یاد آنا
خیال آنا، ذہن میں آنا، بھولی ہوئی چیز یاد آنا، کسی بات کا خیال ہونا
یاد بَد لینا
بھولی ہوئی چیز کی نسبت شرط لگانا، یاد فراموش کی نسبت شرط لگانا
یاد بدنا
بھولی ہوئی چیز کی نسبت شرط لگانا، یاد فراموش کی نسبت شرط لگانا
یاد بُھلانا
یاد بھولنا کا متعدی، فراموش کرنا، بھول جانا
یاد بُھولنا
دھیان نہ رہنا ، خیال ننا ، تصور جاتا رہنا ، ذہن سے فراموش ہوجانا
یاد دُھندلانا
خیال کا ہلکا ہو جانا ، ُّ تصور یا دھیان کا ماند پڑ جانا
یاد دِلانا
بھولی ہوئی بات کو یاد کرانا، کسی بات کے لیے دوسری دفعہ کہنا یا لکھنا، خیال کو تازہ رکھنا، آگاہ کرنا، جتانا
یاد ہاتھ لَگنا
ذہن میں آنا، خیال میں آنا، خیال گزرنا، کوئی بھولی بسری بات کا ذہن میں آ جانا
یاد ہونا
حفظ ہونا، ازبر ہونا، معلوم ہونا، بھول نہ جانا
یاد کرنا
، خیال میں لانا ، بھولی ہوئی بات کو حافظے میں لانا گزرے ہوئے واقعات یا لوگوں کا خیال دل میں لانا
یاد لَگْنا
یاد آنا، کسی کا ہر وقت دھیان رہنا، کسی کا ہر وقت تذکرہ ہونا
یاد مارنا
کسی چیز بات یا شخص کے خیال کا دل کو بے چین کرنا، بہت یاد کرنا
یاد مَنانا
کسی خاص بات یا واقعے یا شخصیت کو یاد کرنے کے لیے کوئی عمل کرنا، کسی کی کوئی رسم انجام دینا یا جلسہ وغیرہ کرنا
یاد میں ہونا
(اس موقع پر کہتے ہیں جہاں یہ کہنا ہو کہ آپ کو بلایا ہے) کسی کی یاد میں محو ہونا
یاد پَڑانا
یاد آنا، ذہن میں آنا، خیال میں آنا، یاد گزرنا
یاد رَہنا
دھیان رہنا، خیال رہنا، دل سے نہ بھولنا، فراموش نہ کرنا، حافظے میں رہنا، ذہن میں رہنا، دل سے محو اور فراموش نہ ہونا، بھول میں نہ پڑنا
یاد رَکھنا
فراموش نہ کرنا، بھول نہ جانا، حافظے میں رکھنا، دل سے محو اور سہو نہ کرنا
یاد سَتانا
کسی چیز بات یا شخص کا دھیان اور خیال شدت سے آنا، کسی کی یاد پر بے کل اور بے چین ہو جانا، کسی چیز یا شخص کے بار بار خیال سے دل بے چین ہونا، کسی چیز کی کمی محسوس ہونا
یاد سے اُتَرنا
دل سے محو ہو جانا ، دھیان سے نکل جانا ، خیال سے مٹ جانا، بھول جانا
یاد تَڑپانا
کسی کا بہت یاد آنا ، کسی جگہ چیز ، شخص یا بات کا شدت سے ذہن میں آنا ۔
یاد تازَہ ہونا
بھولی ہوئی چیز کا ایک دم سے خیال آجانا، گزری ہوئی بات کا ذہن میں آجانا، کسی بھولی ہوئی بات کو یاد کرنا، کسی چیز کا ذہن سے نہ نکلنا
یاد تازَہ کَرنا
گزری ہوئی باتوں کو خیال یا دھیان میں پھر سے لانا، پرانی باتیں یاد کرنا
یاد اُٹھنا
خیال نہ رہنا ، دھیان نہ رہنا ، توجہ جاتی رہنا
یادداشت کھونا
حافظہ جاتا رہنا ، پچھلی باتیں بھول جانا ، کچھ یاد نہ رہنا ۔
یادیں تازَہ ہونا
(کسی بات یا واقعے کے دوبارہ ہونے کی وجہ سے) پرانی باتیں یاد آ جانا، یاد تازہ ہونا
یادیں تازَہ کَرْنا
رک : یاد تازہ کرنا ؛ کسی اچھی بات یا روایت کو زندہ کرنا ، کسی تاریخی یا پرانی یا عمل کو دوبارہ کرنا جس سے پچھلے واقعات یاد آ جائیں نیز پرانی باتیں دہرانا ، پرانی باتوں کا تذکرہ کرنا .
یادْگار بَننا
یادگار بنانا (رک) کا لازم ، کسی خاص واقعے کی یاد میں عمارت تعمیر ہونا
یادْگار چھوڑْنا
کسی چیز یا شخص کا ایسی چیزیں چھوڑ جانا جس کو دیکھ کر زمانہ اس چیز یا شخص کو یاد رکھے
یادْگار ہو جانا
بے مثل ہو جانا، یاد رہ جانا، دل اور خیال سے محو نہ ہونا، دھیان میں رہ جانا
یادْگار مَنانا
کسی خاص واقعے، کام یا خدمت کی نسبت سے کسی کو یاد کرنا، کسی چیز کی اہمیت اور افادیت کے پیش نظر اس کا بطور خاص تذکرہ کرنا یا تقریب منانا
یادْگار قائم ہونا
کوئی عمارت یا ادارہ وغیرہ نشانی یا یاد تازہ رکھنے کے لیے تعمیر ہونا، یادگار بننا
یادْگار قائِم کَرْنا
کوئی عمارت یا ادارہ وغیرہ نشانی یا یاد تازہ رکھنے کے لیے تعمیر کرنا، یادگار بنانا
یاہُو بولْنا
اللہ ہو کا نعرہ لگانا، خدا کی یاد کا نعرہ لگانا
یار بَنانا
یار بننا (رک) کا متعدی ، دوست بنانا ، یارانہ گانٹھنا اپنے مطلب کا کرلینا ، ڈھب پر لانا
یار کَرْنا
دوست بنانا، یار بنانا، کسی کو اپنے ڈھب پرلانا، موافق بنانا
یار لوگ
دوست احباب، ملنے والے، آشنا
یار رَہْنا
دوست ہونا ، ساتھی ہونا ، دوستی اور رفاقت کا رشتہ نبھانا
یاری بَدنا
دوستانہ کعنا ، دوستی پکا عہد و پیمان کرنا
یاری چُھوٹْنا
دوستی منقطع ہوجانا، دوستی باقی نہ رہنا، پیار اور محبت ختم ہوجانا
یاری دینا
۔مدد دینا۔ دستگیری کرنا۔ نصیبا یاری دے تو سب کچھ ہو۔
یاری ہونا
یارانہ ہونا، دوستی ہونا، پیار اور اخلاص ہونا، آشنائی ہونا، دوستانہ ہونا، میل ملاپ ہونا
یاری جَتانا
بار بار دوستی کلا اظہار کرنا، آشنائی، اخلاص اور ربط و ضبط کا منھ سے بار بار تذکرہ کرنا
یاری جوڑْنا
دوستانہ کرنا، باہم دوستی کرنا، باہم آشنائی اور یارانہ گانٹھنا، ہم دم وہم راز بننا، محبت کرنا
یاری کَٹ کَرنا
بچوں کا باہمن ایک دوسرے سے دوستی کرنا : رک یاری کٹ کرنا
یاری لَگانا
دوستی کرنا، محبت کرنا، تعلق یا شناسائی پیدا کرنا
یاری لَگْنا
دوستی یا محبت ہو جانا، تعلق اور آشنائی پیدا ہونا
یاری پالْنا
دوستی نبھانا، آشنائی رکھنا، رشتے اور تعلقات کو برقرار رکھنا
یاری توڑْنا
دوستی نہ رکھنا، تعلق توڑنا، آشنائی ختم کرنا
یاسِین پَڑْھنا
حاکت نزع اور موت کے وقت سورۃ یاسی ن پڑھنا ، جاں بلب مریضوں کے سامنے سورۃ یسین کی تلاوت کرنا تاکہ جان آسانی سے نکل جائے : پیگام موت سنانا
یاسِین سُنانا
جان بلب مریض کے سامنے سورہ یسیسن پڑھنا تاکہ آانی دم نکل جائے ؛ اشارہ کرنا کہ موت قریب ہے ، پیغام موت شناٹا
یاوَر ہونا
مددگار ہونا، حمایتی ہونا نیز ساتھی یا دوست ہونا
یاوَری کَرنا
(قسمت کا) سازگار ہونا ، حالات کا موافق ہونا ، اچھا ہوجانا (عموماً قسمت کے ساتھ مستعمل) ۔
یَگْیَہ کَرنا
قربانی کرنا نیز پوجا کرنا(خصوصاََ) کسی کے جنم یا برسی پر
یَہاں تَک
اس جگہ تک، اب تک، اس وقت تک نیز اس حد تک، اس قدر
یَک مُشت مانْگنا
کسی چیز کا یا روپے پیسے کا اکٹھا مانگنا، کسی چیز کا ایک دم تقاضا کرنا
یَخ ہونا
بے حس ہونا، کسی چیز کی حس نہ رہنا، (جذبات) سرد پڑ جانا
یَکْ جان ہونا
مل جانا، ایک ہو جانا، گھل مل جانا، باہم شیروشکر ہونا
یَک رُخی تَصوِیر کِھینچنا
کسی شخص کے کردار کے صرف ایک پہلو کو اجاگر کرنا (خواہ تعریف ہو خواہ تنقیص) ، جانبداری کے ساتھ بیان کرنا۔
یَک سُوئی کَرنا
دل جمعی سے غور کرنا ، اطمینان کر لینا ، اچھی طرح غور کرنا ۔
یَکْتا ہونا
اپنی مثال آپ ہونا ، منفرد ہونا ، بے نظیر ہونا ۔
یَقِین کَر لینا
یقین کر بیٹھنا، اعتبار کرلینا، بھروسا کرلینا، سچ مان لینا، درست سمجھ لینا
یَقِین کَرنا
سچ جاننا، اعتبار کرنا، سچ ماننا، ٹھیک اور درست خیال کرنا، کسی بات کو بالکل صحیح سمجھنا
یَقِین لانا
سچ ماننا، اعتبار کرنا، باور کرنا، ایمان لانا
یَقِین پَکَڑ٘نا
سچ جاننا، اعتبار کرنا، سچ ماننا، ٹھیک اور درست خیال کرنا، کسی بات کو بالکل صحیح سمجھنا، اعتماد رکھنا
یِہ وو بولْنا
برا بھلا کہنا، اچھا بُرا کہنا، غصے میں کچھ بھی کہہ دینا
یُوں ہی ٹَرخا دِیا
خالی خولی ٹال دیا، ناکامیاب رخصت کیا، کچھ نہ دیا، ناکام رکھا، مطلب پورا نہ کیا
یُوں تُوں کَرْنا
(کنایۃً) بدزبانی کرنا، ایسی تیسی کرنا، دشنام دینا، گالی گلوچ کرنا، اس طرح اس طرح کرنا، کوسا کاٹی کرنا، سراپنا، بد دعا دینا