زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ

محفوظ شدہ الفاظ

سُکُونِ قَلْب

دل کا اطمینان، طمانینت، آسودگی

خِلْقِیَّہ

جبلی، فطری، خلقی

کِھسیانی بِلّی کَھمبا نوچے

جسے غصہ آرہا ہو وہ دوسروں پر اپنی جھلاہٹ اتارتا ہے، بے بسی میں آدمی دوسروں پر غصہ اتارتا ہے، شرمندہ شخص دوسروں پر اپنی شرمندگی اتارتا ہے، کمزور کی جھنجھلاہٹ

سُرُور

دل و دماغ کی شگفتگی یا سکون بخش کیفیت، خوشی، فرحت، انبساط، کیف، سرشاری

بے حِجابی

بے پردہ ہونا، بے پردگی، گھونگھٹ اٹھا دینا، کھلے بندوں پھرنا (عورت کا)

شَرِیکِ حَیات

زندگی کا رفیق یا ساتھی، مراد: عموماً بیوی یا شوہر

مَشْوَرَت

آپس میں سوچ بچار، صلاح یا رائے کا تبادلہ کرنا، صلاح، مشورہ، کنگاش، باہمی تجویز

سِتَم گَر

(عموماً شعرو شاعری میں) معشوق، محبوب

کوشِش

سعی، دوڑ دھوپ، جدوجہد، محنت، قصد(کرنا کے ساتھ)

بے نِیاز

جو کسی شخص کا محتاج نہ ہو، بے پروا، قاطمع، بے غرض، مستغنی

دِید کے قابِل

دیکھنے کے لائق ، دیدنی

قابِلِ دِید

دیکھنے سے تعلق رکھنے والا، دیدنی

آٹھ بار نَو تیوہار

عیش و آرام کا شوق ایسا بڑھا ہوا ہے کہ زمانہ اور وقت اس کو کفایت نہیں کرنے دیتا

چَمَنِسْتان

ایسا باغ جہاں پھول کثرت سے ہوں، ایسی جگہ جہاں دور تک پھول ہی پھول اور سبزہ سبزہ نظر آئے، گلزار، گلستان، باغ، پھولوں کا قطعہ، سبز کھیت

عَوْرَت

بیوی، زوجہ، اہلیہ، گھر والی

طاغُوت

گمراہ، سرکش، شیطان (جو خدا سے منحرف ہو اور گمراہ کرے)

مَن بھاوَن

جو دل کو اچھا معلوم ہو، جو دل کو بھلا لگے، دلچسپ، دل پسند، پسندیدہ، مرغوب خاطر

دادْرا

موسیقی میں ایک قسم کا چلتا نغمہ، ایک قسم کا گان، ایک تال

مَزدُور

اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش

خَیر اَنْدیش

وہ شخص جو کسی کی بھلائی چاہے، بہی خواہ، خیر خواہ، خیر سگال

ضرب الامثال

یہ ہندوستانی ضرب الامثال کی ایک لغت ہے، جو ریکھتا فاؤنڈیشن کا ایک اقدام ہے۔ اس میں صدیوں پر محیط روایتی کہاوتوں اور محاوروں کا ایک قیمتی مجموعہ شامل ہے جو برصغیرِ ہند کی ثقافت، معاشرے اور روزمرہ زندگی کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ لغت ناقدین، محققین، طلبہ اور زبان و ادب کے شائقین کے لیے ایک نہایت مفید اور قابلِ اعتماد حوالہ جاتی ماخذ کے طور پر کام کرتی ہے۔

مشہور ضرب الامثال

ضرب الامثال کی فہرست

متعقلہ نتائج

یا بَہ آں شورا شوری یا بَہ اِیں بے نَمَکی

رک : یا بایں (بہ ایں) شورا شوری الخ ۔

یا بَھینسوں میں یا قَصائی کے کُھونٹے پَر

یا کامیاب ہوئے یا جان گئی، یہ کام کرنا ضروری ہے چاہے معاملہ اِدھر ہو یا اُدھر، تخت یا تختہ، بات ایک طرف ہوگی، بھینسا بیل کی طرح کام نہیں دیتا سو عموماً اسے مار ڈالتے ہیں، یا نتیجہ کام کا نیک ہوگا یا بد ہوگا

یا بھر مانگ سیندور یا نپٹ ہو رانڈ

مناسب کام کرنا چاہئے، غیر مناسب نہیں کرنا چاہئے

یا چَنے کھاؤ یا شَہنائی بَجاؤ

دو مختلف نوعیت کے کام ایک ہی وقت میں اچھے نہیں ہو سکتے

یا ہنسا موتی چگے یا لنگن کر جائے

شریف آدمی اگر کھائے گا تو عزت کی روٹی کھائے گا ورنہ فاقہ ہی کرے گا

یا ہَم نَہیں یا آپ نَہیں

رک : یا تم نہیں یا ہم نہیں ۔

یا اِدَھر ہو یا اُدَھر

بہت تذبذب میں پڑنا یا آگے پیچھے سوچنا ٹھیک نہیں، جلد فیصلہ کرو

یا جائے ہَزاری یا جائے بَزاری

میلے تماشے میں یا تو امیر آدمی جائے کہ میلے کی سیر کرے یا فقیر جائے کہ سیر کرنے کے علاوہ کچھ مانگ بھی لائے ، میلوں ٹھیلوں میں یا تو امیر جاتے ہیں یا اوباش لوگ

یا کَرے اُپاس یا کھائے ماس

بیمار زکام میں یا تو فاقہ کرے یا گوشت کھائے ، یا اچھا کھائے ورنہ فاقہ بہتر ہے

یا خُدا خَیْر کَر، خَیْر کا بیْڑا پار کَر

بھلے آدمی کا کام تکمیل کو پہنچتا ہے

یا خُدا خَیر، بَچا ہاتھ پَیر

مصیبت کے اندیشے میں بولتے ہیں، اللہ تعالیٰ خیر کرے اور آفات سے محفوظ رکھے

یا کِسی کو کَر رَہے یا کِسی کا ہو رَہے

لوگوں سے الگ تھلگ نہیں رہنا چاہیے یا کسی کو دوست بنائے یا خود کسی کا دوست بنے ، یا کسی کو اپنا دوست بنائے یا کسی کا دوست بن جائے الگ تھلگ رہ کر گزارا نہیں ہوتا

یا کِسی کو کَر رکھو تُم یا کِسی کے ہو رَہو

لوگوں سے الگ تھلگ نہیں رہنا چاہیے یا کسی کو دوست بنائے یا خود کسی کا دوست بنے، یا کسی کو اپنا دوست بنائے یا کسی کا دوست بن جائے الگ تھلگ رہ کر گزارا نہیں ہوتا

یا لَڑے سُورما یا لَڑے اَن بھول

یا تو بہادر لڑنے سے نہیں ڈرتا یا بھولا ، لڑائی کی گوت کے دو ہی آدمی ہیں یا شجاع یا بے وقوف ، یا بہادر آدمی لڑتا ہے یا بے وقوف ، یا بہادر لڑتا ہے یا جاہل

یا مارے ساجھے کا کام یا مارے بھادُوں کا گھام

شراکت کا کام اور بھادُوں کی گرمی بہت نقصان پہنچاتے ہیں

یا نَہلائے دائی یا نَہلائیں چار بھائی

(صفائی کا خیال نہ رکھنے والے کے بارے میں کہا جاتا ہے) یا تو پیدائش کے وقت جو غسل دیا تھا یا مرنے کے وقت جو غسل دیا جائے گا ۔

یا رند رندے یا فتح چندے

یا تو بالکل غریب ہونا چاہئے یا بہت امیر

یا رِند یا فَتَح چَند

یا تو بالکل غریب ہونا چاہیے یا بہت امیر، متوسط آدمی پریشان رہتا ہے

یا رِندے یا فَتَح چَندے

یا تو بالکل غریب ہونا چاہیے یا بہت امیر، متوسط آدمی پریشان رہتا ہے

یا سنسار میں کرم پردھان

اس دنیا میں قسمت سب سے زبردست ہے

یا سووے راجا کا پُوت یا سووے جوگی کا اَدہوت

بے فکری کے ساتھ یا تو راجہ کا لڑکا سوتا ہے یا فقیر کا ، جوگی اور راجہ کا بیٹا دونوں کے دونوں بے فکرے

یا سُکھ نِیند سوؤ یا مالا جَپو

آرام کرو یا تکلیف اٹھاؤ، دونوں میں سے ایک کام ہو سکتا ہے

یا تَخت یا تَختَہ

یا کامیاب ہوں گے یا جان دیں گے ، یا تخت سلطنت پر بیٹھیں گے یا تختۂ تابوت پر لیٹیں گے

یا تو ہَنسا موتی چُگیں یا کَریں اُپاس

یا تو نقد مال اڑائیں نہیں تو روزہ رکھیں / فاقہ کریں

یا تو کھائیں گے گھی سے یا جائیں گے جی سے

ایسے موقعے پر مستعمل جب کوئی ضد کرے کہ یا تو بہترین چیز ملے یا کچھ بھی نہیں چاہیے ۔

یا تُم نَہِیں یا ہَم نَہِیں

فیصلہ کن معرکہ ہوگا، یا ہم مریں گے یا تم مرو گے، یا ماریں گے یا مر جائیں گے

یاں فِکْرِ معِیشَت ہے واں دَغْدَغَۂ حَشْر

کہیں سکون و اطمینان میسر نہیں

یاد بھلی بھگوان کی اور بھلی نہ کو، راجا کی کر چاکری جو پرجا تابع ہو

راجہ کی نوکری کرو تاکہ تمہاری اطاعت کریں، سب اس کی متابعت کرتے ہیں

یاد رکھو اس بات کو جو ہے تم میں کچھ گیان، سائیں جا کو ہو گیا وا کا سگر جہان

اگر تم کو علم ہے تو یہ بات یاد رکھو کہ خدا جس کی طرف ہے سارا جہاں اس کی طرف ہے

یار اَہْل اَسْت کار سَہل اَسْت

(فارسی کہاوت اردو میں مستعمل) دوست لائق ہو / ہے تو کام آسان ہو جاتا ہے

یار باقی صُحْبَت باقی

اب نہیں تو پھر سمجھا جائے گا ، کچھ مضائقہ نہیں نیز عموما تقریر ، خطاب یا جسلے کے اختتام پر مستعمل

یار ڈوم نے بَنیا کِینا، دَس لے کَرْج سینْکْڑا دینا

بنیا کو دوست بنایا جائے تو دس کا سو وصول کرتا ہے

یار ڈوم نے جاٹ بنایا، میت دودھ ان مکلا پایا

جاٹوں کے پاس چوری کی گائے بھینس عام ہوتی ہیں اسی بات کی طرف اشارہ ہے

یار ڈوم نے کیا جولاہا، تَن ڈھاکَن کو کَپڑا پایا

جولاہے کی دوستی میں کپڑا مل جاتا ہے

یار ڈوم نے کیا کنجر، ہڑ لیا پلا پلایا کوکر

کنجر ایک آوارہ گرد قوم ہے جو معمولی چیزیں چرا لے جاتی ہے

یار ڈوم نے کیا رنگھڑیا، اور نہ دیکھا ویسا ہڑیا

بعض لوگوں کے خیال میں رنگھڑ عام طور پر چوری پیشہ ہوتے ہیں اسی کی طرف اشارہ ہے

یار ڈوم نے کیا سپاہی، بات بات ماں کرے لڑائی

فوجی آدمی ذرا ذرا سی بات پر لڑتے ہیں، سپاہی کو دوست بنانا لڑائی مول لینا ہے

یار غار بایَد کہ زَخْم مارے کَشَد

(فارسی کہاوت اردو میں مستعمل) یار غار کو چاہیے کہ سانپ کا زہر چوس لے ، (حضرت ابوبکر صدیق کی طرف اشارہ) مخلص دوست ایسا ہو کہ اپنی جان کی بھی پروا نہ کرے

یار کا دِل یار رکھے تو یار کا بھی رکھیے، یار کے گھر کھیر پکے تو تنک سی چکھیے، یار کے گھر آگ لگے تو پَڑے پَڑے تَکیے

خود غرض دوستوں پر طنز ہے کہ دوست سے فائدہ تو اٹھاتے ہیں مگر مصبیت کے وقت اس کا ساتھ نہیں دیتے

یار کا غُصَّہ بَھتار کے اُوپَر

بدکردار عورت کے لئے کہتے ہیں کہ وہ کسی سبب اپنے محبوب سے ناراض ہوتی ہے تو اس کا غصہ اپنے شوہر پر اتارتی ہے

یار کا غصہ بھٹار کے اوپر

اس کے متعلق کہتے ہیں جو ناراض کسی سے ہو اور غصہ کسی پر اتار دے

یار کَرُوں پیار کَرُوں، چُوتَڑ تَلے اَنْگارے دَھرُوں، جَل جائے تو کیا کَرُوں

اس کے متعلق کہتے ہیں جو ظاہر میں دوست اور باطن میں دشمن ہو

یار کے فعلوں سے کیا ہے، یار کی یاری سے کام

دوست کی دوستی سے غرض ہے اُس کی افعال سے کیا مطلب، یہ مثل دوست کے عیبوں پر خیال نہ کرنے کے موقع پر بولتے ہیں

یار کی یاری سے کام یار کے فِعْلوں سے کیا کام

دوست کی دوستی سے غرض ہے اُس کی افعال سے کیا مطلب، یہ مثل دوست کے عیبوں پر خیال نہ کرنے کے موقع پر بولتے ہیں

یار کی یاری سے کام اُس کے فِعلوں سے کیا کام

دوست کی دوستی سے غرض ہے اُس کی افعال سے کیا مطلب، یہ مثل دوست کے عیبوں پر خیال نہ کرنے کے موقع پر بولتے ہیں

یار کی یاری سے کام، یار کی باتوں سے کیا کام

دوست کی دوستی سے غرض ہے اُس کی افعال سے کیا مطلب، یہ مثل دوست کے عیبوں پر خیال نہ کرنے کے موقع پر بولتے ہیں

یار کی یاری سے مَطلَب نَہ کہ اُس کے فعلوں سے

دوست کی دوستی سے غرض ہے اُس کی افعال سے کیا مطلب، یہ مثل دوست کے عیبوں پر خیال نہ کرنے کے موقع پر بولتے ہیں

یار کی یاری سے مَطْلَب اُس کی عَیّاری سے کیا کام

دوست کی دوستی سے غرض ہے اُس کی افعال سے کیا مطلب، یہ مثل دوست کے عیبوں پر خیال نہ کرنے کے موقع پر بولتے ہیں

یار وہی ہے پکّا جِس نے مان یار کا رکھا

سچا دوست وہی ہے جو دوست کے من کو خوش رکھے

یار وہی جو بھیڑ میں کام آئے

دوست وہ ہے جو مصیبت کے وقت کام آئے

یار زِندَہ صُحبَت باقی

اگر دوست زندہ ہے تو صحبت باقی ہے ، بالعموم کسی صحبت ی اجلسے کے اختتام پر یہ کہ اجاتا ہے اور اس سے مراد ہوتی ہے کہ زندگی رہی تو پھر ملاقات ہو گی .

یاراں چوری نَہ پِیراں دَغا بازی

اس محل پر بولتے ہیں جب کوئی شخص دوستوں سے دغا بازی کرے

یہاں اچھوں(فرشتوں کے) پر جلتے ہیں

یہاں تک کسی کی رسائی نہیں، یہاں کوئی دم نہیں مارسکتا

یَہاں فَرِشتے کے پَر جَلتے ہیں

بڑے ادب کا مقام ہے (جہاں نہایت احتیاط یا کمال و جلال ہو وہاں یہ بولا جاتا ہے

یَہاں گَنْگا اُلْٹی بَہتی ہے

رک : یہاں اُلٹی گنگا بہتی ہے

یَہاں حَضرَت جِبْرائِیل کے بھی پَر جَلتے ہیں

یہاں تک ہی رسائی تھی (معراج کے واقعہ کی طرف اشارہ ہے ، حضرت جبرائیلؑ پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے ہمراہ تھے ایک موقع پر جا کے انہوں نے کہا کہ وہ اس سے آگے نہیں جاسکتے پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم آگے تنہا روانہ ہوئے)

یَہاں کا بابا آدَم ہی نِرالا ہے

یہاں کی یا اس گھر کی ہر بات عجیب ہے، اس جگہ کی ہر بات مختلف ہے

یَہاں کُچھ مال تو نَہیں گَڑا ہے

جہاں کوئی اپنا دعویٰ یا استحقاق جتائے تو کہتے ہیں

یَہاں کیا تیرا نال گَڑا ہے

جہاں کوئی اپنا دعویٰ یا استحقاق جتائے تو کہتے ہیں .

یَہاں نَہ وَہاں یہ بَلا کَہاں

خانہ بدوش آدمی ہے ایک جگہ نہیں ٹکتا

یَہاں سَب کان پَکَڑتے ہَیں

یہاں سب کا سر تسلیم خم ہے، اس جگہ کسی کی استادی نہیں چلتی، یہاں کوئی دعویٰ نہیں کر سکتا، اس جگہ سب عاجز ہیں

یہاں تو جَگ ہی ڈوبا ہے

ایک شخص غلطی کرے تو دوسرے اسے سمجھائیں، جب سب ہی غلطی کریں تو کون سمجھائے

یَہاں تُمھارے ٹِکّے نَہیں لَگنے کے

یہاں تمہاری بات نہیں چلے گی، یہاں تمہاری مراد نہیں پوری ہوگی

یہاں تمہاری دال نہیں گلے گی

اس جگہ تمہارا کام نہیں بنے گا، یہاں تم سے کچھ نہیں ہو سکے گا

یَہاں تُمھاری دال نہیں گَلے گی

یہاں تم سے کچھ نہ ہو سکے گا، یہاں تک کوئی نہیں آ سکتا

یَہاں تُمھاری ٹِکّی نَہیں گلے گی

یہاں تم سے کچھ نہ ہو سکے گا، یہاں تک کوئی نہیں آ سکتا

یَہاں اُلٹی گَنْگا بَہْتی ہے

یہاں ہر کام الٹا ہوتا ہے

یہاں ضرور کچھ دال میں کالا ہے

یہاں کچھ دھوکے کی بات ہے

یَہی گیند یَہی مَیدان

رک : یہی گو یہی میدان ، آئیے ابھی مقابلہ ہوجائے

یَہی گو یَہی مَیدان

یعنی اگر دعویٰ ہے تو اسی جگہ سمجھ لو ، یہی وقت امتحان کا ہے ، آزمائش کا یہی زمانہ ہے ، جب کوئی حیثیت سے بڑھ کر دعوے کرتا ہے تو اسے نیچا دکھانے کے واسطے کہتے ہیں ۔

یَہی ہَتھکَنْڈے ہَیں تو خُدا حافِظ

یہی چالاکیاں رہیں تو ایک نہ ایک دن ضرور مصیبت میں پھنسے گا

یَہی مار کھانے کے لَچَّھن ہیں

ایسی باتوں پر انسان پٹتا ہے، انہی باتوں پر پٹتے ہو، انہی کرتوتوں سے مار کھاتے ہو

یَہی مار کھانے کی نِشانی ہے

ایسی باتوں پر انسان پٹتا ہے، انہی باتوں پر پٹتے ہو، انہی کرتوتوں سے مار کھاتے ہو

یَہی مُنھ یَہی مَسالا

اس لائق نہیں، اس کام یا بات کے قابل نہیں، یعنی اس منصب اور کام کے لائق یا مستحق نہیں ہے، یہ حیثیت یا اوقات نہیں ہے

یَہیں کا چُن یَہیں کا پُن

جو کچھ ہے اسی جگہ کا طفیل ہے ، جو بھی ہے سو اس دنیا کا ہے ، دنیا کی باتیں دنیا میں رہ جائیں گی ؛ ُچن ُچون بمعنی آٹا اور ُپن بمعنی پانی ، یعنی کھانا پینا لینا دینا سب اسی جگہ کا ہے دوسری دنیا میں کچھ نہیں ۔

یَک گَز دو فاخْتَہ

ایک پنتھ دو کاج ، ایک دائو یا وار میں دشمنوں کا کام تمام ، ایک تیر سے دو شکار ، ایک تدبیر سے دوکام ہونا.

یَک ہات دے یَک ہات لے

اس ہاتھ دے اُس ہاتھ لے ، کسی کام کے فوری طور پر کرنے کے موقع پر مستعمل ۔

یَک کَرِشْمَہ دو کار

رک : یک گز دو فاتخہ ؛ ایک تدبیر سے دو کام ہونا.

یَک لُقْمَۂ پَگاہی بَہ اَز ہَزار مُرْغ و ماہی

صبح دم اگر تھوڑا سا بھی کھانا مل جائے تو وہ عمدہ اور بہت سی غذا سے بہتر ہے

یَک مَن عِلم رَا، دَہ مَن عَقل بایَد

(فارسی کہاوت اردو میں مستعمل) ایک حصہ علم کے لیے دس حصہ عقل کی ضرورت ہوتی ہے، عقل کے بغیر علم سے فائدہ نہیں اٹھایا جاسکتا

یَک نَہ شُد دو شُد

ایک مصیبت سے جان چھوٹی تھی کہ ایک اور مصیبت آ گئی

یَک رِعایَت قاضی نَہ صَد گَواہ

حاکم کی رعایت سو گواہوں سے بہتر ہے

یَک سَر ہَزار سَودا

ایک آدمی اور ہزاروں کام ؛ جب کوئی آدمی بہت سے کاموں میں پھنسا ہوا ہوتا ہے تو وہ اپنی کم فرصتی جتانے کے لیے کہتا ہے ، نہایت مصروف ۔

یَک اَنْگُور صَد زَنْبُور

رک : یک انار بیمار ، ایک انگور اور سو بھیڑیں ، چیز تھوڑی اور طلب گار بہت.

یَک اَنار صَد بِیمار

رک : ایک انار سو بیمار ، چیز تھوڑی اور ضرورت مند زیادہ نیز اس وقت بھی مستعمل جب کسی ایک شخص کو بہت سے لوگ چاہنے لگیں.

یَک دانَہ مُحَبت اَست و باقی ہَمہ گاہ

ایک دانہ محبت ہے اور باقی سب گھاس ہے، دنیا میں محبت ہی ایک چیز ہے باقی سب ہیچ ہے

یَک پَنْت دو کاج

رک : ایک پنتھ (اور) دو کاج ؛ ایک تدبیر سے دو کام نکل آنا ، ایک کام سے دو فائدے.

یَک پِیری و صَد عَیب

بڑھاپا سو برائیوں کی ایک برائی ہے، ایک ضعیفی اور سیکڑوں بیماریاں، مثل، بڑھاپا خود سو بیماریوں کے برابر ہے

یَک سَنگ و دو کُلاغ

ایک تدبیر سے دو مقصد حاصل ہونا .

یَقِین بَڑا رَہ٘بَر ہے

یقین ہو تو انسان کامیابی حاصل کرتا ہے، محکم عقیدہ بڑی نعمت ہے

یَتھا راجَہ تَتَھا پَرجا

جیسا سردار ہوتا ہے ویسے ہی اس کے ماتحت بھی ہوتے ہیں، حاکم وقت کی نیت اور طرز عمل کا اثر رعایا پر کچھ نہ کچھ ضرور ہوتا ہے، جیسا راجا ہوتا ہے ویسی ہی اس کی رعیت بھی ہوتی ہے

یِہ باتیں مَت کِیجِیو کَدھے نہ تو اے یار، جِن باتوں میں روس جا سائیں اور سَنسار

ایسی باتیں نہیں کرنی چاہییں جس میں خدا اور دنیا دونوں ناخوش ہوں

یِہ بَیل مَنڈھے نَہ چَڑھے گی

جب کوئی کام پورا ہوتا نہ دکھائی دے یا اس کی کامیابی میں کوئی شبہ ہو تب کہتے ہیں

یِہ بَیل مَنڈھے نَہِِیں چَڑھ سَکتی

یہ کام پورا ہوتا ہوا نہیں دکھائی دیتا، یہ مراد حاصل ہونی دشوار ہے

یِہ بیل مَنڈھے نَہِیں چَڑھنے کی

یعنی اس بات کا انجام اچھا نہیں اور یہ بات سرسبز ہوتی نہیں دکھائی دیتی، یہ کام پورا ہوتا ہوا نہیں دکھائی دیتا، یہ مراد حاصل ہونی دشوار ہے

یِہ بھی ایک چال ہے

یہ بھی چالاکی ہے ، یہ بھی ایک ترکیب ہے ، یہ بھی ایک داؤ ہے ۔

یِہ بھی کَہیں گے کِہ ہَمیں بَکری بَندَر لے دو

محض نادان اور بے وقوف ہیں، کسی کی بے وقوفی ظاہر کرنے کے موقعے پر بولتے ہیں

یِہ بھی کِسی نے نَہ پُوچھا کہ تیری مُنْہ میں کِتنے دانْت ہیں

جہاں کسی کی کوئی پوچھ گچھ اور خاطر تواضع نہ ہو وہاں یہ محاورہ بولتے ہیں

یِہ بھی کِسی نے نَہِیں پُوچھا کہ تیری مُنْہ میں کِتنے دانْت ہیں

جہاں کسی کی کوئی پوچھ گچھ اور خاطر تواضع نہ ہو وہاں یہ محاورہ بولتے ہیں

یہ بھی میرا وہ بھی میرا

۔ کوئی ناانصافی سے ہر ایک چیز پر ہاتھ مارے تو اُس کی نسبت کہتے ہیں۔

یہ ڈاڑھی دھوکے کی ٹَٹّی ہے

گو اس کی ڈاڑھی لمبی ہے مگر یہ سخت منافق ہے، لوگوں کو دھوکا دینے کے لیے ڈاڑھی رکھی ہوئی ہے

یِہ دِیدے نَدِیدے ہیں دِیدار کے

دیکھنے کی بے حد خواہش ہے، ان آنکھوں کو دیدار کی خواہش ہے

یِہ گَنگا کِس کی خُدائی ہے

اس کو کہتے ہیں جو اپنی دولت کا غرور کرے کہ یہ تو خدا کی دین ہے یا یہ ہماری وجہ سے ہے

یہ گیہوں دے کے گاجریں کھائیں

پرلے درجے کے بیوقوف ہیں

یِہ گَھر رَہے سَلامَت ، وہ گَھر جَلے مُبارَک

کسی کی مصیبت یا تباہی کی پروانہ ہونا

یِہ گُھٹْنا کھولیں تو لاج وہ گُھٹْنا کھولیں تو لاج

جب دونوں باتوں میں رسوائی اور بدنامی ہواس وقت مستعمل ہے

یِہ گُوے اور یہ مَیدان ہے

آئیے ابھی مقابلہ ہو جائے، یعنی جب کوئی حیثیت سے بڑھکر دعویٰ کرتا ہے تو اسے نیچا دکھانے کے واسطے کہتے ہیں

یِہ گُو اور یہ مَیدان ہے

آئیے ابھی مقابلہ ہو جائے، یعنی جب کوئی حیثیت سے بڑھکر دعویٰ کرتا ہے تو اسے نیچا دکھانے کے واسطے کہتے ہیں

یہ جَوانی مُجھے نَہ بھاوے، سِینْگ ڈَلاوے ہَنْسی آوے

یہ جوانی مجھے اچھی نہیں لگتی کہ سینگ مارنے پر ہنسی آئے، معمولی باتوں پر ہنسنا اچھی بات نہیں

یِہ جِتنا زَمِین کے اُوپَر ہے اُتنا ہی زَمِین کے نِیچے ہے

اس مفسد، شریر اور فتنہ انگیز کی نسبت کہتے ہیں جو بظاہر چھوٹا یا پستہ قد ہو

یہ کَلا نَہ بَدھی

سب تدبیریں رائیگاں گئیں، جو تدبیر کی نہ بنی، جو کام کیا انجام کو نہ پہنچا، جو بات کی پسند نہ آئی اور کوئی حیلہ باعث وسیلہ نہ ہوا

یہ کَوّا پَھنْسانے کی چال ہے

حماقت کی بات ہے، آفت میں مبتلا ہونے کے لچھن ہیں

یہ کَوّا پَھنْسْنے کی چال ہے

ہوشیار اور سیانے کو دامِ فریب میں لانے کی یہی تدبیر ہے

یِہ خِدمَت حَمّام کی لُنگی ہے

نوکری اور ملازمت کا کچھ اعتبار نہیں ، جس منصب پر آج ہم ہیں اسی پر کل دوسرا ہے یا یوں کہو کہ نوکری کسی کی میراث اور کسی کا حق نہیں ہے اس کا ہر شخص مستحق ہوسکتا ہے

یہ کِس کا مُوت ہے

(حقارتاً) یہ کس کا نطفہ ہے، یہ کس کا نطفۂ بد ہے، یہ کس کا جایا ہے

یِہ کِس کھیت کی مُولی ہے

جس کے بارے کچھ بھی معلوم نہ ہو، جو بے حیثیت ہو، جو اپنی شناخت نہ رکھے، یہ بے حقیقت ہے

یِہ کِس مَرَض کی دَوا ہیں

بے کار آدمی ہیں ، جس سے کسی کو فائدہ نہ پہنچے اُس کے لیے کہتے ہیں

یہ کیا تو پِھر مُجھ سے بُرا کوئی نَہیں

تنبیہہ کے طور پر کہتے ہیں کہ اگر فلاں کام کیا تو میں بہت بُری طرح پیش آؤں گا ، اور مجھے بہت بُرا لگے گا اور پھر میں بھی اس کے بدلہ میں ایسا ہی کرونگی.

یِہ میری سِکشا مان پیارا، سَودا کَدھے نَہ بیچ اُدھارا

میری یہ نصیحت یاد رکھو پیارے ادھار کبھی نہیں بیچنا چاہیے

یِہ میری سِکْشا مان سَہیلی، پَر نَرْ سَنگ نَہ بَیٹھ اَکیلی

میری سہیلی یہ نصیحت یاد رکھ کہ عورت کو غیر مرد کے پاس نہیں بیٹھنا چاہیے

یِہ مُنھ اور چار چُنگْلی لاسا

کسی کو اس کی اوقات یاد دلانے کے لیے کہتے ہیں

یہ مُنھ اور دَھنیے کی چَٹنی

تمھاری یہ حیثیت نہیں، تم اس قابل نہیں

یِہ مُنھ اور گاجَریں

اس لائق نہیں، اس کام یا بات کے قابل نہیں، یعنی اس منصب اور کام کے لائق یا مستحق نہیں ہے، یہ حیثیت یا اوقات نہیں ہے

یہ مُنھ اور گُلگُلے

اس لائق نہیں، اس کام یا بات کے قابل نہیں، یعنی اس منصب اور کام کے لائق یا مستحق نہیں ہے، یہ حیثیت یا اوقات نہیں ہے

یِہ مُنھ اور کھائے چَولائی

ایسی خواہش یا آرزو جو کسی کی حیثیت سے زیادہ ہو ، جب کوئی کسی چیز کے قابل نہ ہو توکہتے ہیں ۔

یِہ مُنھ اور مَلِیدَہ

اس لائق نہیں، اس کام یا بات کے قابل نہیں، یعنی اس منصب اور کام کے لائق یا مستحق نہیں ہے، یہ حیثیت یا اوقات نہیں ہے

یِہ مُنہ اور مَسالا

اس لائق نہیں، اس کام یا بات کے قابل نہیں، یعنی اس منصب اور کام کے لائق یا مستحق نہیں ہے، یہ حیثیت یا اوقات نہیں ہے

یہ مُنہ اور مَسالَہ

اس لائق نہیں، اس کام یا بات کے قابل نہیں، یعنی اس منصب اور کام کے لائق یا مستحق نہیں ہے، یہ حیثیت یا اوقات نہیں ہے

یہ مُنھ اور مَسور کی دال

اس لائق نہیں، اس کام یا بات کے قابل نہیں، یعنی اس منصب اور کام کے لائق یا مستحق نہیں ہے، یہ حیثیت یا اوقات نہیں ہے

یِہ مُنھ اور پُھلَوریاں

یہ کام تمھاری حیثیت سے زیادہ ہے، تم اس لائق نہیں

یِہ مُنھ پان جوگا

تم اس قابل نہیں، تمھارا منھ اس بات کے قابل نہیں ہے

یہ نَوکَری ہے خالَہ جی کا گَھر نَہیں

نوکری میں وقت کی پابندی اور حاضری ضروری ہے (ضابطے کی پابندی نہ کرنے پر کہتے ہیں) ، یہ نہیں کہ جب مرضی ہوئی چلے گئے ، گویا کہ بے تکلفی کا ملنا ہو.

یِہ پُوت بَنجے جائیں

یہ اولاد شادی کے قابل ہوجائے

یِہ ٹانْگ کھولو تو لاج ہے وہ ٹانْگ کھولو تو لاج ہے

جب دونوں باتوں میں بدنامی اور رسوائی ہو اس وقت مستعمل ہے یعنی دونوں طرح بدنامی ہے

یہ ٹانْگ کھولو تو لاج، وہ ٹانْگ کھولو تو لاج

جب دونوں باتوں میں رسوائی اور بدنامی ہواس وقت مستعمل ہے

یِہ ٹانْگ کھولُوں تو لاج ہے وہ ٹانْگ کھولُوں تو لاج ہے

جب دونوں باتوں میں بدنامی اور رسوائی ہو اس وقت مستعمل ہے یعنی دونوں طرح بدنامی ہے

یِہ تَک نَہ پُوچھا کہ تیرے مُنْھ میں کَے دانْت

جہاں کسی کی کوئی پوچھ گچھ اور خاطر تواضع نہ ہو وہاں یہ محاورہ بولتے ہیں

یِہ تو اَچّھے تھے اُوپر والوں نے بِگاڑ دِیا

یہ تو اچھے آدمی تھے دوسرے لوگوں نے اسے خراب کر دیا ہے

یِہ تو کَبِیر بھی کَہہ گئے ہیں

یہ تو مسلمہ بات ہے، یہ بات تو اور سب بزرگوں کی تسلیم کی ہوئی ہے، اسے تو عارف باللہ بھی مانتے ہیں، یہ تو مانی ہوئی اور تسلیم کی ہوئی بات ہے، یہ بات مسلم ہے

یہ وہ فَقیر نَہیں جو کَھا کَر دُعا دیں

یہ بڑے نا شکرے لوگ ہیں کسی کا احسان نہیں مانتے

یِہ بات وہ بات، ٹَکا دھر میرے ہاتھ

جو شخص اِدھر اُدھر کی باتیں بنا کر یا ہر طرح سے اپنا فائدہ چاہتا ہے تو اس کی نسبت یہ فقرہ کہتے ہیں

یِہ بَچَن میرا ٹِھیک ہے سانچ اسے تو مان، مَرے بِنا چُھوٹے نَہیں جی سے بھونڈی جان

میری اس بات کو درست سمجھ کہ بری عادت موت کے بغیر نہیں چھوٹتی

یِہ بیل مَنڈھے چَڑھتے مَعلوم نَہِیں ہوتی

جب کوئی کام پورا ہوتا نہ دکھائی دے یا اس کی کامیابی میں کوئی شبہ ہو تب کہتے ہیں

یِہ بیل مَنڈھے چَڑھتی نَظَر نَہیں آتی

اس بات کا انجام اچھا نہیں اور یہ بات سرسبز ہوتی نہیں دکھائی دیتی

یہ بھی دام غُلاموں کھائے، یہ بھی بَیگَن کاٹ پَکائے

ہمیں سب طرح کا تجربہ ہو گیا اور ہم تمہاری سب چالاکیاں پہچان گئے

یِہ میری سِکْشا مان رے بیرا، کَپٹی سَن٘گ نہ راکھو سیرا

دغا بازوں کے ساتھ میل جول نہیں رکھنا چاہئے

یہ منہ اور گاجریں

تم اس لائق نہیں ہو

یہ منہ پان جوگا

تم اس لائق نہیں ہو

یِہ تِین کانے اَور یہ پَو بارہ

اصطلاحاً چوپڑ یا چوسر کھیلنے والے بھی کہتے ہیں

یِہ وہ گُڑ نَہیں جو مَکِّھیاں کھائیں

عموماََ کنجوس شخص کے لیے کہا جاتا ہے

یوں بھی واہ واہ، ووں بھی واہ واہ

دونوں طرح سے خوب ہے، ہر طرح سے خوشی کی جگہ، دونوں طرح کامیابی، اس طرح بھی خوب اُس طرح بھی خوب

یوں مت جانے باورے کہ پاپ نہ پوچھے کوئے، سائیں کے دربار میں اک دن لیکھا ہوئے

پاگل یہ نہ سمجھ کہ گناہ کو کوئی نہیں پوچھے گا خدا کے دربار میں ایک دن حساب دینا ہوگا

یُوں مَت جِی میں جان تُو کہ مَنُکھ بڑا جَگ بِیچ، یاد بِِنا کَرتار کی ہے نِیچَن کا نِیچ

جو خدا کو یاد نہیں کرتا بڑا نیچ ہے چاہے کتنا ہی بڑا آدمی ہو

یُوں مَت مان گُمان کَر کہ میں ہوں بَڑا جَوان، تُجھ سے اس سَنسار میں لاکھوں ہیں بَلوان

اپنے آپ کو بہت اعلیٰ نہیں سمجھنا چاہیے ایسے طاقتور لاکھوں اس دنیا میں ہیں

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone