’’زراعت‘‘ سے متعلق الفاظ
’’زراعت‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
آبْ پاش
۱. سقّا، چھڑکاؤ کرنے والا.
اُپَٹ
(زراعت) پانی خشک ہونے کے بعد سطح زمین کی تڑخن
اَگات
(زراعت) (بوائی با کٹائی) جو وقت مقررہ سے پہلے ہو
اَگَورْی
(زراعت) پیشگی لگان جو کاشتکار زمیندار کو جیٹھ اور اساڑھ کے مہینوں میں دیتا ہے
اَگورْیا
(زراعت) فصل کی نگرانی کرنے والا، محافظ، چوکیدار.
اُلَٹ پھیر
۳. (i) پورا چکر جس میں کوئی چیز جہاں سے چلے اپنا دائرہ عمل طے کر کے پھر وہیں آجائے
اَنْک دار
(زراعت) مزروعہ آراضی کا شریک جو اپنے حصے کا لگان علیٰحدہ دیتا ہو
اَن٘کْری
کنکری، بیج بونے کا نلوا جو ہل کے جوئی کے ساتھ کھڑا باندھ دیا جاتا ہے، اکھیری، مالا، ہل کی لکڑی جس میں پھال لگایا جاتا ہے، تانگہ کے پہیے کے جوڑوں پر لگی ہوئی لوہے کی کیل
اَٹالا
(زراعت) کھلیان بنانے اور کہنے سے پہلے انان کی پولیون کا انبار .
اَڈّا
پالتو پرندوں کے لئے گھر یا پنجرے میں لکڑی یا دھات کی بیٹھک یا چھتری وغیرہ.
اُکْسا
(زراعت) ایک قسم کی بیماری جو پودوں کو گلا دیتی ہے اورعموماً پانی کی زیادتی سے پیدا ہوتی ہے
اِکْواھی
: (پٹے پازی) آڑے کھڑے ہونے کا ایک انداز (اس طرح کہ بدن اپنی تلوار کی آڑ میں رہے (ا پ و ، ۸ ، ۳۸)
اُکَھٹْنا
(زراعت) چرہل جانے کے باعث پودے کا استوار نہ رہنا، جڑ سے یا سرے سے اکھڑجانا
اَہِیٹا
(زراعت) کھیت یا کھلیان کا نگہبان جو کھیت کی رکھوالی سے کسی وقت نہ ہٹے یعنی کسی کو اپنا قائم مقام بنائے بغیر اپنی جگہ سے نہ جائے.
باکْھلی
(زراعت) اناج کو محفوظ رکھنے کے لیے جھاؤ کی شاخوں سے ایک بہت بڑے پٹارے کی شکل کی بنا ئی ہوئی کو ٹھی، مکان میں دیواروں سے ملا کر اینٹ مٹی وغیرہ سے کولکی نما بنائی ہو ئی کھوسی
باہ
بازو بند ، ایک زیور جو بانہہ میں پہنا جاتا ہے
باہَرا
(زراعت) وہ شخص جو چرس کا پانی کھیت میں ڈالنے کے لئے کنویں کے کنارے پر کھڑا رہتا ہے
بَنار
(زراعت) وہ کھیت جس سے گیہوں یا جو کی فصل کاٹی جاچکی ہو
بناو
(زراعت) کھیت کو صاف کرکے بوائی کے قابل بنانے کا عمل، کڑائی، ترائی
بَڈْھیا
(زراعت) جو اور باجرے کی ایک بیماری جس سے ان دونوں کی فصلیں ناقص یا تباہ ہوجاتی ہیں .
بَکھار
(زراعت) ہل کی ایک قسم جس میں بھار (پھل) کی بجائے گڑانے کی دھار پر لگی ہوتی ہے۔
بَھسْم
(زراعت) ناقابل کاشت دلدلی زمین
پاچْھنا
پچھنہ لگانا، گودنا، (نوکدار آلے سے) کچوکے لگانا، چیرا لگانا، چیرنا، شگاف لگانا
پان٘چا
(زراعت) گھاس پھون٘س ہٹانے یا سمیٹنے کا ایک اوزار جس میں چار دان٘تے اور ایک بین٘ٹ لگا ہوتا ہے
پانی دینا
موت کے بعد مرے ہوئے کا نام لے کر اس کے وارث کا مقررہ رسم کے مطابق زمین پر پانی بہانا
پاکَھر
ایک قسم کی آہنی پوشاک، جو گھوڑے کو میدان کارزار میں پہناتے ہیں
۲۔ مذکر۔ (دہلی) ایک درخت کا نام لکھنؤ میں پاکر کہتے ہیں۔۳۔ مونث۔ ترپال۔ ٹاٹ کی پوشش
پتل
(ہندو) ایک آدمی کی خوراک جو بیاہ یا دوسری تقریبات میں تقسیم کی جاتی ہے .
پَٹُّو
(زراعت) ہل کی وہ لکڑی جس میں پھار کی تلیٹی اور ہرس جڑا ہوتا ہے.
پَٹھار
(تعمیر) سن٘گلاخ زمین ، وہ زمین جس کی سطح چٹانی ہو.
پَیسا چَلْنا
(زراعت) قرضے یا لگان کا روپیہ وصول ہونا .
تابی
(زراعت) آہی کے بالمقابل ، وہ زمین جس میں جھیلوں تالابوں نہروں وغیرہ سے آبپاشی نہ ہوتی ہو.
تَرائی
دو پہاڑوں کے درمیان کا راستہ، گھاٹی، دامن کوہ، وادی، وادی نما نشیب
دو ساکھی
(زراعت) دو فصلی، وہ زمین جس میں دو فصلیں ہوں، وہ زمین جس کے نِیچے سخت زمین اور اوپر ریت ہو
دِیو دَھن
(زراعت) دھان کی عمدہ اور مشہور قسم، جو ساگر کے علاقے میں ہوتی ہے، مالتی، انتربیل، تل سین، دیودھن
راب
پتلا گُڑ جو ایک بڑے کڑھاؤ میں گنّے کے رس کو لگاتار کَھولا کر اور پکا کر بنایا جاتا ہے اور اکثر حِقے کے تمباکو میں پڑتا ہے .
رُونی
(زراعت) تیّار فصل کو پانی لگانے کا عمل، جس کے بعد دوسری بوائی تک زمین کی نمی باقی رہتی ہے
سُحُق
(زراعت) درختِ خُرما کی ایک قسم جو دراز قامت ہو.
سِیلائی
(زراعت) ایک کِیڑا ہوتا ہے جو اناج کی بالیوں یا ایکھ کو خراب کرتا ہے۔
صادِر
(زراعت) اتفاقی مصارف ، خرچ.
گُڈائی
(زراعت) گوڈی کرنا، گوڈنے کا کام، اس کی اُجرت
گَین٘ڈا
ہاتھی کے پاٹھے کے برابر اور بھین٘سے سے مشابہ موٹی کھال کا ایک نہایت طاقت ور جانور ، جس کی ناک پر ایک سینگ ہوتا اور اس کی کھال سے ڈھال بناتے ہیں.
مارُو
(موسیقی) سری راگ کی ایک راگنی جو اگن اور بوس میں تیسرے پہر گائی جاتی ہے .
مالِیَّہ
وہ آمدنی جو سرکار کو مختلف ٹیکسوں سے وصول ہوتی ہے، محاصل
میانہ
(چنائی) کسی جگہ کو بیچ سے تقسیم کرنے کا عمل ۔
مَیرا
زراعت: ایسی زمین جس میں مٹّی اور ریت کے اجزا یکساں مقدار میں ہوں (کپاس وغیرہ کے لیے زرخیز سمجھی جاتی ہے)
مَیلَہ
رک: مَیلا؛ (زراعت) کوڑا کرکٹ، گندگی وغیرہ جو کھاد میں ملائی جاتی ہے.
نال
پختہ کنوئیں میں ا ینٹوں کا گولا ، کوٹھی ۔
نِڑانا
(زراعت) خودرو گھاس یا پودے نکالنا ، نرائی کرنا ، نکائی کرنا ، نرانا ۔
ٹَرَکْنی
(زراعت) ایکھ یا گنے کی دوسری بار کی سین٘چائی
ڈَھین٘چا
(زراعت) موسمِ گرما کا بے حد مفید پھلی دار پودا (بطور چارہ مستعمل).
کان٘ڑْھ
(زراعت) چکنی مٹَی کا قطعۂ اراضی جس میں سنگ ریزہ نہ ہو (شمالی ہند میں) دو آبے کے علاقے کی زمین جو قسم کی پیداوار کے لئے نہایت اچھی ہے.
کَراہ
(زراعت) ایک قسم کا تختہ نما آہنی آلہ جسے پھیر کر زرعی زمین ہموار کی جاتی ہے
کُرَنْڈ
۔(ھ) مذکر۔ ایک قسم کے مسالے سے بنا ہوا پتھّر جو نگینے وغیرہ کے گھسنے۔ ہتھیار تیز کرنے کے کام آتا ہے۔
ہَرکارَہ
۱۔ (i) ہر کام کرنے والا ۔
ہیْر پھیْر
(زراعت) ایک ہی قطعۂ اراضی پر فصلوں کو باری باری بونے کا عمل.