زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ
محفوظ شدہ الفاظ
تَوہِینِ عَدالَت
(قانون) کوئی ایسا لفظ کہہ دینا یا ایسا کام کرنا جس سے عدالت کی تحقیر پائی جاتی ہو، عدالت کی ہتک، عدالت کی بے توقیری،عدالت کی تحقیر
چِلْمَن
تیلیوں کا بنا ہوا پردہ جو عام طور پر گھروں اور گاڑیوں کے دروازوں اور دریچوں پر ڈالا جاتا ہے تا کہ باہر والوں کو اندر کی کوئی چیز نظر نہ آئے ؛ ایک طرح کی چق، چک
ثَقافَت
تہذیب، ترقی، سائستگی، آراستگی، کسی قوم یا گروہ انسانی کی تہذیب کے اعلیٰ مظاہر جو اس کے مذہب نظام اخلاق علم و ادب اور فنون میں نظر آتے ہیں
’’فن‘‘ سے متعلق الفاظ
’’فن‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
اَین٘ٹھ
(فن تعمیر) گیلا ہونے کی حالت میں کٹے ہوئے تختے، کڑی یا شہتیر کی سطح کا بل یا خم جو عموماً ناہموار جگہ میں رکھنے سے پیدا ہوجاتا ہے
تاگْڑی
(تاگوں وغیرہ) کا بٹا ہوا ڈورا جو بندو یا گن٘وار یا ان کے بچے لن٘گوٹی اٹکانے کے لئے ناف سے نیچے بان٘دھتے ہیں.
جادُو کا چَکَّر
(فنجائی) وہ دائرہ جس میں کھمبیں یا سماروغ (Mushrooms) کے بھل پیدا ہوتے ہیں ، پرانے زمانے کے لوگوں کا خیال تھا کہ یہ چکر دراصل اس راستے کو ظاہر کرتے ہیں جہاں سے پریاں ناچتی ہوئی گزرتی ہیں .
وَرْطی
ورطہ (رک) سے منسوب ؛ (سیاسیات) وہ شخص جو کائنات کو مادّے سے پُر سمجھتا ہے اور یہ عقیدہ رکھتا ہے کہ یہاں حرکت دائروں میں پھیلتی ہے (انگ : Vorticist) نیز (فنون) جدید آرٹ کا وہ اسکول جو دائروں کا بکثرت استعمال کرتا ہے (انگ : Vorticist)
کُنْڈا
(فن کشتی) اوپر کا دان٘و جو اس طرح پر ہے کہ جب حریف نیچے ہو تو حریف کی داہنی طرف کھڑے ہو کر اپنی داہنی ٹانگ حریف کی گردن میں بائیں طرف سے ڈال کر حریف کی داہنی بغل کے باہر نکال لے اور اپنے بائیں پیر کے گُھٹنے کے اندر اپنے داہنے موزے کو دبا کر حریف کے سر پر بیٹھ جائے اور بائیں ہاتھ سے حریف کا جانگھیا پکڑ کر چت کردے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔