زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ

محفوظ شدہ الفاظ

آڑ

اَزْمان

زمانے، مدتیں

عَزْم

ارادہ، قصد، عہد

تَجْدِید

تازگی، ایجاد، اختراع، نئے سرے سے کوئی کام کرنا نیا کرنا

اِعْتِماد

۱. یقین

سَماعَت

۳. حاکم کا کسی مقدمے کی کارروائی سُننا ، مقدمہ زیر سماعت ہونا.

مَنصُوبَہ

۲۔ شطرنج کی ساتویں بازی کا نام ۔

عَداوَت

دشمنی، بغض، عناد، خُصُومَت

دِل آزاری

دل دُکھانے کا عمل، ظلم و ستم، ایذا رسائی

تَوہِینِ عَدالَت

(قانون) کوئی ایسا لفظ کہہ دینا یا ایسا کام کرنا جس سے عدالت کی تحقیر پائی جاتی ہو، عدالت کی ہتک، عدالت کی بے توقیری،عدالت کی تحقیر

رَنْجِش

۱. خفگی ، آزردگی ، تاحوشی ، کدورت ، عداوت

چِلْمَن

تیلیوں کا بنا ہوا پردہ جو عام طور پر گھروں اور گاڑیوں کے دروازوں اور دریچوں پر ڈالا جاتا ہے تا کہ باہر والوں کو اندر کی کوئی چیز نظر نہ آئے ؛ ایک طرح کی چق، چک

آج

۲. موجودہ دن، روز جو گزر رہا ہے، ساعت رواں (بیشتر حروف جار یا الف کے ساتھ).

ثَقافَت

تہذیب، ترقی، سائستگی، آراستگی، کسی قوم یا گروہ انسانی کی تہذیب کے اعلیٰ مظاہر جو اس کے مذہب نظام اخلاق علم و ادب اور فنون میں نظر آتے ہیں

دِفاع

روکنے دُور کرنے یا ہٹانے کا عمل یا کیفیت؛ حِفاظت، بچاؤ

اُلْفَت

چاہت، انس، محبت

اِعْتِبار

۲. اعتماد، سکھ، بھروسے کے قابل ہونا.

رَقِیب

نگہبان، محافظ، پاسبان، دربان، رکھوالا، نگراں

زِیسْت

زندگی، حیات

رَشْک

۱. کسی کی خُوبی یا خوش بختی دیکھ کر یہ خیال کرنا کہ ہمیں ہمیں بھی یہ خوبی یا خوش بختی حاصل ہو جائے (لیکن اس کے پاس بھی رہے) ، غبطہ

شَب

غروبِ آفتاب سے صبح تک كاوقت

فِراق

جُدائی، ہجر، فرقت

تَغافُل

آفْتاب

۲. سورج کی روشنی، دھوپ.

’’دعائیہ‘‘ سے متعلق الفاظ

’’دعائیہ‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں

اِجابَت

(دعا کی) مقبولیت، قبول کرنا یا ہونا

اُلَٹْنا

(ii) الٹام ہو جانا.

اِیْجاب

قبولیت ، قبول کرنا ، اختیار کرنا.

پُھون٘ک ڈالْنا

جلا دینا، آگ لگا دینا

پُھون٘کْنا

آگ بھڑکانا ، دھون٘کنا.

تَخْت بَخْت

(عو: دعائیہ) راج سہاگ ، راگ سہاگ ، سہاگ بھاگ ، عیش و آرام ، خوش نصیبی ، خوش اقبالی ، اولاد اور خاوند

تِنْکا نَہ رَہْنا

مجازاً: نہایت دُبلا ہوجانا

تُو ہو اور دُنیا ہو

(بطور دعا) تو ہمیشہ زندہ رہے، دنیا کا لطف تیرے ساتھ رہے، تو دنیا میں پھولے پھلے

تیرا نُور اُڑ جائے

(بد دعا) تیرے چہرے پر نور نه ریے ، تیرا روپ جاتا رہے، توند صورت یو جاےۘ

تَیز

(ذائقے کیفیت مزاج یا اثر میں) بڑھا ہوا ، تند ، سخت ، گرم ، چٹ پٹا.

جوانی کا سُکھ دیکھے

(دعا) جوانی کا چین اور عیش نصیب ہو

جوڑدار

۱۔ پیوند لگا ہوا، جوڑا ہوا، مرکب پتا

جھاڑُو پِھر جائے

۔(بددعا) برباد ہو۔ تباہ ہو۔ ؎

جِیتے رَہو

(دعا) عمر دراز ہو.

خانَہ خَراب ہو

(کوسنا) ستیاناس ہو، برباد ہو

خاک پَڑے

(عام بول چال) غارت ہوجائے، مٹ جائے (بد دعا کے طور پر)

خُدا بَھلا کَرے

(دعائیہ کلمہ) فقیروں کی صدا یا کسی کے سلوک اور نیکی پر کہتے ہیں ، اللہ خوش رکھے نیز درمیان گفتگو جملۂ معترضہ.

خُدا حافِظ

۱. (کلمۂ دعا) اللہ حافظ، اللہ کے سُپرد.

خُدا رَکھّے

(دعائیہ کلمہ) اللہ زندہ رکَھے، اللہ ایسا ہی بنائے رکّھے، اللہ سلامت رکّھے

خُدا عُمْر دَراز کَرے

(دعا) اللہ تعالیٰ عمر طبیعی کو پہنچائے (بڑے ، چھوٹوں کو اس طرح دعا دیتے ہیں).

خُدا غَارَت کَرے

(دعا بد) اللہ تباہ کرے.

خدا کروٹ کروٹ جنّت نصیب کرے

(دعائیہ کلمہ) اللہ ہر طرح ان کی بخشش کرے .

خُدا کَرے

(دعائیہ کلمہ) اللہ کرے، ایسا ہی ہو

دَعْوَت

جن یا ہمزاد وغیرہ کو حاضر یا تابع کرنے یا کسی کو مُسَخَّر کرنے یا اور کوئی خلافِ عادت کراماتی صورت پیدا کرنے کے لیے مقررہ وِرد پڑھنے یا لکھنے کا عمل.

دُور بَلا

(کلمۂ دعائیہ) مصیبت و پریشانی پاس نہ آئے، مشکلات دُور رہیں، کوئی آنچ نہ آئے

دوزَخ میں جائے

(بددعا) بھاڑ میں پڑے، جہنم میں جائے

سَفَر بَخَیر

کلمۂ دعائیہ: کسی کو سفر پر جاتے وقت خدا حافظ کہنا یا یہ کہنا کہ اس کی دعا ہے کہ سفر بخیر و خُوبی گُزرے

سَلام عَلَیک

۱. ( بطور دُعا ) تُو سلامت رہے ، تُم پر سلام ہو .

سَلامَت

(دعائیہ) خدا سلامت رکھے ، آفات سے محفوظ رہے ، تندرستی کے ساتھ رکھے۔

سَلَّمَہا

خدا سلامت رکھے (زندہ شخص (عورت) کے لیے سلامتی کی دعا)

طابَ ثَراہ

(عربی کا دعائیہ جملہ اُردو میں رائج) مقدّس اور پرہیز گار مرحومین کے لیے تعظیماً مستعمل . خدا تعالیٰ ان کی خاک کو پاک رکھے (رنج و غم اور عذاب سے).

فَضْلِ مَولیٰ

(فقرا کی دعا) خدا خوش رکھے ، خدا کی عنایت رہے

قُبُول

اقرار، تسلیم، منظور

قُبُول کَرْنا

پسند کرنا ، منظور کرنا.

گور میں کِیڑے پَڑیں

(بد دُعا) عذابِ قبر میں مبتلا ہو ، جہنّم رسید ہو

لُوکا لَگے

(بد دعا) آگ لگے، چولھے میں جائے، بھاڑ میں جائے، غارت ہو

ماثُورَہ

جزادیا گیا، ادعیہ ماثورہ، وہ باتیں جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلَم سے منقول ہیں (دعائیں وغیرہ)

مار پَڑے

(بددعا) قہر نازل ہو، غضب ٹوٹے

مان٘گ سے ٹَھنڈی رَہے

(دعائیہ) خاوند جیتا رہے ، سہاگ بنا رہے.

مُبارَک

(الف) صف

مُبارک باد

۔(ف)مونث۔۱۔تہنیت۔خوشخبری۔مژدہ۔شادیانہ۔۲۔دعائے خیر۔؎ ۔۳۔خدا برکت دے۔برکت نصیب ہو۔

مُبارک ہو

(دعائیہ کلمہ) خدا نیک کرے، راس آئے (تہنیت، کامیابی، خوش خبری یا خوشی کے موقع پر اظہار کے لئے مستعمل)

مُستَجاب

جواب دیا گیا، مجازاً جسے قبول کیا جائے، جسے مان لیا جائے (عموماً دعا وغیرہ)

مَلیا میٹ ہو

(بد دعا دینا، کوسنا) تباہ ہو، برباد ہو، غارت ہو

مُنادیٰ

۔(ع۔ بلایا گیا۔ پکارا گیا ۲۔ندا کا مرادت) صفت۔ بلایاگیا۔ پکارا گیا ۲۔ مذکر۔ وہ جس کو پکاریں۔(نوٹ) محل افشا میں منادیٰ کو کبھی حذف کردیتے ہیں۔مثلاً دعا کے محل میں ۔اے تو جیے۲۔ گوسنے کے مقام پر ۔اے تو مرے ۳۔ تعجب میں اے واہ ۔اے لو۴۔تمنا کے لئے۔ اے وہ دن خدا

نامِ خُدا

خدا کی مہربانی سے ، فضل ِالٰہی کی بدولت

نام دُنیا سے اُڑے

(بد دعا) مرجائے، فنا ہوجائے، برباد ہو

نَصِیبِ دوسْتاں

(دعائیہ کلمہ) دوستوں کو نصیب ہو، دوستوں کا نصیب اچھا ہو (تعریف کے موقع پر مستعمل)

کَرْوَٹ کَرْوٹ جَنَّت نَصِیب ہو

(دعا) خدا سے دعا ہے کہ مغفرت ہو، جنّت میں جگہ ملے

کھوجْڑا جائے

(بد دعا) غارت ہو، برباد ہو، ستیاناس جائے

ہاتھ اٹھا لینا

(دعا کے لیے) ہاتھ کھڑے کرنا ۔

ہاتھ تھکیں

(بددعا) ہاتھ ٹوٹیں

ہَزاری عُمْر ہو

دعائیہ کلمہ، جو تسلیم اور آداب کے جواب میں بڑے بوڑھے بطورِ دعا زبان پر لاتے ہیں، یعنی ہزار سالہ عمر ہو، دُعا، سلام کےجواب میں کہتی ہیں، یعنی بڑی عمر ہو

ہَڈِّیاں بَہِشت میں ہوں

(دعائے مغفرت) بہشت میں جائے، جنت نصیب ہو

یا خُدا

۔مذکر۔ یا اللہ۔

یا عَلی مَدَد

(کلمہء دعائیہ) جو حضرت علی کو نصرت اور مدد کے واسطے مشکل پیش آنے کے وقت زبان پر لاتے ہیں ، اے علی میری مدد کیجئے ۔

یرحمک اللہ

(دعائیہ کلمہ) خدا تم پر رحمت کرے (چھینکنے والے فرد کے الحمدﷲکہنے کے جواب میں بولا جانے والا کلمہ) ۔

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone