زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ
محفوظ شدہ الفاظ
تَوہِینِ عَدالَت
(قانون) کوئی ایسا لفظ کہہ دینا یا ایسا کام کرنا جس سے عدالت کی تحقیر پائی جاتی ہو، عدالت کی ہتک، عدالت کی بے توقیری،عدالت کی تحقیر
چِلْمَن
تیلیوں کا بنا ہوا پردہ جو عام طور پر گھروں اور گاڑیوں کے دروازوں اور دریچوں پر ڈالا جاتا ہے تا کہ باہر والوں کو اندر کی کوئی چیز نظر نہ آئے ؛ ایک طرح کی چق، چک
ثَقافَت
تہذیب، ترقی، سائستگی، آراستگی، کسی قوم یا گروہ انسانی کی تہذیب کے اعلیٰ مظاہر جو اس کے مذہب نظام اخلاق علم و ادب اور فنون میں نظر آتے ہیں
’’سالوتری‘‘ سے متعلق الفاظ
’’سالوتری‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
باگ
اختیار، سیاہ وسفید کا اختیار، نظم و نسق، اختیار کا سر، رشتہ، اختیار کے استعمال پر قابو (اضافت تشبیہی کے طور پر)
پُشْتَک
(سالوتری) گھوڑے کی سُم کے اوپر سے گامچی تک پچھلے پیروں کا ورم ، بالفاظ دیگر سم کے اوپر جہاں سے بال جمتے ہیں وہاں سے اوپر تک پچھلے پیروں کا پھول جانا (یہ عارضہ اگلے پیروں میں ہو تو اسے چکاول کہتے ہیں).
رَسا
زمین ؛ پاتال ؛ زبان ، جیبھ ؛ ایک خیالی دریا جس کے بارے میں فرض کیا گیا ہے کہ وہ زمین اور فضا کے گرد بہتا ہے ؛ انگور کی بیل ، انگور.
سَلاوَرَت
(سالوتری) گھوڑے کی بھونری جو پُشت کے اوپر زین کے نیچے ہوتی ہے یہ منحوس خیال کی جاتی ہے کیونکہ ایسے گھوڑے کا مالک غم میں مبتلا رہتا ہے ۔
سُم پَھٹا
(سالوتری) مویشیوں کی سُم کی بیماری جس میں سم پھٹ جاتے ہیں اور جان٘ور چلنے پھرنے سے معذور ہو جاتا ہے .
سُن٘کا
مویشی اور گھوڑے کے پھیپڑے کی بیماری جس میں اس کا سِینہ جکڑ جاتا ہے اور سان٘س لینے میں ہان٘پتا ہے، ساڑا
سَہادَرِت
(سالوتر) گھوڑے کی ایک منحوس بھون٘ری کا نام جو اس کے خصیے پر ہوتی ہے اس بھون٘ری والے گھوڑے کا مالک سدا لاولد رہتا ہے .
قَین٘چی
(معماری) پاڑ کی کھڑی لکڑی کا جھوک روکنے اور سہارنے والی ترچھی بندھی ہوئی لکڑی ؛ آڑ ؛ اڑنگا یا وہ آڑی لکڑیاں جن پر کھپریل کا ٹھاٹر رکھتے ہیں . تھڑ.
گانا
۔دیکھو اپنی سی گانا۳۔سراہنا۔ تعریف کرنا۔ جیسے جس کا کھاتے ہیں اس کا گاتے ہیں۴۔اپنے مطلب کی بات کہنا۔ دیکھو اپنی اپنی گانا۵۔مذکر۔ راگ۔نغمہ۔
مُونجھ
(سالوتری) گھوڑے نیز گائے بھینس کی آنکھ کے نیچے کا غدود نما ورم جو دفعۃ ً پھوٹ جاتا ہے اور اس میں سے کالا کالا خون نکلنے لگتا ہے
مُکھ بَند
(سالوتری) گھوڑے کا ایک مرض، جس میں نیچے اور اوپر کے دونوں جبڑے سخت ہوکر بیٹھ جاتے اور منھ سے لعاب جاری رہتا ہے، دہن بستگی
نابھاوَرَت
(سالوتری) وہ بھونری جو گھوڑے کے زیر ناف ہوتی ہے اور مالک کے لیے سخت منحوس خیال کی جاتی ہے ۔
نانَک
(ھ) مذکر۔ ایک مشہور خدا پرست درویش، کامل کا نام جو سکھوں کے فرقے کے بانی بابر بادشاہ کے عہد میں گزرے ہیں
کانا
جس کی ایک آن٘کھ جاتی رہی ہو یا اس میں ٹینٹ ہو ، یک چشم ، کان٘ڑا ، کسی بیماری کے سبب ایک آنکھ سے محروم ہوجانا .
کُپَّک
(سلوتری) گھوڑے، گدھے اور دیگر مویشیوں کے گلے کی بیماری، ایک قسم کا وبائی زکام، جس میں گلے کی رگیں اور غدود پھول جاتے اور حلق بند ہوجاتا ہے
کَنٹھ
۔(ھ) مذکر گلے کی وہ ہڈّی جو مرد کے بالغ ہونے پر اُبھر آتی ہے اور اُس سے آواز میں کسی قدر بھاری پن ہوجاتا ہے۔ ؎ ۲۔ کنٹھا کا مخفّف۔ جیسے نیل کنٹھ وہ پرند جس کے گلے میں نیلا طوق ہوتا ہے۔
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔