زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ
محفوظ شدہ الفاظ
تَوہِینِ عَدالَت
(قانون) کوئی ایسا لفظ کہہ دینا یا ایسا کام کرنا جس سے عدالت کی تحقیر پائی جاتی ہو، عدالت کی ہتک، عدالت کی بے توقیری،عدالت کی تحقیر
چِلْمَن
تیلیوں کا بنا ہوا پردہ جو عام طور پر گھروں اور گاڑیوں کے دروازوں اور دریچوں پر ڈالا جاتا ہے تا کہ باہر والوں کو اندر کی کوئی چیز نظر نہ آئے ؛ ایک طرح کی چق، چک
ثَقافَت
تہذیب، ترقی، سائستگی، آراستگی، کسی قوم یا گروہ انسانی کی تہذیب کے اعلیٰ مظاہر جو اس کے مذہب نظام اخلاق علم و ادب اور فنون میں نظر آتے ہیں
’’ادویات‘‘ سے متعلق الفاظ
’’ادویات‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
آلُو بالُو
قندق کے برابر ایک سرخ رنگ کا میوہ جو میٹھا کٹھا میٹھا ترش یا کسیلا چار قسم کا ہوتا ہے (دوا کے طور پر مستعمل ہے اورا س کا مربہ بھی ڈالا جاتا ہے).
اَرْمال
(نباتیات) خرفے کی طرح کی ایک خوشبو دار لکڑی، جس کا پودا ایک گز کا، پتے خاکی اور دبیز اور پھول کا رنگ آسمانی ہوتا ہے (دواؤں میں مستعمل)
اَرْمَنِیں
(نباتیات) ایک بستائی روئید گی جس کے پتے فراش کے سے ، ساق مربع اور آدھے ہاتھ کی ہوتی ہے (اس میں لوبیسے سے مشابہ پھلیاں لگتی ہیں جن میں لمبے سیاہ بیج ہوتے ہیں) ، جنگلی انار . (دواؤں میں مستعمل)
اَفْتِیمُون
(نباتیات) زرد رنگ کے بٹے ہوئے موٹے تاگے سے مشابہ ایک بیل جس میں جڑ اور پتے نہیں ہوتے اور وہ جس درخت پر پھیل جاتی ہے اس کی کل شاخوں کو چھپا لیتی اور خشک کر دیتی ہے، اکاس بیل ، گھاس بیل (دوا میں مستعمل).
اَفْسَنْتِین
بلند ڈنڈی اور بہت سی پتیوں کا ایک پودا جس کا پھول بابونے سے مشابہ اور جس کے درمیان اسپند کی طرح تیزبو اور کڑوے بیج ہوتے ہیں (دوا میں مستعمل)
اَنْجَرُوت
کاہو اور کاسنی کی طرح کے ایک خاردار پودے کا گوند، جو خاکستری رنگ مائل بزردی سرخ ہوتا ہے (عموماً حبش اور سوڈان میں پایا جاتا ہے، افربیون، فرقیون (مخزن الادویہ)، (انگریزی) Sarcocolla
بالَنْگُو
سیاہ رن٘گ کا چھوٹا اور قدرے لمبوترا ایک تخم جو پانی میں ڈالنے سے پھول کر لعاب دار ہو جاتا ہے (دوا اور شربت وغیرہ میں مستعمل)، باورنگ
بِس کَھپْرا
ایک روئیدگی جو زمین پر پھیلتی ہے اور اس کے پتے خوفے سے مشابہ اور قدرے چھوٹے ہوتےہیں (دواؤں میں مستعمل)
تَبْرِید
۔ (ع۔ بالفتح۔ ٹھنڈا کرنا) مونث۔ ۱۔ٹھنڈائی۔ ۲۔وہ شربت یا دلوا جو تپ کے اوّل تین دن اور مسہل کے بعد اُس کی حرارت کے انطفا کرنے اور دل کو تقویت دینے کے واسطے دی جاتی ہے۔ ٹھنڈی دوا۔ ؎
تُرْکی ٹوپی
سرخ یا عنابی رن٘گ کی ٹوپی جس کا بالائی حصہ (چندوا) نیچے کے حصے نسبۃً چھوٹا ہوتا ہے عموماً اس میں پھندنا لگا ہوتا ہے بغیر پھندنے کے بھی استعمال ہوتی ہے، بندوستان میں اس کا رواج انگریزی حکومت کے وسطی دور سے شروع ہوا جناح کیپ رائج ہونے بعد اس کا رواج کم ہو گیا تاہم ابھی یہ ٹوپی موقوف نہیں ہوئی بعض ممالک میں اب بھی رائج ہے طریوش بھی کہلاتی ہے
تَشْوِیَہ
(لفظاً) بھوننا، سین٘کنا (گوشت وغیرہ کو)، بھلبھلانا (کسی مرطوب چیز کو آگ میں)، (دوا کو گرم بھوبل میں) بھلسنا
تَکْلِیس
(دوا سازی) کسی معدنی دوا کو جلا کر چونے کی مانند بنانا ، انگ : کیلسی نیشن Calcination ، کشتہ بنانا .
تَک٘مِید
(دواؤں کی پوٹلی یا گرم پانی کی بوتل سے) سین٘کنا ، خارجی طور پر مقام درد کو گرمی پہن٘چانا ، ٹکور کرنا .
چِرْچِٹا
ایک قسم کی گھاس جس میں کوئی ایک گھاس جس میں کوئی ایک فٹ لمبی پتلی چھڑیں نکلتی ہیں ان پر چھوٹی اون٘دھی تھیلیاں ہوئی ہیں یہ اس کے پھول ہیں ان پھولوں میں چاول کے مانند چھوتے دانے یا کنگھی کے مشابہ نوکدار بیج آتے ہیں جنھیں بہت غریب لوگ کھاتے ہیں ان پھولوں میں کانٹے سے ہوتے ہیں جو کپڑوں میں چمٹتے ہیں، چٹ چٹا، چرچرا، اونگا (و مج)، خاردانہ گونہ ( دواؤں میں مستعمل) نیز بکری اونٹ وغیرہ کے لیے بطور چارہ استعمال ہونا ہے، لاط:Lycium Europaeum.
حُکْمی
(فقہ) حکم شرعی سے منسوب : وہ امور جن پر ازروئے شرع کوئی حکم ہو (ممکن ہے بظاہر وہ بات سمجھ میں نہ آئے)
خَرامَقان
(ادویہ) ایک گھاس ہے شکل اور بُو میں بالچھڑ کی طرح ہے مگر اس کا رنگ سبزی مائل ہوتا ہے مزے میں اس کے تھوڑے سی شیرینی ہوتی ہے.
زِن٘جار
تانبے کا کساؤ، جس پر سرکہ چھڑکا گیا ہو، ایک دوا جو تان٘بے کے کساؤ سے تیّار کی جاتی ہے یہ ایک قسم کا زہر ہے جس سے مرہم بنایا جاتا ہے، نِیلا تھوتھا، لوہے وغیرہ کا میل، زن٘گ، ہرا، سبز
مُجَمِّد
جما دینے والا ؛ (طب) جما دینے والی (دوا) ، وہ دوا جو اپنی برودت اور قوت قبض سے اخلاطِ رقیقہء سائلہ کو منجمد اور بستہ کر دے
مُخَدِّر
طب: سن کر دینے والی، بے حس و حرکت کر دینے والی، نیند لانے والی، خواب آور (دوا وغیرہ) بدن کو سست اور سن کرنے والی چیز، بے ہوش کر دینے والی دوا وغیر، سُلایا ہوا، سست اور سن ہوا بدن
مُرَخّی
(طب) وہ (دوا) جو اپنی قوت حرارت و رطوبت سے جلد کو نرم اور مسامات کو فراخ کر دے تاکہ فضولات آسانی سے خارج ہو سکیں (جیسے گرم پانی اور بزرکتاں وغیرہ)
مَوِیزَج
ایک قسم کی سیاہ معدنی گولی جو مصر میں ہوتی ہے سمندروں اور پہاڑوں سے نکلتی اور بحری و کوہی کہلاتی ہے ، مویزک (دواء ًمستعمل) ۔
مَٹّھا
۔(ھ۔بروزن دوا)۱۔۱مذکر۔پتلا دہی جو مسکہ نکل جانے کے بعد بچ رہتاہے۔۲۔(بتشدید دوم)صفت مذکر۔ ۔۱۔سست۔ڈھیلا۔وہ گھوڑا جو چلتے میں سست ہو۔اور تیزرفتار نہ ہو۔۲۔غبی ۔گندذہن موٹی سمجھ کا۔(بنات النعش) سونے سے انسان کا ہل اور غبی اور مٹھا اور کند ہوجاتاہے ۔۳۔کند دھار
نوشادَر
سفید نمک، (طبیعیات) المونیم اور کلورین سے مرکب ایک ہاضم کھٹا مادہ (دواء مستعمل)، نوشادر پیکانی
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔