زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ
محفوظ شدہ الفاظ
کِھسیانی بِلّی کَھمبا نوچے
جسے غصہ آرہا ہو وہ دوسروں پر اپنی جھلاہٹ اتارتا ہے، بے بسی میں آدمی دوسروں پر غصہ اتارتا ہے، شرمندہ شخص دوسروں پر اپنی شرمندگی اتارتا ہے، کمزور کی جھنجھلاہٹ
ہندوستانی محاورے اور ضرب الامثال
ضرب الامثال کی فہرست
نتائج
نَہ بَچنا
محفوظ نہ رہنا، جاں بر نہ ہونا، زندہ نہ رہنا
نَہ بَننا
مفر نہ ہونا ، چھٹکارا نہ ملنا ۔
نَہ بولا جانا
کمزوری یا ناتوانی کی وجہ سے گفتگو نہ کرسکنا
نَہ چھوڑْنا
طلب میں رہنا ، بہت جدوجہد کرنا ؛ مستقل مزاجی سے کسی کام میں لگے رہنا ۔
نہ دیکھ سکنا
۔(کنایۃ)کسی کے فروغ کو دیکھ کر کڑھنا کی جگہ۔ وہ میری ترقی نہیں دیکھ سکے۔۲۔برداشت نہ کرسکنا کی جگہ۔
نَہ دیکھا جانا
تاب نہ ہونا ، صدمہ برداشت نہ ہونا
نَہ دیکھنا ، نَہ بھالنا
رک : دیکھنا نہ بھالنا
نَہ ہونا
نہ پایا جانا ، حاصل نہ ہونا ، موجود نہ ہونا (ہونا (رک) کی ضد)
نَہ کُھلنے دینا
ظاہر نہ ہونے دینا ؛ راز افشا نہ کرنا ۔
نَہ مانْنا
مطلق کوئی بات نہ ماننا ، ذرا التفات نہ کرنا.
نَہ مِلنا
نہ پاسکنا ، حاصل نہ کر سکنا ۔
نَہ نِکَلنا
مسافر اس طرف جو آن نکلے نہ نکلے واں سے غیر از جان نکلے
نَہ پانا
۲۔ کچھ نہ ملنا ، کچھ حاصل نہ ہونا ، کچھ بھی ہاتھ نہ آنا
نَہ پَہُنچنا
مقابلہ نہ کر سکنا ، برابری نہ کر سکنا ۔
نَہ پُوچھنا
قدر نہ کرنا، بے قدر ہونا
نَہ رَہ سَکنا
قابو میں نہ رہنا ، برداشت سے باہر ہو جانا
نَہ رَہا جانا
چین نہ پڑنا، صبر نہ ہونا، برداشت نہ ہونا، نہ رہ سکنا، چین نہ ہونا
نَہ رَہنا
باز نہ آنا ، نہ ماننا ۔
نَہ رَکِھیو
نہ بنائیو ، تعمیر نہ کرنا
نَہ سَر جانا
ختم نہ ہونا
نَہ سُنْنا
بالکل نہ ماننا ، مطلق التفات نہ کرنا.
نَہ تُھوکنا
اہمیت نہ دینا، توجہ نہ دینا، خواہش نہ کرنا، رغبت نہ کرنا
نَہ ٹُوٹنا
الگ نہ ہونا ، جدا نہ ہونا ۔
نَہ اُٹھنا
برداشت نہ ہونا ، سہ نہ سکنا
نَڑی بَھرنا
نلی یا نلکی میں دھاگہ لپیٹنا یا بھرنا ۔
نَڑلی چَکَلنا
گلا یا نرخرہ دبانا ۔
نَئے دانْت آنا
تبدیلی ہونا ۔
نَئے گُل کِھلانا
نئی بات کرنا ، انوکھی بات کرنا ۔
نَئے کَرِشمے دِکھانا
نت نئے ناز و انداز دکھانا ۔
نَئے کَرنا
موسم کا پہلا پھل کھانا ، فصل کا میوہ پہلی بار کھانا ۔
نَئے لُغَت بولنا
غیر مروّج لفظ بولنا ، اجنبی اور نامانوس لفظ یا زبان بولنا ، نئے نئے الفاظ گھڑ کر استعمال کرنا ؛ ایسی باتیں کرنا جو سمجھ میں نہ آئیں
نَئے مِعیار قائِم کَرنا
نئے معیار بنانا، ازسرنو معیار بندی کرنا
نَئے موڑ پَر آنا
تبدیلی آنا ، حالات بدلنا ۔
نَئے موڑ سے گُزَرنا
رُخ بدلنا ، تبدیلی اختیار کرنا ۔
نَئے پَہلُو نِکالنا
نئے انداز / طریقے استعمال کرنا ، نئے رُخ دینا ، جدّت اختیار کرنا ۔
نَئے رَنگ دِکھانا
نیرنگی ظاہر کرنا ؛ نئے طور طریقے دکھانا ، نئے انداز ظاہر کرنا ۔
نَئے راسْتے کھولْنا
نئے پہلو اختیار کرنا، نئی راہ اختیار کرنا
نَئے راسْتے پَر ڈالْنا
رک : نئے راستے پر ڈال دینا ۔
نَئے راسْتے پَر گامزَن ہونا
نئے راستے پر چلنا، جدید طریقے اختیار کرنا
نَئے رَنگ میں رَنْگنا
نیا روپ اختیار کرنا ؛ تبدیلی رونما ہونا ۔
نَئے رِشْتے جوڑْنا
نئے تعلقات قائم کرنا ، نئی دوستیاں پیدا کرنا ۔
نَئے رُوپ اِختِیار کَرنا
جدّت لانا ، نئے انداز اختیار کرنا ۔
نَئے سانْچے میں ڈھالْنا
نیا رُوپ دینا ، نئی وضع دینا ؛ بہتر بنا دینا ۔
نَئے سَر سے اُٹھنا
نئے انداز سے اُٹھنا ۔
نَئے سِرے سے جان ڈالنا
دوبارہ زندہ کرنا ؛ پھر سے مؤثر کردینا ۔
نَئے سِرے سے جَنَم پانا
دوبارہ زندگی پانا ؛ مرتے مرتے بچنا ؛ سخت بیماری یا خطرے سے بچنا
نَئے سِرے سے زِندَہ ہونا
رک : نئے سرے سے جنم پانا ۔
نَئے سِرے سے زِندَگی حاصِل ہونا
رک : نئے سرے سے جنم پانا ۔
نَئے سَوانگ لانا
نئے نئے روپ بدلنا ؛ نئے نئے رنگ دکھانا
نَئے اُفُق کھولنا
ان دیکھے منظر سامنے لانا ؛ جدید وسیلوں سے روشناس کرانا ۔
نَئے نَئے فِتنے پَیدا کَرنا
نئے نئے جھگڑے شروع کرنا ، طرح طرح کے فساد پیدا کرنا ۔
نَئے نَئے مَیدان تَلاش کَرنا
نئی نئی راہیں نکالنا ، جدت اختیار کرنا ۔
نَئے نَئے راسْتے نِکالْنا
طرح طرح کے طور طریقے اپنانا، جدید راہیں اختیار کرنا
نَئے نَئے رُوپ بَدَلنا
رک : نئے نئے سَوانگ دکھانا ۔
نَئِی بات گَھڑنا
انوکھی بات پیدا کرنا
نَئِی بات کَہنا
لطیفہ کہنا، عجب بات کہنا، انوکھی بات کہہ دینا
نَئِی بات کرنا
انوکھی یا عجیب بات کرنا، نیا کام کرنا
نَئِی بات نِکالنا
جدید بات نکالنا، انوکھی بات پیدا کرنا، جدت طرازی کرنا
نَئِی بات پَیدا کَرنا
انوکھی بات کرنا ، نیا کام کرنا ۔
نَئِی چال چَلنا
نئی راہ اختیار کرنا نیز نئی ترکیب لڑانا ۔
نَئِی چال نِکالنا
نئی راہ اختیار کرنا ۔
نَئی دُنیا بَسانا
نئی زندگی کا آغاز کرنا، شادی کرنا
نَئِی دُنیا دیکھنا
نئی نئی باتیں ملاحظہ کرنا
نَئِی دُنیا میں داخِل ہونا
شادی ہونا ۔
نَئِی دُنیا پَیدا ہونا
نیا عالم ہونا، انوکھی کیفیت ہونا
نَئِی دُنیا سامنے آنا
ذہن روشن ہو جانا، نئے نئے خیالات ذہن میں آنا، انوکھی کیفیت سامنے آنا، جدت پیدا ہونا
نَئِی ہانک بولنا
بھانت بھانت کی بولیاں بولنا
نَئِی ہَوا چَلنا
نئے طور طریقوں کے اثرات پڑنا ، جدید تہذیب کے اثرات پڑنا ۔
نَئِی ہو جانا
تازہ ہو جانا ۔
نَئِی ہونا
انوکھی بات ہونا
نَئِی جان آ جانا
نئی زندگی ملنا ؛ ترو تازگی پانا ، سستی دور ہو جانا ، چستی آنا ۔
نَئِی جان ڈالنا
ترو تازگی عطا کرنا ؛ نئی روح پھونکنا ۔
نَئِی جان پَڑنا
نئی جان ڈالنا (رک) کا لازم ؛ ترو تازگی حاصل ہونا ۔
نَئِی جَوانی چَڑھنا
جوانی کے دور میں قدم رکھنا، جوانی کی ابتدا ہونا
نَئِی جُون بَدَلنا
نئی وضع اختیار کرنا ، چولا بدلنا ، نیا روپ اختیار کرنا ۔
نَئِی جُوتی پَہَننا
نئی شادی کرنا
نَئِی کَہنا
بالکل انوکھی بات کرنا ، نئی بات کہنا
نَئِی کَروَٹ لینا
نیا ُرخ اختیار کرنا ؛ نیا دور شروع ہونا ۔
نَئِی کونپَلیں پُھوٹنا
تبدیلی آنا ، جدت پیدا ہونا ؛ پھلنا پھولنا ، نمو ہونا۔
نَئِی لانا
نئی تازہ سوچ یا بات پیدا کرنا ، انوکھی ترکیب اختیار کرنا۔
نَئِی لَگَن لَگنا
تازہ محبت ہونا ، کوئی نیا عشق ہونا
نَئِی لَگنا
ہشاش بشاش اور خوبصورت محسوس ہونا ؛ ترو تازہ نظر آنا ۔
نَئِی لَہَر آنا
ردّ و بدل ہونا ، تبدیلی آنا ۔
نَئِی لَہَر پَیدا کَرنا
تبدیلی لانا ، جدت اختیار کرنا ؛ نئی بات یا طور طریقہ پیدا کرنا ، نیا ولولہ پیدا کرنا ۔
نَئِی مَعلُوم ہونا
تازہ نظر آنا ، جدید لگنا ؛ نئی محسوس ہونا ۔
نَئِی پَڑنا
نئی افتاد نازل ہونا ، کسی نئی دشواری میں مبتلا ہونا ۔
نَئِی قَلَم لَگانا
نئی پود لگانا ؛ جدت پیدا کرنا ؛ نئی راہ اختیار کرنا ۔
نَئِی راہ اِختِیار کَرنا
انوکھی بات پیدا کرنا ؛ جدید طریقہ یا انداز اپنانا ۔
نَئی راہ کُھلْنا
نئے نئے رخ سامنے آنا ؛ نئی بات سوجھنا ۔
نَئِی راہ مُتَعَیَّن کَرنا
لائحہء عمل تیار کرنا ۔
نَئِی راہ نِکالْنا
نیا راستہ اختیار کرنا، کسی چیز میں جدت پیدا کرنا، تخلیقی سوچ اختیار کرنا، انوکھا یا تازہ خیال پیش کرنا
نَئِی راہ تَلاش کَرنا
رک : نئی راہ نکالنا ۔
نَئِی راہیں کھول دینا
نیا راستہ دکھانا، نئی بات سمجھانا
نَئِی راہیں کُھلْنا
نئی راہیں کھول دینا (رک) کا لازم ۔
نَئِی رِیْت کَرنا
introduce a new custom, make an innovation
نَئِی رُوح پَیدا کَرنا
نیا جذبہ بیدار کرنا، جان ڈالنا، ترو تازہ کر دینا
نَئِی رُوح پُھنک جانا
نئی جان ڈالی جانا ، نئی روح پھونکنا (رک) کا لازم ۔
نَئِی سَمت میں بَہنا
جدّت اختیار کرنا ؛ نیا رخ اختیار کرنا ۔
نَئِی شاہ راہ پَر ڈالْنا
جدّت اختیار کرنا، نیا رخ دینا
نَئِی شاخ لَگانا
رک : نئی پود لگانا
نَئِی صُبح کا نَظارَہ کَرنا
تبدیلی سے آگاہ ہونا ؛ بدلتے حالات دیکھنا ۔
نَئِی سُنانا
نئی بات بیان کرنا ، عجیب و غریب اور انوکھی خبر لانا ۔
نَئِی سُوجْھنا
نئی بات سجھائی دینا ؛ نئی اُپچنا ، اچھوتا خیال آنا ۔
نَئِی زِندَگی کا آغاز کَرنا
شادی کے بعد معاشرت میں تبدیلی لانا ۔
نَئِی زِندَگی مِلنا
ازسرنو جان پیدا ہونا ؛ حوصلہ اور توانائی پانا نیز موت سے بال بال بچنا ۔
نَئِی زِنْدَگی پانا
دوبارہ زندہ ہونا ؛ نیا جوش و ولولہ پانا ؛ کسی تکلیف دہ بیماری سے شفا یاب ہونا ۔
نَئِی نَئِی ہونا
نئی چیزیں چاہنا ، نئی بات ہونا ۔
نَئی نَئی راہیں کھولْنا
نئی اُمنگیں پیدا کرنا، نئے نئے راستے نکالنا
نَنْگ اَللہ اُٹھانا
ذلت برداشت کرنا ، بے عزت ہونا ۔
نَنْگ دَھرنا
عار کرنا ؛ شرمانا ۔
نَنْگ کَرنا
عار محسوس کرنا ؛ شرم کرنا
نَنْگ لَگنا
شرم آنا، عار محسوس ہونا
نَنْگ نامُوس اُتار پھینْکنا
عزت کی پروا نہ کرنا ، رُسوا ہونا ، بدنام ہونا ، عزت کھو دینا ۔
نَنْگ رَہنا
عزت کا پاس رہنا، عزت رہنا
نَنْگ رَکھنا
عیب سمجھنا، عار سمجھنا، ہیچ جاننا
نَنگا ہونا
بے عزت ہونا ، رسوا ہونا
نَنگا کَر دِکھانا
اصل حقیقت سامنے لانا ، راز فاش کر دینا ۔
نَنْگا ناچ نَچانا
بے لباس کرکے نچانا ؛ سر عام بے حرمت کرنا ، سب کے سامنے بے عزت اور ُرسوا کرنا ۔
نَنگا پھرنا
برہنہ پھرنا، عریاں پھرنا، غربت کے سبب کم لباس یا بے لباس ہونا، غربت میں گزر بسر کرنا
ننگے سر نکلنا
سربرہنہ نکلنا، فریاد کرنا، فریاد کرتے ہوئے جانا، فریادکرنے کا کنایہ ہے
نَنگی آنکھ سے دیکھنا
دوربین یا خردبین یا کوئی اور آلہ لگائے بغیر دیکھنا ۔
نَنگی ناچنا
عورت ہو کر لچا پن کرنا، بہت بے شرمی اختیار کرنا
نَنْگی نَنْگی باتیں کَہنا
مغلظات بکنا ، نہایت فحش گالیاں دینا نیز فحش باتیں کرنا۔
نَنگِیا لینا
ننگا کر دینا، کپڑے چھین لینا، زبردستی کپڑے اُتروا لینا، سب کچھ لوٹ لینا، لوٹ کر کنگال کر دینا
نا نُکَّڑ کَرنا
انکار کرنا ، حیل و حجت کرنا
ناڑ دیکھنا
نبض دیکھنا ، نبض کی حرکت سے مرض کی تشخیص کرنا ۔
ناڑ کاٹنا
گردن کا کاٹنا ، نقصان پہنچانا ، چوٹ دینا ، قتل کرنا ، مار ڈالنا ۔
ناڑ کَٹنا
گردن کٹنا، نقصان پہنچنا، چوٹ پہنچنا، قتل ہونا، مار ڈالنا، ناڑ کاٹنا کا لازم
ناڑ لینا
نبض دیکھنا، نبض کی حرکت سے مرض کی تشخیص کرنا، ناڑ دیکھنا
ناڑ نِیچی کَرنا
شرم سے گردن جھکانا، سر جھکانا
ناڑا باندھنا
شاگردی کرنا، استاد ماننا، شاگرد بننا
ناڑا چُھوٹ کَرنا
پیشاب کرنا ، موتنا
ناڑا ڈالنا
رک : ناڑا پنہانا ۔
ناڑا کُھلنا
(مجازاً) جماع ہونا
ناڑے باندھ کے رُخصَت کَرنا
(عور) لڑکی کو بغیر جہیز اور زیور کے بیاہ دینا ، کچھ بھی جہیز میں نہ دینا ، بہ سبب غربت کے لڑکی کو جہیز نہ دینے کے برابر کچھ دینا
ناڑی چُھوٹنا
نبض کا جاتے رہنا ، سکتے کی سی حالت ہو جانا ؛ مر جانا ، جان سے جانا ، دم نکل جانا ؛ کسی صدمے سے سست ہو جانا
ناڑی دیکھنا
سزا دینا (قدیم) ۔
ناڑی کاٹنا
رک : ناڑ کاٹنا
ناڑی کَرنا
(کاشت کاری) ہل میں لگی ہوئی پونگنی سے کھیت میں بیج ڈالنا
ناڑی نَہ بولنا
(عو) نبض کا خاموش یا ساکت ہو جانا ؛ کسی صدمہ سے سست ہو جانا ؛ سکتہ ہو جانا ؛ مر جانا
ناند لَگانا
بیلوں کے کھانے کے لیے ناند میں چارہ، بُھوسی اور کھلی بنولہ وغیرہ بھرنا، سانی لگانا (عموماً جمع میں مستعمل)
ناند پَڑنا
بلندی سے پانی کی چادر گرنے کے باعث نشیب پیدا ہو جانا جس سے کشتی رانی نہیں ہوسکتی، بھنور پڑنا ۔
نانْد سے لَگانا
کھونٹے سے باندھنا، بیاہ کر دینا
ناندا پَڑنا
رک : ناند پڑنا ، بھنور پڑنا ، گڑھا بن جانا ۔
نانْگَھن میں آنا
کسی صدقے کی چیز پر سے گزر جانا ، کسی صدقے کی چیز کو نانگھنا
ناں ناں کَرنا
انکار کرنا ، نفی میں جواب دینا نیز بہت منع کرنا ، روکنا ، باز رکھنا ۔
نانتا توڑنا
رک : ناتا توڑنا ، تعلق ختم کرنا ۔
نانٹھ پَر بَیٹھنا
لاوارث کے مال پر قابض ہونا
نانواں چُکانا
قرضہ ادا کرنا، حساب بے باق کرنا
نانواں پَکانا
حساب بنانا ، حساب تیار کرنا
ناؤ بَھنوَر میں پَھنْس جانا
مصیبت میں مبتلا ہونا نیز معاملے کا پیچدار اور مشکل ہو جانا ۔
ناؤ مَنجدھار میں ہونا
مصیبت میں ہونا ۔
ناؤ پار لَگانا
منزل مقصود تک پہنچانا ، کامیابی سے ہمکنار کرنا ۔
ناؤ پار لَگنا
منزل مقصود مل جانا ، مقصد حاصل ہونا ۔
ناؤ پَر خاک اُڑانا
رک : ناؤ میں خاک اُڑانا جو فصیح ہے ۔
ناؤں کَرنا
رک : نام کرنا ، شہرت حاصل کرنا ۔
ناؤں لینا
رک : نام لینا ، ذکر کرنا ۔
ناؤں میں خاک اُڑانا
رک : ناؤ میں خاک اُڑانا ، جھوٹا الزام لگانا ۔
ناؤں رَکھنا
رک : نام رکھنا ۔
ناؤں رَوشَن کَرنا
رک : نام روشن کرنا ، نیک نامی کرنا ۔
نابِینا ہَونا
اندھا ہونا ، دیکھنے سے محروم ہونا
ناچ بَتانا
ناچتے ہوئے ادائیں دکھانا ، ناچ میں مختلف اعضائے جسم مثلاً آنکھ ، گردن اور ہاتھ وغیرہ سے اشارے کرنا ، بھاؤ بتانا
ناچ نَچانا
رقص کروانا
ناچ اُٹْھنا
بے اختیار ناچنے لگنا ؛ خوشی سے جھومنے لگنا ، بہت خوش ہو جانا ۔
ناچاقی آنا
نااتفاقی ہونا ، تعلقات بگڑ جانا ۔
ناچاری لانا
عاجز بنا دینا ، مجبور کر دینا ۔
نا چِیز ہونا
معدوم ہوجانا ، برباد ہوجانا ، فنا ہوجانا نیز بے حیثیت ہونا ۔
ناد بانْدھنا
نادِ علی (جو ایک دعا ہے) پہننا یا بازو پر باندھنا ۔
ناد کَرنا
گانا ، راگ الاپنا ، پھونک بھر کر باجا بجانا ؛ شیر کا دھاڑنا
نادان بَننا
ایسے بھولے بن جانا کہ جیسے کچھ جانتے نہیں، جان بوجھ کر اَن جان بن جانا، تجاہل عارفانہ سے کام لینا
نادان کی آشنائی جی کا زِیاں
رک : نادان کی دوستی الخ
نادانی کَرنا
بیوقوفی ، غلطی ، غلط فہمی میں مبتلا ہونا ، بُھول چوک میں پڑنا ۔
نادِم ہونا
شرمندہ یا خجل ہونا، پچھتانا، پشیمان ہونا
نادم کرنا
جھین٘پانا ، خفیف کرنا
نادِری چَڑھانا
گنجیفہ کی بازی میں ہراکا کو نادری کہتے ہیں، جب کسی فریق مقابل کے پاس پتا نہیں رہتا اس وقت مذاق سے کہتے ہیں کہ پتے کے برابر میانی کتروالو
ناف ہِل جانا
رک : ناف ٹل جانا ۔
ناف جانا
ناف جاتی رہنا
ناف کِھسَکنا
رک : ناف سرکنا ، ناف کا اپنی جگہ سے ہٹ جانا ، ایک بیماری
ناف نَلے ٹَل جانا
ناف اور نلوں کا اپنی جگہ سے سرک جانا
ناف سَرَکنا
(طب) ناف ٹلنا ، ناف جانا (ناف نلوں کی ایک خرابی) ۔
ناف ٹال دینا
(طب) ناف کو اِس کی جگہ سے ہٹا دینا، بہت مشقت یا زیادہ وزن اٹھانے سے ایسا ہوتا ہے
ناف ٹَلنا
(طب) بوجھ اُٹھانے کے باعث ناف کا اپنی جگہ سے ہٹ جانا، مشقت کے قابل نہ رہنا
نافَہ کَرنا
خوشبو دینا ، خوشبو پھیلانا ۔
نافِذ ہونا
جاری ہونا، شروع ہونا، رائج ہونا
نافِذ کَرنا
عملی جامہ پہنانا، عمل میں لانا
ناگ کھیلنا
ناگ کھلانا کا لازم، جان جوکھوں کا کام ہونا، مہلک کام ہونا، کوئی مشکل یا نازک کام ہونا
ناگ کِھلانا
کسی سخت حاکم کی نوکری کرنا، دھات وغیرہ کا پھونکنا، کوئی نازک کام کرنا
ناگ لَگنا
سانپ کا ڈسنا ۔
ناغَہ ہونا
ناغہ کرنا کا لازم، کسی روزانہ شغل، کام یا مزدوری کا نہ ہونا، دن خالی گزرنا، غیر حاضری ہونا
ناغَہ کاٹْنا
کام سے غیر حاضری کی مزدوری منہا کرنا ، کام سے غیر حاضری کے پیسے کاٹنا
ناگَر کَرنا
ہل چلانا ، قلبہ رانی کرنا ۔
ناگَوار گُزَرنا
بُرا لگنا، پسند نہ آنا، خلافِ طبع ہونا، ناگوار ہونا، بُرا معلوم ہونا، اچھا نہ لگنا
ناگَوار لَگنا
رک : ناگوار گزرنا ، گراں گزرنا ۔
ناگَوارا گُزَرنا
رک : ناگوار گزرنا ۔
ناگِہانی آنا
اچانک مصیبت نازل ہونا نیز اچانک موت آنا ۔
ناگِن کا سُونگھ جانا
ناگن کا کاٹنا، سانپ کا دانتوں سے کاٹ کر زہر بدن میں پہنچانا
ناہار توڑْنا
فاقہ ختم کرنا ، ناشتا کرنا ، صبح کو کچھ کھانا ۔
ناحق کرنا
بے دخل کرنا، حق نہ دینا، محروم کرنا
ناک آنا
ناک سے آلائش گرنا، ناک بہنا
ناک آنا
ناک بہنا، ناک سے آلائش نکلنا، ناک سے ریزش گرنا
ناک اَور دو کان لے کَر بھاگْنا
خالی ہاتھ بے سر و سامان یا چھپ کر بھاگ جانا
ناک بَہنا
ناک سے آلائش کا نکلنا، ناک سے پانی ٹپکنا نیز زکام ہو جانا، ناک سے رطوبت آنا، ناک سے ریزش گرنا
ناک بَیٹھنا
ناک کا کسی وجہ سے پچک جانا، بانسے کی ہڈی ٹوٹنے یا گل جانے کی وجہ سے ناک کا نیچا ہو جانا، ناک کا نیچے دھنس جانا
ناک بَنا رَہنا
عزت و وقار بنا رہنا، باعث فخر ہونا
ناک بَند ہونا
ناک کے اندر آلائش کا جمع ہو کر سانس کو آسانی سے گزرنے نہ دینا ، زکام کا عارضہ ہونا ؛ قوت شامّہ کا کام نہ دینا
ناک بَند کَرنا
ناک کو رومال یا ہاتھ سے ڈھکنا، سانس روکنا (ناگوار بو سے محفوظ رہنے کے لیے)
ناک بَسنا
ناک میں بدبو بھر جانا، ناک سڑنے لگنا
ناک بَھنویں چَڑھانا
ناراض ہونا، بیزاری ظاہر کرنا، رنجیدہ ہونا، ناپسند کرنا
ناک بھر دینا
لبالب بھر دینا
ناک بَھوں بَنانا
ناراض ہونا، بیزاری ظاہر کرنا، رنجیدہ ہونا، ناپسند کرنا
ناک بَھوں چَڑھانا
ناراض ہونا ، بیزاری ظاہر کرنا ، رنجیدہ ہونا ، ناپسند کرنا ۔
ناک بَھوں چَڑیانا
ناراض ہونا، بیزاری ظاہر کرنا، رنجیدہ ہونا، ناپسند کرنا
ناک بَھوں دیکھنا
خیال رکھنا، خاطرداری کرنا، خوشی پوری کرنا
ناک بَھوں سَمیٹنا
رک : ناک بھوں سکوڑنا ۔
ناک بَھوں سِکوڑْنا
رک : ناک بھوں چڑھانا ، تیوری چڑھانا ۔
ناک بَھوں سُکیڑ کَر کُچھ کَہنا
تیوری چڑھا کر جواب دینا، عدم التفات و بے مزگی سے کچھ کہنا
ناک بَھوؤں چَڑھانا
رک : ناک بھوں چڑھانا ۔
ناک بَھویں چَڑھانا
ناراض ہونا، بیزاری ظاہر کرنا، رنجیدہ ہونا، ناپسند کرنا
ناک بَھویں چَڑھی رَہنا
غصے میں رہنا، ناراض رہنا
ناک بِھڑانا
قطار در قطار کھڑا ہونا، ایک دوسرے سے قریب اور متصل ہونا، پیوستہ ہونا
ناک بِینْدھنا
ناک میں سوراخ کرنا، ناک چھیدنا
ناک چَڑھائے بَیٹھنا
غصے میں بھر آنا
ناک چَڑھانا
ناپسند کرنا، خاطر میں نہ لانا، تیوری چڑھانا، گھن کھانا، حقیر گرداننا، کراہت یا بیزاری ظاہر کرنا، نفرت کرنا
ناک چَڑھی رَہنا
تیوری چڑھی رہنا، بدمزاج بنا رہنا
ناک چَڑھنا
ناک چڑھانا (رک) کا لازم ، غصے میں ہونا ۔
ناک چاٹنا
اپنے کیے کی سزا پانا، نقصان اُٹھانا، ذلت و رسوائی برداشت کرنا
ناک چَنے چَبانا
عاجزآنا، دِق آنا، سخت مصیبت اُٹھانا، بےحد دکھ جھیلنا، بہت مشکلیں اُٹھانا، (کنایۃً) کسی کام کرنے میں بڑی دقت اٹھانا
ناک چَنے چَبوانا
۔ (کنایۃً) نہایت تکلیف دینا۔ عاجز کردینا۔ کمال تنگ کرنا۔ ؎
ناک چِھی جانا
بوجھ کی وجہ سے نتھ وغیرہ ڈالنے کا سوراخ بڑا ہو جانا
ناک چِھنَکْنا
ناک صاف کرنا، ناک سے ہوا گزار کر آلائش و رطوبت دور کرنا، ناک سنکنا
ناک چوٹی ہاتھ ہونا
عزت و آبرو کسی کے اختیار میں ہونا، (کنایۃً) عزت آبرو ہاتھ ہونا
ناک چوٹی کاٹ کَر ہاتھ دینا
نہایت رُسوا کرنا، بہت بے عزت کرنا، سخت سزا دینا
ناک چوٹی کاٹنا
سخت سزا دینا
ناک چوٹی کَتَروانا
سخت سزا دلوانا
ناک چوٹی کَٹنا
ناک چوٹی کاٹنا (رک) کا لازم ، سخت سزا ملنا نیز بدنامی ہونا ۔
ناک چوٹی کٹوانا
۔ ناک چوٹی کاٹنا کا متعدی۔ ؎
ناک چوٹی میں گِرَفتار رَہنا
اپنی پریشانیوں سے دوچار رہنا، بڑی مشکلات میں پڑنا
ناک چوٹی پَر آفَت آنا
عزت آبرو پر آفت آنا
ناک چوٹی پَر آفَت آنا
رسوائی ہونا، عزت و آبرو کو ضرر پہنچنا
ناک چوٹی سے دُرُست رَہنا
(عو) بناؤ سنوار کیے رہنا ، (فقرہ) ناک چوٹی سے درست رہنا مہندی لگانا سکھاؤں گی
ناک میں دم آنا
تنگ ہونا، بیشتر ناک میں دم آنا مستعمل ہے
ناک ڈُبونا
(طنزاً) کسی کام میں حصہ لینا، شامل ہونا
ناک گِھسنا
سجدے کرنا، سر زمین پر رکھنا
ناک ہارنا
رک : ناک ناک بدنا ۔
ناک ہونا
وجہ ِزینت ہونا ، نمایاں ہونا ، برتر ہونا ، باعث ِفخر ہونا ۔
ناک جَڑ سے کاٹ دینا
بے عزتی کرنا، رُسوا کرنا
ناک جھاڑنا
ناک صاف کرنا، ناک پاک کرنا
ناک کا بانسا ڈَھلنا
رک : ناک کا بانسا پھرنا ۔
ناک کا بانسا پِھرنا
دونوں نتھنوں کے درمیان کی ہڈی کا ٹیڑھا ہو جانا ؛ (مجازاً) علامت مرگ ظاہر ہونا
ناک کان سَلامَت لے جانا
عزت و آبرو بچا لینا
ناک کاٹ چُوتَڑوں تَلے رَکھنا
(عو) بے شرمی اختیار کرنا ، بے حیا ہو جانا ۔
ناک کاٹ کَر پھینکنا
بےعزت کرنا، ذلیل کرنا، رُسوا کرنا، بدنام کرنا
ناک کاٹ کے نِیبو نِچوڑ دینا
بہت ذلیل کرنا
ناک کاٹْنا
بےعزت کرنا، ذلیل کرنا، رسوا کرنا، بدنام کرنا
ناک کَٹ جانا
بدنامی ہونا، ذلت و رسوائی ہونا، بے عزتی ہونا
ناک کَٹی ہونا
رسوائی ہونا، بے عزتی ہونا
ناک کَٹنا
ناک کاٹنا کا لازم، بدنامی ہونا، ذلت ہونا، ناک ترشنا
ناک کَٹوانا
بدنام ہونا، ذلیل ہونا
ناک کے پھیر سے بَیان کَرنا
بات کو طوالت سے بیان کرنا، سیدھی اور صاف بات کو طوالت سے بیان کرنا
ناک کے رستے نکالنا
رک : ناک کی راہ (سے) نکالنا
ناک کے رَستے نِکَل جانا
رک : ناک کی راہ سے نکلنا
ناک کے رینٹھ سے بَدتَر کَر ڈالنا
نہایت ذلیل کرنا، حقیر بنا دینا، بات نہ پوچھنا، نظروں سے گرا دینا
ناک کی مَکھی تَک نَہ اُڑانا
بہت زیادہ سست اور کاہل ہونا، آلسی ہونا
ناک کی راہ نِکالنا
زائل کرنا ، دُور کرنا ، جھاڑ دینا ۔
ناک لَگ ڈُبنا
پوری طرح ڈوب جانا، غرق ہونا
ناک لَگا کَر بَیٹھنا
معزز بننا ، غیرت مند ہونا ، آن بان سے رہنا ، ٹھسا دکھانا ؛ پرہیز کرنا ، دریغ رکھنا ۔
ناک مارنا
غصہ کرنا، ناخوش ہونا، تنک مزاجی دکھانا، ناک پھلانا
ناک مَلنا
کسی کی ناک کو انگلیوں سے رگڑنا، سوچتے ہوئے اپنی ناک کو رگڑنا، بے عزت کرنے کے لیے ناک پکڑ کے مروڑ دینا، کسی کی ناک کو ملنا
ناک میں بَتّی چَلانا
بہت تنگ کرنا، عاجز کرنا، خوب ستانا
ناک میں بَتّی کَرنا
چھینکیں آنے کے لیے، مذاق یا شرارت سے سوتے آدمی کی ناک میں بتی کرنا تاکہ وہ گھبرا کے اُٹھ بیٹھے
ناک میں بولنا
گنگنانا ، غنغنانا ، اس طرح بولنا کہ آواز ناک میں خوب گونجے ، ناک کے ُسر میں بولنا ۔
ناک میں بُو آنا
ناک میں بو محسوس ہونا، ناک کو بو کا احساس ہونا
ناک میں دَم آ جانا
بہت زیادہ متفکر اور پریشان ہونا
ناک میں دَم آنا
رک : ناک میں جی آنا ، تنگ ہونا ۔
ناک میں دَم آنے لَگنا
جی گھبرانے لگنا ، جی اُلٹنے لگنا ، ناگوارِ خاطر ہونا ۔
ناک میں دَم کَرنا
پریشان کرنا ، عاجز کرنا ، ستانا ۔
ناک میں دَم لانا
رک : ناک میں دم کرنا ۔
ناک میں دَم رَہنا
پریشانی رہنا ، حالت خراب رہنا ۔
ناک میں دَم رَکھنا
حالت خراب رکھنا ، چین نہ لینے دینا ، سخت پریشان رکھنا ۔
ناک میں دُھونی دینا
سنگھانا ، پور ڈالنا نیز سب کا حصہ لگانا ، بہلانا ، بغیر کچھ دیے خوش کرنے کی کوشش کرنا ۔
ناک میں جی آنا
پریشانی لاحق ہونا، حالت خراب ہونا، خرابی آ جانا
ناک میں جی ہونا
عاجز ہونے، تنگ ہونے کی جگہ، دیکھو دم ناک میں
ناک میں خَم آنا
ناک بھوں سمیٹنا، سکیڑنا
ناک میں نَکیل ڈالنا
آزادی ختم کرنا ، مطیع بنا لینا ، قابو میں کرنا ۔
ناک میں نَکیل پَڑنا
آزادی ختم ہونا ، پابند ہو جانا (عموماً شادی کے موقع پر مستعمل) ۔
ناک میں پانی لینا
ناک کو اندر سے صاف کرنے کے لیے پانی نتھنوں میں پہنچانا
ناک میں تِیر دینا
بہت تنگ کرنا ، نہایت دق کرنا ، خوب ستانا ، مجبور و عاجز کر دینا ۔
ناک میں تِیر ہونا
ناک میں تیر کرنا (رک) کا لازم ؛ بہت عاجز ہونا۔
ناک میں تِیر پَڑنا
حالت خراب ہونا ، پریشانی لاحق ہونا ۔
ناک نَہ دے سَکنا
نہ سونگھ پانا، بدبو کو برداشت سے باہر پانا، سخت بدبو کے موقع پر مستعمل
ناک نَہ دی جانا
کسی جگہ پر بدبو کے بارے میں ناک نہ دے سکنا، (رویائے صادقہ) چارچار پانچ پانچ گز سے مست دنبہ کی سی بو، ایسی سخت کہ ناک نہ دی جائے
ناک نَہ رَہنا
غیرت جاتی رہنا، عزت نہ رہنا، بےعزت ہوجانا، غیرت نہ رہنا
ناک ناک بَدنا
ناک کٹوانے کی شرط باندھنا ، کسی بات پر اتنا وثوق ہونا کہ اگر غلط نکلے تو ناک کٹوا دیں ۔
ناک نِیچی ہونا
پہلو دبنا، پہلو کمزور ہونا
ناک نِکَلنا
باعث ِفخر ہونا ، ناز کا سبب ہونا ، قابل ِافتخار ہونا۔
ناک پاک کَرنا
ناک صاف کرنا ، ناک سنکنا ، ناک پونچھنا ۔
ناک پَکڑے دَم نِکَلنا
نہایت ناتواں و کمزور ہونا، بالکل بے جان ہونا، از حد بے دم اور بے سکت ہونا، بہت لاغر ہونا
ناک پَکَڑتے دَم نِکَلنا
نہایت کمزور ہونا ، نہایت لاغر ہونا
ناک پَر بَسا دینا
اُسی وقت دے دینا ، فوراً ادا کر دینا
ناک پَر دِیا جَلا کَر آنا
بہت دیر کرکے آنا، نہایت تاخیر سے آنا
ناک پَر غُصَّہ دَھرا ہونا
تنک مزاج ہونا، ذرا ذرا سی بات پر بگڑنا، بہت جلد خفا ہونا
ناک پَر غُصَّہ ہونا
جلد غصہ ہونا، ذرا ذرا سی بات پر بگڑ جانا، بہت جلد خفا ہونا
ناک پَر غُصَّہ رَہنا
رک : ناک پر غصہ دھرا ہونا ۔
ناک پَر کی مَکّھی تَک نَہ اُڑانا
(کنایۃً) کمال مجہول ہونا (اجتہاد) یہ چاہو کہ تم ناک پر کی مکھی تک نہ اڑاؤ۔ تو جنت نانی جی کا گھر نہیں ہے کہ درانہ جاگھسے
ناک پَر مَکّھی نَہ بَیٹھنے دینا
نہایت تنک مزاج ہونا، کسی کی ذرا سی بات بھی برداشت نہ کرنا، کسی کا ذرا سا بھی احسان نہ لینا، خود داری پر حرف نہ آنے دینا، کنایہ ہے کسی کے احسان خفیف کے بعد بھی شرمندہ نہ ہونے سے
ناک پَر مِزاج ہونا
رک : ناک پر غصہ ہونا
ناک پَر رکھ دینا
نقد ادا کر دینا، فوراً دے دینا (پیسہ، مہر وغیرہ)
ناک پَر رونا دَھرا ہونا
ذرا ذرا سی بات پر رو دینا، بہت جلد آزردہ ہو جانا
ناک پھُلانا
ناک چڑھانا، غصہ ہونا، ناراض ہونا، بگڑنا
ناک پِچَکنا
ناک کا کسی وجہ سے پچک جانا، بانسے کی ہڈی ٹوٹنے یا گل جانے کی وجہ سے ناک کا نیچا ہو جانا، ناک کا نیچے دھنس جانا
ناک پُچھ جانا
سخت رسوائی ہونا ، بدنامی ہونا (فقرہ) دولھا میاں بدنامی و رسوائی کا عمل نہ پڑھیں جو کنبے بھرکی ناک پچھ جائے
ناک قَلَم ہونا
ناک کٹ جانا
ناک رَگڑانا
ناک رگڑنا (رک) کا متعدی المتعدی ، سجدے کروانا ۔
ناک رَگَڑنا
سجدے کرنا، زمین پر سر رکھنا
ناک رگڑوانا
ناک رگڑنا کا متعدی المتعدی، منت و زاری کروانا، نیز سزا دلوانا
ناک رَہنا
عزت باقی رہنا ، ساکھ قائم رہنا ، سرخ رُوئی حاصل ہونا ۔
ناک سَڑنا
ناک میں بدبو پیدا ہو جانا، ناک سے بدبو آنا، ناک کا بدبو کو محسوس کرنا
ناک سَڑسَڑانا
اندر سانس کھینچ کر رینٹ کو ناک میں اُوپر چڑھانا، ناک چھنکنے کی بجائے رینٹ اُوپر چڑھانا
ناک صاف کَرنا
ناک صاف کرنا، ناک سنکنا، ناک پونچھنا
ناک سے آگے نَہ دیکھنا
اپنے علاوہ کسی کو نہ ماننا، کسی کو خاطر میں نہ لانا، دور تک نہ دیکھ سکنا
ناک سے لکیریں کھینچنا
کسی بات سے توبہ کرنا، اپنا قصور مان کر آئندہ کے لئے توبہ کرنا، مجبور و بے کس ہونا
ناک سے شیخی جَھڑ جانا
ذلیل ہونا، رُسوا ہونا نیز غرور جاتا رہنا
ناک سِیدھی ہونا
مان جانا، غصہ دُور ہو جانا، رضا مند ہو جانا
ناک سِیدھی نَہ رَہنا
ہمہ وقت تیوریوں پر بل رہنا ، بات بات پر بگڑ جانا
ناک سِکوڑنا
ناک چڑھانا، بے زاری ظاہر کرنا، برا منانا
ناک سِنَکنا
ناک چھنکنا، ناک صاف کرنا، ناک پونچھنا
ناک سُڑکنا
اندر سانس کھینچ کر رینٹ کو ناک میں اُوپر چڑھانا، ناک چھنکنے کی بجائے رینٹ اُوپر چڑھانا
ناک سُکیڑنا
رک : ناک چڑھانا ، بے زاری ظاہر کرنا ۔
ناک سُوتواں ہونا
لمبی اور کھڑی ناک ہونا جو خوبصورتی کی علامت سمجھی جاتی ہے، ناک کا سنتواں ہونا
ناک تَک بَھرنا
پیٹ میں مزید غذا کی گنجائش نہ ہونا، غذا کی بہت بڑی مقدار پیٹ میں پہنچنا، بہت زیادہ مقدار میں کھا لینا، بہت زیادہ کھا لینا
ناک تَک پیٹ بَھرنا
پیٹ میں مزید غذا کی گنجائش نہ ہونا، غذا کی بہت بڑی مقدار پیٹ میں پہنچنا، بہت زیادہ مقدار میں کھا لینا، بہت زیادہ کھا لینا
ناک ٹُھونسنا
ٹانگ اَڑانا، بے جا مداخلت کرنا
ناک توڑنا
بری طرح سے مارنا پیٹنا
ناک اُڑا دینا
ناک کاٹنا، بے عزت کرنا، کسی کو ذلیل کرنا
ناک اُونچی ہونا
معزز ہونا
ناک اُونچی کَرنا
گھمنڈ کرنا، فخر کرنا، غرور کرنا
ناک اُونچی رَہنا
عزت قائم رکھنا، سرخ رُو رہنا، آن بان سے رہنا
ناک اُونچی رَکھنا
عزت قائم رکھنا، سرخ رُو رہنا، آن بان سے رہنا
ناک یَہاں سے جانا
بڑی بے آبروئی ہونا ، بہت بے عزتی ہونا
ناکَہ روکنا
رستے پر پہرہ بٹھا دینا، راستہ بند کر دینا
ناکا بَند کَرنا
راستہ روک دینا، دروازے یا گزر گاہ سے آمد و رفت پر پابندی لگا دینا، آنے نہ دینا
ناکا روکنا
رستے پر پہرہ بٹھا دینا، راستہ بند کر دینا، مہرا روکنا
ناکا سَنبھالنا
مہرا روکنا
ناکا بَند ہونا
ناکا بند کرنا (رک) کا لازم ، رستہ رک جانا ، مہرا رکنا نیز پانی گزرنے کی جگہ میں مٹّی پڑ کر بہاؤ رک جانا
ناکا بَندی کرنا
blockade, place picket on the road
ناکامی کا مُنْہ دیکھنا
ناکام ہونا ، نامراد ہونا ، ناکامیاب نیز مایوس ہونا ۔
ناکے بَند کَرنا
راستے مسدود کرنا ؛ ذرائع ختم کرنا ۔
ناکے میں کو نِکالنا
رک : ناکے میں سے نکالنا
ناکے روکنا
رک : ناکا روکنا ۔
ناکے سے نِکالنا
سوئی کے سوراخ میں سے تاگا گزارنا، سوراخ میں سے کھینچنا نیز تنگ کرنا، ستانا، دِق کرنا، سیدھا کرنا، درست بنانا
ناخَلَف اُٹھنا یا پَیدا ہونا
اولاد کا ناشائستہ یا نالائق ہونا
ناخُن چَبانا
کھسیانا ہونا
ناخُن چُھپانا
عاجز ہونا ، شکست تسلیم کر لینا ۔
ناخُن گڑْنا
ناخن پیوست ہونا، اختیار یا گرفت ہونا، بات جمنا، نقشہ جمنا
ناخُن گَڑونا
پنجے جمانا ، ناخن گاڑنا
ناخُن گِھسنا
حد سے زیادہ کوشش کرنا، بہت محنت کرنا
ناخُن گِرنا
ناخن الگ ہو جانا یا ٹوٹ جانا ۔
ناخُن کا جِگَر کھودنا
جگر کو صدمہ دینا، اذیت میں مبتلا کرنا، مصیبت میں ڈالنا
ناخُن کاٹْنا
کسی گھبراہٹ یا پریشانی میں منہ سے ناخن کاٹنا ۔ نائلہ پریشانی کے عالم میں ناخن کاٹتی ہے ۔
ناخُن کَتَروانا
انگلیوں کے ناخن جو بڑھ جاتے ہیں ان کو کٹوانا ۔
ناخُن لَگنا
ناخن چبھنا، ناخن سے خراش پڑجانا، ناخن سے زخمی ہوجانا
ناخُن لینا
ناخن تراشنا، ناخن کاٹنا
ناخُن لِوانا
نہرنی سے ناخن کٹوانا ۔
ناخُن مارنا
زخمی کرنا ، ناخن سے خراش ڈالنا ۔
ناخُن میں ہونا
پیش نظر ہونا ؛ نہایت آسان ہونا ؛ ازبر ہونا ۔
ناخُن میں پَڑے رَہنا
کچھ حیثیت یا حقیقت نہ رکھنا ، ناخن کے میل کی طرح بے حقیقت ہونا ۔
ناخُن پَر لِکھا ہونا
خوب یاد ہونا ، ازبر ہونا (عموماً ناخنوں پر لکھا ہونا مستعمل ہے) ۔
ناخُن پَر قُربان کَرنا
(کمال تحقیر کے لیے مستعمل) بہت حقارت کی نظر سے دیکھنا ۔
ناخُن سَنوارنا
ناخنوں کی درستی اور تزئین کرنا ۔
ناخُن سے گوشت جُدا ہونا
ناخن سے گوشت جدا کرنا (رک) کا لازم ، عزیزوں کا جدا ہونا ۔
ناخُن سے گوشت جُدا کَرنا
اپنوں سے رشتہ توڑنا ، عزیزوں کو جدا کرنا ، رشتہ داری ختم کرنا ۔
ناخُن سے لِکھنا
کسی کاغذ وغیرہ پر ناخن کی داب سے حروف اور الفاظ بنانا، ناخن سے حروف کے نقش کاغذ پر بنانا
ناخُن سے پَہاڑ کھودنا
ناممکن کام کی کوشش کرنا ؛ فضول کام کرنا ، دشوار کام انجام دینا ۔
ناخُن تیز کَرنا
تدبیر کرنا ، حکمت ِعملی تیار کرنا ۔
ناخُن اُتَر جانا
ناخن کٹ جانے یا گر جانے کی وجہ سے باقی نہ رہنا ۔
ناخُنَہ لینا
گھوڑے کا ُسم الجھ جانا ، گھوڑے کا ٹھوکر کھانا ۔
ناخُنوں میں ہونا
رک : ناخن میں ہونا ، ازبر ہونا ۔
ناخُنوں میں لِکھ رَکھنا
ہروقت یاد رکھنا، خیال میں رکھنا
نا خُوش آنا
ناگوار ہونا ، ناگوارِ خاطر ہونا ، ناپسند ہونا ، نامنظور ہونا
ناخُون گِر جانا
بہت مفلس یا نادار ہوجانا ، مقدرت جاتی رہنا نیز اپاہج یا کوڑی ہو جانا ۔
ناخُون لینا
رک : ناخن لینا ، ناخن تراشنا
ناخُون پَر لِکھنا
بطور یاد داشت کے ناخن پر میزان یا کسی بات کو ٹانک لینا ؛ ازبر کر لینا ، اچھی طرح ذہن نشیں کر لینا
ناخُون سے لِکھنا
رک : ناخن سے لکھنا
ناخُون تَک کا زور لَگانا
انتہائی کوشش کرنا ، بے حد سعی کرنا ۔
ناخُونوں میں ہونا
رک : ناخنوں میں ہونا جو زیادہ مستعمل ہے ۔
ناخُونوں میں لِکھ رَکھنا
یاد داشت میں ٹانک لینا، دھیان میں رکھنا، نظر میں رکھنا، پہچان رکھنا
ناخُونوں میں پَڑا ہونا
اَز بر ہونا ، خوب یاد ہونا ؛ اچھی طرح دیکھا بھالا ہونا ۔
ناخُونوں پَر لِکھا ہونا
از بر ہونا ، خوب یاد ہونا ، ناخنوں میں ہونا ۔
ناک کان کاٹْنا
بے عزت کرنا، رسوا کرنا، ذلیل کرنا
ناکوں دَم آنا
رک : ناک میں دم آنا ۔
ناکوں دَم کَرنا
تنگ ہونا، پریشان ہونا
ناکوں میں دَم کَرنا
رک : ناک میں دم کرنا ۔
ناکوں ناک بھرنا
منھ تک بھرنا، لبریز کرنا، لبالب کرنا
ناکوں ناک کھانا
۔ سیر ہوکر کھانا۔
ناکوں ناک بَھر دینا
لبالب بھر دینا
ناکوں ناک دَولَت میں ڈُوبنا
بہت زیادہ امیر ہو جانا ، دولت کی ریل پیل ہونا ۔
ناکوں ناک پیٹ بَھرنا
سیر ہو کر کھانا، اتنا کھانا کہ حلق تک آجائے، خوب چھک کر کھانا
ناکوں ناک پھیٹ بَھر لینا
سیر ہوکر کھانا
نَعل بَندھانا
بیل ، خچریا گھوڑوں وغیرہ کے نعل جڑوانا ؛ نعل بندی کروانا .
نَعْل بانْدھنا
بیل، خچر اور گھوڑوں کے سموں میں حفاظت کے واسطے لوہے کے نعل جڑنا، نعل لگانا
نَعل بَندی دینا
(کسی بادشاہ کو) خراج دینا ، نذرانہ دینا ؛ مراد : اطاعت کرنا ۔
نال بَھرنا
نال کی نلی پر بنالا لپیٹنا
نال چَلنا
(بندوق کی) نال کا بارود وغیرہ سے بھر جانے کے بعد داغا جانا ، بندوق کا سر ہونا ۔
نَعل گِرانا
نعل گرنا (رک) کا تعدیہ
نَعل جَڑنا
رک : نعل با ندھنا
نَعل لَگانا
بیل، خچر یا گھوڑے کے سموں میں نعل جڑنا، نعل باندھنا
نَعْل لَگنا
نعل لگانا کا لازم، گھوڑے کے سم میں (کیل وغیرہ سے) نعل چسپاں ہونا
نال پھینْکنا
نال کوہاتھ کی تھپک سے تانے میں اِدھر اُدھر نکالنا ۔
نال اُکَھڑنا
پیدائشی تعلق ختم ہو جانا ، مورثی رشتہ ٹوٹ جانا ، آبائی توطن قائم نہ رہنا ۔
نال اُٹھانا
نال سے کسرت کرنا ، ورزش کے لیے نال کو ہاتھ سے پکڑ کر زمین سے اُٹھا کر اپنے سر سے اُونچا کرنا ؛ (مجازاً) مشکل کام انجام دینا ۔
نَعْل اُٹھانا
زور آزمائی کے لیے مخصوص وزنی کندہ اُٹھانا، کسرت کرنا، ورزش کرنا، نال اٹھانا
نالَہ آسماں تَک جانا
رونے کی آواز دور دور تک جانا ، فریاد کا بلندی تک پہنچنا ۔
نالَہ بُلَند ہونا
رک : نالہ اُٹھنا ۔
نالَہ چَڑھنا
رک : نالہ اُٹھنا ۔
نالَہ کِھیْنچنا
آہ بھرنا، فریاد کرنا، آہ و فغاں کرنا، گریہ و زاری کرنا، رونا پیٹنا
نالَہ مارنا
چیخ پکار کرنا ، شور و غل کرنا ، نعرہ مارنا ۔
نالَہ نِکَلنا
درد ناک آواز کا منھ سے نکلنا
نالَہ رَسا ہونا
آہ و زاری کی آواز پہنچنا ، نالے کا ُپر اثر ہونا ، شکایت سنی جانا ۔
نالَہ سَر کَرنا
آہ بھرنا، فریاد کرنا، آہ کھینچنا
نالَہ اُٹھنا
فریاد بلند ہونا ، تکلیف سے زور دار آواز نکلنا ، فغاں کا شور مچنا ۔
نالَہ اُوڑانا
نالہ بلند کرنا ، فریاد کرنا ۔
نالا بَہانا
نہر جاری کرنا ، کثرت سے خون یا پانی وغیرہ رواں کرنا ۔
نالا چَڑھنا
نالے میں پانی بڑھ جانا ، طغیانی آ جانا ، نالے میں پانی کی سطح بلند ہو جانا ۔
نالا اُتَرنا
نالے کا پانی کم ہو جانا ۔
نَعْل بَنْدھنا
نعل باندھنا کا لازم، نعل جڑے جانا
نَعْل دَر آتِش کَرنا
بہت بے قرار کرنا ، بہت بے چین کردینا ، تلملادینا ۔
نالے بَھرْنا
رک : نالہ بھرنا ، آہ بھرنا ، آہ کرنا ۔
نالے جاری ہونا
نالوں سے پانی آنا نیز شور و غل شروع ہونا نیز فریاد پیدا ہونا ۔
نالے کَرنا
رک : نالہ کرنا ۔
نالے کِھینچنا
رک : نالہ کھینچنا ، فریاد کرنا ۔
نالی کاٹْنا
نالی بنانا ، زمین کھود کر نالی نکالنا ۔
نالی کے ڈَنْڑ پیلْنا
نالی پر ڈنڑوں کی کسرت کرنا ؛ بازاری عورت سے مجامعت کرنا ، رنڈی بازی کرنا
نالی کے ڈَنْڑ لَگانا
نالی پر ڈنڑوں کی کسرت کرنا ۔
نالش داغ دینا
فریاد کرنا
نالِش داغنا
نالش ٹھونکنا، نالش کرنا، حاکم مجاز کے روبرو یا عدالت میں دعوے کرنا
نالِش کَرنا
فریاد کرنا
نالِش رُجُوع کَرنا
رک : نالش دائر کرنا ۔
نالِش ٹھونکنا
کسی عدالت میں دعویٰ دائر کر دینا ، استغاثہ کرنا ۔
نام آنا
نام زبان پر جاری ہونا یا تذکرہ ہونا ، بیان ہونا ، ذکر ہونا نیز نام شامل ہونا ۔
نام آسمان پَر ہونا
بلند نامی سے بہت زیادہ شہرت ہونا، نام ہونا، مشہور ہونا، کنایہ ہے بلند نامی سے
نام بَڑا ہونا
کسی اچھی صفت یا کام کے لیے مشہور ہونا ، نام روشن ہونا ۔
نام بَڑھ جانا
نام فالتو یا زائد ہو جانا ، نام کا شمار سے باہر ہو جانا ، نام کا مقرر تعداد سے زیادہ ہو جانا ۔
نام بَڑھنا
زیادہ شہرت ہونا ، عزت و احترام میں اضافہ ہونا ، نیک نامی ہونا ۔
نام بالا ہونا
رک : نام اُو نچا ہونا ۔
نام باقی ہونا
نام رہ جانا ، صرف تذکرہ رہ جانا ، صرف نام رہ جانا ۔
نام باقی رَہنا
مرنے کے بعد نام لیا جانا، شہرت اور یادگار باقی رہنا، نام زندہ رہنا
نام بازار تَک جانا
عام لوگوں میں بدنامی ہونا، عوام میں رسوائی ہونا
نام بَد ہونا
نام بد کرنا (رک) کا لازم ۔
نام بَد کَرنا
داغ لگانا ، رُسوا کرنا ، تہمت دھرنا ، کلنک لگانا ، کسی کا نام برائی کے ساتھ لینا ۔
نام بدل ڈالنا
نام تبدیل کرنا، نام چھوڑدینا (کسی دعوے کے موقع پر عورتوں میں مستعمل)
نام بَدنام ہونا
نام بدنام کرنا کا لازم، ُرسوا ہونا
نام بَدنام کَرنا
رُسوا کرنا ، تہمت دھرنا ، الزام لگانا ۔
نام بَجنا
نام کا ڈنکا بجنا ، شہرت ہونا ۔
نام بَتانا
نام ظاہر کرنا، نام لینا
نام بیچنا
نام سے فائدہ اُٹھانا ۔
نام بے نَنگ ہونا
رک : نام بدنام ہونا ۔
نام بَھرنا
نام لینا ، ذکر کرنا ، نام جپنا ، یاد کرنا ۔
نام بھی نَہ ہونا
کسی چیز کا بالکل نہ ہونا، کوئی چیز بھی نہ ہونا، کچھ نہ ہونا، بالکل فنا ہوجانا
نام بھی نہ لینا
سخت نفرت کرنا، بہت بیزار ہونا، کنایہ ہے کمال تنفر اور بیزاری سے
نام بِگاڑنا
۱۔ رک : نام بدنام کرنا
نام بِکْنا
نام کی شہرت سے چیز بکنا
نام بُلَند ہونا
نام بلند کرنا (رک) کا لازم ، شہرت ہونا
نام بُلَند کَرنا
مشہور کرنا، شہرت دینا، چرچا کرنا
نام بُرا ہونا
بدنام ہونا ، رُسوا ہونا ، بدنام ہونے کی جگہ مستعمل ۔
نام چَڑھانا
کسی کا نام رجسٹر میں درج کرنا، کوئی جائداد وغیرہ کسی شخص کے نام پر لکھنا
نام چَڑھنا
نام درج ہونا، دفتر میں نام لکھا جانا، نام چڑھانا کا لازم، فہرست میں درج ہونا
نام چَڑھوانا
نام درج کرانا، دفتر میں نام لکھوانا، فہرست میں درج کرانا
نام چَل نِکَلنا
رک : نام چل پڑنا ۔ مہینے میں بے تکان چند مضمون گھسیٹ کر یہاں وہاں چھپوا دیتا تا کہ نام چل نکلے ۔
نام چَل پَڑنا
نام جاری ہونا ، شہرت پا جانا ، چرچا ہونا ۔
نام چَلا جانا
نام قائم رہنا، نام باقی رہنا، نام زندہ رہنا، نام چلنا، نام کی یادگار رہنا۔ (مراۃ العروس) بعض یہ سمجھتے ہیں کہ اولاد سے نام چلتا ہے
نام چَلانا
نسل کا سلسلہ جاری رکھنا ۔
نام چلنا
نام کی یادگار رہنا، نام باقی رہنا، نام قائم رہنا، یادگار رہنا
نام چَھپنا
نام مشہور ہو جانا ، نام کی شہرت ہونا ۔
نام چُننا
نام منتخب کرنا ، پسند کرلینا ۔
نام داخِل کَرنا
نام شامل کرنا، نام رجسٹر میں لکھنا
نام ڈالنا
(عو) نام مقرر کرنا ، موسوم کرنا ؛ بچے کا نام رکھا جانا ۔
نام دینا
نام مقرر کرنا، موسوم کرنا، کسی نام سے پکارنا
نام دَھرا جانا
برا نام رکھا جانا، بُرا کہا جانا، رُسوا کیا جانا
نام دَھرنا
قیمت لگانا ، مول مقرر کرنا ۔
نام ڈُبانا
رک : نام ڈبونا ، نام بد نام کرنا ، عزت کھونا
نام ڈُبونا
رُسوا کرنا، نام بدنام کرنا، عیب لگانا
نام ڈُوبنا
نام ڈبونا کا لازم، نام بدنام ہونا
نام گَنوانا
عزت و احترام گنوانا ، بے عزت ہونا ، بدنام ہونا (اپنا کے ساتھ مستعمل)
نام گُم ہونا
نام مٹنا ، نام ختم ہونا ۔
نام گُونجنا
مشہور ہونا ؛ بار بار نام دُہرایا جانا ۔
نام حاصِل ہونا
نام حاصل کرنا (رک) کا لازم ، شہرت ملنا ۔
نام حاصِل کَرنا
شہرت حاصل کرنا، عزت پانا، ناموری حاصل کرنا
نام ہی کا ہونا
صرف کہنے کے واسطے ہونا، برائے نام ہونا
نام ہی نام ہونا
صرف کہنے کو ہونا، فی الحقیقت کچھ نہ ہونا، جیسی شہرت ہو ویسا نہ ہونا، شہرت کچھ اور ہونا حقیقت کچھ اور ہونا
نام ہی نام رَہ جانا
صرف نام باقی رہ جانا، صرف تذکرہ رہ جانا، سب کچھ ختم ہو جانا، کچھ نہ ہونا
نام جاگْنا
نام زندہ ہونا، شہرت ہونا، عزت و توقیر میں اضافہ ہونا، نیک نامی ہونا
نام جَگانا
نام جاگنا (رک) کا متعدی ، نام روشن کرنا ، نیک نام بنانا ، عزت و توقیر میں اضافہ کرنا ۔
نام جَپنا
زبان سے باربار نام لینا، باربار تذکرہ کرنا، چرچا کرنا، نام کا ورد کرنا
نام جھنڈے چڑھنا
نام جھنڈے (پر) چڑھانا (رک) کا لازم ، رُسوا ہونا ۔
نام جَھنڈے چَڑھانا
برائی میں شہرت دینا ، رسوا کرنا ، نکو بنانا ۔
نام کا عاشِق ہونا
نام سے محبت ہونا ، حد درجہ محبت ہونا ، بہت چاہنا ۔
نام کا ڈَنکا بَجانا
نام کو شہرت دینا ، نیک نام کرنا ، چرچا کرنا ۔
نام کا دَم بَھرنا
نام لینا ، بہت یاد کرنا ، ذکر کرنا ۔.
نام کا دُشمَن ہونا
سخت بیزار ہونا ، بے حد نفرت کرنا ، نہایت متنفر ہونا ۔
نام کا ہونا
حصے کا ہونا ، حق کا ہونا
نام کا جَھنڈا اُڑانا
(طنزاً) نام کا چرچا کرنا ، نام اُجالنا ، نیک نامی کے ساتھ مشہور کرنا (اپنے کے ساتھ مستعمل) ۔
نام کا کَلِمَہ پَڑھنا
بہت عزت سے نام لینا، حد درجہ احترام یا تعریف کرنا
نام کا کَلِمَہ رَٹنا
ہر وقت تذکرہ کرنا
نام کا خم رکھنا
(گنجفہ بازی) گنجفے بازوں کا اپنے معشوق کے نام سے پتے چھپانا (گنجفہ باز اپنے محبوب کے نام کا خم رکھتے ہیں)
نام کا خُطبَہ پَڑھنا
جمعے کے خطبے میں حاکم وقت کے نام کا اعلان کرنا ۔
نام کا خُطبَہ پَڑھوانا
نام کا خطبہ پڑھنا (رک) کا متعدی المتعدی ۔
نام کا کُتّا نَہ پالنا
سخت بیزار اور متنفر ہونا، کمال بیزار ہونا
نام کا سِکَّہ چَلنا
رک : نام کا سکہ جاری ہونا ۔
نام کا سِکَّہ جاری ہونا
حکومت قائم ہونا ، دھاک ہونا ، شہرت ہونا ۔
نام کا طالِب ہونا
نام و نمود اور شہرت کا خواہش مند ہونا ۔
نام کا اُمِیدوار ہونا
عزت و شہرت کی اُمید کرنا ، عزت و شہرت چاہنا ۔
نام کا وَظِیفَہ ہونا
نام رٹا جانا ، مسلسل یاد کیا جانا ۔
نام کا وَظِیفَہ پَڑھنا
نام رٹنا ، کسی کو مسلسل یاد کرنا ۔
نام کَمانا
۔ شہرت حاصل کرنا ، مشہور ہونا ، نام پیدا کرنا ۔
نام کَر آنا
دھوم مچا آنا ، دنیا پر چھا جانا ، شہرت حاصل کرلینا ۔
نام کَر جانا
(جائیداد وغیرہ) کسی کے نام لکھ جانا، دے جانا، حوالے کردینا
نام کرنا
کسی پر الزام لگانا، کسی کو ذمے دار ٹھیرانا، نام لینا، کسی کو قصور وار ٹھیرانا
نام کَٹانا
رجسٹر سے نام خارج کرانا ؛ مدرسے وغیرہ سے تعلق ختم کر لینا ۔
نام کَٹْنا
رک : نام کٹانا (رک) کا لازم ، نام خارج ہونا (خصوصاً مکتب سے) ۔
نام کے لیے مَرنا
نام وری کی خواہش میں جان و مال کے نقصان کی پروا نہ کرنا، ناموری کی نہایت خواہش رکھنا، کنایہ ہے ناموری کی کمال خواہش سے
نام خاک میں مِل جانا
۔ ناموری باقی نہ رہنا۔ کمال بے قدر اور بے وقعت ہوجانا۔ ؎
نام خارِج کَر دینا
رجسٹر یا تحریر سے نام کاٹ دینا ، نام قلم زد کر دینا ، نام شمار نہ کرنا ، تعلق ختم کر دینا ، شرکت یا شمولیت باقی نہ رکھنا
نام کھونا
نام باقی نہ رکھنا ، نشان غائب کر دینا ، نشانی مٹانا ، خاتمہ کر دینا ۔
نام کی مالا جَپنا
رک : نام کی تسبیح پڑھنا ۔
نام کی نَوْبَت بَجانا
اپنا نام مشہور کرنا، چرچا کرنا (اپنے کے ساتھ مستعمل)
نام کی رَٹ لَگانا
رک : نام کی تسبیح پڑھنا ۔
نام کی تَسبِیح پَڑھنا
زبان پر کسی کا نام مسلسل لانا ، لگاتار کسی کو یاد کرنا ، ہر وقت ذکر کرنا ۔
نام کو آگ لَگانا
نام نہ لینا ، قریب نہ جانا
نام کو بَٹَّہ لَگانا
رک : نام پر بٹا لگانا ، بے عزت کرنا ۔
نام کو بَٹّا لَگانا
رک : نام پر بٹا لگانا ، بے عزت کرنا ۔
نام کو بَٹّا لَگنا
نام کو بٹا لگانا (رک) کا لازم ، نام بدنام ہونا ۔
نام کو بھی نَہ ہونا
بالکل نہ ہونا ، ذرا بھی نہ ہونا ۔
نام کو داغ لَگانا
رک : نام کو بٹا لگانا ۔
نام کو دَھبّا لَگانا
رک : نام کو بٹا لگانا ۔
نام کو مَرنا
۔نام کے لیے جان دینا۔ ناموری اور عزّت کی پاسداری کرنا۔؎
نام کو نہ چھوڑنا
۵۔ عرف ِعام میں ، نام کا ۔
نام کو نَہ ہونا
بالکل نہ ہونا ، ذرا نہ ہونا ، مطلق نہ ہونا ۔
نام کو نہ ملنا
۔ بالکل نہ ملنا۔ بالکل نہ پانا۔
نام کو نہ رہنا
بالکل نہ رہنا ، ذرا نہ رہنا ، خاتمہ ہونا ، بالکل معدوم ہو جانا ، بالکل ختم ہو جانا ۔
نام لَگانا
نام کرنا، منسوب کرنا، حصہ دینا
نام لگنا
الزام لگنا، تہمت لگنا
نام لے بیٹھنا
بے سوچے سمجھے کسی کا نام لینا
نام لے دینا
سی پر الزام لگانا ، کسی کا نام بتانا
نام لے کَر مانْگ کھانا
کسی بزرگ وغیرہ کے نام سے مانگ کر گزارا کرنا
نام لے کَر پُکارنا
۔کسی کو اس کے معروف نام سے مخاطب کرنا۔ پکارتے وقت ۔؎؎
نام لے لے کَر پُکارنا
دوسروں کو (ان کے) نام سے علی الترتیب مخاطب کرنا
نام لینا
کسی کے کمال ، بزرگی یا ہنر کا قائل ہونا ، کسی کام کی ابتدا سے پہلے اظہار عجز یا طلب مدد کے لیے اللہ تعالیٰ یا استاد فن یا بزرگ کا نام منھ سے نکالنا ۔
نام لینے والوں میں ہونا
خاندان میں ہونا ، یادگار ہونا ، یاد اور ذکر باقی رکھنے والوں میں شامل ہونا ۔
نام لیوا پانی دیوا نَہ رَہنا
نسل کا سلسلہ منقطع ہو جانا ، بے والی وارث ہو جانا ، تمام اولاد کا مر جانا ۔
نام لِکھنا
نام لکھانا کا لازم، دفتر یا رجسٹر میں درج کرنا، داخل یا شامل کرنا، شمار کرنا، گننا، نام درج کرنا، نام چڑھانا، نام تحریر کرنا
نام لکھوانا
دفتر یا رجسٹر میں نام درج کرانا، شمار کرانا، کسی زمرے میں اپنے کو شامل کرانا (نام لکھوا کر یا حرکات و سکنات سے)
نام لُٹانا
کوئی چیز کسی کے نام پر محتاجوں کو دینا
نام میں اَثَر ہونا
نام کا ُپر اثر ہونا ، نام میں تاثیر ہونا ، نام کی وجہ سے کسی کی شخصیت پر اثرات مرتب ہونا ۔
نام مِلنا
نام رکھا جانا ، نام عطا ہونا
نام مٹانا
شہرت مٹانا، شہرت پر پانی پھیرنا، نیک نامی زائل کرنا
نام مِٹنا
نام مٹانا کا لازم، نام اور تذکرہ باقی نہ رہنا، نیز آثار ختم ہونا، فنا ہونا
نام نَہ آنا
نام معلوم نہ ہونا، نام نہ جاننا، زبان سے کسی نام کا ادا نہ ہونا، کچھ نہ جاننا
نام نَہ چھوڑنا
نیست و نابود کرنا ، فنا کر دینا ، مٹانا ۔
نام نَہ ہونا
۔ وجود نہ ہونا ۔
نام نَہ رَہنا
نشان نہ رہنا، آثار باقی نہ بچنا، مٹ جانا
نام نہ رکھنا
نام بدل ڈالنا (شرط کے ساتھ، دعوے کے طور پر مستعمل)
نام نَوْبَت ہونا
(دارو مدار یا انحصار ہونا کسی پر کسی بات کا) درستی یا سرانجام موقوف ہونا، (کسی کام کا) سر سہرا ہونا، کامیابی کا سبب ہونا (اصلاً نوبت نام ہونا ہے)
نام نیکی سے لینا
کسی کو اچھی طرح یاد کرنا ، اچھی باتوں کے متعلق کسی کا تذکرہ کرنا
نام نِکالنا
ـ۔ نام کو رُسوا کرنا ، نام کو بُرائی سے منسوب کرنا ، نام بدنام کرنا ، رُسوا کرنا ۔
نام نِکَلنا
شہرت ہونا، نام مشہور ہونا
نام پانا
نیک نامی حاصل کرنا، نامور ہونا، شہرت پانا، مشہور ہونا
نام پَیدا ہونا
نام پیدا کرنا (رک) کا لازم ۔
نام پَیدا کَرنا
(طنزاً) بدنام ہونا
نام پَکَڑ لینا
۔ خواہ مخواہ نام لینا (نوراللغات) ۔
نام پَلَٹ ڈالنا
نام بدل دینا ، کوئی اور نام رکھ لینا ؛ شرط ہار جانے پر بطور سزا نام تبدیل کرنا ۔
نام پَر دَرُود پَڑھنا
کسی کے نام کی عزت کرنا ، نام کا احترام بجا لانا
نام پَر دَھبّا آنا
رک : نام بدنام ہونا ۔
نام پَر دَھبّا لَگانا
رسوا کرنا ، عیب لگانا ، نام بدنام کرنا ۔
نام پَر دَھبّا رَہنا
بدنامی باقی رہنا ، رسوائی کی یاد رہنا ۔
نام پَر گالِیاں پَڑنا
نام لے لے کر گالیاں دی جانا ، نام سُن کر گالیاں دی جانا ، علی الاعلان نفرت کرنا ۔
نام پَر حَرف آنا
رک : نام بدنام ہونا ، رسوا ہونا ۔
نام پر ہونا
کسی سے متعلق ہونا ، نامزد ہونا ، منسوب ہونا ۔
نام پَر جان دینا
۔ کسی چیز کو حاصل کرنے کی کوشش یا خواہش کرنا ۔
نام پَر جانا
نام کا لحاظ کرنا ، نام کا پاس کرنا ۔
نام پَر لوٹا پِھرنا
رک : نام پر کٹورا پھر جانا
نام پر لُٹانا
۔ کوئی چیز کسی کے نامزد کر کے محتاجوں کو دینا۔ ؎
نام پر مرنا
رک : نام پر مٹنا ۔
نام پَر مِٹنا
۔ کسی چیز کے نام پر فریفتہ ہونا۔ کمال مائل ہونا۔
نام پَر نام رَکھنا
کسی کا نام مستعار لینا ، کسی بچے وغیرہ کو دوسرے کے نام سے موسوم کرنا ، اس نام سے پکارنے لگنا جو دوسرے کا ہے ، عقیدت یا محبت کی وجہ سے بچے کا نام کسی شخص کے نام پر رکھنا ۔
نام پَر پاپوش مارنا
کسی سے نہایت متنفر یا بیزار ہونا
نام پر پاپوش نہ مارنا
بہت بیزار ہونا، کمال ناراض ہونا
نام پَر پَیزار مارنا
کسی سے نہایت متنفر یا بیزار ہونا
نام پھیر رَکھنا
رک : نام بدل دینا ۔
نام پُکارْنا
حاضری لینا، عدالت میں بلانا
نام قَرار پانا
نام ٹھیرنا ، نام مشہور ہونا ۔
نام رَہ جانا
۔ نام باقی رہنا ، یادگار رہنا ، نام زندہ رہنا ۔
نام رکھوانا
نام رکھنا کا متعدی المتعدی، نام اختیار کرنا
نام رَوشَن ہونا
نام روشن کرنا (رک) کا لازم ، مشہور ہونا ۔
نام رَوشَن کَرنا
۔ ۱۔ کنایہ ہے عالم میں خود نیک ناک ہونے یا اور کسی کو نیک نام کرنے سے۔ ؎ ۲۔ طنزاً رسوا کرنا۔ بدنام کرنا۔
نام رَوشَن رَہنا
شہرت باقی رہنا ، نیک نامی قائم رہنا ۔
نام روک لینا
ملازمت میں بھرتی یا ترقی وغیرہ کے لیے نام نہ بھیجنا
نام ثَبت ہونا
نام لکھا جانا ، شہرت ہونا ، نام کو دوام حاصل ہونا ۔
نام سے آنا
مروّت سے آنا ، نام سُن کے آنا ۔
نام سے آشنا ہونا
۔ تھوڑی سی واقفیت ہونا ۔ ؎
نام سے بیزار ہونا
سخت متنفر ہونا ، نام تک سننا گوارا نہ ہونا ، سخت ناپسند کرنا ۔
نام سے بھاگنا
رک : نام سے بیزار ہونا ۔
نام سے بِکنا
کسی چیز کی اس کی شہرت کی وجہ سے نہایت قدر ہونا ، نام کی شہرت کے باعث زیادہ فروخت ہونا
نام سے چِڑھنا
رک : نام سے جلنا ۔
نام سے اِختِلاج ہونا
نام سن کر خوف زدہ ہو جانا ؛ نام سن کر طبیعت مکدر ہو جانا ، اچھا نہ لگنا ۔
نام سے جَلنا
۔ کمال بیزار ہونا۔ ؎
نام سے کانپنا
رک : نام سے دم نکلنا ، ازحد مرعوب ہونا ۔
نام سے کان پَکَڑنا
کسی کی اُستادی یا کمال کا قائل ہونا ، کسی کو فن میں بڑا ماننا ۔
نام سے کانوں پَر ہاتھ دَھرنا
۔ کمال نفرت و بیزاری کا کنایہ۔ ؎
نام سے مَطلَب ہونا
شہرت سے غرض ہونا ، دِکھاوا مقصود ہونا ، نام کا طلب گار ہونا ۔
نام سے مَوسُوم ہونا
کوئی نام رکھا جانا ، کسی نام سے پہچانا جانا ، کسی نام سے منسوب ہونا ۔
نام سے نَنگ ہونا
۔ کمال عار ہونے کا کنایہ۔ ؎
نام سے نَفرَت ہونا
بے حد بیزار ہونا، بہت زیادہ نفرت ہونا، نام سے چڑنا، کمال نفرت ہونا
نام سے پُجنا
کمال اعتقاد ہونا ، کسی کی شہرت کے سبب بہت قدر و منزلت ہونا
نام سے تَب چَڑھنا
۔ (کنایۃً) کمال خائف ہونا۔ کسی چیز یا شخص سے۔ ؎
نام سے تَپ چَڑْھنا
رک : نام سے بخار چڑھنا ۔
نام سے وَاقف ہونا
know (someone) by name
نام سیدھا نہ لینا
۔ بگاڑ کے نام لینا۔ ؎
نام سُن کَر جِینا
بے حد چاہنا ۔
نام سُننا
صرف نام سے واقف ہونا، صورت آشنا نہ ہونا
نام سُننے سے رَونگٹے کَھڑے ہونا
کسی سے بہت ڈرنا
نام ٹانکنا
(طنزاً) نام شامل کرنا ، نام کا اضافہ کرنا ، نام داخل کرنا ۔
نام تَک کا رَوادار نَہ ہونا
رک : نام تک سننا گوارا نہ ہونا
نام تَک سے واقِف نَہ ہونا
بالکل نہ جاننا ، نام بھی نہ جاننا
نام تَک سُننا گَوارا نَہ ہونا
سخت بیزار ہونا ، بہت متنفر ہونا ، نام لینے کی بھی کسی کو اجازت نہ ہونا
نام ٹَھہرنا
نام ٹھہرانا (رک) کا لازم
نام اُچھالْنا
شہرت دینا، نام روشن کرنا، عزت دلانا، نیک نامی میں مشہور کرنا، شہرت حاصل کرنا
نام اُچَھلنا
برائی کے ساتھ نام مشہور ہونا
نام اُجالا کَرنا
نام روشن کرنا ، نیکنامی کے ساتھ مشہور کرنا ۔
نام اُٹھ جانا
نام نہ رہنا ، نام مٹ جانا ۔
نام اٹھنا
نام کا پڑھا جانا، مہر کا نقش کاغذ یا کسی اور چیز پر اچھی طرح ابھر آنا، نام اپڑنا
نام اُونچا ہونا
شہرت ہونا ، چرچا ہونا ، خوبیوں میں مشہور ہونا ۔
نام اُونچا کَرنا
نام روشن کرنا ، مشہور کرنا ۔
نام وِردِ زَباں ہونا
نام کا رٹا جانا ، بار بار نام لیا جانا ۔
نام زِندَہ ہونا
نام زندہ کرنا (رک) کا لازم ، شہرت باقی ہونا۔
نام زِندَہ کَرنا
۔ گمنامی کی حالت سے نکالنا۔ نام روشن کرنا۔ مشہور کردینا۔ یاد تازہ کرنا۔ ؎
نام زِندَہ رَہنا
۔ ساکھ قائم رہنا ، شہرت باقی رہنا ، یادگار باقی رہنا ۔
نام زندہ رکھنا
یادگار باقی رکھنا ، شہرت قائم رکھنا
نامَہ کُھلا آنا
کسی عزیز کی موت کی خبر آنا
نامَہ کُھلا لانا
موت کی خبر لانا (پہلے دستور تھا کہ موت کی خبر کا خط کھلا بھیجتے تھے)
نامَہ نِکالنا
فال نکالنا (غیرمستعمل) ۔
نامَہ سِیاہ ہونا
نامہء اعمال کا گناہوںسے پُر ہونا ۔
نامَۂ اَعمال بَڑھنا
گناہوں کا زیادہ ہونا
نامَۂ اَعمال دھونا
گناہ مٹانا ، گناہوں سے پاک کر دینا ۔
نامَۂ اَعمال کا دھویا جانا
۔ نامۂ اعمال سے برائیوں کا مٹایا جانا۔؎
نامَۂ اَعمال سَفید کَرنا
نامۂ اعمال پاک کرنا، گناہ دھونا، نامۂ اعمال میں نیکیاں لکھوانا
نامَۂ اَعمال سِیاہ ہونا
۔ نامہ ٔ اعمال میں بے شمار گناہوں کالکھا ہونا۔؎
نا مَنظُور کَرنا
ناپسند کرنا، انکار کرنا، قبول نہ کرنا، تسلیم نہ کرنا، رد یا مسترد کر دینا
نامَہ و پَیام دَوڑنا
خط و کتابت ہونا، خط کا آنا جانا
نامَہ و پَیام کَرنا
خط و کتابت کرنا، خط لکھنا
نامَرد کَر دینا
deprive (someone) of manliness or manly qualities
نامَرْد کرنا
ہیجڑا بنانا، رجولیت کھونا، خصی کرنا، بدھیا کرنا، مخنث بنانا
نا مَرکُوز کَرنا
مرکزیت دور کرنا، لا مرکزی بنانا
نام خَراب کَرنا
رسوا کرنا، تہمت دھرنا، الزام لگانا
نام و نِشاں باقی نَہ رَہنا
۔نام ونشاں نہ رہنا۔ نیست ونابود ہوجانا۔ معدوم ہوجانا۔؎
نام و نِشان باقی نَہ رَہنا
نیست و نابود ہو جانا، معدوم ہو جانا
نام و نِشان مِٹانا
نیست و نابود کر دینا ، برباد کر دینا ۔
نام و نِشان نَہ ہونا
بالکل نہ ہونا ، مطلق نہ ہونا ، ذرا بھی نہ ہونا ۔
نام و نِشان نَہ رَہنا
رک : نام و نشان باقی نہ رہنا
نامُوس بَرباد ہونا
بے عزت ہونا ، آبرو جانا ۔
نامُوس بِگاڑنا
ایسا کام کرنا جس سے عزت پر حرف آئے، بے آبرو کرنا، آبرو لینا
نامُوس گَنوانا
عزت کھونا ، بے عزت ہونا
نامُوس خاک میں مِلنا
عزت کا برباد ہونا ، عزت خاک میں ملنا ، رُسوائی ہونا ۔
نامُوس کو بَٹَّہ لَگانا
رک : نام کو بٹا لگانا ، رُسوا کرنا
نامُوس میں دَھبّا لَگانا
عزت ریزی کرنا ، رُسوا کرنا ، بدنام کرنا ، عیب لگانا
نامُوس پَر حَرف آنا
عزت پر حرف آنا ، رُسوائی ہونا ، بے آبرو ہونا ۔
نا مُوافِق ہونا
ناموافق آنا، خلاف ہونا، بے جوڑ ہونا
نَامْزَدْ ہُونا
مشہور ہونا، معروف ہونا
نَامْزَدْ کَرنا
منسوب کرنا
نان کے لِیے مَرنا
کھانے پر جان دینا، کھانے کو مقدم جاننا
نان نَمَک پَر پَلنا
سادہ غذا کھانا نیز تنگی میں گزر بسر کرنا، مفلس ہونا
نان شَبِینَہ کے لالے پَڑ جانا
نان ِشبینہ کو محتاج ہونا، نہایت مفلس ہو جانا
نان شَبِینَہ کو مُحتاج کَر دینا
سخت تنگ دست بنا دینا، دیوالہ نکال دینا
نانی یاد آ جانا
نہایت پریشان ہوجانا، گھبرا جانا، ناک میں دم آ جانا، مصیبت میں پھنس کر راحت کا زمانہ یاد آجانا، (کنایۃً) محنت کے کام میں گھبراجانا
نانی یاد آنا
face great trouble, experience difficulties
نانی یاد دِلانا
مصیبت میں مبتلا کر دینا، عاجز کر دینا، تکلیف دے کر راحت کا زمانہ یاد دلانا
نانو بَدنام ہونا
رک : نام بدنام ہونا ۔
نانو بُلَند ہونا
نیک نام ہونا ، نام اونچا ہونا ، نام بلند ہونا ۔
نانو کو نَہ رَہنا
رک : نام کو نہ رہنا ، بالکل نہ رہنا ، ختم ہو جانا ۔
نانوں کا خُطبَہ پَڑھنا
نام کا خطبہ پڑھنا ، جمعے کے خطبے میں حاکم وقت کا نام لینا ؛ کسی کا نام بار بار لینا ، کسی کو ہر وقت یاد کرنا ۔
نانوں نِکالنا
رک : نام نکالنا ، عمل کے ذریعے سے چور کا نام معلوم کرنا ۔
نانوں نِشاں نَہ رَہنا
نام و نشان نہ رہنا ، سب کچھ ختم ہو جانا ، مٹ جانا ۔
نانوں پَکَڑنا
نام پانا ، شہرت حاصل کرنا ۔
نان و نَفَقَہ دینا
گھر بار کا خرچ ادا کرنا، بیوی بچوں کو روٹی کپڑا دینا
ناپ دینا
درزی سے لباس کی پیمائش کروانا ۔
ناپ کَرنا
رک : ناپنا ، پیمائش کرنا
ناپ لینا
ناپ دینا (رک) کا لازم ، پیمائش کرنا ۔
ناپ تول کَر قَدَم رکھنا
سوچ سمجھ کر اور دیکھ بھال کر اقدام کرنا
ناپاکی اُتارنا
انزال کے بعد نہانا ، غسلِ جنابت کرنا ؛ حیض و نفاس کا غسل کرنا ، نجاست دور کرنا
ناپید ہونا
مفقود ہونا، معدوم ہونا، گم، نیز نیست و نابود ہونا
نا پَیدا کَرنا
فنا کرنا ، مٹانا ، اُجاڑنا ، برباد کرنا ۔
ناپ ناپ کَر دیکھا جانا
جانچ پرکھ کر اندازہ کرنا ، پڑتال کرنا ۔
ناقِدانَہ نَظَر ڈالنا
ناقد کی طرح جائزہ لینا، تنقید کرنا
ناقِص ہونا
بگڑنا ، خراب ہونا ، نکما ہونا ، ناس ہونا ۔
ناقِص کَرنا
بگاڑنا، خراب کرنا، نکما کرنا، اکارت کرنا، کھوٹ ملانا
ناقُوس بَجانا
شنکھ میں منھ سے پھونک بھر کر آواز پیدا کرنا، موگری کی ضرب سے گھنٹا بجانا
ناقُوس پُھنکنا
ناقوس بجنا، شنکھ بجنا
ناقُوس پُھونکنا
شنکھ میں منھ سے پھونک بھر کر آواز پیدا کرنا، موگری کی ضرب سے گھنٹا بجانا
نَعْرَہ بَن کَر رَہ جانا
نظریاتی یا فرضی باتوں تک محدود ہونا ۔ ا
نَعْرَہ بَپا ہونا
نعرے لگنا ، چیخ و پکار ہونا ، شور ہونا ، نعرہ بلند ہونا
نَعْرَہ بَھرنا
رک : نعرہ کرنا ۔
نَعْرَہ بُلَند ہونا
نعرہ بلند کرنا (رک) کا لازم ، کوئی نئی اور دلکش بات یا فقرہ سامنے آنا ۔
نَعْرَہ بُلَند کَرنا
جوش و جذبہ ، خواہش یا کسی تکلیف و غم کی شدت سے زور کی آواز نکالنا نیز کوئی نئی اور دلکش بات یا فقرہ یا نظریہ سامنے لانا ۔
نَعْرَہ گُونجنا
بلند آواز سے کوئی کلمہ منھ سے نکل کر فضا میں پھیل جانا ۔
نَعْرَہ ہونا
نعرہ کرنا (رک) کا لازم ؛ نعرہ بلند ہونا ، نعرہ زبان پر آنا ، نعرہ لگنا ۔
نَعْرَہ کَرنا
نعرہ لگانا، للکارنا، بہت زور کی آواز نکالنا، جوش و جذبے کے اثر سے بلند آواز سے کوئی کلمہ کہنا، پکارنا
نَعْرَہ کِھینچنا
(غم، تکلیف یا جوش و جذبے سے) نعرہ کرنا، نعرہ بلند کرنا، نعرہ مارنا
نَعْرَہ لَگانا
نعرہ مارنا، نعرہ کرنا، زور سے پکارنا، چیخ کر کہنا، اونچی آواز میں (جوش سے) بولنا، للکارنا
نَعْرَہ مارنا
نعرہ لگانا، نعرہ کرنا، زور سے پکارنا، چیخ کر کہنا، اونچی آواز میں (جوش سے) بولنا، للکارنا
نَعْرَہ نِکَلنا
نعرہ زبان پر آنا ، زور سے آواز نکلنا ، کچھ خاص الفاظ کا زبان پر آنا
نَعرا کَرنا
رک : نعرہ کرنا ۔
نَعرا مارنا
رک : نعرہ مارنا جو زیادہ مستعمل ہے ۔
ناراضْگی مول لینا
کسی کو ناراض کرنا ، خفگی کا سامان کرنا ۔
نَعْرَہ زَن ہونا
نعرہ لگانا، صدا بلند کرنا، فریاد کناں ہونا نیز کوئی نظریہ یا بات جوش و جذبات سے پیش کرنا
نَعرے بُلَند ہونا
رک : نعرہ بلند ہونا
نَعرے لَگانا
رک : نعرہ لگانا ۔
نَعرے لَگنا
نعرے لگانا (رک) کا لازم ؛ چیخ و پکار ہونا
نارِ جَہَنَّم لینا
اتنا بڑا گناہ کرنا جس سے آتش دوزخ کا سزا وار ہو جائے، بڑا گناہ کرنا
ناریل توڑنا
ایام حمل کی ایک رسم جس میں ناریل توڑ کر شگون لیتے ہیں اور یہ سمجھتے ہیں کہ اگر اندر سے خالی یا خراب نکلا تو لڑکا ہو گا اور بھرا ہوا اور عمدہ نکلا تو لڑکی پیدا ہو گی
ناریَل چَٹَخنا
غصے کا انتہا کو پہنچ جانا ، غصے سے کھوپڑی پھر جانا۔
ناریَل گُڑگُڑانا
ناریل کے پھل کے خول سے بنا ہوا حقہ پینا ۔
نارِیَل لَڑانا
ایک طرح کا جوا یا شرط ، اس کا طریقہ یہ ہے کہ دو آدمی ایک ایک ناریل کا پھل ہاتھ میں لیتے ہیں اور ناریل پر ناریل مارا جاتا ہے جس کا ناریل ٹوٹ جاتا ہے وہ شرط ہار جاتا ہے
ناس ہونا
خراب ہونا ، بگڑنا ، تباہ ہونا ، اُجڑنا ۔
ناس جانا
تباہ و برباد ہونا ، ستیاناس جانا ، مٹنا ۔
ناس کَرانا
تباہ کرانا ، خراب کروانا ، برباد کرانا ۔
ناس کَرنا
خراب کرنا ، بگاڑنا ، اُجاڑنا ، تباہ و برباد کرنا ، ستیاناس کرنا ۔
ناس کھونا
رک : ناس کرنا ۔
ناس لینا
تمباکو کا سفوف ناک میں چڑھانا، ہلاس سونگھنا، ناس کی طرح کسی چیز کو سونگھنا، سونگھنا
ناس مارنا
رک : ناس کرنا ۔
ناس مِلانا
رک : ناس کرنا ۔
نَعش بھاری ہونا
لاش کا اٹھانا دشوار یا نا گوار ہونا ۔
نَعش بَگَڑنا
دفن میں تاخیر یا کسی اور سبب سے مردہ جسم میں تعفن یا خرابی پیدا ہونا ۔
ناش ہونا
ناش کرنا (رک) کا لازم ، تباہ ہونا ، برباد ہونا ۔
نَعش سُولی پَر لَٹکانا
بطور سزا کے لاش کو بہت تکلیف دینا ۔
نَعش اُٹھانا
دفنانے کے لیے میت لے جانا، تجہیز و تکفین کرنا، جنازہ اٹھانا
نَعش اُٹھنا
جنازہ اٹھنا، مردے کو دفن کرنے کے لیے لے جایا جانا، جنازہ اٹھنا، جنازہ نکلنا
ناشاد و نامُراد سِدھارنا
دنیا سے نامراد اُٹھ جانا ؛ بغیر شادی ہوئے اور بے اولاد مر جانا
ناشِتا ہونا
نہار منھ تھوڑا سا کھایا جانا ، صبح کو کچھ کھانے پینے کا عمل واقع ہونا ۔
ناشِتا کَرانا
صبح کو کچھ کھلانا ، کھانے کے لیے ناشتا دینا ۔
ناشْتا کَرنا
صبح کو کچھ کھانا، نہار توڑنا، کوئی چیز نہار منھ کھانا پینا
نا شُکری کَرنا
ناسپاسی کرنا، احسان نہ ماننا، شکر گزار نہ ہونا، شکر بجا لانے سے گریز کرنا، نمک حرامی کرنا
ناسِک باندھنا
(معماری) چنائی کے ردّوں میں ڈاڑا نہ چھوڑنا اور پاکھے کے اختتامی ردّے لگانا
ناسُور بَہنا
ناسور سے پیپ کا جاری ہونا، ناسور سے مواد نکلنا
ناسُور ڈالنا
گہرا زخم کر دینا، سخت اذیت پہنچانا، بہت تکلیف دینا، گھاؤ ڈالنا
ناسُور جاری رَہنا
زخم سے ہمیشہ پیپ بہتے رہنا ، زخم رِستے رہنا
ناسُور پَڑنا
۱۔ ناسور پیدا ہو جانا ، ناسور بن جانا ۔
ناسُور سا بَہنا
بات ختم نہ ہونا ، بات کا بڑھتے جانا
نَعت ہونا
تعریف ہونا، حـضور اکرم صلی اللہ علیہ و آلہٰ وسلم کی توصیف بیان کی جانا
نَعت کَہنا
شاعری میں مدح رسول صلی اللہ علیہ و آلہٰ وسلم کرنا ، نعتیہ اشعار کہنا
نَعت کَرنا
کسی کے خصوصاً آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہٰ وسلم کے اوصاف بیان کرنا
نَعت پَڑْھنا
پیغمبر آخرالزماں صلی اﷲ علیہ وآلہٰ وسلم کی تعریف شعروں میں ادا کرنا
ناتا لَگانا
رشتہ لگانا ، نسبت طے کرنا ، شادی بیاہ ٹھہرانا ۔
ناتا قائِم کَرنا
رک : ناتا جوڑنا ۔
ناٹَک چَلنا
کھیل دکھایا جانا نیز ڈھونگ رچنا، دھوکا دیا جانا
ناٹَک چَمکا دینا
اداکاری سے ڈرامے کو عمدہ کر دکھانا
ناٹَک کَرنا
دکھاوا کرنا، اداکاری کرنا
ناٹَک خَتم ہونا
دھوکا دھڑی کا کھیل ختم ہو جانا، حقیقت واضح ہو جانا
ناٹَک کھیلنا
اداکاری کے ذریعے کہانی (ناٹک) پیش کرنا ، ناٹک دکھانا، ڈراما اسٹیج کرنا نیز ناٹک کرنا، سٹیج پر ناٹک کھیلا جانا
ناٹَک رَچانا
ڈھونگ رچانا، جھوٹا ناٹک کرنا
ناٹَک کار
ڈرامہ کرنا، اداکاری کرنا، ڈھونگ رچانا، دھوکہ دینا
نَعْتیں پَڑھنا
لحن سے نعتیں پڑھنا ، نعت خوانی کرنا ۔
ناتھ جانا
ہٹ جانا ، ٹل جانا ، انکار کرنا
ناتھنا کرنا
شامل کرنا ، پھانسنا
ناطِقَہ بَند ہونا
بولنےکی جرأت نہ ہونا، عاجز ہونا
ناطِقَہ بَند کَرنا
بولتی بند کرنا، بولنے کی مجال نہ رہنے دینا، عاجز کردینا، دم بند کرنا
ناطِقَہ لال ہونا
رک : ناطقہ بند ہونا ۔
ناطِقَہ سَر بَگَریباں ہونا
بولتی بند ہونا، عاجز ہونا
ناطِقَہ تَنْگ ہونا
ناطقہ تنگ کرنا (رک) کا لازم ، بولتی بند ہونا ۔
ناطِقَہ تَنگ کَرنا
رک : ناطقہ بند کرنا ۔
نا اُمِّید ہونا
مایوس ہونا، نراس ہونا، ناکام ہونا
نا اُمِّید کَرنا
آس توڑنا، دل توڑنا، ناکام کرنا، نراس کرنا، مایوس کرنا
ناؤ بَھر کَر ڈُبونا
غرق کرنا ؛ بالکل برباد کر دینا ، کسی کام کا نہ رکھنا ۔
ناؤ چھوڑنا
گھاٹ سے بندھی کشتی کھولنا ، ناؤ چلانا ، ناؤ کو کھینا ، کشتی روانہ کرنا ۔
ناؤ ڈَگمَگانا
ناؤ کا ہچکولے کھانا ، ناؤ کا ڈوبنے کے قریب ہونا ؛ (مجازاً) کسی خطرے یا مصیبت سے دو چار ہونا ۔
ناؤ ڈُوبنا
ناؤ ڈبونا (رک) کا لازم ، کشی غرق ہونا ۔
ناو ہونا
(جوائم پیشہ) ایک قبیلے کے ٹھگوں کا گروہ بندی کونا، جماعت بنانا، جتھا بنانا
ناؤ کَنارے لَگنا
ناؤ کنارے لگانا (رک) کا لازم ، منزل پر پہنچنا
ناؤ کَھڑی ہونا
ناؤ کا ٹہرنا ۔
ناؤ کھینا
کشتی چلانا ؛ گھر کا خرچ اُٹھانا ، کفالت کرنا ، کفیل ہونا ۔
ناؤ مَنجدھار میں ڈولنا
مصیبت میں پھنسنا ، پریشانیوں میں مبتلا ہونا ۔
ناؤ مَنجدھار میں پَڑنا
(کنایۃً) معاملہ کا پیچیدا اور مشکل ہوجانا
ناؤ مَنجدھار میں رَہنا
ہمیشہ مشکل میں گرفتار رہنا ۔
ناؤ مَنجدھار میں پَڑنا
معاملے کا پیچ دار اور مشکل ہو جانا
ناؤ میں خاک اُڑانا
صاف صاف جھوٹ بولنا ؛ ناحق تہمت دھرنا ؛ بہانہ تراشنا ۔
ناؤ میں خاک اُڑانا
کنایہ ہے صاف صاف دروغ گوئی سے
ناؤ نارے لَگانا
منزل پر پہنچانا ، مشکل آسان کرنا
ناؤ پار لَنْگھانا
رک : ناؤ پار لگانا ۔
ناؤ اُٹھانا
رک : نام اُٹھانا ، نام مٹانا ، ہستی کو فنا کرنا ۔
ناوَک بَیٹھنا
تیر کا نشانے پر لگنا ۔
ناوَک چَلانا
تیر چلانا، تیر پھینکنا، ناوک اندازی کرنا
ناوَک چَلنا
تیر چلنا، ناوک چلنا، ناوک چلانا کا لازم
ناوَک سا تیز نِکَل جانا
صاف نکل جانا، قابو میں نہ آنا
ناز بَرداریوں سے پالْنا
بہت لاڈ پیار سے پالنا ۔
ناز بَرپا کَرنا
ناز و انداز دکھانا، اداؤں سے دل لبھانا، اِٹھلا نا
ناز بَتانا
ناز کرنا سِکھانا ، ناز آفرینی کی تعلیم دینا ، ناز و انداز سے متعلق معلومات بہم پہنچانا ۔
ناز چَلانا
نخرے کرنا ، ادا دکھانا ، اِٹھلانا ، چونچلے بگھارنا ۔
ناز دِکھانا
نخرے کرنا ، ادا دکھانا ، اِترانا ، اِٹھلانا ۔
ناز ہونا
فخرہونا، گھمنڈ ہونا
ناز کَرْنا
نخرہ کرنا، چوچلا کرنا، لاڈ کرنا
ناز کِھینچنا
رک : ناز اًٹھانا ۔
ناز لینا
گھمنڈ یا غرور کرنا ، اکڑنا ۔
ناز میں آنا
گھمنڈ کرنا، اِترانا
ناز نَخرے اُٹھانا
ناز برداری کرنا، نخرے اور چوچلے جھیلنا
ناز پَر ہونا
اِٹھلانا ، لاڈ کرنا ، نخرہ کرنا ۔
ناز سے چَلْنا
ناز و انداز سے چلنا، اِٹھلا کے، مٹک کر چلنا، ٹھمک کر چلنا، خراماں خراماں چلنا
ناز اُٹھانا
ناز برداری کرنا، نخرے اور چوچلے جھیلنا
ناز اُٹھنا
ناز اٹھانا کا لازم، بدمزاجیاں برداشت ہونا، نخرے گوارا ہونا
ناز اٹھوانا
ناز اُٹھانا کا متعدی المتعدی، خوشامدیں کرانا
نازاں ہونا
فخر ہونا ، اِترانا ، غرور ہونا ۔
ناز بَرداری کَرنا
نخرے اٹھانا، نخرے سہنا، لاڈ پیار کرنا
نازِل ہونا
آسمان سے آنا
نازِل کَرنا
پہنچانا، بھیجنا، وارد کرنا
نازِل پَڑنا
نازل ہونا ، اُترنا ، گرنا ۔
نازِل رَہنا
موجود رہنا ، گزرنا ، واقع ہونا ۔
ناظِرَہ کَرنا
قرآن شریف دیکھ کر پڑھنا
نازِش ہونا
فخر ہونا ، ناز ہونا ۔
نازِش اُٹھانا
دوسرے کی بے پروائی یا گھمنڈ کو برداشت کرنا
نازِش اُٹھنا
نازش اٹھانا (رک) کا لازم ، گھمنڈ کی برداشت ہونا
نازوں میں پَلنا
ناز نخروں میں پلنا ، بہت ناز سے پرورش پانا ۔
ناز و نِعَم سے پالنا
عیش و عشرت میں پرورش کرنا ، بہت چاؤ سے پالنا ۔
ناز و نِعمَت میں پالْنا
لاڈ اور پیار میں نیز عمدہ عمدہ کھانے کھلا کر پرورش کرنا ، دنیا کی نعمتیں کھلا کھلا کر پرورش کرنا ۔
نَبات چُننا
(عو) ریت رسم کے وقت دلھن کے کندھوں ، کہنیوں ، گھٹنوں ، پیٹھ اور ہاتھوں پر رکھی جانے والی مصری کی نو ڈلیوں کو دولھا کا ہاتھ لگائے بغیر منھ سے کھانا ۔
نَبات چُنانا
رک : نبات چنوانا ۔
نَبات چنوانا
ریت رسم کے وقت دلھن کے کندھوں، کہنیوں، گھٹنوں، پیٹھ اور ہاتھوں پر رکھی جانے والی مصری کی نو ڈلیوں کو دولھا کا ہاتھ لگائے بغیر منھ سے کھانا
نَبیڑ لینا
پورا کر لینا ، تمام کر لینا ؛ بھگت لینا ، بسر کر لینا ، گزار لینا
نَبی کا ڈَنْکا ہونا
آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہٰ وسلم کے نام کا بول بالا ہونا ۔
نَبی کا کَلِمَہ پَڑھنا
نبی کا ذکر کرنا، آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہٰ وسلم کا نام لینا
نَبِیذ ڈالنا
برتن میں شراب انڈیلنا ؛ شراب بنانا ، شراب کشید کرنا ۔
نَبْض بَھری ہونا
(طب) نبض میں خون خوب بھرا ہوا محسوس ہونا ، نبض کا سخت محسوس ہونا ۔
نَبض بِگَڑنا
رک : نبض انتشار میں ہونا ، حالت ِنزع طاری ہونا ۔
نَبض چُھونا
نبض پر انگلی رکھنا ؛ مرض کی تشخیص کرنا ، بیماری یا صحت کا جائزہ لینا ، حسن و قبح معلوم کرنا ۔
نَبْض دیکْھنا
طبیب کا بیمار کی نبض پر ہاتھ رکھ کر اُس کی رفتار معلوم کرنا، نبض کی حرکت سے بیمار کی حالت کا اندازہ لگانا، مرض کی تشخیص کرنا، صحت یا بیماری کا اندازہ کرنا
نَبض دِکھانا
طبیب یا حکیم کو نبض ملاحظہ کرانا، مرض کی تشخیص کرانا
نَبْض ڈُوبنا
۔نبض کی رفتارمفقودہونا۔مثال کے لیے دیکھو نبض اُبھرنا۔
نَبض جاننا
صحت یا بیماری سے آگاہ ہونا ، حالت یا طبیعت سے واقف ہونا ، مزاج داں ہونا ۔
نَبض کا چَلنا
نبض کا جلد جلد حرکت کرنا ، نبض کا بہت تیزی کے ساتھ چلنا جو حرارت بڑھ جانے کی علامت ہے
نَبْض خَفِیف ہونا
نبض کی حرکت کم یا سست ہونا ، نبض کا آہستہ آہستہ چلنا ؛ زندگی کے آثار کم ہونا .
نَبض کھولنا
شریان پر نشتر لگا کر فاسد خون بہا دینا ، فصد کھولنا ۔
نَبْض کی رَفْتار سُسْت ہونا
نبض کی حرکت کم ہونا ، نبض کا آہستہ آہستہ چلنا ؛ نزع کا عالم ہونا ۔
نَبْض کی رَفتار تیز ہونا
نبض کی حرکت کا تیز ہونا ، نبض کا زور زور سے دھڑکنا ؛ مراد : اشتعال یا خوف کے باعث حالت غیر ہونا ۔
نَبْض مُختَلِف ہونا
(طب) نبض کی حالت کا بدلتے رہنا ۔
نَبض پانا
نبض کو محسوس کرنا ، نبض کی حرکت کا پتا لگانا ، مرض یا اس کی کیفیت معلوم کرنا ، بیماری کی تشخیص کرنا نیز سبب معلوم ہونا ۔
نَبض پَچھاننا
رک : نبض پہچاننا جو فصیح ہے ۔
نَبض پَہچاننا
۱ ۔ نبض دیکھ کر بیماری کا حال معلوم کرنا ، بیماری یا صحت کا جائزہ لینا ، تشخیص کرنا ۔
نَبض پَر ہاتھ ڈالنا
رک : نبض پر ہاتھ رکھنا جو زیادہ مستعمل ہے ، تشخیص کرنا نیز جائزہ لینا ۔
نَبض پَر ہاتھ دَھرنا
رک : نبض پر ہاتھ رکھنا جو فصیح ہے ، مرض کی تشخیص کرنا ۔
نَبْض پَر ہاتھ ہونا
خبر ہونا ، آگاہی ہونا ؛ میلان و مزاج سے واقف ہونا ۔
نَبْض پَر ہاتھ رَکھنا
۔طبیعت نبض دیکھنے کے لیے نبض پرہاتھ رکھتے ہیں۔؎
نَبض پَر اُنگلِیاں ہونا
رک : نبض پر ہاتھ ہونا جو فصیح ہے ، جسمانی یا دیگر کیفیات سے آگاہ ہونا ۔
نَبض پَر اُنگلِیاں رکھنا
رک : نبض پر ہاتھ رکھنا جو فصیح ہے ؛ تنبیہاً کسی غلطی کا احساس دلانا ۔
نَبض پَھڑَکنا
رک : نبض اُچھلنا ، نبض کا تیز چلنا ۔
نَبْض صاف ہونا
نبض کی حرکت درست ہونا ، نبض کی تمام بے اعتدالیاں دور ہونا ، مریض کا صحت مند ہونا ۔
نَبْض ساقِط ہونا
رک : نبض ُرکنا ۔
نَبْض سَخْت ہونا
نبض کا خون سے بھرا ہونا اور دبانے سے نہ دبنا ۔ نبض سخت ہوتی ہے ، کیونکہ شریان خشک ہوتی ہے ۔
نَبض طَلَب کَرنا
نبض دکھانے کو کہنا ، نبض دیکھنے کے لیے کلائی پیش کرنے کا تقاضا کرنا ۔
نَبْض ٹَٹولنا
رک : نبض پانا ، بیماری کی تشخیص کرنا نیز جائزہ لینا ۔ ۔
نَبْض تیز ہونا
نبض کی حرکت کا تیز ہونا ، نبض تیز تیز چلنا ۔
نَبض تیز تیز چَلنا
نبض کا زور زور سے حرکت کرنا ، نبض کا بہت تڑپنا نیز (جذبات کی وجہ سے) دل کا زور زور سے دھڑکنا ۔
نَبض ٹَھہَر جانا
نبض کی حرکت رک جانا ؛ جمود طاری ہونا نیز موت واقع ہو جانا ۔
نَبض اُبَھرنا
نبض کی حرکت کا کم ہو کر پھر تیز ہو جانا، نبض ڈوب کر پھر چلتی ہوئی محسوس ہونا
نَبض اُچَھلنا
نبض کا زور زور سے حرکت کرنا ، نبض کا تڑپنا ۔
نَبضیں چھوڑنا
مایوس ہو جانا ، اُمید منقطع کر لینا ، نا اُمید ہو جانا نیز ہوش کھو بیٹھنا ، گھبرا جانا ۔
نَبْضیں ڈِھیلی ہونا
حواس باختہ ہونا ، اُمید منقطع ہونا
نَبضیں ڈُوبنا
رک : نبض ڈوبنا ، نزع کی کیفیت طاری ہونا ۔
نَبضیں جانا
رک : نبضیں ُچھوٹنا معنی نمبر۱ (غیرمستعمل) ۔
نَبضیں رُکنا
شریان یا دل کی حرکت بند ہو جانا نیز جمود طاری ہونا ، کسی عمل یا حرکت کا رک جانا۔
نَبْضیں ساقِط ہونا
رک : نبض ساقط ہونا ، نبضوں کی حرکت بند ہو جانا نیز ہوش اُڑنا ۔
نَبضیں ٹَٹولنا
رک : نبض ٹٹولنا ؛ حالات کا جائزہ لینا ۔
نَبضیں تَھمنا
نبضوں کا رُکنا ، رگوں کی حرکتوں کا تیزی کے بعد سست پڑ جانا ؛ (مجازاً) کسی حرکت یا عمل کا تھم جانا ۔
نَبضیں ٹھیرنا
نبضوں کا رُک جانا ، نبضوں کی حرکت بند ہو جانا ، نبضوں میں سکون آ جانا نیز نبضوں کی حرکت معمول پر آجانا ۔
نَبضیں اُبَھر جانا
رک : نبض اُبھرنا ، نبضوں کا ڈوب کر پھر چلتی ہوئی محسوس ہونا ۔
نَبضِ اِنتِشار میں ہونا
نبض کا خلافِ قاعدہ چلنا، نبض کا بے قاعدہ ہونا، حالتِ نزع میں ہونا
نَبْضوں کا چَلنا
ناڑیوں کا بہت تیزی کے ساتھ حرکت کرنا ، دونوں ہاتھوں کی نبضوں کا جلد جلد چلنا جو حرارت کے بڑھ جانے کی علامت ہے
نَچ مَچانا
رک : نچا مارنا جو فصیح ہے
نَچا مارنا
(کنایۃً) ادھرسے ادھر پھرانا
نَدامَت آنا
شرمندگی محسوس ہونا ۔
نَدامَت کِھینچنا
رک : ندامت اٹھانا ۔
نَدامَت اُٹھانا
شرمندہ ہونا ، خجل ہونا ، افسوس کرنا ، پچھتانا ، شرمندگی اُٹھانا ۔
نَدامَت اُٹھنا
شرمندگی ہونا ، خجالت ہونا .
نَدارَد کَرنا
ختم کردینا، کھالینا
نَدِّیاں بَہانا
(کنا یۃ ً) بہت زیادہ رونا ، کثرت سے آنسو بہانا ۔
نَدی چَڑھنا
ندی میں پانی زیادہ آجانا، ندی میں پانی کی سطح بلند ہوجانا، ندی میں طغیانی آنا، ندی کا پانی معمول کی حد سے بڑھنا
نَدی اُترنا
ندی کا پانی کم ہوجانا
نَدِیدوں کی طَرَح تَکنا
کسی چیز کو حسرت سے دیکھنا ؛ للچائی ہوئی نظروں سے دیکھنا.
نَفع مُرَتَّب ہونا
فائدے معلوم ہونا ، اچھائیاں ظاہر ہونا ، فائدہ پہنچنا ، مثبت اثرات پہنچنا ۔
نَفَع دینا
فائدہ پہنچانا ، فیض پہنچانا ؛ (روحانی طور پر) فائدہ مند ہونا
نَفَع ہونا
(مالی) منفعت حاصل ہونا ، منافع ملنا ، فائدے حاصل ہونا ۔
نَفَع کَمانا
فائدہ حاصل کرنا ؛ نفع اٹھانا ، مالی منفعت حاصل کرنا ۔
نَفَع کَرنا
فائدہ پہنچانا ؛ صحت بخشنا ۔
نَفَع لینا
فائدہ اُٹھانا ، منافع حاصل کرنا ۔
نَفَع میں لینا
منافع حاصل کرنا ، بطور نفع لینا ۔
نَفَع میں رَہنا
فائدے میں رہنا ، منفعت ہونا ، نقصان نہ ہونا
نَفَع مِلنا
فائدہ حاصل ہونا ، فیض پہنچنا ۔
نَفَع پانا
فائدہ حاصل کرنا : منفعت پانا ۔
نَفَع پَہُنچانا
فائدہ پہنچانا ، نفع کرانا ، منفعت بہم پہچانا ۔
نَفَع پَہُنچنا
نفع پہنچانا (رک) کا لازم ؛ فائدہ حاصل ہونا ۔
نَفَع رَہنا
فائدے میں رہنا ، فائدہ یا نفع ہونا
نَفَع سوچنا
فائدے کی سوچنا ، فائدہ پیش ِنظر ہونا
نَفع اُٹھانا
مالی منفعت حاصل کرنا، فائدہ اٹھانا
نَفَع دیکھنا
فائدہ پیش ِنظر رکھنا، فائدہ دیکھنا
نَفا کِھینچْنا
نفع دیکھنا، فائدہ اٹھانا، نفع حاصل کرنا
نَفاسَت ٹَپَکنا
سلیقہ مندی اور عمدگی ظاہر ہونا ۔
نَفاذ ہونا
عمل درآمد ہونا
نَفاذ پانا
رائج ہونا، پُراثر ہونا، اطلاق ہونا
نَفاذ پَذِیر ہونا
کسی دستور ، حکم یا قانون کا جاری ہونا ، رائج ہونا ، نافذ ہونا ۔
نَفل ماننا
کسی مقصد کے حصول کے لئے نفلی نماز پڑھنے کا منت ماننا، منت ماننا کہ کام ہونے پر اتنے نفل پڑھوں گا
نَفَس کا تَنگی کَرنا
دم گھٹنا ، سانس لینے میں دشواری ہونا ؛ کمال تکلیف اور الجھن ہونا
نَفَس کِھینچنا
سانس لینا ؛ زندہ رہنا ۔
نَفَس پَیدا ہو جانا
جلد جلد سانس آنا ؛ سانس کی تکلیف ہو جانا ۔
نَفَس تَنگ کَرنا
ناک میں دم کرنا ، ضیق میں جان کرنا ، ستانا ، عاجز کرنا ، جان کھانا
نَفَس نَفَس میں سَمانا
ہر سانس میں بسنا ، سانسوں میں سمانا ؛ روح میں پیوست ہونا ، دل میں بسنا۔
نَفی ہونا
انکار ہونا ، نامنظور یا رد ہونا ۔
نَفی کَرنا
انکار کرنا، نامنظور کرنا، رد کرنا
نَفی میں جَواب دینا
انکار کرنا ، نامنظور کرنا ، نہیں کرنا ۔
نَفی میں سَر ہِلانا
نفی میں جواب دینا ؛ انکار میں سر ہلا دینا ۔
نَفِیر خَواب بَلَند ہونا
خراٹوں کی آواز آنا ؛ نیند گہری ہو جانا ۔
نَفِیر خَواب بَلَند کَرنا
خراٹے لینا ؛ گہری نیند سو جانا ۔
نَفِیر پُکارنا
منادی کرنا ، اعلان کرنا ۔
نَفِیری بَجنا
ڈونڈی پٹنا ، اعلان ہونا ۔
نَفِیری بَجوانا
شہنائی بجوانا ، اعلان کروانا ۔
نَفِیری کَرنا
فریاد کرنا ، التجا کرنا ، رونا دھونا ۔
نَفِل پَڑھنا
نفل نماز ادا کرنا ۔
نَفخ ہونا
پیٹ میں ہوا یا گیس بھر جانا ، اپھارہ ہو جانا ۔
نَفْقَہ چھوڑنا
عورت کا روٹی کپڑے کا حق اپنے شوہر سے نہ لینا
نَفْقَہ دینا
مرد کا اپنی بیوی کو روٹی کپڑے یا اس کا معاوضہ دینا ، گزر اوقات کا مقررّہ خرچ ادا کرنا ۔
نَفْقَہ دِلانا
قاضی یا عدالت کا عورت کو خاوند سے گزر اوقات کا ماہانہ خرچ دلوانا
نَفْقَہ روکنا
مرد کا اپنی بیوی کو روٹی کپڑے کا خرچ ادا نہ کرنا ۔
نَفرَت آنا
کراہیت محسوس ہونا ، گھن آنا ۔
نَفرَت آنا
کراہت معلوم ہونا
نَفرَت ہونا
ناپسند ہونا، ناگوار ہونا
نَفرَت کا بِیج بونا
بیزاری پیدا کرنا ، کراہیت دلانا ۔
نَفرَت کا نِشانَہ بَننا
حقارت سے دیکھا جانا ۔
نَفْرَت کَرنا
گھن کھانا، کراہت کرنا، حقارت کی نظر سے دیکھنا، ذلیل سمجھنا، بیزاری سے کام لینا
نَفْرَت کھانا
بہت بیزار ہونا ، متنفر ہونا ۔
نَفرَت کی آگ بَھڑَکنا
بہت نفرت ہونا ، بیزاری ہونا ۔
نَفرَت کی اَگنی جَلنا
رک : نفرت کی آگ بھڑکنا ۔
نَفرَت کی نِگاہ سے دیکھنا
حقارت آمیز رویہ برتنا ، حقیر سمجھنا ؛ نفرت کرنا ۔
نَفرَت مول لینا
کسی کی نظروں میں حقیر ہونا ، ناپسند کیا جانا ، حقارت سے دیکھا جانا ۔
نَفْرَت رَکھنا
کسی چیز سے تنفر کرنا، بیزار رہنا
نَفرین بھیجنا
ملامت کرنا، لعنت کرنا
نَفرِین ہونا
لعنت ملامت ہونا، پھٹکار ہونا
نَفرین کا طَوق پَڑنا
ملامت ہونا، نفرین ہونا
نَفرِین کَہنا
بُرا بھلا کہنا، لعنت ملامت کرنا
نَفرین کَرنا
ملامت کرنا، پھٹکارنا
نَفس آ جانا
خود غرضی یا لالچ پیدا ہو جانا ۔
نَفس اَندھا ہونا
خود غرض ہونا ۔
نَفس کا جَمانا
نفس کو آمادہ کرنا ، پختہ عزم کرنا ۔
نَفس کی اِصلاح کَرنا
اپنی ذات کی اصلاح ، اپنی ذات کی خرابیوں کو دور کرنا
نَفس کو مارْنا
نفسانی خواہشات کو مارنا ، زہد و تقویٰ اختیار کرنا ۔
نَفس کو ضَبط کَرنا
رک : نفس کو مارنا
نَفس کُشتَہ ہونا
خواہش نفسانی نہ رہنا، دل کا مرجانا، نیز انا کا مرجانا
نَفْس مارنا
اپنے نفس کی خواہشوں کو روکنا، دل کو مارنا، طبیعت پر قابو پانا، پارسا اور پاک دامن رہنا، زہد و تقویٰ اختیار کرنا
نَفْس مَغلُوب ہونا
خواہش ِنفسانی سے دل کا پاک صاف ہونا ، نفس کی سرکشی جاتی رہنا ۔
نَفْس موٹا ہونا
خود پسند ہونا ، اپنی تعریف پر خوش ہونا ۔
نَفس پَر قُدرَت دینا
عورت کا مرد سے نکاح کرنا یا خود کو نکاح میں دے دینا ۔
نَفْس قَتل کَرنا
اپنے نفس سے جہاد کرنا ، بدی سے دور رہنا ، نفسانی خواہشات کو ختم کر لینا ۔
نَفس سوزی کَرنا
خود کو جلانا ؛ جگر سوزی ۔
نَفسِ مُطمَئِنَّہ حاصِل ہونا
سکون ِقلب ہونا ۔
نَفسِ مُطمَئِنَّہ حاصِل کَرنا
اطمینان ِقلب حاصل کرنا ۔
نَفْسی نَفْسی ہونا
نفسی نفسی کا عالم ہونا ، نفسا نفسی ہونا ۔
نَفْسی نَفْسی کا عالَم ہونا
نفسا نفسی ہونا ؛بے پناہ خود غرضی ہونا ۔
نَفسی نَفسی کا بازار گَرَم ہونا
نفسا نفسی ہونا ، افراتفری ہونا ، بہت خود غرضی ہونا ۔
نَفسی نَفسِی پڑنا
نفسا نفسی ہونا
نَفسِیاتی رَنگ دینا
علم نفسیات کے حوالے سے بحث کرنا یا نتیجہ نکالنا ۔
نَفسُ الاَمر ہونا
حقیقت پر مبنی ہونا ، نفس الامری ۔
نَفُور ہونا
متنفر ہونا ، بیزار ہونا ، دور بھاگنا ۔
نگَنْدے ڈالْنا
فرق فرق سے سی دینا، شلنگے ماردینا
نَگِین چَڑھنا
انگوٹھی پر نگینہ جڑا ہونا ، نگینہ لگنا-
نَگِین کھودنا
نگینے پر نقش یا حروف کھودنا ۔
نَگِینَہ جَڑا جانا
جواہر نصب کرنا ، نگ بٹھانا ۔
نَگِینَہ جَڑنا
زیورات میں نگ بٹھانا
نَغْمَہ اَلاپنا
نغمہ چھیڑنا ، گیت گانا ۔
نَغْمَہ بَجانا
کسی ساز پر نغمہ چھیڑنا ؛ گیت گانا ۔
نَغْمَہ چھیڑنا
گیت گانا ، گانا شروع کرنا ۔
نَغْمَہ گانا
نغمہ سرائی کرنا ، گانا سنانا ، گیت گانا ۔
نَغْمَہ گھولنا
اچھے نغمے سنانا ؛ سریلی آواز یا سُریلاپن پیدا کرنا ۔
نَغْمَہ مَچانا
راگ چھیڑنا ؛ ساز کو مرتعش کرنا ۔
نَغْمَہ نِکالنا
نغمہ چھیڑنا ؛ کوئی تازہ گیت ایجاد کرنا ؛ (مجازاً) کوئی نئی بات پیدا کرنا ، نئے خیالات و افکار پیش کرنا ۔
نَغْمَہ پَیدا ہونا
(موسیقی) کسی ساز سے آواز آنا ؛ ُسریلا یا مترنم ہونا ۔
نَغْمَہ سَرا ہونا
گانا سنانا ، گیت گانا ۔
نَغْمَہ سَرائی کَرنا
نغمہ سرا ہونا، گیت گانا
نَغمے اَلاپنا
نغمے چھیڑنا ، گیت گانا ؛ خوشی کا اظہار کرنا ۔
نَغمے گانا
خوش الحانی کے ساتھ گیت وغیرہ گانا ، گانے گانا ، ترانے گانا ۔
نَغمے لُٹانا
نغمے بکھیرنا ، گیت گانا ؛ خوشی کا اظہار کرنا ۔
نَغمے نِکالنا
باتیں کرنا ، نکتہ چینی کرنا ۔
نَغمے پُھوٹنا
ساز سے آواز نکلنا ، الاپ ہونا ۔
نَغمے سُنانا
گیت گانا ، نغمہ الاپنا ۔
نَغمے اُبَلنا
خوشی کا اظہار ہونا ۔
نَغْموں کی رِم جِھم ہونا
نغمے گائے بجائے جانا ۔
نَہ لینا
ٹھوکر کھانا (
نَہا آنا
غسل کرنا، نہانا
نہا دھو لینا
غسل کرنا ؛ جسمانی طور پر پاک صاف ہوجانا ۔
نَہا جانا
ڈوب جانا، تربتر ہو جانا، بھیگ جانا، شرابور ہوجانا
نَہا لینا
غسل کرنا ، جسم کی غلاظت دھولینا ؛ (رک : نہانا) ۔
نَہائِیوں پَسِینَہ آنا
نہاتے ہی پسینہ آجانا ، پسینے میں شرا بور ہونا ، بہت زیادہ پسینہ آجانا
نَہان ہونا
نہانا ، غسل کرنا ، اشنان کرنا ، نہانے یا اشنان کے لیے جانا
نَہان کا میلَہ ہونا
رک : نہان کا میلا ۔
نَہان نَہانا
۔ چھٹی یا چلے پر پاکی کے لیے زچہ کا غسل
نَہانے کی حاجَت ہونا
عورت کا کپڑوں سے ہونا، حیض کی حالت میں ہونا، میلے سر ہونا
نَہانی ہونا
عورت کو احتلام ہونا ، عورت کا خواب میں ناپاک ہو جانا ؛ کپڑوں سے ہونا ، ایام آنا
نہار ہونا
صبح سے بن کھائے ہونا، صبح سے بالکل نہ کھانا، بالکل بھوکا یا گرسنہ ہونا
نہار مُنھ نام نَہ لینا
۔ بن کھائے نام نہ لینا۔ ایسے منحوس یا کنجوس کی نسبت بولتے ہیں جس کا صبح ہی صبح نام لینے سے دن بھر فاقہ کرنا پڑے۔
نہار نہار دیکھنا
صبح صبح دیکھنا
نہار رَہنا
صبح سے بغیر کچھ کھائے ہونا، بھوکا رہنا، خالی پیٹ رہنا، صبح سے بن کھائے رہنا
نہار توڑنا
صبح صبح کچھ کھانا، ناشتہ کرنا
نہار ٹُوٹنا
صبح کو تھوڑا سا کھا لینا ؛ صبح صبح کھانا ؛ ناشتہ کرنا ، تھوڑا سا کھانا ، کچھ نہ کچھ کھانا ، ۔
نَہاری دینا
گھوڑے کو نہاری (گڑ) کھلانا
نَہاری کَرنا
ناشتہ کرنا ؛ صبح کچھ کھانا ۔
نَہاری کھانا
صبح کا ناشتہ کرنا، چاشت کے وقت کا طعام کھانا
نَہایا دھویا بَرابَر ہونا
نہا دھو کر صاف ہونے کے بعد پھر گندی حالت ہو جانا
نَہَج پَر پَہُنْچنا
رخ پر پہنچنا، مرحلے یا منزل پر آنا
نَہِیں چَلنا
بس نہ چل سکنا ، کہنے پر عمل نہ ہونا ، اختیار نہ ہونا ۔
نَہِیں ہاں کَرنا
کبھی اقرار کبھی انکار کرنا
نَہِیں ہونا
انکار ہونا
نَہِیں کَرْنا
انکار کرنا، نہ کہنا
نَہِیں نَہ فَرمانا
(احتراماً) نہیں نہ کرنا ، انکار نہ کرنا ۔
نَہِیں نَہ کَرنا
انکار نہ کرنا ، ٹال نہ دینا
نَہِیں نَہیں کَرنا
متواتر انکار کرنا ، بار بار انکار کرنا ، بالکل انکار کرنا
نَہِیں سے ہاں ہونا
کچھ تھوڑا بہت سہارا ہونا ، کچھ تو ہونا ، تھوڑا بہت ہونا
نَہِیبِ شَمشِیر سے کانپنا
تلوار کے ڈر سے تھرانا (کسی بادشاہ کی ہیبت اور عظمت کو ظاہر کرنے کے لیے کہتے ہیں)
نَہلا دینا
رک : نہلانا۔
نَہلائی جانا
غسل دیا جانا ؛ غسل میت ہونا۔
نَہلانا دھلانا
(مجازاً) صاف کرنا، پاک صاف کرنا
نَہلے پَر دَہلا لَگانا
بڑھ چڑھ کر جواب دینا۔
نَہلے پَر دَہلا مارنا
جیتنے والی چال چلنا ، ہوشیاری سے کام لینا ؛ برتر تدبیر کرنا
نَہْلے پَر دَہْلا پَڑنا
نہلے پر دہلا مارنا (رک) کا لازم ؛ ایک سے بڑھ کر ایک زبردست ہونا۔
نَھن جَلْنا
گائے بھینْس وغیرہ کا دودھ خشک ہو جانا
نَہْر بَہانا
(کنایتہ) بہت آنسو بہانا۔
نَہْر بَہنا
نہر جاری ہونا ؛ نہر میں پانی چلنا۔
نَہْر بَننا
(کاشت کاری) نہر بنانا (رک) کا لازم ؛ دریا یا جھیل سے نہر نکلوائی جانا
نَہر بَنانا
(کاشت کاری) فراہمی آب کے لیے نالی کھودنا ، دریا سے پانی کی شاخ نکال کر لانا
نَہْر چُھٹنا
فوارہ جاری ہونا۔
نَہْر جاری ہونا
پانی کی نہر موجود ہونا ، نہر میں پانی چلنا ، نہر بہنا
نَہْر کاٹْنا
دریا سے نہر نکالنا، دریا سے شاخ نکالنا، نہر تیار کرنا
نَہر کَرنا
جھکنے کے لیے آمادہ ہونا۔
نَہْر کَٹنا
نہر کاٹنا (رک) کا لازم ؛ نہر بننا ؛ دریا یا جھیل سے نہر نکلوائی جانا
نَہْر کَٹوانا
نہر کاٹنا (رک) کا تعدیہ ، دریا یا جھیل سے نہر نکلوانا
نَہْر کھودنا
(کاشت کاری) نہر نکالنا۔
نَہْر کُھدنا
(کاشت کاری) نہر کھودنا (رک) کا لازم ؛ دریا یا جھیل سے نہر نکلوائی جانا
نَہْر کُھدوانا
نہر کھودنا (رک) کا تعدیہ ؛ دریا یا جھیل سے نہر نکلوانا
نَہْر نِکالنا
دریا سے پانی کی ایک شاخ لانا ، نہر جاری کرنا ، نہر بنانا۔
نَہْر نِکَلنا
نہر نکالنا (رک) کا لازم ؛ دریا یا جھیل سے نہر نکلوائی جانا
نَہْر نِکَلوانا
(کاشت کاری) دریا یا جھیل سے نہر نکلوانا
نَہر توڑ لینا
(کاشت کاری) نہر توڑ کر پانی اپنے کھیت میں لگا لینا
نَہر ٹُوٹ جانا
نہر میں سوراخ ہو کر پانی ضایع ہو جانا
نَہریں جاری ہونا
فیض جاری رہنا ، فائدہ پہنچنا۔
نَہٹے مارنا
ناخن مارنا، خراش ڈالنا، ناخنوں سے زخمی کرنا، ناخن سے کسی جسم پر نشان ڈالنا، پنجے مارنا
نَہضَت فَرمانا
رحلت کرنا ، سفر عدم کو روانہ ہونا ، مر جانا۔
نَہضَت ہونا
روانگی ہونا ، کوچ ہونا ، کسی مقام سے اٹھ کر دوسرے مقام کی طرف چلنا
نَہْضَت کرْنا
کوچ کرنا، روانہ ہونا
نَہضَت فَرما ہونا
رک : نہضت فرمانا ، کوچ کرنا ، روانہ ہونا ۔
نَے بَجانا
بانسری بجانا ، مُرلی بجانا ۔
نَے بَجنا
نے بجانا (رک) کا لازم ، بانسری بجنا
نَیچَہ بانْدھنا
(بھنڈے برداری) نیچے کی دونوں نالیاں لے کر ان پر کپڑا لپیٹنا اور ان کو آپس میں باندھ کر جوڑنا
نَیچَہ بَسانا
حقے کے نیچے میں عرق کیوڑہ یا کوئی اور خوشبودار عرق ڈال کر روئی سے بند کردینا، اس طرح نیچہ خوشبودار ہو جاتا ہے
نَیچَہ تازَہ ہونا
نیچہ تازہ کرنا (رک) کا لازم ؛ نیچہ بھگویا جانا ، نیچے پر پانی ڈالنا ، حقہ تازہ ہونا
نَیچَہ تازَہ کَرنا
دیکھو تازہ کرنا
نَیچا باندھنا
رک : نیچہ باندھنا ، حقے کی دونوں نلیاں لے کر ان پر کپڑا لپیٹنا ؛ (کنا یۃً) دونوں آنکھیں بند کر دینا ۔
نَیہلا پَھیلانا
بیاہ رچانا
نَین بَرَسنا
آنکھوں سے آنسو ٹپکنا ، بہت آنسو بہنا ۔
نَین بَھر دیکھنا
بھر پور آنکھ سے دیکھنا ؛ بغور دیکھنا ۔
نَین بَھر سونا
نیند بھر سونا ، آرام کی نیند سونا ، دیر تک سونا ۔
نَین بَھر بَھر دیکھنا
رک : نین بھر دیکھنا ۔
نَین بَھرنا
آنکھوں میں آنسولے آنا ؛ رو پڑنا ۔
نَین بِچھانا
(استقبال ، خیر مقدم یا تعظیم کے لیے) آنکھیں بچھانا ۔
نَین چَھلَک پَڑنا
آنکھ سے آنسو بہنا ، رو پڑنا ۔
نَین چُرانا
نظریں چرانا ، آنکھیں نہ ملانا ، تغافل کرنا ۔
نَین دُرائے پِھرنا
نظریں دوڑانا ، اِدھر ُادھر دیکھتے جانا ، کسی کو تلاش کرنا ۔
نَین کے پاؤں کَر جانا
آنکھوں کو پاؤں بنا کر جانا ، سر کے بل جانا ، نہایت شوق سے جانا ۔
نَین لال ہونا
آنکھیں سرخ ہو جانا ؛ نہایت خفا ہونا ۔
نَین لَگانا
آنکھیں لڑانا ، نظریں ملانا ؛ لبھانا ، پیار جتانا ۔
نَین لَگنا
آنکھ لڑنا ، آنکھوں کا ملنا ؛ پیار ہو جانا ۔
نَین مَٹَکّا ہونا
آنکھیں لڑنا ، عشق ہونا ۔
نَین مَٹکانا
آنکھوں سے ناز و انداز دکھانا ، نظر بازی کرنا ، آنکھوں سے رجھانا ، آنکھوں سے لبھانا ، آنکھیں مٹکانا ۔
نَین مَٹَکّا کَرنا
کسی کو لبھانے کے لیے آنکھیں ملانا ؛ نظر بازی کرنا ۔
نَین میں چُبنا
آنکھوں میں چبھنا ، آنکھوں کو تکلیف دینا ۔
نَین میں سَمانا
آنکھوں میں سمانا ؛ نظر آنا ۔
نَین مِلانا
آنکھیں ملانا ؛ آنکھیں لڑانا ۔
نَین نَچانا
رک : نین مٹکانا ، نظر بازی کرنا ۔
نَین پَسار کَر دیکھنا
آنکھیں کھول کر دیکھنا ، بغور دیکھنا ۔
نَین پَسارنا
آنکھیں کھولنا .
نَین سیں نَین مِلانا
آنکھ سے آنکھ ملانا ، نظریں چار کرنا ۔
نَینَہ لَگانا
آنکھیں ملانا ؛ عشق لڑانا (رک : نیناں مع تحتی الفاظ) ۔
نَینا لَگانا
آنکھیں لگانا ، آنکھیں لڑانا ۔
نَیناں لَڑانا
آنکھوں سے آنکھیں لڑانا
نَینوں کے جال میں پَھنْسنا
نظروں کا اسیر ہونا ، محبت بھری نگاہوں کا شکار ہو جانا ؛ عاشق ہو جانا ۔
نَینوں کے تِیر چَلانا
گھائل کرنے والی نگاہوں سے دیکھنا ، معشوق کا اپنے عاشق کو بے قرار کرنا ۔
نَیْنوں میں جادُو ہونا
خوبصورت آنکھیں ہونا ؛ دل موہ لینے والی آنکھیں ہونا ۔
نَیرَنگ بانْدْھنا
شعبدہ دکھانا ، نئے نئے روپ دکھانا ۔
نَیرَنگ لانا
انقلاب بپا کرنا ، تبدیلی لانا ۔
نَیرَنگی دِکھانا
تبدیلی قبول کرنا
نَیرَنگِیاں دیکھنا
کرشمہ سازی کا مظاہرہ کرنا ؛ کسی کو رنگ بدلتے دیکھنا ۔
نَیرَنگِیاں کَرنا
کرشمے دکھانا ۔
نَیرَنگ دِکھانا
شعبدہ دکھانا ، جادو کرنا ، سحر کرنا ۔
نیرَنگِیاں دِکھانا
کرشمے دکھانا، شعبدے بازی کرنا
نَیسانی کَرنا
مسلسل بارش برسانا ۔
نَجات دینا
رک : نجات بخشنا ، رہا کرنا ، بچانا ۔
نَجات پانا
مغفرت ہونا
نَجِس ہونا
نہانے کی ضرورت ہونا ؛ سوتے میں احتلام ہونا ؛گندہ ہونا ، ناپاک ہونا
نَک چھیدَن کَرنا
(عو) ناک چھیدنا ؛ (مجازاً) ذرا ذرا سی بات پر اعتراض یا گرفت کرنا
نَک سِک دُرُسْت کَرنا
سنوارنا، ٹھیک کرنا، درست کرنا
نَک سِک دُرُسْت رَکھنا
لباس، کپڑے لتے وغیرہ کو صحیح حالت میں رکھنا
نَک توڑا اُٹھانا
ناز نخرے برداشت کرنا ، ناز اُٹھانا ، ناز بے جا گوارا کرنا ۔
نَک توڑے سَہنا
نخرے برداشت کرنا ؛ بدمزاجی سہنا ۔
نَک توڑے اُٹھانا
رک : نک توڑا اُٹھانا ، جس کی یہ جمع ہے ۔
نَکْہَت آراسْتَہ کَرنا
خوشبو پھیلانا
نَقاب چھوڑنا
(عورتوںکا) جالی دار کپڑا چہرہ پر ڈال لینا ، نقاب پوشی ۔
نَکبَت بَرَسنا
نحوست برسنا ، ادبار کا ظاہر ہونا ۔
نَکیل ڈالْنا
قابو میں کرنا ۔
نَکیل ہاتھ میں ہونا
قابو ہونا، قبضہ ہونا، لگام ہاتھ میں ہونا، کسی کے اختیار میں ہونا
نَکیل تھامنا
روکنا ، منع کرنا
نَک گِھسْنی کَرانا
ناک رگڑوانا
نَک گِھسْنی کَرنا
عبادت کرنا
نَخّاس چَڑھنا
بازار میں بکنے جانا
نَخّاس دِکھانا
بازار میں بیچنے کے لیے بھیجنا ، بازار دکھانا
نَخل بَندی کَرنا
گل کاری کرنا، خوبصورت بنانا
نَخل ماتَم ہونا
عزا داری ہونا ، ماتم خانہ بن جانا ؛ مراد : بہت گریہ ہونا ۔
نَخلِ گُلِ جَوانی سَبز ہونا
جوان ہونا ، بھرپور جوانی آنا نیز جوانی کا دل کش ہونا ۔
نَخلِ ہَسْتی تَباہ ہونا
مر جانا
نَخلِ مُراد کو پَہُنچنا
تمنا یا مراد بر آنا ، خواہش پوری ہوجانا ۔
نَخلِ اُمِّید باروَر ہونا
توقع یا خواہش پوری ہونا ، کامیابی حاصل ہونا ؛ (مجازاً) بیٹا پیدا ہونا
نَخْرَہ بَگھارنا
ناز کرنا، چوچلا دکھانا، اِترانا، بہانہ کرنا، حیلہ کرنا، نخرا بگھارنا
نَخْرَہ کَرنا
رک : نخرا کرنا ۔
نَخْرا بگھارنا
ناز کرنا، چوچلا دکھانا، اِترانا، بہانہ کرنا، حیلہ کرنا
نَخْرا لانا
رک : نخرا کرنا ، ناز اور لاڈ کرنا ، چوچلا دکھانا
نَخْرا اُٹھانا
ناز اٹھانا، غرور برداشت کرنا
نَخْرے بَگھارنا
رک : نخرا بگھارنا ۔
نَخْرے دِکھانا
نخرے کرنا ؛ اِترانا ، حیلے بہانے کرنا ۔
نَخْرے ہونا
(عور) بے جا ادائیں ہونا ، نخرے ہونا
نَخْرے میں آنا
مغرور ہوجانا ، ناز و ادا دکھانا ۔
نَخْرے نِکَلنا
حیلے بہانے ختم ہونا ، کس بل نکلنا ۔
نَخْرے سُننا
ناز اُٹھانا ، چونچلے برداشت کرنا ۔
نَخْرے اُٹھانا
ناز اٹھانا، غرور برداشت کرنا
نَخوَت کی ہَوا بَھر جانا
بہت مغرور ہو جانا ۔
نَخوَت سے بَھرا ہونا
پر از غرور و تکبر ہونا
نَکِیر کَرنا
اعتراض کرنا ، روکنا ، ٹوکنا ۔
نَکّی میں گانا
ہلکے سُروں میں گانا ، ہلکی آواز میں گنگنانا ، منمنا کے گانا ، گنگنانا ۔
نَکّی پَر لَگانا
جوے (نکی) کے دانو پر رکھنا
نَکّی پَر رَکھنا
جوے (نکی) کے دانو پر رکھنا
نکُّو بَنانا
بد نام کرنا، رُسوا کرنا، انگشت نما کرنا
نَکُّو کرنا
بدنام کرنا، رسوا کرنا
نَک نَک کَرنا
نخرہ کرنا ، ناک بھوں چڑھانا
نَکسِیر چَلنا
رک : نکسیر پھوٹنا ۔
نَکسِیر نَہ پُھوٹنا
ذرا بھی نقصان نہ ہونا ، تھوڑی سی تکلیف نہ پہنچنا / ہونا ، بڑا نقصان نہ ہونا ، کسی کو تکلیف یا ضرر نہ پہنچنا ۔
نَکسِیر پھوڑنا
ناک سے خون جاری کرا دینا ، ایسی ضرب لگانا کہ ناک سے خون نکلنے لگے ۔
نَکسِیر پُھوٹنا
ناک سے خون آنا ، مرض رعاف کا پیش آنا ۔
نَکْٹی بَننا
برا بننا ، بدنامی مول لینا ۔
نَکْٹی ہونا
رسوائی ہونا ، بد نامی ہونا ، فضیحتی ہونا ، تحقیر اور ذلت ہونا ۔
نکٹی لینا
چٹکی لینا
نَکتوڑے کَرنا
اِترانا ، ناز برداری کرانا ، مزاج دکھانا ، نخرے کرنا ۔
نَکتوڑے توڑْنا
ناز نخرے کرنا ، ناک بھوں چڑھانا.
نَکتورے جَتانا
احسان جتانا ، ناگواری سے کوئی کام کرنا ۔
نَل بَھر جانا
ناف نلے میں درد ہونا ، ناف نلے ٹل جانا ۔
نَل بَھرنا
پیٹ بھرنا ، خوب کھانا (طنزاً مستعمل)-
نَل چَلانا
بانسوں کو حرکت میں رکھنا، نیز ایک جادوئی عمل جو چوروں کو پکڑنے کے لیے کیا جاتا ہے
نَل کاٹ دینا
پانی بند کر دینا ، پانی کی رسد منقطع کر دینا (عموماً محصول وغیرہ ادا نہ کرنے پر) ۔
نَل پُھوٹنا
نل سے پانی وغیرہ جاری ہونا ؛ کثرت سے پانی نکلنا (عموماً فوارے کی ٹونٹی سے) ۔
نَلا اَڑَنگ بَڑَنگ ہو جانا
نلے کا اپنی جگہ سے سرک جانا
نَلا اَم جانا
نلے کا اپنی جگہ سے سرک جانا ، ناف کا جاتا رہنا ، ناف ہٹنا ، پیٹ کے پٹھوں کا اکڑ جانا ۔
نَلائی کَرنا
نلانے کا کام کرنا ، کھیتوں کی صفائی کرنا ، جھاڑیوں وغیرہ کو تراشنا یا چھانٹنا-
نلے اڑنگ بڑنگ ہو جانا
ناف ٹل جانا
نَلے دھارنا
گرم پانی سے اعصاب کا علاج کرنا (عورتوں کے اعصاب کا مخصوص علاج) ۔
نَلے ٹَل جانا
کل سے بیکل ہو جانا ، بے کلی ہو جانا ؛ ناف ٹل جانا ، عصبہائے زیریں کا اکڑ جانا ۔
نَم ڈَھلنا
پانی گرنا ، رطوبت کا بہنا ۔
نَم کھانا
گیلا ہو جانا ، سیلن سے خراب ہو جانا (عموماً کاغذ کے لیے مستعمل) ۔
نَماز آنا
نماز پڑھنے کا طریقہ معلوم ہونا، نماز پڑھنے کا سلیقہ ہونا
نَماز اَدا ہونا
نماز ادا کرنا کا لازم، نماز کا پڑھا جانا، عبادت، نماز کے فریضے کی بجا آوری ہونا، نماز پڑھنا، عبادت، نماز کا فریضہ بجا لانا
نَماز اَدا کَرنا
نماز پڑھنا، عبادت، نماز کا فریضہ بجا لانا
نَماز باطِل ہونا
(فقہ) نماز میں کوئی ایسا فعل واقع ہونا جو نماز کو توڑدے ، نماز کا ٹوٹ جانا
نَماز بَجا لانا
(احتراماً) نماز ادا کرنا ۔
نَماز بَند کَرنا
(کشتی) دونوں پیر جوڑ کر جست کر کے حریف کی بائیں جانب بیٹھ جانا اور زور سے اپنے دونوں گھٹنے اُس کے بائیں ہاتھ پر مار کر چت گرادینا
نَماز بَرپا رَکھنا
نماز پڑھنے کا عمل یا سلسلہ جاری رکھنا ، دائم نماز پڑھنا ، نماز قائم رکھنا ۔
نَماز فاسِد ہو جانا
کسی وجہ سے نماز کا شرع کے مطابق جائز شمار نہ ہونا ، نماز کا ضائع یا با طل ہو جانا نیز نماز ٹوٹ جانا ، نماز کا ازروئے فقہ صحیح نہ رہنا
نَماز گَنڈے دار ہونا
کبھی کبھی نماز پڑھنا ، پابندی سے نماز نہ پڑھنا ، کبھی نماز پڑھنا کبھی نہ پڑھنا
نَماز کرنا
نماز ادا کرنا، نماز پڑھنا
نَماز کھونا
نماز کا موقع گنوانا ، نماز نہ پڑھنا ، نماز چھوڑ دینا ، عبادت نہ کرنا
نَماز پَڑھنا
۲۔ عبادت کرنا ، پرستش کرنا ، خدا کی بندگی کرنا
نَماز پَر کَھڑا ہونا
نماز پڑھنے کے لئے کھڑا ہونا (خصوصاً) مبتدی کا نماز کے لئے کھڑا ہونا، مبتدی کا نماز پڑھنا شروع کرنا
نَماز پَر کَھڑا کَرنا
مبتدی کو نماز پڑھانا شروع کرنا ، نماز پڑھنے کی ابتدا کروانا ۔
نَماز قائِم کَرنا
نماز ادا کرنا ، نماز پڑھنا ، نماز کو تمام شرائط کے ساتھ ادا کرنا ۔
نَماز قائِم رَکْھنا
باقاعدہ نماز پڑھتے رہنا نیز اور دیگر تمام شرائط کے ساتھ نماز کا اہتمام کرنا ۔
نَماز قَضا ہونا
حالت حیض میں ہونا، ایام کی حالت میں ہونا، بے نمازی ہونا
نَماز قَضا کَرنا
فرض نماز وقت ِمقررہ پر نہ پڑھنا، نماز کا وقت گزار دینا یا نماز سرے سے ادا ہی نہ کرنا، نماز چھوڑ دینا
نَماز قُبُول ہونا
اللہ کی نظر میں اس عبادت کا پسندیدہ ہونا ، نماز کا شرف ِقبولیت پانا
نماز ٹرخانا
بے دلی سے جلدی جلدی نماز پڑھنا
نَماز توڑنا
کسی وجہ سے نماز کی تکمیل نہ کرنا اور درمیان میں چھوڑ دینا، سلام پھیرنے سے پہلے ہی کسی وجہ سے نماز میں سے نکل جانا
نَماز تُوٹنا
رک : نماز ٹوٹنا جو درست املا ہے
نَماز ٹُوٹنا
نماز پڑھتے پڑھتے کوئی ایسا فعل سرزد ہوجانا جس سے نماز کا جاری رکھنا ازروئے فقہ ممکن نہ ہو ، نماز مکمل نہ ہونا ، نماز فاسد ہونا ۔
نَمازی ہونا
نماز کا پابند ہونا ، نماز پڑھنے والا ہونا ۔
نَمازی کَرنا
نماز کا پابند یا عادی بنانا ، نمازی بنانا
نَمَد پوش ہونا
پوستین پہننا ؛ کم قیمت یا سادہ کپڑے پہننا ، سادگی اور فقیری اختیار کرنا ؛ صوفی بن جانا
نَمَک بَند کَرنا
زخم پر نمک باندھنا ، (زخم) پر نمک لگا کر بند کرنا
نَمَک بَر جَراحَت ہونا
زخم پر نمک چھڑکنا ، تکلیف میں اور تکلیف دینا (فارسی محاورے نمک برجراحت زدن سے ماخوذ)
نَمَک بَر زَخْم ہونا
دکھ پر دکھ دینا ۔ زخم پر نمک چھڑکنا
نَمَک بَھرنا
کسی چیز میں نمک رکھنا ، زخم میں نمک ڈالنا ، اذیت دینا
نَمَک بولنا
کسی کے احسان کو پیش نظر رکھتے ہوئے اس کی حمایت میں بولنا ، نمک کھاکے نمک حلالی کرنا
نَمَک چاکْنا
رک : نمک چکھنا جو رائج املا ہے
نَمَک چاٹْنا
نمک خوار ہونا ، کسی کے ٹکڑوں پر پلنا ، غلامی کرنا
نَمک چکھانا
کھانے میں نمک مرچ کا اندازہ کرنے کے لیے کسی کو تھوڑا سا کھلانا، کچھ کھلانا
نَمَک چَکھنا
پکتے ہوئے کھانے کو تھوڑا سا کھا کر نمک مرچ کی کمی بیشی دیکھنا، کسی کے دسترخوان سے متمتع ہونا
نَمَک چِھڑَ کنا
زخموں پر نمک چھڑکنا، (کنایہ) ستانا، تنگ کرنا، ایذا دینا، تکلیف میں اضافہ کرنا
نَمَک ڈالنا
۔ نمک چھڑکنا ، اذیت دینا
نَمَک دَوڑنا
خون میں نمک شامل ہونا ، کھائے پیے کا اثر باقی ہونا
نَمَک دینا
نمک ڈالنا ، نمک کا اضافہ کرنا ؛ نمک شامل کرنا ؛ مزے دار بنانا ، پر لطف کر دینا
نَمَک دُونا ہونا
حسن میں افزائش ہونا، ملاحت بڑھنا
نَمَک ہَلاہَل ہونا
نمک کا بہت زیادہ ہو جانا ، کھانے میں نمک بہت تیز ہو جانا جو گوارا نہ ہو
نَمَک حَلال ہونا
نمک حلال کرنا (رک) کا لازم ؛ وفادار ہونا ، شکر گزار اور احسان مند ہونا
نَمَک حَلال کَرنا
حق نمک ادا کرنا ، آقا کا وفادار رہنا ، حکم ماننا ، فرمان بجا لانا ، تابعداری کرنا ؛ کھائے پیے کا اچھا بدلہ دینا
نَمَک حَلالی کَرنا
اپنے مالک کی خیرخواہی کرنا، حق نمک ادا کرنا، طرف داری کرنا
نَمَک حَرام ہونا
دغا باز ہونا ، غدار ہونا ، محسن کش ہونا ، بے وفا ہونا
نَمَک حَرامی کَرنا
بے وفائی کرنا ، احسان فراموشی کرنا ، دھوکا دینا ؛ مربی یا آقا کا مال وغیرہ ہڑپ کر جانا
نَمَک ہونا
کلام یا آواز میں چاشنی ہونا ، شوخی کلام کا لطف ہونا
نَمَک جانا
ملاحت زائل ہونا ، چہرے کی کشش ماند پڑنا
نَمَک جَھڑنا
عمدگی ظاہر ہونا ، خوبصورتی جھلکنا ، لطف حاصل ہونا ، مزہ آنا
نَمَک کا حَق اَدا ہونا
نمک کا حق ادا کرنا (رک) کا لازم ؛ احسان کا بدلہ چکایا جانا ، وفاداری نبھایا جانا ۔
نَمَک کا حَق اَدا کَرنا
۔وفاداری کرنا۔ نمک حلال کرنا۔
نَمَک کا پاس کَرنا
کھائے پیے کا لحاظ کرنا ؛ کسی احسان کے سبب مروت سے پیش آنا
نَمَک کا پاس رَہنا
کسی احسان کا لحاظ ہونا ، مروت سے پیش آنا ۔
نَمَک کا شور ہونا
حسن کا شہرہ ہونا
نَمَک کھانا
کسی کی دی ہوئی روٹی کھانا، نیز دوسروں کے ٹکڑوں پر پلنا، ساختہ و پرداختہ ہونا، نوکری کرنا، ملازم ہونا
نَمَک کی کان میں نَمَک ہو جانا
جیسا ماحول ہو ویسا ہی بن جانا ، ماحول میں ڈھل جانا ، کہیں اور کے رسم و رواج کے مطابق اطوار اپنا لینا ، خود کو بدل لینا ، گھل مِل جانا ۔
نَمَک کی کَنکَری حَرام ہونا
بالکل فاقے سے ہونا، نمک تک منھ میں نہ جانا
نَمَک کی کَنْکَری کا شَرْمِنْدَہ نَہ ہُونا
ذرا بھی احسان مند نہ ہونا، کسی کا بالکل ممنون احسان نہ ہونا
نَمک لگانا
نمک چھڑکنا، اذّیت میں اضافہ کرنا، تکلیف دینا
نَمَک مَلنا
ذائقے کے لیے نمک لگانا ؛ اذّیت دینا ، تکلیف پہنچانا
نَمَک مِرچ لَگانا
چھیڑنا ، جلانا ، بھڑکانا ، اُکسانا ، جلے کو جلانا
نَمَک مِرچ لَگنا
نمک مرچ لگانا (رک) کا لازم ؛ تن بدن میں آگ لگنا ، نام سنتے ہی کمال نفرت کے سبب چراغ پا ہو جانا ، جل جانا ۔
نَمَک مِرچ مِلا کَر کَہْنا
حاشیہ چڑھانا ، مبالغہ کرنا ، اُکسانے کے لیے بڑھا چڑھا کر بتانا
نَمَک نَہ ہونا
ملاحت نہ ہونا ، چہرے پر کشش نہ ہونا
نَمَک پانا
مزہ پانا ، لطف حاصل ہونا
نَمَک پَلکوں سے اُٹھانا یا چُننا
عورتوں کا عقیدہ ہے کہ جتنا نمک زمین پر گرایا جائے گا عاقبت میں پلکوں سے اُٹھانا پڑے گا (رک : پلکوں سے نمک اٹھانا)
نَمَک پُھوٹ نِکَلنا
رک : نمک پھوٹ پھوٹ کر نکلنا ، حرام خوری کی سزا ملنا
نَمَک رَکھنا
ملاحت والا ہونا ، کشش رکھنا
نَمَک سے بَھرے ہونا
نمکین ہونا ، چٹخارے دار یا چٹ پٹا ہونا
نَمَک شیر ہونا
نمک تیز ہونا، کسی کھانے میں نمک تیز ہونا
نَمَک تیز رَہنا
کھانے میں نمک زیادہ ہونا
نَمَک زیادَہ ہو جانا
نمک کا مقدار سے بڑھ جانا ، طعام وغیرہ میں نمک بڑھ جانا ، نمک تیز ہو جانا کہ بد مزہ ہو جائے
نَمَک چَشی کَرنا
کھانے میں نمک کے ٹھیک ہونے کا اندازہ کرنا ؛ بچے کو پہلے پہل نمک چکھانے کی رسم کرنا ؛ منگنی کے بعد دونوں طرف سے شیرینی کے خوانوں کا آنا جانا ؛ (بازاری) چانٹے اُڑانا ، دھپ لگانا ، دھپیانا
نَمَکِ زَہر ہَلاہل ہونا
بہت نمک ہونا ، کھانے کی چیز میں نمک بہت تیز ہو جانا
نَمَک حَرامی پَر کَمَر باندھنا
بغاوت پر آمادہ ہونا ، بغاوت کرنا ؛ مالک کا مال ہڑپ کر جانا
نَمَک حَرامی پَر اُتَر آنا
بد سلوکی کرنا ، بے وفائی کرنا ، دغا دینا
نَمَک مِرچ چِھڑکنا
نمک مرچ ڈالنا
نَمَک پاشی ہونا
نمک پاشی کرنا (رک) کا لازم ، ایذا پہنچنا ، ستایا جانا
نَمَک پاشی کَرنا
نمک چھڑکنا ، نمک لگانا
نَمَک سُود کَرنا
نمک پیسنا نیز گوشت وغیرہ کو نمک لگاکر محفوظ کرنا یا نمکین بنانا
نَمَک زار کَرنا
نہایت نمکین کر دینا ، بہت سارا نمک بھر دینا ؛ بہت ایذا دینا
نَمَشکار کَرنا
نمسکار کرنا ، سلام کرنا
نَمَسکار کَہنا
(ہندو)نمستے کہنا ، پرنام کرنا ، سلام کرنا ، آداب بجا لانا
نَمَسکار کَرنا
(ہندو) (سر جھکا کر اور ہاتھ جوڑ کر) رام رام کہنا ، سلام کرنا کورنش یا آداب بجا لانا
نَمَستے کَرنا
(ہندو) پر نام کرنا ، سلام کرنا ، آداب بجا لانا
نَمْدا بَندھ جانا
نمدا باندھنا (رک) کا لازم ؛ دیوالیہ نکل جانا ، مفلس ہوجانا
نَمْدا بَنْدھوا دینا
غریب اور مفلس بنا دینا ، محتاج و فقیر بنا دینا
نَمدا باندھنا
دیوالیہ نکلوا دینا، مفلس بنا دینا، لوٹ لینا، محتاج کردینا
نَمدا بھیجنا
لعنت بھیجنا، لعنت کرنا، جانے دینا، نام نہ لینا، پناہ مانگنا، بچنا
نَمگِیرا لَگانا
شامیانہ نصب کرنا، اوس دھوپ وغیرہ سے بچنے کے لیے کپڑا تاننا
نَمگِیرا تاننا
(دھوپ، اوس وغیرہ سے بچنے کے لیے) شامیانہ لگانا
نَمگِیرا تَنا ہونا
نمگیرہ تاننا (رک) کا لازم ؛ شامیانہ لگنا ۔
نَمی آنا
رطوبت پیدا ہونا ، گیلا ہو جانا
نَمی چھوڑنا
رطوبت خارج کرنا
نَمی دینا
نم ہونا ، تر ہونا ، بھیگ جانا ؛ آنسو بہانا
نَمی لانا
بھیگنا ، تر ہونا (عموماً آنکھوں کا) ۔
نَمی نِچوڑ لینا
گیلاپن بالکل ختم کر دینا ، رطوبت زائل کر دینا ، خشک کر دینا ۔
نَمود کھونا
شیخی توڑنا، غرور توڑنا
نَمُونَہ بَنانا
مثال بنانا ، مثال کے طور پر پیش کرنا ۔
نَمُونَہ دِکھانا
اصل کا خاکہ دکھانا ، نقشہ دکھانا ، نقل دکھانا ؛ مثالاً نظیر پیش کرنا ۔
نَمُونَہ ہونا
نقشہ ہونا ، نقل ہونا ؛ (طنزاً) عجیب شخص ہونا
نَنگ دِلانا
شرم دلانا ، غیرت دلانا ، شرمندہ کرنا ۔
نَنگ جاننا
اپنی بے عزتی سمجھنا ، ذلت گرداننا ، عار محسوس کرنا ۔
نَنْگ کھو دینا
عزت کھو دینا ، نیک نامی پر دھبا لگانا ، رُسوا کرنا ۔
نَنْگ کی بیٹی ڈُوبتی چَلی لوگوں نے جانا مَتوالی ہے
عزت جانا ، عزت نہ رہنا ، ساکھ ختم ہونا ۔
نَنْگا کَرنا
بے عزت کرنا ، بدنام کرنا ، رُسوا کرنا ۔
نَنگے پاؤں ہو جانا
آستینیں چڑھا لینا ، لڑائی پر آمادہ ہو جانا ۔
نَنّے بَڑوں کو بَکھاننا
چھوٹے بڑوں کو برا بھلا کہنا، سارے کنبے کو کوسنا، کنبے والوں کو برا بھلا کہنا
نَنّھا بَننا
انجان بننا ، خود کو بھولا ظاہر کرنا ،معصوم بننا ۔
نَنّھا کاتنا
نہایت کفایت شعار ہونا
نَنّھے بَڑوں کو بَکھاننا
کنبے والوں کو بُرا کہنا ، چھوٹے بڑوں کو کوسنا
نَنّھے نادان بَن جانا
ناواقف ثابت کرنا ؛ بالکل بچہ ظاہر کرنا ۔
نَنّھی بَڑی بَکھانی جانا
سارا کنبہ کوسا جانا ، چھوٹے بڑوں کو برا بھلا کہا جانا
نَنّھی بَڑی کو بَکھاننا
چھوٹے بڑے سب کو کوسنا ، سارے کنبے کو برا بھلا کہنا ۔
نَنّھی بَننا
خود کو جان بوجھ کر نادان یا انجان ظاہر کرنا، معصوم بننا
نیپام بَم کی طَرَح پَھٹنا
الفاظ کا بہت زیادہ تکلیف دہ ہونا۔
نیپام اُگَلنا
نیپام بم سے حملہ کرنا ، نیپام بم برسانا۔
نَقاب بَڑھانا
رک : نقاب اُٹھانا ۔
نَقاب ڈالنا
۱۔چہرے پر نقاب ڈالنا ، چہرہ چھپانا ۔
نَقاب مُنھ پَر ڈال لینا
کپڑا منھ پر ڈال لینا ، چہرہ چھپا لینا
نَقاب اوڑھ لینا
کوئی کیفیت طاری کر لینا ، بھیس بدل لینا ۔
نَقاب اوڑھنا
چہرہ چھپانا، گھونگٹ کرنا
نَقاب پَہَننا
نقاب اوڑھنا ، منھ پر پردہ ڈالنا ، منھ چھپانا ۔
نَقاب اُڑھانا
نقاب پہنانا
نَقاب اُتَرنا
نقاب اُتارنا (رک) کا لازم ؛ پردہ فاش ہونا ، راز کھلنا ۔
نَقاب اُٹھانا
گھونگٹ کھولنا، منھ کھولنا، چہرے سے نقاب ہٹانا، منھ پر سے پردہ اٹھانا
نَقاب اُٹھنا
نقاب اٹھانا کا لازم، گھونگٹ کھلنا، منھ کھلنا، چہرے سے نقاب ہٹنا، منھ پر سے پردہ اٹھنا، چہرے سے نقاب ہٹ جانا
نَقاہَت ہونا
کمزوری ہونا ، ضعف و ناتوانی ہونا ۔
نَقب لگانا
درز ڈالنا، شگاف ڈالنا، گھس آنا، غلبہ پانا
نَقد دَم رَہنا
اکیلا رہنا، تنہا رہنا، مجرد رہنا، غیرشادی شدہ رہنا
نَقْب دینا
نقب لگانا ، راستہ بنانا ، چوری کی نیت سے راستہ بنانا ، سیندھ لگانا ۔
نَقْب کا سِرا ٹُوٹنا
سرنگ کا سوراخ دوسری طرف جا کر بننا
نَقْب کاٹنا
رک : نقب لگانا ۔
نَقْب کَرنا
سرنگ کھودنا ، سوراخ کرنا ۔
نَقْب کھودنا
سرنگ بنانا ، دیوار وغیرہ میں شگاف لگانا ، نقب لگانا ۔
نَقْب لَگنا
سیندھ لگنا، دیوار وغیرہ میں سوراخ ہونا، چوری ہونا
نَقد کَر لینا
کسی چیز کو بیچ کے نقد روپے لے لینا
نَقد کَرنا
معاملہ فوراً کرنا ۔
نَقدی بنانا
نقد رقم حاصل کرنا، روپیہ پیدا کرنا
نَقدی کھونا
جان لٹانا، جان دے دینا
نَقِیب ہونا
وجہ شہرت ہونا ، شہرت کا باعث ہونا ۔
نَقِیض بَننا
مخالف ہو جانا نیز متضاد بن جانا ، برعکس ہو جانا
نَقِیض ہونا
مخالف ہونا ، برعکس ہونا ، مقابل ہونا ؛ متضاد ہونا ۔
نَقْل داخِل کَرنا
(قانون) کسی کاغذ یا وثیقے کی نقل عدالت وغیرہ میں دینا
نَقْل دینا
کسی اندراج یا درخواست کی نقل کر کے کسی کو دینا
نَقْل کو اَصْل کَر دِکھانا
کسی چیز کی نقل بالکل اصل کے مطابق تیار کر دینا ، ناممکن کو ممکن بنانا
نَقْل لانا
نقل کرنا ، نقل اُتارنا ، نقالی کرنا
نَقْل نِکالنا
کسی شخص کی نقل اتارنا، نقالی کرنا
نَقْل اُڑانا
کسی کے رنگ ڈھنگ کی تقلید کرنا، نقالی کرنا
نقل اڑنا
امتحان میں طالب علموں کا ایک دوسرے کے جوابات کی نقل کرنا یا ایک دوسرے سے جواب پوچھ کر لکھنا
نَقْل اُتارنا
کسی شخص کے اندازنشست وبرخاست ، گفتگو وغیرہ کو چہرے یا اعضا کی حرکت سے واضح کرنا ، سوانگ بھرنا
نَقْل اُتَرنا
نقل اتارنا (رک) کا لازم ؛ کسی صورت کے مشابہہ صورت بننا ۔
نَقْل مَکان کَرنا
ایک جگہ سے دوسری جگہ جانا، مکان تبدیل کرنا، رہائش تبدیل کرنا
نَقْلی لانا
نقلیں اُتارنا ۔
نَقّارَہ بَجانا
نام اونچا کرنا ، ڈنکا بجانا ، دھوم مچانا ۔ جنہوں نے نقارہ اسلام کا عرب و عجم میں بجایا ۔
نَقّارَہ بَجاتے پِھرنا
مشتہر کرتے پھرنا، منادی کرتے پھرنا، بہت شہرت دینا
نَقّارَہ بَجنا
شہرہ ہونا، دھوم مچنا
نَقّارَہ دینا
نقارہ بجانا
نَقّارَہ گَڑگَڑانا
نقارے کا شور ہونا، بہت زور سے نقارہ بجنا
نَقَّارَہ ہو جانا
پیٹ پھول جانا، ابھرجانا، اپھارہ ہو جانا، استسقا کی سی حالت ہو جانا
نَقّارَہ ہونا
نقارہ بجنا، طبل بجنا
نَقّارَہ کَرنا
رک : نقارہ بجانا ۔
نَقّارَہ کُوٹنا
رک : نقارہ بجانا ۔
نَقّارَہ پَھٹ جانا
نقارے کے چمڑے کا دریدہ ہو جانا جس سے پھر آواز نہیں نکلتی
نَقّارَہ توڑ دینا
نقارہ ٹوٹ جانا یا ٹوٹنا (رک) کا تعدیہ ؛ نقارے کو ناکارہ بنا دینا
نَقّارَہ ٹُوٹ جانا
نقارہ پھٹ جانا، نقارے کی لکڑی کا شکستہ ہو جانا، بجنے کے قابل نہ رہنا، ناکارہ ہو جانا
نَقّارَہ اُلَٹنا
ناٹ الٹ جانا، دیوالہ نکل جانا
نَقّارے بَجانا
طبل بجانا ؛ شہرت دینا ، مشہور کرنا ۔
نَقّارے بَجنا
نقارے بجانا (رک) کا لازم ، طبل بجنا ؛ شہرت ہونا ۔
نَقّارے پَر چوب لَگانا
نقارہ بجانا ؛ اعلان کرنا ۔
نَقْص نِکالنا
عیب نکالنا، اعتراض کرنا، کھوٹ یا خرابی ظاہر کرنا
نَقْش بَڑھانا
تاثر بڑھانا ، اثر بڑھانا ، سکہ بٹھانا
نَقْش بانْدھنا
تعویذ یا سحری خواص کا حامل نقشہ بازو وغیرہ پر باندھنا ۔
نَقْش بَیٹھنا
کسی کے دل میں جگہ کر لینا، دل پر اثر ہو جانا، قائم ہو جانا
نَقش بَھرنا
تعویذ کے خانوں کو پر کرنا، تعویذ لکھنا
نَقْش بِگَڑنا
حال سے بے حال ہونا ، حال دگرگوں ہونا
نَقْش چاٹْنا
(علاج کے طور پر) بیماری سے شفا پانے کے لیے کسی تعویذ کو پانی سے دھوکر چاٹنا یا پینا۔
نَقْش دھونا
نشان مٹانا ، یادگار مٹانا یا ختم کرنا ۔
نَقْش دھویا جانا
نقش محو کیا جانا ، کوئی نشان مٹایا جانا ، کسی چیز کا اثر ختم ہونا
نَقْش دِیوار بَنا رَہنا
ہر وقت حیرت زدہ یا سرا سیمہ رہنا، ہر وقت چپ چاپ رہنا، سکتے کے عالم میں رہنا .
نَقْش گَہرا ہونا
کسی چیز یا بات کا زیادہ اثر ہونا ، کوئی بات دل میں بیٹھ جانا ۔
نَقْش حَیرَت بَننا
بہت حیرت زدہ ہو جانا ،متعجب ہو جانا ۔
نَقْش حَیرَت بَنانا
حیرت کی تصویر بنا دینا ؛ بہت حیران کر دینا ، متحیر کر دینا ۔
نَقْش ہو جانا
دلنشیں ہو جانا، کسی بات کا دل و دماغ میں جم جانا
نَقْش ہونا
دل پر جمنا، بیٹھنا، دل نشیں ہونا
نَقْش جَلانا
تعویذ جلانا ، جادو ٹونے کے عمل میں کوئی فلیتہ یا تعویذ وغیرہ جلانا ، جادو کرنا ، سحر کرنا ، جنتر کرنا ۔
نَقْش جَمانا
رعب بٹھانا، قائم کرنا
نَقْش کاڑھنا
مصوری کرنا ، تصویر بنانا ۔
نَقْش کَندَہ ہونا
ذہن یا دل پر گہرے اثرات قائم ہونا ، نشان بننا ۔
نَقْش خاطِر ہونا
دل پر نقش ہونا ؛ خیال یا ذہن میں محفوظ ہونا ۔
نَقْش خَراب کَرنا
ہم یہ نہیں چاہتے کہ ۔۔۔۔۔ جیسی شخصیتیں بیرون ملک پاکستان کی شہرت کا نقشہ خراب کریں ۔
نَقْش کھیلنا
تاش یا گنجفہ کھیلنا ۔
نَقْش کِھیْنچنا
نقشہ کھینچنا، تصویر بنانا
نَقْش کُرسی پَر بَیٹھنا
زائچے کے تمام خانے صحیح بھرجانا ؛ مراد : مقصد حاصل ہونا ، مراد پوری ہونا ۔
نَقْش لِکْھنا
عالموں کا نقش اور تعویذ لکھنا
نَقْش مارنا
جادو کیا ہوا گرز یا بھالا پھینکنا ۔
نَقْش مَحو کَرنا
نقش مٹانا ، کسی نقش کا بگاڑ دینا ۔
نَقْش مِٹنا
حروف گھس جانا، مہر وغیرہ کے حروف کا زیادہ استعمال سے ختم ہوجانا، نشانات صاف ہوجانا
نَقْش مُراد کُرسی نَشِیں ہونا
مراد بر آئے ، آرزو پوری ہو ، تمنا بر آئے
نَقْش مُرَتَّب کَرنا
کسی بات کو ذہن میں محفوظ کرنا ، کسی بات یا واقعے کا ذہن پر اثر کرنا ، نقش جمانا ۔
نَقْش قائِم کَرنا
اثر قائم کرنا ، اثر انداز ہونا ، اثر چھوڑنا ۔
نَقْش ثَبت ہونا
نشان بیٹھ جانا ، نقش جم جانا ؛ کسی بات کا گہرا اثر ہونا
نَقْش ثَبْت کَرنا
مہر لگا دینا ؛ گہرا اثر ڈالنا ، فکری طور پر گہرا تاثر قائم کرنا ۔
نَقْش ثَبت رَہنا
نقش محفوظ رہنا ، کسی بات کے اثرات ہمیشہ کے لیے محفوظ رہ جانا ۔
نَقْش اُبھارْنا
(کسی علامت یا نشان کو) نمایاں کرنا ؛ سامنے لانا ؛ واضح کرنا ؛ پرورش کرنا ۔
نَقْش اُبَھرنا
انقش کا سطح سے اونچا یا نیچا ہو جانا ( جامع اللغات)
نَقْش اُجاگَر کَرنا
کسی چیز کے عکس کو اُبھارنا ، کسی چیز کی علامت یا نشان کو واضح کرنا ۔
نَقش اُٹھانا
کسی نشان کو مٹانا، کوئی عبارت یا نقاشی وغیرہ صاف کرنا، کسی نقش کو دھونا تاکہ صاف ہوجائے، دھبا صاف کرنا، کوئی تحریر یا نشان (حرف یا تصویر وغیرہ) پانی میں کپڑے کی بتی سے اس طرح صاف کرنا کہ دوسرے حروف یا نقش و نگار پر دھبا نہ آئے
نَقْش زَمِین ہونا
زمین میں گڑ جانا ، زمین میں دفن ہو جانا ۔
نَقْش زَمِین کَرنا
موت کے گھاٹ اتار دینا ، زمین میں گاڑ دینا ، زمین میں دفن کر دینا .
نَقشَہ آنْکھوں میں پِھرنا
کسی چیز کی تصویر نگاہوں میں گھومنا ، خاکہ نظر کے سامنے آجانا ۔ ا
نَقشَہ باندھنا
منظر کشی کرنا ، نقشہ کھینچنا ۔
نَقشَہ بَدَل دینا
حالت یا شکل تبدیل کر دینا ۔
نَقشَہ بَدَل جانا
حالت یا شکل کا متغیر ہوجانا، صورتِ حال تبدیل ہوجانا
نَقشَہ بَدَلنا
(کسی جگہ کی) صورت ِحال تبدیل ہو جانا ۔
نَقشَہ بَن کَر بِگَڑ جانا
حالت سنبھل کر خراب ہو جانا ۔
نَقشَہ بَننا
کسی جگہ کی صورت ِحال کا خاکہ ظاہر ہونا ۔
نَقشَہ بَنانا
ملزموں اور مجرموں کی فہرست تیار کرنا
نَقشَہ بَھرنا
خانہ پُری کرنا ، فارم بھرنا
نَقْشَہ بِگَڑنا
شکل مسخ ہو جانا، شکل خراب ہوجانا، بد شکل ہو جانا، بد ہیئت ہو جانا
نَقشَہ ڈالنا
کسی کام کا خاکہ دینا ؛ بنیاد ڈالنا ۔
نَقشَہ دینا
(عو) دھوکہ دینا ، بہانہ بازی کرنا.
نَقشَہ گَڑنا
حال خراب ہونا ، صورت بگڑ جانا ، بد انتظامی ہونا ۔
نَقشَہ حَل کَرنا
شطرنج کی کسی مشکل بازی کے نقشے کو کامیابی سے حل کرنا ۔
نَقشَہ ہونا
حالت ہونا ، کیفیت ہو جانا ۔
نَقشَہ جَم کَر اُکَھڑ جانا
اثر باقی نہ رہنا ، موثر نہ رہنا
نقْشہ جمْنا
رسائی ہونا
نَقشَہ کِھنچ جانا
تصویر بن جانا ، تصویر کھنچ جانا ، تصور واضح ہو جانا ، صورت سامنے آجانا ، عکس دل نشین ہوجانا ۔
نَقشَہ کِھینچنا
خاکہ بتانا ، حُلیہ بتانا ، حالت بیان کرنا ، حالت یا کیفیت واضح کرنا ۔
نَقشَہ لانا
خاکہ بنا لانا ، خاکہ اُتارنا ، تصویر کھینچ لانا ۔
نَقشَہ لِکھنا
تحریری طور پر سراپا بیان کرنا ۔
نَقشَہ مارنا
رنگ جمانا یا مارنا ، رنگ دکھانا ، نقشے بازی کرنا
نَقشَہ مِلنا
مشابہ ہونا ، ہم شکل ہونا ۔
نَقشَہ مِٹانا
نشان مٹانا، نقش محو کرنا، نقش مٹانا
نَقشَہ نَظَر آنا
منظر نگاہوں میں پھر جانا .
نَقشَہ نِکالنا
رسوا کرنا، الزام لگا کے بدنام کرنا
نَقشَہ نِکلَنا
بدنامی ہونا، رسوائی ہونا
نَقشَہ پَڑنا
سامنے آنا ، واسطہ پڑنا ۔
نَقشَہ پَلَٹنا
صورت ِحال بدل جانا ، حالات تبدیل ہونا ۔
نَقشَہ قائِم کَرنا
تصور قائم کرنا ، (ذہن میں) خاکہ بنانا.
نَقشَہ رَہنا
کیفیت برقرار ہونا ، حال پر قائم رہنا ۔
نَقشَہ رَقَم کَرنا
نقشہ بنانا ، نقشہ کھینچنا
نَقشَہ تَبدِیل ہونا
حالت یا حلیہ بدل جانا ۔
نَقشَہ تَبدِیل کَرنا
حالت یا حُلیہ بدل دینا ؛ جغرافیہ تبدیل کرنا ۔
نَقشَہ تیز ہونا
بات بننا، نصیب یاور ہونا، عروج حاصل ہونا، عہدہ حاصل ہونا، اثر اور طاقت بڑھنا، (دہلی) اقبال یاور ہونا، دور دورہ ہونا
نَقشَہ اُڑانا
چربہ اترنا، کسی کے طرز کی نقالی کرنا، کسی کا اسلوب اختیار کرنا
نَقشَہ اُتَرْنا
عکس اترنا، خاکہ تیار ہونا، تصویر کھنچنا (نقش اتارنا کا لازم)
نَقشا ہو جانا
حالت ابتر ہونا ، شرمندگی سے حالت خراب ہونا ۔
نَقشا اُتَروانا
تصویر کھنچوانا ، تصویر بنوانا ۔
نَقْش بَہ دِیوار بَن جانا
مجسم حیرت ہونا ۔
نَقْش بَندی کَرنا
تشکیل دینا ، صورت بنانا ، شکل دینا ۔
نَقْش بَر آب ہونا
پانی پر لکھا ہونا، ناپائیدار ہونا، عارضی ہونا
نَقْشے میں رَنْگ بَھرنا
خاکے کو رنگین کرنا
نَقْشِ دِیوار بَنا دینا
جامد و ساکت بنا دینا ؛ حیران کر دینا ۔
نَقْشِ دِل ہونا
نقش دل کرنا کا لازم، دل پر ثبت ہونا، دل پر کندہ ہونا، بہت اثر ہونا
نَقْشِ دِل کَرنا
دل پر کندہ کرنا، دل پر اثر کرنا، (نقش دل، کنایہ ہے یقین سے)، دل میں بیٹھ جانا
نَقْش مُحَبَّت بَھرنا
محبت کے تعویذ کے خانے بھرنا، محبوب کے حصول کے لیے محبت کا تعویذ لکھنا
نَقْشِ قَدَم پَر چَلنا
پیروی کرنا، تقلید کرنا، کسی کے پیچھے چلنا، کسی کی پوری پوری پیروی کرنا، نقش پر قدم رکھنا
نَقْشِ ہَستی مِٹانا
موت کے گھاٹ اُتارنا ، قتل کرنا ، مار ڈالنا ۔
نَقْش کالحَجَر ہو جانا
دل نشین ہوجانا، پتھر کی لکیر ہوجانا، خوب بیٹھ جانا، نہایت اثرپذیر ہوجانا، دل میں ایسا بیٹھ جانا کہ پھر نہ نکلے، ایسا نقش یا بات جس کو بھلایا نہ جاسکے
نَقْش کَندَہ کَرنا
ذہن یا دل پر گہرے اثرات قائم ہونا، نشان بننا، نقش کھودنا
نَقْش و نِگار بَنانا
کاغذ یا رنگوں سے پھول بوٹے بنانا ، سجانا ، گھر کی آرائش و زیبائش کرنا
نَقْش ساز
دھات کی پتلی سی تختی جس میں کاٹ کر حروف یا نقش وغیرہ بنا دیے جاتے ہیں اور اس کے ذریعے سے کسی سطح پر نقاشی کی جاتی ہے ، نقش ساز تختی
نَقْض کَرنا
عہد توڑنا ، وعدہ خلافی کرنا ۔
نَر دینا
جفتی کرانا (گھوڑوں کو) ۔
نَرْد کَچّی پَڑنا
نرد کے کھیل میں گوٹ کچی ہونا ، گوٹ کا منزل سے دور ہونا ، گوٹ پکی نہ ہونا۔
نَرْد اُٹھنا
گوٹ یا مہرے کا ایک گھر سے دوسرے گھر میں آنا ۔
نَرغَہ ہونا
چاروں طرف سے غنیموں میں گھیرا جانا ، گھیرے میں ہونا ۔
نَرغَہ کَر لینا
چھا جانا ، چاروں طرف سے گھیرلینا ۔
نَرغے میں آ جانا
مصیبت میں گھر جانا ، مبتلائے آفت ہو جانا ، آفت میں پھنس جانا، چاروں طرف سے گھر جانا ، گھیرے میں آنا ۔
نَرغے میں ڈالنا
محصور کرنا، گھیرنا، پھانسنا، چاروں طرف سے گھیرے میں ڈالنا، مصیبت میں پھنسا دینا
نَرغے میں گھیرنا
رک : نرغے میں ڈالنا ۔
نَرغے میں گِھرنا
رک : نرغے میں آجانا ۔
نَرغے میں ہونا
مشکلات میں گھر جانا
نَرغے میں جان ہونا
مصیبت میں پھنسا ہوا ہونا ، جان عذاب میں ہونا
نَرغے میں لینا
رک : نرغے میں ڈالنا ، گھیر لینا ۔
نَرغے میں پَڑنا
رک : نرغے میں آجانا ۔
نَرغے میں پَھنْس جانا
رک : نرغے میں آجانا ۔
نَرغے میں پھَنسانا
رک : نرغے میں ڈالنا ۔
نَرگِس پُھولنا
گل نرگس کا شگفتہ ہونا ، نرگس کے پھول کا کھلنا ۔
نَرْخ مُقَرَّر کَرنا
۔بھاؤ نکالنا۔
نَرْخَرا بولنا
مرتے وقت حلق سے بلغم کی آواز نکلنا، گھرا لگنا
نَرْخَری
حلقوم کی چھوٹی ہڈی ۔
نَرم گَرم ہونا
غصہ ہونا ، غصہ دکھانا ، ناراض ہونا ۔
نَرم گَرم سَہنا
سخت سست سہنا، رنج و راحت برداشت کرنا
نَرم کَرْنا
ملائم کرنا، پلپلا بنانا، سختی دُور کرنا
نَرما جانا
نرم کرنا ، ملائمت اور نرمی پیدا کرنا ، موم کرنا ؛ نرم کر دینا ، ملائم کر دینا (کنا یۃ ً) زخمی کرنا ، چھیدنا ۔
نَرْم گَرْم اُٹھانا
بُری بھلی برداشت کرنا ، سخت سست سہنا
نَرمی بَرَتنا
نرم رویہ رکھنا ، نرمی سے پیش آنا ، سختی نہ کرنا ۔
نَرمی کَرنا
رعایت برتنا ، محبت و شفقت سے پیش آنا
نَرْمی سے کام لینا
رعایت برتنا ، بردباری اور تحمل سے کام لینا ، بجائے غصے کے ہنس کے کچھ سمجھانا یا کہنا
نَرمی سے پیش آنا
محبت اور مروت سے کام لینا ، ہر ایک سے ہنس کے ملنا ، بردباری اور تحمل سے پیش آنا ، بغیر غصے اور سختی کے لوگوں سے ملنا
نَرسِنگا پُھونکْنا
صور بجانا ، ترئی بجانا ۔
نَرسِنگھا پُھکنا
رک : نرسنگا پھنکنا ۔
نَرسِنگھا پُھونکنا
رک : نرسنگا پھونکنا ۔
نَس چَڑھنا
نس کا اپنی جگہ سے ہٹ جانا (جس سے سخت درد اور تکلیف کا احساس ہوتا ہے) ، پٹھا چڑھنا ۔
نَص کَرنا
قطعی فتویٰ یا فیصلہ دے دینا ، حکم لگانا۔
نَس مَرنا
رگ یا پٹھے کا کمزور ہونا
نَس پَھڑَکنا
رک : رگ پھڑکنا ، شرارت کرنے پر آمادہ ہونا نیز (کسی کام یا حرکت پر) مائل ہونا ۔
نَسا جال پَھیلا رَکھنا
پھندے میں پھنسانا ، توڑجوڑ کرنا
نَسَق ہونا
منظم ہونا ، آباد ہونا ، مرتب ہونا۔
نَصْب کَرنا
کھڑا کرنا، گاڑنا، لگانا، قائم کرنا
نَشَہ آنا
لطف آنا ، مزہ آنا
نَشَہ بَرسانا
مدہوشی طاری کرنا ، بدمست کر دینا ۔
نَشَہ چَڑھانا
نشہ چڑھنا (رک) کا تعدیہ ؛ خمار طاری کرنا ۔
نَشَہ چَڑھنا
سرور طاری ہونا، مست ہو جانا، مدہوشی چھا جانا، مخمور ہونا، نشہ آنا
نَشَہ چھانا
نشہ چڑھنا، نشہ طاری ہونا، نشے کی کیفیت طاری ہونا، مست ہو جانا
نَشَہ ڈَھلنا
کسی ظرف میں شراب کا انڈیلا جانا ، نشہ آور شے انڈیلنا ۔
نَشَہ گانٹھنا
نشے کی چیز کھانا پینا، خمار حاصل کرنا، سرور گانٹھنا
نَشَہ گَٹھنا
رک : نشہ چڑھنا ۔
نَشَہ گھولنا
کوئی نشہ آور چیز جیسے بھنگ وغیرہ کسی رقیق شے میں حل کرنا یا گھوٹنا ۔
نَشَہ ہَرَن ہونا
۔(کنایۃً) بے ہوشی اورغفلت سے ہوش میں آنا۔ نسہ کا اُتر جانا۔ ہوش آجانا۔ غفلت دور ہوجانا۔؎
نَشہ ہونا
نشہ پیدا ہونا، نشہ چڑھنا، بدمست ہونا، خمار چڑھنا، مدہوش ہونا، متوالا ہونا، آنکھوں میں سرخی آنا
نَشَہ جَمانا
نشہ طاری کرنا ، نشہ قائم کرنا ، نشہ دینا ۔ آنکھ لڑاتا تھا ساقن بھی مسکراتی تھی ، یہ کیفیت دونا نشہ جماتی تھی ۔
نَشَہ جَمنا
نشہ جمانا کا لازم، نشے کو قیام ہونا، نشہ حاصل ہونا، نشہ پُراثر ہونا
نَشَہ کَرْنا
نشہ پیدا کرنا، مستی یا بے ہوشی لانا، نشہ لانا
نَشَہ کھانا
کوئی نشہ آور چیز جیسے افیون کی گولی وغیرہ کھانا
نَشَہ کِرکِرا کَرنا
رنگ میں بھنگ کرنا ، مزہ بگاڑنا ، عیش میں خلل ڈالنا ۔
نَشہ لانا
کسی شے کا سرور پیدا کرنا، نشہ آور ہونا
نَشَہ لَگنا
کسی چیز کی عادت ہو جانا ، چسکا لگنا ، لت پڑجانا ، ٹھرک ہو جانا ۔
نَشَہ مِٹّی کَردینا
۔نشہ کِرکرا کرنا۔ خالی بکواس میں تمام نشہ مٹی کردیا۔
نَشَہ نِکَھرنا
رک : نشہ چمکنا ؛ نشہ بڑھنا ۔
نَشَہ پانی کَرنا
نشے کی چیز کھانا پینا ، نشہ آور اشیا استعمال کرنا ، منشیات استعمال کرنا ۔
نَشَہ پَیدا کَرنا
نشے کی چیزیں کھانے سے مستی کی حالت ہونا
نَشَہ پِینا
کوئی رقیق نشہ آور شے استعمال کرنا ؛ شراب پینا ۔
نَشَہ پِلانا
مدہوش کرنا ۔
نَشَہ رَہنا
مستی قائم رہنا ، سرور باقی رہنا ، نشے کا اثر رہنا ۔
نَشَہ ٹُوٹنا
غرور ختم ہونا ، اصلی حالت پر آنا ، ہوش میں آنا۔
نَشَہ اُبَلنا
نشے کا اثر ظاہر ہونا ، نشے کی وجہ سے آنکھیں سرخ ہو جانا اور اُبھر آنا ۔
نَشَہ اُتارنا
نشے کے اثرات ختم کرنا
نشہ اُترنا
نشہ اُتارنا کا لازم، خمار جاتا رہنا، نیز غرور ٹوٹنا، فخر خم ہوجانا
نَشَر کَرنا
رُسوا کرنا ، بدنام کرنا ، شہرت خراب کرنا
نَشے کا خُمار چَڑھنا
ِشراب یا کسی نشہ آور شے کے اثرات کا شدت پکڑنا۔
نَشے کا لے اُڑنا
بہت نشہ چڑھنا ، بے خود بنا دینا ۔
نَشے کے ڈورے چُھوٹْنا
نشے کے ڈورے نمایاں ہونا ، شراب وغیرہ کے نشے سے آنکھوں میں سرخی آنا
نَشے میں آنا
نشے کے اثر سے مغلوب ہونا ، نشہ چڑھنا ۔
نَشے میں بَہَکنا
خمار کی وجہ سے بدحواس ہونا ، نشے میں بدحواسی کی باتیں یا حرکتیں کرنا ؛ بدمست ہوکر بیہودہ باتیں کرنا ۔
نَشے میں بَھنْگ ہونا
نشے میں چور ہونا ، بدمست ہو جانا ۔
نَشے میں بَھنْگ رَہنا
نشے میں ُدھت رہنا ، نشے میں چور رہنا
نَشے میں چُور ہونا
کسی دھن یا لگن میں سرشار ہونا ، مگن ہونا ۔
نَشے میں چُور کَرنا
بہت شراب پلا کر بدمست کر دینا ، مدہوش کرنا ۔
نَشے میں چُور رَکھنا
سرشاری کی کیفیت میں دیر تک گرفتار رکھنا ؛ کوئی تاثر دیر تک رہنا ۔
نَشے میں ڈُوبْنا
مخمور ہونا ، سرشار ہونا ، کمال درجہ نشہ ہونا ۔
نَشے میں غَرقاب ہونا
نشے کی زیادتی سے بدحواس ہو جانا ، نشے میں بدمست ہونا
نَشے میں گُھلنا
رک : نشے میں ڈوبنا ۔
نَشے میں جُھومنا
سرشار ہونا، مدہوش ہونا، مست ہونا
نَشے میں لَہرانا
نشے میں جھومنا ، مستی سے لڑکھڑانا ۔
نَشے میں لَت پَت رَہنا
نشے کی زیادتی سے بدحواس رہنا ، بہت زیادہ نشہ کرنا ۔
نَشے میں لے اُڑْنا
شدت ِسکر کا عقل و ہوش کو پراگندہ کر دینا ، نہایت سرور اور مستی میں سرشار کر دینا
نَشے میں سَرشار ہونا
بد مست ہونا، نہایت کیف و مستی میں ہونا، بہکا ہوا ہونا
نَشے سے بَہَکْنا
نشے میں بدحواس ہونا ، بدمست ہو کر بیہودہ باتیں کرنا ؛ مغرور ہونا ، گھمنڈ کرنا ۔
نَشے سے چَھلَکنا
نشے میں ُچور ہونا ، آنکھوں سے مستی چھلکنا ۔
نَشے سے چُور ہونا
رک : نشے میں ُچور ہونا جو زیادہ مستعمل ہے ۔
نَشیب پاٹنا
ناہمواری دور کرنا ؛ خلا ُپر کرنا ۔
نَشیب و فَراز دیکھنا
مختلف حالتوں سے گزرنا ؛ زندگی کے گرم و سرد کا ملاحظہ کرنا ؛ خوب غور و فکر کرنا ؛ اونچ نیچ ، اچھا ُبرا سوچنا
نَشیب و فَراز سے گُزَرنا
اچھے اور ُبرے حالات سے گزرنا ، (حالات میں) اُتار چڑھاؤ یا عروج و زوال سے گزرنا ، نفع نقصان پیش آنا ۔
نَشیمَن ہونا
نشیمن کرنا (رک) کا لازم ؛ ٹھکانہ ہونا ، آماج گاہ بننا۔
نَشیمَن کَرنا
گھونسلا بنانا، قیام کرنا، ٹھیہرنا
نَشو دینا
حرکت پیدا کرنا ؛ بالیدگی دینا۔
نَشو و نُما پانا
نمو یا بالیدگی حاصل کرنا، بڑھنا، اگنا، سرسبز و شاداب ہونا
نَشو و نَما پَکَڑنا
نمو یا بالیدگی حاصل کرنا ؛ رونق حاصل کرنا ؛ زیب و زینت پانا ۔
نَشو و نُما دینا
داشت پر داخت کرنا ، بڑھانا ، اُگانا ، قوت ِنمو بہم پہنچانا ؛ ترقی دینا ۔
نَشو و نُما ہونا
بڑھنا ، اُگنا ، پھلنا ُپھولنا
نَشو و نُما کَرنا
پرداخت کرنا ، پرورش کرنا ؛ خدمت کرنا ۔
نَشو پَذِیر ہونا
پھلنا ُپھولنا ، بڑھنا ، ترقی کرنا ، بالیدہ ہونا
نَشر ہونا
اعلان ہونا ، مشتہر ہونا ، نشر کیا جانا ۔
نَشْر کَرنا
ریڈیو یا ٹیلی وژن کے ذریعے ضروری اطلاعات وغیرہ دور دراز مقامات تک پہنچانا ، خبریں وغیرہ شائع یا مشتہر کرنا ۔
نَشرَح کَرنا
بچوں کے ختم قرآن کی خوشی کرنا، آمین کرنا، نشرہ کرنا
نَشَّہ بَھڑَکنا
نشہ آنا ، نشہ چڑھنا ، نشے میں زیادتی ہونا
نَشَّہ بودا ہونا
ایسا نشہ ہونا جس میں جرأت اور ہمت جاتی رہے ۔
نَشَّہ چَڑھا ہونا
نشہ طاری ہونا ، نشے میں ہونا ، خمار یا سرور ہونا
نَشَّہ چَمَکْنا
نشہ تیز ہونا ، نشہ پوری طرح چڑھنا ۔
نَشَّہ دو بالا ہونا
نشے میں زیادتی ہو جانا ، خمار بڑھ جانا۔
نَشَّہ گہرا ہونا
رک : نشہ تیز ہونا ، نشہ بڑھنا ، سرور یا خمار میں اضافہ ہونا ۔
نَشَّہ ہَلکا ہونا
مستی اور خمار میں کمی آجانا ، آنکھوں کی چمک جاتی رہنا ۔
نَشَّہ ہَرَن ہو جانا
گھمنڈ دور ہوجانا ؛ ہوش ٹھکانے آ جانا ۔
نَشَّہ ہَرَن کَر دینا
۔نشہ دور کردینا۔؎
نَشَّہ جَوان ہونا
۔نشہ کا تیزی پرآنا۔؎
نَشَّہ جھاگ کی طَرَح بَیٹھ جانا
غرور ختم ہو جانا ۔
نَشَّہ کِرکِرا ہونا
رنگ میں بھنگ ہونا ، مزہ بگڑنا ؛ عیش میں خلل آنا ، لطف جاتا رہنا
نَشَّہ پانی جَمانا
نشہ پانی کرنا ، نشہ کرنا
نَشَّہ پانی جَمنا
نشہ پانی جمانا(رک) کا لازم ؛ محفل سرور جمنا ۔
نَشَّہ پانی کَرانا
رشوت دینا
نَشَّہ پَیدا ہونا
نشے کی چیز استعمال کرنے سے نشے کی کیفیت ظاہر ہونا ، نشہ آنا(
نَشَّہ پُورا ہونا
خمار ہونا ، نشے سے تسکین ملنا ۔
نَشَّہ سَوار ہونا
ُدھن لگ جانا ، غیر معمولی دلچسپی ہو جانا ۔
نَشَّہ طاری ہونا
نشہ چھا جانا ، مستی چڑھنا ۔
نَشَّہ اُبَھرنا
ان کی بوجھل عقابی آنکھوں میں ایذا رسانی کی لذت کا نشہ اُبھر آیا ۔
نَشَّہ دو آتِشَہ ہونا
نشہ دوبالا ہونا ، نشے کا تیزی پر ہونا ؛ پُرتاثیر ہونا۔
نَشَّۂ عَیش ہَرَن ہونا
گھمنڈ ختم ہونا ، غرور جاتے رہنا نیز عیش و عشرت کا جاتے رہنا ۔
نَشْٹ ہونا
تباہ و برباد ہونا ، مرنا ، فنا ہونا
نَشْٹ کَر دینا
نیست و نابود کر دینا ، برباد کردینا ۔
نَشتَر بَہ دِل ہونا
دل میں اتر جانے (والا) ہونا، بہت موثر ہونا
نَشتَر بَیٹھنا
نشتر کا پوری طرح چبھنا ، (کسی تکلیف دہ چیز کا) جسم میں اندر تک اتر جانا ؛ مراد : بہت اذیت ہونا ۔
نَشتَر بھونکنا
نشتر کا جسم میں داخل کرنا ، نشتر چبھونا ، نشتر لگانا
نَشتَر چَلانا
فصد کھولنا ، زخموں کی چیر پھاڑ کرنا ؛ طنز کرنا ، طعنہ و تشنہ دینا۔
نَشتَر چَلنا
نشتر چلانا (رک) کا لازم ؛ نشتر چلایا جانا ۔
نَشتَر چُبھونا
بہت ایذا پہنچانا ، شدید تکلیف پہنچانا ، دلی اذیت پہنچانا ۔
نَشتَر دینا
آپریشن کرنا، نشتر لگانا، پھوڑے وغیرہ میں چیرہ لگانا، فصد کھولنا (بطور علاج)
نَشتَر دِلوانا
نشتر دینا (رک) کا تعدیہ ؛ پھوڑے کے علاج کے لیے چیرا لگوانا ۔
نَشتَر کا کام کَرنا
ایسی بات کہنا جس میں نشتر جیسی تکلیف محسوس ہو ، آزاردہ بات کہنا ۔
نَشتَر کَرنا
رک : نشتر دینا ۔
نَشتَر کھانا
اذیت برداشت کرنا، تکلیف اٹھانا، صدمہ اٹھانا
نَشتَر کَھٹَکنا
چبھن ہونا ، نشتر چلنا ؛ اثر ہونا ۔
نَشتَر کی طَرَح کَھٹَکنا
بہت چبھنا ؛ بہت تکلیف ہونا ، چبھن ہونا ۔
نَشْتَر لَگانا
ہنسی ہنسی میں سیکڑوں نشتر لگائے اور سیکڑوں جلے دل کے پھپھولے توڑے ۔
نَشتَر لَگنا
نشتر لگانا (رک) کا لازم ؛ زخمی ہونا ۔
نَشْتَر مارنا
نشتر چبھونا، نشترلگانا، طنزسے کام لینا، طعنہ زنی کرنا
نَشتَر پَڑنا
اب کے تو اپنے جنوں کا اور ہی کچھ رنگ ہے خوں نہ نکلا سیکڑوں فصاد کے نشتر پڑے
نَشتَر رَکھنا
رک : نشتر لگانا ۔
نَشتَر سا لَگنا
رک : نشتر کا کام کرنا ، نشتر کی طرح چبھنا ، اذیت پہنچنا
نَشتَر سے چھیڑنا
پھوڑے میں شگاف دینا
نَشتَر اُتَرنا
سخت ایذا پہنچنا ، شدید تکلیف ہونا ۔
نَصِیب آزمانا
مقدر آزمانا ، توکل یا تقدیر کے بھروسے پر کوئی کام کرنا۔
نَصِیب اَوج پَر ہونا
بہت خوش قسمت ہونا ، تقدیر اچھی ہونا۔
نَصِیب بَننا
قسمت سنورنا ، اچھے دن ہونا۔
نَصِیب بَرگَشتَہ ہونا
مقدر بگڑنا ، قسمت خراب ہونا۔
نَصِیب بِگَڑنا
قسمت بگڑنا، اقبال گردش میں آنا؛ شامت آنا
نَصِیب بِگاڑنا
بدحال بنا دینا ، قسمت خراب کرنا۔
نَصِیْب بُرا ہونا
قسمت بگڑنا ، مقدر خراب ہونا ، بدقسمت ہونا۔
نَصِیب چَمَکنا
قسمت کا ستارہ عروج پر ہونا، قسمت کھلنا، تقدیر جاگنا
نَصِیب چَمکانا
نصیب چمکنا (رک) کا تعدیہ ، بگڑی ہوئی قسمت کو سنوارنا۔
نَصِیب چَونکنا
رک : نصیب جاگنا۔
نَصِیب ہونا
میسر ہونا، حاصل ہونا، ملنا، دستیاب ہونا، ہاتھ آنا، حصہ میں آنا، مقدر ہونا
نَصِیب جاگ اُٹھنا
رک : نصیب جاگنا ، قسمت یاور ہونا ، قسمت کھلنا ؛ اچھا بر ملنا۔
نَصِیب جاگْنا
قسمت یاور ہونا، قسمت کھلنا
نَصِیب جَگانا
بخت بیدار کرنا، قسمت چمکانا
نَصِیب جَل جانا
بد قسمتی کا سامنا ہونا، اچھی سے بری حالت ہو جانا
نَصِیب کا اَختَر بَدَلنا
رک : تقدیر بدلنا ۔
نَصِیب کا بُرائی کَر جانا
قسمت کا مخالف ہونا
نَصِیب کا دَروازَہ کُھلنا
مقدر کی یاوری ہونا ، اچھا وقت آنا ۔
نَصِیْب کا لِکھا پُورا ہونا
قسمت کا لکھا ہو کر رہنا ، نوشتہء ازلی سامنے آنا۔
نَصِیب کا پُورا ہونا
خوش قسمت ہونا ، جس کا نصیب یاور ہو ۔
نَصِیب کا زور دِکھانا
قسمت جاگ جانا ، خوش نصیبی ہونا ۔
نَصِیب کَرنا
دینا ، بہم پہنچانا ، عطا کرنا۔
نَصِیب کھوٹے کَر دینا
بری قسمت یا بدحالی دینا۔
نَصِیب کُھلنا
قسمت کا یاور ہونا ، قسمت جاگنا ، قسمت اچھی ہونا ، حالات کا بہتر ہونا ؛ شادی ہونا (بالخصوص لڑکی کی)۔
نَصِیب کی بات ہونا
خوش نصیبی ہونا ، مقدر اچھا ہونا۔
نَصِیب کی قَسَم کھانا
کسی کی خوش نصیبی کی قسم اُٹھانا
نَصِیب کو بَیر ہونا
قسمت کو دشمنی ہونا ، قسمت خراب ہونا۔
نَصِیب کو کوسْنا
بدنصیبی پر افسوس کرنا ؛ تقدیر کا گلہ کرنا۔
نَصِیب کو رونا
۔(عو) نوشتۂ تقدیر اور بدقسمتی پر افسوس کرنا۔؎
نَصِیْب لَڑانا
نصیب کامقابلہ کرانا، قسمت آزمائی کرنا، تقدیر آزمانا، کوشش کرنا
نَصِیْب لَڑْنا
شادی ہونا
نَصِیب لے کے آنا
خوش قسمت ہونا ؛ پیدائش کے وقت سے اچھا یا ُبرا مقدر ساتھ لانا ، قسمت میں جو اﷲ نے لکھ دیا ہے وہ ساتھ لانا
نَصِیْب میں ہونا
قسمت میں ہونا، مقدر ہونا
نَصِیب میں کانْٹے بونا
برا سلوک کرنا ، راہ میں رکاوٹ ڈالنا۔
نَصِیب میں لِکھا ہونا
۔نوشتۂ تقدیرہونا۔؎
نَصِیب مِلنا
اچھی یا ُبری تقدیر کا خدا کے حکم سے کسی کے نصیب میں ہونا، قسمت ہونا، خدا کی طرف سے قسمت میں ہونا
نَصِیب نَہ ہونا
میسر نہ ہونا ، حاصل نہ ہونا ، دستیاب نہ ہونا ، ہاتھ نہ لگنا ، کسی چیز کا نہ ملنا۔
نَصِیب نَہ پِھرنا
محروم رہنا ، مقدر نہ بدلنا ، نصیب نہ جاگنا
نَصِیب پانا
قسمت پانا، خوش قسمت ہونا، اچھا مقدر ملنا، اچھی تقدیر حاصل ہونا
نَصِیب پَلَٹنا
نصیب پھرنا، تقدیر کا یاور ہو جانا، گردش کے دن نکل جانا
نَصِیب پھیْر دینا
نصیب پھرنا (رک) کا متعدی ، اچھے دن لانا ؛ قسمت بدلنا ؛ اچھی قسمت کو ُبری یا ُبری کو اچھی کر دینا۔
نَصِیب پِھرنا
قسمت بدلنا، نصیب پلٹنا (اچھا یا برا ہونا)
نَصِیب پھوڑْ دینا
بدنصیبی مول لینا ، قسمت خراب کر دینا۔
نَصِیب پھوڑنا
بدقسمتی مول لینا ، مقدر کو رونا ، تقدیر کو پیٹنا۔
نَصِیب پُھوٹْنا
قسمت بگڑنا، تقدیر بگڑنا، مصیبت آنا، ادبار آنا، برے لوگوں سے پالا پڑنا، برے گھر بیاہا جانا
نَصِیب رَاہ پَر آنا
مقدر سیدھا ہونا ،نصیب کا یاور ہونا
نَصِیب رَہنا
حاصل رہنا ، میسر ہونا۔
نَصِیب سَنوارنا
خوش نصیب بنا دینا ، کامیاب و کامران کر دینا ۔
نَصِیب ساتھ رَہنا
۔مقدرکا ہر وقت دغا دینا۔؎
نَصِیب سِیدھا ہونا
۔مقدر یاور ہونا۔؎
نَصِیب سونا
بدبختی آنا، ُبرے دن آنا
نَصِیب ٹیڑھا ہونا
قسمت بری ہونا ، بدقسمتی ہونا۔
نَصِیب تِر جانا
قسمت بدل جانا ، اچھے دن آنا
نَصِیب اُچَھلنا
مقدر کا یاور ہونا ، قسمت اچھی ہونا۔
نَصِیب اُجَڑنا
قسمت بگڑنا ، ادبار آنا ، برے دن آنا۔
نَصِیب اُلَٹنا
تقدیر کا پلٹا کھانا، خراب دن آنا، ادبار آنا، نصیب کا پلٹا کھانا
نَصِیب یاوَر ہونا
خوش نصیبی ہونا ، قسمت اچھی ہونا۔
نَصِیب زور آوَر ہونا
قسمت کا یاوری کرنا ، خوش بخت ہونا ، مقدر کا دھنی ہونا۔
نَصِیبَہ بَدَلنا
قسمت بدلنا ، نصیب چمکنا ، تقدیر جاگنا ۔
نَصِیبَہ بیدار ہونا
مقدر اچھا ہونا ، قسمت جاگنا ۔
نَصِیبَہ چَمَک اُٹھنا
نصیب جاگنا ، تقدیر چمکنا ، اچھے دن آنا ۔
نَصِیبَہ چَمَکْنا
تقدیر چمکنا ، قسمت جاگنا ، قسمت اچھی ہوجانا ۔
نَصِیبَہ جاگنا
مقدر اچھا ہونا ، اقبال مند ہونا ، قسمت بیدار ہونا ۔
نَصِیبَہ پَلَٹ دینا
حالات بدل دینا ، خوشحالی آنا ۔
نَصِیبَہ سَنوَرنا
نصیب چمکنا ، قسمت جاگنا ۔
نَصِیبَہ سِیدھا ہونا
نصیب سیدھا ہونا ، قسمت اچھی ہونا ۔
نَصِیبَہ سِکَندَر ہونا
خوش نصیب ہونا ، اقبال مند ہونا ۔
نَصِیبَہ سُلا دِیا جانا
بُرے دن آجانا ، قسمت خراب ہونا ۔
نَصِیبا آزمانا
قسمت آزمائی کرنا ، توکل یا تقدیر پر کوئی کام کرنا
نَصِیْبا اَچّھا ہونا
مقدر اچھا ہونا ، قسمت اچھی ہونا ، بخت یاور ہونا
نَصِیبا بَدَلنا
قسمت پھیرنا ، تقدیر کو یاور بنانا۔
نَصِیبا بَننا
قسمت اچھی ہونا ، خوش نصیبی آنا۔
نَصِیبا چَمَکنا
نصیب چمکنا، قسمت یاور ہونا، حسب دلخواہ مراد حاصل ہونا
نَصِیبا جاگ جانا
بگڑی بن جانا ، مقدر سنورجانا ، نصیب اچھا ہوجانا ۔
نَصِیبا جاگنا
نصیب جاگنا، قسمت یاور ہونا، قسمت کھلنا، بخت کا بیدار ہونا
نَصِیبا لَڑنا
قسمت کا یاور ہونا، مقدر اچھا ہونا
نَصِیبا پَلَٹنا
قسمت کا پلٹا کھانا ، نصیب کا یاور ہونا ، اچھے دن آنا۔
نَصِیبا پُھوٹنا
تقدیر بگڑنا ، بد نصیب ہو جانا ، بُرے دن آنا ۔
نَصِیبا سِیدھا ہو جانا
نصیب سیدھا ہونا ، مقدر بیدار ہونا ، قسمت یاور ہونا
نَصِیبا سِیدھا ہونا
رک : نصیب سیدھا ہونا ۔
نَصِیبا سِکَندَر ہونا
نصیب یاور ہونا ، بہت اچھی قسمت ہونا ۔
نَصِیبا سونا
رک : نصیب سونا ۔
نَصِیبا اُلَٹنا
قسمت پلٹنا، بدنصیبی آنا، مقدر خراب ہونا، بدقسمتی کا زمانہ آنا
نَصِیبے کا قُصُور ہونا
مقدر کی خرابی ہونا ، بدنصیبی ہونا ۔
نَصِیبے کا سِکَندَر ہونا
انتہائی خوش قسمت ہونا، نہایت خوش بخت ہونا ۔
نَصِیبے کا سِتارَہ چَمَکنا
بخت بیدار ہونا ، قسمت اچھی ہونا ۔
نَصِیبے کا یاوَری کَرنا
خوش قسمتی ہونا ، قسمت کا یاوری کرنا ۔
نَصِیبے کی بات ہونا
قسمت کا معاملہ ہونا ، مقدر پر مبنی ہونا ۔
نَصِیبے کو بَدَلنا
مقدر سنوارنا ، نصیب بنانا ۔
نَصِیبے کو چَمکانا
خوش نصیب بنانا ، کامیاب بنانا ۔
نَصِیبے میں ہونا
تقدیر میں ہونا ، مقدر میں لکھا ہونا ۔
نَصِیبے مِلانا
نسبت طے کروانا، جوڑ ملانا، رشتہ کرانا
نَصِیبے پَر مُہر لَگا دینا
بدقسمت کر دینا ، ترقی کی راہیں مسدود کر دینا ۔
نَصِیبے سَنوارنا
تقدیر جگانا ۔
نَصِیبوں کا ہونا
رک : نصیبوں کا لکھا ۔
نَصِیبوں کا جَگانا
قسمتوں کا بیدار کرنا ، خوش قسمت بنانا ۔
نَصِیبوں کا پُورا ہونا
قسمت کا دھنی ہونا ۔
نَصِیبوں کا سِتارَہ چَمَکنا
اقبال کا زمانہ آنا ، خوش نصیب ہونا ۔
نَصِیبوں کی گِرَہ کُھلنا
بدقسمتی دور ہونا ، قسمت اچھی ہونا ۔
نَصِیبوں کو جِھینکنا
قسمت کی شکایت کرنا ، نصیب کو رونا ۔
نصیبوں کو روئے گا
اپنی قسمت پر افسوس کرے گا
نَصِیبوں کو رونا
مقدر کے لکھے پر افسوس کرنا ، اپنی بدقسمتی کا شکوہ کرنا ۔
نَصِیبوں میں ہونا
۔ تقدیرمیں ہونا۔ ؎
نَصِیبوں میں لِکھا ہونا
مقدر ہونا ، اٹل ہونا ، ہو کے رہنا ۔
نَصِیبوں پَر پَتَّھر پَڑنا
قسمت بگڑ جانا ، مقدر خراب ہو جانا ، اقبال جاتا رہنا ، بدنصیب ہونا ، مصیبت پڑنا ۔
نَصِیبوں سے مِلنا
اچھے نصیب اور خوش قسمتی کے سبب کسی چیز کا حاصل ہونا ۔
نَصِیحَت دینا
سمجھانا، تنبیہ کرنا نیز سزا دینا، گوشمالی کرنا
نَصِیحَت دِل میں بَیٹھ جانا
مشورہ دل کو بھلا لگنا ، نصیحت پسند آنا ۔
نَصِیحَت حاصِل ہونا
سبق ملنا ، عبرت ہونا ۔
نَصِیحَت ہونا
بھلائی کی بات حاصل ہونا، پند کا مؤثر ہونا، نصیحت کا اثر ہونا، نیز عبرت ہونا، کان ہونا، تنبیہ ہونا
نَصِیحَت کَرنا
سمجھانا، نیک بات بتانا، بھلی بات کہنا، کوئی نہایت تجربے کی عمدہ بات بتانا، تنبیہ کرنا
نَصِیحَت لینا
نصیحت قبول کرنا ، بری بات سے باز رہنا ۔
نَصِیحَت پانا
عبرت پکڑنا، سبق حاصل کرنا
نَصِیحَت پَکَڑنا
نیک صلاح کو ماننا ، سبق حاصل کرنا ، عبرت پکڑنا ۔
نَصِیحَت پَلّے بانْدھنا
نصیحت حاصل کرنا ، دوسروں کے مشورے پر عمل کرنا ؛ عبرت پکڑنا ۔
نصیحت پر چلنا
کسی کے مشورے پر عمل کرنا، کسی کی سمجھائی ہوئی بات پرعمل کرنا، نصیحت پر عمل کرنا
نَصِیحَت قُبُول کَرنا
کسی کی اچھی بات کو مان لینا ؛ نصیحت پر چلنا ۔
نَصِیحَت فَرمائی کَرنا
بھلی بات کہنا ، نصیحت کرنا ۔
نَسِیٹ پَھیلانا
نحوست پھیلانا (بالخصوص زیادہ سو کر)
نَسْخ کَرنا
منسوخ کرنا ، چھوڑ دینا ۔
نَسل بَڑھانا
نباتات، حیوانات یا انسانی نسل میں اضافہ کرنا
نَسل بَڑھنا
نسل بڑھانا (رک) کا لازم ۔ صا
نَسْل چَلنا
نسل کا تسلسل قائم رہنا ، پشت در پشت آل اولاد ہوتے رہنا ، کسی جد یا خاندان کی ایک نسل کے بعد دوسری اور اسی طرح لگا تار نسلیں پیدا ہوتے رہنا ۔
نَسل خَتم ہو جانا
خاندان میں سے کوئی باقی نہ رہنا ، نسل ٹوٹنا ، نسل منقطع ہو جانا۔
نَسل مِٹنا
خاندان ختم ہونا ، نسل کا برباد ہو جانا
نَسل پَلَٹنا
نسل بدلنا ، نسل بہتر ہونا ، خاندان میں تبدیلی آنا ۔
نَسل ٹُوٹنا
نسل منقطع ہونا ، کسی جد کی اولاد میں سے کوئی باقی نہ بچنا جس سے نسل آگے چل سکتی ہو ۔
نَس نَس میں بَسا ہونا
رگ رگ میں سمویا ہوا ہونا ، پوری طرح جذب کیا ہوا ہونا ، سرایت کیے ہوئے ہونا ۔
نَس نَس میں بَھرنا
جسم کے ہر ہر حصے میں سرایت کرنا ، رگ رگ میں اترجانا ۔
نَس نَس میں رَچنا
پوری طرح سرایت کرنا ، جذب ہونا ، رگ رگ میں ہونا ۔
نَس نَس میں سَمانا
نس نس میں بھرنا ؛ اچھی طرح سرایت کرنا ، دل و دماغ پر چھا جانا ۔
نَس نَس میں سَمونا
نس نس میں اتارنا ، اپنے اندر جذب کر لینا ۔
نَس نَس میں سَرایَت کَرنا
نس نس میں بھرنا ، فطرت میں شامل ہونا ۔
نَس نَس میں اُتارنا
(جسم میں) سرایت کرانا ، پوری طرح جذب کرانا نیز شامل کرنا ، جزو بنانا ۔
نَس نَس میں اُتَرنا
نس نس میں اتارنا (رک) کا لازم ، پوری طرح جذب ہوجانا ، پورے جسم میں سرایت کر جانا۔
نَس نَس سے واقِف ہونا
رگ رگ سے آگاہ ہونا ، خوب پہچاننا ، پوری طرح واقف ہونا ۔
نَستَعلِیق گوئی کَرنا
تکلف اور مخارج کی ادائی کے ساتھ گفتگو کرنا ، کتابی عبارت میں گفتگو کرنا ، فصاحت و بلاغت سے کام لینا ، خوش گفتاری کا اظہار کرنا ۔
نَسوار لینا
نسوار سونگھنا یا ہونٹوں اور دانتوں کے درمیان رکھنا ، نسوار کا نشہ کرنا
نَٹ جانا
انکار کرنا ، مکر جانا ۔
نَتائِج اَخذ کَرنا
مطلب نکالنا، مراد لینا، معنی نکالنا
نَتائِج بَرآمَد ہونا
کسی کام کا انجام حاصل ہونا، ثمرہ ملنا
نَتائِج بُھگَتْنا
to take the rap
نَتائِج کا سامْنا کَرنا
to take the rap
نَتائِج نِکالْنا
ماحصل نکالنا، مطالب نکالنا
نَتھ بَڑھانا
نتھ اتارنا، نتھ اتارکر رکھنا
نَتھ بَڑھنا
رک : نتھ بڑھانا (رک) کا لازم ۔
نَتھ چُوڑیاں بَڑھانا
نتھ اور چوڑیاں اُتار کر الگ رکھ دینا ، سہاگ کی نشانیاں دُور کرنا ، بیوگی طاری کرنا ، شوہر کا سوگ منانا ۔
نَتھ چُوڑیاں ٹَھنڈی کَرنا
رک : نتھ چوڑیاں بڑھانا ۔
نَتھ ڈالنا
زیر کرنا ، قابو میں لانا ۔
نَتھ ٹَھنڈی ہونا
نتھ ٹوٹ جانا ۔ جب ان کی نتھ ٹوٹ جاتی ہے تو یہ کہتی ہیں نتھ ٹھنڈی ہوگئی ۔
نَتھ اُتارنا
کنواری رنڈی سے پہلی بار کسی گاہک کا ہم بستر ہونا
نَتھ اُتَرنا
نتھ اُتارنا (رک) کا لازم ،کنوارپن دور ہونا ۔
نَتھ اُتَروانا
نتھ اُتارنا معنی نمبر۲ کا متعدی المتعدی ۔
نَتھنا چَلنا
نتھنا پھڑکنا ۔
نَتْھنا پَھڑَکنا
سونگھنے یا شدت ِجذبات سے تیز تیز سانس لینے سے نتھنے میں حرکت پیدا ہونا ؛ (مجازاً) صورت ِحال کو بھا نپنا ۔
نَتْھنے چَڑھانا
ناک بھوں چڑھانا ، غصہ ہونا ؛ بیزاری ظاہر کرنا ، اظہارِ ناپسندیدگی کرنا ، ناراض ہونا ۔
نَتھنے چَلانا
رک : نتھنا چلانا ۔
نَتھنے پَھڑَکنا
غصے یا شدت ِجذبات کی وجہ سے یا سونگھتے وقت سانس کی آمد و شد تیز ہو جانے پر نتھنوں کا بار بار حرکت کرنا ، شدت ِجذبات سے سانس کا تیز ہو جانا ، غصے کے آثار ظاہر ہونا ۔
نَتھنے پَھڑکانا
شدت جذبات سے سانس تیز تیز لینا ، غصے کا اظہار کرنا ، نتھنے پھلانا ۔
نَتْھنے پُھلانا
ناخوش ہونا، غصہ ہونا، خفا ہونا، ناگواری ظاہر کرنا
نَتھنے پُھولنا
غصے کی وجہ سے نتھنوں کا پھڑکنا ، بہت غصہ ہونا ۔
نَتھنی ڈالنا
ناک میں چھوٹی نتھ پہنانا ؛ (زنان ِبازاری) لڑکی کا کنوارپن ظاہر کرنے کے لیے اسے نتھنی پہنانا ۔
نَتھنوں چَنے چَبوانا
نہایت عاجز اور تنگ کرنا ، ناک میں دم کرنا ، عاجز کردینا ، اذیت پہنچانا ، ناکوں چنے چبوانا ۔
نَتھنوں میں دَم آنا
رک : نتھنوں میں دم اٹکنا ، نہایت تنگ ہونا ، ناک میں دم آنا ۔
نَتھنوں میں دَم اَٹَکنا
بہت تنگ آ جانا ، دق ہونا ، ضیق میں پڑنا ۔
نَتھنوں میں دَم ہونا
عاجز ہونا، تنگ آجانا، بہت پریشان ہونا، بہت تنگ آنا
نَتھنوں میں دَم کَرنا
ناک میں دم کرنا، دق کرنا، نہایت تنگ کرنا، پریشان اور عاجز کردینا، بہت ستانا
نَتْھنوں میں دَم پُھنْکْنا
زندگی پانا ، عالم وجود میں آنا ، پیدا ہونا ۔
نَتھنوں میں دَم پُھونْکنا
نتھنوں میں دم (۔۔۔ ُروح) پھنکنا (رک)کا متعدی ۔
نَتھنوں میں دَم رَہنا
نہایت تنگ رہنا ، ضیق میں رہنا ،بہت دق ہونا، ناک میں دم ہونا ۔
نَتھنوں میں تِیر کَرنا
ازحد دق کرنا ، ستانا ، زندگی تلخ کرنا
نَتھنی اُتارنا
کنواری طوائف سے کسی گاہک کا پہلی بار ہم بستر ہونا، بکارت زائل کرنا
نَتُھنی اُترنا
نتھنی اتارنا کا لازم
نَتِیجَہ اَخذ کَرنا
نتیجے پر پہنچنا، مطلب سمجھنا، ماحصل نکالنا، نتیجہ نکالنا
نَتِیجَہ بُھگَتْنا
کیے کی سزا پانا، کسی کمزوری یا برائی کا پھل ملنا
نَتِیجَہ دیکھنا
بدلہ پانا، سزا بھگتنا، نقصان اٹھانا، انجام دیکھنا، کئے کی سزا پانا، ثمرہ پانا
نَتِیجَہ دینا
نتیجہ نکالنا ، نتیجہ بتانا نیز صلہ دینا ۔
نَتِیجَہ ہونا
ماحصل ہونا ، حاصل ہونا ؛ انجام ہونا ؛ پھل ملنا ؛ امتحان کا فیصلہ ہونا
نَتِیجَہ کُھلنا
حقیقت ظاہر ہونا ، اصلیت معلوم ہونا ۔
نَتِیجَہ مِلنا
بدلہ ملنا ، اثر پڑنا ؛ نقصان ہونا ، ضرر پہنچنا ۔
نَتِیجَہ نِکالنا
رک: نتیجہ اخذ کرنا ۔
نَتِیجَہ نِکَلنا
امتحان وغیرہ کا نتیجہ ظاہر ہونا، پھل ملنا، سبق ملنا
نَتِیجے پَر نَظَر ہونا
انجام پیش نگاہ ہونا، انجام پر نظر ہونا، انجام دیکھنا
نَتِیجے پَر پَہُنْچنا
کسی بیان یا گفتگو سے ماحصل نکالنا ، کوئی نتیجہ اخذ کرنا ، نفس مطلب تک پہنچنا ۔
نَٹ کَھٹی کَرنا
دنگا فساد کرنا ، ہٹ دھرمی یا دغا بازی کرنا ، بدمعاملگی کرنا ، نکھٹوپن کرنا
نَتّھی ہونا
شامل ہونا، مل جانا، جڑا ہوا ہونا، منسوب ہو جانا
نَٹّی پَر چَڑھ کے خُون پِینا
(عو) دم نکال لینا ، جان لے لینا ، مار ڈالنا
نَٹّی پَر چَڑھنا
گلا گھوٹنے کی کوشش کرنا
نَٹّی تَک کھانا
حلق تک کھانا ، خوب پیٹ بھر کر کھانا
نَو بات چُننا
رک : باتیں چنوانا ۔
نَو باتیں چُنوانا
شادی کی رسم میں عورتوں کا دولھا سے مصری کی نو ڈلیاں منھ سے اُٹھواکر کھلانا، یہ اس سے خیال کرتی ہیں کہ دولھا ہمیشہ بیوی کا تابع فرمان رہے گا، (نوبات۔ نبات سے بگڑ ا ہوا ہے) ایک رسم ہے، عروس کی پہلی رخصتی کے وقت مشاطۂ عروس کے ہر عضو پر مصری رکھتی ہے اور دولھا اس کو اپنے منھ سے کھاتا ہے، اس کو نوباتیں چنوانا کہتی ہیں
نَو دو گِیارَہ ہونا
دیکھتے ہی دیکھتے بھاگ جانا ، چلتا ہونا ، فرار ہوجانا ۔
نَو دو گِیارَہ کَرنا
فوراً بھگادینا ، چلتا کرنا ۔
نَو کوڑی بانْس بَرسانا
بہت پٹائی کرنا ، سخت سزا دینا ، ظلم کرنا
نَو کوڑی بانْس لَگْوانا
بہت پٹوانا ، سخت سزا دلوانا ، بہت مار لگوانا ، ظلم کروانا ۔
نَو لَکّھا ہار پَہنانا
(عور) جوتیوں کا ہار پہنانا، ذلیل کرنا، بے عزت کرنا، تحقیر کرنا (طنزاً) مستعمل)
نَو نیزے پانی چَڑھانا
سخت مشکل بلکہ ناممکن کام کرنا، مرحلہ طے کرنا، لڑائی جھگڑے کو طول دینا، بات بڑھانا، بات کا بتنگڑ بنانا، نیز لاحاصل کام کرنا
نَو نیزے پانی چَڑھنا
لڑائی جھگڑے میں طوالت ہونا، لڑائی جھگڑے میں طوالت کرنا
نَو نِدِھ بارَہ سِدھ ہو جانا
مطلب بخوبی حاصل ہونا ، مراد بر آنا ، حسب ِدل خواہ کوئی کام بن جانا نیز نہال اور مالامال ہو جانا
نَو تیرَہ بائِیس بَتانا
اِدھر اُدھر سے رقمیں ملاکر حساب پورا کر دینا
نَوبَت آ جانا
برا وقت آنا
نَوبَت آنا
برا وقت آنا
نَوبَت بَڑھ جانا
صورت حال پیش آنا، حالت ہونا
نَوبَت باجْنا
نوبت بجنا، ڈنکا بجنا، شہرہ ہونا
نَوبَت بَجانا
نقارہ بجانا، دور دورہ دکھانا، شان دکھانا
نَوْبَت بَجْنا
دوردورہ ہونا، دورآنا، وقت شروع ہونا
نَوبَت بَجْوانا
ڈنکے پٹوانا، شہرہ کروانا، اپنا نام کرانا
نَوْبَت بِٹھانا
خوشی کے موقعے پر گھر کے دروازے پر نقارہ طبل وغیرہ رکھنا، ڈھول تاشے بجانا
نَوبَت چَڑْھنا
نوبت پیٹی جانا، نقّارہ بجایا جانا
نَوْبَت چَھڑْنا
نوبت بجنا، شادیانے بجنا (عموماً جمع کے صیغے میں مستعمل)
نَوْبَت چھاپْنا
خوشی کے موقعے پر شہنائیاں بجانا، شادیانے بجانا، ڈنکا پٹوانا
نَوبَت چُکانا
اپنی باری پر پہرا دینا یا کام کرنا، چوکی داری کرنا
نَوْبَت دھَرنا
کسی خوشی کے موقعے پر مکان کے آگے نقّارے وغیرہ بجوانا، شادیانے بجوانا
نَوبَت گَرَجْوانا
ڈنکا بجوانا، نقارہ پٹوانا، اعلان کروانا
نَوبَت جانا
دور دورہ ختم ہونا
نَوبَت جَھڑْنا
نوبت بجنا، ڈنکا بجنا، دوردورہ ہونا
نَوبَت کا ڈَنکا ہونا
نقارہ بجنا، شہرہ ہونا، اعلان ہونا
نَوبَت کَرنا
گت بنانا، درگت کرنا، حالت کر دینا
نَوبَت کو پَہُنچْنا
حالت کو پہنچنا، حالت ہونا، گت ہونا
نَوبَت نَہ آنا
مہلت نہ ملنا، موقع ہاتھ نہ آنا
نَوبَت نَہ آنے دینا
موقع نہ دینا، مہلت نہ فراہم کرنا
نَوبَت نام ہونا
نام پر ہونا، سر سہرا ہونا، دارو مدار یا انحصار ہونا (کسی کام کا کسی پر)
نَوبَت پانا
شاہی زمانے میں دروازے پر نقارہ بجانے کی اجازت ملنا (یہ عزت افزائی کا ایک طریقہ تھا، بعض ریاستوں میں اب بھی ہے اور ہر وقت صبح شام دن اور رات نوبت بجتی رہتی ہے)، خلعت کے طریق پر دروازے پرعلی الدوام نوبت بجنے کا ایما ہونا
نَوبَت پَہُنچنا
باری آنا، موقع آنا، کسی امر کے وقوع کا وقت آنا
نَوبَت پَیدا کَرْنا
صورت حال پیدا کرنا، حالت کو پہنچانا، کیفیت پیدا کر دینا
نَوبَت پَہ نَوبَت پَڑْنا
مسلسل نقاروں کا بجایا جانا، بہت نقارے بجنا، اعلان کیا جانا
نَوبَت پِیْٹی جانا
نوبت بجانا، نقّارہ بجانا
نَوبَت پِٹْنا
نوبت بجنا، شادیانے بجنا
نَوبَت رَہْنا
حالت رہنا، کیفیت تک رہنا، صورت حال درپیش رہنا
نَوبَت رَکھانا
نوبت رکھنا، شادیانے بجوانا
نَوبَت رَکْھنا
خوشی کے موقع پر مکان کے آگے نقّارے بجوانا، دروازۂ مکان پر نقارے اور شہنائی بجوانا
نَوْبَت نَقّارے بَجْنا
ڈنکے پٹنا، نقارے طبل وغیرہ بجایا جانا، شادیانے بجنا، نوبت و نفیری بجنا
نَوبَتیں بَجانا
شادیانے بجانا ، خوشی کے موقعے پر ڈھول تاشے بجانا نیز خوشی کا اظہار کرنا ۔
نَوبَت گُزَرْنا
وقت پڑنا، صورت حال پیش آنا، مشکل میں مبتلا ہونا
نَوبَت نَقّارے اُلَٹْنا
نقّارے یا شادیانے وغیرہ نہ بجانا، نقارخانہ بند کرنا، (عموماً کسی کے سوگ میں)
نَوچَندی لَگنا
نوچندی (رک) کا میلا لگنا (میرٹھ شہر سے مخصوص)
نَوحَہ بَھرْنا
آہ بھرنا ، فغاں کرنا ، رونا چلانا ۔
نَوحَہ کَرنا
ملال کرنا ۔
نَوحَہ پَڑْھنا
نوحہ لکھنا.
نَوعِیَّت رَکھنا
خاص روش رکھنا ، خاص طرز انداز ہونا ۔
نَوکَر کَرنا
ملازمت دینا ، نوکری پر رکھنا ، برسر روزگار کرنا
نَوکَر کَروانا
کسی کو ملازمت پر مقرر کروانا ، روزگار پر لگوانا ، نوکری دلانا ۔
نَوکَر رَکْھوانا
ملازمت دلوانا ، نوکر کروا دینا ، نوکری دلانا ۔
نَوکَری بانٹنا
نوکروں کو تنخواہ بانٹنا نیز خدمت سپرد کرنا ؛ ملازموں کو کام پر تعینات کرنا ۔
نَوکَری بَدلانا
اوقات ِمقررہ پر فرضِ منصبی سے فارغ ہو کر کام دوسرے ملازم کو سونپنا
نَوکَری بَجوانا
اپنی خدمت کروانا ؛ کام لینا یا کروا
نَوکَری بَرقَرار رَہنا
ملازمت باقی رہنا ، نوکری قائم رہنا
نَوکَری بُھگتانا
جوں توں فرضِ منصبی ادا کرنا ، جیسے تیسے نوکری کا مقررہ وقت گزارنا
نَوکَری چَلی جانا
رک : نوکری ختم ہو جانا
نَوکَری چُھوٹ جانا
۔برطرف ہوجانا ملازمت سے۔
نَوکَری دینا
فرض ملازمت ادا کرنا، کار متعلقہ بجا لانا، ڈیوٹی دینا
نَوکَری دِلوانا
ملازمت دلوانا ، نوکری پہ لگانا ، نوکر رکھوانا ۔
نَوکَری حاصِل کَرنا
نوکری پہ لگنا ، تنخواہ پر ملازم ہونا ؛ برسرروزگار ہونا
نَوکَری ہو جانا
نوکری لگ جانا، ملازمت مل جانا
نَوکَری ہونا
خدمت گزاری ہونا ، فرائض ِمنصبی ادا کیا جانا ، نوکری کی پابندی ہونا ۔
نَوکَری جانا
رک : نوکری جاتی رہنا
نَوکَری کَرنا
حکم بجا لانا، تعمیل کرنا
نَوکَری لَگ جانا
نوکری سے لگ جانا، ملازمت مل جانا، بر سر روزگار ہونا
نَوکَری میں حاضِر رَہنا
خدمت میں حاضر رہنا ، کسی بزرگ یا بڑے کے پاس جانا
نَوکَری مِلنا
ملازمت مل جانا، کہیں نوکر ہو جانا، کام ملنا
نَوکَری پَر ہونا
کسی ادارے کا نوکر ہونا ، ملازمت کرنا ؛ برسر روزگار ہونا ، تنخواہ پر کام کرنا
نَوکَری پَر جانا
ملازمت اختیار کرنا ؛ دفتر جانا ؛ کسی جگہ فرصِ منصبی کی انجام دہی کے لیے پہنچنا ۔
نَوکَری پَر سے آنا
ملازمت سے لوٹنا ؛ (عموماً) دفتر سے گھر آنا
نَوکَری سے بَرخاسْت ہونا
ملازمت سے نکالا جانا، برطرف کیا جانا، سبکدوش ہونا
نَوکَری سے چُھڑا دینا
نوکری سے نجات دلوانا ، ملازمت سے نکلوانا ، نوکری ختم کروانا
نَوکَری سے اُتارنا
موقوف کرنا، ملازمت سے برطرف کر دینا
نَوکَری تَقْسِیم ہونا
نوکری تقسیم کرنا (رک) کا لازم
نَوکَری تَقسِیم کَرنا
رک : نوکری بانٹنا
نَوخیزی کَرنا
اُگنا ، پیدا ہونا نیز کسی جذبے کا بیدار ہونا (غیر مستعمل) ۔
نَول دینا
کشتی کا کرایہ دینا ، آبی سفر کا کرایہ دینا ۔ شا
نَول لینا
کرایہ وصول کرنا ، کرایہ لینا (خصوصاً کشتی میں سفر کرنے کا)
نَومِید ہونا
مایوس ہونا ، نااُمید ہوجانا ۔
نَومِیدی ہونا
مایوسی ہونا
نُقْص آنا
خرابی یا عیب کا پیدا ہونا، خراب ہو جانا
نُقْص رَہ جانا
کمی رہ جانا ، خامی یا کسر رہ جانا ۔
نَو روز ہونا
نوروز کا جشن ہونا نیز نئے سال کی آمد کا جشن منایا جانا، (ہندوؤں میں) بیساکھی کا تہوار ہونا، عیش ہونا
نَو روز کَرنا
نوروز کا جشن منانا نیز جشن منانا، عیش کرنا
نوشِیروانی کَرنا
انصاف کرنا ۔
نَوٹَنکی کَرنا
ناٹک کرنا ، ڈراما رچانا ، جھوٹ کو سچ کی طرح پیش کرنا ۔
نَوٹَنکی کھیلْنا
(رک : نوٹنکی کرنا) ادا کاری کرنا ۔
نَوتْنی ہونا
(ہنود) نئے دولھا دلہن کی رشتے داروں کی طرف سے دعوت کی جانا.
نَوا دینا
آواز عطا کرنا ، بولنا سکھانا ۔
نَوا ہونا
نوازا جانا ، عطا ہونا ، مال و اسباب حاصل ہونا (بے نوا کے مقابل) ۔
نَوا پُھوٹنا
آواز نکلنا ، بول پڑنا ۔
نَوا اُٹھنا
صدا اُٹھنا ، آواز آنا ، آواز نکلنا ۔
نَواز رَکْھنا
نوازنا ، سرفراز کرنا ، عزت بخشنا ۔
نَوازِش فَرمانا
(طنزاً) زیادتی کرنا ، نقصان پہنچانا ۔
نَوازِش کَرْنا
معاونت کرنا، پرورش کرنا، پالنا
نَوی تَقطِیع بِیتنا
نئی چیز پیش کرنا
نَوِید آنا
خوش خبری آنا ، خوش خبری ملنا ، مژدہ ملنا ، اچھی خبر کی اطلاع آنا نیز دعوت ملنا ۔
نَوِید مِلنا
خوش خبری ملنا ، بشارت ہونا ۔
نَوِید پَہُنچنا
خوش خبری ملنا ، بشارت ہونا ، خبر آنا ، اطلاع پہنچنا ۔
نَوِید پِھرنا
جگہ جگہ دعوت دی جانا ، دعوت نامے تقسیم ہونا نیز خوش خبری سنائی جانا ، اطلاع دی جانا
نَوِشتَہ لینا
تحریری اقرار لینا
نَوِشْتَۂ تَقْدِیر ہونا
قسمت میں ہونا، تقدیر میں ہونا
نَوّاب بَننا
نواب کا خطاب ملنا نیز مغرور ہو جانا ، اپنے برابر کسی کو نہ سمجھنا
نَوّاب بَنانا
نواب کا خطاب دینا
نَوّاب بَنے پِھرنا
اپنے آپ کو بہت امیر یا بڑا سمجھنا ، امیرانہ ٹھاٹ دکھانا ، دولت مندی پر اِترانا ، شیخی بگھارنا ، مغرور ہو جانا ، کسی کو خاطر میں نہ لانا ۔
نَوّابی کَرْنا
امیرانہ طور سے رہنا، امیرانہ ٹھاٹ برتنا، امارت کا اظہار کرنا، نوابوں کی طرح بسر کرنا
نَیا اَنداز اِیجاد کَرنا
نیا طرز اپنانا ، جدّت پیدا کرنا ۔
نَیا عَزْم پَیدا ہونا
جوش و ولولہ بیدار ہونا ۔
نَیا باب کھولْنا
نئی راہ دکھانا ، جدّت سے کام لینا ۔
نَیا ڈَھنْگ ہونا
نیا طریقہ ہونا ، نیا انداز اختیار کرنا ۔
نَیا فِتنَہ اُٹھانا
۔ نیا جھگڑا کھڑا کرنا۔ تازہ قیامت اٹھانا۔
نَیا فِتنَہ اُٹھنا
نیا فتنہ اٹھانا (رک) کا لازم ؛ نئی قیامت مچنا ، نیا جھگڑا کھڑا ہونا ۔
نَیا گِنْنا
نیا شمار کرنا ، نیا سمجھنا ۔
نَیا گُل کَتَرنا
عجیب و غریب کام کرنا ، نئی بات کرنا ۔
نَیا گُل کِھلانا
عجیب و غریب کام کرنا ، تازہ فتنہ اُٹھانا ، نیا صدمہ پہنچانا ۔
نَیا گُل کِھلنا
انوکھا کام ہونا ، نئی بات ہونا ، تازہ فتنہ اُٹھنا ۔
نَیا گُل پُھولنا
۔ عجیب وغریب بات ظاہر ہونا۔(امانت) یاد میں بوسۂ رخسار کے سب کچھ پھولا۔ رخ رنگیں کے تصور میں نیاگل پھولا۔
نَیا ہونا
سب کچھ بدل جانا، تبدیلی آجانا
نَیا کَرنا
نیا کپڑا پہننا
نَیا خُون دَوڑانا
جوش و ولولہ پیدا کرنا۔
نَیا خُون دَوڑْنا
جوش اور ولولہ پیدا ہونا
نَیا خُون فَراہَم کَرنا
اُمنگ پیدا کرنا ، جوش پیدا کرنا ۔
نَیا مال ہاتھ آنا
نئی دولت حاصل ہونا ؛ نئی چیز ملنا ۔
نَیا مَزا پَیدا کَر دینا
نئے لطف سے روشناس کرانا ؛ جدّت پیدا کرنا ۔
نَیا موڑ آنا
نئے حالات سامنے آنا ؛ تبدیلی واقع ہونا ۔
نَیا موڑ دینا
تبدیلی لانا ، نئے رُخ پر ڈالنا۔
نَیا مُعامَلَہ ہونا
نیا لین دین ہونا ۔
نَیا نام رَکھنا
نیا بھیس دینا ، نیا نام دینا ، نیا روپ دینا ۔
نَیا نَقشَہ بِٹھانا
نئی بات کرنا ، جدید تاثر پیدا کرنا ۔
نَیا نَواب بَننا
مفت کی ہاتھ لگی ہوئی دولت کو خوب اُڑانا
نَیا پان کھانا
۔ دیکھو نیا کرنا۔؎
نَیا پانی نَیا دانا
رک : نیا دانہ نیا پانی جو زیادہ مستعمل ہے ۔
نَیا پَہلُو چَلنا
نئی چال چلنا ؛ شرارت کرنا ۔
نَیا پَہلُو سامنے آنا
نئی چیز کا اظہار ہونا ؛ جدت پیدا ہونا ۔
نَیا پَھل کَرنا
۔موسم میں۔ کوئی پھل پہلے پہل کھانا۔؎
نَیا پُھول کِھلانا
رک : نیا گل کھلانا جو زیادہ مستعمل ہے ۔
نَیا رَنْگ چَڑْھنا
انوکھی اور عجیب بات کا ظہور پذیر ہونا ، تبدیلی آنا ۔
نَیا رَنگ دِکھانا
عجیب عالم دکھانا ؛ نیرنگی ظاہر کرنا ، نئی چال چلنا
نَیا رَنْگ ہونا
نئی بات ہونا ، نئی کیفیت ہونا ، رنگ بدلا ہوا ہونا ۔
نَیا رَنگ اِختِیار کَرنا
نیا انداز اپنانا ، نئے رُخ پر چلنا ۔
نَیا رَنگ لانا
انوکھی اور عجیب بات ظاہر ہونا ، نئی صورت حال سامنے آنا ، نیا جھگڑا نکالنا
نَیا راگ لانا
تازہ جھگڑا کھڑا کرنا ، تازہ فتنہ اُٹھانا ، نئی ضد کرنا
نَیا راجَہ بَننا
مفت کی ہاتھ لگی دولت کو خوب اُڑانا
نَیا رَنگ دینا
نئی طرز اختیار کرنا ، نیا انداز اپنانا ۔
نَیا رُخ دینا
نئی سمت پر ڈالنا ، جدّت پیدا کرنا ۔
نَیا رُخ اِختِیار کَرنا
نئی سمت میں چلنا ، تبدیلی لانا ، نئی سوچ یا نئے میلان کے مطابق چلنا ۔
نَیا رُوپ دھارْنا
نئی وضع اختیار کرنا ، بھیس بدلنا ۔
نَیا شَگُوفَہ چھوڑنا
کوئی فتنہ انگیز اور تعجب خیز بات کہنا ، ایسی بات کرنا جس سے فساد برپا ہو اور آپ الگ رہے ۔
نَیا شَگُوفَہ کِھلنا
عجیب و غریب امر کا ظاہر ہونا ، نئی بات ظاہر ہونا ۔
نَیا شوشَہ چھوڑْنا
ایسی بات کہنا جس سے فتنہ فساد پیدا ہو
نَیا تَجْرِبَہ ہونا
پہلی بار واسطہ پڑنا ۔
نَیا وَرَق پَلَٹنا
کسی کام کو از سرنو شروع کرنا ، پرانی باتیں بھول کر نئے سرے سے آغاز کرنا ۔
نَیا پُرانا کَرنا
برتنا ، استعمال کر چکنا ۔
نَین گَنوانا
اندھا ہو جانا، آنکھیں کھونا
نَیَن کی پوتلی کَرنا
آنکھوں کی پتلی بنا لینا ، آنکھوں میں بسانا ، نہایت عزیز رکھنا ۔
نَیَن سے لَہُو جاری ہونا
آنکھوں سے خون بہنا ، بہت زیادہ رونا ۔
نَیَن سے اوجَھل نَہ رَکھنا
آنکھوں سے اوجھل نہ رکھنا ؛ نظر سے دور نہ کرنا ۔
نَیَن پَھیرنا
نظریں پھیر لینا ، بے مروّت ہو جانا ۔
نَیّا ڈُوبنا
مصیبت میں پھنس جانا ، پریشان ہونا ۔
نَیّا پار لَگانا
مصیبت سے نجات دلانا۔
نَیّا پار اُتَرنا
مصیبت سے نجات ملنا، کامیابی حاصل ہونا
نَیَّرِ اِقبال چَمَکنا
قسمت کا ستارہ چمکنا ، نصیب اچھا ہونا ۔
نَزع کَرنا
علیحدہ کرنا ، نکال لینا ۔
نَظائِر پیش کَرنا
کسی مقدمے کی پیروی کے دوران میں سابقہ مقدمات کی مثالیں سامنے لانا تاکہ فیصلہ کرنے میں آسانی اور مدد مل سکے ۔
نَزاکَت کی لینا
نزاکت دکھانا ، ناز و انداز دکھانا ، نخرہ کرنا ۔
نَظارَہ کَرنا
مشاہدہ کرنا، نظر سے گزارنا، دیکھنا
نَظَروں میں جَچْنا
پسندیدہ ہونا، خاطر میں آنا
نَظَر آ جانا
نظر لگ جانا کی جگہ، چشم بد کا اثر ہوجانا
نَظَر آجانا
اچانک سامنے آ جانا، دکھائی دینا
نَظَر آنا
لگنا، محسوس ہونا، دھیان میں آنا، معلوم ہونا
نَظَر آنے لَگنا
to scent
نَظَر اَچْھنا
نظر لگنا، چشم بد کا اثر ہو جانا
نَظَر اَللہ پَر رَکھنا
توکل کرنا، خدا پر بھروسا کرنا
نَظَر اَٹَکنا
نگاہ جم کر رہ جانا، فریفتہ ہو جانا
نَظَر بَڑْھنا
آنکھوں کی روشنی میں اضافہ ہونا، دیکھنے کی قوت زیادہ ہونا، بصارت بڑھنا، نگاہ کی قوت زیادہ ہونا
نَظَر بانْدھنا
نظر جمائے رکھنا، نظرکو نشانے پر جمانا، نشانہ لگانا (شاذ)
نَظَر بار ہونا
مہربان ہونا ، عنایت کرنا
نَظَر بَچا جانا
چوری چوری دیکھنا، آنکھ چرانا، نگاہ نہ ملانا، کترانا
نَظَر بَچا کَر جانا
ٹالنا، اغماض کرنا، چشم پوشی کرنا
نَظَر بَچا کَر نِکَل آنا
بچ کر نکل جانا، کترا کر نکل جانا، چپکے سے نکل جانا
نَظَر بَچا کَر نِکَلنا
بچ کر نکل جانا، کترا کر نکل جانا، چپکے سے نکل جانا
نَظَر بَچانا
ٹالنا، اغماض کرنا، چشم پوشی کرنا
نَظَر بَچنا
نظر بچانا کا لازم، غافل ہونا، نظر چوکنا
نَظَر بَدَلنا
تیور بدلنا، نظریں پھیرنا، پہلی سی نظر نہ رہنا، رویے میں فرق آنا
نَظَر بَہَکْنا
نظر ہٹنا، نظر چوکنا، جس چیز پر نظر ہو اس پر سے اِدھرادھر ہو جانا
نَظَر بَیٹھ جانا
کسی چیز پر نگاہ جم جانا، کسی شے پر نگاہ ٹھہر جانا
نَظَر بَر مُسَبَّبُ الاَسْباب ہونا
خدا تعالیٰ پر توکل ہونا
نَظَر بَر مُسَبَّبُ الاَسْباب کَرنا
خدا تعالیٰ پر توکل ہونا
نَظَر بھاری ہونا
بری نظر ہونا
نَظَر بَھر کَر دیکھنا
کسی کو یا کسی چیز کو غور سے دیکھنا، پوری توجہ سے دیکھنا، سیر ہو کر دیکھنا، نظر ڈالنا، دیکھنا
نَظَر بَھرنا
طبیعت سیر ہونا، نیت یا دل بھرنا
نَظَر بَھٹَکنا
نظر نہ ٹھہرنا، نظر نہ جمنا
نَظَر چَڑھنا
۔ ۶۔ دل میں کھبنا ، دل کو بھانا ، پسند آنا ۔
نَظَر چار ہونا
دو شخصوں کا آمنے سامنے ملنا ، نگاہیں ملنا ، آنکھیں چار ہونا ۔
نَظَر چار سُو رَہنا
ہوشیار ہونا ، چوکنا ہونا ۔
نَظَر چھانا
احاطہ کرنا ، نظر بھر کر دیکھنا ۔
نَظَر چُھو جانا
سامنا ہونا ، نظر پڑ جانا ۔
نَظَر چُندِھیانا
چمک دمک سے آنکھیں چندھیا جانا، روشنی یا نور کی وجہ سے آنکھوں میں چکا چوند ہونا
نَظَر چُرا کَر دیکھنا
نگاہ بچاکر دیکھنا، دزدیدہ نظروں سے دیکھنا، کن اکھیوں سے دیکھنا
نَظَر چُرانا
۔ ۵۔ نظر انداز کرنا ، خاطر میں نہ لانا ۔
نَظَر چُوکنا
بہکنا ، دھوکا کھانا ، نظر خطا ہونا ۔
نَظَر چُورانا
رک : نظر چرانا جو درست املا ہے۔
نَظَر ڈالنا
التفات کرنا، نظرعنایت سے دیکھنا
نَظَر دَوڑانا
جائزہ لینا ، غور کرنا ، سوچنا
نَظَر دَوڑنا
نظر دوڑانا کا لازم، تیزی سے نظر پہنچنا
نَظَر دَھرنا
رک : نظر رکھنا
نَظَر دُھندلانا
صاف نظر نہ آنا ، نگاہ کے سامنے پردہ سا آجانا ، صاف دکھائی نہ دینا
نَظَر دِکھانا
غصے سے گھورنا، آنکھیں دکھانا
نَظَر دوچار ہونا
۔نگاہ کا نگاہ کے سامنے ہونا۔(محصنات)ماموں نے قدم اندر رکھا۔ اور بھانجی کے ساتھ نظر دوچار ہوئی۔
نَظَر دوخْتَہ ہونا
نظر جمی ہوئی ہونا ، کسی ایک نقطے یا خاص مقام پر نظر ہونا
نَظَر دُرُست ہونا
تعلقات اچھے ہونا ،تیور اچھے ہونا ، نظرسیدھی ہونا ؛ راضی ہونا ۔
نَظَر دُور ہونا
نظر بد کا اثر جاتا رہنا، نظر اُترنا
نَظَر فَرمانا
(احتراماً) نظر کرنا
نَظَر گَڑنا
نظرگاڑنا کا لازم، نظریں جم جانا، ٹکٹکی بندھ جانا
نَظَر گَڑو گَڑو کَر دیکھنا
مسلسل دیکھے جانا ، لگا تار گھورنا ۔
نَظَر گَڑونا
آنکھوں کو ایک نقطے پر جما دینا ، ایک ساں گھورنا ۔
نَظَر گاڑھنا
نظریں کسی چیز پر جما کر رکھنا ، لگاتار دیکھنا ، گھور کر دیکھنا ، نظر جمانا ، گھورنا ۔
نَظَر گاڑنا
نظریں کسی چیز پر جما کر رکھنا، لگاتار دیکھنا، گھور کر دیکھنا، نظر جمانا، گھورنا
نَظَر گَہْری ہونا
پر تاثیر نگاہ ہونا، نظر میں کشش ہونا
نَظَر گَہری پَڑنا
غور سے دیکھنا
نَظَر گَرْداننا
نگاہ پھیرنا یا نیچی کرنا
نَظَر گَرْم ہونا
غصے کے تیور ہونا
نَظَر گُستاخ کَرنا
بے باکی سے دیکھنا ۔
نَظَر گزَر اُتارنا
کسی عمل، ٹوٹکے یا صدقے وغیرہ سے نظر لگ جانے کا اثر دور کرنا، چشم بد کا دفعیہ کرنا، صدقہ دے کر ضرر چشم بد کا دفعیہ کرنا، کسی عمل یامنتر سے چشم بدکا اثر دور کرنا، کسی عمل یامنتر سے چشم بدکا اثر دور کرنا
نَظَر گُزَرنا
نگاہ کے سامنے آنا، نظر پڑنا
نَظَر حَیرَتی ہونا
نگاہوں کو حیرت ہونا ، دیکھ کے مبہوت ہو جانا ، تعجب سے سکتہ ہو جانا ۔
نَظَر ہَٹانا
نگاہ ہٹانا ؛ التفات ختم کرنا نیز دھیان ہٹانا ۔
نَظَر ہَٹنا
کسی شے سے نگاہ ہٹنا ؛ دھیان نہ رہنا ؛ خیال نہ رہنا
نَظَر ہو جانا
نظر بد لگ جانا، بری نظر کا اثر ہوجانا، چشم بد سے ضرر پہنچ جانا، جن یا پری کا سایہ ہوجانا
نَظَر ہونا
نظر لگ جانا، نظر بد کا اثر ہونا
نَظر جانا
دھیان ہونا، خیال جانا
نَظَر جَلانا
توے کی سیاہی میں کپڑا کالا کرکے اور اسے تیل میں بھگو کے ضرر چشم بد کے واسطے جلانا، پھٹکری یا مرچیں وار کر جلانا
نَظَر جَلنا
نظر جلانا کا لازم، توے کی سیاہی میں کپڑا کالا کرکے اسے تیل کی سیاہی میں بھگو کے ضرر چشم بد کے واسطے جلانا، پھٹکری یا مرچیں وار کر جلانا
نَظَر جَمانا
نگاہ کرنا، توجہ مرکوز کرنا
نَظَر جَھڑنا
(نظر جھاڑنا کا لازم) نظربد اُترنا ، نظربد کا اثر زائل ہونا ۔
نَظَر جھاڑنا
منتر یا دعا پڑھ کر نظربد کے اثر کو دُور کرنا، نظراتارنا، نظربد کے اثرات ختم کرنا
نَظَر جَھپَکنا
کسی چمک دار چیز کو دیکھ کر آنکھیں چوندھیا جانا، تیز روشنی سے آنکھیں خیرہ ہونا، پلک جھپکنا
نَظَر جھینپنا
نظر شرمانا ، نظروں سے ندامت ٹپکنا ، شرم ، لحاظ یا شرمندگی کی وجہ سے آنکھیں چار نہ ہونا
نَظَر جُھک جانا
۔ ۲۔ (احتراماً) نگاہیں نیچی ہونا ۔
نَظَر جُھکنا
شرم سے نگاہیں نیچی ہونا ؛ (رک : نظر جھک جانا) ۔
نَظَر جوڑنا
متوجہ ہونا ، دھیان دینا ۔
نَظَر کا اَثَر ہونا
نظر بد کا اثر ہو جانا، نظر لگ جانا
نَظَر کا کام کَرنا
۔ جس چیز میں جو دیکھنا مقصود ہو۔ اس کا نظر آنا۔ بیشتر سلب میں مستعمل ہے۔ ان کی نظر اب کام نہیں کرتی نظر کا کھاجانا۔
نَظَر کا کھا جانا
نظر بد کا کام کر جانا ، نظر لگنا ، بری نظر کا اثر ہو جانا ۔
نَظَر کا نَظَر سے دو چار ہونا
۔آنکھ کا آنکھ سے ملنا۔ آنکھیں لڑنا۔نظر کردہ۔
نَظَر کا پھیر ہو جانا
نظر لگ جانا، بد نظر کا اثر ہونا
نَظَر کاری رَہنا
نگاہ میں اثر رہنا ، نظر پر تاثیر رہنا ۔
نَظَر کَمْزور ہونا
بصارت کمزور یا خراب ہو جانا ، بینائی کم ہونا ، کم نظر آنا
نَظَر کرنا
بھروسا کرنا، آسرا کرنا، امید رکھنا
نَظَر کے آگے پِھرنا
بہت یاد آنا ، بار بار یاد آنا ، ہر وقت تصور میں رہنا ۔
نَظَر کے سامنے آنا
اس طرح کا بیان ہونا کہ تمام تفصیلات واضح ہو جائیں ، نقشہ کھنچ جانا ، ہوبہو پیش ہوجانا
نَظَر کے سامنے ہونا
روبرو ہونا ، آنکھوں کے سامنے ہونا ، دکھائی دینا ، پیش ِنظر ہونا
نَظَر کے سامنے پَڑْنا
آمنا سامنا ہونا ، اچانک ملاقات ہونا ۔
نَظَر کے سامنے رَہنا
روبرو رہنا ، نگاہ میں رہنا ؛ ہر وقت تصور میں رہنا ؛ بہت یاد آنا ۔
نَظَر کے سامنے رَکھنا
تصور میں سامنے سے نہ ہٹنے دینا ، نگاہ میں رکھنا ، روبرو رکھنا
نَظَر کَھڑی ہونا
نظر تھمنا یا جمنا ، نگاہ رک جانا ، مسلسل دیکھنا
نَظَر کھا جانا
نظر بد کا کام کر جانا ، نظر لگ جانا ؛ تباہ و برباد ہو جانا۔
نَظَر خِیرَہ ہونا
مایوسی کا عالم ہونا
نَظَر خِیرَہ کَرنا
چمک دمک سے آنکھیں چندھیا دینا
نَظَر کھولنا
آنکھیں کھولنا ؛ ہوشیار ہونا ؛ بیدار ہونا ۔
نَظَر کو چَڑھ جانا
آنکھوں کو بھلی لگنا ، پسند آجانا
نَظَر کو گَہرا کَرنا
عمیق نظری پیدا کرنا ؛ غور سے دیکھنا
نَظَر کو کِھینچْنا
اپنی جانب مائل کرنا ؛ توجہ حاصل کرنا ۔
نَظَر کو خِیرَہ کَرنا
آنکھوں کو چندھیا دینا ۔
نَظَر کو خِیرگی دینا
نظر کو خیرہ کرنا ، آنکھوں کو چندھیا دینا ۔
نَظَر کو لُبھانا
آنکھوں کو بھلا معلوم ہونا ؛ پسند آ
نَظَر کو پَہچاننا
کسی کے تیوروں سے اس کے دل کا مدعا جان لینا ، تیور سمجھنا ۔
نَظَر کو تاڑْنا
نظر کو پہچاننا ، نظر یا تیور سمجھنا ۔
نَظَر کوشی میں آنا
روبرو آنا ؛ سامنے پیش ہونا ۔
نَظَر کُشادَہ رَکھنا
وسیع النظر ہونا ، دل بڑا رکھنا-
نَظَر لَڑانا
آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھنا، نظریں چار کرنا
نَظَر لَڑنا
نظر لڑانا کا لازم، نظریں ملنا، آنکھوں سے آنکھیں چار ہونا
نَظَر لاگنا
نظر لگنا جو رائج ہے
نَظَر لانا
دیکھنا ، توجہ کرنا ، غور کرنا ۔
نَظَر لَگْ جانا
بری نظر کا اثر کرجانا
نَظَر لَگائے ہونا
گھات میں رہنا ، تاک میں ہونا ۔
نَظَر لَگانا
ندیدوں کی طرح دیکھنا
نَظَر لَگی ہونا
رک : نظر لگنا (معنی نمبر ۳) ۔
نَظَر لَگنا
نظر بد کا اثر ہو جانا، چشم زخم پہچنا، ٹوک لگ جانا،
نَظَر لَوٹنا
بار بار کسی چیز کو دیکھنا ، نظر کا پلٹنا ۔
نَذر ماننا
نقدی پیش کرنا (کسی امیر یا رئیس یا رتبے میں کسی بڑے کے سامنے)
نَظَر مارنا
نظر کرنا ، نگاہ ڈالنا ۔
نَظَر میں عالَم اَندھیر ہونا
رنج کے سبب آنکھوں میں دنیا تاریک ہونا، کمال مصیبت اور غم ہونا
نَظَر میں عالَم سِیاہ ہونا
کسی غم یا صدمے کے سبب دنیا اندھیر ہو جانا، رنج کے مارے کچھ سجھائی نہ دینا
نَظَر میں اَندھیر ہونا
بے حد غم میں مبتلا ہونا ، سخت مصیبت پڑنا ۔
نَظَر میں اَثَر ہونا
ٍنگاہ پُرکشش ہونا ، نظروں میں تاثیر ہونا ۔
نَظَر میں بھانْپنا
اشاروں کنایوں ہی سے سمجھ لینا ، دیکھتے ہی اندازہ لگا لینا ، تاڑ جانا ۔
نَظَر میں چَڑْھنا
عزت و احترام کی نظر سے دیکھا جانا
نَظَر میں چَلنا
ہر وقت خیال میں رہنا، تصور میں رہنا
نَظَر میں چھانا
آنکھوں میں بسنا، چشم تصور میں ہونا
نَظَر میں چُبْھنا
۔آنکھوں میں کھبنا۔ نظروں میں بھلا معلوم دینا۔ پسندآنا۔؎
نَظَر میں دَھرنا
دھیان میں رکھنا، توجہ دینا
نَظَر میں دِسْنا
صاف نظر آنا، سمجھ میں آنا
نَظَر میں دُنِیا اَندھیر ہونا
رنج کے سبب آنکھوں میں دنیا تاریک ہونا، رنج کے مارے کچھ سجھائی نہ دینا، کمال مصیبت اور غم ہونا
نَظَر میں فَرْق ہونا
سمجھ میں فرق ہونا، سب سے ایک جیسا برتاؤ نہ ہونا
نَظَر میں فَرْق پَڑنا
نظر نہ ملنا، نگاہ مقابل نہ ہونا نیز التفات نہ رہنا
نَظَر میں گَڑنا
آنکھوں میں کھٹکنا نیز دیکھ کر رشک آنا
نَظَر میں گَھٹ جانا
بے توقیر ہوجانا، نظروں سے گرنا
نَظَر میں ہَلکا کَرنا
نظر میں حقیر ٹھہرانا، نظروں سے گرانا
نَظَر میں حَقِیر ہونا
نگاہوں میں بے وقعت ہونا
نَظَر میں حَقِیر رَہنا
نگاہوں میں بے وقعت ہونا
نَظَر میں ہیچ ہونا
اہمیت نہ ہونا، وقعت نہ ہونا، بے کار یا بے کیف ہونا
نَظَر میں ہونا
۔خیال میں ہونا۔دیکھو اپنی نظرمیں ہو۔
نَظَر میں جانْچ لینا
نظر سے تاڑ لینا ، نگاہ سے بھانپ لینا
نَظَر میں جَچنا
قیمتی یا باوقعت ٹھہرنا ، پسند آنا ۔
نَظَر میں جَہاں اَندھیر ہونا
رنج کے سبب آنکھوں میں دنیا تاریک ہونا ، کمال مصیبت اور غم ہونا ۔
نَظَر میں جَمنا
قیمت کا اندازہ ہونا ، نگاہ میں باوقعت ہونا
نَظَر میں خار ہونا
آنکھوں کو ناگوار گزرنا، آنکھوں میں کھٹکنا، آنکھوں میں برا لگنا
نَظَر میں کَھٹَکنا
نگاہ کو برا معلوم ہونا
نَظَر میں لانا
دیکھنا، نظر ڈالنا، اہمیت دینا، وقعت دینا، توجہ کرنا
نَظَر میں نَہ آنا
نظر میں نہ جچنا، نگاہ میں وقعت نہ پانا
نَظَر میں نَہ چَڑَھنا
نظر میں نہ جچنا، نگاہ میں باوقعت نہ ٹھہرنا، خاطر میں نہ لانا
نَظَر میں نَہ جَچنا
نظر پر نہ چڑھنا، ناپسند ہونا، اچھا نہ لگنا
نَظَر میں نَہ لانا
وقعت نہ دینا، خاطر میں نہ لانا، اہمیت نہ دینا
نَظَر میں نَہ سَمانا
پسند خاطر نہ ہونا، اچھا نہ لگنا، باوقعت نہ ٹھہرنا
نَظَر میں نَہ ٹَھہَرنا
پسند نہ ہونا، نظروں میں نہ جچنا
نَظَر میں نَظَر مِلانا
آنکھوں میں آنکھیں ڈالنا، نظر لڑانا
نَظَر میں پِھرنا
ہر وقت خیال میں رہنا : تصور میں رہنا ۔
نَظَر میں رَکھنا
جانچ پرکھ کرنا ، بھانپ لینا ۔
نَظَر میں سَمانا
اہمیت دیا جانا، خاطر میں آنا
نَظَر میں سَمونا
کسی منظر میں کھو جانا، دیکھ کر پوری طرح لطف اٹھانا
نَظَر میں سُبُک ہونا
نظر میں بے وقعت ہونا، خفیف ہونا، بے وقعت ہونا، حقیر ہونا
نَظَر میں تَڑے ہونا
تاڑا جانا ، بھانپ لیا جانا ۔
نَظَر میں تَصویر پِھرنا
خیال میں آ جانا ، تصور میں ہونا ۔
نَظَر میں ٹَھہَرنا
نظر میں جچنا، قیمتی یا باوقعت ٹھہرنا، پسند آنا
نَظَر میں تولنا
رک : نظروں میں تولنا جو زیادہ مستعمل ہے
نَظَر میں تُلنا
نگاہ سے جانچا جانا ، اندازہ کیا جانا ۔
نَظَر میں ضُعف آنا
نگاہ کا کمزور ہو جانا، بینائی خراب ہو جانا
نَظَر میں آنا
خیال میں آنا، دھیان میں آنا
نَظَر مِلانا
نظر سے نظر ملانا، آمنے سامنے ہو کر دیکھنا، چہرے کو بغور دیکھنا
نظر ملتے ہی کام کر گئی
عاشق ہوگیا
نَظَر موٹی ہونا
نظر خراب یا کمزور ہونا ، بینائی میں فرق آجانا
نَظَر نَہ آنا
ناپید ہو جانا
نَظَر نَہ چَڑھنا
خاطر میں نہ آنا ۔ پسند نہ ہونا ، بھلا نہ لگنا ، اچھا معلوم نہ ہونا ۔
نَظَر نَہ ہَٹنا
تصور میں رہنا ، خیال سے غائب نہ ہونا ۔
نَظَر نَہ ہونا
۔توجہ نہ ہونا۔پروا نہ ہونا۔؎
نَظَر نَہ مِلنا
شرم یا کسی قصور کے سبب آنکھ اٹھاکر بات نہ کرسکنا ، نظر نہ اٹھا سکنا ؛ شرمندہ ہونا ۔
نَظَر نَہ ٹَھہَرنا
آنکھ نہ ٹھہرنا ، چکاچوند ہونا ، آنکھیں خیرہ ہو جانا ۔
نَظَر نِیچی ہونا
شرم سار ہونا، شرمندہ ہونا
نَظَر پَڑ جانا
۔دکھائی دینا۔ دھیان میں آجانا۔
نَظَر پَڑْنا
دکھائی دینا، نظرآنا، نظر کا درست ہونا
نَظَر پَہچاننا
نگاہ بھانپ لینا، ارادہ محسوس کرلینا، تیور سے جان لینا، تیور سےشناخت کرنا
نَظَر پَہُونچنا
رک : نظر پہنچنا جو درست ہے ۔
نَظَر پَہُنچنا
خیال میں آنا، دھیان میں ہونا
نَظَر پَیدا ہونا
قابلیت ، صلاحیت حاصل ہونا ، کسی کام میں مہارت ہونا (نظر پیدا کرنا (رک) کا لازم) ۔
نَظَر پَیدا کَرنا
صاحب نظر ہونا، دیدئہ بینارکھنا
نَذر پکڑنا
نذر قبول کرنا
نَظَر پَلَٹنا
نگاہ کا ٹکرا کے لوٹ آنا یا منعکس ہوجانا ؛ دیکھنے کی تاب نہ لانا ۔
نَظَر پَر چَڑھانا
بھانپنا
نَظَر پَر چَڑھنا
حقیر ہونا، ذلیل ہونا، خفیف ہونا، رسوائے عام ہونا؛ ٹوک میں آنا، ہونس میں آنا، نظر بند لگنا (جمع کے ساتھ مستعمل)
نَظَر پھیْنکنا
نگاہ ڈالنا، ادھر ادھر دیکھنا، نظر دوڑانا، سرسری طور پر دیکھنا، ہرطرف دیکھنا، ادھر ادھرنگاہ دوڑانا
نَظَر پِھر جانا
ناراض ہونا، غصہ ہونا
نَظَر پھِرْنا
ناراض ہوجانا، بے مروت ہوجانا
نَظَر پِھسَلنا
کسی چیز کی شفاف اور چمک دار سطح پر نظر نہ ٹھہرنا، کسی چیز کا ایسا خوبصورت اور صاف و شفاف ہوناکہ نگاہ نہ ٹھہر سکے، دیکھنے کی تاب نہ لا سکنا، بہت زیادہ شفاف چمکیلا اور چکنا ہونا، نگاہ نہ ٹھہرنا
نَظَر قائِم ہونا
نظر جمنا، نظر بھر کے دیکھا جانا
نَظَر قائِم رَکھنا
نظر بھر دیکھنا، نظر بھر کے دیکھنا، توجہ رکھنا
نَظَر رَہنا
نگاہیں لگی ہونا ، انتظار ہونا ۔
نَظَر رَکْھنا
مد نظر رکھنا، بطور مثال رہنا نیز مطالعے یا مشاہدے میں رکھنا
نَظَر رَوشَن ہونا
دیکھنے کی قوت میں اضافہ ہونا ، بینائی واضح ہونا ۔
نَظَر سَنبھالنا
توجہ و التفات کرنا، نظر پر قابو رکھنا
نَظَر سَنبَھلنا
نظر سنبھالنا کا لازم، توجہ و التفات ہونا
نَظَر سَیراب ہونا
دیدار کی خواہش پوری ہونا ؛ جی بھر کے دیکھنا ۔
نَظَر سے بَچانا
نظربد کے اثر سے محفوظ رکھنا ؛ جن ، پری اور آسیب وغیرہ کے نظر کے اثر سے محفوظ کر رکھنا
نَظَر سے بَچنا
نظر سے بچانا (رک) کا لازم ؛ آڑ لینا ، چھپنا ، سامنے نہ آنا ۔
نَظَر سے چُھپانا
نگاہوں سے پوشیدہ رکھنا ، سامنے نہ لانا ، چھپانا ۔
نَظَر سے چُھپنا
نظر سے چھپانا (رک) کا لازم ، سامنے نہ ہونا ، آنکھوں سے اوجھل ہونا ۔
نَظَر سے دے پَٹَکنا
نظروں سے گرا دینا ، ذلیل کرنا ، بے وقعت کرنا ۔
نَظَر سے دُور ہونا
آنکھوں سے اوجھل ہونا ، سامنے نہ ہونا ، پاس نہ ہونا ۔
نَظَر سے غائِب ہونا
نظر سے اوجھل ہونا ؛ پہنچ سے دور ہوجانا ؛ چھپ جانا
نَظَر سے گَھٹانا
نظر میں وقعت کم کرنا ؛ نظر سے گرانا
نَظَر سے گَھٹْنا
ذلیل ہونا ، کمتر دکھائی دینا ۔
نَظَر سے گِر جانا
نظر سے گرا دینا کا لازم، ذلیل ہوجانا، بے وقعت ہوجانا
نَظَر سے گِرا دینا
ذلیل یا بے قدر کرنا ،بے وقعت کر دینا ؛ التفات ختم کر دینا ، توجہ اور عنایت ختم کر دینا
نَظَر سے گِرانا
رک : نظر سے گرا دینا ۔
نَظَر سے گِرنا
نظر سے گرانا (رک) کا لازم ، دل سے اُترنا ، خفیف ہونا ، سبک ہونا ، بے عزت ہونا ۔
نَظَر سے گُزَرنا
۔تجربہ ہونا۔ دیکھا جانا۔؎
نَظَر سے جانا
نظر سے دُور ہونا ؛ بُھلایا جانا ۔
نَظَر سے مَخْفی ہونا
نگاہ سے پوشیدہ ہونا ، نظر سے اُوجھل ہونا ؛ علم میں نہ ہونا
نَظَر سے نَہ بَچنا
پوشیدہ نہ رہنا، ظاہر ہو کر رہنا
نَظَر سے نَظَر بَرابَر ہونا
آنکھیں چار ہونا ، نگاہیں ملنا ؛ روبرو ہونا ۔
نَظَر سے نَظَر لَڑانا
آنکھیں چار کرنا ؛ سامنے ہوکر دیکھنا ، نظریں ملانا ۔
نَظَر سے نَظَر لَڑنا
نظر سے نظر لڑانا (رک) کا لازم ؛ آنکھیں چار ہونا ، نظروں سے نظریں ملنا ، نگاہیں ملنا ۔
نَظَر سے نَظَر مِلانا
آنکھیں چار کرنا، مروت کا اظہار کرنا
نَظَر سے نَظَر مِلنا
نظر سے نظر ملانا کا لازم، روبرو ہونا، آنکھیں چار ہونا، ملاقات ہونا، آنکھ سے آنکھ ملنا
نَظَر سے نِہاں ہونا
نظر سے اوجھل ہونا، آنکھوں سے پوشیدہ ہونا
نَظَر سے اوجَھل ہونا
۔ علم میں نہ ہونا
نَظَر سے پَہْچاننا
تیور دیکھ کر تاڑلینا ، دیکھ کر سمجھ لینا یا اندازہ لگا لینا
نَظَر سے پَتَّھر پُھوٹنا
نظر بد کے اثر سے پتھر ٹکڑے ٹکڑے ہوجانا ، سخت سے سخت چیز پر بھی نظر کا اثر ہوجانا ۔
نَظَر سے پِنہاں ہونا
رک : نظر سے اوجھل ہونا ۔
نَظَر سے پوشِیدَہ ہونا
نگاہ سے اوجھل ہونا ، سامنے نہ ہونا ، غائب ہونا ۔
نَظَر سے سُنانا
آنکھوں سے مدعا بیان کردینا ۔
نَظَر سے ٹَپَکنا
نگاہ سے ظاہر ہونا، تیور سے ظاہر ہونا، تیور سے آشکار ہونا
نَظَر سے اُتارْنا
نظر سے گرانا ، ذلیل و حقیر کردینا ۔
نَظَر سے اُتَرنا
نظر سے اتارنا (رک) کا لازم ؛ سبک ہوجانا ، مرتبہ یا عزت کھو بیٹھنا ، بے وقعت ہوجانا ، جی سے اترنا ۔
نَظَر سے یاس ٹَپَکنا
ناامیدی اور مایوسی کا اظہار ہونا
نَظَر سِیدھی ہونا
موافق ہونا ، التفات اور مہربانی کے تیور ہونا ، توجہ ہونا ۔
نَظَر سِیدھی رَہنا
التفات و توجہ رہنا ، رویے میں فرق نہ آنا ۔
نَظَر سُوں دُور ہونا
نظر سے دور ہونا، آنکھوں سے دور ہونا، سامنے سے ہٹ جانا
نَظَر تَڑَپنا
نظر کا بے چینی سے ڈھونڈنا ، تلاش کرنا ۔
نَظَر تیز ہونا
تیز فہمی ، سمجھ داری ۔
نَظَر تیز کَرنا
غصے سے گھورنا ، ناگواری سے دیکھنا (نظر تیز ہونا (رک) کا تعدیہ) ۔
نَظَر تیز پَڑنا
۔غصہ کی نگاہ پڑنا۔؎
نَظَر ٹَھہَرْنا
کسی چیز یا چہرے پر نظر رک جانا، نظر جمنا (بیشتر سلب کے ساتھ مستعمل ہے)
نَظَر تَھمنا
نظر ٹھہرنا ، نگاہ جمنا ؛ دیکھنے کی تاب ہونا ۔
نَظَر ٹھیرنا
۔ ۲۔ توجہ کا مرکز ہونا ، اہم محسوس ہونا
نَظَر ٹِھٹَکنا
نگاہ ٹھہر ٹھہر جانا، نگاہ کا جھجھک جانا
نَظَر ٹِکنا
توجہ ہونا، پڑھنے میں دھیان یا خیال ہونا
نَظَر تِرْچھی ہونا
سیدھی نظر نہ ہونا ، سیدھا نہ ہونا ، خفا ہونا ، ناراض ہونا
نَظَر تِرچِھی پَڑنا
خفگی سے دیکھنا ، ناراض ہونا ۔
نَظَر اُتارنا
کسی عمل، ٹوٹکے یا صدقے وغیرہ سے نظر لگ جانے کا اثر دور کرنا، چشم بد کا دفعیہ کرنا، صدقہ دے کر ضرر چشم بد کا دفعیہ کرنا، کسی عمل یامنتر سے چشم بدکا اثر دور کرنا، کسی عمل یامنتر سے چشم بدکا اثر دور کرنا
نَظَر اُٹھ جانا
اتفاقاً نگاہ پڑ جانا، اچانک نظر پڑنا، اتفاقاً دیکھ لینا
نَظَر اُٹھا کَر دیکھنا
آنکھ اٹھا کر دیکھنا، نگاہ ڈالنا، توجہ کرنا
نَظَر اُٹھا کے دیکھنا
آنکھ اٹھا کر دیکھنا ، نگاہ ڈالنا ، توجہ کرنا ؛ گستاخی کرنا
نَظَر اُٹھانا
نگاہ اٹھانا، اوپر دیکھنا، سامنے دیکھنا، آنکھ اٹھا کر دیکھنا
نَظَر اُٹھنا
نظر اٹھانا کا لازم، نگاہ پڑنا، نگاہ اٹھنا
نَظَر اُونچی نَہ ہونا
آنکھ اونچی نہ ہونا ، نظر نہ اُٹھنا ؛ شرمندگی ہونا ، نہایت شرمسار ہونا ۔
نَظَر وَسِیع ہونا
مشاہدے اور تجربے میں اضافہ ہونا ، معلومات وسیع ہونا ۔
نَظَر زَمِین سے سی دینا
کسی چیز پر نگاہ جما لینا، کسی چیز سے نظر نہ ہٹانا، کسی دوسری طرف توجہ نہ کرنا
نَظَراں بَھر دیکھنا
غور سے دیکھنا، سیر ہو کر دیکھنا
نَظَراں چار ہونا
آنکھیں چار ہونا، نگاہیں ملنا، سامنا ہونا
نَظَرایا جانا
چشم بد کا اثر ہونا، نظر لگ جانا، ٹوک لگ جانا
نَظَر اَفروز ہونا
نگاہ کو اچھا لگنا، مراد: نگاہ سے گزرنا، ملاحظہ کیا جانا
نَظَر اَنداز ہونا
نظر انداز کیا جانا، قابل اعتنا نہ سمجھنا جانا
نَظَر اَنداز کَرنا
ناپسند کرنا، نامنظور کرنا، نگاہ سے گرانا
نَظَر بازی ہونا
نظر بازی کرنا کا لازم، حسینوں کو دیکھنا، خوبصورتوں کو گھورنا
نَظَر بازی کَرنا
مردم شناسی کرنا
نَظَر بَہ خُدا رَکھنا
خدا پر بھروسا کرنا، خدا سے امید رکھنا
نَظَر بَنْد ہونا
نظروں سے اوجھل ہونا، چھپنا
نَظَر بَند کَرنا
نظر باندھنا، نظروں پر جادو کرنا، نظربندی کرنا
نَظَر بَند رَہْنا
قید میں رہنا، نگرانی میں رہنا
نَظَر بَند رَکْھنا
دل میں رکھنا، آنکھوں میں رکھنا
نَظَر بَندی کَر دینا
جادو وغیرہ سے نظروں کو متاثر کرنا، شعبدہ بازی سے کچھ کا کچھ دکھانا
نَظَر بَندی کَرنا
جادو وغیرہ سے نظروں کو متاثر کرنا، شعبدہ بازی سے کچھ کا کچھ دکھانا
نَظَر بَھر دیکھنا
بھرپور نظر سے دیکھنا، غور سے دیکھنا
نَظَرِ بازگَشْت ڈالنا
دوسری نگاہ کرنا، اعادہ کرنا، دہرانا
نَظَرِ بَد کا کھا جانا
بری نظر کا اثر ہونا، چشم زخم کی وجہ سے مر جانا
نَظَرِ بَد لَگ جانا
بری نظر لگنا، نظر بد کا اثرہو جانا
نَظَرِ بَد لَگنا
بری نظر لگنا، نظر بد کا اثرہو جانا
نَظَرِ غائِر ڈالنا
گہری نظر سے دیکھنا، تفصیلی جائزہ لینا
نَظَر غَور سے دیکْھا جانا
نظر غور سے دیکھنا کا لازم، تفصیلی جائزہ ہونا
نَظَر غَور سے دیکْھنا
گہری نظر سے دیکھنا، تفصیلی جائزہ لینا
نَظَرِ عِنایَت فَرمانا
مہربانی کا برتاؤ کرنا، شفقت سے پیش آنا، التفات برتنا
نَظَرِ عِنایَت ہونا
نظر عنایت کرنا کا لازم، کرم یا لطف کی نظر ہونا، مہربانی ہونا، التفات ہونا
نَظَرِ عِنایَت کَرنا
مہربانی کا برتاؤ کرنا، شفقت سے پیش آنا، التفات برتنا
نَظَرِ اِنصاف سے کَہنا
انصاف سے کہنا ، انصاف کی بات کہنا ، جو بات صحیح ہے وہی کہنا
نَظَرِ اِستِحسان سے دیکھنا
پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھنا، پسند کرنا
نَظَرِ ثانی ہونا
دوبارہ نظر پڑنا، جانچ پڑتال ہونا
نَظَرِ ثانی کَرنا
فیصلے یا رویے پر دوبارہ غور و فکر کرنا، دوبارہ جائزہ لینا، ترمیم کرنا
نَظَر گُزَر ہونا
نظر بد کا اثر ہونا
نَظَرِیَّہ بَدَلنا
نقطۂ نظر تبدیل ہو جانا، خیالات بدل جانا
نَظَر نَواز ہونا
دل فریب ہونا، حسین ہونا، بھلا لگنا
نَظَروں میں چَڑھنا
نگاہ کو بیش قیمت یا عالی رتبہ معلوم ہونا کسی چیز یا انسان کا
نَظَروں میں رَکھنا
نظر بند رکھنا
نَظَروں میں ٹَھہَرنا
نظروں میں جچنا ، پسند آنا ؛ خاطر میں لایا جانا ۔
نَظَروں پَر چَڑھَانا
۔متعدی۔؎
نَظَروں میں خار ہونا
آنکھوں میں برا لگنا، آنکھوں کو ناگوار گزرنا، آنکھوں میں کھٹکنا
نَظْروں میں سَمانا
پسند خاطر اور مرغوب طبع ہونا، بھانا
نَظَروں سے اوجَھل ہو جانا
ظاہر نہ ہونا، نظر کے سامنے نہ آنا، پوشیدہ ہو جانا
نَظَروں سے اوجَھل ہونا
ظاہر نہ ہونا، نظر کے سامنے نہ آنا، پوشیدہ ہو جانا
نَظَروں سے اوجَھل رَہنا
بہت کم وقت نظر کے سامنے رہنا، دکھائی نہ دینا
نَزدِیک آنا
قریب آنا ، پاس آنا
نَزدیک ہونا
(کسی بات یا فعل وغیرہ کے) پاس جانا، قریب پہنچنا
نَزدِیک جانا
پلنگ پر جانا، پلنگ پر ساتھ سونا، ہم بستر ہونا، مباشرت کرنا
نَزدِیک کَرنا
قریب کرنا، پاس کرنا
نَزدِیک پَھٹَکنا
قریب آنا
نَزدِیکی کَرنا
مجامعت کرنا، صحبت کرنا، جفتی کرنا، وطی کرنا، ہم بستری کرنا
نَظِیر بَنانا
مثال بنانا، حوالے کے طور پر استعمال کرنا، روایت ڈالنا
نَظِیر دینا
تمثیل پیش کرنا، مثال کے طور پر سامنے لانا یا حوالہ دینا
نَظِیر دِکھانا
مثال یا حوالہ پیش کرنا
نَظِیر گُزَرنا
مثال قائم ہونا ؛ نظیر بننا ۔
نَظِیر ہونا
جواب ہونا ، ثانی یا مثال ہونا ؛ مثالی نمونہ ہونا ، روایت پائی جانا ۔
نَظِیر ماننا
مثال بنانا ، مستند تسلیم کرنا ؛ مثالی نمونہ ماننا ۔
نَظِیر مِلنا
مثال پائی جانا ، حوالہ ملنا ؛ نظیر ہونا ۔
نَظِیر نَہ ہونا
مقابل یا ثانی نہ ہونا ، لاجواب ہونا ؛ بے مثل ہونا ۔
نَظِیر نَہ مِلنا
جواب یا ثانی نہ رکھنا ؛ لاجواب ہونا ؛ بے مثال ہونا ۔
نَظِیر نَہ رَکھنا
مقابل یا ثانی نہ ہونا ، لاجواب ہونا ؛ بے مثال ہونا ۔
نَظِیریں سامنے رَہنا
مثالیں سامنے ہونا، نمونے موجود ہونا
نَزلَہ ڈَھلنا
عیب یا نقص ہونا
نَزلَہ گِرانا
آفت نازل کرنا، غصہ نکالنا
نَزْلَہ گرنا
(کنایۃً) آفت آنا، شامت آنا
نَزلَہ پَڑنا
اثر ہونا، متاثر ہونا
نَزلَہ اُتارنا
غصہ نکالنا، برا بھلا کہنا
نَظم بَدَلنا
نظام بدلنا ، ترتیب تبدیل کرنا ، روش یا چلن بدل دینا ۔
نَظم بَند ہونا
ضبط تحریر میں آنا ، تحریر ہونا ؛ نظم ہونا ، شاعری میں بیان ہونا ۔
نَظم بَرہَم ہونا
ترتیب بگڑنا ، بدنظمی ہونا ۔
نَظم دینا
ترتیب دینا ، مرتب کرنا ، سجانا ، آراستہ کرنا ۔
نَظم فَرمانا
(شاعری) نظم کرنا ، کہنا ، منظوم کرنا
نَظم ہونا
اشعار موزوں ہونا ، اشعار میں ہونا ۔
نَظم کَہنا
صنف نظم میں شاعری کرنا ، کسی خاص موضوع پر کوئی کلام نظم کرنا ، نظم کی ہیئت میں شاعری کرنا
نَظم لِکھنا
اشعار موزوں کرنا ، نظم تحریر کرنا یا کہنا
نَظم قائِم کَرنا
انتظام و انصرام کرنا ، بندوبست کرنا ، تنظیم پیدا کرنا
نَظم و نَسَق بِٹھانا
بندوبست کرنا ، انتظام کرنا ، تدبیر مملکت میں مصروف ہونا
نَذر اَدا کَرنا
منّت پوری کرنا، جو نذر مانی ہو اس کو پورا کرنا
نَذر بَدنا
کوئی بات یا عہد اپنے اوپر واجب کر لینا ، پکی نیت کرنا ، منّت ماننا ۔
نَذر چَڑھانا
قربان کرنا، صدقے کرنا، بلیدان دینا
نَذْر چَڑھنا
رک : نذر چڑھانا جس کا یہ لازم ہے ۔
نَذْر دینا
(مجازاً) رشوت دینا، گھونس دینا، مٹھی گرم کرنا
نَذر گُزارنا
رک : نذر دینا ۔
نَذر گُزَرنا
نذر پیش ہونا ، (کوئی چیز) بطور ہدیہ کسی حاکم کے سامنے پیش ہونا ۔
نَذر گُزراننا
رک : نذر گزارنا ۔
نَذر کَرنا
اپنے آپ سے عہد کرنا، اقرار کرنا
نَذر لینا
رک : نذر قبول کرنا ۔
نَذر پَر ہاتھ رَکھنا
(لفظاً) کسی کی پیش کی ہوئی نذر کو ہاتھ سے چھونا ؛ مراد : نذر قبول کرنا ، اطاعت سے رضا مند ہونا ۔
نَذر تَہدِیم کَرنا
منہدم کرنا ، گرا دینا ، برباد کر دینا ۔
نَظرائی دینا
دکھائی دینا، نظر آنا
نَذرانَہ چَڑھانا
رک : نذر چڑھانا ، قبر یا تعزیے وغیرہ پر کوئی چیز بطور منت چڑھانا ۔
نَذرانَہ کَرنا
تحفہ پیش کرنا ، ہدیہ دینا ۔
نَظرانا
نظر بد کا اثر ہوجانا، نظر لگنا، ٹوک لگنا، نظرا جانا
نَظریں باندھنا
نظر بندی کرنا ، شعبدہ بازی کرنا
نَظریں بَچانا
چھپنا ، سامنا نہ کرنا ، خاموشی سے نکل جانا
نَظریں بَدَلنا
سلوک میں فرق آنا ، رویے میں تبدیلی ہونا ۔
نَظریں بَھٹَکنا
نگاہوں کا کسی کی تلاش میں اِدھر ُادھر پڑنا ۔
نَذریں چَڑھانا
بطور تحفہ عقیدۃ ً کسی بزرگِ دین کے مزار یا روضہ پر کوئی چیز پیش کرنا
نَظریں چار ہونا
(اچانک) نظر مل جانا ؛ سامنا ہونا ، مڈبھیڑ ہونا
نَظریں چار کَرنا
نظریں ملانا، سامنا کرنا، دوبدو ہونا
نَظریں چُرا کَر دیکھنا
آنکھیں بچا کر دیکھنا ، چھپ کر دیکھنا ، چوری سے دیکھنا ، دزدیدہ نگاہوں سے دیکھنا ، کن انکھیوں سے دیکھنا ۔
نَظریں دَوڑانا
نظر کرنا ، آنکھوں سے تلاش کرنا.
نَذریں دینا
بادشاہ ، حاکم ، امیر یا بزرگ کی خوشنودی کی خاطر اس کی خدمت میں کوئی تحفہ یا ہدیہ پیش کرنا ۔
نَذریں دِکھانا
بادشاہ ، حاکم یا امیر کے سامنے حاضری کے وقت نقدی ، ہاتھ یا رومال پر رکھ کر پیش کرنا ۔
نَظریں گَڑنا
نظریں کا کسی جگہ مرکوز ہونا ۔
نَظریں گاڑْھ دینا
رک : نظریں گاڑنا
نَظریں گاڑنا
نگاہیں مرکوز کرنا، بغور جائزہ لینا
نَذریں گُزرنا
نقدی پیش ہونا کسی بڑے کے سامنے
نَظریں ہَٹانا
کسی مرکز سے نظر ہٹا لینا ؛ نظریں ملانے سے کترانا ۔
نَذریں ہونا
نقدی پیش ہونا، خراج دیا جانا، کسی بڑے شخص یا بادشاہ وغیرہ کے سامنے نقدی اور تحفے پیش ہونا
نَظریں جانا
نظر جانا ، نگاہ کا پہنچنا ، نظر کی رسائی ہونا ۔
نَظریں جُھکنا
نظریں جھکانا (رک) کا لازم ، شرم سے نگاہ نیچی ہونا
نَظریں خِیرَہ ہونا
چمکیلی چیز دیکھ کر آنکھیں چندھیا جانا ؛ چمک دمک کی وجہ سے نگاہ نہ ٹھہرنا
نَظریں لَڑنا
آنکھوں کا آنکھوں کے مقابل ہونا ، نظریں ملنا ، آنکھیں چار ہونا ۔
نَظریں مِلا کَر جِینا
آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر حالات کا مقابلہ کرنا ۔
نَظریں مِلانا
نظربازی کرنا
نَظریں مِلنا
نگاہیں ملنا ، سامنا ہونا (نظریں ملانا (رک) کا لازم)
نَظریں نَہ مِلانا
سامنا نہ کر سکنا ؛ شرمندہ ہونا
نَظریں نِیچی کَرنا
شرم سے نظر جھک جانا، شرمندہ ہونا
نَظریں پَڑنا
پسند کیا جانا ؛ نظر میں آنا ، دیکھا جانا
نَظریں پَتھرانا
آنکھوں کا انتظار کرتے کرتے تھک جانا ۔
نَظریں پھیرنا
رخ بدلنا ، بے مروت ہوجانا ۔
نَظریں پِھرانا
نظریں بدلنا یا پھیرنا ؛ رک : نظریں پھیرنا ۔
نَظریں ٹَکرانا
نگاہیں ملنا ؛ آمنا سامنا ہونا ۔
نَذریں اُٹھانا
روپیہ یا کوئی دوسرا سکہ صاف پانی سے دھوکر ایک جگہ رکھ دیتے ہیں جب منت پوری ہو جاتی ہے تو نذر دلا کر اس کی مٹھائی تقسیم کردی جاتی ہے ۔
نَظریں اُٹھانا
نظریں اونچی کرنا ، اوپر دیکھنا ، آنکھیں ملانا ۔
نَظری بَنانا
ناپسند یا نامنظور ہونے کا نشان کرنا ؛ خارج کر دینا ، مسترد کر دینا ، قلم زد کر دینا
نَظری ہونا
نظری کرنا (رک) کا لازم ؛ مسترد ہوجانا ، نا مقبول ہوجانا ، منسوخ کردیا جانا-
نَظری کَرنا
نامنظور یا نا پسند ہونے کا نشان بنانا ؛ خارج کرنا ، مسترد کرنا ، منسوخ کرنا ؛ ناکارہ قرار دینا ۔
نَذر نِیاز کَرنا
درود و فاتحہ کرنا ، بزرگوں کی فاتحہ کرنا ، مٹھائی یا رقم بزرگوں کے مزار یا قبر پر چڑھانا ۔
نَظروں کا چَڑھانا
تیوری چڑھانا ، ناراض ہونا ۔
نَظروں کو خِیرَہ کَرنا
آنکھوں کو چکاچوند کرنا، حیران کرنا
نَظْروں کو پَہچاننا
تیوروں کو سمجھنا ، نگاہوں سے دل کا مدعا جان لینا ۔
نَظروں میں بَیٹھنا
بہت عزت پانا ؛ نظروں میں باوقعت ہونا ، پسند خاطر ہونا ، دل میں جگہ پانا ۔
نَظروں میں بھانْپنا
دیکھ کر تاڑ لینا ، تیوروں سے جان لینا ۔
نَظروں میں بَھرنا
خاطر میں لانا ، عزت کرنا
نَظروں میں غائِب ہو جانا
آنکھوں آنکھوں میں غائب ہو جانا، آنکھوں کے سامنے سے جاتا رہنا، دیکھتے ہی دیکھتے غائب ہو جانا
نَظروں میں گُھومنا
دھیان میں ہونا ، خیال میں ہونا ، تصور میں آنکھوں کے سامنے پھرنا ۔
نَظروں میں گِرنا
بے وقعت ہونا ، کم رتبہ ہوجانا ۔
نَظروں میں غُبار چھانا
دھندلا دکھائی دینا ؛ نظر دھندلا جانا۔
نَظروں میں ہَلکا ہونا
بے وقعت ہونا ، ناپسند ہونا ۔
نَظروں میں حَقِیر ہونا
دل سے اترجانا ، بے عزت ہو جانا ؛ قابل احترام نہ رہنا ۔
نَظروں میں کَھا جانا
ایسی نگاہ ڈالنا کہ جس سے ایذا پہنچے ، ترچھی نگاہ سے دیکھنا ، گھورنا ۔
نَظروں میں کَھٹَکنا
ناپسند ہونا ، برا معلوم ہونا ، ناگوار ہونا ، آنکھوں میں خار گزرنا ۔
نَظروں میں لَگانا
خاطر میں لانا ، باوقعت سمجھنا ۔
نَظروں میں مَوت پِھرنا
ہر وقت موت کا خوف لگا رہنا ۔
نَظروں میں نَقشَہ پِھرنا
تصور میں آنکھوں کے سامنے ہونا ؛ تصور میں آنا ۔
نَظروں میں نَظریں گاڑْنا
رک : آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھنا ۔
نَظروں میں پِیسْنا
قہر کی نگاہ سے دیکھنا ۔
نَظروں میں سَستا ہونا
نظر میں بے قیمت ہونا ، کم رتبہ ہونا ۔
نَظروں میں سُبُک ہونا
بے وقعت ہونا ، حقیرسمجھا جانا ۔
نَظَروں پَر چَڑھنا
دل کو بھانا، آنکھوں کو بھلا لگنا، دل کو بھانا، پسند آنا، کسی کا کسی کی نگاہ میں باوقعت ہونا
نَظروں سے چُھپنا
نظروں سے اوجھل ہونا ، سامنے نہ آنا ، پردے میں رہنا ۔
نَظروں سے گَھٹانا
کم رتبہ کرنا ، بے وقعت کرنا ، حقیر سمجھنا ، رتبہ گرانا ۔
نَظروں سے نِہاں رَہنا
نظروں سے چھپا رہنا ۔
نَظروں سے پوشِیدَہ ہونا
نظروں سے اوجھل ہونا ، آنکھوں کے سامنے نہ ہونا ۔
نَظَروں میں پِھرنا
ہر وقت خیال میں آنا، شدت سے یاد آنا، تصور میں آنکھوں کے سامنے ہونا
نَظّارَہ دیکھنا
نظارہ بازی کرنا ، تماشہ دیکھنا ، دیدار کرنا ۔
نَظّارَہ دِکھانا
نظارہ دیکھنا (رک) کا تعدیہ ، دیدار کرانا ؛ تفصیلات بتانا ۔
نَظّارَہ ہونا
دکھائی دینا ، دیدبازی ہونا ، دیدار ہونا ۔
نَظّارَہ کَرانا
منظر دکھانا ، تماشا دکھانا ۔
نَظّارَہ مارنا
دیکھنا ، دیدبازی کرنا ، تاکنا جھانکنا ۔
نَظّارے مارنا
مشاہدہ کرنا ، دیکھنا ، تاکنا جھانکنا ، دید بازی ۔
نیفے میں ہونا
ہر وقت دسترس میں ہونا یا ساتھ رہنا ۔
نیفے میں اُڑَسنا
پہنی ہوئی شلوار یا پاجامے کے نیفے میں (روپے وغیرہ) مڑوڑ کر رکھ لینا ، نیفے میں کوئی چیز کھونس لینا
نیگ چَڑھنا
تباہ ہونا ، برباد ہونا ؛ ضائع ہونا ۔
نیگ چُکانا
مبارک باد کا انعام دینا ؛ خوش ہو کر انعام کی رقم تقسیم کرنا ۔
نیگ دینا
۔رسم کے مطابق بیاہ شادی کے موقع پر کچھ نقدی دینا۔ مبارکباد کا انعام دینا۔؎
نیگ لَگنا
جزو بدن ہونا ؛ انگ لگنا ۔
نیگ لینا
تقریبات کے موقعے پر رشتے داروں یا خدمتی لوگوں کا اپنا اپنا حق نقدی کی صورت میں مانگنا یاحاصل کرنا ۔
نیھ لاگْنا
عشق ہونا ، محبت ہونا ۔
نیہ لَگانا
دل لگانا ، محبت کرنا
نیہَہ لانا
پیار کرنا ؛ لو لگانا ۔
نیہَہ لَگانا
دل لگانا، پیار کرنا
نیہَ لگْنا
پیار ہو جانا، کسی سے محبت ہو جانا نیز تعلق پیدا ہونا
نیہا لَگانا
محبت کرنا ؛ عشق کرنا
نیہا لَگْنا
نیہا لگانا (رک) کا لازم ؛ عشق ہونا ، محبت ہونا ۔
نیک فال ہونا
رک : نیک فال ثابت ہونا ۔
نیک فال ثابِت ہونا
مبارک ثابت ہونا ، خوش قسمتی کی علامت ہونا ۔
نیک گُمان رَکھنا
اچھا خیال کرنا ، کسی کے بارے میں بدگمان نہ ہونا ۔
نیک ہونا
شریف ہونا نیز نیک نام ہونا ۔
نیک کِرْدار ہونا
اچھے کردار والا ہونا ، خوش اخلاق ہونا ۔
نیک لَگنا
کام آجانا
نیک نام ہونا
رک : نیک نام رکھنا ، مشہور ہونا
نیک نام رَکْھنا
اچھے الفاظ میں یاد کیا جانا ، نیک نام ہونا ، اچھی شہرت کا مالک ہونا ، اچھی شہرت رکھنا ۔
نیک نامی کَمانا
رک : نیک نامی حاصل کرنا ۔
نیک نامی پانا
رک : نیک نامی حاصل کرنا
نیک راہ بَتانا
نیکی کا راستہ دکھانا، صحیح راستہ دکھانا، نیکی کی ترغیب دینا
نیک راہ چَلنا
سیدھے راستے پر چلنا ، بھلائی کی راہ اختیار کرنا ۔
نیک راہ پَر لَگانا
۔اچھی وضع سکھانا۔ اچھی روش سکھانا۔
نیک راہ پَر لَگنا
اچھی روش سیکھنا
نیک سِیرَت ہونا
نیک کردار ہونا ، اچھے اخلاق والا ہونا ۔ ۔
نیک تَمَنّاؤں کا مُستَحِق ہونا
خیر خواہی کا مستحق ہونا، دعائیں لینے کے لائق ہونا
نیک بَختی آنا
شامت آنا
نیکی آڑے آنا
کسی گزشتہ نیکی نے برائی سے بچا لیا ، کسی مصیبت یا پریشانی کے ٹلنے پر کہتے ہیں ۔
نیکی بَدی کے واسطے رَکھنا
اچھے برے وقت پر کام آنے کے لیے کچھ پاس رکھنا یا کسی کو ساتھ رکھنا ۔
نیکی بَرباد کَرنا
محنت ضائع کرنا، اچھائی کا بدلہ برائی سے دینا
نیکی کا بَدلَہ بَدی ہونا
الٹازمانہ ہے کہ نیکی کا بدلہ بدی ملتا ہے
نیکی کا سانگ ہونا
نیکی کا سامان ہونا (سانگ کنواں کھودنے کا اوزار ہوتا ہے) ۔
نیکی کَمانا
بھلائی کے کام کرنا ۔
نیکی کَرنا
احسان کرنا، اچھا عمل کرنا، بھلائی کرنا، اچھا سلوک کرنا
نیکی کے دَم میں ہونا
نیک نیت ہونا ؛ نیکی کرنے کو آمادہ ہونا ۔
نیکی پَہُنچنا
بھلائی حاصل ہونا، فائدہ پہنچنا
نیکی پَروان چَڑھنا
کارِ خیر کا عام ہو جانا ، نیکیوں کا پھیلنا ، نیکی کا پرچار ہونا ۔
نیکی پَھیلانا
اچھے کاموں کو عام کرنا ، نیک کام کرنا ؛ بھلائی کے کام کی ترغیب دینا ۔
نیکی بَدی سوچْنا
نفع نقصان کا خیال رکھنا
نیکی شَناس
نیکی کو پہچاننے والا ، نیکی کو سمجھنے والا ، بھلائی کی قدر کرنے والا ، نیک کام جاننے والا ۔
نیک نامی حاصِل ہونا
اچھی شہرت ملنا ، ساکھ قائم ہونا ۔
نیک نامی حاصِل کَرنا
کسی اچھی بات کے لیے مشہور ہونا، کسی اچھے کام کے کرنے کا ذمے دار سمجھا جانا
نیک نامی میں خَلَل ڈالنا
بدنام کرنا ، کسی کی ناموری کو نقصان پہنچانا ۔
نیک نامی مِلنا
رک : نیک نامی حاصل ہونا ۔
نیک و بَد دِل میں لانا
اچھا برا سوچنا ۔
نیک و بَد کی سَمَجھ آنا
بھلائی بُرائی سمجھنا نیز جوان ہونا ۔
نیک و بَد کی تَمِیز نَہ ہونا
کسی کے عیبوں پر نظر نہ رکھنا ۔
نیک و بَد کی تَمِیز نَہ رَہنا
بھلے بُرے کی پہچان ختم ہونا ؛ نفع نقصان نہ پہچان پانا ۔
نیک و بَد پَہچاننا
بھلے برے میں تمیز کرنا ، نفع نقصان یا اچھے برے اعمال سے واقف ہونا ۔
نیک و بَد پَر نَظَر کَرنا
اچھے برے میں تمیز کرنا، اچھا برا پرکھنا
نیک و بَد سَمَجھنا
بھلائی برائی سمجھنا ؛ کسی امر کا فائدہ یا نقصان پرکھنا ۔
نیک و بَد سَمجھانا
بھلائی برائی کی تمیز کرانا ، اچھے برے کا فرق بتانا ۔
نیک و بَد سُنانا
نفع نقصان بتا دینا
نِعمَ البَدَل پانا
نیکی کا عوض پانا ، اجر حاصل کرنا ۔
نِعمَت جاننا
غنیمت سمجھنا ؛ قدر کرنا ۔
نِعمَت کی ماں کا کَلیجَہ کَہنا
کوئی نئی یا انوکھی بات بیان کرنا
نِعمَت مِلنا
غیر معمولی دولت ملنا ، عطیہ یا مرتبہ حاصل ہونا۔
نِعمُ البَدَل مِلنا
نیک بدلہ ملنا ، اچھا عوض حاصل ہونا ۔
نیس کرنا
فنا کرنا، مٹانا
نیش چُبھونا
کسی دھار دار آلے کی نوک چبھونا ، نشتر زنی کرنا ۔
نیش جَڑنا
ڈنک مارنا ، نیش زنی کرنا ۔
نیش کھانا
ڈنگ کھانا ، ڈسا جانا ؛ زک اُٹھانا ۔
نیش نِکَل جانا
ڈنک نکل جانا ؛ تکلیف کا احساس ختم ہو جانا ، رنج کا جاتے رہنا ۔
نیش نِکَلنا
گھوڑے کے منھ پر پھوڑے کا نکلنا جو منحوس سمجھا جاتا ہے
نیشتَر بھونکنا
نشتر چبھونا ، جسم میں (بُری طرح) نشتر کی نوک داخل کرنا نیز کچوکے دینا ۔
نیشتر لگانا
نشتر مارنا یا لگانا، زخم پہنچانا، نوک چبھونا نیز صدمہ پہنچانا، نقصان کرنا
نیشتَر مارنا
رک : نیشتر لگانا ۔
نِیْش زَنْ ہُونا
طنز کا نشانہ بننا، اذیت رساں ہونا، تکلیف دہ ہونا
نِیٹ کرنا
استقلال برتنا۔
نیتَر پُھوٹنا
آنکھیں پھوٹنا ؛ اندھا ہو جانا
نِیوٹْرَل ہونا
غیر جانب دار ہونا ؛ اپنے آپ کو متنازع معاملات سے الگ رکھنا ۔
نِیوٹْرَل کرنا
موٹر یا گئیر کو ساکن حالت میں لے آنا ، تعدیل کرنا ۔
نَیوَر لَگنا
گھوڑے کا چلنے میں اپنے پانو کو زخمی کر لینا ۔
نیوَت بُلانا
مدعو کرنا ، ضیافت پر بلانا ۔
نیوَت دینا
شادی یا کسی خوشی کی تقریب کا بلاوا دینا ۔
نیورا ٹِک ہونا
(نفسیات) نفسیاتی یا اعصابی مریض ہونا ؛ احساس کمتری میں مبتلا ہونا ، وہمی ہونا ، مشوش ہو جانا ۔
نِیو سے بَیٹھنا
۔کسی تعمیر کا جڑ سے بیٹھ جانا۔ ؎
نیزَہ چَڑھانا
رنگین جھنڈیوں والے بانس ایک بزرگ سید مدار سالار کی درگاہ پر لے جانا ۔
نیزَہ چَلنا
نیزوں سے لڑائی ہونا ؛ جنگ ہونا ۔
نیزَہ گاڑنا
نیزے کو زمین میں گاڑنا ، مقابلے یا لڑائی کا اعلان کرنا ۔
نیزَہ گانٹھنا
نیزے کی لڑائی میں حریف کے وار کو روکنا ، اس طرح گرفت کرنا کہ چھوٹنا مشکل ہو ، حریف کے نیزے کو نیزے میں اُلجھانا ۔
نیزَہ ہَوائی کَرنا
نیزہ فضا میں پھینکنا ۔
نیزَہ ہِلانا
برچھا یا بلم پھرانا
نیزَہ جَمانا
نیزہ مارنا ، نیزے سے حملہ کرنا ۔
نیزَہ کَرنا
(کبوتر بازی) پلٹے کھانا، قلابازی لگانا
نیزہ کھانا
نیزے کا وار کھانا، بھالے یا بلم سے زخمی ہونا، نیزے کی چوٹ کھانا
نیزَہ مارنا
نیزے سے حملہ کرنا ۔
نیزَہ نِکالنا
نیزہ بازی میں نیزے کو اس طرح حرکت دینا کہ حریف کے ہاتھ سے نیزہ نکل جائے ۔
نیزَہ پھینکنا
کسی نشانے یا دشمن کو بھالا مارنا ، نیزے سے حملہ کرنا ۔
نیزَہ قلَم ہونا
نیزہ قلم کرنا (رک) کا لازم ، نیزہ ٹوٹنا ۔
نیزَہ اُڑانا
حریف کے نیزے کو اپنے نیزے سے گرا دینا ، مقابل کو ہرانا ۔
نیزَہ اُٹھانا
نیزہ ہاتھ میں لے کر حملے کے لیے اونچا کرنا
نیزے کے ہاتھ کَرنا
نیزے سے وار کرنا، نیزے سے حملہ کرنا
نیزے کو نیزے کی سِنان پَر روکنا
نیزوں کی لڑائی میں حریف کے نیزے کی نوک کو اپنے نیزے کی نوک سے روک دینا.
نیزے کو نیزے پَر گانْٹْھنا
نیزوں کی لڑائی میں حریف کے نیزے کو اپنے نیزے میں اُلجھانا ۔
نیزے کو تَکان دینا
حملہ کرنے کی غرض سے بھالے کو ہلکی ہلکی حرکت دینا ، نیزے کو ہلانا
نیزے لَچکانا
نیزوں سے جنگ کرنا، نیزے لڑانا
نیزے میں کوچنا
نیزے کی نوک چبھونا، نیزے سے زخمی کرنا، نیزے سے وار کرنا
نیزے پَہ سَر چَڑھنا
قتل کے بعد سر گردن سے جدا کر کے نیزے پر رکھا جانا ۔
نیزے اُپَر آفتاب ہونا
سورج کا بہت نیچے آجانا (جو کہ قیامت میں ہوگا) ؛ بہت زیادہ تمازت ہونا ۔
نیزوں کی نوک پَر اُٹھانا
نیزوں کی نوک پر بلند کرنا (عموما ًنمائش یا لاش کی تحقیر کے لیے) ۔
نیزوں پانی چَڑھ جانا
لڑائی بڑھ جانا، خوب لڑائی ہونے لگنا
نیزوں پانی چَڑھا ہونا
خوب لڑائی ہونا ۔
نیزوں اُڑانا
گھوڑے یا ہرن کی تیز رفتاری کے لیے مستعمل ہے
نیزوں اُڑنا
نیزوں اُڑانا (رک) کا لازم ؛ نہایت تیز دوڑنا ۔
نیزوں اُچَھلنا
نیزوں کی بلندی بھر اچھلنا
نِبَڑ جانا
انجام کو پہنچنا ، بجھنا ، گل ہونا، فنا ہو جانا ، خاتمہ ہو جانا (عموماً شمع کی رعایت کے ساتھ لکھنؤ میں مستعمل)
نِباہ دینا
پیش نظر رکھنا، ملحوظ رکھنا
نِباہ ہونا
۔ خیال رہنا ، نگہداشت ہونا ، پاسداری ہونا ۔
نِباہ کَرنا
۱ ۔ تعاون کرنا ، رفاقت رکھنا ، ساتھ دینا ، مِل جُل کر رہنا ۔
نِباہ لینا
۔ سنبھال لینا ، سہارا دینا ۔
نِباہ رَہنا
نباہ ہونا ، آخر تک ساتھ رہنا ۔
نِبَہ سَکنا
نباہ سکنا، پورا کرنا، ایفا کرنا
نِبَٹ چُکنا
فراغت پالینا ، مکمل کر لینا ، ختم کر دینا ۔
نِبَٹ جانا
بے باق ہونا ، پورا ہونا ، ختم ہونا ، جھگڑا طے ہونا نیز فرصت پانا ، چھٹکارا پانا ، فارغ ہونا ، فیصلہ ہو جانا ، تکرار باقی نہ رہنا
نِبَٹ لینا
مقابلہ کرنا ، جھگڑا چکانا ، جھگڑا طے کرنا ۔
نِبَولی بَنْنا
کڑوا کسیلا بننا ، بداخلاقی یا تلخی سے پیش آنا ، سیدھے منھ بات نہ کرنا ۔
نِبھ جانا
۔ رک : نبھنا ، آخر تک رہنا ، بسر ہونا ، وقت کٹنا ۔
نِبھ سَکنا
رک : نبھنا ، انجام کو پہنچنا ، گزر بسر ہو سکنا ۔
نِبھا لینا
موافقت قائم رکھنا ،گزارہ کر لینا ، ُجوں ُتوں بسر کرلینا ۔
نِبھاو رَکھنا
نبھانا ، تعلق استوار رکھنا ، موافقت سے پیش آنا ۔
نِچَنت بَیٹھنا
پرسکون اور بے فکر ہو کر بیٹھنا ، بے فکر ہونا ۔
نِچَنت بَننا
بے فکر یا لاپروا ہو جانا ۔
نِچَنت کَرنا
بے فکر کرنا ، مطمئن اور ُپرسکون کرنا ۔
نِچَنت رَہنا
طمئن و ُپرسکون رہنا ، بے فکر رہنا ۔
نِچَنت رَکھنا
بے فکر رکھنا ۔
نِچھاوَر ہونا
تصدق ہونا ، قربان ہونا ، فدا ہونا ۔
نِچھاوَر کرنا
وارنا، تصدق کرنا، نثار کرنا، خیرات یا صدقے یا تعظیم کے طور پر دولھا دلھن یا کسی عزیز یا محترم ہستی کے سر پر سے نقدی وغیرہ وارنا، سر کے اوپر سے بکھیرنا، بکھیر کرنا، ڈھیر لگانا، بہت زیادہ تعداد یا مقدار میں پھینکنا
نِچھاوَر اُتارنا
تصدق کرنا ، نثار کرنا ، وارنا ، سر کے اوپر سے بکھیرنا
نِچِیت کَر دینا
مطمئن کردینا ؛ بے فکر کرنا ۔
نِچْلا بَیٹھنا
چپکا بیٹھنا، بے حس و حرکت ہو کر بیٹھنا، سکون سے بیٹھنا، اس طرح بیٹھنا کہ ہاتھ پاؤں حرکات ناشائستہ سے باز رہیں
نِچْلا رَہنا
رک: نچلا بیٹھنا ، چپ چاپ رہنا ، سکون یا شائستگی کے ساتھ رہنا ۔
نِچلے بَیٹھنا
آرام سے بیٹھنا، بے چین و بے قرار نہ ہونا
نِچلے نَہ بَیٹھنا
آرام سے نہ بیٹھنا ، حرکت میں رہنا ، بے چین و بے قرار رہنا ۔
نِچوڑ کَر رَکھ دینا
لاغر کر دینا ، کمزور کر دینا (عموماً مشقت کروا کر) ۔
نِچوڑنا
۔(ھ۔ بکسراول وضم دوم) دباکر عرق یا پانی نکالنا۔ دبانا۔ سوتنا۔؎
نِدا آنا
آواز آنا، بلایا جانا، آواز سنائی دینا، آواز کانوں کے پردے سے ٹکرانا نیز غیبی آواز سنائی دینا، آسمانی آواز کانوں میں آنا
نِدا دینا
کہنا ، بلند آواز سے کہنا ، پکار کر کہنا ، بلانا ، آواز دینا ۔
نِدا ہونا
۔ آواز آنا ۔
نِدا کَرنا
پکار کر کہنا ، بلند آواز سے کہنا ، آواز دینا
نِدا پَڑنا
رک : ندا آنا ۔
نِدا پِھروانا
جگہ جگہ اعلان کرانا ، منادی کرانا ۔
نِڈَر رَہنا
ڈٹے رہنا ، جمے رہنا ، بے خوف رہنا ۔
نِفاق بَرَتنا
منافقت کرنا ، دوغلے پن سے کام لینا ۔
نِفاق ہونا
آپس میں خرابی یا بگاڑ ہونا
نِفاق کا بِیج بونا
ایسی بات کرنا جو اختلاف اور بگاڑ کا سبب بنے ؛ نفاق ڈالنا ، اختلاف پیدا کرانا ۔
نِفاق کی چِنْگاری بَھڑَک اُٹھنا
آپس میں اتفاق نہ رہنا ، مخالفت پیدا ہو جانا ۔
نِفاق پَڑنا
نفاق ڈالنا (رک) کا لازم ؛ اختلاف ہو جانا ، پھوٹ پڑنا ، آپس میں بگاڑ ہونا ، عداوت ہونا
نِفاق پَر کَمَر بانْدھنا
دو غلا پن دکھلانا ، دشمنی کرنا ۔
نِفاق پَھیلانا
ان بن ہونا ، نقاق ڈالنا
نِفاقَ رکھنا
دل میں کینہ یا بغض رکھنا، کپٹ رکھنا، ناچاقی یا افتراق برتنا، عداوت سے کام لینا
نِفاق اُگانا
خرابی یا بگاڑ پیدا کرنا ۔ امام احمد کا قول ہے کہ ۔۔۔۔۔ راگ دل میں نفاق اگاتا ہے ۔
نِفاق اُٹھنا
بغض و عداوت جاتی رہنا ، نااتفاقی ختم ہونا ۔
نِگاہ آنا
رک : نظر آنا جو زیادہ مستعمل ہے ۔
نِگاہ بَچنا
نظر چوکنا ، غافل ہونا ۔
نِگاہ بَدَلنا
۱۔ نظریں پھیرنا ، توجّہ نہ کرنا ، توجّہ میں کمی آنا ، بے وفائی کرنا ، بے مروّت ہو جانا ۔
نِگاہ بَدلی ہونا
۔کنایہ ہے بے توجہی ۔ بے مروتی اور خفگی سے۔؎
نِگاہ بَرہَم ہونا
نظر یا چتون مخالف ہونا ۔
نِگاہ بَھٹَکنا
نظر کا ایک طرف سے دوسری طرف ہو جانا ۔
نِگاہ بُلَند ہونا
حوصلہ بلند ہونا ، عالی حوصلہ ہونا ۔
نِگاہ چَڑھنا
خاطر میں آنا، نظر میں جچنا، نظر میں سمانا، نظر میں چڑھنا
نِگاہ چَلنا
اِدھر ُادھر دیکھنا ؛ نظر سے گھائل کرنا ۔
نِگاہ چُھڑانا
نظر ہٹا لینا ، توجّہ دوسری طرف منتقل کر لینا.
نِگاہ چُرانا
بے التفائی اور بے مروتی برتنا
نِگاہ چُوکنا
اتفاقیہ کسی چیز پر سے نظر ہٹنا ؛ غافل ہونا ، نظر کا دھوکا کھا جانا
نِگاہ ڈالنا
دیکھنا، نظر ڈالنا، نظر دوڑانا
نِگاہ دَوڑانا
نظر کو تیزی سے اِدھر اُدھر ڈالنا، مختلف سمتوں میں نظر ڈالنا
نِگاہ دَوڑنا
نگاہ دوڑانا کا لازم، نظر کا تیزی سے جانا
نِگاہ دیکھنا
نظر سے مزاج کی حالت تاڑنا، کیفیت کو بھانپنا، تیور سے مزاج کی کیفیت دریافت کرنا
نِگاہ دُرُست نَہ ہونا
بدنیت ہونا ، نیت صحیح نہ ہونا.
نِگاہ ایک سی ہونا
ہر ایک کی طرف یکساں توجہ ہونا ۔
نِگاہ گَڑانا
نظر جمانا ، نظر ٹھہرانا ۔
نگاہ گزرنا
نگاہ پڑنا
نِگاہ ہَٹانا
توجہ ہٹانا ، خیال دوسری طرف کرنا ۔
نِگاہ ہَٹنا
نگاہ ہٹانا (رک) کا لازم ؛ توجہ ہٹ جانا ۔
نِگاہ ہونا
قصد ہونا ، ارادہ ہونا ؛ دانت ہونا
نِگاہ جانا
نظر کا کہیں پہنچنا ، کسی چیز پر نظر اٹھنا
نِگاہ جَمانا
نظر گاڑنا ، غور سے مسلسل دیکھے جانا.
نِگاہ جَمنا
کسی چیز پر نظرٹھہرنا ، نگاہ کا قائم ہونا ۔
نِگاہ جَوان ہونا
آنکھیں چندھیا جانا ، نظر میں تیز روشنی کی وجہ سے چکا چوند ہونا ۔
نِگاہ جَھپَکنا
آنکھیں چندھیا جانا ، نظر میں تیز روشنی کی وجہ سے چکا چوند ہونا ۔
نگاہ کا کام کرنا
نظر پہنچنا، دکھائی دینا
نِگاہ کَر دیکْھنا
غور سے دیکھنا ، توجہ سے دیکھنا ۔
نِگاہ کَرنا
۔۱۔ دیکھنا۔ ملاحظہ کرنا۔ نظرکرنا۔آنکھ ڈالنا۔؎
نِگاہ خِیرَہ ہونا
روشنی یا نور کی زیادتی کی وجہ سے آنکھوں میں چکا چوند ہونا ، نظر خیرہ ہونا ۔
نِگاہ کی گَرْدِش اُٹھانا
غضب کا نشانہ بننا ، مہرو قہر برداشت کرنا ۔
نِگاہ لَڑانا
آنکھیں چار کرنا، نظر بازی کرنا، محبت آمیز نگاہوں سے دیکھنا، آنکھیں لڑانا، آنکھ سے آنکھ ملانا
نِگاہ لَڑنا
آنکھ سے آنکھ ملنا، نظر بازی ہونا، نظر کا باہم ملنا (نگاہ لڑانا کا لازم)
نِگاہ مارنا
تاک جھانک کرنا ؛ اِدھر اُدھر دیکھنا ، نظر دوڑانا.
نِگاہ مَیلی ہونا
نگاہ میں کدورت آجانا ؛ نفرت ہونا ، نگاہ بدلنا.
نِگاہ میں آنا
جچنا ، اندازہ ہونا
نِگاہ میں بَسنا
ہر وقت تصور میں رہنا ، خیال میں رہنا ، آنکھوں میں پھرنا ۔
نِگاہ میں بَھرنا
نظر میں سمانا.
نِگاہ میں چَڑھنا
کوئی بات یا چیز پسند آجانا ۔
نِگاہ میں فَرْق ہونا
نظرمیں خرابی ہونا ، بینائی کمزور ہونا ۔
نِگاہ میں گِرنا
شرمندہ ہونا ؛ وقعت نہ رہنا ۔
نِگاہ میں حَقِیر ہونا
کسی کی نگاہ میں ذلیل ہو جانا ، نظروں سے گرجانا ، کمتر ہو جانا ۔
نِگاہ میں ہونا
(کسی کا کسی کے) دھیان میں ہونا ، نظر میں ہونا ؛ سامنے ہونا ۔
نِگاہ میں جَچنا
۔ خیال میں باوقعت ہونا۔ جانچ میں باوقعت ہونا۔؎
نِگاہ میں خار ہونا
نگاہوں میں کھٹکنا ، بہت نفرت ہونا ۔
نِگاہ میں کَھٹَکنا
برا معلوم ہونا ، نظر میں کھٹکنا ، گوارا نہ ہونا ۔
نِگاہ میں لانا
کسی بات کو یاد کرنا ، تصور میں لانا ۔
نِگاہ میں نَہ جَچنا
نظر کو اچھا نہ لگنا ، معیار کے مطابق نہ ہونا ۔
نِگاہ میں پِھرنا
دھیان میں رہنا، ہر وقت خیال میں رہنا، یاد آنا
نِگاہ میں رَہنا
تصور میں رہنا، آنکھوں میں بسا ہونا
نِگاہ مِیں رَکھنا
دھیان میں رکھنا، خیال میں رکھنا
نِگاہ میں سَمانا
نظر میں سمانا ، پسند آنا ، مرغوب ہونا ۔
نِگاہ میں سُبُک ہو جانا
۔نگاہ میں بے وقعت ہوجانا۔؎
نِگاہ مِلانا
ہمسری کرنا، مقابل ہونا
نِگاہ مِلنا
توجّہ ہونا ، دھیان ہونا ، خیال ہونا ۔
نِگاہ موڑنا
نظریں پھیرنا ، بے رُخی اختیار کرنا ۔
نِگاہ مُڑنا
نگاہ جانا ، نظر جانا ، دیکھنا ۔
نِگاہ مُنْتَشِر ہونا
نگاہ کا چاروں طرف پڑنا
نِگاہ نَہ کَرنا
نظر نہ کرنا ، نظر نہ ڈالنا ، آنکھ بھر کر نہ دیکھنا.
نِگاہ نَہ مِلانا
متوجہ نہ ہونا ، دھیان نہ دینا ، خاطر میں نہ لانا ۔
نِگاہ نَہ رَکھنا
چونکہ اس کا مستقر دور تھا ، اس نے وہاںسے کمک پر نگاہ نہ رکھی تھی ۔
نِگاہ نَہ ٹَھہَرنا
کسی چیز کی چمک کی وجہ سے نظر نہ جمنا ، روشنی کی تیزی کی وجہ سے آنکھوں میں چکا چوند ہونا ۔
نِگاہ نِیچی ہونا
شرم یا حیا سے آنکھ نیچی ہونا ؛ شرمندگی سے سر جھکا لینا ۔
نِگاہ نِیچی کَرنا
۔ شرم یاحیا سے آنکھ نیچی کرنا۔؎
نگاہ پڑ جانا
دیکھ کر جانچنا، پرکھنا
نِگاہ پَڑْنا
وقعت سے دیکھا جانا، قدر ہونا
نِگاہ پاک ہونا
دوسروں کے لیے نیکی کا جذبہ ہونا ، بھلائی چاہنا ، نیک طینت ہونا ۔
نِگاہ پَہچاننا
صورت دیکھ کر مزاج کی کیفیت معلوم کرنا، تیور پہچاننا، انداز نگاہ سے پہچاننا
نِگاہ پَہُنچْنا
نگاہ کا کام کرنا، نظر پڑنا
نِگاہ پَیدا کَرنا
حوصلہ پیدا کرنا ؛ ہر خوف و خطر کے لیے تیار رہنا ۔
نِگاہ پَیر جانا
نظر کا جم جانا، نگاہ کسی چیز پہ گڑ جانا، نگاہ کا کسی چیز میں سرایت کرجانا
نِگاہ پَلَٹنا
توجّہ دوسری طرف ہو جانا ، بے پروا ہو جانا ۔
نِگاہ پَر چَڑھانا
۔ دیکھ کر جانچنا۔ تصویر میں رکھنا۔؎
نِگاہ پَر چَڑھنا
نظروں میں کھبنا ، نظروں میں جچنا ، باوقعت ہونا ، پسند آنا ۔
نِگاہ پَر لینا
رک : نگاہ پر چڑھانا ۔
نِگاہ پَہ چَربی چھانا
بے حیا ہونا ، بے غیرت ہو جانا ، مغرور ہونا ۔
نِگاہ پَھیلنا
نگاہ کا چاروں طرف پڑنا
نِگاہ پھینکنا
باحیا ، با وفا، غیر مرد کی صورت ، ضرورت ، بے ضرورت کبھی نہیں دیکھتی نگاہ نہیں پھینکتی
نِگاہ پھیرنا
توجّہ ہٹا لینا، نظر بدلنا، بے مروّت ہونا، بے رخی برتنا، بے التفاتی کرنا
نِگاہ پِھسَلنا
کسی چکنی سطح پر نظر نہ ٹھہرنا ، نظر نہ جمنا ۔
نِگاہ رَہنا
نگاہ رکھنا ، نظر رہنا ، دھیان رہنا ، توجہ اور خیال رہنا ۔
نِگاہ رَکھنا
شناخت رکھنا ،پہچان رکھنا ؛ پرکھ رکھنا ، تمیز رکھنا
نِگاہ رَسا ہونا
نگاہ پہنچنا ، نظر جانا ؛ خیال جانا ۔
نِگاہ سے بَچنا
نگاہ سے چھپنا ، آڑمیں ہونا ، آنکھ سے پوشیدہ ہونا ۔
نِگاہ سے چُھپا ہونا
آنکھ سے اوجھل ہونا ، آڑ میں ہونا ، آنکھ سے پوشیدہ ہونا.
نِگاہ سے گِرانا
بے وقعت سمجھنا ، کسی کو ذلیل سمجھنا ، گری ہوئی نظر سے دیکھنا ۔
نِگاہ سے گِرنا
نظر سے گرنا ، بے وقعت ہونا ؛ (نگاہ سے گرانا (رک) کا لازم) ۔
نِگاہ سے گُزَرنا
نظر سے گزرنا ، دیکھا جانا ۔
نِگاہ سے نِگاہ مِلنا
نظر سے نظر چار ہونا ۔
نِگاہ سے نِگَلنا
کسی کو حرص کی نظر سے دیکھنا ، نظروں میں کھائے جانا ۔
نِگاہ سے اوجَھل ہونا
نظر سے غائب ہونا ، سامنے نہ ہونا ۔
نِگاہ سے اوجَھل رَہنا
سامنے نہ رہنا ، سامنے سے ہٹے رہنا ، ساتھ نہ ہونا ۔
نِگاہ سے ٹَپَکْنا
آنکھوں سے دلی تاثرات ظاہر ہونا ۔
نِگاہ سِیدھی ہونا
پیار کی نظر ہونا ؛ معاملہ موافقت میں ہونا ۔
نِگاہ ٹیڑھی ہونا
ناراضگی ہونا ، ملال ہونا ، رنج ہونا ۔
نِگاہ ٹیڑھی کَرنا
غصے سے دیکھنا.
نِگاہ تیز کَرنا
غور سے دیکھنا ، گہری نظر ڈالنا ۔
نِگاہ ٹَھہرنا
نظر جمنا، نظر کا کسی ایک جگہ رک جانا
نِگاہ تِرچھی ہونا
۔ نگاہ کا عتاب آمیز ہونا۔؎
نِگاہ اُچکی ہونا
۔(دہلی) نگاہ بلند ہونا۔؎
نِگاہ اُلَٹ کَر دیکھنا
نگاہ اٹھا کر دیکھنا ۔
نِگاہ اُٹھا کَر نَہ دیکھنا
(رک : آنکھ اٹھا کر نہ دیکھنا) ؛ مغرور ہونا ، مکمل بے رخی اختیار کرنا ، پوری بے نیازی اختیار کرنا ، بات نہ پوچھنا ، توجہ نہ کرنا ،حقیر جاننا.
نِگاہ اُٹھانا
نظر اٹھا کے دیکھنا ، توجہ کرنا ، نظر ڈالنا ۔
نِگاہ بازی کَرنا
تاڑنا ، آنکھیں لڑانا ، نظر بازی کرنا ۔
نِگاہیں چار ہونا
آمنا سامنا ہونا ، ملاقات ہونا ، روبرو ہونا ؛ آنکھیں چار ہونا ، نظر سے نظر ملنا ۔
نِگاہیں چُرانا
پہلوتہی کرنا ، نظریں نہ ملانا ، چشم پوشی کرنا ، کترانا ، آنکھیں چرانا ۔
نِگاہیں دَوڑانا
سرسری طور پر دیکھنا ۔
نگاہیں ڈھونڈنا
توجّہ ہٹا لینا، نظر بدلنا، بے مروّت ہونا، بے رخی برتنا، بے التفاتی کرنا
نِگاہیں دو چار ہونا
آنکھوں سے آنکھیں ملنا ، نظریں ملنا ۔
نِگاہیں گَڑی ہونا
نگاہیں گڑونا (رک) کا لازم ؛ نظریں جمی ہونا ۔
نِگاہیں گَڑونا
کسی چیز پرنظریں جمانا ، مسلسل دیکھنا ، گھورنا ۔
نِگاہیں گاڑنا
پوری توجہ سے دیکھنا ، مسلسل دیکھنا ، نظریں نہ ہٹانا ، غور سے دیکھنا ، گھورنا ۔
نِگاہیں جُھکانا
شرمندہ ہونا ، حیا محسوس کرنا ، لحاظ ، شرم ، حیا یا بارِ احسان سے آنکھیں نیچی رکھنا ۔
نگاہیں لڑانا
توجّہ ہٹا لینا، نظر بدلنا، بے مروّت ہونا، بے رخی برتنا، بے التفاتی کرنا
نِگاہیں لَڑنا
نظر بازی ہونا (نگاہیں لڑانا (رک) کا لازم) ۔
نِگاہیں لَگی ہونا
رک : نگاہیں گڑی ہونا ۔
نِگاہیں مِلانا
آنکھیں ملانا ، نظریں چار کرنا ۔
نِگاہیں مِلنا
نظروں کا آمنا سامنا ہونا ، نظریں ملنا ، آنکھیں چار ہونا ۔
نِگاہیں پَتھرانا
نظریں پھرنا ، تیوریاں بدلنا ، توجّہ ہٹنا ، بے رخی کرنا ۔
نِگاہیں پَھٹی کی پَھٹی رَہ جانا
مبہوت ہو جانا ، پریشان ہو جانا ، سخت حیرت زدہ ہونا ، اَن ہونی یا اَن دیکھی بات پر بہت تعجب ہونا ۔
نِگاہیں پِھرنا
رُخ پھرنا ، توجہ نہ رہنا ، بے التفاتی ہونا.
نِگاہیں پِھسَلنا
رک : نگاہ پھسلنا
نِگاہیں اُٹھنا
دیکھنے کے لیے نظریں اُٹھنا ۔
نِگاہیں زَمِین میں گَڑی ہونا
بہت زیادہ شرمندگی یا خوف ہونا ؛ خوف یا شرم کے مارے نظر نہ اُٹھانا ۔
نِگاہِ بَد ڈالنا
بُری نظر سے دیکھنا ، بری نیّت رکھنا ۔
نِگاہِ بَد کَرنا
بُری نظر سے دیکھنا
نِگاہِ گَرْم سے دیکھنا
غصے کی نظر سے دیکھنا ، غصے سے دیکھنا ۔
نِگاہِ اِلتِفات ڈالنا
توجہ کی نظر ڈالنا ، لطف و کرم کرنا ۔
نِگاہوں کو اُچَک لینا
نظروں کو خیرہ کرنا ، آنکھوں کو چندھیا دینا.
نِگاہوں میں آنا
رک : نگاہ میں آنا
نِگاہوں میں باتیں کَرنا
آنکھوں کے اشاروں سے ایک دوسرے کا مطلب سمجھنا اور کہنا
نگاہوں میں بھرنا
نظروں میں کھپنا، نظروں میں جچنا، باوقعت ہونا، پسند آنا
نگاہوں میں چڑھنا
نظروں میں کھپنا، نظروں میں جچنا، باوقعت ہونا، پسند آنا
نِگاہوں میں گُھومنا
تصور میں نظروں کے سامنے پھرنا ۔
نِگاہوں میں ہَلکا ہونا
سُبک ہونا ؛ ذلیل ہونا ؛ حقیر ہونا ، بے قدر ہونا ۔
نِگاہوں میں ہونا
خیال میں ہونا ، ذہن میں ہونا ، یاد ہونا ۔
نِگاہوں میں جَچنا
نگاہوں میں باوقعت ہونا۔
نِگاہوں میں کَہنا
آنکھ کے اشاروں سے دلی مدعا ظاہر کرنا ۔
نِگاہوں میں کھائے جانا
کسی کی طرف نہایت رغبت اور شوق سے دیکھنا ، گھورنا
نِگاہوں میں خار ہونا
بہت ناگوار گزرنا ، سخت ناپسند ہونا ؛ باعث ِتکلیف ہونا ۔
نِگاہوں میں کَھٹَکنا
کسی چیز کا ناگوار گزرنا ، سخت ناپسند ہونا.
نِگاہوں میں کُھبنا
پسند ہونا ، مرغوب ہونا ، بہت اچھا لگنا ۔
نِگاہوں میں پِھرنا
تصور میں رہنا ، خیال میں آنا ۔
نِگاہوں میں رَقصاں ہونا
خیال میں رہنا، تصور میں سمانا، تخیل میں سامنے رہنا
نِگاہوں میں سَمانا
نظروں میں جچنا ، نظروں کو بھلا معلوم ہونا ، اچھا لگنا ۔
نِگاہوں میں تولنا
نظروں ہی نظروں میں جانچ لینا ، نگاہوں سے کسی چیز کا اندازہ کر لینا
نِگاہوں میں ٹَھہَرنا
پسند آنا ، نظر میں باوقعت ہونا ، نگاہ میں قدر ہونا ۔
نِگاہوں پَر چَڑھانا
عزت دینا ، وقعت دینا ؛ اہمیت دینا ۔
نِگاہوں سے گِر جانا
بے قدر ہونا، بے وقعت ہونا، ذلیل ہونا، رسوا ہونا
نِگاہوں سے گِرانا
حقیر جاننا، رتبے اور عزت میں کمی کر دینا
نِگاہوں سے گِرنا
بے قدر ہونا، بے وقعت ہونا، ذلیل ہونا، رسوا ہونا
نِگاہوں سے اوجَھل رَہنا
نظروں سے چھپا رہنا ، غائب رہنا ، مشاہدے میں نہ آنا ۔
نِگاہوں سے اُتَرنا
نظروں سے گرنا ، حقیر ہونا ، سبک ہونا ، دل سے اُترنا ۔
نِگاہوں نِگاہوں میں کھا جانا
بے حد اشتیاق سے گھورنا ، للچائی ہوئی نظر سے دیکھنا ۔
نِگار کَرنا
نقش بنانا ، سجانا ۔
نِگارِش کَرنا
تحریر کرنا ، لکھنا ، رقم کرنا
نِگَہ اَٹَکنا
نظر کا کسی ایک جگہ ٹھہر جانا ، نظر کا کسی ایک مرکز پر پڑنے کے بعد وہیں جم جانا ۔
نِگَہ بِکَھرنا
نظریں پڑنا ، دیکھنا-
نِگَہ چُرانا
نظر چرانا ، نگاہ چرانا ، آنکھ اُٹھا کر نہ دیکھنا ، محجوب رہنا ، شرمانا ۔
نِگَہ ڈالنا
توجّہ کرنا ، کسی بارے میں اس کے تمام پہلووؤں کا جائزہ لینا ۔
نِگَہ جَمانا
نظرٹھہر جانا ، کسی چیز کو دیکھتے رہ جانا ۔
نِگَہ کرنا
توجّہ کرنا ، خیال کرنا ، دیکھنا ۔
نِگَہ خِیرَہ ہونا
آنکھیں چندھیا جانا ، کسی جلوے کی تاب نہ لانا ۔
نِگَہ لَڑانا
نظر بازی کرنا ۔
نِگَہ میں تُلنا
رک : نگاہ میں چڑھنا ۔
نِگَہ مِلانا
نظر ملانا ، آنکھیں چار کرنا ۔
نِگَہ پَلٹنا
رک : نگاہ پلٹنا ، نگاہ کرنا ۔
نِگَہ پھینکنا
نظر ڈالنا ، دیکھنا ۔
نِگَہ پِھرنا
رک : نگاہ پھرنا ، نگاہ ہٹنا ۔
نِگَہ رَکھنا
توجّہ رکھنا ، خیال کرنا ۔
نِگَہ سِیدھی کَرنا
محبت کی نظر ڈالنا ، محبت بھری نظروں سے دیکھنا ۔
نِگَہ تَنگ ہونا
بصیرت کم ہونا ، نظر وسیع نہ ہونا ۔
نِگَہ اُٹھنا
نظر اُٹھنا ، نگاہ بلند ہونا ، دیکھنا ۔
نِگل ڈالنا
کھاجانا، ختم کردینا
نِگَل جانا
کسی چیز کو حلق سے نیچے اتارنا، خصوصاً ٹھوس چیز کے لیے استعمال ہوتا ہے، جب اسے بغیر چبائے کھا لیا جائے، کھا جانا، ہڑپ کرجانا
نِگَل لینا
پی جانا ، سڑپ لینا .
نِگَندے مارنا
رک : نگندے ڈالنا ۔
نگراں ہونا
منتظر رہنا
نگراں رہنا
منتظر رہنا
نگھٹ جانا
ختم ہو جانا، نبٹ جانا
نِگَھٹٹا مارنا
ناخن سے نوچنا ، کھرچنا ، ناخنوں سے کھسوٹنا ۔
نِگران ہونا
دیکھنا ؛ حفاظت کرنا ؛ منتظر رہنا ۔
نِگران رَہنا
منتظر رہنا ؛ حفاظت کرتے رہنا ، دیکھتے رہنا ، نگرانی کرتے رہنا نیز کسی کام کے سلسلے میں ہدایات دیتے رہنا.
نِگْرانی دائِر کَرنا
اعلیٰ عدالت میں اپیل دائر کرنا، کسی مقدمے کو دوبارہ کسی (برتر) عدالت کے روبرو پیش کرنا
نِگْرانی کَرنا
کسی مشتبہ شخصیت کے معمولات کو نظر میں رکھنا، کڑی نظر رکھنا
نِگْرانی رَہنا
دیکھتے رہنا، منتظر رہنا، حفاظت کرتے رہنا
نِگْرانی رَکھنا
مسلسل حفاظت کرنا، نگہبانی کرنا، نگرانی کرنا
نِگُوں سار کَرنا
شکست دینا ، نیچا کرنا ۔
نِہَنگ ہونا
مال و متاع کچھ نہیں رکھنا، اکیلا ہونا، تنہا ہونا
نِہَنگ رَہنا
تنہا رہنا، اکیلا رہنا
نِہاں ہونا
نہاں کرنا (رک) کا لازم ؛ چھپا ہونا ، مخفی ہونا ، پوشیدہ ہونا ۔
نِہاں کَرنا
نظروں سے اوجھل جگہ ، پوشیدہ یا خفیہ مقام ؛ جیسے : خفیہ کمرہ یا تہہ خانہ وغیرہ ۔ حمد بیحد واسطے اس خالق کے سزاوار ہے جس نے نوع انسان کو نہاں خانہء عدم سے عرصہ گاہ وجود ۔۔۔۔۔ بخشا ۔ (۱۸۱۰ ، اخوان الصفا ، ۱) ۔ اس باغ میں ایک تہ خانہ مثل نہاں خانہء دل طیار کر کے شہزادے کو لعل کے مانند اوس منزل سنگین میں پوشیدہ کیا ۔ (۱۸۴۶ ، قصہء اگر گل ، ۷) ۔ جب ہم سو رہے ہوتے ہیں تو یہ مخفی صورتیں اپنے نہاں خانہ سے نکل آتی ہیں ۔ (۱۹۱۰ ، معرکہء مذہب و سائنس ، ۱۹۱) ۔ جو سیر و سیاحت کے شوق میں اس کے گلے کے اندرونی نہاں خانوں میں بھٹکی تھیں ۔ (۱۹۶۸ ، ماں جی ، ۱۷۵) ۔ اردو شاعری کو ادب کے نہاں خانوں سے نکال کر ہستی دامن گل پر جلوہ گر کیا ۔ (۱۹۹۲ ، صحیفہ ، لاہور ، جولائی ، ستمبر ، ۷۸) ۔ ] نہاں + خانہ (رک) [ ۔ ۔۔۔ خانَۂِ خَیال کس اضا(۔۔۔فت ن ، کس ء ، فت خ) امذ ۔ رک : نہاں خانہء دماغ ۔ ایسا معلوم ہونے لگتا ہے کہ ناول نے مصنف کے نہاں خانہء خیال سے جنم نہیں لیا ۔ (۱۹۹۰ ، قومی زبان ، کراچی ، جنوری ، ۷۲) ۔ ] نہاں + خانہء + خیال(رک) [ ۔ ۔۔۔ خانَۂِ دِل کس اضا(۔۔۔فت ن ، کس ء ، د) امذ ۔ دل کا اندرونی حصہ ، دل کی گہرائی ؛ مراد : جذبات ِدلی ۔ اور یوں دردِ حسن و عشق ۔۔۔۔۔ فکر و احساس کی روح بن جاتے ہیں جو نہاں خانہء دل کو پری خانہ بنادیتے ہیں ۔ (۱۹۸۷ ، شاخ ہری اور پیلے پھول ، ۲۹۸) ۔ نہاں خانہء دل میں محفوظ یادوں پر سے گرد جھاڑ کر انھیں سلسلہ وار سجانے لگا ۔ (۱۹۹۸ ، افکار ، کراچی ، دسمبر ، ۶۰) ۔ ] نہاں +خانہء + دل (رک) [ ۔ ۔۔۔ خانَۂِ دِماغ کس اضا(۔۔۔فت ن ،کس ء ، د) امذ ۔ دماغ کا اندرونی حصہ ، دماغ کی گہرائی ؛ مراد : فکر ، خیال ، سوچ ۔ میرے نہاں خانہء دماغ پر مرزا صاحب اکثر دستک دیتے رہے تھے ۔ (۲۰۰۳ ، بیدار دل لوگ ، ۱۲) ۔ ] نہاں + خانہء + دماغ (رک) [ ۔ ۔۔۔ خانَۂِ ذات کس اضا(۔۔۔ فت ن ، کس ء) امذ ۔ رک : نہاں خانہء دل ۔ ہے یہ فردوس نظر اہل ہنر کی تعمیر فاش ہے چشم تماشا پہ نہاں خانہء ذات! (۱۹۳۶ ، ضرب کلیم ، ۱۱۵) ۔ ۔۔۔ َرکھنا ف مر ؛ محاورہ ۔ مخفی رکھنا ، چھپا کر رکھنا ، پوشیدہ رکھنا ۔ دانشمندی کا تقاضہ یہ ہے کہ جذبات کو خواہ وہ کیسے ہی معصوم کیوں نہ ہوں نہاں بھی رکھا جائے ۔ (۱۹۹۱ ، خاکہ نما ، ۱۷۰) ۔ ۔۔۔ رَہنا ف مر ؛ محاورہ ۔ چھپا ہوا رہنا ، پوشیدہ رہنا ۔ تم تو اپنے ہی خیالوں میں نہاں رہتے ہو اک نظر مجھ کو ذرا غور سے دیکھو تو سہی (۱۹۶۲ ، تشنگی کا سفر ، ۲۰) ۔ ۔۔۔ سازی امث ۔ راز و نیاز ۔ پوشیدہ یا مخفی رکھنا ؛ راز داری برتنا ، چھپانا ۔
نِہاں رَہنا
چھپا ہوا رہنا ، پوشیدہ رہنا ۔
نِہاں رَکھنا
مخفی رکھنا ، چھپا کر رکھنا ، پوشیدہ رکھنا
نِہال بِٹھانا
کیاری لگانا ۔
نِہال ہونا
سرسبز و شاداب ہونا
نِہال کَرنا
سرسبز کردینا، شاداب کردینا، طراوٹ دینا
نِہال رَہنا
خوش رہنا ، مسرور رہنا
نِہال رَکھنا
خوش رکھنا ، خوش خرم رکھنا ؛ مالا مال کرنا نیز سرسبز رکھنا ۔
نِہال نِہال ہونا
۔ ۲۔ مالامال ہونا ، دولت مند بن جانا
نِہانا دینا
گائے بھینس کی ٹانگیں دودھ دوہنے کے وقت باندھ دینا تاکہ دودھ آسانی سے نکل آئے ؛ قبضے میں لانا
نِہارنا
غور سے دیکھنا، نظر ڈالنا
نِہایَت ہونا
بہت زیادہ ہونا ، کسی چیز کی زیادتی ہونا ، کثرت سے ہونا
نِہایَت کَرنا
انتہا کو پہنچانا ، انتہا کرنا
نِہایَت نَہ ہونا
حد نہ ہونا ، انتہا نہ ہونا ، بہت کثرت سے ہونا
نہایت نہ رکھنا
۔انتہا نہ رکھنا۔؎
نِہایَت تَنگ کَرنا
بہت پریشان کرنا ، بہت ستانا ، تنگ کرنا
نِہَنْگِ اَجَل کا لُقمَہ ہونا
رک : نہنگ اجل کا شکار ہونا۔
نِہَنْگِ اَجَل کا شِکار ہونا
مرجانا
نِہَتّا ہونا
غیر مسلح ہونا ، ہتھیار کے بغیر ہونا۔
نِہَتّا کَرنا
کسی سے ہتھیار لے لینا، غیر مسلح کرنا، اسلحہ لے لینا
نِہِیب دینا
خطرے سے آگاہ کرنا۔
نِہورا ماننا
احسان مند ہونا، مرہون و ممنون ہونا، شکر گزار ہونا
نِہُفتَہ ہونا
نہاں یا پوشیدہ ہونا ، چھپنا۔
نِیند آ گھیرنا
نیند آجانا ، نیند طاری ہو جانا ۔
نِیند آنکھوں میں بَھر آنا
غنودگی چھانا ، نیند سے آنکھیں بند ہونا ؛ بہت نیند آنا ۔
نِیند آنکھوں میں نَہ پَڑنا
نیند نہ آنا ۔
نِینْد بانْدنا
سحر سے بیہوش کر دینا
نِیند بھاگنا
رک : نیند اڑنا ، نیند نہ آنا ۔
نِیند بَھگانا
اپنے آپ کو بیدار رکھنا، نیند نہ آنے دینا
نِیند بَھر جانا
سونے کی خواہش باقی نہ رہنا، معمول کے مطابق نیند پوری ہو جانا
نِینْد بَھر کَر نَہ سونا
پوری نیند نہ سونا ، خاطر خواہ آرام نہ کرنا ؛ کچی نیند سے اُٹھنا ۔
نِیند بَھر سونا
حسب دل خواہ سونا ، بے فکری سے سونا ، خوب سونا ۔
نِیند بَھری ہونا
۔دیکھو آنکھوں میں نیند بھری ہونا۔
نِینْد بَھرْنا
خمار آنا ، غنودگی چھانا ۔
نِیند بِیچ خَلَل کَرنا
نیند میں خلل ڈالنا ، نیند خراب کرنا ، سونے نہ دینا (عموماً شور و غل کر کے) ۔
نِینْد چاٹ جانا
آنکھوں سے نیند ختم کر دینا ؛ نیند اُڑا دینا ۔
نِینْد چِھین لینا
نیند اُڑا دینا ؛ بے خواب کر دینا ۔
نِینْد دُور دُور نَہ ہونا
بالکل نیند کے آثار نہ ہونا ؛ بہت بے خوابی کی حالت ہونا (عموماً آنکھوں میں کے ساتھ مستعمل) ۔
نِینْد گَنْوانا
نیند ضائع کرنا ، بلاوجہ جاگنا ۔
نِینْد غائِب ہونا
نیند اُڑ جانا ، بالکل نیند نہ آنا ۔
نِینْد حَیران کَرنا
نیند خراب کرنا ، سونے نہ دینا ۔
نِیند حَرام ہونا
be unable to sleep
نِیند ہَرَن ہونا
نیند اُڑ جانا ، نیند غائب ہو جانا
نیند جانا
نیند نہ آنا، نیند اڑ جانا، نیند میں فرق آنا
نِیند کَڑوی کَرنا
نیند خراب کرلینا ،جاگتے رہنا ، بالکل نہ سونا ۔
نِینْد کا غَلبَہ ہونا
نیند طاری ہونا ، بہت نیند آنا ۔
نِینْد کا جھونْکا آنا
اونگھ آنا ، نیند آنے لگنا ، نیند کا غلبہ ہونا ۔
نِیند کافُور ہو جانا
نیند اُچاٹ ہو جانا، نیند اُڑ جانا
نِیند کَروی ہونا
نیند کڑوی کرنا (رک) کا لازم ؛ نیند میں خلل پڑنا ۔
نِیند کے ہاتھ بِک جانا
سونے کا عادی ہو جانا ؛ نیند کا رسیا ہونا ، بہت سونا ؛ وقت بے وقت سونا ۔
نِینْد کے خَرّاٹے لینا
سوتے میں گہری نیند کی وجہ سے منھ سے خر خر کی آواز نکالنا ؛ گہری نیند میں ہونا ۔
نِیند کے مارے بُرا حال ہونا
نیند کا شدید غلبہ ہونا ، شدت سے نیند آنا ؛ بہت نیند آنا ۔
نِینْد کے مَزے لینا
رک : نیند کے مزے لوٹنا ۔
نِینْد کے مَزے لُوٹنا
بے فکری سے سونا ؛ خوب آرام کرنا ، جی بھر کر سونا ۔
نِینْد خَراب ہونا
نیند خراب کرنا (رک) کا لازم ؛ نیند اچٹنا ۔
نِیْند خَراب کَرنا
سوتے سے جگا دینا ؛ نیند میں خلل ڈالنا ؛ سونے نہ دینا ۔
نِیْنْد کھونا
نیند اڑا دینا، سونے نہ دینا، نیند میں خلل ڈالنا
نِیند کُھلنا
آنکھ کھلنا ، سوتے سے جاگنا ؛ جاگ جانا ۔
نِیند خَوار کَرنا
رک : نیند حرام کرنا ، سونے نہ دینا ۔
نِینْد کو بَہلانا
نیند بھگانا ، نیند نہ آنے دینا ، جاگنا ۔
نِیند کوسوں دُور جانا
نیند اُچاٹ ہو جانا ؛ بالکل نیند نہ آنا ۔
نِیند لانا
غنودگی پیدا کرنا ۔
نِیند لَگنا
نیند آنا ، نیند طاری ہونا ، سونے کی خواہش ہونا ۔
نِیند لینا
سونا ؛ تھوڑی دیر کے لیے سونا ۔
نِینْد میں چَکرانا
نیند کے غلبے کی وجہ سے ڈگمگانا
نِیند میں ڈالنا
نیند طاری کر لینا (خصوصاً خود یا آپ کو کے ساتھ مستعمل) ۔
نِینْد میں ڈُوبْنا
گہری نیند میں ہونا ؛ سخت غنودگی میں ہونا ۔
نِیند میں فُتُور آنا
رک : نیند میں خلل آنا
نِیْند میں ہونا
سویا ہوا ہونا ، نیند کی حالت میں ہونا ، غنودہ ہونا ۔
نِیند میں خَلَل آنا
نیند پوری نہ ہونا ، نیند بھر نہ سونا ۔
نِیند میں خَلَل پَڑنا
نیند خراب ہونا ، نیند ٹوٹنا ۔
نِیند میں مَست ہونا
بے فکر اور بے خبر ہوکر سونا ، سونے میں وقت گزارنا ، خواب غفلت میں ہونا ۔
نِیند نَہ آنا
نیند اُڑ جانا ؛ کوشش کے باوجود نہ سو سکنا ۔
نِیند نَہ پَڑنا
آنکھ نہ لگنا، نیند نہ آنا
نِینْد نَہِیں بَھگنا
نیند پوری نہ ہونا ، نیند نہ بھرنا
نِیند پڑنا
نیند آنا
نِینْد پَکّی ہونا
پوری طرح سے سو جانا ، خوب نیند آ جانا ۔
نِیند پَھٹ پَڑنا
شدت کی نیند آنا ؛ گہری نیند آنا ۔
نِینْد سے چَونْکانا
سوتے سے جگانا ، بیدار کر دینا ۔
نِینْد سے چَونْکنا
اچانک سوتے سے جاگ جانا (کسی شور یا ہنگامے کی وجہ سے) ۔
نِینْد سے کُشتِیاں لَڑنا
کروٹیں بدلنا ؛ سونے کی انتہائی کوشش کرنا ۔
نِینْد سے اُٹھنا
سونے کے بعد جاگنا ، سوتے سے بیدار ہونا ۔
نِیند طاری ہونا
غنودگی کی کیفیت ہونا ، نیند آنے لگنا ۔
نِینْد اُڑ جانا
فکر ، پریشانی یا بیماری کی وجہ سے نیند میں خلل پڑ جانا ۔
نِیند اُڑنا
شدت سے نیندآنا
نِینْد اُچاٹ ہونا
نیند اڑ جانا ، نیند نہ آنا ، آنکھ کھل جانا ۔
نِینْد اُچاٹ کَرنا
نیند میں خلل ڈالنا ، نیند خراب کرنا ، سونے نہ دینا ۔
نِینْد اُچاٹ رَہنا
کسی فکر ، پریشانی یا بیماری کے سبب سے نیند کا نہ آنا ؛ نیند اچٹ جانا ۔ نیند
نِیند اُوب جانا
نیند اچاٹ ہو جانا
نِیند اُوچَک جانا
رک : نیند اچٹ جانا
نِیندیں حَرام ہونا
نیندیں حرام کرنا (رک) کا لازم ؛ کسی تکلیف کی وجہ سے نیند نہ آنا ؛ پریشان ہونا ۔
نِیندیں حَرام کَر لینا
(فکر کے سبب) بالکل نہ سونا ، بہت جاگنا ؛ نہایت فکر مند ہونا (اپنی کے ساتھ مستعمل) ۔
نِیندیں کھونا
(پریشانی کے سبب) بالکل نہ سونا ، نیندیں حرام کرنا ، نیندیں اُڑ جانا ۔
نِیندیں اُڑنا
فکر مندی سے نیند نہ آنا ؛ فکر اور وحشت ہونا ۔
نِینْدیں اُچاٹ کَرنا
سونے نہ دینا ، بہت جگائے رکھنا ۔
نِیب و نَمَک بانْدھنا
نیم کی پتیوں کو پیس کر نمک ملا کر بطور دوا زخم پر باندھنا۔
نِیبُو نون چاٹنا
خالی ہاتھ رہ جانا ، کچھ نہ ہونا۔
نِیچ سَمجھا جانا
حقیر خیال کیا جانا ؛ بے وقعت جانا جانا۔
نِیْچا دیکْھنا
شکست کھانا، ذلیل ہونا
نِیچا دکھانا
شکست دینا، ذلیل کرنا، زیر کرنا، مغلوب کرنا
نِیچا دِکھلانا
رک : نیچا دکھانا ۔
نِیچا ہونا
ماتحت ہونا ، زیراثر ہونا ، سائے میں ہونا۔
نِیچا کَرنا
(سر) جھکانا، نگوں کرنا، نیوڑانا
نِیچا پَڑنا
عاجز ہونا، مطیع ہونا
نِیچا اونچا دیکھنا
۔۱۔ نشیب وفراز دیکھنا۔ اُتار چڑھاؤ دیکھنا۔
نِیچا اُونچا دِکھانا
نشیب و فراز دکھانا ، درجہ بڑھانا گھٹانا ، اُتار چڑھاؤ دکھانا
نِیچے آنا
جماع کرانے کے لیے لیٹنا
نِیچے ڈالنا
(کشتی) حریف کو اوندھا گرا کر اس کے اوپر چڑھ بیٹھنا یا اوندھے پڑ جانے والے حریف پر دباؤ ڈالے بیٹھے رہنا
نِیچے گِرنا
کوئی گھٹیا حرکت کرنا ، وقار کے منافی کوئی بات یا حرکت کرنا ۔
نِیچے جانا
(درجہء حرارت کا) ہلکا یا کم ہونا ؛ درجہء حرارت کا گرنا جانا ۔
نِیچے کا پاٹ بھاری ہے
۔(دہلی) جو روز بردست اورغالب ہے فرمانبرداری نہیںکرتی۔
نِیچے کا پاٹ بھاری ہونا
wife to be dominant
نِیچے کے دھڑ سے مَجبُور ہونا
زانی کے متعلق کہتے ہیں
نِیچے کی سانس نِیچے اُوپَر کی سانس اُوپَر رَہ جانا
حیران ہو جانا ، ششدر رہ جانا ، ہکا بکا رہ جانا ، کوئی خبر غم سننے کے بعد ڈر یا خوف سے سانس رکنے کے قریب ہو جانا
نِیچے لانا
کشتی میں گرا لینا یا گرا کر اوپر چڑھ بیٹھنا، دبا لینا، پچھاڑنا، چت کرنا، قابو میں کر لینا
نِیچے نَہ آنا
ماتحت نہ ہونا ، دباؤ میں نہ آنا ۔
نِیچے ناڑ کَرنا
گردن جھکانا ، سر نیچا کرنا
نِیچے پَڑنا
جماع کے لیے لیٹ جانا ؛ جماع کرانا
نِیچے پانْو نَہ دَھرنا
بالکل نہ چلنا پھرنا ، حرکت نہ کرنا ۔
نِیچے سے اُوپَر تَک دیکھنا
دوسروں کو پانو سے لے کر چہرے تک دیکھنا (یہ اس وقت ہوتا ہے جب کوئی گستاخی کرے یا حیثیت سے بڑھ کر کچھ مانگے) ؛ حیرت کا اظہار کرنا
نِیچے سُروں میں گانا
گانے میں آواز بلند نہ کرنا تاہم لے قائم رکھنا
نِیچے سُروں سے بولنا
بہت آہستہ بولنا ، دھیمی یا مدھم آواز سے جواب دینا ۔
نِیچے سُروں سے گانا
گانے میں آواز بلند نہ کرنا ، آہستہ آواز سے گانا ، گنگنانا
نِیچی ہونا
لمبی ہونا ؛ زمین کی طرف مائل ہونا ۔
نِیچی نَظَر ہونا
ممنون ہونا، احسان مند ہونا
نِیچی نَظَر کَرنا
(کنایۃً) شرمندگی
نِیچی نِگاہ ہونا
آنکھ نیچی رہنا ، نگاہ نہ اٹھنا ؛ شرمندہ ہونا ، جھینپنا ، ممنون ِاحسان ہونا
نِیچی نِگاہ کَرنا
شرمندہ ہونا ، جھینپنا ۔
نِیچی نیچی نَظروں سے دیکھنا
۔آنکھیں چُرا کر دیکھنا۔ شرمائی ہوئی آنکھوںسے دیکھنا۔
نِیدَڑِیاں آنا
نیند آنا ، آنکھوں میں نیند ہونا ۔
نِیل بِگڑنا
کسی غیر ممکن ، خلاف قیاس ، خلاف عقل بات کا مشہور ہونا ، جھوٹی اور بے سر و پا بات اُڑنا
نِیل ڈالنا
چٹکی یا بوسے وغیرہ سے جسم پر نیلے نشان ڈالنا
نِیل ڈَھل آنا
رک : نیل ڈھلنا ۔
نِیل ڈَھلنا
نزع کا عالم ہونا ، موت کے آثار و علامت کا پیدا ہونا (جب نزع کا وقت قریب ہوتا ہے تو پتلیوں کی سیاہی ، سفیدی میں بدل جاتی ہے پھر آنسو کے کئی قطرے ٹپک پڑتے ہیں) ۔
نِیل گھوٹنا
نیل کو متھنا یا بلونا، نیل باریک کرنا
نِیل کا ماٹھ بِگَڑنا
۔(کنایۃً) کسی جھوٹی خبر کو مشہور ہونا۔ کہتے ہیں جب نیل خراب ہوجاتاہے اور رنگ اچھا نہیں آتا تو رنگریز کوئی غلط خبر مشہور کرتے ہیں۔ ان کے عقیدے میں غلط خبرمشہور کرنے سے خراب شدہ نیل کی اصلاح ہوجاتی ہے۔؎
نِیل کی سَلائی کِھینچْنا
رک : نیل کی سلائی پھیرنا ۔
نِیل پَڑ جانا
جسم پر چوٹ ، ضرب یا خون جم جانے سے نیلا نشان پڑ جانا ۔
نِیل اُڑانا
آنسو بہانا ۔
نِیل اُبَھرنا
جسم پر چوٹ سے یا چٹکی لینے سے نشان پڑ جانا ۔
نِیلا ڈورا باندھنا
نظر بد سے بچانے کے لیے نیلے رنگ کا تاگا باندھنا
نِیلا ڈورا ہونا
انتہائی مفلس ہونا ، بے بسی اور بے کسی کی انتہا ہونا ۔ جہاں گھوڑے جوڑے تھے وہاں تو یہ مٹی پلید ہوتی یہا ں تو سچ مچ نیلے ڈورے ہیں ۔
نِیلا گَدانا
جسم کو چھدوا کر رنگ بھروانا ، جسم کے کسی حصے پر نقش بنوانا ، جسم پر نشان یا نام لکھوانا ۔
نِیلا گَنڈا پَہنانا
رک : نیلا ڈورا باندھنا
نِیلا ہونا
چوٹ یا ضرب سے جسم یا چہرے کا سیاہی مائل ہوجانا، بہت مار پڑنا
نِیلا کَرنا
مار مار کے نیل ڈالنا ، بہت ضرب لگانا ۔
نِیلا پِیلا ہونا
غصے کی حالت میں چہرے کے رنگ میں تغیر آنا ؛ بہت غصے ہونا ، جزبز ہونا ، نہایت خفا ہونا ۔
نِیلام چَڑھانا
رک : نیلام پر چڑھانا جو زیادہ مستعمل ہے ۔
نِیلام چَڑھنا
نیلام ہونا، کوئی چیز نیلام کے لیے پیش کی جانا
نِیلام ہونا
نیلام کے ذریعے بکنا ، بولی پر فروخت ہونا
نِیلام کَرنا
نہایت ارزاں یا بے توقیری سے فروخت کر دینا
نِیلام کَروانا
نیلام کرنا (رک) کا متعدی المتعدی ، کسی کے ذریعے نیلام کرانا ۔
نِیلام میں خَرِیدنا
بولی دے کر یا نیلامی کے ذریعے کوئی چیز خریدنا ؛ بہت ارزاں خریدنا ۔
نیلام پر چڑھنا
کسی چیز کی قدر میں کمی ہونا ، بے آبرو ہونا ، وقار چلا جانا
نِیلام پُکارا جانا
فروخت کے لیے نیلام کی بولی سے قبل جس چیز کی نیلامی ہو اس کا نام اور نیلامی کی قیمت پکارنا ۔
نِیلام اُٹھانا
بذریعہء نیلام فروخت کرنا ۔
نِیلام اُٹھنا
نیلام اُٹھانا (رک) کا لازم ؛ نیلام ہونا ، نیلام کیا جانا ۔
نِیلامی بولنا
نیلام کے لیے بولی بولنا ، نیلام کے لیے اعلان کرنا ، جائداد وغیرہ فروخت کرنا ۔
نِیلامی میں خَرِیدنا
نیلام میں لینا ، بولی دے کر خریدنا ؛ کم قیمت میں خریدنا ۔
نِیلامی پَر چَڑھا دینا
بے عزت کرنا ، بے آبرو کرنا ، بے وقعت اور بے قیمت ہونا ۔
نِیلا پِیلا پَڑنا
چہرے کا رنگ تبدیل ہونا ، چہرے پر تغیر آنا (عموماً خوف یا بخار وغیرہ سے) .
نِیلے پِیلے دِیدے نِکالنا
آنکھیں نکالنا ، غصے میں آنکھیں دکھانا ، خفا ہونا ، غصہ دکھانا ۔
نِیلے پِیلے دِیدے کَرنا
آنکھیں نکالنا ؛ خفا ہونا ، بگڑنا ؛ غضبناک ہونا.
نِیلے پِیلے ہونا
غصے سے چہرے کا رنگ تبدیل ہونا ، بہت غصے میں ہونا ۔
نِیلی پوش ہونا
کسی کے سوگ میں نیلا لباس پہننا ، ماتمی لباس پہننا ۔
نِیلی پِیلی آنکھیں دِکھانا
۔ غصہ کے ساتھ دھمکانا۔
نِیلی پِیلی آنْکھیں دِکھانا
ناخوش ہو کر دیکھنا ، غصے ہونا ، بہت نا خؤش ہو کر نیلی پہلی آنکھیں دکھا کر کہتے ہیں کہ یہ رسمیں تو ہمارے باپ دادوں سے ہرتی چلی آتی ہیں.
نِیلی پِیلی آنکھیں کَرنا
۔ (کنایہ)خشمگیں ہونا۔؎
نیلی پِیلی آنْکھیں کَرْنا
آنکھیں نکالنا، غصے سے گھورنا، خشمناک، غضبناک ہونا
نِیلی پِیلی آنْکھیں نِکالْنا
رک : نیلی پیلی آنکھیں کرنا ، غصے سے دیکھنا.
نِیلی پِیلی آنْکھوں سے دیکھنا
غصے سے دیکھنا ، خشمناک ہو کر دیکھنا جبتنے چوبدا تھے سب نیلی پیلی آنکھوں سے میری طرف دیکھ رہے تھے.
نِیلی پِیلی ہونا
بہت غصے ہونا ، خفگی کا اظہار کرنا ، اب آپ بہت بگڑیں ، بہت نیلی پیلی ہوئیں.
نِیلی پِیلی شَکْل بَنانا
چہرے کو بگاڑنا ، منْھ بنانا ، خفگی کا اظہار کرنا.
نِیم ڈالنا
بنیاد رکھنا ، نیو ڈالنا
نِیم گیسُو کَتَرْنا
خوبصورتی کے لیے گیسو کاٹنا یا ترشوانا.
نِیم جوش کَرنا
معمولی سا ابالنا ، ہلکا جوش دینا ، تھوڑا سا ابالنا ۔
نِیم کی ٹَہنی ہِلانا
نیم کی ٹہنی سے زخم پر مکھیاں اُڑاتے رہنا .
نِیم قَد ہونا
ذرا سا جھکنا (خصوصاً) تسلیمات بجا لانا
نِیما ہونا
آدھا ہونا ؛ دل شکستہ ہونا ، غمگین ہونا ۔
نِیمچہ کھانا
تلوار سے گھائل ہونا، نیمچہ کی چوٹ کھانا
نِیمچَہ کِھینْچنا
وار کرنے کے لیے تیار ہونا
نِیم باز کَرنا
آدھا کھولنا ، نیز دزدانہ دیکھنا ۔
نِیمچَہ باندھنا
کمر سے خنجر باندھنا ؛ گھائل کرنے کے لیے آمادہ ہونا ۔
نِیمچَہ کَمَر میں ہونا
کمر میں چھوٹی تلوار یا خنجر کا بندھا ہونا ۔
نِیمچَہ کَمَر سے لَگانا
چھوٹی تلوار یا خنجر کو کمر پر باندھنا ؛ ہتھیار بند ہونا ۔
نِیمچَہ لگانا
رک : نیمچہ باندھنا ۔
نِیمچَہ مارنا
نیمچے سے وار کرنا ۔
نِیمچَہ نِکالنا
نیمچہ کھینچنا، حملہ کرنے کے ارادے سے نیمچہ نیام سے نکالنا
نِیمچَہ تَولنا
ہاتھ میں چھوٹی تلوار یا خنجر لے کر تاننا، مارنے کے لیے تلوار لہرانا
نِیمچَہ زیبِ کَمَر ہونا
چھوٹی تلوار کو کمر میں باندھے ہونا ؛ اسلحے سے لیس ہونا ، ہتھیار بند ہونا ۔
نِیمچا مارنا
چھوٹی تلوار یا خنجر سے وار کرنا ، زخمی کرنا ، گھائل کر دینا ۔
نِیمچَہِ ہلالی
ہلالی شکل کا خنجر یا چھوٹی تلوار ۔
نِیمچے چَلنا
تلواریں چلنا ؛ نیمچوں سے لڑائی ہونا ۔
نِیم دَراز ہونا
ٹیک لگا کر ٹانگیں پھیلا کے بیٹھنا ، لیٹنے اور بیٹھنے کی درمیانی حالت میں ہونا ۔
نِیم خیز ہونا
(تعظیماً) تھوڑا سا یا جلدی سے اٹھنا ، پورے قد سے کھڑا نہ ہونا ۔
نِیند آنْکھوں میں گَتھی ہونا
رک : نیند آنکھوں میں بھر آنا ۔
نِیر لینا
نہانا ، غسل کرنا۔
نِیر اُتارنا
آبرو اُتارنا۔
نِیش مارنا
ڈنک مارنا ، ڈسنا نیز نشتر زنی کرنا ؛ بھانجی مارنا ، برائی کرنا ۔
نِیش زَنی کَرنا
ڈنک مارنا، کانٹا چبھونا
نِیست ہو جانا
رک : نیست ہونا ۔
نِیست ہونا
معدوم ہونا، فنا ہونا، مٹنا، مر جانا
نِیست جاننا
(اپنے کو) کچھ نہ سمجھنا ، غیر اہم جاننا ، معدوم گرداننا ۔
نِیست کَر دینا
فنا کردینا ، مٹا دینا ۔
نِیست کَرنا
برباد کرنا، اُجاڑنا، نابود کرنا، مٹانا
نِیست کو ہَست کَرنا
عدم کو وجود بنانا ، پیدا کرنا ۔
نِیست سے ہَست کَرنا
ناممکن کو ممکن بنانا ۔
نِیستی چھانا
نحوست چھانا، دلدر آنا، ساڑ ستی آنا، بدنصیبی اور بداقبالی کا سامنا ہونا
نِیستی ہونا
نحوست ہونا ، بداقبالی ہونا ۔
نِیستی کَرنا
(کشتی) ایسا کوئی دانو کرنا جو کشتی کے اُصول کے خلاف ہو اور مخالف کو کوئی ضرب آجائے ؛ اندری چڑھانا
نِیستی پھیلانا
نحوست پھیلانا، مجازاً: (دن کو) بہت سونا
نِیست و نابُود ہونا
خاک میں ملنا، فنا ہونا، ناپید ہونا، نام ونشان نہ رہنا
نِیو چَلنا
سلسلہ جاری رہنا ۔
نِیو ڈالنا
مکان یا کسی تعمیر کی بنیاد رکھنا
نِیو دینا
تعمیر کے لیے بنیاد ڈالنا ۔
نِیو دَھرنا
مکان کی بنیاد رکھنا یا شروع کرنا
نِیو گَڑ جانا
بنیاد مستحکم ہونا ؛ استحکام حاصل ہونا ، سلسلہ مضبوط ہونا ۔
نِیو جَمانا
بنا ڈالنا، ہمیشہ کے لیے بنیاد قائم کرنا
نِیو کھودنا
بنیاد ڈالنا ؛ کسی اچھے کام کی ابتدا کرنا ۔
نِیو کُریدنا
بنیاد کھودنا ؛ تہہ میں پہنچنا ، جستجو کرنا ، حقیقت معلوم کرنا ۔
نِیو پَڑنا
بنیاد ڈالی جانا
نِیو رَکھنا
رک : نیو ڈالنا ، بنیاد رکھنا ۔
نِیوا ناس ہونا
جڑ بنیاد سے جانا ، ستیا ناس ہونا ، برباد ہونا ، اُجڑنا ، خراب ہونا
نِیوا ناس کھونا
جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ؛ نشان تک نہ چھوڑنا ، تباہ و برباد کر دینا
نِیت ہونا
کسی چیز پر شوق یا لالچ کی نظر ڈالنا
نِکاح بَندھنا
نکاح ہونا، رشتۂ ازدواج سے منسلک ہونا
نِکاح بَندھوانا
نکاح کرانا ؛ رشتہء ازدواج میں بندھوانا ۔
نِکاح باندھنا
نکاح پڑھانا ، بیاہ کرنا ، نکاح کرنا ۔
نِکاح فَسْخ ہونا
نکاح فسق کرنا (رک) کا لازم ، نکاح ٹوٹ جانا ۔
نِکاح فَسخ کَرنا
نکاح توڑ دینا ، عقد باقی نہ رکھنا ۔
نِکاح کَرانا
شادی کرانا ، عقد کرانا ۔
نِکاح کَرنا
شادی کرنا، عقد کرنا، بیاہ کرنا
نِکاح کے بول پَڑھوانا
کسی سے نکاح کر لینا ، شرعی طور پر شادی کر لینا ۔
نِکاح خارِج ہونا
نکاح باطل ہو جائے ، نکاح ٹوٹ جانے کی بنا پر بیوی نہ رہنا ۔
نِکاح کی سی شَرطیں کَرنا
۔(عو) کٹھ حجتی کرنا کی جگہ۔
نِکاح میں آنا
عقد میں آنا، بیوی بننا، بیاہ میں آنا
نِکاح میں داخِل ہونا
عقد میں آنا، بیوی بننا، بیاہ میں آنا
نِکاح میں دینا
نکاح کر دینا، شادی کر دینا
نِکاح میں ہونا
بیوی ہونا ، زوجہ ہونا ، منکوحہ ہونا ۔
نِکاح میں لانا
عقد میں لانا ، بیوی بنانا ؛ شادی کرنا ، منکوحہ بنانا ۔
نِکاح نافِذ ہونا
نکاح ہونا ، نکاح قائم ہو جانا ۔
نِکاح پَڑھا دینا
شادی کر دینا
نکاح پڑھا لینا
عقد کرانا، شادی کرانا
نِکاح پَڑھانا
قاضی کا عورت اور مرد کو رشتۂ ازدواج میں منسلک کرنا، نکاح خوانی کرنا، نکاح جاری کرنا
نِکاح پَڑھنا
صیغہء نکاح جاری کرنا ، خطبہء نکاح پڑھنا ۔
نِکاح پَڑھوانا
کسی ایک ہی کام کا ہو رہنا
نِکاح اُدَھڑنا
نکاح ختم ہونا ۔
نِکال آنا
باہر لانا ، خارج کرنا ؛ خارج کر آنا ۔
نِکال بَیٹھنا
بے خیالی میں کوئی بات کہہ دینا، کہہ گزرنا، کہہ دینا، کہہ بیٹھنا
نِکال بَھگانا
خارج کرنا ، بے دخل کرنا ۔
نِکال ڈالنا
فروخت کرنا، بیچنا
نِکال دینا
جواب دے دینا ، ملازمت سے موقوف کر دینا ، برطرف کر دینا کسی جگہ سے ہٹا دینا
نِکال لانا
کوئی چیز اندر سے باہر لانا
نِکال لے جانا
کسی خطرے کی جگہ سے بچا لانا ، کسی شخص کو کسی جگہ سے نکال کر لے جانا ، نجات دلانا
نِکال لینا
(بالعموم حل یا جواب کے ساتھ مستعمل) ، ترکیب نکال لینا ، حل کر لینا ، سوال کا جواب یا مسئلے کا حل نکال لینا
نِکال مارنا
باہر پھینکنا ، بے توقیری سے دینا ۔
نِکال پَیٹھال کَرنا
ایک چیز رکھنا ایک اُٹھانا
نِکال پھینکنا
بُری طرح نکالنا ، تذلیل کے ساتھ نکال دینا ۔
نِکال رَکھنا
کوئی چیز الگ کرکے سنبھال کر رکھنا
نِکالا جانا
نکال دیا جانا ملک بدر یا شہر بدر کیا جانا
نِکالا مِلنا
شہر بدر کیا جانا، جلا وطن کیا جانا، کسی تنظیم وغیرہ سے خارج کیا جانا
نِکاس دینا
نکال دینا ۔
نِکاس ہونا
خارج ہونا ، اخراج ہونا ، ٹھکانے لگنا ۔
نِکاسی کَرانا
وصول کروانا ، اکٹھا کرانا ۔
نِکات اُٹھانا
اختلافی پہلو زیر بحث لانا ، نئے اور نازک پہلو بیان کرنا ۔
نِکَل آنا
پیدا ہونا ، (مسئلہ یا مشکل) جھگڑا کھڑا ہونا ، اختلاف ہونا
نِکَل بَیٹھنا
سامنے بیٹھ جانا ، براجمان ہونا ۔
نِکَل بھاگْنا
چلا جانا، چل دینا، فرار ہوجانا، گھر سے روپوش ہو جانا
نِکَل چَلنا
گھر یا شہر سے باہر نکل پڑنا
نِکَل جانا
الگ ہو جانا
نِکَل کَھڑا ہونا
نکل جانا ، باہر جانا ، چل دینا ، رخصت ہونا ، سفر پر روانہ ہونا ؛ آگے بڑھ جانا ۔
نِکَل پَڑنا
ٹپک پڑنا ، چونے لگنا ، اُگل پڑنا ؛ اسقاط ہو جانا ، وضع ِحمل ہو جانا
نِکَلْنا
چھیڑنا ، چھیڑا جانا ، آغاز ہونا ، شروع ہونا (مہذب اللغات) پایا جانا ، دکھائی دینا ، نظر آنا
نِکَلوا دینا
کسی بات کا ادا کروانا ، (منھ سے) کوئی بات کہلوانا ۔
نِکَمّا بَنانا
بے کار کر دینا ، کسی کام کا نہ رکھنا ۔
نِکَمّا کَر دینا
بے کار کر دنیا ، خراب کر دینا ، کسی کام کا نہ رکھنا ، کسی قابل نہ رکھنا ، ناکارہ کر دینا ۔
نِکَمّا کَرنا
معذور کرنا
نِکَمّا پَڑا رَہنا
کوئی کام نہ کرنا ، بے کار پڑے رہنا ، خالی رہنا ۔
نِکَمّا ٹَھہرانا
ناکارہ قرار دینا ، بے مصرف ٹھہرانا ، عضو معطل قرار دینا
نِکَٹ آنا
قریب آنا، نزدیک آنا، وقت پورا ہوجانا
نِکَٹ بُلانا
پاس بلانا ، قریب بلانا ۔
نِکَٹ پَڑنا
قریب ہونا ، نزدیک ہونا ۔
نِکھار آنا
رونق آنا ، روپ آنا ، حسن پیدا ہونا ۔
نِکھار ہونا
نکھار کرنا (رک) کا لازم ؛ بناؤ سنگھار ہونا ، سجاوٹ ہونا ، تازگی ہونا ۔
نِکھار کَرنا
پاک کرنا، صاف کرنا
نِکھار پَیدا کَرنا
ِجلا پیدا کرنا ، خوبصورتی پیدا کرنا ۔
نِکھار پَر ہونا
خوبصورتی کا جو بن پر ہونا ، حسن کا اپنے عروج پر ہونا ، کسی اچھی صفت کا بڑھا ہوا ہونا
نِکَھر جانا
عیاں ہو جانا ، واضح ہو جانا ۔
نِکَھر کَر آنا
واضح ہونا ، عیاں ہونا ، ظاہر ہونا ، نمایاں ہونا ۔
نِکَھر آن
رونق پر ہونا ، بڑھ جانا
نِکھرے نِکھرے رَہنا
بنے سنورے رہنا ، آراستہ رہنا ۔
نِکِل کَرانا
قلعی کرانا ، پالش کرانا ، کسی چیز کے ظاہری رنگ روپ کو اس طرح تبدیل کرانا کہ شناخت نہ ہوسکے ، ملمع چڑھوانا ۔
نِکِل کرنا
نکل کا خول چڑھانا ، ملمع پھیرنا ، نکل کی قلعی کرنا ۔
نِکّی اُڑانا
جوا کھیلنا
نِکلا جانا
بے قابو ہوا جانا ، نکل پڑنے کے قریب ہونا ، رک نہ سکنا (بول و براز وغیرہ) ۔
نِکلا پَڑنا
جامے سے باہر ہوا جانا ، آپے میں نہ رہنا ، بپھرا جانا (فرہنگ آصفیہ) باہر آجانا ، اُبلے پڑنا ، اُوپر آنا
نِکلا رَہنا
نمایاں رہنا، دکھائی دینا، باہر ہونا، تجاوز کرنا
نِکَلنا پَیٹھنا
آمد و رفت رکھنا ، آنا جانا ۔
نِلوہ اَلَگ ہو جانا
۔کورا بچ جانا۔
نِلوہ بَچا لے جانا
بغیر نقصان یا ضرر کے بچانا
نِلوہ چھوڑْنا
سزا کے بغیر جانے دینا ، بے گزند چھوڑنا-
نِلوہ چُھڑا لانا
بغیر سزا کے آزاد کرانا ، بے گزند بچا لانا-
نِلوہ چُھوٹنا
بے گزند بچ جانا، بچ کر بحفاظت آ جانا
نِلوہ کورا آنا
بغیر گزند نکل آنا ، کسی خطرے یا معاملے سے صاف بچ کر آجانا ۔
نِلوہ لے جانا
بلامشقت یا بلا زحمت کوئی چیز حاصل کرنا -
نِلوہ نِکَل جانا
کسی خطرے یا نرغے میں ِگھر کر بال بیکا ہوئے بغیر نکل آنا ، صاف بچ جانا ؛ بغیر کسی نقصان یا گزند کے نکل جانا ۔
نلوہ اڑانا
بے مشقت حاصل کرنا، بلا مزاحمت لے جانا
نِمَنتْر کَرنا
طلب کرنا ، بلانا ، بلاوا دینا ، دعوت دینا
نِمَٹ لینا
فارغ ہونا ، نجات پانا
نِمٹا لینا
نمٹانا ، حل کرنا ، ختم کرنا ، مکمل کرنا
نِندا ہونا
نندا کرنا (رک) کا لازم ، مذمت ہونا ؛ بُرائی ہونا ، غیبت ہونا ، الزام تراشی نیز ہتک ہونا ۔
نِندا کَرنا
الزام لگانا، بہتان دھرنا
نِنّانوے کے پھیر میں پَڑنا
لالچ کے سبب مصیبت میں پڑنا ، جھگڑے میں پھنسنا ، فکر میں مبتلا رہنا
نِپْٹا دینا
رک : نپٹانا ، بھگتانا ، ختم کرنا ۔
نِپْٹا لینا
رک : نپٹانا ، ختم کرنا ، انجام کو پہنچانا ، بھگتانا ۔
نِرادَر کَرنا
بے عزتی کرنا ، بے قدری کرنا ۔
نِراس ہونا
نااُمید ہونا ، محروم ہونا .
نِرَت بھاؤ بَتانا
ناچنے میں جسم یا اعضا کی حرکت سے گیت کے مضمون یا کسی جذبے کا نقشہ کھینچنا ۔
نِربَندھ کَرنا
اصرار کرنا ، ضد کرنا
نِرْخ توڑنا
بھاؤ گھٹانا، قیمت کم کرنا
نِرُوار کَرنا
انکشاف کرنا ، کھولنا ۔
نِصاب پُورا ہونا
افراد کی مقررہ تعداد موجود ہونا (اجلاس وغیرہ میں) ، کورم پورا ہونا۔
نِثار ہونا
قربان ہونا، واری ہونا، صدقے ہونا، جان دے دینا
نِثار کَرنا
صدقے کرنا، قربان کرنا نیز صدقے کے طور پر کوئی چیز کسی پر نچھاور کرنا
نِساؤرے اُڑنا
جوتے پڑنا
نِسبَت آنا
شادی کا پیغام آنا، بات آنا
نِسبَت بھیْجنا
شادی کا پیام بھیجنا
نِسبَت چُھوٹنا
شادی کی بات چیت طے ہونے کے بعد کسی وجہ سے ختم ہو جانا، منگنی ختم ہو جانا
نِسبَت دُرُسْت ہونا
مناسبت ٹھیک ہونا، لگاؤ بہتر ہونا، تعلق درست ہونا
نِسبَت دُرُسْت کَرنا
(تصوف) کسی بزرگ سے صحیح اور سچی عقیدت پیدا کرنا، سلاسل صوفیہ میں سے کسی سلسلے میں بیعت ہونا
نِسبَت ہونا
شادی بیاہ ہونا، منگنی ٹھیرنا، رشتہ ہونا
نِسبَت کا پَیغام آنا
شادی کی بات چیت کا آغاز ہونا
نِسبت کرنا
پس ثابت ہوا کہ وے لوگ ایسی باتوں کو جناب پاک مرتضوی میں نسبت کرتے ہیں وے دشمن اس جناب کے ہیں ۔
نِسبَت لَگنا
(تصوف) باطنی ربط ہونا ، تعلق قائم ہونا ۔
نِسبَت مِلانا
تعلق جوڑنا ، رشتہ قائم کرنا ، منسوب کرنا ، تعلق ظاہر کرنا ۔
نِسبَت مِلنا
۔ تعلق ملنا ، سلسلہ ملنا
نِسبَت پَیدا ہونا
تعلق پیدا ہونا، مناسبت اور مطابقت قائم ہونا
نِسبَت پَرْ دینا
تشبیہہ دینا، نظیر ٹھیرانا، مشابہہ و مماثل قرار دینا
نِسبَت پِھرنا
شادی کے پیام کو واپس کردینا ، شادی کا پیام ختم ہو جانا ، شادی کے پیام پر انکار کردینا ۔ پھر
نِسبَت قَرار پانا
رشتہ طے ہونا، شادی کا اقرار ہونا، شادی کی بات چیت طے ہوجانا
نِسبَت قُبُول کَرنا
شادی کا پیغام منظور کرنا ۔
نِسبت رکھنا
تعلق رکھنا، لگاؤ رکھنا
نِسبَت سَلب ہونا
(تصوف) سلسلہء طریقت کے کسی بزرگ سے بیعت کے بعد جو تعلق درجہ بدرجہ سلسلے سے پیدا ہوتا ہے اس فیض ِروحانی کا ختم ہو جانا۔
نِسبَت طے ہونا
شادی کی بات پکی ہونا ۔
نِسبَت ٹَھہَرْنا
بات ٹھہرنا
نِصف پیٹ کھانا
اتنا کھانا کہ آدھا پیٹ بھرے ، پیٹ بھر کر نہ کھانا ، بھوک رکھ کر کھانا ۔
نِشان باقی ہونا
آثار پائے جانا ؛ یادگار ہونا ۔
نِشان باقی نَہ رَہنا
مٹ جانا ، نیست و نابود ہو جانا ، یادگار نہ رہنا ۔
نِشان بَننا
نشان بنانا (رک) کا لازم ؛ علامت بن جانا ۔
نِشان بَنانا
نشان لگانا، کسی مقصد کے لیے کوئی علامت بنانا، دستخط کی جگہ لکیر یا پھول وغیرہ بنانا
نِشان چَڑھانا
منگنی یا ساچق کے دن دولھا والوں کا دلہن کے گھر جاکر دلہن کو اور دلہن والوں کا دولھا کے گھر جاکر دولھا کو انگوٹھی یا چھلا وغیرہ پہنانا
نِشان چِھیننا
مخالف کی فوج کے پرچم کو چھین لینا ، مخالف فوج کا علم لے لینا
نِشان چھوڑْنا
یادگار چھوڑ جانا ، نشانی دے جانا ۔
نِشان چُھوٹ جانا
ہاتھوں سے جھنڈا گر جانا ، نشان ِفوج گر جانا
نِشان دَولَت بَڑھانا
حملہ کرکے کسی جگہ کو فتح کرنا ، فوج یا علاقے کا جھنڈا لے کے آگے بڑھنا ؛ کسی علاقے پر قبضہ کرنا ۔
نِشان دینا
نشاں دہی کرنا، زبانی یا تحریری اشارہ کرنا
نِشان دَھرنا
کوئی یادگار چھوڑنا ، باقیات چھوڑ جانا ۔
نِشان دِہی ہونا
نشاندہی کرنا (رک) کا لازم ؛ کسی چیز کی جانب توجہ یا اشارہ ہونا ۔
نِشان گِرانا
لشکر کا علم گرانا ، جھنڈا نیچا کرنا ؛ شکست دینا ، شکست کی علامت ۔
نِشان گِرنا
(میدان جنگ میں) پرچم کا گرنا ؛ شکست کھانا ، ہار ہوجانا ۔
نِشان گُم کَرنا
ہستی مٹانا ، فنا کر دینا ۔
نِشان ہاتھ آنا
سراغ ملنا ، شواہد ملنا ؛ حقیقت معلوم ہونا ۔
نِشان ہونا
علامت ہونا، نشانی ہونا
نِشان کا عَلَم ہونا
جھنڈے کا بلند ہونا ؛ جنگ پر مستعد ہونا ، تیار ہونا
نِشان کا نُقْطَہ
وہ نقطہ جو سرخ قلم سے کسی علامت کے طور پر بنا دیتے ہیں ۔
نِشان کاڑْنا
پتا چلانا ، کھوج لگانا، سراغ لگانا ۔
نِشان کَرنا
منگنی یا ساچق کے دن دولہا والوں کا دلہن کے لیے اور دلہن والوں کا دولہا کے لیے چھلا، انگوٹھی اور کچھ اور سامان بھیجنا
نِشان کے نِیچے ہونا
جھنڈے تلے جمع ہونا ۔
نِشان کَھڑا کَرنا
جھنڈا بلند کرنا، پرچم لہرانا ۔ ا
نِشان خاطِر رَہنا
مطمئن ہونا ، تسلی رکھنا۔
نِشان کھولْنا
کھوج لگانا ۔
نِشان کُھلنا
جھنڈے کا لہرا جانا ، جھنڈے کا فضا میں بلند ہونا ۔
نِشان لَگنا
نشان لگانا (رک) کا لازم ۔
نِشان لَہرانا
کامیابی کا پرچم لہرانا ۔
نِشان لینا
اندازہ لگانا ، محسوس کرنا۔
نِشان مَعلُوم ہونا
علامت کا پتہ چلنا ، پتہ لگنا ، نشان ملنا
نِشان مارْنا
نشانہ لگانا ، نشانہ لینا ۔
نِشان مِلنا
سراغ ملنا، پتہ لگنا، نام و نشاں معلوم ہونا، علامت پائی جانا
نِشان مِٹانا
یادگار مٹانا، نام و نشان نہ چھوڑنا، نیست و نابود کردینا، علامت مٹانا
نِشان مِٹنا
نشان مٹانا کا لازم، نام و نشان نہ رہنا، یادگار محو ہوجانا
نِشان نَہ چھوڑْنا
کوئی نشان باقی نہ رکھنا، علامت یا آثار نہ چھوڑنا، نقش نہ چھوڑنا نیز فنا کر دینا
نِشان نَہ ہونا
نام و نشان مٹ جانا ؛ کچھ باقی نہ رہنا ۔
نِشان نَہ مِلنا
نشان کا پتا نہ لگنا ، سراغ نہ ملنا ، نام سرے سے مٹ جانا ۔
نِشان نَہ پانا
سراغ نہ ملنا ، نام و نشان نہ ہونا ۔
نِشان نَہ رَہنا
نام و نشان مٹ جانا ؛ معدوم ہو جانا ، آثار باقی نہ رہنا ۔
نِشان نَہ رَکھنا
بالکل نیست و نابود کر دینا ؛ نام و نشان مٹا دینا ۔
نِشان پانا
آثار ملنا، علامات پائی جانا
نِشان پَر سَہْرا چَڑھانا
منت پوری ہونے پر سہرا چڑھانا ۔
نِشان پُوچْھنا
نشانی پوچھنا ، پتا پوچھنا ، خبر معلوم کرنا ۔
نِشان رَکھنا
نام باقی رکھنا، یادگار چھوڑ جانا، علامات و آثار باقی رکھنا
نِشان رَوشَن کَرنا
نام اونچا کرنا ، شہرت دینا ، نام باقی رکھنا ۔
نِشان اُڑانا
پرچم یا پھریرا ہوا میں بلند کرنا ، پرچم لہرانا ۔
نِشان اُڑْنا
جھنڈا بلند ہونا ۔
نِشان اُچانا
پرچم بلند کرنا ، نشان اٹھانا ۔
نِشان اُکَھڑنا
نشان پڑنا ، نشان بننا ، نشان ابھرنا ۔
نِشان اُٹھانا
جھنڈا بلند کرنا ، پرچم لہرانا ۔
نِشان اُٹھنا
جھنڈا اٹھنا یا نکلنا
نِشانَہ بَندھنا
شکار یا مشق کرنے کے وقت ہتھیار کا آنکھ کے سامنے اس طرح ہوناکہ تیر یا گولی ٹھیک طور سے ہدف پر جا لگے
نِشانَہ بَچنا
نشانہ خطا ہونا، نشانے پر نہ لگنا، وار خالی جانا، نشانہ چوکنا
نِشانَہ بَن جانا
نشانہ بنا دینا/بنانا (رک) کا لازم ، نشانہ ہونا ، نشانے کا ٹھیک ہدف پر لگ جانا ، موت کے گھاٹ اُترجانا ۔
نِشانَہ بَننا
زد میں آنا، شکار ہونا
نِشانَہ چُوک جانا
miss the target (in shooting)
نِشانَہ چُوکنا
نشانہ ہدف پر نہ لگنا، گولی یا تیر وغیرہ کا نشانے سے بچ کر نکل جانا، تیر یا گولی کا وار خالی جانا
نِشانہ ہونا
نشانہ کرنا کا لازم، تیر وغیرہ سے مارا جانا، شکار ہونا، ہدف ہونا، نشانہ بننا، گولی سے مارا جانا
نِشانَہ ہُچ جانا
نشانہ خطا کر جانا
نِشانہ جوڑنا
نشانہ تاکنا، نشانہ باندھنا
نِشانَہ کَرنا
گولی یا تیر کا وار کرنا ، شکار کرنا ، مارنا ؛ نشانہ بنانا ۔
نِشانَہ خالی جانا
ٹھیک نشانہ نہ بیٹھنا ؛ وار خالی جانا ۔
نِشانَہ خَطا ہونا
نشانہ خطا کرنا (رک) کا لازم ۔
نِشانَہ خَطا جانا
رک : نشانہ خالی جانا ، نشانہ ہدف پر نہ لگنا ۔
نِشانَہ خَطا کَرنا
نشانہ چوکنا، نشانے کا ہدف پر نہ پڑنا
نِشانَہ لَگانا
تیر و تفنگ سے وار کرنا ، شست باندھ کر تیر یا بندوق سے نشانہ لینا ۔
نِشانَہ لینا
نشانہ تاکنا ، شست باندھنا ، نشانہ لگانا ۔
نِشانَہ مَلامَت بَننا
نشانہء ملامت بنانا (رک) کا لازم ؛ مطعون ہونا ، قابل ِمذمت قرار دیا جانا
نِشانَہ مَلامَت بَنانا
ملامت کرنا ، مطعون کرنا ، بدنام کرنا
نِشانَہ سادْھنا
نشانہ لگانا ، شست باندھنا ۔
نِشانَہ تاکْنا
شکار کرنے کے لیے نشانہ تاکتے ہیں
نِشانَہ ٹِھیک کَرنا
گولی یا تیر وغیرہ کا صحیح جگہ لگانے کی مشق کرنا ۔
نِشانَہ اُڑنا
تیر وتفنگ سے نشانہ کا اڑجانا
نِشانَہ بانْدھنا
نشانہ تاکنا، نشانہ لگانا، ٹھیک نشانہ لینا
نِشانہ مارنا
نشانہ لگانا
نِشانات چھوڑْنا
علامات و ثبوت چھوڑنا ؛ آثار و شواہد چھوڑنا
نِشانَۂ عِتاب بَنانا
عتاب کرنا ، سزا دینا ؛ کسی پر غصہ اتارنا ۔
نِشان دِہی کَرنا
اظہار کرنا، اشارہ کرنا
نِشانے پَر آنا
زد میں آنا ، نشانے کی زد میں آنا ۔
نِشانے پَر ہونا
ہدف بننا ۔
نِشانے پَر لَگْنا
زد پر لگنا ، گولی یا تیر ٹھیک نشانے پر لگنا ؛ تدبیر کارگر ہونا ؛ مقصد بر آنا ۔
نِشانے پَر پَڑْنا
تیر کا ٹھیک اس جگہ پر لگنا جہاں کا نشانہ لگایا ہو
نِشانے پَر رَکھنا
ہدف بنانا ، تنقید کرنا ، اعتراض کرنا ، تنقید کا نشانہ بنانا ۔
نِشانے تاکنا
رک : نشانے اُڑانا / اوڑانا ۔
نِشانِ عِبرَت بَننا
عبرت کا نمونہ قرار پانا ، ایسا ہو جانا جسے دیکھ کر لوگ نصیحت پکڑیں
نِشانِ راہ بَننا
مثال بننا ، رہنما بننا ۔
نِشانی بھیجنا
عموما ً کوئی چیز بطور یادگار یا تصدیق بھیجنا
نِشانی چَڑھنا
منگنی یا ساچق کے روز دولھا یا دلہن کو چھلا یا انگوٹھی ملنا ۔
نِشانی ڈالْنا
کپڑوں وغیرہ پر پہچان کے لیے کوئی علامت بنا دینا
نِشانی دینا
یادگار کے طور پر کوئی چیز دینا، کوئی چیز بطورنشانی عطا کرنا
نِشانی ہونا
علامت ہونا ، نشان ہونا ۔
نِشانی کَرنا
ان پڑھ شخص کا دستخط کی جگہ قلم سے لکیر، نشان یا کوئی پھول وغیرہ بنانا
نِشانی لانا
کوئی غیر معمولی چیز بطور معجزہ پیش کرنا ۔
نِشانی مُقَرَّر ہونا
نشانات و علامات بنانا یا قائم کرناچ
نِشانی پاس رَکْھنا
کوئی چیز بطور یادگار اپنے پاس رکھنا
نِشانی رَکْھنا
یاد داشت کے واسطے کاغذ وغیرہ کتاب میں رکھنا
نِشان زَد کَرنا
نشان ڈالنا، نشان لگانا، (توجہ مبذول کرانے کے لیے) وضاحت کرنا
نِشاط طاری ہونا
سرشاری ہونا ۔
نِشَسْت بَرخاسْت رَہنا
ساتھ اُٹھنا بیٹھنا ؛ ساتھ ہونا ، ساتھ رہنا
نِشَسْت بَرخاسْت رَکھنا
ربط ضبط یا میل جول رکھنا، میل ملاقات کرنا
نِشَسْت بِٹھانا
(مہر کنی) سیاہی یا پنسل سے مہر کے نگینے یا پتر پر نام کے صاف اور خوش خط الفاظ (مہر کنی) سیاہی یا پنسل سے مہر کے نگینے یا پتر پر نام کے صاف اور خوش خط الفاظ
نِشَسْت ہونا
نشست کرنا (رک) کا لازم ؛ کہیں کسی کا روز جاکے بیٹھنا اور باتیں کرنا
نِشَسْت جَمْنا
لوگوں کا اکٹھا ہونا ، محفل جمنا ۔
نِشَسْت کَرنا
بیٹھنا ، ٹھہرنا ، رُکنا ، دم لینا ۔
نِشَسْت پانا
ٹھیک بیٹھنا
نِشَسْت رَہنا
ساتھ بیٹھنا، ساتھ بیٹھ کے بات چیت ہونا، بیٹھک ہونا
نِشَسْت رَکھنا
بیٹھنا، اجلاس کرنا، عدالت کا سماعت کرنا
نِشَست ٹَھہْرانا
نشست قرار دینا، بیٹھنے کی جگہ
نِشَسْتیں حاصِل کَرنا
انتخاب میں کامیاب ہونا ، کامیابیاں حاصل کرنا ، نمائندے مقرر ہونا ۔
نِشَسْتیں پُر کَرنا
ارکان کی مقررہ تعداد مکمل کرنا ، رکنیت سازی کرنا
نِشَسْتیں سَنْبھالنا
کرسیوں پر بیٹھنا ، اپنی جگہ پر بیٹھ جانا ؛ ذمے داریاں سنبھالنا ۔ ا
نِشَسْت و بَرخاسْت کَرنا
اٹھنا اور بیٹھنا ، میل ملاقات ۔
نِشْچَہ کَرنا
یقینی بنانا ، بھروسا کرنا ۔
نِشْچَے آنا
کسی بات کا یقین ہونا
نِشْچَے پَڑنا
معلوم کرنا ، دریافت کرنا ؛ ثابت کرنا ؛ تصدیق کرنا ؛ ارادہ کرنا ، قصد کرنا ؛ فیصلہ کرنا نیز ذمے لینا ؛ ضمانت دینا ۔
نِشچِت کَرنا
تحقیق کرنا ، دریافت کرنا
نِشیدھ کَرنا
روکنا، منع کرنا
نِشتَر زَنِی کَرنا
نشترزن کا کام یا پیشہ، فصادی، نشترچلانا، نشتر چلانے کا عمل
نِستار ڈالنا
رحمت و برکت سے سرفراز کرنا ۔
نِستارا کَرنا
رہائی دلانا ، رہا کرنا ؛ (ہندو) آواگون کے سلسلے سے آزادی دلانا؛ قرض ادا کرنا ؛ بدلہ دینا
نِت نَئی چال چَلنا
ہر روز نئی تدبیر عمل میں لانا (علمی اردو لغت) ۔
نِواڑا کھیلنا
چھوٹی ناؤ پر سوار ہوکر دریا کی سیرکرنا
نِوالَہ بَنانا
کھانے کے لیے غذا کی مقدار کو انگلیوں میں لینا ، روٹی وغیرہ کا ایک مخصوص حصّہ توڑنا ، لقمہ بنانا
نِوالَہ چِھینْنا
خوراک لے لینا ، دوسرے کو کھانے نہ دینا نیز دوسرے کے روزگار پر قابض ہونا ۔
نِوالَہ چِھن جانا
سہارا چھن جانا ؛ (رزق کا) سلسلہ بند ہو جانا ، گزر بسر کا ذریعہ نہ رہنا ۔
نِوالَہ حَلْق سے اُتَرْنا
کھانا یا روٹی کا ٹکڑا حلق سے پیٹ میں جانا، کھانا کھایا جانا
نِوالَہ ہونا
من٘ھ میں جانا ، کسی کی خوراک بن جانا ؛ ہلاک ہو جانا ، مارڈالا جانا ۔
نِوالَہ کَرنا
کھاجانا ، چٹ کر جانا ، ہڑپ کرنا ۔
نِوالَہ لینا
نوالہ اٹھانا ، لقمہ توڑنا نیز کھانا کھانا۔
نِوالَہ مارْنا
کھانا نگلنا ، ہڑپ کرنا (عموماً نوالے مارنا مستعمل ہے).
نِوالَہ نِگَلنا
لقمے کا حلق سے نیچے اتارنا یا اترنا
نِوالَہ توڑْنا
کسی کام کا آغاز کرنا، ابتدا کرنا
نِوالَہ ٹُوٹْنا
نوالہ توڑنا (رک) کا لازم ؛ کھانا کھایا جانا نیز گزر بسر ہونا ۔
نِوالَہ اُٹھانا
لقمے کو منھ میں رکھنا، کھانا
نِوالے ڈَھلْنا
لقمے پیٹ میں اترنا ، غذا پیٹ میں جانا ۔
نِوالے گِنْنا
کسی کو کھانا کھاتے ہوئے (حسرت سے) دیکھنا ۔
نِوالے مَارنا
کھانا نگلنا ، ہڑپ کرنا .
نِوالے زِہر مار کَرنا
بے رغبتی سے کھانا ، نہ چاہتے ہوئے بھی کھانا ، بے دلی سے کھانا کھانا ۔
نِوارَن کَرنا
مخالفت کرنا ۔
نِواس کَرْنا
رہنا، رہائش کرنا
نِویدَن کَرنا
عرض کرنا ، گذارش کرنا ، درخواست کرنا ، بنتی کرنا ، پرارتھنا کرنا ۔
نِیاؤ چُکانا
انصاف کرنا، فیصلہ کرنا، جھگڑا چکانا
نِیاؤ کی راہ چَلنا
انصاف پسند ہونا ؛ راست بازی کو اپنانا۔
نِیابَت فَرمانا
نمائندگی کرنا، ترجمانی کرنا نیز قائم مقامی کرنا
نِیابَت میں لینا
ماتحتی میں لینا ، معاون یا نائب بنانا ، اسسٹنٹ بنانا۔
نِیام چھوڑنا
تلوار کا نیام سے باہر آنا ، میان سے تلوار چھوڑنا
نِیام کَرنا
تلوار کا میان میں ڈالنا، تلوار کو خول یا غلاف میں رکھنا
نِیام سے باہَر آنا
جنگ کے لیے آمادہ ہونا ، برسرپیکار ہونا۔
نِیام سے باہَر ہونا
تلوار کا میان سے باہر نکلنا ، غلاف سے شمشیر کا نکلنا ؛ آمادۂ پیکار ہونا ، لڑائی کے لیے تیار ہو جانا۔
نِیام سے لینا
تلوار غلاف سے باہر نکالنا۔
نِیام سے تَلوار نِکلنا
نیام سے تلوار نکالنا (رک) کا لازم ؛ سزا دینے پر آمادہ ہونا۔
نِیار پُھونْس کَرنا
جانوروں کے لیے چارہ کاٹنا ؛ جانوروں کے لیے چارہ تیار کرنا ، کٹی وغیرہ کاٹنا
نِیارِیا پَن کَرنا
خاک مٹی سے چاندی سونا نکالنا ؛ جزرسی سے کام لینا اپنے فائدے کی سوچنا
نِیاز دینا
کھانے یا شرینی وغیرہ پر سورۂ فاتحہ اور چند آیاتِ قرآنی اور اوّل و آخر درود پڑھ کر اس کا ثواب کسی (بزرگ) کی نذر کرنا، فاتحہ دلانا، فاتحہ کرنا
نِیاز دِلا دینا
کھانے یا شرینی وغیرہ پر سورۂ فاتحہ اور چند آیاتِ قرآنی اور اوّل و آخر درود پڑھ کر اس کا ثواب کسی (بزرگ) کی نذر کرنا، فاتحہ دلانا، فاتحہ کرنا
نِیاز دِلانا
کھانے یا شرینی وغیرہ پر سورۂ فاتحہ اور چند آیاتِ قرآنی اور اوّل و آخر درود پڑھ کر اس کا ثواب کسی (بزرگ) کی نذر کرنا، فاتحہ دلانا، فاتحہ کرنا
نِیاز دلوانا
نیاز دلانا، فاتحہ دلوانا
نِیاز حاصِل ہونا
۔لازم۔
نِیاز حاصِل کَرنا
کسی بڑے یا نئے آدمی سے ملاقات کرنا ، ملنا ، میل جول بڑھانا۔
نِیاز کرنا
فاتحہ کرنا ، فاتحہ دلوانا ، نیاز دلانا
نِیاز ماننا
کسی مراد کے پورے ہونے پر نذریں دینے یا چڑھاوا چڑھانے کی منت ماننا۔
نِیاز پَیدا کَرنا
راہ و رسم پیدا کرنا، ملاقات اور تعلقات بڑھانا
نِیاز رَکھنا
تعلق رکھنا، میل ملاقات رکھنا، شناسائی رکھنا
نِیاز طَلَب کَرنا
تعلق پیدا کرنا، رشتہ جوڑنا
نِیازیں چَڑھانا
منّت پوری ہونے پر نیاز دلوانا ، نذر چڑھانا۔
نِیَم بانْدْھنا
(خود کو) قانون کا پابند کر لینا ، اپنے اوپر کوئی بات فرض کر لینا ؛ کوئی کام کرنا ، کوئی فرض ادا کرنا ؛ قسم اٹھانا ، عہد کرنا ؛ منّت ماننا نیز اطاعت کرنا ، رضا جوئی کرنا ، حکم ماننا.
نِیَم دَھرْم لینا
قسم لینا ، قسم اُٹھوانا.
نِیَم کَرنا
عہد کرنا ، اقرار کرنا ، قسم لینا یا اُٹھوانا ، ہٹ کرنا.
نِیَم میں بَنْدھنا ہونا
جوگ کے دوسرے اصول (ضبطِ نفس) پر کار بند ہونا.
نِیَم توڑْنا
اصول توڑنا ، اصولوں کی خلاف ورزی کرنا ؛ نافرمانی کرنا ، بد عہدی کرنا.
نِیوڑا کَر دھونا
خوب ملنا ، خوب مل کر دھونا
نِیُکت ہونا
مشغول ہونا
نِیُکْت کَرنا
حکم دینا ؛ مقرر کرنا
نِیَّت اَچّھی ہونا
خیال اچھا اور پاکیزہ ہونا ، ارادہ نیک ہونا۔
نِیَّت بَندھنا
ارادہ پختہ ہونا، عزم مصمم ہونا
نِیَّت بانْدھنا
(فقہ) اﷲ اکبر کہہ کر نماز شروع کرنے سے پہلے دل میں یا زبان سے کہنا کہ کتنی رکعت نماز اور کس وقت کی نماز ادا کر رہا ہوں، نماز شروع کرنا
نِیَّت باندنا
(رک : نیّت باندھنا جو درست اور رائج ہے) کسی کا اتباع کرنا ، کسی کی پیروی کرنا۔
نِیَّت بَد ہونا
کسی کے متعلق برا ارادہ یا خیال ہونا ؛ کسی کا مال اُڑا لینا ؛ کسی عورت کے ساتھ زنا کرنے یا کسی کو نقصان پہنچانے کا ارادہ ہونا
نِیَّت بَد کَرنا
کسی کے متعلق برا خیال رکھنا ، برا اور خراب ارادہ دل میں لانا ، بری نیت کرنا ؛ کسی عورت کے ساتھ زنا کرنے یا کسی کو نقصان پہنچانے کا ارادہ کرنا۔
نِیَّت بَدَل جانا
ارادہ بدل جانا ، دل ڈانوا ڈول ہو جانا ؛ بدنیت ہو جانا۔
نِیَّت بَدَلنا
ارادہ بدل جانا ، دل ڈانوا ڈول ہو جانا ؛ بدنیت ہو جانا۔
نِیَّت بَخَیر ہونا
۔ کسی کا رخیر کا دلی ارادہ ہونا۔کوئی کام کرتے وقت دل میں بُرا خیال نہ ہونا۔(توبۃ النصوح) نصوح بولا کہ دل کو مضبوط رکھو۔ اور اللہ کو یاد کرو۔ جب تمہاری نیت بخیر ہے تو سب انشا اللہ بہتر ہی بہتر ہوگا۔
نِیَّت بَرگَشْتَہ کَرنا
ارادہ پہلے ارادے کے برعکس کرنا ، برا ارادہ کرنا
نِیَّت بَھر جانا
جی بھر جانا، رغبت نہ رہنا، سیرچشم ہونا
نِیَّت بَھری رَہنا
۔لازم۔
نِیَّت بَھری رَکھنا
طبیعت سیر رہنا ، نیت ڈانوا ڈول نہ کرنا
نِیَّت بَھرنا
طبیعت بدل جانا، ارادہ بدل جانا، بدنیتی پیدا ہوجانا
نِیَّت بَھٹَکنا
نیت ڈانواں ڈول ہونا، ارادہ بدلنا
نِیَّت بِگڑنا
کسی عورت کے ساتھ زنا کرنے کا ارادہ کرنا۔
نِیَّت بُری ہونا
کوئی کام کرتے وقت دل میں برا خیال ہونا۔
نِیَّت ڈانواں ڈول کَرنا
رک : نیت خراب کرنا۔
نِیَّت ڈانوا ڈول رَہنا
رک : نیت ڈانوا ڈول ہونا۔
نِیَّت دَوڑانا
کسی طرف طبیعت راغب کرنا
نِیَّت دَوڑنا
نیت دوڑانا کا لازم
نِیَّت دیکھنا
ارادہ پرکھنا ، اس بات پر نظر ہونا کہ نیت میں خلوص ہے یا نہیں۔
نِیَّت دُرُست نَہ ہونا
نیت میں فتور ہونا ، نیت خالص نہ ہونا۔
نِیَّت فاسِد ہونا
نیت خراب ہونا، نیت میں خرابی ہونا، نیت صحیح نہ ہونا، ارادے میں برائی یا کھوٹ ہونا
نِیَّت حلال ہونا
ارادہ نیک ہونا ، نیت صاف ہونا۔
نِیَّت جانا
خیالات کا دوسری طرف منتقل ہونا، دھیان اور طرف ہونا، طبیعت کا مائل ہونا
نِیَّت کا کَھرا ہونا
صاف نیت والا ہونا ، نیک نیت ہونا۔
نِیَّت کا پَھل ہونا
نیت کے مطابق نتیجہ آنا (جس کی نیت اچھی ہو اسے کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا ، اچھے کام کا اچھا صلہ ہوتا ہے)۔
نِیَّت کا پَھل مِلنا
اچھے ارادے کا صلہ ملنا۔
نِیَّت کَرنا
(فقہ) نماز کا ارادہ کرنا
نِیَّت خالِص رَکھنا
نیت اچھی یا صاف رکھنا۔
نِیَّت خام کَرنا
بے ایمانی کرنا، لالچ میں آجانا
نِیَّت خَراب ہونا
نیت میں فتور آنا ، نیت میں خلوص نہ ہونا۔
نِیَّت خَراب کَرنا
بے ایمانی کرنا، لالچ میں آجانا
نِیَّت لَگی ہونا
خیال ہونا ، ہر وقت تصور میں رہنا۔
نِیَّت لَگی رَہنا
۔ خیال لگا رہنا۔ دھیان رہنا۔؎
نِیَّت لَپَکنا
طبیعت کا مائل ہونا۔
نِیَّت میں فَرْق آنا
عہد شکنی کا ارادہ ہونا ، نیت کا ڈانواں ڈول ہونا ، نیت بگڑنا ، مال مارنے ، بے وفائی کرنے یا ناجائز طریقے سے فائدہ اٹھانے کو جی چاہنا۔
نِیَّت میں فَساد آنا
نیت میں خامی ہونا، بدنیتی ہونا
نِیَّت میں فُتُور آنا
ارادہ بدل جانا ، نیت میں خرابی پیدا ہونا۔
نِیَّت میں فُتُور ہونا
بدنیت ہونا ، نیت خراب ہونا۔
نِیَّت میں خامی ہونا
نیت بد ہونا
نِیَّت میں خَلَل ہونا
بدنیت ہونا
نِیَّت میں کھوٹ آنا
نیت بگڑنا ، ناجائز طریقے سے فائدہ اٹھانے کو جی چاہنا۔
نِیَّت میں کھوٹ ہونا
بدنیتی ہونا۔
نِیَّت میں ٹیڑھ ہونا
نیت میں کجی ہونا ، نیت خراب ہونا۔
نِیَّت نَہ بَھرنا
طبیعت سیر نہ ہونا۔
نِیَّت نیک ہونا
ارادے میں نیکی ہونا ، نیت صاف ہونا ، ارادے میں کھوٹ نہ ہونا۔
نِیَّت پانا
نیت جاننا ، دلی ارادہ معلوم ہونا۔
نِیَّت پَہچاننا
قرائن سے کسی کا دِلی ارادہ معلوم کرنا۔
نِیَّت پَلَٹ جانا
رک : نیت بدل جانا۔
نِیَّت پَر حَملَہ کَرنا
کسی کو بُری نیت والا سمجھنا ، کسی کے دلی ارادے پر شک کرنا ، نیت پر شبہ کرنا۔
نِیَّت پَر شُبہ کرنا
کسی پر بدنیتی کا الزام لگانا۔
نِیَّت پَہ شَک ہونا
نیت پر شک کرنا (رک) کا لازم۔
نِیَّت پِھسَلنا
ارادہ بدل دینا ، بدنیت ہونا۔
نِیَّت پُختَہ ہونا
نیت ثابت ہونا۔
نِیَّت پُوری کَرنا
دلی ارادہ یا عزم پورا کرنا۔
نِیَّت رَچنا
رک : نیت سیر ہونا۔
نِیَّت رَکھنا
ارادہ کرنا ، دھیان رکھنا۔
نِیَّت ثابِت ہونا
نیت ٹھیک ہونا ، نیت خراب نہ ہونا ، بدنیت نہ ہونا
نِیَّت ثابِت رَہنا
ارادہ پکا ہونا، ثابت قدم رہنا
نِیَّت ثابِت رَکھنا
۔متعدی ایمان ثابت رکھنا۔ دلی ارادےمیں لغزش نہ آنے دینا۔
نِیَّت صاف ہونا
اچھی نیت ، نیک نیت ہونا۔
نِیَّت سالِم ہونا
نیت ثابت ہونا ، نیت میں کوئی خرابی نہ ہونا ؛ سیرچشم ہونا ، بدنیت نہ ہونا
نِیَّت سیر ہونا
۔ لازم۔ نیت بھر جانا۔
نِیَّت سیر کَرنا
۔ نیت بھر دینا۔؎
نِیَّت شیر اور دِل سیر ہونا
ندیدہ پن نہ ہونا ، طبیعت سیر ہونا ، کسی چیز کی خواہش نہ ہونا۔
نِیَّت توڑنا
ارادہ بدل دینا
نِیَّت ٹُوٹنا
نیت توڑنا (رک) کا لازم ؛ نیت خراب ہونا ، نیت بد ہونا۔
نِیَّت ڈانواں ڈول ہونا
ارادہ بدل جانا، بدنیت ہوجانا، نیت خراب ہونا
نِزاع ہونا
اختلاف ہونا، بحث و تکرار ہونا
نِزاع کا بازار گَرم ہونا
اختلاف، بحث و تکرار کی فضا پیدا ہونا، بحث مباحثے میں گرما گرمی ہونا
نِزاع کا بِیج بونا
اختلاف اور جھگڑے کی بنیاد ڈالنا
نِزاع کَرنا
اختلاف کرنا، حجت یا بحث مباحثہ کرنا، لڑائی کرنا
نِزاع پَڑنا
جھگڑا ہونا، عداوت ہونا
نِزاع پَیدا ہونا
اختلاف پیدا ہونا ۔
نِزاعَیں پَڑنا
جھگڑے ہونا، فساد پڑنا
نِظام بَدَلنا
طور طریقہ تبدیل کرنا ؛ انقلاب رونما ہونا ۔
نِظام بَنانا
ترتیب دینا ، مرتب کرنا ، استوار قرار دینا ، سلسلہ بنانا
نِظام بِگَڑنا
بندوبست خراب ہونا، انتظام درہم برہم ہونا، حالات خراب ہونا، بدنظمی ہونا
نِظام چَلانا
انتظام کرنا ، بندوبست کرنا ، دیکھ بھال کرنا
نِظام دَرہَم بَرہَم ہونا
انتظام میں ابتری ہونا ، نظام بگڑنا ، حالات دگرگوں ہونا ۔
نِظام دینا
مرتب و منظم کرنا ، تنظیم کرنا ، قائم کرنا ، بنانا ۔
نِظام گَڑبَڑ ہونا
بندوبست خراب ہونا ، انتظام درہم برہم ہونا
نِظام ہونا
مرتب یا منظم ہونا ، ترتیب پائی جانا ۔
نِظام کَرنا
مرتب یا منظم کرنا ، قائم کرنا
نِظام پانا
مرتب یا منظم ہونا ، ترتیب یا ترکیب پانا
نِظام قائِم ہونا
ترتیب و تنظیم کا پایا جانا ، نظم اور ار تباط ہونا
نِظام رائِج کَرنا
کسی چیز کی بنیاد ڈالنا
نِظام سَنبھالنا
انتظام سنبھالنا، انتظام یا بندوبست ہاتھ میں لینا
نو بال کَرنا
(کرکٹ) بولر کا خلاف قاعدہ گیند پھینکنا ، پچ پر کھینچی ہوئی لکیر سے باہر پانو نکال کر گیند پھینکنا ؛ ضابطے کے خلاف کوئی کام کرنا ۔
نو بال دینا
(کرکٹ) خلاف قاعدہ گیند پھینک کر مخالف ٹیم کے رن میں اضافہ کرنا نیز امپائر کا گیند کو خلاف قاعدہ قرار دینا ۔
نوچ ڈَالْنا
پنجے یا چٹکی سے ادھیڑڈالنا ، اکھاڑ لینا ؛ بوٹی بوٹی کردینا ، ٹکڑے ٹکڑے کرڈالنا ۔
نوچ دینا
پنجے یا چٹکی سے اکھاڑنا ، لینا ، الگ کرنا ۔
نوچ کَر کھانا
پنجوں سے پکڑ کر یا دانتوں سے کھینچ کر کھانا ، (عموماً گوشت) بوٹی بوٹی کر کے کھانا ، سخت ایذا پہنچانا ، دق کرنا ، درندگی دکھانا ۔
نوچ کھانا
نوچ کر کھانا، ناخنوں سے بوٹیاں توڑ لینا
نوچ لینا
مٹا ڈالنا
نوچ نوچ کَر کھانا
خوب لوٹنا نیز بہت مال بٹورنا.
نوچ پھینکْنا
کسی چیز کو کھینچ کر الگ کرنا ، نکال دینا ، دفع کرنا ، اپنے سے دور کرنا نیز کسی تکلیف دہ بات سے نجات حاصل کرنا ۔
نوچا کَھسوٹی کَرنا
دھینگامشتی کرنا ، زبردستی قابو کرنا ، شہ زوری دکھانا نیز بوس و کنار کرنا.
نوچے کھانا
جانور کا نوچ کر کھانا، پھاڑ کھانا
نوچے لِیے جانا
پنجوں یا دانتوں سے پکڑ کر کھینچنا یا گھسیٹنا ؛ پھاڑ کھانا ۔
نوچ کَھسوٹ کَرْنا
چرانا، خرد بُرد کرنا ۔
نوچْنا کھانا
نوچ نوچ کر کھانا ، پھاڑ کھانا نیز لوٹنا ، مُوسنا ۔
نَوچْنا کَھسوٹْنا
چنگل مارنا، پنجہ مارنا، پنجوں سے بوٹی بوٹی کر دینا، پھاڑ کھانا
نوک اَڑنا
نوک چبھنا، کسی چیز کا باریک سرا جسم میں داخل ہونا
نوک بانْدْھنا
(مرغ بازی) مرغ کی زخمی چونچ کی مرہم پٹی کرنا ؛ بندش کرنا
نوک بَر زَباں ہونا
زبان کی نوک پر ہونا ، ازبر ہونا ، حفظ ہونا ، اچھی طرح یاد ہونا
نوک چوک چَلی جانا
طعن و طنز کی گفتگو جاری رہنا
نوک دُم بھاگنا
بے تحاشا بھاگنا، دُم دبا کر بھاگنا، اس طرح بھاگنا کہ مڑ کر نہ دیکھنا، پیٹھ دکھا جانا، پسپا ہونا
نوک دُم بَھگا دینا
بے تحاشا بھگانا ؛ پسپا کر
نوک دُم نِکَل جانا
دُم دباکر بھاگنا ، فوراً چلا جانا ؛ پسپا ہونا
نوک دُم سِیدھا ہونا
دم دباکر بھاگنا ، بے تحاشا بھاگنا
نوک ڈُوبنا
سہاگ رات منائی جانا ، مجامعت ہونا ۔
نوک ہونا
۔ انداز ہونا ، ادا ہونا ۔
نوک جھونک کَرنا
طعن آمیز باتیں کرنا ، چھیڑ چھاڑ کرنا ، شوخی و شرارت سے پیش آنا ۔
نوک جھوک ہونا
۔باہم دو شخصوں کے طنز آمیز باتیں ہونا۔
نوک کَرنا
چھیڑ چھاڑ کرنا ، چھیڑنا ، شرارت سے پیش آنا ۔
نوک کی بات کَرنا
آن بان قائم رکھنا ، شایان ِشان بات کرنا
نوک کی لینا
۔۱۔ڈینگ کیلینا۔ لن ترانی کرنا۔ فخریہ دعویٰ کرنا۔؎
نوک نِکالنا
کسی چیز کے سرے کو رگڑ رگڑ کر پتلا ، تیز یا نکیلا بنانا ؛ نوک دار بنانا ۔
نوک نِشْتَر ہونا
نشتر کی سی چبھن ہونا، سخت تکلیف دہ ہونا
نوک پَلَک اَچّھی ہونا
نوک پلک اچھی تھی چہرہ بھی نورانی
نوک پَلَک دُرُست ہونا
بالکل ٹھیک ہونا ، ہر اعتبار سے عمدہ اور موزوں ہو
نوک پَلَک دُرُست کَرنا
اصلاح کرنا ، عیوب نکالنا ، ہر طرح سے ٹھیک کرنا ، کانٹ چھانٹ کرنا (عموماً کسی مضمون ، غزل وغیرہ کی)
نوک پَلَک پانا
۔(کنایۃً)چہرے کی موزونیت پانا۔؎
نوک پَلَک سَنْوارنا
تراشنا ، عمدہ بنانا نیز عیوب دور کرنا ، آخری اصلاح کرنا ، تکمیلی عمل انجام دینا
نوک پَلَک سے دُرُست ہونا
۔ ۲۔ املا کی غلطیوں سے پاک ہونا ۔
نوک قَلَم پَر آنا
لکھا جانا ، تحریر ہونا ، تحریر میں آنا
نوک قَلَم پَر چَڑھ آنا
بلاتکلف لکھا جانا ، تحریر ہونا
نوک قلَم پَہ دَھرنا
لکھنا ، تحریر کرنا ، حیطہء تحریر میں لانا
نوک قَلَم تَک آنا
نوکِ قلم پر آنا ، لکھا جانا ، تحریر ہونا
نوک رَہ جانا
۔(لکھنؤ)بات رہ جانا۔ عزت رہ جانا۔؎
نوک رَہنا
عزت رہنا، آبرو بچنا
نوک رَکھ لینا
۔ آبرو رکھ لینا۔؎
نوک زَباں رَہنا
زبانی یاد رہنا ، ازبر ہونا ، حفظ ہونا ۔
نوک زَباں یاد ہونا
نوک ِزبان ہونا ، زبانی یاد ہونا ۔
نوک زَباں یاد کَرانا
زبانی یاد کروانا ، حفظ کرانا
نوک زَبان ہونا
۔ ازبر یاد ہونا۔ حفظ ہونا(توبۃ النصوح) باپ کا اظہار اس نے ایسی توجہ سے سنا تھا کہ حرف بحرفنوک زبان یاد تھا۔؎
نوک زَبان پَر آنا
زبان پر جاری ہونا ، عام ہونا ، (بات وغیرہ) پھیل جانا
نوک زَبان پَر رَہنا
زبانی یاد ہونا ، حفظ ہونا ، ازبر ہونا
نوک چونْک
رک : نوک جھونک جو فصیح ہے ، طعن و طنز
نوکیں کَرنا
چشمک کرنا
نوکِ زَباں ہونا
زبانی یاد ہونا، ازبر ہونا، پوری طرح یاد ہونا
نوکِ زَباں کَرنا
حفظ کرنا، زبانی یاد کرنا، ازبر یاد کرنا
نوک جھونک ہونا
کاوشانہ باتیں ۔
نوک جھونک رَہنا
چشمک رہنا ، طعن و طنز کی باتیں ہونا ، چھیڑ چھاڑ رہنا
نوک و پَلَک دُرُست کَرنا
: نوک پلک درست کرنا ، (کلام وغیرہ کی) اصلاح کرنا ۔
نوک پَلَک بَننا
نوک پلک بنانا (رک) کا لازم ؛ سنور جانا ، خوبصورتی پیدا ہونا ، نکھار آنا ۔
نوک پَلَک بَنانا
سنوارنا ؛ خوبصورت بنانا
نوک پَلَک دیکھنا
باریک بینی سے مطالعہ کرنا ، بغور دیکھنا ، ٹھیک طرح سے جائزہ لینا نیز سنوارنا ، درست کرنا ، اصلاح کرنا
نوک پَلَک دُرُست کَرانا
ح لینا ، ٹھیک کروانا ، عیب دور کرانا ، خوبصورت بنانا
نوک پَلَک دُرُست رَہنا
موزوں و مناسب رہنا ، ہر طرح سے ٹھیک رہنا
نوک پَلَک نِکالنا
خوبصورتی اُجاگر کرنا ، عمدگی پیدا کرنا ، خوبصورت بنانا ۔
نوک پَلَک پَیدا کَرنا
خوبصورتی پیدا کرنا ، موزوں و مناسب بنانا ، عمدگی لانا
نوک پَلَک سے دُرُست کَرنا
ہر اعتبار سے ٹھیک کرنا ، نک سک سے درست کرنا ، آراستہ و پیراستہ کرنا ، سجانا ۔
نوک پَلَک سے سَنوارنا
نک سک سے درست کرنا ، ہر اعتبار سے موزوں بنانا ، بالکل ٹھیک کردینا
نوک پَلَک تَراشنا
سنوارنا ، خوبصورت بنانا
نون دینے سے آنکھیں پُھوٹنا
کسی کے ساتھ بھلائی سے پیش آنے پر برائی ملنا
نون مِرْچ لَگنا
بڑھا چڑھا کر بات کہی جانا ؛ بے جا تعریفیں ہو
نونا لَگنا
۔ ۲۔ شور زدہ ہوجانا ، کھار کی وجہ سے زمین کا ناقابل ِکاشت ہو جانا
نارمَل رَہنا
اثر قبول کیے بغیر سابقہ حالت پر رہنا ۔
نوش جان ہونا
۔کھایا پیا جانا۔ بغیر کسی ضرر کے۔؎
نوشِ جان فَرمانا
کھانا اور پینا، تناول فرمانا
نوٹ بَنْنا
نوٹ بنانا (رک) کا لازم ، جعلی نوٹ تیار ہونا۔
نوْٹ لینا
خلاصہ لکھنا، توثیق کرنا
نوٹ بَنانا
دولت کمانا ، مال بٹورنا ۔
نوٹ بُھنْنا
نوٹ بھنوانا (رک) کا لازم ؛ کھلا ہونا نیز خرچ ہونا شروع ہونا ۔
نوٹ بُھنْوانا
ہنڈی (چیک) دے کر رقم نکلوانا نیز کھلا کروانا ، ریز گاری لینا ۔
نوٹ چھاپْنا
کرنسی نوٹ تیار کرنا ، نوٹ بنانا نیز دولت کمانا ۔
نوٹ دینا
رقم دینا ، دولت عطا کرنا ۔
نوٹ ہونا
نوٹ کرنا (رک) کا لازم ؛ یاد داشت لکھ لینا ، خاص طور پر خیال ہونا .
نوٹ جاری ہونا
نوٹ جاری کرنا (رک) کا لازم ؛ سرکار کی طرف سے نوٹ کا اجرا کیا جانا .
نوٹ جاری کَرْنا
حکومت کا نوٹوں کا مرکزی بنک سے اجرا کرنا (جب کوئی حکومت نوٹ جاری کرنا چاہتی ہو تو اسے حسب ضابطہ اس قدر مالیت کا سونا سرکاری خزانے میں محفوظ رکھنا پڑتا ہے .
نوٹ کَرْنا
خاص طور پر خیال رکھنا، توجہ دینا
نوٹ لَگانا
تشریح یا وضاحت کرنا ، تبصرہ وغیرہ حاشیے میں درج کرنا ۔
نوٹ لِکھانا
یادداشت لکھوانا نیز استاد کا الفاظ کے معنی و محاورات وغیرہ کی تشریح وغیرہ تحریر کرانا .
نوٹ مِلانا
تبادلہء خیال کرنا ، آپس میں خیالات کا جائزہ لینا ۔
نوٹ رَکْھنا
یاد داشت کے لیے لکھ رکھنا ؛ خاص طور پر خیال رکھنا ۔
نوٹْس بَنانا
کسی مضمون یا تقریر کا توضیحی یا تنقیدی خلاصہ کرنا ، مشاہدات یا تاثرات وغیرہ مختصراً درج کرنا ، اہم نکات نقل کرنا ۔
نوٹِس دینا
اطلاع دینا ، خبر کرنا ، آگاہ کرنا ، ہشیار کرنا ۔
نوٹِس دِلانا
کسی کو کسی مجاز افسر کے ذریعے سے تحریری تنبیہ بھجوانا ، پیشگی اطلاع فراہم کرنا ۔
نوٹِس جاری ہونا
سرکاری ادارے کی طرف سے اطلاع نامہ جاری ہونا ۔
نوٹِس لینا
خیال کرنا ، لحاظ کرنا ، قابل غور سمجھنا ، توجّہ دینا (عموما ً نہ / نہیںکے ساتھ مستعمل) ۔
نوٹِس میں آنا
مشاہدے میں آنا ، معلوم ہونا ۔
نوٹوں کی بارِش کَرنا
بہت زیادہ نوٹ دینا ؛ (عموماً خوشی کے موقعے پر) نوٹ نچھاور کرنا ۔
نَشَہ میں چُور ہونا
۔لازم۔
نُبُوَّت کَرنا
۔ دعائیں پڑھنا ، خدا سے مناجات کرنا ، خدا کو پکارنا یا بلانا ۔
نُچا کھُچا
۱۔ نچا ہوا اور کھونچے پڑا ہوا ، خراشیں اور نشان پڑا ہوا ، لوٹا کھسوٹا ہوا ؛ (مجازاً) مفلوک الحال ۔
نُدبَہ کَرنا
گریہ کرنا ، ماتم کرنا ، آہ و زاری کرنا
نُدرَت آنا
عمدگی اور خوبی پیدا ہونا
نُدرَت پَیدا ہونا
کسی فن یا ہنر میں انوکھاپن پیدا ہونا ، کسی کام کا نئے انداز سے ہونا ۔
نُدرَت پَیدا کَرنا
کسی فن یا ہنر میں انوکھاپن دکھانا، کسی کام کو نئے انداز سے کرنا
نُفُوذ ہونا
نفوذ کرنا (رک) کا لازم ؛ اثر انداز ہونا ؛ نفاذ ہونا ، جاری یا اجرا ہونا ۔
نُفُوذ کَرنا
سرایت کرنا، نفاذ کرنا، جذب ہونا، داخل ہونا
نُفُوذ پَیدا کَرنا
موثر ہونا، اثر ڈالنا، اثرات پیدا کرنا
نُہَٹّا مارنا
نوچنا، پنجہ مارنا
نُحُوسَت بَرَسنا
نحوست چھانا ، ُبرا اثر پڑنا ، منحوس ہونا ۔
نُحُوسَت چھانا
بدشگونی پھیلنا ، ُبرا اثر پڑنا ۔
نُجُوم بَنانا
زائچہ بنانا ، فہرست بنانا ۔
نُکَّہ جَمانا
سکہ جمانا ، اثر قائم کرنا ۔
نُکاّ لگانا
کسی نوک دار چھڑی یا لکڑی سے ضرب لگانا ؛ زک پہنچانا ، صدمہ پہنچانا
نُکّا مارنا
رک : نکا لگانا
نُکتَہ باقی نَہ چھوڑنا
کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہ کرنا ، ہر طرح کی کوشش کرنا ۔
نُکتَہ دَریافت کَرنا
بڑی تحقیق کرنا ، پتے کی بات ، تہ کی بات تلاش کرلینا ۔
نُکتَہ کھولنا
پتے کی بات کو ظاہر کردینا، کسی بات کی خوبی سے وضاحت کرنا
نُکْتَہ کُھلنا
کسی اہم بات کا پتا چلنا ، کسی باریک اور لطیف بات کا اندازہ ہونا ؛ اسرار ظاہر ہونا ، بھید ظاہر ہونا ، راز کھلنا ۔
نُکتَہ لینا
کام کی بات پلے باندھنا، عمدہ بات کا سمجھنا، راز جاننا
نُکتَہ نِکالنا
کوئی پتے کی بات کہنا، گر کی بات اخذ کرنا
نُکتَہ پَڑنا
نقطہ پڑنا؛ دھبا پڑنا، داغ پڑنا
نُکتَہ پانا
راز کی بات جان لینا ، کسی بات کی تہہ پا لینا ، باریک اور لطیف بات سمجھ لینا
نُکتَہ پَیدا کَرنا
کوئی علمی یا لطیف بات کہنا، تہ کی بات ڈھونڈنا
نُکتَہ اُٹھانا
کسی بات کو موضوع بحث بنانا، کوئی بات یا خیال پیش کرنا، کوئی لطیف یا علمی بات برائے بحث پیش کرنا
نُکتَہ چِینی کَرنا
لطیف باتیں بیان کرنا، عمدہ کلام کرنا نیز مشکل الفاظ استعمال کرنا
نُکتَۂ گَرَہ میں باندھ لینا
گر کی بات کو پلے باندھ لینا ، کام کی بات کو ہمیشہ یاد رکھنا ۔
نُکتے چُننا
ہر لطیف بات سے کچھ اخذ کرنا
نُکتے نِکالنا
لطیف اور عمدہ بات تلاش کرلینا
نُکتے پَکَڑنا
رک : نکتے نکالنا ؛ بہت زیادہ اعتراض کرنا ، نکتہ چینی کرنا ۔
نُکتے اُٹھانا
بات سے بات نکالنا، اختلافی بات کی وضاحت کے لیے سوال کرنا
نُکتِیاں جَمانا
بہت چھوٹے چھوٹے الفاظ لکھنا ، باریک کتابت کرنا ، بہت گنجان عبارت لکھنا ۔
نُکُول کَرنا
انکار کرنا ، اعراض کرنا ؛ قسم سے انکار کرنا ، حلف اُٹھانے سے انکار کرنا ۔
نُمائِندَہ بَننا
نمائندگی کرنا ، ترجمانی کرنا ؛ عکاسی کرنا ؛ کسی کی طرف سے پیش ہونا یا اظہارِ خیال کرنا نیز منتخب ہونا ، رکنیت حاصل کرنا
نُمائِندگی دینا
ایوان میں یا کسی ادارے کی نشست پر منتخب کرنا ؛ قائم مقام چننا ، رکنیت دینا ، نمائندہ بنانا
نُمائِندگی ہونا
ترجمانی ہونا ؛ عکاسی ہونا
نُمائِندَگی کَرنا
کسی اور کی طرف سے اظہارِ خیال کرنا ، کسی اور کی طرف سے پیش ہونا
نُمائِش ہونا
نمائش کرنا (رک) کا لازم ؛ دکھایا جانا ، نمائش میں رکھنا
نُمائِش کَرنا
دکھانا ، ظاہر کرنا ، ہر ایک کو دکھانا ، کسی سے چھپا کر نہ رکھنا
نُمائِش لَگنا
کسی جگہ نمائش یا فروخت کے لیے چیزوں کا رکھا جانا، نمائش کا انعقاد ہونا
نُمائِش میں رَکھنا
کسی چیز کو نمائش گاہ میں رکھنا نیز سب پر ظاہر کرنا ، ظہور میں لانا (کوئی جذبہ ، خیال وغیرہ)
نُمایاں ہونا
مشہور و معروف ہونا نیز پیدا ہونا
نُمایاں کرنا
واضح کرنا ، اُبھارنا
نَمبَر آنا
باری آنا ؛ نوبت پہنچنا
نَمبَر بَڑھا ہُوا ہونا
سبقت حاصل ہونا ، کام وغیرہ میں آگے ہونا
نَمبَر بَڑھانا
کسی امتحان میں کسی امیدوار کو ناجائز طور پر زیادہ نمبر دینا ؛ درجے یا حیثیت میں اضافہ کرانا ، دوسروں سے خود کو بہتر ثابت کرانا ، سبقت حاصل کرنا
نَمبَر بَڑھوا لینا
امتحان میں پاس ہونے کے لیے کسی ذریعے سے کم نمبروں کو زیادہ کروانا نیز درجے یا حیثیت میں اضافہ کروانا ، سبقت حاصل کرنا
نَمبَر بَنانا
اپنی حیثیت یا درجے میں اضافہ کرنا (کسی بڑے کے سامنے) ، خود کو دوسروں سے بہتر ثابت کرنا (خصوصاً فائدے حاصل کرنے کے لیے)
نَمبَر چِھیننا
ایک کا دوسرے پر سبقت لے جانا
نَمبَر ڈالنا
کوئی نشان شناخت کے لیے لگانا، کوئی معینہ نمبر علامت کے طور پر کسی شے پر ڈالنا، نمبر لکھ دینا
نَمبَر دینا
مقابلے میں اوّل یا دوم قرار دینا
نَمبَر گُھمانا
ٹیلی فون کے نمبر ملانا ، ٹیلی فون کرنا ، ٹیلی فون کے نمبر ڈائل کرنا
نَمبَر ہونا
باری ہونا ، نوبت ہونا
نَمبَر کَٹنا
حیثیت یا درجہ گر جانا ، تحقیر ہونا
نَمبَر لانا
(امتحان یا مقابلے میں) نمبر حاصل کرنا ، نمبر پانا
نَمبَر لَگانا
امتحان کے مقررہ نمبروں کے مطابق جانچ کر نمبر دینا، امتحانی کاپیاں جانچنا
نَمبَر لَگْنا
نمبر لگانا کا لازم، ترتیب وار ہونا، نیز باری ہونا
نَمبَر لَگوانا
امتحان کے پرچے پر نمبر ڈلوانا ، امتحان میں نمبر حاصل کرنا (خصوصاً زبردستی)
نَمبَر لَے جانا
بازی لے جانا، سبقت رکھنا ، سب سے بڑھ جانا (رتبے یا حیثیت میں)
نَمبَر لینا
امتحان میں نمبر حاصل کرنا ؛ نیک نامی حاصل کرنا ، لائق تعریف ہونا
نَمبَر مِلانا
ٹیلی فون کا نمبر ڈائل کرنا ؛ ٹیلیفون سے رابطہ کرنا
نَمبَر نِکالنا
کسی اخبار، رسالے وغیرہ کا خاص شمارہ نکالنا، خصوصی رسالہ شائع کرنا، کسی خاص موضوع یا موقعے مناسبت سے رسالے یا اخبار کا کوئی شمارہ شائع کرنا
نَمبَر نِکَلنا
نمبر نکالنا (رک) کا لازم ، کسی اخبار یا رسالے کے شمارے کی اشاعت ہونا نیز خصوصی نمبر شائع ہونا
نَمبَر پانا
کسی امتحان کے پرچے میں معینہ نمبروں میں سے حسب لیاقت نمبر حاصل کرنا
نَمْبَر پَر قائِم کَرنا
۔یکطرفہ خارج شدہ مقدمہ یا درخواست کو بحال کرنا۔
نَمبَر وَضْع کَر لینا
نمبر کم کردینا ، امتحان میں نمبر کاٹ دینا
نُمُو حاصِل ہونا
نمو حاصل کرنا (رک) کا لازم ؛ ار تقا پانا ، بڑھنا
نُمُو حاصِل کَرنا
قوت حاصل کرنا ، ارتقا پانا ، بڑھنا
نُمُو کَرنا
اُگنا ، پھوٹنا ، بڑھنا ، پیدا ہونا ۔
نُمُو پانا
بالیدگی حاصل کرنا نیز پیدا ہونا ، بڑھنا ، افزائش ہونا ۔
نُمُود آنکھوں میں سَمانا
نظارہ ہر وقت آنکھوں کے سامنے موجود رہنا
نُمُود آنا
ظاہر ہونے کی صلاحیت پیدا ہونا ، ظہور ہونا ، نمود ہونا ۔
نُمُود بَندھنا
نمود باندھنا (رک) کا لازم ؛ رعب جمنا ، دھاک بیٹھنا ۔
نُمُود باندھنا
لوگوں پر دھاک بٹھانا ، اعتبار قائم کرنا ، ہوا باندھنا
نُمُود دیکھنا
شیخی کی باتیں سننا
نُمُود دِکھانا
آثار دکھانا ، نشان دکھانا نیز شیخی مارنا ، ڈینگ مارنا
نُمُود گَھٹانا
شیخی کم کرنا، غرور توڑنا نیز شان و شوکت کم کرنا
نُمُود حاصِل کَرنا
فروغ پانا، رواج پانا، مقبول ہونا
نُمُود ہونا
شہرت ہونا، اعلان ہونا، نام ہونا
نُمُود کرنا
شہرت حاصل کرنا، مشہور ہونا
نُمُود خاک میں مِلنا
غرور ٹوٹنا ؛ شان و شوکت جاتی رہنا ؛ عزت جاتی رہنا ؛ شکل یا صورت خراب ہونا
نُمُود کی لینا
شیخی مارنا ، اِترانا ، گھمنڈ کرنا ، ڈینگیں ہانکنا ۔
نُمُود لینا
ظاہر ہونا ، ظہور میں آنا ، اُبھرنا ، نکلنا ، پیدا ہونا
نُمُود میں آنا
ظاہر ہونا ، اُبھرنا ، پیدا ہونا ۔
نُمُود مِٹنا
نشان ختم ہونا ، ظاہری خوبی جاتی رہنا ، رونق ختم ہونا ، بے آثار ہو جانا
نُمُود پانا
ظاہر ہونا ، ظہور میں آنا ؛ پرورش پانا ، مقام حاصل کرنا ۔
نُمُود پَیدا کَرنا
ظہور کرنا ، پیدا ہونا ، صورت دکھانا ، رواج پانا ۔
نُمُود پَکَڑنا
مشہور ہونا ، نیک نام ہونا ، شہرت حاصل کرنا ۔
نُمُودار ہونا
جھکنا، پتا دینا
نُمُودار کرنا
دکھانا، ظاہرکرنا، آشکارکرنا، نیز پیدا کرنا
نُمُوداری ہونا
نموداری کرنا (رک) کا لازم ؛ نظر آنا ، ظہور ہونا ۔
نُمُوداری کرنا
صورت دکھانا ، ظاہر ہونا ، جلوہ افروز ہونا ، سامنے آنا
نُمُودیں باندھنا
کسی کی بے جا تعریفیں کر کے رعب جمانا
نُمُو پَذِیر ہونا
واقع ہونا ، رونما ہونا ۔
نُمُو یاب ہونا
بڑھنا ، اُگنا ، پیدا ہونا ۔
نُقْل فَرمانا
نقل کی طرح کھا لینا ، ٹونگنا ، ناشتہ کرنا ۔
نُقْل کَرنا
اس واسطے آیا ہوں کہ کچھ مٹھائی رکھی رکھائی ہو تو لے اُسے نقل کروں .
نُقْل مَحفِل بَننا
وہ جو محفل کو خوش اور جولاں رکھ سکے ، مسخرہ بننا ۔
نُقْل مَحفِل بَنانا
مسخرہ بنانا ۔
نُقْل مَجلِس بَننا
مسخرہ بننا ۔
نُقْص دُور کَرنا
کمی پوری کرنا ، خرابی دور کرنا
نُقْص نِکَلنا
عیب نکلنا، اعتراض ہونا، خامی نکلنا
نُقصان بَھرنا
خسارہ پورا کرنا، گھاٹا اُٹھانا، نقصان کی تلافی کرنا
نُقصان ہونا
حرج ہونا، خلل ہونا
نُقصان کَرنا
کمی یاکوتاہی کرنا ؛ (نماز میں) فرائض درست طریقے سے ادا نہ کرنا ۔
نُقصان کی تَلافی کَرنا
نقصان پورا کرنا ،ازالہ کرنا .
نُقصان میں ڈالنا
خرابی میں ڈالنا، برائی کی طرف راغب کرنا
نُقصان پَہُنچانا
ضرر پہنچانا، خسارہ دینا، نقصان کرنا، ایذا پہنچانا
نُقصان پَہُنچنا
نقصان پہنچانا (رک) کا لازم ؛ خسارہ ہونا ، کمی ہونا
نُقْصان اُٹھانا
خسارہ برداشت کرنا، ٹوٹا یا گھاٹا برداشت کرنا
نُقطَہ دینا
کسی حرف پر نقطہ لگانا
نُقْطَہ کا فَرْق نَہ ہونا
۔ذرا بھی فرق نہ ہونا۔؎
نُقْطَہ لگانا
کسی حرف پر صفر لگانا، نقطے کا نشان بنانا
نُقطَہ رَکھنا
کسی چیز کے مثبت اور منفی پہلو کو مدنظر رکھنا
نُقُوش گُدوانا
(جسم پر) گود کر نشان بنوانا، گدوانا
نُقُوش مِٹنا
آثار ختم ہوجانا ، نشانات صاف ہونا ؛ کسی چیز کا اثر ختم ہونا؛کسی چیز کا اثر ختم ہونا
نُقُوش مُرتَسِم ہونا
نقش کھد جانا ، نشان بن جانا ؛ نقش بیٹھ جانا ، کسی بات یا واقعے کے گہرے اثرات قائم ہو جانا ۔
نُقُوش نَدَہ کَرنا
لکڑی یا دھات وغیرہ پر نشانات بنانا ؛ نقش بنانا۔
نُقُوش پِلانا
تعویذ گھول کر پلانا
نُقُوش سَنوارنا
بہتری پیدا کرنا، کسی بھی چیز میں نکھار پیدا کرنا
نُقُوش ثَبت ہونا
نقوش ثبت کرنا (رک) کا لازم ؛ نقش بیٹھنا
نُقُوش اُبھارنا
نشانات نمایاں کرنا
نُقُوش اُبَھرنا
نقوش ابھارنا کا لازم
نُقُوش اُجاگَر کَرنا
کسی چیز کی خصوصیات کو نمایاں کرنا ، نقش اُبھارنا ۔
نُسخَہ بَندھوانا
نسخہ بندھنا (رک) کا متعدی المتعدی ، نسخہ تیار کروانا ، دوائیں وغیرہ بندھوانا ۔ ارے
نُسخَہ دُرُست کَرنا
ایک کتاب سے دوسری کتاب کو ملانا یا اصلاح کرنا
نُسخَہ تَیّار کَرنا
کسی کتاب یا مخطوطے کی مدد سے تصحیح کے ساتھ دوسری نقل مرتب کرنا
نُسخَہ تَجوِیز کَرنا
کسی مسئلے کا حل بتانا
نُصرَت دینا
مدد پہنچانا، امداد کرنا، حمایت کرنا
نُطْفَہ ہونا
حقیقی اولاد ہونا ۔
نُطْفَہ مُنعَقِد ہونا
رک : نطفہ قائم ہونا ۔
نُطْفَہ قائِم ہونا
نطفہ ٹھہرنا ؛ جیسے : پہلی ہی شب میں نطفہ قائم ہوگیا ، حمل قائم ہو جانا ، پیٹ سے ہونا ، استقرارِ حمل
نُطْفَہ قائِم کَرنا
حمل ٹھہرانا ۔
نُطْفَہ قَرار پانا
رک : نطفہ قائم ہونا ۔
نُطْفَہ ٹَھہَرنا
حمل قرار پانا، پیٹ میں بچہ ہونا، حمل ہونا، حمل رہنا
نُطفے کا اِنعِقاد ہونا
نطفہ قائم ہونا ، نطفہ قرار پانا ، استقرار حمل ہونا ، حمل رہنا
نُطفے میں فَرق ہونا
یہ تحقیق نہ ہونا کہ کس کا نطفہ ہے ؛ حرامی ہونا ، بذات ہونا
نُطفے میں خَلَل ہونا
رک : نطفے میں فرق ہونا ۔
نُطفے سے ہونا
حقیقی اولاد ہونا ، صلبی اولاد ہونا ۔
نُطق بَند ہونا
بولنے کی طاقت ختم ہو جانا، بولا نہ جانا، قوت گویائی کا جواب دے دینا، زبان بند ہو جانا
نُطق بَند کَرنا
بولنا بند کر دینا ، زبان بندی کرنا ، خاموش کر دینا ؛ بحث میں زچ کردینا ۔
نُطق کَرنا
بولنا ، گفتگو کرنا ، تقریر کرنا ۔
نُطُول کَرنا
مقررہ دوا ملے نیم گرم پانی سے کسی عضو کو دھارنا ، سکائی کے لیے دھارنا ، دھرائی کرنا ۔
نُون پانی ٹِھیک ہونا
ذائقہ درست ہونا ۔
نُور آنا
رونق آنا ، روپ آنا ۔
نُور اَفشانی کَرنا
نور پھیلانا ، نور بکھیرنا ۔
نُور بَرَسنا
روشنی نمایاں ہونا، روشنی جھلکنا، نور افشانی ہونا، خوب رونق ہونا
نُور چَڑھنا
(چہرے پر) روپ آنا ، رونق ہونا ، تازگی آنا۔
نُور چَمَکنا
روشنی پھیلنا، رونق بڑھنا
نُور چَھننا
درختوں کے پتوں یا بادلوں سے یا پردوں سے روشنی کا تھوڑا تھوڑا کرکے باہر آنا، سوراخ دار شے سے روشنی نکلنا
نُور چَھٹَکنا
روشنی پھیلنا
نُور ڈالنا
نور برسانا ، روشنی عطا کرنا .
نُور دینا
چمک پیدا کرنا ۔
نُور جانا
رونق جاتی رہنا ، بے رونق ہونا ، رنگ و روغن نہ رہنا ، چمک دمک میں فرق آنا .
نُور کا گَلا پانا
آواز بہت سریلی ہونا ، خوش آواز ہونا ، خوش الحان ہونا ۔
نُور کے پَرْدے پَڑْنا
مراد : اُجالا پھیلنا ؛ روشنی چھا جانا ۔
نُور کے سانْچے میں ڈھالنا
۔ کمال حسین اور خوبصورت بنانا۔؎
نُور کے سانْچے میں ڈَھلنا
۔ خوبصورت اور حسین ہونا۔از سرتاپانور ہونا۔؎
نُور کی کَمَند پھینْکنا
(مراد) روشنی بکھیرنا، نور پھینکنا، روشنی کرنا
نُور کی شُعاع پُھوٹْنا
روشنی کی چمک ظاہر ہونا ؛ جلال و جمال ظاہر ہونا ۔
نُور پَھیلنا
روشنی ہونا ، اُجالا ہونا ۔
نُور پُھوٹنا
روشنی جھلکنا ، روشنی نکلنا ، روشنی ہونا ، روشنی چھننا .
نُور سے مَعمُور ہونا
نور سے پُر ہونا ، کسی جگہ کا بہت نورانی اور منور ہونا ۔
نُور اُترنا
رونق آنا، چمک پیدا ہونا، سنگار وغیرہ سے چہرے پر ایسی کیفیت کا پیدا ہونا، جس سے چہرہ پررونق ہوجائے نیز کسی عورت کا مزید حسین ہوجانا
نُور اُٹھانا
روشنی پانا ، فائدہ حاصل کرنا ۔
نُور زائِل ہونا
بینائی ختم ہونا ۔
نُورا لَگانا
بال اُڑانے کا سفوف لگانا ، بال صاف کرنا ؛ کسی کو فریب دے کر نقصان کرنا
نُورا لَگنا
نورا لگانا (رک) کا لازم
نُوَن بَھرنا
(زخم میں بطور علاج) نمک لگانا ۔
نُوَن مِرْچ لَگانا
اپنی طرف سے کسی بات یا واقعے کو دلچسپ یا مؤثر بنانے کے لیے بڑھا چڑھا کر بات کہنا
نُزہَت بَخشنا
تازگی بخشنا ؛ پُر رونق بنانا ۔
نُضج دینا
(طب) مادّے کو قابل ِاخراج بنا دینا ۔
نُضج ہونا
رک : نضج پیدا ہونا ۔
نُضْج پَیدا ہونا
نضج پیدا کرنا (رک) کا لازم ؛ مادّے میں خارج ہونے کی صلاحیت پیدا ہونا ۔
نُضج پَیدا کَرنا
مادّے میں خارج ہونے کی صلاحیت پیدا کرنا ، نرمی پیدا کرنا ۔
نُزُول کَرنا
داخل ہونا، اندر جانا
نُزُول پانا
نازل ہونا ، وارد ہونا ۔
نِیائے کَرنا
انصاف کرنا
نِیاؤ کَرنا
انصاف کرنا ، فیصلہ کرنا ؛ جھگڑا ختم کرانا۔
نیوتَہ دینا
دعوت دینا ، گھر بلانا
نیوتَہ جانا
دعوت بھیجی جانا ، دعوت نامہ پہنچنا ۔
نیوتَہ مِلنا
انعام ملنا ؛ نذرانہ حاصل ہونا ۔
نِیوتا دینا
دعوت دینا ، بلاوا دینا ۔
نِیوتا ہونا
دعوت ہونا ، کھانے کی دعوت ہونا ؛ ضیافت پر بلایا جانا ۔
نیوتے جانا
مدعو کیا جانا ، بلوایا جانا
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔