زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ

محفوظ شدہ الفاظ

سَیراب

فیضیاب، بافیض

سُکُونِ قَلْب

دل کا اطمینان، طمانینت، آسودگی

خِلْقِیَّہ

جبلی، فطری، خلقی

کِھسیانی بِلّی کَھمبا نوچے

جسے غصہ آرہا ہو وہ دوسروں پر اپنی جھلاہٹ اتارتا ہے، بے بسی میں آدمی دوسروں پر غصہ اتارتا ہے، شرمندہ شخص دوسروں پر اپنی شرمندگی اتارتا ہے، کمزور کی جھنجھلاہٹ

سُرُور

دل و دماغ کی شگفتگی یا سکون بخش کیفیت، خوشی، فرحت، انبساط، کیف، سرشاری

بے حِجابی

بے پردہ ہونا، بے پردگی، گھونگھٹ اٹھا دینا، کھلے بندوں پھرنا (عورت کا)

شَرِیکِ حَیات

زندگی کا رفیق یا ساتھی، مراد: عموماً بیوی یا شوہر

مَشْوَرَت

آپس میں سوچ بچار، صلاح یا رائے کا تبادلہ کرنا، صلاح، مشورہ، کنگاش، باہمی تجویز

سِتَم گَر

(عموماً شعرو شاعری میں) معشوق، محبوب

کوشِش

سعی، دوڑ دھوپ، جدوجہد، محنت، قصد(کرنا کے ساتھ)

بے نِیاز

جو کسی شخص کا محتاج نہ ہو، بے پروا، قاطمع، بے غرض، مستغنی

دِید کے قابِل

دیکھنے کے لائق ، دیدنی

قابِلِ دِید

دیکھنے سے تعلق رکھنے والا، دیدنی

آٹھ بار نَو تیوہار

عیش و آرام کا شوق ایسا بڑھا ہوا ہے کہ زمانہ اور وقت اس کو کفایت نہیں کرنے دیتا

چَمَنِسْتان

ایسا باغ جہاں پھول کثرت سے ہوں، ایسی جگہ جہاں دور تک پھول ہی پھول اور سبزہ سبزہ نظر آئے، گلزار، گلستان، باغ، پھولوں کا قطعہ، سبز کھیت

عَوْرَت

بیوی، زوجہ، اہلیہ، گھر والی

طاغُوت

گمراہ، سرکش، شیطان (جو خدا سے منحرف ہو اور گمراہ کرے)

مَن بھاوَن

جو دل کو اچھا معلوم ہو، جو دل کو بھلا لگے، دلچسپ، دل پسند، پسندیدہ، مرغوب خاطر

دادْرا

موسیقی میں ایک قسم کا چلتا نغمہ، ایک قسم کا گان، ایک تال

مَزدُور

اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش

ہندوستانی محاورے اور ضرب الامثال

ضرب الامثال کی فہرست

نتائج

قائِل ہو جانا

مان جانا، غلطی ماننا، لاجواب ہونا

قائِل ہونا

کسی کی استادی کو ماننا، کسی کے کمال فن کو تسلیم کرنا

قائِل کَر دینا

مخالف کو لاجواب کردینا، کسی کو اس کی خطا کا مقر کرنا

قائِل کَرنا

جھوٹ ثابت کرنا

قائِل مَعْقُول کَرْدینا

کسی کو اس کی خطا کا مقر کردینا

قائِل مَعْقُول کَرْنا

قائل کرنا، لاجواب کر دینا، جواب میں عاجز کر دینا

قائِم کَرْنا

جاری کرنا

قائِم رہنا

برقرار رہنا، باقی رہنا، سلامت رہنا، موجود رہنا

قابِل ہونا

be competent, deserve, merit, be skilled, be or become fit, be liable (to)

قابِل کَرنا

لائق بنانا، پڑھانا لکھنا، شائستہ بنانا، کسی درجے یا مقام پر پہنچانا

قابِلِ بَرْگ و ثَمَر ہونا

درخت وغیرہ کا پتے اور پھل دینے کے لائق ہونا، درخت کا جوان ہونا

قابِلِیَّت بَگھارْنا

کسی جاہل کا اس انداز میں گفتگو کرنا جیسے وہ بہت قابل ہے (طنزاً) جاہل ہوتے ہوئے قابل ظاہر کرنے کی کوشش کرنا بیجا قابلیت ظاہر کرنا.

قابِلِیَّت چھانٹْنا

جاہل ہوتے ہوئے اظہارِ قابلیت کرنا، قابلیت کی باتیں کرنا، قابلیت بگھارنا

قابِلِیَّت دِکھانا

علمی استعداد کو ظاہر کرنا

قابِلِیَّت ہونا

لیاقت ہونا، مادہ ہونا

قابِلِیَّت جَتانا

رک : قابلیت بگھارنا.

قابِلِیَّت جھاڑْنا

قابلیت جتانا ، علمیت اور لیاقت کی نمود و نمائش کرنا ، اپنی لیاقت یا صلاحیت کسی پر نمایاں کرنا.

قابِلِیَّت جَھلَکْنا

قابلیت کا تھوڑا تھوڑا اظہار ہونا ، تھوڑی بہت علمیت نظر آنا.

قابِلِیَّت پَیدا کَرْنا

لیاقت بہم پہنچانا ، استعداد حاصل کرنا.

قابِض ہو جانا

قبضہ کر لینا، لے لینا

قابِض ہونا

قبضہ کر لینا، لے لینا

قابُو آ جانا

اختیار میں آنا، بس میں آنا، کسی کے زیرِ اثر آنا

قابُو آنا

اختیار میں آنا، بس میں آنا، کسی کے زیرِ اثر آنا

قابُو بَنْنا

موقع ملنا

قابُو چَڑھنا

ہتھے چڑھنا، بس میں آنا

قابُو چَلانا

حکم چلانا ، قدرت دکھانا ، اختیار چلانا ، زور دکھانا ، گھات لگانا ، دان٘و کرنا.

قابُو چَرْھنا

بس میں آنا ، دان٘و پر چڑھنا ، اختیار میں آنا.

قابُو ہونا

قدرت ہونا ، اختیار ہونا ، بس چلنا ، بس میں ہونا.

قابُو کا نَہ ہونا

بس کا نہ ہونا ، اختیار کا نہ ہونا ، کہنے کا نہ ہونا.

قابُو کَر لینا

مغلوب کر لینا، بس میں کر لینا (پر کے ساتھ)

قابُو کَرنا

اختیار میں کرنا ، مغلوب کرنا ، زیر کرنا.

قابُو لَگنا

موقع ملنا

قابُو میں آنا

بس میں آنا ، زیر ہونا ، مغلوب ہونا ، دان٘و پر چڑھنا.

قابُو میں ہونا

بس میں ہونا

قابُو میں لانا

بس میں لانا ، دان٘و میں لانا ، زیر کرنا ، مغلوب کرنا.

قابُو میں لَگنا

گھات میں لگنا

قابُو میں پَھنسْنا

رک : قابو میں آنا.

قابُو مِلْنا

موقع ملنا ، اختیار حاصل ہونا ، قدرت ہونا.

قابُو نہ رَہنا

اختیار نہ رہنا، کسی چیز کا بے قابو ہوجانا

قابُو پَڑْنا

بس چلنا ، موقع ملنا ، اختیار ہونا.

قابُو پاکَر عَرْض کَرنا

موقعہ پاکر درخواست کرنا

قابُو پانا

بدلہ لینا، عوض نکالنا

قابُو رَہْنا

اختیار رہنا ، بس میں ہونا

قابُو رَکْھنا

بس میں رکھنا ، اختیار میں رکھنا ، قبضے میں رکھنا ، اپنے زیرِ اثر رکھنا.

قابُو سے باہَر ہونا

آپے سے باہر ہونا ، آپ میں نہ رہنا.

قابُو سے باہَر نِکل جانا

اختیار یا قدرت سے باہر ہونا

قابُو سے نِکَل جانا

اختیار سے باہر ہوجانا ، بس سے باہر ہونا.

قافِیَہ بَندْھنا

قافیہ باندھنا (رک) کا لازم.

قافِیَہ باندھنا

کسی لفظ کو قافیے کے طور پر دوسرے لفظ کے ساتھ شعر میں استعمال کرنا

قافِیَہ بَیٹْھنا

قافیہ بٹھانا (رک) کا لازم.

قافِیَہ بَنْد کَرْنا

عاجز کرنا ، تنگ کرنا ، بے بس کرنا .

قافِیَہ بِٹھانا

مضمون کے مطابق شعر میں قافیہ استعمال کرنا.

قافِیَہ کا رَنگ دینا

قافیہ کا لطف دینا.

قافِیَہ کَہْنا

قافیہ باندھنا.

قافِیَہ لَڑْنا

قافیے کا یکساں ہونا.

قافِیَہ مِلانا

رازدار بننا ، یارانہ کرنا .

قافِیَہ مِلنا

تک سے تک ملنا

قافِیَہ تَنگ ہونا

کسی شعر یا نظم کا قافیہ دستیاب نہ ہونا، قافیہ نہ ملنا

قافِیَہ تَنگ پانا

کسی کو عاجز دکھائی دینا ، مشکل میں مبتلا دیکھنا.

قافِیَہ تَنگ رَہْنا

عاجز رہنا ؛ قافیہ دستیاب نہ ہونا.

قافِیَہ تَن٘گ کَرْںا

عاجز کرنا ، دق کرنا ، زچ کرنا .

قاہ قاہ ہَنسْنا

زور سے ہن٘سنا کہ حلق سے قاہ قاہ کی آواز نکلے ، قہقہہ مار کے ہنسنا ، ٹھٹھا لگانا.

قاہ قاہ کَرْنا

زور سے قہقہہ لگانا ، زور سے ٹھٹھا لگانا.

قاعِدَہ آنا

طریقہ معلوم ہونا ، گُر معلوم ہونا.

قاعِدَہ بَندھنا

دستور ٹھہرنا، دستور العمل ہو جانا

قاعِدَہ باندْھنا

دستور ٹھہرانا، ضابطہ بنانا، دستورالعمل بنانا، عادت ڈالنا

قاعِدَہ بَدَلْنا

دستور بدلنا ، طور طریقہ بدلنا.

قاعِدَہ بَنانا

اُصول قائم کرنا ؛ قاعدہ بننا بھی استعمال ہوتا ہے

قاعِدَہ جاری ہونا

دستور مقرر ہونا

قاعِدَہ جاری کَرْنا

دستور مقّرر کرنا، قانون جاری کرنا

قاعِدَہ نِکالْنا

طریقہ ایجاد کرنا ، انداز نکالنا.

قاعِدَہ نِکَلنا

طریقہ نکلنا، انداز نکلنا

قاعِدَہ توڑْنا

بنے بنائے اُصول و ضوابط پر عمل نہ کرنا ، قاعدے کی پابندی دانستہ نہ کرنا.

قاعِدے کا پابَنْد رَہْنا

دستور کا پابند رہنا، قانون پر چلنا، ضابطے پر عمل ہونا

قاعِدے سے لَگانا

ڈھنگ سے لگانا، ترتیب سے رکھنا

قال حال سے مُطابِق ہونا

کہنا اور کرنا ایک جیسا ہونا.

قال مارنا

باتیں کرنا، بک بک کرنا، بہت باتونی ہونا

قالِب بَدَلْنا

دوسرا جسم اختیار کرنا، چولا بدلنا، ہیئت یا شکل و صورت بدل لینا

قالِب اِخْتِیار کَرْنا

جسم اپنانا ، ہیئت یا شکل میں ڈھل جانا ، روپ اختیار کرنا.

قالِب خالی ہونا

قالب خالی کرنا (رک) کا لازم.

قالِب خالی کَرْنا

رک : قالب تہی کرنا.

قالِب میں ڈالْنا

سانچے میں ڈھالنا

قالِب میں ڈھالْنا

سان٘چے میں ڈھالنا، کسی اور ہیئت یا روپ میں ڈھالنا

قالِب سے رُوح کو آزاد کَرنا

جانا نکالنا ، دَم نکالنا .

قالِب تَہی ہونا

قالب تہی کرنا (رک) کا لازم ، جسم سے روح نکل جانا ، مرجانا.

قامَت پَر راسْت ہونا

قامت پرراست کرنا (رک) کا لازم .

قامَت اُبَھرْنا

قد نکلنا ، لمبا ہونا .

قانُون اَپْنے ہاتھ میں لینا

حکومت کے بنائے ہوئے قانون کو توڑنا، قانون کا لحاظ نہ کرنا، غیر قانونی حرکت کرنا

قانُون باندْھنا

قانون بنانا ، قانون وضع کرنا.

قانُون بَگھارْنا

موقع بے موقع بات بات پر بلاوجہ قانون کا حوالہ دینا ، خواہ مخواہ حجّت نکالنا ، بلا ضرورت دلیلیں لانا ، بے ضرورت تکرار کرنا ، فضول بحث ومباحثہ کرنا.

قانُون بَنانا

دستور بنانا، قاعدہ وضع کرنا

قانُون چھانٹْنا

قانون بگھارنا، بے جا حجت کرنا، دلیلیں لانا

قانُون جھاڑْنا

(طنزاً) غصّہ میں بے جا حجّت کرنا ، جہالت کی باتیں کرنا ، قانون بگھارنا .

قانُون کا حُکْم رَکْھنا

قانون جیسا ہونا ، بمنزلۂ قانون ہونا ، قانون کی تاثیر رکھنا ، قانون کا عمل کرنا .

قانُون لاگُو ہونا

قانون جاری ہونا ، قانون کا اطلاق ہونا ، قانون نافذ ہونا.

قانُون مَنْسُوخ کَرْنا

حکومت کا کسی قانون کو ناقابلِ عمل سمجھ کر توڑ دینا ، غیر مفید سمجھ کے کسی قانون کو ترک کرنا .

قانُون پَر چَلْنا

ضابطے کی پابندی کرنا ، حکومت کے بناۓ ہوۓ قاعدوں پر چلنا.

قانُون پَھیلانا

کسی قاعدے کو رواج دینا.

قانُون سَخْت ہونا

دستور کڑا ہونا .

قانُون توڑْنا

حکومت کے بناۓ ہوۓ قاعدے کے خلاف کام کرنا ، دستور کی خلاف ورزی کرنا.

قانُون ٹُوٹْنا

ضابطے کے خلاف کوئی کام ہونا ، حکومت کے بناۓ ہوۓ قاعدے کی خلاف ورزی ہونا .

قارُورَہ آمیز ہونا

(طنزاً) دو آدمیوں کے درمیان یکجہتی یکدلی ہونا ، بہت اچھے اور خوشگوار تعلقات ہونا.

قارُورَہ لَڑْنا

رک : قارورہ ملنا.

قَارُوْرَہ میں بھالے نَظَر آنا

معمولی بات کو اہمیت دینا

قارُورَہ مِلا ہونا

آپس میں بہت اتفاق ہونا، موافقت ہونا

قارُورَہ مِلانا

میل جول پیدا کرنا.

قارُورَہ مِلْنا

موافقت ہونا، کمال اتحاد ہونا، ہم مزاج ہونا، میل جول ہونا

قارُورے میں بَھالے نَظَر آنا

معمولی باتوں سے ڈرنا

قاش ہونا

ٹکڑے ٹکڑے ہونا

قاش کرنا

ٹکڑے ٹکڑے کرنا

قاشیں تَراشنا

چھری یا چاقو سے کسی میوے کی پھانکیں کاٹنا

قاشِ زِین سے اُٹھا لینا

کسی سوار کو زین سے جدا کردینا یا گرا دینا

قاش قاش ہونا

ٹکڑے ٹکڑے ہونا ، پھان٘ک پھان٘ک ہونا.

قاش قاش کَرْنا

ٹکڑے ٹکڑے کرنا، پھان٘ک پھان٘ک کرنا، پاش پاش کر دینا

قاصِد ہونا

ارادہ کرنا

قازَہ ہونا

مطیع ہونا ، فرمانبردار ہونا ، اچھی طرح قابو میں آنا.

قَبا ہونا

قبا کرنا (رک) کا لازم ، چاک ہونا ، پارہ پارہ ہونا.

قَبا کَرنا

چاک کرنا ، پارہ پارہ کرنا.

قَباے حَیات چاک کَر دینا

موت کے گھاٹ اتار دینا.

قَبالَہ لینا

رک : قبالہ لکھوانا.

قَبالَہ لِکْھنا

دستاویز لکھنا، زمین یا جائداد نام کرنا

قَبالے ڈِھیلے کَر ڈالْنا

لتاڑنا ، بے عزتی کرنا.

قَبالے لے ڈالْنا

کسی پر قابو پالینا ؛ بے عزتی کرنا.

قَبالے میں لانا

قبضے میں دینا.

قَبْر بَیٹھ جانا

قبر دھن٘س جانا ، ٹوٹ جانا ، منہدم ہو جانا.

قَبْر جھانک آنا

مرنے کے قریب ہو جانا.

قَبْرکا مُنھ جھانک آنا

رک : قبر جھانک آنا.

قَبْر کے مُرْدے اُکھیڑْنا

پرانے جھگڑے نکالنا ، دبے ہوئے فتنے کو ابھارنا ، پرانی زنجشوں کی یاد دلانا ، پرانی زنجشوں کو زندہ کرنا.

قَبْر کھود کَر لانا

جہاں سے ممکن ہو تلاش کر کے لانا ، پاتال سے ڈھون٘ڈ کر لانا.

قَبْر کھود لانا

جہاں سے ممکن ہو تلاش کرکے لانا

قَبْر کھودْنا

قبر بنانا ؛ بربادی کے سامان کرنا ؛ موت کے گھاٹ اتار دینا.

قَبْر کی مِٹّی چَٹانا

عورتوں کے عقیدے میں قبر کی مٹّی چٹانے سے انسان اور حیوانی مانوس ہو جاتے ہیں.

قَبْر میں اَنگارے بَھرْنا

گناہ کا مرتکب ہونا ، مستوجبِ عذاب ہونا.

قَبْر میں گاڑْ دینا

دفن کیا جانا ، سپرد خاک کرنا ، معدوم ہو جانا.

قَبْر میں کِیڑے پَڑْنا

مرنے پر عذاب میں مبتلا ہونا ، مرنے کے بعد بھی چین نہ ملنا.

قَبْر میں لے جانا

مرنے پر بھی نہ بھولنا ، مرتے دم تک یاد رکھنا ، مرنے دم تک پیچھا نہ چھوڑنا.

قَبْر میں پانو ہونا

رک : قبر میں پان٘و لٹکائے بیٹھنا.

قَبْر میں پانو لَٹَکْنا

رک : قبر میں پان٘و لٹکائے بیٹھنا.

قَبْر میں پانو لَٹْکائے بَیٹْھنا

موت کے قریب ہونا ، عمر کی آخری منزل میں ہونا.

قَبْر میں پانو لَٹْکانا

قبر میں پاؤں لٹکائے بیٹھنا، مرنے کی عمر کو پہنچنا، مرنے کے قریب ہونا، زندگی سے جی سیر ہو جانا

قَبْر میں پَہُنچانا

قریب المرگ کر دینا ؛ موت کا سامان کرنا.

قَبْر میں ساتھ لے جانا

کسی راز وغیرہ کو بتائے بغیر مرجانا ؛ کامل طور پر رازداری برتنا.

قَبْر میں سے اُٹھا لینا

دشمنی نکالنے یا بدلہ لینے کے واسطے اس قدر آمادہ ہونا کہ مرنے کے بعد بھی سزا دیے بغیر نہ چھوڑنا.

قَبْر میں اُتارْنا

مُردے کو قبر میں رکھنا.

قَبْر پَر چَڑھانا

قبر پر پھول وغیرہ یا منت کی چیز رکھنا

قَبْر پَر جانا

کسی کی قبر پر فاتحہ خوانی کے لیے جانا

قَبْر پَر لات مارْنا

کسی بخیل سے اتّفاقیہ سخاوت ہو جانا.

قَبْر پَر مُوتْنا

مرنے کے بعد ابھی اظہارِ نفرت کرنا ؛ توجّہ نہ کرنا.

قَبْر پَر پُھول چَڑھانا

عقیدت کے طور پر قبر پر پھول ڈالنا.

قَبْر پَر پُھولوں کِی چادَر چَڑھانا

مسلمانوں میں پیروں کی قبر پر عرس کے دن یا مردے کی قبر پر پھولوں کو چادر کی شکل میں گوندھ کر ڈالتے ہیں

قَبْر پَر پُھولوں کِی چادَر ڈالنا

مسلمانوں میں پیروں کی قبر پر عرس کے دن یا مردے کی قبر پر پھولوں کو چادر کی شکل میں گوندھ کر ڈالتے ہیں

قَبْر سے دُھنواں اُٹْھنا

عذاب میں مبتلا ہونا ، آگ میں جلنا ؛ بددعا دینا.

قَبْر سے نِکل کَر آنا

بیماری یا رنج و غم کی وجہ سے نہایت دُبلا اور ڈراؤنی صورت ہو جانا ؛ موت کے من٘ھ سے نکل آنا ، انتہائی نازک حالت سے صحت پانا.

قَبْر سے پِیٹھ لَگ جانا

(عو) روح کو اطمینان نصیب ہونا ، اطمینان سے مر سکتا.

قَبْرسے اُٹھ کَر آنا

دوبارہ زندہ ہونا

قَبْر تَک ساتْھ جانا

موت تک پیچھا نہ چھوڑنا ، ساری زندگی ساتھ رہنا.

قَبْر تَک سے واقِف ہونا

اصل اور حقیقت سے آگاہ ہونا ، کامل واقفیت ہونا.

قَبْضَہ بِٹھانا

سِکَہ جمانا، اختیارات کو وسیع کرنا

قَبْضَہ چَلْنا

بس چلنا ، اختیار میں ہونا.

قَبْضَہ دَبا ہونا

اختیارات محدود ہونا ، دائرہ کار کم ہونا ، کم سے کم حقدار ہونا.

قَبْضَہ جَمانا

قابض ہو جانا، ملکیت حاصل کر لینا

قَبْضَہ اُٹھانا

دست کش ہونا، ہاتھ سے جانے دینا، دست بردار ہونا

قَبْضَہ اُٹْھنا

دخل نہ رہنا ، اختیار میں نہ رہنا.

قَبْضے لگنا

بڑھئی کے ذریعہ کسی لکڑی کی چیز میں قبضے جڑوانا

قَبْضے میں آکر نِکَل جانا

قابو میں آکر بچ جانا

قَبْضے میں آنا

قابو میں آنا، بس میں آنا، ہتّھے چڑھنا

قَبْضے میں لے لینا

لے لینا، قابو کر لینا

قَبْضے میں رَہنا

بس میں رہنا، تصرف میں رہنا

قَبْضے پَر ہاتھ دَھرْنا

(تلوار یا کسی اور ہتھیار کا) قبضہ پکڑنا ، لڑائی کے لیے تیار ہونا ، بہادری کے جوہر دکھانا.

قَبْضے پَر ہاتھ رَکْھنا

جنگ پر آمادہ ہونا ، لڑنے کے لیے تیار ہونا.

قَد باڑھ پَر آنا

قد بڑھنا ، بڑا ہونا .

قَد دال ہونا

خمیدہ ہونا ، حرف دال کی طرح جُھکا ہوا ہونا .

قَد کَرنا

بڑھانا ، بڑھوتری ہونا .

قَد لَگانا

(پتنگ بازی) پتن٘گ لڑانے کا ایک دان٘و جس میں اوپر کی پتن٘گ کے پیٹے کو تلوار کی طرح کھینچ کے نیچے کی پتنگ کے پیٹے کو کاٹا جاتا ہے .

قَد نِکَلْنا

دراز قد ہونا، لمبا ہونا، بڑا ہونا، قد میں کسی سے زیادہ ہونا

قَد اُونچا کَرْنا

حیثیت بڑھانا ؛ اہمیت دینا .

قَدْح ہونا

تردید ہونا

قَدَح بَھرْنا

پیالے کو شراب وغیرہ سے خوب بھرنا

قَدَح چَڑھانا

کثرت سے پینا ، بہت زیادہ پینا .

قَدَح کی خَیر مَنانا

بہتری چاہنا، نفع چاہنا

قَدَم آنْکھوں پَر رَکْھنا

عزّت کرنا ، رتبہ بڑھانا .

قَدَم آنْکھوں سے لَگانا

بہت تعظیم کرنا ، نہایت احترام سے پیش آنا .

قَدَم آگے بَڑھانا

آگے جانا یا روانہ ہونا، ہمت پڑنا (نفی کے ساتھ)

قَدَم آگے بَڑھنا

آگے جانا یا روانہ ہونا، ہمت پڑنا (نفی کے ساتھ)

قَدَم آگے ہونا

آگے بڑھنے کی ہمّت ہونا ، سب سے آگے ہونا .

قَدَم آگے نَہ بَڑْھنا

آگے بڑھنے کی ہمّت نہ ہونا .

قَدَم آگے رَہْنا

پان٘و آگے بڑھتا رہنا .

قَدَم آگے رَکْھنا

آگے بڑھنا ، پیش قدمی کرنا .

قَدَم آنا

(تعظیماً) تشریف لانا ، آکر رونق بخشنا .

قَدَم عَرْش پَرْ پَڑْنا

غرور کرنا ، اِترانا .

قَدَم بَڑْھ کے لینا

استقبال کرنا .

قَدَم بَڑھا ہونا

سبقت لے جانا

قَدَم بَڑھانا

۱. آگے بڑھنا ، چلنا ، آگے چلنا .

قَدَم بَڑْھنا

سبقت لے جانا ، مقدّم ہونا .

قَدَم بَہَکْنا

قدم پھسلنا ، پان٘و ٹھیک جگہ پر نہ پڑنا ، لڑکھڑانا ۔

قَدَم بیجا اُٹْھنا

کوئی نامناسب فعل کرنا ، اقدام غلط ہونا .

قَدَم بھاری ہونا

حاملہ ہونا .

قَدَم بِگَڑْنا

چال میں لغزش پیدا ہونا، قدم بہکنا .

قَدَم بِیچ میں ہونا

واسطہ ہونا ، دخل ہونا .

قَدَم بوجَھل ہونا

طبعیت پریشان ہونا ، سُستی آنا .

قَدَم بوسی کَرْنا

(تعظیماً) کسی بزرگ یا محبوب شخصیت سے ملاقات کرنا ، کسی بڑے یا پسندیدہ شخص سے ربط رکھنا .

قَدَم چھوڑْنا

جُدا ہونا ، جُدائی اختیار کرنا .

قَدَم چُومْنا

بہت تعظیم کرنا ، بے حدعزّت و احترام کرنا ، فضیلت یا عظمت کا اعتراف کرنا ، قدم بوسی کرنا .

قَدَم ڈَگْمَگانا

پان٘و میں لغزش ہونا ، لڑکھڑانا .

قَدَم ڈَگْنا

پان٘و بہکنا ، لغزش ہونا .

قَدَم دَرْیا ہونا

گھوڑے کا قدم میں بہت رواں ہونا .

قَدَم دَرمِیان میں ہونا

قدم بیچ میں ہونا ، تعلق یا واسطہ ہونا ، دخل ہونا .

قَدَم دَرمِیان سے اُٹھ جانا

ختم ہو جانا ، دور ہو جانا ، لا تعلق ہو جانا .

قَدَم دیکْھنا

کسی بزرگ ، باعظمت یا محبوب آدمی کا دیدار کرنا ، زیارت کرنا .

قَدَم دینا

کسی کام میں پڑنا یا حصّہ لینا .

قَدَم دَھرْنا

پان٘و رکھنا ، آنا .

قَدَم دِکھانا

رخصت ہونا ، ہوا کھانا ، چلتے پھرتے نظر آنا .

قَدَم گَڑ جانا

پاؤں جمنا، قیام ہونا، ٹھیرنا

قَدَم گَڑْنا

کسی جگہ قیام ہونا ، جم جانا ، ٹھہرنا .

قَدَم گاڑ کے بَیٹْھنا

ایک جگہ جم کے بیٹھنا ، پان٘و جمانا .

قَدَم گاڑ گاڑ رَکْھنا

قدم جما کے رکھنا .

قَدَم غَلَط پَڑْنا

پان٘و بے محل پڑنا ، قدم بہکنا .

قَدَم گِن گِن کے رَکْھنا

آہستہ آہستہ نیز احتیاط کے ساتھ چلنا .

قَدَم گِنْنا

لڑ کھڑا کے چلنے والے کی نسبت جہاں یہ کہنا ہوتا ہے کہ اب گِرا اور جب گرا .

قَدَم حَد سے باہَر ہونا

پان٘و کا اپنی مقررہ حد سے باہر جا پڑنا .

قَدْم ہَٹ جانا

استقلال میں فرق یا لغزش آنا

قَدَم ہَٹْنا

لغزش ہونا ، استِقلال میں فرق آنا یا کسی موقف سے منحرف ہونا یا اسے چھوڑنا ، ہمَّت ہارنا .

قَدَم حُکْم سے باہَر نَہ رَکْھنا

فرمان٘برداری میں کوتاہی نہ کرنا ، عین حکم کے مطابق کام کرنا .

قَدَم حُکْم سے باہَر رَکْھنا

حکم نہ ماننا، بیشتر نفی کے ساتھ بمعنی تعمیل حکم کرنا

قَدَم جانا

پہنچنا ، جانا .

قَدَم جَبِیں پَر رَکْھنا

تشریف لانا (کمالِ تعظیم سے) .

قَدَم جَمانا

جم کر کھڑا ہونا یا رہنا، مستقل ہو کر رہنا، مضبوطی سے کھڑے ہونا

قَدَم جَمْنا

ٹھکانا بننا ، ٹھہرنے کی صورت ہونا .

قَدَم کَہِیں کا کَہِیں پَڑْنا

ضعف یا نشے کی حالت میں پان٘و کا بہک کے بے جگہ پڑنا .

قَدَم کَرنا

جانا ، قدم بڑھانا ، قدم رکھنا .

قَدَم کے نِشان پَر چَلْنا

پیروی کرنا ، سیرت پر چلنا ، نقش قدم پر چلنا .

قَدَم کھینچْنا

علیحدگی یا دوری اختیار کرنا ، ساتھ چھوڑ دینا .

قَدَم خِلاف دَھرْنا

برخلاف بات کرنا ، اُلٹا کام کرنا .

قَدَم خِلاف رَکھنا

برخلاف بات کرنا، الٹا کام کرنا

قَدَم کھوٹا ہونا

کسی کا آنا منحوس ثابت ہونا .

قَدَم کُھلْنا

جھجھک دور ہونا .

قَدَم کی دُھول ہونا

نہایت بے وقعت ہونا ، حقیر ، ذلیل اور کمتر ہونا .

قَدَم کو ہاتھ لَگانا

(احتراماً) پان٘و چھونا ، پان٘و کو ہاتھ لگا کر چومنا .

قَدَم کو لَغْزِش ہونا

راہ راست سے پھرنا

قَدَم لَڑْکَھڑانا

نشے یا نیند کے غلبے یا کمزوری کی وجہ سے پانو میں لڑکھڑاہٹ ہونا ، پیروں میں لغزش ہونا ، گِرنے لگنا .

قَدَم لَگْنا

پاؤں چُھونا، قدم بوسی کرنا، قدموں کو بوسہ دینا

قَدَم لینا

تعظیم کرنا، تعظیماً پاؤں چھونا یا چومنا

قَدَم مار گِر جانا

تیز جانا ، پان٘و اٹھا کر چلنا .

قَدَم مارْنا

تیز جانا یا چلنا

قَدَم مَنْحُوس ہونا

کسی کا آنا نامبارک ہونا .

قَدَم مِلا کر چَلنا

دو یا زیادہ شخصوں کا چلنے میں دائیں یا بائیں پاؤں اکٹھے اٹھانا

قَدَم مُبارَک ہونا

کسی کا آنا باعثِ سعادت ہونا .

قَدَم نَہ بَڑْھنا

پان٘و کا آگے نہ بڑھنا ، سبقت نہ لے جانا .

قَدَم نَہ رَکْھنے دینا

جانے سے روکنا ، آنے کی ممانعت کرنا .

قَدَم نِکالْنا

باہر آنا جانا (کسی محدود جگہ مثلاً مکان جنگل وغیرہ سے)

قَدَم پَڑْنا

کسی چیز پر پان٘و پڑنا ، قدم رکھا جانا .

قَدَم پَے ہونا

گھٹنوں کے قریب سے پان٘و کا کاٹ دیا جانا .

قَدَم پَر بوسَہ دینا

پان٘و چومنا ، قدموں میں سر رکھنا .

قَدَم پَر چَلْنا

کسی کی پیروی کرنا ، قدم بقدم چلنا .

قَدَم پَر گِرانا

کسی کو تعظیم یا عزت کرنے کے لیے مجبور کرنا .

قَدَم پَر گِرْنا

پان٘و پڑنا ، مِنّت یا خوشامد یا معافی کے لیے پان٘و پر گرنا ، عاجزی کے ساتھ پان٘و پر سر رکھنا .

قَدَم پَر ہاتھ دَھرْنا

پان٘و کو ہاتھ لگانا ، کسی کے پاؤں کی قسم کھانا ، پاؤں چھونا ، خوشامد کرنا .

قَدَم پَر نِثار ہونا

کسے کے لیے اپنی جان دے دینا .

قَدَم پَر پَڑْنا

(کسی بات پر راضی کرنے یا عفوِ تقصیر کے لیے) نہایت عاجزی اور فروتنی کرنا ، خوشامد درآمد کرنا .

قَدَم پَر قَدَم رَکْھنا

قدم بقدم چلنا ، پیروی کرنا ، کسی کے عادات و خصائل اختیار کرنا ، برابری کرنا ، ہمسری کرنا .

قَدَم پَر سَر نِثار کَرْنا

کسی کے لیے جان دینا یا قربان کرنا .

قَدَم پَر سَر رَکْھ دینا

اطاعت کرنا ، مطیع ہونا ، مِنّت سماجت کرنا ، خوشامد کرنا ، عزّت کرنا .

قَدَم پَر سَر اُتارْنا

قدم پر اپنا سَر صدقے کرنا ، سر نچھاور کرنا .

قَدَم پھیرْنے آنا

مرنے سے پہلے آخری بار کسی جگہ جانا ، آخیر پھیرا کرنا .

قَدَم پِھر جانا

پیچھے ہٹانا ، پسپا ہونا .

قَدَم پُھونک کَر رَکْھنا

پھونک پھونک کر قدم رکھنا ، سوچ سمجھ کر قدم رکھنا ، خوف و خطر کی وجہ سے احتجاج برتنا .

قَدَم پُھونک پُھونک کے رَکْھنا

رک : قدم پھونک پھونک کے اُٹھانا .

قَدَم پُھونک پُھونک کے اُٹھانا

(کسی کام میں) بہت احتیاط سے کام لینا ، بہت سنجیدگی اور متانت کے ساتھ برتاؤ کرنا .

قَدَم پِیچھے ہَٹْنا

پان٘و پیچھے ہٹنا ، بزدلی سے پیچھے ہٹ جانا ، پسپا ہو جانا .

قَدَم رَکْھنا

۲. آنا جہاں کسی نے قدم رکھا اور لڑکی نے ٹانگ لی .

قَدَم رَنْجَہ فَرْما ہونا

کسی جگہ تشریف لانا .

قَدَم رُکْنا

بان٘و تھمنا ، چلنے سے باز آنا .

قَدَم ثابِت رَہْنا

پان٘و میں لغزش نہ آنا .

قَدَم سَر پَر لینا

بہت تعظیم و تکریم کرنا

قَدَم سَر پَر رَکْھنا

احسان کرنا (کسی بات پر رضامند کرنے یا عند تقصیر کے لیے) ، نہایت عاجزی کرنا ، خوشامد درآمد کرنا .

قَدَم سے آنکھیں مَلْنا

مِنّت سماجت کرنا .

قَدَم سے جُدا ہونا

دور چلا جانا ، جدائی ہونا .

قَدَم سے لَگْنا

قدم سے آلگنا ، پناہ لینا .

قَدَم تَک پَہنچانا

کسی کے پاس پہنچانا .

قَدَم تَک پَہنچنا

کسی کے پاس جانا

قَدَم تیز کَرْنا

تیز چلنا ، تیز روی اختیار کرنا .

قَدَم ٹِھکانے نَہ پَڑْنا

پان٘و کا قاعدے سے نہ پڑنا .

قَدَم ٹِکْنا

پان٘و جمنا ، پان٘و ٹھہرنا .

قَدَم توڑْنا

جم کر بیٹھ جانا ، بے فکر ہو کر بیٹھ جانا ، قطب بن جانا .

قَدَم تول کَر رَکْھنا

رک : پھونک پھونک کر قدم رکھنا .

قَدَم ٹُوٹ جانا

سپاہیوں کا چلتے ہوئے دائیں سے دایاں اور بائیں سے بایاں پاؤں ملا کر نہ چلنا

قَدَم ٹُوٹْنا

دائیں سے دایاں اور بائیں سے بایاں پان٘و ملا کر چلنے والوں میں کسی کا اس اصول سے منحرف ہونا ، بائیں سے دایاں قدم ملا کر نہ چلنا .

قَدَم اُکھڑ جانا

ہمت پست ہوجانا، لغزش ہوجانا

قَدَم اُکَھڑْنا

پاؤں زمین پر نہ جمنا، ہارنا، شکست ہونا

قَدَم اُلَجْھنا

پان٘و کا کپڑوں میں پھن٘س جانا .

قَدَم اُسْتَوار کَرْنا

ثابت قدم ہونا ، تیّار ہونا ، کمر کسنا ، قدم جما دینا .

قَدَم اُٹھ جانا

فرار ہونا ، بھاگنا .

قَدَم اُٹھائے جانا

تیز رفتاری سے جانا یا چلنا

قَدَم اُٹھانا

اقدام کرنا، کسی کام کو عملی شکل دینے کی ابتدا کرنا

قَدَم اُٹْھنا

چلنے کے ارادے سے پاؤں اٹھنا، حرکت کرنا، بھاگنا، راہ فرار اختیار کرنا

قَدَم زَمِین پَر نَہ رَکْھنا

اکڑ کر چلنا ، بہت مغرور ہونا ، بہت اِترانا .

قَدَم اَنْداز ہونا

پان٘و رکھنا ، آنا .

قَدَم بَقَدَم چَلْنا

پورے طور سے پیروی کرنا، کامل طور سے کسی کی سیرت پر عمل کرنا

قَدَم بَقَدَم ہونا

ساتھ ساتھ ہونا ، پیچھے پیچھے ہونا ، پورا ساتھ دینا .

قَدَم بَرْ قَدَم ہونا

پورے طور سے کسی کا پیرو ہونا .

قَدَم بوس ہونا

کسی بزرگ یا کسی بڑی ہستی سے ملاقات کا شرف حاصل ہونا

قَدَمِ شَوق اُٹھانا

شوق سے جلدی جلدی جانا

قَدَم قَدَم پَرْ ٹھوکَر کھانا

(لکھنے میں جابجا غلطی کرنے کے محل پر) پے درپے غلطی کرنا ، بار بار غلطی کا مرتکب ہونا .

قَدَم رَنْجَہ ہونا

رک : قدم رنجہ فرمانا .

قَدَم رَنْجَہ فَرمانا

(تعظیماً) تشریف لانا ، کسی کے گھر تک آنے کی زحمت اُٹھانا

قَدَم رَنْجَہ کَرْنا

(تعظیماً) تشریف لانا، کسی کے گھر تک آنے کی زحمت اُٹھانا

قَدَم زَن ہونا

قدم رکھنا ، قدم آگے بڑھانا ، چلنا ، جانا ، روانہ ہونا .

قَدِ آدَم تَعْظِیم کو اُٹْھنا

سیدھا کھڑا ہوکر تعظیم دینا .

قَدِیم ہونا

پرانا ہونا .

قَدْموں کے نِیچے ہونا

مطیع ہونا ، تابع فرمان ہونا .

قَدْموں کے نِیچے جَنَّت ہونا

حدیث شریف میں آیا ہے کہ ماں کے پان٘و کے نیچے جنت ہوتی ہے ؛ مرتبہ بلند ہونا .

قَدْموں کو چھوڑْنا

ساتھ چھوڑنا ، کسی سے جدا ہونا ، جدائی اختیار کرنا .

قَدْموں لَگا رَہْنا

مطیع و فرمان٘بردار ہونا .

قَدْموں لَگْنا

ہر وقت ساتھ ہونا .

قَدْموں میں آ پَڑْنا

مطیع و فرمان٘بردار ہونا .

قَدْموں میں آ پَہُنچْنا

پاس آ جانا ، نزدیک آجانا .

قَدْموں میں آنکھیں بِچھانا

پان٘و کے نیچے آنکھیں بچھانا ، احترام کرنا ، عزّت کرنا .

قَدْموں میں بِچھا جانا

کمالِ عاجزی اور تواضع کے لیے .

قَدْموں میں دَم دینا

پان٘و پر سر رکھ کر جان دے دینا .

قَدْموں میں گِرنا

پان٘و پڑنا ، مِنَّت یا خوشامد یا معافی کے لیے پان٘و پر گرنا .

قَدْموں میں جان دینا

رک : قدموں میں دم دینا .

قَدْموں میں کھیلْنا

تابع فرمان ہونا ، مطیع ہونا .

قَدْموں میں لوٹْنا

مطیع ہونا ، قبضے میں ہونا .

قَدْموں پَر ڈالْنا

پان٘و پر رکھنا ؛ نذر کرنا ، پیش کرنا .

قَدْموں پَر فِدا ہونا

کسی پر نثار ہونا .

قَدْموں پَر گِرانا

پاؤں پر گرانا، مِنَّت سماجت کرانا

قَدْموں پَر گِرنا

منّت سماجت یا خوشامد کے لیے پانو پر گرنا

قَدْموں پَر ہاتھ دَھرْنا

قدم کو ہاتھ لگانا بطور قسم کے

قَدْموں پَر ہونا

مِنَّت کرنا ، خوشامد کرنا .

قَدْموں پَرکُلاہ رَکْھنا

پان٘و پر ٹوپی رکھ دینا (اظہارِ عجز و مِنَّت کے طور پر).

قَدْموں پَر پَڑْنا

مِنّت سماجت کرنا .

قَدْموں پَر صَدْقے کَرنا

کمال اطاعت یا فرماں برداری ظاہر کرنے کو کہتے ہیں

قَدْموں پَر صَدَقے وارنا

کمال اطاعت یا فرماں برداری ظاہر کرنے کو کہتے ہیں

قَدْموں پَر سَر دَھرْنا

اطاعت کرنا ، مطیع ہونا ، مِنّت سماجت کرنا ، خوشامد کرنا .

قَدْموں پَر سَر رَکْھنا

مِنّت سماجت کرنا ، خوشامد کرنا ، نہایت عاجزی سے کہنا .

قَدْموں پَر سَر اُتارْنا

مطیع ہونا ، فرمان٘بردار ہونا .

قَدْموں پَر وارْنا

قدموں پر صدقے کرنا، فدا کرنا

قَدْموں سے آنکھیں مَلْنا

انتہائی تعظیم و تکریم سے پیش آنا

قَدْموں سے دُور ہونا

رک : قدموں سے جدا ہونا .

قَدْموں سے جا لَگْنا

رک : قدم چھونا .

قَدْموں سے جُدا ہونا

علیحدہ ہونا ، دور ہونا ، ہمراہ نہ ہونا .

قَدْموں سے جُدا کَرْنا

ہمراہی اور رفاقت سے علیحدہ کرنا .

قَدْموں سے جُدا رَہْنا

(تکریماً) کسی کے پاس نہ رہنا، کسی سے دور رہنا

قَدْموں سے لَگا پِھرْنا

ہمہ وقت ساتھ رہنا .

قَدْموں سے لَگا رَہْنا

کسی وقت جدا نہ رہنا ، ساتھ نہ چھوڑنا ؛ ارادۃً وابستہ رہنا .

قَدْموں سے لَگے پَڑنا

مطیع ہونا، فرماں بردار ہونا

قَدْموں سے لَگْنا

پان٘و سے مس کرنا، پان٘و چومنا

قَدْموں سے مُنھ مَلْنا

مطیع رہنا ، ہر وقت ساتھ رہنا .

قَدْموں سے سَرفَراز ہونا

نیاز حاصل ہونا ، زیارت کرنا .

قَدْموں سے طَے کَرْنا

کسی راستے کو پیدل چل کے ختم کرنا .

قَدْموں تَک رَسائی ہونا

باریابی ہونا ، کسی خاص ہستی تک پہنچنے میں کامیاب ہونا .

قَدْموں تَلے آنکھیں بِچھانا

بہت زیادہ آؤبھگت کرنا ، کمال عقیدت سے پیش آنا .

قَدْموں تَلے رَہنا

زیر نگیں رہنا، محکوم رہنا

قَدْموں تَلے سے زَمِین نِکَل جانا

گھبرا جانا، حواس باختہ ہونا، ہوش اڑ جانا

قَدْر آنا

قدر ہونا، عزت و احترام کیا جانا

قَدْر جانْنا

حیثیت یا اہمیت کو ماننا، قدر کرنا

قَدْر کَٹْنا

وقعت نہ رہنا ، بے عزتی ہونا .

قَدْر کھو دینا

عزت کھو دینا، وقعت نہ رکھنا

قَدْر کھونا

عزت و وقعت کم کرنا ، قدر و قیمت میں فرق ڈالنا ، قدر گھٹ جانا ، وقار جاتا رہنا .

قَدْر کُھلْنا

کسی کے مرتبے یا اہمیت کا صحیح اندازہ ہونا ، حقیقت کھلنا ، جوہر کھلنا .

قَدْر کی نِگاہ سے دیکْھنا

بہت زیادہ عزت و احترام کرنا

قَدْر پَہْچانْنا

حیثیت یا اہمیت کو ماننا، قدر کرنا

قَدْر پُوچھنا

مرتبہ دریافت کرنا

قَدْر رَہنا

عزت رہنا، منزلت رہنا

قَدْر رَکھنا

عزت رکھنا، وقعت رکھنا

قَدْر سَمَجْھنا

قدر جاننا، مرتبہ پہچاننا، قدردان ہونا

قَدْر اُٹھ جانا

وقعت جاتی رہنا

قَدْر اُٹھا جانا

قدر و منزلت جاتی رہنا، عزت و وقار ختم ہوجانا

قَدْر دانِی ہونا

ہنر کی داد ملنا

قَدْر دانِی کَرنا

ہنر کی داد دینا

قَدْرِ عافِیَت کُھلنا

(طنزاً) مزہ چکھنا

قَدْرِ عافِیَت مَعْلُوم ہونا

مزہ چکھنا، اہمیت معلوم ہونا

قَہْقَہَہ کَرنا

کھکھلا کر ہنسنا، قہقہہ لگانا

قَہْقَہَہ لَگانا

کھلکھلا کر ہن٘سنا ، ٹھٹّا مارنا.

قَہْقَہَہ لَگنا

مضحکہ اڑنا، ٹھٹھے ہونا

قَہْقَہَہ مارنا

بلند آواز سے ہن٘سنا، قہقہہ لگانا، ٹھٹّا مارنا، کھلکھلا کر ہن٘سنا

قَہْقَہَہ نِکَلْنا

بے اختیار ہن٘س پڑنا، زور کی ہنسی آ جانا، بے اختیار ہنسی نکل جانا

قَہْقَہَہ پَڑْنا

کسی بات پر چند آدمیوں کا زور سے ہنسنا، ٹھٹّا پڑنا

قَہْقَہَہ اُڑْنا

ٹھٹا پڑنا، ہنسی اڑنا

قَہْقَہَۂ صُبْح

ابر کے بغیر صبح کا ہونا

قَہْقَہے بانٹْنا

لوگوں کے ہن٘سنے ہن٘سانے کا سامان کرنا ، افراط سے دل خوش کر نا ؛ خوشی دینا ، خوش رکھنا ، لوگوں کی خوشی کا اہتمام کرنا.

قَہْقَہے چُھوٹْنا

زور کی ہنسی نکلنا ؛ قہقہہ سرزد ہونا.

قَہْقَہے گُونجْنا

ہن٘سی کو غلغلہ اُٹھنا ؛ ہن٘سی کی آواز کا شور ہونا.

قَہْقَہے کرنا

رک : قہقہہ کرنا.

قَہْقَہے لَگانا

رک : قہقہہ لگانا.

قَہْقَہے مارنا

رک : قہقہہ مارنا.

قَہْقَہے مَچْنا

بے حد ہنسی ہونا، لوگوں کا بہت ہنسنا

قَہْقَہے پَڑْنا

رک : قہقہہ پڑنا.

قَہْقَہے اُڑانا

ٹھٹھے مارنا ، ہنسی اڑانا .

قَہْقَہے اُڑْنا

قہقہہ اڑانا (رک) کا لازم.

قَہْقَہے چَہچَہے کی باتیں ہونا

ہنسی مذاق کی باتیں ہونا، آپس میں چہل پہل ہونا

قَہْر ڈھانا

کسی پر کوئی آفت لانا، ظلم کرنا، قہر توڑنا

قَہْر گُزَرْنا

غضب ہونا ، بڑے عیب کی بات ہونا.

قَہْر کَرنا

خلاف مرضی اور ناگوار طبع کوئی کام کرنا ، انوکھا کام کرنا ، قابل حیرت کام کرنا.

قَہْر کی آنْکھ سے دیکْھنا

غضب آلود یا نگاہ خشم آگیں سے دیکھنا ، نہایت غصے سے دیکھنا ، نیلی پیلی آنکھیں.

قَہْر لانا

مصیبت نازل کرنا.

قَہْر نازِل ہونا

ناگہانی مصیبت سے واسطہ پڑنا ، سابقہ ہونا.

قَہْر توڑْنا

نہایت غصہ کرنا

قَہْر ٹُوٹْنا

عذاب آنا، مصیبت نازل ہونا، آفت آنا

قَہْرِ قِیامَت ہونا

بے حد شوخ ہونا ، فسادی ہوتا.

قَہْر و غَضَبْ سے جَلا دینا

غصے میں برباد کردینا یا مار ڈالنا

قَحْط پَڑْنا

اکال پڑنا، سوکھا پڑنا

قَے آنا

گھن آنا، کراہت ہونا، نفرت ہونا

قَے ہونا

استفراغ ہونا

قَے کَرْنا

استفراغ کرنا، الٹی کرنا

قَینچی بَندْھنا

ٹانگوں میں ٹانگیں پھنسنا

قَینچی باندْھنا

۲. گھوڑے کو دونوں رانوں کے تلے دبانا

قَینچی بَنانا

آلتی پالتی مار کر بیٹھنا ، ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھنا.

قَینچی بِٹھانا

ٹوکری بناتے وقت قینچی کی شکل کا نمونہ بنانا.

قَینچی چَڑھانا

(شکاریات) درندے کا شکار پر حملہ کرنے کے وقت یا دشمن کی آہٹ پا کر کان کھڑے کرنا جو اس کے چو کنّا ہونے اور کوئی تیز حرکت کرنے کی علامت سمجھی جاتی ہے.

قَینچی دکھانا

(بازاری) مقراض سے تراشنا، کاٹنا

قَینچی گانٹْھنا

(کُشتی) ٹانگوں پر ٹانگ ڈال کر مخالف کو مجبور کرنا

قَینچی کی طَرَح مِنْقار چَلْنا

فرفر زبان چلنا، تیز تیز بولنا، تڑاق تڑاق بولنا، دوسرے کی بات کاٹنے کو جلد جلد بولنا، تیزی سے بات چیت کرنا

قَینچی کی طَرَح زَبان چَلْنا

فرفر زبان چلنا، تیز تیز بولنا، تڑاق تڑاق بولنا، دوسرے کی بات کاٹنے کو جلد جلد بولنا

قَینچی لَگانا

ترچھی آڑی لگانا، دو لمبی لکڑیوں کے اوپر کے حصّے کو ایک دوسرے کے برخلاف ملا کر رکھنا

قَینچی مارنا

(کُشتی) رک : قینچی گانٹھنا.

قَینچی پَر چَڑھانا

کاٹنا، تراشنا، پرزہ پرزہ کرنا

قَینچِیاں بَندْھ جانا

ٹانگ سے ٹانگ کو گرفت میں لینا، ٹانگو میں ٹانگیں ڈالنا

قَینچِیاں بَندْھنا

ٹانگ سے ٹانگ کو گرفت میں لینا، ٹانگو میں ٹانگیں ڈالنا

قَینچِیاں باندھنا

حریف کی دونوں ٹانگوں میں ٹانگیں ڈال کر مجبور کردینا

قَینچِیاں بَن جانا

اختلاط میں ٹانگوں کا ٹانگوں میں اڑنا

قَینچِیاں بَنا دینا

اختلاط میں ٹانگوں کا ٹانگوں میں اڑانا

قَید بَھر٘نا

رک : قید بھگتنا (جو زیادہ مستعمل ہے)

قَید بُھگَتْنا

سزا کاٹنا ، محبوس رہنا ، قید خانے میں بسر کرنا.

قَید چُھوٹْنا

بندش ختم ہونا ، شرط اٹھا جانا ، پابندی ختم ہونا.

قَید کاٹ٘نا

سزا بھگتنا ، سزا کی مدت گزارنا .

قَید کَرْنا

محبوس کرنا، اسیر کرنا، گرفتار کرنا، پنجرہ یا جیل میں ڈالنا

قَید لَگی ہونا

شرط لگی ہونا ؛ پابندی ہونا.

قَید لَگ٘نا

قید لگانا (رک) کا لازم ، پابندی عائد کرنا.

قَید میں ڈالْنا

جیل میں ڈالنا ، زندان میں اسیر کر دینا.

قَید میں ہونا

جیل میں ہونا ، گرفتار ہونا نیز پابند ہونا.

قَید میں کَرْنا

رک : قید میں ڈالنا.

قَید میں مُبْتَلا ہونا

اسیر ہونا، قید ہونا

قَید پَڑ٘نا

گرفتار ہونا ، محبوس ہونا ، پکڑا جانا.

قَید پانا

اپنے آپ کو اسیر دیکھنا

قَید رَہْنا

جیل یا زندان میں رہنا نیز بندشوں میں رہنا، پابند ہونا

قَید رَک٘ھنا

زندان میں رکھنا، حراست میں رکھنا، نگرانی میں رکھنا

قَید سے آزاد ہونا

زنداں سے رہا ہونا ، جیل سے چھوٹنا

قَید سے رِہا ہونا

رہا ہونا، اسیری سے آزاد ہونا

قَید سے رِہائی پانا

رہا ہونا، اسیری سے آزاد ہونا

قَید اُڑا دینا

رک : قید اٹھا دینا ؛ پابندی ختم کر دینا.

قَید اُٹھا دینا

پابندی یا شرط دور کرنا

قَید اُٹ٘ھنا

پابندی برداشت ہونا ، بندش گوارا کرنا.

قَیدِ اَلَم سے آزاد ہونا

رنج و غم سے چھوٹنا، مصیبتوں سے بچنا

قَیدِ اَلَم سے رِہا ہونا

رنج و غم سے چھوٹنا، مصیبتوں سے بچنا

قَیدِ عُنْصُری سے آزاد ہونا

جسم سے روح کا نکل جانا ، مر جانا ، انتقال کر جانا ، موت آنا.

قَلْعَہ بَندھنا

قلعہ باندھنا (رک) كا لازم ۔

قَلْعَہ باندْھنا

چاروں طرف ٹاٹ كے بوروں وغیرہ كو ركھ كر حصار قائم كرنا دمدمہ بنانا

قَلْعَہ كھانا

رک : قلا كھانا ، قلابازی لگانا ۔

قَلا دِكھانا

كرتب دكھانا ۔

قَلا كَرنا

نٹ كی طرح دونوں ہاتھ زمین پر ركھ كر سر كے بل اِدھر سے اُدھر آن پڑنا ، ڈھیكلی كھانا ، سر نیچے اور پان٘و اوپر كركے پرے جا پڑنا ، كرتب دكھانا ۔

قَلا كھانا

رک : قلابازی كھانا ۔

قَلا كھیلْنا

رک : قلا كرنا ۔

قَلابازی كھانا

لوٹے لوٹے پھرنا، لوٹ پوٹ ہوجانا، پٹخنیاں كھانا

قَلا بازی كِھلانا

سر كے بل الٹا دینا ، الٹ پلٹ كرنا ، پلٹا دینا ۔

قَلا بازی لَگانا

رک : قلابازی كھانا ۔

قَلَم

کتابت کا طرز ، خطاطی کا ایک انداز ، خط کی روش .

قَلَم اَن٘داز ہونا

قلم انداز کرنا (رک) کا لازم ، تحریر میں چھوٹ جانا .

قَلَم اَنْداز کَرْنا

لکھتے میں چھوڑ جانا، لکھنے سے گریز کرنا، لکھنے میں فروگزاشت کرنا

قَلَم بَنانا

ایک خاص قسم کی سلائی کرنا

قَلَم بَنْد لَگانا

گن گن کر لگانا ، تحریری شمار کے مطابق لگانا ، گنے ہوئے جوتے سہی کرنا ، خوب جوتیاں مارنا .

قَلَم بَنْد سُنانا

خوب گالیاں دینا ، بے حساب گالیاں دینا ، بے نقط سنانا ، لگاتار گالیاں دینا .

قَلَم بَھرْنا

قلم میں روشنائی ڈالنا ، نوکِ قلم کو روشنائی میں ڈبونا ، قلم میں روشنائی بھرنا .

قَلَم چَڑھانا

ایک درخت میں دوسرے درخت کی شاخ کا پیوند لگانا

قَلَم چَلْنا

مقدّر ہونا

قَلَم چُلانا

(خوش نویسی) جلدی میں لکھنا، بے توجہی سے لکھنا

قَلَم دان سِپُرْد ہونا

دیوان ، میر منشی یا وزیر ہوجانا .

قَلَم دَوڑانا

لکھنا ، کامہ فرسائی کرنا .

قَلَم دُشْمَن کے ہاتھ میں ہونا

مخالف کو فیصلہ کرنے کا اختیار ہونا .

قَلَم گھِسانا

تحقیراً: لکھنا

قَلَم گھِسْنا

رک : قلم گھسانا ، لکھنا ، لکھائی کا کام .

قَلَم ہاتھ میں نَہ اُٹھانا

لکھنے کا ارادہ نہ کرنا

قَلَم ہونا

درخت یا شاخ کا کاٹا جانا چھٹنا .

قَلَم جاری ہونا

رک: حکم جاری رہنا

قَلَم جاری کَرْنا

حکومت قائم کرنا

قَلَم جاری رَہنا

صدارت یا قضات کا کام بنا رہنا، صاحبِ اختیار بنا رہنا، حکومت برقرار رہنا، افسری قائم رہنا

قَلَم جُنبِش میں آنا

لکھنا شروع کرنا

قَلَم کا اُڑْنے لَگْْنا

قلم میں روانی و تیزی پیدا ہوجانا ، قلم کا تیزی سے چلنا ، تیز رفتاری سے لکھنے لگنا .

قَلَم کا یاری دینا

لکھنے کی قوّت ہونا .

قَلَم کان پَر رَکھْنا

لکھنے کے لیے ہر وقت تیار رہنا ، لکھنے پر مستعد ہونا ، اگلے زمانے میں منشی لوگ اپنی شناخت کے طور پر قلم کان پر رکھتے تھے .

قَلَم کَرْوانا

کٹوانا، چھن٘ٹوانا .

قَلَم کھینچْنا

کاٹنا ، رد کرنا ، منسوخ کرنا .

قَلَم لَڑکھَڑانا

رک رک کر لکھنا ، لکھتے وقت تذبذب ہونا .

قَلَم لَگانا

پودے سے شاخ کاٹ کر زمین میں لگانا تاکہ ایک اور پودا پیدا ہو جائے

قَلَم لَگْنا

قلم لگانا (رک) کا لازم ؛ پیوند کاری ، کسی پودے میں دوسرے پودے کی ٹہنی لگانا .

قَلَم لینا

قلم لگانے کے لیے پھل دار درخت کی شاخ کاٹ لینا .

قَلَم مارنا

لکھنا ، تحریر کرنا .

قَلَم میں زور ہونا

کسی کی تحریر میں دلکشی ہونا ، کسی کے مضمون میں جاذیت ہونا .

قَلَم پَکَڑْنا نَہِیں جانتا

لکھنا نہیں جانتا، جاہل ہے

قَلَم پَر لانا

تحریر کرنا ، لکھنا .

قَلَم پَھٹْنا

لکھتے لکھتے قلم کا ناکارہ ہوجانا .

قَلَم پِھیر دینا

لکھے ہوئے کو مٹا دینا

قَلَم پھیرْنا

لکھے ہوئے کو کاٹ دینا، مٹا دینا، منسوخ کرنا

قَلَم پِھر جانا

حکم ہو جانا .

قَلَم پِھرنا

حکم ہو جانا

قَلَم رَوشَن ہونا

حکم جاری ہونا .

قَلَم رَواں ہونا

قلم چلنا ، لکھا جانا .

قَلَم روک کَر لِکْھنا

احتیاط سے لکھنا ، سوچ سمجھ کر لکھنا .

قَلَم روکْنا

لکھنا موقوف کردینا .

قَلَم سے نِکَل جانا

تحریر ہوجانا ، لکھ جانا .

قَلَم سے نِکَلْنا

تحریر ہونا ، لکھا جانا ، تصنیف ہونا .

قَلَم سے ٹَپَک جانا

خوبصورت الفاظ کا لکھا جانا ، تحریر کا نہایت خوبصورت و بلیغ ہونا ، فصیح و بلیغ زبان تحریر ہونا .

قَلَم تیز کَرْنا

جلدی لکھنا، لکھنا شرعو کرنا

قَلَم توڑْ دینا

قلم کے ذریعے کوئی ایسا شاہکار پیش کرنا جس کی مثال پیش نہ کی جاسکے، بے نظیر یا نثر لکھنا کہ کوئی مقابل میں قلم نہ اٹھاسکے

قَلَم توڑْنا

قلم کی نوک توڑنا

قَلَم اُٹھا کر لِکْھنا

(عموماً کسی موضوع پر یا کسی مقصد سے) بے سوچے جلدی جلدی لکھنا ، گھسیٹ دینا .

قَلَم اُٹھانا

معاف کرنا (سے ، کے ساتھ مستعمل) .

قَلَم اُٹھنا

قلم پکڑا جانا

قَلَمدان سَنبھالْنا

عہدہ سنبھالنا .

قَلَمیں بَڑھانا

چہرے پر قلموں کو لمبا ہونے دینا یا بڑھنے دینا ، قلمیں چھوڑ دینا .

قَلَمیں بَنانا

کنپتی کے بال تراشنا .

قَلَمیں بَنْوانا

کنپتی کے بال خاص طریقے سے ترشوانا .

قَلَمیں چھوڑْنا

قلمیں بڑھانا ، کنپٹی کے بال بڑھانا .

قَلَمیں کاٹْنا

کنپٹیوں کے بالوں کو قینچی یا استرے سے کاٹ کر یا مونڈ کر خوبصورت بنانا .

قَلَمیں کَٹْنا

رک : قلمیں کاٹنا جس کا یہ لازم ہے .

قَلَمیں کَٹْوانا

رک : قلمیں کاٹنا جس کا یہ متعدی المتعدی ہے .

قَلَمیں رَکھنا

کنپٹیوں کے بال رکھنا .

قَلَمیں تَراشْنا

قلمیں کاٹنا .

قَلَمیں تَرَشْوانا

قلمیں کٹوانا .

قَلَمِ عَفْو کِھینچْنا

مماف کرنا (پر ، کے سات مستعمل) .

قَلَموں سے لَڑنا

آتش بازی کی قلموں سے لڑائی کرنا

قَلَم رَن٘جَہ کَرْنا

(احتراماً) تحریر کرنا ، لکھنا ، تحریر میں لانا .

قَلَق گُزَرنا

ناگوار گزرنا بُرا لگنا

قَلَق جانا

افسوس یا غم دور ہوجانا ، صدمہ ختم ہوجانا ۔

قَلَق رَہْنا

رنج یا افسوس رہنا

قَلَق اُٹھانا

رنج سہنا ، صدمہ برداشت كرنا ۔

قَلْب اَنْدَر سے صاف ہونا

مخلص ہونا ، دل كا بغض و عناد سے پاک ہونا ، بے ریا ہونا ۔

قَلْب بَھر آنا

دل بھر آنا، دل اُمنڈ آنا، غم سے آنكھوں میں آنسو بھر آنا، دردمندی كے جذبات كا اُبھر آنا

قَلْب چاک ہونا

دل كو بہت زیادہ دكھ ہونا ، روحانی صدمہ ہونا ۔

قَلْب جاری ہونا

اللہ كے ذكر میں قلب كا جاری ہونا ، قلب كا اللہ اللہ كرنا ۔

قَلْب كَرنا

كھوٹا بنانا، كھوٹ ملانا

قَلْب کو تَقْوِیَت ہونا

دل کو حوصلہ ہونا

قَلْب کو تَسْکِین ہونا

دل کو حوصلہ ہونا

قَلْب مُكَدَّر ہونا

دل میں ملال آجانا ، دل میں صفائی نہ رہنا ، دل میں كدورت ہونا ۔

قَلب پَر ہُجُومِ غَم ہونا

بے حد رنج و غم ہونا

قَلْب پَر نَشْتَر لَگانا

یكایک بہت سخت صدمہ پہنچنا

قَلْب پَتَّھر ہو جانا

دل سخت ہوجانا، دل پر كسی بات كا اثر نہ ہونا

قَلْب پھیرْ دینا

خیالات بدل دینا

قَلْب پِھرْنا

دل كا كسی طرف مائل ہونا، توجّہ ہونا

قَلْب رَوشَن ہونا

دل میں كدورت باقی نہ رہنا ، دل كا نورانی ہوجانا یعنی بالكل صاف ہوجانا ، غلط فہمی دور ہوجانا ۔

قَلْب سِیاہ ہونا

باطنی حِس تمیز كا زائل ہوجانا ، جہل ، معصیت كا غلبہ ہونا ، دل كا بے رحم ، بے حِس اور ظلم پسند ہونا ۔

قَلْب ٹَھہَرْنا

دل كا قابو میں آنا ، دل كو تسكین ہونا ، بےچینی دور ہونا ۔

قَلْب تَھرّانا

خوف سے كان٘پنا ، بہت ڈرنا ، ہیبت ہونا ، لرزہ طاری ہونا ۔

قَلْب ٹُكڑْے ہونا

بہت صدمہ گزرنا ۔

قَلْب ٹُوٹْنا

رنجیدہ ہونا ، مایوس ہونا ، افسردہ ہونا ۔

قَلْب اُلَٹ دینا

دیوانہ بنا دینا ، ہوش وحواس غائب كر دینا ، پاگل كر دینا ۔

قَلْب اُلَٹ جانا

ہوش و حواس كھونا، پاگل ہوجانا

قَلْب اُلٹَنْا

ہوش و حواس كھونا، پاگل ہوجانا

قَلْعی پھیرْنا

برتن پر قلعی كا ملمع كرنا ، پچارا پھیرنا ۔

قَلْعی چَڑھانا

ملمّع كرنا ؛ سفیدی كرنا ۔

قَلْعی چَڑھنا

رانگے کا ملمع ہونا

قَلْعی كَرنا

برتنوں پر رانگ چڑھانا

قَلْعی کُھلنا

شیخی كر كری ہونا، دعویٰ ٹوٹنا

قَلْعی پِھرنا

سفیدی ہونا ۔

قَلْعی اُڑ جانا

قلعی جاتی رہنا ، رانگ كا ملمع اُتر جانا ، تانبا نكل آنا ۔

قَلْعی اُڑانا

برتن كی قلعی كا ملمع مانجھ كریا تپا كر نكال دینا ۔

قَلْعی اُکَھڑ جانا

بھید کھل جانا

قَلْعی اُتَرنا

چھپی بات ظاہر ہوجانا

قَمَر مُحاق میں آنا

چاند کا قمری مہینے کی آخری تین راتوں میں ناپید ہونا ؛ یہ تاریخیں اچھے کاموں کے واسطے منحوس سجھتی جاتی ہیں .

قَمْچی دِکھانا

مارنے کی دھمکی دینا ، زد و کوب کی دھمکی دینا .

قَمْچی کھانا

کوڑا کھانا ؛ ہنٹر پڑنا ، سنٹی پڑنا ، بید لگنا .

قَمْچی لَگانا

قمچی مارنا ، کوڑا یا تازیانہ لگانا ، چھڑی مارنا .

قَمْچی لَگْنا

قمچی لگانا (رک) کلا لازم ، قمچی پڑنا ، کوڑا لگنا .

قَمْچِی مارنا

چھڑی سے زد و کوب کرنا

قَنات کَھڑی ہونا

پردے کی دیوار کھڑی ہونا، چاروں طرف کپڑے کا پردہ لگنا

قَنات کَھڑِی کَرنا

پردے کی دیوار کھڑی کرنا، چاروں طرف کپڑے کا پردہ لگانا

قَنات کِھینچْنا

پردے کے لیے قنات کی دیوار کھڑی کرنا، خیمے کے چاروں طرف یا کسی جگہ کپڑے کا پردہ لگانا

قَنات لَگانا

قنات کھڑی کرنا ؛ کپڑے کی دیوار کھڑی کرنا ؛ چاروں طرف پردہ کرنا .

قَنات لَگْنا

کپڑے کی دیوار کھڑی ہونا .

قَنْد گھولْنا

خوش گفتار ہونا، میٹھی میٹھی باتیں کرنا، شیریں سخن ہونا، نہایت دلچسپ گفتگو کرنا.

قَنْد لَبوں سے گھولنا

شیریں سخنی کرنا، میٹھی میٹھی باتیں کرنا

قَنْدِ مُکَرَّر کا مَزَہ دینا

بہت مزہ دین، بہت لطف دینا.

قَنْدِ مُکَرَّر کے مَزے لینا

کسی بات کا دوبارہ لطف لینا، بہت لطف کرنا، لذت حاصل کرنا، بہت زیادہ شیرینی کے مزے لینا، نہایت لطف اندوز ہونا.

قَنْدیل لَٹَکنا

کسی چیز سے قندیل کے اوپر کا سرا بندھنا

قَنْدیل لَٹکانا

کسی چیز سے قندیل کے اوپر کا سرا باندھنا

قانُون جاننا

قانون کی واقفیت ہونا

قَرْع کَرْنا

کسی چیز سے دوسری چیز کو ضرب لگنا ؛ (عموماً) کسی عضو کو انگلی وغیرہ سے ٹھون٘ک کر اندرونی حالت معلوم کرنا.

قَرَابَہ لُنڈھانا

عطر پھینکنا ، خوشبو پھلانا ، عطر بہانا .

قَرابَت ہونا

رشتہ داری ہونا .

قَرابَت کَرنا

رشتہ داری کرنا، رشتہ داری استوار کرنا

قَرابَت پَیدا کَرْنا

رشتہ داری قائم کرنا .

قَرابَت رَکْھنا

رشتہ رکھنا، رشتہ داری نبھانا

قَرابَت ٹَھہَرنا

رشتہ داری ہونا، نسبت قرار پانا

قَراقُر ہونا

ریح کی کثرت کی وجہ سے پیٹ میں سے آوازوں کا نکلنا ، پیٹ بولنا

قَرار دینا

عہدہ دینا، بنانا

قَرار ہونا

مقرر ہونا ، طے ہونا . تجویز ہونا .

قَرار کرنا

اقرار کرنا، عہد کرنا، ٹھرانا، ٹھاننا، عہد و پیماں

قَرار لینا

دم لینا، ٹھہرنا

قَرار پانا

چین پانا، آرام پانا، سکون ملنا

قَرار پَکَڑْنا

رک : قرار پانا .

قَرار داد ہونا

عہد و پیمان ہونا ؛ منقرر ہونا .

قَرار داد پیش کَرْنا

تجویز پیش کرنا، ریزولیشن پیش کرنا

قَرَولی کَرنا

فنونِ سپہ گری کا مظاہرہ کرنا.

قَرَولِیاں باندھنا

قرولی کمر میں باندھنا

قَرَولیاں کَرنا

فنون سپاہ گری دکھانا

قَرَولِیاں لَگانا

قرولی کمر میں باندھنا

قَرَولِیاں لَگنا

قرولی کمر میں بندھی ہونا

قَرِیب لانا

پاس لانا، دوری ختم کرنا، ملانا.

قَرِیب پَہُنچْنا

نزدیک پہنچنا، پاس پہنچنا

قَرِیب پَھٹَکْنا

قریب جانا، پاس جانا، نزدیک ہونا.

قَرِیب سے جانْنا

اچھی طرح پہچاننا

قَرِین کَرنا

(بٹیر بازی) بٹیر کو رام کرنے کے لیے مٹھیانے یا بٹیر کو ہلانے اور اس کی وحشت کھونے کو مٹھی میں پکڑ کر ہلاتے رہنا.

قَرِین لانا

قریب لانا، نزدیک کرنا

قَرِینَہ جَمانا

امید پیدا کرنا.

قَرِینَہ جَمْنا

امید پیدا ہونا

قَرِینَہ کَرنا

ڈھن٘گ اپنانا ؛ انداز اختیار کرنا ؛ طریقہ وضع کرنا.

قَرِینَہ نِکالْنا

ڈھن٘گ اپنانا ؛ طریقہ وضع کرنا ؛ سلوک اختیار کرنا.

قَرِینے سے کَرنا

do (something) methodically

قَرْنا کَرانا

اعلان کے لیے تُرہی بجوانا.

قَرْقَری کَرْنا

عرب گھوڑے کا اپنی دُم سے اپنے سوار پر سایہ کرنا.

قَرْض آنا

کسی کا مقروض ہونا ، رقم چڑھی ہونا ، کسی پر کسی کے قرض کا بار ہونا ، واجب الوصول ہونا.

قَرْض اَدا ہونا

قرض ادا کرنا (رک) کا لازم ، لین دین برابر ہونا ، حساب بے باق ہونا ، قرض سے سبکدوش ہونا.

قَرْض بے باق ہونا

ادھار لیا ہوا روپیہ واپس دیا جانا

قَرْض بے باق کَرنا

ادھار لیا ہوا روپیہ واپس دینا

قَرْض دینا

قرض ادا کرنا

قَرْض ہونا

اُدھار ہونا قرض کا بار ہونا ؛ کوئی کام واجب الادا ہونا.

قَرْض کا بوجْھ اُتارْنا

قرضِ ادا کرنا ، ادھار بے باق کرنا.

قَرْض کَر لینا

مقروض ہو جانا .

قَرْض کھانا

بُرا ماننا ، دان٘ت رکھنا ؛ جانی دشمن ہونا ؛ موت چاہنا

قَرْض لَوٹا دینا

قرض ادا کر دینا اُدھار چکانا ، قرض کے طور پر لی ہوئی چیز واپس کرنا.

قَرْض مانگنا

ادھار مانگنا

قَرْض میں لَگا دینا

کوئی چیز قرض خواہ کو دے کر اس کی قیمت قرض میں سے منہا کر دینا

قَرْض مُعاف کَرْنا

دیا ہوا اُدھار واپس نہ لینا ، رفت گزشت کرنا.

قَرْض نِکالْنا

رک : قرض اٹھانا ، ادھار لینا

قَرْض نِکَلْوانا

کسی چیز کو رہن رکھ کر سودی روپیہ لینا

قَرْض پَکْڑا دینا

روپیہ قرض دے دینا

قَرْض پَر قَرْض لینا

بار بار قرض لینا ، متواتر ادھار لینا.

قَرْض رَہْنا

اُدھار لیا ہوا روپیہ واپس نہ ہو سکنا

قَرْض سے چُھڑانا

قرض ادا کرکے (کوئی چیز) واپس لینا

قَرْض اُدھار کَرْنا

اُدھار لے کر کام چلانا ؛ اُدھار لینا ، قرضہ لینا.

قَرْض اُتارْنا

قرض بے باق کرنا ، کسی کا قرض چُکانا ؛ کسی قرض سے سبکدوش ہونا.

قَرْض اُتَرْنا

قرض اتارنا (رک) کا لازم ، قرض بے باق ہونا ، حساب کتاب برابر ہونا.

قَرْض اُٹھانا

اُدھار لینا، قرض لینا، روپیہ ادھار لینا

قَرْضَہ اَدا کَرْنا

قرض کے طور پر لی ہوئی رقم کو واپس کرنا

قَرْضَہ چُکانا

قرض ادا کرنا نیز احسان اتارنا

قَرْضَہ چُکْتا کَرْنا

رک : قرضہ چکانا.

قَرْضَہ اُتَر جانا

رک : قرض اتر جانا

قَسائی کے کُھونٹے سے باندْھنا

قسائی کے حوالے ہونا ؛ ظالم کے پالے پڑنا

قَصائی کے کھُونٹے سے باندْھنا

بے رحم ، بدمزاج اور بدچلن آدمی کے ساتھ لڑکی کی شادی کر دینا ؛ کسی کو خوف نا ک جگہ میں ڈال دینا.

قَسائی کے کُھونٹے سے بَکْری باندْھنا

بے رحم بدمزاج آدمی کے ساتھ لڑکی بیاہ دینا ؛ کسی غریب کو خوف ناک جگہ پر ڈال دینا، مہلک جگہ اور جان جوکھوں کے موقع پر ڈال دینا

قَسائی کے پالے پَڑْنا

ظالم کے قابو میں آ جانا، ظالم سے واسطہ پڑنا.

قَسائی کی نَظَر دیکْھنا

قہر کی نظر سے دیکھنا، غصے سے دیکھنا، دشمن کی آنکھ دیکھنا، دشمن اور ظالم کی طرح دیکھنا، ظالمانہ نظر رکھنا، ڈان٘ٹتے رہنا، تان٘ستے رہنا

قَصائی کی نَظَر دیکْھنا

قہر کی نگاہ سے دیکھنا ، ڈان٘ٹنا .

قَصَبُ السَّبَق لے جانا

سبقت حاصل کرنا ، غالب آنا.

قَسَم آنا

قسم واجب ہونا، قسم توڑنے کا عذاب آنا.

قَسَم چَڑَھانا

قسم دینا، قسم کے ذریعے کسی کو پابند بنانا، کسی کام کے کرنے یا نہ کرنے کا عہد لینا، اقرار کرانا، وعدہ لینا.

قَسَم دینا

رک : قسم دلانا.

قَسَم دِلانا

جس کی قسم کھانا ہو اس کا نام لے کر دوسرے پر قسم عائد کرنا نیز حلف اٹھوانا، کسی سے قسم دے کر عہد لینا، خود کو پابند کر لینا.

قَسَم کَرنا

وعدہ یا عہد کرنا، قسم کھانا، حلف اٹھانا.

قَسَم کھا بَیٹْھنا

بالکل انکار کر دینا، کسی کام کو نہ کرنے یا کسی بات کو نہ ماننے کا عہد کر لینا، اپنے آپ کو کسی کام سے روکنے کا عہد کرنا.

قَسَم کھا جانا

قول سے پھر جانا، صاف مکر جانا، بالکل انکار کر دینا

قَسَم کھانا

کسی کام کو کرنے کا عہد کرنا، مصمّم ارادہ کرنا.

قَسَم کِھلانا

رک : قسم دلانا، حلف اٹھوانا، عہد لینا، قول لینا، وعدہ کروانا.

قَسَم کِھلْوانا

قسم لینا، قسم کے ذریعے پابند کرنا

قَسَم لینا

سوگند یا عہد لینا، قسم کِھلانا، حلف اٹھوانا، یقینی بنانا

قَسَم پَر قَسَم کھانا

عہد پر عہد کرنا، بار بار قسم کھانا، حلف پر حلف اٹھانا.

قَسَم پُوری کَرْنا

عہد پورا کرنا، وعدہ وفا کرنا، جس بات کا عہد قسم کھا کر کیا تھا اُسے پورا کرنا.

قَسَم ٹالْنا

وعدہ وفا کرنے میں دیر لگانا، قسم پوری کرنے میں دیر لگانا.

قَسَم توڑْنا

جس بات کے لیے قسم کھائی تھی اسے پورا نہ کرنا، کسی عہد یا قول و قرار پر قائم نہ رہنا، حلف کے خلاف کرنا

قَسَم ٹُوٹْنا

سوگند پوری نہ ہونا.

قَسَم اُتارْنا

جو عہد کیا ہو اسے توڑنا

قَسَم اُتَرْنا

عہد یا سوگند پورا ہونا، قسم کی میعاد پوری ہونا ؛ عہد کا ٹوٹنا.

قَسَم اُٹھانا

قسم کھانا، حلف اٹھانا

قَصْد رَکْھنا

ارادہ رکھنا ، نیت رکھنا.

قَشْقَہ دینا

رک : قشقہ کھین٘چنا .

قَشْقَہ کھینچْنا

پیشانی پر تلک لگانا، صندل یا زعفران کی دو لکیریں ماتھے پر کھینچنا، مراد: ٹیکا لگانا

قَشْقَہ لَگانا

رک : قشقہ کھین٘چنا .

قَسْمیں دینا

سوگند پر سوگند دینا

قَسْمِیَہ ہونا

قسم کھانا ، حلف اٹھانا.

قَصْر اُٹھانا

محل تعمیر کرنا ، محل تیار کرنا.

قَصْرِ تَن کِی عِمارَت ڈھانا

مار ڈالنا، قتل کرنا

قََطْع بَنانا

انداز اختیار کرنا، صورت یا شکل بنانا

قََطْع بَنْنا

شکل بننا، صورت بننا، حالت بننا

قَط دینا

قلم کی نوک قط گیر پر رکھ کر چاقو سے کاٹنا.

قَطْع ہونا

کپڑے کی کانٹ چھانٹ یا کتر بیونت ہونا

قََطْع کَرنا

چھوڑنا، القط کرنا (شاہراہ وغیرہ)

قَط لَگانا

۲. قلم زد کرنے کا نشان لگانا.

قَط لَگْنا

قلم کی نوک کو قط گیر پر رکھ کر چاقو سے کاٹا جانا.

قَط رَکْھنا

رک : قط دینا (معنی۱) .

قَطار باندْھنا

صف باندھنا، پرا جمانا

قَطار بَنانا

رک : قطار باندھنا.

قَطار جَمانا

سلسلے سے ایک لائن میں استادہ ہونا ، ہرا جمانا .

قَطار کَرْنا

رک : قطار بان٘دھنا.

قَطار لَڑانا

(نوروز کے موقع پر) ہار جیت کے لیے انڈے لڑانا .

قَطْعِ نَظَر کَرْنا

نظر انداز کرنا، کسی چیز کا خیال چھوڑ دینا، کسی بات کو ترک کر دینا، صرف نظر کرنا

قَطْع کَلَام کَرنا

بات کاٹنا، کسی کی بات کے درمیان میں بولنا

قَتْل ہونا

۱. قتل کرنا (رک) کا لازم ، موت کے گھاٹ اُترنا ، جان سے مارنا جانا .

قتل کا بِیڑا اُٹھانا

کسی کو قتل کرنے کا ذمہ لینا

قَتْل کَرْنا

جان سے مار دینا

قَتْل پَر کَمَر باندھنا

کسی کو مار ڈالنے کا عہد کرنا

قَتْلا قَتْلا کَرْنا

ہلاک کرنا ؛ ٹکڑے ٹکڑے کرنا ؛ کئی وار میں بلاک کرنا .

قَطْرَہ آنا

بے ارادہ پیشاب کا قطرہ نکل جانا، بے ارادہ یا از خود پیشاب کی بوند کا ضعفِ مثانہ کے سبب نکل پڑنا

قَطْرَہ گِرنا

بوند ٹکپنا.

قَطْرَہ کَرنا

دوڑنا ، تیز بھاگنا یا اُڑنا.

قَول ہارْنا

زبان دینا ، عہد کا پابند ہو جانا.

قَول کَرانا

وعدہ کرانا ، عہد لینا.

قَول کَرنا

اقرار کرنا ، عہد کرنا ، حکم لگانا ، زبان دینا.

قَول کی تائید کَرنا

دوسرے کی بات کی تصدیق کرنا

قَول کُرسی نَشِین ہونا

پیش گوئی صحیح ثابت ہونا ، کہی ہوئی بات کا سچ نکلنا ، ماضی میں جو بات کہی گئی ہو اس کا صحیح اُترنا.

قَول لینا

عہد لینا، پکا وعدہ کرانا

قَول مانگْنا

وعدہ لینا ، اقرار کرانا ، عہد کرانا.

قَول نِباہْنا

وعدے پر پورا اترنا ؛ بات سے نہ پِھرنا ، اقرار سے نہ ہٹنا ، بات پر قائم رہنا.

قَول پانا

بات کرنے کی شہ پانا ؛ بات چیت کا موقع حاصل ہونا، ایما، اشارہ پانا.

قَول پُورا کَرْنا

عہد نبھانا، عہد پورا کرنا، قسم پوری کرنا، اقرار پر عمل کرنا.

قَول رَہْنا

وثوق کے ساتھ طے پانا ؛ عہد و پیمان ہونا.

قَول سے پِھرْنا

زبان دے کر پلٹ جانا ، زبان سے پھر جانا ؛ وعدہ خلافی کرنا، عہد شکنی کرنا.

قَول توڑْنا

عہد سے پھر جانا، وعدہ خلافی کرنا، بات رد کرنا، دلیل توڑنا، دعوے توڑنا

قَول و قَرار ہونا

عہد نامہ ہونا، اقرار ہونا، وعدہ ہونا

قَول و قَرار لینا

عہد لینا، اقرار لینا

قَول و قَرار سے پِھرْنا

بات سے پھرنا ؛ وعدے سے انکار کرنا ؛ عہد شکنی کرنا ؛ زبان سے پھرنا ؛ معاہدے کی خلاف ورزی کرنا.

قَوقِیَت چاہْنا

بڑائی چاہنا ، ترجیح چاہنا ، شرف چاہنا .

قَوقِیَت رَکْھنا

برتری رکھنا ، بہتر ہونا ، خوب تر ہونا .

قَواعِد آنا

قاعدے یا اُصول معلوم ہونا ؛ صرف و نحو جاننا ؛ سپاہیوں کی قواعد سے واقفیت ہونا.

قَواعِد باندْھنا

اُصول مقرر کرنا ، قواعدمقرر کرنا ، قانون بنانا.

قَواعِد ہونا

پریڈ یا فوجی ورزش ہونا.

قَواعِد جاننا

سپاہیوں کی قواعد معلوم ہونا

قَواعِد کَرانا

فوجی ورزش یا مشق کرنا

قَواعِد لینا

فوج سے ورزش یا پریڈ کرانا ، جنگی قاعدوں کا برتاؤ دیکھنا ، کرتب دیکھنا ؛ ایسا کام جس میں بار بار اٹھنا بیٹھنا پڑے.

قَواعِد پَڑھنا

صرف و نحو سیکھنا

قَواعِد پَرْ جانا

سپاہیوں کا مشقوں پر جانا ، سپاہیوں کا پریڈ کرنے جانا.

قَوی پُشْت کَرْنا

پرے باندھنا ، فوج کی ترتیب اس طرح کرنا کہ دشمن پشت سے حملہ نہ کرسکے.

قَیامَت آنا

doomsday to break, a calamity to befall

قَیامَت آشْکار ہونا

رک : قیامت اُٹھنا.

قَیامَت بَن جانا

بہت حسین ہو جانا ، بہت خوبصورت ہو جانا.

قَیامَت بَپا ہونا

قیامت بپا کرنا (رک) کا لازم ، شور و غوغا ہونا ؛ نہایت مصیبت پیش آنا ؛ خفگی ہونا.

قَیامَت بَپا کَرْنا

فتنہ اُٹھانا ، فساد مچانا ، ہنگامہ کرنا ، غل غپاڑہ کرنا.

قَیامَت بَرْپا ہونا

قیامت برپا کرنا (رک) کا لازم ، مصیبت ٹوٹنا.

قَیامَت بَرْپا کَرْنا

رک : قیامت بپا کرنا ، ہنگامہ کرنا.

قَیامَت بِیْتنا

مصیبت آنا ، قہر ٹوٹنا ، حشر گزرنا.

قَیامَت ڈھانا

ہنگامہ بپا کرنا، اودھم مچانا، غل غپاڑہ کرنا

قَیامَت گُزَرنا

a calamity to befall

قَیامَت ہو جانا

بڑا غضب ہو جانا ، برا ہو جانا ، زہر ہونا.

قَیامَت کا آنا

دیر سے آنا ، بہت انتظار کرا کر آنا ، تاخیر سے آنا.

قَیامَت کا سامان بَرْپا ہونا

بے حد شور و غل ہونا ، قیامت کی علامت برپا ہونا.

قَیامَت کا سامْنا ہونا

بڑی آفت آ جانا، سخت مشکل سے دو چار ہونا.

قَیامت کَرْنا

فساد مچانا

قَیامَت کے بورِیے سَمیٹْنا

مدّتِ دراز تک زندہ رہنا

قَیامَت کی نِینْد سونا

بہت گہری نیند سونا ، خواب غفلت میں ہونا.

قَیامَت لانا

آفت برپا کرنا ؛ مصیبت لانا ؛ بلا میں پھنسانا.

قَیامَت مَچانا

شور کرنا ، کہرام مچانا ، واویلا کرنا ، اودھم مچانا.

قَیامَت مَچْنا

قیامت مچانا (رک) کا لازم ؛ آفت آنا ؛ غضب ہونا ؛ قہر ٹوٹنا.

قَیامَت پَڑی ہونا

کہرام برپا ہونا ، نالہ و فریاد کا شور ہونا.

قَیامَت پَڑْنا

مصیبت آنا ، آفت پڑنا ، بلا نازل ہونا.

قَیامَت پَر قَیامَت لانا

(تاکید اور مبالغے کے لیے) بہت مصیبت لانا ، تکلیف پر تکلیف دینا ، بہت آفت ڈھانا.

قَیامَت پر اُٹھا رَکھنا

خدا کے انصاف پر چھوڑنا

قَیامَت پَہ قَیامَت ڈھانا

بہت آفت ڈھانا ، مسلسل مصیبت توڑنا.

قَیامَت قائِم ہونا

حشر برپا ہونا ، قہر ٹوٹنا ، عذاب نازل ہونا.

قَیامَت قَرِیب ہونا

قیامت کے آنے میں تھوڑی دیر ہونا.

قَیامَت سَر پَر آنا

سر پر مصیبت آنا ، ہر وقت آفت کا سامنا ہونا.

قَیامَت طاری ہونا

مصیبت کی گھڑی آنا ، آفت کا وقت آنا.

قَیامَت توڑ رَکْھنا

بہت ستم ڈھانا ، ظلم و ستم جاری رکھنا ، مصیبت میں مبتلا رکھنا.

قَیامَت توڑْنا

آفت برپا کرنا ، شور کرنا ، نہایت خفا ہونا.

قَیامَت ٹُوٹِی ہونا

بے حد خفگی یانارضگی ہونا

قیامت اُٹھانا

فتنہ یا آفت برپا کرنا ، شور مچانا ، ہنگامی برپا کرنا.

قَیامَت اُٹْھنا

قیامت اٹھانا (رک) کا لازم ، مصیبت برپا ہونا ، آفت نازل ہونا نیز قیامت کا دن آنا.

قَیامَت توڑْ مارْنا

بہت ظلم کرنا ، آفت ڈھانا ، نہایت عاجز کر دینا.

قَضا آنا

موت آنا ، انتقال ہونا.

قَضا اَدا ہونا

قضا ادا کرنا (رک) کا لازم .

قَضا اَدا کَرْنا

مقررّہ وقت پر نہ کی ہوئی عبادت کا کسی وقت بجا لانا ، فرض یا واجب نماز وقت گزرنے کے بعد پڑھنا .

قَضا بَھرْنا

رہا ہوا فرض پورا کرنا ، قضا ادا کرنا .

قَضا دامَن گِیر ہونا

موت آنا ، موت کا پیچھے پڑنا .

قَضا گُلُو گِیر ہونا

موت کا وقت آنا

قَضا ہونا

(مجازاً) کسی کام کا وقت معینہ پر ترک ہونا، ناغہ ہونا

قَضا کا دوکان کھولْنا

بہت لوگوں کا مرنا

قَضا کا گھیر کَر لانا

موت کا پیچھے پڑ کر لانا ، حالات کے تقاضے سے موت کے مُنھ میں پہنچ جانا.

قَضا کا گھیر لانا

وہاں جانا جہاں کسی کی موت مقدر میں ہو

قَضا کا کَشاں کَشاں لانا

وہاں جانا جہاں کسی کی موت مقدر میں ہو

قَضا کا کِھینچ کَر لانا

وطن سے دور پردیس میں جا کر انتقال کرنے کے موقع پر کہتے ہیں.

قَضا کا سَر پَر پُکارْنا

موت کا قریب آنا ، شامت آنا.

قَضا کرنا

مرنا، انتقال کرنا

قَضا کے گھاٹ اُتار دینا

مار ڈالنا ؛ ختم کر دینا ، نیست و نابود کر دینا.

قَضا کے مُنھ میں جانا

خطرناک جگہ یا کام کے لیے جانا .

قَضا کے مُنھ میں جھونکْنا

خطرناک جگہ یا کام کے لیے بھیجنا

قَضا لِکھی ہونا

موت کا کسی خاص وقت یا جگہ میں خاص طرح نوشتۂ تقدیر ہونا .

قَضا پَڑْھنا

وقت پر ادا نہ کی ہوئی نماز پڑھنا، چھوڑی ہوئی نماز پڑھنا

قَضا سَر پَر آنا

موت قریب آنا، شامت آنا

قَضا سَر پَر کَھڑی ہونا

موت کا وقت نزدیک ہونا ، مرنے کے قریب ہونا .

قَضا سَر پَر کھیلْنا

موت قریب آنا، شامت آنا

قَضا سَر پَر سَوار ہونا

موت قریب آنا، شامت آنا

قَضا سے مَرْنا

اپنی موت مرنا .

قَضا ٹَلْنا

مرنے سے بچ جانا ، مرتے مرتے بچنا.

قَضائے اِلٰہی سے مَرْنا

اپنی موت سے مرنا، عمرِ طبعی کو پہنچ کر مرنا، اپنے وقت پر مرنا

قَضِیا اُٹْھنا

جھگڑا کھڑا ہونا .

قضیے قصّے اٹھ کھڑے ہونا

چہ می گوئیاں ہونا، قیاس آرائیاں ہونا

قَضِیَّہ بَنانا

منطق کا جلمہ یا مقدمہ بنانا.

قَضِیَّہ بَرابَر ہونا

جھگڑا ختم ہونا ، معاملہ چکُنا.

قَضِیَّہ چُکانا

جھگڑا پاک کرنا ، جھگڑا نمٹنا قصہ پاک کرنا.

قَضِیَّہ چُکْنا

جھگڑا پاک یا فیصل ہونا .

قَضِیَّہ جانا

جھگڑا ختم ہونا

قَضِیّہ کَرْنا

جھگڑا کرنا، بحث کرنا، تکرار کرنا، دانتا کل کل کرنا

قَضِیَّہ لَگانا

جھگڑا کھڑا کرنا.

قَضِیَّہ میں پَڑْنا

جھگڑے میں پڑنا.

قَضِیَّہ مِٹانا

جھگڑا مٹانا .

قَضِیَّہ مِٹْنا

جھگڑا دفع ہونا ، جھنجھٹ ختم ہونا.

قَضِیّہ مول لینا

خواہ مخواہ کسی جھگڑے میں پڑنا

قَضِیَّہ پاک ہونا

قصّہ پاک ہونا ، تعلق ختم ہونا ، معاملہ القط ہونا.

قَضِیَّہ پاک کَرْنا

قصّہ پاک کرنا ، جھگڑا چکانا ، جھگڑا ختم کرنا.

قَضِیَّہ توڑْنا

دعویٰ غلط ثابت کرنا ، کسی مسئلے کو باطل ٹھہرانا .

قَضِیّہ اُٹھانا

فساد برپا کرنا، جھگڑا کھڑا کرنا

قَضِیَّہ اُٹْھنا

جھگڑا کھڑا ہونا .

قیں بول جانا

مغلوب ہو جانا ، جس کی طلب ہو ، جس کی ضرورت ہو ، جس کی حاجت ہو

قیں قیں کَرْنا

بطخ ، طوطے وغیرہ کا آواز نکالنا.

قِبْلَہ بَدَلْنا

دوسرا رُخ اختیار کرنا، سمت کا دبل دینا، رُخ تبدیل کرنا

قِبْلَہ دُرُسْت کَرْنا

راہ راست پر لگنا، صحیح سمت اختیار کرنا

قِبْلَہ کی طَرَف مُنہ ہونا

قبلہ رو ہونا، نماز پڑھنے کے لیے منہ قبلہ کی طرف ہونا

قِبْلَہ کی طَرَف مُنہ کَرنا

قبلہ رو ہونا، نماز پڑھنے کے لیے منہ قبلہ کی طرف کرنا

قِبْلَہ و کَعْبَہ سَمَجھنا

بزرگ سمجھنا، قابل تعظیم سمجھنا

قِبْلَہ راسْت کَرْنا

رک : قبلہ درست کرنا.

قِبْلَہ رُو کَرْنا

نزع کے وقت بیمار کو قبلے کی طرف منہ کرکے لٹا دینا.

قِبْلَہ رُو لیٹنا

نزع کے وقت بیمار کا منہ قبلہ کی طرف کرتے ہیں

قِبْلَہ رُو لِٹانا

نزع کے وقت بیمار کا منہ قبلہ کی طرف کرتے ہیں

قِیمَہ بَنْنا

گوشت کا ریزہ ریزہ ہونا

قِیمَہ بَنا دینا

نہایت زخمی کر دینا

قِیمَہ بَنانا

بُری طرح مارنا

قِیمَہ ہونا

ٹکڑے ٹکڑے ہونا ، ریزہ ریزہ ہونا نیز پس جانا.

قِیمہ کرنا

بہت مارنا

قِیمَہ پِیسْنا

ٹکڑے ٹکڑے کرنا ؛ ریزہ ریزہ کرنا ؛ حلیہ بگاڑنا.

قِیمَہ تَخْتَہ کَرْنا

بہت زیادہ زخمی کرنا

قِیما قِیما کَر٘نا

ریزہ ریزہ کرنا ، ٹکڑے ٹکڑے کرنا.

قِیمَہ قِیمَہ ہونا

ریزہ ریزہ ہونا

قِیمَہ قِیمَہ کَرْنا

ٹکڑے ٹکڑے کرنا ، ریزہ ریزہ کاٹنا .

قِیمَت آنا

دام وصول ہونا، مول پانا

قِیمَت بَڑھانا

دام بڑھانا ، بھاؤ میں اضافہ کرنا.

قِیمَت چَڑْھنا

(دکانداری) بازاری قیمت میں زیادتی ہونا

قِیمَت چُکانا

بھاؤ تاؤ کرنا

قِیمَت چُکنا

دام طے ہونا ، مول مقرر ہونا.

قِیمَت دینا

قابل قدر بنانا، مرتبہ دینا، عظمت عطا کرنا

قِیمَت گَھٹانا

قیمت کم کرنا

قِیمَت گَھٹْنا

دام کم ہونا نیز قدر کم ہونا ، بے وقعت ہونا.

قِیمَت گِر جانا

دام کم ہونا

قِیمَت گِرا کے لینا

کم قیمت پر لینا

قِیمَت ہونا

مول ہونا ، دام ہونا.

قِیْمَت کا نام رَکھنا

بیچنے والے کا دام بتانا

قِیمَت کا توڑْ کَرْنا

مول طے کرنا ، بھاؤ تاؤ کرنا ، نرخ مقرر کرنا.

قِیمَت کَرانا

بھاؤ تاؤ کرنا ، قیمت طے کرنا.

قِیمَت کَرنا

مول قرار دینا ، بھاؤ ٹھیرانا.

قِیمَت کُھلْنا

قیمت مقرر ہونا .

قِیمَت لَگانا

مول قرر دینا، خریدار کا کسی چیز کی قیمت تجویز کرنا یا مقرر کرنا

قِیمَت لَگنا

خریدار کی طرف سے چیز کی قیمت مقرر ہونا

قِیمَت لینا

بیچی ہوئی چیز کے دام لینا

قِیمَت میں گَراں ہونا

زیادہ داموں کا ہونا ، بیش قیمت ہونا.

قِیمَت مِلْنا

دام ملنا ، بکی ہوئی شے کے پیسے ملنا

قِیمَت مُقَرَّر ہونا

خریدار اور بیچنے والے کے درمیان داموں کا فیصلہ ہونا

قِیمَت پانا

دام پانا نیز دام وصول کرنا

قِیْمَت طَے ہونا

قیمت مقرر ہونا

قِیمَت ٹَھہَرْنا

دام طے ہونا، مول تجویز ہونا

قِیْمَت ٹَھہْرانا

بھاؤ مقرر کرنا، دام چکانا، بھاؤ تاؤ کرنا

قِیمَت ٹَھیرانا

بھاؤ مقرر کرنا، دام چکانا، بھاؤ تاؤ کرنا

قِیمَت ٹَھیرْنا

دام طے ہونا، مول تجویز ہونا

قِیمَت تُڑانا

(دکان داری) کسی چیز کی قیمت کم کرنا

قِیمَت اُتَرْنا

بھاؤ گھٹنا ، دام کم ہونا ؛ قدر میں کمی واقع ہونا.

قِیمَت اُٹھانا

دام تجویز ہونا ، مول طے ہونا

قِیمَت اُٹْھنا

بکنے میں دام تجویز ہونا.

قِیمَت وَصُول ہونا

دام وصول ہونا ، محنت وصول ہونا ، مول اور معاوضہ ملنا.

قِیق مارنا

زور سے چیخ مارنا نیز پکارنا ، آواز لگانا.

قِلْعَہ بَنانا

شطرنج میں بادشاہ كے ارد گرد اس طرح مہرے ركھنا كہ شہ نہ پڑسكے ۔

قِلْعَہ لَڑْنا

قلعے كی فوج كا لڑنا ۔

قِلْعَہ پَكَڑنا

قلعے میں پناہ لینا ، (فوج كا) قلعہ بند جگہ میں رہنا ۔

قِلْعَہ سَر ہونا

قلعہ سر كرنا (رک) كا لازم ، قلعہ فتح ہونا ۔

قِلْعَہ سَر كَرنا

قلعہ فتح كرنا ۔

قِلْعَہ توڑنا

قلعہ منہدم كرنا ۔

قِلْعَہ ٹُوٹْنا

قلعہ منہدم ہونا ، تباہ برباد ہوجانا ۔

قِلْعَہ اُكَھڑنا

قلعہ اُكھاڑنا (رک) كا لازم .

قِلْعَہ اُكھاڑنا

قلعہ منہدم كرنا ۔

قِسْمَت کا سِتارَہ چَمَکْنا

نصیب جاگنا ، تقدیر کا یاور ہونا ، طالع کا عروج کرنا.

قِنْدِیل ہونا

بلندی پر غائب ہوجانا ، بہت اونچا اُڑ جانا.

قِنْدِیلِ فَلَک ہو جانا

بہت اونچا ہوجانا ، بہت اونچا اڑنا ، بہت اونچا اور بہت دور ہوجانا.

قِرْأت کَرْنا

تیزی سے پڑھنا ، عجلت سے الفاظ ادا کرنا .

قِران کَرْنا

دو سیاروں کا ایک برج میں ملنا

قِصاص کَرنا

بدلہ لینا ، خون بہا لینا.

قِسْمَت آزْمانا

نصیبے کا امتحان لینا ، کامیابی کے امکان یا بھروسے پر کسی امر کوشاں ہونا یا قدم اٹھانا .

قِسْمَت اَچّھی ہونا

نصیب یاور ہونا

قِسْمَت بَدَلْنا

تقدیر برگشتہ ہونا ؛ حالات کا بدل جانا

قِسْمَت بَر گَشْتَہ ہونا

برے دن آنا، بدبختی آنا، حالت خراب ہونا

قِسْمَت بِگَڑْنا

تقدیر برگشتہ ہونا، بُرے دن آنا، تقدیر کا پلٹا کھانا، نحوست یا شامت آنا

قِسْمَت بُری ہونا

قسمت خراب ہونا، بدنصیب ہونا ؛ حالات کا ناموافق ہونا، ادبار سے دوچار ہونا.

قِسْمَت چَمَکْنا

نصیب اچھا ہونا ؛ اقبال یاور ہونا ، اچھے دن آنا.

قِسْمَت ہیٹی ہونا

تقدیر بُری ہونا .

قِسْمَت ہونا

تقدیر ہونا ، نصیب ہونا.

قِسْمَت جاگ اُٹْھنا

رک : قسمت جاگنا.

قِسْمَت جاگْنا

اچھے دن آنا ؛ نصیب جاگنا ؛ دن پھرنا.

قِسْمَت کا دِکھانا

قسمت کا لکھا سامنے آنا ، مقرر شدہ حالات کا رونما ہونا.

قِسْمَت کا لِکھا پُورا ہونا

مصیبت پیش آنا ، بُرا درجہ ہونا ، شامت آنا ، برا لکھا ہونا ، قسمت پھوٹنا ، تقدیر پھوٹنا ، تقدیر بگڑنا ، نصیبا کھوٹا ہونا

قِسْمَت کا مُنھ پھیر لینا

بدبختی آجانا ، قسمت برگشتہ ہونا ، اچھے دنوں کی جگہ بُرے دن آجانا

قِسْمَت کا پاسا پَلَٹ جانا

تقدیر پلٹ جانا ؛ قسمت پلٹ جانا.

قِسْمَت کا پَلْٹا کھانا

تقدیر کا کچھ سے کچھ ہو جانا ؛ تقدیر کا پلٹا کھانا

قِسْمَت کا سونا

اقبال یاور نہ ہونا ، تقدیر کا پھر جانا ، بدقسمت ہونا.

قِسْمَت کَرْنا

تقسیم کرنا، حصے لگانا

قِسْمَت کھوٹی ہونا

قسمت پھوٹنا ، بُرے دن آنا ، تقدیر برگشتہ ہونا.

قِسْمَت کُھلْنا

مقدر کا موافق ہو جانا ، نصیبہ یاور ہو جانا ، دن پھرنا.

قِسْمَت کِی گُتّھی کُھلنا

مصیبت رفع ہونا، تکلیف دور ہونا، مشکل دور ہونا

قِسْمَت کِی گُتّھی نِکَلنا

مصیبت رفع ہونا، تکلیف دور ہونا، مشکل دور ہونا

قِسْمَت کو جھینکْنا

بدقسمتی پر رنج کرنا ، کڑھنا

قِسْمَت کو کوسْنا

تقدیر کو برا کہنا ، تقدیر کو رونا ، مقدر کی بُرائی کرنا.

قِسْمَت کو رونا

کم نصیبی کا شکوہ کرنا ، تقدیر کو رونا

قِسْمَت لَڑانا

کسی بات کے لیے کوشش کرنا.

قِسْمَت لَڑْنا

تقدیر کا یاور اور موافق ہونا، حسب مراد کوئی کام بننا

قِسْمَت میں بَدا ہونا

قسمت میں لکھا ہونا ؛ مقدر میں لکھا ہونا ، تقدیر میں لکھا ہونا.

قِسْمَت میں ہونا

مقدر میں ہونا.

قِسْمَت میں لِکھ جانا

تقدیر میں لکھا ہونا ؛ نوشتۂ تقدیر ہونا ؛ مشیتِ ایزدی ہونا.

قِسْمَت میں لِکھا ہونا

نوشتۂ تقدیر ہونا .

قِسْمَت میں اُتَرنا

تقدیر میں ہونا ، مقدر میں ہونا.

قِسْمَت پَلَٹْنا

دن پھرنا، بھاگ جاگنا

قِسْمَت پَر بَیٹھا رَہْنا

تقدیر کے سہارے بیٹھا رہنا

قِسْمَت پَر چَلْنا

قسمت پر بھروسا کرنا، تقدیر پر قانع رہنا.

قِسْمَت پِھرْنا

نصیبے کا خلاف ہو جانا، تقدیر کا برگشتہ ہونا، نحوست آنا.

قِسمت پھوڑنا

رنج دینا، تکلیف دینا، تقدیر بگاڑ دینا، قسمت خراب کر دینا

قِسْمَت پُھوٹْنا

بُرے دن آنا، تقدیر بگڑنا، ادبار آنا.

قِسْمَت راہ پَر آنا

نصیب اچھا ہونا ، قسمت جاگنا ، دن پھرنا ، اچھے دن آنا

قِسْمَت رَقَم ہونا

تقدیر لکھی جانا ، حکمِ قضا کا تحریر کیا جانا.

قِسْمَت رَسا ہونا

تقدیر یاور ہونا ؛ مقدر چمکنا ، اچھی قسمت ہونا ، اچھے دن آنا

قِسْمَت سَنوَرْنا

مقدر راہ پر آنا ، نصیب اچھا ہونا.

قِسْمَت سے کھیلْنا

قسمت بگاڑنا ، حالت خراب کرنا ، قسمت کا مذاق اڑانا.

قِسْمَت سِیدھی ہونا

نصیب یاور ہونا

قِسْمَت ٹھونکْنا

تقدیر پر تکیہ کرنا ؛ مقدر پر بھروسا کرنا، بے بسی میں صبر کرنا.

قِسْمَت توڑْنا

طے شُدہ، حصّہ رسدی کو منسوخ کرنا، تقسیم کو ختم کرنا.

قِسْمَت اُلَٹْنا

حالات کا پلٹا کھانا، نصیبہ بگڑ جانا، حالات کا ناموافق ہونا.

قِسْمَت یاوَر ہونا

قسمت اچھی ہونا ، اچھی تقدیر ہونا ، تقدیر کا موافق ہونا.

قِصَّہ آخِر ہونا

قصّہ تمام ہونا، جھگڑا ختم ہونا

قِصَّہ اَدا ہونا

جھگڑا ختم ہونا.

قِصَّہ اَپنے سَر مول لینا

جھگڑے میں پڑنا، جھگڑا خریدنا

قِصَّہ بَڑھانا

کہانی کو طول دینا ، داستان کو طوالت سے بیان کرنا.

قِصَّہ بَڑْھنا

قصّہ بڑھانا (رک) کا لازم.

قِصَّہ باندْھنا

فتنہ اٹھانا ، جھگڑا کھڑا کرنا .

قِصَّہ بَرپا ہونا

ہنگامہ کھڑا ہونا ، جھگڑا پیدا ہونا ، ہنگامہ ہونا.

قِصَّہ چھیڑْنا

کسی بات کا ذکر شروی کرنا ، کسی امر کا تذکرہ کرنا.

قِصَّہ چِھڑْنا

کسی بات کا ذکر شروع ہونا ، کسی امر کا تذکرہ ہونا.

قِصَّہ چُکا دینا

جھگڑا طے کرنا، قضیہ نمٹا دینا، فیصلہ کرنا

قِصَّہ چُکانا

کام تمام کردینا، ہلاک کر دینا

قِصَّہ چُکْنا

جھگڑا ختم ہونا ، قضیہ نمٹنا ، فیصلہ ہو جانا.

قِصَّہ دَراز ہونا

معاملے کا طول پکڑنا ، بات کا طویل ہونا ، طوالت واقع ہونا.

قِصَّہ فَیصَل ہونا

جھگڑا چُکنا ، بکھیڑا ختم ہونا ، بات کا فیصلہ ہو جانا .

قِصَّہ فَیصَل کَرْنا

جھگڑا چُکانا ، بحث ختم کرنا دینا.

قِصَّہ گَھڑ لینا

جھوٹا قصّہ بنانا، بے بنیاد کہانی بنانا

قِصَّہ گَھڑْنا

جھوٹا قصّہ بنانا، بے بنیاد کہانی بنانا

قِصَّہ ہونا

جھگڑا ہونا، فساد ہونا

قِصَّہ اِنْفِصال ہونا

جھگڑا ختم ہونا ، قضیہ طے ہونا .

قِصَّہ اِنْفِصال کَرْنا

جھگڑا ختم کرنا ، قضیہ طے کرنا.

قِصَّہ جھونا

دکھڑا رونا.

قِصَّہ جوڑْنا

داستان گھڑنا.

قِصَّہ کَہْنا

داستان سنانا ؛ طویل کہانی سنانا.

قِصہ کرنا

تکرار کرنا، جھگڑا کرنا، فساد کرنا

قِصَّہ کَھڑا ہونا

فساد برپا ہونا ، جھگڑا اُٹھنا .

قِصَّہ کَھڑا کَرْنا

جھگڑا اٹھانا ، فساد پربا کرنا .

قِصَّہ خَتْم ہونا

کہانی پوری ہونا ، جھگڑا ختم ہونا.

قِصَّہ کوتاہ ہونا

جھگڑا ختم ہونا ، قضیہ نمٹنا .

قِصَّہ کوتاہ کَرْنا

بات کو مختصر کرنا، جھگڑا ختم کرنا، قضیہ نمٹانا

قِصَّہ کوتاہ کَرو

فضول گوئی چھوڑ کر اب مطلب پر آ جاؤ

قِصَّہ لے بَیٹْھنا

بے موقع تذکرہ شروع کرنا

قِصَّہ مِٹانا

جھگڑا ختم کرنا ، جھنجھٹ دور کرنا.

قِصَّہ مول لینا

جھگڑا اپنے ذمّے لگانا ، بکھیڑے میں پڑنا.

قِصَّہ مُخْتَصَر ہونا

جگھڑا طے ہونا ، تکرار ختم ہونا ، معاملہ انجام کو پہنچنا.

قِصَّہ مُخْتَصَر کَرْنا

اختصار کے ساتھ بیان کرنا، معاملہ نمٹانا، بات ختم کرنا

قِصَّہ ناندْھنا

مصیبت یا بپتا بیان کرنا ، اپنا رونا رونا ، دکھڑا بیان کرنا ، کہانی چھیڑنا.

قِصَّہ نِکالْنا

جھگڑا پیدا کرنا ، حیلہ حوالہ کرنا.

قِصَّہ نِکَلْنا

جھگڑا پیدا ہونا ، حیلہ حوالہ ہونا.

قِصَّہ پَڑْنا

آپس میں لڑائی جھگڑا ہونا.

قِصَّہ پاک کَرْنا

قرض چُکانا، قرضہ بے باق کرنا

قِصَّہ قَطْع ہونا

جھگڑا ختم ہونا

قِصَّہ راندْھنا

دُکھڑا رونا .

قِصَّہ رَہْنا

جھگڑا رہنا ، نزاع باقی رہنا ، جھگڑا قائم رہنا.

قِصَّہ تَہ ہونا

جھگڑا ختم ہونا

قِصَّہ تَہ کَرْنا

بات ختم کرنا ، جھگڑا ختم کرنا.

قِصَّہ طَے ہونا

جھگڑا چُکنا ؛ معاملہ طے ہونا .

قِصَّہ تَمام ہونا

جان نکلنا ، مر جانا.

قِصَّہ تَمام کَرْنا

داستان ختم کرنا

قِصَّہ یَکْ سُو ہونا

معاملہ طے ہونا ، جھگڑے کا فیصلہ ہونا.

قِصَّہ یَکْ سُو کَرْنا

معاملہ طے کرنا ، جھگڑا ختم کرنا ، قضیہ نمٹانا ، پیچیدگی دور کرنا.

قِسْط اَدا ہونا

قسط دی جانا

قِسْط بَندھنا

ایک حصہ قرضہ کی ادائیگی کسی خاص وقت پر ادا کرنے کا اقرار ہونا

قِسْط باندْھنا

ادائیگی کے لیے قسط کا تعیّن کرنا، کُل کا کوئی جز کسی خاص وقت پر ادا کرنے کا اقرار کرنا، رہٹی مقرر کرنا

قِسْط ہونا

قسط بندھنا

قِسْط مُقَرَّر ہونا

ایک حصہ قرضہ کی ادائیگی کسی خاص وقت پر ادا کرنے کا اقرار ہونا

قِطار بَندھنا

صف بندھنا

قِطار جَمنا

صف بندھنا

قِوام چُسْت کَرْنا

پانی میں شکر یا گُڑ ڈال کر گاڑھا کرنا، چاشنی بنانا

قِیافَہ دیکھنا

ہاتھ پیر اور صورت وغیرہ کی بناوٹ سے اچھا یا برا شگون لینا.

قِیام ہونا

استحکام ہونا ، ثبات ہونا ، قرار ہونا.

قِیام کَرْنا

کسی مقام پر اترنا، ٹھہرنا، فروکش ہونا، سکونت اختیار کرنا، رہنا سہنا

قِیام پانا

قائم ہونا ، بننا.

قِیام پَکَڑنا

استحکام پانا ، مضبوط ہونا نیز طول پکڑنا .

قِیامَت ہونا

۴. دشوار ہونا ، کٹھن ہونا.

قِیاس دَوڑانا

فکر سے کام لینا ؛ عقل دوڑانا ؛ اندازہ لگانا.

قِیاس دَوڑْنا

قیاس دوڑانا (رک) کا لازم ؛ اندازہ لگنا.

قِیاس غَلَط ہونا

اندازہ غلط ثابت ہونا.

قِیاس جُھوٹے ہونا

اندازے غلط ثابت ہونا.

قِیاس کَرْنا

سمجھنا نیز تسلیم کرنا، ماننا

قِیاس کے گھوڑے دَوڑانا

بہت غور و خوض کرنا، کسی بات کا کھوج لگانے کے لیے ذہن پر زور ڈالنا

قِیاس کے طوطا مَینا اُڑانا

خیالی ہوائی بتیں کرنا، اندازے لگانا، عموماً نادرست اندازے لگانا، واہمہ میں مبتلا ہونا.

قِیاس لَگانا

اندازہ لگانا ، خیال کرنا.

قِیاس میں آنا

خیال میں آنا، سمجھ میں آنا

قِیاسی گَدّا لَگانا

تکّا لگانا ، لاعملی کی صورت میں خیال دوڑانا ، محض ظن و گماں سے کام لینا.

قِیاسی گھوڑے دَوڑانا

رک: قیاس کے گھوڑے دوڑانا، مخص ظن ق گمان سے کام لینا.

قَلم کرنا

۲ . (i) چھان٘ٹھا ؛ درخت یا شاخ کو کاٹنا .

قَنَاعَت کَرنا

کم یا زیادہ جو بھی حاصل ہو اس سے رضامند ہونا

قورْمَہ کَر دینا

بھرکس نکال دینا ، خوب زد و کوب کرنا.

قورْمَہ پُلاؤ اُڑانا

خوب کھایا پیا جانا ، دعوتیں کھائی جانا.

قُبُول دینا

مان لینا، اقبال کرنا، کہہ دینا، اقرار کرنا

قُبُول کَرْنا

پسند کرنا، منظور کرنا

قُبُولِ خاطِر ہونا

دل کو پسند آنا.

قُدْرَت حاصِل ہونا

پہنچ ہونا ، دسترس حاصل کرنا ، مہارت حاصل کرنا ، عبور ہونا ، قابو ہونا .

قُدْرَت ہونا

اختیار ہونا ، قابُو ہونا .

قُدْرَت کے کارْخانے ہونا

قدرت کے کرشمے یا خدا کی مصلحتیں ہونا ، خدا کی کارفرمائیوں کا اظہار ہونا ، مظاہر قدرت ہونا .

قُدْرَت پانا

قابو حاصل کرنا ؛ دسترس پانا ، مہارت حاصل کرنا .

قُدْرَت رَکْھنا

لائق ہونا، قابلیت کا حامل ہونا، استعداد رکھنا

قُدْرَتِ خالِق کا تَماشا دیکھنا

کسی قابلِ تعجب بات کے واقع ہونے کا ملاحظہ کرنا، غیب سے جو کچھ ظُہور میں آتا ہے دیکھنا

قُدْرَتِ خُدا کا تَماشا دیکھنا

کسی قابلِ تعجب بات کے واقع ہونے کا ملاحظہ کرنا، غیب سے جو کچھ ظُہور میں آتا ہے دیکھنا

قُدْری ہو جانا

خوشامد درآمد ہوجانا ، سب جتن ہوجانا ، ہر طرح کوشش کرلینا .

قُدْری کَرنا

(دہلی) کوشش کرنا ، اصرار کرنا ، دباؤ ڈالنا ؛ خوشامد درامد کرنا .

قُفْل بَنانا

تالے بنانا

قُفُل چَڑھا دینا

تالا لگانا ، تالا جڑنا .

قُفُل چَڑھانا

تالا لگانا ، تالا جڑنا .

قُفْل کا جُھوٹا ہونا

قفل کا ایسا ناقص ہونا کہ بغیر کنجی کے کھل جائے

قُفُل لَگا دینا

(كنایۃً) مكان پر قبضہ كرنا .

قُفْل لَگانا

تالا بند كرنا

قُفْل مارنا

تالا لگانا، مقفل كرنا

قُفْل میں بَنْد ہونا

قید و مقفل ہونا

قُفْلِ دَہَن ہونا

منہ بند کرنا

قُفْلِ دَہَن کُھلنا

بولنا، بات کرنا

قُفْلِ دَہَن وا کَرنا

بولنا، بات کرنا

قُفْلی ڈالْنا

(كشتی وغیرہ) قفلی كا دان٘و پیچ استعمال كرنا ۔

قُفْلی جَمانا

شربت یا دودھ وغیرہ كو ایک مخصوص ڈھكنے دار ظرف میں ڈال كر ایک خاص طریقے سے جمانا .

قُفْلی جَمْنا

دودھ وغیرہ كا قفلی میں پڑ كر برف كی وجہ سے منجمد ہونا ، سخت سردی سے منجمد ہونا .

قُفْلی كَرنا

درندوں كا دانتوں كو بند كرنا اس طرح كہ پھر نہ كھولیں ۔

قُفْلی لَگ جانا

دو چیزوں میں ایسا پیچ پڑجاتا كہ پھر چھوٹنا مشكل ہو ۔

قُفْلی لَگانا

(كُشتی وغیرہ) رک : قفلی ڈالنا ۔

قُفْلی پَڑ جانا

پتنگ لڑانے میں دو پتنگوں كی ڈور میں ایسے پیچ پڑ جانا جن كا چھوٹنا مشكل ہو .

قُفْلِیاں جَمانا

دودھ وغیرہ کو قفلی میں ڈال کر برف کے ذریعہ منجمد کرنا

قُفْلِیاں جَمنا

دودھ وغیرہ کا قفلی میں پڑ کر برف کی وجہ سے منجمد ہونا

قُفْلِیاں کھانا

سانچے میں برف کے ذریعہ جمے ہوئے دودھ کو کھانا

قُفُل بِگَڑْنا

تالا خراب ہونا ، قفل ناقص ہونا ، ناكارہ ہونا .

قُفُل چَڑْھنا

تالا لگنا .

قُفُل ڈالْنا

(بٹیر كا) دو لڑنے والے بٹیروں میں كسی ایک بٹیر كا اپنے مدِّ مقابل بٹیر كی چونچ كو اپنی چونچ میں لے كر دبا لینا ، بٹیر بازوں كی اصطلاح .

قُفُل دینا

تالا لگانا .

قُفُل جَڑ دینا

تالا لگا دینا .

قُفُل جَڑْنا

تالا لگنا .

قُفُل جُھوٹا ہونا

قفل كا ایسا ناقص ہونا كہ كنجی كے بغیر كُھل جائے

قُفُل كاٹْنا

تالے كے حلقے كو كاٹنا ، تالا توڑنا .

قُفُل كَرنا

مقفل كرنا ، تالا لگانا .

قُفُل كُنْجی میں رَكْھنا

حفاظت میں ركھنا ، كسی چیز كو مقفل كر دینا اور بہت حفاظت كرنا .

قُفُل لَگْنا

قفل لگانا (رک) كا لازم ، تالا پڑنا ، تالا بند ہونا .

قُفُل میں بَنْد كَرنا

حوالات میں بند كرنا ، قید كرنا ؛ مقفل كرنا .

قُفُل پَڑْنا

تالا لگنا ، بندش ہونا .

قُل ہو چُکنا

ختم ہو جانا

قُل ہونا

۱۔ عرس ہونا ؛ فاتحۂ سویم ہونا ، تیجا ہونا ۔

قُل كَرنا

ختم كرنا ، كام تمام كرنا ، مار ڈالنا ۔

قُل پَڑْھنا

ایصالِ ثواب كے لیے چار قُل پڑھنا ، فاتحہ خوانی كرنا ۔

قُلان چمارنا

زقند بھرنا ، جست لگانا ، چھلانگ مارنا ۔

قُلانچیں بَھرنا

چوكڑیاں بھرنا ، اُچھلنا كودنا ، زقندیں لگانا ۔

قُلانچیں لَگانا

رک : قلانچیں بھرنا ۔

قُلانچیں مارنا

رک : قلانچیں بھرنا ۔

قُلفِی جَمنا

دودھ وغیرہ كا قفلی میں پڑ كر برف كی وجہ سے منجمد ہونا، سخت سردی سے منجمد ہونا

قُلْفی كَرنا

(بٹیر بازی و مرغ بازی) پرندے كا اپنے حریف پرندے كی چون٘چ كے نیچے كاٹنا

قُلَّتَین كَرنا

(پانی كو) ناپاک كرنا، گندا كرنا، نجس كرنا، گھنگولنا، ہاتھ ڈالنا

قُلْقُل كَرنا

پیٹ سے آنتوں میں ریاح دوڑنے كی آواز آنا ؛ (مجازاً) سخت بھوک لگنا ۔

قُلُوب تازَہ ہونا

دل خوش ہونا ، دل کو فرحت ملنا .

قُلُوب تازَہ کَرْنا

دلوں کو خوش کرنا، فرحت بخشنا

قُلُوب اُلَٹ جانا

دل اُلٹ جانا ، دلوں کی حالت بدل جانا .

قُلْیا خَتْم ہونا

رک : قلیا تمام ہونا .

قُلْیا خَتْم کَرْنا

رک : قلیا تمام کرنا .

قُلْیا تَمام ہونا

کام تمام ہونا ، خاتمہ ہونا ، جان سے جانا .

قُلْیا تَمام کَرْنا

کام تمام کرنا ، خاتمہ کرنا ، مار ڈالنا .

قُمْ قُم کَرْنا

منھ ہی منھ میں بولنا، بڑبڑانا

قُرْآن بِیچ میں دینا

قرآن کی قسم کھانا .

قُرْآن دَرْمِیان دینا

قرآن مجید کا واسطہ دینا نیز قرآن کی قسم کھا کر عہد کرنا .

قُرْآن دَرْمِیان ہونا

قرآن کی قسم ہونا، قرآن مجید کو ضامن کرنا، قرآن کی قسم کھانا

قُرْآن دَرْمِیان کَرنا

کلام الٰہی کی قسم کھا کے کوئی عہد کرنا .

قُرْآن دِکھانا

آتش زدگی کے وقت قرآن کو آگ کی طرف کرنا تاکہ اسکی برکت سے آگ بجھ جائے .

قُرْآن گَرْدانْنا

قرآن مجید کو جزدان کے اندار رکھنا، قرآن کو بند کر کے رکھنا

قُرْآن ہَدیَہ کَرنا

(تعظیماً) قرآن فروخت کرنا

قُرْآن کا جامَہ پَہَن کَر آنا

سر تاپا راست بازی اور صداقت کا لباس پہننا ؛ اپنی سچائی کا اعتبار دلانے کے لیے بھرپور کوشش کرنا .

قُرْآن کا جامَہ پَہَنْنا

یقین دہانی کیلئے اعلیٰ درجے کی تدبیر کرنا

قُرْآن خَتْم ہونا

تمام قرآن پَڑھا جانا

قُرْآن خَتْم کَرْنا

۱. پورا قرآن پاک پڑھنا .

قُرْآن کی ہَوا دینا

شفا کی نیت سے بیمار کو قرآن کی ہوا دینے ہیں .

قُرْآن کی قَسَم کھانا

قرآن کو گواہ کر کے کسی بات کی قسم کھانا یا عہد کرنا .

قُرْآن میں نام نِکالنا

بچے کا نام قرآن شریف کھول کر اول حرف کے مطابق رکھنا

قُرْآن میں نام نِکَلْوانا

کسی مولود کا نام قرآن شریف دیکھ کر اسکے حرف اول کے موافق رکھنا تاکہ مبارک اور سعید ہو

قُرْآن پَر مُہر کَرنا

(کسی بات کا) عہد کرنا .

قُرْآن سَر پَر رَکْھنا

قرآن مجید کو اپنے سر رکھ کر قسم کھانا ؛ قرآن کی قسم دینا .

قُرْآن سَر پَر اُٹھانا

رک : قرآن سر پر رکھنا .

قُرْآن سے نام نِکالْنا

ایک مخصوص دعا پڑھ کے قرآن کھولنا اور صفحۂ اوّل کے پہلے حرف پر بچے کا نام رکھنا

قُرْآن شَہِید ہونا

قرآن مجید کا پھٹ جانا یا گر جانا

قُرْآن شَرِیف کا دَور

حافظ کا قرآن پاک کو اس غرض سے پڑھنا کہ بھول نہ جائے .

قُرْآن تَمام کَرْنا

قرآن کو پڑھ کر ختم کرنا

قُرْآن ٹَھنْڈا ہونا

سہواً زمین پر گر جانا .

قُرْآن ٹَھنْڈا کَرْنا

کلام اللہ کو سہواً زمین پر گرا دینا نیز قرآن شریف کے پریشان اوراق کو پاک زمین میں دفن کرنے کو بھی ٹھنڈا کرنے سے تعبیر کرتے ہیں

قُرْآن اُتارْنا

قرآن کا نازل کرنا .

قُرْآن اُتَرْنا

قرآن کا نزول ہونا .

قُرْآن اُٹھا جانا

قرآن کی قسم کھانا .

قُرْآن اُٹھا لینا

قرآن کی قسم کھانا، قرآن اٹھا کر قسم کھانا

قُرْآن اُٹھانا

قرآن شریف کو ہاتھ میں لے کر قسم کھانا

قُرْآن اُٹْھوانا

قرآن اٹھانا (رک) کا متعدی .

قُرْعَہ آنا

قرعہ اندازی میں کسی کا نام نکل آنا، کسی کے نام کی پرچی نکلنا.

قُرْعَہ مارنا

ہدف یا مثال بنانا ؛ کسی بات کا نمونہ ٹھہرانا.

قُرْعَہ نِکالنا

کسی کا نام کام کرنے یا انعام کے لیے نکالنا

قُرْعَہ پَڑنا

کسی کے نام کسی کام یا انعام کی پرچی نکلنا.

قُرْبان ہونا

سچے دل سے عاشق ہونا، بے انتہا فریفتہ ہونا

قُرْبان جانا

شیدا اور والہ ہونا

قُرْبان کَرْنا

صدقے کرنا، تصدق کرنا، نچھاور کرنا

قُرْبان کَرُوں

(کوسنا) صدقے کروں ، ذبح کروں ؛ آگ لگاؤں ، ملیامیٹ کروں ، چولھے میں دوں ، قربان کا بکرا بناؤں.

قُرْبان قُرْبان ہونا

واری واری جانا .

قُرْبان رَہْنا

ہر وقت صدقے جانا ، فدا ہونا .

قُرْبان صَدْقے ہونا

واری جانا ، بلائیں لینا.

قُرْبانی بھیجْنا

خدا کی راہ میں جانور ذبح کرنا ، جاندار کا صدقہ دینا.

قُرْبانی چَڑھانا

خدا، دیوتا یا کسی مقدس مرحوم ہستی کے حضور کوئی جانور نذر کرنا

قُرْبانی دینا

کسی کے لیے نقصان برداشت کرنا، ایثار کرنا

قُرْبانی ہونا

قربانی کرنا (رک) کا لازم ، حج یا بقرعید کے موقع پر یا عقیقے وغیرہ میں خدا کی خوشنودی کے لیے جانور ذبح کیا جانا.

قُرْبانی کَرنا

(قدیم) جان نذر کرنا ، قربان ہونا.

قُرْبانی میں دینا

(کوئی چیز) نذر کرنا ، صدقے کرنا ، بھین٘ٹ چڑھانا ، ایثار کرنا.

قُرْبِ زَن آنا

عورت کے پاس آنا، جماع کرنا

قُرْق بِٹھانا

حکم چلانا ، رعب ڈالنا ؛ مراد : روک ٹوک کرنا، بندش لگانا.

قُرْق ہونا

قرق کرنا کا لازم، ضبط ہونا (مال و جائداد وغیرہ)

قُرْق جَتانا

رک : قرق بٹھانا.

قُرْق کَرْنا

بند کرانا ، ممنوع قرار دینا (آنے جانے کے لیے).

قُرْق لے جانا

سبقت لے جانا

قُرْقی آنا

جائداد یا مال کی قرقی کا حکم لے کر پہنچنا.

قُرْقی بَرْخاسْت کَرنا

رک : قرقی اٹھا لینا

قُرْقی بھیجْنا

مال کی ضبطی کے واسطے ناظر عدالت کو بھیجنا

قُرْقی بِٹھانا

ضبطی کے مال پر کوئی محافظ مقرر کرنا، روک ٹوک کرنا، منع کرنا (گھر جانے سے)

قُرْقی ہونا

مال و اسباب ، جائدادِ منقولہ کا ضبط ہونا یا سرکاری قبضے میں آکر ڈگری دار کو دلایا جانا.

قُرْقی کَرْنا

مال و اسباب، جائداد وغیرہ سرکاری قبضے میں لینا یا ضبط کرنا

قُرْقی اُٹھا لینا

ضبطی چھوڑ دینا ، ضبطی سے واگزاشت کرنا.

قُرْق تَحْصِیل

وہ قرقی یا ڈگری جو واسطے وصولِ مالگزاری کے ہو

قُصُور آنا

کوتاہی ہونا، کمی آنا

قُصُور بَتانا

نقص بنانا، غلطی سمجھانا

قُصُور کَرْنا

کوتاہی کرنا، غلطی کرنا، خطا کرنا

قُصُور کی مُعَافِی چاہنا

خطا کی سزا نہ ملنے کے لیے منت کرنا

قُصُور مُعاف ہونا

خطا کی سزا نہ ملنا

قُصُور مُعاف کَرنا

خطا کی سزا نہ دینا

قُصُور رَکْھنا

الزام دھرنا، خطاوار ٹھہرانا

قُوَّت آزمانا

طاقت کی آزمائش کرنا

قُوَّت دینا

بڑھاوا دینا، طاقت بخشنا، زور دینا، مضبوط کرنا، حوصلہ دینا

قُوَّت ہونا

ڈھارس ہونا ، سہارا ملنا ، مدد شامل حال ہونا.

قُوَّت پَکَڑْنا

زور پکڑنا ، قوت حاصل کرنا ، طاقت و توانائی حاصل کرنا.

قُوَّتِ بازُو کے جَوہَر دِکھانا

کوئی طاقت کا کام کرنا ، جیسے : شمیشر زنی ، نیزہ بازی.

قُوَّتِ بازُو سے پَیدا کَرْنا

خود کمانا ، ذاتی طور سے کمانا.

قُوَّتِ بَشَری سے خارِج ہونا

انسان کی طاقت سے بارہ ہونا ، انسان کے اختیار میں نہ ہونا.

قُوَّت ٹُوٹ

حوصلہ ہار جانا ،ہمّت ختم ہو جانا ، کسی کام کی اہلیت و قدرت کا زائل ہونا.

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone