زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ
محفوظ شدہ الفاظ
تَوہِینِ عَدالَت
(قانون) کوئی ایسا لفظ کہہ دینا یا ایسا کام کرنا جس سے عدالت کی تحقیر پائی جاتی ہو، عدالت کی ہتک، عدالت کی بے توقیری،عدالت کی تحقیر
چِلْمَن
تیلیوں کا بنا ہوا پردہ جو عام طور پر گھروں اور گاڑیوں کے دروازوں اور دریچوں پر ڈالا جاتا ہے تا کہ باہر والوں کو اندر کی کوئی چیز نظر نہ آئے ؛ ایک طرح کی چق، چک
ثَقافَت
تہذیب، ترقی، سائستگی، آراستگی، کسی قوم یا گروہ انسانی کی تہذیب کے اعلیٰ مظاہر جو اس کے مذہب نظام اخلاق علم و ادب اور فنون میں نظر آتے ہیں
’’تعمیر‘‘ سے متعلق الفاظ
’’تعمیر‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
آٹْکی
(تعمیر) تعمیر مسالے کے کسی وزنی عدد کو بیلن پر دکھیل کر لے جانے کا اوسط درجے کا چار پانچ فٹ لمبا بَلّی کا ٹکڑا جس کو اٹکا کر بھاری عدد کو آگے سرکایا جائے.
اِحْکام
(لفظاً) مضبوط کرنا ، (تعمیرات) وہ ستون وغیرہ جو عمارت کے کسی حصے کو مستحکم اور مضبوط کرنے کے لیے بنایا جائے۔
اَنْجُم جالی
تعمیر: پتھر لکڑی وغیرہ میں تارے کی وضع کی چھ کونی بنی ہوئی جالی (مثلث متساوی الاضلاع کی شکل کو مختلف پہلووں سے جما کر طرح طرح کی خوش وضع اور خوشنما نمونوں کی جالیاں پتھر میں تراشی جاتی ہیں جس کی نقل دوسرے کاری گروں نے بھی اپنے اپنے کاموں میں کی ہے
اَین٘ٹھ
(فن تعمیر) گیلا ہونے کی حالت میں کٹے ہوئے تختے، کڑی یا شہتیر کی سطح کا بل یا خم جو عموماً ناہموار جگہ میں رکھنے سے پیدا ہوجاتا ہے
بجھاوَٹ
(تعمیر) دو تختوں کے درمیان درزبند جوڑ، یعنی ایسا جوڑ، جس کے دونوں حصوں میں باہمی گرفت کے لئے پکڑ بنی ہوئی ہو تاکہ وہ آپس میں پیوست ہوجائیں
پاکھا
چوگوشیا ٹوپی کی باڑ کے اوپرکے حصے کا کوئی ایک رخ ؛ دو پلڑی ٹوپی یا کنٹوپ کا کوئی ایک پلہ جو کانوں کو ڈھان٘کے رکھتا ہے.
پایَہ
۔ (ف۱۔ قدر۔ منزلت۔ درجہ۔ رُتبہ ۲۔عمارت کی بنیاد ۳۔ زینہ۔ سیڑھی ۴۔ پاؤں۔ مذکر ۱۔قدر۔ مرتبہ۔ درجہ۔ (فقرہ) شعرو سخن میں میر صاحب کا پایہ بہت بلند ہے ۲۔(ستون (اٹھانا چُننا کے ساتھ) ۳۔ میز۔ کرسی۔ پلنگ۔ تحت وغیرہ کا وہ ڈنڈا جس پر وہ قائم رہے۔ (فقرہ) چھپرکھٹ کا ایک پایہ ٹوٹ گیا۔
پَٹکا
(تعمیرات) این٘ٹ گارے کی چُنائی کے چند ردّوں کے درمیان ریختے کا ردا جو چنائی کی مضبوطی کے لیے چند ردوں کے بعد لگایا جاتا ہے
پیش چادر
(تعمیرات) پیش چادر (apron) سیسے کی چادر کا ایک ٹکڑا ہوتا ہے جس کا بالائی سرا سانْد میں موڑ کر بٹھا دیا جاتا ہے اور بقیہ حصہ موڑ کر بن آڑ یا پرنالے کے عمودی جزو پر لٹکتا ہوا چھوڑ دیا جاتا ہے
تاگْڑی
(تاگوں وغیرہ) کا بٹا ہوا ڈورا جو بندو یا گن٘وار یا ان کے بچے لن٘گوٹی اٹکانے کے لئے ناف سے نیچے بان٘دھتے ہیں.
توڑا
(تعمیرات) چھچے کی چھاؤں کو سہارنے یا اٹھائے رکھنے والا مثلثی شکل کا بنا ہوا پتھر جو منقش، سادہ، چھوٹا اور بڑا ہر قسم کا ہوتا ہے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔