تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"طُوطی" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں طُوطی کے معانیدیکھیے
- Roman
- Urdu
طُوطی کے اردو معانی
اسم، مؤنث
-
ایک خوش آواز چڑیا، جو توت کے موسم میں دکھائی دیتی اور اسے شکر و شہتوت بہت رغبت سے کھاتا ہے، اہل فارس طوطے کو بھی طوطی کہتے ہیں، طوطک، طوطا، طوطی
مثال • گھر کے برآمدے میں شہتیر سے ملحقہ ایک چھوٹے سے سوراخ میں ایک طوطا اور طوطی بہار کی چھٹیاں منانے آئے ہوئے ہیں
مثال • اہل دہلی اس کو مذکر بولتے ہیں، عرب نے اس کا املا 'ت' کو 'ط' سے بدل کر طوطی کر لیا ہے
- با لسان شخص، فصیح
- شہرت، ناموری، دھوم
اسم، مؤنث
- گاڑی کا ہارن، بھونپو
Urdu meaning of tuutii
- Roman
- Urdu
- ek Khushaavaaz chi.Diyaa, jo tot ke mausam me.n dikhaa.ii detii aur use shukr-o-shahtuut bahut raGbat se khaataa hai, ahal faaras tote ko bhii tuutii kahte hain, to tak, tota, tuutii
- baa lasaan shaKhs, fasiih
- shauhrat, naamavrii, dhuum
- gaa.Dii ka haurn, bhonpo
English meaning of tuutii
तूती के हिंदी अर्थ
संज्ञा, स्त्रीलिंग
-
छोटी जाति का शुक या तोता जिसकी चोंच, पीली, गरदन बैंगनी और पर हरे होते हैं, कनेरी नाम की छोटी सुंदर चिड़िया जो कनारी द्वीप से आती है और बहुत अच्छा बोलती है, इसे लोग पिंजरों में पालते हैं, मटमैले रंग की एक छोटी चिड़िया जो बहुत सुंदर बोलती है, मैना, सारिका, शुक, तोता, जो ‘तूत’ बहुत खाता है
उदाहरण • घर के बरामदे में शहतीर से मुलहक़ा एक छोटे से सुराख़ में एक तोता और तूती बहार की छुट्टियाँ मनाने आए हुए हैं
- वाकपटु, वागमि
- प्रसिद्ध, धूम
संज्ञा, स्त्रीलिंग
- गाड़ी का हॉर्न, भोंपू
طُوطی کے مرکب الفاظ
طُوطی سے متعلق محاورے
طُوطی سے متعلق کہاوتیں
طُوطی کے قافیہ الفاظ
طُوطی سے متعلق دلچسپ معلومات
طوطی بعض کا قول ہے کہ اس پرندے کا نام واحد حالت میں مذکر ہے، لیکن جمع کی حالت میں مؤنث۔ امداد علی بحر کا شعر ہے ؎ سحر کی باتیں ہیں غنچہ سا دہن گل ہوگیا طوطی روے مخطط صاف بلبل ہوگیا غالب نے اپنے مکتوب مورخہ ۸ دسمبر ۳۶۸۱ میں میرمہدی مجروح کو لکھا ہے: طوطی بولتا ہے۔ بلبل بولتی ہے۔ امداد علی بحر ہی نے جمع کی حالت میں مؤنث باندھا ہے ؎ آئینہ ہوتا ہے منھ دیکھ کے پانی پانی طوطیاں ہوتی ہیں سن کر تری تقریر سفید بحر کے دیوان ’’ریاض البحر‘‘ مطبوعہ لکھنؤ، ۸۶۸۱ میں یہ شعر یوں درج ہے ؎ آئینہ ہوتا ہی منھ دیکھ کی پانی پانی طوطیاں ہوتی ہیں سن کر تری تقریر سفید یہاں چونکہ چھوٹی ی اور بڑی ے کی کتابت میں فرق نہیں کیا گیا ہے، اس لئے ممکن ہے کہ بحر نے ’’طوطیاں ہوتے ہیں‘‘ لکھا ہو۔ نظیراکبر آبادی نے البتہ صاف مؤنث لکھا ہے ؎ بولے جو شوم بھڑوا مار اس کے سر پہ جوتی دو دن تو دوستوں میں بلوا لے اپنی طوطی اس سے اس قول کی تردید ہوجاتی ہے کہ واحد کی حالت میں یہ لفظ مذکر ہے۔ ’’صاحب آصفیہ‘‘ نے اسے صرف مذکر لکھا ہے، لیکن نظیر کی سند کے ساتھ کہا ہے کہ آج کل لوگوں کی زبان پر مؤنث ہی ہے۔ لیکن نظیر کے سوا جتنے شعر انھوں نے نقل کئے ہیں سب میں یہ مذکر ہی بندھا ہے۔ عبد الرشید نے مثالوں سے ثابت کیا ہے کہ ولی اور سودا نے اسے مؤنث باندھا ہے۔ شان الحق حقی نے اسے مذکر بتایا ہے اور آج کے زمانے میں یہی درست ہے اور یہ قول اب درست نہیں کہ جمع کی حالت میں یہ لفظ مؤنث ہے اور واحد کی حالت میں مذکر۔
ماخذ: لغات روز مرہ
مصنف: شمس الرحمن فاروقی
تلاش کیے گیے لفظ سے متعلق
طُوطی
ایک خوش آواز چڑیا، جو توت کے موسم میں دکھائی دیتی اور اسے شکر و شہتوت بہت رغبت سے کھاتا ہے، اہل فارس طوطے کو بھی طوطی کہتے ہیں، طوطک، طوطا، طوطی
طُوطیِ نَقّارْ خانَہ
وہ طوطی جس کی آواز نقّارے کے شور میں دب کر رہ جائے ؛ (کنایۃً) ایسا شخص جس کی فریاد سننے والا کوئی نہ ہو.
طُوطیِ پَسِ آئِینَہ
(کنایۃً) وہ شخص جو آئینے کے پیچھے بیٹھ کر طُوطی کو بولنا سِکھائے (طوطی اس شخص کی آواز کو آئینے میں نظر آنے والے اپنے عکس کی آواز سمجھ کر اس کی نقل کرتا ہے اور اس طرح سکھانے والے کی مرضی کے مطابق بولنے لگتا ہے) کسی تحریک یا کام کے پیچھے کسی کا ہاتھ ہونا.
طُوطی را با زاغے ہَم قَفَس کَردَنْد
(فارسی کہاوت اُردو میں مستعمل) طوطی اور کوّے کو ایک جگہ بند کر دیا ہے ؛ (کنایۃً) خوبصورت کی بدصورت سے شادی کر دی ہے.
طُوطی کی آواز نَقّار خانے میں کوئی نَہِیں سُنْتا
بہت شور و غل میں کمزور آواز کو کوئی نہیں سُن سکتا ، بڑے آدمیوں کی رائے کے سامنے چھوٹے آدمی کی رائے پر کوئی توجہ نہیں دیتا ہے ؛ بہت سے آدمیوں کے آگے ایک آدمی کی نہیں چلتی.
طُوطی را با زاغے دَر قَفَس کَردَنْد
(فارسی کہاوت اُردو میں مستعمل) طوطی اور کوّے کو ایک جگہ بند کر دیا ہے ؛ (کنایۃً) خوبصورت کی بدصورت سے شادی کر دی ہے.
نَقّار خانَہ میں طُوطی کی آواز کَون سُنْتا ہے
بڑے آدمیوں میں چھوٹے کی آوازبے اثر رہتی ہے ؛ بہت سے آدمیوں کے آگے ایک کی نہیں چلتی ؛ طاقت وروں میں کمزوروں کی طرف کوئی توجہ نہیں دیتا ۔
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
farefta
फ़रेफ़्ता
.فَریفْتَہ
charmed, fascinated, enamoured of, infatuated (with)
[ Krishn ki bansuri sun kar Gokul ke bashinde farefta ho gaye ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
'aalamii
'आलमी
.عالَمی
international, worldwide, global, worldly, mundane
[ Technic mein taraqqi aalami satah par badi tez-raftari se ho rahi hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
qavaaniin
क़वानीन
.قَوانِین
canons, rules, laws, ordinances, statutes
[ Aajkal kuch log sarkari qavanin ki khilaf-varzi khub dhadalle se kar rahe hain ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
san'atii
सन'अती
.صَنْعَتی
industrial, artistic
[ Be-rozgari dur karne ke liye logon ko san'ati talim di jani chahiye ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
bohraan
बोहरान
.بُحْران
crisis, critical situation
[ Hadsati fund qahat, zalzale waghaira jaise daf'atan aane wale bohran ke liye hota hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
sehr
सेहर
.سِحْر
magic, sorcery
[ Jadugar ne apne fann-e-sehr ka istemal karke Jawed ko apne qabu mein kar liya ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
inqilaab
इंक़िलाब
.اِنْقِلاب
revolution, vicissitude, change of rule
[ Pahli aalami jang ke baad Europe mein san'ati inqilab aaya ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
aazmaa.ish
आज़माइश
.آزْمائِش
trial, test, proof, essay
[ Sachche dost ki aazmaish mushkil waqton mein hoti hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
naagahaanii
नागहानी
.ناگَہانی
unexpected, accidental, sudden occurrence
[ Nagahani haadsat se nimatne ke liye har aspatal mein nagahani ward hua karta hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
KHvaahish
ख़्वाहिश
.خواہِش
desire, wish, will
[ Zaruri nahin ki insan ki har ek khwahish puri ho ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
"10 words down, endless possibilities ahead! 🚀📖"
Tune in tomorrow for the next 'Word of the Day' and elevate your language game!
"Unlock a world of Urdu words at your fingertips!"
تازہ ترین بلاگ
رائے زنی کیجیے (طُوطی)
طُوطی
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
اطلاعات اور معلومات حاصل کرنے کے لیے رکنیت لیں
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔