فائِدَہ ہونا
منافع ہونا، آرام ہونا، مرض میں افاقہ ہونا، صحت پانا، حاصل ہونا
فائِدَہ کَرْنا
آرام دینا، صحت بخشنا، مفید پڑنا، کارگر ہونا، نفع کمانا، نفع حاصل کرنا، موثر ہونا، اثر پذیر ہونا
فال آنا
شگون ہونا ، کسی کتاب وغیرہ سے عبارت کا مضمون اپنے مطلب کے موافق نکلنا ، کوئی غیب کی بات معلوم ہونا.
فال دیکْھنا
قرآن شریف یا کسی کتاب یا پان٘سے وغیرہ کے ذریعے نیک و بد کا شگون معلوم کرنا غیب کی بات دریافت کرنا.
فال لینا
شگون لینا ، فال دیکھنا ، فال نکالنا یا کھولنا.
فانی کَرنا
مٹا دینا ، ویران کرنا ، ختم کرنا ، فنا کر دینا.
فاقَہ سے ہونا
وقت پر کچھ نہ کھانا ، دن بھر کچھ نہ کھانا ؛ بھوکا ہونا ، کچھ نہ کھانا
فاقَہ توڑْنا
جس نے ایک وقت یا کئی وقت سے کھانا نہ کھایا ہو اسے کھانا کھلانا، بھوک پیاس میں کچھ کھلانا پلانا.
فاقوں مَرْنا
بھوکوں مرنا، فاقوں سے ہونا، فاقے مرنا، کنگال ہونا
فارَم کَرنا
(فوج) ترتیب میں کھڑا کرنا ، ترتیب دینا ، آراستہ کرنا.
فارِغُ الْبال ہونا
کسی کام کے تکملے سے مطمین ہونا ، مطمئن ہونا ، بے فکر ہونا ، خالی ہونا ، فرصت پانا.
فاتِحَہ دینا
فاتحہ دلانا، نیاز دینا، قرآن شریف پڑھ کر مردے کو ثواب پہنچانا
فاتِحَہ دِلانا
مُردے کو ثواب پہنچانے کے لیے نیاز ، نذر یا فاتحہ کے مراسم ادا کرنا ، ایصال ثواب کے لیے قرآنی سورتیں پڑھنا اور پڑھوانا اور دعائے خیر کرنا.
فاتِحَہ دِلْوانا
مردے کو ثواب پہنچانے کے لیے نیاز، نذر یا فاتحہ کے مراسم ادا کرنا، ایصال ثواب کے لیے قرآنی سورتیں پڑھنا اور پڑھوانا اور دعائے خیر کرنا
فاتِحَہ ہونا
ایصال ثواب کے مراسم ادا ہونا ؛ فاتحہ پڑھا جانا.
فاتِحَہ پَڑْھنا
کسی چیز سے ہاتھ اٹھانا، مایوس ہو جانا، ناامید ہو جانا، ہاتھ دھو بیٹھنا
ففرو ہونا
رفوچکّر ہونا، غائب ہو جانا، بھاگ جانا
فَہْم دینا
سمجھ دینا ، عقل و شعور دینا ، آگاہ کرنا ، ہدایت دینا ، متنبہ کرنا.
فَیل لانا
مکر کرنا ، مکاری کرکے دوسروں کو پریشان کرنا.
فَیر اُڑانا
ہوائی بندوق یا توپ وغیرہ چلانا ، ہوائی گولی چلانا.
فَیصلَہ سُنانا
فیصلے کا اعلان کرنا، کسی مقدمے میں حکم جاری کرنا، حکم صادر کرنا
فَجْر ہونا
صبح ہونا ، نور کا تڑکا ہونا ، روزِ روشن ہونا .
فَخ ہونا
فق ہونا ، خوف یا حیرت کے سبب چہرے کی رنگت بدل جانا ، متعجب ہونا ، حیران و پریشان ہونا .
فَخْر کَرْنا
اپنے لیے قابل شرف سمجھنا، باعث عزت و بزرگی خیال کرنا
فَلَک نَظَر آنا
مصیبت کا سامنا ہونا، ایسی مصیبت کا سامنا ہونا کہ خدا یاد آجائے
فَلَک پَر چَڑھانا
رک : آسمان پر چڑھانا ، غیر معمولی تعریف کرنا ، بیجا تعریف کرنا ، انتہائی عزت و افتخار بخشنا .
فَنا ہو جانا
تباہ ہوجانا، ناپید ہوجانا، خاک میں مل جانا، غارت ہوجانا
فَنا ہونا
تباہ ہوجانا، مر مٹںا، برباد ہونا، مرنا
فَق کَرْ دینا
چہرے کا رنگ اُڑا دینا، ہکّا بکّا کر دینا، حیران کر دینا
فَقِیر ہونا
خدا کی یاد میں یا کسی کے عشق میں تارک الدنیا ہو جانا، فقیری اختیار کرنا، جوگ لینا
فَقِیر کَرنا
مفلس بنا دینا ، محتاج بنا دینا ، کنگال کر دینا.
فَقِیری کَرنا
فقیری اختیار کرنا ، تارک الدنی ہو جانا ، دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرلینا ، گشہ نشینی اختیار کرنا.
فَقّے اُڑْنا
چہرہ فق ہو جانا ، رنگ فق ہو جانا ، چہرے پر ہوائیاں اُڑنا.
فَراغ پانا
فرصت پانا ، فراغت حاصل کرنا ، چھٹکارا حاصل کرنا .
فَراغَت کَرنا
فرصت پانا ، چھٹکارا حاصل کرنا ، فارغ ہونا ، مہلت ملنا .
فَراجانا
اُچھل جانا ، چھلانگ مارنا ، کود جانا ، عبور کرنا.
فَِریب چَلْنا
فریب کارگر ہونا، مکر کامیاب ہو جانا، چالبازی کا کامیاب ہو جانا، دھوکا کارگر ہو جانا .
فَرفَر کَرْنا
چوپایوں کا نتھنوں سے فر فر آواز نکالنا ، ہان٘پنا ، گھوڑے کا ہنہنانا.
فَرفَر پَڑھنا
صحت کے ساتھ بے اٹکے جلدی جلدی پڑھنا، صاف صاف پڑھنا، روانی کے ساتھ پڑھنا
فَرِشْتَہ جانْنا
نیک صفت سمجھنا ، فرشتہ خصلت جاننا ، فرشتے کی طرح برائیوں سے پاک سمجھنا.
فَرِشْتوں میں مِلْنا
معصوم بچّوں یا مقدس آدمیوں کا مر کے فرشتوں کا درجہ پانا ؛ مقدس اور پاک مخلوق میں داخل ہونا.
فَریاد لانا
کسی کے ظلم و ستم شکایت کسی کے سامنے کرنا ، فریادی ہونا .
فَریاد لینا
فریاد سننا، انصاف کرنا، داد رسی کرنا، شکایت کا ازالہ کرنا .
فارم کھولنا
کاشت کے لیے انگریزی طریقہ پر رقبہ مخصوص کردینا
فَرْمان بھیجْنا
حُکم جاری کرنا ، حُکم بھیجنا ، حُکمنامہ بھیجنا ، پروانہ بھیجنا .
فَروغ لے جانا
سبقت لے جانا ، کسی سے مرتبے میں بڑھ جانا ، برتری حاصل کرنا، بازی لے جانا .
فَرْق آنا
کمی ہو جانا ، خلل واقع ہونا ، خرابی ہونا ، بگاڑ پیدا ہونا ، پراگندہ ہونا ، بے ترتیب ہو جانا .
فَرْق ڈالْنا
انتشار پیدا کرنا ، درہم برہم کرنا ، اختلاف پیدا کرنا .
فَرّاٹے مارْنا
تیزی سے کبھی اِدھر کبھی اُدھر آنا جانا ، ایک جگہ قیام نہ کرنا .
فَرْش بَنا دینا
زمین بوس کر دینا، فرش پر لٹا دینا، زمین پر گرا دینا، منہدم کر دینا
فَرْش بِچھنا
بچھونا وغیرہ پلنگ پر کیا جانا، دری، قالین وغیرہ زمین پر بچھایا جانا
فَرْش بِچھوانا
بچھونا وغیرہ پلنگ پر کرانا، دری، قالین وغیرہ زمین پر بچھوانا
فَرْش ہونا
زمین پر پڑ جانا، فرش کی طرح زمین پر پڑنا
فَرْض کَرْنا
اپنے طور پر ماننا یا تسلیم کرنا، مثال کے طور پر کسی چیز کو اصل کے طور پر مان لینا
فَرْض اُتارْنا
عہدہ برا ہونا ، ذمّہ داری سے سبکدوش ہونا ، کسی ضروری کام کا پورا کرنا .
فَرْزِین بَنانا
(شطرنج) پیدل کو حریف کے وزیر یا بادشاہ کے مخصوص خانے تک پہنچا کر فرزیں بنانا ، پیدل کا آخری خانے میں پہنچ کر وزیر بن جانا ، پیادے کو فرزیں کے درجے پر پہنچانا.
فَساد لانا
تباہی و بربادی کا سبب بننا ، فتنے کا محرک بننا ، فتنہ و فساد برپا کرنا.
فَساد مَچْنا
تباہی و بربادی ہونا ، ہنگامہ ہونا ، لڑائی جھگڑا ہونا.
فَساد مول لینا
اپنے سر جھگڑا لینا، بلاوجہ مصیبت میں پھن٘سنا، جھگڑا کھڑا کرنا
فَساد پَکْنا
خرابی کے اسباب پیدا ہونا ، سازشی کارروائی کا عمل میں آنا.
فَصْد لینا
فصد کھولنا ، خون نکلوانا ، جنون یا سودے کا علاج کرانا.
فَصْل آنا
کسی پھول یا پھل کا بے موسم شروع ہونا ، پھول آنا ، پھل آناَ.
فَصْل لینا
فصل تیار کرنا ، کاشت کرنا ، پیداوار حاصل کرنا.
فَصْل اُٹھانا
پیداوار حاصل کرنا ، کاشت کی ہوئی فصل کا فائدہ اٹھانا ، زراعت سے فصل حاصل کرنا.
فَصْل اُٹْھنا
فصل کا تیار ہونا ، کاشت کا بارآور ہونا ، پیداوار کا سامنے آنا.
فَتْح بولْنا
مراد حاصل کرنا ، کام بنانا ؛ (سکھوں کی اصطلاح) سلام کہنا ؛ ہو چکنا ، ختم ہو جانا
فَتْویٰ دینا
شرعی حکم لگانا، کسی امر کے جواز یا عدم جواز کا حکم دینا، مفتی یا پنچایت کا مذہبی قانون کے مطابق حکم دینا
فَتْویٰ حاصِل کَرْنا
فتویٰ لینا ، اسے یہ خبر پہنچی کہ اس کی بیگم طلاق کا فتویٰ حاصل کر کے جلال الدین سے جا ملی ہے تو اس نے وہیں وفات پائی .
فَتْویٰ لینا
کسی امر کے جواز یا عدم جواز کے بارے میں تحریری حکم لینا، قانون شرعی کے موافق رائے لینا
فَتْویٰ پُوچْھنا
کسی امر کے جواز یا عدم جواز کے بارے میں تحریری حکم لینا، قانون شرعی کے موافق رائے لینا
فَوج کا توڑْنا
مخالف لشکر کو اپنی طرف ک،رلینا ، لشکر کو ملا لینا ؛ بغاوت کرانا .
فَوج اُتارْنا
فوج کو جنگ کے لیے میدان میں لانا، لڑائی کی غرض سے (کسی علاقے یا ملک میں) فوج داخل کرنا
فَوق دینا
تفوق دینا ، فوقیت دینا ؛ ترجیح دینا .
فَوق لے جانا
(بر کے ساتھ) سبقت لے جانا ، بڑھ جانا ، برتر ہونا .
فِکْر آنا
تردّد ہنا، اندیشہ ہونا، فکر مندی ہونا.
فِکْر جَمْنا
تدبیر، سُوجھ بوجھ کا ٹھہراؤ، رائے اور خیال کا مستحکم ہونا.
فائِل کَرنا
منسلک کرنا ، مسل میں شامل کرنا ، نتّھی کرنا ، تار میں ڈالنا
فِقْرَہ بَتانا
دَم دینا ، جھان٘سا دینا ، عیّاری کرنا، بہانہ کرنا، کوئی جھوٹی بات گَھڑ دینا ، ٹال دینا ؛ شگوفیہ چھوڑنا ، چُٹکلہ چھوڑنا.
فِقْرَہ دینا
جھان٘سا دینا ، فیرب میں مبتلا کرنا ، دھوکا دینا.
فِقْرَہ کَرنا
کسی کو فیرب کی بات کہہ کر پھن٘سانا ، کسی کو فیرب میں لانا ، چال چلنا.
فِقْرے چَلْنا
فقرے بازیاں ہونا ، تفریحِ ہونا ، تفریحِ طبع کے لیے ہنسی مذاق کی باتیں ہونا.
فِقْرے دینا
دھوکا دینے والی باتیں کرنا ، جھان٘سے دینا ، چالیں چلنا.
فِقْرے مَنجے ہونا
کسی بات کا زبان پر چڑھا ہونا ،کسی بات کا نوکِ زبان ہونا ، ازبر ہونا.
فِقْرے سُنانا
باتیں سُنانا ، طعنے دینا ، آوازے کسنا فقرے جڑنا ، طنز کرنا.
فِقْرے تَرَشْنا
جھوٹی یا انوکھی باتیں گھڑی جانا ، نئی نئی جھوٹی باتیں ایجاد ہونا.
فِقْرے اُڑانا
کسی کو بیوقوف بنانے یا فیرب میں مبتلا رکھنے کے لیے جھوٹ بولنا ، ناقابل اعتبار باتیں کہنا.
فِتْنَہ ہونا
فساد کی بنیاد رکھنا ، جھگڑا شروع کرنا ، فساد کی ابتدا کرنا
فِتْنَہ جاگْنا
فساد کا پھر سے بپا ہونا ، شورش کا از سرِ نو سر اٹھانا .
فِتْنَہ جَگانا
دبے ہوئے فتنے کو از سر نو برپا کرنا ، فتنہ خوابیدہ کو بیدار کرنا .
فِتْنَہ اُٹْھنا
فتنہ اٹھانا (رک) کا لازم ، قیامت برپا ہونا ، فساد اٹھ کھڑا ہونا ، ہنگامہ برپا ہونا ، جھگڑا ہونا .
فوک کَرنا
صحیح فاصلے پر تصویر کشی کا شیشہ لگانا ، تصویر کشی کے شیشے کے ماسکے کو درست کرنا .
فارَم بَھرنا
فارم میں کوائف درج کرنا ، فارم کی خانہ پُری کرنا.
فوطَہ چَھٹَکْنا
بیضہ بڑھ جانا ، کسی ضرب کے باعث خیصے کا اپنی جگہ سے سرک جانا .
فُرْصَت پانا
موقع یا وقت پانا، چھٹکارا حاصل کرنا، کام سے فراغت پانا
فُتُور آنا
خرابی پیدا ہو جانا، نقصان ہونا، کمزوری ظاہر ہونا
فُتُور ڈالْنا
مخل ہونا، رخنہ پیدا کرنا، رکاوٹ ڈالنا، فتنہ پیدا کرنا
فُتُور اُٹھانا
فتنہ یا فساد برپا کرنا، جھگڑا کھڑا کرنا، ہنگامہ برپا کرنا
فُضُول بَکْنا
لغو باتیں کرنا ، بکواس کرنا ، لغو گوئی ، بے بنیاد اور بے اصل باتیں ، بے سرو پا باتیں.