’’پرندے‘‘ سے متعلق الفاظ
’’پرندے‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
اِقْتِناص
(پرندوں اور چوپایوں کا) شکار کرنا؛ قدرت کی پیدا کی ہوئی چیزوں کو حاصل کرنا.
اُنْڈیل
انڈے سے نکلا ہوا جانور (پرند ، سانپ وغیرہ) ؛ انڈے دینے والی مادہ۔
بَہْنا
(چوپائے سے متعلق) اسقاط ہونا، توہنا
پارْوَت
پہاڑی، جو پہاڑ پر ہو، جو پہاڑ پر پیدا ہوا ہو، جو پہاڑ سے آۓ
پالْوا
پالا ہوا (جانور یا پرند).
پَر پُرْزے نِکالْنا
ترقّی کرنا ، نشو و نما پانا.
پُرْزَہ
(مجازاً) چالاک، ہشیار، شرارتی (چلتا، کے ساتھ).
پوٹھا
آٹے کی لوئی میں پیٹھی بھر کر بنایا جانے والا ایک طرح کا پکوان
پَڑْھنا
(بلند یا آہستہ) زبان سے (اپنا یا کسی اور کا کلام منظوپ یا منثور) ادا کرنا، تلاوت کرنا
پَکْش
پاکھ ، مہینے کا ابتدائی یا آخر کا پندرواڑا.
پَکْشی
پن٘کھ والا، پن٘کھی، پکھیرو، پرند، پنچھی، بازو والا (پرند)
پھُرپھُرانا
پُھر پُھر کرنا ، حرکت کرنا .
پَھڑَکْنا
آرزو مند ہونا ، نہایت مشتاق ہونا .
تَڑا تَڑ
چٹخنے کی آواز، کسی چیز کے ٹوٹنے کی آواز
تَہ مِلانا
(معماری) فرش یا چھت کی سطح کا ڈھال درست کرنا
جَھڑْجَھڑاٹ
(پرندے کے) پر جھاڑنے یا پھڑپھڑانے کا عمل
چَرْخی
(آتشبازی) بارود بھری نڑیوں کا گول چکر یا پہیہ جسے بان٘س وغیرہ پر نصب کرکے شتابہ دکھا کر چھوڑتے ہیں اور ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے آگ کا پہیا گھوم رہا ہے اسے پہلے زمانے میں لڑائیوں میں بھی استعمال کرتے تھے.
چُگائی
چگنے یا چگانے کا فعل، ڈھوروں کو جن٘گل میں چرانے کا کام
چُگْنا
(پرندے کا) دانہ چن چن کر کھانا
چَک
گان٘و کی پڑتی اراضی کا کوئی حصہ جس کو سرکار گان٘و کے رقبے سے خارج کر کے کسی دوسرے شخص کو سند کے ذریعے کاشت اور آبادی کے لیے دے کر مالک بنادے
چَہْچَہا
چہچہانے کا عمل (پرندوں کی) خوش الحانی، نغمہ ریزی
دامی
دام (رک) سے منسوب ؛ قیمتی .
دَسْت آموز
(ہاتھ پر بٹھا کر) تعلیم دیا ہوا، ہلایا ہوا، پالو، پالتو (خصوصاً شکاری پرندہ)
شاہ باز
سفید اور بڑا باز (شكاری پرندہ)، شاہین، بڑا باز
شِکَسْتَہ بال
(پرندہ) جس کے پر و بال ٹوٹ گئے ہوں
شَہْباز
شہباز، باز سے کچھ بڑا شکاری پرندہ، بڑا باز
قَفَس
۱. (پرندوں كا) پنجرا ، كابک .
گھوسْلا
چڑیوں (پرندوں) کا گھاس پھون٘س کا گھر، گھونسلا، نشین
گَھوّا
لاسا یا کپڑا جو کمپے میں باندھا جاتا ہے (پرندوں کو پکڑنے کے لیے مستعمل) .
لُن٘ج مُن٘ج
جس کے بال یا پر نہ ہوں، صفا چٹ ، لنجا، پرندہ
لَنْڈُورا
۔(ھ۔ بفتح اول ونون غنہ) صفت مذکر۔ مونث کے لئے لنڈوٗری۔ ۱۔پرند جس کی دُم نہ ہو۔ ۲۔(کنایۃً) بے یار و مددگار۔
مِنقار
۱ ۔ (پرند کی) چونچ ، ٹھونگ ۔
مُوْذی
(مجازاً) بخیل ، کنجوس ، کننک
مُوَظِفان
وظیفہ کرنے والے ؛ (مجازاً) حمد و ثنا کرنے والے (پرندے) ۔
مُٹّھی چُھوٹ کَرنا
(کبوتر بازی) کبوتر (یا کسی اور پرند) کو مٹھی میں لے کر اوّل روز مکان پر سے دوسرے دن ذرا دور سے اور چار دن کے بعد پانچ چھ قدم کے فاصلے سے چھوڑنا
نَقّار
نقارہ کی تخفیف، مرکبات میں مستعمل، جیسے: نقارچی، نقارخانہ وغیرہ
وُقُوع
(لفظا ً) اپنی جگہ سے گرنا، (پرندے کا) نیچے آنا
ڈَینا
پنکھ، پر، بازو (پرندوں کے لیے مستعمل)
ہَم صَفِیر
باہم مل کر گانے والے، ہم رنگ، ہم آوا ، ہم جنس، ہم زبان، ہم خیال، ہمدم، رفیق، ساتھی
ہُمائی
ہما (پرندہ) سے منسوب یا متعلق ؛ (کنایتہ) خوش قسمت.