تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"دھوبی" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں دھوبی کے معانیدیکھیے
- Roman
- Urdu
دھوبی کے اردو معانی
اسم، مذکر
- کپڑے دھونے والا شخص جس کا پیشہ کپڑے دھونا ہو
شعر
دھوئے ہیں دھوبی نے دریا میں جو کپڑے یار کے
آج کوسوں تک معطر دامن ساحل ہوا
عالموں کا علم سے وہ ربط ہے اس دور میں
ربط دھوبی کے گدھے کا جس طرح لادی سے ہے
زیب تن واعظ کے دیکھی ہے قبائے زرنگار
سر پہ عمامہ ہے اک دھوبی کے گٹھر کی طرح
Urdu meaning of dhobii
- Roman
- Urdu
- kap.De dhone vaala shaKhs jis ka peshaa kap.De dhonaa ho
English meaning of dhobii
Noun, Masculine
- launderer, washerman
धोबी के हिंदी अर्थ
संज्ञा, पुल्लिंग
- एक जाति जो मैले कपड़े धोकर साफ करने का काम करती है
دھوبی کے مرکب الفاظ
دھوبی کے قافیہ الفاظ
تلاش کیے گیے لفظ سے متعلق
دھوبی کا حُقَّہ
وہ حُقّہ جو بغیر تازہ کِیے ہوئے برابر پیا جائے ، دھوبی کبھی اپنے حقّے کو تازہ نہیں کرتا اس لیے استعارۃً ہر خُشک حُقّے کو دھوبی کا حُقّہ کہا جانے لگا .
دھوبی کے بِیاہ گَدھے کو چُھٹّی
دھوبی بیاہ کے موقع پر کپڑے گدھے پر لاد کر دھونے نہیں لے جاتے اس لیے اسے بیاہ کے دن چُھٹی ہوتی ہے
دھوبی کے بِیاہ گَدھے کے ماتھے کو چُھٹّی
دھوبی بیاہ کے موقع پر کپڑے گدھے پر لاد کر دھونے نہیں لے جاتے اس لیے اسے بیاہ کے دن چُھٹی ہوتی ہے
دھوبی کا گَدھا گَھر کا نَہ گھاٹ کا
ہر طرف سے ٹکرایا ہوا ، ناکام و نامراد ؛ اس شخص کی بابت کہیں گے جسے ہر طرف سے دُھتکار دِیا گیا ہو.
دھوبی کے بِیاہ گَدھے کے ماتھے مور
دھوبیوں کے بیاہ ہو تو گدھے کو سجاتے ہیں، غریب کی بھی کبھی نہ کبھی سُنی جاتی ہے
دھوبی بیٹا جَل میں رَہے گَنْدی مَچْھلی کھائے
مقدور والے کا ذلیل حال میں رہنا یا جس شخص کے پاس کسی چیز کا سامان موجود ہو اور وہ اس سے ناکام رہے
دھوبی کا گَھر عِید ہی کو سُوجْھتا ہے
پرلے درجہ کے خسیس اور سوم کی نسبت بولتے ہیں جو اپنے کپڑے سوائے عید کے اور کسی دن نہ دُھلوائے.
دھوبی کے گَھر پَڑا چور، وہ کیا لُٹے اَور
ظاہراََ نقصان کسی کا اور اصل میں کسی اور کا، دھوبی کے یہاں چوری ہو تو دوسروں کا مال جاتا ہے
دھوبی کے گَھر پڑے چور، وُہ نَہ لُٹا لُٹے اَور
ظاہراََ نقصان کسی کا اور اصل میں کسی اور کا، دھوبی کے یہاں چوری ہو تو دوسروں کا مال جاتا ہے
دھوبی کَہْنے سے گَدھے پَر نَہِیں چَڑْھتا
کسی کے کہے سے تو کام نہیں کرتا اور پھر وہی کام خود ہی کر لیتا ہے
دھوبی پاٹ
کپڑے دھونے کا وہ تختہ یا پتھر جس پر دھوبی کپڑوں کو مارتا ہے، دھوبی پٹرا، کپڑے دھونے کی سیل
دھوبی کاچ
وہ سوڈا ، الکلی ، پوڈر وغیرہ جو دھوبی کپڑوں کو صاف کرنے کے لئے استعمال کرتے ہیں ، (مجازاً) ایک مرض جو پان٘و کی انگلیوں اور ناخنوں میں ہوتا ہے.
دھوبی پَر دھوبی کھینڈرے میں صابُون
دھوبی پر دھوبی بدلنا اس طرح ہے جیسے کھیلنے والے میلے لڑکے پر صابون ملنا، مطلب یہ ہے کہ نوکر بار بار بدلنا نہیں چاہیے
دھوبی پاٹا
کپڑے دھونے کا وہ تختہ یا پتّھر جس پر دھوبی کپڑوں کو مارتا ہے ، دھوبی پٹرا ، کپڑے دھونے کی سِیل .
دھوبی کی دُشْمَنی میں پَیجامے میں ہَگ دِیا
ایسے بیوقوف کی نسبت کہتے ہیں جو دشمن سے اس صورت سے انتقام لے کہ خود بھی نُقصان اُٹھائے .
دھوبی بیٹا چاند سا سیٹی پَٹاخ
اہلِ مشقت کیسے ہی خوش وضع ہوں اپنے پیشہ اور مشقّت ہی میں مبتلا رہتے ہیں، پرائی جمع پر مزا اڑانے والے کی نسبت بولتے ہیں
کَہے سے دھوبی گَدھے پَر نَہیں چَڑْھتا
کسی کے کہے سے تو کام نہیں کرتا اور پھر وہی کام خود ہی کر لیتا ہے
کَہْنے سے دھوبی گَدھے پَر نَہیں چَڑْھنا
محض من٘ھ سے بولنے یا مانگنے سے مراد پر نہیں آتی ، ہر خواہش پوری نہیں ہوتی.
کَہے سنے دھوبی گَدھے پَر نَہیں چَڑْھتا
کسی کے کہے سے تو کام نہیں کرتا اور پھر وہی کام خود ہی کر لیتا ہے
کَہے سے دھوبی گَدھے پَر سَوار نہیں ہوتا
کسی کے کہے سے تو کام نہیں کرتا اور پھر وہی کام خود ہی کر لیتا ہے
کَہے سے دھوبی گَدھے پَر نَہیں سَوار ہوتا ہے
کسی کے کہے سے تو کام نہیں کرتا اور پھر وہی کام خود ہی کر لیتا ہے
نَہ دھوبی کو اَور پَروہَن، نَہ گَدھے کو اَور کِسان
نہ آقا کو دوسرا نوکر میسر ، نہ نوکر کو دوسرا آقا نصیب ، دونوں کا ایک دوسرے کے بغیر گزارہ نہیں (
گاؤں میں دھوبی کا لَڑکا چھیل
گاؤں میں دھوبی کا لڑکا ہی شوقین بنا پھرتا ہے، کیونکہ اس کا باپ شہر والوں کے جو کپڑے دھونے کے لئے لاتا ہے، وہ انہیں پہنتا ہے، جو گاؤں والوں کو دیکھنے کو نہیں ملتے، دھوبی کا لڑکا گاؤں میں خوش پوش ہوتا ہے، کیونکہ اس کے اپنے کپڑے اجلے ہوتے ہیں
آگے ناتھ نَہ پِیچھے پَگھا سَب سے بھَلا دھوبی کا گَدھا
جس کے آگے پیچھے کوئی نہ ہو، جس کا اپنا کوئی نہ ہو، لا ولد، لاوارث، اکیلا دم
نائی دائی ، دھوبی ، بید ، قَصائی اُن کا سُو تک کَبھی نَہ جائی
یہ چاروں ہمیشہ سے کثیف طبیعت ہوتے ہیں ، یہ چاروں ہمیشہ ناپاک رہتے ہیں
گاؤں میں دھوبی کا چھیل
گاؤں میں دھوبی کا لڑکا ہی شوقین بنا پھرتا ہے، کیونکہ اس کا باپ شہر والوں کے جو کپڑے دھونے کے لئے لاتا ہے، وہ انہیں پہنتا ہے، جو گاؤں والوں کو دیکھنے کو نہیں ملتے، دھوبی کا لڑکا گاؤں میں خوش پوش ہوتا ہے، کیونکہ اس کے اپنے کپڑے اجلے ہوتے ہیں
جل سے اگنی بجھت ہے جل برست ٹھنڈ ہو، جل سے دھوبی میل کو دور کرت ہے دھوئے
پانی انسان کے بڑے فائدہ کی چیز ہے اس سے آگ بجھتی ہے، برسے تو سردی ہوتی ہے اور میلے کپڑوں سے میل بھی نکالتا ہے
پِرِیت نَہ جانے جات کُجات نِیند نَہ جانے ٹُوٹی کھاٹ، بُھوک نَہ جانے باسی بھات پِیاس نَہ جانے دھوبی گھاٹ
محبت کرتے وقت کوئی یہ نہیں سوچتا کہ اس کا محبوب کس ذات یا قوم کا ہے جس طرح نیند ہر جگہ اور ہر حالت میں آجاتی ہے اور بھوک میں انسان کو باسی روٹی بھی اچھی معلوم ہوتی ہے اور پیاس لگی ہو تو انسان یہ نہیں دیکھتا کہ پانی صاف شفاف ہے یا گدلا
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
tashaddud
तशद्दुद
.تَشَدُّد
violence, oppression
[ Tashaddud se koi masla hal nahin hota lekin har taraf tashaddud ka hi raaj hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
rishvat
रिश्वत
.رِشْوَت
gift for corrupting a judge, a bribe
[ Har mahine tankhvah ke alawa taqriban bees hazar rupaye rishvat mein mil jate hain ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
shar
शर
.شَر
evil, wrongdoing, badness
[ Zamin par hone vale sab jhagde aur dange aadmi ke shar-pasand hone ke suboot hain ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
shoKH
शोख़
.شوخ
playful, naughty, sprightly, cheerful
[ Bachche ki adaten thodi shokh hon to achchhi lagti hain ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
shajar
शजर
.شَجَر
tree, plant, shrub
[ Barfbari ho rahi thi aur shajar jaise thithure huye khade nazar aa rahe the ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
mu'aahada
मु'आहदा
.مُعاہَدَہ
contract, covenant, agreement, confederacy, alliance
[ Donon fariq ke darimyan ye muahada hua ki vo ek dusre ke muamale mein dakhl na den ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
shiir-KHvaar
शीर-ख़्वार
.شِیر خوار
a suckling, infant, babe
[ Bahut chhota bachcha jis ki khurak dudh hi ho use shir-khwar kaha jata hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
shutar
शुतर
.شُتَر
camel
[ Shuturmurgh aisa parinda hai jiski gardan aur tangen oont ke mushabeh hoti hain isi liye use shuturmurgh kaha jata hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
dasht
दश्त
.دَشْت
desert, a steppe, an arid plain, a forest
[ Ye ek aisa ilaqa hai jahan hare-bhare jangalat, dasht-o-bayaban sab kuchh hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
jaaduu-nigaah
जादू-निगाह
.جادُو نِگاہ
glance which casts a charm, spell
[ Rahim ek jadu-nigah hasina ke aankhon ke tir se ghayal ho gaya ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
"10 words down, endless possibilities ahead! 🚀📖"
Tune in tomorrow for the next 'Word of the Day' and elevate your language game!
"Unlock a world of Urdu words at your fingertips!"
تازہ ترین بلاگ
رائے زنی کیجیے (دھوبی)
دھوبی
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
اطلاعات اور معلومات حاصل کرنے کے لیے رکنیت لیں
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔