہونا

گَھرکا بوجْھ سن٘بھالْنا

رک : گھر کا بوجھ اُٹھانا ، گھر کا خرچ اپنے ذمے لینا ، گھر کے اخراجات کا کفیل ہونا

گَھرکا بوجھ اُٹھانا

گھر کا انتظام کرنا، امورِ خانہ داری کا سرانجام دینا، گھر کا خرچ اپنے ذمّہ لینا، اخراجات خانہ کی ذمہ داری قبول کرنا

گَھر کا دِیا جَلانا

گھر کا خیال کرنا ؛ گھر کی مفلسی دور کرنا.

گَھر کا گَھر صاف ہو جانا

گھر کے بیشتر افراد کا مر جانا ، گھر بھر کا وفات پا جانا پورے خاندان کا تباہ ہوجانا.

گَھر کا گَھرْ وا ہو جانا

گربستی برباد ہوجانا ، گھر کا تباہ ہوجانا ، گھر کا سامان منتشر ہوجانا.

گَھر کا گَھروندَہ بَنانا

گھر میں ابتری یا بے رونقی پیدا کرنا.

گَھر کا گَھرْوا کَرنا

گھر کو گھروندا بنا دینا ، تباہ کردینا ، پورے گھر کو نقصان پہنچانا ، گھر کا ناس ملا دینا.

گَھر کا نام ڈُبونا

خاندان کی عزت برباد کرنا ، خاندان کو پٹّہ لگانا.

گَھر کا راسْتَہ بَتانا

ٹالنا، بے نیل مرام رخصت کرنا، چلتا کرنا

گَھر کا راسْتَہ بُھول جانا

بدحواسی سے گھر کا راستہ یاد نہ رہنا، کہیں ایسا جی لگنا کہ گھر جانے کا خیال بھی نہ آنا

گَھر کا رَسْتَہ لینا

گھر کو سِدھارنا ، گھر واپس جانا ، راہ لگنا.

گَھر کا صَفایا کَرْنا

پورے گھر کو موت کے گھاٹ اُتار دینا ، تباہ کردینا ، برباد کردینا.

گَھر کاٹے کھانا

مکان میں جی نہ لگنا ، گھر میں گھٹن یا الجھن محسوس ہونا.

گَھر کاٹْنا

گھر لُوٹنا ، گھر کا روپہ پیسہ تباہ برباد کردینا.

گَھر کَرْنا

رواج پانا، مروج ہوجانا

گَھر کے بَرْتَن باہَر پُھوٹْنا

گھر کی بات کا باہر والوں کو پتہ چلنا.

گَھر کے گَھر چَوپَٹ کَرْنا

رک : گھر گھر کے خالی کرنا.

گَھر کے گَھر خالی کَرْنا

گھر کے گھر تباہ کرنا ، متعد گھر برباد کرنا.

گَھر کے گَھر رَہْنا

نہ تو کچھ کمانا اور نہ گِرہ سے کھونا

گَھر کے گَھر صاف ہو جانا

بہت سے گھروں کا تباہ و برباد، ویران اور خراب ہوجانا

گَھر کے گَھر تَباہ کَرنا

۔ متعدی۔ متعدد گھر تباہ کرنا۔ ؎

گھر کے ہوئے نہ در کے

کہیں کے نہ رہے

گَھر کَھڑا ہونا

گھر تعمیر ہونا ، گھر بنانا ، رہنے کے لیے ٹھکانا کرنا.

گَھر کھا لینا

کسی کا گھر لُوٹنا، ناس کردینا

گَھرخاک میں مِلانا

گھر تباہ و برباد کر دینا، ازدواجی زندگی میں بگاڑ پیدا کرنا، میاں بیوی میں ناچاقی پیدا کرنا

گَھر خاکِ سِیاہ کَرنا

۔گھر تباہ کردینا۔ (امرۃ العروس) محمد عاقل نے آکر سنا سر پیٹ لیا بیوی سے کہا تو گھر خاک سیاہ کر کے چھوڑے گی۔

گَھر خالی ہونا

۔غیر آباد ہونا مکان کا۔ ؎

گَھر خالی کَرْنا

مکینوں کو موت کے گھاٹ اُتار دینا، گھر کو لوٹ لینا، گھر برباد کردینا

گَھر خَراب ہونا

گھر برباد ہونا، غیرآباد ہونا، اُجاڑ ہونا

گَھر خَراب کَرْنا

(کوسنے کے طور پر) تباہ کرنا ، مِٹا دینا ، برباد کرنا.

گَھر کھو کَر تَماشا دیکْھنا

گھر پھونک تماشا دیکھنا ، گھر برباد کرکے عیش منانا ، عیش و عشرت میں مال دولت لٹا دینا.

گَھر کھود کر مَیدان کَر دینا

أگھر کو تباہ کردینا۔ منہدم کردینا۔

گَھر کھوج مِٹانا

نام و نشان مٹانا ، نیست و نابود کرنا.

گَھر کھونا

گھر برباد کرنا، گھراُجاڑنا

گَھر کُھلْوانا

پچیسی یا چوسر وغیرہ کی ایسی چال چلنا کہ مہرے کے ہٹانے کا راستہ نکل آئے.

گھر کی مٹی لے ڈالنا

پیچھا پکڑنا، عموماً رشتے لینے والے کے مسلسل اصرار پر کہا جاتا ہے

گَھر کی مُرْغی کا دال بَن جانا

رک: گھر کی مرغی دال برابر.

گَھر کی راہ نَہ مِلْنا

ایسا بدحواس ہو جانا کہ گھر کا راستہ بھی نہ ملنا.

گَھر کی راہ پَکَڑْنا

رک: گھر کی راہ لینا.

گھر کی طرح بیٹھنا

فراغت سے بیٹھنا، پھیل کر بیٹھنا

گَھرکی طَرَح رَہْنا

بے تکلفی کے ساتھ رہنا، بے تکلفانہ برتاؤ رکھنا، اپنا سا گھر سمجھ کر رہنا

گَھر کو آگ لَگانا

گھر کو جلانا ؛ گھر تباہ کرنا ، ازدواجی زندگی برباد کرنا.

گَھر کو بے چَراغ کَرْنا

گھر کو ویران کر جانا ؛ اولاد نرینہ کو قتل کردینا یا مار دینا.

گَھر لَگانا

کنکوے کا خوبصورت پیچ لڑانا.

گَھر لِیے بَیٹْھنا

گھر کا خرچ چلانا.

گَھر لُٹانا

بہت زیادہ فضول خرچی کرنا، ضرورت سے زیادہ داد دہش کرنا، بے دریغ خرچ کرنا

گَھر لُٹنا

بے نشان ، بے ٹھکانا ہوجانا.

گھر میں بیٹھ رہنا

گوشہ نشین ہوجانا، سب سے بے تعلق ہو جانا

گھر میں بیٹھنا

۔دیکھو گھر بیٹھنا۔ ؎

گَھر میں بِٹھا رَکھنا

جوان ہونے کے باوجود یا رشتے آنے پر بھی لڑکی کی شادی نہ کرنا

گَھر میں بِٹھانا

مدخولہ بنانا ، گھر میں ڈال لینا.

گَھرمیں ڈالْنا

مدخولہ بنانا ، کسی کسبی یا نہایت کم ذات عورت کو زوجہ کی حیثیت سے رکھنا.

گَھر میں دُھول اُڑنا

رک : گھر میں خاک اُڑنا.

گَھرمیں عِید ہو جانا

نہایت خوشی ہونا.

گَھر میں جھاڑُو دینا

گھر کا مال اسباب چُرانا ، گھر کا صفایا کر دینا.

گَھر میں جھاڑُو پھیرْ دینا

سب مال اسباب تلف کر دینا یا چُرا لینا.

گَھر میں جھاڑُو پِھرْنا

گھر کا سب مال اَسباب لُٹنا یا چوری ہوجانا ، گھر کا صفایا ہونا ، تباہی آجانا.

گَھرمیں خاک اُڑانا

کمال مفلسی کا کنایہ

گَھرمیں خاک اُڑْنا

نہایت مُفلسی ہونا

گَھرمیں کوسوں کی مَنْزِل ہونا

بہت دیر تک گھر کے اندر ہی پھرتے رہنا (اگر چلا جائے تو اتنی دیر میں کوسوں کی مسافت طے ہوجائے).

گَھر میں کُودْنا

چوری چھپے بدکاری کے لیے کسی کے گھر جانا.

گَھر میں لَگاؤ ہونا

چوری ہونے یا سیندھ لگنے کا اندیشہ ہونا.

گَھر میں پَڑْنا

کسی عورت کا کسی کی مدخولہ بن کر رہنا، کسی کسبی کا پیشہ چھوڑ کے کسی کے گھر میں بیٹھ جانا

گَھر میں پاؤں رَکْھنا

مکان میں داخل ہونا.

گَھر میں قَدَم جانا

مکان میں داخل ہونا

گَھر میں سانپ پالْنا

دشمن کی پرورش کرنا ، بدخواہ یا موذی سے میل ملاپ رکھنا.

گَھرمیں اُجالا ہونا

گھر میں اولاد ہونا ، اولاد سے روشنی ہونا.

گَھرمیں اُتارْنا

گھر میں جگہ دینا، گھر میں رکھنا، کرایہ دار کو گھر میں لانا

گَھر مِلانا

پکھاوج کی آوازوں کو ٹھونک کر مطلوبہ حالت میں لانا.

گَھر مُولی سَمَجْھنا

کم حیثیت جس کی قدر نہ کی جائے ، بہت معمولی ، نہایت بے وقعت سمجھنا.

گَھر مُوسْنا

گھر لوٹنا، گھر کا صفایا کرنا، گھر میں چوری کرنا، گھر پر جھاڑو پھیرنا

گھر پڑنا

گھر میں رہ جانا، گھر میں داخل ہوجانا

گَھر پَکَڑْنا

کسی مقام یا مکان کو مستقل طور پر کسی خاص مقصد سے اختیار کرنا

گَھر پَر ہاتھی جُھولْنا

بہت دولت مند ہونا ، صاحب ثروت ہونا ، در یا دروازے پر ہاتھی جھولنا.

گَھر پَھڑکانا

(مُرغ بازی) مرغ کے پٹّھے کو اپنی جگہ پر لڑنے کی مشق کرانا ، کمزور مرغ کے ساتھ مُٹ بھیڑ کرانا

گَھر پھاندْنا

کسی کے گھر میں بُری نیّت سے کُودنا.

گَھر پَھٹْنا

مکان میں درز آنا ، دراڑ پڑنا ؛ ناگوار ہونا ، بُرالگنا ، دوبھر ہونا ، بھاری ہونا ؛ گانڈ پھٹنا ، سفرہ چرنا ؛ بچّہ پید اہونا ؛ مصیبت پڑنا ، اَن بَن ہونا.

گَھر پھوڑْنا

گھر تباہ کرنا، گھر میں بدکاری کرنا

گَھر پُھونک دینا

گھر کو آگ لگانا، گھر جلانا

گَھر پُھونک تَماشا دیکھنا

نقصان کرکے تجربہ حاصل کرنا، گھر کی تباہی پر خوش ہونا، خوب روپیہ لٹانا

گَھر پُھونکْنا

گھر کو آگ لگانا، گھر جلانا

گَھر پُھوٹْنا

نقب زنی ہونا ، کونبھل کیا جانا ، چوری ہونا.

گَھر پُوچْھنا

ٹھکانا معلوم کرنا جس سے حیثیت کا پتہ چلے.

گَھر پُورا کَرْنا

گھر کی ضرورتیں پوری کرنا.

گَھر قَبْر ہونا

گھر قبر کے مثل تاریک ہونا ، گھر میں دم گھٹنا.

گَھر رَکْھنا

گھر یا گھر کے معاملات کی نگہداشت کرنا ، امورِ خانہ داری کا انتظام کرنا.

گَھر سَنبھالْنا

گھر کا انتظام اپنے ہاتھ میں لینا.

گَھرسَنوارْنا

مکان آراستہ کرنا، مکاں کو بارونق کرنا

گَھر صاف ہو جانا

گھر کے باشندوں میں سے کوئی زندہ نہ رہنا؛ جھاڑو سے گھر کی صفائی ہوجانا؛ بہت نقصان ہونا، لٹ جانا

گَھر صاف کَرْنا

گھر میں کچھ نہ چھوڑنا، گھر تباہ و برباد کرنا، گھر کا اسباب لوٹ لے جانا، گھر کا ساز و سامان لے اُڑنا

گَھر سَر پَر اُٹھانا

بہت شور غل مچانا، شور برپا کرنا، گھر میں اودھم مچانا، ہنگامہ بپا کرنا

گَھر سے آباد ہونا

اپنے گھر کا ہونانا ، گھر بار کا ہوجانا ، گھر بس جانا ، شادی بیاہ ہونا.

گَھر سے باہَر کَرْنا

گھر سے نکالنا ، گھر میں نہ رکھنا.

گَھر سے باہَر نَہ جانا

چار دیواری سے باہر نہ جانا ، گھر میں بیٹھے رہنا ، گھر کے اندر بیٹھا رہنا

گَھر سے باہَر نَہ نِکَلْنا

دنیا نہ دیکھنا، سیر نہ کرنا، گوشہ نشینی ترک نہ کرنا، وطن نہ چھوڑنا، پردیس نہ جانا

گَھرسے بَن جانا

کسی امیر آدمی یا سرکار کی امداد سے مال دار ہوجانا

گَھر سے بے گَھر ہونا

بے ٹھکانہ ہونا ، دربدری زندگی بسر کرنا ، خانماں خراب ہونا ، در بدر ہونا.

گَھر سے دُور کَر دینا

گھر سے لاتعلق کر دینا ، گھر کی ذمہ داریوں سے سبکدوش کر دینا.

گَھر سے جاتا رَہنا

آوارہ یا خراب ہوجانا.

گَھر سے کھونا

گھر سے خرچ کرنا، ضائع کرنا ، نقصان اٹھانا

گَھر سے مَرتے دَم نِکَلْنا

مرنے سے پہلے گھر نہ چھوڑنا، جیتے جی جی گھر کو ترک نہ کرنا

گَھر سے اُٹْھنا

گھر سے نکلنا

گھر سینا

نِکَمّا بیٹھا رہنا، بیکار پڑا رہنا، ہر وقت گھر میں پڑا رہنا، گھر سے باہر نہ نکلنا

گَھرسُونا ہو جانا

گھر کی رونق چلی جانا، لوگوں کا گھر سے چلا جانا، گھر میں افراد کی کمی ہوجانا، جس کے دم سے رونق تھی اس کا گھر سے چلا جانا، بہت آدمیوں کا گھر سے چلا جانا، گھر بے رونق ہوجانا

گَھر تاکْنا

گھرڈھونڈنا

گَھر تَعْمِیر کَرْنا

گھر بنانا ، ذاتی گھر بنانا ، مکان بنانا.

گَھر تَباہ کَرْنا

گھراُجاڑنا ، گھر برباد کرنا

گَھر تَجْنا

گھرچھوڑنا، تیاگنا، گھربرباد کرنا، ویران کرنا

گھرتک پہنچانا

انجام تک پہنچانا، اخیر تک پہنچانا، پورا پورا قائل کرنا، کوئی حجّت باقی نہ رکھنا

گَھر تِنْکا تِنْکا ہونا

تباہ ہونا ، برباد ہونا ، اُجڑ جانا.

گَھر اُف ہو جانا

خانہ خراب اور برباد ہو جانا، گھر میں کچھ نہ رہنا

گَھر اُجَڑْنا

گھر برباد ہونا، خانہ ویران ہونا، گھر کے لوگوں کا تِتّر بتّر ہونا

گَھر اُجاڑَنا

خانہ ویرانی کرنا ، میاں اور بیوی میں جھگڑا کرانا ، نااتفاقی کرانا.

گَھر اُجالا کَرْنا

بول بالا کرنا، آبرو قائم رکھنا

گَھر اُٹھا دینا

گھر کرایہ پر دینا ، کرایہ دار کا گھر میں آنا.

گَھر اُٹھانا

گھر کی خبر گیری کرنا ؛ گھر کا خرچ اُٹھانا

گَھر اُٹھنا

(موسیقی) سُر کے مطابق آواز نکلنا.

گَھر وِیران کَرْنا

گھر اجاڑنا ، گھر تباہ و برباد کرنا ؛ گھر کے تمام آدمی مار دینا.

گَھر بار بَسا لینا

۔ شادی کرنا۔ ؎

گَھر بارْ بَسانا

گھر آباد کرنا.

گَھر بارْ دیکھنا

خانہ داری کا انتظام کرنا.

گَھر بارْ کا ہونا

شادی ہونا ، گھر کا مالک ہونا ، بال بچوں کا بوجھ سر پر آ پڑنا.

گَھر بار کی ہونا

۔خاوند والی ہونا۔ بیاہی جانا۔ گھر کا بوجھ سر پر پڑنا۔ ؎

گَھر دار کَرْنا

خانہ داری کا بندوبست کرنا ، گھر گرہستی کرنا.

گَھر گھاٹ مَعْلُوم ہونا

اصلیت جاننا ؛ حسب نسب کا سراغ لگنا ؛ دان٘و گھاٹ ؛ رنگ ڈھنگ یا طور طریق معلوم ہونا ، تمام باتوں سے آگاہ ہونا ، سب بھید جاننا.

گَھر گھاٹ پانا

رک : گھر گھاٹ معلوم ہونا.

گَھر گَھر عِید ہونا

ہر جگہ خوشی ہونا ، ہر جگہ کے لوگوں کا خوش ہونا.

گَھر گَھر جھانْکنا

۔(عو) ہر گھر میں جانا۔ در در پھرتی اور گھر گھر جھانکتی تو شام تک چار پانچ بج جاتے۔

گَھر گَھر کے مَزے چَکھانا

بہت جگہ ملازمت کرنا ؛ اُس ملازمہ کی نسبت کہتے ہیں جو مختلف مقامات پر رہے اور کہیں نہ ٹِکے ؛ تجربہ کار ہونا.

گَھر گَھر پِھرنا

۔مارا مارا پھرنا۔ ؎

گَھرّا چَلْنا

مرتے وقت سان٘س کا رُک رُک کر نکلنا ؛ گھرنگرو بولنا ، نزع کا عالم ہونا.

گھرا لگنا

مرتے وقت سانس کا رک رک کر نکلنا، حالت نزع ہونا، جانکنی کا وقت ہونا

گَھسَڑ پَسَڑ کَرنا

معاملے میں گنجلک رکھنا.

گَھسِیٹ ڈالْنا

جلدی جلدی لکھ ڈالنا ، جیسا تیسا لکھ دینا.

گَھسِیٹ دینا

جلد جلد لکھ دینا، تیزی سے لکھ دینا

گَھسِیٹ جانا

بُرے بھلے گزار لینا ، کسی طرح وقت کا ٹنا ، بسر کرنا (مہینا سال وغیرہ).

گَھسِیٹ کَرنا

بہت جلدی جلدی لکھنا ، روا روی میں لکھنا بہت تیز تیز لکھنا.

گَھسِیٹ لَڑانا

گھسیٹ کا پینچ پڑنا ، پتن٘گ اڑانے والے کا دوسرے کی پتن٘گ کاٹنے کے لیے کھنچائی کرنا.

گَھسیٹ لانا

گھسیٹتے ہوئے لانا، پکڑ لانا، زبردستی لانا

گھسیٹن میں آنا

کشمکش میں مبتلا ہونا، بلا وجہ اُلجھن میں پڑ جانا، زبردستی ملوث کردیا جانا.

گَھٹ چَلْنا

کمی واقع ہونے لگنا ، کمی بیشی ہونے لگنا.

گَھٹ گَھٹ پِینا

۔کسی رقیق چیزکا پینا۔ آواز کے ساتھ۔

گھٹ کر مر جانا

بہت رنجیدہ ہوکر مرنا ، شدید صدمہ کی وجہ سے موت واقع ہوجانا.

گَھٹ میں بَیٹْھنا

ذہن نشین ہونا ، دل میں جگہ پانا.

گَھٹ پَکَڑْنا

سخت اور مضبوط گرفت کرنا.

گَھٹا چھانا

سیاہ بادلوں کا چاروں طرف آسمان پر گھرآنا، گھٹا گھرنا

گَھٹا چَھٹ جانا

مطلع صاف ہو جانا ، بادلوں کا آسمان پر نہ ہونا ، تکدُّر نہ رہنا.

گَھٹا دینا

کم کر دینا، درجہ یا مرتبہ کم کر دینا

گَھٹا گِھر کَر آنا

گھٹا آنا ، زور کے بادل آنا ؛ گھٹا امڈنا.

گَھٹا جُھومْنا

سیاہ بادلوں کا چھانا یا گِھرنا ، بادلوں کا ہوا کے زور سے ہچکولے کھاتے ہوئے اُمڈنا.

گَھٹا جُھومْتی آنا

گھٹا کا چاروں طرف سے گھِرنا.

گَھٹا پانی پانی ہونا

بہت بارش ہونا.

گَھٹا اُمَنْڈنا

بادلوں کا گھر آنا، ابر کا کثرت سے چھانا

گَھٹا اُمَڈنا

بادلوں کا گھر آنا، ابر کا کثرت سے چھانا

گَھٹا اُٹْھنا

ابر چھانا ، بادلوں کا آنا ، بادلوں کا اُفق سے اُٹھ کر آسمان پر پھیلنا.

گَھٹائیں چھانا

رک : گھٹا چھانا جس کی یہ جمع ہے.

گَھٹائیں جُھوم اُٹْھنا

رک : گھٹائیں جھومنا.

گَھٹائیں جُھومْنا

رک : گھٹا جُھومنا جس کی یہ جمع ہے.

گَھٹ بَڑْھ رَہْنا

کم یا زیادہ ہونا ؛ برابر ٹھہرنا.

گَھٹِیا سَمَجْھنا

کم تر خیال کرنا ، ادنیٰ درجے کا سمجھنا ، ذلیل خیال کرنا.

گَھٹّا کُھلْنا

سر پھوٹنا ، سر کا پھانک کی طرح کُھل جانا.

گھینٹ کاڑْھنا

گلا پھاڑ پھاڑ کے چیخنا ، شور مچانا ، چلانا .

گھیر گھیر کَر مارْنا

ہر طرف سے روک کے راستہ بند کر کے مارنا .

گھیر لانا

مجبور کر کے لانا ، زبردستی لانا ، گھیراؤ کر کے لانا .

گھیر رَکْھنا

احاطہ کرنا ، گِھراؤ کرنا .

گھیرا بَنانا

دائرہ بنانا ، دائرے کی شکل میں جمع ہونا ، دائرے کی شکل میں اکٹھا ہونا .

گھیرا ڈالْنا

چاروں طرف سے گھیر لینا، گھیر کر چاروں طرف کھڑے ہو جانا، محاصرہ کرنا

گھیرا کَرنا

احاطہ کرنا ، حاوی ہونا ، سمیٹنا ، یکجا کرنا .

گھیرا پَڑنا

محاصرہ ہونا ، گھیر لیا جانا .

گھیرا تَنگ ہونا

گھیرا تنگ کرنا (رک) کا لازم .

گھیرا تَنگ کَر لینا

کسی کے گرد محاصرہ کر لینا ، اتنے قریب ہو جانا کہ مقابل نکل نہ سکے .

گھیرے آنا

چکّر آنا ، گھمیری آنا .

گھیرے بَیٹْھنا

گھرے میں لے لینا ، محاصرہ کرلینا ، گھیر کر بیٹھنا ، چاروں طرف سے گھیر لینا .

گھیرے میں آنا

گِھر جانا ، محصور ہو جانا .

گھیرے میں لانا

گھیراؤ کر لینا ، گھیر لینا .

گھیرے میں لے لینا

گھیر لینا ، چاروں طرف سے راستہ روک لینا ، محصور کر لینا .

گھیرے رَہنا

گھیرے میں لے رہنا ، قابو میں کیے رہنا ، چاروں طرف گھیرا ڈالے رہنا ، محاصرہ کیے رہنا .

گھیرے توڑْنا

اجارہ داری ختم کرنا ، زور توڑنا ، نا کہ بندی توڑنا .

گھیر گھار کَرْنا

روک ٹوک یا محاصرہ کرنا، مجبور کرنا

گھیر گھیر کے لانا

رک : گھیر لانا .

گِھگّھی بَندْھ جانا

گھگی بندھ جانا، ڈر، خوف سے یا روتے روتے سان٘س کا رک رک جانا.

گِھگّھی بَیٹْھنا

خوف سے یا روتے روتے آواز کا رُک جانا نیز اوسان خطا ہونا.

گِھگّی بَنْدھ جانا

(ڈر کے مارے) بول نہ سکنا، سکتے کا عالم ہوجانا، گھگیانے لگنا.

گِھگّی بَیٹْھنا

اوسان خطا ہونا، بے حواس ہوجانا، گھگھی بن٘دھ جانا، حد درجہ خوف زدہ ہوجانا.

گھی چھوڑنا

سالن وغیرہ بھونتے وقت گھی کا مسالے سے علیحدہ ہو کر نمایاں ہونا .

گِھی چُپڑْنا

گھی لگانا، روٹی، ٹکیاں وغیرہ پر گھی ملنا، پھیرنا یا پھیلا کر لگانا

گھی داغ کَرْنا

۔ گھی کرْکرڑنا۔ گھی کا ڈورا۔ دیکھو ڈورا دینا۔

گھی کَڑکَڑانا

گھی داغ کرنا، گھی سے بگھار کرنا

گھی کا نِوالَہ کِھلانا

پیار کرنا ، قدر کرنا ، چاؤ سے پالنا .

گھی کے چَراغ جَلانا

مراد بر آنے کی خوشی میں روشنی کرنا

گھی کے چَراغ جَلنا

خوشی ہونا، جشن منایا جانا، خوشی کی تقریب کرنا

گِھی کے چَراغ رَوشَن کَرْنا

خوشی منانا، خوشی کی تقریب منعقد کرنا، جشن منانا

گھی کے دِیے جَلانا

رک : گھی کے چراغ جلانا ، خوشی منانا ، جشن منانا .

گھی کے گَھڑے ڈَھلَکنا

رک : گھی کے کُپّے لنڈھنا .

گھی کے جَلْنا

مراد پوری ہونا ؛ مطلب حاصل ہونا .

گھی کے کُپّے سے جا لَگنا

کسی مالدار سے وابستہ ہو جانا ، سونے کی چڑیا ہاتھ آنا .

گھی کِھچْڑی ہونا

۔(عو) کنایۃً۔ شیر و شکرن ہونا۔ گھل مل جانا۔

گھی کِھچْڑی کَرْنا

شِیر و شکر کرنا ، مخلوط کرنا ، یک جان دو قالب کرنا .

گھی کِھچْڑی لانا

زچگی کو موقع پر ننھیال والوں کا چھٹی میں گھی اور کھچڑی لانا

گھی شَکَر ہونا

گُھل مل جانا ، ایک دوسرے سے منسلک ہو جانا ، آپس میں بہت میل جول ہونا ؛ شیر و شکر ہونا .

گِھی اُٹھانا

کسی پکوان وغیرہ میں گھی کا کھپایا جانا، گھی جذب کرنا

گھی گُڑ میں گَڑے رَہنا

پُرتعیش زندگی بسر کرنا ، مزے اڑانا ، عیش کرنا ، اچھے سے اچھا کھانا .

گِھی کِھچڑی

کنایۃً: شیر وشکر، نہایت گہرے دوست، گھلے ملے

گِھن کھانا

کراہیت یا نفرت کرنا

گِھنَونا کَرنا

قابل نفرت بنا دینا، کسی چیز کو مکروہ صورت کردینا

گِھنّی چَڑْھنا

چکَرآنا، سرگھومنا

گِھنّی کھانا

چکرانا، چکّر کھانا، گھومنا

گِھر مِر کَر بَیٹْھنا

کسی کے چاروں طرف بیٹھنا ، مل جُل کر بیٹھنا ، گھس مل کر بیٹھنا.

گِھرْنی کھانا

چکّر کھانا، گھومنا

گِھس لَگانے کو نَہ دینا

سخت بخیل ہونا ، بہت کنجوس ہونا.

گِھس لَگانے کو نَہ مِلْنا یا نَہ ہونا

کسی چیز کا نایاب ہونا ، بمشکل دستیاب ہونا.

گِھسا بَیٹْھنا

گہرا رگڑا لَگْنا ، شدید ضرب لَگْنا ، رگڑ کا اندر تک پہن٘چنا.

گِھسا بَتانا

زور سے رگڑ لتانا.

گِھسا ڈالْنا

رگڑا دینا ، نشان ڈالنا.

گِھسا دینا

بھرے پر چڑھانا، چکنی چُپڑی کرکے قابو میں لانا

گِھسا جَمْنا

رک : گِھسا بیٹھنا.

گِھسا کَرنا

رگڑانی کرنا ، بدن مَلنا ، سہلانا ، آہستہ آہستہ ہاتھ پھیرنا.

گِھسْا لَگْنا

رگڑ آنا ، رگڑ لگنا ، خراش آنا ، رگڑ کا نشان پڑنا.

گِھسا مارنا

رگڑ لگانا ، رگڑنا.

گِھسا پَڑنا

رگڑ لگنا ، رگڑ کا نشان ہونا.

گِھسَٹ آنا

کھنچ آنا، بندھا ہوا یا گھسٹتا ہوا چلا آنا

گِھسَٹْتے پِھرنا

لیے لیے پھرنا ، ہمراہ رکھنا ، ساتھ لیکر پھرنا.

گِھس گِھس کَر چَلْنا

(جوتے کا) بہت عرصے تک کام دینا ، بڑا مضبوط ہونا ؛ آہستہ آہستہ چلنا ؛ کپڑے کا خوب اور مدت تک کام دینا ، کپڑے کا اخیر تک مضبوط اور دیرپا رہنا.

گِھس گِھس کَرْنا

کانا پھوسی کرنا، کسی کام کو کرنے میں دیر لگانا

گِھس مِس کَرْنا

کانا پھوس کرنا.

گِھس پِس جانا

بالکل فرسودہ ہوجانا.

گِھس پِس کَر اُتَرنا

کپڑے کا بہت دن چلنا ، بہت عرصے تک کام دینا.

گِھس پِس پُرانا ہونا

رک : گِھس پس کر اُترنا.

گِھسٹے گِھسْٹے پِھرْنا

۔(دہلی) جا بجا مارا مارا پھرنا۔

گھوڑ دَوڑ مَچانا

بھاگ دوڑ اوراُچھل کود سے ہنگامہ کرنا .

گھوڑ دَوڑ مَچْنا

بھاگ دوڑ ہونا ، بھکڈڑ مچنا .

گھوڑا اڑْنا

گھوڑے کا اپنی جگہ سے نہ ہٹنا، مجازاً: سرکشی کرنا، قابو سے باہر ہونا

گھوڑا بَڑھ جانا

گھوڑے کا سبقت لے جانا .

گھوڑا بَڑھانا

گھوڑا اُٹھانا

گھوڑا بَنْنا

گھوڑا بنانا (رک) کا لازم ؛ گھوڑے کی تربیت کرنا ، گھوڑا سدھانا .

گھوڑا بَنانا

گھوڑے کی تربیت یا دیکھ بھال کرنا ، گھوڑے کو چست و چالا ک بنانا .

گھوڑا بیچ کَر سونا

گہری نیند سونا ، سکون و اطمینان سے سونا ، بے فکری کی نیند سونا (اکثر جمع میں مستعمل) .

گھوڑا بَھر جانا

گھوڑے کا بند بند تھکن سے جکڑ جانا ، سینہ بند ہو جانا .

گھوڑا چَڑھانا

بندوق کا گھوڑا اونچا کرنا یا اٹھانا، بندوق کی چانپ کو ٹوپی پر بندوق داغنے کے لئے چڑھانا

گھوڑا چَلانا

کسی مسلک یا راستے کا اختیارکرنا .

گھوڑا چَمْکانا

گھوڑے کو تیز رو کرنا، گھوڑے کو تیز چلانا

گھوڑا چَراغ پا ہونا

گھوڑے کا پچھلی ٹانگوں پر کھڑا ہو جانا

گھوڑا چھیڑنا

گھوڑا تیز چلانا، گھوڑے کو ایڑ لگانا

گھوڑا چھوڑْنا

گھوڑے کو گھوڑی پر بچہ کشی کے لئے چھوڑنا۔ ۲۔گھوڑا دوڑانا۔ ۳۔گھوڑے کو اُس کی مرضی پر چھوڑنا۔ ۴۔جتے ہوئے گھوڑے کو گاڑی سے نکالنا۔ ۵۔گھوڑے کو چرنے کے لئے کھُلا چھوڑنا۔

گھوڑا چُھڑْوانا

گھوڑے کو تخم لینے کے لیے گھوڑی پر چڑھوانا .

گھوڑا داغ ہونا

۔زمانہ شاہی میں جو زمرۂ سواروں میں نوکر ہوتا تھا اس کے گھوڑے کو داغ دیتے تھے۔ لہٰذا مراد ہے سواروں میں نوکری پانے سے۔ ؎

گھوڑا ڈالْنا

گھوڑے کو گھوڑی سے جفت کرانا

گھوڑا دَبانا

بندوق کے کُتّے کو پٹاخے پر زور ڈالنے کے لئے چلانا

گھوڑا ڈَپَٹْنا

گھوڑے کو تیز دوڑانا ، گھوڑے کو مہمیز کرنا .

گھوڑا دینا

اسپِ نرکومادیان پرچھوڑنا .

گھوڑا گِر جانا

بندوق کا کھٹکا گر جانا ، بندوق چل جانا .

گھوڑا گِرانا

بندوق چلانا کے لئے اس کا کھٹکا نیچا کرنا .

گھوڑا جِمْنا

گھوڑے کا کودنے کے لیے رُکنا، ٹھہرنا

گھوڑا کَڑْکَڑانا

گھوڑے کو بہت تیز بھگانا .

گھوڑا کَڑْکانا

گھوڑے کو بہت تیزدوڑانا ، سرپٹ دوڑانا .

گھوڑا کَسْنا

سواری کے لیے گھوڑے پر زین باندھنا، سواری کے لیے گھوڑے کو تیار کرنا، گھوڑے کو زین اور لگام سے آراستہ کرنا

گھوڑا لَگانا

گاڑی میں گھوڑا جوتنا ، رتھوں میں گھوڑے لگائے جاتے جن کے مُنہ میں لگام ہوتی .

گھوڑا مارْنا

گھوڑے کو ابڑلگانا یا مہمیز کرنا ، دوڑانا ، ڈپٹانا .

گھوڑا نِکالْنا

ایّامِ محرم میں اہلِ تشیع کا دُلدل نکالنا

گھوڑا پائے پَر چَڑھانا

بندوق کی چانپ کو پٹاخے پر ضرب دینے کے لیے اٹھا کراس کے پائے پرلا رکھنا .

گھوڑا پالا بَننا

گھوڑے پر کاٹھی یا زین رکھنا .

گھوڑا پَلانا

(اسپ سواری) گھوڑے پر کاٹھی یا زین رکھنا ، چارجامہ کسنا .

گھوڑا پے کَرنا

گھوڑا پن کرنا ، احقانہ کام کرنا .

گھوڑا پھینکنا

گھوڑے کو کسی کے پیچھے یا کسی خاص سمت دوڑانا

گھوڑا پھیرْنا

۰۱ ( اسپ سواری ) گھوڑے کو داہنے ، بائیں یا پیچھےکی جانب یکایک موڑنا نیز گھوڑے کو چال اور دوڑ کی مشق کرانا .

گھوڑا پِھرنا

گھوڑا بھیرنا (رک) کا لازم ، گھوڑے کا محدود جگہ میں چلنا یا گردش کرنا .

گھوڑا ران کے نِیچے ہونا

گھوڑے پرسوار ہونا، گھوڑا قابو میں یا زیرِ ران ہونا

گھوڑا سَنوارنا

گھوڑا سدھانا ، گھوڑے کو تربیت دینا .

گھوڑا ٹَھنْڈا ہونا

گھوڑے کی شہوت رفع ہونا .

گھوڑا اُڑانا

گھوڑا اٹھانا، گھوڑے کو سرپٹ دوڑانا

گھوڑا اُکَھڑْنا

گھوڑے کا قدم برابر نہ پڑنا، چال سے اُکھڑ جانا

گھوڑا اُلانگْنا

نئے گھوڑے پر پہلی مرتبہ سواری کر کے اس کی جھجک نکالنا ، نئے گھوڑے پر چڑھنا

گھوڑا اُلَٹْنا

گھوڑے کا روگرداں ہو جانا، واپس مڑنا

گھوڑا اُتارْنا

گھوڑے کو دریا کے پار اُتارنا یا لے جانا

گھوڑا گھوڑا کھیلْنا

بچوں کا ایک کھیل کھیلنا جس میں وہ ڈنڈے پر گھوڑے کی طرح سوار یو کر/کے دوڑتے ہیں .

گھوڑی بیچ کَر نِینْد آنا

رک : گھوڑۓ بیچ کر سونا ، غفلت کی نیند سونا ، انتہائی بے خبری کے عالم میں سونا .

گھوڑی بیچ کَر سونا

نہایت اطمینان سے سونا ، بان٘و پسار کے سونا ، بے فکری سے سو جانا (طنزاً یا مزاحاً غافل ہونے والے کےلیے مستعمل) .

گھوڑی بَھرانا

(سالوتری) گھوڑی کو گابھن کرنا .

گھوڑی بَھرْنا

(سالوتری) گھوڑے کا گھوڑی سے جفتی کرنا .

گھوڑی چَڑھانا

۰۱ چری ہوئی لکڑی سے بچے کے عضو تناسل کی کھال پکڑی کر ختنہ کرنا تاکہ کھال پیچھے نہ کھسک جائے ، عضوِ تناسل کی کھال کو کھپچی سے کَس دینا .

گھوڑی چَڑْھنا

دولہا بن کر دلہن کے مکان پر جانا

گھوڑی دَوڑانا

سخت محنت کرنا ، سعیِ بلیغ کرنا .

گھوڑی دَوڑْنا

گھوڑے دوڑانا (رک) کا لازم ، پیغام سلام ہونا .

گھوڑی گَدھے کو ایک لاٹھی ہانکْنا

اچھے بُرے سب لوگوں کے ساتھ یکساں سلوک کرنا .

گھوڑی کا بَنانا

گھوڑے کو سواری کے لیے تیّارکرنا ، گھوڑے کو سدھانا .

گھوڑی کھیلْنا

گھوڑوں کی دوڑ میں حصّہ لینا .

گھوڑی کی باگ اُٹھانا

گھوڑے کو لگام کے اشارے سے دوڑنے کے لیے آمادہ کونا ، اُکسانا .

گھوڑی کی شادی کَرْنا

گھوڑے کو فروخت کرنا چونکہ گھوڑے بیچنا فال بد خیال کیا جانا ہے اس لیے اس کے فروخت کرنے کو شادی کرنا کہتے ہیں .

گھوڑی کو چَمْکانا

رک : گھوڑا چمکانا ، گھوڑے کو دوڑانا .

گھوڑی کو جَولانی دینا

گھوڑے کو چاروں طرف گُھمانا ، اُچھالنا ، کُدانا .

گھوڑی کو سِیدھا کَرْنا

گھوڑے کو دوڑنے کا اشارہ کرنا ، گھوڑے کا رخ درست کرنا ، لڑائی کے لیے تیّار کرنا ، حملہ کرنے کے رُخ پر لانا .

گھوڑی مارْنا

گھوڑی دوڑانا .

گھوڑی پَر چَڑھنا

ختنہ ہونے کے بعد کی رسم ادا کرنا ، گھوڑی چڑھنا .

گھوڑی پَر کوڑا کَرْنا

گھوڑے کو تیز دوڑانے کے لیے کوڑا مارنا .

گھوڑی پَر سَوار آنا

عُجلت میں آنا ، جلدی میں آنا ، تھوڑی سی دیر کو آنا ، مختصر وقت کے لیے آنا ، کم وقت کے لیے آنا .

گھوڑی پِھرنا

رک : گھوڑے دوڑنا .

گھوڑی اُٹھانا

گھوڑوں کو تیار کرنا ، حملے کے لیے تیار ہو جانا ، گھوڑے کی باک اٹھانا .

گھونْسْلا بَنانا

پرند کا پھونس لا کر رکھنا ، آشیانہ بنانا ، بسیرے کی جگہ قرار دینا

گھونسْلا لَگانا

گھونسلا بنانا

گھونسْلا نوچْنا

آشیانہ ویران کرنا یا کھسوٹنا

گھونسْلا رَکْھنا

پرندے کا پھونس لا کر رکھنا، آشیانہ بنانا، بسیرے کی جگہ قرار دینا

گھونٹ گھونٹ کے جان دینا

جل جل کے جان دینا ، کُڑھ کُڑھ کر مر جانا .

گھونْٹ جانا

کسی کی واجب الادا رقم کو ہضم کرجانا ، نہ دینا .

گھونٹ کے رَکْھنا

رعب میں رکھنا ، دبا کررکھنا ، بولنے نہ دینا .

گھونٹْواں گھونٹْنا

کسی تکلیف دہ بات کا بار بار اعادہ کرنا (زبان سے یا دل میں) رنج و ملال کی بات کو بار بار کہنا .

گھول دینا

ملا دینا ، حل کردینا .

گھول کَر پِلانا

آسان بنا کردل و دماغ میں اُتار دینا ، پوری طرح ذہن نشین کردینا .

گھولے میں ڈالْنا

ٹال مٹول کرنا ، وعدے کرکرکے کسی کو دوڑانا : مشکل میں بھن٘سانا

گھولے میں پَڑْنا

بکھیڑے میں پڑجانا

گھولْوا گھولْنا

کسی معاملے میں دیرلگانا ، ڈھیل کرنا ؛ مختلف چیزوں یا حالتوں کو ٖگڈمڈ کر کے ایک نئی شکل دینا .

گھولْوا لَتْنا

(کاغذ سازی) کاغذ بنانے کے مسالے کو خوب یاریک کوئے اور صاف کرنے کے بعد اچھی طرح ملنا ، ملانا .

گھولْوا پَڑنا

کسی کام میں دقت پیش آنا

گھولْوا پِینا

ٹھنڈائی ، خیساندہ وغیرہ پینا .

گھولویں میں ڈالْنا

ٹال مٹول کرنا، گھولوا گھولنا

گھوپا مارْنا

ڈوپٹے یا چادر سے سر اور مُن٘ھ کو ڈھان٘ک لینا .

گھور گُھونٹ رَکْھنا

غصّہ یا نفرت وغیرہ کو چھپانا .

گھور گُھونٹْنا

رک : گھور گھونٹ رکھنا .

گھوٹ گھوٹ کَر رَکھْنا

دبا دبا کر رکھنا ، زبردستی روک کے رکھنا .

گھوٹا دینا

پت٘ھروغیرہ کو رگڑ رگڑ کرچکنا کرنا .

گھوٹا کَرنا

پتّھروغیرہ کی سطح کو رگڑ رگڑ کر چکنا کرنا .

گھوٹا لَگانا

رٹنا، تکرار کرکے یاد کرنا، رٹا لگانا

گھوٹا پِھرْوانا

اُسترے سے سر صاف کرانا ، داڑھی ، مُوچھوں وغیرہ کو اس طرح مُنڈوانا کہ کُھون٘ٹی تک نہ رہے .

گُھڑْکی جَمانا

گھڑکی دینا ، گھڑکنا ، جِھڑکنا ، ڈان٘ٹنا.

گُھنڈی کھولنا

گرہ کھولنا، بند کھولنا، بٹن کھولنا، شکایت دورکرنا

گُھنگرو بجنا

'گھنگرو بجانا' کا لازم ، گھنگرو کا آواز دینا، گھنگرو کا آواز پیدا کرنا، گھنگرو بولنا

گُھنگرو لَگْنا

گھنگرو بولنا، جان کنی کے وقت خر خرآواز نکلنا

گُھنگْنِیاں مُنھ میں بَھرے ہونا

چُپ سادھنا ، خاموشی اختیار کرنا .

گُھنگْرُو بَندْھنا

گھنگرو باندھنا (رک) کا لازم ، ناچنا .

گُھنْگْرُو بانْدْھنا

ناچنے میں شاگرد کرنا

گُھنگْرُو بَجانا

گھرّا لگانا .

گُھنگرو بولنا

جاں کنی کے وقت سان٘س کا رُک رُک کرچلنا، قریب المرگ ہونا

گُھنگْرُو کَھٹَکْنا

گھنگرو بجنا ، گھنگرو کا آواز کرنا .

گُھنگْرُو سا لَدا ہونا

سرسے پیر تک لدا ہونا ، کثرت سے ہونا .

گُھل گُھل کَر مَرْنا

(غم ، بیماری یا عشق میں) نہایت تکلیف سے جان دینا، دُبلا ہو کر نحیف ہو کر مرنا.

گُھل گُھل کے مَرْنا

(غم ، بیماری یا عشق میں) نہایت تکلیف سے جان دینا، دُبلا ہو کر نحیف ہو کر مرنا.

گُھل مِل کَر رَہْنا

مِل جُل کر رہنا، آپس میں میل محبت رکھنا، محبت سے بسر کرنا.

گُھلا دینا

پگھلا دینا گداز کر دینا.

گُھلا گُھلا کے مارنا

کمزور یا دُبلا کر کے مارنا، اذیت دے دے کر مارنا.

گُھلا ہُوا

گداز، نرم، مُلائم، پلپلا

گُھلا جانا

کمزور ہونا، دبلا ہوا جانا (فکر یا بیماری وغیرہ میں)

گُھلا کَر مارْنا

رک: گھلا گھلا کر مارنا جو زیادہ مستمعل ہے.

گُھلا مِلا دینا

دو یا کئی چیزوں کو آپس میں حل کردینا ، آمیزہ کر دینا.

گُھلَو مِٹّھو ہو جانا

فوراً گھل مل جانا، بے تکلف ہو جانا، ارتباط پیدا کرنا

گُھل گُھل کَر باتیں کَرْنا

پیار اور محبّت سے بات چیت کرنا، بے تکلّفی سے بات کرنا، کھل مل کر باتیں کرنا.

گُھل گُھل کے کانٹا ہو جانا

غم یا بیماری کے بعث بے حد دُبلا ہو جانا، سُوکھ کرکان٘ٹا ہو جانا.

گُھلّو مِٹُّھو کَرنا

بہت زیادہ گھلنا ملا، گہرا ارتباط پیدا کرنا، اخلاص پیار بڑھانا.

گُھل مِل کَر بَیٹْھنا

مِل جُل کر بیٹھنا، پیار، اخلاص سے بیٹھ کر بات چیت کرنا، محبت سے پاس جا کر بیٹھنا.

گُھمَنْڈ آنا

بادلوں کا چھا جانا ، بادلوں کا اُمنڈ آنا .

گُھمَنْڈ گُھمَنْڈ کَر آنا

بادلوں کا گِھر گِھرکرآنا ، ابرکا چھا جانا .

گُھما دینا

کسی اور طرف مائل ہونا (عموماً دل کا).

گُھما گُھما کَر باتیں کَرْنا

گول مول باتیں کرنا، غیر واضح اور مبہم باتیں کرنا، پیچ در پیچ بات کرنا، ایسی باتیں کرنا جو سمجھ میں فوراً نہ آئیں.

گُھمانا پِھرانا

گول مول باتیں کرنا

گُھمَر گُھمَر کَرْنا

گھمرگھمرکی آواز پیدا کرنا .

گُھمیر آنا

چکّرآنا ، سرگھومنا ، سرچکرانا .

گُھمیر چَڑْھنا

نشہ یا غنودگی طاری ہونا ، بے سدھی کی حالت ہونا .

گُھمیری آنا

گھمیر آنا ، سرچکرانا .

گُھمیری کھانا

چکرانا، گھومنا، چکّر کھانا

گُھمیْری لیْنا

چکرانا، گھومنا

گُھمْنی چَڑْھنا

سرچکرانا ، سر گُھومنا .

گُھمْرِیاں لینا

چکّر کھانا ، گرد پھرنا ؛ چک پھریاں لینا .

گُھن جانا

کسی چیزکوگُھن لگ جانا .

گُھن جھَڑْنا

لکڑی کا برادہ ہوہوکرجھڑنا .

گُھن جھاڑْنا

گُھن جھڑنا (رک) کا تعدیہ .

گُھن کی طَرح کھانا

پوشیدہ طور پر کوئی خرابی پیدا ہونا ، خفیہ طور پرکوئی بیماری یا مرض لگنا .

گُھن کی طَرَح کھوکْھلا کَرْنا

رک : گھن کی طرح کھانا .

گُھن لَگْنا

گھن لگا دینا کا لازم، جان کا لاگو ہونا، صحت کی ایسی خرابی کہ جینے کی اُمید نہ ہو

گُھن پڑنا

لوہے کی چوٹ کسی چیز پر پڑنا

گُھنْڈی ڈالْنا

ماتھے پر شکن ڈالنا ، تیوری پر بل ڈالنا ، تیوری چڑھانا .

گُھنْڈی لَگانا

گھنڈی کا سینا یا گھنڈی ٹانکنا، بٹن ٹانکنا

گُھنْڈی پَڑْنا

سانس رک جانا .

گُھنگُھنِیاں مُنہ میں بَھرے بَیٹْھنا

چپ سادہ لینا ، خاموش رہنا.

گُھنْگُنِیاں مُنْہ میں بَھر کَر بَیٹھنا

۔(کنایۃً) خاموشی اختیار کرنا۔ چپ سادھنا۔ ؎

گُھنی ہونا

گھن لگی ہونا .

گُھنّا بَنْنا

مگرا بن جانا .

گُھنّی سادْھنا

قصداً چُپ رہنا، سُنی اَن سنی کر دینا، خاموشی اختیار کرنا، جان کر خاموش ہوجانا، دیدہ و دانستہ جواب نہ دینا، مکّاری کرنا

گُھپ ہونا

اوجھل ، غائب ، اندھیر ہوجانا

گُھرَکْنا جَھڑَکْنا

ڈانٹنا ڈپٹنا، لعنت ملامت کرنا

گُھرکی بَتانا

ڈان٘ٹنا ، جھڑکنا ، تنبیہ کرنا.

گُھرکی دینا

جھڑکنا، ڈانٹنا، دھمکانا، ڈرانا

گُھرکی کھانا

گھرکی برداشت کرنا ، جھڑکی سننا.

گُھرِّیاں گِھسْنا

گھریا جوتنا، ایڑیاں رگڑنا

گُھرِّیاں گھونٹْنا

آنکھوں ہی آنکھوں میں ناگواری کا اظہار کرنا ، گھور گھور کے دیکھنا.

گُھس بَیٹْھنا

کسی جگہ پرقبضہ کرنا

گُھس پڑْنا

بے کھٹکے کسی کے مکان میں داخل ہونا

گُھسا کھانا

رگڑا جانا، رگڑ کھانا

غُصّے میں بَھر جانا

نہایت طیش میں ہونا، سخت غصّے میں ہونا، بہت برافروختہ ہونا

گُھس پَیٹھ کَرْنا

رسائی پیدا کرنا یونانی . . . گُھس پَیٹھ کرنےمیں بڑے استاد ہوتے.

گُھٹ گُھٹ کَر مَرْنا

تنہائی کی کوفت سے مرنا ، قید و بند کی صعوبتیں اٹھا اٹھا کر مرنا ، بڑی اذیت اور تکلیف میں مرنا، تنگی اور تکلیف سہہ کے جان دینا.

گُھٹ گُھٹ کے دَم نِکَلْنا

رک: گُھٹ گُھٹ کر مرنا.

گُھٹ گُھٹ کے مِٹْنا

بے کسی اور کسمپرسی کی حالت میں ختم ہو جانا ، لاچارگی کی موت ، تکلیف اور صعوبت سے مرنا.

گُھٹ کَر بَیٹْھنا

تنہائی کی کوفت برداشت کرنا.

گُھٹ کَر رَہ جانا

بھچ جانا ، دب جانا ، گھٹنا.

گُھٹ کے مَرْ جانا

رک : گُھٹ کر مر جانا.

گُھٹا کَرنا

گھٹنا ، گھٹتے رہنا.

گُھٹ گُھٹ کَر رَہْنا

غم اور دُکھ کو خاموشی سے سہہ لینا.

گُھٹی گُھٹی آواز میں بولْنا

رون٘دھی ہوئی آواز میں بولنا ، بھرائی ہوئی آواز سے بولنا.

گُھٹْنے بَندْھنا

ٹانگوں کے جوڑ شل ہو جانا ، سردی کی وجہ سے گھٹنوں کا کام نہ کرسکنا .

گُھٹْنے سے لَگْ کَر بَیٹْھنا

(عور) گُھٹنے سے لگا کر بِٹھانا (رک) کا لازم .اگر اس طرح بیاہی بیٹیاں ماؤں کے گھٹنے سے لگی بیٹھی رہیں تو پھر بیاہنے سے فائدہ .

گُھٹْنے سے لَگا کَر بِٹھانا

بیٹی کو پاس سے جُدا نہ ہونے دینا ؛ آنکھ سے اوجھل نہ ہونے دینا ، دم سے جُدا نہ کرنا .

گُھٹْنے سے لَگے رَہْنا

(عور) ہر وقت قریب رہنا ، جُدا نہ ہونا .

گُھٹْنے سے لَگْنا

(عور) لڑکی کا ماں کے گھر میں رہنا ، بن بیاہی رہنا .

گُھٹْنے ٹیکْنا

گُھٹْنے ٹیک دینا، گھٹنے زمین پر ٹیک دینا، مجازاً: شکست تسلیم کر لینا

گُھٹْنِیوں چَلْنا

سستی کے ساتھ ترقی کرنا، آہستگی اور ڈھیل سے کچھ کام کرنا

گُھٹْنوں گُھٹْنوں چَلْنا

گھٹنوں کے بل چلنا ، گھٹنوں چلنا.

گُھٹْنوں کے بَل چَلْنا

رک : گھٹنوں چلنا.

گُھٹْنوں میں سَر دے لینا

سرنگوں ہونا ، شرمانا ، لاج کرنا .

گُھٹّی میں داخِل ہونا

رک: گُھٹّی میں پڑنا.

گُھٹّی میں ڈالْنا

عادت ڈالنا ، سرشت میں داخل کرنا.

گُھٹّی میں ہونا

بچپن سے کسی بات کا عادی ہونا، سرشت میں ہونا، جبلَّت میں ہونا، مزاج میں ہونا، کسی امر کا فطری ہونا

گُھٹّی میں مِلْنا

رک : گھٹّی میں پڑنا ، سرشت میں داخل ہونا ، عادت پڑ جانا ، خمیر میں سرایت کرنا.

گُھٹّی میں پَڑے ہونا

رک: گُھٹّی میں پڑنا.

گُھٹّی میں پَڑْنا

خمیر یا فطرت میں ہونا ، سرشت میں پایا جانا.

گُھٹّی میں پلانا

بطور گُھٹّی کے دینا، گھٹی کی جگہ پلانا، بچپن یا کم عمری سے کسی بات کا عادی بنانا

گُھٹّی میں رَچْنا

رک: گھٹّی میں پڑنا.

گُھونگَٹ کاڑْھنا

دوپٹّے یا چادر کا کنارہ اتنا کھینچنا کہ چہرہ پلّو کی آڑ میں رہے، گھونگٹ نکالنا، پردہ کرنا

گُھونگَٹ کَرْنا

گھوڑے کا اپنی گردن پیچھے کی طرف موڑنا

گُھونگٹ کھانا

فوج کا میدان جنگ سے بھاگنے کے ارادے سے منھ پھیرنا، ادھراُدھر چُھپتے پھرنا

گُھونگَٹ کھولْنا

چہرے سے پردے کا ہٹانا ، بے پردہ کرنا .

گُھونگَٹ کی آڑْ میں شِکار کھیلْنا

(عورت کے لیے مستعمل) بظاہر نیک و باعصمت بن کر بدکاری کرنا .

گُھونگَٹ مارْنا

رک : گھونگٹ کاڑھنا .

گُھونگَٹ نِکالْنا

دوپٹے کے کنارے کو کھینچ کر مُنھ پر لانا ، (رک) گھونگٹ کاڑھنا .

گُھونگَٹ اُٹھانا

منھ کے آگے دوپٹے یا چادر وغیرہ کے پڑے ہوئے کنارے کو اُٹھا کر چھرہ دیکھنا ، حجاب اُٹھانا .

گُھونگَٹ اُٹْھنا

گھونگٹ اُٹھانا ، (رک) کا لازم .

گُھونگَھٹ بَڑھانا

رک : گھونگھٹ کاڑھنا ، گھونگھٹ نکالنا .

گُھونگَھٹ دُور ہونا

پردہ ہٹنا ، پردہ نہ رہنا .

گُھونگھٹ کھانا

فوج کا میدان جنگ سے بھاگنے کے ارادے سے مُن٘ھ پھیرنا، فوج کا میدانِ جنگ میں پسپا ہونا

گُھونگَھٹ کِھینچْنا

رک : گھونٹ کاڑھنا .

گُھونگَھٹ لینا

چہرے کو گھونگھٹ میں چُھپا لینا

گُھونگَھٹ اُٹھانا

منھ کے آگے دوپٹے یا چادر وغیرہ کے پڑے ہوئے کنارے کو اٹھا کر چہرہ دکھانا، حجاب اٹھانا

گُھونگی پھینکْنا

(جرائم پیشہ) مال کی تقسیم کے لیے پاسہ ڈالنا ، کوڑی پھینکنا .

گُھونگْرُو کے شَرِیک رَہْنا

اہل رقص کی برادری میں شریک ہونا .

گُھونپْنا گھانپْنا

چبھونا ، ٹھون٘سْنا .

گُھونس بَھرْنا

رشوت دینا ؛ سود بھرنا .

گُھونسَہ سا لَگْنا

گھون٘سا لگنا .

گُھونسَہ سا پَڑْنا

گھونسا لگنا ، مُکَا لگنا ؛ صدمہ پہنچنا ؛ دکھ ہونا ، رنجیدہ ہونا .

گُھونسا جَڑْنا

مُکا لگانا، مُکَا مارنے کے لیے آمادہ ہونا، مُکا مارنا

گُھونسا جَما دینا

رک : گھونسا جڑنا .

گُھونسا لگانا

گھونسا مارنا

گُھونسا لَگْنا

( دل پر ) صدمہ پہنچنا ، دھچکا لگنا .

گُھونسا مار پانی نِکالْنا

(دل پر) صدمہ پہنچنا ، دھچکا لگنا .

گُھونسا پِلانا

ڈک مارنا ، زور سے مارنا .

گُھونسا رَسِید کَرْنا

گھون٘سا مارنا ، مُکّا مارنا .

گُھونسا سَہی کَرْنا

رک : گھونسا پلانا .

گُھونسا تانْنا

گھون٘سا دکھانا ، گھون٘سا مارنے کے لیے آمادہ ہونا ، مُکّا مارنے پر آمادگی ظاہر کرنا .

گُھونسے چَلْنا

مارپیٹ ہونا ، تنازع ہونا .

گُھونسے مارْنا

گھونسے برسانا، صدمہ پہنچانا

گُھونسے لات جَڑْنا

مارپیٹ کرنا ، گھونسوں اور لاتوں سے مارنا .

گُھونسوں لَڑنا

ڈک بازی کرنا ، مکَوں سے جنگ کرنا .

گُھونٹ بَھرنا

چُسکی لینا ، تھوڑا سا پینا ، حقّے کا ایک دَم لگانا .

گُھونٹ گھوںٹْنا

گھونٹ پینا ، گھون٘ٹ نگلنا : غصّہ ضبط کرنا .

گُھونٹ گُھونٹ کَرکے اُتارْنا

تھوڑا تھوڑا کر کے پینا ، ذرا ذرا پینا .

گُھونٹ لَڑانا

تمبا کو یا حقے وغیرہ کا کش لگانا . ٹھیرو بھائی دو گھونٹ ہم بھی لگالیں

گُھونٹ لینا

آواز کو گلے سے نکلنے نہ دینا، روک لینا، پانی کے گھونٹ پینا، حقہ کا دم لینا

گُھونٹ پھینکْنا

شراب گرانا .

گُھونٹ پی کَر رَہ جانا

۔غصّہ ضبط کرنا۔

گھونٹ پینا

جرعہ لینا، کش لینا، گھونٹ لینا

گُھونٹ اُتارْنا

پانی یا شربت یا اس نوع کی کسی رقیق شے کو حلق سے نیچے اُتارنا، گھونٹ حلق کے نیچے لے جانا، پینا، گھونٹ لینا

گُھوم جانا

کھو جانا، گم ہوجانا، چوری ہو جانا

گُھومْنا گھامْنا

بلا ضرورت چکر لگانا

گُھومْنا پِھرْنا

سیر و تفریح کرنا

گُھور گُھور کَر

ٹکٹکی بان٘دھ کر ، غصّے کی نظر سے .

گُھور گُھور کَر دیکھنا

تیزنظر سے دیکھنا ، غصّے یا بُری نیت سے بار بار دیکھنا .

گُھورا دینا

(کاشتکاری) کھیت میں کوڑا کرکٹ ڈالنا کھاد ڈالنا .

گُھورے کے دِن پِھرنا

خستہ حالی کا خوشحالی میں بدل جانا ، حالات کا سازگار ہو جانا ، بُرے دِنوں کے بعد اچھے دن آنا ، حالات بہتر ہرنا .

گُھورے پَر چوکا لَگانا

گندگی کو صاف کرنا ، بے کارکام کرنا ، بے مقصد کام کرنا ، بے فائدہ کام کرنا ل غلط جگہ کھانا پکانے کا انتظام کرنا .

گُھوری سے دیکْھنا

گُھور کے دیکھنا ، نظر جما کے دیکھنا ، چالاکی و مکاری کے ساتھ دیکھنا نقصان پہنچانے کی نظر سے دیکھنا .

گُھورْنا گھارْنا

نظرجما کے دیکھنا ، بہت غورسے دیکھنا .

گُھیّاں چِھیلنا

بے کار کام کرنا ، تضیع اوقات کرنا .

گِڑْگِڑیاں کھانا

عاجزی کرنا ، گڑگڑانا ، گڑگڑانے پھرنا .

غِیں بول جانا

مغلوب ہو جانا ، بے بس ہونا .

غِیں ہونا

نشے میں چور ہونا.

غِیں پِیں لانا

جھگڑا یا تکرار کرنا

غِیں رَہْنا

ہر وقت نشہ کی زیادتی سے پینک میں رہنا.

گِیدْڑی دَوڑنا

خوف پیدا ہونا نیز پوشیدہ بات کا پھیل جانا.

گِیدَڑ بَھبْکی میں آنا

دھمکی یا ڈرانے میں آنا، کسی بات سے خوف زدہ ہونا، گھبراہٹ یا تذبذب کا شکار ہونا

گِیدَڑ بولنا

بدشگونی ہونا، نیز ویران ہونا، تباہ و برباد ہونا، الّو بولنا

گِیدَڑ کو ہَکاس لَگْنا

گیڈر کو بھونکنے کا شوق چرانا ، گیڈر کا اپنی بولی بولنا ، دوست کے ساتھ دغا کرنا.

گِیلے میں سونا، سُوکھے میں سُلانا

خود تکلیف اُٹھا کر دوسرے کو آرام پہنچانا.

گِیت اَلاپْنا

بلند آواز سے گانا، اونچی لے میں گانا

گِیت بَنانا

گانا لکھنا ، گیت نظم کرنا.

گِیت چھیڑنا

گانا شروع کرنا ، گیت گانا.

گِیت گانا

راگ الاپنا، نغمہ سرائی کرنا

گِیت اُٹھانا

رک : گیت گانا.

گِلَہ دُھل جانا

گِلہ جاتا رہنا، شکایت باقی نہ رہنا، صفائی ہو جانا.

گِلَہ ہونا

شکایت ہونا، شکوہ ہونا، ناراضگی ہونا.

گِلَہ جاتا رَہْنا

شکایت باقی نہ رہنا، صفائی ہو جانا.

گِلَہ کَرْنا

شِکوہ کرنا، شِکایت کرنا

گِلا رونا

رو رو کر شکایت کرنا ، بے بس ہو کے شکوہ کرنا.

غِلاف چَڑھانا

کسی چیز پر پوشش ڈالنا ، غلاف سے ڈھانکنا .

غِلاف کَرنا

لپیٹنا ، ھکنا ، چھپانا ، پوشیدہ کرنا.

غِلاف اُتارنا

تکیہ وغیرہ سے اس کی پوشش کا علیحدہ کرلینا ، غلاف بدلنا .

گِلاس چَڑھانا

شمع پر گلاس لگانا، شیشیے کا ظرف شمع پر چڑھانا

گِلاس چَڑھنا

گلاس چڑھانا (رک) کا لازم.

گِلاس چَلْنا

پیمانہ گردش میں آنا ، شراب کا دور چلنا ، مے نوشی کی محفل گرم ہونا ، گلاس بھر بھر کر دیا جانا.

گِلاس لُنْڈھانا

پانی یا شربت کثرت سے پینا.

گِلَوری بَڑھانا

پان کا بیڑا پیش کرنا ؛ عزّت افزائی کرنا.

گِلَوری بَنانا

پان بنانا، پان لگا کر بِیڑا تیار کرنا.

گِلَوری چَبانا

لگا ہوا پان کھانا تاکہ اس کی سرخی ہون٘ٹوں پر پھیل جائے.

گِلَوری دَبانا

کھانے کے لیے پان مُن٘ھ میں رکھنا.

گِلَوری کھانا

پان کھا کر ہونٹ سرخ کرنا.

گِلَوری کِھلانا

گِلوری کھانا (رک) کا تعدیہ.

گِلَوری مُنھ میں رَکْھنا

پان کھانا، کھانے کے لیے پان کا بیڑا من٘ھ میں ڈالنا.

گِل دَر گَل کَرْنا

مٹی کا مٹی میں مل جانا، مٹی ہوجانا، مٹ جانا، دفن ہو جانا

گِل دَر گِل ہونا

گُھل مِل جانا ، ایک ہو جانا .

گِلِ حِکْمَت کَرْنا

۔مونث کپڑوتی کرنا۔مٹّی کو کپڑے پر لت کرکے کسی چیز کا منھ بند کرنا۔ کہ بھاپ باہر نہ نکلے ؎

گِن لینا

صاف طور پر شناخت کر لینا.

گِنا دینا

شمار کرادینا ، اہمیت جتا دینا ، کسی بات کو جتانا

گِنْتی گِنْنا

شمار کرنا ، حساب کرنا.

گِنْتی گِنانا

برائے نام شمار کرانا، برائے نام اضافہ کرانا، خانہ پُری کرانا، نمائشی خانہ پُری کرکے دکھانا

گِنْتی گِنْوانا

بلاجواز شمار میں آنا ، یونہی شمار میں لانا یا آنا ، خانہ پُری کے لیے شمار میں آنا.

گِنْتی ہونا

گنتی کرنا کا لازم، شمار ہونا، گنا جانا، شامل ہونا

گِنتی لینا

حاضری لینا، موجودات لینا

گِنْتی میں آنا

شمار ہونا ، گنا جانا ، شمار و قطار میں آنا یو ہونا.

گِنْتی میں ہونا

کسی زُمرے میں شامل ہونا ، شمار قطار میں ہونا ، لحاظ کے لائق ہونا ، کسی قابل ہونا.

گِنْوانا لَگ جانا

آن٘کھوں کے آگے تو مرے آ جانا .

گِنْوانا نَظَر آنا

حیران ہونا، خوف زدہ ہو جانا، پریشان ہونا

گِر پَڑ کے مِلْنا

بے وقعتی سے ملنا، دب کے میل جول رکھنا

گِر رَہْنا

پڑ رہنا ، رُکنا ، قیام کرنا ، پڑاؤ ڈالنا.

گِرا دینا

نیچےلانا، زمین پر ڈالنا، گرانا

گِرا جانا

گھبراہٹ محسوس ہونا ، کمزوری محسوس ہونا (عموماً جی ، دل کے ساتھ مستعمل).

گِرا پَڑْنا

گرنے کے قریب ہونا، اتنا کمزور یا نازک ہونا کہ بوجھ سہار نہ سکے، کسی چیز سے ٹوٹ کر زمین پر گرنا، بلندی سے زمین پرآنا

گِراں آنا

ناگوار معلوم ہونا، کُھلنا

گِراں گُزرنا

ناگوار ہونا، بُرا لگنا، ناپسند ہونا

گِراں مَعْلُوم ہونا

گراں گزرنا ، ناگوار محسوس ہونا ، بُرا لگنا.

گِراں بار ہونا

زیربار ہونا ، لدنا ، بوجھ تلے دینا.

گِرَفْت ڈِھیلی کَرنا

ہاتھ سے چھوڑ دینا ، رہا کرنا ، ڈھیل دینا .

گِرَہ آنا

ایسے سیاروں کا جمع ہونا جس کا نتیجہ نحوست ہے، نحوست آنا، بد اقبالی کا زمانہ آنا

گِرَہ بانْدْھنا

بخوبی یاد رکھنا، دل پر نقش کر لینا

گِرَہ بَنْد ہونا

عقد بندھنا ، بندھن میں بندھنا ، شادی کی گرہ میں بندھنا.

گِرَہ ڈالْنا

گتھی ڈالنا، گانٹھ ڈالنا

گرہ دیکھنا

جنم پتری دیکھنا، زائچہ دیکھنا

گِرَہ دینا

کسی بات یا کسی کام کے یاد رکھنے کے لیے کمر بند یا کسی کپڑے کے کونے میں گانٹھ لگانا

گِرَہ گانٹھ کھولْنا

اپنا خرچ کرنا ، اپنی گرہ سے خرچ کرنا.

گِرَہ گانٹھ کی کھونا

اپنا روپیہ ضائع کرنا ، اپنا مال کھونا.

گِرَہ ہونا

بسته ہونا، بند ہونا، اٹکنا، پھن٘سنا

گِرَہ کا جانا

رک : گرہ سے جانا.

گِرَہ کا کھول لینا

۔کسی سے کچھ چھین لینا؎

گِرَہ کا کھونا

اپنا نقصان کرنا ، ذاتی نقصان کرنا ، اپنا مال کھونا.

گِرہ کاٹنا

چھپ کر فائدہ اٹھانا

گِرہ کرنا

قلا بازی کھانا

گِرَہ کھانا

گان٘ٹھ لگنا، باہم مل جانا، پیوستہ ہو جانا

گِرَہ کھولْنا

عقدہ وا کرنا، مشکل حل کرنا، عقدہ کشائی

گِرَہ لَگْنا

عمر کا سال شروع ہونا

گِرَہ میں باندھ رَکْھنا

اچھی طرح یاد رکھنا.

گِرَہ میں باندْھنا

کسی چیز کو اپنے قابو میں کر لینا، قبضے میں لینا

گِرَہ میں چَسْپا ہونا

۔مالدار ہونا۔ دولت مند ہونا؎

گِرَہ میں دام ہونا

۔پیسہ روپیہ پاس ہونا ؎

گِرَہ میں ہونا

۔پاس ہونا۔ قبضہ میں ہونا۔

گِرَہ میں کُچْھ ہونا

روپیه پاس ہونا، امیر ہونا، مال دار ہونا، دولت مند ہونا

گِرَہ میں مال ہونا

روپیه پاس ہونا ، مال دار ہونا.

گِرَہ میں پَیسَہ ہونا

روپیہ پاس ہونا ، مال دار ہونا ، دولت مند ہونا ، صاحب ثروت ہونا.

گِرَہ میں رَہنا

۔ پاس رہنا۔ قبضہ میں رہنا۔ مثال کے لئے دیکھو گرہ میں ۔

گِرَہ میں رَکْھنا

۔پاس موجود رکھنا؎

گِرَہ میں زَر ہونا

۔روپیہ پاس ہونا؎

گِرَہ نِکَل٘نا

رنجش دور ہونا

گِرَہ پَڑنا

گتھی پڑنا، الجھنا، گانٹھ پڑنا

گِرَہ پَر گِرَہ ڈالْنا

بل پر بل دینا ، پیچ پر پیچ لگانا.

گِرَہ پَر گِرَہ پَڑْنا

پیچ پر پیچ پڑنا ، بل پر بل پڑنا ؛ رن٘ج پر رن٘ج بڑھنا ، رنجش زیادہ ہو جانا.

گِرَہ رَہْنا

بند رہنا، رکا رہنا، اٹکا رہنا، بے تکلّف نہ ہونا

گِرَہ رَکْھنا

رنجش یا کدورت رکھنا، کینہ رکھنا

گِرَہ سے جانا

اپنی جیب سے خرچ ہونا ، ذاتی نقصان ہونا.

گِرَہ سے کھونا

اپنا مال گن٘وانا ، اپنا نقصان کرنا.

گِرہ سُلجھانا

مشکل حل کرنا، مسئلہ کو سلجھانا

گرہ ٹٹولْنا

مال و دولت کی طلب کرنا، دوسرے کا مال لینے کی کوشش کرنا

گِرَو کَرْنا

کوئی چیز قرضے کی ادائی کی ضمانت کے طور پر ایک خاص مدّت کے لئے قرض دہندہ کے حوالے کر دینا، کسی چیز کو رہن رکھنا، گروی رکھنا

غِرْبال ہو جانا

زخموں سے چھلنی ہو جانا، بری طرح زخمی ہونا، زخم پر زخم کھانا

غِرْبال ہونا

زخموں سے چھلنی ہو جانا، بری طرح زخمی ہونا، زخم پر زخم کھانا

غِرْبال کَرنا

چھلنی بنا دینا، زخموں سے چور چور کر دینا، جگہ جگہ سے چھیدنا، بُری طرح زخمی کر دینا

گِرْد ہونا

پیچھے پڑنا، سر ہونا، درپے ہونا

گِرْد نَہ چھوڑْنا

ساتھ ساتھ لگا رہنا ، دُور نہ ہونا .

گِرْد نَہ پَھٹَکْنا

پاس نہ آنا ، قریب نہ آنا ، واسطہ نہ رکھنا ، قریب نہ پھٹکنا .

گِرْد نَہ پِھرْنا

رک : گرد نہ بھٹکنا ، تعلق نہ رکھنا .

گِرْد رَہْنا

گھیرے رہنا، چمٹے رہنا، لپٹے رہنا، ہر وقت ساتھ ساتھ لگے رہنا

گِرے پڑنا

ٹوٹے پڑنا، ہجوم کرنا، حاصل کرنے کے لیے بیتاب ہونا

گِرِیباں چاک چاک کَرنا

گریبان ٹکڑے ٹکڑے کرنا ، گریبان تار تار کرنا.

گِرِیباں کھینچْنا

بیگار، بے دلی کا کام، جبراً کوئی کام لینے کے لیے گریبان سے پکڑ کر لے جانا، حاکم کے پاس پیش کرنے یا زبردستی کوئی کام کرنے کے لیے کھینچنا

گِرِیباں میں ہاتھ ڈالْنا

کسی کا گریبان پکڑنا ؛ تقاضا کرنا ؛ گرفت کرنا .

گِرِیباں میں ہاتھ پَڑنا

کسی کا گریبان پکڑا جانا.

گِرِیباں میں مُنہ چُھپانا

شرمندہ ہونا ، آنکھیں نیچی کرنا ؛ بچّے ڈرکر یا شرمندگی سے ماں کے گربیان میں منھ چھپاتے ہیں .

گِرِیباں میں سَر ڈال کَر دیکْھنا

اپنے قصور اور عیب کا اعتراف کرنا ، شرم و خجالت سے گردن جھکا لینا .

گِرِیباں میں سَر ڈالْنا

سرجھکا کر غور کرنا .

گِریباں میں سَر جُھکانا

اپنے اعمال کا محاسبہ کرنا، شرمندہ ہونا

گِرِیباں نِکَلْنا

گریبان پھٹنا ، اُدھڑ جانا .

گِرِیباں پَکَڑ کے لانا

بزورلانا ، زبردستی سے پکڑ کر لانا ، گریباں میں ہاتھ ڈال کر کشاں کشاں (فرض وصول کرنے یا کسی شدید کوتاہی یا بدمہری کا گلا کرنے اور تلافی چاہنے کے لیے).

گِریباں پُرْزے ہونا

گریباں چاک چاک ہونا .

گِرِیباں تار تار ہونا

گریبان ٹکڑے ٹکڑۓ ہونا.

گِرِیباں ٹُکْڑے کَرنا

گریباں کے پرزے پرزے کر دینا ، جنون کی وجہ سے گریبان کی دھجیاں اُڑا دینا .

گریبان پکڑ کر گھسیٹنا

تقاضا کرنا، گریبان پھڑنا، تار تار کرنا، ٹکڑے کرنا

گِرْگِٹ کا جَنْم لینا

ایک حالت پر قائم نہ رہنا

گِرْگِٹ کے سے رَن٘گ بَدَلْنا

غصے کے مارے لال پیلا ہونا

گِرْگِٹ کی طَرح رَنگ بَدَلْنا

ایک حال پر قائم نہ رہنا، کچھ سے کچھ ہو جانا، حالت یا طور طریق تبدیل کرتے رہنا

گِرِفْت کَرْنا

روکنا، ٹوکنا، مزاحمت کرنا، کھوٹ نکالنا

گِرِفْت میں آنا

۱. پکڑا جانا ، ماخوذ ہونا .

گِرْجا ہونا

رک : گرجا کرنا جس کا یہ لازم ہے .

گِرجا کرنا

چرچ یا گرجا گھر میں عبادت کرنا، عیسائیوں کا اپنی عبادت گاہ میں جا کر عبادت پڑھنا

گِرنا

سلب ہونا ، غالب ہونا (قدیم)

گِرْوی دینا

گروی کے طور پر کوئی چیز یا سرمایہ رکھنا ، ضمانت دینا .

گِرْوی دَھرنا

رک : رہن رکھنا .

گِرْوی رَکْھنا

گروی رکھنا، رہن رکھنا

گِرْوی رَکْھوانا

رک : گروی رکھنا جس کا یہ متعدی المتعدی ہے ، رہن رکھوانا.

گِرْوی سے چُھڑانا

گروی چیز کو اصل روپیہ مع سود ادا کرکے واپس لیینا ، رہن سے نکالنا.

گِرْیہ کَرْنا

رونا، آنسو بہانا، سوگ منانا

گِرْیَہ سَر کَرنا

رونے لگنا، گری و زاری کا آغاز کرنا، رونا پیٹنا.

گِرْیَہ طاری ہونا

روز آنا، رِقّت طاری ہونا.

گِرْیَہ ضَبْط کَرنا

نکلتے ہوئے آنسووں کا روکنا، آنسو پی لینا.

گِٹْ پِٹ پِٹ کَرنا

نامانوس زبان کے الفاظ ، خصوصاً انگریزی کے الفاظ نکالنا ، نامانوس بولی بولنا ، ایسی بات کرنا جو دوسرے کی سمجھ میں نہ آسکے.

گٹکری لینا

(موسیقی) گویے کا تان لینے میں پیچ دار آواز نکالنا، گانے میں آواز کو لہرانا، مُرکی لینا

گِٹْکِری نِکالْنا

رک : گٹکری لینا

گِیابھ ڈَالْنا

وقت سے پہلے بچّہ جننا ، حمل گرانا ؛ بہت دہشت ہونا.

غِذا چَبانا

غذا کو دانتوں سے پیسنا

غِذا ہَضْم ہونا

غذا کا تحلیل ہوکر معدے میں سے نکل جانا

غِذا ہَضْم کَرنا

غذا کو تحلیل کرکے معدے سے نکال دینا

غِذا کا جُزوِ بَدَن ہونا

غذا کا بَدن پر اثر ہونا

غِذا کَرنا

کھانا ، بطور خوراک کسی چیز کو استعمال کرنا .

غِذا کھانا

کھانا کھانا

غِذا لَگْنا

خوراک کا جزوِ بدن ہونا، خوراک کا اثر کرنا

گوڑ بَڑْنا

قدم لینا ، پان٘و پڑنا ، پان٘و پر گِر کر معافی مانگنا

گوڑ کے رَکھ دینا

بگاڑ دینا، خراب کر دینا، (پڑھا لکھا) بُھلا دینا

گوڑ لَگْنا

قدم لینا، نہایت تعظیم سے پیش آنا، سجدہ کرنا، خوشامد کرنا، پاؤں پر گرکر قصور کی معافی چاہنا

گوڑے لَگْنا

رک : گوڑے پڑنا

گوڑے رَگَڑْنا

پان٘و رگڑنا

گوڑے توڑْنا

تھکانا ، پھرانا ، حیران کرنا ، پیر دوڑی کرنا ، کوشش کرنا ؛ مایوس کرنا ، تھکنا

گوڑے ٹُوٹْنا

ٹنگوں کا تھک جانا ، چلنے کی طاقت نہ رہنا ، ہمّت ہار جانا مایوس یا نااُمید ہو جانا

گوڑی چَمانا

فائدے یا مطلب نکالنے کا ڈول ڈالنا

گوڑی ہاتھ سے جانا

شکار نکل جانا، موقع جاتا رہنا، کمائی نہ ہونا

گوڑی ہونا

کمائی ہونا فائدہ ہونا

گوڑی کَرانا

فائدہ کرانا ، نفع دلانا

گوڑی کَرْنا

کمانا، فائدہ اٹھانا

گوند ہو جانا

گوند کی طرح لیسدار ہو جانا ، چکنا ہو جانا ، چپچپا ہو جانا ، چیکٹ ہو جانا.

گوندا دکھانا

بھڑکانا، اُکسانا، لڑوانا

گوندا کَرْ دینا

پکا کر لڈو کی طرح کر دینا ، گلتھی کر دینا

گوندا پَر لَگانا

(چڑی مار) پرند کو چکّھی کی چاٹ لگانا

گوبَر کَرْنا

گائے بیل یا بھینس یا بھینسے کا ہگنا

گوبَر پاتْھنا

گوبر کو ہاتھ سے تھپکی دے دے کر اُپلے بنانا، اُپلے پاتھنا

گوبَر پَتْھوانا

گوبر پاتھنا (رک) کا تعدیہ .

گوبَر سَونْتْنا

گوبر اکھٹا کرنا ، گوبر سمیٹنا

گود آباد ہونا

صاحبِ اولاد ہونا ، ماں بننا.

گود آنا

(قبالت) عورت کے جوان ہونے کی علامت کا ظاہر ہونا ، چھاتیاں ابھرنا

گود بَیٹْھنا

گود بٹھانا (رک) کا لازم ، لے پالک ہونا ، متبنّیٰ ہونا.

گود بَھری جانا

گود بھرنا (رک) کا لازم

گود بھَرْنا

کسی چیز سے دامن بھرنا

گود بٹھانا

متبنّٰی کرنا

گود دینا

اپنی اولاد کسی اور کو دے دینا، لڑکے کو کسی شخص کی تنبیت میں دینا

گود ہَری ہونا

بچّہ پیدا ہونا ، صاحبِ اولاد ہونا ، ماں بننا.

گود ہَری کَرْنا

بے اولاد عورت کو صاحبِ اولاد بنا دینا.

گود ہَری بَھری ہونا

ماں بننا ، صاحبِ اولاد ہونا .

گود ہَری بَھری رَہْنا

اولاد زندہ سلامت رہنا.

گود خالی ہونا

لاوارث ہونا ، مٹنا ، ختم ہونا ، نام لیوا باقی نہ رہنا.

گود خالی کَرْنا

بچّے کا ماں کی گود سے اُٹھ جانا ، بچّے کا فوت ہو جانا

گود کھِلانا

بچے کی پرورش کرنا، بچّے کو دودھ پلانا

گود کھولْنا

گود یا دامن پھیلانا ، آغوش وا کرنا.

گود میں ڈالْنا

بچّے کو کسی کو پرورش کے لیے دے دینا ، بچّے کو اچھی تربیت کے لیے کسی کے سپرد کرنا.

گود میں کھیلْنا

گود میں کھلانا (رک) کا لازم ، پرورش پانا.

گود میں کِھلانا

لاڈو پیار سے پرورش کرنا ، محبّت سے پالنا ، دودھ پلانا.

گود میں لینا

آغوش میں بٹھانا

گود میں پالْنا

لاڈ پیار سے پرورش کرنا.

گود میں پَہُنچ جانا

نہایت فریب ہوجانا ، کسی کا پروردہ بن جانا ، حاشیہ بردار بن جانا.

گود میں پَلْنا

پرورش پانا ، تربیت حاصل کرنا ، پروان چڑھنا.

گود پَسار کے کوسْنا

دامن پھیلا کے بد دعا کرنا ، بُری طرح سے کوسنا

گود پَسارْنا

کسی چیز کے لینے کو دامن پھیلانا، مانگنا ، سوال کرنا، بچّے کے لینے کو دونوں ہاتھ آگے کرنا

گود پَھیلا کَر کوسْنا

دامن کی جھولی بنا کر کوسنا ، جوش میں آکر بد دعائیں دینا.

گود پَھیلانا

سوال کرنا، کسی چیز کے لینے کے لیے پلّہ پھیلانا، کوئی چیز مانگنا

گود پَھیلْنا

گود پھیلانا کا لازم، آغوش وا ہونا

گودَکْڑے میں چُڑھائے رَکْھنا

(بچے کو) ہر وقت گود میں لیے رہنا

گوڈے رَگَڑ رَگَڑ کَر مَرنا

بہت کسمپُرسی کی حالت میں مرنا.

گودی بَھری رَہْنا

رک : گود بھری رہنا.

گودی بَھرنا

کسئی چیز بہت سی پلّے میں ڈالنا

گودی دینا

پیار کرنا ، گود میں لینا.

گودی خالی ہونا

رک : گود خالی ہونا ، بچوں کا مر جانا.

گودی لینا

گود لینا ، متبنٰے بنانا ، کسی لڑکی یا لڑکے کو اولاد بنا لینا.

گودی میں کھیلْنا

گودی میں پرورش پانا، عمر میں بہت زیادہ تفاوت ہونا

گودی پَھیلا پَھیلا کَر دُعا دینا

دل سے دُعا دینا ، جی سے اَسِیس دینا ، دامن پھیلا پھیلا کر خدا تعالیٰ سے کسی کے واسطے کچھ طلب مان٘گنا یا طلب کرنا

گودی اُٹھانا

گود میں لینا ، آغوش میں لینا.

گودِْیوں میں کِھلانا

۔گودی میں کھیلنا کا متعدی۔ ؎

گودِیوں پَلْنا

لاڈ پیار سے پلنا ، ناز و نعم میں پرورش پانا.

گودْنا گودْنا

بدن پر سوئی سے نشان ڈالنا ، طعنے مہنے دینا

گودوں کِھلانا

لاڈ پیار سے پرورش کرنا.

گوجھا بَھرْنا

جیب بھرنا، رقم بٹورنا

گول آنا

مویشی کے ریوڑ کا دریا یا پہاڑ کی طرف چرائی کے بعد واپس آنا

غول باندْھنا

مجمع کرنا ، ٹولی بنانا ، جمگھٹا لگانا.

گول بَرابَر کَرْ دینا

حساب برابر کرنا، حساب چُکانا.

گول گول کَہْنا

گُھما پھرا کر بات کرنا، صاف صاف نہ کہنا

گول گول رَکْھنا

۔مبہم رکھنا کسی سخن کا۔

گول ہونا

چُپ سادھ لینا ، ٹال جانا، خاموش ہو جانا.

گول جانا

مویشی کے غول کا چرائی کے لیے دوسری جگہ جانا

گول کَر جانا

(کسی بات یا چیز کو) موقوف یا ملتوی کرنا، ٹال دینا، کسی بات کو ٹالنے کے لیے خاموش اختیار کر لینا.

گول کَرنا

(کسی بات یا چیز کو) موقوف یا ملتوی کرنا، ٹال دینا، کسی بات کو ٹالنے کے لیے خاموش اختیار کر لینا

گول مال کَرْنا

گھپلا کرنا، پیچیدگی پیدا کرنا رکاوٹ ڈالنا.

گول مول ہو رَہْنا

خاموش ہو رہنا ، جواب نہ دینا

گول رَہنا

خاموش رہنا، چُپ رہنا.

گولَہ اُتارْنا

گولہ باری کرنا ، بکرث گولے پھینکنا ، توپ کے گولے پھینکنا .

گولا دھار بَرَسْنا

موسلا دھار باردش ہونا ، اتنی بارش ہونا کہ پرنالے سے دھار بہنے لگے.

گولا دَھن ہو جانا

(خصوصاً بچوں کا) چاروں شانے چت ہو جانا، بے سدھ ہو کر گِر پڑنا، قلا بازی کھانا

گولا لاٹھی بَنانا

رک : گولا لاٹھی کرنا.

گولا لاٹھی دَھم ہونا

قلا بازی کھانا، بے سُدھ ہو کر گر پڑنا

گولا لاٹھی کَرنا

ہاتھ پیر باندھ کر اور ایک لاٹھی یا ڈنڈا ڈال کر اُٹھانا ، گٹھری بنانا ، ڈنڈا ڈولی کرنا.

گولا اُٹھانا

آگ میں ہاتھ ڈالنا ، (پرانی رسم کے موافق قسم کےطور پر) اپنی صداقت اور بے گناہی کے ثبوت میں تپتے یا جلتے ہوئے لوہے کو ہاتھ میں پکڑنا.

گولی بَچانا

کسی آفت یا مشکل کام سے الگ رہنا

گولی بَیٹھ جانا

بندوق کی گولی کا کسی جگہ لگ جانا

گولی بَنانا

کسی چیز کو مدور شکل میں بنانا۔

گولی بِلانا

بندوق وغیرہ میں گولی بھرنا، گولی چلانا یا بھرنا، گولی چلانا یا مارنا

گولی چَلانا

گولی مارنا، بندوق یا پستول وغیرہ داغنا

گولی چَلْنا

گولی چلانا (رک) کا لازم .

گولی چھوڑنا

آتش بازی کے گولے (جن سے زوردار آواز پیدا ہوتی ہے) چلانا .

گولی چُوکْنا

گولی کا نشانے پر نہ لگنا، نشانہ خطا ہونا

گولی داغنا

گولے چلانا ، توپ کے گولے نشانے پر پھینکھنا .

گولی دَغْنا

گولی چلنا .

گولی ڈھالْنا

سان٘چے میں گولی کا بنانا

گولی کان پَر سے نِکَل جانا

کسی آفت یا صدمہ سے بال بال بچ جانا

گولی کھانا

گولی کی چوٹ کھانا، گولی سے زخمی ہونا

گولی کھایا

بد دعا کے طور پر کہتی ہیں

گولی خَطا جانا

رک : گولی چوکنا.

گولی کِھلانا

گولی کھانا (رک) کا تعدیہ .

گولی لگانا

اتعلقی اختیار کرنا

گولی لُڑْکانا

قیاسی گدے لگانا ، فضول باتیں کرنا ، گپ مارنا.

گولی مارْنا

بندوق یا پستول وغیرہ کی گولی سے زخمی یا ہلاک کرنا، جان سے مار دینا

گولی نِکالْنا

سزا دے کر راز معلوم کرنا ، سرزش یا تنبیہ کر کے کوئی بات اُگلوانا .

گولی پَتْیانا

بندوق کی نال چھٹ کر گولی کا ہوا میں چپٹا ہو جانا اور نشانہ نہ لگنا، گولی میں یہ نقص سیسے کے میل کی وجہ سے ہوتا ہے

گولی پِینا

گولی کا بندوق کی نال سے نکل کر حسب طاقت اوپر چڑھ کر قوس کی شکل بناتے ہوئے نشانے پر پہنچنا

گولی پلانا

بندوق میں گولی بھرنا

گولی سَر کَرْنا

گولی چلانا، بندوق، رائفل وغیرہ چلانا .

گولی سے بُھون ڈالْنا

رک : گولی سے اُڑانا .

گولی سے اُڑانا

گولی سے مار ڈالنا .

گولی اُڑا جانا

افیون کی گولی کھا جانا

گولی اُڑانا

مداری کا پیالے میں سے گولی غائب کر دینا

گولی اُتارْنا

توپ کے گوے پھنکنا یا چلانا .

گولی اُتَرْنا

گولے اُتارنا (رک) کا لازم ، گولے پھینکے جانا .

گولِیاں بَرْسانا

پستول یا مشین گن یا دوسرے آتشیں اسلحہ سے لگاتار گولیاں چلانا .

گولِیوں کا مینھ بَرَسْنا

بارش کی طرح گولیاں چلنا، بکثرت گولیاں چلنا.

گومَگو میں ہونا

پوشیدہ ہونا، مخفی ہونا، راز میں ہونا

گو مَگو میں پَڑْنا

تذبذب میں مبتیلا ہونا، شک شبہ میں پڑنا .

گو مَگو رَکْھنا

تذبذب میں رکھنا ، اُلجھن میں رکھنا ، اشکال و ابہام میں الجھانا ؛ خفیہ رکھنا ، راز میں رکھنا .

گور بَنانا

قبر کھودنا، کسی کی تباہی کا سامان کرنا

گور گَڑھا دینا

کفن دفن کا سامان بہم پہنچانا

گور گَڑھا کَرنا

کوسنا ، بُری بھلی باتیں کہنا .

گور گَڑھا نَصِیب نَہ ہونا

ایسی موت ہونا کہ تجہیز و تکفین کا سامان بھی نہ ہو

گور جَھکانا

مرنے کے قریب پہنچانا، قریب بہ ہلاکت کرنا

گور کا لُقْمہ ہونا

موت کے مُن٘ھ میں جانا ، مر جانا

گور کا مُنہ جھانک کَر پِھرنا

کسی مُہلک بیماری سے نجات پانا ، ازسرِ نو زندگی حاصل کرنا ،سخت بیمار ہو کر اچھّا ہونا

گور کا مُنھ جھانکْنا

مرنے کے قریب ہونا ،حالتِ نزع میں ہونا

گور کَفَن کَرنا

۔مردے کی تجہیز تکلفین کرنا۔ ۲۔ (کنایۃً) نیست و نابود کرنا۔

گور کے کِنارے پَہنچا دینا

قریب المرگ کرنا ، جاں بلب کر دینا.

گور کے مُردے سے بَد تَر ہو جانا

۔(کنایۃً) کمال لاغر اور ضعیف ہوجانا۔ ؎

گور کے مُردوں کو جَگانا

صور اسرافیل کا کام کرنا یعنی مردوں کو بیدار کرنا ، (مراد) زور کی آواز نکالنا ، چونکانے والی آواز نکالنا.

گور کی گود میں پَلْنا

مصیبت اور تکلیف میں پرورش پانا، نہایت خستہ و خراب حالات میں بسر کرنا

گور کِنارے آ جانا

جاں بلب ہونا ، قریب المرگ ہونا ، نہایت کمزور ہونا ، بہت بوڑھا ہونا

گور کِنارے ہونا

نہایت ضعیف ہونا ، مرنے کے قریب ہونا

گور مَنْزِل کَرنا

گور گڑھا کرنا ، تجہیز و تکفین کرنا

گور میں اَنْگارے بَھرْنا

عذاب مول لینا، گنہگار ہونا

گور میں دُھواں اُٹْھنا

(بطور بد دعا) عذابِ قبر سے دوچار ہونا

گور میں لات مار کَر کَھڑا ہونا

مرتےمرتے بچنا، سخت بیماری کے بعد شفا پانا، موت کے جنگل سے چھوٹنا

گور میں پانو لَٹْکانا

موت کے انتظار میں ہونا ، مرنے کے قریب ہونا نیز نہایت بوڑھا ہونا

گور پَر چُونا پھیرْنا

قبر پر قلعی ہونا، سفیدی ہونا، مرے ہوئے کا نام روشن ہونا

گور پَر چُونا پِھرنا

مرے ہوئے کی یاد تازہ ہونا

گور پَر گور بَنانا

قبر پر قبر بنانا ، مُردے پر مُردہ رکھنا ؛ ایک کے قابض ہوتے ہوئے دوسرے کا دخل چاہنا جو خلافِ سررشتہ اور ناممکن ہے .

گور پَر گور کَرنا

رک : گور پر گور بنانا.

گور پَر رونا

قبر پر جا کر گریہ و زاری کرنا، کسی کے اچھّے صفات یاد کرکے رونا

گور سے پِیٹھ لَگْنا

مرنے کے بعد تسکین ہونا ، آرام ملنا

گورا بُھج ہونا

بہت زیادہ گورا ہونا

گور و کَفَن نَصِیب نَہ ہونا

بُرے حالوں مرنا ، نہایت کسمپرسی میں جان دینا

گورُو راکْنا

ریوڑ ہان٘کنا ، مویشی چَرانا

گوش بَہْرا ہونا

کان سے سنائی نہ دینا، قوتِ سامعہ کا ختم ہو جانا

گوش بَھرْنا

کان بھرنا، چغلی کھانا، بدظن کرنا

گوش گُزار ہونا

کان میں پڑنا ، سننے میں آنا ، اطلاع ہونا ، خبر ہونا

گوش ہونا

کان لگے ہونا ، دھیان لگا ہونا

گوش ہوش پَر مَکّھی بھی نَہ بَھنبَھنانا

بالکل خبر نہ ہونا ، کسی بات کا اثر نہ ہونا ، کسی بات کی مطلق پروانہ ہونا ، غافل ہونا

گوش کَر ہونا

کان بہرے ہونا

گوش کَرْنا

سُننا توجہ کرنا

گوش کَتَرْنا

کان کترنا، کسی امر میں کسی سے سبقت لے جانا

گوش کَھڑے ہونا

چونکنا، چوکنا ہونا، خواب غفلت سے بیدار ہونا، ہوشیار ہو جانا

گوش کھولْنا

کانوں میں کہہ دینا

گوش کُھل جانا

چوکنا ہو جانا، سبق ملنا، اپنی غلطی سے آگاہ ہو جانا، حقیقت واضح ہو جانا

گوش میں پُھونکنا

کان میں کچھ کہنا سنانا

گوش پَڑنا

کان میں پڑنا سنائی دینا

گوش پھاڑنا

شور و غُل سے پریشان کرنا

گوش پُھوٹ جانا

کانوں کی سماعت جاتی رہنا ، کان بہرا ہو جانا

گوش رَہْنے لَگْنا

سننے کے انتظار میں رہنا

گوش رَکْھنا

پوری توجہ سے سننا کان دھرنا ، سننے کے لیے متوجہ رہنا

گوشَہ اِخْتِیار کَرْنا

تارک الدنیا ہونا ، خلوت نشیں ہونا.

گوشَہ لینا

گوشہ گیر ہونا ، ٹھکانا پکڑنا، خلوت نشیں ہونا.

گوشَہ نِکالْنا

بات میں بات نکالنا ، نیا پہلو نکالنا.

گوشَہ پَکَڑْنا

خلوت یا علیحدگی اختیار کرنا ، گوشہ نشین ہونا ، تارک الدنیا ہونا.

گوشے ہونا

کونے میں ہو جانا ، کنارہ کش ہونا ، الگ ہٹ جانا ، روپوش ہونا.

گوشے میں بَیٹْھنا

پردے میں بیٹھنا ، خانہ نشیں ہونا ہے .

گوشے میں بِٹھانا

الگ تھگ یا علیحدہ کرنا ، بے تعلق کرنا ، خلوقت نشیں کرنا.

گوشِ دل سے سُننا

ذوق و شوق سے سننا، توجہ یا انہماک سے سننا، یہ بات گوش دل سے سن رکھو

گوشِ جاں رَکْھنا

سننے کے لیے پوری طرح متوجہ ہونا ، ذوق و شوق سے سننے کے لیے تیار رہنا

گوشِ جاں سے سُنْنا

بروے ذوق و شوق اور توجہ سے سننا

گوش گُزار فَرْمانا

(احتراماً) گوش گزار کرنا

گوش گُزار کَرْنا

سنانا، بتانا، مطلع کرنا، شناسا کرنا، آگاہ کرنا، کان میں ڈالنا

گوش ہوش سے سُننا

غور سے سننا ، دھیان دے کر سننا ، سنو اور گوش ہوش سے سنو

گوشمالی دینا

کان اُمیٹھنا، تنبیہ کرنا، چشم نمائی کرنا

گوشْت بَنانا

گوشت کو چھیچھڑوں وغیرہ سے صاف کرکے حسب ضرورت ٹکڑے کرنا

گوشْت چَڑْھنا

موٹا ہونا، فریہ ہونا

گوشْت لَڑانا

(بازاری) مجامعت کرنا

گوشت میں بھَرا ہونا

۔تیّار ہونا جیوانا کا۔ پُرگوشت ہونا۔

گوشْت نُچْوانا

(کسی کے ہاتھوں) سخت تکلیف یا ایذا اُٹھانا

گوشْت سے ناخُن چُھٹانا

آپس میں پھوٹ ڈالنا، قریبی رشتہ داروں یا گہرے دوستوں میں تفرقہ ڈالنا

گوشْت سے ناخُن جُدا ہو جانا

کسی امر محال یا ناقابلِ تصور بات کا واقع ہونا (جو ممکن نہ ہو)

گوشْت سے ناخُن جُدا ہونا

کسی امر محال یا ناقابلِ تصور بات کا واقع ہونا (جو ممکن نہ ہو)

گوشْت سے ناخُن جُدا کَرنا

آپس میں پھوٹ ڈالنا، قریبی رشتہ داروں یا گہرے دوستوں میں تفرقہ ڈالنا

گوشْت سے ناخُن جُدا نَہِیں ہوتا

عزیز یا قریبی رشتہ داروں میں قطعِ تعلق نہیں ہوسکتا، جدا نہیں ہوتے

گوشْت اُتَر جانا

دُبلا ہو جانا ، لاغر ہوجانا

گوشْت و پوسْت ہونا

جزوِ بدن ہونا، خون میں شامل ہونا

گوش زَدْ کَرْنا

سُنانا (کسی سے) بیان کرنا

غوط دینا

اڑے ہوئے کنکوے کو اوپر سے نیچھے لانا .

گوٹ ہونا

(ٹھگی) کسی مسافر کا ٹھگوں کے دام فریب میں آنا

گوٹ لال ہونا

۔ پچیسی کی گوٹ کا سب خانوں میں پھر کر اُٹھ جانا۔

غوط لَگانا

ڈبکی لگانا ؛ پوشیدہ رہنا ، غائب رہنا ؛ کسی خیال میں ڈوبنا ، محو ہونا

گوٹ مارْنا

گوٹ پیٹنا، مُہرۂ نرد کو مارنا، مخالف کی گوٹ کو اس کے خانے سے ہٹا کر اپنی گوٹ بٹھانا

گوٹ مَر جانا

(چوسر) گوٹ کا پِٹ جانا

غوط میں ہونا

فکر و تردد میں ہونا ، شوچ میں ہونا

غوت میں ہونا

رک : غوطہ میں ہونا ، غور و خوض میں محو ہونا .

غوط پَرغوط آنا

غش پر غش آنا.

گوٹ پَھنسی ہونا

کسی سے کسی کی کوئی غرض اٹکی ہونا، کسی سے کسی کا کوئی کام پھنسا ہونا

گوٹ پَھنسنا

کسی گوٹ (مہر) کا حریف کی زد میں آ جانا ، زد سے نکل نہ سکنا

گوٹ پِیٹنا

چوسر ، لوڈو وغیرہ کے کھیل میں کسی گوٹ (مہرہ) کو خارج یا ساقط قرار دے دینا.

گوٹ اُڑنا

کسی دباؤ میں آنا ، مجبور ہونا ، کنی دینا ، گوٹ پھنسنا ، مار لینا ، باہر کرنا.

غوطَہ دینا

پانی یا رن٘گ وغیرہ میں ڈبو کر نکالنا ، تر کرنا ، بھگونا.

غوطَہ دِلْوانا

کسی چیز کو پانی میں ڈبونا یا تر کروانا.

غوطَہ کھانا

دھوکے میں مبتلا ہونا، جُل میں آجانا

غوطَہ کِھلانا

رک : غوطہ دینا.

غوطَہ کِھلْوانا

غوطہ کھانا (رک) کا متعدی ، پانی میں ڈبونا.

غوطَہ لَگا جانا

غائب ہوجانا ، غیر حاضر رہنا ، کچھ دن تک دکھائی نہ دینا

غوطَہ لَگانا

۱. ڈبکی مارنا ، تہِ آب جا کر اوپر آنا ، ڈوبنا.

غوطَہ مار جانا

غوطہ لگا جانا ، غائب ہو ہونا ، دھوکا دیدینا.

غوطَہ مارْنا

(کشتی) بھچکا دینا ، نیچے جھک کر گرفت سے نکل جانا.

گوٹا سارْنا

(گوٹا سازی) گوٹے کا تانا دُرست کرنا ، بُنائی کے عمل کے لیے تیّار کرنا

غُوْطَہ زَن ہُونا

گہرائی میں جانا، نہایت محویت سے سوچنا، کسی بات کی تہہ تک پہنچنا

غوطے کھانا

رک : غوطہ کھانا معنی نمبر

غوطے مارْنا

رک : غوطہ مارنا.

گویا ہونا

بولنا، گفتگو کرنا، بولنا شروع کرنا، لب کشائی کرنا، کہنا، بات کہنا

گویائی کَرنا

بولنا ، بات کرنا .

گوزِ شُتُر سَمَجْھنا

بیہودہ اور لغو خیال کرنا ، بے وقعت سمھنا ، خاطر میں نہ لانا

گَرہَن لَگْنا

گرہن کی زد میں ہونا ، گرہن کا شکار ہونا ، گرہن پڑنا.

گَرہَن پَڑنا

کسوف یا خسوف کا واقع ہونا، چاند یا سورج کا گہنانا

گِراف چَڑھانا

(کاشت کاری) درخت کی ٹہنی کی قلم کو بجائے زمیں میں لگانے کے درخت ہی کو چاقو وغیرہ سے چیر کر اُس کی چری ہوئی جگہ پر لگانا ، پیوند لگانا.

گِراف گِرْنا

کسی تعداد یا مقدار کی کمی کا اظہار ، شرح گھٹنا ؛ تنزل ہونا ، کمتر درجے پر آنا.

گِراف نِیچے ہونا

رک : گراف گرنا.

گِراف اَوپَر کی طَرَف جانا

شرح بڑھنا ، کسی مقدار یا تعداد میں اضافے کا اظہار ہونا.

گِرافْری کَرنا

(کاشت کاری) رک : گراف چڑھانا ، پیوند لگانا.

گُڑ بَیٹھ جانا

مرطوب ہوا سے گُڑ کا نرم ہوجانا

گُڑ دینا

بوسہ دینا

گُڑ کھانا گُلْگُلوں سے پَرْہیز کَرنا

رک: گُڑ کھائیں گُلگُلوں سے پرہیز.

گُڑ لینا

بوسہ لینا، پیار لینا، چومنا

گُڑ مانگنا

بوسہ مان٘گنا

گُڑِیا بَنْنا

گڑیا بنانا (رک) کا لازم ، سجنا ، سنورنا ، سنگھار کرنا .

گُڑْیا بَنانا

کسی کام کو کھیل تماشا بنانا ، تفریخ کا مشغلہ بنانا .

گُڑْیا سَنوارْنا

اپنے مقدور کے موافق بیٹی کا بیاہ کرنا ہاتھ پیلے کرنا ، دلہن بنانا .

گُنڈْلی مُنْڈلی مارْنا

گنڈلی مارنا ، سمٹ سمٹا کے لیٹنا.

غُبار آنا

دھند پیدا ہونا ، تاریکی چھا جانا .

غُبار بَڑھانا

کدورت زیادہ کرنا ، ملال بڑھانا .

غُبار باندْھنا

کہر آلود کیفیت طاری کرنا ، دُھند پھیلانا .

غُبار بَیٹْھنا

اُڑی ہوئی گرد کا نیچے آنا ، گرد جمنا ، گاد کا تہ میں بیٹھنا .

غُبار چھانْنا

خاک چھاننا ، آوارہ گردی کرنا .

غُبار ڈالْنا

کدورت پیدا کر دینا ، متنفّر کرنا .

غُبار دھونا

گرد صاف کرنا ؛ رنج و ملال دُور کرنا ، رنجش ختم کرنا .

غُبار دُھلْنا

گرد صاف ہونا ؛ کدورت دُور ہونا ، رنج جاتا رہنا .

غُبار دُور ہونا

رک : غبار جانا .

غُبار ہونا

بے وقعت ہو جانا .

غُبار جانا

کدورت دُور ہونا ، ملال رفع ہونا ، رنجش ختم ہونا۔

غُبار مِٹانا

کدورت دُور کرنا ، ملال رفع کرنا ، رنجش ختم کرنا .

غُبار مِٹْنا

کدورت دُور ہونا ، ملال رفع ہونا ، رنجش ختم ہونا .

غُبار نِکالْنا

کدورت دور کرنا، ملال رفع کرنا، غم ہلکا کرنا

غُبار نِکَلْنا

غم ہلکا ہونا ، رنج و ملال دور ہونا .

غُبار رَہْنا

دُھند کا چھایا رہنا ؛ آنکھوں سے کم نظر آنا .

غُبار رَکْھنا

کدورت رکھنا ، رنج رکھنا ، رنجش رکھنا .

غُبار اُٹْھنا

ابخروں کا اوپر کو چڑھنا

غُبارے سے ہَوا نِکَلْنا

اصیلت ظاہر ہونا ، شیخی کِرکِری ہونا ، غرور ٹوٹنا .

گُچّھی بَھرْنا

(ورزشی کھیل) گچھی پر گِلّی رکھنا یا گُچّھی میں گولیاں ڈالنا

گُچّی بَھرْنا

(ورزشی کھیل) گُچّھی پر گِلّی رکھنا کا گُچُھی میں گولیاں ڈالنا

گُچُّو پارا کھیلْنا

عیّاشی کرنا ، ناجائز لہو و لعب میں وقت گزارنا .

گُداز غَم سے پانی ہونا

کہرے صدمے سے دوچار ہونا، وفورِ صدمہ سے بے حال ہو جانا (دل کا).

گُڈّا باندْھنا

رک : گڈّا بنانا جو زیادہ مستعمل ہے ، رُسوا کرنا .

گُڈّا بَنانا

رسوا کرنا، بدنام کرنا

گُدّی بھانْنا

دھپّے لگانا ، دھولیں جڑنا ، دھول جمانا.

گُڈّی چَڑْھنا

بول بالا ہونا ، عروج حاصل ہونا .

گُدّی کُھجانا

شرمندہ ہوناۯ

گُدّی ناپْنا

دھپ لگانا، گدی پر دھولیں جڑنا

گُدّی پَر ناگِن ہونا

منحوس ہونا (جس کی گُدّی پر بھونری ہوتی ہے وہ منحوس خیال کیا جاتا ہے).

گُدّی پَر زور ڈالْنا

دماغ پر زور ڈالنا ، غور کرنا ، سوچنا .

گُدّی سَہْلا دینا

گدّی پر تھپّڑ رسید کرنا، گدّی پر ہاتھ مارنا

گُدّی سے زَبان نِکالْنا

گُدّی سے زبان کھین٘چنا

گُدّی سے زُبان کھینچْنا

گُدّی سے زبان کھینچنا کا لازم، سخت سزا ملنا

گُدّی سے زُبان نِکَلْنا

رک : گُدّی سے زبان نکلنا (رک) کا لازم ، زبان بندی کا حکم صادر ہونا.

گُدْگُدی دینا

رک : گُدگُدانا.

گُدْگُدی ہونا

گدگدی کرنا کا لازم، ہنسی پر مائل ہونا

گُدْگُدی لینا

رک : گُدگُدی کرنا معنی نمبر ۱ .

گُدْگُدی اُٹْھنا

شوق پیدا ہونا ، تحریک ہونا ، اشتیاق ہونا.

گُدنا گُدوانا

بدن پر بیل بوٹے بنوانا

غُفِرَ لَہ ہو جانا

مَرجانا ، ختم ہوجانا (طنز یہ) .

گُفتار دِل میں جَذْب ہونا

بات کا دل اُتر جانا ، بات کا دل پر اثر انداز ہونا .

گُفتار میں آنا

بولنا، بات کرنا، گفتگو کرنا

گُف٘تار نِکالْنا

بات کا آغاز کرنا، ذکر چھیڑنا

گُفْتگُو چھیڑْنا

ذکر شروع کرنا، بات چھیڑنا

گُفْتُگُو آنا

بات جیت ہونا ، تکرار ہونا ، حجّت ہونا .

گُفْتُگُو مَنڈھے چَڑْھنا

بات آگے بڑھنا ، بات چیت کا فائدہ ہونا یا نتیجہ نکنا ، گفتگو سے مقصد حاصل ہونا .

گُفْتُگُو میں رَہ جانا

بول نہ پانا ، بات چیت میں مخالف سے شکست کھا جانا .

گُفْتُگُو پَڑْھنا

دیر تک بات چیت ہونا ، بات چیت کا طول کھین٘چنا .

گُفْتُگُو پَڑْنا

(کسی سے) بات چیت یا کلام ہونا ، واسطہ پڑنا ؛ بالا پڑنا آمنا سامنا ہونا م، مقابل ہونا ، روبرو ہونا .

گُہ کھانا

جھک مارنا ، جھوٹ بولنا ، بیہودہ بکنا .

گُہ میں گَھسِیٹْنا

نہایت ذلیل و خوار کرنا ، طعنہ دینا .

گُہ میں کَوڑی گِرے تو دانْت سے اُٹھا لینا

کوڑی کوڑی وصول کرنا ، اپنا حق نہ چھوڑنا

گُہ نِکال دینا

بہت مارنا پیٹنا ، بے طاقت کر دینا

گُہ پَر مِٹّی ڈالْنا

فتنہ و فساد کو دبا دینا ، درگزر کرنا

گُہار

واویلا فریاد، گالی گلوچ

گُہار لَڑنا

ایک آدمی کا کئی آدمیوں سے زبان یا ہتھیار سے مقابلہ کرنا ، جومکھی لڑنا .

گُہار مَچانا

شور کرنا ، واویلا کرنا ، فریاد کرنا.

گُل آنا

پھول آنا ، کھو دینا .

گُل بَندْھنا

لکڑی وغیرہ کا خوب سلگ جانا، چراغ کی بتی کا خوب جل جانا

گُل باندْھنا

توڑے دار بندوق یا چراغ کی بتّی وغیرہ کے سرے کو جلا کر گُل بنا لینا تا کہ عین وقت پر آسانی سے اسے روشن کیا جا سکے .

غُل بَپا ہونا

شور مچنا .

غُل بَر کَرنا

شور مچانا .

غُل بَرْپا ہونا

چیخ پکار ہونا ، شور اُٹھنا ، ہلڑ مچنا .

گُل بُوٹے جَمانا

پھول دار پودے ترتیب سے لگانا، پھول بُوٹے ترتیب سے لگانا

گُل چَڑھانا

کسی متبرک جگہ، مزار، آستانہ یا قبر وغیرہ پر، پھول چڑھانا، پھولوں کا نذرانہ دینا، عقیدتاً پھولوں کا تحفہ پیش کرنا

غُل ڈالْنا

دھوم مچانا .

گُل دینا

(شناخت کے لیے یا سزا کے طور پر) داغنا، نشان ڈالنا، دھات گرم کر کے جسم پر نشان دینا

گُل ہونا

چراغ، آگ یا روشنی وغیرہ کا بجھ جانا، بجھ جانا، بے نور ہونا

گُل جَھڑْنا

چراغ یا سگریٹ کی راکھ گرنا

گُل جھاڑْنا

دیا بتی، سگریٹ اور بیڑی وغیرہ کے جلے ہوئے حصے کو الگ کر دینا، جلے ہوئے یا خاک شدہ حصے کو گرانا

گُل کاٹْنا

شمع یا چراغ کی بتی کا جلا ہوا حصہ قینچی یا گل گیر سے الگ کرنا، گُل تراشنا یا کترنا

گُل کَرْنا

مراد: زندگی ختم کرنا

گُل کَتَرْنا

افترا کرنا، شوشہ چھوڑنا، تہمت دھرنا، فتنہ برپا کرنا

گُل کَٹْنا

شمع یا چراغ کی بتّی کا جلا ہوا سِرا کترا جانا ؛ گُل کاٹنا (رک) کا لازم .

گُل کھانا

(اظہار عشق، حسرت یا غم فرقت وغیرہ میں) معشوق کے چھلے وغیرہ کو گرم کر کے اپنے جسم کو داغنا، محبت میں مبتلا ہونا، غم عشق کا عذاب سہنا

گُل کِھلْنا

بھید کُھلنا ، راز آشکارا ہونا .

گُل لَگانا

گھوڑے وغیرہ کے جسم پر گول نشان بنانا .

گُل لینا

چراغ کی بتّی کا جلا ہوا حصّہ کاٹنا، گل کاٹنا

غُل مَچانا

چرچا کرنا ، تشہیر کرنا ، اعلان کرنا .

غُل مَچْنا

نالہ و فریاد ہونا ، واویلا ہونا .

گُل نِکالْنا

باتیں بنانا، شگوفے چھوڑنا

گُل پَڑْنا

آن٘کھ میں پُھلّی یا سفید دھبّا پڑ جانا .

غُل پَڑ٘نا

شور ہونا ، دھوم مچنا .

گُل پھینکنا

پھول برسانا، گل افشانی کرنا

گُل پُھلانا

(کنایۃً) فساد کا بیج بونا، لڑائی کرادینا

گُل پُھولْنا

اُفتاد پڑنا، نئی آفت یا مصیبت پیش آنا، نیا فتنہ کھڑا ہونا

گُل رَنگ ہونا

گُل رنگ کرنا (رک) کا لازم ، سُرخ ہونا .

گُل سا پُھولْنا

شگفتہ خاطر ہونا ، بہت خوش ہونا ، پھولا نہ سمانا ، کِھل اُٹھنا .

گُل تَراشْنا

شمع یا چراغ کی بتی کا جلا ہوا حصہ قینچی یا گل گیر سے الگ کرنا، گُل کاٹنا یا کترنا

غُل اُٹھانا

شور مچانا ، چیخ پکار کرنا ، چلّانا ، شور و غل کرنا ، غل مچانا، اُودھم کرنا .

غُل اُٹ٘ھنا

آوازیں بلند ہونا ، شور مچنا ، غل اٹھانا کا لازم.

گُلاب چَٹَکْنا

گلاب کھلنا، گلاب کی کلیوں کا پھٹنا، گلاب پھولنا، پھول کھلنا

گُلاب کِھنچْنا

گلاب کا عرق کشید ہونا ، گُلِ سرخ کا عرق نکلنا.

گُلاب کِھنچْوانا

گلاب کا عرق کشید کرانا یا کھنچوانا، گل سرخ کا عرق نکلوانا

گُلاب کھینْچْنا

گلاب کا عرق کشید کرنا، پھولوں کا عرق نکالنا

گُلال اُڑانا

سرخ رنگ کا سفوف چھڑکنا یا پھین٘کنا

گُلال اُڑْنا

سرخ رنگ کا سفوف چھڑکا جانا یا ہوا میں منتشر ہونا

غُلام بَنْنا

خادم ہوجانا ، تابع ہوجانا.

غُلام بَنا لینا

گرویدہ کرلینا، احسان کرکے مشکور کرلینا

غُلام بَنانا

خادم یا نو کر بنا لینا ، مطیع کرلینا .

غُلام ہونا

مطیع ہونا، تابع ہونا

غُلام مول لینا

غلام کی حیثیت سے خریدنا ، نوکری سے زیادہ یا منصب کے خلاف کسی شخص سے کام لیں یا ہر وقت اس کو کام میں مصروف رکھیں تو وہ بھی کہتا ہے کہ کیا غلام مول لیا ہے جو کسی وقت فرصت نہیں دیتے .

غُلامی اِخْتِیار کَرْنا

غلاموں کی طرح خدمت کرنا، نوکری یا ملازمت کرنا

غُلامی میں آنا

خدمت گاربن جانا ، نوکری اختیار کرنا ، غلام بن جانا .

غُلامی میں دینا

خدمت دینا، خدمت کے لئے دینا (استاد کے پاس بٹھا تے وقت استاد سے کہتے ہیں کہ یہ بچہ آپ کی غلامی میں دیتاہوں)

غُلامی میں لینا

داماد بنانا ، فرزندی میں قبول کرنا .

غُلامِی میں رَہنا

تابعداری کرنا، فرماں برداری کرنا

غُلامِی سے گَردَن نَہ پھیرنا

اطاعت کرنا، فرماں برداری کرنا

گُلَم پَڑنا

گومڑا پڑنا، سر پر چوٹ لگنے سے اُبھار ہو جانا.

گُل بازی ہونا

گل بازی کرنا (رک) کا لازم .

گُل بازی کَرْنا

گل بازی کا کھیل کھیلنا ؛ پھول برسانا ، پھول مارنا .

گُل بُوٹے کِھلانا

باغبانی کرنا رونق بڑھانا ، آرائش کرنا ، سجاوٹ کا سامان کرنا ، عبارت آرائی کرنا .

گُل چَھرّے اڑانا

خوب عیش کرنا، مزے اڑانا

گُل چَھرّے اُڑنا

گُل چھرّے اڑانا (رک) کا لازم ، عیش ہونا.

گُلْدَسْتَہ باندْھنا

پھولوں کو خاص طریقہ سے باندھنا

گُلِ خَیرُو ہونا

(عو) ناراض ہونا ، خفا ہونا .

غُلیل بَنانا

جُھکا دینا ، خمیدہ کردینا .

غُلیل چَلانا

غلیل سے نشانہ مارنا، غلیل سے غلہ پھینکنا، غلیل میں پتھر رکھ کر مارنا

غُلیل چَلنا

غلیل سے غلہ مارنا، غلیل کا نشانہ لگنا

غُلیل لَگانا

غلیل سے غلہ مارنا، غلے کا نشانہ لگانا

غُلیل مارنا

غلیل سے غلہ مارنا، غلے کا نشانہ لگانا

غُلیل اُتارنا

غلیل کا کھنچاؤ کم کردینا

گُلِ شَبُّو کھیلْنا

چراغ بجھا کر چان٘ٹا چٹوّل کھیلنا .

غُلْفی ڈالْنا

گُتھیاں ڈالنا ، گان٘ٹھیں بنانا، گھنڈیاں لگانا .

گُل فِشانی کرنا

پھول مارنا، کسی پر پھول پھینکنا، پھول برسانا، پھول بکھیرنا

گُل گَشْتے پَڑْنا

گرہیں پڑنا ، گل جھٹی پڑ جانا.

گُل گُل ہونا

گل زار بن جانا ، پھولوں کا کِھلنا ؛ داغہائے محبت کا دمکنا .

غُلْغُلَہ بَپا ہونا

شہرت ہونا ، دھوم مچنا .

غُلْغُلَہ بُلَنْد ہونا

دھوم مچنا ، شور بلند ہونا ، شہرتِ عام ہونا .

غُلْغُلَہ ڈالْنا

شور مچانا ، ہنگامہ کھڑا کرنا .

غُلْغُلَہ مَچانا

غلغلہ اُٹھانا ، چرچا کرنا ، شوروغل کرنا .

غُلْغُلَہ اُٹھانا

ہنگامہ کرنا ، شوروغوغا کرنا ، چرچا کرنا ، شہرت دینا .

غُلْغُلَہ اُٹْھنا

شہرت ہونا ، دھوم مچنا ، شوروغوغا ہونا .

گُلِسْتانی کَرنا

پھول کِھلانا ، چمن زار بنانا ، خوشبو بکھیرنا ، گلزار بنا دینا.

گل جھڑی نکالنا

کدورت نکلنا، دل صاف ہونا

گُل کاری کرنا

(کنایۃً) کاری گری کرنا

غُلَّہ سی آنکھیں نِکالْنا

(عور) غصے کی زیادتی میں ایک خاص انداز سے دیکھنا .

غُلَّک میں دَھْرنا

جمع کرنا ، چھپا کر رکھنا ، اپنے پاس رکھنا ، جیب میں رکھنا .

غُلَّق میں دَھرْنا

جمع کرنا ، چھپا کر رکھنا .

گُلّی بَندْھنا

شہد کا مہال میں پک جانا

غُلّ و زَنْجِیر میں گِرِفتار ہونا

قید ہونا، ہاتھوں میں ہتھکڑی اور زنجیر پڑی ہونا

گُلْنار ہونا

رنگ سرخ ہو جانا، چہرہ نمک جانا.

گُلْنار کَرنا

سجانا، خوبصورت بنانا.

گُل پُھول کاٹْنا

بدگوئی کرنا ، بہتان باندھنا ، افترا پردازی کرنا .

گُل پُھول کَتَرنا

انوکھی بات یا اچن٘بے کا کام کرنا ، حیران کر دینے والی بات ، شگوفے چھوڑنا .

گُل پُھول لَگانا

(بات کا) بڑھانا چڑھانا ، مبالغہ کرنا ، نمک مرچ لگانا .

گُلْشَن کَرنا

آراستہ کرنا، سجانا، بارونق بنانا.

گُلْشَن تَمام ہونا

کسی تصنیف و تالیف وغیرہ کا باب مکمل ہونا ، کسی تخلیق کا پایۂ تکمیل تک پہنچنا.

گُلُو خَلاصی ہونا

گلو خلاصی کرنا (رک) کا لازم، چھٹکارہ ملنا، نجات ملنا.

گُلُو خَلاصی کَرْنا

نجات پانا، چھٹکارہ حاصل کرنا.

گُلُو خَلاصی کَرانا

چُھٹکارہ حاصل کرنا، نجات پانا، جھگڑے یا مصیبت سے رہائی دلانا.

گُلْزار بَنْنا

سُرخ رُو ہونا ، پھلنا پھولنا (گلزار بنانا (رک) کا لازم).

گُلْزار بَنانا

گُل زار بنا ہونا (رک) کا تعدیہ ، آباد کرنا ، چہل پہل کرنا ، رونق بخشنا.

گُلْزار ہونا

چہل پہل ہونا ، رونق اور آبادی ہونا.

گُلْزار کِھلْنا

بکثرت پھول کِھلنا ، رونق ہونا ، چہل پہل ہونا.

گُلْزار پُھولْنا

رک : گلزار کِھلنا.

گُمان دَوڑانا

قیاس آرائی کرنا، خیال دوڑانا.

گُمان گُزَرْنا

شک و شبہ ہونا، احتمال ہونا، خیال میں آنا، خیال کرنا

گُمان جانا

شبہ ہونا، اندیشہ ہونا.

گُمان کَرنا

خیال کرنا، غرور کرنا

گُمان لے جانا

۲. خیال کرنا.

گُمان پَڑْنا

شک و شبہ ہونا

گُمان رَکْھنا

شک و شبہ رہنا، شک کرنا، توجّہ رکھنا، خیال کرنا.

گُم صُم کے لَڈُّو کھانا

گُپ چُپ کے لڈو کھانا، بے حواسی کے عالم میں ہونا، کسی بات کا جواب نہ دینا، خاموش رہنا، بالکل چُپ رہنا.

گُن بَھرے ہونا

(طنزاً) شریر ہونا، شرارت سے بھرا ہونا، (کنایۃً) شرارت بھری ہونا

گُن چھانڈْنا

خوبیاں چھوڑ دینا ، گُن بیان نہ کرنا

گُن دِکھانا

ہنر دکھانا ، کمال دکھانا ، مہارت کا مظاہرہ کرنا.

گُن گانا

بہت تعریف کرنا، اوصاف بیان کرنا

گُن گِنْنا

گُن گانا ، کارنامے بیان کرنا.

گُن کا پَلْٹا دینا

احسان اُتارنا ، بدلہ چُکانا

گُن کَرْنا

فائدہ بخشنا، شفا بخشنا، صحت بخشنا، مؤثر ہونا، بھلائی کرنا، نیکی کرنا، نیک سلوک کرنا

گُن مانْنا

احسان ماننا، شکر گذار ہونا

گُن میں پُورا ہونا

فن میں ماہر ہونا ، اُستادِ فن ہونا ، کاملِ فن ہونا.

گُنَہ دھونا

گناہ محو کرنا ، گناہ سے پاک کرنا .

گُناہ بَخْشْنا

گناہ معاف کرنا، خطائیں معاف کرنا

گُناہ بَخْشْوا لینا

خطائیں اور گناہ معاف کرالینا.

گناہ بخشوانا

خطا یا قصور معاف کرانا

گُناہ چھوڑْنا

بدی یا برائی کی نشانی چھوڑنا ، گناہ کرنا ، گناہ کی بنیاد ڈالنا.

گُناہ دھونا

گناہ محو کرنا، قصور معاف کرنا

گُناہ گَرْدَن پَر ہونا

الزام یا گناہ کا بوجھ کسی کے ذَمّے ہونا.

گُناہ کا وَبال پَڑنا

گناہ کا خمیازہ بھگتنا

گُناہ کَمانا

بالقصد گناہ کرنا ، گناہ کا مرتکب ہونا ، اپنے گناہوں میں اضافہ کرنا.

گُناہ کَرْنا

قصور کرنا، خطا کرنا

گُناہ کھولْنا

گناہ ظاہر کرنا ، خطا کا اقرار کرنا.

گُناہ لینا

اپنے ذمے الزام لینا، اپنی گردن پر وبال لینا

گُناہ اوڑھنا

گناہ گار ہونا ، جرم کمانا.

گُناہ رَکْھنا

کوئی گناہ کسی کے ذمے تھوپنا، کسی پر ناکردہ قصور ثابت کرنا، گناہ کی تہمت دھرنا

گُناہ سَمَجْھنا

معیوب جاننا ، بُرا خیال کرنا ، مصیبت سمجھنا.

گُناہ سَمیٹْنا

گناہوں کا وبال اپنے سرلینا، گناہوں میں اضافہ کرنا، گناہ جمع کرنا، بالقصد گناہ کرنا

گُناہ سَر لینا

گناہ اپنے سر لینا ، پھٹے میں ٹانگ اڑانا ، اپنے ذمے الزام لینا ، اپنی گردن پر وبال لینا ؛ جو کام ہو سکے اسے اپنے سرلینا.

گُناہ سَرْزَدْ ہونا

بغیر قصد گناہ ہونا ، غلطی ہونا ، جرم ہونا.

گُناہ سے بَچْنا

گناہ نہ کرنا ، بُری باتوں سے پرہیز کرنا

گُناہ سے پاک ہونا

کوئی گناہ ذمّے نہ ہونا ، گناہ سے بالکل دُور ہونا ، گناہ سے بے بہرہ ہونا ، بری ہونا.

گُناہ اُڑ جانا

گناہ ختم ہوجانا ، گناہ نابود ہوجانا

گُناہ اُٹھانا

گناہ کرنا ، عذاب پانا.

گُناہ گار بَنانا

گناہ میں مبتلا کرنا ، شرمندہ کرنا ؛ ملزم بنانا

گُناہ گار ہونا

ایسے فعل کا مرتکب ہونا جو حلال و جائز نہ ہو ، ملزم ٹھیرنا ، مجرم و قصوروار ہونا ، گرفتار بلا و مصیبت ہونا ، عذاب میں پڑنا.

گُناہ گار کَرْنا

گناہ گار بنانا ، شرمندہ کرنا.

گُناہگار ٹَھیرنا

گناہ گار ٹھیرانا (رک) کا لازم ، قصوروار تجویز ہونا ، ملزم ہونا

گُناہ گاری دینا

جُرمانہ دینا ، چٹی بھرنا ، تاوان دینا ، ٹوٹا بھرنا ، خسارہ دینا

گُنَہْگار بَنانا

ملزم ٹھہرانا

گُنَہْگار کَرْنا

شرمندہ کرنا، ملزم ٹھیرانا، الزام دھرنا

غُنْچَۂ آرزُو کِھلْنا

اُمید یا آرزو بر آنا ، مراد پوری ہونا

غُنْچَۂ دِل شِگُفْتَہ ہونا

بہت خوش ہونا، شاد ہونا، فرحت و انبساط ملنا

غُنْچَۂ دِل شِگُفْتَہ کَرنا

بہت خوش کرنا، شاد کرنا

غُنْچَۂ دِل تَنگ ہونا

غمگین ہونا، مغموم ہونا

غُنْچَۂ خاطِر شِگُفْتَہ ہونا

بہت خوش ہونا، شاد ہونا، فرحت ہونا

غُنْچَۂ خاطِر شِگُفْتَہ کَرنا

بہت خوش کرنا، شاد کرنا، فرحت دینا

غُنْچَہ پیشانی رَہنا

پریشان یا ناراض رہنا، کبیدہ خاطر رہنا

گُنڈْلی کھانا

چکر کھانا ، دائرہ بنانا ، گھومنا ، مڑنا ، بل کھانا.

غُنَّہ کَرنا

ناک میں سے آواز نکالنا.

گُپْت ہونا

چھپنا، اوجھل ہونا، غائب ہونا

گُپْت کَرنا

پوشیدہ کرنا ، چھپا لینا .

گُپْت رَہْنا

چھپا رہنا ، پوشیدہ رہنا ، غائب رہنا.

غُراب زَمِین

تاریک رات

گُرِیا گُرِیا توڑْنا

ہے حد مارنا ، بہت زیداہ زد وکوب کرتا ، ریڑھ کی ہڈیاں توڑ دینا .

گُرِیا گُرِیا ٹُوٹ جانا

درد سے بے حال ہو جاتا، شدتِ درد سے تڑپنا، جسم میں سخت تکلیف ہونا

غُرَّہ بَتانا

مہینے کی پہلی یا آخری تاریخ کا وعدہ کرنا ، ٹال مٹول کرنا ، بہانہ کرنا ، آج کل کرنا .

غُرَّہ دینا

فاقہ کرنا .

غُرَّہ کَرنا

روزمرّہ کے کام میں ناغہ کرنا ، چُھٹّی کرنا .

غُرّا بَتانا

ناغہ کرنا ، غیرحاضری کرنا ؛ فاقہ کرنا .

غُرّا دینا

فاقہ کرنا .

غُرّا کَرنا

رک : غرّا دینا .

غُرّاٹا مارْنا

ڈکارنا ، دھاڑنا ، نعرہ لگانا ، دڑوکنا .

گرو رکْھنا

کوئی چیز قرضے کی ادائی کی ضمانت کے طور پر ایک خاص مدّت کے لئے قرض دہندہ کے حوالے کر دینا، کسی چیز کو رہن رکھنا، گروی رکھنا

غُرُور آنا

تکبّر ہو جانا ، گھمنڈ ہو جانا .

غُرُور ڈھا دینا

تکبُّر زائل کرنا، گھمنڈ ختم کرنا

غُرُور ڈھانا

نخوت ختم کر دینا، تکبّر مِٹا دینا

غُرُور ڈھے جانا

گھمنڈ ختم ہو جانا ؛ تکّبر مٹ جانا .

غُرُور مِٹْ جانا

تکبر زائل ہوجانا، گھمنڈ جاتا رہنا

غُرُور مِٹا دینا

تکبُّر زائل کرنا، گھمنڈ ختم کرنا

غُرُور نِکال دینا

تکبُّر زائل کرنا، گھمنڈ ختم کرنا

غُرُور نِکالنا

تکبُّر زائل کرنا، گھمنڈ ختم کرنا

غُرُور نِکَل جانا

تکبر زائل ہوجانا، گھمنڈ جاتا رہنا

غُرُور توڑ دینا

تکبُّر زائل کر دینا، گھمنڈ ختم کر دینا

غُرُور توڑنا

تکبُّر زائل کرنا، گھمنڈ ختم کرنا

غُرُور ٹُوٹْ جانا

تکبر زائل ہوجانا، گھمنڈ جاتا رہنا

غُرُور ٹُوٹْنا

گمانِ باطل یا گھمنڈ ختم ہونا

گُرْز لَگانا

گرز مارنا

غُسْل دینا

نہلانا، مُردے کو نہلانا

غُسْل کی حاجَت ہونا

ناپاک ہو جانا ، نہانے کی حاجت ہونا ، احتلام ہو جانا .

غُسْل پانا

نہلایا جانا .

غُصَّہ آنا

ناراض ہونا، خفا ہونا، جھلّانا، تاؤ کھانا

غُصَّہ بُجھانا

ناراضگی کو ختم کرنا، خفگی دور کرنا

غُصَّہ چَڑ٘ھنا

مزاج بگڑنا، غصہ آنا، خفگی پیدا ہونا، طیش آنا

غُصَّہ فَرو ہونا

خفگی درو ہونا ، غصہ تھم جانا .

غُصَّہ کافُور ہونا

رک : غصہ ٹھنڈا ہونا .

غُصَّہ کَرْنا

خفا ہونا، ناراض ہونا، برہم ہونا، غصہ ہونا

غُصّہ کے مارے بُھوت ہوجانا

بہت خفا ہونا، آپے سے باہر ہوجانا

غُصَّہ کھانا

خفا ہونا ناراض ہونا ، طیش میں آنا ، تاؤ کھانا .

غُصَّہ مارْنا

رک : غصّہ پینا ، غصے کوں مارنا تھا .

غُصّہ میں آگ رَہنا

ہر وقت غصہ سے بھرا رہنا

غُصّہ میں بَھر جانا

سخت غصہ میں ہونا، نہایت خفا ہونا

غُصّہ میں بَھرا ہونا

سخت غصہ میں ہونا، نہایت خفا ہونا

غُصّہ میں ہونا

ناراض ہونا

غُصّہ میں لانا

ناراض کرنا، غصہ دلانا

غُصَّہ ناک پَر دَھرا رَہْنا

ذرا ذرا سی بات پر بگڑا جانا، بات بات پر غصہ آنا، بہت جلد خفا ہو جانا

غُصَّہ ناک پَر ہونا

ذرا ذرا سی بات پر بگڑا جانا، بات بات پر غصہ آنا، بہت جلد خفا ہو جانا

غُصَّہ ناک پَر رَہْنا

ذرا ذرا سی بات پر بگڑا جانا، بات بات پر غصہ آنا، بہت جلد خفا ہو جانا

غُصَّہ نِکالْنا

دل کا بخار نکالنا، بدلہ لے کر دل ٹھنڈا کرنا، غصہ اتارنا

غُصَّہ نِکَلْنا

دل کا بخار نکلنا، غصّہ اترنا

غُصَّہ پی جانا

صبر و ضبط سے کام لینا، جوش غضب کو روکنا، غصہ ضبط کرنا

غُصَّہ پِینا

صبر و ضبط سے کام لینا، جوش غضب کو روکنا، غصہ ضبط کرنا

غُصَّہ سَوار ہونا

مزاج بگڑنا، غصہ آنا، خفگی پیدا ہونا، طیش آنا

غُصّہ سے بُھوت ہوجانا

بے حد ناراض ہونا

غُصّہ تھام لینا

غصہ ضبط کرنا

غُصّہ تھامنا

غصہ ضبط کرنا

غُصَّہ تَھمنا

ناراضگی کا کم ہونا، خفگی دور ہونا

غُصَّہ ٹَھنْڈا ہونا

غصہ ٹھنڈا کرنا کا لازم

غُصَّہ تُھوک ڈالنا

ناگوار بات کو درگزر کرنا، خفگی ختم کر دینا، معاف کر دینا

غُصَّہ تُھوک دینا

ناگوار بات کو درگزر کرنا، خفگی ختم کر دینا، معاف کر دینا

غُصَّہ ٹُوٹْنا

ناراضی ظاہر ہونا، غصے کا اظہار ہونا

غُصَّہ اُتارْنا

چڑھے ہوئے غصّے کو ٹھنڈا کرنا، کسی کو اپنے غصّے کا نشانہ بنا کر جی ہلکا کرنا، دل کا بخار نکالنا

غُصَّہ اُتَرنا

عتاب نازل ہونا ، کسی پر خفگی کا ظاہر ہونا .

غُصَّہ اُٹھانا

کسی کی خفگی یا عتاب کا متحمّل ہونا ، کسی رنجش کو برداشت کرنا .

غُصّہ اُٹھنا

خفگی کا متحمل ہونا

غُصَّہ ضَبْط کَرنا

طیش کو روکنا یا برداشت کرنا .

غُصّے ہونا

ناراض ہونا، خفا ہونا، بگڑنا، تاؤ میں آنا

غُصّے کے گُھونٹ پی کَر رَہ جانا

بہت مشکل سے یا مجبوراً غصہ ضبط کرنا، بمشکل تمام اپنے آپ پر قابو پانا

غُصّے کے مارے بُھوت ہو جانا

بہت خفا ہونا، غصے کے باعث آپے سے باہر ہو جانا، قابو میں نہ رہنا

غُصّے کے مارے تَھرّا اُٹْھنا

غصّے کی شدّت سے کانپ اٹھنا

غُصّے میں آگ رَہنا

ہر دم غصّے سے بھرا رہنا

غُصّے میں آنا

خفا ہونا، ناراض ہونا، جھلّانا

غُصّے میں اَنْدھا ہو جانا

غصّے کے مارے آپے سے باہر ہو جانا، شدّتِ غیظ میں حواس بجا نہ رہنا

غُصّے میں عَقْل جاتی رَہنا

غصے میں کچھ نہ سوجھنا، غلط صحیح کا فیصلہ ختم ہوجانا

غُصّے میں بَھرا ہونا

نہایت طیش میں ہونا، سخت غصّے میں ہونا، بہت برافروختہ ہونا

غُصّے میں بَھرنا

نہایت طیش میں ہونا، سخت غصّے میں ہونا، بہت برافروختہ ہونا

غُصّے میں بُھوت ہونا

نہایت خشمناک ہونا، غصّے کے مارے آپے سے باہر ہونا

غُصّے میں بوٹِیاں کاٹْنا

کمال برافروختہ ہونا .

غُصّے میں لال ہونا

بہت برافروختہ ہونا، نہایت طیش میں آنا، غصے کے مارے آپے سے باہر ہونا، سخت برہم ہونا

غُصّے میں لانا

ناراض کرنا، کسی کو غصہ دلانا

غُصّے میں رَنگ بَدَلنا

لال پیلا ہونا، بہت غصہ کرنا

غُصّے سے بُھنْنا

غصّے سے پیچ و تاب کھانا ، نہایت خفا ہونا .

غُصّے سے بُھوت ہو جانا

نہایت طیش میں آ جانا، غصے کے مارے آپے سے باہر ہو جانا، سخت برہم ہونا

گُسْتاخ بَنا دینا

اس قدرآزادی دینا کہ وہ بےادب و نامرمان ہوجائے .

گُسْتاخی ہونا

گستاخی کرنا (رک) کا لازم ، بے ادبی سرزد ہونا ؛ شوخی و شررات کرنا .

گُت لینا

طے کرنا ، سوچنا.

گُٹَر گُٹَر سُنْنا

مزے لے کر سننا

گُتھ جانا

آپس میں مل جانا، گڈ مڈ ہوجانا، بھڑ جانا، لڑجانا، لڑتے لڑتے آپس میں لپٹ جانا

گُتھ مُتھ ہونا

گتھم گتھا ہونا ، غٹ پٹ ہونا.

گُتَّم گُتّھا ہونا

لڑنے میں ایک دوسرے سے لپٹ جانا ، بھڑ جانا یا چمٹ جانا.

گُتَّھم گُتّھا ہونا

contend physically, wrestle

گُتّھی ہونا

دست و گریباں ہونا ، ہاتھا پائی کرنا.

گُتّھی کُھلْنا

عقدہ کا حل ہونا ، مُشکل دُور ہونا ، حل نکل آنا.

گُتّھی مُتھی ہونا

غٹ پٹ ہونا ، اُلجھ جانا ، پھنس جانا.

گُتّھی پَڑْنا

تاگے وغیرہ کا الجھنا، سوت میں گرہ پڑ جانا

گُتّھی سُلَجْھنا

رک : گتھی سلجھانا جس کا یہ لازم.

گُتّھی سازی کَرنا

گتّھی ڈالنا ، پیچ پیدا کرنا ، جھگڑے کھڑے کرنا ، مسائل اور الجھن پیدا کرنا.

گُو ہونا

بے کار ہونا ، ضول ہونا ، بے قیمت ہونا ؛ ضائع ہونا ؛ میلا ہونا .

گُو کا ٹوکْرا سَر پَر اُٹھانا

اپنے سر بُرائی لینا، دوسرے کی بُرائی اپنے سر لینا، کسی بدنامی اور رسوائی کا کام اپنے ذمے لینا، کمینہ کام اختیار کرنا

گُو کرنا

نہایت میلا کرنا، میلا کرنا، پائخانہ کرنا

گُو کھانا

حرام کھانا، رشوت کا پیسا کھانا، ذلیل یا بُرا کام کرنا

گو میں گھسیٹنا

ذلیل کردیا، خوار کیا، طعنے دیئے

گُو میں نَہْلانا

ذلیل کرنا ، شرمندہ کرنا ، آڑے ہاتھوں لینا .

گُو مُوت کَرْنا

۲. بوڑھے یا بیمار یا اپاہج انسان کی خدمت کرنا .

گو نکال دیا

مارا پیٹا

گُو سے گِھناؤنا کَرنا

کسی کو نہایت ہی ذلیل و حقیر کرنا ، قابلِ نفرین بنانا .

گُو سے نِکال کَر مُوت میں ڈالْنا

نہایت ذلیل اور رسوا کرنا، کمال ذلیل کرنا

گُو تھاپْنا

دیوانہ ہونا ، پاگل ہونا ، ہوش میں نہ رہنا .

گُو تھاپْتے پِھرنا

ذلیل و خوار پھرنا ، پاگل پن گندگی کو ہاتھ لگانا ، شدتِ دیوانگی میں غلاظت کی تمیز باقی نہ رہنا

گُو اُچھالْنا

بُری بات کو شہرت دینا، کیچڑ اُچھالنا، بدنام کرنا، ذلیل کرنا

گُو اُچَھلْنا

کنایہ ہے کسی کی رسوائی اور خرابی سے

گُو اُچَھلْوانا

گُو اچھالنا (رک) کا متعلدی المتعدی ، بدنام کرانا، رسوائی کرانا

گُو اُٹھانا

پیخانہ کمانا ؛ نجاست ہٹانا ؛ بہت خدمت کرنا ؛ نہایت اعتقاد کی وجہ سے گندا اور ذلیل کام کرنا

گُوئے لے جانا

بازی لے جانا ، سبقت لے جانا .

گُوندْنی سا لَدْنا

بکثرت پھل لگنا ؛ بدن کا چیچک کے دانوں سے بھرا ہوا ہونا ، بہت زیادہ آبلے پڑنا

گُوندْنی سا پَھلْنا

(آبلوں سے) بھر جانا ، بہت آبلے نکلنا ، کثرت سے سیتلا نکلنا.

گُونگا بَنانا

خاموش کردینا ، چُپ کرا دینا.

گُونگا کَرنا

خاموش کرنا ، چُپ کرنا.

گُونگے کا گُڑ کھانا

کچھ بیان نہ کر سکنا، چُپ سادھنا

گُونگے کا گُڑ کِھلانا

بولنے سے عاجز کر دینا ، خاموش کر دینا ، گُپ چُپ کی مِٹھائی کھلا دینا

گُونگی کا گُڑھ کھانا

چُپ سادھ لینا ، خاموش ہو جانا.

گُونجا مُونجا کَرنا

گوندھنا ، گُچّھا بنانا ، آپس میں اُلجھانا ، مَلنا.

گُودَڑ گانْٹْھنا

پھٹے پرانے کپڑے جوڑ جاڑ کے سینا، پیوند لگانا

گُودَڑ سے لَعْل بَنانا

ادنیٰ سے اعلیٰ بنا دینا، بے کار چیز کو کارآمد کرنا، غیراہم کو اہم بنا دینا

گُودَڑسے پیٹ بَھر دِیا

حیلے حوالے سے باتیں بنا کر راضی کر دیا

گُوئے سَبْقَت لے جانا

سبقت لے جانا، بازی لے جانا، کسی سے آگے بڑھ جانا، مخالفین (مقابلہ کرنے والوں) کو پیچھے چھوڑ دینا

گُوہ کا ٹوکْرا سَر پَر اُٹھانا

کمینگی کا کام اختیار کرنا ، بد نامی یا رُسوائی کا کام اپنے ذمّے لینا ، بد نامی اور بُرائی سر لینا

گُوہ کا ٹوکْرا سَر سے پھینکْنا

بدنامی یا رُسوائی سے بچنا ، ذِلّت کے کاموں سے دور بھا گنا .

گُوہ کا ٹوکْرا سَر سے اُتارْنا

بُرائی اور بدنامی سے نجات دلانا ، رُسوائی کا داغ دھونا .

گُوہ کھانا

غیبت کرنا، بدی کرنا

گُوہ میں نَہانا

بہت بدنام و ذلیل ہونا ، رُسوا ہونا

گُوہ میں نَہلانا

بہت ذلیل کرنا ؛ بہت شرمندہ کرنا ، آڑے ہاتھوں لینا

گُوہ سے گِھناؤنا کَرنا

بہت زیادہ ذلیل اور رُسوا کرنا ، حد درجہ قابلِ نفرت سمجھنا ، کراہت کی نظر سے دیکھنا

گُوہ سے نِکال کر مُوت میں ڈالْنا

بہت ذلیل کرنا ، رُسوا کرنا

گُوہ تھاپْنا

نہایت پاگل اور دیوانہ ہونا ، ہوش میں نہ رہنا

گُوہ اُچھالْنا

تھپڑی پیٹنا ، بُری بات کی تشہیر کرنا ، بد نام کرنا ، ذلیل کرنا .

گُوہ اُچَھلْنا

رُسوائی ہونا ، تُکّا فضیحتی ہونا ، شرمناک لڑائی ہونا ، گالی گلوچ ہونا ، جُوتی بیزار ہونا .

گُوہ اُچَھلْوانا

رُسوائی کرانا ، فضیحت کرانا ، رُسوائی یا بدنامی مول لینا

گُوہ اُٹھانا

بہت خدمت کرنا ، گُو مُوت کرنا ؛ گندا کام کرنا .

گُوہا چھی چھی ہونا

جُو تم پزار ہونا ، لڑائی جھگڑا ہونا ، گالی گفتار ہونا

گُوہار آنا

لڑائی میں مدد کے واسطے آنا .

گُوہار لَڑْنا

ضلع جگت یا پھکڑ بازی کرنا، ایک آدمی کا کئی آدمیوں سے پھکڑ بازی میں مقابلہ کرنا، گالی گلوچ کرنا

گُوہ مُوت کَرنا

پاخانہ پیشاب کرنا ، گندگی کرنا ؛ چھوٹے بچے کا گُو مُوت دھونا بڑی خدمت انجام دینا ؛ ٹہل کرنا .

گُولَر گَپَکْنا

مری ہوئی آواز سے بولنا

گُولَر کا پیٹ پَھڑوانا

بھید کھلنا، راز ظاہر ہونا، قلعی کھلوانا

گُولَر کا پیٹ پھاڑْنا

بھید کھلنا، راز ظاہر ہونا، قلعی کھلوانا

گُولَر کا پیٹ پَھٹْنا

بھید کھلنا، راز ظاہر ہونا، قلعی کھلوانا

گُولَر کا پیٹ پُھوٹْنا

بھید کھلنا، راز ظاہر ہونا، قلعی کھلوانا

گُوز بَنْد ہونا

پیٹ میں رباح کا رک جانا ، سٹ پٹا جانا ، ہوسش جانے رہنا

گُوز چھوڑْنا

افترا پردازی کرنا

گُوز چُھوٹْنا

یاد نکنا ، ربح خارج ہونا

گُوز لَگانا

پادنا بیکاری میں وقت ضائع کرنا

گُوز مارا کَرْنا

نِکَمّا پڑا رہنا ، بیکار بیٹھا رہنا ، خالی پڑا رہنا

گُوز مارْنا

بیکاری میں وقت ضائع کرنا

گُوز سَرْزَد ہونا

پاد نکلنا ، ریح خارج ہونا

گُوزِ شُتُر کَر دینا

کسی بات کو بون٘ہی اُڑا دینا ، خیال میں نہ لانا ، توجہ نہ دینا

گُزارَہ ہونا

گزارہ کرنا کا لازم، گزر اوقات ہونا، بسر ہونا، گزرنا

گُزارَہ کَرنا

زندگی گزارنا، گزر بسر کرنا، وقت کاٹنا

گُزارے کی شَکْل نِکالْنا

کمائی کی تدبیر کرنا

گُزارے کی شَکْل نِکَلْنا

کمائی کی صورت نکلنا، نوکری کی تدبیرہونا، ذریعۂِ معاش ہونا

گُزارے کی صُورَت بَنْنا

کمائی کی صورت نکلنا، نوکری کی تدبیرہونا، ذریعۂِ معاش ہونا، گزر اوقات کی سبیل پیدا ہونا

گُزارے کی صُورَت نِکالْنا

کمائی کی تدبیر کرنا

گُزارے کی صُورَت نِکَلْنا

کمائی کی صورت نکلنا، نوکری کی تدبیرہونا، ذریعۂِ معاش ہونا

گُزارِشِ خِدْمَت کَرْنا

خدمت میں پیش کرنا، خدمت میں بیان کرنا

گُزاشْت کَرنا

واہ گزار کرنا ، قبصے سے چھڑانا ، چھوڑنا (جائداد وغیرہ) .

گُذَر چَلْنا

کام چلنا ، گذر بسر ہونا.

گُزَر ہونا

جن، پری، بھوت وغیرہ کا کسی کے سر پرآنا یا سایہ ہونا

گُزَر جانا

گزرنا، چلا جانا، نکل جانا، راستہ سے نکل جانا

گُزَر کَرْنا

دن کاٹنا، کفایت شعاری سے گزران کرنا، گزر بسر کرنا

گُذَر پَڑْنا

کسی جگہ پر جانے کا اتفاق ہونا.

گُذَراں دینا

گزارنا ، پیش کرنا.

گُزَرنا

(تیر وغیرہ) آرہا ہونا ، اُترنا .

گُزَشْتَہ کو صَلْواۃ کَہْنا

پچھلی باتوں کو بھلا دینا، گزری ہوئی بات کا خیال نہ کرنا

گُزْران دینا

گزراننا، پیش کرنا

گُزْران ہونا

گزر بسرہونا نیز نباہ ہونا (گزران کرنا (رک) کا لازم) .

گُزْران کَرنا

زندگی گزرانا ، بسر اوقات کرنا ، گزارہ کرنا .

گُزری لَگی ہونا

۔ بازار لگا ہونا۔ دیکھو گزری نمبر ۳۔

گُزْری لَگْنا

بازار لگنا ، پینٹھ لگنا .

گیابَھن کَرنا

حاملہ کرنا.

گِیارَہ دو تیرَہ ہونا

بھاگ جانا، رفو چکر ہو جانا، نو دو گیارہ ہونا

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone