زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ
محفوظ شدہ الفاظ
تَوہِینِ عَدالَت
(قانون) کوئی ایسا لفظ کہہ دینا یا ایسا کام کرنا جس سے عدالت کی تحقیر پائی جاتی ہو، عدالت کی ہتک، عدالت کی بے توقیری،عدالت کی تحقیر
چِلْمَن
تیلیوں کا بنا ہوا پردہ جو عام طور پر گھروں اور گاڑیوں کے دروازوں اور دریچوں پر ڈالا جاتا ہے تا کہ باہر والوں کو اندر کی کوئی چیز نظر نہ آئے ؛ ایک طرح کی چق، چک
ثَقافَت
تہذیب، ترقی، سائستگی، آراستگی، کسی قوم یا گروہ انسانی کی تہذیب کے اعلیٰ مظاہر جو اس کے مذہب نظام اخلاق علم و ادب اور فنون میں نظر آتے ہیں
’’شاعری‘‘ سے متعلق الفاظ
’’شاعری‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
آزادْ نَظْم
(شاعری) وہ شعر بارہ جس كے مصرعوں میں دریف وقوافی كی پابندی نہ ہو اور جس كے مصرعوں میں اركان كی تعداد عروضی قواعد كے برخلاف مختلف ہو۔
ذُو بَحْرَین
(شاعری) وہ شعر جو دو یا زیادہ بحروں میں پڑھا جا سکے ، (علمِ بدیع میں اسے صنعتِ مُتَلّون یا تَلون کہتے ہیں).
رِعایَتِ لَفْظی
(شاعری) الفاظ کی ایک ایسی ترتیب، جس میں سادگی، بے تکلُّفی اور بے ساختگی کی فطری راہ ترک کرکے بات کہنے والا اُنہیں تکلّف اور تصنع کے رشتے میں جوڑتا ہے، لفظی مناسبت
صَنْعَتِ اِیہام
شاعری: وہ صنعت جس میں شاعر اپنے کلام میں کوئی ایسا لفظ لائے جس کے دو معنی ہوں، ایک قریب دوسرا بعید اور شاعر کی مراد بعید معنی سے ہو
صَنْعَتِ تَصْحِیف
(شاعری) شعر میں ایسے الفاظ لانا کہ نقاط کے ردوبدل سے دوسرے لفظ بن جائیں اور اگر مدح ہو تو ہجو ہو جائے.
صَنْعَتِ تَضاد
(شاعری) کلام میں ایسے الفاظ استعمال کرنا جن کے معنی آپس میں ایک دوسرے کی ضد اور مقابل ہوں
صَنْعَتِ مُبالَغَہ
(شاعری) کسی امر کو شدّت و ضعف میں اس حد تک پہنچا دینا کہ اس حد تک اس کا پہنچنا محال یا بعید ہو.
مُرَدَّفَہ
(شاعری) ردیف والا (قافیہ) حرف روی کے قبل حروف مدہ میں سے کوئی حرف جو بغیر کسی واسطے کے ہو نیز حرف قید جو روی کے ساتھ آئے ۔
مِصْرَعِ پیچیدَہ
(شاعری) وہ مصرع، جو لفظی یا معنوی طور پر الجھا ہوا یا دقیق ہو، وہ مصرع جس کا مضمون دقیق ہو
مَطْلَعِ ثانی
(شاعری) قصیدے یا غزل میں مطلع کے بعد اگر دوسرا مطلع بھی کہا جائے تو اسے مطلع ثانی کہتے ہیں؛ حسن ِمطلع بھی
مَعْمُولِیات
(مجازاً) روزمرہ کی باتیں یا چیزیں ، عام سطح کی باتیں ، شاعری یا نثر میں ایسے خیالاتکا اظہار کرنا جو عوام کے فہم و شعور سے مطابقت رکھتے ہوں ۔
نَظْمِ آزاد
(شاعری) جدید نظم کی وہ قسم جس میں ردیف اور قافیے کی پابندی نہیں کی جاتی اس میں بحر اور وزن کی پابندی تو ہوتی ہے لیکن اس کا ہر مصرع الگ بحر میں ہو سکتا ہے، آزاد نظم
نَظم گو
نظم کہنے والا شاعر، نظم لکھنے والا (غزل گو کے مقابل) ایسا شاعر جو شاعری کی تمام قسموں میں سے صرف نظم کہتا ہو،
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔