تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"آنا" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں آنا کے معانیدیکھیے
- Roman
- Urdu
آنا کے اردو معانی
فعل لازم
- اصلاََ : ۱. ایک جگہ سے حرکت کر کے دوسری جگہ موجود یا منتقل ہونا ، جانا کی ضد .
- روپے کا سولھواں حصہ ؛ وہ سکہ جو قیمت میں روپے کے سولھویں حصے کے برابر ہوتا تھا (برصغیر میں موجودہ اعشاری نظام کے رواج سے پہلے تقریباً ۱۹۵۸ء تک اس کا رواج رہا).
- آمد ، ورود .
- پہن٘چنا ، موصول ہونا ، رسائی ہونا .
- جائداد وغیرہ کا سولھواں حصہ .
- زمین کا ایک ناپ جو ایک ایکڑ کے چھ سو چالیسویں حصے کے برابر ہوتا ہے (تقریباً ساڑھے سات مربع گز).
- نازل ہونا ، (آسمان وغیرہ سے) نیچے اترنا.
- روپے کو ایک اکائی فرض کر کے لیاقت خاصیت کیفیت حیثیت صحت اور آمدنی کی مقدار مقابلۃً ظاہر کرنے کے لیے ، جیسے : مرض روپ میں آٹھ آنے رہ گیا ہے (یعنی نصف) ، آمدنی بارہ آنے رہ گئی ہے (یعنی چار حصوں میں سے تین حصے).
- اوپر سے نیچے کی طرف کرنا.
- (کسی جسم میں) ٹھیک بیٹھنا ، فٹ ہونا ، جیسے : یہ ٹوپی میرے سر پر نہیں آتی .
- عدم سے وجود میں لایا جانا ، پیدا ہونا ، تولد ہونا.
- (کسی حد مقرر تک) چلنا.
- (قدیم) لانا.
- (مجازاً) : وہ معافی جو اسالیب بیان میں روابط صفت متعلق فعل یا فعل معاون کے آنے سے یا محض سیاق و سباق سے پیدا ہوتے ہیں ، مثلاً : ۱. دکھائی دینا ، نظر آنا (عموماً خواب کے ساتھ).
- بر آمد ہونا ، نکلنا (عموماً صفت کے ساتھ یا سیاق و سباق سے ، جیسے : دیکھیے وہ کب گھر سے باہر آئیں اور ہمیں کب تک انتظار کرنا پڑے .
- واپس آنا (سیاق و سباق سے) ، جیسے : دریا پہ جا کر پیاسا آنا تعجب خیز امر ہے .
- فروکش ہونا ، وارد ہونا ، جیسے : اب اس ہوٹل میں مسافر بہت کم آتے ہیں.
- نمودار ہونا ، طلوع ہونا ، جیسے : تارے رخصت ہوئے سورج نکلا .
- پھلنا ، پھولنا ، لگنا (عموماً ثمر وغیرہ کے ساتھ) ، جیسے : اس چنبیلی میں بے موسم کے پھول آئے ہیں .
- کسی طرف جھکاو ہونا ، راغب یا مائل ہونا ، جیسے : ہم پڑھنے پر آئیں تو ایک دن میں چار کتابیں پڑھ ڈالیں .
- گزر جانا ، منقضی ہونا ، جیسے : اتنی عمر آئی مگر ہمیں ایسے وقعات سے کبی سابقہ نہیں پڑا .
- (پاس سے) گزرنا ، (قریب سے) نکلنا (عموماً کسی طرف سے ہو کے) جیسے : جب وہ صدر کی طرف آئیں گے تو میں انھیں ضرور اپنا دفتر دکھاؤں گا .
- . ٹھن جانا ، ارادہ ہونا ، خیال گزرنا (دل وغیرہ کے ساتھ) ، جیسے : جی میں آتا ہے کہ اب حصول کامیابی تک دن رات محنت کروں .
- ڈالا جانا ، پڑنا (عموماً روح یا جان وغیرہ کے ساتھ) ، جیسے : بارش ہوتے ہی مرجھائی ہوئی کھیتی میں جان آگئی.
- چڑھنا ، چڑھ کر بیٹھنا (عموماً بلندی یا سواری وغیرہ کے ساتھ) ، جیسے : تم بھی اس گھوڑے پر آجاؤ .
- محسوس ہونا ، ادراک میں آنا ، جیسے : وہ اگرچہ اجنبی تھا مگر اس کی باتوں سے کچھ بوے انس آتی تھی.
- کان تک پہن٘چنا ، سنائی دینا ، جیسے : کچھ ایسی آواز آئی جیسے کوئی مجھے پکارتا ہے .
- اٹکل سے اندازہ ہونا ، اَن٘کنا ، جچنا .
- برسنا ، ٹپکنا ، جیسے : پانی آیا کہ اللہ کی رحمت آئی .
- گرفتار ہونا ، پھن٘سنا ، مبتلا ہونا ، جیسے : وہ میرے قبضے میں ایسے آگئے جیسے جال میں شکار آگیا .
- (جسم پر) لگنا ، پڑنا (چوٹ وغیرہ کے ساتھ) ، جیسے : ایسی ضرب آئی کہ ٹان٘گ بیکار ہو کر رہ گئی .
- تلنا ، اڑّنا ، جمنا ، پچ کرنا (کسی بات وغیرہ پر) ، جیسے : جب وہ آن پر آتا ہے تو پھر کسی کی نہیں سنتا
- منقوش ہونا ، چَھپنا ، (عکس) اترنا ، جیسے : چھپائی میں پلیٹ پر پورے حرف نہیں آئے
- چڑھنا ، پھیلنا (دریا ، پانی وغیرہ کے ساتھ) ، جیسے : ندی کا پانی قلعے کی دیوار کے پشتے تک آگیا
- حاصل ہونا ، ملنا ، جیسے : تم آئے مراد آئی
- فرض ہونا ، ذمے ہونا (سیاق و سباق سے بیشتر حالیۂ ناتمام یا مضارع کی شکل میں)
- محسوب ہونا ، شمار ہونا ، جیسے : جو کافروں کے سے کام کرتا ہو وہ انہی میں آجاتا ہے
- چھا جانا ، محیط ہونا ، گھیرنا ، جیسے : ایسی غم انگیز خبر سنی کہ آن٘کھوں کے نیچے ان٘دھیرا آگیا
- ہونا (صفت کے ساتھ بطور فعل ناقص) ، جیسے : اس کُشتی میں آخر کار وہی غالب آئے
- پڑنا (فعل معاون یا اسم وغیرہ کے ساتھ ، بطور فعل ناقص) ، جیسے : ناچاری اور مجبوری میں کچھ بن نہیں آتا
- ابتدا ہونا ، شروع ہونا ، جیسے : گرمی گئی ، جاڑا آیا
- (کسی کیفیت کا) جوش زن ہونا ، ابھرنا ، جیسے : پیْار آنا ، رشک آنا ، غیرت آنا ، غصہ آنا ، شرم آنا ، مروت آنا
- کوئی کام کرنے کا حکم یا اجازت نکلنا (استخارے کے ساتھ مستمل)
- فریفتہ ہونا ، جیسے : دل آنا .
- بکنا ، فروخت ہونا ، (سیاق و سباق سے)
- برپا ہونا ، قائم ہونا ، جیسے : فوج کے بڑھتے ہی قیامت آگئی
- دب جانا ، پس جانا
- شامل ہونا ، شریک ہونا (سیاق و سباق سے)
- سر پر سوار ہونا ، مسلّط ہونا (جن وغیرہ کے لیے) ، جیسے : اس پر شیخ سدو کی روح آگئی ہے
- خریدا جانا ، مول لیا جانا ، جیسے : آٹا آگیا اب ترکاری کی ضرورت باقی ہے
- نمایاں ہونا ، اتر کر پھیلنا (دھوپ وغیرہ کے ساتھ) جیسے : سردی بہت ہے صحن میں جہاں دھوپ آگئی ہو وہاں پلن٘گ بچھا دو
- پکنا ، گلنا (چاول وغیرہ کے لیے) ، جیسے : پلاو کو ہلکی آن٘چ پر پکنے دو ابھی اچھی طرح نہیں آیا
- فعل امر میں : ترک کرو ، جانے دو ، جیسے : آؤ ان کے من٘ھ نہ لگو
- مقابلہ کرلو ، جیسے : کچھ دعویٰ ہے تو آؤ.
- تیار ہو جاؤ ، چلو .
- بڑھنا ، لٹکنا (خصوصاً پستانوں کے لیے)
- پھولنا (سان٘س وغیرہ کے لیے) ، جیسے : لڑتے لڑتے پہلوان کا دم آگیا
- انزال ہونا (بازاری زبان میں مستعمل)
- نکلنا ، ظاہر ہونا ، ثابت ہونا
- حملہ آور ہونا (عموماً پر کے ساتھ)
- سمانا ، بھرنا ، جیسے : برتن میں جتنی سمائی ہوگی اتنا ہی آئے گا
- کسی کام کا سلیقہ ہونا ، آداب وغیرہ سے واقفیت ہونا
- علم یا ہنر حاصل ہونا (سیاق و سباق سے)
- استعمال ہونا ، مستعمل ہونا
- (اسلامیات) منقول ہونا ، مروی ہونا ، (قرآن یا حدیث وغیرہ میں) مرقوم ہونا ، بیان کیا جانا ، مذکور ہونا
- جمع ہونا ، اکھٹا ہونا .
- منظر عام پر لایا جانا ، شائع ہونا
- زیب دینا
- معلوم ہونا
- عارض ہونا ، لاحق ہونا
- نزدیک ہونا ، قریب ہونا (عموماً ’کو‘ کے ساتھ)
- سوت بنا کر لایا جانا (عموماً ’ پر ‘ وغیرہ کے ساتھ)
- ایک بیان سے دوسرے کی طرف رجوع کرنا (عموماً ’ پر ‘ وغیرہ کے ساتھ)
- مقدور میں ہونا (سکنا) ، طاقت و قدرت یا امکان میں ہونا، جاننا یا علم میں ہونا
- (مذکوری مطالب کے علاوہ) رک : اُدھار آنا ، باتوں میں آنا ، بن آنا ، دھبا آنا ، رنگ آنا ، زنگ آنا ، فرق آنا ، کام آنا ، من٘ھ آنا ، یاد آنا ، وغیرہ (جن میں ہر جگہ آنا ک معنی دوسری جگہ سے مختلف ہیں مگر سیاق و سباق سے سمجھ میں آتے ہیں)
قریب ترین ہم صوتی الفاظ
شعر
لے چلا جان مری روٹھ کے جانا تیرا
ایسے آنے سے تو بہتر تھا نہ آنا تیرا
تھک گیا میں کرتے کرتے یاد تجھ کو
اب تجھے میں یاد آنا چاہتا ہوں
گاہے گاہے کی ملاقات ہی اچھی ہے امیرؔ
قدر کھو دیتا ہے ہر روز کا آنا جانا
English meaning of aanaa
Intransitive verb
- (of a mental or physical state) occur, (of a natural phenomenon, time, etc.) happen
- a coin in the old Indian currency
- (of rain) fall, come down, drop
- arrival, advent, approach
- (of river, etc.) rise, over flow
- coming, arrival
- advance, come forward
- appear, emerge
- be entangled, be taken in
- befall, betide
- come forth
- come, arrive, reach
- fit into
- get on
- grow, increase
- incline, be bent upon
आना के हिंदी अर्थ
अकर्मक क्रिया
- आगमन; चल कर पास ; कहीं जाकर वहाँ से पहले वाले स्थान पर पहुँचना.
- ऊपर से नीचे की तरफ़ करना
- घटित होना
- (किसी निश्चित सीमा तक) चलना
- बढ़ना (फ़सल कमर तक )
- (किसी दशा का) जोश ज़न होना, उभरना, जैसे : पी आना, रश्क आना, शर्म आना, ग़ुस्सा आना, रहम आना.
- फल-फूल लगना
- (शरीर के किसी अंग में) ठीक बैठना, फिट होना, जैसे : ये टोपी मेरे सर पर नहीं आती, यह जूता मेरे पांव में नहीं आता.
- अँटना
- (शरीर पर) लगना, पड़ना (चोट आदि के संदर्भ में), जैसे : ऐसी चोट आई कि टांग बेकार हो कर रह गई.
- अंतर्भाव होना
- (इस्लामी साहित्य ) उद्घृत होना, कहा होना, (क़ुरआन या हदीस आदि में) लिखा होना, बयान किया जाना, चर्चा होना.
- जायदाद आदि का सोलहवां हिस्सा.
- मालूम होना.
- (चर्चित अर्थों के अतिरिक्त) जैसे: उधार आना, बातों में आना, बिन आना, धब्बा आना, रंग आना, ज़ंग आना, फ़र्क़ आना, काम आना, मुंह आना, याद आना,आदि (जिन में हर जगह आना के अर्थ दूसरे से भिन्न हैं मगर संदर्भ से समझ में आते हैं).
- जाना का विपरीत.
- अटकल से अंदाज़ा होना, अंकना, जचना
- आरंभ होना, शुरू होना, जैसे : गर्मी गई, जाड़ा आया.
- कान तक पहुंचना, सुनाई देना, जैसे : कुछ ऐसी आवाज़ आई जैसे कोई मुझे पुकारता है.
- .किसी तरफ़ झुकाव होना,या आकर्षित होना, जैसे : हम पढ़ने पर आएं तो एक दिन में चार किताबें पढ़ डालें.
- हमला आवर होना (उमूमन पर के साथ).
آنا کے متضادات
آنا کے مرکب الفاظ
آنا سے متعلق کہاوتیں
آنا کے قافیہ الفاظ
تلاش کیے گیے لفظ سے متعلق
اطلاع : ریختہ ڈکشنری کا یہ BETA ورژن ہے اور آزمائش کے لیے باضابطہ اشاعت سے پہلے جاری کیا گیا ہے۔کسی بھی قسم کے تضاد اور غلطیوں کی اصلاح کے لیے اپنے تجاویز و آرا ہمیں dictionary@rekhta.org پر ارسال کیجیے۔ یا رائے زنی کیجیے
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
saarifiin
सारिफ़ीन
.صارِفِین
subscribers, consumers
[ Sarifin ki zaruraton ko dekhte hue companiyan nayi-nayi masnuat bazar mein laa rahi hain ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
majlis
मजलिस
.مَجلِس
assembly, meeting, committee, board
[ Sardar Bhagat Singh markazi majlis ki nishast mein bhi bomb phenk kar nahin bhage ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
maatam
मातम
.ماتَم
mourning, grief
[ Baba-e-qaum Mahatma Gandhi ki barsi par pura mulk matam manata hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
'aashuura
'आशूरा
.عاشُورَہ
this is the Husain's martyred day
[ Zuhar ka waqt hua badshah bar-aamad huye moti masjid mein aashure ki namaz padhi ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
maa'zarat
मा'ज़रत
.مَعْذَرَت
excuse, apology, plea
[ Na-farmanon ko unki mazarat kuch bhi nafa na degi ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
zanaKH
ज़नख़
.زَنَخ
the chin
[ Mundhe hue baal bhi kai tarah ke rang se taiyaar kiye aur rish-e-amali (Artificial Beard) rukh wa zanakh par jama di ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
masnuu'aat
मस्नू'आत
.مَصْنُوعات
created things, things artificially made
[ Rasgulle, kalakand, dahi waghaira dairy masnu'aat hain ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
shadda
शद्दा
.شَدَّہ
flag raised in condolence of the martyrs of Karbala in Muharram
[ Koi to piron ko aur shaddon ko aur qabron ko sajda karta hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
hamdam
हमदम
.ہَمدَم
intimate companion, bosom friend, familiar
[ Chidiyon ke ham-dam jode hamesha chhat mein rahte the aur Eadon ki tanhai mein rafiq the ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
gustaaKHii
गुस्ताख़ी
.گُسْتاخی
arrogance, assurance, rudeness
[ Bar-Bar kahte unke huzur kisi gustakhi ka tasawwur karun to insan ke nutfe (Semen) se nahin ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
"10 words down, endless possibilities ahead! 🚀📖"
Tune in tomorrow for the next 'Word of the Day' and elevate your language game!
"Unlock a world of Urdu words at your fingertips!"
تازہ ترین بلاگ
رائے زنی کیجیے (آنا)
آنا
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
اطلاعات اور معلومات حاصل کرنے کے لیے رکنیت لیں
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔