زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ
محفوظ شدہ الفاظ
تَوہِینِ عَدالَت
(قانون) کوئی ایسا لفظ کہہ دینا یا ایسا کام کرنا جس سے عدالت کی تحقیر پائی جاتی ہو، عدالت کی ہتک، عدالت کی بے توقیری،عدالت کی تحقیر
چِلْمَن
تیلیوں کا بنا ہوا پردہ جو عام طور پر گھروں اور گاڑیوں کے دروازوں اور دریچوں پر ڈالا جاتا ہے تا کہ باہر والوں کو اندر کی کوئی چیز نظر نہ آئے ؛ ایک طرح کی چق، چک
ثَقافَت
تہذیب، ترقی، سائستگی، آراستگی، کسی قوم یا گروہ انسانی کی تہذیب کے اعلیٰ مظاہر جو اس کے مذہب نظام اخلاق علم و ادب اور فنون میں نظر آتے ہیں
’’پیشہ‘‘ سے متعلق الفاظ
’’پیشہ‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
پُٹھوال
(جرائم پیشہ) چوروں کے گروہ کا وہ آدمی جو چوری کے وقت نقب یا سین٘دھ کے من٘ھ پر کھڑا ہو کر بیرونی خطرے کی دیکھ بھال کرتا ہے
نَریلی
(پیشہ نجاری) چوٹیا، برمے کے اوپر کا چوبی دستہ، جو کاری گر کے ہاتھ میں رہتا ہے اور جس میں برمے کا پھل معہ چڑ گھومتا ہے اس کو مکو اور نریلی بھی کہتے ہیں، نریلی کہنے کی وجہ یہ ہے کہ بعض کاری گر بجائے چوبی دستے کے ناریل کے کھپرے سے چوٹئے کا کام نکال لیتے ہیں اس وجہ سے اس کا نام نریلی بھی پڑ گیا ہے
نَکوا
(پیشہ کانٹا سازی) ترازو کے پلڑے کی ڈوریوں کو ڈنڈی کے سرے سے باندھنے کا بند ، ترازو کی ڈنڈی کا سوراخ
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔