زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ
محفوظ شدہ الفاظ
چَمَنِسْتان
ایسا باغ جہاں پھول کثرت سے ہوں، ایسی جگہ جہاں دور تک پھول ہی پھول اور سبزہ سبزہ نظر آئے، گلزار، گلستان، باغ، پھولوں کا قطعہ، سبز کھیت
مَزدُور
اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش
دُودھ شَرِیک بَہَن
وہ بہنیں جو ایک ہی ماں کا دودھ پیے ہوں، ایسی بہنیں جو ایک ہی ماں سے اگرچہ نہ ہوں لیکن انھوں نے ایک ہی عورت کا دودھ پیا ہو تو وہ دودھ شریک بہن کہلاتی ہے، رضاعی بہن، کوکی
’’لسانیات‘‘ سے متعلق الفاظ
’’لسانیات‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
اِہْتِزاز نِگار
لفظ یا حرف کی ادائی میں اندرون دہن کے عضلات وغیرہ کی حرکت اور اتار چڑھاؤ کا عکس لینے والا برقی آلہ
اَہلِ زَبان
کوئی زبان جن کی مادری بولی ہو، جنہوں نے ماں وغیرہ کی گود میں کوئی زبان سیکھی ہو، جن کی بول چال سند ہو
تَتسَم
(لسانیات) ہندی میں جو الفاظ سنسکرت سے جوں کے توں لے لیے ہیں انہیں اصطلاحاً تت سم الفاظ کہا جاتا ہے.
تَحْلِیلی مَنْزِل
(لسانیات) زبانوں اور بولیوں کے ارتقا کی وہ منزل جس میں الفاظ کے اجزائے ترکیبی الگ الگ ہو کر بجائے خود مکمل اور با معنی الفاظ کی صورت اخیار کر لیتے ہیں .
تَشْکِیلِیات
(لسانیات) وہ علم جس میں شکلوں کی تبدیلی سے بحث کی جانے، زبان کے مطالعے کا وہ اہم شعبہ جس میں لفظوں کی تشکیل سے بحث کی جاتی ہے .
تَصْوِیری
تصویر سے منسوب، (لسانیات) ایسی تحریر جو صوتی ہونے کے بجائے خیالات کو تصاویر سے ظاہر کرے (جیسے مصری یا چینی زبانیں) تصویری ابجد
حَنکی قانُون
(لسانیات) حنکی قانون یہ ہے کہ سنسکرت یا ہند ایرانی ,,حلقی یا غشائی،، مصمتے اس وقت حنکی ہو جاتے ہیں جب وہ مصوتے ,,a،، کے ماقبل ہوں اور یہ ,,a،، یوربی ,,e،، کا ممائل ہو ، لیکن اگر ہند ایرانی ,,a،، یوربی ,,a،، یا ,,o،، کا ممائل ہو تو اس کے ماقبل حلقی یا غشائی مصمتے تبدیل نہیں ہوتے
دَراوِڑ
(لسانیت) زبانوں کا ایک خاندان جس میں دکن کی پانچ مشہور زبانیں تامل، تِلگو، کنڑ، ملیالم اور تولو شامل ہیں
دَنْتی
بے دانتوں کا ہاتھی ؛ ایک پودا جو کے پتّے گولر کے پتّوں کی طرح ہوتے ہیں اس کے پیڑ کی دو قسمیں ہیں بڑی قسم مرہٹی میں رتن جوت اور چھوٹی لگھہ دنتی کہلاتی ہے - جڑ اس کی دوا میں کام آتی ہے بعض نے اسے جمال گوٹا بھی لکھا ہے .
دَنْدانی حُرُوف
(لسانیات) ایسے حروف جن کی ادائی میں زبان کا سرا ، تالو کے سامنے والے حصہ سے ٹکراتا ہے یا سامنے کے دانتوں کے مختلف حصّوں کا چھوتا ہے .
سَپھوٹ
(لسانیات) وہ آوازیں جن کے ادا کرتے وقت منھ کے مختلف حِصّے ایک دوسرے سے رگڑ کھائیں یا مس کریں، لمسی اصوات
عَمَلِ تَک٘سِیر
ٹوٹنے کا عمل ، الگ ہو جانے کا عمل ‘ (لسانیات) ہوائی ذرّات کا (جو متکطلم کے مُن٘ھ سے نکلتے ہیں) ٹوٹنے کا عمل جو ہوا میں صوتی لہر بن کر گزرتے ہیں اور سننے والے کے کان کے پردے پر اثر انداز ہوتے ہیں ۔
غَیر مَسْمُوع
(لسانیات) جو آوازیں صوت میں تانت میں زناٹے کی کیفیت نہ پیدا کریں مثلاً پ ت ٹ چ س وغیرہ ، لفظاً جسے سنا نہ گیا ہو.
مُشْتَرَک بولی
(لسانیات) ایسی علاقلائی زبان یا بولی جو پھیل کر کسی وسیع تر علاقے کی زبان بن جائے ، ایسی بولی یا زبان جس پر دو سری زبانوں کا بھی اثر ہو اور جو مختلف علاقائی زبانوں سے مل کر بنی ہو ۔
مَشْرِقی ہِنْدی
(لسانیات) جدید ہند آریائی زبانوں میں شامل ایک زبان جو مغربی ہندی کے علاقے کے مشرق میں بولی جاتی ہے اس کی تین بولیاں ہیں اودھی ، بگھیلی ، چھتیس گڑھی
مُصَوِّت
وہ جو زور سے چلائے ، شور کرنے والا ، (لسانیات) حرف علت جو حرف صحیح کو متحرک کرتا اور اس کی آواز پیدا کرتا ہے اور اس طرح مختلف صحیح آوازوں کو جوڑتا ہے ؛ (قواعد) حرف علت ، وہ حرف جوکسی حرف صحیح کو متحرک کرے ۔
مُصَوِّتَہ
جن آوازوں کے لئے منھ کو نسبتاً زیادہ وا کرنا پڑتا ہے اور جن کی ادائیگی کے وقت مرتعش ہوا کے لئے رکاوٹ نہیں ہوتی، بلکہ راستہ نسبتاً صاف ہوتا ہے، وہ مصوتے کہلاتی ہیں
مَعْلُول
(وہ چیز) جس کا کوئی سبب ہو، علت کیا ہوا، (وہ بات) جس کے لیے دلیل دی گئی ہو، وہ جسے علت یا اسباب سے ثابت کریں، سبب سے رونما ہونے والا
مَعْنَوِیَّات
(لسانیات) مفہوم الفاظ کا مطالعہ (خصوصا ً معنوی تبدیلیوں کے حوالے سے) اشارات و علامات کے باہمی تعلق کا مطالعہ اور ان کا جن کی وہ ترجمانی کرتے ہیں ،
مِعْیَاْرِیْ زَبَاْنْ
(لسانیات) شستہ زبان جس کو تعلیم یافتہ اور ثقہ اہل علم تسلیم کریں اور استعمال کریں، ٹکسالی زبان، مستند بولی
مَغنُونَہ
(لسانیات) غنہ کیا گیا، جس میں غنہ ہو، نیز وہ حرکت یا علت، جس میں غنگی پائی جائے، ناک سے نکلنے والا نون
مُفَرَّس
(لسانیات) کسی دوسری زبان کے لفظ کو فارسی انداز میں ڈھالا ہوا، فارسی کیا ہوا، کسی اور زبان کا لفظ فارسی زبان میں شامل کیا ہوا (خواہ اصل شکل میں شکل بدل کر فارسی لب و لہجہ کے مطابق) جیسے ٹیلفون سے تلفون، ریڈیو سے رادیو وغیرہ
مَمْدُود
لسانیات: وہ (الف) جس کی آواز کو دو الف کے برابر کھینچ کر پڑھا جائے، لکھنے میں جس کے اوپر مد ہو، وہ الف جس پر مدد ہو۔ لمبی آواز کا الف، مذوالا
مَمْدُودَہ
(لسانیات) وہ (الف) جس کی آواز کو دو الف کے برابر کھینچ کر پڑھا جائے، لکھنے میں جس کے اوپر مد ہو، وہ الف جس پر مدّ ہو
وِبھاشا
(لسانیات) پراکرتوں میں شامل ایک قدیم گروہی زبان جس میں شاکی ، چنڈالی ، شاباری زبانیں شامل ہیں
وَتَر صَوت
(لسانیات) حنجرے میں غشائی استر کی چنٹ جس سے آواز پیدا ہوتی ہے ، نطقی عصبہ ۔ (اوتاد صوت کا واحد) ۔
کُوزی
پیچھے کو مُڑا ہوا، پس خمیدہ؛ (لسانیات) وہ پس دندانی مصمتے جن کی ادائیگی میں زبان کسی قدر پلٹ جاتی ہے، مثلاً ٹ، ڈ.
کَھروشَٹھی
(لسانیات) ایک ہندی پراکرت زبان کا رسم الخط جس کے لغوی معنی ’’ہونٹوں سے نکال ہوا‘‘ ہیں ، بعض لوگ اس خط کو اس کے موجد کھروشٹھا کے نام سے موسوم سمجتے ہیں جس کے معنی گدھے کےہونٹ والا کھر (خر) اوشٹھا ، ہوںٹ کے ہیں ، قرین قیاس یہ ہے کہ اس لفظ کا ماخذ آرامی کھروٹھا ہے جو سنسکرت کھروشٹھا ہو گیا تھا.
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔