زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ
محفوظ شدہ الفاظ
تَوہِینِ عَدالَت
(قانون) کوئی ایسا لفظ کہہ دینا یا ایسا کام کرنا جس سے عدالت کی تحقیر پائی جاتی ہو، عدالت کی ہتک، عدالت کی بے توقیری،عدالت کی تحقیر
چِلْمَن
تیلیوں کا بنا ہوا پردہ جو عام طور پر گھروں اور گاڑیوں کے دروازوں اور دریچوں پر ڈالا جاتا ہے تا کہ باہر والوں کو اندر کی کوئی چیز نظر نہ آئے ؛ ایک طرح کی چق، چک
ثَقافَت
تہذیب، ترقی، سائستگی، آراستگی، کسی قوم یا گروہ انسانی کی تہذیب کے اعلیٰ مظاہر جو اس کے مذہب نظام اخلاق علم و ادب اور فنون میں نظر آتے ہیں
’’اظہار‘‘ سے متعلق الفاظ
’’اظہار‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
اِلّا اللہ
(تصوف) ' ریاضت میں صوفیاے کرام کا اپنے سینے پر ضرب لگانے کا ایک کلمہ (جس کی صورت یہ ہوتی ہے کہ اول لاَ اللہ کہتے ہوئے اپنے سر کو داہنے شانے سے وسط سینہ تک لاتے ہیں ، اور پھر الااللہ کہتے ہوئے بائیں شانے سے اپنے سر کو وسط سینے تک لاتے ہیں اور دونوں دفعہ سر کی حرکت کو اس طرح روکتے ہیں ، جیسے : ضرب لگا رہے ہیں) ' .
پٹا
ایک قسم کی لمبی دو دھاری تلوار ؛ ڈنڈا ، لاٹھی ، عصا ؛ تختہ جس پر ہندو بیٹھ کر کھانا کھاتے یا پوجا پاٹ کرتے ہیں ، پٹّا ؛ چوڑی لکیر ، دھاری ؛ ایک قسم کی پہن٘چی ؛ نصف چہرے کا کوئی رخ ، یک رخی داڑھی ؛ امریکی ایلوے کا پتّا ؛ چٹائی یا موٹے کپڑے کا لمبا ٹکڑا جو چوڑائی میں کم ہو ؛ لگام کی مہری یا سربند ؛ دلہن کا سہرا یا مکٹ .
پُھول بَرْسانا
۱. ( اظہار عقیدت کے طور پر ) پھولوں کی بارش کرنا . پھول نچھاور کرنا ؛ بہت زیادہ تعظیم و تکریم بجا لانا .
گُل کھانا
(اظہار عشق ، حسرت یا غمِ فرقت وغیرہ میں) معشوق کے چھلّے وغیرہ کو گرم کر کے اپنے جسم کو داغنا، محبت میں مبتلا ہونا، غمِ عشق کا عذاب سہنا
ڈَٹ کَر کھانا
(اظہار کثرت کے محل پر) اتنا کھانا کہ جس کے بعد کھانے کی گنجائش نہ رہے ، خوب سیر ہو کے کھانا
کیا مال ہے
(بازاری) حسِین اور خوبصورت مرد یا عورت کو دیکھ کر کہتے ہیں، کیا مال ہے یار، واہ کیا مال ہے، بہت حسین ہے، خوب رُو
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔