اشتقاق
’’وَصَلَ‘‘ سے بننے والے دوسرے الفاظ دیکھیے
اِتِّصال
پیوستگی، اقتران باہمی، ملا ہونا، ملنا، یکجائی
تَواصُل
ایک دوسرے میں پیوست ہونا یا ملا ہوا ہونا، ایک دوسرے سے تعلق ہونا.
تَوِصیلی
(لفظاً) ملانے والا، جوڑنے والا.
صِلات
(قواعد) وہ حروف ربط جو افعال کے ساتھ خاص مفہوم ادا کرنے کے لیے لائے جائیں .
مُتَّصِل
ملا ہوا، نزدیک، پاس، قریب، برابر، ملنے والا، متواتر، لگاتار، پے درپے
مُتَواصِل
ملنے والا ، جڑنے والا ، ملا ہوا ، حاصل ، میسر ۔
مُتَوَصِّل
مِلا ہوا، جڑا ہوا، منسلک، وابستہ
مُواصَلات
رابطے کے ذرائع، ذرائع نقل و حمل، ذرائع آمد و رفت و ترسیل، تار اور ٹیلیفون وغیرہ کا نظام نیز ان سے متعلقہ محکمہ (برقی مواصلات، ٹیلی ویژن، ٹیلی پرنٹر، فکس اور ای میل وغیرہ)
مُواصَلَہ
خط و کتابت یا فون وغیرہ پر رابطہ
مَوصِل
وہ جگہ جہاں دو جڑیں یا دوسری چیزیں ملیں، ملاقات کی جگہ
مَوصُول
وصل کیا گیا، جسے ملایا جائے، ملایا ہوا، جڑا ہوا
واصِل
لگا ہوا، جڑا ہوا، ملا ہوا، ملحق، متصل، پیوست ہونے والا، پیوستہ
واصِلات
(محاسبی) واصل کی جمع، وصول ہونے والے کل محاصل، وصول شدہ رقوم یا مال (واجبات کے مقابل)، (ترکیبات میں بیشتر بطور واحد مستعمل)
وِصالی
وصال سے متعلق یا منسوب، وصال کا، ملاقات کا نیز جڑا ہوا، ملا ہوا
وَصّال
بہت ملانے والا نیز (کتابوں کی) جلد بندی کرنے والا ، جلد ساز
وَصْل
(خصوصاً) عاشق و معشوق کا ملنا (ہجر کا نقیض)
وَصلی
ملنے والا، وصل حاصل کرنے والا
وُصُول
پانا، حاصل کرنا، لینا، حصول (اردو میں کرنا اور ہونا کے ساتھ مستعمل)
وُصُول یابی
رقم وصول کرنا، لینا، حاصل کرنا، بقایا وصول کرنا
وُصُولات
وصول کی جمع، حاصل کرنا، لینا، پانا
وُصُولنا
وصول کرنا، حاصل کرنا، پانا، لینا، اُگاہی کرنا
وُصُولی
وصول شدہ، وصول پائی ہوئی (رقم)
وَصِیلَہ
وہ اونٹنی جو پہلی بار مادہ بچہ جنے اور اس کے بعد بھی مادہ بچہ جنے، درمیان میں نر بچہ پیدا نہ ہو، ایام جاہلیت میں اہل عرب ایسی اونٹنی کو بتوں کے نام پر چھوڑ دیتے تھے، اسلام نے اس فعل کو ممنوع قرار دیا، نیز ایسی بکری