تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"مُوسیٰ" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں مُوسیٰ کے معانیدیکھیے
- Roman
- Urdu
مُوسیٰ کے اردو معانی
اسم، مذکر
- سر مونڈنے کا آلہ، استرہ
- ایک جلیل القدر پیغمبر موسیٰ علیہ السلام بن عمران جو مصر کے فرعون کے عہد میں یوکبد/ یوکابد/ قبید کے بطن سے عمران کے چھوٹے بیٹے تھے، اس زمانے میں فرعون کے حکم سے بنی اسرائیل کی اولاد نرینہ قتل کی جارہی تھی اس لیے ان کی والدہ نے (بحکم خدا) انھیں ایک صندوق میں رکھ کر دریائے نیل میں چھوڑ دیا، فرعون کی بیوی آسیا نے جو لاولد تھی نکال کر ان کی پرورش کی، آپ کوہ طور پر جاکر اﷲ سے کلام کرتے تھے آپ کا نام بطور تلمیح ادبیات میں بھی مستعمل ہے یہودی ان ہی کی امت ہیں، اور قارون کو انہیں کے وقت میں زمین میں دھنسا دیا گیا تھا، اس کے معنی میں یہ لفظ 'مو' اور 'سا' سے مرکب ہے کیوں کہ سریانی زبان میں 'مو' بمعنی تابوت اور 'سا' بمعنی آب آیا ہے، چوں کہ فرعون کی بیوی آسیا نے ان کو دریائے نیل کے ساحل سے پایا تھا اس وجہ سے یہ لقب پڑ گیا، لیکن 'شرح مقامات حریری' میں اس نام کی وجہ تسمیہ یوں لکھی ہے کہ بزبان قبطی 'مو' بمعنی آب اور 'شا' بمعنی شجر یعنی درخت آیا ہے، چوں کہ ان کو دریا کے کنارے پر درختوں کے نیچے سے پایا تھا لہٰذا 'موشا' نام ہو گیا، اس کے بعد معرب کر کے 'موسیٰ' کر لیا
- رک : موسیٰ بحالت ترکیب مستعمل ۔
شعر
خدا کی دین کا موسیٰ سے پوچھیے احوال
کہ آگ لینے کو جائیں پیمبری مل جائے
موسیٰ نہیں کہ تاب نہ لاؤں میں حسن کی
بے پردہ سامنے مرے تو بھی تو آ کے دیکھ
ایک موسیٰ تھے کہ ان کا ذکر ہر محفل میں ہے
اور اک میں ہوں کہ اب تک میرے دل کی دل میں ہے
موسیٰ نے کوہ طور پہ دیکھا جو کچھ وہی
آتا ہے عارفوں کو نظر سنگ و خشت میں
کاش میں تیری ملاقات کو خود ہی آتا
طور پر بھیج کے موسیٰ کو پشیماں ہوں میں
English meaning of muusaa
Noun, Masculine
- a razor
- Prophet Moses
मूसा के हिंदी अर्थ
संज्ञा, पुल्लिंग
- सर मूंडने का उपकरण, उस्तुरा
- यहूदी धर्म के प्रवर्तक जो पैगंबर या देवदूत माने गए हैं, इन्होंने फ़िरऔन का वध किया था, और मिस्र के इसराइलियों को दासता से मुक्त कराया था
مُوسیٰ کے مرکب الفاظ
مُوسیٰ سے متعلق کہاوتیں
مُوسیٰ کے قافیہ الفاظ
تلاش کیے گیے لفظ سے متعلق
مَوسی کا گَھر نَہِیں ہے
خالہ جی کا گھر نہیں ہے ؛ آسان کام نہیں ہے ؛ کھیل نہیں ہے ؛ کسی کی تن آسانی اور لاپروائی کو دیکھ کر کہتے ہیں ۔
مُوسِیقی بُعْد
(طبیعیات) دو سروں کا درمیانی وقفہ یا فاصلہ جو ارتعاشوں کے تعددوں کی نسبت سے کم یا زیادہ ہوتا ہے
مُوسِیقائی پَیمانَہ
مختلف سروں کا ایسا سلسلہ جن کے درمیان کوئی سادہ لیکن خاص وقفہ موجود ہو اور جو یکے بعد دیگرے بجائے جانے پر ہمارے کانوں کو بھلا معلوم ہو، سپتک
مُوسِیقی
گانے بجانے کا فن یا علم، وہ اصول و ضوابط جن میں سروں کی ترکیب اور ان کے اوقات و موسم سے بحث کی جاتی ہے، گانا بجانا
مُوسِیقی گَھر
(موسیقی) وہ جگہ جہاں گانے بجانے کی محفلیں منعقد ہوتی ہوں یا کوئی گانے والا یا کئی گانے والے یا سازندے وغیرہ اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوں ، سرود خانہ ۔
مُوسِیقی سَبتَک
(طبیعیات) مقررہ وقفے کے بعد اُٹھتے یا گرتے ہوئے ُسروں کا ایک مخصوص درجے دار سلسلہ یا پیمانہ ، سرگم (Musical Scale) ۔
مُوسِیقار
ایک پرند کا نام، جس کی چونچ میں بہت سے سوراخ ہوتے ہیں اور ان میں سے طرح طرح کی آوازیں نکلتی ہیں، قُقْنُس بھی اسی کو کہتے ہیں، کہتے ہیں اس کے نغموں سے جنگل میں آگ لگ جاتی ہے
مُوسِیقی اِمتِداد
(طبیعیات) سُر یا آواز اور زیر و بم کی شدت جس کا انحصار ان ارتعاشات کی اضافی سرعت پر ہوتا ہے جن سے یہ زیر و بم پیدا ہوتا ہے ۔ (Concert pitch) ۔
مُوسِیقی مَحوِیَتی اِمتِحان
(نفسیات) وہ امتحان جس میں موسیقی سن کر معمول اپنے ذہن میں عجوبہء خیالی کو پروان چڑھنے دیتا ہے اور بعد میں اسے اختیار کنندہ کی اطلاع کے لیے بیان کرتا ہے (Musical Reverie Test) ۔
عَصائے مُوسیٰ
حضرت موسیؑ کے ہاتھ کی لکڑی جس میں یہ معجزہ تھا کہ فرعون کے ساحروں کے مقابلے میں سانپ یا اژدہا بن گئی تھی
آتِشِ مُوسیٰ
تجلیات الٰہی کی وہ بجلی جوحضرت موسٰی کوکوہ طورپراَرِنی (مجھے اپنا جلوہ دکھادے) کی التجاکرنےکےبعدنظرآئی تھی اور جس کی تاب نہ لاکروہ بیہوش ہوگئے تھے، برق طور
عِیسیٰ بَدِینِ خود، مُوسیٰ بَدِینِ خود
ہر کوئی اپنے دین کو اچھا جانتا ہے، ہر ایک کا اپنا طریقہ یا مذہب ہوتا ہے
ماں مَرے مَوسی جِیوے
ماں اورخالہ کی محبت میں کوئی فرق نہیں، ماں مر جائے تو خالہ بچوں کی پرورش کرتی ہے
اطلاع : ریختہ ڈکشنری کا یہ BETA ورژن ہے اور آزمائش کے لیے باضابطہ اشاعت سے پہلے جاری کیا گیا ہے۔کسی بھی قسم کے تضاد اور غلطیوں کی اصلاح کے لیے اپنے تجاویز و آرا ہمیں dictionary@rekhta.org پر ارسال کیجیے۔ یا رائے زنی کیجیے
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
tasavvur
तसव्वुर
.تَصَوُّر
imagination, fancy
[ Aisi duniya ka sirf tasavvur hi kiya ja sakta hai jahan sab chain se hon ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
shu'uur
शु'ऊर
.شُعُور
understanding, wisdom, intelligence, discretion
[ Falij se muta.assir shakhs ka andaruni shu'oor hamesha karahta rahta hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
kashish
कशिश
.کَشِش
attraction, pull, allurement, magnetism
[ Gulfam ne shadi ka libas pahna aur baithak mein dakhil hua uski kashish se har ek ke munh khule rah gaye ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
idraak
इदराक
.اِدْراک
understanding, sagacity, wisdom, consciousness
[ Sabki quwwat-e-idrak ek jaisi nahin hoti ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
hisas
हिसस
.حِصَص
portions, shares
[ Ambani Biradran ke bich huye tanaza ne unke hisas ki qimat gira di thi ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
abr
अब्र
.اَبْر
cloud
[ Abr-aalud asman mein bijli ka chamakna fitri baat hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
muKHbir
मुख़बिर
.مُخْبِر
emissary, spy, informer, reporter
[ Mukhbir ki ittila par police ne ek chor ko giraftar kar lia ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
ahliyat
अहलियत
.اَہْلِیَت
ability, eligibility, competence, skill
[ Muqabla-jaati imtihanat mein talaba ki ahliyat aur liyaqat parakhi jati hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
gumraah
गुमराह
.گُمْراہ
misled, misguided, heretical
[ Aaj gumrah mu'ashre ko sahi rasta dikhane wale ki zarurat hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
muntaKHab
मुंतख़ब
.مُنتَخَب
elected
[ Haidar Ali panch saal ke liye baldiya ke chairman muntakhab kiye gaye ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
"10 words down, endless possibilities ahead! 🚀📖"
Tune in tomorrow for the next 'Word of the Day' and elevate your language game!
"Unlock a world of Urdu words at your fingertips!"
تازہ ترین بلاگ
رائے زنی کیجیے (مُوسیٰ)
مُوسیٰ
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
اطلاعات اور معلومات حاصل کرنے کے لیے رکنیت لیں
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔