اِبْتِدا پَڑنا
آغاز یا شروعات ہونا ، بنا قائم ہونا ، داغ بیل ڈالی جانا .
اِدْبار آنا
تباہی نحوست یا مفلسی میں مبتلا ہونا، ستارہ زوال میں آنا
اِدْبار پَڑنا
نحوست میں مبتلا ہونا (کسی بد عملی خصوصاً ظلم کی سزامیں) ، شامت اعمال میں گرفتار ہونا.
اِدھر چلنا
زمین پر پاؤں نہ دھرنا، پنجوں کے بل راستہ طے کرنا
اِدھر اُٹھانا
اس طرح پکڑ کے اونچا کرنا کہ لٹک جائے، سطح سے بلند کرنا
اِفادَہ کَرنا
(علمی یا روحانی فیض سے) مستفید کرنا ، فائدہ پہنچانا ؛ عطا کرنا.
اِحاطَہ کِھنْچنا
گردا گرد چار دیواری بنائی جانا ، کسی جگہ کو نشان تار یا دیوار وغیرہ سے گھیرا جانا .
اِینٹ اُلَٹْنا
(عور) روایتی طور پر دشمن کو ہلاک کرنے کی نیت سے مسجد میں اینٹ الٹی کرکے رکھ دینا (ناخواندہ عورتوں کا ٹوٹکا).
عِید کا چاند ہونا
بہت کم ملنا، بہت کم نظر آنا، گاہے گاہے ملنا، آرزو اور اشتیاق کے بعد ملنا
عِید کا چاند نِکَلْنا
(کنایۃً) جس دوست کا مدّت سے اشتیاق ہو اس کا نظر آ جانا ، جس چیز کے مشتاق ہوں اس کا دکھائی دینا ، بہت زیادہ خوشی ہونا.
عِید مَنانا
خوشی کرنا ، جشن کرنا ، عید کی تقریبات سے لطف اندوز ہونا .
عِید مِلْنا
عید کے دن آپس میں ایک دوسرے کو گلے لگانا، عید کی خوشی میں ایک دوسرے سے مُعانقہ کرنا، عید ملن
عِیدی بانٹْنا
عید کے دن خوشی میں بطور انعام عزیزوں اور بچّوں کو نقدی دینا .
عِیدی بھیجْنا
عید میں دلہن اور دولھا کے لیے ایک دوسرے کے گھر سے سامان اور نقدی بھجا جانا .
اِیْمان بیچنا
دنیاوی مفاد کے لیے دین کو نظر انداز کرنا، بد دیانتی سے نفع کمانا، بے ایما نی کرنا
اِیْمان لانا
دل سے خدا اور اس کے رسول کو ماننا اور زبان سے اقرار کرنا، کلمہ پڑھنا، مسلمان ہونا
اِیمان نِگَلْنا
جان بوجھ کر ایمان داری یا دیانت داری یا حق و انصاف کے خلاف کرنا .
اِجارے لینا
ٹھیکے ، کرایے ، اجرت یا لگان وغیرہ ر لینا ، کرایے پر حاصل کرنا .
اِجْتِماع کَرنا
(نجوم) زائچے کی کل شکلوں پر نظر کر کے نتیجہ اخذ کرنا اور حکم لگانا
عَِجْزہونا
کسی کام کے کرنے پر قدرت نہ ہونا، نا رسائی ہونا
عِلاج بِگَڑْنا
علاج میں خرابی یا خلل پیدا ہونا، دوا کا کار آمد نہ رہنا
عِلاج ہونا
علاج کرنا (رک) کا لازم ، دوا ہونا ، دوادارو سے مرض ٹھیک ہونا .
عِلَاقَہ ٹُوٹْنا
لاقہ توڑنا کا لازم، تعلق ٹوٹنا، واسطہ ختم ہونا، رشتہ منقطع کرنا
عِلَّت لَگا لینا
، اعتراض کرنا ، خامی نکالنا ،عیب جوئی کرنا ، برائی ہا نقص تلاش کرنا
عِلْم ہونا
جاننا ، خبر ہونا ، واقفیت ہونا ، آگاہی ہونا .
عِلْم سیکھنا
کتاب پڑھ کر یا استاد سے کسی علم کے متعلق واقفیت حاصل کرنا
علم مناظرہ
بحث مباحثہ کا علم، وہ علم جس میں بحث کرنے کے قوانین درج ہوں
عِلْمِیَت جَتانا
رک : علمیت بگھارنا ، قابلیت ظاہر کرنا. علم و قابلیت کی نمائش کرنا ، واقفیت ظاہر کرنا .
عِلْمُ الْفَرائِض
علمِ دین کی ایک شاخ جس میں تمام فرائض سے بحث کی جاتی ہے، وراثت کا علم
عِلْمُ الْلُغَت
لغت کا علم ، وہ علم جس میں تالیف و تدوین لغت سے بحث کی جائے نیز علم اللسان
اِلْزام گَڑْھنا
جھوٹا بہتان لگانا، کسی کو مجرم ٹھہرانے کے لیے کوئی الزام عائد کرنا
اِلْزام گَھڑنا
جھوٹا بہتان لگانا، کسی کو مجرم ٹھہرانے کے لیے کوئی الزام عائد کرنا
اِلْزام لینا
اپنے اوپر خطا اوڑھ لینا، بد نامی اٹھانا، قصور کا اپنی جانب منسوب کرالینا
عِنان چھوڑْنا
لگام کو ڈھیلا چھوڑ دینا تاکہ گھوڑا تیز دوڑے یا اپنی مرضی کے مطابق چلے ۔
عِنان لینا
باگ ہاتھ میں لینا ، سفر پر آمادہ ہونا ۔
عِنْدِیَہ دینا
منشا بتانا، خیال یا ارادہ ظاہر کرنا، اپنی رائے کا اظہار کرنا، اپنی مرضی بتانا
عِنْدِیَہ پانا
منشا معلوم کر لینا ، دلی مطلب جان لینا ، پوشیدہ خیال کو جان لینا ۔
اِنْدراسَن آنا
اندر کے راج کا مزہ آنا ، نہایت عیش و آرام اور بے فکری سے گزرنا۔
اِرادَہ بانْدھنا
(کسی کام کا) قصد یا نیت کرنا ، (کسی اقدام کے لیے) کمر بستہ ہونا۔
اِس کی نَہ سَہی
یہ طے نہ تھا، اس کی بدی نہ تھی، یہ بے قاعدہ اور خلاف اصول ہے
اِثْبات کو پَہُنچنا
(کسی امر کا) ثابت ہونا ، (دلائل یا قرائن سے کسی شے کے وجود یا عدم کا) ثبوت فراہم ہونا .
اِشارَہ پانا
منشا محسوس کرنا، بغیر کہے کسی بات یا نقل و حرکت سے سمجھ لینا، کس کی طرف سے ایما حکم اجازت یا شہ ملنا
اِشارے پَر لَگْنا
بلا چون و چرا کسی کی پیروی کرنا ، آنکھیں بند کر کے کسی کے کہنے پر چلنا.
عِشْق اَللہ لینا
پہلوان کا کُشتی سے تھک کر سلام کرنے کے بعد اکھاڑے سے نکلنا، ہار ماننا ، استادی تسلیم کرنا
اِسْم ہونا
(اسامی پر) مقرر ہونا، نام لکھا جانا، (فہرست میں) درج ہونا .
اِسْم لَگانا
آسامی پر مقرر کرانا یا کرنا، کسی کا نام ملازم مزدور وظیفہ یاب یا مہمان وغیرہ کی فہرست میں شامل کرنا یا کرانا.
اِسْم پَڑْھنا
کسی خاص مقصد کے حصول کے لیے پڑھنت، عمل، ورد، وظیفہ، وغیرہ زبان پر جاری کرنا یا پڑھ کے کسی پر دم کرنا.
عِصمَت بچانا
عزت بچانا، آبرو بچانا، زنا و بدکاری سے خود کو بچانا
اِسْتِعْفا دینا
ذمہ داری یا عہدے کو ترک کرنے کی تحریر دینا، ملازمت وغیرہ ترک کرنا، چھوڑنا، نوکری سے دست کش ہونا
اِسْتِخارَہ واجِب آنا
جب استخارے میں طاق دانے سے اجازت کا حکم نکلے تو پھر کام نہ کرنے کے لیے استخارہ دیکھنا اور اس میں جفت دانے (یعنی نہ کرنے کی ممانعت) نکلنا ۔
عِتاب آنا
غصّہ آنا ، ناراض ہونا ، لعنت ملامت کرنا .
عِتاب اُتارنا
غصّے کو عمل مین لانا ، غصّہ دور کرنا و ناراضگی کا اظہار کر دینا .
اِت اُت کرنا
غائب کر دینا ، ادھر اُدھر کر دینا ، ڈانواں ڈول کرنا
عِوَض میں دینا
معاوضہ میں دینا ، اجر میں دینا ، جزا میں دینا ، بدلہ میں دینا ۔
عِیادَت کَرْنا
مریض کی حالت پوچھنا، بیمار پرسی کرنا، بیمار کو پوچھنا، مزاج پرسی کرنا
اِزاربَنْد ڈالنْا
پاجامے وغیرہ کے نیفے میں کمربند کو اس طرح پرونا کہ دونوں سرے آگے کی جانب اس طرح نکل آئیں کہ ان میں گرہ دی جا سکے
عِزَّت جانا
ناموس یا وقار ختم ہوجانا ، بے آبرو ہوجانا، رسوا ہوجانا
عِزَّت کا خواہاں ہونا
کسی کی آبرو مٹانے کی کوشش کرنا ، عزت کے درپے ہونا ، بدنام کرنے کے لیے کسی کے پیچھے پڑ جانا
عِزَّت لینا
آبرو اُتارنا، عصمت خراب کرنا، آبروریزی کرنا
عِزَّت مِٹانا
ایسی بات یا حرکت کرنا جس سے سُبکی ہو ، عزّت کھو دینا .
عِزَّت رَکھنا
آبرو کی حفاظت کرنا ، لاج رکھنا ، نیکنامی برقرار رکھنا .