اُڑ چَلْنا
بدچلن ہونا، بد کرداری اختیار کرنا، آوارہ ہونا، اترانا
اُڑ جانا
بے اوسان ہو جانا، کسی بات کی سدھ نہ رہنا، مدہوش ہو جانا، پریشان ہو جانا، حواس گم ہو جانا
اُڑ کَر لَگْنا
(بیماری کا) ایک سے دوسرے تک پہنچ کر اس کہ متاثر کرنا ، (مجازاً) کسی خوبی یا برائی کا ایک سے دوسرے تک اس طرح پہنچتا جیسے متعدی بیماری لگ جاتی ہے.
اُڑا پِھرنا
نچلا نہ بیٹھنا، پھرتے رہنا، جلد جلد یا عالم پرواز میں گشت کرنا
اُڑْنا بیچْنا
بے مصرف کام کرنا ، لاحاصل مشغلہ اختیار کرنا ، ذِلّت آمیز کاروبار کرنا ؛ دھوکا دینا.
اُڑْتی چِڑیا پَہْچانْنا
دور کی بات تاڑ لینا، آثار اور قیافے سے بھانپ لینا، کسی کے دل کی بات سمجھ لینا، نہایت ہوشیار اور چالاک ہونا (دانائی یا فراست ظاہر کرنے کے لیے مستعل)
اُڑْتی چِڑْیا پَکَڑْنا
دور کی بات تاڑ لینا، آثار اور قیافے سے بھانپ لینا، کسی کے دل کی بات سمجھ لینا، نہایت ہوشیار اور چالاک ہونا (دانائی یا فراست ظاہر کرنے کے لیے مستعل)
اُنگْلی توڑْنا
انگلیاں چٹخانا، انگلیوں کے جوڑ اس طرح سے دبانا یا توڑنا کہ اس سے چٹ کی آواز نکلے
اُنگْلِیاں چَمْکانا
(عورتوں، زنانوں یا مسخروں کا باہم لڑتے وقت غرور اور شیخی وغیرہ سے) ہاتھ اٹھا کر انگلیاں ادھر ادھر چلانا
اُنگْلِیاں مَٹْکانا
(عورتوں، زنانوں یا مسخروں کا باہم لڑتے وقت غرور اور شیخی وغیرہ سے) ہاتھ اٹھا کر انگلیاں ادھر ادھر چلانا
اُنگْلِیاں نَچانا
(عورتوں، زنانوں یا مسخروں کا باہم لڑتے وقت غرور اور شیخی وغیرہ سے) ہاتھ اٹھا کر انگلیاں ادھر ادھر چلانا
اُنگْلِیاں توڑْنا
انگلیاں چٹخانا، انگلیوں کے جوڑ اس طرح سے دبانا یا توڑنا کہ اس سے چٹ کی آواز نکلے
اُبال کرنا
گرمی یا آگ کی حرارت سے سیال چیز کا اوپر اٹھنا، جوش کھانا
اُبَل پَڑنا
۲. بے اختیار بول اٹھنا ؛ برس پڑنا ، طیش میں آکر باتیں سنانا ، آپسے سے باہر ہو جانا .
اُبَٹْنا کھیلنا
دولھا دلھن کے اُبٹن لگائے جانے کے موقع پر لڑکے والوں کا ہنسی دل لگی میں ایک دوسرے کے منہ یا بدن پر اُبٹن مل دینا
اُبْٹَنْ کھیلنا
دولھا دلھن کے اُبٹن لگائے جانے کے موقع پر لڑکے والوں کا ہنسی دل لگی میں ایک دوسرے کے منہ یا بدن پر اُبٹن مل دینا
عُبُور درِیائے شور کَرْنا
(قانون) کالے پانی بھیجنا، بطور سزا کسی شخص کو جزیرۂ انڈمان بھیج دینا، عمر قید کی سزا دینا (خلیج بنگال میں انڈمان کی آب و ہوا بہت خراب ہے اسکا دارالسطنت پورٹ بلیر ہے انگریزوں کے دورِ حکومت میں جس کو سخت سزا دینا ہوتی تھی اسکو وہاں بھیج دیتے تھے، عرفِ عام میں اس کو کالا پانی کہتے ہیں)
عُبُور ہونا
کسی چیز پر حاوی ہونا، مہارت حاصل ہونا، تخصص حاصل ہونا
عُبُور کَرْنا
۲. دریا پر سے پار اُترنا ، پُل پر سے گزرنا ، دریا کو پار کرنا .
اُچاپَت اُٹْھنا
ادانی کے مقرر و معین وعدے اور سمجھوتے پر قرض سودا لیا جانا ۔
اُچاٹ ہونا
اکتا جانا، اوب جانا، دل نہ لگنا، من اور دل اچاٹ ہونا
اُچاٹ کَرنا
ہٹانا، دور رکھنا (طبیعت وغیرہ کو کسی طرف سے)
اُچَھل پَڑْنا
(خوشی وغیرہ کے مارے) بیٹھے سے اٹھ کھڑا ہونا، نیم قد اٹھ کھڑا ہونا، کود پڑنا یا دفعۃً اچکنا
اُداسا کِھینچْنا
تنہائی میں بیٹھ کر حبس دم کرنا، (عبادت کے طورپر) گوشہ گیرہونا، ہر طرف سے قطع تعلق کر کے ایک طرف دھیان لگانا، یک سو ہونا
اُداسا لَگانا
بوریا بسترجمانا، کسی جگہ جاکر بسنا اور زندگی گزارنا
اُداسی بَرَسْنا
ایسی فضا ہونا جس سے دل کوغم رنج افسردگی ویرانی یا بیزاری محسوس ہو، غمگینی افسردگی یا بے رونقی کا سماں ہونا.
اُداسی چھانا
حزن، ملال، افسردگی اور پژمردگی کا مسلط ہونا، اُداسی برسنا، غمگین ہوجانا
اُڈُّو ہونا
رسوا، بدنام یا نکو ہو جانا، (اکثر اڈو، کی تکرار کے ساتھ)
اُف کَرنا
احساس تکلیف میں آہ بھرنا، درد و کافت میں من٘ھ سے اف کہنا
اُف نَہ کَرْنا
انتہائی ضبط کرنا، ایک حرف نہ کہنا، شکایت تک زبان پر نہ لانا
اُفْتاد پَڑْنا
(ماحول یا تربیت وغیرہ سے) اٹھان ہونا، بنیاد قائم ہونا، عادت ہو جانا
اُگَل آنا
نگلی ہوئی چیز کا من٘ھ یا حلق سے باہر آنا .
اُگْلا پَڑنا
: (کسی چیز کا) ذاتی لچک ور ابھار یا ظرف کی تنگی کی وجہ سے سما نہ سکنا اور باہر نکل آنا یا ابھر کر نظر آنا .
اُجالا ہونا
روشن ہونا، روشنی آنا، صبح ہونا، رات ختم ہوکر دن طلوع ہونا
اُلَٹ آنا
کسی جگہ آدمیوں کا کثرت سے اکھٹا ہوجانا، انبوہ کا جمع ہوجانا
اُلیل کَرنا
مرغی کے پٹھوں کا چلتے چگتے بطور عادت آپس می ایک دوسرے کے ساتھ دو دو چونچیں کرنا ، جھڑپنا ، مڈ بھیڑ کرنا
اُلفَت ہونا
محبت ہونا، لگاؤ ہونا، پیار ہونا، دلچسپی ہونا
اُلُّو بولنْا
نحوست برسنا، ویرانی چھا جانا، کسی جگہ کا اجاڑ ہو جانا
اُلْٹے گَدھے پَر چَڑھانا
سخت سزا دینا اور تذلیل کرنا (زمانہ قدیم میں ایسے موقع پر مجرم کا سر منڈوا کر، منہ کالا کر کے گدھے کی دم کی طرف اس کا منہ کرتے اور ساری بستی میں پھراتے تھے)
اُلْٹے کانٹے تولنا
تولتے وقت ترازو کا کانٹا پیچھے کی طرف جھکا دینا، کنایہ: کم تولنا، ڈھاڑی مارنا
اُلْٹی ہَوا چلنا
رسم و رواج معمول یا حق و انصاف کے خلاف باتوں اور کاموں کا مقبول ہونا
اُلْٹی پَڑنا
دوسرے کو نقصان پہنچانے کی کوشش میں خود نقصان اٹھانا.
اُلْٹی سِیدھی پَڑنا
(مستقبل میں) حادثہ پیش آنا، مصیبت میں پھنسنا، مصیبت کا خطرہ پیدا ہونا (خوف و خطر کے کام سے روکنے کے موقع پر مستعمل)
اُلْٹی سُنانا
(کسی کو) غیر معقول بات کہنا ، (مجازاً) برا بھلا کہنا.
اُلُش فَرمانا
کھانے وغیرہ میں سے تھوڑا سا چکھنا یا پینا، کھانا یا پینا
اُلُش کَرنا
کھانے وغیرہ میں سے تھوڑا سا چکھنا یا پینا، کھانا یا پینا
عُمْر آنا
زندگی کی خاص مدّت گزرجانا ، سن و سال ہونا .
عُمْر بڑی ہونا
عمر زیادہ ہونا، جب کسی کا ذکر ہورہا ہو اور وہ آجائے تو کہتے ہیں
عُمْر بَسَر کرنا
عمر کاٹنا ، جوں توں کرکے دن پورے کرنا ، عمر گزارنا ، عمر کو انجام پر پہنچا نا .
عُمْر بِیتْنا
عمر کٹنا ، عمر گزرنا ، زندگی کے دن دھیرے دھیرے ختم ہونا .
عُمْر بِتانا
بے لطفی سے دن پورے کرنا، زندگی گزارنا، زندگی کے دن پورے کرنا، عمر بسر کرنا
عُمْر ہونا
زندگی کٹنا ، جیون بیتنا ، زندگی گزرنا .
عُمْر کاٹْنا
زندگی گزارنا ، زندگی کے دن پورے کرنا ، عمر بسر کرنا .
عُمْر کَھپانا
کسی مقصد یا کام کے لیے زندگی بسر کرنا ، کسی لگن میں زندگی بِتا دینا .
عُمْر کھینا
زندگی خوش و ناخوش بسر کرنا ، محنت و مشقت اور حوادث و خطرات میں زندگی گزارنا .
عُمْر لانا
مقررہ زمانۂ حیات کے ساتھ پیدا ہونا ، معینہ مدتِ عمر کے ساتھ دنیا میں آنا .
عُمْر تَلْخ ہونا
زندگی بے مزہ ہونا ، زندگی بے لطف ہو نا ، زندگی کا نا خوشگوار ہونا .
عُمُود نِکالْنا
کسی خط مستقیم پر زاویہ قائمہ بناتے ہوئے طولاً خط مستقیم کھینچنا
اُپْلے چُنْنا
جنگل میں چلتی پھرتی گایوں بھینسوں کا سوکھا گوبر بیننا/اکٹھا کرنا ، ارنے اپلے اٹھا اٹھا کر جمع کرنا .
اُپْلے پاتْھنا
گوبر کو ہاتھ سے تھپکی دے دے کر اپلے گھڑنا ، اپلے بنانا .
عُقْدَہ حَل ہونا
گرہ کھلنا، مشکل دور ہونا، پیچیدہ مسئلہ سمجھ میں آجانا، سراغ ملنا
عُقْدَہ پانا
معاملے کو سمجھ لینا، بات کی تہ تک پہنچ جانا، راز کو پالینا
اُسْتُرَہ گُھلانا
استرے کی دھار کو چموٹے یا ہاتھ پر ہلکا ہلکا گھسّا لگا کر چکنانا جس سے اس کی دھار میں تیزی آجائے .
اُسْتُرَہ لینا
ناف کے نیچے کے بال صاف کرنا ، موے زہار مونڈنا ، پاکی لینا .
اُسْتُرَہ اُتارنا
ختنہ ہو جانے کے بعد حجام کا بچے کی مسلمانی (عضو مخصوص) پر سے استرے کو صدقہ کرنا .
اُصُول تَرْک کَرنا
بنیادی باتوں کو ترک کردینا، لوازمات سے الگ ہوجانا، کلیات و مسلمات کا خیال نہ رکھنا
اُتانے پَڑْنا
(غرور سے) آپے میں نہ رہنا ، جامے سے باہر ہونا، مغرور ہو جانا.
اُتارے ہونا
پیدل ہو کر جنگ کے لیے تل جانا، مقابلے کے لیے میدان میں آجانا .
اُتَرتا کرنا
مطالبہ کرنا ، مانگنا بار بار مانگنا یا طلب کرنا
اُٹھانا
(پانی یا تری کو) جذب کرنا، کھینچنا
اُتَھل پَڑْنا
ابل جانا ، پھولنا ، (مجازاً) اوچھا پن دکھانا ، حد سے باہر ہونا ۔
اُٹْھنا
۔ (کسی امر کا) برداشت ہونا ، جھیلا جانا ، گوارا کیا جانا ۔
اُونچا چَڑھنا
بلند پروازی کرنا، (تخیل کا) مقام بلند تک پہنچنا، ایسی بات کہنا جس تک عام اذہان نہ پہنچ سکیں
اُونچا چَڑنا
بلند پروازی کرنا، (تخیل کا) مقام بلند تک پہنچنا، ایسی بات کہنا جس تک عام اذہان نہ پہنچ سکیں
اُونچا جانا
بلند پروازی کرنا، (تخیل کا) مقام بلند تک پہنچنا، ایسی بات کہنا جس تک عام اذہان نہ پہنچ سکیں
اُوْنْچ نِیچ دِکھانا
. معاملے کے نشیب و فراز سے باخبر کرنا ، نیک و بد یا نفع اور نقصان سے آگاہ کردینا .
اُوپَر چھانا
مقابلے میں حاوی ہونا، قابو یافتہ ہونا، حریف کو دبا لینا
اُوپَر کی سُوجْھنا
(کسی بات کا) وہ انجام نظر آنا جو عام طور سے سمجھ میں نہ آئے، دور رس نتیجہ سمجھ میں آنا
اُورے پُورے ہونا
(سائنس وغیرہ کا) حد اعتدال پر نہ ٹھرنا، اپنی جگہ قائم نہ رہنا، قابو سے باہر ہونا
عُذْر لانا
عذر تلاش کرنا، حجّت یا دلیل پیش کرنا، حیلہ بہانہ کرنا
عُذْر داری ہونا
(قانون) عذرداری کرتا (رک) کا لازم ، اعتراض کی درخواست پیش ہونا.
عُذْر داری کَرْنا
(قانون) ایسی درخواست پیش کرنا جس میں کسی معاملے پر اعتراض کیے گئے ہوں
عُذْر تَراشا
بہانہ کرنا ، حیلہ تراشنا ، عذر پیش کرنا ، دلیل دینا.