زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ
محفوظ شدہ الفاظ
چَمَنِسْتان
ایسا باغ جہاں پھول کثرت سے ہوں، ایسی جگہ جہاں دور تک پھول ہی پھول اور سبزہ سبزہ نظر آئے، گلزار، گلستان، باغ، پھولوں کا قطعہ، سبز کھیت
مَزدُور
اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش
’’قرآن‘‘ سے متعلق الفاظ
’’قرآن‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
آنا
روپے کا سولھواں حصہ ؛ وہ سکہ جو قیمت میں روپے کے سولھویں حصے کے برابر ہوتا تھا (برصغیر میں موجودہ اعشاری نظام کے رواج سے پہلے تقریباً ۱۹۵۸ء تک اس کا رواج رہا).
اَشِدّا
سختی کرنے والے، سخت گیر لوگ (قرآن پاک میں یہ لفظ کفار پر سختی کرنے والے اصحاب کے لئے استعمال ہوا ہے: اشداء علی الکفار رحماء بینہم الخ)
اَلَمْ نَشْرَح
قرآن مجید کے تیسویں پارے میں ایک سورہ کا نام، جو 'اَلَمْ نَشْرَحَ لَکَ صَدْ رَکَ' ((اے رسول) کیا ہم نے تیری شرح صدر نہیں کردی) سے شروع ہوتا ہے
اَیُّوب
بنی اسرائیل کے ایک پیغمبر کا نام جو طرح طرح کے سخت مصائب اور امراض کے امتحانات میں مبتلا ہوئے اور ہر مرحلے میں صبر کیا (قرآن پاک میں ان کے صبر کی تعریف کی گئی ہے) (ادبیات میں بطور تلمیح مستعمل)
دَلِیلِ اَلَسْت
نبوت ، گواہی ، انسان کے پیمان کی طرف اشارہ ، (قرآن پاک کی آیت الست بربکم کی طرف اشارہ ہے) مراد یہ ہے کی مخلوق کے وجود سے خالق کا وجود سمجھ میں آتا ہے .
سِرانا
دریا غیرہ میں بہانا (قرآن شریف، صریح، عزیہ یا دوسری متبرک چیزوں کے واسطے مُستعمل)، سرد کرنا، خنک یا ٹھنڈا کرنا
سُوَر
بھیڑیا دمبے کے برابر ایک جنگلی نیز پالتو جانور جس کی تھوتھنی کُتّے سے مُشابہ، دانت بہت تیز اور کُھر چرے ہوئے ہوتے ہیں، عموماً میلا کھاتا ہے، بد جانور یا بد جناور، خوک، خنزیر
واقِعَۂ فِیل
قصہء اصحاب ِفیل یا ہاتھی والوں کا حملہ (قرآن شریف میں سورۂ فیل میں بیان کردہ واقعے کی رُو سے اصحاب ِفیل (ہاتھی والوں) نے بیت اﷲ کو مسمار کرنے کا ارادہ کیا تھا حق تعالیٰ نے ابابیل جیسے معمولی پرندوں کے ذریعے عذاب ِآسمانی نازل کر کے ہاتھی والوں کو نیست و نابود کردیا) ۔
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔