اشتقاق
’’حَمَلَ‘‘ سے بننے والے دوسرے الفاظ دیکھیے
اِحْتِمال
امکان، گنجائش، ممکن یا متوقع ہونے کی صورت
اَحْمال
سامان واسباب کے بوجھ، گٹھریاں، صندوق وغیرہ (جن میں سامان بار ہو)، ساز و سامان (عموماً اثقال کے ساتھ مستعمل)
اِحْمال
(لدے ہوئے) بوجھ کی براداشت اور سہار.
تَحْمِیل
بوجھ اُٹھوانے لادنے یا بار کرنے کا فعل
حامِلَہ
جس عورت کے پیٹ میں بچہ ہو، پیٹ والی
حَمائِل
گلے کا ترچھا پرتلا، دوال شمشیر، تسمہ
حَمائِلی
(نجوم) سیارے کی گردش جس کا مدار سورج کے گرد بیضوی شکل کا ہو
حَمّال
(بوجھ) اٹھانے والا، برداشت کرنے والا
حَمّالی
حمّال کا کام یا پیشہ، باربرداری، بوجھ اٹھانے یا ڈھونے کا کام
حَمُول
اُٹھانے والا، حامل، ڈھونے والا
حُمُول
(طب) دوا میں لت کیا ہوا کپڑا جو شیاف کی صورت بنا کر فرج یا دبر میں رکھا جائے
مُتَحَمِّل
بوجھ اٹھانے والا، برداشت کرنے والا، تحمل کرنے والا، بردبار، مستقل مزاج
مُحتَمَل
احتمال کیا گیا، گمان کیا گیا، ظنی، مشتبہ، قیاس کیا ہوا، جس میں شک ہو، مشکوک، امکانی، ممکنہ
مُحتَمِلات
امکانات، احتمالات، شبہات، شکوک
مَحْمُول
جو لادا گیا ہو، جو اٹھایا گیا ہو، لدا ہوا، اٹھایا ہوا، گمان کیا گیا، ظن کیاگیا، قیاس