’’تعظیماً‘‘ سے متعلق الفاظ
’’تعظیماً‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
پِیر و مُرْشِد
بزرگ، استاد، گرو گھنٹال، چالاکی میں سبقت لے جانے والے کو بھی کہتے ہیں، (تعظیماً) بادشاہ اور رئیس کو بھی اِس لفظ سے خطاب کرتے ہیں، روحانی رہنما
تُم
ضمیر مخاطب۔ توٗ کی جمع، تعظیماً واحد کو بھی کہتے ہیں، برابر والے کو خطاب کرنے کا کلمہ
جناب
(تعظیماً) نام سے پہلے حضرت یا قبیلہ کی جگہ .
جَنابِ مَن
میرے جناب ، میرے حضور (احتراماً)
جی
(استفسار کے طور پر) کیا فرمایا ، کیا کہا.
چَچا
۱. باپ کا چھوٹا بھائی (خواہ کسی بھی رشتےکا ہو)، عم ، عمو.
چُومْنا
(پیار محبت سے) بوسہ لینا، پیار کرنا
حُضُور
تعظیمی کلمہ جونام کے بجائے ہو، آپ، جناب، جنابِ والا
خُداوَنْد
۵. بادشاد کو مخاطب کرنے کے لیے بولا جاتا ہے.
دادا اَبّا
(تعظیم اور محبّت کے اظہار کے لیے) دادا میاں ، دادا جان .
دادی
۱. باپ کی ماں ، رک : دادا جس کی یہ تانیث ہے .
دَولَت خانَہ
(تعظیماً) محل سرا، رہنے کا مکان
سِری ٹیک
کُشتی کا ایک دان٘و جس میں زمین پر سر رکھ کر الٹے کھڑے ہو جاتے ہیں
سَلامی اَدا کَرْنا
(تعظیماً) سلام کرنا ، سلوٹ کرنا .
شِرِیمان
(تعظیماً) جناب، قبلہ، حضور
صاحِبَہ
صاحب کی تانیث، (تعظیماً) خواتین کے نام کے ساتھ مستعمل، بیوی، مالکہ وغیرہ
طابَ ثَراہ
(عربی کا دعائیہ جملہ اُردو میں رائج) مقدّس اور پرہیز گار مرحومین کے لیے تعظیماً مستعمل . خدا تعالیٰ ان کی خاک کو پاک رکھے (رنج و غم اور عذاب سے).
عالی
۱. اونچا ، بلند ، برتر (درجہ شان و شوکت ، قدر و قیمت وغیرہ میں).
قَدَم بوس ہونا
کسی بزرگ یا کسی بڑی ہستی سے ملاقات کا شرف حاصل ہونا
قَدَم بوسی
۱. (تعظیماً) پانْو چومنے یا پانو کو ہاتھ لگانے کا عمل ، پابوسی .
قَدَم بوسی کَرْنا
(تعظیماً) کسی بزرگ یا محبوب شخصیت سے ملاقات کرنا ، کسی بڑے یا پسندیدہ شخص سے ربط رکھنا .
قَدَم رَنْجَہ فَرمانا
(تعظیماً) تشریف لانا ، کسی کے گھر تک آنے کی زحمت اُٹھانا
قُرْآن شَرِیف
(تعظیماً) قرآن مجید ؛ کلام اللہ مسلمان محمد صلی اللہ علیہ وسلم عربی کے قرآن شریف کو اپنا دین و ایمان اور آسمانی کتاب قرار دیتے ہیں .
قُرْآن ہَدیَہ کَرنا
(تعظیماً) قرآن فروخت کرنا
مِزاج شَرِیف میں آنا
(تعظیماً) سمجھ میں آنا ، خیال میں آنا نیز طنزاً مستعمل ، دماغ میں آنا ۔
مُفتَخِر فَرمانا
(تعظیماً) فخر عطا فرمانا، عزت دینا
مَقام فَرمانا
(تعظیماً) قیام کرنا ، ٹھہرنا ، رہنا ۔
مَہاراج
(تعظیماً) خطاب کا کلمہ بمعنی جناب، حضور، صاحب، استاد وغیرہ
مِیاں صاحَب
۔مذکر۔ ۱۔حضرت سلامت۔ جناب عالی۔ تعظیماً درویشوں کے واسطے بھی مستعمل ہے۔
نَماز کا سَجدَہ
وہ سجدہ جو کسی نماز میں ادا کیا جائے (تعظیمی سجدے ، سجدہ تلاوت وغیرہ کے مقابل) ۔
نَمِت
(تعظیم یا سلامی کے لئے) جھکا ہوا، خمیدہ
نوش کَرنا
۔کھانا ۔پینا۔ (دوسرے کی نسبت تعظیماً بولتے ہیں)۔؎؎
نِہُڑانا
سر کو جھکانا (تعظیم یا اطاعت کے لئے) نیہوڑانا، خمیدہ کرنا، کج کرنا، کسی چیز کو جھکانا
نِہُڑنا
خم ہونا، ٹیڑھا ہونا، (جامع اللغات) جھکنا، خمیدہ ہونا (تعظیم یا اطاعت کے لئے)
وَالِدِ بُزُرْگ وار
باپ، پدر، والد (تعظیماً مستعمل)
والِد ماجِد
(لفظاً) والد بزرگوار، (تعظیماً) باپ، پدر
ہاں جی
تعظیم کے لیے ہاں کی جگہ جی ہاں؛ بے شک، بجا ہے