تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"وَہی" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں وَہی کے معانیدیکھیے
- Roman
- Urdu
وَہی کے اردو معانی
ضمیر
- وہی، اُس ہی، خاص کردہ، خصوصیت سے وہ
- اسی طرح، مثلِ سابق، پہلے جیسی، ہمیشہ کی طرح، پہلے کی طرح
قریب ترین ہم صوتی الفاظ
شعر
وہی پھر مجھے یاد آنے لگے ہیں
جنہیں بھولنے میں زمانے لگے ہیں
بھلا ہم ملے بھی تو کیا ملے وہی دوریاں وہی فاصلے
نہ کبھی ہمارے قدم بڑھے نہ کبھی تمہاری جھجک گئی
خدا کی اتنی بڑی کائنات میں میں نے
بس ایک شخص کو مانگا مجھے وہی نہ ملا
English meaning of vahii
Pronoun
- himself, herself, itself
- that
- the same, that very, only that, like that, like previously, like always
वही के हिंदी अर्थ
सर्वनाम
- उस वस्तु या तृतीय व्यक्ति की ओर निश्चित रूप से संकेत करने वाला सर्वनाम जिसके संबंध में कुछ कहा जा चुका हो
- इसी तरह, पहले जैसी, हमेशा की तरह, पहले की तरह
- निर्दिष्ट व्यक्ति, अन्य नहीं
وَہی کے مرکب الفاظ
وَہی سے متعلق محاورے
وَہی کے قافیہ الفاظ
وَہی سے متعلق دلچسپ معلومات
وہی یہ لفظ ’’وہ‘‘ اور’’ہی‘‘ کا مرکب ہے اور اس کا تلفظ اول مضموم مجہول سے ہے۔ ہندی میں چونکہ اس طرح کا مجہول ضمہ نہیں جیسا کہ اس لفظ (’’وہی‘‘) میں ہے، اس لئے ہندی والے اسے اول مفتوح کے ساتھ’’ وَہی‘‘ بولتے ہیں۔ بعض اردو والے، خاص کر بچے، اس تلفظ کو اختیار کرنے لگے ہیں۔اردو میں ’’وَہی‘‘ یعنی مع اول مفتوح بالکل غلط ہے۔
ماخذ: لغات روز مرہ
مصنف: شمس الرحمن فاروقی
تلاش کیے گیے لفظ سے متعلق
وَہی ہَم وَہی تُم
۔۱۔ ہم تم ایک دوسرےکے قدیم واقف کار ہیں۲۔ اتحاد باہمی کے لئے مستعمل ہے۳۔ مساوات ظاہر کرنے کے لئے بھی مستعمل ہے۔
وَہی تِین بِیسی ، وَہی ساٹھ
نتیجہ دونوں کا ایک ہی ہے، چاہے یوں کہو اور چاہے ووں، بات ایک ہی ہے، ایک ہی بات ہے، ایک ہی حقیقت ہے.
وَہی ہَم ہَیں وَہی تُم ہو
ہم تم ایک دوسرے کے قدیمی واقف کار ہیں؛ ہم تم ایک جیسے ہیں، ہم میں اور تم میں کوئی فرق نہیں؛ جو ہم ہیں وہی تم اس لیے آپس میں لڑنا جھگڑنا نہیں چاہیے نیز ہم دونوں میں سے کوئی نہیں بدلا ہے
وَہی کُنْواں کھودْنا وَہی پانی پِینا
ہمیشہ کی طرح روز کمانا روز کھانا، دن بھر کمانا شام کو کھا لینا (اُس وقت مستعمل جب حالت میں کوئی بہتر تبدیلی واقع نہ ہو).
وَہی مِیاں دَرْبار وَہی چُولھا پُھونْکْنے کو
اپنے کام اعلیٰ ادنیٰ سب طرح کے کرنے پڑتے ہیں، ایسے موقعے پر مستعمل جب کسی شخص کو اپنے سارے چھوٹے بڑے کام خود ہی کرنے پڑیں
وَہی مِیاں دَرْبار وَہی چُولھا جھونْکْنے کو
اپنے کام اعلیٰ ادنیٰ سب طرح کے کرنے پڑتے ہیں، ایسے موقعے پر مستعمل جب کسی شخص کو اپنے سارے چھوٹے بڑے کام خود ہی کرنے پڑیں
وَہی مُرْغ کی ایک ٹانگ
ہر پھر کے ایک ہی بات کہنا، گھڑی گھڑی کہی ہوئی بات کہنا، ایک ہی رٹ لگانا، ایک ہی بات کی پچ کیے جانا، عادتوں میں کوئی تبدیلی نہ آنا.
وَہی مُرْغے کی ایک ٹانگ
ہر پھر کے ایک ہی بات کہنا، گھڑی گھڑی کہی ہوئی بات کہنا، ایک ہی رٹ لگانا، ایک ہی بات کی پچ کیے جانا، عادتوں میں کوئی تبدیلی نہ آنا.
وَہی مُرْغی کی ایک ٹانگ
ہر پھر کے ایک ہی بات کہنا، گھڑی گھڑی کہی ہوئی بات کہنا، ایک ہی رٹ لگانا، ایک ہی بات کی پچ کیے جانا، عادتوں میں کوئی تبدیلی نہ آنا.
وَہی بات گھوڑے کی لات
اس وقت مستعمل جب بچے اپنے کسی دوست کو کوئی بات یاد دلاتے ہیں، بے اصل بات کی نسبت بھی بولتے ہیں
وَہی ہوگا جو قِسْمَت کا لِکھا ہے
۔نوشتہ تقدیر پورا ہوکر رہتا ہے۔ خدا تم کو دشمن بدبخت سے اپنی حمایت میں محفوظ رکھے۔ سلامت رہو ہمیں کسی کی پروا کیاہے وہی ہوگا جو قسمت کا لکھا ہے۔
وَہی ہوتا ہے جو مَنْظُورِ خُدا ہوتا ہے
(مصرع بطور فقرہ مستعمل) قسمت کی بات ہر حال میں واقع ہوکر رہتی ہے، مقدر کا لکھا ٹلتا نہیں، جب کوئی آدمی کسی کے ساتھ برائی کرتا ہے اور دوسرا اس آنچ سے محفوظ رہتا ہے تو اس وقت بھی یہ مصرع پڑھتے ہیں.
وَہی بَھلا ہے میرے لیکھے حَق ناحَق کو جو نَر دیکھے
میرے نزدیک وہ بڑا آدمی ہے جو انصاف کرے اور بے انصافی نہ کرے
وَہی مانَس دے سکے راجوں کو سِیکھ گیان جو نا راکھے لابھ دَھن اور دَھرے ہاتھ پَر جان
راجوں کو مشورہ وہی دے سکتا ہے جسے دولت کا لالچ نہ ہو اور جان کی پروا نہ کرے
وَہِی کَاسَہ وَہی آش
فارسی کہاوت اُردو میں مستعمل، حالت سابقہ میں کوئی تبدیلی نہیں، حالت سابقہ میں تغیر نہ ہونے کے لئے مستعمل ہے
وہی تو کہوں
۔(دہلی) مجھے خود ہی یہ خیال آتا ہے۔(ابن الوقت) شارپ۔ وہی تو کہوں نہ تو آپ کی صورت ان کی صورت سے ملتی ہے اور نہ ان کی وضع تو بالکل صاحب لوگوںکی سی ہے۔
وَہِی آشْ دَر کاسَہ
فارسی کہاوت اُردو میں مستعمل، حالت سابقہ میں کوئی تبدیلی نہیں، حالت سابقہ میں تغیر نہ ہونے کے لئے مستعمل ہے
وہی بڑا جگت میں جن کرنی کے تان، کر لینا ہے اپنا مہاراج بھگوان
وہ دنیا میں بڑا آدمی ہے جس نے نیک کام کر کے خدا کو اپنا کر لیا
اطلاع : ریختہ ڈکشنری کا یہ BETA ورژن ہے اور آزمائش کے لیے باضابطہ اشاعت سے پہلے جاری کیا گیا ہے۔کسی بھی قسم کے تضاد اور غلطیوں کی اصلاح کے لیے اپنے تجاویز و آرا ہمیں dictionary@rekhta.org پر ارسال کیجیے۔ یا رائے زنی کیجیے
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
faraamosh
फ़रामोश
.فَراموش
forgetfulness
[ Zindagi ke bahut sare waqiat qabil-e-faramosh hote hain ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
shujaa'at
शुजा'अत
.شُجَاعَت
bravery, valour, chivalry
[ Umar ki shujaa'at ki kahani abhi bhi yaad ki jati hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
fariiq
फ़रीक़
.فَرِیق
party, company, body
[ Wakil ne mukhalif fariq ke gawah ko apni taraf mila liya hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
izaafa
इज़ाफ़ा
.اِضافَہ
increase, augmentation
[ Barsat ke dinon mein nadiyon ki rawani mein izafa ho jata hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
afraa-tafrii
अफ़रा-तफ़री
.اَفْرا تَفْری
hurly-burly, uproar, chaos
[ Rustam ke kaman ki jhankar sun kar mukhalifon ki saf mein afra-tafri mach gayi ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
qadGan
क़दग़न
.قَدْغَن
prohibition, ban, restriction
[ Dahshat-gardi par qadghan lagane ke liye Hindustan ko sakht qanun banane chahiye ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
inkishaaf
इंकिशाफ़
.اِنْکِشاف
disclosure, exposure, revelation
[ Janch ke baad ye inkishaf hua ki Raju ke upar laga ilzam puri tarah se be-buniyad hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
mutavaqqe'
मुतवक़्क़े'
.مُتَوَقِّع
expectant, anticipating
[ Jaise suluk ki tum dusron se mutawaqqe ho waisa hi suluk tum bhi auron se karo ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
hadaf
हदफ़
.ہَدَف
a mark, butt, bull's-eye (for archers)
[ Kaman se nikla teer sidhe hadaf par ja kar laga ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
tamGaa
तम्ग़ा
.تَمْغا
medal
[ Akram ne nishane-bazi mein kaanse ka tamgha jita ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
"10 words down, endless possibilities ahead! 🚀📖"
Tune in tomorrow for the next 'Word of the Day' and elevate your language game!
"Unlock a world of Urdu words at your fingertips!"
تازہ ترین بلاگ
رائے زنی کیجیے (وَہی)
وَہی
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
اطلاعات اور معلومات حاصل کرنے کے لیے رکنیت لیں
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔