زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ
محفوظ شدہ الفاظ
چَمَنِسْتان
ایسا باغ جہاں پھول کثرت سے ہوں، ایسی جگہ جہاں دور تک پھول ہی پھول اور سبزہ سبزہ نظر آئے، گلزار، گلستان، باغ، پھولوں کا قطعہ، سبز کھیت
مَزدُور
اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش
’’جغرافیہ‘‘ سے متعلق الفاظ
’’جغرافیہ‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
بَحْرِ اَعْظَم
(جغرافیہ) پانی کے پانچ بڑے حصوں میں سے ہر ایک جو کرۂ ارض کو چاروں طرف سے گھیرے ہوئے ہیں (جن کے نام یہ ہیں: بحراوقیانوس، بحرالکاہل، بحر ہند، بحر منجمد شمالی، بحر منجمد جنوبی)
بَحْرِ رُوم
وہ سمندر جو یورپ ایشیا اور افریقہ کے درمیان واقع ہے اور جو آبنائے جبل الطارق کے ذریعے بحراطلانٹک سے اور نہر سویز کے ذریعے بحراحمر سے اور درۂ دانیال کے ذریعے بحر اسود سے ملتا ہے، بحر متوسط، بحیرۂ روم، بحر قسطنطنیہ
بَحرُالکاہِل
(جغرافیہ) دنیا کا سب سے بڑا سمندر جو قطب شمالی سے خط استوا تک اور خط استوا سے قطب جنوبی تک پھیلا ہوا ہے اور اس طرح شمالی و جنوبی امریکہ کے مغربی حصے سے آسٹریلیا جزائر ملایا اور مشرقی ایشیا تک محیط ہے
بَحْری دَرْجَۂ حَرارَت
(جغرافیہ) وہ موسم جو سمندر سے قریب یا ساحلی مقامات اور خاص کر جزیروں میں ہوتا ہے
جَدِید جَزِیرَہ
(جغرافیہ) جدید جزیرے وہ ہیں جو پہلے کسی براعظم سے پیوستہ تھے اور جن میں نباتات اور حیوانات اور مٹی کی وہی اقسام اب تک پائی جاتی ہیں جو اصل براعظم میں ہوں، بری جزیدہ۔
خارْجی چَٹانیں
(جغرافیہ) وہ چٹانیں جو زمین کی سطح کے اوپر لاوا ٹھنڈا ہو جانے سے بنتی ہیں، آتش فشانی چٹانیں.
خُطُوطِ غُراں
(جُغرافیہ) موسمِ گرما کی چلنے والی مون سون ہوائیں مغربی ہواؤں کی سمت پر بہت اثر انداز ہوتی ہیں ار ان کا رُخ بدل دیتی ہیں. نصف کُرّۂ جنوبی میں یہ ہوائیں عین مغربی سمت سے باقاعدہ طور پر چلتی ہیں اور ان کی رفتار بھی بہت تیز ہوتی ہے ... جن عرضِ بلد میں یہ چلتی ہیں انہیں ”خطوط غراں“ یا خطوط پُرشور کے نام (یا گرجنے والا چالیسا) سے پکارتے ہیں
دُم دار ٹِیلَہ
(جغرافیہ) ایک چھوٹی سی پہاڑی جو ایک طرف بہت اون٘چی اور عمودی طور پر ڈھلوان دار ہوتی ہے اور دوسری طرف بہت نیچی، (گلیشیر آرش فشاں پہاڑ کے سامنے کے حصّے کی چٹانوں کو توڑ توڑ کر اور انھیں پیس پیس کر پہاڑ یا پہاڑی کے عقبی حصّہ میں جمع کرتا رہتا ہے جس کے باعث اس حصّہ میں ایک بہت لمبی اور ڈھلوان دار دُم سی بن جاتی ہے) یہ ٹیلے زیادہ تر برف سے ڈھکے ہوئے علاقوں میں نظر آتے ہیں
راسُ الْمِیزان
(جغرافیہ) خطِ استوا کا وہ نقطہ جس پر آفتاب ہر سال ۲۳ دِسمبر کو ہوتا ہے اور اُس وقت دن رات برابر ہوتے ہیں .
سَطْحی رَو
(جغرافیہ) جب سمندری پانی سمندر کی سطح کے ساتھ ساتھ حرکت کرتا ہے تو اُسے سطحی رو کہتے ہیں .
شَمال
جنوب کے مقابل سمت، قطب شمالی کی سمت (چونکہ عرب لوگ کعبہ کو ایک شخص قرار دے کر یہ تصور کرتے ہیں کہ اس کا منھ مشرق مغرب کی طرف ہے اس لیے قطب شمالی کی سمت جو کعبہ سے بائیں جانب ہے شمال کہنے لگے)، اُتّر
طَبَعی جُغْرافِیَہ
وہ جغرافیہ جس میں خشکی و تری کی قدرتی کیفیات سے بحث ہو یا زمین کی تمام اشیاء کی وجوہات بیان کی جائیں
طُولانی دَراڑیں
(جغرافیہ) گلیشیر کی وہ دراڑیں جو گلیشیر کی کسی تنگ وادی سے گزر کر بہت کشادہ وادی میں داخل ہونے اور بعد ازیں پھیل جانے سے اس میں پڑ جاتی ہیں ، یہ وادی کی ہموار سطح اور اس کی کشادگی کی وجہ سے پیدا ہوتی ہیں.
طُولانی ٹِیلے
(جغرافیہ) یہ ٹیلے زیادہ تر صحرائے مصر و لیبیا اور صحرائے آسٹریلیا میں مِلتے ہیں ، یہ نہ صرف ایک دوسرے کے متوازی بلکہ ہوا کے رُخ کے متوازی بھی ہوتے ہیں ، یہ اُس وقت بنتے ہیں جب ہوا برخان (ہلال نما ٹیلے) کو دو حصّوں میں تقسیم کردیتی ہے یا ہوا میں ریت کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے ، جنوبی ایران میں ان کی بلندی سات سَو فٹ اور مصر میں تین سو فٹ اور صحرائے لیبیا میں ان کی لمبائی ایک سو کلومیٹر سے بھی زیادہ ہے.
ظِلِّ کُرْوی
گولائی کا سایہ ؛ (جغرافیہ) دنیا کے نقشے تیّار کرنے کے لیے اور کاغذ پر قطعات خشکی کا محل وقوع دکھائے جانے کا ایک اصول جس میں ایک شیشے کے کرہ پر سیاہ لکیروں سے دوائر بنے ہوتے ہیں اور کرہ کے اندر ٹھیک وسط میں ایک چراغ روشن ہے . روشنی سے کالی لکیروں کا سایہ دیوار پر یا کسی کاغذ پر پڑتا ہے اس ظل میں لکیروں کی جو صورت نظر آتی ہے اسی اصول کے مطابق نصف کرہ کے نقشے پر خط بنائے جاتے ہیں.
عَرْضِ مَکان
(جغرافیہ) عرض مکان دوری مکان کی ہے خطِ استوا سے خواہ طرف قطب شمالی کے خواہ طرف قطب جنوبی کے.
عَرْضانِی ٹِیلے
(جغرافیہ) عرضانی ٹیلے چھوٹے چھوٹے ٹیلے ہوتے ہیں اور ان کا رُخ ہوا کے رخ کے ساتھ زاویۂ قائمہ بناتا ہے.
عَقْبی ٹِیلَہ
(جغرافیہ) ریت کا ٹیلہ جو لمبی جھاڑیوں یا چٹانوں کے پچھلے حصّوں میں ریت جمع ہونے سے بنتا ہے.
عِلْمِ جُغْرافِیَہ
وہ علم جس سے زمین کی سطح کے حالات معلوم ہوتے ہیں ، سطح زمین کی شکل ، طبعی تقسیم ، آب و ہوا اور آبادی وغیرہ کا علم
عَمَلِ تَراش
(جغرافیہ) بارش کے پانی کے بہاؤ اور ندی نالوں میں طغیانی کے سبب زمین کی ٹوٹ پھوٹ کا عمل جس کے سبب زمین اس قدر گہرے پیمانے پر برباد ہو جاتی ہے کہ کاشت کے قابل نہیں رہتی
غَرْقاب وادی
(جغرافیہ) گلیشیئر کے عمل سے بننے والی تنگ اور گہری وادی جس میں سمندر کا پانی بھرا ہوتا ہے یا سمندر کی وہ لمبی اور پتلی شاخ جو پہاڑوں کے درمیان واقع ہو .
قِبْرِص
مشرقی بحیرۂ روم کا ایک جزیرہ اور ملک ہے جو اناطولیہ (ایشیائے کوچک) کے جنوب میں واقع ہے، جمہوریہ قبرص (Cyprus) 6 اضلاع میں تقسیم ہے جب کہ ملک کا دارالحکومت نکوسیا ہے، 1913ء میں برطانوی نو آبادیاتی بننے والا قبرص 1960ء میں برطانیہ سے آزادی حاصل کرنے میں کامیاب ہوا، اس کی اہم زبانیں یونانی اور ترکی ہیں
مِحْوَر حَرْکَت
(جغرافیہ) حرکت کرنے والا محور یا مرکز ، وہ سوئی سلاخ یا دھرا وغیرہ جس پر کوئی پہیہ گھومتا ہو یا اس قسم کی کوئی سلاخ یا خط یا لکیر جو دو مخالف سروں سے وابستہ پہیوں کے ذریعے محو حرکت ہو
مِحْوَرِ زَمِین
(جغرافیہ) قطبین کے درمیان زمین کا وہ فرضی خط جو اس کے مرکز سے گزرتا ہے اور زمین اُس پر گردش کرتی ہے
مُعَدِّل النَّہار
(جغرافیہ) آسمان پر وہ فرضی دائرہ جو خطِ استوا کی سیدھ میں ہے، سورج جب اس پر آتا ہے تو دن رات برابر ہوتے ہیں
مُعَدِّلِین
(جغرافیہ) معدل النہار (آسمان پر فرضی خط) پر سورج کا آنا جس کے نتیجے میں دن رات برابر ہوتے ہیں ۔
مُعَلَّق وادی
دریا کی کوہستانی منزل میں موجود وادی، جو بڑی وادی کی معاون وادی ہوتی ہے اور بڑی وادی میں لٹکتی ہوئی نظر آتی ہے، ان وادیوں سے برف یا پانی ٹپکتا رہتا ہے اور بڑی وادی میں گرتا رہتا ہے
مِقناطِیسی زاوِیَہ
(جغرافیہ) مقناطیسی رخ کے اعتبار سے سمت (واضح ہو کہ مقناطیسی شمال جغرافیائی شمال کے مشرق یا مغرب میں واقع ہوتا ہے)
مِنطَقَۂ بارِدَہ
(جغرافیہ) گلوب پر زمین کے شمالی اور جنوبی حصوں کا وہ علاقہ جہاں سال کے بعض حصوں میں (بعض اوقات تمام سال) بالکل آفتاب نہیں پہنچتا جس کے باعث وہاں سردی شدت سے پڑتی اور برف جمع رہتی ہے، شمالی حصے کو منطقہء باردئہ شمالی اور جنوبی حصے کو منطقہء باردئہ جنوبی کہتے ہیں
مِنْطَقَۂ حارَّہ
جغرافیہ: (خط سرطان سے خط جدی تک پھیلا ہوا حلقہ) جہاں سال بھر رات دن برابر رہتے ہیں اور سورج کی شعاعیں عموداً پڑنے سے نہایت شدت کی گرمی پڑتی ہے
مِنطَقَۂ مُعتَدِلَہ
(جغرافیہ) متوازی حرارت کا خطہ، روئے زمین کے شمال و جنوب کے وہ علاقے جہاں سردی اور گرمی برابر پڑتی ہے
مِنطَقَہ مُعتَدِلَۂ شُمالی
(جغرافیہ) خط سرطان اور دائرئہ قطب شمالی کے درمیان واقع خطہ یہاں بھی موسم معتدل رہتا ہے ۔
نِظامِ بَطْلِیْمُوس
بطلیموس حکیم کا نظام جس میں زمین کو مرکز عالم قراردیا گیاہے اور اس کے گرد کل کواکب اور سورج چاند وغیرہ گرش کرتے مانے گئے ہیں
نَقشَۂ طَبعی
(جغرافیہ) ایسا نقشہ جس میں سطح زمین کے خط و خال کی کیفیت ، سطح سمندر سے بلندی و پستی کو مختلف رنگوں سے ظاہر کیا جاتا ہے ، طبعی نقشہ ۔
نل
آٹھ سے بارہ فٹ اونچا ایک درخت جو گرہ دار، اندر سے کھوکھلا اور وزن میں ہلکا ہوتا ہے، ندی نالوں کے کنارے گیلی زمینوں میں اُگتا ہے، نرسل، نرکل، نے، قصب، سرکنڈا
کاشْتی مِٹّی
(جغرافیہ) وہ مٹی کی تہ جو زمین کی سطح پر پڑی رہتی ہے اور جس کا دل ایک نہایت باریک تہ سے لے کر کئی فٹ تک ہوتا ہے ، خاک ، زرعی مٹی (انگ : Sail).
کالا پَتَّھر
(جغرافیہ) آتش فشانی لاوے سے بنی ہوئی سیاہ رنگ کی ستون نما چٹان جو بیشتر زمین کی ستونی تہوں میں پائی جاتی ہے .
کالْڈِیرا
(جغرافیہ) دیگ یا دیگچے کی شکل کا غاز کی طرح گہرا نشیب جو آتش فشاں پہاڑ کی چوٹی پر بنا ہوا ہوتا ہے، یہ آتش فشاں پہاڑ کے پھٹنے سے بنتا ہے، اس کی شکل گول ہوتے ہے، جب اس میں بارش یا ندی نالوں کا پانہ بھرجاتا ہے تو یہ جھیل کی شکل اختیار کرلیتا ہے .
کَونْیات
کائنات کا علم، کائنات سے متعلق تحقیق کہ کس طرح وجود میں آئی، وہ علم جو وجود کائنات کے اسباب و علل سے بحث کرتا ہے
ہاجِرات
ہاجرہ (رک) کی جمع ؛ (جغرافیہ) خطوط کا ایک مجموعہ ، قطبین سماوی اور زمین پر کسی مقام کی سمت الراس پر سے گزرنے والے مفروضہ دائرے ۔
ہُبُوطِ اَرضی
(جغرافیہ) زمین کے کسی قطعے کا زلزلہ وغیرہ کی وجہ سے گرنا یا سمندر میں ڈوب جانا ، تنزل زمین ۔
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔