aa balaa gale pa.D
to invite a trouble, to invite a quarrel, allusion to inviting unnecessary trouble
aa pa.Dosan la.De.n
always ready to quarrel, quarrel some people never lack a cause to start a quarrel, allusion to shrewishness
aa.nt bhaarii to maat bhaarii
پیٹ کی خرابی سے بیماری پیدا ہوتی ہے، معدے کی خرابی سے درد سر ہوتا ہے، فتور ہضم سے درد سر ہوتا ہے بد ہضمی سے سر پھرتا ہے
aa.nval naal ga.Dii hai
پیدائش کی جگہ سے چونکہ محبت ہوتی ہے اس لیے کسی ایسے شخص کو جسے کسی جگہ سے محبت ہو یہ کہتے ہیں کہ وہاں کیا تمہاری آنول نال گڑی ہے
aa.o dekhaa na taa.o
موقع محل نہیں دیکھنا، جا بے جا نہیں دیکھا، یہ اس موقع پر کہتے ہیں جب کوئی جلدی سے بے محل کوئی کام کر لے یا کوئی بات کہہ دے
aadam aayaa dam aayaa
آدمی کے آ جانے سے حوصلہ بڑھ جاتا ہے، آدمی کے پیدا ہوتے ہی دَم آنا شروع ہو جاتا ہے یعنی سانس آنے لگتی ہے
aadhe asaa.Dh to bairii ke bhii barse
اساڑھ کی آدھی بارش سے تو ہر ایک بہ شمول دشمن بھی فیضیاب ہو جاتا ہے مگر وہ بھی میسر نہیں، نہایت افسوس، مایوسی اور ناکامی کی حالت میں یہ کلمہ زباں پر لاتے ہیں
aadhe me.n mullaa mauj aadhe me.n saarii fauj
اس شخص كی بابت كہتے ہیں جو اپنے كو سب سے بڑھ چڑھ كر سمجھے اور بڑے حصے كا مستحق جانے (كہا جاتا ہے كہ ایک قاضی قدوہ نامی كے ستر یا چوراسی بیٹے تھے، اس لیے مبالغے كے طور پر یہ مثل مشہور ہوگئی كہ آدھے ہیں كل اولاد آدم اور آدھے میں قاضی قدوہ كی اولاد)
aadhii raat aur ghar kaa parosne vaalaa
(لفظاً) آدھی رات كا وقت ہو اور بان٘ٹنے والا اپنا تو پھر كیوں نہ فائدہ ہو، (مراداً) خوب فائدہ اٹھاؤ، كوئی پوچھ گچھ كرنے والا نہیں (خاطرخواہ فائدہ اٹھانے كی جگہ مستعمل)
aag khaa.e mu.nh jale udhaar khaa.e peT
آگ کھانے سے صرف منھ جلتا ہے مگر آگ سے زیادہ قرض سے ڈرنا چاہیے کیونکہ آگ کی سوزش ظاہری جسم کت محدود رہتی ہے اور قرض کی تکلیف سے جی جلتا ہے ، قرض لینا آگ سے جل جانے سے زیادہ تکلیف دہ ہے .
aag lagaa.e tamaashaa dekhe
اس موقع پر بولتے ہیں جب کسی کے متعلق یہ ظاہر کرنا ہو کہ وہ فتنہ فساد برپا یا ایذا پہنچا کر اس تماشے کو دیکھتا ہے
aage aage guruu piichhe piichhe chelaa
جہاں کسی اچھے برے کام میں کوئی اپنے بزرگ یا عزیز یا دوست کی پیروی کرتا ہے تو کہتے ہیں کہ آگے آگے گرو پیچھے پیچھے چیلا، یعنی ان کے بزرگ ہی ایسا کرتے ہیں تو یہ کیوں نہ ایسا کریں
aage dau.D piichhe
ایک کام تمام نہ ہوا اور حرص و ہوس میں دوسرا شروع کر دیا ہوس بے جا کے لیے مستعمل
aaj ga.e kal aa.e
زیادہ وست نہیں لگایا نہیں لگتا ، چند روز کی بات ہے ، جلد واپس آنے کے موقع پر مستعمل.
aaj mai.n, kal tuu
آج میری باری ہے تو کل تمہاری، بطورِ تنبیہ موت کی نسبت سے کہتے ہیں کہ وہ ضرور آئے گی یعنی سب کو ایک دن اس دنیا سے جانا ہے
aaj zabaan khulii hai kal band hai
زندگی کا اعتبار نہیں ابھی بھلے چنگے تھے اور ابھی چل بسے (عبرت دلانے، زندگی پر بھروسا نہ کرنےاور اور صداقت و ایمانداری کا یقین دلانے کے محل پر مستعمل)
aalaa de nivaalaa
اس موقع پر بولتے ہیں جہاں کوئی دنی الطبع اعلیٰ درجے کو پہنچے مگر فطری دنایت اس کی نہ جائے.
aam machhalii kii bhe.nT ho hii jaatii hai
جب کوئی کسی کو زک دے کر چل دیتا ہے تو زک اٹھانے والا کہتا ہے کہ ’آم مچھلی کا کیا ساتھ نہ ہوگا ‘ یعنی پھر کبھی ملاقات تو ہوگی اس وقت سمجھ لوں گا، اگر آج ہم کو نقصان پہنچا دیا ہے تو کبھی ہم کو بھی اپنا بدلہ لینے کا موقع مل ہی جائے گا (چونکہ مچھلی پکانے میں آم کی کھٹائی دی جاتی ہے اس وجہ سے آم مچھلی کا ساتھ کہا گیا)
aamadanii ke sar sehraa hai
آمدنی ہی سے سارا ٹھاٹھ درست ہوتا ہے، عیش و آرام کا مدار آمدنی پر ہے، آمدنی نہ ہو تو کچھ نہ ہو، جس کے پاس پیسہ ہے وہی بڑا آدمی ہے
aanaa daal ulluu bhii hai
اچھائیوں کے ساتھ برائیاں بھی ہیں، ایک سپاہی نے قرضے میں ایک بنئے کو الو یہ کہہ کر لگا دیا کہ یہ باز ہے، اسے بعد میں معلوم ہوا، تو اسے دکان میں رکھ چھوڑا کہ شاید کوئی خرید لے، کوئی دریافت کرتا کہ دکان میں کیا کیا ہے، تو وہ یہ فقرہ کہہ دیتا
aap jaane.n kaa kaam
میں فہمائش کر چکا اب آپ خود نیک و بد کے ذمہ دار ھیں، سمجھانے کی حد ہوگئی اب جیسا آپ کے جی میں آئے کیجیے (کام سے بر الذمہ ہونے کے موقع پر مستعمل)
aap ruup mahaaruup
اللہ تعالیٰ کا جلوہ سب جلووں کا سردار ہے ؛ انسان درپردہ تجلی الٰہی کا مظہر ہے
aap se aa.e to aane do
جو چیز خود بخود بلا طلب ملے لے لینی چاہیے، اس موقع پر مستعمل جہاں کسی کا مال بغیر کوشش کے ہاتھ لگے اور لینے والا طمع سے لینے کا ارادہ کرے
aap se KHuub KHudaa
اپنی ذات سے زیادہ عزیز خدا کے سوا کوئی نہیں، اپنی ذات سب سے زیادہ عزیز ہوتی ہے
aasaa mare niraasaa jiye
امیدوار كی زندگی صدمۂ انتظار سے تلخ ہوتی ہے اس سے تو نومید اچھا كہ اس كو صدمۂ انتظار نہیں اٹھانا پڑتا
adhelaa na de adhelii de
گڑ نہ دے بھیلی دے، بیوقوف تھوڑا خرچ کرتا ہے مگر نتیجہ میں اس کا زیادہ نقصان ہوتا ہے، جہاں دینا چاہیئے وہاں نہ دیں
aghan chuulhe adhan
: اگھن کے مہینے میں اتنی سردی پڑتی ہے کہ ہر وقت پانی چولھے پر رہتا ہے ، (مجازاً)
جیسا وقت ہو ویسا کام ہوتا ہے .
aglaa liipaa de bahaa ab liipaa aage laa
پچھلا احسان بھلا کر نئے احسان کی خواہش، جب کوئی شخص گزشتہ احسانات پر خاک ڈال کر نئے احسانات چاہتا ہے تو اس جگہ عورتیں طنزاً کہتی ہیں کہ یہ تو وہی مثل ہوئی کہ اگلا لیپا دے بہا اب لیپا آگے لا
agle paanii pichhle kiich
جو کام میں پہل کرتا ہے فائدہ میں رہتا ہے، پہلے کو پانی پچھلے کو کیچڑ، جو وقت پر پہنچ جاتا ہے وہی مزے میں رہتا ہے
akelaa husno ro.e ki qabr khode
تنہا شخص جس پر مصیبت کے وقت میں کئی کئی ذمہ داریاں ہوں وہ کس کس کام کو سنبھالے (اس موقع پر مستعمل ہے جب کہ مصیبت اور پریشانی کی حالت میں کام کثرت سے پیش آئیں اور سنبھالنے والا تنہا ہو)
an-dekhaa chor baap baraabar
جس طرح سالے سے کوئی پردہ نہیں ہوتا وہ گھر میں سب جگہ بے روک ٹوک آ جا سکتا ہے، اسی طرح جس چور کو چوری کرتے نہیں دیکھا اس سے کچھ کہا نہیں جا سکتا اسے گھر میں پوری آزادی رہتی ہے
andhaa jiyaa bure haalo.n
اندھے کی زندگی بری طرح کٹتی ہے ، (اُس موقع پر مستعمل جب کسی کے ذرائع محدود ہوں اور گزر بسر مشکل سے ہوتی ہو)۔
andhaa nyote do jane aa.e.n
اندھے کو بلائیں تو دوسرا اس کے ساتھ پہنچانے کے لیے آتا ہے، اُس موقع پر مستعمل جب ایک کو کچھ دیں تو دوسرے کو بھی دینا پڑے ، ایک کا لحاظ کریں تو دوسرے کا بھی لحاظ کرنا پڑجائے۔
andhii piise kuttaa khaa.e
اس کہاوت کا استعمال اس وقت ہوتا ہے جب کوئی اپنی محنت سے تیار کردہ شے کا استعمال نہ کرسکے اور دوسرے اس سے لطف اندوز ہوں
an-hot me.n aulaad
غربت میں بہت سے بچے کا ہونا، غریب کثیر الاولاد ہوتا ہے، غریبی میں بہت اولاد کا ہونا اکھرتا یا کھلتا ہے
ant bure kaa buraa
برے کا انجام برا ہی ہوتا ہے، جو کسی کا برا کرتا ہے آخر میں خود اس کا برا ہوتا ہے
apnaa bhii KHudaa hai
کوئی ساتھ دے یا نہ دے مضائقہ نہیں، خدا ہمارا مالک و مددگار ہے (سب کی طرف سے مایوس ہونے کے موقع مستعمل)
apne ghar me.n kuttaa sher hai
اپنے علاقے میں ہر شخص کی جرات و ہمت بڑھ جاتی ہے، بزدل بھی حمایتی کے بھروسے پر بہادر ہو جاتا ہے (ایسے شخص کے لیے بولتے ہیں جو دوسرے کی حمایت کے بل پر دھمکائے یا اینٹھے)
apne muu.e raam nahii.n
جب خود مر گئے تو پھر کسی زند، کے انجام کی کیا فکر، اپنی موت کے بعد زندوں کا حشر جو ہو سو ہو، مترادف: از سرمن کن فیکون شد شد با شد
apnii muu.nchh mu.nDaa duu.n
ہار ماننے کا اعتراف کرنا، ہار ماننا(اپنی بات پر زور دینے کے لیے، اس موقع پر مستعمل جب یہ کہنا ہو کہ اگر ایسا نہ ہو (یا ہو) تو مجھے مرد نہ سمجھنا)
arzaa.n-ba-'illat
چیز اگر سستی ہے اس میں ضرور کچھ نہ کچھ خامی ہوگی (کبھی اس کے ساتھ گراں بحکمت بھی کہا جاتا ہے)
assii-lussii
بڑھاپے کو ناتوانی اور کمزوری لازم ہے ، بوڑھے آدمی کی حرارت غریزی بہت کم اور رطوبت زیادہ ہوتی ہے .
aTal hai
اپنی بات سے نہیں پھرتا، اپنی جگہ سے نہیں ہٹتا
az KHirs mu.e bas ast
نا اہل تھوڑی سی بھی صلاحیت کی بات کرے تو بہت ہے، کنجوس اگر کچھ بھی دے نکلے تو کافی ہے