زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ
محفوظ شدہ الفاظ
تَوہِینِ عَدالَت
(قانون) کوئی ایسا لفظ کہہ دینا یا ایسا کام کرنا جس سے عدالت کی تحقیر پائی جاتی ہو، عدالت کی ہتک، عدالت کی بے توقیری،عدالت کی تحقیر
چِلْمَن
تیلیوں کا بنا ہوا پردہ جو عام طور پر گھروں اور گاڑیوں کے دروازوں اور دریچوں پر ڈالا جاتا ہے تا کہ باہر والوں کو اندر کی کوئی چیز نظر نہ آئے ؛ ایک طرح کی چق، چک
ثَقافَت
تہذیب، ترقی، سائستگی، آراستگی، کسی قوم یا گروہ انسانی کی تہذیب کے اعلیٰ مظاہر جو اس کے مذہب نظام اخلاق علم و ادب اور فنون میں نظر آتے ہیں
’’ریاضی‘‘ سے متعلق الفاظ
’’ریاضی‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
پَہاڑا
(ریاضی) آسانی کے لیے گنتی کے بعد جمع و ضرب اور تقسیم کو مختصر کرنے کے لیے میزانِ ضرب جو زبانی یاد کرائی جائے.
تَفَرُّقی مُساوات
مساوات کی وہ قسم جس میں مساوات کی عبارت کے کسی رکن کو اسی قبیل کی مساوات میں مستقل حیثیت حاصل نہ ہو
جَذْرُ المَال
وہ عدد اس رقم کا جذرالمال کہلاتا ہے جو اس کو آپس میں چار دفعہ ضرب دینے سے حاصل ہو، جیسے 2x2x2x2=16، تو ۲، ۱۶ کا جذرالمال ہوا؛ چوتھے درجے کا اتار
حِسابی اَوسَط
(ریاضی) سلسلہ حسابیہ میں ان تین مقداروں کا اوسط، جن کے آخری جوڑے کا فرق پہلے جوڑے کے فرق کی مساوی ہو حساب کے طریقے سے نکالا ہوا اوسط
حِیط
(ریاضی) ایک عدد کا نام جو کسی دائرے کے محیط اور قطر کی مستقل نسبت کے اظہار کے لیے استعمال ہوتا ہے
خَطایَن
(ریاضی) علم حِساب کا ایک قاعدہ جس کی رُو سے سوال کا جواب نِکالنے کے لیے ایک یا دو عدد جواب فرض کر لیے جاتے ہیں.
ذُو اَضْعافِ اَقَل
(ریاضی) جو عدد کئی عددوں پر پورا تقسیم ہو سکے اور اس سے کوئی چھوٹا عدد ایسا نہ ہو کہ ان عددوں پر پورا تقسیم ہوتا ہو اس عدد کو ان عددوں کا ذواضعاف اقل کہتے ہیں وہ چھوٹے سے چھوٹا مشترک عدد جو دیے ہوئے عددوں کو پورا تقسیم کرسکے .
ضَرْبِ مُرَکَّب
(حساب) ایک قسم کی ضرب جس میں نقدی یا کسی جنس وغیرہ کو مختلف حصص میں ضرب دیتے ہیں جیسے روپے آنے پائی کو کسی خاص عدد میں ضرب دے کر ایک مجموعہ معلوم کرنا، متعدد سالم یا کسری اعداد کو ایک یا متعدد اعداد سے ضرب دینے کا عمل جیسے ۴/۵ x ۳/۴ (۲/۱ - ۲/۳) ، ضربِ مخلوط
عَادْ
ایک قوم جس کی ہدایت کے لیے حضرت ہود علیہ السلام کو بھیجا گیا ، جب اس نے نافرمانی کی تو طوفانِ باد کا عذاب نازل ہوا اور وہ ہلاک ہوئی.
قاسِمِ کامِل
(ریاضی) ایک عدد کا دوسرے عدد کا پورا پورا تقسیم کر دینا ، وہ عدد جس پر کوئی رقم پوری پوری تقسیم ہو جائے.
گُنیا
معمار، بڑھئی اور سنگ تراش وغیرہ کا وہ اوزار، جس سے سطح کی ہمواری اور زاویۂ قائمہ جانچتے ہیں، بڑھئی کا آلہ، جس سے لکڑی کو سیدھا اور چورس کرتے ہیں، لکڑی کو سدھانے اور چورس کرنے کا آلہ
مالُ المال
(ریاضی) الجبرا میں کسی عدد کی چوتھی ضربی قوت ، جذر کا جذر ، مثلا ۲۵۶- x ۴ x ۴ x ۴ x ۴ کا مال المال ہے.
مَجْذُور
(ریاضی) وہ حاصل ضرب جو کسی عدد کو اسی سے ضرب دینے سے حاصل ہوتا ہے اس عدد کو جذر کہتے ہیں (جیسے : ۴۹مجذور ہے اور ۷ جذر) فی نفسہ ضرب کھایا ہوا، دوہرا چڑھاؤ، مربع
مُرَکَّب عَدَد
(ریاضی) وہ عدد، جو دو عددوں سے مل کر بنے یا جس کو تقسیم کرنے والے اعداد کی تعداد دو سے زیادہ ہو (جیسے ۴، ۶، ۸، ۹، ۱۰، اور ۱۲ وغیرہ)
مَقسُوم عَلَیہ
تقسیم ہونے والا، بٹنے والا، باٹنے والا عدد، وہ جس پرکوئی عدد تقسیم کیا جائے، وہ عدد جس پررقم کو تقسیم کیا جائے
ناصِف
(لفظاً) آدھا آدھا کرنے والا ، دو ادّھوں میں بانٹنے والا (Bisector) ؛ (ریاضی) تنصیف کرنے والا ۔
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔