تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"آتِش" کے متعقلہ نتائج
- انگلش
- ہندی
- اردو
- مترادفات
- متضاد الفاظ
- مرکب الفاظ
- کہاوتیں
- مزید ▾
اردو، انگلش اور ہندی میں آتِش کے معانیدیکھیے
- Roman
- Urdu
آتِش کے اردو معانی
اسم، مؤنث
-
آگ، شعلہ، سرخ گندھک (قدیم فارسی میں آتیش تھا اور اس سے آتش ہو گیا) (حقیقی اور مجازی معنی میں)
مثال • اگر تم ایسا نہ کرتے تو آتش دوزخ تم کو چھو لیتی
- شدید حرارت، گرمی، تپش، جلن
- (کیما گری) سرخ گندھک
- غصہ، جذبہ
وضاحتی ویڈیو
Urdu meaning of aatish
- Roman
- Urdu
- aag, shola, surKh gandhak (qadiim faarsii me.n aatiish tha aur is se aatish ho gayaa) (haqiiqii aur majaazii maanii me.n
- shadiid haraarat, garmii, tapish, jalan
- (qiima girii) surKh gandhak
- Gussaa, jazbaa
English meaning of aatish
आतिश के हिंदी अर्थ
آتِش کے مترادفات
آتِش کے متضادات
آتِش سے متعلق دلچسپ معلومات
آتش اردو میں لفظ ’’آتش‘‘ کا تلفظ بر وزن ’’ترکش‘‘ بفتح سوم ہی رائج اوردرست ہے۔ بعض لوگ اس لفظ میں سوم مکسور (بر وزن’’ بارش‘‘) بولتے ہیں۔ رائج تلفظ بفتح سوم (بر وزن’’ ترکش‘‘) ہے اور اب یہی مرجح ہے۔’’برہان قاطع‘‘ میں ا س کا تلفظ سوم مکسو رسے لکھا ہے اور وجہ یہ بیان کی ہے کہ یہ لفظ در اصل ’’آدش‘‘ تھا، پھر ’’آتیش ‘‘ ہوا، اور بعد میں اس نے موجودہ صورت اختیار کی۔ بعد کے لوگوں نے یہ رائے نہیں تسلیم کی ہے۔ ’’آنند راج‘‘ میں اس کا تلفظ صرف بفتح سوم لکھا ہے، یعنی صاحب ’’آنند راج‘‘ کی نظر میں ’’آتش‘‘ بر وزن ’’بارش‘‘ کا وجود ہی نہیں۔ امیر مینائی نے لکھا ہے کہ کچھ لوگ اسے بروزن ’’بارش‘‘ کہتے ہیں، لیکن اردو کے فصحا کے یہاں بر وزن’’ ترکش‘‘ ہی دیکھا گیا ہے۔ ’’نور اللغات‘‘ میںیہی رائے ذرا بدلے ہوئے الفاظ میں درج ہے۔ صاحب ’’آصفیہ‘‘ نے ’’آتش‘‘ کو صرف بفتح سوم لکھا ہے۔ پھر انھوں نے ایک لمبا حاشیہ بھی درج کیا ہے جس میں سوم مفتوح اور سوم مکسور پر گفتگو ہے۔ ان کا فیصلہیہی ہے کہ اسے بفتح سوم بولنا چاہئے۔ ایک بات یہ بھی قابل لحاظ ہے کہ ’’ آتش‘‘ کے ساتھ جو لفظ اردو میں مستعمل ہیں، ماسواے ’’آتشک‘‘، ان سب میں سوم مفتوح ہی ہے، (’’آتش بازی‘‘؛’’ آتش دان‘‘؛’’ میر آتش‘‘؛ ’’آتش کدہ‘‘؛ ’’آتش غضب‘‘؛ وغیرہ)۔ صاحب ’’آصفیہ‘‘ نے تو ’’آتشک‘‘ کو بھی بفتح سوم لکھا ہے۔ شیکسپیئر نے ’’آتش‘‘ کو بفتح سوم اور بکسر سوم دونوں طرح لکھا ہے، لیکن ’’آتش‘‘ سے بننے والے تمام الفاظ (بشمول ’’آتشک‘‘)میں سوم مفتوح ہی بتایا ہے ۔اس کے بر عکس شان الحق حقی نے اپنی ’’لغات تلفظ‘‘ میں ’’آتش‘‘ کو صرف بکسر سوم لکھا ہے، اور اس سے بننے والے تمام الفاظ (’’آتش کدہ‘‘؛’’آتشناک‘‘؛ ’’آتش بازی‘‘؛ وغیرہ) کو بھی بکسر سوم لکھا ہے۔ بیدار بخت کا کہنا ہے کہ انھوں نے ہمیشہ ’’آتش بازی‘‘ بکسر دوم ہی سنا ہے اور وہ بھی اسی طرح بولتے بھی ہیں، لیکن ’’آتش‘‘ کے بارے میں انھوں نے کوئی اطلاع نہیں دی ہے۔ ’’اردو لغت، تاریخی اصول پر‘‘ میں ’’آتش‘‘ بکسر سوم اور بفتح سوم دونوں طرح لکھا ہے، لیکن بکسر سوم کی کوئی سند نہیں دی ہے۔ ’’آصفیہ‘‘ میں بفتح سوم کی کئی اردو فارسی اسناد مذکور ہیں۔ صاحب ’’آصفیہ‘‘ نے ’’جہانگیری‘‘ کے حوالے سے مولانا روم کا ایک شعر نقل کیا ہے جس میں ـ’’آتش‘‘ کو ’’تابش‘‘ کا قافیہ کیا گیا ہے۔ لیکن ’’آصفیہ‘‘ میںیہ بھی لکھا ہے، اور صحیح لکھا ہے کہ چونکہ حرف روی کے ماقبل حرف کی حرکت میں اختلاف روا ہے، لہٰذا ’’آتش/تابش‘‘ کے قافیے سے ’’آتش‘‘ کا تلفظ بکسر سوم ثابت نہیں ہوتا۔( ’’جہانگیری‘‘ کے مطبوعہ نولکشوری نسخے میں لفظ ’’آتش‘‘ نہیں درج ہے، ’’آتشیزہ‘‘ البتہ درج کر کے اسے صاحب ’’جہانگیری‘‘ نے سوم مفتوح لکھا ہے)۔ مختصر یہ کہ دہلی میں اب بھی ’’آتش‘‘ بر وزن ’’بارش‘‘ رائج ہے، چاہے بہت عام نہ ہو۔ دہلی کے باہر بول چال میں ’’آتش‘‘ بر وزن ’’ترکش‘‘ ہی عام ہے۔ ’’آتش‘‘ سے بننے والے الفاظ میں بھی’’آتش‘‘اب زیادہ تر بفتح سوم ہی بولا جاتا ہے۔
ماخذ: لغات روز مرہ
مصنف: شمس الرحمن فاروقی
تلاش کیے گیے لفظ سے متعلق
آتِشِ مُوسیٰ
تجلیات الٰہی کی وہ بجلی جوحضرت موسٰی کوکوہ طورپراَرِنی (مجھے اپنا جلوہ دکھادے) کی التجاکرنےکےبعدنظرآئی تھی اور جس کی تاب نہ لاکروہ بیہوش ہوگئے تھے، برق طور
آتِش باز
آتش بازی کی اشیا بنانے والا، بارود کے کھلونے بنانے اور بیچنے والا، آگ جلانے کا سامان فراہم کرنے والا
آتِش بازی
بارود اور منسل پٹاس وغیرہ کی ترکیب سے بنایا ہوا سامان جس سے آگ دکھانے پر رنگ پر نکی چنگاریاں اڑتی ہیں
آتِشَک
گرمی کی بیماری جس میں جسم پر خصوصاً زیر ناف سرخ دانے یا آبلہ نمودار ہوتے ہیں اور رفتہ رفتہ زخم یا گہرے گھاؤ کی صورت ختیار کر لیتے ہیں (ان دانوں میں سخت سوزش ہوتی ہے اور یہ ایک متعدی مرض ہے)، آبلۂ فرنگ، باد فرنگ، آتش فارسی، اپدنش
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
rahm-dil
रहम-दिल
.رَحْم دِل
kind, merciful
[ Hukoomat kitni hi rahm-dil kyun na ho lekin... sarkash logon ke muti karne ke liye usako majburan sakhtiyan karni paDti hain ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
'urf
'उर्फ़
.عَُرْف
alias, pet name, nick name, pen name
[ Sheikh Saadi ka laqab Musleh jabki urf Saadi hai ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
vaalidain
वालिदैन
.والِدَین
parents, mother and father
[ Walidain ki khidmat karna har shakhs ka farz hota hai ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
baraamda
बरामदा
.بَرآمدہ
veranda, back or side of a house, air ventilator
[ Khalid baramde mein baith kar chaye pi raha hai ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
'ibaadatii
'इबादती
.عِبادَتِی
devotee, worshipper
[ Zaroori nahin hai ki mazhab ko manane wala ibadati bhi ho ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
Gair-mulkii
ग़ैरमुल्की
.غَیر مُلْکی
foreigner, strange
[ Mulkiyon se zyada ghair-mulki ghair-janib-dar samjhe jate the ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
raas
रास
.راس
one of the twelve star signs of the zodiac, vertex
[ Meri raas Sunbula hai ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
sayyaara
सय्यारा
.سَیّارَہ
planet
[ Zameen ek sayyara hai ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
KHitaab
ख़िताब
.خِطاب
title, conversation, discourse, certificate
[ aap masala-e-zaat ke mutaaliq agar ek mazmoon likh kar bhej den to aap ko PHD ka khitab diya jaye ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
aahan
आहन
.آہَن
iron, steel
[ Aur han lauh-churn, zarrat-e-aahan jin par phulon ki hasti ka madar hai DhunDhna zaroori hai ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
"10 words down, endless possibilities ahead! 🚀📖"
Tune in tomorrow for the next 'Word of the Day' and elevate your language game!
"Unlock a world of Urdu words at your fingertips!"
تازہ ترین بلاگ
رائے زنی کیجیے (آتِش)
آتِش
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
اطلاعات اور معلومات حاصل کرنے کے لیے رکنیت لیں
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔