تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"اِسْم" کے متعقلہ نتائج
- انگلش
- ہندی
- اردو
- مترادفات
- مرکب الفاظ
- قافیہ الفاظ
- مزید ▾
اردو، انگلش اور ہندی میں اِسْم کے معانیدیکھیے
اِسْم کے اردو معانی
اسم، مذکر
- (تصوف) ُ ذات مسمیٰ صفت و جودیہ کے اعتبار سے ہو یا صفت عدمیہ کے اعتبار سے‘
- (صرف) وہ کلمہ جس کے معنی مستقل ہوں اور اس میں زمانہ نہ پایا جائے۔
- (ملازم، مزدور یا وظیفہ یاب وغیرہ کی) اسامی، نفری.
- اللہ تعا لیٰ کے کسی حلالی یا جمالی نام یا اسم اعظم (رک) کا ورد؛ بزرگان دین میں سے کسی کے نام کا وظیفہ ، پڑھنت؛ (روایتی طور پر) کوئی خاص تاثیر رکھنے والی دعا.
- شخص، فرد.
- نام، وہ لفظ جو کسی شخص شے کیفیت وصف یا کام وغیرہ کا نام ہو.
شعر
یعنی دروازہ بھی اک اسم ہے جس کو پڑھ کر
لوگ دیوار کے اندر سے گزارے جائیں
جو کشود کار طلسم ہے وہ فقط ہمارا ہی اسم ہے
وہ گرہ کسی سے کھلے گی کیا جو تری جبیں کی شکن میں ہے
مرے پاس ایسا طلسم ہے جو کئی زمانوں کا اسم ہے
اسے جب بھی سوچا بلا لیا اسے جو بھی چاہا بنا دیا
Urdu meaning of ism
- Roman
- Urdu
English meaning of ism
Noun, Masculine
- name, denomination, appellation
- noun, name of a person, place or thing
- repeated recitation of any name of Allah
- sin
इस्म के हिंदी अर्थ
संज्ञा, पुल्लिंग
- नाम
- संज्ञा।
- नाम,वह शब्द जिससे किसी व्यक्ति, जगह या जानवर की पहचान हो
- नाम, संज्ञा।।
اِسْم کے مترادفات
تلاش کیے گیے لفظ سے متعلق
اِسْمِ جَمْع
(صرف) وہ اسم جو صورت میں واحد معلوم ہو لیکن حقیقت میں جمع کا مفہوم ادا کرے، وہ لفظ جس میں جمع کی علامت نہ ہو لیکن جمع کے معنی دے، جیسے: جھنڈ، انجمن، قطار وغیرہ
اِسْمِ عام
(صرف) وہ اسم جو غیر معین شخص یا شے (اشخاص و اشیا) کے معنی دے، اسم نکرہ، جیسے: کتاب، آدمی، لوٹا وغیرہ
اِسْمِ اَعْظَم
خداے تعا لیٰ کا سب سے بڑا نام (جو یہ اختلاف اقوال اللہ، صمد، الغی، القیوم، الرحمن الرحیم، مہیمن، یا محض ہو ہے۔ کہا جاتا ہے کہ اس نام کے واسطے سے جو دعا کی جائے قبول ہوتی ہے)
اِسْمِ صَوت
(صرف) وہ اسم جو کسی جاندار یا بے جان کی آواز ظاہر کرے، جیسے: قہ قہ قہ (= کھلکھلا کر ہنسنے کی آواز)، قل قل قل قل (= صراحی میں سے پانی نکلنے کی آواز)، کائیں کائیں (=کوے کی آواز)؛ وہ الفاظ جو کسی جانور کے ہانکنے یا بلانے کے لیے بولے جاتے ہیں، جیسے مرغی وغیرہ کو دانہ چننے کے لیے بلانے کی غرض سے: جَ جَ جَ جَ، یا ہاتھی کو ہنکانے یا کھانے اور بٹھانے کے لیے دَھت دَھت، بَری بَری.
اِسْمِ اِشارَہ
(صرف) وہ ضمیر جو کسی شخص یا چیر وغیرہ کی طرف اشارہ کرنے کی غرض سے استعمال کی جائے (چاہے اشارہ حسی ہو یا عقلی)، جیسے یہ (کتاب)، وہ (قلم)، اِس (طرف) ، آس (جانب)۔
اِسْمِ جِنْس
(صرف) وہ اسم جو کسی نوع کے ہر فرد کے لیے بولا جائے اور اس فرد کے کسی جزو پر نہ بولا جا سکے، جسے: آدمی گھوڑا یا بیل کہ ان کے کسی عصو کو آدمی. گھوڑا یا بیل نہیں کہتے.
اِسْمِ حالِیَہ
(صرف) وہ اسم مشتق جو فعل کے جاری رہنے کی حالت بظاہر کرے، جیسے: لکھتا ہوا، خنداں (= ہنستا ہوا).
اِسْمِ مُشْق
(صرف) وہ اسم جو مصدر سے بنایا جائے (بناوٹ کے لحاظ سے اسم کی تیسری قسم)، جیسے: لکھنے والا (اسم فاعل)، لکھا ہوا (اسم مفعول)، لکھائی (اسم معاوضہ) 'لکھنا' سے مشتق ہیں.
اِسْمِ مَصْدَر
(صرف) وہ اسم جو کسی کام یا حرکت کا نام ہو مگر اس کے معنی میں زمانہ نہ پا یا جائے، (دوسرے لفظوں میں) کسی کام کا نام جس سے اسم اور فعل مشتق ہوں (بناوٹ کے لحاظ سے اسم کی دوسری قسم).
اِسْم لَگانا
آسامی پر مقرر کرانا یا کرنا، کسی کا نام ملازم مزدور وظیفہ یاب یا مہمان وغیرہ کی فہرست میں شامل کرنا یا کرانا.
اِسْم پَڑْھنا
کسی خاص مقصد کے حصول کے لیے پڑھنت، عمل، ورد، وظیفہ، وغیرہ زبان پر جاری کرنا یا پڑھ کے کسی پر دم کرنا.
اِسْمِ مُبالَغَہ
(صرف) وہ اسم صفت جو اپنے موصوف میں بجاے خود (نو کہ دوسرے کے بالمقابل) کسی وصف کی زیادتی ظاہر کرے، جیسے: نہایت، نہایت ہی، وغیرہ.
اِسْماعِیل
حضرت ہاجرہ کے بطن سے حضرت ابراہیم علیہ السلام کے بڑے بیٹے اور ہمارے نبی صلعم کے جد امجد کا نام (ان کی نسبت سے عرب بنو اسماعیل کہلائے، حضرت ابراہیم مشیت الہیٰ سے انھیں اور ان کی والدہ کو خانۂ کعبہ کے قریب جو اس وقت لق و دق میدان تھا چھوڑ گئے، وہاں ان کی اولاد عرب مستعربہ کے نام سے آباد ہوئی)
اِسْماعِیْلی
شیعوں کا ایک فرقہ جو امام جعفر صادق کے بعد ان کے بڑے بیٹے اسماعیل کو (جو باپ کی زندگی میں وفات پاگئے تھے) ساتوں امام مانتا ہے، (ان کے بعد امام کی بجاے نائبوں اور داعیوں کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے): فرقۂ سَبعیّہ
اِسْمِ ذات
(قواعد) جس نام سے ایک طرح کی بہت سی چیزوں کی حقیقت دوسری طرح کی چیزوں سے الگ سمجھی جائے اور وہ صفت نہ ہو، جیسے: اونٹ، ہاتھی، گھوڑا، آگ، پانی وغیرہ
اِسْمِ مُعاوَضَہ
(صرف) وہ اسم مشتق ہے جو کسی خدمت یا محنت وغیرہ کے عوض اور بدلے کا نام ہو، جیسے: رنگائی، دھلائی.
اِسْمِ مُکَبَّر
(صرف) وہ اسم جس کے معنوں میں اس کی اصلی حالت کی نسبت بڑائی پائی جائے، جیسے: بتنگڑ، پگڑ وغیرہ.
اِسْمِ کَیفِیَت
(صرف) وہ اسم جس سے کسی شخص یا شے کی کوئی خاص حالت یا کیفیت معلوم ہو، جیسے: سختی، روشنی، صحت، جلن
اِسْمِ خاص
(صَرف) وہ اسم جو کسی خاص شخص، شے یا مقام کا نام ہو، اسم معرفہ (معنی کے لحاظ سے اسم جامد کی پہلی قسم)، جیسے، علاءالدین، نواب شاہ، مہران
اِسْماعِلِیَہ
شیعوں کا ایک فرقہ جو امام جعفر صادق کے بعد ان کے بڑے بیٹے اسماعیل کو (جو باپ کی زندگی میں وفات پاگئے تھے) ساتوں امام مانتا ہے. (ان کے بعد امام کی بجاے نائبوں اور داعیوں کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے): فرقہ سمعہ، آغا خانی خوجے؛ اس فرقے کا فرد.
اِسْمِ مُصَغَّر
(صرف) وہ اسم جس کے معنوں میں اس کی اصلی حالت کی نسبت چُھٹائی پائے جائے، جیسے: پہاڑی، لٹیا، ڈیا وغیرہ.
اِسْمِرْتی پَتْر
वह पत्र, पुस्तिका आदि जिसमें किसी विषय की कुछ मुख्य-मुख्य बातें स्मरण रखने या कराने के विचार से एकत्र की गई हों, ज्ञापन पत्र, स्मरण पत्र
اِسْمِ صِفات
اسماے الہٰی میں سے ('اللہ' کے علاوہ) ہر ایک نام جو اس کی کسی نہ کسی صفت پر دلالت کرتا ہے، جیسے: ستّار، ('= بڑا پردہ پوش)، غفّار (بڑا مغفرت کرنے والا).
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
majlis
मजलिस
.مَجلِس
assembly, meeting, committee, board
[ Sardar Bhagat Singh markazi majlis ki nishast mein bhi bomb phenk kar nahin bhage ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
zanaKH
ज़नख़
.زَنَخ
the chin
[ Mundhe hue baal bhi kai tarah ke rang se taiyaar kiye aur rish-e-amali (Artificial Beard) rukh wa zanakh par jama di ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
maatam
मातम
.ماتَم
mourning, grief
[ Baba-e-qaum Mahatma Gandhi ki barsi par pura mulk matam manata hai ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
'aashuura
'आशूरा
.عاشُورَہ
this is the Husain's martyred day
[ Zuhar ka waqt hua badshah bar-aamad huye moti masjid mein aashure ki namaz padhi ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
saarifiin
सारिफ़ीन
.صارِفِین
subscribers, consumers
[ Sarifin ki zaruraton ko dekhte hue companiyan nayi-nayi masnuat bazar mein laa rahi hain ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
shadda
शद्दा
.شَدَّہ
flag raised in condolence of the martyrs of Karbala in Muharram
[ Koi to piron ko aur shaddon ko aur qabron ko sajda karta hai ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
masnuu'aat
मस्नू'आत
.مَصْنُوعات
created things, things artificially made
[ Rasgulle, kalakand, dahi waghaira dairy masnu'aat hain ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
gustaaKHii
गुस्ताख़ी
.گُسْتاخی
arrogance, assurance, rudeness
[ Bar-Bar kahte unke huzur kisi gustakhi ka tasawwur karun to insan ke nutfe (Semen) se nahin ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
hamdam
हमदम
.ہَمدَم
intimate companion, bosom friend, familiar
[ Chidiyon ke ham-dam jode hamesha chhat mein rahte the aur Eadon ki tanhai mein rafiq the ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
maa'zarat
मा'ज़रत
.مَعْذَرَت
excuse, apology, plea
[ Na-farmanon ko unki mazarat kuch bhi nafa na degi ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
"10 words down, endless possibilities ahead! 🚀📖"
Tune in tomorrow for the next 'Word of the Day' and elevate your language game!
"Unlock a world of Urdu words at your fingertips!"
تازہ ترین بلاگ
رائے زنی کیجیے (اِسْم)
اِسْم
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
اطلاعات اور معلومات حاصل کرنے کے لیے رکنیت لیں
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔
