تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"ض" کے متعقلہ نتائج

ض

بلحاظِ اصوات اُردو حروفِ تہجی کا اکتیسواں ، عربی کا پندرھواں اِور فارسی کا اٹھارواں حرف. یہ حرفِ صحیح (مصمتّہ) ہے ۔ تلفّظ ضاد ہے. علمِ تجوید کی رُو سے اس کا مخرج حافۂ لسان یعنی زبان کا بغلی کنارہ جو حلق کی طرف ہے اور اِس کے دائیں یا بائیں اور اوپر کی ڈاڑھوں کی جڑیں۔ اس کا ٹھیک تلفّظ اہلِ عرب ہی کرتے ہیں ، اُردو والے دُواد یا ضواد تلفّظ کرتے ہیں۔ اُردو میں اس کی آواز ”ز“ سے مشابہ ہے۔ یہ کلمے کے شروع میں بھی آتا ہے اور درمیان یا آخر میں بھی ، جیسے ضابطہ ، مضر ، فیض. اسے ضادِ معجمہ یا ضاد منقوطہ بھی کہتے ہیں ، حسابِ جُمل میں اس کے آٹھ سو عدد فرض کیے گئے ہیں۔ یہ عربی میں شمسی حرف ہے۔ اس لیے اس سے پہلے ”ال“ معرفہ آئے تو لامِ غیر ملفوظ ہو گا اور ض مشوّد پڑھا جائے گا. یہ خاص عربی زبان کا حرف ہے اور فارسی یا اُردو کے صرف ان لفظوں میں آتا ہے جو عربی سے لیے گئے ہیں ۔

ضَرِیع

ایک کان٘ٹے دار گھاس، جو بہت تلخ ہوتی ہے اور جس کے زہر کے سبب کوئی چوپایہ اس کے نزدیک نہیں جاتا، اسے اونٹ شوق سے کھاتا ہے

ضَبُع

بجو ، ایک گوشت خور وحشی جانور جو دن کو زمین کے اندر رہتا ہے ، رات کو غذا کی تلاش میں نکتا ہے ، چھوٹے چھوٹے جانوروں اور نباتات پر زندگی بسر کرتا ہے ، رات کو موقع پر تازہ خام قبروں کو کھود کر نعش خراب کر دیتا ہے ۔

ضَبے

ذبح، حلال کرنا

ضَبْطی

قُرقی، جائداد وغیرہ بحقِّ سرکار ضبط ہو جانا، (مطلق) چھین لیا جانا

ضَیع

नष्ट होना, मरना।

ضِیاع

نقصان، تباہی، ہلاکت، ضائع ہونا

ضَرّاء

ضرر، نقصان، خسارہ

ضَو

روشنی، چمک، آفتاب کی روشنی

ضَرُوری

واجب، لازمی، تاکید، اہم

ضَرُورَت

حاجت احتیاج

ضِیا

روشنی، نور، چمک

ضَرُور

(تاکید کے لیے) لازمی طور پر، یقیناً

ضَرْع

گائے بکری وغیرہ کے تھن

ضِد

وہ شے جو مدِ مقابل شے کے ساتھ جمع نہ ہو سکے، متضاد، برعکس

ضَبَّہ

لوہے یا لکڑی کا دستہ جو دروازے میں لگاتے ہیں

ضَرَّہ

وہ عورت جو ایک عورت کی موجودگی میں بیاہ کر کے لائی جائے، سوکن، سوتن

ضَمَّہ

ایک اعراب کا نام جسے پیش کہتے ہیں، پیش کی حرکت، جس کی علامت یہ ہے (--ُ- )

ضُحیٰ

چاشت با صبح کے ناشتے کا وقت (تقریباً ۹ بجے صبح)، وہ کام جو چاشت کے وقت کیا جائے

ضَیعَہ

नष्ट होना, व्यापार, उद्योग, । खेती की भूमि।।

ضالَّہ

ضال (رک) کی تانیث ، گمراہ.

ضارَّہ

ضرر پہنچانے والی (چیز)

ضَبْط

تحمّل، برداشت، صبر

ضَحْکَہ

जिस पर सब लोग हँसे, हास्यास्पद, हास्य।

ضَحْکِیَّہ

فلاسفہ کا وہ گروہ جو پُر امید رہنے اور خوشی میں وفت گزارنے کا قائل ہے ، رجائیہ ، یاسیہ یا بکائیہ کا نقیض

ضَرْبَہ

رک : ضربت ۔

ضَبْطِیَّہ

پولیس نیز رضاکار فوج ۔

ضَرْبِیَّہ

وہ فوجی کیمپ جس کی محافظت چاروں طرف سے جھاڑ جھنکاڑ لگا کر کی جائے

ضِلَع

خط، لکیر، گوشہ (جو دو لکیروں کے ملنے سے پیدا ہو)

ضَغْطَہ

دم گُھٹنے کی سی کیفیت، کشمکش، تنگی، سختی، دباؤ

ضَرْفَہ

کثرت ، جھنڈ ۔

ضِرارِیَّہ

معتزلہ کا ایک فرقہ .

ضارِیَہ

خونخوار، درندہ، شکاری (جانور)

ضَحّاکِیَّہ

خوارج کا یہ فرقہ ضحاک بن انس سے منسوب ہے . اس شخص لے حضرت امام جعفر صادق کے بعض خیالات کو کفر سے تعمیر کیا باظنی تنظیم اور سلسلۂ دعوت کو قرآن کے خلاف قرار دیا ، مورخین کے مطابق یہ انتہا ہسند گروہ تھا .

ضِیائی

ضیا سے منسوب یا متعلق، روشن، منور

ضائِع

اکارت، رائگاں، برباد، غارت

ضَبابَہ

کہر ، کہرا .

ضَمِیمَہ

(کسی چیز کے اصل یا ضروری حصّے پر بڑھا کر) شامل کیا ہوا، زائد شے جو اصل کے ساتھ شامل ہو، مستزاد، تتمہ، تابع

ضَرِیبَہ

چنگی ، محصول ؛ جزیہ نیز چنگی وصول کرنے کی جگہ ۔

ضابِطَہ

آئین، دستورالعمل

ضُعْف

ناتوانی، کمزوری، نقاہت

ضِیائِیَّہ

(طبعیات) برقی مقناطیسی اشعاعی توانائی کی مقدار یا حصہ جو اشعاع کے تعدد کے متناسب ہو.

ضَفِیرَہ

گندھے ہوئے بالوں کا جُوڑا، (علمِ تشریح) حیوانی جسم کی نسیج کا جال، رگ ریشوں کی جالی، عصبی یا غروقی جال (انگ : plexus)

ضِفْدَع

مینڈک

ضَجِیع

ساتھ سونے والا، ہم خواب، ہم بستر

ضَلِیع

قوم ، خلقت

ضِباع

(نجوم) وہ ستارے جو کوکب صیاح (بشکل آدمی) کے داہنے مونڈھے پر ہیں

ضِعْف

وہ عدد جو کسی چھوٹے عدد سے بلا کسر پورا تقسیم ہو جائے، چھوٹے عدد کا ضعف کہلاتا ہے

ضَرُور ہے

لازم ہے، واجب ہے، درکار ہے

ضِلَع جَج

شعبۂ عدالت کا وہ آفیسر جسے ضلعے بھر کی دیوانی فوجداری مقدموں کی اپیل سننے کا اختیار ہوتا ہے

ضَرورَتاً

ضرورت سے، از روئے ضرورت، ناچار ہوکر

ضِعْفی

ضِعف (رک) سے منسوب یا متعلق ، متعدد۔

ضَمانَتاً

از روئے ضمانت، بطور ضمانت

ضِلَعی

ضلع (رک) سے منسوب یا متعلق ۔

ضَرْب زَدَہ

وہ شخص جس کے چوٹ لگی ہو

ضُعَفا

ضعیف کی جمع

ضابِطانَہ

(شاہی دور میں) زرعی پیداوار پر لگایا جانے والا ایک محصول.

ضاحِکانَہ

ہنسانے والا، خندہ آور، مزاحیہ

ضَرُورِیَّہ

ضروری

ضاعَفَ

دو چند کرے، بڑھائے (عربی کا فعل اردو میں دعائیہ کلمات میں مستعمل)

ض کے مرکب الفاظ

ض

'ض' پر مشتمل اردو مرکب الفاظ

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone