تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"صاحِبَہ" کے متعقلہ نتائج

صاحِبَہ

صاحب کی تانیث، (تعظیماً) خواتین کے نام کے ساتھ مستعمل، بیوی، مالکہ وغیرہ

بیگَم صاحِبَہ

lady, mistress of the house

نانی صاحِبَہ

نانی کو احترام سے پکارنے کا ایک کلمہ ۔

والِدَہ صاحِبَہ

رک : والدۂ شریفہ ۔

اردو، انگلش اور ہندی میں صاحِبَہ کے معانیدیکھیے

صاحِبَہ

saahibaसाहिबा

اصل: عربی

وزن : 212

دیکھیے: صاحِب

موضوعات: تعظیماً

اشتقاق: صَحِبَ

  • Roman
  • Urdu

صاحِبَہ کے اردو معانی

اسم، مؤنث

  • صاحب کی تانیث، (تعظیماً) خواتین کے نام کے ساتھ مستعمل، بیوی، مالکہ وغیرہ

شعر

Urdu meaning of saahiba

  • Roman
  • Urdu

  • saahib kii taaniis, (taaziiman) Khavaatiin ke naam ke saath mustaamal, biivii, maalika vaGaira

English meaning of saahiba

Noun, Feminine

  • lady, madam, woman of rank

साहिबा के हिंदी अर्थ

संज्ञा, स्त्रीलिंग

صاحِبَہ سے متعلق دلچسپ معلومات

صاحبہ ’’بہارعجم‘‘ میں ’’صاحبہ‘‘ درج نہیں۔ ’’آنند راج‘‘ میں اس کے معنی لکھے ہیں، ’’وہ عورت جو کسی کی بیوی ہو‘‘۔ یعنی اردو میں جن معنی (بیوی)میں’’صاحب‘‘ ہے، فارسی میں’’صاحبہ‘‘ انھیں معنی میں ہے۔ اردو میں صاحبہ‘‘ کو ’’صاحب‘‘ کی تانیث قراردے کر عورتوں کے نام یا عہدے کے ساتھ ’’صاحبہ‘‘کا لاحقہ گذشتہ پچاس ساٹھ برس میں رواج پا گیا ہے۔ ورنہ شبلی نے اپنے مکتوبات میں زہرا فیضی کو ہمیشہ ’’زہرا صاحب‘‘ لکھا ہے۔ آج بھی’’بیگم صاحب‘‘ زیادہ رائج ہے، ’’بیگم صاحبہ‘‘ کہنا معیوب سمجھا جاتا ہے۔ لیکن ’’شہزادی، ملکہ‘‘ وغیرہ جیسے الفاظ اور رشتوں کے ساتھ اب ’’صاحبہ‘‘ کا چلن عام ہوگیا ہے۔ نامناسب: استانی صاحبہ، بی بی صاحبہ، بیگم صاحبہ، خاتون خانہ صاحبہ، وغیرہ۔ مناسب: استانی صاحب، بی بی صاحب، بیگم صاحب، پرنسپل صاحب، خاتون خانہ صاحب، ڈاکٹر صاحب، سکریٹری صاحب، لیڈی ڈاکٹر صاحب، وغیرہ۔ مناسب: بھابی صاحبہ، پیرانی صاحبہ، خالہ صاحبہ، دادی صاحبہ، رانی صاحبہ ۔[لیکن اگر اس جگہ کا بھی نام بتایا جائے جہاں کی رانی ہے، تو’’صاحب‘‘ لگانا بہتر ہے۔ مثلاً ’’رانی صاحب جے پور، رانی صاحب دربھنگہ‘‘ وغیرہ]، شہزادی صاحبہ، ملکہ صاحبہ وغیرہ۔ عبد الرشید کہتے ہیں کہ یہ لفظ ’’آصفیہ‘‘ میں بھی ہے۔ یہ درست ہے، لیکن وہاں جو معنی لکھے ہیں وہ بہت مشکوک ہیں (جنابہ، صاحب کی تانیث)۔ان سے کچھ ثابت نہیں ہوتا۔ جناب فیصل احمد بھٹکلی نے مجھے بتایا ہے کہ عربی میں’’صاحب‘‘ بمعنی’’شوہر‘‘ اور ’’صاحبہ‘‘ بمعنی ’’بیوی‘‘ عام ہیں۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

تلاش کیے گیے لفظ سے متعلق

صاحِبَہ

صاحب کی تانیث، (تعظیماً) خواتین کے نام کے ساتھ مستعمل، بیوی، مالکہ وغیرہ

بیگَم صاحِبَہ

lady, mistress of the house

نانی صاحِبَہ

نانی کو احترام سے پکارنے کا ایک کلمہ ۔

والِدَہ صاحِبَہ

رک : والدۂ شریفہ ۔

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (صاحِبَہ)

نام

ای-میل

تبصرہ

صاحِبَہ

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)

اطلاعات اور معلومات حاصل کرنے کے لیے رکنیت لیں

رکن بنئے
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone