زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ
محفوظ شدہ الفاظ
تَوہِینِ عَدالَت
(قانون) کوئی ایسا لفظ کہہ دینا یا ایسا کام کرنا جس سے عدالت کی تحقیر پائی جاتی ہو، عدالت کی ہتک، عدالت کی بے توقیری،عدالت کی تحقیر
چِلْمَن
تیلیوں کا بنا ہوا پردہ جو عام طور پر گھروں اور گاڑیوں کے دروازوں اور دریچوں پر ڈالا جاتا ہے تا کہ باہر والوں کو اندر کی کوئی چیز نظر نہ آئے ؛ ایک طرح کی چق، چک
ثَقافَت
تہذیب، ترقی، سائستگی، آراستگی، کسی قوم یا گروہ انسانی کی تہذیب کے اعلیٰ مظاہر جو اس کے مذہب نظام اخلاق علم و ادب اور فنون میں نظر آتے ہیں
’’فلکیات‘‘ سے متعلق الفاظ
’’فلکیات‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
آبائے عُلْوی
(قدیم فلکیات) نو آسمان اور سات ستارے جو موالید ئلاثہ (یعی جماد نبات اور حیوان) کے خالق اور ان پر غالب خیال کئے جاتے ہیں، ایسے ستارے جو انسان کی تقدیر کو متاثر کرتے ہیں
اَعْزَل
(فلکیات) سماک اعزل (رک) جو ایک ستارے کا نام ہے (اس کے پاس کوئی دوسرا ستارہ نہیں اس لیے یہ اعزل (= بے اسلحہ) کہلاتا ہے) .
بُدھ
مہاتما گوتم بدھ جو حضرت عیسٰی سے تقریباً پانْچ سو برس پہلے بھارت کے صوبہ بہار میں بدھ مت کے بانی تھے .
ج
اُردو حروف تہجی (ترتیب اب ت ث) کا ساتواں یا بشمول ہائیہ گیارہواں ، دیو ناگری کا آٹھواں ، فارسی کا چھٹا اور عربی کا پان٘چواں حرف صحیح (مصمۃ) ترتیب ابجد میں تیسرا جیم کے نام سے موسوم ، وقفیہ (غیر ہائیہ) مجہورہ ہے اور حنک (= تالو) سے ادا کیے جانے کی وجہ سے حنکیہ کہلاتا ہے ، جدید صوتیات کی رو سے مستقل صوتیہ ہے ، سامی اور آریائی دونوں لسانی خاندانوں میں ملتا ہے ، ابجد کے حساب سے اس کے ۳ عدد ہوتے ہیں ، تقویم میں اس سے سہ شن٘بہ (من٘گل) مراد لیا جاتا ہے ، علم بیئت (فلکیات) میں برج سرطان کی علامت ہے ، علم ہیئت کی جدولوں میں اس کا سر (ح) تنہا نقطے کے بغیر لکھا جاتا ہے ، عربی قمری مہینے جمادی الآخر کا قائم مقام بھی ہے ، منطق اور ریاضیات میں غیر متعین مقدار یا نامعلوم شخص کے لیے اور قرآن شریف میں وقف جائز کے لیے استعمال ہوا ہے ، ریاضی و سائنس کی ترقیمات میں (ج = اسراع بوجہ جاذبہؑ ارض) .
حِرْبا
چھپکلی کی شکل کا ایک جانور جو کئی کئی رن٘گ بدلتا ہے، اس کا من٘ھ آفتاب کی طرف ہے اوراسی طرف پھرا کرتا ہے، جب تک کہ غروب نہ ہو، آفتاب پرست، گِر گٹ
خِرْس
(فلکیات) شمال کی طرف آسمان پر رِیچھ کی شکل کی دو اشکال جن میں سے ایک دُبِ اکبر اور دوسری کو دُبِ اصغر کہتےہیں.
دُبِ اَصْغَر
فلکیات: بنات النعشِ صغریٰ، قطب شمالی کے قریب چند ستاروں سے ترتیب پا کر ریچھ کی شکل بنے والے کو دب اصغر کہتے ہیں
رُبْعِ دائِرَہ
(فلکیات) رصدگاہ میں اِستعامل ہونے والا ایک آلہ جو چوتھائی دائرہ کی شکل کا ہوتا ہے ، شکل جو قوس اور ان دو نصف قطروں سے محصور ہو جو ایک دُوسرے کو زاویۂ قائمہ بنا کر کاٹتے ہیں.
زُہْرَہ
(فلکیات) نظامِ شمسی کا روشن ترین اور دوسرا سب سے بڑا سیارہ، جو سورج سے ۱۰۸ ملین کیلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے، یہی صبح کا ستارہ اور یہی شام کا ستارہ بن کر نمودار ہوتا ہے، ناہید، صنمیات کی رو سے اس ستارے کو حُسن کی دیوی خیال کیا جاتا تھا، مطرب و رقاصۂ فلک سے بھی تعبیرکیا گیا ہے، (Venus)
صارُوس
(فلکیات) سورج کی گردش کا ایک دور جو ۱۸ سال ۱/۳ ۱۱ دن کا ہے ، اگر کسی خاص تاریخ میں ایک گرہن واقع ہو تو دوسرا اسی مقام پر ٹھیک ۱۸ سال ۱/۳ ۱۱ دن بعد واقع ہوگا.
صُعُودِ مُسْتَقِیم
(فلکیات) وہ قوس جو راس الحمل اور راس قومی کے درمیان ہو جو کسی جرم سماوی سے استوا پر عموداً کھینچا جائے.
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔