تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"کوڑا" کے متعقلہ نتائج

کَوڑا

۰۱ رک : بڑی کوڑی لیا .

کُوڑا

خس و خاشاک، گھاس پھوس، کچرا، کوڑا کرکٹ

کوڑا

سواری کے جانوروں خصوصاً اونٹ اور گھوڑے کو چلانے، مارنے یا سزا دینے کا ایک چابک جو عموماً چمڑے کے فیتوں کو گوندھ کر بنایا جاتا ہے، آلۂ سرزنش، چابک، تازیانہ، سونٹا یا ڈنڈا جس میں لچکدار تسمے یا ڈوریاں لگی ہوں

کَکوڑا

ایک روئیدگی کا پھل جو کریلے کی طرح مگر اس سے چھوٹا ہوتا ہے اور اس پر باریک کانٹے ہوتے ہیں، اس میں بیج بہت ہوتے ہیں، اس کے پتّے ککڑی کے پتّوں کی طرح ہوتے ہیں، اس کی ترکاری مزے کی ہوتی ہے

کوڑا کَرْنا

چابک مارنا، ہانکنا

کُوڑا کَرْکَٹ

بے کار چیز، بے کار، بے وقعت شے، ردی

کوڑا جَمال شاہی

بچّوں کا ایک کھیل جس میں بچّے دائرہ بناکر بیٹھ جاتے ہیں ، کسی کپڑے کو بَل دے کر کوڑا بنا لیا جاتا ہے ، ایک بچّہ اس کوڑے کو ہاتھ میں لیے دائرے کا چکّر لگاتا رہتا ہے اور کہتا جاتا ہے " کوڑا جمال شاہی ، پیچھے دیکھا تو مار کھائی " یا " بھولے چوکے مار کھائی " اور آہستہ سے کوڑا کسی بچّے کے پیچھے رکھ دیتا ہے، بچّے ہاتھوں سے ٹٹولتے ہیں جس بچّے کے پیچھے کوڑا رکّھا ہے اگر اس نے اُٹھا لیا تو وہ چکّر لگانے لگتا ہے اور پہلا بچّہ اس کی جگہ بیٹھ جاتا ہے اور اگر نہیں اُٹھایا تو چکّر لگانے والا بچّہ کوڑا اُٹھا کر اُس بچّے کی کمر پر کوڑا مارتا ہے جس کے پیچھے کوڑا رکھا گیا تھا وہ بچّہ تیزی سے چکّر لگاتا اور پھر اپنی جگہ پر آکر بیٹھ جاتا ہے ، اس دوران میں کوڑا بردار بچّہ اس کے کوڑا مارتا جاتا ہے.

کوڑا ہونا

ضائع ہوجانا، خراب ہوجانا، ناکارہ بن جانا

کُوڑا لَگْنا

کوڑا جمع ہوجانا

کوڑا لَگْنا

کوڑوں کی مار لگنا، چابک پڑنا

کوڑا چَلْنا

کوڑے لگائے جانا، سزا مِلنا.

کوڑا رَکْھنا

نگرانی کرنا، سختی کرنا، سزا دینا، قابو میں رکھنا.

کَوڑا بَھر

ایک خر مہرے کے برابر، بہت تھوڑا سا، چُٹکی بھر، کسی قدر

کوڑا مارنا

to whip, lash, flog

کوڑا لَگانا

چابک مارنا

اردو، انگلش اور ہندی میں کوڑا کے معانیدیکھیے

کوڑا

ko.Daa•कोड़ा

وزن : 22

موضوعات: پہلوانی فن

  • Roman
  • Urdu

کوڑا کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • سواری کے جانوروں خصوصاً اونٹ اور گھوڑے کو چلانے، مارنے یا سزا دینے کا ایک چابک جو عموماً چمڑے کے فیتوں کو گوندھ کر بنایا جاتا ہے، آلۂ سرزنش، چابک، تازیانہ، سونٹا یا ڈنڈا جس میں لچکدار تسمے یا ڈوریاں لگی ہوں
  • تنبیہ، گوشمالی
  • مذکر۔ تازیانہ، چابک (مارنا، جڑنا وغیرہ کے ساتھ)

اسم، مذکر

  • (فنِ کُشتی) کشتی کے ایک دان٘و کا نام جس میں جب حریف داہنے پین٘ترہ پر کھڑا ہو تو ظفر کو چاہیے کہ فوراً قدم بڑھا کر اپنے بائیں ہاتھ کی کُہنی حریف کی داہنی ران پر گُھٹنے کے قریب اور اپنے داہنے ہاتھ کی کلائی سے حریف کا داہنا پیر گَٹّا کے قریب سے اٹھاتا ہوا اپنے دونوں ہاتھ ملا کر زور کرتا ہوا اپنے بائیں طرف کو چت کردے

شعر

Urdu meaning of ko.Daa

  • Roman
  • Urdu

  • savaarii ke jaanavro.n Khusuusan u.unT aur gho.De ko chalaane, maarne ya sazaa dene ka ek chaabuk jo umuuman cham.De ke fiito.n ko guu.ndh kar banaayaa jaataa hai, aalaa-e-sarzanish, chaabuk, taaziyaana, sonTaa ya DanDaa jis me.n lachakdaar tasmiiyaa Doriyaa.n lagii huu.n
  • tambiiyaa, goshmaalii
  • muzakkar। taaziyaana, chaabuk (maarana, ju.Dnaa vaGaira ke saath
  • (fan-e-kshati) kshati ke ek daanv ka naam jis me.n jab hariif daahine paintraa par kha.Daa ho to zafar ko chaahi.e ki fauran qadam ba.Dhaa kar apne baa.e.n haath kii kuhnii hariif kii daahinii raan par ghuTne ke qariib aur apne daahine haath kii kalaa.ii se hariif ka daahina pair gaTTa ke qariib se uThaataa hu.a apne dono.n haath mila kar zor kartaa hu.a apne baa.e.n taraf ko chitt karde

English meaning of ko.Daa

Noun, Masculine

  • Lash, hunter
  • whip, lash

कोड़ा के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • चमड़े या सूत को बटकर बनाया हुआ एक मोटा चाबुक या साँटा जिससे जंगली जानवरों, कैदियों आदि को मारते-पीटते हैं।
  • चाबुक, हंटर
  • लाक्षणिक अर्थ में उत्तेजक या मर्मस्पर्शी बात। पुं० [देश॰] १. एक प्रकार का पतला बाँस। (दक्षिण भारत) २. कुश्ती का एक पेंच।।

संज्ञा, पुल्लिंग

  • चमड़े या बटे सूत से बना हुआ मोटा चाबुक जिससे जानवरों और कैदियों को पीटा जाता है; साँटा; दुर्रा
  • एक प्रकार का बाँस
  • कुश्ती का एक दाँव
  • {ला-अ.} फटकार; उत्तेजक या मर्मस्पर्शी बात।

تلاش کیے گیے لفظ سے متعلق

System.Collections.Generic.List`1[RekhtaDictionary.Models.RDWordItem]

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (کوڑا)

نام

ای-میل

تبصرہ

کوڑا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)

اطلاعات اور معلومات حاصل کرنے کے لیے رکنیت لیں

رکن بنئے
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone