زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ
محفوظ شدہ الفاظ
چَمَنِسْتان
ایسا باغ جہاں پھول کثرت سے ہوں، ایسی جگہ جہاں دور تک پھول ہی پھول اور سبزہ سبزہ نظر آئے، گلزار، گلستان، باغ، پھولوں کا قطعہ، سبز کھیت
مَزدُور
اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش
’’جراحی‘‘ سے متعلق الفاظ
’’جراحی‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
اَڈِیَتْھ
(جراحی) رگوں یا نسوں میں پیدا ہونے والا ایک زہریلا پھوڑا جس کی سبزو سرخ رگیں کیکڑے کی ٹانگوں سے مشابہ ہوتی ہیں ، سرطان ، راج پھوڑا ، کینسر
اَڈِیْٹھ
رگوں یا نسوں میں پیدا ہونے والا ایک زہریلا پھوڑا جس کی سبز و سرخ رگیں کیکڑے کی ٹانگوں سے مشابہ ہوتی ہیں
پَچْھنا
(جرّاحی) کسی جلدی مرض کی وجہ سے خون نکالنے کے لیے جلد پر نشتر سے کچو کے دینے کا عمل ، اس عمل میں پہلے متاثرہ جگہ پر سین٘گی سے کھین٘چ کر کھال کو ابھارا جاتا ہے پھر اس کو نشتر سے کچوک کر دوبارہ سین٘گی سے خون کھین٘چا جاتا ہے.
پُلْٹِس
(جراحی) پھوڑے کا مواد خارج کرنے یا تحلیل ہونےکو السی (وغیرہ) یا کسی اور شے کا لیئی کی طرح بنایا ہوا لیپ
پِیوگی
(جراحی) کنٹھ کے اندر لگے ہوئے شلیہ (پتھر کن٘کر) معلوم کرنے کے واسطے ۱۰ اُن٘گل لمبا اور پانج پانج انگل پر دھی والی ناڑی اوزار پیوگی ہوتا ہے
تَبْدِیلیِ دِل
روح ، نفس یا باطن کی تبدیلی . (English Urdu Dictionary of Christian Terminology , ۱۲۷)
جافِیَہ
دماغ یعنی بھیجے پر کی غلیظ و بیز جھلی، دماغ کا موٹا اور سخت پردہ، جو کھوپڑی کی ہڈی سے اندر کی جانب ملا رہتا ہے اور اپنے اور ام رقیق کے درمیان جوف یعنی فضاء بناتا ہے
شِرِنگی
(جر٘احی) ایک الہ جس کا منہ تین انگل اور لمبائی اٹھارہ انگل کے برابر ہوتی ہے اور جو خون پیشاب خراب دودھ وغیرہ نکالنے کے کام آتا ہے اس کے آدھے حصے میں سرسوں کے دانے کے برابر سوراخ ہوتا ہے اور اس کا آدھا حصہ عورت کے پِستانوں کے آدھے حصہ کے مانند ہوا ہے .
قَرَنْطِینَہ
وہ زمانہ اور جگہ جب مسافروں یا ایسے جہازوں کو جن پر کوئی وبا پھیل گئی ہو یا پھیلنے کا اندیشہ ہو یا بیماروں کو جبراً سب سے علیحدہ رکھا جائے تا کہ وبا پھیلنے نہ پائے ، قیدِ طبّی.
مِشْعَب
(جراحی) سوراخ کرنے کا آلہ جو ایک فولادی چھڑی کابنا ہوتا ہے، اس چھڑی کے ایک سرے پر نوک دار پیچ ہوتا ہے اور دو سرے سرے پر عرضی دستہ ، دستی برما ۔
مِعدَہ شِگافی
(جراحی) ایک جراحی عمل جس میں معدے میں ایک شگاف دے کر کسی خارجی جسم کو نکالا جاتا ہے اور پھر اسے فورا ً بند کر دیا جاتا ہے (Gastrotomy) ۔
وَرَقْچَہ
(لفظاً) چھوٹا ورق ، باریک پترا ؛ (جراحی) پتے جیسی جلد یا جھلی کی باریک تہ نیز ایک پتلا جھلی نما نسیج (انگ : Lamella) ۔
کانٹا
سوئی کی طرح چُبھنے والا نوک دار تنکا جو بعض نباتات (جیسے گلاب اور کیکر وغیرہ) میں پیدا ہوتا ہے ، خار ، سولی ، کنڈا .
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔