زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ
محفوظ شدہ الفاظ
تَوہِینِ عَدالَت
(قانون) کوئی ایسا لفظ کہہ دینا یا ایسا کام کرنا جس سے عدالت کی تحقیر پائی جاتی ہو، عدالت کی ہتک، عدالت کی بے توقیری،عدالت کی تحقیر
چِلْمَن
تیلیوں کا بنا ہوا پردہ جو عام طور پر گھروں اور گاڑیوں کے دروازوں اور دریچوں پر ڈالا جاتا ہے تا کہ باہر والوں کو اندر کی کوئی چیز نظر نہ آئے ؛ ایک طرح کی چق، چک
ثَقافَت
تہذیب، ترقی، سائستگی، آراستگی، کسی قوم یا گروہ انسانی کی تہذیب کے اعلیٰ مظاہر جو اس کے مذہب نظام اخلاق علم و ادب اور فنون میں نظر آتے ہیں
’’جنگی‘‘ سے متعلق الفاظ
’’جنگی‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
اوجھڑ
۱۔ ( جنگ شمشیر میں ) حریف کی ڈھال پر ( یا کسی حصۂ جسم پر) ڈھال مار کر دھکیلنے کا صدمہ ، ڈھال کی جھڑپ ، ( مجازاً ) کسی اور ہتھیار یا عضو کا الٹا یا سیدھا طمانچہ ۔
بِجْلی
(کشتی) ایک دانْو کا نام جس میں پہلوان اپنا داہنا ہاتھ حریف کی گردن پر رکھ کر اپنی طرف کھینْچتا ہے اور ساتھ ہی جھک کر حریف کی ران پکڑ کر اپنی طرف کھینْچتھا ہوا داہنی طرف مڑ جاتا ہے جس سے حریف زمین پر چت گر جاتا ہے
پالَٹ
پالا ہوا لڑکا، لے پالک بیٹا، وہ شخص، جو کسی کے بدلے میں کام کرے، وہ شخص، جس کے بارے میں یہ مان لیا جائے کہ اسے کسی کے بدلے میں کام کرنے کا اختیار ملا ہے، (مختار کار) (نمائندہ)
چَرْخی
(آتشبازی) بارود بھری نڑیوں کا گول چکر یا پہیہ جسے بان٘س وغیرہ پر نصب کرکے شتابہ دکھا کر چھوڑتے ہیں اور ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے آگ کا پہیا گھوم رہا ہے اسے پہلے زمانے میں لڑائیوں میں بھی استعمال کرتے تھے.
چَٹا پَٹی
پٹاخے کی ایک قسم، جو بارود کی مقدارکے لحاظ سے چن٘گاری کی طرح اڑتا اورچٹختا ہے، جن٘گ کے موقع پر ہاتھیوں کو ڈرا کر بھگانے کے لیے استعمال کی جاتی تھی
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔