زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ
محفوظ شدہ الفاظ
تَوہِینِ عَدالَت
(قانون) کوئی ایسا لفظ کہہ دینا یا ایسا کام کرنا جس سے عدالت کی تحقیر پائی جاتی ہو، عدالت کی ہتک، عدالت کی بے توقیری،عدالت کی تحقیر
چِلْمَن
تیلیوں کا بنا ہوا پردہ جو عام طور پر گھروں اور گاڑیوں کے دروازوں اور دریچوں پر ڈالا جاتا ہے تا کہ باہر والوں کو اندر کی کوئی چیز نظر نہ آئے ؛ ایک طرح کی چق، چک
ثَقافَت
تہذیب، ترقی، سائستگی، آراستگی، کسی قوم یا گروہ انسانی کی تہذیب کے اعلیٰ مظاہر جو اس کے مذہب نظام اخلاق علم و ادب اور فنون میں نظر آتے ہیں
’’پھول‘‘ سے متعلق الفاظ
’’پھول‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
اِنْدْرایَن
زرد پتوں کی خود رو بیل جو برسات میں اگتی اور اکثر بیس ہاتھ تک بڑھ جاتی ہے (پھول اور اس کا نارنگی جیسا پھل سب تلخ ہوتے ہیں) ، (لاطینی) Cusumis Colocynthis
بَراُنُوث
وہ پھول جس کا عرشہ بہت نمو پا کر بیض خانے کو مکمل طور پر گھیر لیتا ہے . (جیسے کدو لوکی شکر قند وغیرہ کے پھول) .
پھُلروا
۔(عو) صفت۔ پھول کے مانند۔ نازک۔ خوبصورت۔ (فقرہ) میرے ننھّے ننھّے پھلروا سے بھائی کِ کس کی ٹھوکریں کھائیں گے۔
حَمائِل
۔(ع) مونث۔ ۱۔گلے میں ترچھا پرتلا ڈالنا۔ دوال شمشیر۔ پرتلا۔ گلے میں ڈالنے کی چیز۔ ۲۔چھوٹی تقطیع کا قرآن شریف جسے گلے میں ڈال سکیں۔ ۳(اردو) عورتوں کے گلے میں پہننے کا ایک زیور۔ ۴۔صفت۔ گلے میں پڑیہوئی۔ ؎
ٹَٹّی
۔(ھ) مونث۔ ۱۔بانس یا سرکنڈوں وغیرہ کا بندھا ہوا چھوٹا ٹٹّا۔ ۲۔آڑ۔ناوٹ۔ پردہ۔ حجاب۔ ؎ ۳۔ (ہندو) پاخانہ۔ جائے ضرور۔ ۴۔آرائش جو بیاہ شادیوں میں تختِ رواں پر لے جاتے ہیں۔ ۵۔وہ چھت یا چوبی چار دیواری جس پر انگور کی بیل چڑھاتے ہیں۔ ۶۔شکار کھیلنے کی آڑ جو شکاری لوگ اپنے ساتھ رکھتے ہیں۔ ۷۔بانس کا ٹھاٹھر جس پر چراغ رکھ کر روشنی کرتے ہیں۔ ۸۔خس کی ٹٹی۔ ۹۔آتش بازی کی دیوار جو بانس کی کھچیوں سے بناتے اور موقع موقع سے آتش بازی نصب کردیتے ہیں۔ ۱۰۔باغ کے کنارے یا چمن کے کنارے مہندی وغیرہ کے درخت جو بغرض حجاب لگا دیتے ہیں۔ ۱۱۔(کنایۃً) لانبی ڈاڑھی۔
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔