زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ
محفوظ شدہ الفاظ
تَوہِینِ عَدالَت
(قانون) کوئی ایسا لفظ کہہ دینا یا ایسا کام کرنا جس سے عدالت کی تحقیر پائی جاتی ہو، عدالت کی ہتک، عدالت کی بے توقیری،عدالت کی تحقیر
چِلْمَن
تیلیوں کا بنا ہوا پردہ جو عام طور پر گھروں اور گاڑیوں کے دروازوں اور دریچوں پر ڈالا جاتا ہے تا کہ باہر والوں کو اندر کی کوئی چیز نظر نہ آئے ؛ ایک طرح کی چق، چک
ثَقافَت
تہذیب، ترقی، سائستگی، آراستگی، کسی قوم یا گروہ انسانی کی تہذیب کے اعلیٰ مظاہر جو اس کے مذہب نظام اخلاق علم و ادب اور فنون میں نظر آتے ہیں
’’جوہری‘‘ سے متعلق الفاظ
’’جوہری‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
اَن٘گِیٹھا
(سفاری) سنارکی بھٹی جو مٹکے کی شکل کی ہوتی ہے جس کے سامنے کے رخ ایک منہ بنا ہوتا ہے، اولا، برسی، کورا، آگ کا برتن
بَن٘ک نال
(سناری) ٹیڑھے من٘ھ کی نلی، جو زیور میں معمولی جھال لگانے کو چراغ کی لو کا شعلہ دوڑانے کے لئے استعمال کی جاتی ہے
پاٹْلا
(صرافہ) ولایتی کارخانوں میں صاف شدہ سونے کی تقریباً ۲ تولے وزنی مستطیل شکل کی بٹیا جس سے مستعملہ صاف کیا ہوا سونا مراد ہے ؛ کان سے آنے والے تازہ بتازہ سونے کے مقابلے میں دوسرے درجے کا سونا .
پَخْنی
(صرافی) سکے کا الٹا رخ جس پر تاریخ عدد وغیرہ کندہ ہوتا ہے ؛ (معماری) پاکھا ، دیوار یا چنائی کا چھوٹا حصہ یا عرضی رخ
پَنّا
(کھٹومر اور اچار سازی) پکی املی یا امچور اور ہڑ کو بھگو کر نتھارا اور حسب صروت گرم مسالےملا کر خوش ذائقہ بنایا ہوا پانی، کھٹومر، جل زیرا
جھیلنی
(سناری) ایک قسم کا لڑی دار زیور جو کان کے زیور کے بوجھ سہارنے کے واسطے سر کے بالوں میں اٹکا لیتے ہیں یہ مثلنی شکل کا ہوتا ہے
سِلا
(پارچہ بافی) دم کی دوڑ کو محدود رکھنے والی بان٘س کی کھپچی جو بنائی کے عمل سے تھوڑے فاصلے پر تانے کے دونوں یعنی نیچے کے حِصّے کے بیچ میں ڈلی رہتی ہے ، دانگی ، دم توڑ .
سَلاکھی
(صرّافی) سِکّہ پرکھنے کا سُوا جو باریک نوک کا ہنی اوزار ہوتا ہے جس سے صرْافِ سکے پر نقطہ کا نشان بنا کر آگ میں گرم کرتے ہیں اور نُقطَے کی رنگت سے سِکّے کا کھوٹا کھرا پرکھتے ہیں ۔
مَیدان
۔(ف) معانی نمبر ۱۔۲۔۳ میں۔ مذکر۔ ۱۔وہ مقام جہاں گھوڑا دوڑاتےہیں۔ ۲۔زمین کی صاف سطح جو وسیع اور ہموار ہو۔ زمین فراخ۔ ۳۔(جوہریوں کی اصطلاح) یاقوت اور زمرد وغیرہ کا طول وعرض۔ ۴۔(قصہ گویوں کی اصطلاح) تمہید۔ ؎ ۴۔ میدان جنگ۔ ۵۔قلم کا میدان۔
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔