اشتقاق
’’حَسِبَ‘‘ سے بننے والے دوسرے الفاظ دیکھیے
اِحْتِساباً
احتساب کی غرض سے، احتساب کے لیے
حاسِب
حساب لینے والا، شمار کرنے والا
حَسابوں
اندازے سے، حساب سے، رائے میں، گمان میں
حِسابی
حساب کی بات، قاعدے کی بات
حَسَب
خاندانی سلسلہ، ماں کی طرف کا سلسلہ، خاندانی شرف، دینی بُزرگی، جاہ و جلال کا شرف
حَسْب
بموجب، موافق، مطابق (بیشتر تراکیب میں مستعمل)
حِسْبان
خیال، گمان، فکر و شعور، زاویہ نظر
حَسْبِہِ
اُس کے مطابق ، اُسی طرح .
حِسْبَہ
گننے کا فعل ؛ محتسب کا دفتر ؛ وہ دفتر جہاں اموات و پیدائش کا اندراج وہتا تھا اور یتیموں کی جائدادوں کا انتظام ہوتا تھا .
مُحاسِب
۱۔ علم حساب سے واقف ، حساب دان ۔
مُحاسَبَہ
حساب کتاب، جانچ پڑتال، کسی سے حساب لینا یا کرنا، تنقیح
مُحاسِبی
محاسب کا کام، پیشہ یا عہدہ
مَحْسُوب
حساب میں لگا لیا گیا، کسی حساب یا شمار میں لایا ہوا، وضع کیا گیا، مجرا کیا گیا، گنا گیا، گنا ہوا