زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ

محفوظ شدہ الفاظ

سُکُونِ قَلْب

دل کا اطمینان، طمانینت، آسودگی

خِلْقِیَّہ

جبلی، فطری، خلقی

کِھسیانی بِلّی کَھمبا نوچے

جسے غصہ آرہا ہو وہ دوسروں پر اپنی جھلاہٹ اتارتا ہے، بے بسی میں آدمی دوسروں پر غصہ اتارتا ہے، شرمندہ شخص دوسروں پر اپنی شرمندگی اتارتا ہے، کمزور کی جھنجھلاہٹ

سُرُور

دل و دماغ کی شگفتگی یا سکون بخش کیفیت، خوشی، فرحت، انبساط، کیف، سرشاری

بے حِجابی

بے پردہ ہونا، بے پردگی، گھونگھٹ اٹھا دینا، کھلے بندوں پھرنا (عورت کا)

شَرِیکِ حَیات

زندگی کا رفیق یا ساتھی، مراد: عموماً بیوی یا شوہر

مَشْوَرَت

آپس میں سوچ بچار، صلاح یا رائے کا تبادلہ کرنا، صلاح، مشورہ، کنگاش، باہمی تجویز

سِتَم گَر

(عموماً شعرو شاعری میں) معشوق، محبوب

کوشِش

سعی، دوڑ دھوپ، جدوجہد، محنت، قصد(کرنا کے ساتھ)

بے نِیاز

جو کسی شخص کا محتاج نہ ہو، بے پروا، قاطمع، بے غرض، مستغنی

دِید کے قابِل

دیکھنے کے لائق ، دیدنی

قابِلِ دِید

دیکھنے سے تعلق رکھنے والا، دیدنی

آٹھ بار نَو تیوہار

عیش و آرام کا شوق ایسا بڑھا ہوا ہے کہ زمانہ اور وقت اس کو کفایت نہیں کرنے دیتا

چَمَنِسْتان

ایسا باغ جہاں پھول کثرت سے ہوں، ایسی جگہ جہاں دور تک پھول ہی پھول اور سبزہ سبزہ نظر آئے، گلزار، گلستان، باغ، پھولوں کا قطعہ، سبز کھیت

عَوْرَت

بیوی، زوجہ، اہلیہ، گھر والی

طاغُوت

گمراہ، سرکش، شیطان (جو خدا سے منحرف ہو اور گمراہ کرے)

مَن بھاوَن

جو دل کو اچھا معلوم ہو، جو دل کو بھلا لگے، دلچسپ، دل پسند، پسندیدہ، مرغوب خاطر

دادْرا

موسیقی میں ایک قسم کا چلتا نغمہ، ایک قسم کا گان، ایک تال

مَزدُور

اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش

خَیر اَنْدیش

وہ شخص جو کسی کی بھلائی چاہے، بہی خواہ، خیر خواہ، خیر سگال

ضرب الامثال

یہ ہندوستانی ضرب الامثال کی ایک لغت ہے، جو ریکھتا فاؤنڈیشن کا ایک اقدام ہے۔ اس میں صدیوں پر محیط روایتی کہاوتوں اور محاوروں کا ایک قیمتی مجموعہ شامل ہے جو برصغیرِ ہند کی ثقافت، معاشرے اور روزمرہ زندگی کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ لغت ناقدین، محققین، طلبہ اور زبان و ادب کے شائقین کے لیے ایک نہایت مفید اور قابلِ اعتماد حوالہ جاتی ماخذ کے طور پر کام کرتی ہے۔

مشہور ضرب الامثال

ضرب الامثال کی فہرست

متعقلہ نتائج

بَڑ تَلے کا بُھوت

اس شخص کی نسبت کہا جاتا ہے جس سے پیچھا چھڑانا مشکل ہو

بَڑا آدْمی دال کھائے تو سادَہْ حال غَرِیْب کھائے تو کَنْگال

ایک بات میں کسی کو عزت کسی کو ذلت، ایک ہی کام میں ایک کے لیے بدنامی دوسرے کے لیے نیکنامی ہوتی ہے

بَڑا بول قاضی کا پیادَہ

غرور کر کے آدمی بہت جلدی نیچا ثابت ہو جاتا ہے

بڑا جانے کیا، بالک جانے ہیا

بچہ جو اس سے محبت کرے اُسے اچھا سمجھتا ہے اور تجربہ کار آدمی دوسرے کے کام کو دیکھ کر اُس کے متعلق رائے قائم کرتا ہے

بَڑا پَتَّھر نَہ اُٹھ سَکے تو تِین سَلام کَر کے چھوڑْ دِیجِیے

جو کام نہ ہوسکتا ہو اسے ترک ہی کردینا چاہیے

بَڑےآدْمی نے دال کھائی تو کَہا سادَہ مِزاج ہے غَرِیب نے دال کھائی تو کَہا کَنْگال ہے

ایک ہی کام میں ایک کے لیے بدنامی دوسرے کے لیے نیکنامی ہوتی ہے

بَڑے بڑے بَہے جائیں، گَڈڑیا پُوچھے کِتّی تھاہ

بڑے بڑے عقلمند تو عاجز ہیں اور معمولی لوگ ان کے کام میں دخل دیتے ہیں

بَڑے بَرْتَن کی کُھرْچَن بھی بَہُت ہے

بڑے آدمی کی ادنیٰ توجہ بھی غریب آدمی کی حاجت روائی کے لئے کافی ہے

بَڑے بول کا سِر نِیچا

غرور وار شیخی سے بڑ ا بول بولنے والے کو رسوا ہونا پڑتا ہے

بڑے چور کا حصہ نہیں

زبردست جو چاہے لے لے اس کا کوئی مقررہ حصہ نہیں ہوتا

بَڑے گَھر پَڑے پَتَّھر ڈھو ڈھو مَرے

اونْچے خاندان میں رشتہ ہونے سے قسم قسم کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، مالدار کے پاس رہ کر کامیاب نہ ہونا بدنصیبی اونْچا خاندان تکلیف میں مبتلا رہتا ہے

بَڑے کَڑاہی میں تَلے جاتے ہَیں

معززین کو بہت تکلیف ہوتی ہے، بڑوں پر بڑی مصیبتیں آتی ہیں

بَڑے مِیاں تو بَڑے میاں، چھوٹے مِیاں سُبْحانَ اللہ

بڑوں کا کیا ذکرچھوٹے ان سے بھی زیادہ شریر یا بُرائی میں مبتلا ہیں

بڑے نہ بوڑن دیت ہیں جاکی پکڑیں بانھ، جیسے لوہا ناؤ میں ترت پھرے جل مانھ

بڑے لوگ جسے سہارا دے دیتے ہیں اسے وہ پھر چھوڑتے نہیں

بَڑے تو بَڑے چھوٹے سُبْحانَ اللہ

بڑوں کا کیا ذکرچھوٹے ان سے بھی زیادہ شریر یا بُرائی میں مبتلا ہیں

بَڑھا تو اَمِیر، گَھٹا تو فَقیِر، مَرا تو پِیر

سب حال میں اچھا ہے (ہندو لوگ مسلمانوں کے حق میں کہا کرتے ہیں)

بَڑی بَہو بڑا بَھاگ

بیوی عمر کی بڑی ہو تو قسمت اچھی ہوتی ہے

بَڑی بَہُو کو بُلاؤ کِھیر میں نَمَک ڈالیں

جب گھر کی کسی سیانی عورت سے کوئی بھول ہو جائے یا جب کوئی اپنے کو بہت چالاک سمجھے تب اسے طنزاََ کہتے ہیں

بَڑی بَہُو نے نِکالے کار، وہ ہی اُتری پارَم پار

بڑے بزرگ نے جو طریقہ دستور جاری کر دیا وہ ہی چھوٹوں کا دستورالعمل ہو گیا

بڑی بھینس پر بالائی

بڑی بھینس کے دودھ پر جس طرح بالائی بہت ہوتی ہے ویسے ہی امیر آدمی سے فائدے بہت ہوتے ہیں

بڑی کمائی پر نون بکوا

باوجود بہت آمدنی کے نمک بیچتے ہیں، کنجوس پر طنز ہے

بڑی مَچھلی چھوٹی مَچھلی کو کھا جاتی ہے

زبردست زِیرِدست کو تنگ کرتا ہے، بڑے آدمی چھوٹوں کا مال کھا جاتے ہیں

بڑی ٹیڑھی کھیر ہے

معاملہ بڑا مشکل ہے

بڑوں کا بڑا ہی بھاگ

بڑوں کی قسمت بھی بڑی ہی ہوتی ہے

بڑوں کا بڑا ہی منہ

بڑوں کی فرمائش بھی بڑی ہوتی ہے

بڑوں کی بات بڑے پہچانیں

بڑے آدمی ہی بڑوں کی بات سمجھ سکتے ہیں

بَندھا خُوب مارْ کھاتا ہے

مجبور آدمی کو جتنا چاہو دبا لو یا ستا لو خاموش رہے گا

بندھی مٹھی لاکھ برابر

اتفاق کی بڑی قوت ہے

بَندھی رَہے نَہ ٹَکے بِکے

زیادہ نفع کی امید میں کسی چیز کو روک کر بیچنا عموماً نقصان دہ ہوتا ہے

بنگالی جو آدمی تو پریت کہو کس کو

بنگالی اگر آدمی ہے تو بھوت کون ہے

باڑ ہی جَب کھیت کھائے تو رَکْھوالی کَون کَرے

جب حفاظت کرنے والا ہی نقصان پر آمادہ ہو تو کس سے داد فریاد کی جائے

باڑ لگََائی کھیت کو باڑ کھیت کو کھائے راجا ہو چوری کَرے نِیاو کون چُکائے

جب حفاظت کرنے والا ہی نقصان پر آمادہ ہو تو کس سے داد فریاد کی جائے

باڑ میں کیوں بوہِیا تَڑایا

ناحق کیوں نقصان اٹھایا، ناحق کیوں محنت کی

باڑ رَکھے کھیت کو اور کھیت رَکھے باڑ کو

جس طرح بڑے چھوٹوں کے کام آتے ہیں اس طرح چھوٹے بھی بڑوں کے کام آتے ہیں

باڑھ کاٹے نام تلوار کا

ماتحت کام کرتے ہیں شہرت افسروں کی ہوتی ہے، کام کوئی کرتا ہے نام کسی اور کا ہوتا ہے

باڑی میں بارَہ آم سَٹّی اَٹھارہ آم

فصل میں گرانی اور غیر فصل میں ارزانی ؛ نوکر کا آقا سے بھی زیادہ مزاج .

باندھ کِھیسَہ کھا ہَرِیسَہ

پیسہ پاس ہوتو نادر سے نادر چیز دستیاب ہو سکتی ہے، روپیے سے سب کام نکلتے ہیں

باندھ سَکیلا پِھیرے اَکیلا

ہتھیار بند کے ساتھ رہنے سے لوگ گھبراتے ہیں کہ کہیں کسی جھگڑے میں نہ پھن٘س جائیں

باندھے سکیلا، پھرے اکیلا

ہتھیار بند آدمی کے ساتھ کوئی نہیں پھرتا کہ کسی جھگڑے میں نہ پھنس جائے

بانْدھی مُوٹھی کا بَڑا بَھرَم

راز مخفی رکھا جائے تو اعتبار باقی رہتا ہے، اگر بھید نہ کھلے تو عزت بنی رہتی ہے

باندی اَوروں کے پانو دھووے ، اَپنْے لِیے سووے

دوسروں کے کام میں چستی اور اپنے کام میں سستی

باندی جب شادی کرتی ہے تو ایسی ہی کرتی ہے

کسی کے شادی بیاہ کے غیر اطمینان بخش انتظام پر چٹکی لینے کے لئے کہتے ہیں

باندی کے آگے باندی آئی، لوگوں نے جانا آندھی آئی

نوکر کا نوکر زیادہ بدمزاج ہوتا ہے

باندی کے آگے باندی مینہ دیکھے نَہ آندھی

کمینے اور سفلے کی حکومت ایسی ہی ہوتی ہے مین٘ہ آن٘دھی کا خیال نہیں ہوتا اپنے کام سے کام

بانْدی کو بانْدی کَہا رو دی، بِیوی کو بانْدی کَہا ہَنْس دی

کمینے کی اصلیت ظاہر کی جائے یا کسی کا حقیقی عیب بیان کِیا جائے تو اسے ناگوار گزرتا ہے

بانہہ پکڑے کی اور نباہنا

حمایتی بن کر ہمیشہ امداد کرنا

بانْہہ ٹُوٹْتی ہے تو گَلے میں آتی ہے

مصیبت میں اپنے خاص عزیزوں ہی کا سہارا ہوتا ہے

بانجھ اچھی اِکانْج بُری

جس عورت کے بچہ ہی نہ ہو وہ ایک بچے والی عورت سے اچھی ہے کیونکہ اسے ہر وقت بچے کے مر جانے کا خوف رہتا ہے

بانجھ بَنْجوٹی، شَیطان کی لَنْگوٹی

بے اولاد عورت کی عزت نہیں ہوتی

بانجھ بِیانی، سونْٹھ اُڑانی

بانجھ کے اگر لڑکا ہو تو اس کی عزت بڑھ جاتی ہے

بانجھ بِیاوے سونٹْھیا کھانے کو

عادت کے برخلاف کام کسی امید ہی پر ہوتا ہے

بانجھ کْیا جانے پَرسوتی کی پِیڑ

جو تکلیف کسی نے خود نہ اٹھائی ہو اسے وہ نہیں سمجھ سکتا

بانس چَڑھے گُڑ کھائے

بے حیائی اختیار کر کے مزے کر رہی ہے

بانس چَڑھی تو اَب گُھونگَٹ کَیسا

اپنی بے پردگی پر گھونگھٹ یا عزت کو کہاں تک سنبھالے گا ، بے پردہ ہونے پر گھونگٹ اور عزت قائم نہیں رہ سکتی

بانس ڈُوبیں پُوری تھاہ مانگے

جس کام کے انجام دینے سے بڑے بڑے لوگ عاجز ہیں اسے معمولی آدمی کیا انجام دے سکتا ہے

بانس گُن بَسور چَمار گُن آدھور

بان٘س کی خوبی جنگل میں اور چمار کی خوبی چمڑے کے گودام میں ظاہر ہوتی ہے، ہر چیز اپنی اپنی جگہ ہر اچھی معلوم ہوتی ہے

بانس کے بانس مَلّاحی کی مَلّاحی

دوہری تکلیف، نقصان مایہ و شماتت ہمسایہ

بانس کی جڑ میں گھموئے جمے ہوئے

اچھے گھر میں کپوت یعنی نالائق پیدا ہوا

بانٹَل بھائی پَڑوسی بَرابَر

الگ رہنے والا بھائی پڑوسی کے برابر ہے

بابا آئیں نہ گھنٹہ بجے

باپ آئے پوجا کرے تو بچوں کو کھانا ملے

بابا آویں نَہ گَھنْٹا باجے

جب تک بابا نہیں آجاتے گھنٹا نہیں بجنے کا ، ایسے موقع پر مستعمل جب ایک کام کا کرنا کسی دوسرے دشوار تر کام پر موقوف ہو

بابا کَماوے، بیٹا اُڑاوے

جہاں بیٹا عیاش اور فضول خرچ ہو وہاں کہتے ہیں

بابا مَرا نِہالُو جَنا وہی تِین کے تِین

جتنا نقصان ہوا تھا اتنا ہی فائدہ ہو گیا

بابا مَریں تو بَیل بَٹیں

رکاوٹ دور ہو تو فائدہ حاصل ہو

بَعْد اَز خَرابِی بَصْرَہ

بڑی مشکل سے، بڑی دقت سے، بڑے نقصان کے بعد (فارسی فقرہ اردو میں مستعمل)

بادام دو ایک پوسْت ہَیں

بہت مخلص دوست آپس میں ملے ہوے ہیں

بَعْد اَز خَرابِی بِسیار

مصیبتیں اٹھانے کے بعد، تکلیفیں سہنے کے بعد، آفتوں میں مبتلا ہونے کے بعد

بَعْد اَز مَرْگ واوَیلا

وقت گزرنے کے بعد شوروغوغا سے کیا فائدہ

بادْلا مَنڈھے سے نِیم نَہِیں چُھپْتا

بھیس بدلنے سے اصلیت نہیں بدلتی

بادشاہ اور عاشِق دُوسرے کو نَہِیں دیکھ سَکتا

عاشق رشک کی وجہ سے اور بادشاہ ملک میں فساد ہونے کو وجہ سے اپنے سوا دوسرے کو گوارا نہیں کر سکتا

بادشاہ کا حُکْم مَرْگِ مُفاجات

دیکھیے : حکم حاکم مرگ مفاجات ، جو زیادہ مستعمل ہے

بادشاہ ماری پودْنی ہَم بَیر بَساوَن جائیں

مقابلے کے موقع پر ڈرپوک کا ساتھ دے کر اپنے آپ کو کیوں مصیبت میں ڈالا جائے .

بادشاہوں اور دَریاؤں کا پھیر کس نے پایا ہے

دونوں کا کچھ پتہ نہیں ہوتا کہ کیا کریں گے .

بادشاہوں کی باتیں بادشاہ ہی جانیں

بڑوں کی باتیں بڑے ہی جان اور سمجھ سکتے ہیں

باغ لگا نَہِیں مَنْگْتوں نے ڈیرے ڈال دِیے

چیز تیارہوئی نہیں مانگنے والے پہلے سے آ موجود ہوئے

باگھ کی ماسی بِلائی

ایک ہی قسم کے ہیں یا ایک ہی نسل سے ہیں، بلی اور شیر ایک ہی نسل سے ہیں

باہ مَریں بَیل بَیٹھے کھائیں تَرَنگ

بیل تو ہل چلاتے ہیں اور گھوڑے بغیر محنت کے کھڑے کھڑے کھاتے ہیں ، کوئی محنت کرتا ہے کوئی مزے اڑاتا ہے ،اپنی اپنی قسمت ہے

باہر کے کھائیں گھر کے گیت گائیں

مستحق محروم رہے غیر مستحق مستفید ہو، غیروں کو فیض پہنچے اور اپنے محروم رہیں

باہر کی چِکْنی چُپڑی سے گَھر کی رُوکھی ہی بھلی

جو کچھ آدمی خود کما کر کھاتا ہے وہ اُس سے بہتر ہے جو اُسے مفت ملے، چاہے وہ کیسی ہی اچھی ہو

باہَر مِیاں اَلَلّے تَلَلّے، گَھر میں چُوہے قَلابازِیاں کھائیں

یہ مثل اس موقع پر کہی جاتی ہے جب گھر کی حالت تو خراب ہو اور باہر شیخیاں مارتے پھریں اور دکھاوے کے لیے اچھے اچھے کپڑے پہنیں

باہَر مِیاں ہَفْت ہَزاری گَھر بیوی فاقوں ماری

میاں ٹھاٹھ سے نواب بنے پھرتے ہیں بیوی فاقے کرتی ہے یانصیبوں کو روتی ہے

باہَر مِیاں جَھنْگ جَھنْگِیلے گَھر میں نَنْگی جوئے

میاں ٹھاٹھ سے نواب بنے پھرتے ہیں بیوی فاقے کرتی ہے یانصیبوں کو روتی ہے

باہَر مِیاں صُوبیدار گَھر میں بِیوی جھونْکے بھاڑ

میاں ٹھاٹھ سے نواب بنے پھرتے ہیں بیوی فاقے کرتی ہے یانصیبوں کو روتی ہے

باہَر تِیاگ بِھیتَر سُبھاگ

باہر کچھ اندر کچھ، ظاہر کچھ باطن کچھ

باہَر والے کھا گئے اور گھَر کے گائیں گیِت

غیر مستفیض ہوں اور اپنے افلاس کے دکھ بھریں

باجْرَہ کَہے میں ہوں اَکیلا دو موسْلی سے لَڑُوں اَکیلا جو میری تاجو کِھچْڑی کھائے تو تُرَت بولتا خوش ہو جائے

ایک فقرہ جو باجرے کی توصیف میں مستعمل، مترادف:اگر حسین عورت باجرا کھاۓ توبہت خوش ہو

باجْرے کی ٹَٹّی گُجْراتی تالا

بے محل بات، بے موقع انتظام

بال جنجال پلے تو پال، نہیں تو مونچھوں کو ٹال

بالوں کو اگر اچھی طرح رکھ سکتے ہو تو رکھو نہیں تو منڈواؤ

بال اُکھاڑنے سے مُرْدَہ ہَلْکا نَہیں ہوتا

معمولی کوشش سے کوئی بہت بڑا کام انجام نہیں پاتا (اکثر طنزیہ نیز استفہام انکاری کے طور پر مستعمل) .

بالا کُن کہ اَرزانی ہَنُوز

(فارسی کہاوت اردو میں مستعمل) اور قیمت بڑھا کیونکہ یہ قیمت بہت کم ہے ، بہت باوقعت ہے ، بیش قیمت چیز ہے (بالعموم بطور طنزاً مستعمل) ۔

بالکوں کو سکھانا بالک پن ہی سے چاہیے

بچوں کی تربیت بچپن ہی سے کرنی چاہیے

بالے کی ماں اور بُوڑھے کی جورُو کو خُدا نَہ مارے

نہ پھر اس کو ماں ملے گی نہ اس کو جورو ہاتھ آئے گی یعنی اس عمر کا آدمی دوسرے کا محتاج ہوتا ہے

بالُو کی بِھیت اوچھے کا سَنْگ، پَرتُرِیا کی پِرِیت تتلی کا رَنگ

اوچھے کی دوستی اور رنڈی کی محبت ناپائیدار ہوتی ہے

بامَن بیٹا لوٹے پوٹے مُول بِیاج دونوں گھوٹے

برہمن کو قرضہ دیا جائے تو سود کجا اصل بھی وصول نہیں پوتی ، وہ منت سماجت کر کے چھڑا لیتا ہے

بامَن جِیمے جَب ہی پَتْیائے

جب تک برہمن پیٹ بھر کھانا نہ کھائے اسے یقین نہں ہوتا کہ پیٹ بھر کر کھلایا جائے گا

بامَن کا بیٹا باوَن بَرَس تَک بَونگا

برہمن ساری عمر مان٘گ کر کھاتا ہے کام نہیں کرتا

بامَن کی بیٹی کَلِمَہ بَھرے

غیر مذہب و ملت کی خوبی کا اعتراف کرلے

بامَن کی بیٹی کَلِمَہ جَپے

غیر مذہب و ملت کی خوبی کا اعتراف کرلے

بامَن کی بیٹی کَلِمَہ پَڑھے

غیر مذہب و ملت کی خوبی کا اعتراف کرلے

بامَن مَنْتَری بھاٹ خَواص اِس راجا کا ہووے ناس

لالچی وزیر اور خوشامدی مشیر حکومت کے زوال کا باعث ہوتے ہیں

بامَن ناچے دھوبی دیکھے

جو محنت کرکے روزی کماتا ہے وہ بھیک مانگنے والے پر ہنستا ہے

بامَن بَچَن پَروْان

لکھے پڑھے کی بات قابل مند ہوتی ہے ، تجربہ کار آدمی کے کلام پر زیادہ بھروسا ہوتا ہے ، ایسے موقع پر مستعمل جہاں کوئی ایسی بات کہے جس کے مالنے میں کچھ فائدہ نہ ہو مگر بظاہر اس کا اقرار کرنا مناسب معلوم ہو

با مُسَلْماں اَللہ اَللہ با بِرَہْمَن رام رام

جیسا دیس ویسا بھیس (صلح کار آدمی کی نسبت مستعمل جسے کسی سے پرخاش نہ ہو)

بان جَل گَیا پَر بَل نَہ گَئے

نقصان اٹھا کر بھی عادت نہیں چھوٹی

بانیے کی بان نَہ جائے، کُتّا مُوتے ٹانگ اُٹھائے

جسے جو عادت پڑ جاتی ہے وہ نہیں چھوٹتی

بانْیے کی بان نَہ جَلے ، کُتّا مُوتے ٹانگ اُُٹھائے

فہمائش کے باوجود اپنی حرکتوں اور شرارتوں سے باز نہیں آتا

باپ بَنیا، پُوت نَواب

کمینے شیخی باز کی نسبت کہتے ہیں کہ اپنی حیثیت سے بڑھ کر بات کرتا ہے

باپ بھلا نہ بھیا، سب سے بھلا روپیّہ

طنزاً روپیہ کی تعریف میں کہتے ہیں

باپ چپ چپ، پُوت لَپ جَھپ

باپ تو چُپّا یا سیدھا ہے اور لڑکا شرارتی

باپ دِینا ماں پُدِینا بیٹا مِرزا نِینا

کم اصل آدمی اپنے آپ کو بہت بڑا بنانا ہے .

باپ دِکھا یا گور بَتا

یا تو کھوئی ہوئی چیز تلاش کرکے لاؤ یا پھر اس کی گمشدگی ثابت کرو

باپ ڈوم اور ڈوم ہی دادا، کہے میاں میں شرما زادہ

جو اپنی ذات کو چھپائے اس کے متعلق کہتے ہیں

باپ ہفت ہزاری

باپ سے ماں کی محبت زیادہ ہوتی ہے

باپ کا نام ساگ پات، بیٹے کا نام پَروَر

جو دولت کے متعلق باپ سے بڑھ کر اپنے آپ کو ظاہر کرے

باپ کنٹک، پوت حاتم

باپ کنجوس اور بیٹا فیاض

باپ کَرے باپ پائے بیٹا کَرے بیٹا پائے

ہر ایک اپنے اعمال کی سزا خود بھگتے کا ، ایک کے لئے کی سزا دوسرے کو نہیں ملے گی

باپ کے مال پَر آنْکھیں لال

اولاد باپ کی دولت نہایت بے دردی سے ناجائز کاموں مثلاً مے نوشی وغیرہ میں اڑا دیتی ہے

باپ کی برات بیٹا جائے

اولاد کے رہتے ہوئے جب کوئی دوسری شادی کر لیتا ہے تب کہتے ہیں

پاپ کی ناؤ آج نہیں کل اور کل نہیں پرسوں ڈوبے اور ڈوبے

گناہ گار کو سزا ضرور ملتی ہے، بدی کو آخر زوال ہے

باپ کی ٹانگ تلے آئی اور ماں کہلائی

عزت کے قابل نہ ہوتے ہوئے بے بس ہو کر یعنی مجبوراََ جس کی عزت کرنی پڑے اس کے لئے طنزاََ کہتے ہیں

باپ کو آٹا نَہ مِلے جو اِینْدَھن کو بھیجے

کوئی ایسی صورت پیدا نہ ہو جس کے نتیجے میں کام کرنا پڑجائے ، سست اور کاہل کی نسبت مستعمل

باپ کو پُوت پِتا پَت گھوڑا بَہُت نَہِیں تو تھوڑا تھوڑا

ہرآدمی اور جانور میں اپنے باپ کی مزاجی خصوصیات پائی جاتی ہیں، اپنی نسل کا اثر ضرورآتا ہے، تخم کی تاثیر فطری ہوتی ہے

باپ مرا گھر بیٹا بھیا، اس کا ٹوٹا اس میں گیا

غریبوں کے یہاں بوڑھا آدمی مر جائے تو ایک مفت کا کھانے والا کم ہو جاتا ہے مگر ایک بچہ پیدا ہو جائے تو کوئی فرق نہیں پڑتا کھانے والے اتنے ہی رہتے ہیں

باپ نَہ دادے سات پُسْت حَرام زادے

ایک قسم کی گالی کے طور پر مستعمل

باپ نَہ مارے پِدْڑی بیٹا گو اَنْداز

باپ دادا سے کچھ ہو نہیں سکا بیٹا سورمائی دکھاتا ہے (وہ لوگ جن کے بزرگوں سے کچھ نہ ہوسکا، جب بڑھ چڑھ کر دعوے کرتے ہیں تو اس موقع پہ طنزیہ کہا جاتا ہے)

باپ نَہ مارے پِدْڑی بیٹا تِیر اَنداز

باپ دادا سے کچھ ہو نہیں سکا بیٹا سورمائی دکھاتا ہے (وہ لوگ جن کے بزرگوں سے کچھ نہ ہوسکا، جب بڑھ چڑھ کر دعوے کرتے ہیں تو اس موقع پہ طنزیہ کہا جاتا ہے)

باپ اوچھان ، ماں ڈابَن

دونوں مربی ضدر رساں

باپ پَنْڈِت، پُوت چِھنَیرا

اچھوں کی نالائق اولاد

باپ پر پوت پتا پر گھوڑا، بہت نہیں تو تھوڑا تھوڑا

ہرآدمی اور جانور میں اپنے باپ کی مزاجی خصوصیات پائی جاتی ہیں، اپنی نسل کا اثر ضرورآتا ہے، تخم کی تاثیر فطری ہوتی ہے

باپ پیٹ میں پُوت بیاہے چَلا

بیٹا باپ سے بڑھ کر چالاک ہے

باپ پوت براتی

غریبوں کی شادی کے متعلق کہتے ہیں

باپ سے بَیر، پُوت سے سَگائی

جس سے دشمنی اسی کے یگانوں سے دوستی، بزرگوں سے لڑائی اور خوردوں سے دوستانہ مراسم

باپَت پُوت پَراپَت گھوڑا کُچھ نَہیں تو تھوڑا تھوڑا

ہرآدمی اور جانور میں اپنے باپ کی مزاجی خصوصیات پائی جاتی ہیں، اپنی نسل کا اثر ضرورآتا ہے، تخم کی تاثیر فطری ہوتی ہے

باپُت پُوت پِتا پَر گھوڑا بَہُت نَہیں تو تھوڑا تھوڑا

ہرآدمی اور جانور میں اپنے باپ کی مزاجی خصوصیات پائی جاتی ہیں، اپنی نسل کا اثر ضرورآتا ہے، تخم کی تاثیر فطری ہوتی ہے

باقی کا مارا گانْو ، چِلموں کا مارا چُولھا اور اولوں کا مارا کھیت پَنَپْتا ہی نَہِیں

جس گانْو کے لوگوں پر لگان باقی رہ جائے یا جس چولھے سے بار بار آگ نکالی جائے یا جس کھیت پر اولے پڑ جا ئیں وہ کبھی اچھی حالت میں نہیں رہتے .

بارہ باٹ، اٹھارہ پینڈے

بارہ راستے اور اٹھارہ پگڈنڈیاں، کون سا راستہ اختیار کیا جائے

بارہَ بَرَس دِلّی میں رَہے اَور بھاڑ ہی جھونکا

فضول وقت گنوایا یعنی ایک بہتر جگہ رہ کر بھی اس سے کوئی فائدہ نہیں اٹھا سکے

بارہ برس کاٹھ میں رہے، چلتی دفعہ پاؤں سے گئے

چھوٹنے کی خوشی میں جلدی کے مارے گر پڑے اور پیر ٹوٹ گیا یعنی بدقسمتی کی بات

بارَہ بَرَس کے بَعْد گُھورے کے بھی دِن پِھرتے ہیں

وقت ہمیشہ ایک جیسا نہیں رہتا کبھی نہ کبھی ضرور اچھے دن آتے ہیں

بارَہ بَرَس کے بَید کیا اَور اَٹَّھارَہ بَرَس کے قَید کیا

بارہ سال کے لڑکے کو سکھانے کی کیا ضرورت وہ خود سمجھتا ہے اور اٹھارہ سال کے لڑکے پر پابند کرنے کی کیا ضرورت اسے خود اپنا برا بھلا سمجھنا چاہیے

بارَہ بَرَس کی کَنّیا اَور چَھٹی رات کا بَر وہ تو پِیوے دُودھ ہے تیرا مَن مَانے سو کَر

جب بیوی جوان ہو اور شوہر بچہ تو عورت کو اختیار ہے جو چاہے سو کرے

بارَہ بَرَس سَیئی کاشی مرنے کو مَگَدھ کی ماٹی

مدت تک انتظار میں رہے اور خواہش پوری نہ ہوئی (ہنود کا خیال ہے کہ جو کاشی میں مرے وہ آوا گون سے چھوٹ جاتا ہے جو مگدھ میں مرے وہ گدھے کی جون میں جاتا ہے

بارَہ بَرَہمَن بارَہ باٹ بارَہ دیہاتی ایک گھاٹ

شریفوں میں تو نفاق اور کمینوں میں اتفاق

بارَہ بَرَہمَن بارَہ باٹ بارَہ کھاتی ایک گھاٹ

شریفوں میں تو نفاق اور کمینوں میں اتفاق

بارَہ گاؤں کا چَودھری اَسّی گاؤں کا راؤ، اَپنے کام نَہ آوے تو اَیسی تَیسی میں جاؤ

کوئی کتنا ہی بڑا آدمی کیوں نہ ہو لیکن اس سے اگر کوئی اپنا مطلب نہ نکال سکے تو اس کا بڑپن کس کام کا

بارہ میں تین گئے تو رہے کیا خاک

برسات تین مہینے ہوتی ہے اگر ان تین مہینوں میں نہ ہو تو زمیندار اجڑ جاتا ہے

بارہ وفات کی کھچڑی آج ہے کل نہیں

ایسی چیز کو آج تو زیادہ مقدار میں مل رہی ہو لیکن پھر نہ ملے

بار بار پانی پیتے ہیں

بار بار نچھاور ہوتے ہیں صدقے جاتے ہیں

بارُو جَیسی بُھربُھری دَھولی جَیسے دُھوپ مِیٹھی اَیسی کُچھ نَہیں جَیسے مِیٹھی چُوپ

شکر جو ریت کی طرح بھر بھری اور دھوپ کی طرح سفید ہوتی ہے ، چپ سے زیادہ میٹھی نہیں ہوتی ، خموشی کی تعریف کے موقع پر مستعمل.

باسَن سے وَہی ٹَپَکْتا ہے جو اُس میں بَھرا ہے

گھڑے میں جو ہوگا وہی ٹپکے گا، جس ذہنیت کا آدمی ہوگا اس کی زبان سے باتیں بھی وہی نکلیں گی، جیسا آدمی کا ظرف ہے ویسا ہی اس کا قول و فعل ہوتا ہے

باسی بَچے نَہ کُتّا کھائے

جو شخص بہت کنجوسی سے کام لے رہا ہو وہ بھی کہتا ہے

باسی بھات میں اَللہ مِیاں کا نِہوڑا

ناقص چیز دیکر احسان جتانا کیا معنی رکھتا ہے

باسی کڑھی میں ابال آیا

کوئی عرصہ بعد غیر متوقع طور پر مستعدی دکھائے تو بولتے ہیں

باسی مُنْہ پُھوکا پانی اَوگُن کَرے ہے

نہار منْہ پانی پینا نقصان دیتا ہے

باٹ بَھلی پَر سانکْری

راستہ اچھا ہے مگر تنگ ہے، بات اچھی ہے مگر اس میں الجھنیں ہیں

باٹ چَلے جانْیے یا باہا پڑے جانْیے

معاملہ پڑنے یا سفر یا صحبت یا ہمسائیگی سے آدمی کا حال کھلتا ہے

بات چِھیلے رُکھڑی کاٹھ چِھیلے چِکنا

بات میں جتنی بحث بڑھاؤ اتنی ہی اس میں باریکیاں نکلتی چلی آتی ہیں

بات گئی پھر ہاتھ نہیں آتی

منہ سے نکلی بات واپس نہیں آتی اس لئے احتیاط سے بولنا چاہیے

بات ہاتھی پائے بات ہاتھی پانو

بات ہی کی بدولت (کبھی) انعام ملتا ہے اور اسی کی وجہ سے (کبھی) سزا بھگتنا پڑتی ہے

بات جو چاہے اَپنی، پانی مانگ نَہ پی

اگر اپنی بات یا عزت قائم رکھنا چاہتے ہو تو کسی کا احسان مت اٹھاؤ

بات کا چُوکا آدْمی یا ڈال کا چُوکا بَنْدَر پِھر سَنبَھلْتا نَہیں

جو شخص موقع پر چوک جاتا ہے وہ اس کی تلافی نہیں کر سکتا اور نقصان اٹھاتا ہے جس طرح بندر کے ہاتھ سے شاخ چھوٹ جاتی ہے تو وہ ضرور گر پڑتا ہے

بات کَہی اور پَرائی ہوئی

بات منہ سے نکل جائے تو پرائی ہو جاتی ہے یعنی قابو سے باہر ہو جاتی ہے

بات کَہی پَرائی ہوئی

راز منہ سے نکلتے ہی مشہور ہو جاتا ہے، راز منہ سے نکلنے کے بعد پھر راز نہیں رہتا

بات کہیے جگ بھاتی اور روٹی کھائیے من بھاتی

کھانے کو تو آدمی جو چاہے کھائے مگر بات ایسی کرنی چاہیے جس سے لوگ خوش ہوں یا جو لوگوں کو پسند ہو

بات لاکْھ کی کَرْنی خاک کی

جب کوئی قابلِ احترام شخص کوئی قابلِ اعتراض کام کر بیٹھے تب بھی کہتے ہیں

بات مُنْہ سے نِکْلی ہَزار میں پَڑی

راز اگر کسی سے بھی کہہ دیا جائے تو پھر وہ مشتہر ہو جاتا ہے، پھر وہ راز، راز نہیں رہ جاتا

بات مُنْہ سے نِکْلی پَرائی ہُوئی

راز اگر کسی سے بھی کہہ دیا جائے تو پھر وہ مشتہر ہو جاتا ہے، پھر وہ راز راز نہیں رہ جاتا

بات پر بات یاد آتی ہے

عموماً طعنے کے جواب میں کہا جاتا ہے کہ تم نے یاد دلایا تو ہم بھی کہہ سکتے ہیں

بات پُوچھے بات کا لَچَّھن پُوچھے

بات کُرید کُرید کر دریافت کرتا ہے، بات کی نوعیت اور اس کا انداز پوچھتا ہے

بات رَہ جاتی ہے وَقْت گُزَر جاتا ہے

کام نکل جاتا ہے البتہ جو مصیبت کے وقت مدد نہ کرے اس کی بے وفائی یاد رہتی ہے

بات تَھل کی نَہ بیڑے کی

وعدہ کبھی پورا نہیں ہوتا، قول پر قائم نہیں رہتے (متلون المزاج کے لیے مستعمل)

باتیں کرے مینا کی سی، آنکھیں بدلے توتے کی سی

باتیں تو اس کی بہت اچھی ہیں مگر سخت بے وفا ہے

باتوں بُوڑْھا، کَرْتَب خوار

باتوں سے پختہ کار معلوم ہوتا ہے مگر کام خراب اور خام ہیں

باتوں چیتوں مَیں بڑی، کرتب بڑی جٹھانی

جو عورت بہت باتیں کرے اور کام نہ کرے اُس کے متعلق کہا جاتا ہے

باتوں ہاتھی پائِیاں باتوں ہاتھی پانو

بات سننے والے (خصوصاً حاکم) کے موافق مزاج ہو تو عزت ملتی ہے اور خلاف مزاج پڑے تو رنج و تکلیف کا سبب بن جاتی ہے، عروج و زوال زبان ہی کی بدولت ہے

باتوں کے چِکْنے کاموں کے خوار

باتیں بنانا خوب آتی ہیں مگر نکّما یا نکمی ہے

باوا آوے تالی باجے

بزرگ آئے تو خود بخود شہرہ ہوتا ہے

باوا بَھلا نَہ بَھیّا سَب سے بَڑا رُوپَیّا

دولت خونی رشتوں سے بھی زیادہ عزیز ہوتی ہے

باولے کُتّے نے کاٹا ہے

پاگل ہوگیا ہے دیوانوں کی سی باتیں کرتا ہے (اکثر سوالیہ فقرے میں مستعمل)

باوَن تولے پاؤ رَتِّی

(علم ِ کیمیا) دو چاول باون تو لے تانبے کو سونا بنادیتی ہے (ادبیات) بالکل ٹھیک ، کچھ شبہ نہیں ، نہایت کار آمد .

باوْلا کُتّا ہِرَن کَھدیڑے

جب آدمی کو دیوانے کی طرح کسی کام کی دھن ہوجاے تو وہ اپنی طاقت سے زیادہ حوصلہ کرتا ہے

باولے گاؤں میں اُونٹ پَرمِیشَر

بے وقوف لوگ ہر عجیب الخلقت شے کو عظیم سمجھنے لگتے ہیں

باوْلے کو آگ بَتائی اُس نے لے گَھر کو لَگائی

بے وقوف آدمی ذرا سے اکسانے میں مشتعل ہو کر اپنا نقصان کر بیٹھتا ہے

باوْلی بَہُو آگ کو جاوے، اُپلْا ڈالے تَوا اُٹھا لاوے

بے وقوف بھی اپنے فائدے کی بات کو خوب سمجھتا ہے، ظاہر کی بیوقوف باطن کی ہوشیار

باولی کھاٹ کے باولے پائے باولی رانڈ کے باولے جائے

والدین کا اثراولاد میں ضرور منتقل ہوتا ہے، نا سمجھ اور جاہل مائیں بچوں کی صحیح تربیت نہیں کرسکتیں

بازار کی گالی ہَنس کَر ٹالی

مجمع عام میں جو الزام لگایا جائے اس کا جواب نہیں دینا چاہیے، (تاکہ تماشا نہ بنے)

بازار کی گالی جِس نے سُنی اُس پَر پَڑی

جو کسی ایسے طعن یا الزام کا جواب دے گا جس کا کوئی خاص شخص مخاطب نہ ہو ظاہر ہو جائے گا کہ وہ اسی پر منطبق ہوتا ہے

بازار کی گالی جو کِھجھے اُس کو ہو

جو مبہم الزام کا برا مانے اس کے سر چپک جاتا ہے

بازار کی گالی کِس کی، جو پِھر کَر دیکھے اُس کی

عام الزام یا گالی کی پروا نہیں کرنی چاہیے جو جواب دے وہی موردِ الزام ہوتا ہے

بازار کی مِٹھائی سے نِرباہ نَہیں ہو سَکتا

عارضی چیز خصوصاً بازاری عورت سے سدا کام نہیں چل سکتا

بازار کی مِٹھائی، جِس نے پائی اُس نے کھائی

کسبی یعنی طوائف یا ایسے ہی اور کسی شخص کے لیے مستعمل

بازار لَگا نَہِیں گَٹّے والے ہوت

قبل از وقت اپنا اپنا موقع ڈھون٘ڈنا

بازار میں سَر مُنڈا گَھر نَہ کَہنا

بات مشہور ہوگئی اب چھپانے سے کیا فائدہ

بازار اُس کا جو لے کے دے

ساکھ اس کی ہوتی ہے جو قرض ادا کرے، معاملے کا صاف اور کھرا ہو

بازاری آدمی کا کیا اعتبار

کمینے اور ذلیل آدمی کا اعتبار نہیں ہو سکتا

بازاری چیز بودی ہوتی ہے

بازار کی چیز نکمی اور جلد خراب ہو جانے والی ہوتی ہے

بازُو ٹُوٹے باز کو یاز ہی لُقْمَہ دے

اپنے ہم جنس کی خدمت اور خبر گیری ہم جنس ہی کرتا ہے

بازُو ٹُوٹے باز کو سائِیں طُعْمَہ دے

اپنے پالے ہوئے کی پالنے والے ہی کو محبت ہوتی ہے

بَچ بے جُمّا، آنْدھی آئی

آفت آنے سے پہلے اس کا بچاؤ کرنا ضروری ہے، مصیبت آنے والی ہے انتظام کر لو

بَچّےکی ماں بُوڑھے کی جورُو سَلامَت رہے

جس طرح ماں کی موت کے بعد بچہ آرام سے محروم ہوجاتا ہے اسی طرح بیوی کی موت سے بوڑھا آدمی بے سہارا ہوجاتا ہے

بَچّوں سے گھر کی رَوْنَق ہے

بچّوں کی وجہ سے گھر میں چہل پہل رہتی ہے، اگر بچّے نہ ہوں تو گھر بے رونق معلوم ہوتا ہے

بچے سر ہزار گھر

زندگی ہو تو سامان بھی ہو جاتا ہے

بَچْھڑا کُھونٹے کے بَل کُودْتا ہے

ہر شخص حمایتی کی طاقت پر اکڑتا ہے، ہر ایک اپنے زبردست وسیلے پر بھروسا رکھتا ہے

بَد اَچّھا بَد نام بُرا

بدنامی نہ ہو تو برا شخص بھی بھلا

بَد بَدی سے نَہ جائے تو نیک نیکی سے بھی نَہ جائے

چاہے برا آدمی اپنی برائی سے باز نہ آئے مگر نیک کو اپنی نیکی نہیں چھوڑنا چاہیے .

بَد بَھلا بَدْنام بُرا

رسوا اور نکو ہونا بدکاری سے بھی زیادہ خراب ہے

بَد سے بَدنام بُرا

جس شخص کا نام بدنام ہوجائے ہر برا کام اس کے ذمہ لگتا ہے، چاہے اس نے کیا ہو یا نہ کیا ہو، اس لئے بدنام کو بد آدمی سے برا گِنا جاتا ہے، کسی کو بدنامی سے روکنے کے موقع پر کہا جاتا ہے

بَدَن پَرنَہِیں لَتَّہ پان کھائیں اَلْبَتَّہ

غربت میں امیرانہ ٹھاٹھ ، پاس کچھ نہ ہوتے ہوئے شوقین مزاج ہونا .

بَدَن پہ نَہیں لَتّا، پان کھائیں اَلبَتَّہ

چھیل چھبیلوں کے لیے کہا جاتا ہے جن کے پلے کچھ نہیں ہوتا ہے

بَدی کا بَدْلَہ ہاتھوں ہاتھ

برے کام کا بدلہ بہت جلدی ملتا ہے

بَدْلی کی چھاؤں کیا

ناپائیدار چیز کا کیا فائدہ

بَدْلی میں دِن نَہ دِیسے پُھوہَڑ بَیٹھی پِیسے

بیوقوف اور بدسلیقہ موقع محل کا لحاظ نہیں رکھتا اور غفلت کی وجہ سے کام اس وقت شروع کرتا ہے جب وقت نکل جاتا ہے

بَدْر کے بعد ہِلال ہے

کمال کے بعد زوال ہے

بَغَل میں بَچَّہ شَہْر میں ڈَھنڈورا

چیز تو پاس ہے اور دنیا بھر میں اس کی تلاش ہو رہی ہے

بَغَل میں چُھری مُنْہ میں رام رام

بظاہر دوست بہ باطن دشمن جانی

بغل میں لڑکا، شہر میں ڈَھنڈورا

چیز پاس ہے اور اس کی تلاش ہر جگہ ہو رہی ہے

بَغَل میں سونٹْا نام غَرِیب داس

اس شخص کی نسبت بولتے ہیں جس کے نام اور کردار میں تضاد ہو

بَغَل میں توشَہ تو مَنْزِل کا بَھروسا

اس شخص کی کامیابی یقینی ہے جو سی مہم پر روانہ ہونے سے پہلے پوری طرح سامان سے لیس ہو۔

بغل میں طوطی کا پنجرہ، نبی جی بھیجو

طوطے کو کوئی پڑھا رہا ہے کہ اے خدا بھیجو کسی کا مفت کا مال

بَغَل تھا سِیارَہ، تو پُوت تھا ہَمارا، جَب کَمَر ہُوا کَٹارا، تو کَنْتھ ہُوا تُمہارا

کھانے پینے کو ہمارا تھا کمانے کو تمھارا ہو گیا بیٹے بہو کی طرف اشارہ ہے

بَگُلا مارے پَنْکھ ہاتھ

کسی کو نقصان بھی پہنچایا اور اس سے کچھ فائدہ بھی نہیں ہوا

بَہَن اِنْدَر تو بھائی سِکَنْدر

جب کسی کی بہن کسی اہم منصب پر موجود ہو اور بھائی اس تعلق کی بنا پر با رسوخ بن بیٹھے

بَہْنیں بَہْنیں آپس میں لَڑِیں لوگوں نے جانا بَیر پَڑے

آپس میں تکرار سے عداوت نہیں ہو جاتی، آپس کی لڑائی لڑائی کیا.

بہرا سنے دھرم کی کتھا

ایک تضحیک آمیز بات

بَہرے کے آگے گانا گُونگے کے آگے گَل اَندھے کے آگے ناچْنا سارے لَل بِلَل

بہرا سنتا نہیں گون٘گا بولتا نہیں اندھا دیکھتا نہیں ، ایسے شخص سے کچھ کہنا سننا بیکار ہے جس پر اثر نہ ہو

بَہُت اَتِیت مَٹھ خَرابا

جس کام کی کثرت ہوجاتی ہے اس کی قدر نہیں رہتی

بہت کتھنی، تھوڑی کرنی

باتیں بہت کرنا اور کام تھوڑا کرنا، شور بہت اور کام بہت تھوڑا

بَہُت مار میں آدمی تَوبَہ بُھول جاتا ہے

جب ہر طرف سے گھر جائے تو انسان بد حواس ہوجاتا ہے، جب مصیبت کا ہجوم ہوتا ہے تو آدمی بوکھلا جاتا ہے

بَہُت مار میں رونا نہیں آنا

جب زیادہ مصیبت پڑے تو شکایت نہیں کی جاتی

بہت سونا دلدر کی نشانی

بہت سونا یعنی کاہلی کرنا نحوست کی نشانی ہے

بَہُتیرا گاؤ بَجاؤ، کَوڑی نَہ پاؤ

کیسی ہی خدمت گزاری کرو کچھ حاصل نہیں

بہو بیٹی سب رکھتے ہیں

جب کوئی کسی کو ماں بہن کی گالی دے یا دوسرے کی بیوی کو بری نظر سے دیکھے تب اسے تنبیہ کرتے ہوئے کہتے ہیں

بہو لالی، دلہن گھر گھالی

شوقین عورت بد چلن ہوتی ہے اور گھر برباد کر دیتی ہے

بہو شرم کی، بیٹی کرم کی

بہو تو شرمیلی اور بیٹی کرم والی یعنی نصیب دار اچھی ہوتی ہے

بَید کَرے بَیدائی، چَنْگا کَرے اِلٰہی

طبیب اپنی طرف سے علاج کرتا ہے مگر صحت خدا دیتا ہے

بَیل بَیل جی کا جَوال

سانڈ جنجال ہوتا ہے

بَیل کی دُم کِدَھر ہے

اس شخص کے لیے طنزاً بولتے ہیں جو بدیہی اور ظاہری بات کو نہ سمجھ پائے یا قصداً بھولا اور انجان بن جائے

بَیل مَریں بَہُتوا اور نَدہی کھائیں تَرَنگ

محنتی مشقت میں رہیں اور عیاش چین کریں

بَیل نَہ کُودا، کُودی گَون، یہ تَماشا دیکھے کَون

جب کوئی امید خلاف کام کرے یا بے موقع بات کرے تو کہتے ہیں

بَیل سَرکاری، یاروں کی ٹِٹْکاری

جب کوئی چیز مفت استعمال کے لیے کسی کو مل جائے تو کہتے ہیں

بیری کا بول، بسولے کا چھول

دشمن کے طعنے بسولے کی طرح کلیجے کو چھیلتے ہیں یعنی سخت رنج دہ ہوتے ہیں

بیری سے بچ، پیارے سے رچ

دشمنوں سے دور رہناچاہیے اور دوستوں سے میل جول رکھنا چاہیے

بَیٹھے بَیٹھے کُنْویں خالی ہو جاتے ہَیں

بیکاری میں ساری جمع پونْجی ختم ہو جاتی ہے

بیٹھے بیٹھے تو قارون کا خزانہ بھی خالی ہو جاتا ہے

جب کوئی تجارت نہ کرے اور بیٹھ کے ہی کھائے تب کہتے ہیں

بَیٹھے سے بیگار بَھلی

بے اجرت یا کم فائدے کا کام بیکار بیٹھے رہنے سے بہتر ہے

بَیٹْھتے کوسْنا اُٹھتے دو ہَتَّڑ

ہر وقت ایذا رسانی اور برا بھلا کہنے کی صورت حال

بَجاوے خُنْیا ڈھولْکی مِیاں خَیر سے آئے

(طنزاً) اس نااہل شخص کے لیے مستعمل جس کے ہاتھ سے اتفاقاً کوئی بڑا کام سرانجام پائے، یا نکھٹو کو چھیڑںے کے لیے

بَجی تو بَجائی نَہِیں توڑ کھائی

اس شخص کے لیے بولتے ہیں جو کسی چیز کو ضائع نہ ہونے دے اور ہر طرح سے اپنے کام میں لائے

بَخْشو بی بِلّی چُوہا لَنْڈُورا ہی بھلا

ایسے فائدے سے جس میں نقصان کا خطرہ ہو دست بردار ہوجانا ہی بہتر ہے

بَخْت دے یاری تو کَر گھوڑے اَسْواری ، بَخْت نَہ دے یاری تو کَر کھا چَروے داری

اگر خوش قسمت ہے تو گھوڑے پر چڑھ نہیں تو سائنسی کا کام کر .

بَخْت کَرے یاری تو کَر گھوڑی کی سَواری

تقدیر مدد کرے تو سب کچھ ہے .

بَخْت اُڑ گَئے بُلَنْدی رَہ گَئی

اچھے دن نکل گئے صرف نام رہ گیا

بَخْتوں کے بَلیا، پَکائی کِھیر ہو گَیا دَلیا

جب قسمت ناموافق ہو تو بنا بنایا کام بگڑ جاتا ہے .

بَکْرا مُٹائے تَب لَکْڑی کھائے

اس ملازم کے لیے مستعمل جو ہر قسم کا آرام حاصل ہونے کے باوجود شرارتیں کرے

بَکْرے کی ماں کَب تَک خَیْر مَنائے گی

بد آدمی ضرور اپنی بدی کا نتیجہ بھگتے گا

بکری جان سے گئی، کھانے والوں کو مزا نہ آیا

ناقدری کرنے کے موقع پر مستعمل ہے

بکْری کَرے گھاس سے یاری تو کھانے کَہاں جائے

اگر کسی کی دوستی کی وجہ سے رزق چھوڑ دیا جائے تو کھائیں کہاں سے

بکری کے نصیبوں چھُری ہے

جو قسمت میں ہے وہ ضرور ہو گا

بکری نے دودھ دیا، وہ بھی مینگنی بھرا

وہاں بولتے ہیں جہاں کوئی چیز دی جائے مگر خراب کر کے یا کسی کا کوئی کام بد دلی سے کیا جائے

بکری سے ہل جتتا تو بیل کون رکھتا

جس کا جو کام ہے وہ اسی سے نکلتا ہے

بَل سُوں نامی ہو گئے رستم اَرْجن بھیم، بَل بِن کَیسی حاکمی کَہہ گئے سانچ حکیم

طاقت کی وجہ سے جہاں میں رستم ارجن اور بھیم کام نام ہے اور بغیر اس کے دنیا میں حکومت نہیں ہو سکتی، جس کی لاٹھی اس کی بھینس

بَل تو اپنا بَل، پرایا بل جاوے جَل

اپنا بل ہی کام آتا ہے دوسرے کا نہیں

بَلوان کا ہَل بَہُت جُتے

اس شخص کی نسبت بولتے ہیں جو طاقت کے بل پر دوسروں سے کام لے

بن آئے کی فقیری بھی بھلی

اگر کرتے بنے تو یا کامیابی مل جائے تو فقیری کا پیشہ بھی اچھا

بن آئی کتے کی جو پالکی بیٹھا جائے

نیچ آدمی کو عزت ملنے پر کہتے ہیں

بَن بالَک بَھینس اور اُکھاری، جیٹھ ماس یہ چار دُکھاری

جیٹھ یعنی سخت گرمی کا مہینہ بچے، بھین٘س، جن٘گل اور اُکھاری یعنی گنّا کے لیے تکلیف دہ ہوتا ہے

بَن کے جائے سَدا بَن میں نَہِیں رَہتے

اس شخص کے لیے مستعمل ہے جو ترقی کرکے خوشحال اور دولتمند ہو جائے۔

بنج میں کیا بھائی بندی

بیوپار میں کسی کا لحاظ نہیں ہوتا

بند کے جائے بند میں نہیں رہتے

جو قید میں پیدا ہوا ہو وہ ہمیشہ قیدی نہیں رہتا یعنی کسی کے دن ہمیشہ ایک جیسے نہیں رہتے

بَنْد مُنھ میں مَکّھی نَہِیں جاتی

زیادہ بات نہ کرنے والے کو شرمندگی نہیں اٹھانی پڑتی

بندہ آئی روزی گیا بندہ گئی روزی

آدمیوں کی کمی بیشی کے ساتھ رزق کی بھی کمی بیشی ہوتی رہتی

بَنْدَر کا حال مُچَھنْدَر جانے

انسان کی حقیقت اور اصلیت کو واقف کار ہی سمجھتے ہیں

بَنْدَر کے گَلے میں موتِیوں کا ہار

نا اہل یا نا قدرے کو کوئی اعلیٰ چیز مل جانے کی صورت حال

بَنْدَر کے ہاتھ آئِینَہ

نا اہل یا نا قدرے کو کوئی اعلیٰ چیز مل جانے کی صورت حال

بَنْدَر کے ہاتھ آرْسی

نااہل یا ناقدرے کو کوئی اعلیٰ چیز مل جانے کی صورت حال

بندر کی آشنائی، گھر میں آگ لگائی

بے مرو ت یا شریر کی دوستی کا کوئی فائدہ نہیں ہے

بَنْدَر کی بَلا طَویلے کے سَر

کسی کی ذمہ داری یا مصیبت دوسرے کے سر پر آن پڑنے کے محل پر مستعمل

بَنْدَر کی دوسْتی جی کا جَنْجال

یہ کہاوت عموماََ بچوں کے لئے ہی مستعمل ہے

بَنْدَر کو مِلی ہَلْدی کی گِرَہ پَنْساری بَن بَیٹھا

چھچھورا آدمی ذرا سی چیز پر بہت اتراتا اور فخر کرتا ہے

بَنْدَر کیا جانے اَدرَک کا بھاو

معمولی آدمی اعلیٰ درجے کی چیزوں کی حیثیت نہیں جانتا، ناقدر شناس کو بڑی نعمت کی کیا قدر ہو سکتی ہے

بَنْدَر کیا جانے اَدرَک کا مَزَہ

معمولی آدمی اعلیٰ درجے کی چیزوں کی حیثیت نہیں جانتا، ناقدر شناس کو بڑی نعمت کی کیا قدر ہو سکتی ہے

بَنْدَر کیا جانے اَدرَک کا سواد

معمولی آدمی اعلیٰ درجے کی چیزوں کی حیثیت نہیں جانتا، ناقدر شناس کو بڑی نعمت کی کیا قدر ہو سکتی ہے

بَنْدَر ناچے، اُونٹ جَل مَرے

خود کوئی کارنامہ انجام دے نہیں سکتا اور دوسرا کوئی کارنامہ انجام دے تو جلتا ہے

بندے کا چاہا کچھ نہیں ہوتا، اللہ کا چاہا سب کچھ ہوتا ہے

خدا کی مرضی ہوتی ہے بندے کی مرضی نہیں ہوتی

بَنی کے سَو سالے ہَیں اَور بِگْڑی کا ایک بَہْنوئی نَہِیں ہوتا

اچھے وقت میں سب دوست ہوتے ہیں برے وقت میں کوئی خبر نہیں لیتا

بَنی تو بَنی، نَہِیں تو داؤُد خاں پَنی

اگر زیادہ فائدہ ہوا تو ہوا نہیں تو قدیمی معاش کہیں نہیں گئی ، یا جب فائدہ جاتا رہے گا الگ ہو جائیں گے۔

بَنی تو بھائی نَہِیں تو دُشْمَنائی

فائدے کے لیے دوست بنتے ہیں نہیں تو دشمن ہیں

بَنِیا اَپْنا گُڑ چُھپا کے کھاتا ہے

اپنی عیب پوشی سب کرتے ہیں

بَنْیا بَیٹْھنے دیتا ہی نَہِیں پُورا تولْیو

کام سرے سے بنتا ہی نہیں درستی انجام کی فرمائش ہے

بنیا بھی اپنا گڑ چھپا کر کھاتا ہے

جب کوئی سر عام کوئی برا کام کرے تب بھی کہتے ہیں

بَنْیا دیتا ہی نَہِیں کہ پُورا تول

کام سرے سے بنتا ہی نہیں درستی انجام کی فرمائش ہے

بَنْیا جِس کا یار، اُس کو دُشْمَن کیا دَرْکار

بنیا دوست بن کر سودا قرض دے دے کر فقیر کر دیتا ہے

بَنیا مارے جان کو، ٹَھگ مارے اَنجان کو

بنیا جان پہچان والے کو ٹھگتا ہے، ٹھگ تو انجان کو ٹھگتا ہے

بَنیْے کا بَہْکایا اَور جوگی کا پَھٹْکارا خَراب ہوتا ہے

بنیے کے بہکاوے اور جوگی یا فقیر کی بد دعا سے بچنا مشکل ہے

بَنیْے کا بیٹا کُچھ دیکھ کَر گِرْتا ہے

چالاک یا مطلب پرست کا کوئی کام فائدے سے خالی نہیں ہوتا

بَنْیے کا بیٹا کُچھ سوچ کَر ہی گِرتا ہے

چالاک یا مطلب پرست کا کوئی کام فائدے سے خالی نہیں ہوتا

بَنیْے کا جی دَھنْیا

بنیا بہت کم حوصلہ ہوتا ہے

بنیے کا منہ گراہ اور پیٹ موم

بنیا پیٹ کاٹ کر روپیہ جمع کرتا ہے

بَنیْےکی گَون میں نَو مَن کا دھوکا

معاملہ تھوڑا سا ہے مگر غلطی بہت بڑی ہے

بَنِیے سے سِیانا سو دِیوانَہ

جو خود کو بنیے سے زیادہ ہوشیار سمجھے وہ دیوانہ ہے

بنجی اور بٹاونا سکھ پاویں جس گام، وا کو تو چوکھونٹ میں کریں نیک سرنام

سوداگر اور مسافر جس کسی سے فائدہ اٹھائیں اسے سارے ملک میں نیک نامی کی شہرت دیتے ہیں

بنتے دیر لگتی ہے، بگڑتے دیر نہیں لگتی

امیری آسانی سے نہیں آتی جبکہ بگڑتے دیر نہیں لگتی کیونکہ دولت کا بھروسہ نہیں

بَنْیا بُھولْتا ہَے تو زِیادہ بَناتا ہے

شاطر اور چالاک آدمی سہواً بھی اپنا نقصان نہیں ہونے دیتا، ہوشیار آدمی بھول کر بھی اپنا مطلب نہیں جانے دیتا

بَر مَرے پَٹْواسی نَہ ٹُوٹے

شوہر کے مرنے پر بھی سنگار میں کمی نہیں آئی

بَرات کا چَھیلا ساوَن کا کَھیلا

برات کی خوشی اتنی ہی عام ہے جتبی ساون کی گھاس

بَرات کی شُوبھا باجا اَرْتھِی کی شُوبھا رونا

شادی میں گانے بجانے سے رونق ہوتی ہے اور موت میں رونے سے، گانا بجانا خوشی کے موقع پر زیب دیتا ہے اور نوحہ و زاری غم کے موقع پر

بَرات پِیچھے دَھونْسا عِید کے پِیچھے ٹَر

عید کے بعد خوشیاں منانا اور بارات کے بعد باجا بجانا دونوں ہی بے کار ہیں

براتِ عاشِقاں بَرْ شاخ آہُو

جھوٹا وعدہ، بے اعتبار بات

بَراتیوں کو کھانے کی چاہ، دُولھا کو دُلھن کی چاہ

ہر ایک کی اپنی اپنی پسند اور خواہش ہوتی ہے

بَر عَکْس نِہَند نامِ زَنْگی کافُور

جس صفت میں مشہور ہے اس کے خلاف صفت سے متصف ہے، (کسی میں) شہرت کے مطابق صفت نہیں پائی جاتی بلکہ اس سے متضاد صفت پائی جاتی ہے

بَرَس بَھر میں سَکھی اور سُوم بَرابَر ہو جاتے ہیں

سخی لٹاتا رہتا ہے اور کنجوس خرچ نہیں کرتا نتیجہ ایک ہے کہ سخی اپنے پاس خرچ کرنے کو کچھ رکھتا نہیں اور کنجوس خرچ کرتا نہیں

بریلی روپا ریلی

بریلی میں چاندی برستی ہے، زمین اتنی اپجاؤ ہے

بَرْسا تھوڑی بھبھرَوتی بہت

اچھل کود بہت لیکن کام تھوڑا

بَرْسات بَر کے ساتھ

برسات کا موسم تو شوہر کے ساتھ ہی اچھی طرح کٹتا ہے

بَرْسات میں کَڑھائی گَھر گَھر

آسودہ حالی کے سامان ہیں نرالے ہیں؛ دولتمند کی خاطر داری ہر جگہ ہوتی ہے

بَرْسے آسَوج تو ناج کی مَوج

اسوج کے مہینے(یعنی جب آفتاب برج سنبلہ میں ہو) کی بارش سے کسانوں کو بہت فائدہ پہنچتا ہے

بَرْسے نَہ برساوے، نا حَق جی توساوے

ذرا رحم نہیں کھاتا، امید دلا دیتا ہے حاجت پوری نہیں کرتا

بَرْسے ساڑھ تو بَن جائے ٹھاٹھ

اساڑھ کی بارش ذمینْدار کے لیے خوشحالی کی علامت ہے .

بَرسے سَاوَن، تو ہوں پانچ کے باوَن

ساون میں بارش ہو تو فصل اچھی ہوتی ہے

بَرْسوں کا سامان کَرے اور پَرسوں وا کی مَیَّت

آدمی بڑاہوسناک ہے ، آئندہ کا انتظام کرتا ہے اور پتہ نہیں ہوتا کہ کس وقت موت آجائے

بَرْتَن سے بَرْتَن کَھٹَک ہی جاتا ہے

آپس میں کسی نہ کسی بات پر تکرار ہو ہی جاتی ہے

بَس ہو چُکی نَماز مُصَلّٰی اُٹھائِیے

اب یہ کام ختم کرو جگہ خالی کرو یہاں دوسرا کام ہوگا

بَس کَر مِیاں بَس کَر، دیکھا تیرا لَشْکَر

جب کوئی بہت شیخی مارے تو کہتے ہیں کہ چپ رہو ہمیں تمہاری حقیقت معلوم ہے

بَساؤ شَہَر کا، کھیت نَہَر کا

شہر کی رہائش اچھی ہوتی ہے اور کھیت وہ اچھا ہوتا ہے جسے نہر کا پانی ملے

بَسَنْت جاڑے کا اَنْت

بسنت آئی اور سردی ختم ہوئی یعنی بسنت میں سردی ختم ہو جاتی ہے

بَتھوے کا ساگ کِن ساگوں میں خَلْیا ساس کِن ساسوں میں

ادنیٰ چیز کی کچھ قدر و منزلت نہیں ہوتی، دور کا رشتہ کوئی اہمیت نہیں رکھتا

بَٹِیا آؤں بَٹِیا جاؤُں، کھیتَک کھاؤں نہ بالی چُراؤں

دوسرے کا سراسر نقصان کر کے اپنی صفائی دے رہی ہے کہ میں کسی کا کچھ نہیں بگاڑتی

بَٹِیا کی راہ بے نِرباہ

چھوٹا راستہ خراب کرتا ہے

بَتِّیس دانت کی بھاکا خالی نَہیں جاتی

بہت سے لوگوں کی بد دعا لگ ہی جاتی ہے

بَتِّیس مُنہ کی فال خالی نہیں جاتی

جو بات مشہور ہو جائے وہ ہو کر رہتی ہے

بَتِّیس زَبان کی بھاکا خالی نَہیں جاتی

بہت سے لوگوں کی دعا لگ ہی جاتی ہے.

بَوہْرَہ کی رام رام جَم کا سَنْدیسا

قرض خواہ کا سلام بھی ایک قسم کا تقاضا ہے

بَوہْرا کی رام رام، جَم کا سَنْدیسا

قرض خواہ کا سلام بھی ایک قسم کا تقاضا ہے

بَونا، بیوی کا کھلونا

ٹھگنا آدمی تماشا بن جاتا ہے

بَزاز کی گَٹْھری پَر جِھنْگَر ناچے

بزاز کے مال کو عموماً کیڑا کھا جاتا ہے.

بے بَھئی کے پِرِیْت نَہِیں

جب تک کسی سے خوف یا اندیشہ نہیں ہوتا اس سے محبت نہیں ہوتی

بےدرَدْ قَصائی کیا جانے پِیر پَرائی

سخت دل آدمی دوسرے کی تکلیف محسوس نہیں کرسکتا

بیڑا غَرْق ہو

تباہ ہو، برباد ہو

بے بھیدی چوری نَہِیں

چوری اسی وقت ہوتی ہے جب کوئی مخبر چور کو یہ خبر دے کہ فلاں جگہ مال رکھا ہے

بے بیاہی کھائے روٹِیاں، بِیاہی کھائے بوٹِیاں

شادی ہو جانے کے بعد لڑکی جب سسرال چلی جاتی ہے تو ہمیشہ اسے کچھ نہ کچھ سوغات یا عطیہ دیتے رہنا پڑتا ہے

بیچ بیچ میری پکھنی کا بیاہ

جب ساری جائیداد بیچ کر لڑکی کا بیاہ کیا جائے تو کہتے ہیں

بیچے ساگ، کرے موتیوں کا دام

اپنی حیثیت سے بڑھ کر کام کرنے والا

بیچے سو بنجارا، رکھے سو ہتیارا

مال کو بیچنا ہی اچھا ہے رکھ چھوڑنا اچھا نہیں

بے دل نوکر دشمن برابر

من لگا کر کام نہ کرنے والا نوکر اچھا نہیں

بے گانے بھروسے کھیلا جُوا، آج نہیں تو کل مُوا

غیر کے بھروسے پر کام کرنے والا ہمیشہ خراب اور برباد ہوتا ہے

بیگانے بَھروسے پہ کھیلا جُوا آج نَہ مُوا کل مُوا

جوغیر کے بھروسے پر کوئی کام کرتا ہے وہ بہت جلد تباہ ہوجاتا ہے.

بیگانے فُلانے پر شِکْرا پالا

غیر کے بھروسے پر کام اٹھایا

بیگانی آس، نت اُپاس

دوسروں پر بھروسا کرنے والا ہمیشہ بھوکا رہتا ہے

بے حَیائی تیرا آسْرا ہے

بہت بے حیا ہے، بہت بے شرمی کی بات ہے

بیجْھڑا کی پِسَنْہاری گیہُوں کے گِیت گاوے

ادنیٰ آدمی اعلیٰ کام کا حوصْلَہ کَرے

بیجَھڑ کی پِسَنْہاری گیہُوں کے گِیت گاوے

ادنیٰ آدمی اعلیٰ کام کا حوصْلَہ کَرے

بیجَھر کی پِسَنْہاری گیہُوں کے گِیت گاوے

ادنیٰ آدمی اعلیٰ کام کا حوصلہ کَرے

بے کار مباش کچھ کیا کر، کپڑے ہی ادھیڑ کر سیا کر

بیکار رہنے سے کچھ نہ کچھ کرنا ہی بہتر ہے

بے کار سے بیگار بَھلی

بے اجرت یا کم فائدے کا کام بیکار رہنے سے بہتر ہے

بیل بڑھاوے اور جڑ کاٹے

ظاہراً ہمدردی مگر اندرونی طور پر نقصان پہنچائے تو کہتے ہیں

بیل کا مارا بَبُول تَلے اَور بَبُول کا مارا بیل تَلے

بڑابد بخت ہے جہاں جاتا ہے نقصان اٹھاتا ہے

بیل پَکا تو کَوّے کے باپ کا کیا

خود ہوشیار ہے تو کوئی اسے نقصان نہیں پہنچا سکتا

بیل، ببول، خاک اور دھول

آگے سے بھی بری حالت میں ہونے کے موقع پر بولتے ہیں

بے سیکھے کچھ نہیں آتا

سب کام سیکھنا پڑتا ہے

بیسْواعَورَت اور اُگَلْتی تَلْوار خَسْم کو مار کھاتی ہے

بدچلن عورت اور میان سے اگلتی ہوئی تلوار سے جہاں تک ہو سکے پرہز کرنا چاہیے نہیں تو مار رکھے گی .

بیٹا بَن کے سَب نے کھایا ہے، باپ بَن کے کِسی نے نَہِیں کھایا

پیار سے بولنے والے کو سب چاہتے ہیں رعب اور دھونس جمانے والے کو کوئی نہیں

بیٹا بیٹی بس کا اچھا

فرمانبردار لڑکا یا لڑکی ہی قابلِ تعریف ہیں

بیٹے کی بَری بازار میں کَھڑی

بیٹے کی شادی کے لیے جس سامان کی ضرورت ہوتی ہے وہ بڑی آسانی سے اور بہت جلد مہیا ہوسکتا ہے (اس کی تیاری میں لڑکی کے جہیز کی طرح وقت نہیں لگتا)

بیٹی اَور کَکْڑی کی بیل برابر ہوتی ہے

بیٹی اور ککڑی بہت جلد بڑھتی ہے اور جوان ہوتی ہیں

بیٹِیوں کا نَصِیب پَتّے کے تَلے

بیٹی کا رشتہ آنے اور قسمت کھلتے دیر نہیں لگتی.

بیٹِیوں والا گَھر اور چِلْموں والا چُولھا کَبھی پَنَپْتا نَہِیں

جس گھر میں بہت سی بیٹیاں ہوں اس کے مصارف بہت زیادہ ہوتے ہیں جو عموماً خوشحال نہیں ہونے دیتے جس طرح وہ چولھا جس سے بار بار حقے کی چلمیں بھری جائیں پوری آنْچ نہیں دینے پاتا.

بے زر عشق ٹیں ٹیں

مفلسی کی عشق بازی بری ہوتی ہے

بَھڑ بُھونْجے کی لَڑْکی کیسَر کا تِلَک

غریب آدمی کو بڑا حوصلہ نہ کرنا چاہیے اور کنگال کے عالی دماغ یا امیرانہ مزاج بننے کی نسبت بھی بولتے ہیں

بھڑک بھاری، کھیسہ خالی

دکھاوا ہی دکھاوا ہے، پاس کچھ نہیں ہے

بَھڑوے کو بھی مُنہ پر بَھڑوا نَہِیں کَہتے

برے کو بھی اس کے منہ پر برا نہیں کہتے

بَھئی چَھچُھوندَر سَرَپ گَئی اُگْلے بَنے نَہ کھات

سانپ کو چھچھوندر بہت مرغوب ہوتی ہے، سانپ جب چھچھوندر کو نگل لیتا ہے تو وہ اندر جاکر اس کو بہت ستاتی ہے اور دیر تک شور کرتی ہے

بَھنگ کھانا سَہْل ہے لیکِن اُس کی مَوجیں رَنگ لاتی ہَیں

اس کو کہا جاتا ہے جو کسی کام کو بغیر سوچے سمجھے شروع کر دے اور پھر نباہ نہ سکے

بَھنگی کی ذات کیا جھوٹے کی بات کیا

جس طرح بھنگی کی ذات بہت ادنیٰ ہے اسی طرح جھوٹے کی بات کا کچھ اعتبار نہیں ہوسکتا

بَھنگِیاں دَر باغ رَفْتَنْد بیر و گُٹْھلی سَب رَوا

نشے کی حالت میں ہر چیز کھا لی جاتی ہے، نشے کی حالت میں ہر کام معقول نا معقول ہوسکتا ہے

بھاڑ لِیپا ہاتھ کالے

محنت کرنے سے کوئی فائدہ نہیں ہوا، کوشش بے ثمر رہی

بھاڑ میں پَڑے وہ سونا جِس سے ٹُوٹیں کان

وہ فائدہ کس کام کا جس میں کوئی ضرر شامل نہ ہو، جو نفع اذیت پہنچائے اس کا نہ ہونا اچھا ہے

بھاڑ سے نِکالا بَھٹّی میں جھونکا

ایک مصیبت سے نکال کر دوسری مصیبت میں ڈال دیا

بھائی بھاو کا اَپْنے داو کا

سب اپنے مطلب کے آشنا خود غرض ہوتے ہیں، دردمند نہیں ہوتے

بھائی بھاو کا نَہِیں اَپنْے داو کا

بھائی وہ ہے جو محبت رکھے نہ کہ وہ جو ہر وقت اپنے فائدے کا خیال کرے.

بھائی بھاو کَرے نَین مارے اُوپَر چھاو کَرے

یگانوں کی سختی بیگانوں کے رحم سے بہتر ہے

بھائی بھاو کَرے تَل مارے اُوپَر چاو کَرے

ظاہر میں تو بھائی کی طرح پیار کرے اور چاہت ظاہر کرے اور باطن میں دشمنی کرے

بھائی دُور پَڑوسی نَزْدِیک

بھائیوں سے زیادہ ہمسایوں سے تعلق ہوتا ہے

بھائی جَیْسا دوسْت نَہ بھائی جَیْسا دُشْمَن

بھائی سے بڑھ کر دوست کوئی نہیں اور بھائی سے بڑھ کر دشمن کوئی نہیں.

بھائی کا بول اَور بَسُولے کا چھول تُرَت جَلْتا ہَے

بھائی کا طعنہ جلد اثر کرتا ہے اور تیشے کا چھلا ہوا فوراً جلتا ہے

بھائی نَہ دے بھاؤ دے

اپنی محبت اور دوستی پر بھروسہ کرنا چاہیے

بھائی سا ساہو نہ بھائی سا بیری

بھائی کے جیسا نہ تو مددگار ہے اور نہ ہی بھائی کے جیسا دشمن

بھائی سو بھائی، باقی چِھینکے پر

بھائی کے سوا اور کسی کی پروا نہیں

بھائی تو کھائی نَہِیں چِھینکےدَھر اُٹھائی

جو پسند آیا کھایا نہیں تو دور کیا

بھائِیوں کے ڈَنڑ مَلو

ایسے موقع پر بولتے ہیں جب کوئی شخص شیخی مارے اور کام نہ کر سکے

بھائِیوں میں کَون چھوٹا کَون بَڑا

(برادری میں) سب برابر ہیں.

بھانْڈوں کے ساتھ کھیتی کِیا گا بَجا سَب اُنِھیں نے لِیا

ایسے لوگوں کے ساتھ کسی کام میں ساجھی ہونا جو نکمے ہوں سخت نقصان دہ ہے وہ کام بھی نہیں کرتے اور سب کچھ کھا پی جاتے ہیں

بھانْڈوں سَنْگ کھیتی کی، گا بَجا کے اَپنی کی

بھانڈوں کے ساجھے میں کھیتی کی انہوں نے گا بجا کے اپنی کر لی

بھادوں دونوں ساکھ کا راجا

بھادوں کی بارش دو فصلوں کے لئے مفید ہوتی ہے ایک فصل پکنے کے قریب اور دوسری کی کاشت کا وقت ہوتا ہے .

بھادوں کا جھالا ایک سِْینگ گِْیلا ایک سُوکھا

بھادوں میں بارش کم ہو جاتی ہے اس لیے کہتے ہیں

بھادوں کی چھاچھ بُھوتوں کو، کاتِک کی چھاچھ پُوتوں کو

بھادوں میں چھاچھ مضر ہوتی ہے کاتَک میں مفید مانی جاتی ہے اسی لیے کہتے ہیں

بھادوں کی دُھوپ میں ہِرَن کالے

بھادوں کی دھوپ کی شدت جس سے ہرن کالا ہو جاتا ہے

بھادوں کے مینہ سے دونوں ساکھ کی جڑ بندھتی ہے

بھادوں کی بارش دونوں فصلوں کے لیے مفید ہوتی ہے جس میں ایک فصل پکنے کے قریب ہوتی ہے اور دوسری کی کاشت کا وقت ہوتا ہے

بھادوں سے بَچے تو پِھر مِلیں گے

زندہ رہیں گے تو پھر ملاقات ہو گی

بھاگْتے بُھوت کی لَنگوٹی ہی سَہی

جاتی ہوئی چیز میں سے جتنا جزو مل جائے غنیمت ہے

بھاگْتے بُھوت کی لَنگوٹی سَہی

جاتی وئی چیز میں سے جتنا جزو مل جائے غنیمت ہے

بھاگْتے چور کی لَنگوٹی سَہی

ہاتھ سے نکلی چیز کا جو حصہ ملے وہ غنیمت ہے

بھاجی کی بھاجی، کیا دُوسْرے کی مُحْتاجی

جتنا دیا تھا اتنا مل گیا اس سے زیادہ اور کیا چاہیے

بھان مَتِی نے کُنْبَہ جوڑا، کَہِیں کی اِینٹ کَہِیں کا روڑا

واہی تباہی یا مختلف قسم کے لوگوں کے مجمع کے لیے مستعمل

بھار ڈال سَب بھاڑ میں سَتمَن اُترے پار

جس جھنجھٹ میں پھنسے تھے اس سے کسی طرح چھٹی پائی

بھاری بِیْاج مول کو کھائے

زیادہ سود کو دیکھ کر مقروض نادہند ہو جاتا ہے اور اصل سے بھی انکار کر دیتا ہے

بھات ہے تو کَوّے بَہُت

پیسہ ہوگا تو مفت خوروں کی کیا کمی

بھات ہوگا تو کَوّے بَہُت آ رہیں گے

دولت ہوگی تو خوشامدی بہت آ جائیں گے

بھاٹ کیسی کَبت ہے

زبانی تعریف ہے دل میں کچھ نہیں

بھات کھانے بَہُتیرے کام دُولھَا دُلَھن سے

مفت خورے تو بہت مل جاتے ہیں لیکن اصل مصیبت تو خرچ کرنے والے کے سر آتی ہے

بَھدْرا اُن کو کھائیں گے

ساعت منحوس ان کو ضرر پہن٘چائے گی .

بَھگْلے چور کُٹَھریْا ہاتھ

بھاگتا ہوا چور جو ہاتھ لگے لے جاتا ہے.

بَھینس دُودھ کو کَڑھوا پِیوے ہَنگا گَھٹے نَہ جَب تَک جِیوے

بھین٘س کا دودھ بڑا طاقت دہ ہوتا ہے جو اسے کاڑھ کر پیتا رہے جب تک جیتا رہے گا اس کی طاقت کم نہ ہوگی.

بَھینس کا دُودھ نَلی کا گُودا

بھینس کا دودھ ہڈی کے گودے کی طرح ہوتا ہے یعنی بہت طاقت ہوتی ہے

بھینس کا گوبَر بھَینس کے چوتَڑوں کو لَگ جاتا ہے

گو بڑے آدمیوں کی آمدنی بہت ہوتی ہے لیکن سب خرچ ہو جاتی ہے

بَھینس کَہے گُن میرا پُورا میرا دُودھ پی ہووے سُورا، جِس کے گَھر مَیں بَندھ جاؤُں دُودھ دَہی کی نال بَہاؤُں

بھینس کی تعریف ہے کہ جس گھر میں بھینس ہوتی ہے وہاں دودھ دہی کی فراوانی ہوتی ہے

بَھینس کے آگے بِین بَجائے بَھینس پَڑی پَکھرائے

نا اہل یا نادان کے سامنے ہنر دکھانا بے سود ہے ؛ بیوقوف کے آگے ہنر دکھانے کی کچھ قدر نہیں ہوتی.

بھینس کو اَپْنے سِینگ بھاری نَہِیں ہوتے

جو اصل بات ہوتی ہے وہ بری نہیں لگتی .

بَھینس کو ڈَہْر، مَزدُور کو شَہْر

ڈہر نشیبی زمین کو کہتے ہیں وہاں گھاس زیادہ ہوتی ہے اور مزدور کو شہر میں مزدوری زیادہ ملتی ہے .

بَھینس پَکَوڑے ہَک گَئی

اس موقع پر کہتے ہیں ہیں جب کسی نا اہل کو کہیں سے دولت مل جائے

بَھینس پہ دُودھ کِن نے چھوڑا

مطلب کسی نے نہیں چھوڑا یا کوئی نہیں چھوڑتا سب اسے حاصل کر لیتے ہیں

بَھینس سَب بَھینسوں کو بَھرْ دیتی ہے

ایک بدی سے سب بدنام ہو جاتے ہیں.

بَھینسا بَھینسوں میں مِلے یا قَصائی کے بَندھے گَلے

رک : بھین٘سا بھین٘سوں میں یا قَصائی کے کھون٘ٹے.

بَھینسا بَھینسوں میں یا قَصائی کے کُھونٹے

بری صحبت میں پڑے ایسے شخص کے لئے کہتے ہیں جس کے اٹھنے بیٹھنے کی کچھ منتخب جگہیں بن گئیں ہوں

بھَینسے لَڑے جھونڈوں کا نُقصان

جب سردار لڑتے ہیں تو رعیب اور غریب لوگ تباہ ہوتے ہیں .

بَھجَن اَور بھوجَن اِکانت میں بَھلے

دعا اور کھانا تنہائی میں اچھے ہوتے ہیں

بَھل جَنْمَل بَھل پَنْڈَت بَھیل

خوش قسمت وہ شخص پیدا ہوا جس نے علم حاصل کیا

بَھل ماتھ مَرولَن، بَھل بیل گِرلین

بدقسمت شخص کے لیے کہا جاتا ہے

بَھلا ہُوا میری گَگَریا ٹُوٹی، پانی بَھرَن سے چُھوٹی

یعنی نقصان تو ہوا لیکن آئندہ کی مشقتوں سے بچے

بَھلا ہُوا میری مَٹْکی ٹُوٹی، مَیں دَہی بیچنْے سے چُھوٹی

یعنی نقصان تو ہوا لیکن آئندہ کی مشقتوں سے بچے

بَھلا جو چاہے آپ کا دینا نَہ رَکھے باپ کا

قرض کی مذمت ہے اپنی بھلائی چاہتے ہو تو باپ کا بھی قرضہ ادا کرو

بھلا کہیں ٹوٹکوں سے گاج ٹلی ہے

بغیر اصل وجہ دور کئے کچھ حاصل نہیں ہوتا

بھلا کیا سو خدا نے برا کیا سو بندے نے

اچھی بات خدا کی طرف سے ہوتی ہے اور بری اپنے گناہوں کا نتیجہ ہوتی ہے، اچھی بات خدا کرتا ہے اور برا انسان کرتا ہے

بَھلا مانَس نِیو چَلا، رَزالے نے جانا مُجھ سے ڈَرا

بدمعاش شرافت کو کمزوری سمجھتا ہے، کمینے کے ساتھ کمینہ پن سے پیش آنا ضروری ہے

بھلائی کر، برائی سے ڈر

نیکی کا کام کرنا چاہیے اور بدی سے بچنا چاہیے

بھلے آدمی کی مرغی ٹَکے ٹَکے

شریف آدمی مروت میں مارا جاتا ہے

بھلے آدمی کو ایک بات، بھلے گھوڑے کو ایک چابک

صاحب غیرت کو تھوڑی نصیحت بہت ہوتی ہے

بَھلے بابا بَند پَڑی گوبَر چھوڑ کَشِیدے پَڑی

ایک کے بعد دوسری مشکل میں پڑنا، ایک مصیبت سے بچی تو دوسری میں پڑی

بَھلے بُرے میں چار اُنْگَل کا اَنْتَر ہے

نیکی اور بدی میں بہت کم فرق ہوتا ہے، بھلے اور برے میں فرق ظاہر ہے

بھلے دن جاتے دیر نہیں لگتی، بری گھڑیاں کاٹے نہیں کٹتیں

اچھے دن پلک جھپکتے گزر جاتے ہیں اور تکلیف کا زمانہ دراز ہو جاتا ہے

بَھلے کا زَمانَہ ہی نَہِیں

اچھائی کا زمانہ نہیں، اس زمانے میں کسی سے اچھائی نہیں کرنی چاہیے کیون٘کہ لوگ نیکی کا بدلہ برائی سے دیتے ہیں

بھلے کے بھائی اور برے کے جنوائی

بھلے کے ساتھ بھلے بنو اور برے کے ساتھ برے

بَھلے کے پاس بیٹھے چَبائے ناگَر پان، بُرے کے پاس بیٹھے کَٹائےناک اور کان

بھلے لوگوں کی صحبت مفید اور بروں کی نقصان کا باعث ہوتی ہے

بَھلے کی بَھلائی اَور بُرے کی جَنوائی

اچھے آدمی سے اچھا سلوک کرنا چاہیے اور برے کے ساتھ برا.

بَھلے کی دُنیا نَہِیں

شریف کے لئے آج کل ہر طرح مصیبت ہے

بھلے مانَس کی مٹی خراب

شریف آدمی کا ہر طرح نقصان ہوتا ہے

بَھلے مِیاں اِلیاس آپ گَئے سو گَئے کھویا آس پاس

دوسرے کے کئے وجہ سے مشکل میں پڑنا ؛ آپ بھی خراب ہوئے اوروں کو بھی خراب کیا جب کسی کے سبب سے اور پر صدمہ آتا ہے تو کہتے ہیں.

بَھلی کَمائی سادھ کی جو لاگے ہَر کے ہِیت

وہ روپیہ بہت اچھا جو راہ خدا میں صرف ہو

بَھلی کے بھائی اور نِبڑْی کے جَنوائی

خوش حالی میں سب دوست ہوتے ہیں یا دنیا دار زمانہ ساز کی نسبت بولتے ہیں

بھر ہاتھ چوڑی، پٹ سے رانڈ

سہاگن ہے لیکن فوراََ بیوہ بھی ہو گئی

بَھرا کَہار اور خالی کُمھار تیز جاتا ہے

ڈولی لے کر دھیرے دھیرے چلنے میں کَہار کو پریشانی ہوتی ہے اور خالی کمھار تو تیز چلے گا ہی اپنے کام کی وجہ سے

بَھرا کَنالا چھانے تھی، پھاگَن کو نہیں جانے تھی

ابتدا میں جو اتنا اسراف کیا ان دنوں کی خبر نہ تھی

بَھرَم بھاری پِٹارا خالی

ظاہری رکھ رکھاؤ، دکھاوا، جھوٹی شان، اوپری تڑک بھڑک

بَھرَم مارے، بَھرَم جِیاوے

ساکھ اچھی ہو تو آبرو قائم رہتی ہے اور ساکھ جاتی رہے تو زندگی موت کے برابر ہے

بَھرے سمندَر گھونگھا ہاتھ

بہت فائدہ کی جگہ سے کچھ نہ ملنا

بَھرے سَمَنْدَر پِیاسے

جہاں سکھ کے تمام وسائل موجود ہوں وہاں بھی دکھ میں رہنا

بھری جَوانی مانجھا ڈِھیلا

کمزور یا کاہل کو غیرت دلانے کے لئے کہتے ہیں

بَھرْما بُھوت، سَنکا ڈائن

بے بنیاد خوف کے محل پر بولتے ہیں

بَھرو پَیّے لادو

کھانے کو دو اور محنت لو.

بَھروسے کیرے بَھینس کَٹرا جَنی

ایسے موقع پر بولتے ہیں جب معتبر سے غیر معتبر کام سرزد ہو .

بَھسَکَّڑ کے داماد کو بھات ہی مِٹھائی

پیٹو آدمی کو جو کھانے کو ملے غنیمت ہے.

بَھٹ بَھٹْیاری بیسْوا تِینوں جات کُجات آتے کا آدَر کَریں جات نَہ پُوچھیں بات

یہ (بھٹ، بھٹیاری، بیسوا) سب اپنی غرض کے یار ہوتے ہیں، یہ تینوں خود غرض ہوتے ہیں

بَھٹ پَڑے سونا جِس سے ٹُوٹے کان

وہ فائدہ کس کام کا جس میں کوئی ضرر شامل ہو ، جو نفع اذیت پہن٘چاے اس کا نہ ہونا اچھا ہے .

بَھٹ پَڑے وہ سونا جِس سے ٹُوٹیں کان

جس چیز سے کوئی نقصان ہو اسے الگ کر دینا چاہیے پھر وہ کتنی بھی اچھی کیوں نہ ہو

بَھٹ پَڑے وہ زَمانَہ، نَتْنی کو گُھورے نانا

ایسے موقع پر بولتے ہیں جب بوڑھا آدمی جوان سے شادی کرنا چاہے

بَھٹْیَارِی کے تَنُّور پہ نانا کی فاتِحَہ

پرائے مال کو اپنا سمجھ کر بے دریغ خرچ کرنا، دوسرے کی دولت پر مزے اڑانا

بَھوانی نِبَل بَکری سِبَل

نوکر آقا سے بھی زیادہ مزاج دار .

بھیڑ کی لات کیا، عَورَت کی بات کیا

کمزور کی ضرب کا زیادہ اثر نہیں ہوتا یا کمزور کی مزاحمت بے اثر ہوتی ہے

بھیڑ کی لات ٹَخْنوں تَک

زیادہ سے زیادہ اتنا کر سکے گا ایسے تأثر کا ظاہر کرنے کے لئے کہتے ہیں

بھیڑ پَہ اُون کِس نے چھوڑی، بھیڑ تو جَہاں جائے گی مُونْڈی جائے گی

غریب کی ہر جگہ خرابی ہی ہے یا غریب کی چیز ہر کوئی لے جاتا ہے

بھیڑی کی لات ٹَخْنوں تَک

کم ظرف کی ہستی ہی کیا اس سے ضرر کا کیا خوف

بھیلی ٹُوٹی اور رُوپیا ٹُوٹا پِھر نَہِیں رَہتا

دونوں جلد ختم ہو جاتے ہیں ؛ اتفاق عجب چیز ہے.

بِھڑ کی لات کیا عورَت کی بات کیا

بھڑ کی لات کمزور ہوتی ہے ہاتھ میں پکڑو ٹوٹ جاتی ہے، اسی طرح عورت کی بات کمزور ہوتی ہے

بِھڑوں کے چَھتّے کو مَت چھیڑو

کسی ایسے کام میں ہاتھ مت دو جس میں شر اور فساد کا اندیشہ ہو

بھِیْکْ مَاْنْگَیْں اَوْر پُوچَھْیںْ گَاؤُں کِیْ جَمْعْ

فقیر ہو کر تحکمانہ لہجہ میں بات کرنا، حالت ذَلیل اور حوصلہ بڑا، اپنی حیثیت بھول کر بات کرنا

بِھیڑ نَہ ٹَھٹّھا مار نُہَٹا

نہ مجمع، نہ موقع، بے محل بات کرنے کے موقع پر بولتے ہیں، خواہ مخواہ لڑنے والی عورت کے متعلق کہتے ہیں

بِھیک کے ٹُکْڑے بازار میں ڈَکار

مفلسی میں شیخی و ڈین٘گ

بِھیک کے ٹُکْڑوں پَر مُرشِد کا پِیالا

غیر کے مال کا بے دریغ خرچ کرنے کے موقع پر بولتے ہیں، اپنی گرہ سے کچھ نہ نکالے مگر دوسرے کے مال کو پڑھ پڑھ کر صرف کرے

بِھیک مانگے اَور آنکھ دِکھاوے

افلاس کی حالت میں نخوت اور غرور کا ہونا

بِھیک مانگے بَغَیر نَہِیں مِلْتی

بغیر کوشش کچھ بھی حاصل نہیں ہوتا

بِھیْک مانگْنے چَلے اَور مَشْعَلْچی ساتھ

ذلیل کام کر کے شیخی بگھارنے کے موقع پر مستعمل

بِھیت ہوگی تو لیو بَہُتیرے چَڑھ رَہیں گے

اپنے پاس روپیہ ہو گا تو خوشامدی بہت آرہیں گے، ہڈیاں رہیں گی تو ماس بہتیرا چڑھ جائے گا، اصل ہوگی تو اس کی اصلاح ہوسکے گی

بِھیت کے بھی کان ہوتے ہیں

دیوار ہم گوش دارد ، اپنا بھید کسی سے نہیں کہنا چاہیے ورنہ تمام جہاں میں مشہور ہو جائے گا.

بھیت ٹلے پر بان نہ ٹلے

دیوار اپنی جگہ سے ہٹے تو ہٹے عادت نہیں جاتی

بِھیتَر کا گھاؤ، رانی جانے یا راؤ

دل کی حالت تو جو اس کا مارا ہوا ہے وہی جان سکتا ہے

بھوندُو بھاؤ نَہ جانے، پیٹ بَھرَن سے کام

بیوقوف کو کھانے کو مل جائے تو اور کسی با ت کی پروا نہیں ہوتی

بھوگ بھاگ، چَھتِّیسوں راگ

جتنا بھی ہو سکے زندگی کے مزے لوٹ لو

بھوگی سو روگی

بہت کھانے والا عموماً بیمار رہتا ہے

بھوجَن نَہ بھات نِیْہَر کا سادھ

ہندو بیوگان کی حالت بہت قابل رحم ہوتی ہے نہ کھانا نہ کپڑا نہ میکے کی خبر

بھوجْلا پَہاڑی کے پَتَّھر کھاؤ

یہاں کھانے کی کوئی چیز نہیں اگر ہاضمہ قوی ہے تو بھوجلا پہاڑی کا پتھر حاضر ہے

بھوج پُور میں جائِیو مَت جائِیو تو کھائِیو مَت کھائِیو تو سوئِیو مَت سوئِیو تو ٹوہِیو مَت ٹوہِیو تو روئِیو مَت

بھوج پور کے لوگ بڑے سارق ہوتے ہیں اس لیے نصیحت کی گئی ہے کہ اول تو وہاں نہ جانا اور اگر جانا تو کھانا نہ کھانا اور اگر کھانا پڑے تو سونا مت اور اگر سونا پڑے تو اپنی ہمیانی مٹ ٹٹولنا اور اگر ٹٹولنا تو مت رونا کیون٘کہ اس وقت تک وہ چوری ہوچکی ہوگی.

بھور بَھیا جَب جانیے جَب پَورے بادَل ہوئیں

جب بادلوں کا رن٘گ پیلا ہو تو جاننا چاہیے کہ صبح ہونے والی ہے

بھور کا مُرغا بولا پَنچھی نے مُنھ کھولا

صبح ہو گئی پرند پنچھی بولنے لگے

بھورے بُھلائے سانجھ گَھرے آوے او بُھلیل نَہ کہلاوے

صبح کا بھولا شام کو گھر آ جائے تو اسے بھولا نہیں کہنا چاہیئے .

بھورے کا مرغا بولا، پنچھی نے منہ کھولا

سویرا ہوتے ہی چڑیاں بولنے لگتی ہیں یعنی دانا چگنے کے لئے اتاولی ہو اٹھتی ہیں

بُھس کے مول مَلِیدَہ

جب بہترین چیز سستے داموں میں ماری ماری پھرے تب کہتے ہیں

بُھس میں چِنگی دے کَر جَمالو دُور کَھڑی

لڑوا کر اور جھگڑا کروا کر الگ ہو جانا، اس شخص کی نسبت بولتے ہیں جو فساد کرا کر خود الگ ہو بیٹھے

بُھس پَر چَھٹی اور باؤ پَر بَرات

خیالی پلاؤ پکانے کی نسبت بولتے ہیں

بُھوڑ کے ہُوڑ ہوتے ہَیں

دیہاتی بیوقوف ہوتے ہیں

بُھوئِیں بِسوا بَھر نَہیں نام پِرِتْھوی پالَک

زمین ذرا قبضے میں نہیں نام زمین کا پالنے والا ، برعکس نہند نام زنگی کافور .

بُھوئِیں پَڑی ساہ کی دَوّانی

امیر آدمی جو چا ہے دعویٰ کرے سب بجا ہے .

بھُوبَھل میں روٹی داب کَر تو نَہیں آئی

جب کوئی عورت جلد جانے لگے تو کہتے ہیں

بُھوک جَنَم کی ہُوک

خواہش زندگی بھر رہتی ہے، روٹی میسر نہ آنا زندگی کو ضرر پہن٘چاتا ہے

بُھوک کی جھانج نِکَل جانا

بھوک کی شدت ختم ہو جانا

بُھوک لَگی بَھڑْوے کو تَنْدُور کی سُوجھی

اس شخص کے متعلق کہتے ہیں جو بے پروا ہو اور کھیل کود میں مشغول رہے .

بُھوک لَگی تو گَھر کی سُوجھی

بھوک لگنے پر گھر یاد آتا ہے عموماََ لڑکوں سے کہتے ہیں جو باہر گھومتے رہتے ہیں اور کھانے کے وقت گھر آ جاتے ہیں

بُھوک میں بَھجَن بھی نَہ ہو

بھوکے آدمی سے عبادت بھی نہیں ہو سکتی

بُھوک میں کِواڑ بھی پاپَڑ

سخت حاجت میں اچھی بری چیز کی تمیز نہیں رہتی یا اشتہا میں بد مزا چیز بھی لذیذ ہو جاتی ہے .

بُھوک پِیاس اَللہ نے سَب کے ساتھ لَگا دی ہے

احتیاج ہر شخص کے لیے ہے ؛ ہر شخص کو کھانے پینے کی ضرورت ہوتی ہے .

بُھوک سَب سے مِیٹھی ہے

کھانے کا اصل مزہ بُھوک میں ہی آتا ہے، کھانا کیسا ہی ہو بُھوک میں مزے دار لگتا ہے

بُھوکَہ بَھلے مانَس اور پیٹ بَھرے گَنوار سے نَہ بولے

یہ دونوں ان حالتوں میں بے باک اور مغلوب الغضب ہوتے ہیں .

بُھوکَہ بَھلے مانَس سے ڈَرے

بھوکے شریف سے بہت ڈرنا چاہیے .

بُھوکَہ ہو تو ہَرے ہَرے رُوکھ دیکھو

مان٘گنے والے کو بغیر دیے باتوں میں ٹالنا .

بُھوکَہ کے گَھر میں نُون نَہاری

غریب کے گھر میں جو کھانے کو مل جائے غنیمت ہے .

بُھوکا بَن٘گالی بھات ہی بھات کَرے

آدمی کو جس چیز کی عادت ہوجاتی ہے وہی بار بار یاد آتی ہے

بُھوکا بَن٘گالی بھات ہی بھات پُکارے

یعنی آدمی جس چیز کا بھوکا ہو اسی کی دھن میں لگا رہے

بُھوکا بیچے جورُو اَور راجا کَہے مَیں اُودھارْ لُوں

حاجت مند اپنی عزیز چیز کو فروخت کرے اور لینے والا اسکی قیمت دینے میں تساہل کرے

بُھوکا بیچے جُوتے اَگھانا کَہے اُودھار دے

ضرورت مند بیچنے پر مجبور ہو اور لینے والا فوری ادائیگی نہ کرے

بُھوکا چاہے روٹی دال رَجا کَہے مَیں جوڑُوں مال

بھوکا آدمی دال روٹی پر گزارہ کرتا ہے امیر مال و دولت جمع کرنا چاہتا ہے

بُھوکا گَیا جو بیچنے اُگاہنا کَہے بَندَھک رَکھو

دوسروں کی حاجت سے فائدہ اٹھانے پر کہتے ہیں

بُھوکا مَرے کہ سَتْوا سانے

تھوڑا ہونا کچھ نہ ہونے سے بہتر ہے

بُھوکا مَرْتا کَیا نَہِیں کَرْتا

بھوکا شخص پیٹ کے لئے نیچ سے نیچ کام کرتا ہے

بُھوکا تُرْک نَہ چھیڑِئے ہو جائے جی کا جھاڑ

بھوکے آدمی سے چھیڑ چھاڑ نہیں کرنی چاہئے ورنہ پیچھا چھڑانا مشکل ہو جاتا ہے، بھوکا آدمی بات بات پر لڑتا ہے

بُھوکا اُٹھاتا ہے بُھوکا سُلاتا نَہِیں

خدا سب کو کھانے کو دیتا ہے، جتنے جاندار ہیں سب کو صبح سے شام تک کھانے کو مل ہی جاتا ہے

بھوکے ہو تو ہرے ہرے روکھ دیکھو

ٹالنے کے لیے بھی کہا جاتا ہے

بھوکے کے گھر میں نون نہاری

غریب گھر میں جو کھانے کو مل جائے غنیمت ہے

بُھوکے کو اَن پیاسے کو پانی، جَنگَل جَنگَل آوا دانی

رعایا پروری سے ملک آباد ہوتا ہے اور یہی جملہ طوطے کو بھی یاد کرایا جاتا ہے

بُھوکے کو بُھوکے نے مارا یہ بھی گِرا وہ بھی گِرا

کسی بے فائدہ مشقت کی نسبت بولتے ہیں

بُھوکے کو کُچھ دِیجِئے یَتھا شَکَت جو ہوئے

جہاں تک ہوسکے بھوکے کو کچھ دینا چاہیئے

بھوکے کو کیا روکھا اور نیند کو کیا تکیہ

ضرورت پر جو ملے وہی غنیمت ہے

بُھوکے کو کیا رُوکھا سُوکھا اَورنِیند کو کیا بِچَھونا

بھوک میں انسان جو کچھ ملے کھا لیتا ہے اور سخت نیند میں بچھونے کی پروا نہیں کرتا

بُھوکے کو ناک نَہِیں ہوتی

بھوک میں آدمی بے حیا ہوجاتا ہے

بُھوکے کو سُوکھا کیا

بھوک میں سو کھی ہوئی روٹی بھی نعمت ہوتی ہے

بُھوکَے کُتّے کو ہَڈّی پو عِید ہَے

حاجت مند کو تھوڑا ہی بہت ہوتا ہے

بُھوکھے بَھجَن نَہ ہو

بھوکے آدمی سے عبادت بھی نہیں ہوسکتی .

بُھوکھےکو کیا رُوکھا اور نیِند کو کیا تَکْیَہ

بھوک میں روکھا بھی نعمت ہے اور نیند کے وقت بسترے یا تکیہ کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی

بُھول گَئے سَب گیان شاسْتر، پَڑھ کَر سَبھی ڈَبویا

لکھے پڑھے بے عمل کی نسبت بولا کرتے ہیں

بُھول گَئی دِن دِہاڑا ، مُنڈو نے سِہْرا باندھا

رذیل لوگوں کے متعلق کہتے ہیں جو امیر ہو جائیں اور اپنی اصلیت بھول جائیں

بُھول گَئی نار، ہِینگ ڈال دِیا بھات میں

جلدی یا گھبراہٹ میں کچھ کا کچھ کر جانا

بُھولا بھاٹ دِیوالی گائے

بے موقع کام کرنے پر بولتے ہیں

بُھولا جوگی، دُونی لابْھ

اس موقع پر بولتے ہیں جہاں کوئی فائدہ اٹھانے کے لئے بھول کر غلطی کرے

بھولا پھرے کسان جو کاتک مانگے مینہ

بارش پوس یا ماگھ کی اچھی ہوتی ہے، کاتِک کی بارش سے کھیتی کو کوئی فائدہ نہیں ہوتا بلکہ گیہوں وغیرہ کی بوائی میں رکاوٹ پڑتی ہے

بُھول چُوک لینی دینی

کمی بیشی کر دی جائے گی، حساب بعد میں اچھی طرح کر لیا جائے گا اور جو لینا ہوگا لیا جائے گا جو دینا ہوگا دیا جائے گا

بُھولے بامَن گائے کھائی اَب کھاؤُں تو رام دُہائی

اس مرتبہ غلطی ہوئی آیندہ ہر گز نہ ہوگی

بُھولے بِسْرے رام سَہائی

غلطی کے وقت خدا مدد کرے

بُھولے چُوکے ڈَنڈ نَہِیں

انجانے میں ہوئی بھول معاف کی جاتی ہے

بُھولے پِھرے کِسان جو کاتَک مانگے مینہ

بیوقوف ہے وہ شخص جو ناممکن بات کی امید کرے

بُھولی رے راگْھوا تیری لال پَگْڑی پَر

جب کوئی کسی کے اوپری ٹھاٹ باٹ سے متاثر ہو جائے یا باہری روپ دیکھ کر دھوکے میں آ جائے تب کہتے ہیں

بُھومِیاں تو بُھومی پَہ مَرے، تُو کیْوں مَرے بُٹیر

زمیندار تو زمین کے لیے لڑتا ہے تو اے بٹیر کیوں لڑتی ہے، جہاں کوئی خواہ مخواہ لڑائی مول لے وہاں کہتے ہیں

بھون بویا، اُپٹْ گَیا

اولاد خراب نکلے تو کہتے ہیں

بُھونی بھانگ نَہ کَڑْوا تیل

سخت مفلس کے متعلق کہتے ہیں

بُھونی مَچْھلی جَل میں پَڑی

کا بنا بنایا بگڑ گیا .

بُھورا بَھینسا چاندلی جوئے پُوس مَہاوَٹ بُرے ہوئے

بھورا بھین٘سا گنْجی عورت اور پوس میں بارش بُری ہوتی یا شاذ و نادر ہوتی ہیں .

بُھوسی بَہُت آٹا تھوڑا

فضول چیزیں بہت ، اچھی تھوڑی ؛ مفلس ہے ، غریب ہے .

بُھوت جان نَہ مارے، سَتا مارے

بھوت کچھ نہیں کرتا مگر اس کا خوف دل کو دہلاتا ہے

بُھوت کو پَتّھر کی چوٹ نَہیں لَگْتی

بہت چالاک اور مکار شخص کے لئے کہتے ہیں

بُھوت سے پُوت اور کِیڑ سے آمْلے

بیجا امید یا آرزو نہیں رکھنی چاہیے، یہ آرزو بیجا ہے ایسا نہیں ہوتا

بِندھ گَیا سو موتی، رَہ گَیا سو پَتَّھر

جو چیز اپنی جگہ پر کھپ جائے وہ قیمتی ہو جاتی ہے

بِچُّھوکا کاٹا رووے ، سانپ کا کاٹا سووے

مشاہدے پر مبنی مشہور کہاوت مراد یہ ہے کہ بچھو کا زہر مہلک تو نہیں مگر سخت اذیت ناک ہے اس کے بر خلاف سان٘پ کا زہر مہلک ہے مگر اس کے کاٹنے میں اذیت کم ہوتی ہے .

بِچُّھو کا مَنْتَر نَہ جانے، بانبی میں ہاتھ ڈالے

کم سواری اور ناواجب حوصلہ مندی پر طنز

بِدِّیا کَرنے کی

علم اس کو حاصل ہوتا ہے جو محنت کرتا ہے ، مہارت اسی کو حاصل ہوتی ہے جو تجربہ کرتا رہتا ہے .

بِدِّیِا وہ مال ہے جو خَرْچَت دُگْنا ہو راجا رَوا چور تَاچِھین نَہ ساکے کو

علم ایسا مال ہے جو (خرچ کرے) سکھانے سے زیادہ ہوتا ہے اور اسے راجا راو یا چور کوئی نہیں چھین سکتا .

بِگْڑا بیٹا، کھوٹا پَیسہ کَبھی نَہ کَبھی کام آ ہی جاتا ہے

اپنی چیز کیسی ہی خراب ہوکسی نہ کسی وقت ضرورت میں کام دے جاتی ہے

بِگْڑی لَڑائی بَکْتَرپوش کے سَر

لڑائی کی ہار کے لئے سپاہیوں کو ذمے دار ٹھہرایا جاتا ہے

بِگانے کارَن لُولی توڑے تان

فائدہ کسی کو ہو اور خوشی منائے

بِگانی آس ، فِت اوپاس

پرانے بھروسے پر نہیں دینا چاہیے

بِگانی کھیتی پَر جِھینْگَر ناچے

پرائے مال پر فخر کرنے یا شیخی بگھارنے یا بے جا تصرف کرنے کے موقع پر مستمعل

بی بکری ناؤ میں خاک اڑاتی ہو

اس کے متعلق کہا جاتا ہے جو خواہ مخواہ جھگڑا پیدا کرے، بھیڑیے اور بکری کی کہانی کی طرف اشارہ ہے

بی بی خَطا کَرے بانْدی پَکْڑی جائے

بڑے کی خطا پر چھوٹے کی کم بختی یعنی بڑا غلطی کرے اور چھوٹا پکڑا جائے

بی بی دَولتی اپنے آپ ہی کَھولتی

اس کے لئے مستعمل جو رشک و حسد میں جل کر خود ہی ایذا اٹھائے

بی بی خیلا دو چٹے ایک میلا

پھوہڑ اور کاہل عورتوں کے متعلق کہتے ہیں جو کچھ کپڑے دھلے ہوئے پہن لے اور کچھ میلے ہی رہنے دے

بی بی خیلا دو چٹے ایک میلہ

جہاں بی بی خیلا اور جاٹنی مل جاتی ہیں وہاں میلہ ہو جاتا ہے

بِیبی کو بانْدی کَہا وہ ہَنْس دی بانْدی کو بانْدی کَہا وہ رو دی

جو عیب دار ہوتا ہے وہ اپنے عیب کے اظہار سے برا مانتا ہے

بی بی نَہ پِیر پَہْلے فَتَّن فَقِیر

دوسروں کو نظر انداز کرکے سب سے پہلے اپنا حصہ مانْگنے والے کے لیے مستعمل

بی دِیا سَلائی صُبح کو گَئی شام کو آئی

بہت غیر حاضر رہنے والے کے لیے مستعمل

بیس پچیس کے اندر میں جو پوت سپوت ہوا سو ہوا، مات پتا مکنارن کو جو گیا نہ گیا سو کہیں نہ گیا

جس نے ماں باپ کی خدمت بیس پچیس سال کی عمر کے درمیان کی اس نے واقعی خدمت کی

بیوی بیوی عید آئی، چل دور تجھے اپنی دال ٹکیا سے کام

دنیا کی عیش و عشرت سےغریبوں کو کیا واسطہ

بِیوی نیک بَخْت، دَمڑی کی دال تِین وَقْت

کنجوس عورت کے لیے بھی کہتے ہیں

بِجْلی کانْسی پَر پَڑتی ہے

آفت غریبوں ہی پر آتی ہے، نامور ہی پکڑے جاتے ہیں

بجلی مہمان، گھر میں نہیں تنکا

غریب کے گھر کسی بڑے آدمی کا کھانے وغیرہ کے لیے آنا

بِکھ کی اَوکَھد کا

زہر لا علاج ہے مفسہ اور فتنہ انگیز اشخصاص کی مذمت میں مستعمل۔

بِلّی اَپْنی گھات میں چُوہا اَپْنی گھات میں

دونوں حریف اپنے اپنے فائدے یا داؤں چلانے کی فکر میں لگے ہوئے ہیں

بِلّی اَور ہَمِیں سے مِیاؤں

رک : ہماری بلی ہمیں سے میاؤں ۔

بِلّی بَخْشے چُوہا بیچارَہ لَنڈُورا ہی جی جائے گا

رک : بخشوہی بلی چوہا لن٘ڈورا ہی بھلا.

بِلّی بھاگوں چِھینکا ٹُوٹا

غیر متوقع چیز مل گئی، وہ دولت مل گئی جس کے اہل نہ تھے، اتفاقیہ کام ہو گیا

بلی بھی دب کر حملہ کرتی ہے

جب کسی کو بہت تنگ کیا جائے تو وہ آخرکار مقابلہ کو تیار ہو ہی جاتا ہے

بِلّی بھی لَڑْتی ہَے تو مُنھ پر پَنْجہ رَکھ لیتی ہے

اپنی حفاظت سب کرتے ہیں یا دوسروں پر حملہ کرنے سے پہلے اپنی حفاظت کا دھیان رکھنا چاہیے

بِلّی جَب گِرْتی ہَے تو پَنْجوں کے بَل

ہوشیار آدمی مصیبت میں گھبراتا نہیں اور اپنی حفاظت کا اس وقت بھی خیال رکھنا

بِلّی کا دِل چِھیْچھڑے میں

ہر وقت اپنے نفع کی فکر میں رہنے کے موقع پر مستعمل.

بِلّی کا مُنھ کالا

ایک فقرہ جو عموماً عورتیں دعوے کے ساتھ کوئی کام کرنے کے موقع پر نیک شگون کے لیے بولتی ہیں

بِلّی کے بھاگوں چِھینکا ٹوٹا

اتفاقیہ کوئی چیز ہاتھ آ جانے پر کہا جاتا ہے

بِلّی کے خواب میں چِھیچْھڑے

ہر شخص اپنے مطلب کی سوچتا ہے

بِلی کھائے گی نَہِیں تو پَھیلائے گی

بد سرشت آدمی بے فائدہ بھی نقصان پہنچاتا ہے

بِلّی خُدا واسْطے چُوہا نَہِیں مارتی

ہر شخص جو کام کرتا ہے اپنے نفع کے لیے کرتا ہے

بلی کی میاؤں کو کون سنتا ہے

اصلی جوکھم کا کام کون کرے گا

بِلّی سے چِھیچْھڑوں کی رَکْھوالی

بد دیانت آدمی سے امانت داری نہیں ہوتی

بِن بہو پریت نہیں

سسر اپنے داماد کو تب تک ہی پیار کرتا ہے جب تک اس کی لڑکی زندہ رہتی ہے

بِن بھائے پِرِیت نَہِیں، بِن پَرِچَے پَرتِیت نَہِیں

بغیر پسند کے محبت اور بغیر آزمائے اعتبار نہیں ہوتا

بِن بِدِّیا کے نَر اور نار، جَیسے گَدھا کُمہار

بغیر علم کے عورت مرد کمہار کے گدھے کی مانند ہوتے ہیں

بِن بُلائی اَحْمَق لے دَوڑی صَحْنَک

بے پوچھے کسی معاملے میں دخل دینے والے اور بے بلائے کسی کے گھر جانے والے کے لیے مستعمل

بِن بُلائی ڈومنی لَڑکوں بالوں ساتھ آئی

بے پوچھے کسی معاملے میں دخل دینے والے اور بے بلائے کسی کے گھر جانے والے کے لیے مستعمل

بِن چوچی بارہ برس لڑکے کو رکھتا ہے

اس کے متعلق کہتے ہیں جو جھوٹے وعدے کرے

بِن دیکھا چور باپ بَرابَر

جس چور کی چوری پکڑی نہیں گئی، اسے ساہوکار ہی مانا جائے گا

بن گانڑ کا بدھنا

جس کا کوئی اصول نہ ہو

بِن گَھرنی گَھر بُھوت کا ڈیرا

بغیر بیوی کے گھر اجاڑ معلوم ہوتا ہے

بِن گَھرنی گَھر پادَت ہے، ہے گَھرنی گَھر گاجَت ہے

بیوی ہی سے گھر کی رونق ہوتی ہے اور بغیر بیوی کے گھر سونا معلوم ہوتا ہے

بن جانے کون مانے

جب تک دیکھتے نہیں اعتبار نہیں ہوتا

بن جولاہے عید نہیں

جولاہے کے بغیر عید نہیں ہوتی کیونکہ وہ نماز پڑھنے کی دریاں یعنی مصلیٰ بناتا ہے

بن جولاہے نماز نہیں، بن ڈھولک تقریر نہیں ہوتی

بغیر جُلاہے کے نماز نہیں ہوتی اور بغیر منادی کے کوئی بڑی سزا نہیں دی جاتی

بِن کَوڑی بِن پَیسے کا تَماشا

بلا خرچ کیے لطف اندوزی کا موقع

بِن کَوڑی بِن پَیسے کا تماشا

بلا خرچ کیسے لطف اندوزی کا موقع

بن کٹنا پے چھنالا نہیں

جب تک دل آمادہ نہ ہو بدچلنی نہیں ہو سکتی

بِن ماں کَیسا مالوَہ بِن پی کیا سُسْرال

ماں نہ ہو تو میکے میں کوئی دلکشی نہیں شوہر نہ ہو تو سسرال میں وحشت ہوتی ہے، سرپرست یا سردھرا نہ ہو تو کسی کام میں لطف نہیں یا کوئی کام نہیں بنتا

بِن مانگے ماں بھی بَچے کو دُودھ نَہیں دیتی

بے طلب کوئی مطلب حاصل نہیں ہوتا، طلب رزق میں تگ و دو ضروری ہے

بِن مانگے مِلے سو دُودْھ اور مانگے مِلے سو پانی

سوال کرنا برا ہے جو خود سے مل جائے وہی بہتر ہے (استغنا کی تعریف میں مستعمل ہے)

بِن مانگے موتی مِلیں اور مانگے مِلے نَہ بِھیک

جو ملنے والا ہوتا ہے وہ خود ہی مل جاتا ہے مانگنے سے تو بھیک بھی نہیں ملتی

بِن مَطْلَب کے سَو مَطْلَب کے دو

اپنی پسند اور ضرورت کی تھوڑی چیز بغیر پسند یا ضرورت کی زیادہ چیز سے بہتر ہوتی ہے

بن پیسے کوڑی کے تیلی ساہو، ٹوٹی ہانڈی کانڈو ساہو

تیلی اور بھڑبھونجا دونوں کا دھندا ایسا ہے کہ اس کے لیے کسی طرح کی پونجی کی ضرورت نہیں پڑتی اس لیے بھی کہتے ہیں

بِن پَکھاوَج بِن تال ناچے ہے

بے سروسامانی میں مغرور ہے

بِن روئے ماں بھی دُودْھ نَہِیں دیتی

بغیر مانگے اپنی مرضی سے کوئی کچھ نہیں دیتا

بن رکے بید کی گھوڑی نہ چلے

انسان عادت کے مطابق کام کرتا ہے، حکیم کی گھوڑی جا بجا رکتی ہے

بِن سیوا میوہ نَہیں

خدمت سے عظمت ہے

بن تال پکھاوج ناچے ہے

بے سامانی میں مغرور ہے

بنا وسیلے چاکری بنا بدھ کے دہیہ، بنا گرو کا بالکا سر میں ڈالے کھیہ

ملازمت بغیر وسیلے اور سفارش کے نہیں مل سکتی اور بدن بغیر عقل کے فضول ہے اور جس چیلے کا گرو نہیں وہ بدچلن ہو جاتا ہے

بِنَولے کی لُوٹ میں بَرچھی کا گھاؤ

چھوٹی سی غلطی کے لئے بڑی سزا یہ مفہوم بھی ہو سکتا ہے

بِپَت بَرابَر سُکْھ نَہِیں، جو تھوڑے دِن کی ہو

تھوڑی مصیبت آسودہ حالی کی قدر کا موجب ہو جاتی ہے

بِپَت پَڑی جَب بھینٹ مانی، مُکَر گَیا جَب دینی آئی

مصیبت کے وقت انسان کو خدا یاد آتا ہے اور نجات پانے کے لیے طرح طرح کی نذریں اور منتیں مانتا ہے لیکن جب مصیبت ٹل جاتی ہے تو سب کچھ بھول جاتا ہے

بِپَت سنگاتی ہیں تِین، جورُو بیٹا آپ

مصیبت میں یہ تینوں ساتھی ہوتے ہیں یعنی مصیبت میں تین لوگ ہی ساتھ دیتے ہیں: بیوی، لڑکا اور بذاتِ خود

بِپْتا میں کوئی ساتھی نہیں

مصیبت کے وقت کوئی ساتھ نہیں دیتا

برادری کو نہ کھلایا، چار کاندھی ہی جما دیے

مردہ برداروں کو کھانا کھلایا اور رشتہ داروں کو پوچھا بھی نہیں

بِسات بَھڑ بُھونْجے کی دِماغ شاہْجَہاں کا

اس شخص کی مذمت میں مستعمل ہے جو اپنی حیثیت کا خیال نہ کرے اور بڑے لوگوں کی ریس کرے، کہاں گنگا تیلی کہاں راجا بھوج

بِسْنی بِلار ڈَیری پر ڈَیرا

بن بلائے یا اچانک آجانے والے مہمان کی مذمت میں مستعمل

بِسوَہ بِس کی گانٹھ ہے

گاؤں میں زمین کا حصہ بہت جھگڑے پیدا کرتا ہے

بِسوا بِس کی گانٹھ

زرعی جائیداد بہت سے باہمی جھگڑوں اور نزاعات کی جڑ ہوتی ہے

بِٹَورے میں اُپلے ہی نِکْلیں گے

بروں سے برے ہی لچھن ظاہر ہون٘گے، کسی کو برے شخص سے اچھائی کی توقع نہیں رکھنی چاہیے

بِٹیا لَنْگوٹِیا دَھن ہے

کنوارے پن میں بیٹی کے خرچ اخراجات سہل ہوتے ہیں

بیاہی بیٹی پَڑوسَن داخِل

شادی کے بعد بیٹی پرائے گھر کی ہو جاتی ہے اور بہت کم مائیکے آتی ہے

بوئیں جَو اور کاٹیں گیہُوں

عجیب بات ہے کی ہرائی اور بدلے میں ملی نیکی

بوہْنی تھوہْنی رَدِّ بَلا

بوہنی اچھی ہو تو سارا دن کوئی تکیف نہی ہوتی

بول بَنْدَہ کِس کا میرا کہ تیرا

اس موقع پر مستعمل جب کسی کمزور کو زبردست کے سامنے ہتھیار ڈالنا پڑے

بولے کی نہ چالے کی، میں تو سوتے کی بھلی

سست اور آلسی عورت کے لئے کہتے ہیں

بولے سو گھی کو جائے

جو تدبیر بتائے وہی کام کو انجام دے

بولے سو مارا جائے

جو بولتا ہے اور دوسرے کی بات میں دخل دیتا ہے وہ مار کھاتا ہے لہٰذا خاموشی بہتر ہے

بولی بولیں تو یہ بولیں میری جُوتی بولے

بد زبانی یا زبان درازی انھیں کو مبارک، ہم ایسا نہیں کریں گے

بولی تِین کام

بے در پے متعدد کاموں کی فرمائش ، ایک ایک سان٘س میں کئی کئی حکم.

بولو تو بولو، نہیں پنجرا خالی کرو

طوطے کو کہا جاتا ہے کہ اگر باتیں نہ کرو گے تو نکال دیں گے

بولْتا چاکَر آقا کے سامْنے گُونْگا

بہت تیز قسم کا آدمی بھی حاکم کے سامنے بھیگی بلی بن جاتا ہے

بولْتا چاکَر مُنِیْب کے آگے گُونگا

ملازم مالک کے آگے نہیں بول سکتا

بولتا ہے جب تلک بولتا ہے

دم کے ساتھ گویائی ہے

بوٹی دے کر بکرا لیتے ہیں

تھوڑا فائدہ پہنچا کر بہت سا عوض لیتے ہیں

بوٹی سَو کُتّے

رک : ایک انار سو بیمار.

بویا گِیہُوں اُپْجا جَو

کی تھی نیکی بدلے میں بوائی ملی

بویا نَہ جوتا، اَللہ نے دِیا پوتا

اچانک قسمت کھل جانے پر کہتے ہیں

بَرِچھ کا سایَہ اَور پُرُش کا مایَہ

درخت کا سایہ اور انسان کا رسوخ ان کی اپنی اپنی ذات کے ساتھ ہے

بڑبک کی جورو، سب کی بھوجائی

سب اس کی عورت سے مذاق کرنا چاہتے ہیں

بُڑْھیا کا کاتا جَوان کا کھاجا یا تَماشا

مختلف رنْگوں میں رنگی ہوئی ایک قسم کی لچھے دار مٹھائی جو روئی کے گچھوں کی شکل کی ہوتی ہے

بُڑِھیا کے مَرنے کا رَنْج نَہِیں فَرِشْتوں نے گَھر دیکھ لِیا

ایک دفعہ کے نقصان کا غم نہیں، فکر یہ ہے کہ آئندہ کے لیے نقصانات کا خطرہ پیدا ہوگیا

بُڑھْیا کی شادِی میں سَو خَطْرے

جس میں کوئی عیب ہو، اس کی مقصد برآوری میں بہت سی رکاوٹیں پیدا ہوتی رہتی ہیں، کانی کی شادی میں سو سو جوکھوں

بُڑْھیا کو پَیْنٹھ بِنا کب سَرے

بوڑھ شوقین یا تماش بین پر طنز ہے

بُڑِھیا مَری تو مَری فَرِشْتوں نے گَھر دیکھ لِیا

ایک دفعہ کے نقصان کا غم نہیں، فکر یہ ہے کہ آئندہ کے لیے نقصانات کا خطرہ پیدا ہوگیا

بُڑھیا نے سِیکھا سلام نَہ دیکھی صُبْح نَہ شام

تکرار اچھے کام کی بھی اچھی نہیں ہوتی (اس کی مذمت میں مستعمل جو موقع بے موقع وقت نا وقت اپنی بات کی تکرار کرتا رہے)

بُڑْھیانے سِیکھا سَلام، نَہ دیکھی صُبْح نَہ شام

تکرار اچھے کام کی بھی اچھی نہیں ہوتی (اس کی مذمت میں مستعمل جو موقع بے موقع وقت نا وقت اپنی بات کی تکرار کرتا رہے)

بُڈّھا بِیِاہ کَرکے پَڑوسِیوں کو سُکھ ہوئے

بڑھاپے کے بیاہ پر طنز ہے، پڑوسی مزے اڑاتے ہیں

بُڈّھا مَرے یا جَوان ، اَپنے حَلوے مانڈے سے کام

اپنی غرض پوری کرنے کے سامنے کسی کی تکلیف کا خیال نہیں .

بُڈّھے کی نہ مَرَے جُورو، بالے کی نَہ مَرے ماں

کیونکہ بڑھاپے میں عورت کے مرنے سے بڑی تکلیف ہوتی ہے اور بچہ بھی ماں کے مرنے سے بے سہارا اور یتیم ہو جاتا ہے

بُڈّھے کی سِیْکھ کَرے کام کو ٹِھیک

بڑے بوڑھوں کی سیکھ کام آتی ہے

بُڈّھی بَھینس کا دُودھ شَکَر کا گھولنا، بُڈھے مَرد کی جورُو گلے کا ڈھولنا

بوڑھی بھینس کا دودھ میٹھا اور گاڑھا ہوتا ہے اور بوڑھے مرد کو جوان بیوی کی بہت حفاظت کرنی پڑتی ہے

بُڈّھی گھوڑی لال لگام

جو شخص بڑھاپے میں جوانی کی سی حالت رکھے

بُڈّھوں نے جو کام سِکھایا دھوکا مول نَہ وامیں پایا

سن رسیدہ اور تجربہ کار آدمیوں کی بتائی ہوئی بات پر عمل کرنے میں فائدہ ہی ہوتا ہے.

بُجْھنا بُری ہوتی ہے

عشق بُری بلا ہے، جوشِ محبت میں کچھ دکھائی نہیں دیتا، محبت میں اچھا بُرا کچھ نہیں سُوجھتا

بُجْھنا تو روزی، نَہِیں تو روزَہ

انتہائی افلاس ظاہر کرنے کے لیے مستعمل

بُرا حاکِم، خُدا کا غَضَب

خدا جب لوگوں کو سزا دینا چاہتا ہے تو جابر حکمراں بھیج دیتا ہے جس کے ہاتھوں وہ اپنے کیفر کردار کو پہنْچتے ہیں

بُراکَرے نائی بامْنا بُھلا کَرے میرے بھاگ

کام ان جائے تو فائدہ کا نہ بنے تو نوکر کے سر ؛ برائی دوسرے کے ذمے بھلائی اپنے ذمے .

بُرا مانو یا بَھلا

اچھا لگے یا برا، اچھا سمجھو یا برا

بُرائی بَغَل میں خُوبائی بات میں

گندم نماے جو فروش ہے ، ظاہر میں اچھا اور باطن میں برا ہے ، منافق ہے .

بُرے کا ساتھ دے سو بھی بُرا

بُرے کا دوست یا ہم نشین بھی بُرا ہی ہوتا ہے

بُرے کے پاس بَیٹھے کَٹائے ناک اَور کان

بروں کی صحبت میں اٹھنے بیٹھنے سے رسوائی ہوتی ہے

برے کی برائی سے ڈریئے، برے سے دیو بھی ڈرے

برے کے برے کاموں سے ڈرنا چاہیے

بُرے وقت کا اللہ بیلی

مصیبت کے وقت کوئی ساتھ نہیں دیتا، صرف خدا ہی مدد کرتا ہے

بُرْقَع نَہ غِلاف دھویا دھایا دِیدَہ صاف

حد درجہ ڈھٹائی اوربےحیائی ہے (عورت کے لیےمستعمل)

بُو گَئی ، بُو دار گَئی ، رَہی کھال کی کھال

شان و شوکت جاتی رہی اصلی حالت رہ گئی.

بُوڑھا بالا بَرابَر

بوڑھے اور بچے کی عقل یکساں ہوتی ہے، دونوں یکساں خبر گیری کے محتاج ہوتے ہیں

بُوڑھا چوچْلا جَنازے کے ساتھ

اس جگہ کہتے ہیں جہاں کوئی بڑھاپے میں جوانی کی سی حرکت کرتا ہے

بُوڑھا گھوڑا لال لَگام

بڑھاپے میں جوانی کا سن٘گھار یا نخرے، ایسی آرائش جس کی عمر متقاضی نہ ہو

بُوڑھا جانے کیا بالا جانے ہِیا

بوڑھا آدمی کام کو دیکھتا ہے اور بچہ پیار پر جھکتا ہے، محبت بلاوجہ نہیں ہوتی

بُوڑھا مُنھ مُہاسا لوگ آئے تَماشا

بڑھاپے میں جوانی کے افعال سوجھے ہیں، جو زیادہ مستعمل ہے

بُوڑھا طوطا ٹیں ٹیں کَرے یا کاٹ کھائے

بوڑھے آدمی پر نصیحت کارگر نہیں ہوتی وہ اپنی عادت کے مطابق ہی کرے گا

بُوڑھے بارے خَلق دوارے

بوڑھے اور بچے ساتھی کی تلاش میں ادھر ادھر گھوما کرتے ہیں

بُوڑھے خَصَم کی جورُو گَلے کا ڈھولْنا

بڑھاپے میں شادی کرنے کا نتیجہ زن مریدی ہوتا ہے

بُوڑھےمُنھ مُہا سے لوگ چَڑْھے تَماشے

بڑھاپے میں جوانی کے افعال سوجھے ہیں

بُوڑھے مُنھ مُہاسے

بڑھاپے میں جوانی کی یا جوانی میں بچپن کی ہٹ

بُوڑھے طوطے بھی کَہِیں پَڑھا کَرتے ہیں

بوڑھے آدمی کو کوئی کام نئے سرے سے نہیں سکھایا جا سکتا

بُوڑھے توتے بھی کَہیں پَڑھا کرتے ہیں

بڑی عمر میں علم یا ادب حاصل نہیں ہوتا

بُوڑھے طوطے نَہیں پَڑھتے

بڑی عمر میں علم یا ادب حاصل نہیں ہوتا

بُوڑھے طوطے پَڑھیں قُرآن

بڑی عمر میں علم یا ادب حاصل نہیں ہوتا۔

بُوڑھے طوطے قُرآن نَہِیں پَڑھتے

بڑی عمر میں علم یا ادب حاصل نہیں ہوتا

بُوڑھی بَکری ہُنڈار سے ٹَھٹّھا

ناطاقتی کے باوجود طاقتور سے الجھتے ہیں

بُوڑھی گھوڑی، لال لَگام

جو شخص بڑھاپے میں جوانوں کی سی پوشاک پہنے اس کے متعلق کہتے ہیں

بُوڑھی جَرْوا نام خَتِجَہ

ظاہر شاندار ہے لیکن اوصاف بالکل ناقص ہیں۔

بُوند کا چُوکا گَھڑا ڈَھلکائے

جب موقع ہاتھ سے نکل جائے تو پھر بہت زیادہ ہاتھ پاوں مارنے سے بھی کام نہیں بنتا

بُور کے لَڈُّو کھائے سو پَچھتائے، نَہ کھائے سو پَچھتائے

ایسا کام جس کے نہ کرنے میں حسرت رہے اور کرنے میں پچھتاوا ہو

بُوا بَھسَکّو نے سَلِیقَہ کِیا مِیانی پھاڑ گُھٹْنے پَر پَیوَند سِیا

اس بد سلیقہ اور پھوہڑ کے لیے استہزا کے طور پر مستعمل ہے جو ایک معمولی چیز کی درستگی کی کوشش میں دوسری اہم چیز کو تباہ و برباد کردے۔

بیاہ میں کھائی بُور، پِھر کیْا کھائے گی دُھور

اگر شادی میں سب خرچ کردیا تو پھر اوقات بسر کیوں کر ہو گی

بِیاہ پِیچھے بَڈھار

موقع نکل جانے کے بعد بھول چوک یا غفلت پر پچھتاوا

بِیَاْہ پِیْچھِے بَرات

وقت گزر جانے کے بعد تدبیر سوجھنا

بیاہ پیچھے پتل بھاری ہوتا ہے

بہت خرچ کرنے کے بعد تھوڑا خرچ بھی بڑا معلوم ہوتا ہے

بیْاہی بیٹی کا رَکْھنا ہاتھی کا باندْھنا ہے

شادی کرنے کے بعد بیٹی کا اپنے گھر رکھنا مصارف وغیرہ کے لحاظ سے اتنا ہی بھاری ہے جتنا ہاتھی پالنا مشکل ہوتا ہے.

بِیاہی نَہ بَرات چَڑھِی ڈُولی میں بَیٹھی نَہ چُوں چُوں ہوئی

ابھی تک شادی ہی نہیں ہوئی، جس بات کو دیکھا ہی نہیں، اس کا پتہ ہی کیا ہو

بیْاہْنےآئی بَرات دُلَھن کو لَگی ہَگاس

بے وقت پیدا ہونے والی بات جو ٹالی نہ جا سکے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone