اشتقاق
’’ضَعُفَ‘‘ سے بننے والے دوسرے الفاظ دیکھیے
اَضْعاف
دگنے تگنے، کئی گنے، کسی چیز کے مقابل بہت زیادہ، حاصل ضرب
اِضْعاف
سابق کے بالمقابل دو چند یا دگنا کرنا، اضافہ یا زیادتی کرنا
اَضْعَف
بہت ضیعف، بہت بوڑھا، بہت ناتواں، بہت کمزور
تَضاعُف
بڑھوتری، کسی چیز کی مقدار کا بڑھنا، دوگنا یا کئی گنا زیادہ ہونا، دو چند ہونا
تَضْعِیف
لفظاً بڑھانا، اضافہ کرنا، کسی عمل کو دوگنا یا کئی گنا کرنا، زیادہ کرنا
ضِعْف
وہ عدد جو کسی چھوٹے عدد سے بلا کسر پورا تقسیم ہو جائے، چھوٹے عدد کا ضعف کہلاتا ہے
مُضاعَفَت
دوچند یا دونا کرنا ، زیادہ کرنا ، بڑھانا ۔
مُضاعَفَہ
(طب) مرض میں پیچیدگی سے ایک مرض سے دوسرا مرض پیدا ہو جانا، عرض، وہ درد سر جو بخار کے تابع ہو کر لاحق ہو
مُضَعِّف
تضعیف کرنے والا ، دوگنا یا دو چند کرنے والا
مُضْعِف
ضعیف کرنے والا، کمزور کرنے والا
مَضعُوف
(طب) دو چند ، کمزور ، جس کو ضعف ِ بصر ہو ، اندھا