وَعدَہ آ پَہُنچنا
موت کا وقت قریب آجانا، آخری وقت آپہنچنا، موت کا قریب آجانا، مدتِ حیات پوری ہونا، زندگی ختم ہونا
وَعدَہ آنا
رک : وعدہ آپہنچنا ، وقت آپہنچنا ، موت کا وقت قریب آجانا ، حیات کا زمانہ پورا ہوجانا
وَعدَہ کَرْنا
کسی کام کے کرنے کا اقرار کرنا، عہد و پیمان کرنا، زبان دینا یا قول دینا
وَعدَہ ٹالْنا
لیت و لعل کرنا، حیلہ حوالہ کرنا، اقرار سے بچنا، وعدہ پورا کرنے سے بچنا، وعدہ وعید کرنا، جس وقت کوئی کام کرنے کا وعدہ کیا ہو اس وقت نہ کرنا
وَعدَہ توڑْنا
وعدہ خلافی کرنا ، عہد شکنی کرنا ، وعدہ پورا نہ کرنا ۔
وَعدَہ وَفا کرنا
وعدہ نبھانا، ایفائے عہد کرنا، عہد پورا کرنا، کہے پر عمل کرنا، وعدہ پورا کرنا، وعدے کے مطابق عمل کرنا
وَعدے پَر آنا
جس وقت آنے کا عہد ہو اس وقت پر آنا ، حسب وعدہ پہنچنا ۔
وَعدے پَر جِینا
پیمان پورا کیے جانے کی اُمید پر زندہ رہنا ، ایفائے عہد کی اُمید پر جیتے رہنا ۔
وَعدے سُنانا
کسی کام کے کرنے کا اقرار کرنا، عہد و پیمان کرنا، زبان دینا یا قول دینا
واگُزار کَرانا
کسی جائداد کو رہن سے چھڑانا، بحال کرانا، چھڑوانا، دوسرے کے قبضے سے چھڑانا، رہن سے چھڑانا
واہ کرنا
تعریف کرنا، واہ واہ کرنا، کسی کے کارنامے یا کام کی تعریف بیان کرنا
واہ وا لینا
تحسین و آفرین حاصل کرنا ، ہر طرف سے داد وصول کرنا
واہ واہ ہونا
تعریف و توصیف ہونا، شہرت ہونا، ناموری ہونا، چرچا ہونا
واہ واہ لینا
تحسین و آفرین حاصل کرنا ، تعریف حاصل کرنا ، داد وصول کرنا ۔
واہی بَکنا
لغو یا فضول باتیں کرنا، جھوٹ کہنا، بیہودہ گوئی کرنا
واہی تَباہی بَکنا
فضول باتیں کرنا، اول فول بکنا، بیہودہ باتیں کرنا، زٹل ہانکنا، گالیاں دینا نیز دروغ گوئی کرنا
واہی تَواہی بَکْنا
فضول باتیں کرنا، اول فول بکنا، بیہودہ باتیں کرنا، زٹل ہانکنا، گالیاں دینا نیز دروغ گوئی کرنا
واہِمَہ بَندھنا
مسلسل وسوسے آنا ، بار بار خیال گزرنا ، لگاتار شکوک پیدا ہونا ۔
واہِیّات بَکْنا
بیہودہ بات کہنا، بدکلامی کرنا، مہمل اور غلط باتیں زبان پر لانا، خرافات بکنا
واہ واہ مَچنا
دھوم مچنا، بہت تعریف ہونا، تحسین و آفریں کی آوازیں آنا
واجِب آنا
لازم آنا، ضروری ہو جانا، ناگزیر ہو جانا
واجِب ہونا
ادائی لازم ہو جانا (رقم وغیرہ کی)، ادائی کا مقررہ وقت آجانا
والی پَر آنا
بات پر جم جانا ، دل میں ٹھان لینا ، کرنی پر آنا (خصوصاً اپنی کے ساتھ مستعمل) ۔
وام دینا
قرض دینا، اُدھاردینا، مستعاردینا
واپَس دینا
کوئی چیز جہاں سے آئی ہو وہیں بھیج دینا، لے کر دوبارہ دینا، پھیرنا، لوٹا دینا، مسترد کرنا
واپَس کَرنا
لوٹا دینا ، واپس بھیج دینا ؛ کوئی چیز لے کر دے دینا ، پھیر دینا
واپَس لینا
پھیر لینا، کوئی چیز دوبارہ حاصل کر لینا، کوئی چیز دے کر پھر لے لینا
واقِع ہونا
جغرافیائی طور پر وجود رکھنا، موجود ہونا جسمانی طور پر
واقِعَہ ڈھالنا
کوئی واقعہ گھڑنا ، کوئی جھوٹ بات کہنا ، خلاف ِواقعہ کوئی بات بیان کرنا
واقِعَہ پَہُنچنا
واقعے یا حادثے کی خبر پہنچنا، خبر ہونا، خبر ملنا، معلوم ہونا، پتہ چلنا
واقِعات ہونا
واردات یا کہانی پائی جانا نیز واقعات پیش آنا، حادثات پیش آنا
واقف ہونا
ہم بستر ہونا، مجامعت کرنا، صحبت کرنا
وار آنا
باری آنا، نوبت آنا، نمبر آنا، مہلت ملنا
وار خالی دینا
حملہ کارگر نہ ہونے دینا، وار روکنا، ضرب اپنے اوپر نہ پڑنے دینا، چوٹ بچانا
وار خالی جانا
ضرب نہ لگنا، ضرب نہ پڑنا، حملہ کارگر نہ ہونا نیز چال ناکام ہو جانا
وار خالی کَرنا
حملہ کارگر نہ ہونے دینا، وار روکنا، ضرب اپنے اوپر نہ پڑنے دینا، چوٹ بچانا
وار مارْنا
حملہ کرنا، چوٹ کرنا، ضرب لگانا، وار لگانا
وار پار کَرنا
کسی نوک دار چیز کے ایک سِرے کو چیر کر دوسرے سِرے کی طرف سے نکل جانا، آر پار کرنا
وار پھیْرنا
صدقہ اُتارنا، نچھاور کرنا، قربان کرنا، بھینٹ دینا
وار رَد کَرنا
کسی کے حملے کو روکنا، وار خالی کرنا، وار بے کار کرنا، حملہ یا ضرب نہ ہونے دینا
وار سَمیٹْنا
حملہ سہنا ، دانو سہہ لینا ، حملے کو ناکام بنا دینا ۔
وار اُٹْھنا
حملہ برداشت کرنا، زخم سہنا، چوٹ برداشت ہونا
وَارا کھانا
کسی چیز کا فائدہ مند ہونا، نفعے کے قابل ہونا، نفع بخش ہونا
وارے سے مِلنا
کم قیمت پر ملنا ، سستے داموں دستیاب ہونا ، کفایت سے ملنا ۔
وارِد ہونا
نازل ہونا، پہنچنا، آجانا، ورود کرنا، اترنا، پیش ہونا، داخل ہونا، صادر ہونا
وارِد کَرنا
عائد کرنا، ظاہر کرنا (بالعموم اعتراض، شبہے یا سوال کے ساتھ مستعمل)
واری کَرنا
وارنا پھیرنا ، صدقے کرنا ، قربان کرنا ۔
وارِث بَنانا
اپنے مرنے کے بعد جائیداد کا حق دار مقرر کرنا، مستحق ٹھہرانا
وارث ہونا
۲۔ ورثہ دار ہونا (خواہ مال و دولت یا صفات اور خصوصیات کا) امین ہونا ۔
وارِث قَرار دینا
مرنے والے کی جائیداد کا حق دار تسلیم کرنا، اپنے بعد جائیداد کا حق دار مقرر کرنا
وارنِش کَرنا
ملمع چڑھانا ، مصنوعی چمک پیدا کرنا ؛ جلا دینا ، چکنا کرنا ، چمکانا ، آراستہ کرنا ، سجانا ۔
وار پار ہونا
آر پار ہونا، ادھر سے اُدھر نکل جانا، آدھا ادھر آدھا اُدھر ہو جانا (خصوصا ًتلوار، نیزے وغیرہ کا) ایک طرف سے دوسری طرف نکل جانا
وا شُد ہونا
کھلنا، کشادہ ہونا نیز رہائی پانا، نجات حاصل ہونا، گرفتگی دور ہونا
واسْطَہ بَننا
ذریعہ بننا، وسیلہ بننا، رابطے کا سبب ہونا، درمیانی شخص یا بچولیا بننا
واسطہ دینا
قسم دینا، کوئی وسیلہ درمیان میں لانا، شفیع ٹھہرانا، فریاد کرتے وقت بیچ میں ڈالنا
واسطَہ پَڑْنا
سروکار ہونا، کام پڑنا، تعلق ہونا، سابقہ پڑنا یا پالا پڑنا
واسْطَہ پَیدا کَرنا
وسیلہ بہم پہنچانا، جان پہچان نکالنا، تعلق پیدا کرنا، ذریعہ پیدا کرنا، ڈھب لگانا، موقع نکالنا
واسْطے دینا
واسطہ دینا ، کسی کے نام کی قسم کھا کر کہنا ، فریاد کرتے وقت بیچ میں ڈالنا ، شفیع ٹھہرانا ؛ دہائی دینا ۔
واوَیلا مَچنا
واویلا مچانا (رک) کا لازم ، فریاد ہونا ؛ شور مچنا ۔
وَعظ دینا
وعظ بیان کرنا، نصیحت کرنا، تلقین کرنا، نیز تقریرکرنا
وَعظ کَہنا
وعظ بیان کرنا، نصیحت کرنا، درس دینا، تلقین کرنا، سمجھانا
واز کَرنا
کھولنا، عیاں کرنا، ظاہر کرنا، باز کرنا
وَعظ کَرنا
وعظ بیان کرنا ، درس دینا ، مذہبی تقریر کرنا۔
وَعظ میں جانا
وعظ سننے جانا ، پند و نصیحت کے جلسے میں جانا ، مذہبی اجتماع میں شریک ہونا ۔
واضِح کَرْنا
ظاہر کرنا، تفصیل سے بتانا، اچھی طرح سمجھا دینا، صاف صاف کہنا، جتانا، کھولنا
وَبا آنا
کسی بیماری (ہیضے وغیرہ) کا پھوٹ پڑنا
وَبا پَھیلنا
کوئی بُری بات لوگوں میں عام ہونا، مری پڑنا، بہت لوگوں کا مرنا
وَبا پُھوٹ پَڑنا
متعدی بیماری پھیلنا نیز کسی رجحان، میلان یا رویے کا عام ہو جانا
وَبا پُھوٹْنا
متعدی بیماری پھیلنا نیز کسی رجحان، میلان یا رویے کا عام ہو جانا
وَبال اَپنے سَر لینا
کسی مصیبت کو خود دعوت دینا، خود اپنے کو کسی تکلیف میں مبتلا کرنا، جنجال میں پڑنا، عذاب اپنے سر لینا
وَبال ڈالنا
کوئی ایسی ذمے داری کسی پر ڈالنا جو اس کے لیے باعث تکلیف و زحمت ہو
وَبال ہو جانا
مصیبت میں پڑنا، جان بوجھ کر تکلیف میں پڑنا، مصیبت میں مبتلا ہونا
وَبال ہونا
عذاب نازل ہونا، گناہ کی سخت سزا ملنا، قہر ٹوٹنا
وَبال جان ہونا
مصیبت یا پریشانی کا باعث ہونا، عذاب جان ہونا، ناگوار طبع ہونا
وَبال کَھڑا ہونا
کوئی مصیبت درپیش ہونا، کوئی پریشانی درپیش ہونا، لڑائی ہونا، جھگڑا ہونا، ہنگامہ ہونا
وَبال لَگنا
مصیبت کا پیچھے پڑنا، جھگڑا پیچھے لگ جانا، نیز کسی کام کا مصیبت محسوس ہونا، کسی ذمے داری کا سخت ناگوار معلوم ہونا، ناگوارطبع ہونا
وَبال لینا
مصیبت قبول کرنا، پریشانی سر پر لینا، کسی پر ظلم کر کے اس کا عذاب اپنے سر لینا، صبر سمیٹنا
وَبال پَڑنا
(کسی جرم یا خطا کی) سزا ملنا، صبر پڑنا، ظلم و ستم کا بدلہ ملنا، قہر الٰہی نازل ہونا
وَبال پالْنا
مصیبت اپنے سر لینا، کوئی تکلیف دہ کام اپنے ذمے لینا
وَبال سَمیٹنا
دوسروں کا عذاب اپنے سر لینا، ناپسندیدہ ذمے داری بھگتنا
وَبال سَر لینا
مصیبت مول لینا، پریشانی میں مبتلا ہونا، خود کو مصیبت میں مبتلا کرنا
وَفا کَرنا
پیمان پورا کرنا، عہد پورا کرنا، عہد پر قائم رہنا
وَفاداری کَرنا
ساتھ دینا، عہد نبھانا، وفا کرنا، اخلاص و مروت سے پیش آنا
وَحی آنا
خدا کی طرف سے حضرت جبرئیل علیہ السلام کا پیغمبروں کے پاس پیام لانا ، وحی نازل ہونا ۔
وَہی ہونا
وہی ظاہر ہونا، وہی سامنے آنا، وہی عالم وجود میں آنا، گمان یا ڈر کے مطابق ہونا
وَہی کَرْنا
عمل پیرا ہونا، (جو زبان سے کہنا) کر دکھانا، جو طے کرنا وہ کرنا
وَحی کَرنا
وحی بھیجنا (اللہ تعالیٰ کا)، وحی نازل فرمانا، کسی واسطے سے اللہ کا نبی کے ذہن و قلب میں کوئی بات ڈالنا
وہی راگ گانا
کہی ہوئی بات بار بار کہنا، ایک ہی بات کو بار بار کہنا.
وَہْم آنا
گمان ہونا، وسوسہ پیدا ہونا، برے خیال نیز خوف طاری ہونا، ڈر لگنا
وَہْم کا پُلاؤ پَکانا
بے بنیاد خیالات قائم کرنا، خیالی تصورات قائم کرنا، خیالاتِ باطل پیشِ نظر رکھنا نیز دل ہی دل میں بڑے بڑے خیالات باندھنا
وَہْم لانا
برے خیال لانا، گمان کرنا، دل میں غلط خیال لانا، وسوسہ لانا
وَہْم پالْنا
فاسد خیالوں میں مبتلا رہنا، وسوسے رکھنا، گمان کرتے رہنا
وَہْم پَکانا
شک کو طاقتور بنانا، گمان کو پختہ کرنا، خیالی تصورات قائم کرنا
وَحْشَت بَرَسْنا
بہت وحشت کے آثار ہونا، نہایت خوف ظاہر ہونا، گھبراہٹ نمایاں ہونا (عموماً چہرے پر)
وَحْشَت کھانا
گھبرا کر دور بھاگنا، نفرت کرنا نیز خوف زدہ ہونا، گھبرانا
وَحْشَت کی لینا
وحشت ظاہر کرنا، وحشت کی باتیں کرنا، ایسی باتیں کرنا گویا حالت وحشت میں ہو، بکنا، بڑبڑانا
وَحْشی کو رام کَرنا
(لفظا ً) وحشی جانور کو سدھانا ؛ (مجازاً) نامانوس اور اجنبی کو مانوس بنانا یا کرنا ۔
وَیراگ لینا
سنیاس لینا ، جوگی بن جانا ، دنیا اور دنیوی خواہشات و تعلقات ترک کر دینا ، شہر چھوڑ کر جنگل میں رہنے لگنا ۔
وَیسےتو
یوں تو، اس طرح تو، اس لحاظ سے، بالعموم، عام طور پر
وَیتاگ لینا
غصہ ہونا ؛ ناراض ہونا ؛ حقارت یا نفرت سے دیکھنا ، بُرا سمجھنا ؛ تھک جانا ؛ تنگ آ جانا
وَجد ہونا
وجد میں آنا، جھومنے لگنا، وجد کی حالت طاری ہونا
وَکالَت کَرنا
وکالت کا پیشہ اختیار کرنا، وکالت کو ذریعۂ معاش بنانا
وَکِیل ہونا
وہ شخص جو قانونی طور پر اپنے موکل کی طرف سے عدالت میں پیروی کرے
وَکِیل کَرنا
قانونی طور پر اپنا قائم مقام کرنا، کسی مقدمے میں کسی قانون داں کو وکیل بنانا
وَقار آنا
قدر و منزلت زیادہ ہوجانا نیز متانت حاصل ہونا، سنجیدگی پیدا ہونا
وَقار بَڑھ جانا
قدر و منزلت زیادہ ہو جانا، توقیر میں اضافہ ہونا، عزت بڑھ جانا
وَقار بَڑھنا
قدر و منزلت زیادہ ہو جانا، توقیر میں اضافہ ہونا، عزت بڑھ جانا
وَقعَت بَخشنا
عزت سے نوازنا، باوقار بنانا، حیثیت عطا کرنا، آبرو مند کرنا
وَقعَت گِرانا
بے وقعت کرنا ، عزت کم کرنا ، عزت گھٹانا ، توقیر کم کرنا ، قدر میں کمی کرنا ۔
وَقف عام کَرنا
سب کے لیے وقف ٹھہرانا، رفاہ عامہ کے لیے وقف قرار دینا نیز حق ملکیت یا حق طباعت وغیرہ عام لوگوں کے استفادے کے لیے دے دینا، نذر کرنا
وَقف ہونا
نذر ہونا، خاص قرار پانا، مخصوص ہونا، مفاد عامہ کے لیے مخصوص ہونا
وَقْف کَرنا
بخشنا، عطا کرنا، ہمیشہ کے لیے کسی کو دے دینا، نذر کرنا نیز پیش کرنا
وَقف رَہنا
مصروف رہنا، کسی خاص کام یا مقصد میں محو رہنا
وَقف رَکھنا
ہمہ تن مصروف رکھنا، مشغول رکھنا نیز کسی کام کے لیے مخصوص رکھنا
وَقفَہ ہونا
کسی کام کے درمیان کھانے پینے یا آرام کرنے کا مختصر موقع آنا
وَقفَہ پَڑ جانا
ٹھہراؤ آجانا، کسی جاری عمل کا کچھ دیر کے لیے رک جانا نیز دیر ہو جانا، تاخیر ہو جانا
وَقر ہونا
قدر و منزلت ہونا ، عزت ہونا ، حیثیت ہونا ۔
وَقر پانا
عزت ملنا، رتبہ پانا، درجہ حاصل ہونا
وَقر اُٹھ جانا
۔ وقعت باقی نہ رہنا۔(مراۃ العروس) اور جہاں زیادہ ناموافقت ہوئی عورتوں کا وقر بالکل اٹھ گیا۔
وَقت آ لَگنا
وقت آ پہنچنا، کسی کام کے کرنے یا ہونے کا صحیح اور متعین وقت آ جانا
وَقْت آنا
موقع آنا، ساعت آنا، گھڑی آنا، (کسی خاص کام کا) وقت آپہنچنا
وَقت چَلا جانا
موقع نکل جانا، دور گزر جانا، حکومت یا عروج کا زمانہ گزر جانا
وَقْت ڈالْنا
مصیبت دینا ، تکلیف دینا ، مصائب میں مبتلا کرنا ۔
وَقْت دیکھنا
گھڑی میں وقت ملاحظہ کرنا، گھڑی دیکھ کر وقت کا اندازہ کرنا
وَقْت دینا
ملاقات یا کسی کام کے لیے وقت مقرر کرنا نیز دیگر کاموں کو چھوڑ کر کسی کام کے لیے فرصت نکالنا
وَقت گانٹھنا
حیلہ سازی کر کے وقت گزارنا ، (بہانے بنا کر) مہلت حاصل کرنا ۔
وَقت گُماننا
وقت کھونا، وقت گنوانا، وقت ضائع کرنا نیز وقت گزارنا، دن بسر کرنا، زندگی کے دن کاٹنا
وَقْت گُمانا
وقت کھونا، وقت گنوانا، وقت ضائع کرنا نیز وقت گزارنا، دن بسر کرنا، زندگی کے دن کاٹنا
وَقْت گُزَر جانا
موقع نکل جانا، موقع ٹل جانا نیز کسی کام کے کرنے کی مقررہ مدت کا نکل جانا، ساعت بیت جانا
وَقت گُزَرنا
موقع نکل جانا، موقع ٹل جانا نیز کسی کام کے کرنے کی مقررہ مدت کا نکل جانا، ساعت بیت جانا
وَقْت جانا
ساعت یا موقع ختم ہو جانا ، وقت گزر جانا ، وقت جاتا رہنا ، وقت نہ رہنا ، موقع نکل جانا ، وقت ضائع ہونا ، وقت برباد ہونا ۔
وَقْت کاٹے نَہ کَٹنا
کسی شدید مشکل یا پریشانی کا سامنا ہونا، نہایت تکلیف دہ حالات میں مبتلا ہونا نیز کسی کے انتظار میں بے چین رہنا ، دل نہ لگنا ، کسی طرح وقت نہ گزرنا
وَقت کھونا
مہلت سے فائدہ نہ اُٹھانا، موقع ضائع کرنا، وقت رائیگاں کرنا، بے کار مشغلوں میں وقت ضائع کرنا
وَقت کی راگْنی گانا
راگ یا راگنی کا وقت کے مطابق گانا نیز موقع محل یا موسم کے مطابق کام کرنا، عام اور موجودہ روش پر چلنا
وَقت لَگانا
کسی کام پر بہت سا وقت صرف کرنا نیز کسی کام کو دلجمعی سے کرنا
وَقت لَگنا
وقت لگانا (رک) کا لازم ؛ زیادہ وقت خرچ ہونا نیز تاخیر ہونا ۔
وَقْت لینا
ملاقات کے لیے وقت مقرر کرنا، کسی کام کا وقت طے کرنا نیز کسی سے ضروری کام کے لیے تھوڑا وقت حاصل کرنا ،کسی کا وقت صرف کرنا، کسی کی مصروفیت میں مخل ہونا
وَقت مانْگ لینا
ملاقات کے لیے وقت مقرر کرنا، کسی کام کا وقت طے کرنا نیز کسی سے ضروری کام کے لیے تھوڑا وقت حاصل کرنا ،کسی کا وقت صرف کرنا، کسی کی مصروفیت میں مخل ہونا
وَقت مانْگْنا
ملاقات کے لیے وقت مقرر کرنا، کسی کام کا وقت طے کرنا نیز کسی سے ضروری کام کے لیے تھوڑا وقت حاصل کرنا ،کسی کا وقت صرف کرنا، کسی کی مصروفیت میں مخل ہونا
وَقت مِلنا
ملاقات یا کسی کام کے لیے وقت بتایا جانا
وَقْت نِکلا جانا
کسی کام کا اصل وقت گزر جانا ، کسی کام یا ذمے داری کے لیے بہت تھوڑی مہلت رہ جانا ۔
وَقْت پَڑے پَر کام آنا
مصیبت اور ضرورت پڑنے پر کام آنا، جب موقع آجائے اور ضرورت پڑجائے تو جو کچھ ہوسکتا ہو کرنا
وَقت پانا
موقع حاصل کرنا، فرصت پانا، موقع ملنا
وَقت پَر کام کَرنا
ضرورت پر کام آنا، موقعے پر کام آنا، مصیبت میں مددگار ہونا، تکلیف یا تنگی میں مدد دینا
وَقت پُورا ہونا
وقت برابر آجانا، موت کا وقت آنا، مدت باقی نہ رہنا، مہلت نہ ملنا
وَقْت قَرِیب ہونا
وقت قریب آنا کا لازم، موقع نزدیک ہونا، (عموماً) موت کا زمانہ قریب ہونا
وَقْت قَضا ہونا
وقت کا گزرنا، (بالخصوص کسی فرض کی ادائی کا) عبادت کی ساعت کا گزر جانا، وقت بیتنا
وَقت سے پِیچھے رَہ جانا
دورِ حاضر کے دستور یا رسوم کے مطابق نہ ہونا، زمانے کا ساتھ نہ دے سکنا، زمانے کے تقاضے پورے نہ کر سکنا
وَقت تَنگ رَہ جانا
کسی کام کا بہت کم وقت رہ جانا، موقع یا فرصت کم ہونا، تھوڑی سی مہلت باقی ہونا
وَقت تاک کَر جانا
مناسب موقع تلاش کرکے جانا، موقع دیکھ کر جانا، مقررہ وقت پر جانا، ٹھیک وقت پر پہنچ جانا
وَقت تاکنا
مناسب موقعے کی تلاش میں ہونا، موقع دیکھتے رہنا، موقعے کی تلاش رکھنا
وَقت ٹالنا
وقت گزاری کرنا، کام کا وقت بغیر کام کیے گزار دینا، موقع نکال دینا، موقع ٹالنا
وَقت ٹَل جانا
وقت گزر جانا ، کسی کام کا وقت بغیر کام ہوئے گزر جانا ، کسی کام کا وقت پر نہ ہونا
وَقت َٹلنا
وقت گزر جانا، (کسی کام کا) وقت پر نہ ہونا
وَقت تَنْگ ہو جانا
کسی کام کا بہت کم وقت رہ جانا، موقع یا فرصت کم ہونا، تھوڑی سی مہلت باقی ہونا
وَقت تَنْگ ہونا
کسی کام کا بہت کم وقت رہ جانا، موقع یا فرصت کم ہونا، تھوڑی سی مہلت باقی ہونا
وَقت اُڑنا
وقت کا تیزی سے گزرنا، لمحات کا تیز رفتاری سے بیت جانا
وَر آنا
بازی لے جانا ، غالب آنا ؛ حاوی ہونا ۔
وَر کَرنا
بڑھانا ، بلند کرنا ، اونچا کرنا (رتبہ وغیرہ)
وَراثَتاً مِلْنا
ترکے میں ملنا یا میراث میں ملنا ، والدین سے بطور ترکہ حاصل ہونا ، مُردے کا مال بطور میراث حاصل ہونا ۔
وَرَم کَر جانا
رک : ورم کر آنا ، سوج جانا ، سوجن چڑھ جانا ، آماس کر جانا ۔
وَرَم کَرنا
کسی حصۂ جسم پر ورم آجانا، ورم ہوجانا، سوج جانا
وَرَق بِکَھرنا
(کنایۃً) تتر بتر ہو جانا، برباد ہو جانا، پھوٹ پڑنا، شیرازہ بکھرنا
وَرَق گَردانی کَرنا
کتاب وغیرہ کے اوراق اُلٹنا ، کتاب پڑھنا نیز سرسری پڑھنا ، غور سے نہ پڑھنا ، کسی کتاب وغیرہ کو لفظاً لفظاً نہ پڑھنا ، سرسری طور پر پڑھ کر صفحات پلٹنا ۔
وَرَق کے وَرَق اُلَٹ جانا
کئی ورق مطالعے کے بغیر الٹنا (اکثر بے مزہ یا فضول تحریر میں) ، بغور مطالعہ کیے بغیر ورق الٹنا ، بیزاری سے پڑھنا ، سرسری پڑھنا ، غور سے نہ پڑھنا ۔
وَرَق کُھلنا
کتاب کھلنا ؛ بات یا راز عیاں ہونا ، ظاہر ہونا ، افشا ہونا ۔
وَرَق لَوٹنا
ورق اُلٹنا ، صفحات کو پلٹنا ؛ بے دلی سے پڑھنا ۔
وَرَق پھاڑنا
کاپی یا کتاب وغیرہ سے صفحہ نکالنا نیز خارج کرنا ، نکال دینا ۔
وَرَق پِینا
برتن کا سونے یا چاندی کا ورق یا دوسری صورت میں اس کے محلول کو ایک خاص مقدار تک جذب کرنا
وَرَق سِیاہ کَرنا
مسودہ تیار کرنا، بہت کچھ لکھنا، اس جگہ ورق کے ورق سیاہ کرنا مستعمل ہے
وَرَق تَراشنا
ورق اتارنا، تاش یا گنجفے کا کوئی سا ورق کھیل شروع کرنے کے واسطے اکٹھے پتوں میں سے نکالنا
وَرَق اُڑانا
ورق پھاڑنا نیز برباد کرنا ، تہس نہس کرنا ، پرخچے اُڑانا ۔
وَرَقُ اُتَرنا
ورق اُتارنا (رک) کا لازم ، ورق کے برابر بدن کا لاغری سے گھٹ جانا ۔
وَرَق اُلَٹ جانا
انقلاب آجانا، زمانہ بدل جانا، حالت متغیر ہو جانا (اکثر زمانے کے ساتھ)
وَرَق اُتارنا
کسی چیز سے ورق کے برابر پتلے اور باریک ٹکڑے اُتارنا
وَرْدی بَجنا
صبح یا شام کی نوبت بجنا، نوبت وغیرہ کے ذریعے صبح یا شام ہونے کا اعلان ہونا خاص طور پر بادشاہوں یا رئیسوں کے دروازوں پر صبح یا شام ہونے کا نقارہ بجنا
وَشی کَرَن
منتر یا دواؤں وغیرہ کے ذریعے کسی کو اپنے قابو میں لانے کا علم
وَسِیلَہ بَنانا
ذریعہ بنانا، اہم بات یہ ہے کہ متعدد گمنام شعرا کے ساتھ ساتھ شمالی ہند کے معروف شعرا نے بھی مثنوی کو اظہار کا وسیلہ بنایا
وَسِیلَہ ہونا
ذریعہ ہونا ، راہ یا واسطہ ہونا تخت کے قائم رکھنے کا آپ لوگ قدرتی وسیلہ ہیں
وَسِیلَہ پَیدا کَرنا
کسی کام کے لیے اعانت یا مدد حاصل کرنا ، کسی کو حمایتی یا مددگار بنانا ، ذریعہ نکالنا
وَسِیلَہ پَکَڑنا
مدد چاہنا ، سفارش چاہنا ، سہارا لینا ؛ ذریعہ بنانا ، وسیلہ بنانا ۔
وَسِیع تَر کَرنا
زیادہ وسیع کرنا، وسعت میں اضافہ کرنا، پُرمایہ یا مالا مال کرنا، ترقی دینا، پھیلانا
وَصِیَّت کَرْنا
سفر کو جاتے ہوئے یا مرتے وقت وارثوں کو کچھ سمجھانا یا نصیحت کرنا
وَصل بَننا
وصل نصیب ہونا ، ملاقات کی صورت پیدا ہونا
وَصْل ہو جانا
(تصوف) خدا سے قرب حاصل ہونا، سالک کا واصل بحق ہوجانا
وَصْل کَرنا
ملانا، جوڑنا، آپس میں چسپاں کرنا، باہم پیوست کرنا
وَصلی سِیاہ کَرنا
وصلی پر اتنی مشق کرنا کہ پھر اس میں لکھنے کی گنجائش نہ رہے، بہت لکھنا یا مشق کرنا
وَسواس ڈالنا
برا خیال پیدا کرنا، وہم دلانا، شک و شبہ میں مبتلا کرنا
وَسواس کَرنا
گمان کرنا ، شک کرنا ، اندیشہ کرنا ، فکر کرنا ، تردّد کرنا ، وہم کرنا
وَسواس اُٹھانا
برا خیال پیدا نہ کرنا نیز وسوسہ ترک کرنا، شک و شبہ دور کرنا
وَسواس اُوٹھانا
برا خیال پیدا نہ کرنا نیز وسوسہ ترک کرنا، شک و شبہ دور کرنا
وَطَن چھوڑْنا
اپنے ملک سے مستقلاً چلے جانا ، ترک وطن کرنا ، ہجرت کرنا ، کسی دوسرے ملک میں بس جانا.
وَطَن اِختِیار کَرنا
ترک وطن کے بعد کسی دوسری جگہ رہائش اختیار کرنا، کسی دوسرے شہر میں جا کر آباد ہونا، سکونت اختیار کرنا، توطن کرنا
وَطَن کَرنا
قیام کرنا ، ٹھہرنا ، مقیم ہونا نیز بس جانا ؛ (مجازاً) (دل میں) گھر کرنا۔
وَضْع جھاڑنا
وضع بنانا، وضع کے اظہار میں شدت کرنا، خاکہ اتارنا
وَضْع مِلنا
انداز ملنا، طرز ملنا، وضع قطع کا مشابہہ ہونا
وَضْع نِباہنا
انداز، طرز اور طور طریقے میں فرق نہ آنے دینا، وضع کو قائم رکھنا
وَضْع قائِم کَرنا
پرانے چلن کو اپنائے رکھنا ، روایت کو جاری رکھنا ، ایک سا چلن اختیار کرنا
وَضْع توڑنا
وضع مسلمہ سے انحراف کرنا ، وضع داری کا پاس نہ کرنا
وَظائِف دینا
انعام یا امداد کی صورت میں خصوصی رقم دینا نیز تنخواہ یا اُجرت دینا
وَزارت بنانا
وزیروں کا انتخاب کرنا، اکثریتی جماعت کے اراکین کو وزیر بنانا نیز حکومت تشکیل دینا
وَزن کرنا
(عروض) ایک لفظ کی دوسرے لفظ سے مطابقت کرنا، شعر کے اجزا کو ارکان یا افاعیل سے اس طرح برابر کرنا کہ ساکن کے مقابلے میں ساکن اور متحرک کے مقابلے میں متحرک حرف آئے، تقطیع کرنا
وَظِیفَہ بانْدھنا
بعد از مرگ کسی ملازم کے لواحقین کے لیے ایک مخصوص ماہانہ رقم مقرر کرنا اور ادا کرنا
وَظِیفَہ بَند ہونا
کسی کو کسی مخصوص کام کی انجام دہی کے لیے دی جانے والی رقم نہ دینا، گزارہ روک دینا
وَظِیفَہ بَند کَرنا
کسی کی بعد از ملازمت یا وفات اس کے گھر والوں کو دی جانے والی مخصوص رقم روک لینا
وَظِیفَہ ہونا
ورد ہونا ، ہر وقت زبان پر جاری رہنا ، بار بار پڑھنا ، دہرانا ۔
وَظِیفَہ لینا
کسی طالب علم کا پڑھائی کے لیے وظیفہ حاصل کرنا ؛ امتحان میں اچھے نمبروں سے پاس ہوکر وظیفہ حاصل کرنا نیز ریٹائرمنٹ لے لینا ، ملازمت چھوڑ کر پنشن پر چلے جانا.
وَظِیفَہ پَڑھنا
کسی بات کو زبان سے مسلسل دہرانا، بار بار ذکر کرنا نیز اچھے لفظوں میں یاد کرنا
وَظِیفَہ رَکْھنا
معمول بنا لینا، کسی عمل کو مسلسل کرتے رہنا نیز کسی دعا وغیرہ کا ورد کرتے رہنا
وَزْن دینا
اہمیت دینا ، اہم قرار دینا ؛ وقیع سمجھنا ۔
وَزْن ہونا
۔۱۔ بوجھ ہونا۔ گرانی ہونا ۲۔ متانت ہونا۔ وقعت ہونا ۲۔ تلنا۔ تولا جانا۔
وَزْن کھو بَیٹھنا
بے وزن ہو جانا ، ہلکا ہو جانا نیز قدر کھو دینا ، وقار جاتا رہنا ، بے وقعت ہو جانا ۔
وَزْن نِکالنا
(عروض) نیا وزن ایجاد کرنا ، نئی بحر نکالنا ، شعر کی تقطیع کے لیے نئے اوزان بنانا ۔
وَزْن رَکھنا
۔۱۔ بھاری ہونا ۲۔ باوقعت ہونا۔ وزن کرنا۔ تولنا۔ جانچنا۔ ایک لفظ کی دوسرے لفظ سے مطابقت کرنا۔تحرکات وسکنات میں شعر کے متحرک اور ساکن حروف کو ارکان سے ملانا۔
وَزْن سے گِرنا
مصرعے یا شعر کا بحر سے خارج ہو جانا ، مصرعے کا موزوں نہ رہنا ۔
ویگ آنا
مادّہ جانور کا مستی میں آنا، مادہ جانور کا گرم ہونا،
وِیٹو کَرنا
نامنظور کرنا ، کسی قانون یا قرار داد کو رد کرنا ، مسترد کر دینا ۔
وِفاق قائِم کَر لینا
ایسا طرزِ حکومت بنانا جس میں صوبے یا ریاستیں بطور اکائی شامل ہوں، وفاقی طرز حکومت بنانا، وحدانی طرز حکومت قائم کرنا
وِیرانی ٹَپَکْنا
ویرانہ پن جھلکنا ، سناٹا محسوس ہونا ، ویرانی کے آثار نظر آنا ؛ اُداسی ظاہر ہو
وِلاس کَرنا
مزے اُڑانا ، فرحت و خوشی حاصل کرنا ، حظ اُٹھانا ؛ اختلاط کرنا ، بوس و کنار کرنا
وِراثَت میں مِلنا
ماحول یا تاریخ کی وجہ سے حاصل ہونا، معاشرے یا روایت سے حاصل ہونا، روایتا ًملنا
وِرْد ڈالنا
کوئی کام معمولاً کرنا ؛ معمول بنا لینا ؛ عادت بنا لینا ۔
وِرْد رَکھنا
کسی عمل یا وظیفے کو برقرار رکھنا، (کوئی عمل یا وظیفہ وغیرہ) مقررہ طریقے سے بلا ناغہ پڑھنا
وِرْثے میں آنا
ترکے میں آنا ؛ حصے میں آنا ؛ میراث سے حق پہنچنا ، باپ دادا سے وراثتاً پانا ۔
وِیزا لَگانا
پروانہء راہداری جاری کرنا ، کسی ملک جانے کی اجازت دینا ، پاسپورٹ پر ویزے کی مہر لگانا
وِیزا لینا
تینوں ملکوں کے شہریوں کے لیے ان ملکوں کا ویزا لینے کی پابندی ختم کر دی گئی ۔
وِصال پانا
وصال حاصل ہونا ؛ ملنا ، ملاقات ہو جانا ؛ (تصوف) ذاتِ باری میں محو ہو جانا ، قرب الٰہی حاصل ہونا نیز (احتراماً) کسی بزرگ کا انتقال کر جانا ، کسی نیک ہستی کا رحلت کر جانا
وِشیش
زیادہ ، بہت (رک : بشیش)
وِشواس کھو دینا
اعتبار کھو دینا، بھروسے کے قابل نہ رہنا، لائق اعتبار نہ رہنا
وِسِل دینا
سیٹی بجانا ؛ (روانگی کے وقت) گاڑی وغیرہ کا سیٹی بجانا ۔
وُہ بات حاصِل ہونا
(کسی خاص بات یا مرتبے کی طرف اشارہ) وہ بات ہونا ، وہ عزت ملنا ، وہ مقام حاصل ہونا ۔
وہ تو ہَوّا ہے
نہایت ہیبت ناک اور خوفناک ہے جس سے ڈر لگتا ہے، نہایت بد مزاج ہے کاٹ کھانے کو دوڑتا ہے
ووٹ ڈالنا
بیلٹ پیپر پر اپنی پسند کے امیدوار کے نشان کے آگے مہر لگانا اور اس کو بیلٹ بکس میں ڈالنا
ووٹ پَڑنا
نامزدگی کے کاغذ پر دستخط کر کے ڈالنا، ڈالا جانا
ووٹ بِکْنا
ووٹ یا رائے کی قیمت لگنا ، رائے فروخت ہونا ۔
ووٹ ڈَلوانا
(مجازاً) رائے دینا، حق یا مخالفت میں اظہارِ خیال کرنا، رائے دہی کا حق استعمال کرنا
ووٹ دینا
کسی تجویز کے خلاف یا موافقت میں رائے دینا
ووٹ مانْگنا
کسی کو انتخاب میں کامیاب کروانے کے لیے حمایت طلب کرنا ۔
وُجُود بَخشنا
ظہور میں لانا ؛ وجود دینا ، جسم عطا کرنا ، زندگی بخشنا ۔
وُقُوع میں لانا
عمل میں لانا ، واقع ہونے کا موجب ہونا ، ظہور میں لانا ، کرنا ۔
وُقُوف کَرنا
قیام کرنا، مراد : دورانِ حج عرفات میں ٹھہرنا جو حج کا سب سے بڑا رکن ہے
وُقُوف پَکَڑنا
وقوف پیدا کرنا ، عقل و تمیز سیکھنا ، شعور پکڑنا ؛ سلیقہ سیکھنا
وُسعَت آنا
گنجائش میں ترقی ہونا ؛ دائرہ وسیع ہونا ۔
وُسعَت بَخشنا
وسعت دینا ، دائرہ وسیع کرنا ، (کسی چیز میں) اضافہ کرنا ۔
وُسعَت دینا
بڑھانا، پھیلانا، فروغ دینا، اضافہ کرنا، گنجائش، زیادہ کرنا
وُضُو آنا
وضو کا سلیقہ ہونا، وضو کرنے کا طریقہ معلوم ہونا
وُضُو کَرْنا
نماز کے واسطے بہ طریقِ شرع منہ، ہاتھ، پاؤں وغیرہ دھونا
وُضُو سے ہونا
باوضو ہونا ، وضو کیے ہوئے ہونا ، وضو کی حالت میں ہونا ، وضو ٹوٹا ہوا نہ ہونا ۔
وُضُو تازَہ کَرنا
باوضو ہوتے ہوئے بھی وضو کرنا، دوبارہ وضو کرنا، پہلے وضو کے قائم ہوتے ہوئے دوسرا وضو کرنا
وُضُو ٹَھنڈا ہو جانا
(کنایتہً) ہمت ٹوٹ جانا، جوش یا جذبے کا سرد پڑ جانا، ولولہ جاتا رہنا، ارادہ سست ہونا، نیت بدل جانا، ارادے میں ضعف آجانا
وُضُو ٹَھنڈا ہونا
(کنایتہً) ہمت ٹوٹ جانا، جوش یا جذبے کا سرد پڑ جانا، ولولہ جاتا رہنا، ارادہ سست ہونا، نیت بدل جانا، ارادے میں ضعف آجانا
وُضُو ٹَھنڈے ہو جانا
(کنایتہً) ہمت ٹوٹ جانا، جوش یا جذبے کا سرد پڑ جانا، ولولہ جاتا رہنا، ارادہ سست ہونا، نیت بدل جانا، ارادے میں ضعف آجانا
وُضُو ٹَھنڈے ہونا
(کنایتہً) ہمت ٹوٹ جانا، جوش یا جذبے کا سرد پڑ جانا، ولولہ جاتا رہنا، ارادہ سست ہونا، نیت بدل جانا، ارادے میں ضعف آجانا
وُضُو ٹَھنڈے کَرنا
(کنایتہً) ہمت ٹوٹ جانا، جوش یا جذبے کا سرد پڑ جانا، ولولہ جاتا رہنا، ارادہ سست ہونا، نیت بدل جانا، ارادے میں ضعف آجانا
وُضُو ٹُوٹ جانا
کوئی ایسی صورت پیش آنا (مثلا ًاخراج ریح یا بول وغیرہ) جس سے شرعا ًوضو قائم نہیں رہتا، وضو جاتا رہنا، وضو ختم ہوا، وضو کی حالت باقی نہ رہی، طہارت قائم نہ رہنا
وُضُو ٹُوٹْنا
کوئی ایسی صورت پیش آنا (مثلا ًاخراج ریح یا بول وغیرہ) جس سے شرعا ًوضو قائم نہیں رہتا، وضو جاتا رہنا، وضو ختم ہوا، وضو کی حالت باقی نہ رہی، طہارت قائم نہ رہنا