تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"کَھڑی" کے متعقلہ نتائج

کَھڑی

کھڑا (رک) جس کی یہ تانیث ہے.

کَھڑی کَرنا

قائم کرنا ، تیار کر دینا.

کَھڑی سَکی

(کُشتی) جب حریف داہنے پینترے پر کھڑا ہو کر اپنا داہنا ہاتھ بڑھائے تو ظفر کو چاہیے کہ اپنے بائیں ہاتھ سے حریف کے داہنے ہاتھ کی کلائی پکڑے اور اپنا داہنا ہاتھ حریف کے داہنے بازو کے اندر سے نکال کر اپنی طرف کو حریف کی کہنی پر رکھے اور اپنے بازو کو حریف کے بازو سے ملائے اور فوراً اپنے داہنے پیر کو حریف کے داہنے پیر میں اندر سے ڈال کر اپنی پنڈلی اور موزے سے حریف کی پنڈلی کو اپنی طرف کھینچے اور بازو سے کسی قدر بائیں طرف مڑتا ہوا آگے کو زور کرے حریف چاروں خانے چت گرے گا.

کَھڑی پَڑی

کھڑے اور بیتھے ، ہر صورت میں ، ہر حالت میں ؛ (مجازاً) بے چین ، بے کل.

کَھڑی بولی

اردو زبان کا ایک نام (چوں کہ اس زبان کے بیشتر مذکر اسمأ صفات اور افعال کے آخر میں الف ہوتا ہے اور اس کے مقابل اودھی، قنوجی، برج اور بندیلی وغیری پڑی بولی کہلاتی ہیں، اس لئے کہ ان کے اسمأ اور صفات ’’و‘‘ پر ختم ہوتے ہیں)

کَھڑی مارنا

(پیراکی) رک : کھڑی لگانا.

کَھڑی چھایا

(ہیئت) دُم دار ستارے کا سر.

کَھڑی لَگانا

پانی میں کھڑا ہو جانا، پیرنے کا ایک انداز اختیار کرنا، جس میں صرف پاؤں حرکت کرتے ہیں اور اوپر کا جسم پانی سے باہر ہے

کَھڑی چَڑھائی

ایسی بلندی کی طرف چڑھنا، جو ڈھلوان نہ ہو، مراد : دشوار چڑھائی، ایسی چڑھائی، جس میں جھکاؤ یا سلامی کم ہو

کَھڑی دال

(طباخی) بغیر دلی ہوئی دال ؛ مسلّم پکی ہوئی دال.

کَھڑی جُوتی

(جُفت سازی) اڈی دار جوتی یا جوتا جس میں پر جما رہے ، کھڑی ایڑی کی جوتی یا جوتا.

کَھڑی چوٹ

فوراً، ترت، اُسی وقت، کھڑے کھڑے، ہاتھ کے ہاتھ

کَھڑی پَیرائی

(پیراکی) گہرے پانی میں کھڑے تیرنا، یعنی ایسا اندازِ تیراکی، جس میں پیروں سے زیادہ کام لیا جائے

کَھڑی گائے

پوری گائے ، سالم گائے ، پوری کی پوری گائے ، جُوں کی تُوں.

کَھڑی سَواری

کھڑے کھڑے، ذرا دیر کےلئے، فوراً (جو سواری لائی ہو، وہ کھڑی رہے اور وہی واپس لے جائے)

اردو، انگلش اور ہندی میں کَھڑی کے معانیدیکھیے

کَھڑی

kha.Dii•खड़ी

اصل: ہندی

وزن : 12

موضوعات: تیراکی دہلی

  • Roman
  • Urdu

کَھڑی کے اردو معانی

اسم، مؤنث

  • کھڑا (رک) جس کی یہ تانیث ہے.
  • (پیراکی) ایک تیرائی جس میں سیدھے کھڑے ہوکر صاف پان٘و مار کر کھڑ رہتے ہیں اس طرح کہ جسم کا بالائی حصہ پانی سے باہر رہے.
  • جو دال پوری گلی نہ ہو ، ثابت جسکے دانے سالم ہوں (دلی کی ضد).
  • وہ ہنڈوی جس کے دام وصول نہ ہوئے ہوں.
  • ۔ (ھ) صفت۔ مونث۔ ۱۔استادہ۔ اُٹھی ہوئی۔ سھدی۔ ۲۔کچی۔ ادھ کچری۔ جیسے کھڑی دال۔ ۳۔مونث۔ ایک قسم کی شناوری جس میں سیدھے کھڑے ہوکر صرف پاؤں مارتے جاتے یا پانی میں سینہ اُبھارے ہوئے کھڑے رہتےہیں۔

شعر

Urdu meaning of kha.Dii

  • Roman
  • Urdu

  • kha.Daa (ruk) jis kii ye taaniis hai
  • (pairaakii) ek tiiraa.ii jis me.n siidhe kha.De hokar saaf paanv maar kar kha.D rahte hai.n is tarah ki jism ka baalaa.ii hissaa paanii se baahar rahe
  • jo daal puurii galii na ho, saabit jiske daane saalim huu.n (dillii kii zid)
  • vo hanaDvii jis ke daam vasuul na hu.e huu.n
  • ۔ (ha) sifat। muannas। १।istaada। uThii hu.ii। sahdii। २।kachchii। adhakachrii। jaise kha.Dii daal। ३।muannas। ek kism kii shanaavarii jis me.n siidhe kha.De hokar sirf paanv maarte jaate ya paanii me.n siinaa ubhaare hu.e kha.De rahte hai.n

English meaning of kha.Dii

Noun, Feminine

  • stood

Adjective, Feminine

  • erect
  • ready

खड़ी के हिंदी अर्थ

संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • उठी हुई, कच्ची, तैयार, तैरने की एक कला
  • खड़िया (मिट्टी)
  • खड़िया मिट्टी का एक पर्याय
  • पहाड़ी
  • हिंदी में मात्राओं का ज्ञान कराने के लिए सिखाई जाने वाली बारहखड़ी।

تلاش کیے گیے لفظ سے متعلق

System.Collections.Generic.List`1[RekhtaDictionary.Models.RDWordItem]

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (کَھڑی)

نام

ای-میل

تبصرہ

کَھڑی

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)

اطلاعات اور معلومات حاصل کرنے کے لیے رکنیت لیں

رکن بنئے
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone