زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ

محفوظ شدہ الفاظ

سَیراب

فیضیاب، بافیض

سُکُونِ قَلْب

دل کا اطمینان، طمانینت، آسودگی

خِلْقِیَّہ

جبلی، فطری، خلقی

کِھسیانی بِلّی کَھمبا نوچے

جسے غصہ آرہا ہو وہ دوسروں پر اپنی جھلاہٹ اتارتا ہے، بے بسی میں آدمی دوسروں پر غصہ اتارتا ہے، شرمندہ شخص دوسروں پر اپنی شرمندگی اتارتا ہے، کمزور کی جھنجھلاہٹ

سُرُور

دل و دماغ کی شگفتگی یا سکون بخش کیفیت، خوشی، فرحت، انبساط، کیف، سرشاری

بے حِجابی

بے پردہ ہونا، بے پردگی، گھونگھٹ اٹھا دینا، کھلے بندوں پھرنا (عورت کا)

شَرِیکِ حَیات

زندگی کا رفیق یا ساتھی، مراد: عموماً بیوی یا شوہر

مَشْوَرَت

آپس میں سوچ بچار، صلاح یا رائے کا تبادلہ کرنا، صلاح، مشورہ، کنگاش، باہمی تجویز

سِتَم گَر

(عموماً شعرو شاعری میں) معشوق، محبوب

کوشِش

سعی، دوڑ دھوپ، جدوجہد، محنت، قصد(کرنا کے ساتھ)

بے نِیاز

جو کسی شخص کا محتاج نہ ہو، بے پروا، قاطمع، بے غرض، مستغنی

دِید کے قابِل

دیکھنے کے لائق ، دیدنی

قابِلِ دِید

دیکھنے سے تعلق رکھنے والا، دیدنی

آٹھ بار نَو تیوہار

عیش و آرام کا شوق ایسا بڑھا ہوا ہے کہ زمانہ اور وقت اس کو کفایت نہیں کرنے دیتا

چَمَنِسْتان

ایسا باغ جہاں پھول کثرت سے ہوں، ایسی جگہ جہاں دور تک پھول ہی پھول اور سبزہ سبزہ نظر آئے، گلزار، گلستان، باغ، پھولوں کا قطعہ، سبز کھیت

عَوْرَت

بیوی، زوجہ، اہلیہ، گھر والی

طاغُوت

گمراہ، سرکش، شیطان (جو خدا سے منحرف ہو اور گمراہ کرے)

مَن بھاوَن

جو دل کو اچھا معلوم ہو، جو دل کو بھلا لگے، دلچسپ، دل پسند، پسندیدہ، مرغوب خاطر

دادْرا

موسیقی میں ایک قسم کا چلتا نغمہ، ایک قسم کا گان، ایک تال

مَزدُور

اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش

ہندوستانی محاورے اور ضرب الامثال

ضرب الامثال کی فہرست

نتائج

زَنگ آنا

زن٘گ لگنا، دھات پر میل جمنا، آئینے وغیرہ میں ہلکے رن٘گ کی سبزی دوڑ جانا

زَنگ بَیٹْھنا

آئینے وغیرہ پر میل جمع ہونا

زَنگ چَڑْھنا

(مجازاً) کہنہ ہونا

زَنگ چُھڑانا

زن٘گ ہٹانا ، لوہے وغیرہ کا میل صاف کرنا ، زن٘گ دُور کرنا.

زَنگ دُھلنا

زن٘گ دُور ہونا، آلُودگی صاف ہونا

زَنگ ہونا

کدورت ہونا

زَنگ کا کھا جانا

زن٘گ کا لوہے وغیرہ کو بوسیدہ اور ناکارہ کردینا ، ازکار رفتہ کردینا.

زَنگ لَگانا

لوہے و غیرہ پر زن٘گ جمانا

زَنگ لَگْنا

لوہے و غیرہ پر زن٘گ جمنا

زَنگ نِکَلْنا

زن٘گ دُور ہونا، زن٘گ صاف ہونا

زَنگ توڑْنا

میل صاف کرنا، زنگ دُور کرنا

زَنگا زوری ہونا

کشمکش ہونا ، زور آزمائی ہونا.

زَنگار بَندْھنا

زَن٘گ چڑھنا

زَنگار باندْھنا

زَن٘گار بندھنا (رک) کا متعدی.

ضَاْئِعْ ہُوْنَا

فوت ہونا، مارا جانا

ضَاْئِعْ کَرْنا

بے کار اور نکما کرنا

زائِچَہ لِکْھنا

علم نجوم کے ذریعے جنم پتری پر کسی کے حالات تحریر کرنا

زائِچَہ بَنانا

رمل کی شکلیں کھینچنا

زایِچَہ بَنانا

جنم پتری تیار رنا

زائِچَہ کَرنا

جنم پتری تیار کرنا

زائِچَہ کِھینْچْنا

رمل کی شکلیں بنانا

زایِچَہ لِکْھنا

علم نجوم کے ذریعے جنم پتری پر کسی کے حالات تحریر کرنا

زایِچَہ مِلْنا

دو شخصوں کی قسمتوں کا ایک سا ہونا

زائِچَہ مِلنا

دو شخصوں کی قسمتوں کا ایک سا ہونا

زائِل ہونا

دور ہونا، مٹا ہونا، معدوم ہونا

زائِل کَرنا

دور کرنا، مٹا دینا

ذَائِقَہ بَدَلْنا

لذت میں فرق آنا، مزے میں تبدیلی آنا

ذَائِقَہ چَکھانا

ذرا سی کوئی چیز کھانے کے لئے دینا، مزہ چکھانا

ذَائِقَہ چَکْھنا

مزہ چکھنا، لذت حاصل کرنا، لطف اٹھانا

ذَائِقَہ دینا

مزہ دینا، لطف دینا

ذَائِقَہ دُرُسْت کَرنا

ذائقے کی کمی کو پورا کرنا .

ذَائِقَہ کھو دینا

مزہ باقی نہ رکھنا، لذت مٹا دینا

ذَائِقَہ کُھلْنا

مزہ معلوم ہوجانا ، لذت کا احساس ہو جانا.

ذَائِقَہ لینا

مزہ لینا، مزے کی چیز کھا کر لطف اٹھانا، چٹخارے بھرنا، لذّت حاصل کرنا

ذَائِقَہ مِلنا

لذّت پانا، لطف حاصل ہونا

ذَائِقَہ پَڑْنا

واسطہ پڑنا ، شناسائی ہونا.

ذَائِقَہ پانا

لذت حاصل ہونا، لطف اندوز ہونا

ذَائِقَہ ٹَپَکْنا

مزے دار دکھائی دینا

ذَائِقَہ اُٹھانا

مزہ لینا، لطف اٹھانا

ضابِطَہ بَرَتْنا

دستور رواج کے مطابق کارروائی کرنا، قانون پر چلنا

ضابِطَہ توڑْنا

قاعدے یا دستور کی خلاف ورزی کرنا، بے قاعدگی کرنا، انحراف کرنا

ضابِطَۂ تَحْرِیر میں لانا

لکھنا، قلم بند کرنا

ضَعْف آنا

غش آنا، بے ہوش ہو جانا

زَعْفَران کا کھیت دیکھ آنا

بہت ہنسنا، بہت خوش ہونا

زَعْفَران کا کھیت دیکْھنا

بہت ہنسنا، بہت خوش ہونا

زَعْفَرانی ہونا

زرد ہونا، پیلا ہونا، پیلا پڑنا

زَعْفَران زار بَنْنا

کسی محفل میں قہقہے بلند ہونا

زَعْفَران زار بَنانا

(مجازاً) پُر رونق بنانا، چہل پہل کی محفل بنانا.

زَعْفَران زار ہونا

خوف سے زرد پڑ جانا

ظاہِر اَور باطِن میں فَرْق ہونا

ظاہر میں کچھ، باطن میں کچھ اور ہونا، زبان پر کچھ دل میں کچھ ہونا

ظاہِر بَنائے رَکْھنا

ظاہر آراستہ رکھنا ، ظاہر میں آراستہ پیراستہ رہنا ، ٹیپ ٹاپ رکھنا ، ٹھاٹ بنائے رکھنا.

ظاہِر ہونا

واضح ہو جانا، افشا ہونا، کھلنا

ظاہِر کَرْنا

چھپی ہوئی چیز، بات یا راز سے پردہ اٹھا دینا، کھولنا، افشا کرنا، دکھانا، راز ظاہر کرنا، تشریح کرنا، وضاحت کرنا، مطلب ظاہر کرنا

ظاہِر نیک باطِن خَراب ہونا

دیکھنے میں سیدھا مگر دل کا بُرا ہونا

ظاہِر پَر جانا

ظاہری حال دیکھ کر دھوکا کھانا.

ظاہِر باطِن ایک سا ہونا

شریف ہونا، دل اور زبان کا موافق ہونا

ظاہِر باطِن یَکْساں ہونا

شریف ہونا، دل اور زبان کا موافق ہونا

ظاہِر داری بَرَتنا

دکھاوے کی باتیں کرنا، تکلُّف برتنا، نمود کرنا

ظاہِر و باطِن ایک سا ہونا

قول وعمل میں مطابقت ہونا، رن٘گ و اثر میں یکسانی ہونا، خارجی اور داخلی صورتوں کا ایک ہونا، دل اور زبان کا یکساں ہونا، ظاہر باطن یکساں ہونا

ضامِن بَنانا

کسی کو اپنا ذمّہ دار یا کفیل مقرر کرنا

ضامِن ڈالْنا

ذمّہ دار یا کفیل بنانا.

ضامِن دینا

کسی کو اپنا کفیل یا ذمّہ دار بنا کر پیش کرنا

ضامِنی میں دینا

سپردگی میں دینا

ضامِنی پَر چھوڑنا

ضمانت یا ذمّہ داری پر رہا کرنا

زانُو بَدَلْنا

بیٹھے ہوئے کھڑے زانو کو نیچا کرنا اور نچلے زانو کو کھڑا کرنا (خواہ تکان کے باعث یا اضطراب کے سبب یا پھر یُونہی)

زانُو دَبانا

ٹوکنے اور روکنے کے لیے کسی کے زانُو کو دبانا ؛ اُٹھنے سے روکنا.

زانُو جَمانا

گھوڑے پر جم کر بیٹھنا یا پٹری جمانا

زانُو کے تَلے دابْنا

کسی کی چھاتی پر زانو رکھ کر سارے بدن کا زور دینا تاکہ جنبش نہ کرسکے، دبوچنا، قابو کرنا

زانُو کے تَلے دَبانا

کسی کی چھاتی پر زانو رکھ کر سارے بدن کا زور دینا تاکہ جنبش نہ کرسکے، دبوچنا، قابو کرنا

زانُو مَسَلنا

سواری میں گھوڑے کو دونوں طرف سے زانوؤں سے رگڑنا تاکہ تیز چلے

زانُو میں مَسَلْنا

سواری کرتے وقت گھوڑے کو دونوں طرف سے زانُؤوں سے رگڑنا تاکہ وہ تیز دوڑے

زانُو پَر ہاتھ مارْنا

تعجب کرنا، حیرت زدہ ہونا نیز تاْسّف یا حسرت کے سبب ران پر ہاتھ مارنا

زانُو پَر سَر ہونا

فِکر مند ہونا

زانُو پَر سَر جُھکانا

(کنایۃً) فکر اور غور میں مبتلا ہونا

زانُو پَر سَر جُھکْنا

غورو فکر سے کام لینا، فکرو تامّل میں پڑنا

زانُو پَر سَر رَکْھنا

شرمندہ ہونا، متفکر ہونا

زانُو پِیٹْنا

گھٹنے پر مارنا

زانُو سے سَر اُٹھانا

فکر سے فراغت پانا

زانُو سے سَر اُٹْھنا

فکر سے فراغت ہونا، غورو فکر ختم ہونا

زانُو سے زانُو بِھڑا کَر بَیٹْھنا

ساتھ لگ کر بیٹھنا، بہت قریب بیٹھنا

زانُو سے زانُو لَگا کَر بَیٹْھنا

ساتھ لگ کر بیٹھنا، بہت قریب بیٹھنا

زانُو تَہ کَرْنا

زانُو کے بل بیٹھنا، با ادب بیٹھنا، مؤدب بیٹھنا

زانُو ٹیک کَر نَذْر دینا

دربارِ شاہی میں بادشاہ کے سامنے سیدھا زانُو زمین پر ٹیک کر نذر پیش کرنا

زانُو ٹیک کَر نَذْر گُزْرانْنا

دربارِ شاہی میں بادشاہ کے سامنے سیدھا زانُو زمین پر ٹیک کر نذر پیش کرنا

زانُو توڑ کَر بَیٹْھنا

زانُو کے بل بیٹھنا

زانُوتوڑ کے بَیٹْھنا

زانُو کے بل بیٹھنا

زانُو توڑْنا

ادب سے بیٹھنا

زانُو تولْنا

بیٹھے ہوئے کھڑے زانو کو نیچا کرنا اور نچلے زانو کو کھڑا کرنا (خواہ تکان کے باعث یا اضطراب کے سبب یا پھر یُونہی)، گھٹنا بدلنا

زانُوؤں پَر بِٹھانا

بچے یا معشوق ایسا کرتے ہیں

زانُوئے اَدَب تَہ کَرنا

شادگردی اِختیار کرنا، حلقۂ درس میں بیٹھنا

زانُوے تَلَمُّذ تَہ کَرْنا

شاگرد ہونا، شاگردی اختیار کرنا، حلقۂ درس میں بیٹھنا

زار مَچانا

واویلا کرنا ، چیخنا چلّانا.

زار رونا

پُھوٹ پُھوٹ کر رونا

زار بَزار رونا

بہت رونا، پُھوٹ پُھوٹ کر رونا

زار و قَطار رونا

بہت رونا، پُھوٹ پُھوٹ کر رونا زار زار رونا

زار زار رونا

بہت رونا، پُھوٹ پُھوٹ کر رونا

ذات بَڑی ہونا

مرتبہ بلند ہونا، عزت و توقیر والا ہونا، حسب نسب والا ہونا

ذات بیچْنا

ذلیل ہونا، رسوا ہونا

ذات دینا

کسی کے ساتھ کھا پی کر ذات کو خراب کرنا ؛ کسی کو ذات میں شامل کرنا.

ذات دِکھانا

اصل فطرت ظاہر کرنا، کسی کمینے انسان کا کوئی ایسی ذلیل حرکت کرنا جس سے دوسروں کو اس کی کمینگی کا اندازہ ہو، کمینہ پن دِکھانا

ذات دِکْھلانا

اصل فطرت ظاہر کرنا، کسی کمینے انسان کا کوئی ایسی ذلیل حرکت کرنا جس سے دوسروں کو اس کی کمینگی کا اندازہ ہو، کمینہ پن دِکھانا

ذات غَنِیمَت ہونا

تعریف کے محل پر ایسے شخص کے لیے کہتے ہیں جو صاحب اخلاق ہو یا کسی خاص خوبی کا مالک ہو.

ذات گَھٹْنا

عِزّت میں فرق آنا، شان کم ہونا

ذات جانا

ذات کا خراب ہونا، ذات سے نکالا جانا، ایسا کام کرنا جس سے شرافت پر حرف آئے یا دھرم بگڑے

ذات لینا

کھانے کی چیز کو چُھو کر ذات خراب کر دینا

ذات مارْنا

ذات خراب کر دینا کھانے کی چیز کو چھو کر

ذات میں اَنْجُمَن ہونا

گونا گوں صفات و فضائل کا مالک ہونا.

ذات میں بَٹَّہ لَگانا

کوئی ایسا فعل کرنا یا ہونا جو خاندان کی بدنامی کا باعث ہو

ذات میں بَٹَّہ لَگْنا

گھرانے یا خاندان کی قدر و حیثیت گھٹ جانا، بدنامی ہونا، شان یا ساکھ میں فرق آنا

ذات میں بَٹّا لَگانا

کوئی ایسا فعل کرنا یا ہونا جو خاندان کی بدنامی کا باعث ہو

ذات میں بَٹّا لَگْنا

ایسی بُرائی پیدا ہونا جس سے خاندان پراثر پڑے

ذات میں دَھبّا لَگانا

نسل میں عیب پیدا کرنا

ذات میں دَھبّا لَگنا

نسل میں عیب پیدا ہوجانا

ذات میں مِلانا

برادری میں شامل کرنا

ذات میں مِلْنا

برادری میں شامل ہونا

ذات پَر آنا

کسی کمینے سے کوئی ذلیل حرکت سرزد ہونا، کسی کم ذات سے کمینہ پن کا اظہار ہونا

ذات پَر جانا

کسی کمینے سے کوئی ذلیل حرکت سرزد ہونا، کسی کم ذات سے کمینہ پن کا اظہار ہونا

ذات پُوچھنا

ذات دریافت کرنا، ذات کے بارے میں معلوم کرنا

ذات سے باہَر کَرنا

قوم یا برادری سے خارج کردینا، حقہ پانی بند کردینا

ذات سے باہَر نِکال دینا

قوم یا برادری سے خارج کردینا، حقہ پانی بند کردینا

ذات سے باہَر نِکالْنا

قوم یا برادری سے خارج کردینا، حقہ پانی بند کردینا

ذات سے نِکال دینا

ذات سے خارج کردینا، برادری سے نکال دینا، حقہ پانی بند کردینا

ذات سے اُٹھا دینا

برادری سے خارج کردینا، ذات سے باہر کر دینا

ذات اُکَٹ ڈالْنا

اصل نسل بیان کردینا، حسب نسب کے عیوب ظاہر کر دینا

ذات اُکَٹْنا

اصل نسل بیان کردینا، حسب نسب کے عیوب ظاہر کر دینا

ذاتِیّات پَر اُتَر آنا

کسی شخص کی ذاتی صفات یا حالات کی برائیاں کرنے لگنا ، ذاتی عیوب بیان کرنے لگنا ، گالیاں دینے لگنا.

زاوِیَہ بَدَلْنا

رُخ میں تبدیلی آنا ، سمت کا بدل جانا.

زایِچَہ کَرْنا

جنم پتری تیار کرنا

زایِچَہ کِھینْچْنا

رمل کی شکلیں بنانا

زَباں لال ہونا

زیادہ بول نہ سکنا

زَبان آڑی پَڑْنا

عاجز بیان ہونا

زَبان آبِ کَوثَر سے دھوئی ہونا

زبان کا پاکیزہ ہونا، گفتگو کا شُستہ و بے عیب ہونا

زَبان آبِ کَوثَر سے دُھلی ہونا

زبان کا پاکیزہ ہونا، گفتگو کا شُستہ و بے عیب ہونا

زَبان آلُودَہ ہونا

زبان پر کسی ایسی بات کا آنا جس کو ضمیر قبول نہ کررہا ہو، زبان پر کسی ناگوار یا بُری بات کا آنا

زَبان آنا

زبان سے واقفیت ہونا ، اندازِ بیان سِیکھنا ، بولی آنا.

زَبان آراسْتَہ ہونا

(طنزاً) جب کوئی عورت بات بات پر گالیاں بکتی ہے تو عورتیں کہتی ہیں، اس کی زبان گالیاں بکنے میں بہت آراستہ ہے

زَبان اولا ہونا

زبان اکڑ جانا

زَبان بَڑْھنا

بد زبانی بڑھنا

زَبان بانْدْھنا

زبان بند رکھنا، خاموش رہنا

زَبان بَدَلْنا

بات کہہ کے مُکر جانا، اِقرار سے منُحرف ہوجانا، عہد توڑنا

زَبان بَنْنا

ترجمان بننا.

زبان بَنْد کَرْنا

خاموش ہوجانا

زَبان بَنْد رَہْنا

کُچھ نہ بولنا، چُپ رہنا

زبان بَنْد رَکْھنا

خاموش رہنا، مُنْھ سے کچھ نہ بولنا

زَبان بَھٹَکْنا

(نشے میں) اول فول بکنا، مُنھ سے بیہودہ باتیں نِکلنا

زَبان بِگَڑنا

زبان خَراب ہونا، گالی گلوچ کی عادت پڑنا

زَبان بِگاڑنا

زبان خراب کرنا، بے ہودہ اور سوفیانہ الفاظ زبان پر لانا، پہلے کی طرح روزمرہ کے مُطابق صحیح اور با محاورہ زبان نہ بولنا

زَبان چار ہاتھ کی ہونا

زبان دراز ہونا، بغیر کسی خوف و لحاظ کے بولتے رہنا، زبان کا بے لگام ہونا

زَبان چاٹْنا

مزے دار چیز کھاکر دیر تک مزہ لیتے رہنا، چٹخارے بھرنا

زَبان چَل کَر رَہ جانا

بولتے بولتے رُک جانا

زبان چَلائے کی روٹی کھانا

خوشامد درآمد سے پیٹ پالنا، چاپلوسی کے ذریعہ سے روٹی پیدا کرنا، طراری سے کما کر کھانا

زَبان چلانا

بد زبانی کرنا، گستاخی یا بد تمیزی کے الفاظ استعمال کرنا

زَبان چَرْب ہونا

زبان تیز ہونا، طراری سے گفتگو کرنے کی صلاحیت ہونا

زَبان چَٹَخْنا

پیاس کے مارے زبان سوکھ کر شق ہوجانا (بطور مبالغہ) ، شدت کی پیاس ہونا ، پیاس سے تڑپنا ، بیتاب ہونا.

زَبان چَٹْکارنا

مزہ لینا ، چٹخارے لینا.

زَبان چِھل جانا

بولتے بولتے تھک جانا، زبان چلاتے چلاتے عاجز آجانا، زبان زیادہ استعمال کرنے سے تھک جانا

زَبان چھوڑْنا

زبان پر قائم نہ رہنا ، بات کہہ کے مُکر جانا.

زَبان دانْتوں کے بِیچ میں لینا

حیرت یا افسوس کا اظہار کرنا

زَبان دانْتوں سے کاٹْنا

انتہائی دیوانگی کی حالت ہونا

زَبان داب کر کَہْنا

آہستہ سے کہنا

زَبان داب کے کَہْنا

دبی زبان سے کہنا، آہستگی سے کہنا، چپکے سے کہنا

زَبان دابْنا

بولنے یا بات کرنے سے روکنا ، منع کرنا ، ڈانٹنا.

زَبان ڈالْنا

کہنا ؛ پُوچھنا ؛ سوال کرنا ، مانْگنا ؛ کسی بات میں دخل دینا ؛ درخواست کرنا ؛ پوچھنا

زَبان دانْتوں میں دابْنا

کچھ کہہ کے یا کرکے پچھتانا

زَبان دانْتوں تَلے دابْنا

کچھ کہہ کے یا کرکے پچھتانا

زَبان دَبا کے کَہنا

آہستہ سے کہنا

زَبان دَبانا

کہتے کہتے رک جانا

زَبان دَراز کَرْنا

زبان کھولنا، بات بڑھاکر بیان کرنا، بڑھ کر بولنا، منہ لڑانا

زَبان دَس گَز کی ہونا

سخت کلامی کی عادت ہونا

زَبان دَسْت پَناہ سے نِکال لینا

زبان درازی کی سزا دینا

زُبان دے کَر پَلَٹْنا

کہہ کر مکر جانا، اِقرار کے بعد اِنکار کر جانا

زَبان دے کے پَلَٹْنا

کہہ کر مکر جانا، اِقرار کے بعد اِنکار کر جانا

زَبان دیکْھنا

بد زبانی پر غور کرنا، بد کلامی کو محسوس کرنا، بات پر غور کرنا

زبان دینا

اقرار کرنا، وعدہ کرنا، عہد کرنا

زَبان دِکھانا

حکیم کو زبان نکال کر ملاحظہ کرانا

زَبان دُرُسْت ہونا

صحیح زبان بولنا، تہذیب سے بات کرنے کا سلیقہ ہونا، مہذب بول چال ہونا

زَبان فَر فَر چَلْنا

تیزی سے بولنا، جلد جلد بات کرنا

زَبان گَنْدی ہونا

مُنْھ سے فخش باتیں نِکلنا، بد زبان ہونا

زبان گَرْدانْنا

زبان سے دہرانا

زَبان گِھس جانا

کچھ کہتے کہتے زبان کا تھک جانا

زَبان گِھسْنا

بولتے بولتے یا کچھ کہتے کہتے زبان تھک جانا، بہت زیادہ کہنا یا دہرانا

زَبان گُنْگ ہو جانا

زبان بند ہوجانا، قوّتِ گویائی کا سلب ہوجانا، خاموش ہوجانا

زَبان گُنْگ ہونا

زبان بند ہوجانا، قوّتِ گویائی کا سلب ہوجانا، خاموش ہوجانا

زبان گُدّی سے کھینْچْنا

بہت تکلیف دہ سزا دینا، سخت اور اذیت ناک سزا دینا

زَبان گُدّی سے نِکَلْوانا

زبان کاٹنا، خاموش رہنے پر مجبور کردینا

زَبان ہارنا

۲. زبان کا عاجز رہ جانا ، اظہار سے معذور ہونا.

زَبان ہاتھ بَھر کی ہونا

زباں دراز ہونا، بولنے میں بہت تیز ہونا

زبان ہِلا نَہ سَکْنا

بول نہ سکنا، بات نہ کرسکنا

زَبان ہلانا

کہنا، بولنا، بات کرنا، لب کُشا ہونا

زَبان ہِلانے میں کام ہونا

ذرا سے اِشارے میں مقصد حاصل ہونا، بہت معمولی توجہ سے کام نِکل جانا

زَبان ہِلْنا

اِشارہ ہونا، حکم ہونا

زَبان ہونْٹوں پَر پھیرْنا

پیاس کی حالت میں جب ہونْٹ خُشک ہوجائے تو زبان کو ہونْٹوں پر گردش دینا

زَبان ہونا

ہمزبان ہونا ، کوئی بات متفقہ طور پر کہنا.

زَبان جَلانا

گرم گرم چیز منہ میں ڈالنا جس کو زبان نہ سہہ سکے ؛ اس وقت طنزاً کہتے ہیں جب زبان پر کلمہ سخت آتا ہے یا بے تاثیر بات کہی جاتی ہے یعنی ایسی زبان جلادینی چاہیے.

زَبان جَلْنا

گرم گرم چیز کا کھایا جانا

زَبان کا کام ہاتْھ سے لینا

اِشارے کرنا، زبان کے بجائے ہاتھ سے کوئی بات کہنا یا سمجھانا

زَبان کا مَزا نِکالْنا

مزے لینے کے لیے ناشائستہ بات کہنا

زَبان کا پَلْٹے کھانا

مُکرنا، اقرار کے بعد اِنکار کرنا، کہے یا کیے ہوئے سے انکار کرنا

زَبان کا ٹانْکا ٹُوٹ جانا

زبان دراز ہوجانا، بد زبان ہوجانا

زَبان کا ٹانْکا ٹُوٹْنا

زبان دراز ہوجانا، بد زبان ہوجانا

زَبان کا تانْتوا ٹُوٹنا

زبان دراز ہوجانا، بد زبان ہوجانا

زَبان کا یاری دینا

بولنے کی طاقت ہونا، بول سکنا

زَبان کاڑْھنا

(کنوار) جیب نکالنا، مُنھ پھاڑنا

زَبان کاٹ کَر دینا

اِقرار کرنا ، وعدہ کرنا ، عہد کرنا.

زَبان کَچّی ہونا

عامیانہ اور دیہاتی زبان ہونا، شین قاف درست نہ ہونا

زبان کرنا

سخت کلامی یا بد زبانی کرنا، برا بھلا کہنا، زبان درازی کرنا

زَبان کَتَرْنی کی طَرَح چَلْنا

تیزی سے گفتگو کرنا، فر فر زبان چلنا، لگاتار بولے جانا

زَبان کَتَرنی سی چَلنا

تیزی سے گفتگو کرنا، فر فر زبان چلنا، لگاتار بولے جانا

زَبان کَٹنا

زبان قلم ہونا، زبان کو کاٹ دیا جانا، خاموش کِیا جانا

زَبان کے نِیچے زَباں ہونا

ایک بات پر قائم نہ رہنا

زَبان کے نِیچے زَبان ہونا

ایک بات پر قائم نہ رہنا، تلُّون مزاج ہونا، مضطرب القول ہونا

زَبان کے تَلے زَبان ہونا

ایک بات پر قائم نہ رہنا

زَبان خَنْجَر کی طَرَح چَلنا

دل دکھانے والی بات کرنا ، تیز گفتگو کرنا.

زبان خَراب ہونا

زبان کا درجۂ فصاحت گر جانا، زبان میں غیر فصیح اور سوفیانہ الفاظ کا استعمال ہونا

زَبان کھولْنا

زباں درازی کرنا ، بد گوئی یا عیب جُوئی کرنا ، بُرا بھلا کہنا.

زبان کُھجلانا

کچھ بولنے یا کہنے کے لیے بیقرار ہونا، کچھ بولنے کے لیے گزارش کرنا

زَبان کُھلْنا

مُنھ سے بات نِکلنا، زبان چلنا

زَبان خُشْک ہونا

شدت تشنگی کی علامت ہے

زَبان کی کاٹ

زبان کی تیزی، زبان کا اثر

زَبان کِیلْنا

افسوں یا منتر سے کسی کا مُنْھ بند کردینا ، جادو کے ذریعے کسی کی زبان بند کرنا.

زَبان کِلْنا

زبان کا سحر زدہ ہوجانا ، دم بخود رہ جانا.

زَبان کو بَس میں رَکْھنا

سوچ سمجھ کر گفتگو کرنا

زَبان کو لَگام دینا

زبان کو قابو میں رکھنا، ذمے داری کی بات کرنا، زبان کو روکے رکھنا، چُپ رہنا

زَبان کو مانْجْھنا

زبان میں صفائی اور سلاست پیدا کرنا

زَبان کو مُنْھ میں رَکْھنا

زبان کو قابو میں رکھنا، بے موقع بات نہ کرنا، زبان کو روکے رکھنا، چُپ رہنا

زَبان کو قابُو میں رَکْھنا

نامناسب باتوں سے زبان کو روکے رہنا، بے تُکی بات مُنھ سے نہ نِکالنا

زَبان کُشادَہ ہونا

زبان کھولنا، کہنا

زَبان لَڑْنا

تلخ کلامی ہونا، بحث ہونا

زبان لال ہونا

زبان کا گُنْگ ہونا، بیان کرنے سے قاصر ہونا، بول نہ سکنا

زَبان لانا

زبان میں زور پیدا کرنا

زَبان لَٹ پَٹانا

زبان لڑکھڑانا

زَبان لے جانا

دوسرے کے دل کی بات کہہ دینا، منْھ کی بات چھین لینا

زَبان لینا

اِقرار لینا، عہد لینا، وعدہ لینا

زَبان مَڑوڑْنا

زبان مَلنا، گھوڑے یا مویشی کو دوائی پلانے کے لیے زبان پکڑ کر مڑوڑ دیتے ہیں

زَبان میں چھالے پَڑْ جانا

پیاس کی شِدّت سے زبان کا خُشک ہوکر کُھردُرا ہوجانا، شدید پیاس لگنا

زَبان میں چھالے پَڑْنا

حلق میں کانٹے پڑنا

زَبان میں چُٹْکی لینا

کُچھ کہنے کے لیے بیتاب کرنا

زبان میں فَرْق ہونا

قول و قرار پر قائم نہ رہنا، اپنے عہد و پیمان سے پھر جانا، جو کہنا وہ نہ کرنا

زَبان میں جادُو ہونا

بیان میں بہت دلکشی ہونا، بات کا نہایت پُر اثر ہونا

زَبان میں کانْٹے ہونا

سخت اور دل آزار باتیں کرنا

زَبان میں کانْٹے پَڑْ جانا

پیاس کی شِدّت سے زبان کا خُشک ہوکر کُھردُرا ہوجانا، شدید پیاس لگنا

زَبان میں کانْٹے پَڑنا

پیاس کی شِدت سے زبان کا خُشک ہوکر کُھردُرا ہوجانا، شدید پیاس لگنا

زَبان میں کَہْنا

کسی مخصوص اندازِ زبان میں، کسی زبان میں شاعری کرنا

زَبان میں کُھجْلی ہونا

تکرار کرنے کو جی چاہنا، کُچھ کہنے کو جی چاہنا، لڑنے کو دل چاہنا

زَبان میں کِیڑے نِکالْنا

تقریر یا تحریر کی زبان پر نُکتہ چینی کرنا

زَبان میں لَگانا

کسی دوائی یا چیز کا زبان پر ملنا

زَبان میں لوچ ہونا

بولنے میں چھوٹے بڑے کا لحاظ ہونا، بیشتر سلب کے ساتھ مُستعمل ہے

زَبان میں لُکْنَت آنا

بیان کی روانی میں فرق آنا

زَبان میں پَڑْنا

مشہورِ خلائق ہونا، افواہ ہونا، شُہرت ہونا

زَبان میں قُفْل لَگنا

خاموش رہنا، نہ بولنا

زَبان میں قُفْل لَگانا

خاموش رہنا، نہ بولنا

زَبان میں رَوانی ہونا

زبان میں تیزی ہونا، زبان کا بغیر رُکے ہوئے چلنا

زَبان مِیٹھی ہونا

بات میں مِٹھاس ہونا، خوش کلام ہونا، شیریں مقال ہونا

زَبان مِلانا

کسی نامناسب بات کا جواب دینا، بولنا چالنا، باتیں کرنا

زَبان مِلْنا

بولی یا اندازِ بیان کا مُشابہ ہونا، زبان کا ہم رنگ ہونا، طرزِ کلام میں یک رنگی ہونا

زَبان موٹی ہوجانا

زبان پھول جانا، ایک بیماری جس کی وجہ سے بات منہ سے صاف نہیں نکلتی

زَبان موٹی پَڑْ جانا

بولنے یا گفتگو کرنے میں دقت پیش آنا (زبان موٹی پڑ جانے سے یہ دقت آتی ہے)

زَبان موٹی پَڑْنا

(طِب) علالت کی زیادتی اور مریض کی کمزوری کی وجہ سے زبان کی قوّتِ گویائی میں فرق آنا، بولنا بند ہونا، یہ حالت بعض مریضوں میں آخری وقت ہوتی ہے

زَبان مُنہ میں نَہ ہونا

کچھ نہ کہنا، جواب نہ دینا

زَبان مُنْھ میں نَہ ہونا

اس شخص کی نِسبت کہتے ہیں جو سخت بات کا جواب نہ دے اور سکوت کرے

زَبان مُنہ میں نَہ رَکھنا

کچھ نہ کہنا، جواب نہ دینا

زَبان مُنھ میں رَکھنا

بولنے پر قادر ہونا، بولنے والا ہونا

زَبان مُنْھ سے باہر نِکالْنا

پیاس کی شدت کے سبب زبان باہر نِکالنا

زَبان مُنہ سے باہَر نِکلنا

بہت دوڑنے کے بعد جانور شدتِ تشنگی کی وجہ سے ایسا کرتے ہیں

زَبان مُنْھ سے باہَر نِکَلْنا

پیاس کی شِدّت میں زبان کا باہر نِکل آنا، پیاس کی انتہائی شدّت ہونا

زَبان مُنْھ سے کِھینْچْنا

کسی کی زبان کو مُنْھ سے باہر کردینا

زَبان مُنْھ سے نِکَل پَڑْنا

پیاس کا انتہا سے زیادہ غلبہ ہونا، حد سے زیادہ پیاسا ہونا

زَبان نَہ ہِلا سَکنا

بول نہ سکنا، چپ رہ جانا

زَبان نَہ کُھلنا

منہ سے بات نہ نکلنا

زبان نِکالْنا

گدی سے زبان کھینچنا، سخت سزا دینا

زُبان نِکَل آنا

زبان کا پیاس کی شِدّت سے باہر نِکل آنا، زبان کا منھ سے باہر نِکل آنا

زَبان نِکَل پَڑنا

زبان کا پیاس کی شِدّت سے باہر نِکل آنا، زبان کا منھ سے باہر نِکل آنا

زَبان نِکَلْنا

مُنْھ سے بات نکلنا، بولا جانا، بول سکنا

زَبان نِکَلْوانا

زبان نکالنا جس کا یہ متعدی المتعدی ہے

زَبان پَڑْنا

کسی بات کا عام ہونا، عام گفتگو کا موضوع بننا، زبان زدِ خلائق ہونا

زَبان پانْچ ہاتھ کی ہونا

سخت کلامی کی عادت ہونا

زَبان پکڑنا

بات بات پر گرفت کرنا، نُکتہ چینی کرنا،

زَبان پَلَٹْنا

کہہ کے مُکرنا، اِقرار سے پھرنا، مُنکر ہونا

زَبان پَر اَنْگار رکَھ دینا

زبان جلادینا، سخت سزا دینا، بہت تکلیف دہ سزا دینا

زَبان پَر اَنْگارا رَکھ دینا

زبان جلا دینا، سخت سزا دینا، بہت تکلیف دہ سزا دینا

زبان پَر آئی ہوئی بات کاٹ دینا

کسی کے مُنْھ سے نِکلی ہوئی بات کو پُورا نہ ہونے دینا

زَبان پَر آنا

بغیر تولے بولنا، بے سمجھے بُوجھے کہنا

زَبان پَر آسَکنا

بیاں ہوسکنا، بیشتر نفی کے ساتھ

زَبان پَر بات رَہ جانا

زبان پر کسی گُزری ہوئی بات کا ذِکر باقی رہنا

زَبان پَر چَڑھ جانا

بولنے کی مشق ہونا

زَبان پَر چاپ چَڑھانا

زبان پر پہرا بِٹھانا، زبان بندی کرنا، اپنے خلاف بولنے نہ دینا

زَبان پَر چَھٹی کا دُودھ آنا

سخت مزاحمت میں مبتلا ہونا، چیں بول دینا

زَبان پَر دینا

اِقرار پر دینا، اعتبار پر دینا، وعدے پر دینا

زَبان پَر دَھرا ہونا

کسی بات کا فِکر و تأمُّل کے بغیر یاد ہونا، ازبر ہونا

زَبان پَر دَھرنا

مزہ چکھنا، ذائقہ چکھنا، زبان لگا کر دیکھنا، چاشنی لینا، تھوڑا سا کھانا

زَبان پَر فَیصَلَہ ہونا

کسی کے کہنے پر کسی امر کا منحصر ہونا

زَبان پَر گِرَہ لَگانا

بولنے میں رُکاوٹ ڈالنا، بولنے سے روکنا، زبان بند کرنا

زَبان پَر حَرف لانا

شکایت کرنا، بیشتر نفی کے ساتھ

زَبان پَر ہونا

بولا جانا، بول چال میں مُستعمل ہونا

زَبان پَر کانْٹے جَمْنا

زبان پر کانْٹے پڑنا، زبان خُشک ہوجانا، پیاس کی شدّت ہونا

زَبان پَر کانْٹے پَڑْنا

زبان خُشک ہوجانا، پیاس کی شدّت ہونا

زبان پَر لانا

مُنْھ سے کہنا، بیان کرنا

زَبان پَر نام آنا

کسی کا خیال آتے ہی زبان سے نام نکل جانا، کسی کا نام لینا

زَبان پَر پَہْرے بِٹھا دینا

زبان بند کرنا، بات نہ کرنے دینا

زَبان پَر پِھرْنا

کہنے کے لیے کوئی بات یا لفظ یاد آنا، کوئی بات یا لفظ مُنْھ سے نِکلنے کے قریب ہونا

زَبان پَر رَہْنا

یاد رہنا، زبان پر جاری ہونا

زَبان پَر رَکْھنا

زبان پر دھرنا، مزہ چکھنا، ذائقہ چکھنا، زبان لگا کر دیکھنا، چاشنی لینا، تھوڑا سا کھانا

زَبان پَر سَر دینا

عہد پُورا کرنے کے لیے جان کی بازی لگادینا، ہر قیمت پر عہد کی پاسداری کرنا

زَبان پَر تالا ڈالْنا

زبان بند کرنا، خاموشی اِختیار کرنا

زَبان پَر تالا پَڑْنا

زبان بند ہونا، منھ سے بات نہ نکلنا، چپ ہوجانا

زَبان پَر اُف نَہ آنا

خاموشی سے تکلیف سہہ جانا، صبر و شکر سے کام لینا، شکوہ و شکایت سے گریز ہونا

زَبان پَر اُف نَہ لانا

اِنتہائی ضبط سے کام لینا، خاموشی سے تکلیف برداشت کرنا

زَبان پَر زَبان بَدَلْنا

ایک بات پر قائم نہ رہنا، بار بار اپنے اِقرار سے پھرنا، کبھی کُچھ کہنا کبھی کُچھ کہنا

زَبان پھیرْنا

کہہ کر مکر جانا ، اقرار کے بعد انکار کرنا.

زَبان پِھرْنا

زبان کا حرکت کرنا، بولنے کی ہمّت ہونا

زَبان پِھسَلْنا

مُنْھ سے کُچھ کا کُچھ نِکلنا

زَبان پُھول جانا

کسی بیماری کی وجہ سے زبان کا متورم ہوجانا

زَبان پُھولْنا

زبان کا بات کرنے سے قاصر ہونا، زبان کا گنگ ہوجانا، بات کرنے سے معذور ہونا

زَبان پُھوٹْنا

بات کرنے کی ہمّت ہونا ، گویائی کی قوّت آنا ، بولنے لگنا.

زبان قاصِر ہونا

زبان عاجز ہونا، بات کرنے سے معذور ہونا

زَبان قَبْضے میں رَہْنا

زبان پر اِختیار ہونا، سوچ سمجھ کر بولنا

زَبان قَینْچی کی طَرَح چَلْنا

تیزی سے گفتگو کرنا، فر فر زبان چلنا، لگاتار بولے جانا

زَبان قَینْچی سی چَلْنا

تیزی سے گفتگو کرنا، فر فر زبان چلنا، لگاتار بولے جانا

زبان قَلَم ہونا

زبان کٹ جانا، زبان بندی کا حُکم لگنا، خاموشی پر مجبور کیا جانا

زبان قَلَم کَرْنا

زبان کاٹ دینا، عبرت ناک سزا دینا، سخت سزا دینا

زَبان رَہْنا

خاموش ہوجانا ، بولنے سے باز رہنا.

زَبان رَکْھ لینا

زبان روک لینا، کہنے سے باز آنا

زَبان رَکْھنا

بد زبان ہونا

زَبان روکْنا

بات کہنے سے منع کرنا، خاموش کرنا

زَبان سَڑ جانا

زبان غارت ہوجانا، زبان بے کار ہوجانا، تابِ گویائی سلب ہونا

زَبان سَنْبھال کَر

حد ادب اور حفظِ مراتب کا خیال رکھ کر بولنا، سوچ سمجھ کر بات کرنا، تہذیب اور تمیز سے بات کرنا

زَبان سَنْبھال کَر بات کَرْنا

حد ادب اور حفظِ مراتب کا خیال رکھ کر بولنا، سوچ سمجھ کر بات کرنا، تہذیب اور تمیز سے بات کرنا

زَبان سَنْبھال کَر بولْنا

حد ادب اور حفظِ مراتب کا خیال رکھ کر بولنا، سوچ سمجھ کر بات کرنا، تہذیب اور تمیز سے بات کرنا

زَبان سادی ہونا

لکھنے میں ایسی زبان جس میں مشکل الفاظ و محاورات نہ ہوں، بغیر بِناوٹ کے زبان ہونا، زبان کا ثقیل الفاظ سے پاک ہونا

زَبان صاف ہونا

تحریر کی زبان سلیس ہونا، زبان میں سلاست اور روانی ہونا

زَبان سَمَجْھنا

کسی کے محاورے یا روز مرّہ سے واقف ہونا، بولی سمجھنا

زبان سے اَچّھا مَعْلُوم ہونا

کسی کی زبان سے کوئی بات بھلی معلوم ہونا

زَبان سے بات نَہ نِکَلنا

رعب سے کچھ کہہ نہ سکنا

زَبان سے چاٹنا

زبان سے کسی چیز کو صاف کرنا اور جو کچھ اس میں لگا ہو کھا جانا

زَبان سے کَہْنا

مُنْھ سے کہنا، عہد کرنا

زَبان سے لے جانا

مُنْھ کی بات چھین لینا، کسی کے دل کی بات کہہ دینا

زَبان سے موتی جَھڑْنا

زبان سے پُھول جَھڑنا، نہایت خُوش گُفتار اور فصیح ہونا، شِیریں کلام ہونا، (طنزاً) فضول یا غیر مُناسب باتیں کرنے کے موقع پر کہتے ہیں

زَبان سے نام نَہ لینا

ذکر نہ کرنا، کسی معاملے کے متعلق چپ رہنا

زَبان سے نِکالنا

کہنا، بیان کرنا، بولنا

زَبان سے نِکَلنا

کہا جانا، کہنے میں آنا

زَبان سے پِھرْنا

اپنے قول و قرار سے پلٹ جانا، وعدہ کر کے مُکر جانا

زَبان سے پُھول جَھڑْنا

نہایت خُوش گُفتار اور فصیح ہونا، شِیریں کلام ہونا

زَبان سے پُھوٹْنا

بولنا، مُنْھ سے کُچھ کہنا، مُنھ سے پُھوٹنا (عموماً غصّے میں یا جل کر، بولا جاتا ہے)

زَبان سے اُلَٹْنا

زبان سے ادا کرنا، زبان سے دُہرانا

زَبان سے زَبان لَڑْنا

مُنْھ سے شدید قسم کا پیار، ایک قسم کا مساس

زبان شُسْتَہ و رُفْتَہ ہونا

زبان صاف و سلیس ہونا

زَبان سِینا

مُنْھ سے نہ بولنا، چُپ رہنا

زَبان سُوں بولْنا

زبان سے بولنا

زَبان سُوکْھنا

تعریف کرتے یا نام لیتے لیتے زبان کا عاجز ہو جانا، بہت زیادہ باتیں کرنا یا بولنا

زَبان تَڑ تَڑ چَلانا

جلد جلد بولنا، تیزی و طراری سے کچھ کہے جانا

زَبا ن تَڑاق پَڑاق چَلانا

جلد جلد بولنا، تیزی و طراری سے کچھ کہے جانا

زَبان تَڑاق پَڑاق چَلْنا

جلد جلد بولنا، تیزی و طراری سے کچھ کہے جانا

زَبان تالُو کو لَگنْا

زبان تالُو سے لگنا، چپ ہونا، خاموش ہونا (بیشتر نفی میں مستعمل)

زَبان تالُو سے لَگانا

سکوت اختیار کرنا، چپ رہنا

زَبان تالُو سے لَگْنا

چپ ہونا، خاموش ہونا (بیشتر نفی میں مستعمل)

زَبان تَک آنا

بیان کیا جانا، کہا جانا

زَبان تَک لانا

کچھ کہنا، بیان کرنا، اظہار کرنا

زَبان تَلے زَباں ہونا

ایک بات پر قائم نہ رہنا

زَبان تَلے زَبان ہونا

ایک بات پر قائم نہ رہنا

زَبان تیز ہونا

زبان جلد جلد چلنا، زبان کا کسی امر کے بیان میں بہت رواں ہونا

زُبان ٹھہَرْنا

خاموش ہوجانا

زَبان تَھکانا

بہت زیادہ باتیں کرکے زبان کو تکلیف دینا

زَبان تَھکْنا

زبان بند ہوجانا، زیادہ باتیں کرکے خاموش ہوجانا، بولتے بولتے تھک کر چپ ہوجانا

زَبان ٹھیرْنا

خاموش ہوجانا

زَبان تُتلانا

توتلی زبان میں باتیں کرنا، الفاظ ٹھیک طور پر زبان سے نہ نکلنا

زَبان اُڑانا

بات چیت اور لب و لہجہ کی نقل کرنا

زَبان اُلَجْھنا

زبان لڑکھڑانا، زبان کا مطلب ادا کرنے پر قادر نہ ہونا

زَبان اُلَٹنا

کہے سے مُکر جانا، زبان بدلنا

زَبان اُٹْھنا

بولنے کی ہمت ہونا، بولنے کی جسارت کرنا، زبان کھولنا

زُبان بَنْدی کَرْنا

گواہی لینا، شہادت لینا، اظہار لکھنا، بیان لکھنا

زَبانِ حال سے بَیان کَرنا یا ہونا

حالت سے ظاہر ہونا، بے کہے حالت موجودہ سے ظاہر کرنا

زَبانِ حال سے کَہنا

حالت سے ظاہر ہونا، بے کہے حالت موجودہ سے ظاہر کرنا

زَبانِ حال سے سُنانا

حالت سے ظاہر ہونا، بے کہے حالت موجودہ سے ظاہر کرنا

زَبانِ طَعْن دَراز کَرْنا

لعن طَعن کرنا، طعنے دینا

زَبانِ طَعْن کھولْنا

لعن طَعن کرنا، طعنے دینا

زَبانِ تیغ سے جَواب دینا

کسی بات کے جواب میں تلوار کھینچ لینا، کسی بات کے جواب میں جنگ پر آمادہ ہوجانا، جنگ کرنا، تلوار سے لڑنا

زَبانِیْ جَمْع خَرْچ دِکَھانا

خالی خُولی بات، بے عمل ہونا، محض باتیں بنانا عملاً کچھ نہ کرنا

زَبَاْنَیْ جَمْعْ خَرْچْ کَرْنا

صرف باتیں ہی باتیں بنانا، عمل نہ کرنا

زَبانی لِکھنا

کسی کی زبان سے سن کر لکھنا

زَبانی سُنانا

حفظ سنانا، بغیر کتاب کے سنانا

زَبانی وِرْد کَرْنا

بار بار پڑھنا یا دُہرانا

زَبانی جَمْع خَرْچ بَتانا

فضول باتیں کرنا اور کام کچھ نہ کرنا

زَبان کُشائی کَرنا

زبان کھولنا، کُچھ کہنا، گفتگو کرنا

زَبانوں پَر چَڑھ جانا

ازبر ہونا، چرچا ہونا، عام تذکرہ ہونا، زبان زد ہونا

زَبانوں پَر چَڑْھنا

ازبر ہونا، چرچا ہونا، عام تذکرہ ہونا، زبان زد ہونا

زَبَر ہونا

گُداختہ ہونا، حسّاس ہونا

زَبَرْدَسْتی پَکَڑ لانا

بزور طاقت گرفتار کرکے لے آنا، اٹھا کر لے آنا

زَبَرْدَسْت ہونا

بہت طاقتور ہونا، حاوی ہونا

زَبَردَسْت کا ٹھینگا سَر پَر رَہنا

طاقتور اور صاحبِ اقتدار آدمی کے سامنے زور نہیں چلتا، قوت والے کے سامنے سرِ تسلیم خم کرنا پڑتا ہے، اس کی ماننی پڑتی ہے

زَبَرْدَسْت کَرنا

نامنصفانہ اہمیت دینا، ہمت بڑھانا، طاقتور ٹھہرانا

زَبَرْدَسْت پَڑنا

بھاری پڑنا، غالب رہنا، زوردار ہونا

زَبَرْدَسْتی بَھگا لے جانا

کسی کی مرضی کے بغیر اُس کو بھگا کر لے جانا، بغیر رضامندی لے اُڑنا، جبراً پُھسلا کر یا بہکا کر یا دھمکی دے کر کسی عورت وغیرہ کو گھر سے نِکال لے جانا، دباؤ ڈال کر بھگا لے جانا، اغوا کرنا، مرضی کے خِلاف لے بھاگنا

زَبَرْدَسْتی چَلْنا

زور چلنا، بس یا قابو ہونا

زَبَرْدَسْتی چِھین لے جانا

اغوا کرلینا، اُٹھاکر لے جانا

زَبَرْدَسْتی کا سَودا ہونا

جبر سے کوئی کام کرنا، مجبوری، بد دلی، بیکاری کا مشغلہ، خوامخواہ کا بیکار کا مشغلہ

زَبَرْدَسْتی پَکَڑْ بُلانا

حکومت کے زور سے گرفتار کراکے بُلانا، بِلا مرضی دباؤ کے ذریعہ بُلوا لینا

زَبَرْدَسْتی قَبُول کَرانا

جبر کرنا، زیادتی کرنا، دِھینگا دِھینگی کرنا

زَبَر و زیر ہونا

اُلٹ پُلٹ ہونا، تہ و بالا ہونا، زیر و زبر ہونا

ضَبْط بِٹھانا

پہرے دار کھڑے کرنا، نگرانی کرانا

ضَبْط دُشْوار ہونا

روکنے سے نہ رک سکنا

ضَبْط مُشْکِل ہونا

روکنے سے نہ رک سکنا

ضَبْطِ تَحْرِیر میں آنا

لکھا جانا، قلمبند کیا جانا

ضَبطِ تَحریر میں لانا

لکھا جانا، قلم بند کیا جانا

ضَبْطی ہونا

قرقی ہونا

ضَبْطی میں آنا

مال یا جائداد کا فرق ہونا ، چھن جانا ، ضبط ہو جانا ۔

زَبُوں ہو جانا

مغلوب ہوجانا، زچ ہوجانا، عاجز ہوجانا

زَبُوں لَگْنا

بُرا لگنا، خراب لگنا، اچھا نہ لگنا

زَچَگی گانا

بچّے کی وِلادت کے بعد وہ گیت گانا جن میں ماں اور نومولود اور ان کی تعریف ہو۔

زَچَّہ کا تارے دیکْھنا

ایک رسم، جس میں چھٹی کی رات کو دالان کے آگے چوکی بچھاتے زچّہ اور بچے کو بناؤ سنگھار کراتے، زچّہ بچّے کو گود میں لےکر باہر آتی ہے۔ زچّہ بچّے کو گود میں اور قرآن شریف کو سر پر رکھ کر آسمان کی طرف دیکھتی ہے اور چوکی پر کھڑی ہوکر سات ستارے گنتی ہے کہ جن و پری کے سائے کا خوف دُور ہوجاتا ہے

زَچَّہ خانَہ گانا

وہ گیت گانا جس میں ماں اور نومولود بچّے کی تعریف ہوتی ہے .

زَچّہ خانے گانا

وہ گیت گانا جس میں ماں اور نومولود بچّے کی تعریف ہوتی ہے

زَد کَرنا

وار کرنا، ضرب لگانا

زَد کھانا

چوٹ کھانا، ضرب اُٹھانا

زَد لَگانا

ضرب لگانا ، چوٹ دینا.

زَد میں آنا

ضرب، وار یا اثر کے دائرے میں آنا، جھپٹ میں آنا، دائرۂ اختیار میں آنا

زَد میں بَیٹھے ہونا

نشانے پر ہونا، ضرب کھانے کی صُورت میں ہونا

زَد میں ہونا

گھیراؤ میں ہونا، احاطے میں ہونا

زَد میں لانا

نشانے پر لانا ، نشانہ بنانے کے لیے گھیراؤ کرنا.

زَد میں رَہْنا

زیرِ اثر رہنا ، دائرے میں رہنا.

زَد پَڑْنا

نُقصان یا خسارہ ہونا، تکلیف پہن٘چنا، زک پہن٘چنا، نقصان پڑنا

زَد پَہُنچْنا

ضرب لگنا، چوٹ آنا

زَد پَر آجانا

ایسی جگہ ہونا جہاں نشانہ ٹھیک لگ سکے

زَد پَر آنا

نِشانے کے رُخ پر آنا، نِشانے کی حدود میں آنا

زَد پَر چَڑْھنا

نشانے پر ہونا، نشانے کی حدود میں آنا

زَد پَر ہونا

نشانے پر رہنا، ہدف پر ہونا، خطرے میں ہونا

زَد پَر رَہْنا

نشانے پر رہنا، ہدف پر ہونا، خطرے میں ہونا

زَد پَہ چَڑْھنا

نشانے پر ہونا، نشانے کی حدود میں آنا

زَد سے باہَر جانا

نِشانے سے دُور ہونا، قابو یا اختیار سے باہر ہونا، دائرۂ ہدف سے نِکل جانا

زَدْ و کُوْب کَرْنا

مارنا پیٹنا، برا بھلا کہنا

زَفِیل بَجانا

سِیٹی بجانا.

زَفِیل بَجْنا

سِیٹی بجنا.

زَفِیل دینا

سِیٹی بجانا، سِیٹی دینا، سِیٹی بجا کر بُلانا

زَفِیل مارنا

چیخنا، چلانا، سِیٹی بجانا.

زَغَن بَھرْنا

زغند بھرنا، قلان٘چیں بھرنا، چھلان٘گیں لگانا، کلیلیں کرنا

زَغَنْد بَھرْنا

چھلانگ لگانا، پھلانگنا، پھاند کے اِدھر سے اُدھرجانا

زَغَنْد کَرنا

زغند بھرنا، جست کرنا.

زَغَنْد مارنا

زغند بھرنا، چھلان٘گ لگانا، پھلان٘گنا، پھان٘د کے اِدھر سے اُدھرجانا

ضَغْطَہ دینا

دبانا، بھینچنا

ضَغْطے میں ہونا

کشمکش میں ہونا

ضَغْطے میں جان ہونا

کشمکش میں پڑنا یا ہونا، مصیبت میں پھنسنا یا ہونا

ضَغْطے میں جان پَڑْنا

کشمکش میں پڑنا یا ہونا، مصیبت میں پھنسنا یا ہونا

ضَغْطے میں پَڑْنا

کشمکش میں پڑنا

ذَہاب کَرنا

جانا، رجوع کرنا

زَہر کھانا

فدا ہونا

زَحْمَت دینا

تکلیف دینا (اِنکسار کے محل پر مستعمل)

زَحْمَت ڈھونا

تکلیف اُٹھانا، تکلیف سہنا

زَحْمَت گَوارا کَرنا

زحمت اُٹھانا، تکلیف برداشت کرنا

زَحْمَت کھینچْنا

رن٘ج اُٹھانا، تکلیف یا دُکھ برداشت کرنا

زَحْمَتَ پَہَونچانا

اذیّت دینا، تکلیف پہون٘چانا

زَحْمَت رَہْنا

تکلیف رہنا

زَحْمَت ٹَلْنا

تکلیف رفع ہونا، مُصیبت دُور ہونا

زَحْمَت اُٹھانا

مُصیبت بھرنا، تکلیف برداشت کرنا، سختی جھیلنا

زَہْر باد چَڑْھنا

سانس کے ذریعہ سے زہر کا سرے جسم میں سرایت کر جانا

زَہْر بَھر دینا

بھڑکانا، اختلاف پیدا کرنا، مضر یا مہلک بنا دینا

زَہ٘ر بَھرا ہونا

کسی کو نقصان پہنچانے کا ارادہ ہونا، کسی کی طرف سے بغض یا بدی ہونا

زَہر بَھرِی باتیں

فتنہ و فساد کی باتیں

زَہْر بَھرنا

بھڑکانا، اختلاف پیدا کرنا، مضر یا مہلک بنا دینا

زَہْر بونا

بُرائی یا کسی فساد کی بُنیاد ڈالنا

زَہْر بُجھا ہونا

تلخی و کدورت ہونا، پوشیدہ کینہ رکھنا

زَہْر چَڑْھنا

زہر کا سرایت کرنا یا زہر کا اثر ہونا، کسی بات کا موجب ضرر یا باعثِ ہلاکت بن جانا

زَہْر چَھٹَکْنا

زہر پھیلانا، زہر چڑھانا

زَہْر چَھٹْکانا

زہر پھیلانا، زہر چڑھانا

زَہْر دِکھائی دینا

بُرا لگنا، ناگوار ہونا

زَہْر گھولْنا

فتنہ انگیزی سے کام لینا ، ناگوار باتیں کرنا ، منافرت پیدا کرنا.

زَہْر گُھل جانا

کسی بات یا معاملے میں ناخوشگواری یا بدمزگی پیدا ہونا

زَہْر گُھلْنا

کسی بات یا معاملے میں ناخوشگواری یا بدمزگی پیدا ہونا

زَہْر ہونا

ناقابل برداشت ہونا، ناگوار ہونا

زَہْر کا گُھونٹ پِینا

مجبوراً صبر و ضبط سے کام لینا، بے بسی میں پیچ و تاب کھانا، چار و ناچار ضبط کرنا

زَہْر کا جام پِلانا

زہر دینا، تکلیف پہنچانا، سخت اذیّت دینا

زَہْر کا پانی پِلانا

زہر میں بجھانا، زہریلا بنانا، زہریلا پانی پلانا

زَہْر کا پِیالَہ پِینا

نہایت صبر و تحمل سے کام لینا ، حددرجہ برداشت کا مظاہرہ کرنا.

زَہْر کَر دینا

سخت کڑوا یا تلخ کردینا

زَہْر کَرنا

کسی بات ، معاملے یا چیز کو ناگوار یا تلخ کر دینا ، بدمزہ کر دینا نیز ہضم نہ ہونے دینا.

زَہْر کے گُھونٹ نِگََلْنا

مجبور ہو کر طعنہ ضبط کرنا، دل ہی دل میں پیچ و تاب کھانا

زَہْر کے گُھونٹ پی کر چُپ رَہ جانا

پیچ و تاب کھانا، چار و ناچار صبر کرنا

زَہْر کے گُھونٹ پِینا

مجبور ہو کر طعنہ ضبط کرنا، دل ہی دل میں پیچ و تاب کھانا

زَہْر کے پانی سے بُجْھنا

زہر کے پانی میں بجھنا ، زہریلا ہونا.

زَہْر خَند ہونا

خفیف ہونا، کھسیانی ہن٘سی ہن٘سنا

زَہْر خَند کَرْنا

غصّے یا بے کیفی کے عالم میں مجبوراً ہنسنا، کھسیانی ہنسی ہنسنا، کسی کو جلانے یا چڑانے کے لئے بناوٹی ہنسی ہونٹوں پر لانا

زَہ٘ر کھا لینا

رشک کرنا، حسد کرنا

زَہْر کھا مَرْنا

زہر کھانا، مر جانا، زہر کھا کر جان دے دینا

زَہْر کی آنکھ سے دیکْھنا

غصّے کی نظر سے دیکھنا، شدید نفرت کرنا

زَہْر کی پَٹّی چَڑھانا

تکلیف دینا، چوٹ پہنچانا، درد دینا

زَہْر لَگْنا

بُرا لگنا، سخت ناگوار گزرنا

زَہْر مَعْلُوم ہونا

ناگوار گزرنا، بُرا لگنا

زَہْر مار کَرْنا

ناپسندیدہ یا نامرغوب چیز کھانا یا زبردستی حلق سے اُتارنا، بلا رغبت کے کھانا

زَہْر مِل جَانا

بے مزا ہو جانا، ناگوار ہو جانا

زَہْر پَھیلانا

فتنہ انگیزی، فساد پھیلانا

زَہْر پَھیلنا

زہر کا اثر جسم میں سرایت کرجانا

زَہْر پُھوٹْنا

تکلیف ہونا، پریشانی ہونا

زَہْر پِینا

سخت سست برداشت کرنا، ناگوار حالت میں جینا

زَہْر اُچھالْنا

غلط فہمی پھیلانا، بدنام کرنا، مخالفانہ باتیں کہنا

زَہْر اُگَلْنا

سانپ کا اپنے منھ کی تھیلی کے زہر کو زخم میں پہنچانا

زَہْر اُتارْنا

سان٘پ کے کاٹے کے زہر کے اثر کو دوا یا منتر سے زائل کرنا

زَہْر اُتَرْنا

زہر کا اثر زائل ہونا

زَہْرَہ آب آب ہونا

پِتّا پانی ہونا، بہت زیادہ ڈرنا، بہت زیادہ ہمت پست ہو جانا، حددرجہ خوف زدہ ہونا

زَہْرَہ پانی ہونا

پتا پھٹ کر صفراوی مادے کا بہ نکلنا

زَہْرَہ پانی کرنا

دہشت زدہ کرنا

زَہْرَہ پانی پانی ہونا

بہت زیادہ خوف ہونا، پتّہ پانی ہو جانا

زَہْرَہ پھاڑْنا

ہرانا، شکست دینا، مغلوب کرنا

زَہْرَہ پَھٹْنا

پتّا پانی ہونا، شدید جذبے (عموماً خوف یا بہت زیادہ خوشی) سے مغلوب ہونا

زَہْرَہ پُھوٹْنا

پتّا پانی ہونا، شدید جذبے (عموماً خوف یا بہت زیادہ خوشی) سے مغلوب ہونا

زَہْرَہ پِگَھلْنا

نہایت دہشت زدہ ہو جانا

زَہْرَہ آب ہونا

نہایت دہشت زدہ ہو جانا

زَہْر اَفْشانی کَرْنا

غلط فہمی پھیلانا، بدنام کرنا، مخالفانہ باتیں کہنا

زَہْر مار ہونا

زہر آلود ہونا ، ناگوارِ خاطر ہونا ، بُرا لگنا.

زَجْر فَرْمانا

ڈان٘ٹنا، جھڑکنا، سرزنش کرنا

زَجْرکَرنا

سرزنش کرنا، زجر فرمانا

زَجْر اُٹھانا

جھڑکی برداشت کرنا، سرزنش گوارا کرنا

زَک دینا

جن٘گ یا کسی بھی مقابلے میں شکست دینا، ہرانا، نُقصان پہن٘چانا، نیچا دکھانا، چوٹ دینا

زَک ہونا

شرمندہ ہونا ، رُسوا ہونا.

زَک کھانا

ہارنا، ہزیمت اُٹھانا، شکست کھانا، مُن٘ھ کی کھانا

زَک مِلْنا

شکست ہونا.

زَک پانا

نُقصان اُٹھانا، جنگ یا کسی بھی مقابلے میں زک اُٹھانا

زَک پَہنچانا

شکست دینا، نُقصان پہن٘چانا

زَک پَہُنچْنا

شکست ہونا، نُقصان پہن٘چنا.

زَک اُٹھانا

جنگ یا مقابلے میں شکست کھانا، ذلیل ہونا، شرمندہ و نادم ہونا، خسارہ یا نقصان برداشت کرنا

زَکوٰۃ نِکالْنا

شرعی حکم کے مطابق اس مال کا چالیسواں حِصّہ جو اصلی و حقیقی ضرورتیں پُوری کرنے کے بعد سال کے اختتام پر فاضل رہے، مستحقین کے لیے مخصوص کرنا یا انہیں دے دینا

ذَخِیرَہ ہونا

جمع ہونا، اکٹھا ہونا

ذَخِیرَہ کَر رَکھنا

جمع کرنا، سنبھال کر رکھنا

ذَخِیرَہ کَرنا

جمع کرنا، جمع کر کے رکھنا

زَخْم آلا ہونا

زخم کا ہرا ہونا، زخم کا تازہ ہونا

زَخْم آنا

گھاؤ لگنا، زخم لگنا

زَخْم اَچّھا ہو جانا

انگور بندھنے کے بعد زخم کا کھرنڈ اُکھڑ جانا اور تکلیف باقی نہ رہنا

زَخْم اچھا ہونا

گوشت کا یکساں ہوجانا اور تکلیف نہ رہنا

زَخْم بَندْھْنا

زخم کو مرہم وغیرہ لگا کر کپڑے کی پٹّی سے بان٘دھنا، زخم کی مرہم پٹّی کرنا

زَخْم باندْھنا

زخم کو مرہم وغیرہ لگا کر کپڑے کی پٹّی سے بان٘دھنا، زخم کی مرہم پٹّی کرنا

زَخْم باندْنا

زخم کو مرہم وغیرہ لگا کر کپڑے کی پٹّی سے بان٘دھنا، زخم کی مرہم پٹّی کرنا

زَخْم بَہْنا

زخم سے خُون ٹپکنا یا رِسنا

زَخْم بَھر آنا

گھاؤ کا اچھا ہو کر جلد برابر ہوجانا، زخم کا مندمل ہونا

زَخْم بَھر چَلنا

زخم میں انگور آنا

زَخْم بَھر جانا

گھاؤ کا اچھا ہو کر جلد برابر ہو جانا، زخم کا مندمل ہونا

زَخْم بَھر لانا

اچھا ہونا، انگور آنا

زَخْم بَھرْنا

گھاؤ کا اچھا ہو کر جلد برابر ہوجانا، زخم کا مندمل ہونا

زَخْم بِگَڑْنا

زخم کا بھرنے کے بجائے اِندمال سے دُور ہوجانا، زخم اچّھا ہونے کے قابل نہ رہنا

زَخْم بولْنا

زخم کے ٹان٘کے ٹُوٹنا، زخم کے ٹان٘کے ٹُوٹنے کی آواز پیدا ہونا

زَخْم چاٹنا

کسی ناکامی یا صدمے وغیرہ کو بُھلانے کی کوشش کرنا، خِفّت مِٹانے کی کوشش کرنا

زَخْم چَلانا

ضرب لگانا، وار کرنا

زَخْم چَرَانا

زخم میں خُشکی کے سبب تکلیف ہونا

زَخْم چھیڑْنا

زخم تازہ کرنا

زَخْم چِھلْنا

زخم تازہ ہونا، گُزشتہ دُکھ یا رنج کا احساس اُجاگر ہونا

زَخْم چُھپانا

زخم ظاہر نہ کرنا، زخم کی بابت کسی کو پتہ نہ لگنے دینا

زَخْمِ چُھپنا

زخم ظاہر نہ ہونا، زخم کی بابت کسی کو پتہ نہ لگنا

زَخْم دینا

گھائل کرنا، زخمی کرنا، چرکا لگانا

زَخْم گَہْرا ہونا

زخم کاری ہونا

زَخْم ہَرا ہونا

گھاؤ تازہ ہونا

زَخْم ہَرا کَرْنا

گھاؤ کو تازہ کرنا، گزشتہ رنج یا دکھ کے احساس کو تازہ کرنا، ماضی کے دُکھوں کی یاد دِلا کر تکلیف پہنچانا

زَخْم جھیلْنا

زخم کھانا، تکلیف یا پریشانی اُٹھانا، مُصیبت برداشت کرنا

زَخْم کا اَنگُور باندْھنا

تکلیف، پریشانی دور کردینا

زَخْم کا اَنگُور ہَرا ہونا

زخم تازہ ہونا، زخم ہرا ہونا

زَخْم کا اَنگُور پَھٹْنا

زخم کا ازسرِنو خراب ہوجانا، زخم اچّھا ہوتے ہوتے پھر کُھل جانا

زَخْم کا ہَنسْنا

زخم کے ٹانکے ٹوٹ جانے سے زخم کا بڑھ جانا

زَخْم کا ہَوا دینا

زخم بہت بڑھ جاتا ہے تو ہوا دینے لگتا ہے

زَخْم کا اِظْہار نَہ ہونا

زخمی ہونے کا پتہ نہ ہونا

زَخْم کا اِظْہار نَہ کَرنا

زخم کے لگنے کی خبر نہ دینا

زَخْم کا مُسْکَرانا

زخم کے ٹانکے ٹوٹ جانے سے زخم کا بڑھ جانا

زَخْم کا پانی چُرانا

زخم کا رِسنا بند ہوجانا (جس سے ناسُور ہوجانے کا خطرہ پیدا ہوجاتا ہے)

زَخْم کا رونا

زخم سے پانی نِکلنا

زَخْم کا صِحَت پانا

زخم اچھا ہونا

زَخْم کَرنا

تکلیف دینا، اذیَت دینا، پریشان کرنا

زَخْم کے ٹانکے کَٹنا

زخم اچھا ہوجائے تو ٹانکوں کو کاٹ کر دھاگا نکال دیا جاتا ہے

زَخْم کھانا

مجروح ہونا، زخمی ہونا

زَخْم کِھلانا

زخم دینا، گھاؤ لگانا

زَخْم کِھلْنا

زخم کا پھٹ جانا

زَخْم خُشْک ہونا

زخم پر کُھرن٘ڈ جمنا، زخم کا کُھرن٘ڈ بندھنے پر ہونا، دُکھ تکلیف یا رن٘ج بھولتے جانا

زَخْم خُشْک کَرنا

زخم سے پیپ نکالنا، زخم سکھانا، کھڑند بند کرنا

زَخْم کی لَذَّت اُٹھانا

تکلیف برداشت کرنا

زَخْم کو ٹانکے لَگنا

سوئی سے زخم کو سیا جانا

زَخْم کُریدْنا

گھاؤ کو تازہ کرنا، گزشتہ رنج یا دکھ کے احساس کو تازہ کرنا، ماضی کے دُکھوں کی یاد دِلا کر تکلیف پہنچانا

زَخْم لَگانا

مجروح کرنا، زخمی کرنا

زَخْم لَگْنا

زخمی ہونا، مجروح ہونا

زَخْم مارْنا

زخم لگانا، مجروح کرنا، زخمی کرنا

زَخْم میں چُور رَہ جانا

زخم کا اُوپر سے اچّھا ہوجانا مگر اندر پیپ وغیرہ کا رہ جانا

زَخْم میں نَمَک بَھرْنا

زخم پر نمک چھڑکنا ، تکلیف میں اضافہ کرنا ، دُکھ درد کو بڑھانا۔

زَخْم مِلْنا

تکلیف پہنچنا، درد و غم مِلنا

زَخْم مُرْجھانا

زخم اچّھا ہونے کے قریب ہونا، زخم بھرنے لگنا

زَخْم نَم ہونا

گھاؤ تازہ ہونا

زَخْم اوچھا ہونا

ہلکا زخم ہونا

زَخْم اوچھا لَگنا

ہلکا زخم لگنا

زَخْم پَڑجانا

زخم ہوجانا

زَخْم پَڑْنا

زخم پیدا ہونا

زَخْم پَہنچانا

زخمی یا مجروح کرنا، تکلیف یا رن٘ج دینا

زَخْم پَکْنا

زخم میں پِیپ پڑ جانا

زَخْم پَر کَچوکے دینا

تکلیف پر مزید تکلیف پہن٘چانا ، ایک رن٘ج پر دُوسرے رن٘ج کا اضافہ کرنا .

زَخْم پَر کَچوکے ہونا

کسی کو مُصیبت اور پریشانی میں اور زیادہ تنگ کرنا، صدمے یا آزار پہن٘چنا

زَخْم پَر لون چِھڑَکْنا

زحم پر نمک چھڑکنا

زَخْم پَر لون رَکْھنا

غمگین یا آزردہ آدمی کو اور غمگین اور آزردہ کرنا، دُکھ کے عالم میں مزید دُکھ پہنچانا، رنج کو دوچند کرنا

زَخْم پَر مَرْہَم کا کام کَرْنا

کسی کی تکلیف یا اِیذا پر تسلّی دینا۔

زَخْم پَر مَرْہَم رَکْھنا

تسلّی دینا ، کسی ناخوشگوار امر کی تلافی کرکے مطمئن کرنا ۔

زَخْم پَر مُشک چِھڑَکْنا

زخم تازہ کرنا، زخم ہرا کرنا، تکلیف پہن٘چانا

زَخْم پَر نَمَک چِھڑَکْنا

غمگین یا آزردہ آدمی کو اور غمگین اور آزردہ کرنا، دُکھ کے عالم میں مزید دُکھ پہنچانا، رنج کو دوچند کرنا

زَخْم پَر نَمَک ہونا

غم یا پریشانی کو بڑھانے کا سبب ہونا

زَخْم پَر نَمَک کا کام دینا

کسی عمل یا بات کا رنج یا غم میں اضافے کی وجہ یا سبب بننا

زَخْم پَر نَمَک کا کام کَرنا

کسی عمل یا بات کا رنج یا غم میں اضافے کی وجہ یا سبب بننا

زَخْم پَر نُون مِرْچ چِھڑکْنا

غمگین یا آزردہ آدمی کو اور غمگین اور آزردہ کرنا، دُکھ کے عالم میں مزید دُکھ پہن٘چانا، زن٘ج کو دوچند کرنا

زَخْم پَر پھاہا رَکْھنا

کسی کی تکلیف یا رن٘ج پر دِلاسا دینا

زَخْم پَر تازَہ زَخْم لَگْنا

ایک تکلیف یا مُصیبت پر دُوسری تکلیف آجانا، دوسری پریشانی پیدا ہوجانا

زَخْم پَھٹ جانا

زخم کے ٹان٘کے ٹوٹ جانا

زَخْم پُھوٹ نِکَلْنا

ازسرِ نو رن٘ج پیدا ہوجانا

زَخْم رَفُو کَرْنا

زخم میں ٹانکے لگانا ، زخم کو مندمل کرنا ، تکلیف دُور کرنا .

زَخْم رِسْنا

زخم سے مواد یا پیپ نکلنا، تکلیف ہونا

زَخْم سے چُور نِکَلْنا

زخم کی باقی مان٘دہ خرابی کا دُور ہونا .

زَخْم سے پانی چُووانا

زخم کا بہہ نکلنا، زخم کا ناسور بن جانا

زَخْم سے پانی چُوانا

زخم کا بہہ نکلنا، زخم کا ناسور بن جانا

زَخْم شَق ہونا

زخم پھٹ جانا

زَخْم صِحَت پاجانا

زخم اچھا ہوجانا

زَخْم صِحَت پانا

زخم اچھا ہونا

زَخْم سِینا

زخم کو ٹان٘کے دینا

زَخْم سِل جانا

تکلیف دُور ہوجانا۔

زَخْم ٹانکْنا

زخم سینا، زخم کی بخیہ گری کرنا، زخم میں ٹان٘کے لگانا

زَخْم تازَہ ہونا

گُزشتہ رن٘ج ، غم یا دُکھوں کی یاد یا احساس کا ازسرِ نو اُبھرنا ، جو گھاؤ بھر چکا ہو اس کا عود کر آنا۔

زَخْم اُٹھا لینا

زخم کھانا، زخم کی تکلیف اٹھانا

زَخْم اُٹھانا

(مجازاً) تکلیف جھیلنا، زخم کی تکلیف برداشت کرنا، زخم کھانا

زَخْمِ سَر چَوپارَہ ہونا

سر کا زخم کُھل جانا

زَخْمِ تازَہ کَرنا

نیا صدمہ دینا

زَخْموں کا خُون پاک کَرنا

زخموں کا خون کپڑے یا روئی سے صاف کرنا

زَخْموں کے ٹانکے کُھلْنا

تکلیف دہ باتیں پھر یاد آجانا، اذیت اور پریشانی کا اعادہ ہونا

زَخْموں کو باندْھْنا

زخموں پر پٹیاں باندھنا

زَخْموں کو چَمَک دینا

کسی زخمی کے زخموں پر دوبارہ اذیَت یا چوٹ دینا

زَخْموں کو دھونا

زخموں کا خون پانی سے صاف کرنا

زَخْموں کو دُھلانا

زخموں کا خون پانی سے صاف کرنا

زَخْموں کو کُریدْنا

گُزری ہوئی باتوں کو یاد کر کے تکلیف اور اذیَت اُٹھانا، ماضی کی تکلیف دہ زندگی کو یاد کرنا

زَخْموں پَر مَرْہَم لَگانا

تسکین پہنچانا، تسلی دینا، دلاسہ دینا، تشفی دینا

زَخْموں پَر مَرْہَم رَکْھنا

تسکین پہنچانا، تسلی دینا، دلاسہ دینا، تشفی دینا

زَخْموں پَر نَمَک چِھڑَکْنا

کسی کے دُکھ یا تکلیف پر اور زیادہ سخت تکلیف دینا

زَخْموں پَر نَمَک پَڑْنا

ایک تکلیف پر اور زیادہ تکلیف یا اذیَت ہونا، اِیذا ہونا

زَخْموں پَر پَٹِّیاں چَڑھانا

زخم دوزی ہونا، زخموں کو صاف کرکے پٹیاں باندھنا

زَخْموں پَر پَٹِّیاں چَڑْھنا

زخم دوزی ہونا، زخموں کو صاف کرکے پٹیاں باندھنا

زَخْموں پَر زَخْم جھیلْنا

بے حد زخمی ہونا، بہت زخم کھانا

زَخْموں پَر زَخْم کھانا

بے حد زخمی ہونا، بہت زخم کھانا

زَخْموں سے چُور ہونا

بہت زیادہ زخم کھائے ہونا

زَخْموں سے خُون ٹَپَکنا

زخموں سے خون بہنا اور نکلنا

زَلی دینا

چمکانا، جِلا دینا، مُجَلّیٰ کرنا

زَلْزَلَہ آنا

بھون٘چال آنا، (مجازاً) لرزہ طاری ہونا، کپکپی آنا

زَلْزَلَہ چَڑْھنا

لرزہ آنا، کپکپی چُھوٹنا، جسم کا کپکپانا

زَلْزَلَہ ڈالْنا

ہلچل پیدا کرنا، تلاطم برپا کرنا

زَلْزَلَہ ہونا

(مجازاً) لرزہ طاری ہونا، کپکپی آنا

زَلْزَلَہ پَڑْنا

(مجازاً) ہلچل پڑنا، کھلبلی مچنا

زَلْزَلَہ اُٹْھنا

بھون٘چال آنا، زلزلہ برپا ہونا

ضَم ہونا

(صرف) مشابہ آواز کے حروفِ صحیحہ کو جن میں سے پہلا ساکن اور دوسرا متحرک ہو ایک دوسرے میں ملا کر ایک کر دینا یا ہو جانا

ذَم کا پَہلُو نِکَلنا

شعر یا فقرے کے کسی لفظ یا فقرے سے ناگوار یا ناشائستہ معنی پیدا ہونا (عموماً نادانستہ)

ذَم کا پَہلُو پَیدا ہونا

شعر یا فقرے کے کسی لفظ یا فقرے سے ناگوار یا ناشائستہ معنی پیدا ہونا (عموماً نادانستہ)

ذَم کَرنا

ہجو کرنا، حقارت کرنا

ضَم کَرنا

ملانا، شامل کرنا

ذَم نِکال دینا

ذم کے پہلو سے پاک کرنا، خرابی دور کرنا

ذَم نِکالْنا

ذم کے پہلو سے پاک کرنا، خرابی دور کرنا

ذَم نِکَل جانا

عیب کا دور ہونا، برائی سے پاک ہو جانا (یہ اصطلاح ادب کے لیے مخصوص ہے)

ذَم نِکَلْنا

عیب کا دور ہونا، برائی سے پاک ہو جانا (یہ اصطلاح ادب کے لیے مخصوص ہے)

زَمانَہ بَدَل جانا

حالات بدل جانا، صورت حالات کا تبدیل ہونا

زَمانَہ بَدَلْنا

حالات بدل جانا، صورت حالات کا تبدیل ہونا

زَمانَہ بَرَتْنا

تجربہ کار ہونا ، جہاں دِیدہ ہونا ، سرد و گرم چشیدہ ہونا ، زندگی کے تجربات حاصل کرنا.

زَمانَہ بَر خِلاف ہونا

حالات موافق نہ ہونا ، حالات سازگار نہ ہونا

زَمانَہ بَسَر آنا

وقت گزرنا، مدت تمام ہونا

زَمانَہ بَسَر ہونا

وقت گزرنا، مدت تمام ہونا

زَمانَہ بَسَر کَرنا

وقت گزارنا، گزارا کرنا

زَمانَہ بَھر

تمام لوگ، کل آدمی، تمام دنیا

زَمانَہ بَھر دُشْمَن ہونا

کل دنیا کا دشمنی کرنا

زَمانَہ بِیت جانا

ایک دور گُزر جانا، ایک عہد بسر ہو جانا

زَمانَہ چَرے ہونا

تجربہ کار ہونا

زَمانَہ چھان مارْنا

دُنیا بھر میں تلاش کرنا، بہت تلاش کرنا

زَمانَہ چھانْنا

دُنیا بھرمیں تلاش کرنا، بہت تلاش کرنا

زَمانَہ دیکھ ڈالْنا

زمانہ دیکھنا، تجربہ کار ہونا، زندگی کے گُونا گُوں تجربات حاصل کرنا

زَمانَہ دیکھے بَیٹْھنا

بہت تجربہ ہونا، جہاں دِیدہ ہونا

زَمانَہ دیکھے ہونا

جہاں دِیدہ ہونا، تجربہ کار ہونا، گھاگ ہونا، منجھا ہوا ہونا

زَمانَہ دیکْھنا

تجربہ کار ہونا، زندگی کے گُونا گُوں تجربات حاصل کرنا

زَمانَہ گِر پَڑنا

کسی کام کی طرف خلقت کا متوجہ ہونا

زَمانَہ ہو جانا

ایک مدّت گُزر جانا، ایک طویل دور بیت جانا

زَمانَہ ہونا

ایک مدّت گُزر جانا، ایک طویل دور بیت جانا

زَمانَہ اِدَھر کا اُدَھر ہونا

حالات میں اِنقلاب آنا، تغیّر واقع ہونا

زَمانَہ جانا

وقت گُزرنا، وقت بیتنا، عرصہ گزرنا

زَمانَہ خَراب ہونا

حالات بگڑ جانا، بُرا وقت آنا

زَمانَہ لَدْ جانا

کسی کے اِقتدار، شان و شوکت یا زور کا دور گُزر جانا یا ختم ہو جانا، دور یا عہد کا ختم ہو جانا

زَمانَہ مُبْتَلا ہونا

بہت لوگوں کا ایک شخص پرعاشق ہونا یا کسی بات میں پھنسنا

زَمانَہ مُوافِق ہونا

نصیب اچھا ہونا، طالع یاور ہونا، حالات سازگار ہونا

زَمانَہ نازُک ہونا

حالات خراب ہونا، حالات مخدوش ہونا، حالات کا پُر خطر ہونا

زَمانَہ نَظَر میں اَندھیرا ہونا

سخت گھبراہٹ ہونا، پریشانی میں کچھ نہ سوجھنا، سخت غم و اندوہ ہونا

زَمانَہ نِکَل جانا

دور ختم ہو جانا، موقع جاتا رہنا، بات ہاتھ سے چلی جانا

زَمانَہ پانا

کسی دور یا کسی کے دور میں ہونا، کسی کا معاصر ہونا

زَمانَہ پَلَٹ جانا

حالت میں یکسر تغیّر واقع ہونا، انقلاب آنا

زَمانَہ پَلَٹْنا

انقلاب ہونا

زَمانَہ پِھر جانا

حالات بدلنا، بہتر تبدیلی رُونما ہونا، امید افزا صورت نِکلنا

زَمانَہ پِھرْنا

زمانہ کسی کے خلاف ہو جانا، زمانے کا کسی سے برگستہ ہو جانا، حالات کا مخالف ہو جانا

زَمانَہ سازگار ہونا

خوش قسمت ہونا، قسمت کے موافق ہونا، حالات سازگار ہونا

زَمانَہ سے اٹھنا

ناپید ہوجانا

زَمانَہ سِیاہ ہونا

بُرا یا خراب دَور ہونا، بدترین دور ہونا، مایوسی کے حالات ہونا

زَمانَہ تَہہ و بالا ہونا

دُنیا اُلٹ پُلَٹ ہونا ، زمانہ زیر و زبر ہونا ، انقلابِ عظیم ہونا

زَمانَہ تَن٘گ ہو جانا

زندگی اجیرن ہونا، مُشکلات پیدا ہو جانا

زَمانَہ تَن٘گ ہونا

زندگی اجیرن ہونا، مُشکلات پیدا ہو جانا

زَمانَہ اُلَٹ جانا

زمانے کا مخالف ہو جانا، دُنیا کا بے رخی اِختیار کر لینا

زَمانَہ اُلَٹ پَلَٹ ہونا

زمانے کا مخالف ہو جانا، دُنیا کا بے رخی اِختیار کر لینا

زَمانَہ اُمَنڈْنا

بہت سے لوگوں کا کسی جگہ جمع ہونا ، ہجوم کرنا ، مجمع ہونا

زَمانَہ زیر و زَبَر ہونا

اِنقلاب عظیم ہونا، زمانہ اُلٹ پُلٹ ہو جانا، حالات بدل جانا

زَمانَہ سازی کَرْنا

ظاہر داری برتنا، دُنیا داری کا برتاؤ کرنا، مکّاری اور بناوٹ کی باتیں کرنا، جِیسا دیکھنا ویسا ہی کرنا

ضَمانَت داخِل ہونا

تحریری ضمانت داخل ہونا، ضامن ہونا

ضَمانَت داخِل کَرْنا

تحریری ضمانت دینا، ضامن ہونا

ضَمانَت کَرْنا

ضامنی دینا، ضامن ہونا، ذمّہ داری لینا

ضَمانَت لینا

ضمانت قبول کرنا، ضامنی طلب کرنا

ضَمانَت پَر ہونا

کسی کی ذمّہ داری پر رہا ہونا، قید سے آزاد ہونا

ضَمانَت پَر رِہا ہونا

کسی کی ضامنی پر گرفتاری یا قید سے آزاد ہونا

ضَمانَت ضَبْط ہونا

ضامن سے شرطِ ضمانت پوری نہ ہونے کی صورت میں نقد روپیہ وصول کرنا

ضَمانَت ضَبْط کَرنا

ضامن کا شرط پوری نہ ہونے پر نقد روپیہ بھر دینا

زَمانے بَھر کی خاک چھانْنا

ساری دُنیا میں تلاش اور جُستجو کرنا

زَمانے کا گَرْم و سَرْد چَکْھنا

اچھا بُرا دور دیکھنا، تجربہ کار ہونا

زَمانے کا حال دیکْھنا

زمانے کا رن٘گ دیکھنا، زمانے کا میلان یا رُخ دیکھنا

زَمانَے کا اِنْقِلاب ہونا

زمانہ بدلنا، سخت ہل چل مچنا

زَمانے کا کَروَٹ بَدَلْنا

انقلاب آ جانا، حالات بدل جانا

زَمانے کا کَروَٹ لینا

انقلاب آ جانا، حالات بدل جانا

زَمانےکا لَہُو سَفید ہونا

دُنیا سے محبت جاتی رہنا، آپس میں محبَت نہ رہنا

زَمانے کا پَلْٹا کھانا

زمانے کا رن٘گ بدلنا، حالات تبدیل ہونا

زَمانے کا رَنگ بَدَلنا

حالت بدلنا، دگرگوں ہونا حالت کا

زَمانے کا رَنگ دیکھنا

دنیا کی حالت دیکھنا، موجودہ رسم و رواج کا خیال رکھنا

زَمانے کا رُخ دیکْھنا

زمانے کا میلان دیکھنا، دُنیا کے حالات کا اندازہ کرنا

زَمانےکا وَرَق اُلَٹ جانا

زمانے کا درہم برہم ہو جانا، زمانہ بدلنا، ہلچل ہونا

زَمانے کے مُوافِق ہونا

جیسا وقت ویسا رُوپ اِختیار کرنا، جیسے لوگ ویسا برتاؤ کرنا

زَمانے کے ساتھ چَلْنا

دُنیا والوں کا ساتھ دینا، دنیا کے رسم و رواج کے مطابق زندگی گُزارنا

زَمانے کے سَرْد و گَرْم اُٹھانا

تجربہ کار ہونا، گُونا گُوں تجربات رکھنا، حالات سے باخبر اور واقف رہنا

زَمانے کی آب و ہَوا بَدَل جانا

انقلاب آجانا، حالات کا بدل جانا

زَمانے کی ہَوا بَر خِلاف ہونا

حالات کا ناموافق ہونا

زَمانے کی ہَوا بِگَڑْنا

حالات خراب ہونا، ہلچل ہونا، زمانہ خراب ہونا

زَمانے کی ہَوا دیکْھنا

دُنیا کے حالات کے رُخ کا اندازہ کرنا، دُنیا والوں کی رَوِش کو پَرْکھنا، زمانے کے چلن کا اندازہ کرنا

زَمانے کی ہَوا کھانا

زندہ رہنا، دُنیا میں رہنا، زمانہ دیکھنا

زَمانے کی ہَوا پِھرْ جانا

زمانے کی ہوا بِگڑنا، حالات بدل جانا

زَمانے کی رَنگَت دیکْھنا

دُنیا کی اُون٘چ نِیچ یا گرم و سرد دیکھنا، زمانے کے حالات کا اندازہ کرنا

زَمانے پَر رَوشَن ہونا

سب کو معلوم ہونا، سب پر ظاہر ہونا

زَمانے سے کھونا

نِکمّا کر دینا، بیکار کر دینا

زَمانے سے اُڑْنا

معدوم ہونا، نشان باقی نہ رہنا

زَمانے سے اُٹْھنا

ناپید ہو جانا، نیست و نابود ہو جانا، دُنیا سے چلا جانا

زَمْہَرِیر بَن جانا

سرد ترین ہوجانا، ٹھنڈا ہوجانا

زَمْہَرِیر ہونا

سرد مہر ہونا

ضَمِیمَہ ہونا

شامل ہونا، ضم ہونا، الحاق ہونا

ضَمِیما ہونا

شامل ہونا، ضم ہونا، الحاق ہونا

زَمِین آسْمان چھانْنا

بے انتہا تلاش کرنا، بے حد جستجو کرنا

زَمِین آسْمان ایک کَر دینا

تلاش و جستجو میں چپّہ چپّہ چھان مارنا، بہت جدوجہد کرنا

زَمِین آسْمان ایک کَرنا

انتہائی سعی و کوشش سے کام لینا

زَمِین آسْمان جَھکانا

دربدر پھرانا، دِیوانہ بنانا

زَمِین آسْمان کا فَرْق ہونا

زمین اور آسمان کا فرق ہونا، بہت تفاوت ہونا، کسی قِسم کی یکسانیت یا مماثلت نہ ہونا، بہت زیادہ فرق ہونا

زَمِین آسْمان کے قُلابے ایک کَرْنا

زمین آسمان ایک کرنا، کڑی محنت اور جد و جہد کرنا

زَمِین آسْمان کے قُلابے مِلانا

حد سے زیادہ مبالغہ یا غلو سے کام لینا، لاف زنی کرنا، جھوٹی سچی باتیں ہانکنا، بہت باتیں بنانا

زَمِین آسمان مِلانا

کسی امر کے بیان یا اظہار میں غلو یا مبالغہ کرنا

زَمِین آسْمان پَر ٹِھکانَہ نَہ ہونا

بے تکی بات کہنا، بے سروپا کام کرنا

زَمِین آسْمان پَر ٹِھکانَہ نَہ لَگْنا

بے تُکی بات کہنا، بے سروپا کام کرنا

زَمِین اَور آسْمان کا فَرْق ہونا

بہت تفاوت ہونا، کسی قِسم کی یکسانیت یا مماثلت نہ ہونا، بہت زیادہ فرق ہونا

زَمِین اَور آسْمان کے قُلابے مِلانا

دُون کی ہانکنا، حد سے زیادہ مبالغہ آرائی کرنا یا جھوٹ کہنا

زَمِین اَور آسْمان مِلانا

ناممکن کو ممکن بنانا، مبالغہ آرائی کرنا، بہت جُھوٹ بولنا

زَمِین بَیٹْھ جانا

کسی قطعۂ زمین کا دھنسنا، نیچے کو دب جانا

زَمِین بَیٹھی ہونا

کسی قطعۂ زمین کا دھنسنا، نیچے کو دب جانا

زَمین بَیٹھنا

کسی قطعۂ زمین کا دھنسنا، نیچے کو دب جانا

زَمِین بَنانا

بُنیاد ڈالنا، راہ ہموار کرنا، اِبتدائی مرحلہ طے کرنا

زَمِین بُلَنْد ہونا

(شاعری) غزل یا نظم کی بحر کا مُشکل ہونا، ردیف و قافیہ تن٘گ ہونا

زَمِین چَڑ٘ھنا

گھوڑے (نیز سواری کے کسی جانور) کا اس طرح مسافت طے کرنا کہ پہلے دن دو میل دوسرے دن تین میل اور اسی طرح بتدریج اس کی تیز رفتاری کی مشق بڑھتی جائے اور وہ طویل ترین فاصلے طے کرنے میں مشاق ہوجائے

زَمِین چَھکْنا

زمین کا پوری طرح سیراب ہونا، زمین کا پانی جذب کرلینا

زَمِین چھوڑْنا

میدان جنگ سے من٘ھ موڑنا، فرار اختیار کرنا، میدان چھوڑنا، کمزوری ظاہر کرنا

زَمِین چُھوٹْنا

الگ ہو جانا ، بہت دوری ہو جانا ، فصل پیدا ہو جانا ۔

زَمِین چُومْنا

کسی کے حضور میں احتراماً جُھکنا، عقیدت و تعظیم کا اظہار کرنا، آستاں بوسی کرنا

زَمِین دابْنا

زمین ہتھیانا، زمین پر قبضہ کرنا

زَمِین دَہَلْنا

زمین لرزنا، زمین کا تھرّانا

زَمِین دیکْھنا

زمین میں دفن ہونا، قبر کے لیے جگہ تجویز کرنا

زَمِین دینا

قبر کے لیے جگہ دینا ۔

زَمِین دِکھانا

زمین پر پٹکنا یا دے مارنا

زَمین دکھلانا

مقابلے میں نیچا دکھانا، شکست دینا

زَمِین گِھس جانا

زمین کو خفیف نُقصان پہن٘چنا، (طنزاً) چلنے یا کھڑے رہنے سے کوئی نُقصان نہیں ہو گا

زَمِین گُلْنار ہونا

بہار آنا ، سُرخ پُھولوں سے زمین بھری ہونا ؛ خُون سے زمین لال ہونا ۔

زَمِین ہَمْوار کَرْنا

(کاشت کاری) سطح برابر کرنا، فضا تیار کرنا، بنیاد قائم کرنا

زَمِین ہِل جانا

زمین تھرّانا، زمین کان٘پنا، زمیں دہلنا، معاملات درہم برہم ہو جانا، ہنگامہ ہوجانا

زَمِین ہِلا دینا

حشر برپا کر دینا ، ہنگامہ بپا کر دینا ۔

زَمِین ہِلنے لَگنا

ہلچل مچ جانا، تہ و بالا ہوجانا، قیامت مچنا

زَمِین جَھنکانا

آوارہ پھرنا ، دربدر پھرنا

زَمِین جھانکْنا

گرنا، ٹھوکر کھانا

زَمِین جَھکانا

آوارہ پھرنا ، دربدر پھرنا

زَمِین جوتْنا

زمین میں ہل چلا کر کاشت کے قابل بنانا

زَمِین جُن٘بَد نَہ جُن٘بَد گُل مُحَمَّد

چاہے زمین اپنی جگہ سے سرک جائے مگر فُلاں آدمی ٹس سے مَس نہ ہو گا (ٹس سے مس نہ ہونے والے یا اپنی بات پر اڑے رہنے والے کے متعلق کہتے ہیں)

زَمِین جُتْوانا

زمین تیار کرانا ، زمین کو قابلِ کاشت بنوانا ۔

زَمِین کا بوجھوں مَرْنا

زمین پر بارِگراں ہونا، کسی کا بے کار و بے مصرف ہونا

زَمِین کا گَز بَنانا

دربدر پھرانا، دشت نوردی کرانا، خاک چھنوانا

زَمِین کا گَز بَنْنا

مارا مارا پھرنا، جہاں گردی کرنا، دنیا جہان کو چھان مارنا، بہت سفر کرنا

زَمِین کا گَز ہونا

چلتے پھرتے رہنا، ٹِک کر نہ بیٹھنا

زَمِین کا ہَنسْنا

کسی زمین کا نہایت با رونق ہونا

زَمِین کا کھا جانا

زمین میں دفن ہو جانا، نیست و نابُود ہو جانا

زَمِین کا کھا لینا

کسی چیز کا زمین کے اندر رہنے سے بوسیدہ ہو جانا

زَمِین کا نِیچے سے سَرَک جانا

(اچانک کسی حادثے یا صدمے کی خبر سُن کر) حواس ٹھکانے نہ رہنا، برے وقت پر کسی کا ساتھ نہ دینا یا کام نہ آنا، برا وقت پڑنے پر کسی کا کام نہ آنا یا ساتھ چھوڑ دینا

زَمِین کا پانو کے نِیچے نَہ ٹَھہْرنا

(اچانک کسی حادثے یا صدمے کی خبر سُن کر) حواس ٹھکانے نہ رہنا، برے وقت پر کسی کا ساتھ نہ دینا یا کام نہ آنا، برا وقت پڑنے پر کسی کا کام نہ آنا یا ساتھ چھوڑ دینا

زَمِین کا پانو پَکَڑ لینا

جانے سے روکنا، قدم پکڑ لینا، جانے کی اجازت نہ دینا، قیام کے لیے کشش رکھنا یا کھینچنا، کسی مقام کا اپنی کسی صفت کے باعث کسی کو جانے سے روک لینا، نیز اتفاقی طور پر کسی جگہ قیام ہو جانا

زَمِین کا پانو پَکَڑْنا

جانے سے روکنا، قدم پکڑ لینا، جانے کی اجازت نہ دینا، قیام کے لیے کشش رکھنا یا کھینچنا، کسی مقام کا اپنی کسی صفت کے باعث کسی کو جانے سے روک لینا، نیز اتفاقی طور پر کسی جگہ قیام ہو جانا

زَمِین کا پانو تَلے سے سَرَک جانا

(اچانک کسی حادثے یا صدمے کی خبر سُن کر) حواس ٹھکانے نہ رہنا، برے وقت پر کسی کا ساتھ نہ دینا یا کام نہ آنا، برا وقت پڑنے پر کسی کا کام نہ آنا یا ساتھ چھوڑ دینا

زَمِین کا پَیوَنْد کَرْنا

جان سے مار دینا، فنا کرنا، دفنانا

زَمِین کا طَبَق اُلَٹ دینا

اِنقلاب برپا کرنا، کایا پلٹ دینا

زَمِین کا طَبَق اُلَٹ جانا

کوئی عظیم انقلاب پیدا ہونا، ایک حشر برپا ہو جانا

زَمِین کا طَبْقَہ اُلَٹ جانا

کوئی عظیم انقلاب پیدا ہونا، ایک حشر برپا ہو جانا

زَمِین کا تَخْتَہ اُڑا دینا

زمین کا تختہ اُلٹنا، کوئی بڑا انقلاب پیدا کرنا، بڑی ہلچل مچانا

زَمِین کا تَخْتَہ اُلَٹ جانا

کوئی عظیم انقلاب پیدا ہونا، ایک حشر برپا ہو جانا

زَمِین کا ٹُوٹ جانا

زمین کُھد جانا، زمین میں دراڑ پڑ جانا

زَمِین کا ٹُوٹْنا

زمین کُھد جانا، زمین میں دراڑ پڑ جانا

زَمِین کانپْنا

خوفزدہ ہونا، پورے ماحول پر خوف چھا جانا

زَمِین کاٹ پھینکْنا

بیتات ہونا، مُضطرب ہونا

زَمِین کَمانا

(کاشت کاری) زمین کو اچّھی طرح جوتنا، زمین کو زرخیز بنانا

زَمِین کَمْزور ہونا

(کاشت کاری) ایسی زمین جس میں کاشت مُشکل ہو جائے

زَمِین کے بَرابَر ہو جانا

زمین کے برابر کر دینا کا لازم

زَمِین کے بَرابَر ہونا

گِرا دینا، ختم کر دینا، مار دینا

زَمِین کے بَرابَر کَر دینا

جو چیز سطحِ زمین سے بلند ہو اسے زمین کے ہم سطح کر دینا، عمارت کو مِسمار کر دینا

زَمِین کے سِرے ٹَٹولْنا

فرار کی راہ تلاش کرنا، پناہ ڈھونڈنا

زَمِین کے سُپُرْد کَرْنا

زمین میں دفن کرنا، مدفون کرنا

زَمِین کے طَبْقے آسْمان پَر اُڑا دینا

تہ و بالا کر دینا، غدر ڈال دینا، قیامت برپا کر دینا

زَمِین کے طَبْقے اُلَٹ دینا

تہ و بالا کردینا، غدر ڈالدینا، قیامت برپا کردینا

زَمِین کِھل جانا

(کاشت کاری) زمیں خشک ہو جانا، بھربھری ہو جانا

زَمِین کِھلْنا

(کاشت کاری) زمیں خشک ہو جانا، بھربھری ہو جانا

زَمِین کھودْنا

قبر کھودنا

زَمِین خُون سے لال ہونا

بہت زیادہ قتل و غارت گری ہونا

زَمِین خُون سے لال کَردینا

سخت خونریزی مچانا، بہت لوگوں کا لڑائی میں مرنا

زَمِین خُون سے لال کَرنا

سخت خونریزی مچانا، بہت لوگوں کا لڑائی میں مرنا

زَمِین کی چادَر اوڑْھنا

تہہ زمین ہو جانا، زمین میں پوشیدہ ہو جانا، مر جانا

زَمِین کی کَہْنا آسْمان کا جَواب پانا

سوال کچھ جواب کچھ، سوال دیگر جواب دیگر

زَمِین کی پُوچْھنا آسْمان کی کَہنا

سوال کچھ جواب کچھ، سوال دیگر جواب دیگر

زَمِین کی پُوچْھنا، عَرْش کی کَہْنا

سوال کچھ جواب کچھ، سوال دیگر جواب دیگر

زَمِین کی ریت تَک نِکال لانا

بات کی تہہ تک پہن٘چ جانا، کسی امر کی گہرائی کو پا لینا، کسی کی حقیقت جان لینا

زَمِین کی طَنابیں کِھنچ جانا

فاصلہ کم ہو جانا، بُعدِ مسافت کم ہو جانا

زَمِین کی طَنابیں کِھینچ دینا

مسافت کم کردینا، فاصلہ تھوڑا کردینا

زَمِین کو آسمان کَردینا

ادنیٰ کو اعلیٰ بنا دینا یا پست کو بلند کرنا

زَمِین کو بوسَہ دینا

زمیں بوسی کرنا، زمین چومنا

زَمِین کو چِھیلْنا

زمین کی سطح کُھرچنا، رگڑنا، زمین میں کٹاؤ پیدا کرنا

زَمِین کو ڈِھیلا کَرْنا

(کاشت کاری) زمین نرم کرنا، ہل چلانا

زَمِین کو لَگْنا

دائم المریض ہو جانا، کمزوری یا بیماری کے سبب بستر سے اُٹھ نہ سکنا

زَمِین کو پانی دینا

(کاشت کاری) زمین کو سیراب کرنا، زمین کی آبیاری کرنا، سینچنا

زَمِین کو پِیٹھ لَگْنا

صبر و قرار آنا، چین پڑنا

زَمِین کو سَر پَر اُٹھانا

زمین سر پر اُٹھانا، بہت زیادہ ہنگامہ کھڑا کرنا، فساد مچانا

زَمِین کو سونپْنا

دفن کرنا، سپردِ خاک کرنا

زَمِین لَگانا

(رنگائی) پہلا ہاتھ یا استر کرنا، بُنیاد بنانا، سطح کو رن٘گنا

زَمِین میں بوسَہ دینا

زمیں بوسی کرنا، زمین چومنا

زَمِین میں دَفْن کَر دینا

مار دینا، زمین میں گاڑ دینا، غارت کر دینا

زَمِین میں دَفْن کَرنا

مار دینا، زمین میں گاڑ دینا، غارت کر دینا

زَمِین میں گَڑ جانا

نہایت شرمندہ ہونا

زَمِین میں گَڑنا

نہایت شرمندہ ہونا

زَمِین میں گاڑ دینا

زمین کے اندر دبانا، دفن کرنا

زَمِین میں گاڑنا

سخت سزا دینا

زَمِین میں پانو گَڑْنا

حیرت زدہ ہونا، خوف و ہراس طاری ہونا

زَمِین میں سَمانا

زمین میں دھن٘سنا، زمین میں گڑنا، شرم یا غیرت سے گڑ جانے کی آرزو کرنا

زَمِین میں سَر گَڑانا

بہت شرمندہ ہونا، ندامت کا احساس ہونا

زَمِین میں اُتارْنا

مُشکلات میں پھن٘سنا، دشواریوں میں گِھرنا

زَمِین میں اُتَرْنا

زمین کی گہرائی میں جانا، زمیں دوز ہونا، زیرِ زمین جانا

زَمِین مُعاف ہونا

زرعی یا رہائشی زمین جس پر کسی قِسم کا کوئی ٹیکس نہ لیا جائے

زَمِین مُتَزَلْزَل ہونا

زمین کانپنا، زلزلہ آنا

زَمِین ناپْنا

زمین پر گر کر تڑپنا، زخمی کا زمین پر لوٹنا

زَمِین نَپْوانا

زمین ناپنا کا متعدی المتعدی

زَمِین نِیچے سے سَرَکْنا

(اچانک کسی حادثے یا صدمے کی خبر سُن کر) حواس ٹھکانے نہ رہنا، برے وقت پر کسی کا ساتھ نہ دینا یا کام نہ آنا، برا وقت پڑنے پر کسی کا کام نہ آنا یا ساتھ چھوڑ دینا

زَمِین نِکالْنا

(شاعری) ہیئت کے اعتبار سے غزل یا نظم کے لیے ردیف قافیہ اور بحر تلاش کرنا

زَمِین نِکَل جانا

(اچانک کسی حادثے یا صدمے کی خبر سُن کر) حواس ٹھکانے نہ رہنا، برے وقت پر کسی کا ساتھ نہ دینا یا کام نہ آنا، برا وقت پڑنے پر کسی کا کام نہ آنا یا ساتھ چھوڑ دینا

زَمِین نِکَلْنا

(اچانک کسی حادثے یا صدمے کی خبر سُن کر) حواس ٹھکانے نہ رہنا، برے وقت پر کسی کا ساتھ نہ دینا یا کام نہ آنا، برا وقت پڑنے پر کسی کا کام نہ آنا یا ساتھ چھوڑ دینا

زَمِین پَڑی رَکْھنا

قابل زراعت یا نفع بخش زمین کو استعمال میں نہ لانا، ڈالے رکھنا

زَمِین پائِمال ہونا

(شاعری) جب کسی ردیف قافیے اور بحر میں بہت سی غزلیں کہی جا چکی ہوں تو اس صورت میں کہا جاتا ہے کہ یہ زمین پامال ہے

زَمِین پانو کے نِیچے نَہ تَھمْنا

حواس جاتے رہنا، بدحواس ہو جانا

زَمِین پانو کے نِیچے سے چَلْنا

حواس جاتے رہنا، بدحواس ہو جانا

زَمِین پانو کے نِیچے سے نِکَلْنا

حواس جاتے رہنا، بدحواس ہو جانا

زَمِین پانو کے نِیچے سے سَرَکْنا

حواس جاتے رہنا، بدحواس ہو جانا

زَمِین پانو کے تَلے سے نِکَل جانا

برا وقت آنا، برا زمانہ آنا، حواس قائم نہ رہنا، بدحواسی ہو جانا، اوسان جاتے رہنا

زَمِین پانو کے تَلے سے نِکَلْنا

برا وقت آنا، برا زمانہ آنا، حواس قائم نہ رہنا، بدحواسی ہو جانا، اوسان جاتے رہنا

زَمِین پانو کو لَگْنا

کسی راستے پر چلنے سے مانوس ہونا

زَمِین پاؤں سے لَگ رَہی ہونا

بسبب بہت سی آمد و رفت کے رستہ قریب معلوم ہونا

زَمِین پانو سے لَگْنا

کسی راستے پر چلنے کی عادت پڑنا

زَمِین پانو سے نِکَلْنا

حواس باختہ ہونا، ہوش کھو دینا، حیرت زدہ رہ جانا

زَمِین پاؤں تَلے سے نِکَل جانا

حواس جاتے رہنا، بدحواس ہو جانا

زَمِین پانو تَلے سے نِکَلْنا

حواس جاتے رہنا، بدحواس ہو جانا

زَمِین پامال ہونا

(شاعری) جب کسی ردیف قافیے اور بحر میں بہت سی غزلیں کہی جا چکی ہوں تو اس صورت میں کہا جاتا ہے کہ یہ زمین پامال ہے

زَمِین پَکَڑْنا

زمین یا کسی شے کی سطح سے چپک جانا، مضبوطی سے پکڑ لینا تاکہ کوئی ہلا نہ سکے، اُٹھائے نہ اٹھنا

زَمِین پَر آ رَہْنا

دفعۃً زمین پر گِر پڑنا، ڈھیر ہو جانا، ڈھے جانا

زَمِین پَر بِچْھ جانا

انتہائی خلوص اور محبت کا اظہار کرنا، خاکساری دکھانا

زَمِین پَر چَڑ٘ھنا

بہت زیادہ مسافتیں طے کرنا، گھوڑے کا روز بروز تگ و تاز میں زور پکڑنا، تیز رفتاری میں مشّاق ہونا

زَمِین پَر دانے بُھنْنا

زمین انتہائی گرم ہونا ، گرمی میں شدت اور تپش ہونا کہ زمین تپنے لگے

زَمِین پَر دے پَٹَکْنا

غصہ میں پھین٘ک دینا، طیش میں آنا

زَمِین پَر ڈھیر ہو جانا

مر جانا، دھڑام سے زمین پر گر پڑنا

زَمِین پَر گِر پَڑنا

نیچے آپڑنا، گرجانا

زَمِین پَر گِرانا

حقیر اور ذلیل کرنا، نظروں سے گرانا

زَمِین پَر اِنْقِلاب ہونا

دنیا میں ہل چل مچنا، دنیا کا تہہ و بالا ہونا

زَمِین پَر جائے نَہ ہونا

گنجائش یا وسعت نہ ہونا، نا کافی ہونا، کہیں ٹھکانا نہ ہونا

زَمِین پَر خَط کِھینچْنا

نشان ڈالنا ، گھسٹنے سے نشان پڑنا ۔

زَمِین پَر کِسی کے نام کی شَراب چِھَڑکْنا

مے نوشوں میں یہ دستور ہے کہ پینے سے پہلے کسی کا نام لے کر ایک آدھ چھینٹا شراب کا زمین پر گرا دیتے ہیں

زَمِین پَر مارْنا

زمین پر دے پٹکنا، گرادینا

زَمِین پَر نَہ تَھمنے دینا

اپنے علاقے یا اپنی زمین پر نہ ٹھہرنے دینا

زَمِین پَر ناک گِھسْنا

اظہارِعجز کرنا، عاجزی کرنا

زَمِین پَر پانو نَہ دَھرْنا

شان دکھانا، مغرور ہونا

زَمِین پَر پاؤں نَہ دَھرنا

غرور کرنا، گھمنڈ کرنا

زَمِین پَر پانو نَہ لَگْنا

ہواؤں کے دوش پر اُڑنا، تیز رفتاری دکھانا

زَمِین پَر پاؤں نَہ رَکھنا

غرور کرنا، گھمنڈ کرنا

زَمین پَر پانوں نَہ رَکھنا

بہت اترانا، بہت دماغ دار یا نازاں ہونا، بیحد متکبر ہونا، کسی چیز کو خاطر میں نہ لانا

زَمِین پَر پانو نَہ رَکْھنا

بہت اترانا، بہت دماغ دار یا نازاں ہونا، بیحد متکبر ہونا، کسی چیز کو خاطر میں نہ لانا

زَمِین پَر پانو رَکھ کَرْ نَہ چَلْنا

اترانا، غرور کرنا، نازاں ہونا

زَمِین پَر پانو رَکْھنا

کھڑا ہونا، پیدل چلنے کا قصد کرنا

زَمِین پَر پاؤں رَکھنا

زمین پر کھڑا ہونا

زَمِین پَر پانو ٹِکْنا

چلتے چلتے رکنا، زمین پر پیر رکھا جانا، اترنا

زَمِین پَر پَٹَخْنا

اُٹھا کر دے مارنا، زمین پر دے مارنا، پٹخنا دینا

زَمِین پَر قَدَم دَھرنا

آہستہ چلنا، چلتے ہوئے نزاکت دکھانا، زمین پر پاؤں ٹکانا

زَمِین پَر قَدَم رَکْھنا

آہستہ چلنا، چلتے ہوئے نزاکت دکھانا، زمین پر پاؤں ٹکانا

زَمِین پَر رَکھ دینا

کوئی چیز ہاتھ سے یا ایک جگہ سے دوسری جگہ دھر دینا

زَمِین پَر سے کُچھ پَڑا پانا

کوئی مطلب کی چیز اچانک مل جانا

زَمِین پَرْ اُتّو کَرْنا

بہت آہستہ آہستہ چلنا، قدم رکھنا، پائمال کرنا

زَمِین پَسْت ہونا

غزل یا نظم میں بحر، ردیف، قافیے کا مبتذل یا عامیانہ ہونا، زمین پامال ہونا

زَمِین پَھٹنا

زمین کا شق ہونا، زلزلے سے عموماً ایسا ہوتا ہے

زَمِین روکْنا

راہ روکنا، رُکاوٹ ڈالنا، قبضہ کرنا

زَمِین سَہْل ہونا

(شاعری) ردیف و قافیے اور بحر کا آسان ہونا جس سے شاعری کرنا آسان ہو

زَمِین سَخْت اور آسْماں دُور ہونا

جان سے تنگ ہونا، بے چارگی اور لاچارگی کے عالم میں ہونا

زَمِین سَن٘گْلاخ ہونا

(شاعری) بحر اور ردیف قافیہ بہت مُشکل ہونا ۔

زَمِین سَر پَر اُٹھا لینا

حشر برپا کرنا، ادھم مچانا

زَمِین سَر پَر اُٹھانا

بہت چیخنا چلانا، سخت شور و غل کرنا، آہ وزاری کرنا

زَمِین سے آنکھ لَگْنا

راہ تکنا، انتظار میں ہونا

زَمِین سے چِمْٹے رَہنا

زیادہ لگاؤ کے باعث اپنا وطن یا جائداد نہ چھوڑنا

زَمِیْن سے دَسْتْ بَرْدار ہُوْنا

کسی خطرے کی وجہ سے، جیسے مہاجرین سندھ میں اپنی زمینیں چھوڑ آئے تھے

زَمِین سے پِیٹْھ لَگانا

ایک پہلوان کا دوسرے پہلوان کو چت کردینا یہ جیتنے کی نشانی ہے

زَمِین سے پِیٹْھ لَگْنا

زچ ہو جانا، ہار مان لینا، پہلوان کا چت ہو جانا

زَمِین سے پِیٹْھ نَہ لَگْنا

بے قرار اور بے چینی میں مبتلا رہنا، آرام و سکون نہ ملنا، بے تاب رہنا، بے خواب رہنا

زَمِین سے اُکھاڑ لینا

جڑ سے نکال لینا، بنیاد سے اکھیڑ دینا

زَمِین سے اُکھاڑْنا

اصل سے جدا کر دینا

زَمِین سے اُٹھا کَر آسْماں پَر بِٹھانا

پستی سے بلندی پر پہن٘چا دینا، عروج دینا، بہت زیادہ تعریف کرنا

زَمِین شَق ہو جانا

زمین کا پھٹ جانا، زمین کا دھن٘س جانا

زَمین شَق ہونا

زمین پھٹ جانا

زَمِین شِگُفْتَہ ہونا

(شاعری) ردیف قافیہ اور بحر ایسے موزوں ہوں کہ اچھے شعر نکلیں

زَمِین سُسْت ہونا

(شاعری) ردیف و قافیے اور بحر کا شگفتہ نہ ہونا، جس کی وجہ سے شعر کہنا دُشوار ہو

زَمِین سُونگْھنا

زمین پر ڈھیر ہو جانا، ادھ مُوا ہو جانا

زَمِین تَنْگ ہونا

مصائب کا سامنا ہونا، مشکلوں سے دو چار ہونا

زَمِین ٹَل جانا

زمین کا سرک جانا، ناممکن کام ہو جانا

زَمِین تَلے اُوپَر ہوجانا

انقلاب ہوجانا، ہلچل مچ جانا

زَمِین تَلے اُوپَر ہونا

انقلاب ہونا، ہل چل مچنا

زَمِین تَلے اُوپَر کَردینا

انقلاب پیدا کرنا، ہلچل مچا دینا

زَمِین تَلے اُوپَر کَرنا

انقلاب پیدا کرنا، ہلچل مچا دینا

زَمِین تَپنا

دھوپ سے زمین گرم ہونا

زَمِین طَرَح کَرْنا

(شاعری) قِافیہ و ردیف اور بحر کا تعیّن یا انتخاب کرنا، غزل یا مقفّی و مردّف نظم کہنے کے لیے کوئی مصرع طرح مقّرر کرنا

زَمِین تَیّار کَرْنا

بُنیاد ڈالنا، آمادہ کرنا، راہ ہموار کرنا

زَمِین تَھلَکْنا

زمین کا ہلنا یا لرزنا

زَمِین ٹَھنْڈی ہونا

ردیف، قافیے اور بحر کا چُست اور رواں نہ ہونا

زَمِین توڑ٘نا

(کاشت کاری) مٹی کے ڈھیلے توڑنا، زمین ہموار کرنا، قابل کاشت بنانا

زَمِین اُڑا دینا

ہل چل مچا دینا

زَمِین اُلَٹ دینا

ملک فتح کرلینا

زَمِین اُلَٹْنا

زمین کا پلٹا کھانا، قیامت ٹوٹنا، افتاد پڑنا، غضب کرنا، معاملہ تلپٹ ہو جانا

زَمِین اُٹھانا

(کاشت کاری) قابل زراعت قطعۂ ارض کا کاشت کے لئے ٹھیکے پر دینا، اراضی کو لگان پردینا

زَمِین اُٹْھنا

جوتنے بونے کے لائق ہونا، بلدن ہونا، مراد : قابل زراعت ہونا، زرخیز ہونا، کاشت کے لائق ہونا، سرسبز و شاداب ہونا

زَمِین اُولَٹْنا

زمین کا پلٹا کھانا، قیامت ٹوٹنا، افتاد پڑنا، غضب کرنا، معاملہ تلپٹ ہو جانا

زَمِین بوس ہو جانا

قوّتِ مدافعت کم ہونے کی وجہ سے جُھکنا

زَمین بوس ہونا

ختم ہونا، مرنا، ٹھنڈا ہونا، مر کر گرنا

زَمِین دوز ہو کے سَلام کَرْنا

بہت جھک کے سلام کرنا

زَمِین دوز ہونا

زمین پر جھکنا، پیشانی کو زمین پر ٹیکنا

زَمِین دوز کَر دینا

گرا دینا، مار دینا

زَمِین دوز کَرنا

گرا دینا، مار دینا

زَمِینِ شِعْر سن٘گلاخ ہونا

شعر کا بحر اور وزن مشکل ہے

زَمِینِ طَرَح ہونا

(شاعری) زمین طرح کرنا (رک) کا لازم

زَمِین و آسْمان بَدَل جانا

دنیا کے انداز بدل جانا، انقلاب آ جانا

زَمِین و آسْمان بَدَلْنا

دنیا کے انداز بدل جانا، انقلاب آ جانا

زَمِین و آسْمان ایک ہو جانا

انقلاب عظیم برپا ہونا، صورت حال کا یکسر منقلب ہو جانا، ادھر کی دنیا ادھر ہو جانا

زَمِین و آسْمان ایک ہونا

انقلاب عظیم برپا ہونا، صورت حال کا یکسر منقلب ہو جانا، ادھر کی دنیا ادھر ہو جانا

زَمِین و آسْمان جِھنکانا

دربدر پھرانا، دیوانہ بنانا، ذلیل و خوار کرنا

زَمِین و آسْمان جِھکانا

دربدر پھرانا، دیوانہ بنانا، ذلیل و خوار کرنا

زَمِین و آسْمان کا فَرْق ہونا

بہت زیادہ فرق پایا جانا، غیر معمولی اختلاف ہونا

زَمِین و آسمان کے قُلابے مِلا دینا

حد سے زیادہ مبالغہ یا غلو سے کام لینا، لاف زنی کرنا، جھوٹی سچی باتیں ہانکنا، بہت باتیں بنانا

زَمِین و آسمان کے قُلابے مِلانا

حد سے زیادہ مبالغہ یا غلو سے کام لینا، لاف زنی کرنا، جھوٹی سچی باتیں ہانکنا، بہت باتیں بنانا

زَمِین و آسْمان کے طَبْقے مِلانا

درہم برہم کر دینا، انقلاب برپا کرنا

زَمِین و آسْمان تَھرّانا

سخت ہل چل مچنا، تہ و بالا ہونا

ضَمِیر بیچْنا

کسی غرض سے جان بوجھ کر اپنے اصول کے خلاف عمل کرنا، کسی سے ذاتی فائدے کے حصول کے لیے حق و انصاف کے منافی کام کرنا، اپنے مفاد کی خاطر جان بوجھ کر باطل کا ساتھ دینا، ضمیر فروشی

ضَمِیرخَرِیدْنا

کسی کو مادّی فائدہ پہنچا کر انصاف اور دیانت کے منافی کام کرانا .

ضَمِیر پھیرنا

ضمیر پھرنا کا تعدیہ

ضَمِیر پِھرْنا

(قواعد) رجوع کرنا، راجع ہونا، اس کی جانب ضمیر سے اشارہ کیا جانا، کسی اسمِ مذکور کی جگہ ضمیر کا استعمال ہونا

ضَمِیر راجع ہونا

(قواعد) رجوع کرنا، راجع ہونا، اس کی جانب ضمیر سے اشارہ کیا جانا، کسی اسمِ مذکور کی جگہ ضمیر کا استعمال ہونا

ضَمِیر راجِع کَرْنا

(قواعد) رجوع کرنا، راجع ہونا، اس کی جانب ضمیر سے اشارہ کیا جانا، کسی اسمِ مذکور کی جگہ ضمیر کا استعمال ہونا

ضَمِیر صاف ہونا

اپنے اعمال کے درست ہونے کا احساس پایا جانا، اپنی دیانت داری اور خلوص کا یقین ہونا

ضَمِیر صاف کَرْنا

دل کو برے خیالات سے پاک کرنا، پُر خلوص ہونا

زَمْزَمَہ بَھرْنا

گلے سے مُترنّم آواز نِکالنا ، نغمہ سرائی کرنا ، لَے میں گانا .

زَمْزَمَہ اِتْرانا

خوشی میں بے ساختہ گُنگنانا ، ہون٘ٹوں پر گِیت مچلنا .

زَمْزَمَہ کَرنا

گانا، گُنگنانا، قصیدہ خوانی کرنا، چہچہانا

زَمْزَمَہ سَرا ہونا

نواسنج ہونا، نغمہ زن ہونا، گیت گانا

زَمْزَمے بِکھیرنا

خوشیاں باٹنا ، گِیت گانا .

زَن بَچَّہ کولُھو پِیلْوانا

شاہی زمانے کی ایک قدیم سزا

زَن بَچَّہ کولُھو پِلْوانا

پورے خاندان کو ختم کرا دینا، کسی کے گھر کے بڑے سے لے کر چھوٹے تک سب کو مروا دینا

زَنْ کَرنا

شادی کرنا، نکاح کرنا

زَناخ باندْھنا

بہت پکّی سہیلی یا ہمراز بنانا (قلعۂ دہلی کی بیگمات اور دُوسری عورتیں جب کسی کو سہیلی بناتیں تو بابَم مِل کر زناخ توڑتیں اور اس طرح ان میں پکّا سہیلا پن قائم ہو جاتا اس کا طریقہ یہ ہوتا کہ ہڈی کی ایک شاخ ایک پکڑتی اور دُوسری شاخ دُوسری پکڑتی اور اسے زور لگا کر توڑا جاتا) ۔

زَناخ توڑْنا

سینۂ مُرغ کی ہڈی کو دو عورتوں کا کھین٘چ کر توڑنا، پکّا یارانہ ہونا، ہم راز بنانا، سہیلی بنانا

زَنانَہ کَرانا

پردہ کرانا، مردوں کو ہٹا دینا

زَنانَہ کَرْنا

مردوں کو ہٹا دینا، پردہ کرانا

زَنانَہ کَروانا

پردہ کرانا، مردوں کو ہٹا دینا

زَنْجِیر بَہ پا کَرنا

زنجیر پہنانا، پابند کرنا

زَنْجِیر بَہْنْنا

پابندی قبول کرنا ، بیڑیاں پہننا ۔

زَنْجِیر چَڑھانا

بیڑیاں پہنانا

زَنْجِیر ڈال دینا

دیوانے کے ہاتھ پاؤں میں زنجیر پہنانا

زَنْجِیر ڈالْنا

دیوانے کے ہاتھ پاؤں میں زنجیر پہنانا

زَنْجِیر دینا

کنڈی لگانا، دروازہ بند کرنا

زَنْجِیر ہِلانا

حال سے آگاہ کرنا، انصاف کا طلب گار ہونا، متوجہ کرنا، توجہ دلانا

زَنْجِیر ہونا

رُکاوٹ بننا، مانع ہونا

زَنْجِیر کَرْنا

ہاتھوں یا پیروں میں زنجیر ڈالنا، پابند کرنا، مقید کرنا

زَنْجِیر کَھڑکَھڑانا

دروازے کی کُنڈی کھٹکھٹانا، زنجیر کو توڑنے کی کوشش کرنا

زَنْجِیر کَھٹْکانا

دستک دینا ، کُنڈی کھٹ کھٹانا، زنجیر کی مدد سے اہلِ خانہ کو جگانا، طلب کرنا

زَنْجِیر کَھٹْکَھٹانا

دستک دینا، کُنڈی کھٹ کھٹانا، زنجیر کی مدد سے اہلِ خانہ کو جگانا، طلب کرنا

زَنْجِیر کِھنچْنا

بیڑی پڑنا، زنجیر ڈلنا

زَنْجِیر کھینچْنا

بیڑی ڈالنا، زنجیر ڈالنا، قیدی بنانا، زنجیر کرنا

زَنْجِیر کُھلنا

آزاد ہونا، بندش موقوف ہونا

زَنْجِیر لَگْنا

دروازے کے حلقے میں کُنڈی پڑنا، کُنڈی بند ہونا، کُنڈی لگنا

زَنْجِیر میں جَکَڑْنا

کسی کو زنجیر میں بان٘دھنا، اسیر کرنا، قیدی بنانا

زَنْجِیر پَڑْنا

پاؤں میں بیڑیوں کا ڈالا جانا

زَنْجِیر پَہْنانا

پیروں میں بیڑیاں ڈالنا، قید کرنا، پابند کرنا

زَنْجِیر پِھرنا

زنجیر پڑنا، پابند کیا جانا

زَنْجِیر سے بَندْھنا

جانور، دیوانے، پاگل یا قیدی کا زنجیر سے جکڑا جانا

زَنْجِیر سے بَاندھنا

زنجیر سے جکڑنا، دیوانے یا جانور جب رسی توڑ دیں تو زنجیر سے باندھتے ہیں

زَنْجِیر توڑْنا

آزادی حاصل کرنا

زَنْجِیر تُڑانا

بیڑیاں توڑ کے رہائی یا خلاصی حاصل کرنا

زَنْجِیر ٹُوٹ٘نا

زنجیر کا ٹکڑے ٹکڑے ہو جانا، پابندی ختم ہونا

زَنْجیرَہ کِھینچْنا

زنجیروں کے ذریعے خانوں میں تقسیم کرنا ۔

زَنْجِیرِ عَرْش کَھڑْکانا

دعا کا قبولیت حاصل کرنا، خدا سے مراد حاصل کرنا، دعا مانگنا، التجا کرنا، فریاد کرنا

زَنْجِیروں سے جَکَڑ دینا

زنجیروں سے اس طرح باندھنا کہ ہل نہ سکے

زَنّاٹا بَھرنا

تیزی کے ساتھ حرکت کرنا ، دوڑنا ۔

زَنّاٹا اُڑ٘نا

تیزی کے ساتھ آواز یا آہنگ کا بلند کِیا جانا ۔

زَنّاٹے کا ہاتھ دینا

زور سے تھپّڑ مارنا، پوری طاقت کے ساتھ ہاتھ سے کسی کو مارنا

زَنّاٹے کی ٹِیپ جَمانا

زوردار چپت لگانا، کسی کو بہت تیز طمانچہ مارنا

زَنّاٹے سے چَلْنا

تیزی سے چلنا

زَنّاٹے سے جانا

بہت تیز جانا

زَنّاٹے دار ہاتھ دینا

پوری قوّت کے ساتھ ہاتھ سے کسی کو مارنا

زَپاٹا بَھرنا

چھلانگ لگانا، پھلانگنا، پھاند کے اِدھر سے اُدھرجانا

زَقَنْد بَھرنا

چھلانگ لگانا، پھلانگنا، پھاند کے اِدھر سے اُدھرجانا

زَقَنْد لَگانا

چھلانگ لگانا، پھلانگنا، پھاند کے اِدھر سے اُدھرجانا

زَقَنْد مارنا

چھلانگ لگانا، پھلانگنا، پھاند کے اِدھر سے اُدھرجانا

زَقْ زَق لَگانا

بک بک جھک جھک کرنا، بے فائدہ گفتگو کو طُول دینا

زَر بَرَسْنا

بے حد روپیہ مِلنا

زَر کَٹْنا

زر برسنا، دولت برسنا

زَر کِھلانا

روپیہ کِھلانا، رِشوت دینا

زَر لُٹانا

بیدردی سے دولت خرچ کرنا

زَر لُٹْنا

دولت لُٹنا ، بے دردی سے روپیہ پیسہ خرچ ہونا

زَر اُٹھانا

روپیہ پیسہ خرچ کرنا

زَر اُٹْھنا

روپیہ پیسہ خرچ ہونا

ذَرا میں ذَرا دینا

رتّی بھر چیز ہو تو اس میں سے بھی تھوڑا دینا

ذَرا نام کو نَہ تَھمْنا

کچھ بھی باقی نہ رہنا

ذَرا سا مُنھ نِکَل آنا

خوف، تکلیف یا بیماری سے چہرہ اتر جانا، کسی فوری اثر یا بات سے شرمندہ ہونا، کھسیا جانا

ذَرا سا مُنْہ نِکَل آنا

خوف، تکلیف یا بیماری سے چہرہ اُتر جانا، کسی فوری اثر یا بات سے شرمندہ ہونا، کھسیا جانا

ذَرا سی بات کا اَفْسانَہ بَنا دینا

معمولی سی بات کو بڑھا دینا.

زَر اَفْشاں کَرْنا

بخشش کرنا، سخاوت کرنا، زر نِثار کرنا، روپیہ عطا کرنا، روپیہ لُٹانا

ضَرَر پَہونچْنا

نقصان پہنچنا، صدمہ پہنچنا، تکلیف پہنچنا

ضَرَر پَہُنچْنا

نقصان پہنچنا، صدمہ پہنچنا، تکلیف پہنچنا

ضَرَر اُٹھانا

نقصان اٹھانا ( قلیل الاستعمال)

ضَرْب آنا

چوٹ لگنا

ضَرْب بِٹھانا

اثر و رسوخ قائم کرنا ، (دلوں پر) سکّہ جمانا ۔

ضَرْب دینا

(حساب) کسی عدد کو دوسرے عدد کی اکائیوں کے برابر جمع کر کے حاصل جمع نکالنا

ضَرْب کَرنا

تلوار مارنا ، وار کرنا .

ضَرْب خالی دینا

وار اپنے اوپر نہ پڑنے دینا، نشانے سے بچنا، وار سے محفوظ رہنا

ضَرْب خالی جانا

نشانہ خطا ہونا، وار خالی جانا

ضَرْب کھانا

چوٹ کھانا، صدمہ اُٹھانا

ضَرب کی تاب نہ لانا

وار کو نہ برداشت کر سکنا

ضَرْب لَگْنا

چوٹ لگنا، صدمہ پہنچنا، نقصان ہونا، ضرر ہونا

ضَرْب مانگْنا

حریف کو وار کرنے کے لیے کہنا

ضَرْب مارنا

چوٹ لگانا، وار کرنا

ضَرْب پَڑْنا

زد پڑنا، نقصان پہنچنا، اثر پڑنا، متاثر ہونا

ضَرْب پَہنچانا

مارنا، چوٹ لگانا

ضَرْب سَہْنا

صدمہ برداشت کرنا

ضَرْب اُٹھانا

صدمہ جھیلنا، نقصان گوارا کرنا

ضَرب اُٹھنا

صدمہ پہنچنا، نقصان گوارا ہونا

زَر باری کَرْنا

روپیہ لُٹانا ، روپیہ پیسہ بے دردی سے خرچ کرنا .

زَربَفْت میں گاڑھے کا پَیوند لَگانا

خوبصورت چیز میں خراب چیز شامل کر دینا، لگا دینا، مخمل میں ٹاٹ کا پیوند

ضَرْبَت اُٹھانا

وار سہنا، چوٹ کھانا

ضَرْبیں لَگانا

(تصوّف) کسی اسم یا کلمے کو بار بار خاص زور اور جھٹکے کے ساتھ پڑھنا جس سے دل پر چوٹ لگے، خصوصاً اس طریقے سے بار بار اللہ کا نام لینا

ضَربِ شَدید پَہُنچانا

cause to inflict grievous injury

ضَرْبُ الْمَثَل بَن جانا

نہایت مشہور ہونا، کہاوت کی طرح شہرت پانا، زبان زدِ خاص و عام ہو جانا

ضَرْبُ الْمَثَل بَنْنا

نہایت مشہور ہونا، کہاوت کی طرح شہرت پانا، زبان زدِ خاص و عام ہو جانا

ضَرْبُ الْمَثَل ہو جانا

نہایت مشہور ہونا، کہاوت کی طرح شہرت پانا، زبان زدِ خاص و عام ہو جانا

ضَرْبُ الْمَثَل ہونا

نہایت مشہور ہونا، کہاوت کی طرح شہرت پانا، زبان زدِ خاص و عام ہو جانا

زَرْد ہو جانا

خوف زدہ ہوجانا، مرعوب ہوجانا، اپنی غلطی محسوس کرلینا

زَرْد ہو کے مَرْنا

خوف سے مرجانا

زَرْد ہونا

خوف زدہ ہو جانا

زَرْد کَرنا

شرمندہ کرنا، خجل کرنا

زَرْد پَڑ جانا

خوف یا بیماری کی وجہ سے رنگ پیلا ہوجانا

زَرْدَہ بَھسَکْنا

کثرے سے تمباکو استعال کرنا .

زَرْدَہ لَگانا

پان میں تمباکو کھانا

زَرْدی چھانا

چہرے کا پیلا پڑ جانا

زَرْدی کِھنْدنا

چہرے کا پیلا پڑ جانا

زَرْدی لانا

رن٘گ پیلا ہو جانا، پیلاہٹ آجانا، زردی چھانا

زَرْدی مارْنا

رن٘گ ہلکا ہونا، تیزی میں کمی ہونا

زَرْدی اُڑْنا

دہلاہٹ دور ہونا .

زَرِ خُشْک

وہ سونا جس میں ذرا بھی ملاوٹ نہ ہو

ظَرْف عالی ہونا

بڑا حوصلہ ہونا

ظَرْف دیکْھنا

حوصلہ دیکھنا، ہمت دیکھنا

ظَرْف لَبْریز ہونا

عمر آخر ہونا، موت کا وقت قریب آنا

ظَرْف پَیدا کَرْنا

حوصلہ پیدا کرنا، صلاحیت پیدا کرنا

ذَری سے میں اُبَل پَڑْنا

کسی نازیبا حر کت کی معمولی سی ترغیب و تحریص پر بے قابو ہو جانا اور نازیبا حرکت کرنے پر آمادہ ہو جانا یا کرنے لگنا

ذَرِیعَہ بَنانا

وسیلہ بنانا

زَرْعی اِصلاحات

کاشت سے متعلق خرابیوں کی اصلاح

ذَرِیعَہ ڈُھونڈْنا

وسیلہ تلاش کرنا ، مقصد برآری کا طریقہ سوچنا.

ذَرِیعَہ کَرنا

وسیلہ بنانا

ذَرِیعَہ نِکالْنا

وسیلہ پیدا کرنا، راہ نکالنا، سبیل نکالنا

ذَرِیعَہ نِکَلْنا

وسیلہ پیدا کرنا، راہ نکلنا، سبیل نکلنا

ذَرِیعَہ پَڑْنا

وسیلہ یا سبب بننا.

ذَرِیعَہ پَیدا ہونا

طریقہ نکل آنا، موقع ہونا

ذَرِیعَہ پَیدا کَرنا

رسائی کی صورت نکالنا، کسی تک پہنچنے کی سبیل نکالنا

زَر خَرِید کَرْنا

قِیمت دے کر خریدنا، دولت خرچ کر کے لینا

زَرخیز کَرنا

پیداوار کے قابل بنانا

زَرْق بَرْق ہو کَر آنا

بن سں٘ور کر آنا، فوق البھڑک بن کر آنا

زرْق بَرْق کَرْنا

آراستہ و پیراستہ کرنا، زیب و زینت دینا، چمکانا، اجالا کرنا

ذَرّے کو آفْتاب بَنانا

ناچیز کو اعلی مرتبے پر پہنچانا

ذَرّے کو آفْتاب کَرنا

ناچیز کو اعلی مرتبے پر پہنچانا

ضَرُورَت پَڑی رَہْنا

حاجت ادھوری رہنا

ضَرُورَت رَفَع ہونا

حاجت پوری ہونا، کام چلنا

ضَرُورِیات سے فارِغ ہونا

جائے ضرور جاکر اور ہاتھ منہ دھوکر فارغ ہوجانا

ضَرُورِیات سے فَراغَت ہونا

جائے ضرور جاکر اور ہاتھ منہ دھوکر فارغ ہوجانا

ضَرُورِیّات رَفَع کَرنا

حاجتیں پوری کرنا ، احتیاجات کی تکمیل کرنا ، ضرورتوں کی تکمیل ، کسی کی اغراض پوری کرنا ۔

زَٹَل ہانکْنا

زٹل مارنا، بکوس بکنا، بے بنیاد افواہیں پھیلانا

زَٹَل مارْنا

گپ ہان٘کنا، واہی تباہی بکنا، بے تُکی باتیں کرنا

زَٹَل قافِیَہ ہانکْنا

مہمل گُفتگو کرنا، بے تُکی باتیں کرنا، ایسی باتیں کرنا جن کی کوئی اصلیت نہ ہو

زَٹَل قافِیَہ اُڑانا

مہمل گُفتگو کرنا، بے تُکی باتیں کرنا، ایسی باتیں کرنا جن کی کوئی اصلیت نہ ہو

زَٹَل قافِیَہ اُڑْنا

مہمل باتیں ہونا۔

زَٹَل قافِیے لَڑانا

مہمل باتیں کرنا، بے پرکی اُڑانا

زَٹَل قافِیے مِلانا

مہمل گفتگو کرنا، بے تُکی باتیں کرنا۔

زَٹَل اُڑانا

گپ ہانکنا، جُھوٹی باتیں کرنا، بے اصل و بے بُنیاد مبالغہ کرنا، واہی تباہی بکنا

زَٹَل اُڑْنا

گپ ہانکنا، جُھوٹی باتیں کرنا، بے اصل و بے بُنیاد مبالغہ کرنا، واہی تباہی بکنا

ضَو پَھیلْنا

روشنی پھیلنا

ضَو سے جَگَہ رَوشَن ہونا

نور سے تمام جگہ روشن ہوجانا

زَوجِیَت میں لینا

رِشتۂ ازدواج میں داخل کرنا، عقد کرنا

زَوجِیَّت میں لانا

عقد کرنا، نِکاح کرنا

ذَوق دَھرْنا

لگاؤ ہونا، چاہت ہونا، شوق ہونا، ذوق ہونا

ذَوق ہونا

کسی بات میں خوشی ہونا، دلچسپی ہونا

ذَوق جَمْنا

شوق یا رغبت پیدا ہونا

ذَوق کَرنا

مزہ اٹھانا، لطف حاصل کرنا

ذَوق پانا

لُطف حاصل ہونا

ذَوق رَکْھنا

شوق ہونا، رغبت ہونا، دل چسپی ہونا

ذَوق اُٹھانا

لطف اٹھانا، حظ حاصل کرنا

ذَوق دَر ذَوق ہونا

نہایت کیف و سررو ہونا

ذَوْق پَیما

خوشی تولنے یا ناپنے والا، خوشی دینے والا

ذَوق پَر ذَوق پانا

نہایت خوشی ہونا

زَوْرَقِ حَیات طُوفانی ہونا

مرنا، مارا جانا، قتل ہونا

زَوال آنا

ناپید ہونا ، ختم ہونا.

زَوال ہونا

کمی ہونا، نقصان ہونا، خسارہ ہونا

زَوال پَر ہونا

سورج کا غروب ہونے کے قریب ہونا

زَوال سے بَچْنا

نقصان نہ ہونا

زَوالِ دَولَت ہونا

سلطنت کا تنزل پر ہونا

زیْب دینا

زینت یا رونق بخشنا، خوبصورت بنانا

زیب گُلُو کَرْنا

گلے میں پہننا

زیب ہونا

سزاوار ہونا، شایان ہونا، مناسب ہونا

زیب کَرنا

آرائش کرنا، سجانا

زیبا ہونا

خوشنما ہونا، زیب دینا

زیبا کَرنا

سجانا، آراستہ کرنا

زیبِ آغوش ہونا

معشوق کا بغل میں ہونا

زیبِ بَدَن ہونا

جسم پر آراستہ ہونا، پہنا ہوا ہونا، بدن پر سجا ہونا

زیبِ چَمَن ہونا

باغ کو زینت دینا

زیبِ گوش ہونا

سُننے میں آنا، سامعہ نواز ہونا

زیبِ گوش کَرْنا

سُنانا، گوش گُزار کرنا

زیبِ گُلُو ہونا

گلے میں آراستہ ہونا، گلے کی زِینت ہونا

زیبِ کَمَر ہونا

کمر میں کوئی چیز لگی یا بندھی ہونا

زیبِ کَمَر کَرنا

کمر میں کوئی چیز لگانا یا باندھنا

زیبِ قَدْ کَرنا

پہننا، بدن پر آراستہ کرنا

زیبِ قِرْطاس ہونا

صفحات کی زینت بننا، تحریر ہونا، لِکھا جانا

زیبِ سَر کرنا

سر پر پہننا

زیبِ تَن ہونا

جسَم پر سجا ہونا، پہنا ہوا ہونا، جسم پر ہونا

زیبِ تَن کَرنا

پہننا، جسم پر سجانا

ذِہن بَہَک جانا

غلط سوچ میں پڑ جانا، غیر منظّم ہو جانا، بے راہرو ہو جانا

ذِہن چَکْرانا

گھبرانا، پریشان ہو جانا

ذِہن چَلْنا

خیال میں آجانا، جلدی سے سمجھ میں آنا، غور و فکر کے قابل ہونا

ذِہن دَوڑانا

سوچنا، غور کرنا، غور و فکر سے کام لینا

ذِہن دَوڑنا

تیزی سے خیال میں آنا، سوچ کا تیز تر ہو جانا

ذِہن گَڑْنا

سمجھ میں آنا، بات کی تہ کو پہنچنا

ذِہن جانا

خیال گُزرنا، دھیان میں آنا

ذِہن کُھلنا

عقل کا تیز ہو جانا، جھجھک دور ہونا، شعور کا پختہ ہونا

ذِہن کُنْد کَرنا

سمجھنے کی قوّت کو سلب کرنا، ذہن کواس قابل نہ رکھنا کہ وہ سمجھ کے کام کرسکے، غبی بنا دینا

ذِہن لَڑانا

سوچ بچار کرنا، غور و فکر کرنا

ذِہن لَڑْنا

سمجھ میں آ جانا، خیال کی رسائی ہونا، خیال میں یک دم آنا

ذِہن میں آنا

پسند آنا، جچنا، مرغوبِ خاطر ہونا

ذِہن میں بَیٹْھنا

سمجھ میں آ جانا، دل میں جمنا

ذِہن میں جَمْنا

سمجھ میں آنا، ذہن نشین ہونا

ذِہن میں اُتَرنا

سمجھ میں آنا، ذہن نشین ہونا

ذِہن نَشِین کرنا

یاد کر لینا، حافظے میں محفوظ کر لینا

ذِہن پَہُنچْنا

سمجھ میں آنا، خیال کی رسائی ہونا

ذِہن پَر چَڑْھنا

یاد ہوجانا، ذہن نشین ہونا، حافظے میں محفوظ ہو جانا

ذِہن پَر چھا جانا

دماغ پر مُسلَط ہو جانا، سوچ پر حاوی ہو جانا

ذِہن سے نِکَل جانا

بھول جانا، فراموش ہو جانا، کسی چیز یا بات کا خیال نہ رہنا

ذِہن سے اُتَر جانا

بھول جانا، فراموش ہو جانا، کسی چیز یا بات کا خیال نہ رہنا

ذِہن نَشِین ہونا

سمجھ میں آنا، یاد ہو جانا، تشفی ہو جانا

ذِہن نَشِین کَرانا

اچھی طرح سمجھانا، یاد کرانا، دل میں بٹھانا

ذِہن نَشِین رَہنا

یاد رہنا، ملحوظ رہنا

ذِہن نَشِین رَکْھنا

یاد رکھنا، ملحوظ رکھنا

زیر بالا کَرْنا

اُلٹ پُلٹ کرنا، تہ و بالا کرنا، درہم برہم کرنا

زیر دَسْت کَرْنا

ہرا دینا، مغلوب کر لینا، پچھاڑ دینا

زیر ہونا

مغلوب ہونا، شکست کھانا

زیر کَرْنا

مغلوب کرنا، فتح کرنا، پچھاڑنا، ہرانا

زیر کو شیر کَرْنا

کم ہمّت کو بہادر بنانا، کمزوروں کو طاقت ور کرنا، پال پوس کر لائق بنانا

زیر بار ہونا

مقروض ہونا، زیادہ اخراجات برداشت کرنا

زیر بار کَرْنا

کسی قسم کا بوجھ ڈالنا خواہ مادی ہو یا اخلاقی، ممنون احسان کرنا

زیر دَسْت ہونا

زیردست کرنا کا لازم، ماتحتی میں ہونا، مغلوب ہونا

زیرِ دام آنا

جال میں پھن٘سنا، فریب میں آنا، قابو میں آنا

زیرِ دام لانا

جال میں پھن٘سانا ، قابو کرنا ، پھان٘سنا .

زیرِ ہِدایَت

حُکم کے مطابق، حسب ہدایت

زیرِ کَفْش دَھر لینا

جوتی کے نیچے دبا لینا، مغلوب کرنا، قابو میں کر لینا، زیر کر لینا

زیرِ کَفْش دَھرنا

جوتی کے نیچے دبا لینا، مغلوب کرنا، قابو میں کر لینا، زیر کر لینا

زیرِ لَب بَڑْبَڑانا

مُن٘ھ ہی مُن٘ھ میں بولنا، آہستگی سے کچھ کہنا، غیر واضح لفظوں میں آہستہ سے کچھ بولنا

زیرِ لَب بولْنا

آہستہ سے کہنا، آہستگی کے ساتھ بولنا، دھیرے دھیرے بولنا

زیر لَب مُسکرانا

اس طرح تبسم کرنا کہ ہونٹوں کو خفیف سی جن٘بش ہو کے رہ جائے، ہلکا تبسّم کرنا

زیرِ نَظَر رَک٘ھنا

نگاہ میں رکھنا، پیشِ نظر رکھنا، بار بار دیکھتے رہنا

زیرِ قَدَم سَر ہونا

تابع ہونا، مطیع ہونا

زیرِ سایَہ بَسَر ہونا

کسی کی حمایت میں عمر گزرنا

زیرِ سایَہ بَسَر کَرنا

کسی کی حمایت میں عمر گزارنا

زیرِ شَمْشِیر ہونا

تلوار کے نیچے ہونا، قتل ہونے کے قریب ہونا

زیرِ شَمْشِیر رَکھنا

تلوار کے نیچے رکھنا، قتل کرنے سے قریب رکھنا

زیرِ تیغ بَیٹھنا

قتل کے لئے جَلاد کے آگے بیٹھا ہونا

زیرِ تیغ بِٹھانا

قتل کے لئے جلاد کے آگے بٹھانا

زیرِ تیغ ہونا

تلوار کے نیچے ہونا، قتل ہونے کے قریب ہونا

زیرِ تیغ رَکھ لینا

تلوار کی زد میں لانا، قتل کرنا

زیرِ تیغ رَکھنا

تلوار کے نیچے رکھنا، قتل سے قریب رکھنا

زیرِ زَمِین ہونا

دفن ہونا، مر جانا

زیر و بالا ہونا

نِیچے اُوپر ہونا، تہ و بالا ہونا، تلپٹ ہونا

زیر و زَبَر کَرنا

الٹ پلٹ کرنا، درہم برہم کرنا، تہ و بالا کرنا، تباہ و برباد کرنا

زِیْوَر بَڑھانا

گہنا اُتار دینا، زیورات اُتار دینا (عموماً شوہر کی وفات پر اظہار غم کے طور پر مشرقی خواتین زیور اٌتار دیتی ہیں)

زیوَر گَھڑْنا

(سونے چان٘دی وغیرہ کا) زیور بنانا

زیوَر میں لَدا رَہنا

بہت سارا زیور پہنے ہونا، خُوب زیور پَہنے ہونا، زیوروں سے حددرجہ آراستہ ہونا

زیوَر میں لَدْنا

خُوب زیور پَہنے ہونا ، زیوروں سے حددرجہ آراستہ ہونا.

زیوَر پَہنانا

زیور بدن پر سجانا

زیوَر توڑْنا

زیور اُتار پھینکنا، شوہر کی وفات پر بیوی کے زیور (عموماً چُوڑیوں) کے ٹُکڑے ٹُکڑے کر دینا

زیوَرِ طَبْع سے آراسْتَہ ہونا

کتاب وغیرہ چھپنا ، شائع ہونا.

زیوَرِ طَبْع سے آراسْتَہ کَرنا

(کتاب وغیرہ) چھاپنا، طبع کرنا

زیوَری دینا

رونق بخشنا، مُزیّن کرنا

ژالَہ ہونا

برف کی مانند ہونا، ٹھنڈا ہونا، سرد ہونا

ژالَہ بار ہونا

اولے برسنا، اولے کی بارش ہونا

ذِہن لَگانا

توجہ دینا، غور فکر سے کام لینا

ذِہن میں بات آ جانا

سمجھ میں آ جانا، مان جانا، رضا مند ہو جانا

ذِہن میں بات آنا

سمجھ میں آ جانا، مان جانا، رضا مند ہو جانا

ذِہن کا بُغارَہ کُھلا ہونا

ذہن کا جلد جلد کام کرنا

ذِہن کا پَکّا ہونا

تیز طبیعت ہونا، ہوشیار ہونا، چالاک ہونا

ذِہن کو کُنْدی ہونا

سمجھنے کی قوّت کا سلب ہونا، غبی ہو جانا

ذِہن کُنْد ہونا

سمجھنے کی قوّت کا سلب ہونا، غبی ہو جانا

ذِہن مُنْتَقِل ہونا

دھیان جانا، توجہ مبذول ہونا

ذِہن قاصِر ہونا

کسی بات کے سمجھنے میں دماغ کا کام نہ کرنا

ذِہن رُجُوع ہونا

دماغ متوجہ ہونا

ذِہن صاف ہونا

واضح خیالات کا حامل ہونا، پوری طرح ذہن نشین ہونا

ذِہن سے خالی ہونا

خالی الذہن ہونا، ذہن میں کوئی اچّھا بُرا خیال موجود نہ ہونا، احمق ہونا

ذِھن نَشِین ہونا

سمجھ میں آنا ، یاد ہو جانا ، حافظے میں محفوظ ہو جانا .

زِڑ ہانکْنا

بک بک کرنا، یاوہ گوئی کرنا، بے ہودہ اور بے فائدہ بکے چلے جانا

زِڑ لَگانا

ضد لگانا

زِڑ لَگْنا

زڑ لگانا کا لازم، رٹ لگنا، دھن سوار ہونا

زِڑ مارْنا

بک بک کرنا، یاوہ گوئی کرنا، بے ہودہ اور بے فائدہ بکے چلے جانا

زِچ آنا

عاجز آنا، پریشان ہوجانا، گھبراجانا

زِچ ہونا

be sick or weary, be vexed, be harassed

زِچ کَرنا

give checkmate, defeat, overcome

زِچ رَہْنا

پریشانی میں گرفتار ہونا، الجھن میں پڑنا

زِچ زَچ کَر دینا

قائل کردینا، لاجواب کردینا، دلیل سے مات کردینا

ضِد آنا

ہٹ پیدا ہونا، مُصر ہونا، اَڑ جانا

ضِد بَندھنا

عداوت ہونا

ضِد باندْھنا

ہٹ کرنا، اَڑ جانا

ضِد چَڑْھنا

ہٹ پیدا ہوجانا، اڑنا (غصَے کے ساتھ)

ضِد چَلْنا

ہٹ پوری ہونا، کہنا مانا جانا

ضِد دِلانا

ایسی بات کہنا جس سے مخاطب کو ضد پیدا ہو جائے

ضِد کَرنا

تکرار کرنا، جھگڑا کرنا، دشمنی کرنا

ضِد نِکالْنا

چھیڑ نکالنا

ضِد نِکَلْنا

ضد نکالنا کا لازم

ضِد پَڑْنا

ہٹ پیدا ہو جانا

ضِد پَکَڑنا

بہت اصرار کرنا، ہٹ کرنا، اڑ جانا

ضِد پَر آنا

مخالفت پر کمر باندھنا، ہٹ پر جم جانا، اپنی بات کسی سے منوانے کے لیے اسی پر اڑے رہنا

ضِد پُوری ہو جانا

ہٹ کے مطابق کام ہو جانا

ضِد پُوری ہونا

ہٹ کے مطابق کام ہو جانا

ضِد پُوری کَرْنا

کسی کی ہٹ کے موافق کرنا، کہے پر عمل کرنا

ضِد رَکْھنا

دشمنی و عداوت رکھنا

ضِد اُٹھانا

ناز برداری کرنا، ضد پوری کرنا

ضِدا ضِدِی ہونا

بحث و تکرار ہونا، جھگڑا ہونا

زِیچ کِھینچْنا

سیّاروں کی حرکات قلمبند کرنا ، تقویم بنانا.

زِین ڈالْنا

(سواری و باربرداری) سواری کے لیے گھوڑے کی کمر پر زِین کسنا

زِین دَھرْنا

(سواری و باربرداری) سواری کے لیے گھوڑے کی کمر پر زِین کسنا

زِین ہونا

گھوڑے پر سوار ہونا

زِین کَسْنا

گھوڑے وغیرہ کی پیٹھ پر زِین رکھنا، سواری کے لیے تیّار کرنا

زِین کِھینچْنا

گھوڑے پر زِین کَسنا

زِیْنَہ لَگانا

سیڑھی لگانا یا رکھنا

زِیْنَت بَخْشنا

سجانا، مزین کرنا

زِینَت دینا

سجانا، آراستہ کرنا، دلکش اور حسن میں اِضافہ کرنا

زِینَت کَرنا

آرائش کرنا، سجانا، سِن٘گار کرنا

زِینَت نِکالْنا

آرائش کرنا، سنوارنا، سجانا

زِینَت پانا

خوبصورتی اور دلکشی حاصل ہونا، حسین و جمیل ہونا

زِینْہار کھانا

عہد توڑنا، افسوس کرنا

زِینْہاری کَرنا

ڈرنا، خوف کھانا

ضِیق کَرنا

عاجز کرنا، پریشان کرنا

ضِیق میں آنا

تنگ ہونا، عاجزہونا، گھبرانا، مشکل میں پھنسنا

ضِیق میں بَیٹْھنا

تنگی میں بیٹھنا

ضِیق میں دَم ہونا

ضیق میں جان ہونا، بہت پریشانی ہونا، مصیبت میں پھنسنا

ضِیق میں جان آنا

نہایت پریشانی ہونا، سخت مشکل میں پھن٘سنا

ضِیق میں جان ہونا

بہت پریشانی ہونا، مصیبت میں پھنسنا، مشکل میں پڑ جانا

ضِیق میں جان پَڑْنا

نہایت پریشانی ہونا، سخت مشکل میں پھنسنا

ضِیق میں جانا ڈالْنا

پریشان ہونا، گھبرانا

ضِیق میں کَر دینا

نہایت مشکل میں ڈال دینا، دشوار کردینا

ضِیق میں پَڑْنا

مشکل میں پڑنا، دقّت میں پڑنا

ضِیق میں رَہْنا

عاجز ہونا، تنگی میں رہنا

ضِیق میں ہونا

تنگ ہونا، عاجز ہونا، گھبرانا، مشکل میں پھنسنا

زِیرَہ زِیرَہ کَرْنا

کُٹ کر باریک کرنا.

زِیرے کا پانی

ایک قسم کا پانی جو سونٹھ، کٹا ہوا زیرہ، پودینہ، ہینگ، کچے آم، نمک اور مرچ ملاکر اور نتھار کر تیار کیا جاتا ہے، ہاضمے کے لئے بہت مفید ہوتا ہے

زِیسْت بَسَر ہونا

زِندگی گُزرنا

زِیسْت بَسَر کَرْنا

زِندگی گُزارنا

زِیسْت بھاری ہونا

زِندگی تلخ ہونا، جینا دُوبھر ہونا، گُزارا مُشکل ہوجانا

زِیسْت دُوبَھر ہونا

زِندگی دُشوار ہونا، گُزارا مشکل ہونا

زِیسْت گُزَرْنا

زِندگی بسر ہونا، عُمر بیتنا، زِندگی کٹنا

زِیسْت حَرام ہونا

زِندگی ناگوار ہونا، جینا دُشوار ہونا

زِیسْت کا حَظ اُٹھ چُکنا

لُطف زندگی جاتا رہنا، جینے کا مزہ نہ رہنا، جینا بے لُطف ہو جانا، زِندگی بے لذَت ہو جانا

زِیسْت کا حَظ اُٹھ جانا

لُطف زندگی جاتا رہنا، جینے کا مزہ نہ رہنا، جینا بے لُطف ہو جانا، زِندگی بے لذَت ہو جانا

زِیسْت کاٹْنا

زِندگی بسر کرنا، بمشکل گزارا کرنا

زِیسْت کَرْنا

جینا، زِندگی بسر کرنا

زِیسْت کَٹْنا

زندگی بسر ہونا، دِن گُزرنا

زِیسْت کے دِن بَھرْنا

زندگی کے دِن پُورے کرنا، تکلیف اور رن٘ج میں زندگی بسر کرنا

زِیسْت کے لالے ہونا

جان خطرے میں ہونا، جینے کے لالے پڑنا

زِیسْت کے مَزے لینا

جینے کا لُطف حاصل کرنا، عیش و آرام سے بسر کرنا

زِیسْت سے دِق ہونا

زِیست سے تن٘گ ہونا، زِندگی سے بیزار ہونا

زِیسْت سے ہاتھ دھونا

زِندگی سے مایوس ہونا، موت پر آمادہ ہونا، زِندہ نہ رہنا

زِیسْت سے تَنگ ہونا

زِندگی سے بیزار ہونا

زِیسْت تَلْخ ہونا

زِندگی ناگوار ہونا، جینا دُوبھر ہونا، زندگی بے لُطف ہوجانا

زِیسْت تَلْخ کَرْنا

ایسی تکلیف دینا کہ جینے کا لُطف نہ رہے، زِندگی دُوبھر کرنا

زِیٹ ہانکْنا

(عو) یاوہ گوئی کرنا .

زِیٹ کی لینا

(عو) یاوہ گوئی کرنا .

زِیٹ اُڑانا

یاوہ گوئی، بے سروپا باتیں کرنا

زِج بِج ہونا

پریشان یا سراسیمہ ہونا

ذِکْر آنا

کسی کی بابت کُچھ گفتگو ہونا، تذکرہ ہونا

ذِکْر اَذْکار چِھڑْنا

تذکرے شروع ہونا، گفتگو کا آغاز ہونا

ذِکْر چَل کَر رَہ جانا

بات شروع ہو کر نامکمل رہ جانا، بات ادھوری رہ جانا، گفتگو کا ناتمام رہنا

ذِکْر چَلانا

تذکرہ چھیڑنا، کسی کے متعلق کچھ کہنا

ذِکْر چَلْنا

گفتگو کا آغاز ہونا، بات چھڑنا، تذکرہ ہونا

ذِکْر چھیڑْنا

کسی بات کے بیان کرنے کی اِبتدا کرنا، بات شروع کرنا، تذکرہ کرنا

ذِکْر چِھڑْنا

کسی بات کے بیان کر نے کی ابتدا ہونا، کسی بات کا شروع ہونا، تذ کرہ ہونا

ذِکر ہونا

be invoked or recited (God's name)

ذِکْر کاٹْنا

تذکرہ مُنقطع کرنا، بات کاٹ دینا

ذِکر کَرنا

تذکرہ کرنا، چرچا کرنا، یاد کرنا

ذِکْر لانا

یاد کرنا، نام لینا

ذِکْر لے بَیٹْھنا

اچانک بات چھیڑ دینا، تذکرہ کرنا، کسی کے متعلق گفتگو شروع کردینا

ذِکْر نِکالْنا

گفتگو کا آغاز کرنا، بیان کی ابتدا کرنا، بات چیت شروع کرنا، تذکرہ کرنا بات چھیڑنا

ذِکْر نِکَلْنا

کسی کے متعلق گفتگو کا آغا زہونا ، تذکرہ ہونا ، بات چھیڑنا .

ذِکْر سَرْد ہونا

شہرت مان٘د پڑ جانا، چرچا کم ہوجانا

ذِکْر سُنانا

حال بیان کرنا

ذِکْر اُٹھانا

بات نکالنا، تذکرہ کرنا، بات چھیڑنا

ضِلَع بولْنا

ذومعنی الفاظ یا رعایتِ لفظی اور تلازم کے ساتھ گفتگو کرنا، جگت بازی کرنا

ذِلَّت چھانا

نکبت برسنا، رسوائی اور بدنامی ہونا

ذِلَّت دینا

شرمندہ کرنا، خفیف کرنا، بے عزت و رسوا کرنا

ذِلَّت ہونا

رسوائی ہونا

ذِلَّت کَرْنا

بے عزتی کرنا، توہین کرنا، بدنام اور ذلیل کرنا

ذِلَّت کِھینچنا

شرمندہ ہونا، خفیف ہونا، رسوا اور بدنام ہونا

ذِلَّت لینا

بےعزتی قبول کرنا، رسوائی حاصل کرنا، ذلیل و خوار ہونا

ذِلَّت پانا

ذلیل ہونا، رسوا ہونا، خوار ہونا

ذِلَّت سَہْنا

اپنی بے عزتی کو برداشت کرنا

ذِلت اٹھانا

خوار ہونا، رسوا ہونا، شرمندہ ہونا، ذلیل ہونا

ذِلَّت اُٹْھنا

ذلت کی برداشت ہونا

زِمام پِھرانا

باگ موڑنا، گھوڑے کو پیچھے لوٹانا

ذِمَّہ ڈالْنا

سپرد کرنا، سون٘پنا، تفویض کرنا

ذِمَّہ ہونا

ضمانت ہونا، عہد ہونا، متعلق ہونا

ذِمَّہ کَرْنا

سر کرنا، سونپنا، سپرد کرنا، تفویض کرنا

ذِمَّہ لینا

اقرار کرنا، ہامی بھرنا، عہد کرنا، کام سنبھالنا

ذِمَّہ داری لینا

کسی کام کو انجام دینے کا عہد کرنا، کوئی کام اپنے سر لینا

ذِمَّہ داری پُوری کَرنا

فرض انجام دینا، کام پورا کرنا

ذِمَّہ داری سَن٘بھالْنا

کام کو بہ خوبی انجام دینے کی ضمانت لینا، کوئی کام اپنے سَر لینا

ذِمَّہ داری سَونپْنا

فرض یا اہم کامَ کسی کے سپرد کرنا .

ذِمَّہ داری تھوپنا

کسی معاملے کی جوابدہی دوسرے کے سر ڈالنا، کسی کام کے لئے دوسرے کو جوابدہ ٹھہرانا

ذِمّے کَرْنا

تفویض کرنا، سپرد کرنا، سونپنا

ذِمّے لَگانا

تفویض کرنا، سپرد کرنا، سونپنا

ضِمْن میں ہونا

شامل ہونا، حق میں ہونا

زِنْدَہ آنا

جِیتے جی واپس آجانا، ذی حیات واپس آجانا

زِنْدَہ چُنْوانا

جان سے مروا دینا، زِندہ دیوار میں چنوا کر جان لینا، موت کے گھاٹ اتارنا

زِنْدَہ دِیوار میں چُنْوانا

کسی زمانے میں سزائے موت کا ایک طریقہ یہ بھی تھا کہ آدمی کو زِندہ دیوار میں چنوا دیتے تھے

زِنْدَہ گَڑ جانا

شرمندہ ہونا، جان دے دینا

زِنْدَہ گِرَفْتار ہونا

جیتے جی پکڑا جانا

زِنْدَہ ہونا

جی اٹھنا، جینا، بقید حیات ہونا

زِنْدَہ جانا

کسی جگہ سے صحیح و سلامت روانہ ہونا

زِنْدَہ کَرْنا

جلانا، زندگی بخشنا

زِنْدَہ نَہ دیکْھنا

مرجانے کی وجہ سے کسی شخص کو نہ دیکھنا، مردہ پانا

زِنْدَہ نَہ پانا

مرا ہوا پانا

زِنْدَہ نِکَلْنا

کسی جگہ سے جیتے جی باہر آنا

زِندَہ پانا

جیتا دیکھنا

زِنْدَہ پَلَٹ کَر آنا

جیتا واپس آنا، بیشتر نفی کے ساتھ

زِنْدَہ رَہْنا

جیتے رہنا، سلامت رہنا

زِنْدَہ رَکْھنا

بقید حیات رکھنا، قائم رکھنا

زِنْدَہ اُٹھا لینا

خدا کا کسی بندے کو جیتے جی آسمان پر لے جانا (جس طرح مسلمانوں کے اعتقاد کے مطابق عیسیٰ عیلہ السلام کو اٹھا لیا گیا)

زِنْدَہ اُٹھانا

خدا کا کسی شخص کو آسمان پر جیتے جی لے جانا، جس طرح مسلمانوں کے اعتقاد کے بموجب حضرت عیسٰی کو اٹھالیا گیا

زِنْدَگانی آخِر کَرْنا

مرنے کے قریب ہونا، زندگی کے دن پورے کرنا

زِنْدَگانی بھاری ہونا

زندگی دوبھر ہونا

زِنْدَگانی حَرام کَر٘نا

ایسی تکلیف پہونچنا کہ جینے کا لطف جاتا رہے، جان مشکل میں ہونا، پریشانی میں بسر ہونا

زِنْدَگانی ہونا

عُمر بسر ہونا

زِنْدَگانی کاٹْنا

زندگی بسر کرنا

زِنْدَگانی کَرنا

زندگی گزارنا، عمر بسر کرنا، عمر گزارنا

زِنْدَگانی کے لالے پَڑْنا

جان کے لالے پڑنا، جینے کی امید نہ رہنا

زِنْدَگانی سے ہاتھ دھونا

زندگی سے ہاتھ دھونا، مرنے پرآمادہ ہونا

زِنْدَگانی سے تَنگ ہونا

زندگی سے بیزار ہونا، زندگی کے ہاتھوں پریشان ہونا

زِنْدَگانی تَلْخ ہونا

ایسی تکلیف پہونچنا کہ جینے کا لطف جاتا رہے، جان مشکل میں ہونا، پریشانی میں بسر ہونا

زِنْدَگی آخِر ہونا

موت کا وقت قریب آنا

زِنْدَگی آخِر کرْنا

مرنے کے قریب ہونا

زِنْدَگی اَجِیرَن ہونا

جینا دوبھر ہونا، کٹھن ہونا، زِندگی دشوار ہوجانا

زِنْدَگی عَذاب بَنانا

جینے میں پریشانی ہی پریشانی ہونا، دکھ درد میں گھرا ہونا

زِنْدَگی عَذاب ہونا

جینے میں پریشانی ہی پریشانی ہونا، دکھ درد میں گھرا ہونا

زِنْدَگی بَڑْھنا

عمر بڑھنا، طول عمر ہونا، زمانۂ حیات میں اضافہ ہونا

زِنْدَگی بَخْشْنا

پیدا کرنا، زِندہ کرنا، جلانا

زِنْدَگی بَسَر کَرْنا

عمر گُزارنا، زندگی گُزارنا

زِنْدَگی بیکار ہونا

جینا بے سُود ہونا، زندگی کا لا حاصل ہونا

زِنْدَگی بھاری ہونا

کسی صدمے یا بیماری کی وجہ سے مرنے کو جی چاہنا

زِنْدَگی بھاری لَگْنا

زِندگی مُصیبت معلوم ہونا، بوجھ لگنا

زِنْدَگی بِیت جانا

عُمرگُزر جانا

زِنْدَگی بِک جانا

کسی کا غُلام ہونا، پابند ہونا، ملازم ہوجانا

زِنْدَگی چِھین لینا

مار ڈالنا، زِیست سے محروم کردینا

زِنْدَگی داؤں پَر لَگانا

زِندگی کو خطرے میں ڈالنا، جان کا خطرہ مول لینا، جان لیوا کام کرنا

زِنْدَگی دَرْکار ہونا

زِندگی چاہنا، جان کو اہم جاننا، ضروری سمجھنا

زِنْدَگی دینا

حیات بخشنا

زِنْدَگی دُشْوار ہو جانا

عمر مصیبت میں گزارنا، جینا مشکل ہو جانا

زِنْدَگی دُشْوار ہونا

عمر مصیبت میں گزارنا، جینا مشکل ہو جانا

زِنْدَگی دُوبَھر ہونا

زِندگی و بال ہونا

زِنْدَگی گُزارنا

عمر بسر ہونا

زِنْدَگی گُزَرنا

عمر بسر ہونا

زِنْدَگی گُزْران کَرْنا

زندگی گزارنا، گزر بسر کرنا

زِنْدَگی حاصِل ہونا

حیات مِلنا، دوام ہونا

زِنْدَگی حَرام ہونا

زندگی تلخ ہونا، پریشانی و مصیبت میں بسر ہونا، سخت مشکل میں ہونا، جینا دوبھر ہونا

زِنْدَگی حَرام کَرْنا

سخت تکلیف پہن٘چانا، جینا حرام کردینا، اذیّت پہن٘چانا، اس قدر تکلیف دینا کہ جینے کا مزہ نہ رہے

زِنْدَگی ہو چُکْنا

زِندگی کے دن پورے ہونا، موت کے قریب ہونا

زِنْدَگی ہونا

عمر بسر ہونا، گزرنا، عمر بیتنا، وقت گزرنا

زِنْدَگی کا چَراغ گُل ہونا

موت آجانا، زندگی ختم ہوجانا

زِنْدَگی کا جام پِینا

کسی کی سلامتی یا تندرستی کا جام پینا، کسی کی یاد میں شراب یا شربت کا پیالہ پی کر اس کی سلامتی کی دعا مانگنا

زِنْدَگی کا جَواب دینا

موت کے آثار نظر آنا، موت کا وقت قریب آنا

زِنْدَگی کافُور ہونا

مر جانا، وفات پانا، فوت ہونا

زِنْدَگی کاٹْنا

عمر بسر کرنا

زِنْدَگی کَرنا

زندگی گزارنا، عمر بسر کرنا، عمر گزارنا

زِنْدَگی کَٹْنا

عُمر بسر ہونا

زِنْدَگی کے دِن بھاری ہونا

زندگی کا اذیت ناک ہونا، دکھ درد سے بھرا ہونا

زِنْدَگی کے دِن بَھرْنا

خوشی یا نا خوشی کے ساتھ زندگی کے دن گزارنا، زندگی کے دن پورے کرنا

زِنْدَگی کے دِن گِنْنا

موت کا منتظر ہونا، مرنے کا انتظار کرنا، موت کے قریب ہونا

زِنْدَگی کے دِن گِنْتی کے ہونا

زندگی کے چند دن باقی رہنا

زِنْدَگی کے دِن گُزار٘نا

عمر بسر کرنا، جینا، اپنی زندگی کے دن گزارنا

زِنْدَگی کے دِن کاٹْنا

عمر بسر کرنا، جینا، اپنی زندگی کے دن گزارنا

زِنْدَگی کے دِن پُورے کَرنا

رنج و تکلیف میں عمر گزارنا، بِلا رغبت یا بِلا دلچسپی کے دن گزارنا

زِنْدَگی کے دِن تَیر کَرْنا

گزارنا، بسر کرنا، رہنا، زندگی کے دن کاٹنا

زِنْدَگی خوار کَرْنا

عُمر برباد کرنا، زِندگی بے مصرف بسر کرنا

زِنْدَگی کی بَہار دیکْھنا

عمر گزارنا، عرصہ گزر جانا

زِنْدَگی کو پار لَگانا

عمر بسر کرنا، زندگی کاٹنا

زِنْدَگی مَفْلُوج ہو کَر رَہ جانا

کاروبارِ زندگی رُک جانا، کوئی کام نہ ہونا

زِنْدَگی مَوت کے ہاتھ میں ہونا

کسی کا کسی پر پُورا پُورا اِختیار ہونا

زِنْدَگی مَوت کِسی کے ہاتھ ہونا

کسی کا پورا اختیار ہونا

زِنْدَگی میں آنا

زندگی میں واسطہ پڑنا، زندگی میں سامنا ہونا

زِنْدَگی میں مَوت کا مَزَہ چَکْھنا

بے حد تکلیف ہونا، سخت مصیبت ہونا

زِنْدَگی پانا

جان آنا، رونق ہونا، دربارہ زندہ ہونا، نئی زندگی ملنا

زِنْدَگی رَکْھ لینا

جِلا لینا، مرنے سے بچا لینا

زِنْدَگی رَکْھنا

زِندگی گُزارنا، اندازِ زندگی اختیار کرنا

زِنْدَگی روگ بَن جانا

زندگی وبال ہونا، مصیبت میں عمر بسر کرنا، جینا دوبھر ہونا، زندگی بھاری ہونا

زِنْدَگی سے بَتّن٘گ ہونا

جان سے بیزار ہونا، مصیبت میں زندگی بسر کرنا

زِنْدَگی سے تَن٘گ ہونا

جان سے بیزار ہونا، مصیبت میں زندگی بسر کرنا

زِنْدَگی سے بیزار ہونا

زِندگی سے تنگ ہونا، پریشانی میں بسر ہونا

زِنْدَگی سے چُھوٹْنا

مر جانا، زندگی سے نجات حاصل کرنا

زِنْدَگی سے ہاتھ دھو بَیٹْھنا

مرنے پر آمادہ ہونا، جان کو خطرے میں ڈالنا، موت کا شکار ہونا، جان دیدینا

زِنْدَگی سے ہاتھ دھونا

وفات پانا، مر جانا

زِنْدَگی سے ہاتھ اُٹھانا

مرنے کے لیے تیّار ہونا، جینے سے مایوس ہونا

زِنْدَگی سے خَفا ہونا

زندگی سے تنگ ہونا، بیزار ہونا

زِنْدَگی سے مُنھ موڑْنا

جان دے دینا، مرجانا

زِنْدَگی سے سیر ہونا

جینے کو دل نہ چاہنا، زندہ رہنے کی خواہش ختم ہوجانا، جینے سے دل بھرجانا

زِندَگی سے تَنگ آنا

جان سے بیزار ہونا، مصیبت میں زندگی بسر کرنا

زِنْدَگی سے یاس ہونا

جینے سے مایوس ہونا، جان سے نا امید ہونا

زِنْدَگی سُدَھْرنا

حالت بہتر ہونا، زِندگی اچھّی گُزرنا، حالات سازگار ہوجانا

زِنْدَگی تَیر ہونا

عُمر بسر ہونا

زِنْدَگی تَیر کَرْنا

زندہ رہنا، زندگی گٌزارنا

زِنْدَگی تَلَف کَرْنا

زندگی برباد کرنا

زِنْدَگی تَلْخ ہونا

ایسی تکلیف پہونچنا کہ جینے کا لطف جاتا رہے، جان مشکل میں ہونا، پریشانی میں بسر ہونا

زِنْدَگی تَلْخ کَرْنا

سخت تکلیف پہن٘چانا، جینا حرام کردینا، اذیّت پہن٘چانا

زِنْدَگی اُڑْنا

مرنے کے قریب ہونا، موت کا وقت ہونا

زِنْدَگی وارْنا

جان دینا، جان قُربان کرنا، زندگی لٹادینا

زِنْدَگی وَبال ہونا

زِندگی بھاری ہونا

زِنْدَگی وَقْف کَر دینا

زِندگی کو کسی نیک مقصد کے نام کر دینا

زِنْدَگی وَقْف کرنا

زِندگی کو کسی نیک مقصد کے نام کر دینا

زِنْدَگی ضَائِع ہونا

عمر بے فائدہ ہونا، عمر خراب ہونا

زِنْدَگی ضَائِع کَرْنا

عمر بے فائدہ کرنا، عمر خراب کرنا

زِرَہ میں ڈُوبْنا

آمادۂ جنگ ہونا ، حملے اور کڑائی کےلیے تیاریاں کرنا .

زِشْت کَہْنا

بُرا کہنا، شِکایت کرنا

ضِیا دینا

روشنی دینا، روشن کرنا

زِیاں آنا

نُقصان ہونا، ضرر پہونچنا

زِیاں کَرنا

نقصان پہنچانا یا اُٹھانا

زِیاں کِھینچْنا

نُقصان اُٹھانا ، خسارہ برداشت کرنا .

ضِیافَت دینا

دعوت کرنا، کھانے پر بلانا

ضِیافَت کَرنا

دعوت، مہمانی

ضِیافَت کھانا

دعوت کھانا، مہمانی کا کھانا کھانا

زِیارَت کَرانا

اپنا دیدار کرانا، خود کو دیکھنے کا موقع دینا

زِیارَت کو آنا

دیدار کو آنا، دیکھنے کو آنا

زِیارَت نَصِیب ہونا

کسی بزرگ کو دیکھنا

زِیارَت پَڑْھنا

فاتحہ یا سلام جو کسی مقدّس مقام کے رُوبرو یا اس کی طرف رُخ کر کے پڑھا جائے

زِیارَت گاہِ خاص و عام ہونا

ایسی جگہ یا شخص ہونی جس کی ہر کوئی جاکر زیارت کرے

ضُعْف آنا

کمی واقع ہونا، کمزور ہو جانا، گھٹ جانا

ضُعْف ہونا

کمزور ہونا، ناتواں ہونا

ضُعْف کَرنا

نڈھال ہونا، کمزوری محسوس کرنا، غش کھانا

ضُعْف پَیدا ہونا

کمی واقع ہونا، کمزوری آنا

زُہْد توڑْنا

پرہیزگاری اور پارسائی ختم کرنا

زُعْم ہو جانا

غرور ہو جانا

زُعْم ہونا

غرور ہو جانا

زَُعْم میں آ رَہْنا

جوش میں گر پڑنا

زَُعْم بے جا ہونا

غرور ہونا، گھمنڈ ہونا

زور آنا

طاقت آنا، قوی ہونا، توانا ہونا

زور آزْمانا

طاقت دکھانا، قوّت کا مظاہرہ کرنا، طاقت کا امتحان لینا

زور بَڑھانا

طاقتور بنانا، زرخیزی یا قوّت میں اضافہ کرنا، قوی بنانا، اِستعداد میں اضافہ کرنا

زور بَڑْھنا

قوّت و طاقت بڑھنا، مقبول تر ہونا، پسند اور طلب میں اضافہ ہونا

زور بَندْھنا

زور بان٘دھنا کا لازم، قوّت پکڑنا، زیادتی ہونا، پھیلنا

زور باندْھنا

قوّت پکڑنا، زیادتی ہونا، پھیلنا

زور بَنْد کَرْنا

گرفت میں لانا، قابو کرنا، قبضہ میں لینا

زور بَھرْنا

موثر بنانا، جوش پیدا کرنا، حُسن و اثر میں اضافہ کرنا

زور بِٹھانا

دبدبہ قائم کرنا، رعب جمانا

زور چَلانا

جبر، زبردستی یا رعب داب سے کوئی کام لینا

زور چَلْنا

بس چلنا، قابو چلنا، اِختیار ہونا

زور ڈالْنا

دباؤ ڈالنا، سخت حملہ کرنا

زور ڈَلْوانا

زور ڈالنا (رک) کا متعدی المتعدی .

زور دینا

بوجھ ڈالنا، بہت زیادہ فکر یا توجہ کرنا

زور ڈھے جانا

قوّت و طاقت کا جاتا رہنا

زور دِکھانا

کسی صفت یا جوہر کا اظہار کرنا، کسی صفت کے سلسلے میں اپنے غلبۂ کمال کو معرضِ اظہار میں لانا، قوّت دکھانا، غلبہ دکھانا

زور دِکْھلانا

کسی صفت یا جوہر کا اظہار کرنا، کسی صفت کے سلسلے میں اپنے غلبۂ کمال کو معرضِ اظہار میں لانا، قوّت دکھانا، غلبہ دکھانا

زور دِلانا

بڑے پہلوان کا اپنے چھوٹے پہلوانوں سے اس طرح کُشتی لڑنا کہ ان کو دم آ جائے

زور دِلْوانا

پہلوان کا اپنے پٹھوں کو کُشتی کی مشق کرانا

زور گَھٹ جانا

طاقت کم ہونا، جوش و خروش کا کم ہونا، اثر کا کم ہونا

زور گَھٹانا

طاقت کم کرنا، اثر زائل کرنا

زور گَھٹ٘نا

طاقت کم ہونا، جوش و خروش کا کم ہونا، اثر کا کم ہونا

زور ہونا

قُدرت ہونا، قابو ہونا

زور جَتانا

اقتدار یا اثر و رسوخ وغیرہ ظاہر کرنا، دباؤ ڈالنا

زور کَم ہونا

اثر کم ہونا، شدّت میں کمی آنا

زور کَرانا

کسی پہلوان یا پنجہ کش وغیرہ کا اپنے شاگرد کو اپنے فن کی مشق کرانا (اُستاد اس مشق میں عموماً خود بھی حِصہ لیتا ہے)

زور کَرْنا

کسی پر طاقت آزمائی کرنا ؛ زور لگانا ، کسی سے لڑنا ، مقابلہ کرنا .

زور لَگانا

ڈھکیلنا، آگے بڑھانا

زور لَگنا

کوشش ہونا، سعی ہونا

زور مانْنا

کسی کی قوّت کا قائل ہونا، لوہا ماننا

زور مارْنا

کسی کام میں پُوری کوشش کے ساتھ تمام تَر قوّت یا صلاحیّت صرف کر دینا

زور میں آنا

طاقت یا جوش میں بھرنا، قوت کے عروج و کمال پر ہونا

زور میں بَھرا ہونا

کمالِ قوّت اور بڑے جوش میں ہونا

زور میں بَھرْنا

جوش میں بَھرا ہوا ہونا، غصہ میں ہونا

زور مِٹ جانا

ناپید ہونا، معدوم ہونا، ختم ہونا

زور مِٹْنا

اثر گھٹ جانا، بے اثر ہو جانا، بے نشان ہو جانا، تباہ و برباد ہو جانا

زور نَہ چَلْنا

قابو نہ چلنا، چارہ نہ ہونا

زور نَہ گَھٹْنا

جوش و خروش کا کم نہ ہونا، شِدت کا نہ گھٹنا

زور نَہ ہونا

بے بس ہونا، قابو نہ ہونا

زور نِکال دینا

قوت گھٹا دینا، کمزور کردینا، غرور مٹا دینا

زور نِکالْنا

طاقت آزمائی کرنا

زور نِکَل جانا

غرور جاتا رہنا، شیخی نکل جانا

زور پَڑْنا

مجبور کیا جانا

زور پَہُنچْنا

مدد پہن٘چنا

زور پَیدا ہونا

جوش و ولولہ اور حسن و اثر پیدا ہونا

زور پَیدا کَرْنا

طاقت بڑھانا، حاصل کرنا

زور پَکَڑْنا

قوت حاصل کرنا، کسی اعتبار سے قوی یا مضبوط ہونا

زور پَر چَڑْھنا

طاقت یا قوّت میں بھرنا نیز حِدّ کمال یا ترقی پر ہونا

زور پہ ہونا

عروج پہ ہونا، ترقی پر ہونا

زور پِھرنا

قوت حاصل کرنا، پوری قوت پر پہنچنا

زور رَہْنا

حاوی رہنا

زور توڑْنا

قوّت زائل یا کم کرنا

زور تولْنا

قوّت یا طاقت کا اندازہ لگانا ، قوّت آزمائی کرنا .

زور تُلْنا

قوّت آزمائی ہونا، طاقت کا مقابلہ ہونا

زور ٹُوٹ جانا

بے اثر ہوجانا، رعب داب کم ہوجانا

زور ٹُوٹْنا

بے اثر ہوجانا، رعب داب کم ہوجانا

زور آزْما ہونا

طاقتور ہونا

زورِ چَرْخ ڈھانا

بلائے ناگہانی .

زورِ سُخَن دِکھانا

زورِ طبع دِکھانا، مہارت سُخنوری کا مظاہرہ کرنا

زوری چَلْنا

بس چلنا، قابو ہونا، اِختیار ہونا

زوری پَو آنا

قوّت و طاقت کا مظاہرہ کرنا، جوش میں بھرنا

زور ناک

طاقتور، قوی

زوروں پَر آنا

طاقت یا جوش میں بھرنا نیز طاقتور اور تیّار ہونا

زوروں پَر چَڑھا ہونا

موٹا تازہ ہونا، جوانی میں بھرنا

زوروں پَر چَڑْھنا

کسی حالت یا کیفیت کا بہت قوی یا طاقتور ہونا

زوروں پَر ہونا

کسی کیفیت یا مادّے کا ترقی، ابھار، جوش یا شدّت کی حالت میں ہونا

زوروں پَر رَہنا

لگاتار ترقی ہونا، بہت چہل پہل ہونا، کسی کام کا بہت زور رہنا

زوروں پے چَڑْھنا

کسی حالت یا کیفیت کا بہت قوی یا طاقتور ہونا

زور و ظُلم ہونا

سختی ہونا، جبر ہونا

زور و ظُلم کَرنا

سختی کرنا، زیادتی کرنا، اذیت اور تکلیف دینا

زور شور ہونا

ترقی ہونا، عروج پر ہونا، آگے بڑھنا

زُبان عاجِز ہونا

کُچھ کہنے سے معذور ہونا، کچھ بولنے سے قاصر ہونا

زُبان آشْنا ہونا

زبان کا خوگر ہونا، زبان کو کسی بات کی عادت ہونا

زُبان اَینْٹْھنا

زبان کا اکڑنا، بولنے کی سکت جاتی رہنا

زُبان بہکنا

(نشے میں) اول فول بکنا، مُنھ سے بیہودہ باتیں نِکلنا

زُبان چَڑھانا

(ہندو) کسی دیوی کی یہ منّت ماننا کہ فلاں کام ہوجائے تو اپنی زبان کاٹ کر فلاں استھان کی نذر کروں، دیوی کی مورت کے سامنے اپنی زبان کاٹ کر چڑھانا

زُبان چلنا

جلد جلد باتیں کرنا، روانی یا تیزی کے ساتھ بولنا

زُبان چَرْب کَرنا

زبان میں تیزی پیدا کرنا، تیزی و طراری سے بات کرنا

زُبان چَٹوری ہونا

مزے مزے کے کھانوں کا شوق ہونا، مزے دار کھانوں کا لپکا ہونا

زُبان چھوٹی کَرنا

خاموش رہنا، چپ رہنا، کسی بات پر کچھ نہ بولنا

زُبان ایک کَرْنا

قوتِ گویائی کو مجتمع کرنا

زُبان گُونْگی ہونا

بیان کرنے سے قاصر ہونا، عاجز رہنا، اظہار خیال سے معذور ہونا

زُبان کا یاوَری کَرْنا

زبان کا یاری دینا ، زبان کا ساتھ دینا ، بول سکنا.

زُبان خَراب کَرنا

زبان کو فصاحت سے گرا دینا

زُبان کِھینْچْنا

(مجازاً) بد کلامی کی سخت سزا دینا

زُبان کھلوانا

پوشیدہ بات ظاہر کرانا

زُبان کی گِرَہ کُھلْنا

گویائی آنا ، مُنْھ سے الفاظ نکلنا ، بولنے کے قابل ہونا.

زُبان لڑانا

بِلاوجہ بحثنا، گُستاخانہ لہجے میں بولنا، زبان درازی کرنا، سخت کلامی کرنا

زُبان لڑکھڑانا

زبان کا لُکنت کرنا، ہکلانا، ہلکاہٹ کا شکار ہونا، صاف اور واضح طور پر کچھ کہنے سے عاجز رہنا

زُبان لَمْبی ہونا

زبان دراز ہونا، بد زبان ہونا

زُبان میں بَھدْرَک نَہ ہونا

کبھی کُچھ کہنا کبھی کُچھ کہنا، ایک بات پر قائم نہ رہنا

زُبان نَرْم کَرْنا

بات میں سختی کی جگہ ملائمت پیدا کرنا، تحریر کو سخت الفاظ اور عِبارت سے پاک کرنا، لب و لہجہ میں نرمی پیدا کرنا

زُبان نِکْلانا

کسی سے وہ بات کہلوانا جس کا کہنا وہ مناسب نہ سمجھتا ہو، منْھ کُھلوانا، زبان کھلوانا، چُھپی ہوئی بات ظاہر کرانا

زُبان پَیدا کَرْنا

بولنے کی صلاحیت حاصل کرنا، زبان پر قدرت حاصل کرنا، فصیح و بلیغ زبان پر قادر ہونا

زُبان پَر چَڑْھنا

کسی کلمے یا کلام کو زبان سے ادا کرنے کی مشق یا عادت ہونا ، بولنے کی مشق ہونا ، کسی لفظ یا الفاظ کا زبان پر رواں ہونا.

زُبان پَر جاری ہونا

بولاجانا، گفتگو میں آنا، بول چال کا حصّہ ہونا

زُبان پَر مُہْر ہونا

زبان پر مُہر لگنا، زبان بند ہونا، بول نہ سکنا، بولنے کی ممانعت ہونا

زُبان پَر مُہْر لَگانا

زبان بند رکھنا، سکوت اختیار کرنا، خاموشی اپنالینا

زُبان پَر مُہر لَگْنا

زبان بند ہونا، بول نہ سکنا، بولنے کی ممانعت ہونا

زُبان پَر قُفْل ہونا

زبان بند ہونا، بولنے سے قاصر ہونا، بولنے پر پابندی ہونا

زُبان رَنْگِین ہونا

شوخ زبان ہونا، زبان میں شرارت ہونا، بےباک ہونا

زُبان سَنْبھالْنا

خاموش رہنا، زبان کو قابو میں رکھنا، بیہودہ گفتگو سے باز رہنا

زُبان سَچّی ہونا

بات سچ ہونا، بات میں سچائی اور حقیقت ہونا

زُبان سے اِقْرار دینا

قول دینا، عہد کرنا، وعدہ کرنا

زُبان سے اُف نَہ کَرْنا

شکایت نہ کرنا، تکلیف کا اظہار نہ کرنا

زُبان تالُو سے کِھینْچْنا

سزا کے طور پر زبان کاٹنا ، بد زبانی یا بد گوئی کی سخت سزا دینا.

زُبان تَر ہونا

زبان کا بیان کی قدرت رکھنا، بولنے کی سکت ہونا

زُبان تَراشْنا

زبان کو فصیح بنانا، زبان کو آراستہ کرنا

زُبان طَرّار ہونا

زبان میں تیزی ہونا، زبان کا کسی امر کے بیان میں بہت رواں ہونا

زُبان ٹُوٹْنا

بچے کی زبان کا درست یا صاف ہونا

زُبانِیا

(نجوم) چانْد کی سولھویں منزل، جو عقرب کی شاخ ہے اور یہ دو ستارے ہیں

زُہْد کَرنا

خدا کا خوف کرنا، پرہیزگاری اختیار کرنا

ظُہُور دینا

آشکارا کرنا، ظاہر کرنا

ظُہُور ہونا

ظاہر ہونا، نمودار یا پیدا ہونا، پیدائش ہونا

ظُہُور کَرنا

ظاہر ہونا، نمودار ہونا

ظُہُور کُھلْنا

ظاہر ہونا، معلوم ہونا

ظُہُور میں آنا

کسی امر کا ظاہر ہونا، نمایاں ہونا، کوئی بات وقوع میں آنا، پیش آنا

ظُہُور میں لانا

کسی امر کا ظاہر کرنا، آشکارا کرنا، کوئی بات وقوع میں لانا

ظُہُور نَپانا

ظاہر ہونا، وجود میں آنا

ظُہُور پانا

ظاہرہونا، پیدا ہونا، وجود میں آنا

ظُہُور پَکَڑْنا

ظہور پانا، ظاہرہونا، پیدا ہونا، وجود میں آنا

ظُہُورِسْتان

وہ مقام جہاں پر رونقیں ہوں ، وہ جگہ جہاں جلوے ہوں ، نمود و نمائش کی جگہ ؛ (کنایۃً) دنیا.

زُکام بِگَڑْنا

زُکام کا خراب ہونا، زُکام کا شدید ہو جانا، نزلہ بند ہو جانا

زُکام ہونا

نزلہ ہونا، سردی پکڑنا، ہوا لگ جانا

زُکام پَکْنا

زُکام کا شدید ہو جانا، زُکام کے سبب ناک کا بہنا، زُکام کے پانی کا غلیظ ہو جانا

زُلَیخا چھیڑنا

زلیخا سنانا

زُلْف بَنانا

بال سن٘وارنا، زلف سن٘وارنا

زُلْف بِکَھرْنا

بال بِکھرنا

زُلْف چھوڑْنا

زُلف بکھیرنا یا لٹکانا

زُلْف چُھٹْنا

زُلف بکھرنا، زلف منتشر ہونا، بال بکھرے ہوئے ہونا

زُلْف چُھوٹْنا

زُلف بکھرنا، بال منتشر ہونا، زلفیں ادھر ادھر ہونا

زَلْف کا سَودا رَہنا

ہر وقت عشق و محبت کا خیال رہنا

زُلْف لَہْرانا

بالوں کی لٹ ہوا میں لہرانا

زُلْف پَرِیشاں ہونا

بال بِکھرنا، بکھرے بال ہونا، بغیر سنوارے ہونا

زُلْف پَرِیشاں کَرْنا

بال بِکھرانا اور کھول کر بغیر سنوارے رکھنا

زُلْف سَنوارْنا

گیسو سن٘وارنا، بالوں میں کنگھی کرنا

زُلْف سَر ہونا

عاشق کا محبوب کی زُلف پر مُتَصَرّف ہونا یعنی وصل کی منزل تک پہن٘چ جانا، مقصد میں کامیاب ہونا، مراد کو پہنچنا.

زُلْفیں بَڑھانا

زلفوں کو لمبا رکھنا

زُلْفیں بَنانا

بالوں کو سنوارنا، بنانا، آراستہ و پیراستہ کرنا

زُلْفیں چھوڑْنا

اس طرح زُلفیں بڑھانا کہ لٹکتی رہیں

زُلْفیں لَٹَکْنا

زُلفوں کا لمبا ہو کر نیچے کی طرف جانا

زُلْفیں لَٹْکانا

زُلفوں کو لمبا کر کے نیچے کی طرف لانا

زُلْفیں رَکْھنا

پٹے نہ کٹوانا تا کہ زُلفیں دراز ہوں

زُلْفوں کو آراسْتَہ کَرنا

زلفوں کو خوبصورت یا باقاعدہ بنانا

زُلْفوں کو سَنوارنا

زلفوں کو خوبصورت یا باقاعدہ بنانا

ظُلْم بَتانا

ستم سکھانا، ستم گری کے طریقے بتانا

ظُلْم دیکْھنا

ظلم اُٹھانا، جور برداشت کرنا، سختی برداشت کرنا

ظُلْم ڈھانا

ظلم توڑنا، ستم کرنا، آفت برپا کرنا

ظُلْم ہونا

ستم ہونا، جفا ہونا

ظُلْم اِیجاد کَرْنا

جور و جفا کے نئے نئے طریقے اختیار کرنا.

ظُلْم جھیلْنا

جور برداشت کرنا، ظلم اٹھانا، سختی برداشت کرنا

ظُلْم جوتْنا

ظلم پر ظلم کرنا، جور و ستم کرنا، ظلم ڈھانا

ظُلْم کَرْنا

ستم کرنا، جفا کرنا، نقصان پہنچنا، جبرکرنا

ظُلْم کے پَہاڑ ڈھانا

بہت سختی و زیادتی کرنا، ستم کرنا، حد سے زیادہ ظلم کرنا

ظُلْم کی چَکّی میں پِسْنا

زیادتی بھگتنا، ظلم سہنا، جور و ستم برداشت کرنا

ظُلْم پالنا

ستم کو پسند کرنا

ظُلْم پَر آمادَہ رَہنا

ہر وقت لوگوں کو تنگ کرنے کے لیے تیار رہنا

ظُلْم پَر ظُلْم سَہْنا

بہت زیادہ ظلم سہنا، ستم پر ستم برداشت کرنا

ظُلْم سَہْنا

ظلم برداشت کرنا، جور برداشت کرنا

ظُلْم سِیکْھنا

ظلم کرنے کی مشق کرنا، جور یا ستم کرنے کا طریقہ جاننا

ظُلْم سِکھانا

ظلم بتانا، ظلم و ستم کے طریقے تعلیم کرنا، ستم کے طریقے ایجاد کرنا، جور سکھانا

ظُلْم توڑْنا

بہت ظلم کرنا، آفت ڈھانا، قیامت برپا کرنا، سختی کرنا، اذیّت پہنچانا

ظُلْم ٹُوٹْنا

آفت آنا، مصیبت پڑنا

ظُلْم اُٹھانا

جور و ستم برداشت کرنا، ظلم سہنا

ظُلْم اُٹْھنا

ظلم اٹھانا کا لازم، ستم برداشت ہونا، سختی برداشت ہونا

ظُلْمَت بَڑْھنا

تاریکی زیادہ ہونا، اندھیرا چھا جانا

ظُلْمَت چھا جانا

تاریکی پھیلنا، اندھیرا ہونا

ظُلْمَت چھانا

تاریکی پھیلنا، اندھیرا ہونا

ظُلْم و سِتَم مَچانا

ظلم کرنا، ظلم و ستم توڑنا، نہایت سختی کرنا

زُمْرے میں آنا

کسی ذیل میں آنا، ضمن میں شُمار کیا جانا، کسی سلسلے یا دائرے یا حدود میں شامل ہونا، قبیل میں ہونا

زُمْرے میں شامِل ہونا

کسی ذیل میں آنا، ضمن میں شُمار کیا جانا، کسی سلسلے یا دائرے یا حدود میں شامل ہونا، قبیل میں ہونا

زُمْرے میں شُمار کِیا جانا

کسی ذیل میں آنا، ضمن میں شُمار کیا جانا، کسی سلسلے یا دائرے یا حدود میں شامل ہونا، قبیل میں ہونا

زُمْرے سے خارِج کَرنا

جماعت، گروہ یا سلسلہ سے علیحدہ کرنا

زُمْرے سے نِکالْنا

جماعت، گروہ یا سلسلہ سے علیحدہ کرنا

زُنّار ڈالْنا

گلے میں جنیئو پہننا ۔

زُوف زاف کَرْنا

لعنت ملامت کرنا

ذُو مَعنِی گُفتُگُو کَرنا

معنی دار بات کرنا، مراد گول مول بات جس سے دو یا زیادہ مفہوم پیدا ہوتے ہوں، وہ بات جس میں کئی پہلو یا معنی نکلتے ہوں

ذُو مَعْنی کہنا

ایسی بات کہنا جس میں کئی معنی نکلتے ہوں، پہلو دار بات کہنا

زیادَہ بَڑھ چَلْنا

عدم توازن کا شکار ہونا ، بے راہ روی اختیار کرنا ، حد سے تجاوز کرنا.

زیادَہ ہونا

کسی دوسرے کی نسبت زیادہ قابل توجہ ہونا

زیادَہ کَرنا

increase, augment

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone