زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ
محفوظ شدہ الفاظ
تَوہِینِ عَدالَت
(قانون) کوئی ایسا لفظ کہہ دینا یا ایسا کام کرنا جس سے عدالت کی تحقیر پائی جاتی ہو، عدالت کی ہتک، عدالت کی بے توقیری،عدالت کی تحقیر
چِلْمَن
تیلیوں کا بنا ہوا پردہ جو عام طور پر گھروں اور گاڑیوں کے دروازوں اور دریچوں پر ڈالا جاتا ہے تا کہ باہر والوں کو اندر کی کوئی چیز نظر نہ آئے ؛ ایک طرح کی چق، چک
ثَقافَت
تہذیب، ترقی، سائستگی، آراستگی، کسی قوم یا گروہ انسانی کی تہذیب کے اعلیٰ مظاہر جو اس کے مذہب نظام اخلاق علم و ادب اور فنون میں نظر آتے ہیں
’’قمار بازی‘‘ سے متعلق الفاظ
’’قمار بازی‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
اِلّی
(جوا ) لڑکوں کا ایک کھیل جس میں کچھ کوڑیاں لے کر تین یا چار لڑ کے ایک دائرے میں پھینکتے ہیں (ایک لڑکا پھینکتا ہے باقی لڑ کے اپنی مٹھی میں ہار جیت والی رقم مخفی رکھتے ہیں جو پھینکنے والا جیتتا ہے اسے وہ رقم مل جاتی ہے )
بان٘گ
۲. اذان، مسجد میں نماز کا وقت آنے پر اعلان کے خاص عربی کلمات (جواللہ اکبر سے شروعہوکر لاالہ الاللہ، پر ختم ہوتے ہیں)
پو
(پچیسی) دان٘وں کے عدد جس میں گوٹ چوسر پر کھیلنے کو رکھی جائے - (یعنی سات کوڑیوں کے چت یا پٹ گرنے کی مقررہ تعداد پر پو ہوتی اور گوٹ بٹھائی جاتی ہے) .
توڑُو
(قمار بازی) پیشہ ور قمار بازوں کی وہ قسم جو اچھی پوشاک اور زیور سے ملبوس ہو کر دولت مند و ساہوکار بن جاتا ہے اور بنظر فریب دہی اپنے دوسرے ہمراہی کے ساتھ جوا کھیلتا اور اپنی حقارت جتلاتا ہے
توڑُو
(قمار بازی) پیشہ ور قمار بازوں کی وہ قسم جو اچھی پوشاک اور زیور سے ملبوس ہو کر دولت مند و ساہوکار بن جاتا ہے اور بنظر فریب دہی اپنے دوسرے ہمراہی کے ساتھ جوا کھیلتا اور اپنی حقارت جتلاتا ہے
جَوابی
سوز خوانوں میں وہ شخص جو مرثیے کا پہلا مصرع پر بند کے تمام ہونے پر دہرانے ، اعادہ کرنے یا دہرانے والا شخص ، ہم نوا
چَھکْڑی
(قمار بازی) چوسر کا ایک دان٘و ، پان٘سوں میں دو دو صفر آنا ، چوپڑ کھیل کا ایک دان٘و؛ وہ چھ گھوڑے جو ایک ساتھ گاڑی میں جتے ہوں
چَھکّا
(آتش بازی) ایک آتش بازی کا نام جو موٹے مضبوط بان٘سوں کی لمبی لمبی پوریوں پر تان٘ت لپیٹ کر اوپر سے جھلی چڑھا اور اندر خوب ٹھون٘س ٹھون٘س کر بارود بھر کر بنائی جاتی ہے.
رَوشْنی
شعاع افگن توانائی کی ایک قِسم جو ہماری آن٘کھوں پر اثر انداز ہوتی ہے یہ عموماً کسی بہت گرم چیز سے پیدا ہوتی ہے، حالان٘کہ کُچھ حالات کے تحت ٹھنڈے اجسام مثلاً چمکدار مچھلیاں اور سماروغ وغیرہ سے بھی روشنی پیدا ہوتی ہے
زیوَر
آرائش کا ذریعہ یا سبب، زیب و زِینت کا باعث، بناؤ سِن٘گھار کا ذریعہ یا سامان، شان بڑھانے والی شے
سَن٘گْلی
(جواہرات) مروارید ، جوہری حضرات کی مرتب کردہ اقسام کے مُطابق ایک قِسم جو غالباً سنگل دِیپ یعنی سری لنکا میں دستیاب ہے ، مشرقی موتی.
لَبَّیک
۔ (ع۔ لفظی معنی۔ تیری فرماں برداری کو حاضر ہوں۔ عرب میں پکارنے کے جواب میں اُس جگہ بولتے ہیں جو ماں اردو میں ’’جی‘‘ مستعمل ہے)۔ جلال نے مذکر لکھا ہے۔ زبانوں پر تانیث ہی کے ساتھ ہے۔ ۱۔حاجی مقام عرفات میں بار بار یہ کلمہ کہتے ہیں۔ ۲۔نقیب بھی لبیک کہتے ہیں۔ ؎ ۳۔ دل و جان سے حاضر ہونے کیجگہ۔ ؎
مَگھم رہنا
(قمار بازی) ہار جیت کچھ نہ ہونے کی وجہ سے برابر سرابر رہنا ، نہ ہارنا نہ جیتنا ، گھر کے گھر رہنا ، عزت بنی رہنا .
مُنافِس
مقابلہ یا مسابقت کرنے والا ؛ (قمار بازی) ا یّام جاہلیت میں عرب دس تیروں سے جو قمار بازی کیا کرتے تھے ، اس کے ساتویں تیر کا نام ۔
موڑُو
(قمار بازی) وہ شخص جو کسی سادہ لوح لالچی اور دولت مند کو تلاش کر کے جوئے کے لیے اپنے ساتھیوں کو اطلاع دیتا ہے ۔
نِیْل کَنٹھ
فاختہ کے برابر کوے کی قبیل کا ایک خوش رنگ پرندہ جس کی گردن پر نیلی دھاری ہوتی ہے، سبزک (لاط : Coraciac Indica)
ٹھوکَر
۔(ھ) مونث۔ ۱۔وہ ضرب جو پاؤں میں سنگِ راہ وغیرہ سے لگے یا قصداً پُشتِ پا نوکِ پا سے کسی چیز کو ماریں۔ پاؤں کی ضرب۔ ۲۔گھوڑے کی ٹھوکر ۔۳۔لات۔ لکد۔ ۴۔(عیّاش) ٹھیس۔ ٹکّر۔ ۵۔صدمہ۔ ضرب۔ دھکّا۔ ۶۔ضرر۔ نقصان۔ ۷۔(کہار) روڑہ۔ سنگِ راہ۔ وہ پتھّر جو سڑک میں اُبھرا ہوا ہو۔ خراب سڑک۔ ۸۔جوٗتا۔ پاپوش۔ ۹۔ناز سے معشوق کا قدم مارنا۔ ۱۔۰ناچنے والے کا ناچنے میں قدم مارنا۔ ۱۱۔پایہ دار پہل جس میں تابوٗت رکھتے ہیں۔ (کنایۃً) خرابی۔ تباہی۔
ٹَھٹیرے مارْنا
جاہل عورتوں کا خیال ہے کہ من٘گل کے دن ٹھٹیرے (جوار یا باجرے کی چھڑی) کی مار سے آدمی دبلا ہو جاتا ہے
ڈورا
(پٹواگری) زیور میں ڈالا ہوا ریشمی یا سُوتی تاگے کا ہند جس کی وجه سے زیور گلے میں یا کلائی میں پہنا جا سکے.
کِیُوں نَہِیں
۔۱۔کلام منفی کے جواب میں آتا ہے جس میں استفہام ہو۔ خدا نے ارواح سے فرمایا کیا میں تمھارا پروردگار نہیں ہوں۔ اُنھوںنے جواب دیا کیوں نہیں۔ یعنی کیوں نہیں سے خدا کے پروردگار نہ ہونے سے انکار یعنی پروردگار ہونے کا اقرار کیاگیا ہے۔ ۲۔ یہلفظ عام طورپر بھی استفہام کے جواب میں آتاہے خواہ کلام منفی ہو یا مثبت۔ کیا تم سیر کو نہیں چلوگے؟ جواب کیوں نہیں۔ آپ بھی چلئے گا؟ (جواب کیوں نہیں۔ ۳۔ سوال کی حالت میں لہجہ کا فرق ہوجاتا ہے تو کیوں پر زور دے کر بولتے ہیں۔ اس صور میں ضرور۔ بالضرور کے معانی دیتا ہے۔
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔