زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ
محفوظ شدہ الفاظ
تَوہِینِ عَدالَت
(قانون) کوئی ایسا لفظ کہہ دینا یا ایسا کام کرنا جس سے عدالت کی تحقیر پائی جاتی ہو، عدالت کی ہتک، عدالت کی بے توقیری،عدالت کی تحقیر
چِلْمَن
تیلیوں کا بنا ہوا پردہ جو عام طور پر گھروں اور گاڑیوں کے دروازوں اور دریچوں پر ڈالا جاتا ہے تا کہ باہر والوں کو اندر کی کوئی چیز نظر نہ آئے ؛ ایک طرح کی چق، چک
ثَقافَت
تہذیب، ترقی، سائستگی، آراستگی، کسی قوم یا گروہ انسانی کی تہذیب کے اعلیٰ مظاہر جو اس کے مذہب نظام اخلاق علم و ادب اور فنون میں نظر آتے ہیں
’’نجاری‘‘ سے متعلق الفاظ
’’نجاری‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
اَڑْواڑ
چھت یا دیوار وغیرہ کے کسی حصے کا بوجھ سہارے رہنے والا ٹیکا، کسی وزنی چیز کو سہارا دینے اور اوپر کو اُٹھائے رکھنے والی آڑ، مدد
پاکْھلی
لکڑی کا بھاری تختہ، جوکھیت کی زمین ہموار کرنے کے لئے ہل میں لگایا جاتا ہے یا گھوڑے کو سدھانے کے لئے استعمال کرتے ہیں
تَرایَل
(نجّاری) چوہی چھت میں کڑی تختوں اور پھکسہ (مٹی کی تہ) کے ردمیان پھوس کی تہ جو کڑی تختوں کو مٹی کے اثرسے محفوظ رکھے ، بعض رکھے ، بعض مقامات پرتِرپال بھی کہتے ہیں
تِلّی
(سن٘گ تراشی ، مرغول کی پیشانی پر کوئی عبارت (کتبہ) لکھنے یا خوبصورتی کے لیے مستطیل مربع ہشت پہل شکلیں ، ہودک
تَکْیَہ
(نجاری) محراب میں دہل کے مرکز پر نیم دائرے کی شکل کا بنا ہوا حصہ جس میں گزوں کے نچلے سرے جڑے رہتے ہیں
جوْڑی
ایسی دو جاندار یا بیجان چیزوں کا جوڑا جو ساتھ ساتھ استعمال میں آتا یا کام میں لایا جاتا ہو، جیسے گاڑی میں جتنے والے دو بیل یا گھوڑے
جھالَر
(بنائی) ہرقسم کے کپڑے سرگاہوں کے بغیر بنے چھوڑے ہوئے تانے کے تار، معمولی کپڑوں کے پھلوے جو بغیر سر بان٘دھے اصلی حالت میں چھوڑ دیئے جاتے ہیں سرن یا جھالر کہتے ہیں
جَھبُّو
(نجّاری) گاڑی کی کھڑکی کے پٹ کے چوکٹے کی اوپر اور نیچے کی لکڑیوں میں پٹ کو اتارنے چڑھانے کے لیے انگلیوں کے سرے اٹکانے کو بنا ہوا کھان٘چا کو بنا ہوا کھانچّا یا کسی دھات کی بنی ہوئی آڑ،ہتھ کھڈّا ، ہتھ لیوا.
چپت
جیات (رک) کی تخفیف، پھیلی ہوئی ہتھیلی کی ضرب جو رخسار یا سر وغیرہ پر ماری جائے، دھول، تھپّڑ، چان٘ٹا
چوٹْیا
بالوں کی وہ لٹ جو ہندو مرد مذہبی رسم کع طور پر چندیا پر سارے بالوں میں نمایاں اور پڑھی ہوئی ہمیشہ قائم رکھتے ہیں، چرکی
خاتَم بَنْدی
(نجّاری) ہاتھی دان٘ت یا اون٘ٹ کی ہڈی یا لکڑی وغیرہ کی گُل کاری جو رئیسوں کے مکانات کی چھتوں میں ہوتی ہے. تختہ بندی جو چھت کی کڑیوں کو چُھپانے کے لیے بطور چھت گیری کڑیوں کی روکار پر خوشنمائی کے لیے کی جائے ، خاتم بندی کی سطح پر لکڑی کے طرح طرح کے پھول اور جالیاں بنا کر جڑی جاتی ہیں. جالی کے نام سے خاتم بندی کو موسوم کرتے ہیں جیسے بد رومی ، قلمدانی اور ملند کی خاتم بندی وغیرہ
خَط کَش
۱. (ہندسہ) ، چپٹی لکڑی لوہا یا پلاسٹک جس کے سہارے سے سیدھھی سیدھی لکیریں کھین٘چتے ہیں ، کاغذ پر لکیریں کھین٘چنے کی کاتب کی چفتی ، چفتی
دَھرَون٘ڈا
(نجَاری) چوکھٹ کے اُترنگے کے اوپر والی دہلیز کی جوابی لکڑی یا پتھر کی پٹی جو بطور پٹاؤ کے رکھی جاتی ہے ، اس میں کواڑ کی اوپر کی چُول کے سوراخ ہوتے ہیں ، دِھرَن ، سَردل ، سُہاوٹی ، پیشانی .
رُکھانی
(نجّاری) لکڑی میں چول کا ڈول بنانے کا پٹاسی کی قسم کا اوزار، جو موٹا اور سکڑے منھ کا ہوتا ہے اور جس سے چول کی ابتدائی اور معمولی چھدائی کا کام لیا جاتا ہے، نہانہی، نہرنی
گُٹْکا
ایک قسم کی سیمابی طلسماتی گولی ، کہتے ہیں اسے جوگی لوگ بناتے اور منھ میں رکھ کر جہاں چاہتے ہیں اُڑ جاتے ہیں کیونکہ اس سے ان میں قوتِ پرواز آجاتی ہے.
مِنشار
۔ اناج کو (بھوسے سے) علیحدہ کرنے کا آلہ جس کے ایک طرف (لکڑی کا) دستہ اور دوسری طرف کنگھی سی بنی ہوئی ہوتی ہے
نَریلی
(پیشہ نجاری) چوٹیا، برمے کے اوپر کا چوبی دستہ، جو کاری گر کے ہاتھ میں رہتا ہے اور جس میں برمے کا پھل معہ چڑ گھومتا ہے اس کو مکو اور نریلی بھی کہتے ہیں، نریلی کہنے کی وجہ یہ ہے کہ بعض کاری گر بجائے چوبی دستے کے ناریل کے کھپرے سے چوٹئے کا کام نکال لیتے ہیں اس وجہ سے اس کا نام نریلی بھی پڑ گیا ہے
ٹِکوری
(نج٘اری) لکڑی میں باریک چول بنانے اور نازک قسم کی کھدائی کرنے کا اوزار، باریک نوک کی نہانی، ستاری ، روکھانی
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔